تریاق القلوب

حصہ 27

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یہاں تک کہ جیسا کہ وہ داغ سے پاک عدالت کے کمرہ میں آیا ویسا ہی داغ سے پاک
عدالت کے کمرے سے نکل گیا۔ ایسی قسم کے ملزم کو عربی زبان میں بری کہتے ہیں اور جب
ایک ملزم پر مجرم ہونے کا قوی شبہ گزر گیا اور مجرموں کی طرح اُس سے کارروائی کی گئی
اور اس تمام ذلت کے بعد اُس نے اپنی صفائی کی شہادتوں کے ساتھ اس شبہ کو اپنے سر پر
سے دور کر دیا تو ایسے ملزم کا نام عربی زبان میں مبرء ہے۔ پس اس تحقیق سے ثابت
ہوا کہ ڈسچارج کا عربی میں ٹھیک ٹھیک ترجمہ بری ہے اور ایکٹٹ کا ترجمہ مبرء ہے۔
عرب کے یہ دو مقولے ہیں کہ انا برئ من ذالک وانا مبرء من ذالک ۔ پہلے قول
کے یہ معنے ہیں کہ میرے پر کوئی تہمت ثابت نہیں کی گئی اور دوسرے قول کے یہ معنے ہیں
کہ میری صفائی ثابت کی گئی ہے اور قرآن شریف میں یہ دونوں محاورے موجود ہیں۔
چنانچہ بری کا لفظ قرآن شریف میں بعینہ ڈسچارج کے معنوں پر بولا گیا ہے جیسا کہ وہ
فرماتا ہے ۔ وَمَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا
وَإِثْمًا مُّبِينًا - الجزو نمبر ۵ سورۃ نساء - یعنی جو شخص کوئی خطا یا کوئی گناہ کرے اور پھر
کسی ایسے شخص پر وہ گناہ لگاوے جس پر وہ گناہ ثابت نہیں تو اُس نے ایک کھلے کھلے بہتان
اور گناہ کا بوجھ اپنی گردن پر لیا اور مبرء کی مثال قرآن شریف میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ کے یہ اس مقام کی آیت ہے کہ
جہاں بے لوث اور بے گناہ ہونا ایک کا ایک وقت تک مشتبہ رہا پھر خدا نے اُس
کی طرف سے ڈیفنس پیش کر کے اُس کی بریت کی ۔ اب آیت یرم به برینا سے
ا تعالیٰ نے ایسے شخص کا نام بری رکھا ہے جس پر کوئی گناہ ثابت
به بداہت ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے اب خدا
ہے۔
نہیں کیا گیا اور یہی وہ مفہوم ہے جس کو انگریزی میں ڈسچارج کہتے ہیں لیکن اگر کوئی
ا النساء : ١١٣ ٢ النور : ۲۷

مکابرہ کی راہ سے یہ کہے کہ اس جگہ بری کے لفظ سے وہ شخص مراد ہے جو مجرم ثابت ہونے
کے بعد اپنی صفائی کے گواہوں کے ذریعہ سے اپنی بریت ظاہر کرے ۔ تو ایسا خیال بدیہی
طور پر باطل ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ کا بری کے لفظ سے یہی منشاء ہے تو اس سے یہ خرابی پیدا
ہوگی کہ اس آیت سے یہ فتوی ملے گا کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے شخص پر جس کا گناہ
ثابت نہیں ۔ کسی گناہ کی تہمت لگانا کوئی جرم نہیں ہوگا ۔ گو وہ مستور الحال شریفوں کی طرح
زندگی بسر کرتا ہی ہوا اور صرف یہ کسر ہو کہ ابھی اُس نے بے قصور ہونا عدالت میں حاضر ہو کر
ثابت نہیں کیا۔ حالانکہ ایسا سمجھنا صریح باطل ہے اور اس سے تمام تعلیم قرآن شریف کی
زیروز بر ہو جاتی ہے کیونکہ اس صورت میں جائز ہوگا کہ جو لوگ مثلاً ایسی مستور الحال
عورتوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں جنہوں نے عدالت میں حاضر ہوکر اس بات کا ثبوت
نہیں دیا کہ وہ ہر قسم کی بدکاری سے مدت العمر محفوظ رہی ہیں وہ کچھ گناہ نہیں کرتے اور
اُن کو روا ہے کہ مستور الحال عورتوں پر ایسی تہمتیں لگایا کریں حالانکہ ایسا خیال کرنا اس
مندرجہ ذیل آیت کے رو سے صریح حرام اور معصیت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمِنِيْنَ
جَلْدَةً کے یعنی جو لوگ ایسی عورتوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں جن کا زنا کار ہونا ثابت نہیں
ہے بلکہ مستور الحال ہیں اگر وہ لوگ چار گواہ سے اپنے اس الزام کو ثابت نہ کریں تو ان کو
استی درّے مارنے چاہئیں۔ اب دیکھو کہ ان عورتوں کا نام خدا نے بری رکھا ہے جن کا
زانیہ ہونا ثابت نہیں۔ پس بری کے لفظ کی یہ تشریح بعینہ ڈسچارج کے مفہوم سے مطابق
ہے کیونکہ اگر بری کا لفظ جو قرآن نے آیت یرم به برینا میں استعمال کیا ہے صرف
ایسی صورت پر بولا جاتا ہے کہ جبکہ کسی کو مجرم ٹھہرا کر اُس پر فرد قرار داد جرم لگائی جائے
ا النور : ۵

