تریاق القلوب
حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طالب حق ہے یا ہندوؤں اور آریوں میں سے سچائی کا متلاشی ہے تو میدان میں نکلے۔ اور اگر
اپنے مذہب کو سچا سمجھتا ہے تو بالمقابل نشان دکھلانے کے لئے کھڑا ہو جائے لیکن میں پیشگوئی کرتا
ہوں کہ ہرگز ایسا نہ ہوگا بلکہ بد نیتی سے پیچ در پیچ شرطیں لگا کر بات کو ٹال دیں گے کیونکہ ان کا
مذہب مردہ ہے اور کوئی ان کے لئے زندہ فیض رسان موجود نہیں جس سے وہ روحانی فیض پاسکیں
اور نشانوں کے ساتھ چمکتی ہوئی زندگی حاصل کر سکیں۔
اے تمام وہ لوگو جو زمین پر رہتے ہو! اور اے تمام وہ انسانی روحو جو مشرق اور مغرب میں
آباد ہو! میں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پر سچا مذہب
صرف اسلام ہے اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے۔ اور ہمیشہ کی روحانی
زندگی والا نبی اور جلال اور تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کی
روحانی زندگی اور پاک جلال کا ہمیں یہ ثبوت ملا ہے کہ اس کی پیروی اور محبت سے ہم روح القدس
اور خدا کے مکالمہ اور آسمانی نشانوں کے انعام پاتے ہیں ۔ گو ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ
حضرت مسیح اور حضرت موسیٰ اور دوسرے اسرائیلی نبی بھی خدا کی طرف سے ہیں لیکن اُن کی
سچائی پر ہمارے پاس بجز اس کے اور کوئی دلیل نہیں ہے کہ قرآن شریف نے اُن کو نبی مان لیا
ہے۔ اُن کی روحانی زندگی بدیہی نشانوں کے ساتھ ثابت نہیں ہے اور اس کا یہ سبب ہے کہ وہ
مذہب اور وہ کتا بیں باعث تحریف کے خراب ہو چکی ہیں ۔ اس لئے ان نبیوں کی سچی پیروی کی
کوئی راہ باقی نہیں رہی تا اس سے ان کی روحانی زندگی کا ثبوت مل سکتا۔ اور عیسائی جس دین کو پیش
کرتے ہیں وہ حضرت عیسی علیہ السلام کا دین نہیں ہے بلکہ یہ پادریوں کی اپنی طبیعت کی ایجاد
ہے ۔ بہت سی انجیلوں میں سے یہ چار انجیلیں انتخاب کی گئی ہیں جن کو بعض یونانیوں نے
حضرت مسیح سے بہت پیچھے بنا کر حضرت مسیح کی طرف منسوب کر دیا اور کوئی عبرانی انجیل عیسائیوں
کے پاس موجود نہیں ہے اور ناحق افترا کے طور پر حضرت مسیح کو ایک یونانی آدمی تصور کر لیا ہے
حالانکہ حضرت مسیح کی مادری بولی عبرانی تھی کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ کبھی حضرت مسیح نے ایک فقرہ
یونانی کا بھی کسی سے پڑھا تھا اور نہ حواریوں نے جو امی محض تھے کسی مکتب میں یونانی سیکھی بلکہ
وہ ہمیشہ ماہی گیروں کے کام کرتے رہے ۔ اب چونکہ عیسائیوں کو یہ سخت مصیبت پیش آئی کہ
کوئی عبرانی انجیل موجود نہیں صرف قریباً ساٹھ انجیلیں یونانی میں ہیں جو باہم متناقض ہیں جن
میں سے یہ چار چن لی گئیں جو وہ بھی باہم مخالفت رکھتی ہیں بلکہ ہر ایک انجیل اپنی ذات میں
بھی مجموعہ تناقضات ہے۔ ان مشکلات کے لحاظ سے یونانی کو اصل زبان ٹھہرایا گیا ہے لیکن یہ
اس قدر بیہودہ بات ہے کہ اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ ان پادری صاحبوں نے کس قدر
جھوٹ اور جعل سازی پر کمر باندھی ہے۔ حضرت مسیح کے وقت میں رومی سلطنت تھی اور گورنمنٹ
کی لاطینی زبان تھی اور حضرت مسیح کو چونکہ گورنمنٹ سے کوئی تعلق ملازمت نہ تھا اور نہ
ریاست اور جاہ طلبی کی خواہش تھی اس لئے انہوں نے لاطینی کو بھی نہیں سیکھا ۔ وہ ایک مسکین
اور عاجز اور غریب طبع اور سادہ وضع انسان تھا۔ اُس کو وہی بولی یاد تھی جو ناصرہ میں اپنی ماں
