تریاق القلوب
حصہ 26
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شعر میں بھی اس بلیغ فصیح شاعر نے عجب کا صلہ لام ہی بیان کیا ہے جیسا کہ لفظ
لمسراھا سے ظاہر ہے اور ایسا ہی وہ تمام اشعار اس دیوان کے جو صفحہ ۳۹۰ و ۴۱۱ و ۵۷۵ و
۵۱۱ میں درج ہیں ان سب میں عجب کا صلہ لام ہی لکھا ہے جیسا کہ یہ شعر ہے:۔
عجبت لسعى الدهر بيني وبينها فلما انقضى ما بيننا سكن الدهر
یعنی مجھے اس بات سے تعجب آیا کہ زمانہ نے ہم میں جدائی ڈالنے کے لئے کیا کیا کوششیں
کیں مگر جب وہ ہمارا وقت عشق بازی کا گذر گیا تو زمانہ بھی چپ ہو گیا ۔ اب دیکھو کہ
اس شعر میں بھی عجب کا صلہ لام ہی آیا ہے۔ اور ایسا ہی حماسہ کا یہ شعر ہے:۔
عجبت لبرء ی منک یا عز بعد ما عمرت زمانًا منک غیر صحیح ۱۲۹
یعنی اے معشوقہ یہ عجیب بات ہے کہ تیرے سبب سے ہی میں اچھا ہوا ۔ یعنی تیرے
وصال سے اور تیرے سبب سے ہی ایک مدت دراز تک میں بیمار رہا یعنی تیری جدائی کی
وجہ سے علیل رہا۔ شاعر کا منشاء اس شعر سے یہ ہے کہ وہ اپنی معشوقہ کو مخاطب کر کے کہتا
ہے کہ میری بیماری کا بھی تو ہی سبب تھی اور پھر میرے اچھا ہو جانے کا بھی تو ہی سبب
ہوئی ۔ اب دیکھو کہ اس شعر میں بھی عجب کا صلہ لام ہی آیا ہے۔ پھر ایک اور شعر حماسہ
میں ہے اور وہ یہ ہے:۔
عجبا لاحمد والعجائب جمة اني يلوم على الزمان تبذلي
یعنی مجھ کو احمد کی اس حرکت سے تعجب ہے اور عجائب پر عجائب جمع ہو رہے ہیں
کیونکہ وہ مجھے اس بات پر ملامت کرتا ہے کہ میں نے زمانہ کی گردش سے بازی کو
کیوں ہار دیا۔ وہ کب تک مجھے ایسی بیہودہ ملامت کرے گا ۔ کیا وہ نہیں سمجھتا کہ
ہمیشہ زمانہ موافق نہیں رہتا اور تقدیر بد کے آگے تدبیر پیش نہ جاتی ۔ پس میرا اس
میں کیا قصور ہے کہ زمانہ کی گردش سے میں نا کام رہا۔ اب دیکھو کہ اس شعر میں
بھی عجب کا صلہ لام آیا ہے اور اسی حماسہ میں ایک اور شعر ہے جو اسی قسم کا ہے
اور وہ یہ ہے:۔
عَجِبْتُ لِعِبْدَانِ هَجَوْنِي سَفَاهَةً أَنِ اصْطَبَحُوا مِنْ شَأْنِهِمْ وَتَقَبَّلُوا
یعنی مجھے تعجب آیا کہ کنیزک زادوں نے سراسر حماقت سے میری ہجو کی اور اس ہجو کا سبب
اُن کی صبح کی شراب اور دو پہر کی شراب تھی۔ اب دیکھو اس شعر میں بھی عجب کا صلہ لام
آیا ہے اور اگر یہ کہو کہ یہ تو ان شاعروں کے شعر ہیں جو جاہلیت کے زمانہ میں گذرے ہیں ہیں
وہ تو کافر ہیں ہم اُن کی کلام کو کب مانتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ لوگ بباعث اپنے
کفر کے جاہل تھے نہ باعث اپنی زبان کے بلکہ زبان کی رو سے تو وہ امام مانے گئے ہیں۔
یہاں تک کہ قرآن شریف کے محاورات کی تائید میں اُن کے شعر تفاسیر میں بطور حجت
پیش کئے جاتے ہیں اور اس سے انکار کرنا ایسی جہالت ہے کہ کوئی اہل علم اس کو قبول نہیں
کرے گا۔ ماسوا اس کے یہ محاورہ صرف گذشتہ زمانہ کے اشعار میں نہیں ہے بلکہ ہمارے
سید و مولی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے بھی اسی محاورہ کی تائید ہوتی ہے مثلاً
ذرہ مشکوۃ کو کھولو اور کتاب الایمان کے صفحہ ۳ میں اُس حدیث کو پڑھو جو اسلام کے بارے