اور پھر وہ گواہوں کی شہادت سے اپنی صفائی ثابت کرے اور استغاثہ کا ثبوت ڈیفنس کے
ثبوت سے ٹوٹ جائے تو اس صورت میں ہر ایک شریر کو آزادی ہوگی کہ ایسی تمام عورتوں
پر زنا کا الزام لگا وے جنہوں نے معتمد گواہوں کے ذریعہ سے عدالت میں ثابت نہیں
کر دیا کہ وہ زانیہ نہیں ہیں خواہ وہ رسولوں اور نبیوں کی عورتیں ہوں اور خواہ صحابہ کی اور خواہ
اولیاء اللہ کی اور خواہ اہل بیت کی عورتیں ہوں اور ظاہر ہے کہ آیت یرم به برینا میں
بری کے لفظ کے ایسے معنے کرنے صاف الحاد ہے جو ہرگز خدا تعالیٰ کا منشاء نہیں ہے بلکہ
بدیہی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اس آیت میں بری کے لفظ سے خدا تعالیٰ کا یہی منشاء ہے کہ
جو مستور الحال لوگ ہیں خواہ مرد ہیں خواہ عورتیں ہیں جن کا کوئی گناہ ثابت نہیں وہ سب
بری کے نام کے مستحق ہیں اور بغیر ثبوت اُن پر کوئی تہمت لگا نا فسق ہے جس سے خدا تعالیٰ
اس آیت میں منع فرماتا ہے اور اگر کسی کو نبیوں اور رسولوں کی کچھ پرواہ نہ ہو اور اپنی ضد سے
باز نہ آوے تو پھر ذرا شرم کر کے اپنی عورتوں کی نسبت ہی کچھ انصاف کرے کہ کیا اگر ان پر
کوئی شخص اُن کی عفت کے مخالف کوئی ایسی نا پاک تہمت لگاوے جس کا کوئی ثبوت نہ ہو تو
کیا وہ عورتیں آیت یرم به برینا کی مصداق ٹھہر کر بری سمجھی جاسکتی ہیں اور ایسا تہمت
لگانے والا سزا کے لائق ٹھہرتا ہے۔ یا وہ محض اس حالت میں بری سمجھی جائیں گی جبکہ وہ اپنی
صفائی اور پاک دامنی کے بارے میں عدالت میں گواہ گذرا نہیں اور جب تک وہ بذریعہ
ہادتوں کے اپنی عفت کا عدالت میں ثبوت نہ دیں تب تک جو شخص چاہے اُن کی عفت پر
حملہ کیا کرے اور اُن کو غیر بری قرار دے اور ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے آیت موصوفہ
میں بار ثبوت تہمت لگانے والے پر رکھا ہے۔ اور جب تک تہمت لگانے والا کسی گناہ کو
ثابت نہ کرے تب تک تمام مردوں اور عورتوں کو بری کہلانے کے مستحق ٹھہرایا ہے۔
پس قرآن اور زبان عرب کے رو سے بری کے معنے ایسے وسیع ہیں کہ جب تک کسی پر کسی ۱۳۷