سے سیکھی تھی یعنی عبرانی جو یہودیوں کی قومی بولی ہے اور اسی بولی میں تو ریت وغیرہ خدا کی
کتابیں تھیں غرض یہ چاروں انجیلیں جو یونانی سے ترجمہ ہو کر اس ملک میں پھیلائی جاتی
ہیں ایک ذرہ قابل اعتبار نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی پیروی میں کچھ بھی برکت نہیں ۔ خدا
کا جلال اُس شخص کو ہرگز نہیں ملتا جو ان انجیلوں کی پیروی کرتا ہے بلکہ یہ انجیلیں حضرت
مسیح کو بد نام کر رہی ہیں کیونکہ ایک طرف تو ان انجیلوں میں سچے عیسائی کی یہ علامتیں
ٹھہرائی گئی ہیں کہ وہ آسمانی نشانوں کے دکھلانے پر قادر ہو۔ اور دوسری طرف عیسائیوں کا
یہ حال ہے کہ وہ ایک مردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں اور ایک ذرہ آسمانی برکت ان کے
ساتھ نہیں اور کوئی نشان دکھلا نہیں سکتے اس لئے وہ علامتوں کا ذکر کرنے کے وقت ہمیشہ
صلیب پر جبکہ حضرت مسیح کو موت کا سامنا معلوم ہوتا تھا اُس وقت بھی عبرانی فقرہ زبان پر جاری ہوا اور
وہ یہ ہے کہ۔ ایلی ایلی لما سبقتانی منه
ہر مجلس میں شرمندہ ہوتے ہیں اور ناحق اور بے جا تاویلیں کرنی پڑتی ہیں۔
خدا نے مجھے دنیا میں اس لئے بھیجا کہ تا میں حلم اور خلق اور نرمی سے گم گشتہ لوگوں کو خدا
اور اُس کی پاک ہدایتوں کی طرف کھینچوں اور وہ نور جو مجھے دیا گیا ہے اس کی روشنی سے لوگوں کو
راہ راست پر چلاؤں ۔ انسان کو اس بات کی ضرورت ہے کہ ایسے دلائل اُس کو ملیں جن کے رُو
سے اُس کو یقین آجائے کہ خدا ہے کیونکہ ایک بڑا حصہ دنیا کا اسی راہ سے ہلاک ہو رہا ہے
کہ اُن کو خدا تعالیٰ کے وجود اور اس کی الہامی ہدایتوں پر ایمان نہیں ہے۔ اور خدا کی ہستی کے
ماننے کے لئے اس سے زیادہ صاف اور قریب الفہم اور کوئی راہ نہیں کہ وہ غیب کی باتیں اور
پوشیدہ واقعات اور آئندہ زمانہ کی خبریں اپنے خاص لوگوں کو بتلاتا ہے اور وہ نہاں درنہاں
اسرار جن کا دریافت کرنا انسانی طاقتوں سے بالاتر ہے اپنے مقربوں پر ظاہر کر دیتا ہے۔ کیونکہ
انسان کے لئے کوئی راہ نہیں جس کے ذریعہ سے آئندہ زمانہ کی ایسی پوشیدہ اور انسانی طاقتوں
سے بالاتر خبریں اس کو مل سکیں۔ اور بلاشبہ یہ بات سچ ہے کہ غیب کے واقعات اور غیب کی
خبر یں بالخصوص جن کے ساتھ قدرت اور حکم ہے ایسے امور ہیں جن کے حاصل کرنے پر کسی طور
سے انسانی طاقت خود بخود قادر نہیں ہو سکتی ۔ سو خدا نے میرے پر یہ احسان کیا ہے جو اس
نے تمام دنیا میں سے مجھے اس بات کے لئے منتخب کیا ہے کہ تا وہ اپنے نشانوں سے گمراہ
لوگوں کو راہ پر لاوے لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے آسمان سے دیکھا ہے کہ عیسائی مذہب کے
حامی اور پیرویعنی پادری سچائی سے بہت دور جا پڑے ہیں اور وہ ایک ایسی قوم ہے کہ
نہ صرف آپ صراط مستقیم کو کھو بیٹھے ہیں بلکہ ہزار ہا کوس تک خشکی تری کا سفر کر کے یہ
چاہتے ہیں کہ اوروں کو بھی اپنے جیسا کر لیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ حقیقی خدا کون ہے بلکہ
اُن کا خدا انہی کی ایک ایجاد ہے اس لئے خدا کے اُس رحم نے جو انسانوں کے لئے وہ
رکھتا ہے تقاضا کیا کہ اپنے بندوں کو اُن کے دام تزویر سے چھڑائے اس لئے اُس نے اپنے
اس مسیح کو بھیجا تا وہ دلائل کے حربہ سے اُس صلیب کو توڑے جس نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کے بدن کو توڑا تھا اور زخمی کیا تھا۔ مگر جس وقت حضرت مسیح کا بدن صلیب کی کیلوں سے توڑا گیا
