تریاق القلوب

حصہ 29

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

انسانوں کے روبرو جو اُن میں سے بہت سے اب تک زندہ موجود ہیں اس کشف کو
ظاہر کر دیا تھا کہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ علم دیا گیا ہے کہ سید صاحب موصوف
بعض سخت تکالیف اٹھا کر بعد اس کے جلد تر اس عالم نا پائدار سے گزر جائیں گے۔
چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور بعض اولاد کی موت کا بھی حادثہ انہوں نے دیکھا اور
سب سے زیادہ یہ کہ ایک شریر ہندو کی خیانت کی وجہ سے اس قدر مالی نقصان ان کو
اُٹھانا پڑا کہ وہ سخت غم کا صدمہ اُن کی اندرونی قوتوں کو یکدفعہ سلب کر گیا ۔ یہ تو
ظاہر ہے کہ دنیا دار اور دنیا طلبی کی فطرت کے لوگ اکثر دنیوی آراموں اور مالوں
کے سہارے سے خوش رہتے ہیں اور بوجہ اس کے کہ ان کو خدا تعالیٰ سے کوئی سچا
تعلق نہیں ہوتا اور نہ کسی روحانی خوشی سے ان کو حصہ ہوتا ہے لہذا جب کبھی دنیوی
صدمہ ان پر گذر جاتا ہے تو وہ ان کی جان بھی ساتھ ہی لے جاتا ہے اور وہ لوگ
با وجود بہت سی انانیت اور خود پسندی اور دنیوی جاہ وعزت کے دل کے سخت کمزور
اور بودے ہوتے ہیں اور وہ کمزوری کا میابی اور حکومت اور دولت کے وقت میں
تکبر اور بیجا شیخی کے رنگ میں ظاہر ہوتی ہے کیونکہ در حقیقت تکبر اور بیجا شیخی
بھی دل کی کمزوری کی وجہ سے ظہور میں آتی ہے جس کی وجہ سے پاکیزہ اخلاق اور
قوت حلم اور ایمانی تواضع دل میں پیدا نہیں ہوتی اور جن دلوں کو روحانی
طاقت عطا کی گئی ہے وہ نہ تکبر کرتے ہیں اور نہ بیجا شیخی دکھلاتے ہیں کیونکہ وہ خدا
سے ایک ابدی نور پا کر دنیا اور دنیا کے جاہ وجلال کو نہایت حقیر خیال کر لیتے ہیں
اس لئے دنیا کے مراتب اُن کو متکبر نہیں بنا سکتے ۔ ایسا ہی دنیا داروں کی کمزوری بوقت
نامرادی اور ناکامی اور نیز سخت صدمہ اور ہجوم وعموم کے وقت میں نہایت

بزدلی اور بے دلی کے آثار اُن میں ظاہر کرتی ہے۔ یہاں تک کہ بعض اُن میں سے
صدمات عظیمہ کے برداشت نہ کرنے کی وجہ سے پاگل اور دیوانہ ہو جاتے ہیں اور
بعض کو دیکھا گیا ہے کہ کئی اور قسم کے دماغی اور دلی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور
غشی یا مرگی یا اسی کے مشابہ اور امراضِ خبیث اُن کے دامنگیر ہو جاتے ہیں اور بعض
اس امتحان میں بہت ہی کمزور نکلتے ہیں اور کسی شدید غم کے حملہ کے وقت یا تو اپنے
ہاتھ سے خود کشی کر لیتے ہیں اور یا خود وہ فوق الطاقت غم دل پر اثر کر کے اُن کو
یک دفعہ اس ناپائدار دنیا سے دوسرے عالم کی طرف کھینچ لے جاتا ہے اور اس چند روزہ
زندگی کا تمام تانا بانا جس کو انہوں نے ایک بڑی مراد سمجھ رکھا تھا ایک دم میں تو ڑ کر
تمام کار و بار ان کا خواب و خیال کی طرح کر دیتا ہے۔ غرض دنیا دار انسان کے دل
کی کمزوری حکومت اور دولت اور آسایش اور صحت کے وقت میں تکبر اور نخوت اور
گردن کشی کے رنگ میں ظاہر ہوتی ہے تب وہ بد قسمتی سے اپنے جیسا کسی کو نہیں سمجھتا
اور ایک نبی بھی اگر اُس کے وقت میں ہو اور اُس کے سامنے اس کا ذکر کیا جائے تو
تحقیر اور توہین سے اس کو یاد کرتا ہے اور ڈرتا ہے کہ اس کی بزرگی ماننے سے میری
بزرگی میں فرق نہ آجائے اور نہیں چاہتا کہ کوئی عظمت اس کی عظمت کے مقابل
ٹھہر سکے اور پھر وہی کمزوری کسی سخت صدمہ اور حادثہ کے وقت میں غشی یا
مرگی یا خودکشی یا دیوانگی یا گداز ہو ہو کر مر جانے کے رنگ میں ظاہر ہو جاتی ہے
پس یہ عبرت کا مقام ہے کہ دنیا داری کا انجام کیسا بد اور ہولناک ہے اور
چونکہ سید صاحب دنیا کی جاہ اور حشمت کے طلب گار تھے اور اُن لوگوں میں سے
نہیں تھے جن کے دلوں کو خدا تعالیٰ دنیا سے بکلی منقطع کر کے روحانی شجاعت