جرم کا ثبوت نہ ہو وہ بری کہلائے گا کیونکہ انسان کے لئے بری ہونا طبعی حالت ہے اور گناہ
ایک عارضہ ہے جو پیچھے سے لاحق ہوتا ہے۔
ایک اور امر عظیم الشان ہے جو اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی میعاد میں ظہور میں آیا
جس سے اشتہار مذکورہ کی پیشگوئی کا پورا ہونا اور بھی وضاحت سے ثابت ہوتا ہے کیونکہ
وہ پیشگوئی جو چوتھا لڑکا ہونے کے بارے میں ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں کی گئی تھی
جس کے ساتھ یہ شرط تھی کہ عبد الحق غزنوی جو امرتسر میں مولوی عبد الجبار غزنوی کی
جماعت میں رہتا ہے نہیں مرے گا جب تک یہ چوتھا لڑکا پیدا نہ ہوئے۔ وہ پیشگوئی اشتہار
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی میعاد کے اندر پوری ہوگئی اور وہ لڑکا بفضلہ تعالیٰ پیدا ہو گیا جس کا نام
بفضلہ تعالیٰ مبارک احمد رکھا گیا اور جیسا کہ پیشگوئی میں شرط تھی کہ عبد الحق غزنوی اُس
وقت تک زندہ ہوگا کہ چوتھا لڑکا پیدا ہو جائے گا ایسا ہی ظہور میں آیا۔ اور اب اس وقت
تک که ۱۵ دسمبر ۱۸۹۹ء ہے ہر ایک شخص امرتسر میں جا کر تحقیق کرلے کہ عبدالحق اب تک
زندہ ہے۔ پس اس میں کیا شک ہے کہ یہ صاف صاف اور کھلی کھلی پیشگوئی محمد حسین اور
اُس کے گروہ کی عزت کا موجب نہیں ہو سکتی کیونکہ خدا نے ایسے انسان کی دعا کو قبول
کر کے جو محمد حسین اور اُس کے گروہ کی نظر میں کافر اور دجال ہے اس کی پیشگوئی کے
مطابق عبد الحق غزنوی کی زندگی میں اُس کو پسر چہارم عنایت فرمایا اور یہ ایک تائید الہی
ہے جو بجز صادق انسان کے اور کسی کے لئے ہر گز نہیں ہو سکتی ۔ پس جبکہ اس پیشگوئی
کا میعاد کے اندر پورا ہو جانا اور عبد الحق کی زندگی میں ہی اس کا ظہور میں آنا میری
عزت کا موجب ہوا تو بلا شبہ محمد حسین اور اس کے گروہ جعفر زٹلی وغیرہ کی ذلت کا موجب
ہوا ہو گا یہ اور بات ہے کہ یہ لوگ ہر ایک بات میں اور ہر ایک موقعہ پر یہ کہتے رہیں کہ

لدلد
تریاق القلوب
ہماری کچھ بھی ذلت نہیں ہوئی لیکن جو شخص منصف ہو کر ان تمام واقعات کو پڑھے گا اُس کو تو
بہر حال ماننا پڑے گا کہ بلا شبہ ذلت ہو چکی ۔
اس جگہ ہمیں افسوس سے یہ بھی لکھنا پڑا ہے کہ پرچہ اخبار عام ۲۳ نومبر ۱۸۹۹ء میں
ایک شخص ثناء اللہ نام امرتسری نے یہ مضمون چھپوایا ہے کہ ” اب تک مولوی محمد حسین کی کچھ
بھی ذلت نہیں ہوئی۔ ہم حیران ہیں کہ اس صریح خلاف واقعہ امر کا کیا جواب لکھیں ۔ ہم
نہیں جانتے کہ ثناء اللہ صاحب کے خیال میں ذلت کس کو کہتے ہیں۔ ہاں ہم یہ قبول
کرتے ہیں کہ ذلت کئی قسم کی ہوتی ہے اور انسانوں کی ہر ایک طبقہ کے مناسب حال ایک قسم
کی ذلت ہے۔ مثلاً زمینداروں میں سے ایک وہ ہیں جو فقط سرکاری دستک جاری ہونے سے
اپنی ذلت خیال کرتے ہیں اور ان کے مقابل پر اس قسم کے زمیندار بھی دیکھے جاتے ہیں کہ
قسط مال گذاری بر وقت ادا نہ ہونے کی وجہ سے تحصیل کے چپراسی ان کو پکڑ کر لے جاتے
ہیں اور بوجہ نہ ادائیگی معاملہ کے سخت گوشمالی کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات دو چار جوتے اُن
کو مار بھی دیتے ہیں اور وہ زمیندار ہنسی خوشی سے مار کھا لیتے ہیں اور ذرہ خیال نہیں کرتے
کہ کچھ بھی اُن کی بے عزتی ہوئی ہے اور ان سے بھی زیادہ بعض شریر چوہڑوں اور چماروں
اور ساھنسیوں میں سے ایسے ہوتے ہیں کہ جو جیل خانہ میں جاتے ہیں اور چوتڑوں پر ۱۳۸
بید بھی کھاتے ہیں اور با ایں ہمہ کبھی نہیں سمجھتے کہ ہماری عزت میں کچھ بھی فرق آیا ہے
بلکہ جیل میں ہنستے رہتے اور گاتے رہتے ہیں گویا ایک نشے میں ہیں ۔ اب چونکہ عزتیں
کئی قسم کی اور ذلتیں بھی کئی قسم کی ہیں اس لئے یہ بات میاں ثناء اللہ سے پوچھنے کے لائق
ہے کہ وہ کسی امر کو شیخ محمد حسین کی ذلت قرار دیتے ہیں اور اگر اتنی قابل شرم باتوں میں
سے جو بیچارے محمد حسین کو پیش آئیں اب تک اُس کی کچھ بھی ذلت نہیں ہوئی تو
ہمیں سمجھا دیں کہ وہ کونسی صورت تھی جس سے اُس کی ذلت ہو سکتی اور بیان فرماویں کہ