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے جس کو متفق علیہ بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ
ہے: عجبناله يسئله ويصدقه یعنی ہم نے اس شخص کی حالت سے تعجب کیا کہ
پوچھتا بھی ہے اور پھر مانتا بھی جاتا ہے۔ اب دیکھو کہ اس حدیث شریف میں بھی عجبنا
کا صلہ لام ہی لکھا ہے اور عجبنا منہ نہیں لکھا بلکہ عجبنا لہ کہا ہے۔
اب کوئی مولوی صاحب انصافاً فرماویں کہ ایک شخص جو اپنے تئیں مولوی
کہلاتا ہے بلکہ دوسرے مولویوں کا سرگر وہ اور ایڈوکیٹ اپنے تئیں قرار دیتا ہے
کیا اُس کے لئے یہ ذلت نہیں ہے کہ اب تک اُس کو یہ خبر ہی نہیں کہ عجب کا صلہ لام بھی
آیا کرتا ہے۔ کیا اس قدر جہالت کہ مشکوۃ کی کتاب الایمان کی حدیث کی بھی خبر نہیں۔
کیا یہ عزت کا موجب ہے اور اس سے مولویت کے دامن کو کوئی ذلت کا دھبہ نہیں لگتا؟
پھر جبکہ یہ امر پبلک پر عام طور پر کھل گیا اور ہزار ہا اہل علم کو معلوم ہو گیا کہ محمد حسین نہ ۱۳۰
صرف علم صرف ونحو سے نا واقف ہے بلکہ جو کچھ احادیث کے الفاظ ہیں اُن سے بھی
بے خبر ہے تو کیا یہ شہرت اُس کی عزت کا موجب ہوئی یا اُس کی ذلت کا ؟۔
پھر تیسرا پہلو ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی پیشگوئی کے پورا ہونے کا یہ ہے کہ مسٹر جے ایم
ڈوئی صاحب بہادر سابق ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور نے اپنے حکم
۲۴ رفروری ۱۸۹۹ء میں مولوی محمد حسین سے اس اقرار پر دستخط کرائے کہ وہ آیندہ مجھے
دجال اور کافر اور کاذب نہیں کہے گا ۔ اور قادیاں کو چھوٹے کاف سے نہیں لکھے گا اور
اُس نے عدالت کے سامنے کھڑے ہو کر اقرار کیا کہ آیندہ وہ مجھے کسی مجلس میں کافر نہیں
کہے گا اور نہ میرا نام دجال رکھے گا اور نہ لوگوں میں مجھے جھوٹا اور کاذب کر کے مشہور
کرے گا ۔ اب دیکھو کہ اس اقرار کے بعد وہ استفتاء اس کا کہاں گیا جس کو اُس نے
بنارس تک قدم فرسائی کر کے طیار کیا تھا اگر وہ اس فتوے دینے میں راستی پر ہوتا تو اُس کو
حاکم کے روبروئی یہ جواب دینا چاہیے تھا کہ میرے نزدیک بے شک یہ کافر ہے اس لئے
میں اس کو کافر کہتا ہوں اور دجال بھی ہے اس لئے میں اس کا نام دجال رکھتا ہوں اور
ی شخص واقعی جھوٹا ہے۔ اس لئے میں اس کو جھوٹا کہتا ہوں بالخصوص جس حالت میں
خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم سے میں اب تک اور اخیر زندگی تک اُنہی عقائد پر قائم
ہوں جن کو محمد حسین نے کلمات کفر قرار دیا ہے تو پھر یہ کسی قسم کی دیانت ہے کہ اُس نے
حاکم کے خوف سے اپنے تمام فتووں کو برباد کر لیا اور حکام کے سامنے اقرار کر دیا کہ
میں آئیندہ ان کو کافر نہیں کہوں گا اور نہ ان کا نام دجال اور کاذب رکھوں گا ۔ پس
سوچنے کے لائق ہے کہ اس سے زیادہ اور کیا ذلت ہو گی کہ اُس شخص نے اپنی عمارت
کو اپنے ہاتھوں سے گرایا ۔ اگر اُس عمارت کی تقوی پر بنیا د ہوتی تو ممکن نہ تھا کہ
محمد حسین اپنی قدیم عادت سے باز آجاتا ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اس نوٹس پر میں نے بھی