اس زخم اور شکست کے لئے تو خدا نے مرہم عیسی طیار کر دی تھی جس سے چند ہفتوں میں ہی
حضرت عیسی شفا پا کر اس ظالم ملک سے ہجرت کر کے کشمیر جنت نظیر کی طرف چلے آئے۔ لیکن
اس صلیب کا توڑنا جو اس پاک بدن کے عوض میں تو ڑا جائے گا جیسا کہ صحیح بخاری میں ذکر ہے ایسا
نہیں ہے جیسا کہ مسیح کا مبارک بدن صلیب پر توڑا گیا جو آخر مرہم عیسی کے استعمال سے اچھا
ہو گیا بلکہ اس کے لئے کوئی بھی مرہم نہیں جب تک کہ عدالت کا دن آئے ۔ یہ خدا کا کام ہے جو
اُس نے اپنا ارادہ اس نہایت عاجز بندہ کے ذریعہ سے پورا کیا۔ مگر اس بات کو یا د رکھنا چاہئے کہ
بخاری کی یہ حدیث کہ مسیح آئے گا اور صلیب کو توڑے گا وہ معنے نہیں رکھتی جو ہمارے قابل رحم
علماء بیان کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی کو تہ اندیشی سے یہ سمجھا ہوا ہے کہ مسیح دنیا میں آکر
ایک بڑے جہاد کا دروازہ کھولے گا ۔ اور محمد مہدی خلیفہ سے مل کر دین پھیلانے کے لئے
لڑائیاں کرے گا ۔ اور تلوار اُٹھائے گا اور ایک بڑی خونریزی ہوگی جو دنیا کے ابتدا سے اس
وقت تک کبھی نہیں ہوئی ہوگی ۔ اور یہاں تک خونریزی کرے گا جو زمین کو خون سے بھر دے
گا سویا در ہے کہ یہ عقیدہ سراسر باطل ہے بلکہ وہ حق محض جو خدا نے ہمیں سمجھایا ہے یہ ہے کہ
مسیح جس کا دوسرا نام مہدی ہے دنیا کی بادشاہت سے ہرگز حصہ نہیں پائے گا بلکہ
اس کے لئے آسمانی بادشاہت ہوگی ۔ اور یہ جو حدیثوں میں آیا ہے کہ مسیح حکم ہو کر آئے گا
اور وہ اسلام کے تمام فرقوں پر حاکم عام ہوگا جس کا ترجمہ انگریزی میں گورنر جنرل ہے
سو یہ گورنری اُس کی زمین کی نہیں ہوگی بلکہ ضرور ہے کہ وہ حضرت عیسی ابن مریم کی
طرح غربت اور خاکساری سے آوے ۔ سو ایسا ہی وہ ظاہر ہوا تا وہ سب باتیں پوری
ہوں جو صحیح بخاری میں ہیں کہ یضع الحرب یعنی وہ مذہبی جنگوں کو موقوف کر دے گا اور
اُس کا زمانہ امن اور صلح کاری کا ہوگا ۔ جیسا کہ یہ بھی لکھا ہے کہ اُس کے زمانہ میں
الله
تریاق القلوب
شیر اور بکری ایک گھاٹ سے پانی پیئیں گے اور سانپوں سے بچے کھیلیں گے اور بھیڑیئے اپنے
حملوں سے باز آئیں گے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ ایک ایسی سلطنت کے زیر سایہ
پیدا ہوگا جس کا کام انصاف اور عدل گستری ہوگا ۔ سو ان حدیثوں سے صریح اور کھلے طور پر
انگریزی سلطنت کی تعریف ثابت ہوتی ہے کیونکہ وہ مسیح اسی سلطنت کے ماتحت پیدا ہوا ہے اور
یہی سلطنت ہے جو اپنے انصاف سے سانپوں کو بچوں کے ساتھ ایک جگہ جمع کر رہی ہے اور ایسا
امن ہے کہ کوئی کسی پر ظلم نہیں کر سکتا۔
ہے۔
کر سکتا۔
اس لئے مجھے جو میں مسیح موعود ہوں زمین کی بادشاہت سے
کچھ تعلق نہیں بلکہ ضرور تھا کہ میں غربت اور مسکینی سے آتا۔ تا اس اعتراض کو دنیا پر سے اُٹھا دیتا
کہ اسلام تلوار سے پھیلا ہے نہ آسمانی نشانوں سے کیونکہ مسیح موعود کا آنا عیسائی خیالات کی
شکست کے لئے تھا۔ پھر جبکہ مسیح نے خود ہی جبر کرنا شروع کیا اور تلوار سے لوگوں کو مسلمان کرنے
لگا اور ایسی تعلیم دینے لگا تو اس صورت میں وہ عیسائیوں کے اُن اعتراضات کو اور پختہ کرے گا جو
جہاد کے بارے میں اسلام کی نسبت وہ رکھتے ہیں۔ نہ یہ کہ ان کو دور کر دے گا۔ اس لئے خدا کے
سچے مسیح اور مہدی کے لئے ضروری ہے کہ آسمانی نشانوں کے ساتھ دین کو پھیلا وے تا وہ لوگ
شرمندہ ہوں جنہوں نے خدا کے دین اسلام پر ناحق جھوٹے الزام لگائے ۔ سو اسی وجہ سے میں