جو مولوی محمد حسین جیسی شان اور عزت کا آدمی ہو اُس کی ذلت کسی قسم کی بے عزتی میں
متصور ہے۔ اب تک تو ہم یہی سمجھے بیٹھے تھے کہ شریف اور معزز انسانوں کی عزت
نہایت نازک ہوتی ہے اور تھوڑی سی کسر شان سے عزت میں فرق آجاتا ہے۔ مگر اب
میاں ثناء اللہ صاحب کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ان تمام قابل شرم امور سے
مولوی صاحب موصوف کی عزت میں کچھ بھی فرق نہیں آیا ۔ پس اس صورت میں ہم
اس انکار کا کچھ بھی جواب نہیں دے سکتے جب تک کہ میاں ثناء اللہ کھول کر ہمیں نہ
بتلا دیں کہ کس قسم کی ذلت ہونی چاہیے تھی جس سے موحدین کے اس ایڈوکیٹ کی
عزت میں فرق آجاتا ۔ اگر وہ معقول طور پر ہمیں سمجھا دیں گے کہ شریفوں اور معززوں
اور ایسے نامی علماء کی ذلت اس قسم کی ہونی ضروری ہے تو اس صورت میں اگر ہماری
پیشگوئی کے رو سے وہ خاص ذلت نہیں پہنچی جو پہنچنی چاہیے تھی تو ہم اقرار کر دیں گے کہ
ابھی پیشگوئی پورے طور پر ظہور میں نہیں آئی لیکن اب تک تو ہم مولوی محمد حسین کی
عالمانہ حیثیت پر نظر کر کے یہی سمجھتے ہیں کہ پیشگوئی ان کی حیثیت کے مطابق اور نیز
الہامی شرط کے مطابق پورے طور پر ظہور میں آچکی۔ مدت ہوئی کہ ہمیں ان تمام
مولویوں سے ترک ملاقات ہے ہمیں کچھ بھی معلوم نہیں کہ یہ لوگ اپنی بے عزتی کس حد
کی ذلت میں خیال کرتے ہیں اور کس حد کی ذلت کو ہضم کر جاتے ہیں۔ میاں ثناء اللہ کو
اعتراض کرنے کا بیشک حق ہے مگر ہم جواب دینے سے معذور ہیں جب تک وہ کھول کر بیان
☆
حمد الہامی شرط یہ تھی کہ محمد حسین اور اُس کے دور فیقوں کی ذلت صرف اسی قسم کی ہوگی جس قسم کی
ذلت اُنہوں نے پہنچائی تھی جیسا کہ الہام مندرجہ اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے اس فقرہ سے ظاہر
ہے کہ جزاء سيئة بمثلها وترهقهم ذلّة ۔ پس الها می شرط کو نظر انداز کر کے اعتراض
اٹھانا نادان متعصبوں کا کام ہے نہ عقلمندوں اور منصفوں کا۔ منہ