اور ثابت قدمی اور روحانی زندگی اور استقامت اور اخلاق نبوت عطا کرتا ہے۔اس لئے
وہ معمولی دنیا داروں کی طرح اس مالی صدمہ کی برداشت نہ کر سکے اور اسی غم سے دن بدن
کوفتہ ہو کر ان کی روح تحلیل ہوتی گئی یہاں تک کہ یہ مردار دنیا جس کو وہ بڑا مدعا
سمجھتے تھے ایک دم میں ان سے جدا ہو گیا گویا وہ کبھی دنیا میں نہیں آئے تھے مگر افسوس یہ
ہے کہ جیسا کہ عموم اور صدمہ مالی کے وقت میں دلی کمزوری ان سے ظہور میں آئی اور
اس مصیبت سے غشی بھی ہو گئی اور آخر اسی میں انتقال فرما گئے ۔ ایسا ہی دوسرے پہلو
کی وجہ سے یعنی جب اُن کو دنیا کی عزت اور مرتبت اور عروج اور ناموری حاصل ہوئی
تو ان ایام میں بھی ان سے اس دوسرے رنگ میں سخت کمزوری ظہور میں آئی ان
کے وقت میں خدا نے یہ آسمانی سلسلہ پیدا کیا مگر اُنہوں نے اپنی دنیوی عزت کی وجہ
سے اس سلسلہ کو ایک ذرہ عظمت کی نظر سے نہیں دیکھا بلکہ اپنے ایک خط میں کسی اپنے
رو آشنا کو لکھا کہ یہ شخص جو ایسا دعویٰ کرتا ہے بالکل پیچ ہے اور اس کی تمام کتا بیں لغو اور
بے سود اور باطل ہیں اور اس کی تمام باتیں ناراستی سے بھری ہوئی ہیں ۔ حالانکہ
سرسید صاحب اس بات سے بکلی محروم رہے کہ کبھی میرے کسی چھوٹے سے رسالہ کو بھی
اوّل سے آخر تک دیکھیں وہ غصے کے وقت میں دنیوی رعونت سے ایسے مدہوش تھے کہ
ہر ایک کو اپنے پیروں کے نیچے کچلتے تھے اور یہ دکھلاتے تھے کہ گویا ان کو دنیوی حیثیت
کے رو سے ایسا عروج ہے کہ ان کا کوئی بھی ثانی نہیں ۔ ہنسی اور ٹھٹھا کرنا اکثر ان
کا شیوہ تھا ۔ جب میں ایک دفعہ علی گڑھ میں گیا تو مجھ سے بھی اسی رعونت کی وجہ
سے جس کا محکم پودہ ان کے دل میں مستحکم ہو چکا تھا ہنسی ٹھٹھا کیا اور یہ کہا کہ ” آؤ
میں مرید بنتا ہوں اور آپ مرشد بنیں اور حیدرآباد میں چلیں اور کچھ جھوٹی کرامات