نشانوں کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور ایک بڑا بھاری معجزہ میرا یہ ہے کہ میں نے حسی بد یہی ثبوتوں
کے ذریعہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کو ثابت کر دیا ہے اور ان کی جائے وفات اور قبر کا
پتہ دے دیا ہے۔ : ۔ چنانچہ جو شخص میری کتاب مسیح ہندوستان میں اوّل سے آخر تک پڑھے گا۔
گودہ مسلمان ہو یا عیسائی یا یہودی یا آر یہ ممکن نہیں کہ اس کتاب کے پڑھنے کے بعد اس بات کا
وہ قائل نہ ہو جائے کہ مسیح کے آسمان پر جانے کا خیال لغو اور جھوٹ اور افترا ہے۔ غرض یہ ثبوت
نظری حد تک محدود نہیں بلکہ نہایت صاف اور اجلی بدیهیات ہے جس سے انکار کرنا نہ صرف
بعید از انصاف بلکہ انسانی حیا سے دور ہے۔
اور وہ دوسرے نشان جو خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر ظاہر کئے صد ہانشان ہیں جن کے نہ ایک
نہ دو گواہ بلکہ تمام دنیا گواہ ہے۔ دیکھو ! ابھی تازہ نشان ظہور میں آیا ہے جس کا ذکر پیش از وقت
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں ۔ ہے اور وہ یہ عبارت ہے ایک چوتھے لڑکے کے پیدا
ہونے کا مجھے متواتر الہام ہوا ہے ۔ اور ہم عبد الحق ( غزنوی ) کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ نہیں
مرے گا جب تک کہ اس الہام کا پورا ہونا نہ سن لے۔ اگر وہ کچھ چیز ہے تو دعا سے اس پیشگوئی
کو ٹال دئے دیکھو صفحہ ۵۸ ضمیمہ رسالہ انجام آتھم ۔ اب دیکھو یہ کس قدر با عظمت پیشگوئی ہے
کہ ایک کے پیدا ہونے کی قبل از وقت خبر دی گئی اور ایک کی زندگی کی ذمہ داری اُس وقت تک لی
گئی جب تک کہ وہ لڑکا جس کی خبر دی گئی پیدا ہو جائے ۔ سو الحمد للہ کہ بتاریخ ۴ صفر ۱۳۱۷ھ
مطابق ۱۴ جون ۱۸۹۹ ء روز چہارشنبہ وہ مولود مسعود پیدا ہو گیا جس سے پہلے تین لڑکے اس
کے حقیقی بھائی پیدا ہو چکے ہیں جواب تک موجود ہیں۔ جن کی نسبت پیشگوئی میں بیان کیا گیا تھا
کہ ضرور ہے کہ وہ پیدا ہو لیں اور پھر چوتھا پیدا ہو ۔ جس کا دوشنبہ سے تعلق ہے۔ سو ایسا ہی ظہور
میں آیا اور قضا و قدر کی کشش سے نہایت مجبوریاں پیش آ کر چوتھے لڑکے کا عقیقہ پیر کے دن ہوا۔
تا وہ پیشگوئی پوری ہو جو ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں ایک اشتہار میں درج ہو کر شائع کی گئی تھی
جس کے یہ لفظ تھے کہ ” دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ۔
غرض یہ عجیب تر بات ہے کہ آج سے چودہ برس پہلے اشتہار ۲۰ فروری ۸۶ء میں اُس
زمانہ میں یہ پیشگوئی شائع کی گئی تھی کہ جب کہ ان ہر چہار موعو دلڑکوں میں سے ایک بھی
ابھی پیدا نہیں ہوا تھا۔ اور یہ بات بھی ایک حیرت انگیز نشان ہے کہ انسان اپنے دعوے کی
تائید میں چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی پیشگوئی ایسے وقت کرے کہ جبکہ ان میں سے ایک کا
بھی وجود نہ ہو۔ اور جبکہ وہ خود پیرانہ سالی کے سن تک پہنچا ہو۔ اور ماسوا اس کے دائم المرض
ہو۔ اور پھر چہارم کے لئے یہ شرط لگادی کہ فلاں آدمی ابھی نہیں مرے گا جب تک
وہ چوتھا لڑ کا پیدا نہ ہو۔ ہر ایک دانشمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ باتیں انسان کی طاقت سے بالاتر ہیں ۔
اور اگر یہ پیشگوئیاں صرف زبانی ہوتیں اور شائع نہ کی جاتیں تو منکرین کے لئے انکار کی گنجائش
رہ جاتی مگر حق کے طالبوں کی یہ خوش قسمتی ہے کہ یہ تمام پیشگوئیاں بہت مدت پیش از وقت
