تریاق القلوب
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں تقریر کے بالا رہنے کی اور زمانہ گمنامی کے بعد کروڑہا آدمیوں میں شہرت ہو جانے اور
ہزار ہا مخلص اور ہمدرد اور خادم پیدا ہو جانے کی اور دور دور سے تحائف اور مال پہنچنے کی اور
ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے الزام خون کے مقدمہ سے آخر بری ہو جانے کی اور مولوی محمد حسین
کے سب وشتم اور بد زبانی کے روکے جانے کی اور ساتھ اس کے اس مقدمہ سے بری ہونے
کی اور اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کے مطابق چارلڑ کے پیدا ہونے کی اور ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
کے صفحہ ۵۸ کے مطابق چوتھا لڑکا اُس وقت پیدا ہونے کی کہ ابھی عبدالحق غزنوی شاگرد مولوی
عبداللہ صاحب غزنوی زندہ تھا۔ اور تین ابتلا پیش آنے کی پیشگوئی جس کا ذکر براہین کے صفحی
اور صفحہ ۵۱۰ اور صفحہ ۵۱۱ اور صفحہ ۵۵۷ میں ہے۔ یہ پیشگوئیاں سب پوری ہوئیں لیکن آٹھم کی
☆
یہ تین ابتلا جن کی آج سے میں برس پہلے براہین احمدیہ میں خبر دی گئی ہے ان میں سے ایک وہ ہے جو ڈاکٹر ۱۴
ہنری مارٹن کلارک نے ناحق جھوٹا مقدمہ الزام اقدام خون کا میرے پر دائر کیا۔ اس ابتلا کی طرف براہین احمدیہ
کے صفحہ ۲۴۱ میں صریح اشارہ ہے۔ دوسرا وہ ابتلا ہے جو مولوی محمد حسین بٹالوی نے ناحق میرے پر کفر کا فتویٰ لکھا
اور پھر ذلت کی پیشگوئی کے اُلٹے معنے کئے اور میرے پر مقدمہ بنایا گیا۔ اس ابتلا کی طرف صفحہ ۵۱۰ اور صفحہ ۵۱۱
براہین میں اشارہ ہے ۔ اور تیسرا ابتلا لیکھرام کے مقدمہ میں ہندوؤں کا جوش اور ناحق میرے گھر کی تلاشی
کرانا ہے جس کا ذکر براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۷ میں بطور اشارہ ہے غرض براہین احمدیہ میں تین سخت ابتلا
کا بطور پیشگوئی ذکر تھا۔ سو دہ تینوں ابتلا پورے ہو گئے ۔ اور شائد ان کی کوئی اور شاخ ابھی باقی ہو۔ منہ کرتی
حاشیه در حاشیه
رہائی
آریوں کا میرے پر بدظن ہونا تعجب کی جگہ ہے کیونکہ سب سے پہلے تو آریوں کو ہی میرے نشانوں کا
تجربہ ہوا تھا۔ قادیاں کے بعض آریوں کو میں نے پیش از وقت پنڈت دیانند سورستی کی موت کی خبر دی کہ
چھ ماہ کے اندرفوت ہو جائے گا۔ اور خود ان آریوں کے بعض بلاؤں کی پیش از وقت خبر دی اور پھر بلا سے
پانے کی پیش از وقت خبر دی۔ ان تمام الہامات کی تفصیل براہین احمدیہ میں موجود ہے اور جن کی
نسبت پیشگوئی کی گئی تھی وہ بھی قادیان با تھی وہ بھی قادیان میں زندہ موجود ہیں۔ اُن میں سے ایک کا نام شرمپت ہے وہ
ذات کے کھتری اور بازار کے چودھری ہیں۔ شرمیت کو میں نے خدا سے الہام پا کر خبر دی تھی کہ ان کے
مقدمہ کی فوجداری مثل چیف کورٹ سے واپس آئے گی اور ماتحت عدالت سے نصف قید بشمبر داس
اُس کے بھائی کی میری دُعا کی وجہ سے معاف کر دی جائے گی مگر بری نہیں ہوگا۔ اور میں نے اُس کو یہ بھی
کہا تھا کہ میں نے عالم کشف میں دیکھا ہے کہ میں نے نوشتہ قضا و قدر کی نصف قید کو اپنی قلم سے کاٹ دیا
ہے مگر بری نہیں کیا ۔ لالہ شرمیت ایک سخت متعصب آر یہ دشمن اسلام ہے ۔ میری تصدیق کے لئے اس
قدر کافی ہے کہ لالہ شریت کو اولاد کی قسم دے کر پوچھا جائے کہ کیا یہ میرے بیانات صحیح ہیں یا غلط؟ منه
اولد
تریاق القلوب
نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔ اور نیز پیشگوئی کی گئی تھی کہ لڑکا ہو گا لیکن لڑکی ہوئی اور پھر لڑکا
ہوا تو مر گیا ۔ ہاں بعد میں چارلڑ کے ضرور ہو گئے ۔ سو آتھم کی نسبت ہم ابھی لکھ چکے ہیں کہ