نہ کریں کہ بے عزتی تب ہوتی تھی کہ جب ایسا ظہور میں آتا۔ ہم قبول کرتے ہیں کہ انسانوں
کی مختلف طبقوں کے لحاظ سے بے عزتی بھی مختلف طور پر ہے اور ہر ایک کے لئے وجوہ ذلت
کے جدا جدا ہیں لیکن ہمیں کیا خبر ہے کہ آپ لوگوں نے مولوی محمد حسین کو کس طبقہ کا انسان
قرار دیا ہے اور اُس کی ذلت کن امور میں تصور فرمائی ہے۔ ہماری دانست میں تو میاں ثناء اللہ
کو مولوی محمد حسین صاحب سے کوئی پوشیدہ کینہ ہے کہ وہ اب تک ان کی اس درجہ کی ذلت
پر راضی نہیں ہوئے جو شریفوں اور معززوں اور اہل علم کے لئے کافی ہے۔
یہ تو ظاہر ہے کہ دنیا میں ذلت تین قسم کی ہوتی ہے۔ ایک تو جسمانی ذلت جس کے
اکثر جرائم پیشہ تختہ مشق ہوتے رہتے ہیں ۔ دوسرے اخلاقی ذلت ۔ یہ تب ہوتی ہے
علمی
جبکہ کسی کی اخلاقی حالت نہایت گندی ثابت ہو اور اس پر اُس کو سرزنش ہو۔ تیسرے
پردہ دری کی ذلت جس سے عالمانہ حیثیت خاک میں ملا ، عالمانہ حیثیت خاک میں ملتی ہے۔ اب ظاہر ہے کہ
اخلاقی ذلت ظہور میں آچکی ہے اگر کسی کو شک ہے تو اُس مثل کو ملاحظہ کرے جو
مسٹر جے ۔ ایم ڈوئی صاحب کی عدالت میں طیار ہوئی ہے۔ ایسا ہی عالمانہ حیثیت کی ۱۳۹
ذلت ظہور میں آچکی اور عجبت کے صلہ پر جو اعتراض محمد حسین صاحب نے کیا ہے
اور پھر جو ڈسچارج کا ترجمہ کرتے ہوئے آپ نے فرمایا ہے کہ ڈسچارج کا ترجمہ بری
نہیں ہے۔ اِن دونوں اعتراضوں سے صاف طور پر کھل گیا کہ علاوہ کمالات نحودانی
اور حدیث دانی کے آپ کو قانون انگریزی میں بھی بہت کچھ دخل ہے اور یادر ہے کہ
دشمن کی ذلت ایک قسم کی یہ بھی ہوتی ہے کہ اُس کے مخالف کو جس کے ذلیل کرنے
کے لئے ہر دم تدبیریں کرتا اور طرح طرح کے مکر استعمال میں لاتا ہے خدا تعالیٰ کی
طرف سے عزت مل جائے ۔ سو اس قسم کی ذلت بھی ظاہر ہے کیونکہ ڈوئی صاحب کے

مقدمہ کے بعد جو کچھ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم نے میری طرف ایک دنیا کو رجوع دیا
ور دے رہا ہے۔ یہ ایک ایسا امر ہے جو اُس شخص کی اس میں صریح ذلت ہے جو اس
کے برخلاف میرے لئے چاہتا تھا ۔ ہاں میاں ثناء اللہ کے تین اعتراض اور باقی ہیں
اور وہ یہ کہ وہ پرچہ اخبار عام میں یہ کہتا ہے کہ محمد حسین کو چار مربع زمین مل گئی ہے
اور کسی ریاست سے اس کا کچھ وظیفہ مقرر ہو گیا ہے۔ اور مسٹر جے ایم ڈوئی صاحب
نے اُس کی منشاء کے موافق مقدمہ کیا ہے ۔ تیسرے اعتراض کے جواب کی کچھ
ضرورت نہیں کیونکہ ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ یہ دعوی تو سرا سر ترک حیا ہے کہ ایسا
خیال کیا جائے کہ محمد حسین کے منشاء کے موافق مقدمہ ہوا ہے ۔ خود محمد حسین کو قسم دے
کر پوچھنا چاہیے کہ کیا اُس کا منشاء تھا کہ آئندہ وہ کافر اور دجال اور کا ذب کہنے سے
باز آجائے اور کیا اُس کا یہ منشاء تھا کہ آئندہ گالیوں اور مخش کہنے اور کہانے سے باز
آجائے؟ پھر کون منصف اور صاحب حیا کہہ سکتا ہے کہ یہ مقدمہ محمد حسین کے منشاء
کے موافق ہوا ہاں اگر یہ اعتراض ہو کہ ہمیں بھی آئندہ موت اور ذلت کی پیشگوئی
کرنے سے روکا گیا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ہماری کارروائی خود اُس وقت
سے پہلے ختم ہو چکی تھی کہ جب ڈوئی صاحب کے نوٹس میں ایسا لکھا گیا بلکہ ہم اپنے
رساله انجام آتھم میں بتصریح لکھ چکے ہیں کہ ہم ان لوگوں کو آئندہ مخاطب کرنا بھی
نہیں چاہتے جب تک یہ ہمیں مخاطب نہ کریں اور ہم بدل بیزار اور متنفر ہیں کہ ان
لوگوں کا نام بھی لیں چہ جائیکہ ان کے حق میں پیشگوئی کر کے اسی قدر خطاب سے ان
کو کچھ عزت دیں ۔ ہمارا مدعا تین فرقوں کی نسبت تین پیشگوئیاں تھیں سو ہم اپنے
اس مدعا کو پورا کر چکے ۔ اب کچھ بھی ہمیں ضرورت نہیں کہ ان لوگوں کی موت اور
ذلت کی نسبت پیشگوئی کریں اور یہ الزام کہ آیندہ عموماً الہامات کی اشاعت کرنے