شائع کی گئی ہیں۔ چودہ سال پہلے بیان کرنا اور لاکھوں انسانوں میں تحریری اشتہارات کو مشتہر
کر دینا کیا یہ انسان کا کام ہو سکتا ہے؟ دنیا میں کون ہے جو کسی قیافہ یا اٹکل سے پیشگوئی کر سکے؟
کہ ضرور ہے کہ فلاں میری بیوی سے میرے گھر میں چارلڑ کے پیدا ہوں ۔ اور ضرور ہے کہ
چوتھے لڑکے کا دوشنبہ سے کچھ تعلق ہو۔ اور ضرور ہے کہ فلاں شخص اس وقت تک فوت نہ ہو
جب تک چوتھا لڑ کا پیدا ہو جائے ۔
اب ذرہ سوچو کہ یہ کسی عظمت اور شان کی پیشگوئی اس شخص کی ہے جس نے مسیح موعود
ہونے کا دعویٰ کیا۔ اور پھر ایسی پیشگوئیاں اپنی سچائی کی معیار قرار دیں ۔ اور یہ بھی اشتہارات
میں مخالفوں کو مخاطب کر کے لکھ دیا کہ اگر تم خدا دوست ہوا اور خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے
تو دعا کرو کہ یہ پیشگوئیاں پوری نہ ہوں اور پھر وہ پیشگوئیاں پوری ہو گئیں اور مخالفوں
نے جو الہامی بھی کہلاتے تھے بہت سی دعا ئیں بھی کیں کہ وہ پیشگوئیاں ٹل جائیں لیکن خدا
نے ان کی دعا نہ سنی اور سب کے سب نامراد رہے ۔ کیا ایسا مدعی جھوٹا ہو سکتا ہے ؟ جن
تحریروں اور محکم شہادتوں کے ساتھ یہ نشان ظاہر ہو گئے ۔ دنیا میں تلاش کرو کہ بجز ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اعلیٰ درجہ کے ثبوت کی نظیر کہاں ہے؟ مگر اس جگہ یہ بھی یاد رکھنے کے
لائق ہے کہ چونکہ متعصب انسان کی یہ عادت ہے کہ جبکہ اس پر ہر ایک طرح سے حجت پوری
ہو جاتی ہے اور خوب مضبوط طور پر الزام کے شکنجے کے نیچے آجاتا ہے۔ تو پھر وہ دیدہ دانستہ حیا
اور شرم سے بھی لا پروا ہو کر دن کو رات کہنا شروع کر دیتا ہے۔ اور باوجود یکہ کوئی بھی انکار کی
گنجائش نہ ہو تب بھی بیہودہ نکتہ چینیوں کی بنا پر انکار کئے جاتا ہے۔ پس یہی وجہ ہے کہ ہمارے
مخالفوں نے خدا تعالیٰ کے صدہا نشانوں کو دیکھ کر پھر بھی اُن سے کچھ بھی فائدہ نہیں اُٹھایا
بلکہ بعض ایسی پیشگوئیوں پر بھی جو مشروط تھیں اور بلحاظ اپنے شرائط کے پوری ہوگئی تھیں اور
الہامی شرطوں نے تقاضا کیا تھا کہ ان کی پابندی کرنے والوں کو پابندی کا فائدہ ملے ۔
کمال نا انصافی سے یہ اعتراض کیا کہ وہ جھوٹی نکلیں اور پوری نہیں ہوئیں ۔ جیسا کہ ڈپٹی
عبد اللہ آتھم کی موت کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی جس میں یہ شرط تھی کہ اگر آتھم صاحب
پندرہ مہینے کی میعاد میں حق کی طرف رجوع کر لیں گے تو موت سے بچ جائیں گے ۔ نافہم
مخالفوں نے یہ شور مچا دیا کہ آتھم پندرہ مہینے کے اندرفوت نہیں ہوا بلکہ بعد میں فوت ہوا۔
اور اگر یہ لوگ ایک ساعت تعصب سے الگ ہو کر پیشگوئی کے مضمون پر غور کرتے اور شرط
کے لفظوں کو تدبر سے دیکھتے اور پھر آتھم صاحب کے اُن حالات پر نظر ڈالتے جو پیشگوئی کی
میعاد پندرہ مہینے میں انہوں نے ظاہر کئے تو بلا شبہ انسانی حیا ان کو اس بات سے مانع آتا کہ
وہ ایسی روشن پیشگوئی کو جو کھلے کھلے طور پر پوری ہو گئی غلط قرار دیتے ۔ مگر اس اندھی دنیا
میں تعصب بھی ایک سخت پر آشوب غبار ہے جس سے انسان دیکھتا ہوا نہیں دیکھتا۔ اور سنتا
ہوا نہیں سنتا۔ اور سمجھتا ہوا نہیں سمجھتا۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ آتھم نے پندرہ مہینے میعاد پیشگوئی
میں مذہبی مباحثات سے بکلی منہ بند رکھا اور اُس اپنی قدیم عادت سے رجوع کیا جس کو وہ
ہمیشہ تالیف اور تحریر کے رو سے ظاہر کرتا تھا۔ کیا اس رجوع کا بجز اس کے کوئی اور سبب