الہامی شرط کے موافق وہ پیشگوئی کمال صفائی سے پوری ہوگئی ۔ بھلا تم ہی بتلاؤ کہ جس الہام
میں صریح شرط تھی اور قرائن ثابت شدہ نے بتلا دیا تھا کہ آتھم نے کسی حد تک اس شرط کی ضرور
پابندی کی تو کیا ضرور نہ تھا کہ اس پابندی سے آتھم فائدہ اُٹھاتا۔ کیا خدا تعالیٰ پر تخلف وعدہ
جائز ہے؟ کیا روا ہے کہ وہ کسی رعایت اور درگذر کا وعدہ کر کے پھر اس وعدہ کا کچھ لحاظ نہ
رکھے۔ یونس نبی کے الہام میں کوئی بھی شرط نہ تھی تب بھی تو بہ کرنے والوں نے اپنی تو بہ سے
فائدہ اٹھایا۔ پھر آتھم صریح شرط سے کیوں تھوڑا سا فائدہ نہ اٹھا لیتا؟ کیا تم کہہ سکتے ہو کہ آٹھم
ایسا اپنی عیسائیت کے تعصب پر قائم رہا کہ کچھ بھی خوف نہیں کیا اور رجوع کی شرط کو چھوا بھی
نہیں۔ اس بات پر آفتاب کی طرح دلائل چمک رہے ہیں کہ آتھم پیشگوئی کے سننے کے بعد اپنے
پہلے تعصب اور سخت زبانی اور عادت مقابلہ اسلام پر قائم نہ رہ سکا۔ اور وہ پیشگوئی کو سن کر اس
طرح دہشت زدہ ہو گیا جس طرح بجلی کو دیکھ کر ایک بچہ دہشت زدہ ہو جاتا ہے اور اپنے اندر
ایک تبدیلی پیدا کر لی اور غریب طبع ہو گیا ۔ اگر اب بھی کوئی اپنے تعصب اور بخل کو نہ چھوڑے تو بجز
اس کے کیا علاج ہے کہ ہم اُس کو یہ بات کہہ کر چھوڑ دیں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِین ۔ اور
یادر ہے کہ لڑکی پیدا ہونا یا ایک لڑکا پیدا ہو کر مر جانا اس سے الہام کو کچھ تعلق نہ تھا۔ الہام یہ بتلاتا تھا
کہ چارلڑ کے پیدا ہوں گے اور ایک کو ان میں سے ایک مرد خدا مسیح صفت الہام نے بیان کیا ہے۔
سوخدا تعالیٰ کے فضل سے چارلڑ کے پیدا ہو گئے ۔ ہمارا کوئی الہام ایسا نہیں ہے جس کا یہ مضمون ہو
کہ پہلے حمل میں لڑکا ہی پیدا ہوگا یا دوسرے حمل میں جولڑ کا پیدا ہو گا وہ جیتا رہے گا۔ ہاں اگر ہم
نے محض اپنے اجتہاد سے یہ خیال کیا ہو کہ شاید یہی لڑکا مردانِ خدا میں سے ہوگا تو یہ الہام الہی
پر الزام نہیں ۔ ہم اپنی اجتہادی باتوں کو خطا سے معصوم نہیں سمجھتے۔ ہمیں ملزم کرنے کے لئے
ہمارا کوئی الہام پیش کرنا چاہیئے ۔ اجتہادی غلطی نبیوں او غلطی نبیوں اور رسولوں سے بھی ہو جاتی ہے۔ جس
پر وہ قائم نہیں رکھے جاتے ۔ ذرہ صحیح بخاری کو کھولو اور حدیث ذهب و هلی کو غور سے پڑھو۔
ایسا اعتراض کرنا جو دوسرے پاک نبیوں پر بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی وہی
اعتراض آوے مسلمانوں اور نیک آدمیوں کا کام نہیں ہے بلکہ لعنتیوں اور شیطانوں کا کام
ہے۔ اگر دل میں فساد نہیں تو قوم کا تفرقہ دور کرنے کے لئے ایک جلسہ کرو اور مجلس عام میں
میرے پر اعتراض کرو کہ فلاں پیشگوئی جھوٹی نکلی۔ پھر اگر حاضرین نے قسم کھا کر کہ دیا کہ فی الواقع
جھوٹی نکلی اور میرے جواب کو سن کر مدلل بیان اور شرعی دلیل سے رد کر دیا تو اُسی وقت میں
تو بہ کروں گا ۔ ورنہ چاہیے کہ سب تو بہ کر کے اس جماعت میں داخل ہو جائیں اور درندگی اور
بد زبانی چھوڑ دیں۔
اے مسلمانوں کی ذریت ! میں نے آپ لوگوں کا کیا گناہ کیا ہے کہ آپ لوگ انواع ۱۵
اقسام کے منصوبوں سے میری ایڈا کے درپے ہو گئے ۔ تم میں سے جو مولوی ہیں وہ ہر وقت یہی
وعظ کرتے ہیں کہ یہ شخص کافر بے دین لہ یہ شخص کافر بے دین دجال ہے اور انگریزوں کی سلطنت کی حد سے زیادہ
تعریف کرتا ہے اور رومی سلطنت کا مخالف ہے۔ اور تم میں سے جو ملازمت پیشہ ہیں وہ اس
کوشش میں ہیں کہ مجھے اس محسن سلطنت کا باغی ٹھہرا دیں ۔ میں سنتا ہوں کہ ہمیشہ خلاف واقعہ