دستخط کئے ہیں مگر اس دستخط سے خدا اور منصفوں کے نزدیک میرے پر کچھ الزام نہیں
آتا اور نہ ایسے دستخط میری ذلت کا موجب ٹھہرتے ہیں کیونکہ ابتدا سے میرا یہی مذہب
ہے کہ میرے دعوے کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کا فریا دجال نہیں ہو سکتا۔ ہاں
ضال اور جادۂ صواب سے منحرف ضرور ہوگا اور میں اس کا نام بے ایمان نہیں
رکھتا ہاں میں ایسے سب لوگوں کو ضال اور جادۂ صدق وصواب سے دور سمجھتا ہوں
جو اُن سچائیوں سے انکار کرتے ہیں جو خدا تعالیٰ نے میرے پر کھولی ہیں ۔ میں
یہ نکتہ یا درکھنے کے لائق ہے کہ اپنے دعوے کے انکار کرنے والے کو کا فرکہنا یہ صرف اُن
نبیوں کی شان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے شریعت اور احکام جدیدہ لاتے ہیں ۔
لیکن صاحب الشریعت کے ماسوا جس قدر ملہم اور محدث ہیں گو وہ کیسی ہی جناب الہی میں
اعلیٰ شان رکھتے ہوں اور خلعت مکالمہ الہیہ سے سرفراز ہوں ان کے انکار سے کوئی کافر نہیں
بن جاتا ۔ ہاں بد قسمت منکر جو ان مقربانِ الہی کا انکار کرتا ہے وہ اپنے انکار کی شامت سے
دن بدن سخت دل ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ نور ایمان اُس کے اندر سے مفقود ہو جاتا ہے اور
یہی احادیث نبویہ سے مستنبط ہوتا ہے کہ انکار اولیاء اور اُن سے دشمنی رکھنا اول انسان کو
غفلت اور دنیا پرستی میں ڈالتا ہے اور پھر اعمال حسنہ اور افعال صدق اور اخلاص کی اُن
سے توفیق چھین لیتا ہے اور پھر آخر سلب ایمان کا موجب ہو کر دینداری کی اصل حقیقت اور
مغز سے اُن کو بے نصیب اور بے بہرہ کر دیتا ہے اور یہی معنے ہیں اس حدیث کے کہ من عادا
بلا شبہ ایسے ہر ایک آدمی کو ضلالت کی آلودگی سے مبتلا سمجھتا ہوں جو حق اور راستی سے
منحرف ہے لیکن میں کسی کلمہ گو کا نام کا فرنہیں رکھتا جب تک وہ میری تکفیر اور تکذیب
کر کے اپنے تئیں خود کافر نہ بنالیوے۔ سو اس معاملہ میں ہمیشہ سے سبقت میرے مخالفوں کی
طرف سے ہے کہ انہوں نے مجھ کو کافر کہا۔ میرے لئے فتوی طیار کیا۔ میں نے سبقت کر کے
اُن کے لئے کوئی فتوی طیار نہیں کیا اور اس بات کا وہ خود اقرار کر سکتے ہیں کہ اگر میں
اللہ تعالیٰ کے نزدیک مسلمان ہوں تو مجھ کو کافر بنانے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۱۳۱
کا فتویٰ اُن پر یہی ہے کہ وہ خود کافر ہیں ۔ سو میں اُن کو کا فرنہیں کہتا بلکہ وہ مجھ کو
کا فر کہہ کر خو دفتولی نبوی کے نیچے آتے ہیں ۔ سو اگر مسٹر ڈوئی صاحب کے روبرو میں
نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ میں اُن کو کافر نہیں کہوں گا تو واقعی میرا یہی مذہب ہے
وليالي فقد أذنته للحرب یعنی جو میرے ولی کا دشمن بنتا ہے تو میں اُس کو کہتا ہوں کہ
بس اب میری لڑائی کے لئے طیار ہو جا۔ اگر چہ اوائل عداوت میں خداوند کریم و رحیم کے
آگے ایسے لوگوں کی طرف سے کسی قدر عدم معرفت کا عذر ہو سکتا ہے لیکن جب اس ولی اللہ
کی تائید میں چاروں طرف سے نشان ظاہر ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور نور قلب اس کو شناخت