تھا کہ وہ اس بات سے ڈرا کہ ایسا نہ ہو کہ متعصبانہ بحثوں اور تحریری اور تقریری گستاخیوں
سے جلد تر اس پر کوئی وبال آوے۔ پس غضب الہی کے خوف سے اپنی قدیم عادت سے
رجوع کرنا پڑا ۔ کیا یہ رجوع نہ تھا ؟ کیا یہ عیسائیت پر استقامت کی دلیل ہے کہ ایسا شخص
جو کبھی تو ہین اسلام اور بحث مباحثہ سے باز نہیں آتا تھا وہ پندرہ مہینے یعنی میعاد پیشگوئی
کے ایام تک اپنا منہ بند رکھے اور حواس باختہ ہو کر سودائیوں کی طرح زندگی گزرانے ؟
پس جبکہ آتھم نے پیشگوئی سے ڈر کر اپنی پہلی طرز زندگی کو چھوڑ دیا اور خوف کے آثار
ظاہر کئے اور بے ادبی اور ر د اسلام سے باز آ گیا تو کیا اس حالت کو رجوع نہیں کہیں گے؟
ہاں اگر وہ کامل طور پر رجوع کرتا تو خدا تعالیٰ بھی کامل طور پر اُس کو تاخیر دیتا لیکن چونکہ اُس
کا رجوع کامل نہ تھا اور نیز وہ اپنے رجوع پر قائم نہ رہ سکا اور میعاد کے بعد اُس نے اصل گواہی
کو چھپایا اس لئے پیشگوئی کے اثر نے اُس کو نہ چھوڑا۔ اور جلد وفات پا گیا۔ غرض یہ ظلم صریح ہے
اور سخت حق پوشی کہ ایسا ظاہر کیا جائے کہ گویا آتھم پیشگوئی کے سننے کے بعد بڑی بہادری اور
استقامت سے اپنی معمولی طرز زندگی اور خدمت مذہب عیسائی پر قائم اور مستقر رہا جو شخص
خدا کی لعنت سے ڈرے ایسا جھوٹ ہرگز نہیں بولے گا۔ بھلا تم میں سے کوئی تو ثابت کر کے
دکھلاوے کہ آتھم پیشگوئی کی میعاد میں اپنی پہلی عادات پر قائم اور مستقیم رہا اور پیشگوئی کی دہشت
نے اُس کو مبہوت نہ کیا۔ اگر کوئی ثابت کر سکتا ہے تو کرے ہم قبول کرنے کو طیار ہیں۔ ورنہ
لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَی الْكَاذِبِین ۔ کیا یہ رجوع نہیں تھا کہ نہ صرف آٹھم بد زبانی سے باز آیا بلکہ
پیشگوئی کی تمام میعاد یعنی پندرہ مہینے تک ڈرتا رہا اور بے قراری اور خوف کے آثار اُس کے
چہرہ پر ظاہر تھے اور اس کو کسی جگہ آرام نہ تھا۔ کیا یہ دلیل کچھ تھوڑے وزن کی ہے کہ جس
وقت آتھم صاحب کو میں نے چار ہزار نقد روپیہ اس بات کے لئے دینا کیا کہ وہ مجلس میں
قسم کھا جائیں کہ انہوں نے اسلام کی طرف رجوع نہیں کیا اور خدا کے غضب کا خیال اُن
کے دل میں نہیں تھا تو آتھم صاحب نے قسم کھانے سے صاف انکار کر دیا ؟ اور میں نے
ان کو اشتہار کے ذریعہ سے مطلع کیا کہ اگر تم قسم کھانے کو طیار ہو تو میں تمہارے چوکھٹ ۱۲
میں قدم رکھنے سے پہلے چار ہزار روپیہ تمہارے حوالہ کر دوں گا مگر پھر بھی اُس نے قسم
نہ کھائی حالانکہ مسیح نے بغیر حاضری عدالت کے خود بخو د قسم کھائی ۔ پولوس نے بغیر حاضری
عدالت کے خود بخود قسم کھائی ۔ پھر آتھم کو قسم کھانے سے کس چیز نے روک دیا ؟ کیا یہ دلیل
آتھم صاحب کے رجوع کی کچھ تھوڑے وزن کی ہے کہ اُن کو بذریعہ اشتہار مطبوعہ کے میں نے
معتبر شہادتوں سے معلوم ہوا جس سے آتھم صاحب نے انکار نہ کیا۔ بلکہ صاف اقرار کیا کہ
انہوں نے اپنی زندگی میں کئی دفعہ عدالت میں حاضر ہو کر بعض مقدمات میں گواہی دینے کی
تقریب پر قسم کھائی ۔ وہ کا غذات سرکاری دفتروں میں اب تک موجود ہیں ۔ منہ
☆
اطلاع دی کہ اگر وہ خوف جس کا تمہیں اقرار ہے خدا کے غضب سے نہ تھا بلکہ میرے کسی مجرمانہ
حملہ سے تھا تو عدالت میں نالش کرو اور اس کا ثبوت دو لیکن نہ اُس نے نالش کی اور نہ ایام
پیشگوئی میں اس بات کو کسی اخبار میں چھپوایا کہ میں قتل کئے جانے سے ڈرتا رہا اور نہ پولس میں