خبریں میری نسبت پہنچانے کے لئے ہر طرف سے کوشش کی جاتی ہے حالانکہ آپ لوگوں کو خوب
معلوم ہے کہ میں باغیانہ طریق کا آدمی نہیں ہوں ۔ میری عمر کا اکثر حصہ اس سلطنت انگریزی
کی تائید اور حمایت میں گذرا ہے اور میں نے ممانعت جہاد اور انگریزی اطاعت کے بارے
میں اس قدر کتابیں لکھی ہیں اور اشتہار شائع کئے ہیں کہ اگر وہ رسائل اور کتا بیں اکٹھی کی
جائیں تو پچاس الماریاں ان سے بھر سکتی ہیں۔ میں نے ایسی کتابوں کو تمام ممالک عرب اور مصر
اور شام اور کابل اور روم تک پہنچا دیا ہے۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسلمان اس سلطنت
کے سچے خیر خواہ ہو جائیں اور مہدی خونی اور مسیح خونی کی بے اصل روایتیں اور جہاد کے
جوش دلانے والے مسائل جو احمقوں کے دلوں کو خراب کرتے ہیں۔ ان کے دلوں سے معدوم
ہو جائیں پھر کیونکر ممکن تھا کہ میں اس سلطنت کا بدخواہ ہوتا یا کوئی ناجائز باغیانہ منصوبے اپنی
جماعت میں پھیلاتا جبکہ میں ہیں برس تک یہی تعلیم اطاعت گورنمنٹ انگریزی کی دیتارہا۔ اور
اپنے مریدوں میں یہی ہدایتیں جاری کرتا رہا تو کیونکر ممکن تھا کہ ان تمام ہدایتوں کے برخلاف
کسی بغاوت کے منصوبے کی میں تعلیم کروں۔ حالانکہ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے خاص
فضل سے میری اور میری جماعت کی پناہ اس سلطنت کو بنا دیا ہے۔ یہ امن جو اس سلطنت کے
زیر سایہ ہمیں حاصل ہے نہ یہ امن مکہ معظمہ میں مل سکتا ہے نہ مدینہ میں اور نہ سلطان روم کے
پایہ تخت قسطنطنیہ میں ۔ پھر میں خود اپنے آرام کا دشمن بنوں اگر اس سلطنت کے بارے میں کوئی
باغیانہ منصوبہ دل میں مخفی رکھوں اور جو لوگ مسلمانوں میں سے ایسے بدخیال جہاد اور بغاوت
کے دلوں میں مخفی رکھتے ہوں میں ان کو سخت نادان بد قسمت ظالم سمجھتا ہوں ۔ کیونکہ ہم اس بات
کے گواہ ہیں کہ اسلام کی دوبارہ زندگی انگریزی سلطنت کے امن بخش سایہ سے پیدا ہوئی ہے۔ تم
چاہو دل میں مجھے کچھ کہو ۔ گالیاں نکالو یا پہلے کی طرح کافر کا فتویٰ لکھو۔ مگر میرا اصول یہی ہے
کہ ایسی سلطنت سے دل میں بغاوت کے خیالات رکھنا یا ایسے خیال جن سے بغاوت کا احتمال
ہو سکے سخت بدذاتی اور خدا تعالیٰ کا گناہ ہے۔ بہتیرے ایسے مسلمان ہیں جن کے دل کبھی صاف
نہیں ہوں گے۔ جب تک اُن کا یہ اعتقاد نہ ہو کہ خونی مہدی اور خونی مسیح کی حدیثیں تمام افسانہ
اور کہانیاں ہیں۔
اے مسلمانوں اپنے دین کی ہمدردی تو اختیار کرو مگر سچی ہمدردی۔ کیا اس معقولیت کے
زمانہ میں دین کے لئے یہ بہتر ہے کہ ہم تلوار سے لوگوں کو مسلمان کرنا چاہیں ۔ کیا جبر کرنا اور
زور اور تعدّی سے اپنے دین میں داخل کرنا اس بات کی دلیل ہو سکتی ہے کہ وہ دین خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہے؟ خدا سے ڈرو اور یہ بیہودہ الزام دین اسلام پر مت لگاؤ کہ اس نے جہاد
کا مسئلہ سکھایا ہے اور زبردستی اپنے مذہب میں داخل کرنا اس کی تعلیم ہے۔ معاذ اللہ ہرگز
قرآن شریف کی یہ تعلیم نہیں ہے اور نہ کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ کوئی خونی مہدی
یا خونی مسیح آئے گا جو جبراً مسلمان کرے گا اور انسانوں کو قتل کرنا اس کا کام ہوگا ۔ جس مہدی یا
مسیح نے آنا تھا وہ آچکا۔ کیا ضرور نہ تھا کہ وہ مسیح غلبہ صلیب کے وقت آتا ؟ کیا سب سے اول درجہ ۱۲
کی علامت مسیح موعود کی یہ نہیں ہے کہ وہ صلیب کے غلبہ میں آئے گا ۔ اب خود دیکھ لو کہ اس تیرہ