کر لیتا ہے اور اس کی قبولیت کی شہادت آسمان اور زمین دونوں کی طرف سے بہ آواز بلند
کانوں کو سنائی دیتی ہے تو نعوذ باللہ اس حالت میں جو شخص عداوت اور عناد سے باز
نہیں آتا اور طریق تقویٰ کو بکلی الوداع کہہ کر دل کو سخت کر لیتا ہے اور عنا داور دشمنی سے
ہر وقت در پئے ایذاء رہتا ہے تو اس حالت میں وہ حدیث مذکورہ بالا کے ماتحت آ جاتا
ہے ۔ خدا تعالی بڑا کریم و رحیم ہے وہ انسان کو جلد نہیں پکڑتا لیکن جب انسان نا انصافی
اور ظلم کرتا کرتا حد سے گذر جاتا اور بہر حال اس عمارت کو گرانا چاہتا ہے اور اس باغ کو
جلانا چاہتا ہے جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے طیار کیا ہے تو اس صورت میں قدیم
سے اور جب سے کہ سلسلہ نبوت کی بنیاد پڑی ہے عادۃ اللہ یہی ہے کہ وہ ایسے مفسد کا دشمن
بقیه حاشي
حاشي
کہ میں کسی مسلمان کو کا فرنہیں جانتا ہاں یہ عقیدہ رکھتا ہوں کہ جو شخص مسلمان ہو
کر ایک سچے ولی اللہ کے دشمن بن جاتے ہیں اُن سے نیک عملوں کی توفیق چھین لی
جاتی ہے اور دن بدن اُن کے دل کا نور کم ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک دن
چراغ سحری کی طرح گل ہو جاتا ہے۔ سو یہ میرا عقیدہ اپنی طرف سے نہیں ہے بلکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے ۔ غرض جس شخص نے ناحق جوش میں
آ کر مجھ کو کافر قرار دیا اور میرے لئے فتوئی طیار کیا کہ یہ شخص کا فر دجال کہ یہ شخص کا فرد جال کذاب ہے۔
اس نے خدا تعالیٰ کے حکم سے تو کچھ خوف نہ کیا کہ وہ اہل قبلہ اور کلمہ گو کو کیوں کافر
بناتا ہے اور ہزار ہا بندگان خدا کو جو کتاب اللہ کے تابع اور شعار اسلام ظاہر کرتے
ہیں کیوں دائرہ اسلام سے خارج کرتا ہے لیکن مجسٹریٹ ضلع کی ایک دھمکی سے
ہمیشہ کے لئے یہ قبول کر لیا کہ میں آئیندہ ان کو کافر اور دجال اور کذاب نہیں کہوں گا۔ گا ۔
ت ہو جاتا ہے اور سب سے : ، پہلے دولتِ ایمان اُس سے چھین لیتا ہے تب بلعم کی طرح ص
صرف
ی اور زبانی میں وال اس کے پاس ہو جاتی ہے اور جو بندوں کی خدا تعال کی طرف
نسبت انس اور شوق اور ذوق اور محبت اور تبتل اور تقوی کی ہوتی ہے وہ اُس سے کھوئی جاتی ہے
اور وہ خود محسوس کرتا ہے کہ ایام موجودہ سے دس سال پہلے جو کچھ اُس کو رقت اور انشراح اور بسط
اور خدا کی طرف جھکنے اور دنیا اور اہل دنیا سے بیزاری کی حالت دل میں موجود تھی اور جس
طرح بچے زہد کی چمک کبھی کبھی اُس کو آگاہ کرتی تھی کہ وہ خدا کے عباد صالحین میں سے ہو سکتا
ہے۔ اب وہ چمک بکلی اُس کے اندر سے جاتی رہی ہے اور دنیا طلبی کی ایک آگ اُس کے اندر
بھڑک اُٹھتی ہے اور انکار اہل اللہ کی شامت سے اُس کو یہ بھی خیال نہیں آتا کہ جس زمانہ
میں اُس کے خیال نیک اور پاک اور زاہدانہ تھے اب اُس زمانہ کی نسبت اُس کی عمر بہت
زیادہ ہو گئی ہے ۔ غرض اُس کو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ مجھ کو کیا ہو گیا اور دنیا طلبی میں گرا جاتا اور
دنیا کا جاہ ڈھونڈتا ہے حالانکہ موت کے قریب ہوتا ہے ۔ غرض اسی طرح ایمان کا نور