اور ہر قسم کی پیشگوئیوں سے روکا گیا ہے۔ یہ ان لوگوں کی باتیں ہیں جو وعید لعنة الله
على الكاذبين میں داخل ہیں ۔ ہم اس مقدمہ کے بعد بہت سی پیشگوئیاں کر چکے ہیں
پس یہ کیسا گندہ جھوٹ ہے کہ یہ لوگ شائع کرتے ہیں ۔ رہا یہ سوال کہ محمد حسین کو کچھ
زمین مل گئی ہے یعنی بجائے ذلت کے عزت ہو گئی ہے یہ نہایت بیہودہ خیال ہے بلکہ یہ
اُس وقت اعتراض کرنا چاہیے تھا کہ جب اس زمین سے محمد حسین کچھ منفعت اُٹھا لیتا ابھی
تو وہ ایک ابتلاء کے نیچے ہے کچھ معلوم نہیں کہ اس زمین سے انجام کار کچھ زیر باری
ہوگی یا کچھ منفعت ہوگی ۔ ماسوا اس کے کنز العمال کی کتاب المزارعة میں یعنی صفحہ ۷۳
میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث موجود ہے ۔ لا تدخل سكة
الحرث على قوم الا اذلهم الله (طب۔ عن ابى يمامة ) یعنی کھیتی کا لوہا اور آلہ کسی ۱۴۰
قوم میں نہیں آتا جو اُس قوم کو ذلیل نہیں کرتا ۔ پھر اسی صفحے میں ایک دوسری حدیث
ہے۔ انه صلى الله عليه وسلم رأى شيئًا من آلة الحرث فقال لا يدخل
هذا بيت قوم الا دخله الذل (خ- عن ابي امامة ) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک آلہ زراعت کا دیکھا اور فرمایا کہ یہ آلہ کسی قوم کے گھر میں داخل نہیں ہوتا مگر
اُس قوم کو ذلیل کر دیتا ہے ۔ اب دیکھو ان احادیث سے صریح طور پر ثابت ہے کہ
جہاں کا شتکاری کا آلہ ہوگا وہیں ذلت ہوگی ۔ اب ہم میاں ثناء اللہ کی بات مانیں یا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ۔ جو شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بات پر ایمان
رکھتا ہے اُس کو ماننا پڑے گا کہ کسی کے گلے میں کاشتکاری کا سامان پڑنا یہ بھی ایک قسم
کی ذلت ہے ۔ سو یہ تو میاں ثناء اللہ نے ہماری مدد کی کہ جس قسم کی ذلت کی ہمیں
خبر بھی نہیں تھی ہمیں خبر دے دی ۔ ہمیں تو صرف پانچ قسم کی ذلت کی خبر تھی ۔ اس