سو برس کے عرصہ میں صلیبی مذہب کس قدر ترقی کرتا گیا اور کس قدر نہایت سرعت کے ساتھ
اس کا قدم دن بدن آگے ہے۔ ایسی قوم ملک ہند میں کونسی ہے جس میں سے ایک جماعت اس
مذہب میں داخل نہیں کی گئی۔ کروڑ ہا کتابیں اور رسالے دینِ اسلام کے رد میں شائع ہو چکیں
یہاں تک کہ امہات المومنین جیسی گندی کتاب بھی تمہاری تنبیہ کے لئے عیسائیوں کے ہاتھ
سے شائع ہوئی ۔ بیچاری چودھویں صدی میں سے بھی جس پر ایسی ضرورت کے وقت میں مجدد
نے آنا تھا سولہ برس گزر گئے لیکن آپ لوگوں نے اب تک مسیح موعود کی ضرورت محسوس نہیں
کی ۔ زمین نے صلیبی مذہب کے غلبہ کی وجہ سے مسیح موعود کی ضرورت پر گواہی دی اور آسمان
نے خسوف کسوف کو رمضان میں عین مقررہ تاریخوں پر دکھلا کر اس مہدی معہود کے ظاہر
ہو جانے کی شہادت دی۔ اور جیسا کہ مسیح کے وقت کی نشانی لکھی تھی اونٹوں کی سواری اور
بار برداری میں بھی ریل گاڑیوں نے فرق ڈال دیا اور جیسا کہ علامات میں لکھا تھا ملک میں
طاعون بھی پھوٹی حج بھی روکا گیا اور اہل کشف نے بھی اسی زمانہ کی خبر دی اور نجومی بھی بول
اُٹھے کہ مسیح موعود کا یہی وقت ہے اور جس نے دعوی کیا اُس کا نام بھی یعنی غلام احمد قادیانی
☆
نوٹ ۔ اخبار ڈان میں جس سے پرچہ ٹریبیون مورخہ ۱۸ جولائی ۱۸۹۹ء نے نقل کیا ہے ایک
فاضل منجم کی یہ پیشگوئی شائع کی گئی ہے کہ ۱۹۰۰ عیسوی کے ساتھ ایک نیا دور شروع ہوتا ہے اور
یہ دونوں سن یعنی ۱۸۹۰ء تا ۱۹۰۰ ء ایک عظیم الشان دوره ختم کرتے ہیں جس کے خاتمہ پر سورج
منطقة البروج کے ایک نئے برج میں داخل ہوتا ہے اور اس ہیئت کی تاثیر سے یعنی جبکہ سورج ایک
نئے برج میں داخل ہو جیسا کہ قدیم سے ہوتا رہا ہے ۱۹۰۰ء میں زمین پر مسیح کلمۃ اللہ کا ایک نیا اوتار
اور خدا کا ایک نیا مظہر ظہور کرے گا اور وہ مسیح کا مثیل ہوگا اور دنیا کو بیدار کر کے ایک اعلیٰ زندگی بخشے
گا۔ دیکھوٹر یون ۱۸ جولائی ۱۸۹۹ء مطبوعہ لاہور ۔ منہ
اپنے حروف کے اعداد سے اشارہ کر رہا ہے یعنی تیرہ سو کا عدد جو اس نام سے نکلتا ہے وہ بتلا رہا
ہے کہ تیرھویں صدی کے ختم ہونے پر یہی مجدد آیا جس کا نام تیرہ سو کا عدد پورا کرتا ہے۔ مگر آپ
لوگوں کی اب تک آنکھ نہیں کھلی ۔ آپ لوگ اسلام کی ہمدردی کے یہی معنے سمجھتے ہیں کہ اگر ممکن ہو
تو ایسے شخص کو جس کے منہ سے اسلام کی مخالفت اور توہین کا کلمہ نکلے سزادی جائے یا دلائی جائے
جيسا كه أمهات المؤمنین کے شائع ہونے کے وقت میں بھی یہی کارروائی کی گئی اور گورنمنٹ کو
جتلایا گیا کہ ہم اس کتاب کا جواب لکھنا نہیں چاہتے صرف سزا دلانا چاہتے ہیں ۔ مگر چونکہ ایسی
درخواست اس صورت میں قابل توجہ ہو سکتی تھی کہ کتاب مذکور قانون سڈیشن کے نافذ ہونے کے
بعد تالیف ہوتی اس لئے وہ درخواست نامنظور ہوئی۔ اور یہ تو خود آپ لوگ اشارہ اقرار کر چکے
کہ ہم رڈ لکھنا نہیں چاہتے ۔ تو گویا نہ ادھر کے رہے اور نہ اُدھر کے رہے۔ غرض یہ عادت جوش
اور اشتعال اور انتظام طلی کی اچھی نہیں۔ اس سے اسلام بدنام ہو رہا ہے۔ یا د رکھو کہ اب جو شخص
مسیح موعود اور مہدی معہود کے نام پر آوے اور لیاقت صرف اتنی ہو کہ لوگوں کو تلوار کا خوف دکھلا کر
مسلمان کرنا چاہے تو بلا شبہ وہ جھوٹا ہوگا نہ صادق ۔ جن کے ہاتھ میں خدا تعالیٰ سچائی اور آسمانی
نشانوں کی تلوار دیتا ہے اُن کو اس لوہے کی تلوار کی کیا ضرورت ہے ۔ یہ جہالت اور سخت نادانی
ہے کہ اس زمانہ کے نیم ملا فی الفور کہہ دیتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جبراً مسلمان