اُس کے دل سے چھین لیتے ہیں اور اولیاء اللہ کی عداوت سے دوسرا سبب سلب ایمان کا
اور آپ ہی فتوی طیار کیا اور آپ ہی حکام کے خوف سے منسوخ کر دیا اور ساتھ ہی
جعفر زٹلی وغیرہ کی قلمیں ٹوٹ گئیں۔ اور با ایں ہمہ رسوائی پھر محمدحسین نے اپنے دوستوں
کے پاس یہ ظاہر کیا کہ فیصلہ میری منشاء کے موافق ہوا ہے۔ لیکن سوچ کر دیکھو کہ
کیا محمد حسین کا یہی منشاء تھا کہ آئندہ مجھے کافر نہ کہے اور تکذیب نہ کرے اور ان باتوں
سے تو بہ کر کے اپنا منہ بند کرلے اور کیا جعفر زٹلی یہ چاہتا تھا کہ اپنی گندی تحریروں سے
باز آ جائے ؟ پس اگر یہ وہی بات نہیں جو اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی پیشگوئی پوری
ہوگئی اور خدا نے میرے ذلیل کرنے والے کو ذلیل کیا ہے تو اور کیا ہے؟ جس شخص نے
اپنے رسالوں میں یہ عہد شائع کیا تھا کہ میں اس شخص کو مرتے دم تک کافر اور دجال کہتا
رہوں گا جب تک وہ میرا مذہب قبول نہ کرے۔ تو اس میں اُس کی کیا عزت رہی جو اس
یہ بھی ہو جاتا ہے کہ وہ اس ولی اللہ کی ہر حالت میں مخالفت کرتا رہتا ہے جو سر چشمۂ نبوت
سے پانی پیا ہے جس کو پانی پر قائم کیا جاتا ہے سو چونکہ اس کی عادت ہو جاتی ہے کہ خواہ نخواہ
ہر ایک ایسی سچائی کورڈ کرتا ہے جو اس ولی کے منہ سے نکلتی ہے اور جس قدر اس کی تائید میں ۱۳۲
نشان ظاہر ہوتے ہیں یہ خیال کر لیتا ہے کہ ایسا ہونا جھوٹوں سے ممکن ہے۔ اس لئے رفتہ رفتہ
سلسلۂ نبوت بھی اُس پر مشتبہ ہو جاتا ہے۔ لہذا انجام کار اس مخالفت کے پردہ میں اس کی ایمانی
عمارت کی اینٹیں گرنی شروع ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ کسی دن کسی ایسے عظیم الشان مسئلہ کی
مخالفت یا نشان کا انکار کر بیٹھتا ہے جس سے ایمان جاتا رہتا ہے ہاں اگر کسی کا کوئی سابق نیک عمل
ہو جو حضرت احدیت میں محفوظ ہو تو ممکن ظ ہو تو ممکن ہے کہ آخر کا ر عنایت از لی اُس کو تھام لے اور وہ رات
کو یا دن کو یکدفعہ اپنی حالت کا مطالعہ کرے یا بعض ایسے اُمور اُس کی آنکھ روشن کرنے کے لئے
پیدا ہو جائیں جن سے یکدفعہ وہ خواب غفلت سے جاگ اُٹھے۔ وذالک فضل الله يؤتيه
بقيه حاشي
من
يشاء والله ذو الفضل العظيم منه
عہد کو اُس نے توڑ دیا اور وہ جعفر زٹلی جو گندی گالیوں سے کسی طرح باز نہیں آتا تھا
اگر ذلت کی موت اُس پر وارد نہیں ہوئی تو اب کیوں نہیں گالیاں نکالتا اور اب
ابو الحسن تبتی کہاں ہے۔ اُس کی زبان کیوں بند ہوگئی ۔ کیا اُس کے گندے ارادوں پر
کوئی انقلاب نہیں آیا ؟ پس یہی تو وہ ذلت ہے جو پیشگوئی کا منشاء تھا کہ ان سب
کے منہ میں لگام دی گئی ۔ اور در حقیقت اس الہام کی تشریح جو ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو
ہوا اس الہام نے دوبارہ کر دی ہے جو بتاریخ ۲۱ / فروری ۱۸۹۹ء رسالہ
حقیقت المہدی میں شائع کیا گیا بلکہ عجیب تر بات یہ ہے کہ ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار
میں جو الہام شائع ہوا تھا اُس میں ایک یہ فقرہ تھا کہ يعض الظالم على يديه ۔
اور پھر یہی فقرہ ۲۱ فروری ۱۸۹۹ء کے الہام میں بھی جو ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے الہام