لده۔
تریاق القلوب
چھٹی قسم کی ذلت پر میاں ثناء اللہ کی معرفت اطلاع ہوئی ۔ اور رہی یہ بات
کہ محمد حسین کا کسی ریاست میں وظیفہ مقرر ہو گیا ہے ۔ یہ ایسا امر ہے کہ اس کو کوئی
دانشمند عزت قرار نہیں دے گا ۔ ان ریاستوں میں تو ہر ایک قسم کے لوگوں کے وظیفے
مقرر ہیں جن میں سے بعض کے ناموں کا ذکر بھی قابل شرم ہے ۔ پھر اگر محمد حسین کا
وظیفہ بھی کسی نے مقرر کر دیا تو کسی عزت کا موجب ہوا بلکہ اس جگہ تو وہ فقرہ یاد آتا
ہے کہ بئس الفقير على باب الامير - غرض یہ پیشگوئی جو محمد حسین اور اُس کے
دور فیقوں کی نسبت تھی اعلیٰ درجہ پر پوری ہو گئی ۔ ہم قبول کرتے ہیں جو ان لوگوں کی
اس قسم کی ذلت نہیں ہوئی جواد نے طبقہ کے لوگوں کی ذلت ہوتی ہے مگر پیشگوئی
میں پہلے سے اس کی تصریح تھی کہ مثلی ذلت ہو گی جیسا کہ پیشگوئی کا یہ فقرہ ہے
جزاء سيئة بمثلها و ترهقهم ذلة یعنی جس قسم کی ذلت ان لوگوں نے پہنچائی اسی
قسم کی ذلت ان کو پہنچے گی ۔ اب ہم اس سوال کو زٹلی اور تبتی سے تو نہیں پوچھتے کیونکہ
اُن کی ذلت اور عزت دونوں طفیلی ہیں مگر جو شخص چاہے محم ، دونوں طفیلی ہیں مگر جو شخص چاہے محمد حسین کو قرآن شریف ہاتھ
دے کر حلفا پوچھ لے کہ یہ متو یہ مثلی ذلت جو الہام سے مفہوم ہوتی ہے ۔ یہ تمہیں اور
تمہارے رفیقوں کو پہنچ گئی یا نہیں ؟ بے حیائی سے بات کو حد سے بڑھانا کسی شریف
انسان کا کام نہیں ہے بلکہ گندوں اور سفلوں کا کام ہے لیکن ایک منصف مزاج سوچ
سکتا ہے کہ الہام الہی میں یہ تو نہیں بتلایا گیا تھا کہ وہ ذلت کسی زدوکوب کے ذریعہ
سے ہو گی یا کسی اور جسمانی ضرر سے یا خون کرنے سے وہ ذلت پہنچائی جائے گی بلکہ
الہام الہی کے صاف اور صریح یہ لفظ تھے کہ ذلت صرف اس قسم کی ہو گی جس قسم کی ذلت
ان لوگوں نے پہنچائی ۔ الہام موجود ہے ہزاروں آدمیوں میں چھپ کر شائع ہو چکا
ہے۔ پھر یہودیوں کی طرح اس میں تحریف کرنا اُس بے حیا انسان کا کام ہے جس کو
میں

اے
تریاق القلوب
نہ خدا تعالیٰ کا خوف ہے اور نہ انسانوں سے شرم ہے۔
منجملہ ان پیشگوئیوں کے جو پوری ہو چکی ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے میری سچائی
پر ایک نشان ہے۔ یہ ہے کہ جب میری لڑکی مبارکہ پیٹ میں تھی اور تقریباً پچیس روز اس کی ۱
سے یہم
پیدائیش میں باقی رہتے تھے تو اس لڑکی کی والدہ نہایت تکلیف میں مبتلا تھی۔ اور حساب کی
غلطی سے سے یہ یہ غم غم بھی بھی ان ! کو لاحق ہوا کہ شاید یہ حمل نہ ہو کوئی اور بیماری ہو کیونکہ انہوں نے
ٹھیک ٹھیک یاد نہ رہنے کی وجہ سے خیال کیا کہ یہ گیارھواں مہینہ جاتا ہے اور عام دستور
کے لحاظ سے یہ مدت حمل کی نہیں ہو سکتی اس لئے دوہری تکلیف دامنگیر ہوگئی۔ اور جب
ایسے ایسے خیالات سے اُن کا غم حد سے بڑھ گیا تو میں نے اُن کے لئے دعا کی تب مجھے یہ
الہام ہوا۔ آید آں روزے کہ مستخلص شود ۔ یعنی وہ دن چلا آتا ہے کہ چھٹکارا ہو
جائے گا۔ اور اس الہام کے معنوں کی مجھے یہ تفہیم ہوئی کہ لڑکی پیدا ہوگی اور اسی وجہ سے
کوئی لفظ بشارت کا اس الہام میں استعمال نہیں کیا گیا بلکہ چھٹکارا کا لفظ استعمال کیا
گیا چنانچہ میں نے اس الہام سے اپنی جماعت میں سے بہتوں کو اطلاع دے دی ۔ آخر
۲۷ رمضان ۱۳۱۴ھ کو لڑکی پیدا ہوگئی جس کا نام مبارکہ رکھا گیا۔ کیونکہ انہی دنوں میں
مجھے معلوم کرایا گیا تھا کہ ایک نشان ظاہر ہو گا چنانچہ ایسا ہی ہوا اور جس روز لڑکی کا عقیقہ
تھا اُسی روز ہمیں اطلاع پہنچی کہ وہ لیکھرام جس کے مارے جانے کی نسبت پیشگوئی کی
گئی تھی وہ ۶ / مارچ ۱۸۹۹ء کو اس غدار دنیا سے عالم مجازات کی طرف کھینچا گیا ۔ تمام
☆
گواہ اس پیشگوئی کے زندہ ہیں جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں ۔
اور منجملہ میرے نشانوں کے جو میری تائید میں خدا تعالیٰ نے ظاہر فرمائے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۱۸۹۷ء “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