کرنے کے لئے تلوار اُٹھائی تھی اور انہی شبہات میں ناسمجھ پادری گرفتار ہیں۔ مگر اس سے زیادہ
کوئی جھوٹی بات نہیں ہوگی کہ یہ جبر اور تعدی کا الزام اُس دین پر لگایا جائے جس کی پہلی ہدایت
یہی ہے کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کے یعنی دین میں جبر نہیں چاہیے بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے بزرگ صحابہ کی لڑائیاں یا تو اس لئے تھیں کہ کفار کے حملہ سے اپنے تئیں بچایا جائے
اور یا اس لئے تھیں کہ امن قائم کیا جائے۔ اور جو لوگ تلوار سے دین کو روکنا چاہتے ہیں ان کو
تلوار سے پیچھے ہٹایا جائے مگر اب کون مخالفوں میں سے دین کے لئے تلوار اُٹھاتا ہے اور
البقرة: ۲۵۷
مسلمان ہونے والے کو کون روکتا ہے اور مساجد میں نماز پڑھنے اور بانگ دینے سے کون
منع کرتا ہے ۔ پس اگر ایسے امن کے وقت میں ایسا مسیح ظاہر ہو کہ وہ امن کا قدر نہیں کرتا ۔
بلکہ خواہ نخواہ مذہب کے لئے تلوار سے لوگوں کو قتل کرنا چاہتا ہے تو میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر ے
کہتا ہوں کہ بلا شبہ ایسا شخص جھوٹا کذاب مفتری اور ہرگز سچا مسیح نہیں ہے۔ مجھے تو خواہ
قبول کرو یا نہ کرو مگر میں تم پر رحم کر کے تمہیں سیدھی راہ بتلاتا ہوں کہ ایسے اعتقاد میں سخت
غلطی پر ہو ۔ لاٹھی اور تلوار سے ہرگز ہرگز دین دلوں میں داخل نہیں ہوسکتا اور آپ لوگوں
کے پاس ان بیہودہ خیالات پر دلیل بھی کوئی نہیں ۔ صحیح بخاری میں مسیح موعود کی شان میں
صاف حدیث موجود ہے کہ يَضَعُ الحرب یعنی مسیح موعود لڑائی نہیں کرے گا تو پھر کیسے تعجب
کی بات ہے کہ ایک طرف تو آپ لوگ اپنے منہ سے کہتے ہیں کہ صحیح بخاری قرآن شریف
کے بعد اصح الکتب ہے اور دوسری طرف صحیح بخاری کے مقابل پر ایسی حدیثوں پر عقیدہ
کر بیٹھتے ہیں کہ جو صریح بخاری کی حدیث کے منافی پڑی ہیں ۔ چاہیے تھا کہ اگر کروڑ ایسی
کتاب ہوتی تب بھی اس کی پرواہ نہ کرتے کیونکہ ان کا مضمون نہ صرف صحیح بخاری کی
حدیث کے منافی بلکہ قرآن شریف سے بھی صریح مخالف ہے۔ لیکن ایک پرانے عقیدہ کے
ہونے کی وجہ سے آپ لوگ غلطی کو چھوڑ نا نہیں چاہتے ۔ اور دوسرے ایک یہ بھی سبب ہے
کہ آپ لوگوں کے زعم میں آپ کا فرضی مسیح اور مہدی تو ظاہر ہو کر اور تمام کافروں کو قتل
کر کے ان کا مال آپ لوگوں کو دیدے گا اور تمام نفسانی خواہشیں پوری کر دے گا جیسا کہ
آپ لوگوں کا عقیدہ ہے۔ لیکن میں تو اس لئے نہیں آیا کہ آپ لوگوں کو دنیا کے گندے مال
میں مبتلا کروں اور آپ پر تمام ہوا و ہوس کے پورے کرنے کے دروازے کھول دوں بلکہ
میں اس لئے آیا ہوں کہ موجودہ دنیا کے حظ سے بھی کچھ کم کر کے خدا تعالیٰ کی طرف کھینچوں ۔
پس حقیقت میں میرے آنے سے آپ لوگوں کا بہت ہی حرج ہوا ہے ۔ گویا تیرہ سو برس
کے مال و متاع کی آرزوئیں خاک میں مل گئیں یا یوں کہو کہ کروڑ ہا روپیہ کا نقصان ہو گیا ۔
تو پھر میں آپ لوگوں کی نظر میں اچھا کیونکر ٹھہروں لیکن خدا سے ڈرو اور روح اور راستی کی تلاش
کرو کیونکہ اگر تمہیں دنیا کی بادشاہت بھی مل جائے تو چونکہ وہ فانی ہے اور خدا تعالیٰ سے دور ڈالتی
ہے اس لئے بیچ ہے۔ جسمانی خیالات چھوڑو اور اپنے اندر روحانی خیالات پیدا کرو۔ کیا تم خیال
کرتے ہو کہ صلیبی مذہب کو تلوار سے شکست آئے گی بلکہ اس حرکت بے جا سے اسلام کی سچائی پر
ہزار ہا اعتراض پیدا ہوں گے۔ یہ کیا سفلہ پن اور کمینگی ہے کہ دشمن کے اعتراض کا تلوار سے
جواب دیا جائے ۔ ایسا مذہب ہر گز ممکن نہیں کہ سچا ہو ۔ دیکھو ہم حضرات پادری صاحبوں کو نہ تلوار