کے لئے بطور شرح کے آیا ہے جیسا کہ رسالہ حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ سے ظاہر
ہے ۔ پس ان دونوں الہاموں کے مقابلہ سے ظاہر ہوگا کہ یہ دوسرا الہام جو
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے الہام سے قریباً تین ماہ بعد ہوا ہے اس پہلے الہام کی تشریح
کرتا ہے اور اس بات کو کھول کر بیان کرتا ہے کہ وہ ذلت جس کا وعدہ اشتہار
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں تھا وہ کس رنگ میں پوری ہو گی ۔ اسی غرض سے یہ مؤخر الذکر
الهام جو ۲۱ فروری ۱۸۹۹ء کو ہوا پہلے الہام کے ایک فقرہ کا اعادہ کر کے ایک
اور فقرہ بطور تشریح اس کے ساتھ بیان کرتا ہے ۔ یعنی پہلا الہام جو اشتہار
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں درج ہے جو محمد حسین اور جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی کی ذلت کی
پیشگوئی کرتا ہے اس میں یہ فقرہ تھا کہ بعض الظالم على يديه یعنی ظالم اپنے
ہاتھ کاٹے گا اور دوسرے الہام میں جو ۲۱ فروری ۱۸۹۹ء میں بذریعہ رسالہ
حقیقت المہدی شائع ہوا اس میں یہی فقرہ ایک زیادہ فقرہ کے ساتھ اس طرح پر
لکھا گیا ہے ۔ يعض الظالم على يديه ويوثق ۔ اور اس فقرہ کے معنے اسی رسالہ
حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ کی اخیر سطر اور صفحہ ۱۳ کی پہلی سطر میں یہ بیان کئے گئے
ہیں ۔ ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا اور اپنی شرارتوں سے روکا جائے گا ۔ اب دیکھو کہ اس
تشریح میں صاف بتلایا گیا ہے کہ ذلت کسی قسم کی ہو گی یعنی یہ ذلت ہوگی کہ محمد حسین
اور جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی اپنی گندی اور بے حیائی کی تحریروں سے روکے جائیں
گے اور جو سلسلہ اُنہوں نے گالیاں دینے اور بے حیائی کے بے جا حملوں اور ہماری
پرائیویٹ زندگی اور خاندانی تعلقات کی نسبت نہایت درجہ کی کمینہ پن کی شرارت
اور بد زبانی اور افترا اور جھوٹ سے شائع کیا تھا وہ جبراً بند کیا جائے گا ۔ اب سوچو کہ
کیا وہ سلسلہ بند کیا گیا یا نہیں اور کیا وہ شیطانی کارروائیاں جو نا پاک زندگی کا خاصہ
ہوتی ہیں جن کی بے جا غلو سے پاک دامن بیویوں آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر گندہ زبانی
کے حملے کرنے کی نوبت پہنچ گئی تھی ۔ کیا یہ پلید اور بے حیائی کے طریق جو محمد حسین
اور اُس کے دوست جعفر زٹلی نے اختیار کئے تھے حاکم مجاز کے حکم سے روکے گئے یا
نہیں اور کیا یہ گندہ زبانی کی عادت جس کو کسی طرح یہ لوگ چھوڑ نا نہیں چاہتے تھے
چھڑائی گئی یا نہیں پس ایک عقلمند انسان کے لئے یہ ذلت کچھ تھوڑی نہیں کہ اس کی
خلاف تہذیب اور بے حیائی اور سفلہ پن کی عادات کے کاغذات عدالت میں پیش
کئے جائیں اور پڑھے جائیں اور عام اجلاس میں سب پر یہ بات کھلے اور ہزارہا
لوگوں میں شہرت پاوے کہ مولوی کہلا کر ان لوگوں کی یہ تہذیب اور یہ شائستگی ہے ۔
اب خود سوچ لو کہ کیا اس حد تک کسی شخص کی گندی کارروائیاں ، گندے عادات ،