الد
روحانی خزائن جلد ۱۵
تریاق القلوب
شیر
ایک عظیم الشان نشان جو سلسلہ نبوت سے مشابہ ہے یہ ہے کہ براہین احمد یہ میں ایک یہ
پیشگوئی تھی ۔ یعصمك الله وان لم يعصمك الناس ۔ وان لم يعصمك الناس
يعصمك الله ۔ اس پیشگوئی میں اُس زمانہ بلا اور فتنہ کی طرف اشارہ تھا جبکہ
ہر ایک انسان مجھ سے منہ پھیر لے گا اور تباہ کرنے یا قتل کرنے کے منصوبے سوچیں
گے۔ سو میرے دعویٰ مسیح موعود اور مہدی موعود کے بعد ایسا ہی ظہور میں آیا۔ تمام لوگ
یکدفعه بر سر آزار ہو گئے اور انہوں نے اول یہ زور لگایا کہ کسی طرح نصوص قرآنیہ اور
حدیثیہ سے مجھے ملزم کر سکیں ۔ پھر جبکہ وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے بلکہ برخلاف اس کے
☆
نصوص صریحہ اور قویہ سے یہ ثابت ہو گیا کہ فی الواقعہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت
یادر ہے کہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ در حقیقت حضرت مسیح علیہ السلام
فوت ہو چکے ہیں کیونکہ اس مدعا پر قرآن شریف کی دو آیتیں شاہد ناطق ہیں ۔ (۱) اوّل یہ
آیت إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ
الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ
یعنی اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب کا وہ فضل اور کرم یاد کر جو اُس نے عیسی علیہ السلام پر
کیا اور عیسی علیہ السلام کو یہ بشارت دی کہ اے عیسیٰ میں تجھے موت سے وفات دوں گا یعنی تو
مصلوب نہیں ہوگا اور تجھے وفات کے بعد اپنی طرف اُٹھاؤں گا یعنی تیرے برگزیدہ اور صادق
ہونے کے بارے میں آثار قویہ اور جلیہ ظاہر کروں گا اور اس قدر دنیا میں تیرا ذ کر خیر باقی رہ جائے
گا کہ یہ ثابت ہو جائے گا کہ تو خدا کا مقرب ہے اور اس کے حضرت قدس میں بلایا گیا ہے اور جو
الزام تیرے پر لگائے جاتے ہیں اُن سب سے تیرا پاک دامن ہونا ثابت کر دوں گا اور تیرے
تابعین کو جو تیری صحیح صحیح تعلیم کی پیروی کریں گے حجت اور برہان کے رو سے قیامت تک
دوسروں پر غلبہ دوں گا کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکے گا اور نیز تیرے مخالفوں اور گالیاں دینے والوں
پر ذلت ڈالوں گا ۔ وہ ہمیشہ ذلت سے عمر بسر کریں گے۔ در حقیقت خدا تعالیٰ نے اس آیت کریمہ
کے پردے میں ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دے کر ایک بشارت دی ہے جس
کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ جو تیرے مارنے کے درپے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ نور دنیا
آل عمران : ۵۶

·

آج 10 میں سے 10 باقی