دکھائیں اور میں تعریف کرتا پھروں گا تب ریاست اپنی سادہ لوحی کی وجہ سے
ایک لاکھ روپیہ دے دے گی اس میں دو حصے میرے اور ایک حصہ آپ کا ہوا ۔“
گویا اس تقریر میں وہ ٹھگ جو سادھو کہلاتے ہیں مجھے قرار دیا ۔ ایسا ہی اور کئی
باتیں تھیں جن کا اب اُن کی وفات کے بعد لکھنا بے فائدہ ہے ۔ اس قدر تحریر سے
غرض یہ ہے کہ اس پہلو کی کمزوری بھی ان میں موجود تھی جو دولت اور عزت اور
ناموری تک پہنچ کر تکبر اور نخوت اور رعونت اور خود پسندی کے رنگ میں ظہور میں
آتی ہے اور یہ اُن کا قصور نہیں ہے بلکہ ہر ایک دنیا دار کا یہی حال ہے کہ وہ دوستم
کی کمزوری اپنے اندر رکھتا ہے مثلاً ایک شخص جو مولوی کے خطاب سے مشہور ہے
وہ اپنے تئیں مولوی کہلا کر نہیں چاہتا کہ دوسرے کا عزت سے نام بھی لے بلکہ اس
کی بڑی مہربانی ہو گی اگر وہ دوسرے کو منشی بھی کہہ دے ۔ بہت سے دولتمند رئیس
یا مسلمان حکام ہیں وہ اس بات کو اپنے لئے سخت عار سمجھتے ہیں کہ کسی السلام علیکم کا
جواب دیں اور اگر کوئی السلام علیکم کہے تو بہت برا مانتے ہیں اور اگر ممکن ہو تو سزا
دے دیں ۔ یہ تمام کمزوری کے طریق ہیں اور اس کو چراغ نبوت سے روشنی لینے
والے اخلاقی کمزوری سے نامزد کرتے ہیں غرض سید احمد خاں صاحب کی موت
بھی آخر کمزوری کی وجہ سے ہوئی ۔ خدا ان پر رحم کرے ۔
اب ہم اس اشتہار مورخہ ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء کو جس میں سید احمد خاں
صاحب کی موت کی نسبت پیشگوئی ہے بعینہ اس جگہ درج کر دیتے ہیں اور
یہ اشتہار لاکھوں انسانوں میں مشتہر ہو چکا ہے اور ہم بہت سے لوگوں کو
قبل از وقت زبانی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے معلوم کرا دیا ہے کہ
اب عنقریب سید صاحب فوت ہو جائیں گے اور اشتہار ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء

میں بھی اس کی طرف اشارہ تھا لیکن بعد اس کے بوضاحت تمام الہام الہی نے یہ بات
کھول دی اور مجھ کو اچھی طرح بتلایا گیا کہ سید صاحب ایک شدید غم اٹھانے کے بعد جلد
فوت ہو جائیں گے۔ پھر جبکہ سید صاحب کو ایک ہندو کی شرارت سے مالی غم پیش آگیا
تو مجھے یقین دلایا گیا کہ اب سید صاحب کی وفات کا وقت آگیا ۔ تب میں نے یہ اشتہار
۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء شائع کر کے ایک پرچہ ان کو بھی بھیج دیا اور وہ اشتہار یہ ہے۔
نقل مطابق اصل
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم
دو
سید احمد خاں صاحب کے سی ۔ ایس ۔ آئی“
سید صاحب اپنے رسالہ الدعا و الاستجابت میں اس بات سے انکاری
ہیں کہ دعا میں جو کچھ مانگا جائے وہ دیا جائے ۔ اگر سید صاحب کی تحریر کا یہ مطلب ہوتا
کہ ہر ایک دعا کا قبول ہونا واجب نہیں بلکہ جس دعا کو خدا تعالیٰ قبول فرمانا اپنے مصالح
کے رو سے پسند فرماتا ہے وہ دعا قبول ہو جاتی ہے ورنہ نہیں تو یہ قول بالکل سچ ہوتا مگر
سرے سے قبولیت دعا سے انکار کرنا تو خلاف تجارب صحیحہ و عقل و نقل ہے۔ ہاں دعاؤں کی
قبولیت کے لئے اُس روحانی حالت کی ضرورت ہے جس میں انسان نفسانی جذبات اور میل
غیر اللہ کا چولہا تار کر اور بالکل روح ہو کر خدا تعالیٰ سے جاملتا ہے ۔ ایسا شخص ں مظهر من العجائب
ہوتا ہے اور اس کی محبت کی موجیں خدا کی محبت کی موجوں سے یوں ایک ہو جاتی ہیں ﴿۱۵۲
جیسا کہ دو شفاف پانی دو متقارب چشموں سے جوش مار کر آپس میں مل کر بہنا شروع