سے بلکہ ملائم الفاظ سے بار بار اس طرف بلاتے ہیں کہ آؤ ہم سے مقابلہ کرو کہ دونوں شخص یعنی
حضرت مسیح اور حضرت سیدنا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے روحانی برکات اور افاضات کے رو
سے زندہ کون ہے۔ اور جس طرح خدا کے نبی پاک نے قرآن شریف میں کہا ہے کہ اگر یہ ثابت
ہو کہ مسیح خدا کا بیٹا ہے تو میں سب سے پہلے اس کی پرستش کروں گا۔ ایسا ہی میں کہتا ہوں کہ اے
یورپ اور امریکہ کے پادریو! کیوں خواہ نخواہ شور ڈال رکھا ہے۔ تم جانتے ہو کہ میں ایک انسان
ہوں جو کروڑہا انسانوں میں مشہور ہوں ۔ آؤ میرے ساتھ مقابلہ کرو۔ مجھ میں اور تم میں ایک برس
کی مہلت ہو۔ اگر اس مدت میں خدا کے نشان اور خدا کی قدرت نما پیشگوئیاں تمہارے ہاتھ سے
ظاہر ہوئیں اور میں تم سے کمتر رہا تو میں مان لوں گا کہ مسیح ابن مریم خدا ہے لیکن اگر اُس سچے خدا
نے جس کو میں جانتا ہوں اور آپ لوگ نہیں جانتے مجھے غالب کیا اور آپ لوگوں کا مذہب آسمانی
نشانوں سے محروم ثابت ہوا تو تم پر لازم ہوگا کہ اس دین کو قبول کرو۔
اب اے مسلمانوں اگر تمہیں کچھ غیرت ہے اور اگر کچھ حیا ہو تو آئندہ گالیاں دینا
﴿۱۸﴾ اور کافر کافر کہنا موقوف کر کے یہ تماشا دیکھو۔ پادری صاحبوں کے پاس جاؤ اور یہ میرا
اشتہار اُن کو دکھلاؤ اور اُن کو میرے ساتھ آویزاں کر دو اور پھر دیکھو کہ غالب کون ہوتا
ہے۔ دیانت اور امانت کی راہ کو اختیار کرو کہ ناپاک ہے وہ راہ جو خیانت سے بھری ہے اور
پلید ہے وہ طریق جو شرارت اور ظلم اپنے ساتھ رکھتا ہے۔
عیسائیوں کا موجودہ دین و مذہب جو حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اس
کا کوئی بھی ایسا پہلو نہیں ہے جو حق کے طالب کو اس سے کچھ تسلی مل سکے۔ اگر تعلیم کی طرف
دیکھیں تو وہ ناقص ہے اور اگر ان نشانوں کو دیکھیں جو انجیل میں سچے مسیحی کی علامت ٹھہرائے گئے
ہیں تو کسی عیسائی میں اُن کا پتہ نہیں ملتا۔ اور اگر مسیح کے کام دیکھیں تو بجز قصوں کہانیوں کے
رؤیت کے طور پر کسی کا ثبوت نہیں۔ اور اگر ان پیشگوئیوں کو غور سے پڑھیں جن کے رو سے مسیح کا
خدا ہونا سمجھا جاتا ہے تو کوئی بھی ایسی پیشگوئی نہیں جس سے یہ مدعا ثابت ہو سکے ۔ اور خود
ظاہر ہے کہ اگر تو ریت اور دوسرے نبیوں کی کتابوں میں کسی خدا کے پیدا ہونے کا وعدہ دیا جاتا تو
یہود اس وعدہ کے موافق ضرور یہ عقیدہ رکھتے کہ کسی وقت خدا ان کی مدد کرنے کے لئے مجسم ہو کر
کسی عورت کے پیٹ میں سے پیدا ہوگا ۔ اور ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ یہود تو ریت اور دوسرے
عہد عتیق کے صحیفوں سے برگشتہ نہ تھے تا ایسے خدا سے منکر رہتے۔ اور اگر حضرت مسیح کی خدائی کو
قبول نہیں کیا تھا تو کیا وجہ تھی کہ اصل پیشگوئی سے منکر ہو جاتے ۔ اُن کو بہر حال یہ کہنا چاہئے تھا
کہ ایسا جسمانی خدا اگر چہ اب تک نہیں آیا مگر ضرور آئے گا۔ لیکن تم یہود کو پوچھ کر دیکھ لو کہ وہ ایسے
اعتقاد سے سخت بیزار اور اُس کو کفر اور شرک قرار دیتے ہیں اور اس بات کے ہرگز منتظر نہیں ہیں کہ
کسی وقت خدا انسانی جسم میں جنم لے گا ۔ یا یہ کہ عقیدہ تثلیث برحق ہے بلکہ وہ صاف کہتے ہیں کہ
ایسے عقائد رکھنے والا کافر ہے اور ہرگز نجات نہیں پائے گا۔ حالانکہ یہود وہ لوگ ہیں جن کے
درمیان برابر نبی آتے رہے۔ یہ بالکل قرین قیاس نہیں کہ یہود با وجود مسلسل تو تعلیم انبیاء کے سرے
سے ایسے خدا سے منکر ہو جاتے جس کے پیدا ہونے کی کسی پیشگوئی میں اُن کو اُمید دی جاتی ہاں