اطلاع دی۔ کیا اس سے ظاہر نہیں کہ ایسی کارروائی کرنے سے اُس کا دل اُس کو ملزم کرتا تھا۔ کیا یہ
دلیل آتھم صاحب کے رجوع کی کچھ تھوڑے وزن کی ہے کہ جیسا کہ الہام میں پیش از وقت شائع
کیا گیا تھا کہ آتھم رجوع سے فائدہ اُٹھائے گا لیکن اگر گواہی کو پوشیدہ کرے گا تو پھر جلد پکڑا
جائے گا اور فوت ہو جائے گا۔ یہ الہام آتھم صاحب کے فوت ہونے سے پہلے لاکھوں انسانوں
میں مشتہر ہو چکا تھا۔ چنانچہ آتھم صاحب میرے آخری اشتہار سے چھ ماہ بعد فوت ہو گئے اور
اپنے بچنے اور مرنے سے پیشگوئی کی شہادت کو دوہرے طور پر ثابت کر گئے ۔ جب شرط پر عمل کیا
تو بقدر اس عمل کے تاخیر ہوگئی ۔ اور جب گواہی کو چھپایا تو پکڑا گیا ۔ دیکھو یہ پیشگوئی کیسی
صاف اور روشن تھی اور کس طرح اس میں الہی عظمت بھری ہوئی تھی مگر پھر بھی متعصب
لوگوں نے الہامی شرط کو نظر انداز کر کے تکذیب پر کمر باندھ لی ۔ سو اسی طرح ہمیشہ نبیوں کی
تکذیب ہوتی رہی ہے۔ افسوس کہ ان ظالم طبع لوگوں نے آتھم والی پیشگوئی کا لیکھرام والی
پیشگوئی سے مقابلہ بھی نہیں کیا۔ یہ ہدایت پانے کا مقام تھا کہ آتھم کی پیشگوئی میں الہام
رجوع کی شرط سے وابستہ تھا اور بہت سے قرائن نے ظاہر کر دیا تھا کہ ضرور آتھم نے شرط کی
پابندی کی سو خدائے رحیم نے اس کی پابندی سے جس قدر کہ پابندی اس سے ظہور میں آئی
اسی قد تدراس کو فائدہ پہنچا دیا۔ مگر لیکھرام کی پیشگوئی میں کوئی شرط نہ تھی ۔ اس لئے اس کو تاخیر
نہ ملی ۔ آٹھم نے نرمی اور خوف اور ہراساں اور ترساں ہونے سے کام لیا۔ اس لئے خدا نے
بھی اس سے نرمی کی مگر لیکھرام نے پیشگوئی کے بعد زبان کی چھری حد سے زیادہ تیز کر دی اور
ہمارے رسول کریم کو ہر ایک مجلس میں گالیاں دینا شروع کیا اس لئے اس نے خدا کے تیز حربہ سے
اپنی تیزی کا پھل پایا۔ یہ دونوں پیشگوئیاں اپنی اپنی جگہ جمالی اور جلالی رنگ میں ہیں۔
آتھم کی پیشگوئی جمالی ہے اور لیکھرام کی جلالی ۔ ان دونوں پیشگوئیوں پر نظر غور ڈالنے سے
بڑا علم حاصل ہوتا ہے اور عادات الہیہ کی حقیقت کھلتی ہے کہ وہ کیونکر نرم کے ساتھ نرم اور سخت
کے ساتھ سخت ہے ، آتھم اور لیکھرام کی روش کا فرق کس کو معلوم نہیں ؟ مگر اب کون بیان
کرے جبکہ بہر حال جھٹلا نا منظور ہے۔ اگر اسی طرح تکذیب جائز ہے جیسا کہ آتھم کی پیشگوئی
کی نسبت کی گئی تو پھر ایسے لوگوں کو نبیوں کی بہت سی پیشگوئیوں سے انکار کرنا پڑے گا۔ جس طور
سے اس بندہ حضرت احدیت کے کھلے کھلے طور پر نشان ظاہر ہوئے ۔ اور لاکھوں انسانوں
میں پیش از وقت پیشگوئیاں مشہور ہو کر پھر گشتی کے منظر عام کی طرح ہزار ہا لوگوں کے زیر نظر وہ
پیشگوئیاں پوری ہوئیں کیا اس کی نظیر دنیا میں ہے؟
سوچنا چاہیے کہ پیشگوئیاں چھ صورتوں سے باہر نہیں ہوتیں ۔ (۱) یا اپنی ذات کے
متعلق ۔ (۲) یا اپنی بیوی کے متعلق (۳) یا اپنی اولاد کے متعلق (۴) یا اپنے دوستوں کے ﴿۱۳﴾
متعلق (۵) یا اپنے دشمنوں کے متعلق (۶) یا دنیا کی اور کسی چیز یا انسان کے متعلق ۔ سو یہ
تمام قسموں کی پیشگوئیاں کتاب براہین احمدیہ اور اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء اور حاشیہ
متعلقه صفحه ۲ - اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء مندرجہ آئینہ کمالات اسلام اور ضمیمہ رسالہ
انجام آتھم صفحہ ۵۸ ۔ اور رسالہ انجام آتھم صفحہ ۲۸۲ او ر ازالہ اوہام میں درج ہیں اور