گندے اخلاق حکام اور پبلک پر ظاہر ہونا کیا یہ عزت ہے یا بے عزتی ؟ اور کیا
ایسے نفرتی اور نا پاک شیوہ پر عدالت کی طرف سے مواخذہ ہونا یہ کچھ سرافرازی کا
الهاد
روحانی خزائن جلد ۱۵
تریاق القلوب
موجب ہے یا شان مولویت کو اس سے ذلت کا دھبہ لگتا ہے۔ اگر ہمارے معترضوں میں
حقایق شناسی کانشنس کچھ باقی رہتا تو ایسا صریح باطل اعتراض ہرگز پیش نہ کرتے کہ
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار کی ذلت کی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ کیونکہ یہ پیشگوئی تو
ایسے زور شور سے پوری ہوگئی کہ عدالت کے کمرہ میں ہی لوگ بول اُٹھے کہ آج خدا کا
فرمودہ پورا ہو گیا ۔ صد ہا لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ جب محمد حسین کو یہ فہمائش کی
گئی کہ آئندہ ایسی گندی تحریریں شائع نہ کرے اور کافر اور دجال اور کا ذب بھی نہ کہے
تو مسٹر برون صاحب ہمارا وکیل بھی بے اختیار بول اُٹھا کہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ یادر ہے
کہ موجودہ کاغذات کے رُو سے جو عدالت کے سامنے تھے عدالت نے یہ معلوم کر لیا تھا
کہ محمد حسین نے مع جعفر زٹلی کے یہ زیادتی کی ہے کہ مجھے نہایت گندی گالیاں دی ہیں اور
میرے پرائیویٹ تعلقات میں سفلہ پن سے گندہ دہانی ظاہر کی ہے یہاں تک کہ تصویر میں
چھاپی ہیں لیکن عدالت نے احتیاطاً آئیندہ کی روک کے لئے اس نوٹس میں فریقین کو
شامل کر لیا تا اس طریق سے بکلی سد باب کرے مسٹر جے ایم ڈوئی صاحب زندہ موجود
ہیں جن کے سامنے یہ کاغذات پیش ہوئے تھے۔ اور اب تک وہ مثل موجود ہے جس میں
وہ تمام کا غذات نتھی کئے گئے ۔ کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ عدالت میں محمد حسین کی طرف
سے بھی کوئی ایسے کاغذات پیش ہوئے جن میں میں نے بھی سفلہ پن کی راہ سے گندی
تحریریں شائع کی ہوں ۔ عدالت نے اپنے نوٹس میں قبول کر لیا ہے کہ ان گندی تحریروں
کے مقابل پر جو سراسر حیا اور تہذیب کے مخالف تھیں میری طرف سے صرف یہ کارروائی
ہوئی کہ میں نے جناب الہی میں اپیل کیا۔ اب ظاہر ہے کہ ایک شریف کے لئے یہ
حالت موت سے بدتر ہے کہ اُس کا یہ رویہ عدالت پر کھل جائے کہ وہ ایسی گندہ زبانی
کی عادت رکھتا ہے بلکہ ایک شریف تو اس خجالت سے جیتا ہی مر جاتا ہے کہ حاکم مجاز
عدالت کی کرسی پر اس کو یہ کہے کہ یہ کیا گندہ طریق ہے جو تو نے اختیار کیا۔ اور ان
کارروائیوں کا نتیجہ ذلت ہونا یہ تو ایک ادنی امر ہے۔ خود پولیس کے افسر جنہوں نے
مقدمہ اُٹھایا تھا اُن سے پوچھنا چاہیے کہ اُس کا رروائی کے دوران میں جبکہ وہ محمد حسین اور
جعفر زٹلی کی گندہ زبانی کے کاغذات پیش کر رہے تھے کیا میری گندہ زبانی کا بھی کوئی کاغذ
ان کو ملا جس کو اُنہوں نے عدالت میں پیش کیا۔ اور چاہو تو محمد حسین کو حلفاً پوچھ کر دیکھ لو
کہ کیا جو واقعات عدالت میں تم پر گذرے اور جب کہ عدالت نے تم سے سوالات کئے کہ
کیا یہ گندی تحریریں تمہاری تحریریں ہیں اور کیا جعفر زٹلی سے تمہارا کچھ تعلق ہے یا نہیں۔