ممکن تھا کہ اس جسمانی خدا کا مصداق حضرت مسیح کو نہ ٹھہراتے مگر یہ تو کہتے کہ وہ جسمانی خدا
کوئی اور ہے جو بعد میں آئے گا ۔ ہم نے اس زمانہ کے بہت سے فاضل یہودیوں سے دریافت
☆
کیا۔ انہوں نے یہ جواب لکھا ہے کہ کبھی کسی نبی نے یہودیوں کو ایسے جسمانی خدا کے
ظاہر ہونے کی امید نہیں دلائی۔ اور ایسا اعتقاد صریح شرک اور کفر اور توریت کی تعلیم کے مخالف
ہے۔ ان فاضل یہودیوں کے خطوط ہمارے پاس موجود ہیں اگر یہ کہو کہ یہودی تو حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی منکر ہیں تو پھر ایسے یہودیوں کی گواہی کا کیا اعتبار ہے۔ اس کا جواب
یہ ہے کہ یہودی اصل پیشگوئی سے منکر نہیں ہیں اور اس بات کو مانتے ہیں کہ جیسا کہ توریت میں
خبر دی گئی ہے مثیل موسیٰ ضرور آنے والا ہے ۔ ہاں یہودیوں کے ان موجودہ دو فرقوں نے جو
یہودیوں کے باراں فرقوں میں سے باقی رہ گئے ہیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی کم فہمی
اور تعصب سے مثیل موسیٰ نہیں مانا مگر اصل پیشگوئی سے انکار تو نہیں کیا لیکن ایسی پیشگوئی کے
وجود سے تو وہ قطعاً منکر ہیں جو ہ قطعاً منکر ہیں جو کسی خدا کے آنے کی نسبت کی گئی ہو۔ ما ا ہو۔ ماسوا اس کے یہودیوں
کے دس فرقے اسلام میں داخل ہو چکے ہیں اور مسیح ہو چکے ہیں اور مسیح کی تعلیم جیسا کہ ہم ابھی بیان کر چکے ہیں
ہرگز کامل نہیں ہے اور انسانی درخت کی تمام شاخوں یعنی قوتوں کی اس سے پرورش غیر ممکن
ہے۔ کیا انسانی تکمیل اسی پر ختم ہو سکتی ہے کہ ہم ہمیشہ محل بے محل پر عفو اور درگذر کی عادت
ڈالیں اور ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دیا کریں؟ کیا ہر ایک جگہ اور ہر ایک محل
میں ایسا کرنا مناسب ہے؟ کیا کبھی خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ تھا کہ اس کی تمام پیدا کردہ قو تیں جیسے
19 غضب اور شہوت وغیرہ جو مناسب استعمال کے لئے پیدا کی گئی ہیں سب کی سب نابود
کر دی جائیں اور صرف قوت حلم کو باقی رکھا جائے ۔ اگر خدا تعالیٰ کا ایسا ہی ارادہ تھا تو
اس کے فعل پر یہ ایک بڑا اعتراض ہو گا کہ اس نے انسان میں انواع اقسام کی قوتیں پیدا
کر کے پھر اپنے ارادہ کو اپنے قول کے ذریعہ سے یوں ظاہر کیا کہ ان تمام قوتوں کو
ہم اپنی کتاب مسیح ہندوستان میں بڑے بڑے انگریز محققوں کے اقرار سے ثابت کر چکے ہیں کہ
یہودیوں کے دس گم شدہ فرقے افغان اور کشمیری ہیں جو مسلمان ہو گئے اور پھر توریت کے وعدہ کے موافق ان
میں سے اسلام میں بڑے بڑے بادشاہ ہوئے۔ منہ
۔
بجز قوت حلم اور عفو کے فنا کر دینا چاہئے ۔ پس اس سے لازم آتا ہے کہ نعوذ باللہ یا تو خدا تعالیٰ کی
تعلیم غلط ہے اور یا اُس نے اپنے فعل میں ہی غلطی کھائی اور اپنے پیدا کرنے کے کام کو ہشیاری
اور آخر بینی سے نہیں کیا اور دونوں صورتوں میں ایسا مذہب صحیح نہیں ٹھہر سکتا جس کی تعلیم صحیح
اُصولوں پر مبنی نہ ہو یا جس کا خدا اپنے فعل میں غلط کار ہو اس کے مقابل پر جب ہم قرآن شریف کی
تعلیم دیکھتے بھتے ہیں ہیں تو تو اس اس کے کمال اور جمال پر نظر کر کے بے اختیار رقت اور وجد پیدا ہوتا ا ہے۔ ہے۔ دیکھو
کیا عمدہ یہ تعلیم ہے جس کا اس آیت میں بیان ہے۔ جَزَؤُا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا
وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ ، یعنی قانون انصاف کے رو سے ہر ایک بدی کی سزا اسی قدر
بدی ہے لیکن اگر کوئی شخص اپنے گنہگار کو مع ص اپنے گنہگار کو معاف کرے بشرطیکہ اُس معاف کرنے میں شخص مجرم