نیز اشتہار جنوری ۱۸۹۷ء میں بھی جس میں یہ پیشگوئی تھی کہ جلسہ مذاہب میں ہمارا مضمون
غالب رہے گا ۔ جس کی تصدیق سول ملٹری گزٹ اور آبزرور نے بھی کی ۔ ایسا ہی کتاب
البریت میں بھی جس میں ایک پیشگوئی ڈاکٹر مارٹن ہنری کلارک کے مقدمہ سے بری
ہونے کی نسبت ہے ۔ یہ تمام پیشگوئیاں اگر تفصیلاً لکھی جائیں تو ایک دفتر بنتا ہے۔ یہ بھی
یا د رکھنا چاہئے کہ ہر ایک پیشگوئی کی قدر و منزلت دیکھنے کے لئے یہ بھی دیکھنا ضروری ہوتا
ہے کہ وہ پیشگوئی کس وقت اور کس زمانہ میں لکھی گئی ۔ مثلاً چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی
نسبت ایسے وقت میں پیشگوئی کرنا جبکہ اُن میں سے ایک لڑکا بھی موجود نہ تھا اور ساتھ
اس کے یہ پیشگوئی کرنا کہ عبد الحق نہیں مرے گا جب تک چوتھا لڑ کا پیدا ہونا نہ سن لے ۔ کیا
ایسی پیشگوئی کرنا انسانی طاقتوں میں داخل ہے؟ اگر ہے تو کوئی اس کا مقابلہ کر کے دکھلاوے۔
ایسا ہی جب براہین احمدیہ میں یہ الہام شائع کیا گیا کہ میں تجھے ایک نامور انسان بناؤں گا۔ اور
لوگوں کے دلوں میں تیری محبت ڈالوں گا۔ اور دور دور سے لوگ تیرے پاس آئیں گے۔ اور
دور دور سے تیرے آرام کی چیزیں تجھے پہنچائی جائیں گی۔ اس زمانہ کو اب بیس برس گزر گئے اور
یہ عاجز اس وقت ایک ایسا گمنام آدمی تھا کہ بجز ایسے دو چار آدمیوں کے کہ جو میرے باپ کے
وقت سے میرے رو آشنا تھے اور کوئی بھی پنجاب اور ہندوستان سے مجھ کو نہیں جانتا تھا اور نہ مجھ
سے ہمدردی اور دوستی کا تعلق رکھتا تھا۔ پھر بعد اس کے اس پیشگوئی کے مطابق اب لاکھوں
انسانوں بلکہ کروڑوں میں میں مشہور کیا گیا اور کئی ہزار آدمی مجھ سے ہمدردی اور دوستی اور اخلاص کا
تعلق رکھنے والے پیدا ہو گئے اور ہندوستان کے کناروں تک بلکہ بر ہما اور بندرعباس اور مدراس
اور بخارا اور حیدرآباد اور افریقہ اور کابل کے ملک سے انواع اقسام کے تحفے لوگوں نے بھیجے اور
میرے سلسلہ کے لئے بہت سے روپیہ سے مدد کی اور ہمیشہ کرتے ہیں۔ پس یہ مقام رقت اور
وجد کا ہے کہ کیونکر اس وقت اُس زمانہ کی پیشگوئیاں جبکہ میں ایک پیچ اور ذلیل چیز کی طرح
اس جنگل میں پڑا تھا۔ نہایت کرو فر اور شان و شوکت سے پوری ہوگئیں ۔اپنے دلوں میں
غور کرو اور عقلمندوں سے پوچھو کہ کیا اس قسم کی پیشگوئیوں میں انسانی طاقت کا دخل ہے؟
بعض نادان جن کو تعصب نے اندھا کر دیا ہے کہتے ہیں کہ اگر چہ بعض پیشگوئیاں سچی نکلیں جیسا کہ
احمد بیگ کے فوت ہونے کی اور لیکھرام کے قتل کئے جانے کی اور لاہور کے جلسۂ اعظم مذاہب
خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ میری پیشگوئیوں سے صرف اس زمانہ کے لوگ ہی فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ
بعض پیشگوئیاں ایسی ہوں کہ آئندہ زمانہ کے لوگوں کے لئے ایک عظیم الشان نشان ہوں جیسا کہ براہین احمد یہ
وغیرہ کتابوں کی یہ پیشگوئیاں کہ ” میں تجھے اسی برس یا چند سال زیادہ یا اس سے کچھ کم عمر دوں گا اور مخالفوں کے
ہر ایک الزام سے تجھے بری کروں گا اور تجھے ایک بڑا خاندان بناؤں گا اور تجھ سے ایک عظیم الشان انسان پیدا
کروں گا اور تیرے تابعین سے دنیا بھر جائے گی اور وہ ہمیشہ دوسروں پر غالب رہیں گے اور تو ہلاک نہیں ہوگا
جب تک کہ راستی کے دلائل کو زمین پر قائم نہ کرلے اور جب تک کہ خبیث اور طیب میں فرق پیدا نہ ہوئے۔
اور خدا تجھے اس قدر برکت دے گا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ منہ