تو ان سوالات کے وقت تمہارے دل کا کیا حال تھا۔ کیا اُس وقت تمہارا دل حاکم کے ان
سوالات کو اپنی عزت سمجھتا تھا یا ذلت سمجھ کر غرق ہوتا جاتا تھا۔ اگر اتنے واقعات کے
جمع ہونے سے جو ہم لکھ چکے ہیں پھر بھی ذلت نہیں ہوئی اور عزت میں کچھ بھی فرق نہیں
آیا تو ہمیں اقرار کرنا پڑے گا کہ آپ لوگوں کی عزت بڑی پکی ہے۔ پھر ماسوا اس کے
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے اشتہار کی میعاد کے اندر کئی اور ایسے امور بھی ظاہر ہوئے ہیں جن سے
بلا شبه مولوی محمد حسین صاحب کی عالمانہ عزت میں اس قدر فرق آیا ہے کہ گویا وہ خاک
میں مل گئی ہے۔ از انجملہ ایک یہ ہے کہ مولوی صاحب موصوف نے پر چہ پیسہ اخبار اور
اخبار عام میں کمال حق پوشی کی راہ سے یہ شائع کر دیا تھا کہ وہ مقدمہ جو پولیس کی رپورٹ
پر مجھ پر اور اُن پر دائر کیا گیا تھا جو ۲۴ فروری ۱۸۹۹ء میں فیصلہ ہوا اس میں گویا یہ
عاجز بری نہیں ہوا بلکہ ڈسچارج ہوا اور بڑے زور شور سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ فیصلہ
میں مسٹر ڈوئی صاحب کی طرف سے ڈسچارج کا لفظ ہے اور ڈسچارج بری کو نہیں کہتے
M
بلکہ جس پر جرم ثابت نہ ہو سکے اُس کا نام ڈسچارج ہے اور اس اعتراض سے محمد حسین کی
غرض یہ تھی کہ تا لوگوں پر یہ ظاہر کرے کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی لیکن جیسا کہ ہم اسی
کتاب کے صفحہ ۸۱ میں تحریر کر چکے ہیں ۔ یہ اُس کی طرف سے محض افترا تھا اور دراصل
ڈسچارج کا ترجمہ بری ہے اور کچھ نہیں اور اس نے عقل مندوں کے نزدیک بری کے انکار
سے اپنی بڑی پردہ دری کرائی کہ اس بات سے انکار کیا کہ ڈسچارج کا ترجمہ بری نہیں
ہے۔ چنانچہ اسی صفحہ مذکورہ یعنی صفحہ اکاسی میں یہ تفصیل میں نے لکھ دیا ہے کہ انگریزی زبان بہ
میں کسی کو جرم سے بری سمجھنے یا بری کرنے کے لئے دو لفظ استعمال ہوتے ہیں۔ (۱) ایک
ڈسچارج ۔ (۲) دوسرے ایکٹ ۔ ڈسچارج اُس جگہ بولا جاتا ہے کہ جہاں حاکم مجوز کی
نظر میں جرم کا ابتدا سے ہی کچھ ثبوت نہ ہو اور تحقیقات کے تمام سلسلہ میں کوئی ایسی
بات پیدا نہ ہو جو اُس کو مجرم ٹھہرا سکے اور فرد قرارداد جرم قائم کرنے کے لائق کر سکے۔
غرض اس کے دامن عصمت پر کوئی غبار نہ پڑ سکے اور بوجہ اس کے کہ جرم کے ارتکاب
کا کچھ بھی ثبوت نہیں ملزم کو چھوڑا جائے ۔ اور ایکٹ اُس جگہ بولا جاتا ہے جہاں
اول جرم ثابت ہو جائے اور فرد قرار داد جرم لگائی جائے اور پھر مجرم اپنی صفائی کا
ثبوت دے کر اس الزام سے رہائی پائے ۔ غرض ان دونوں لفظوں میں قانونی طور پر
فرق یہی ہے کہ ڈسچارج وہ بریت کی قسم ہے کہ جہاں سرے سے جرم ثابت ہی نہ
ہو سکے ۔ اور ایکسٹ وہ بریت کی قسم ہے کہ جہاں جرم تو ثابت ہو جائے اور فرد
قرار داد بھی لگ جائے مگر آخر میں ملزم کی صفائی ثابت ہو جائے اور عربی میں بریت
کا لفظ ایک تھوڑے سے سے تصرف تصرف ۔ کے ساتھ ان دونوں مفہوموں پر مشتمل ہے ! یعنی
جب ایک ملزم ایسی حالت میں چھوڑا جائے کہ اُس کے دامن عصمت پر کوئی دھیا
جرم کا لگ نہیں سکا اور وہ ابتدا سے کبھی اس نظر سے دیکھا ہی نہیں گیا کہ وہ مجرم ہے