کی اصلاح ہو نہ یہ کہ معاف کرنے سے اور بھی زیادہ دلیر اور بیباک ہو جائے تو ایسا شخص
خدا تعالی سے بڑا اجر پائے گا۔ اب ایسی کامل تعلیم انجیل کے اوراق میں سے کہاں تلاش کریں
اور کس سے پوچھیں اور کون ہے جو ہمیں بتا دے اگر حلم اور عفو اور ترک مقابلہ یونہی ہر جگہ بغیر
کسی محل اور موقع کے قابلِ تعریف ہے تو ایک دیوث جس کی عورت پر نا جائز حملہ کیا جائے
اور وہ در گذر کر کے اس حملہ کو ہونے دے مدح وثنا کے لائق سمجھا جائے گا اور ایک جین مت
والا جن کے مذہب میں کسی جاندار کو مارنا روا نہیں اپنے اس خُلق سے کہ وہ جُوں اور
پستو اور سانپ اور بچھو کو بھی نہیں مارتا اعلیٰ درجہ کی اخلاقی حالت پر متصور ہوگا ۔ پس معلوم ہوا
کہ ایسی تعلیم جو شتر بے مہار کی طرح کسی خط مستقیم پر نہیں چلتی اور نہ محل اور موقع کی پر واہ رکھتی ہے
کمالات انسانی کے لئے سخت مضر اور زہر قاتل ہے ۔ ۔ ہاں ممکن ہے کہ حضرت مسیح نے ایسی تعلیم تع
کو کسی قانون مختص الوقت يا مختص القوم کی طرح مصلحتا استعمال کیا ہو مگر تعلیم وہی
صحیح اور کامل ہے جو آیت قرآنی مندرجہ بالا میں بیان فرمائی گئی ہے۔ ایسا ہی انجیل کی یہ تعلیم کہ
بد نظری سے کسی عورت کو مت دیکھو جس کا ماحصل یہ ہے کہ پاک نظر سے بیشک دیکھ لیا کرو۔ یہ ایک
الشورى :
ایسی تعلیم ہے کہ جو ایک بد نیت انسان کو بد نظری کا موقع دیتی ہے اور ایک نیک انسان کو امتحان میں
ڈالتی ہے کیونکہ اس فتوے سے بد نظری کی عادت والے کو پناہ ملتی ہے اور ایک پر ہیز گار کے دل کو
بدی کے سرچشمہ سے قریب ہونا پڑتا ہے وجہ یہ کہ ممکن ہے کہ ایک سادہ دل انسان ایک شخص کے
حسن و جمال کو دیکھ کر اُس پر شیدا اور فریفتہ ہو جائے اور پھر ہر دم نا پاک خیال دل میں پیدا ہونے
لگیں ۔ پس اس تعلیم کی مثال ایسی ہے کہ جیسا کہ ایک عمارت مثلاً دریا کے اُس رخ کی طرف بنائی
جائے جس طرف وہ دریا بڑے زور اور سیلاب کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے پس ایسی عمارت اگر دن
کو نہیں گرے گی تو رات کو ضرور گر جائے گی ۔ اسی طرح اگر کوئی عیسائی اس تعلیم سے عقل اور
حیا اور انسانیت کے نور کے ہوتے ہوئے جو دن سے مشابہت رکھتا ہے بدی میں نہیں پڑے گا
لیکن جوانی کی حالت اور جذبات نفس کے وقت میں خصوصاً جبکہ شراب کے پینے کی حالت میں
شہوانی تاریکیوں کے ہجوم سے رات پڑ جائے ایسی حالت میں اس بے قیدی کی نظر کے
بد نتائج سے ہرگز نہیں بچ سکے گا لیکن اس تعلیم کے مقابل پر وہ تعلیم جو قرآن شریف نے دی ہے
۲۰ وہ اس قدر اعلیٰ ہے جو دل بول اُٹھتا ہے کہ ہاں یہ خدا کا کلام ہے جیسا کہ قرآن شریف میں
میں
یہ آیت ہے قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ
ذلِكَ أَزْلَى لَهُمْ یعنی مومنوں کو کہہ دے کہ نامحرم اور محل شہوت کے دیکھنے سے اپنی
آنکھیں اس قدر بند رکھیں کہ پوری صفائی سے چہرہ نظر نہ آسکے اور نہ چہرہ پر کشادہ اور
بے روک نظر پڑ سکے۔ اور اس بات کے پابندر ہیں کہ ہرگز آنکھ کو پورے طور پر کھول کر نہ دیکھیں
نہ شہوت کی نظر سے اور نہ بغیر شہوت سے کیونکہ ایسا کرنا آخر ٹھوکر کا باعث ہے یعنی بے قیدی کی
نظر سے نہایت پاک حالت محفوظ نہیں رہ سکتی اور آخر ابتلا پیش آتا ہے اور دل پاک نہیں ہو سکتا
جب تک آنکھ پاک نہ ہو اور وہ مقام از کسی جس پر طالب حق کے لئے قدم مارنا مناسب ہے
حاصل نہیں ہو سکتا۔ اور اس آیت میں یہ بھی تعلیم ہے کہ بدن کے ان تمام سوراخوں کو
النور : ٣١