کر دیتے ہیں ایسا آدمی گویا خدا کی شکل دیکھنے کے لئے ایک آئینہ ہوتا ہے اور غیب الغیب
خدا کا اس کے عجائب کاموں سے پتہ ملتا ہے۔ اس کی دعا ئیں اس کثرت سے منظور ہوتی
ہیں کہ گویا دنیا کو پوشیدہ خدا دکھا دیتا ہے۔ سوسید صاحب کی یہ غلطی ہے کہ دعا قبول نہیں
☆
ہوتی ۔ کاش اگر وہ چالیس دن تک بھی میرے پاس رہ جاتے تو نئے اور پاک معلومات
پا لیتے مگر اب شاید ہماری اور ان کی عالم آخرت میں ہی ملاقات ہو گی افسوس کہ ایک نظر
دیکھنا بھی اتفاق نہیں ہوا۔ سید صاحب اس اشتہار کو غور سے پڑھیں کہ اب ملاقات کے
عوض جو کچھ ہے۔ یہی اشتہار ہے۔
اب اصل مطلب یہ ہے کہ کرامات الصادقین کے ٹائٹل پیج کے اخیر صفحہ پر اور
بركات الدعا کے ٹائٹل پیج کے صفحہ اوّل کے سر پر میں نے یہ عبارت لکھی ہے کہ
نمونہ دعائے مستجاب اور پھر اس میں پنڈت لیکھرام کی موت کی نسبت ایک پیشگوئی
کی ہے اور کرامات الصادقین وغیرہ میں لکھ دیا ہے کہ اس پیشگوئی کا الہام دعا کے بعد
ہوا ہے کیونکہ امر واقعی یہی تھا کہ اس شخص کی نسبت جو توہین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
میں حد سے زیادہ بڑھ گیا تھا دعا کی گئی تھی اور خدا تعالیٰ نے صریح کشف اور الہام سے
فرما دیا تھا کہ چھ برس کے عرصہ تک ایسے طور سے اس کی زندگی کا خاتمہ کیا جائے گا جیسا
کہ وقوع میں آیا۔ اب اس پیشگوئی میں حقیقت کے طالبوں کے لئے دو نئے ثبوت
ملتے ہیں ۔ اوّل یہ کہ خدا اپنے کسی بندہ کو ایسے عمیق غیب کی خبر دے سکتا ہے جو دنیا کی
تمام نظر میں غیر ممکن ہو۔ دوسرے یہ کہ دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔ اگر آپ آئینہ کمالات
اسلام کا وہ اشتہار جس کے اوپر چند شعر ہیں اور کرامات الصادقین کا وہ الہام جو
اس فقرہ میں سید صاحب کی وفات کی طرف اشارہ تھا جیسا کہ ظاہر ہے۔ منہ

صفحہ آخری ٹائٹل پیج پر ہے اور برکات الدعا کے دو ورق ٹائٹل پیج کے اور نیز حاشیہ
آخری صفحہ کا ایک مرتبہ پڑھ جائیں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ جیسا ایک منصف مزاج
فی الفور اپنی پہلی رائے کو چھوڑ کر اس سچائی کو تعظیم کے ساتھ قبول کرلے۔ اگر چہ یہ پیشگوئی بہت
ہی صاف ہے مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ دن بدن زیادہ صفائی کے ساتھ لوگوں کو
سمجھ آتی جائے گی یہاں تک کہ کچھ دنوں کے بعد تاریک دلوں پر بھی اس کی ایک عظیم الشان
روشنی پڑے گی ۔ اکثر حصہ اس ملک کا ایسے تاریک دلوں کے ساتھ پر ہے کہ جن کو خبر نہیں
کہ خدا بھی ہے اور اس سے ایسے تعلقات بھی ہو جایا کرتے ہیں۔ پس جیسے جیسے مچھلی پتھر کو
چاٹ کر واپس ہو گی ویسے ویسے اس پیشگوئی پر یقین بڑھتا جائے گا۔ میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ مجھ سے یہ بھی صاف لفظوں میں فرمایا گیا ہے کہ پھر ایک دفعہ ہندو مذہب کا اسلام
کی طرف زور کے ساتھ رجوع ہوگا ۔ ابھی وہ بچے ہیں اُنہیں معلوم نہیں کہ ایک ہستی
قادر مطلق موجود ہے مگر وہ وقت آتا ہے کہ ان کی آنکھیں کھلیں گی اور زندہ خدا کو اُس کے
عجائب کاموں کے ساتھ بجز اسلام کے اور کسی جگہ نہیں پائیں گے۔
آپ کو یہ بھی یاد دلاتا ہوں کہ ایک پیشگوئی میں نے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں
آپ کی نسبت بھی کی تھی کہ آپ کو اپنی عمر کے ایک حصے میں ایک سخت غم و ہم پیش آئے گا
اور اس پیشگوئی کے شائع ہونے سے آپ کے بعض احباب ناراض ہوئے تھے اور انہوں
نے اخباروں میں رڈ چھپوایا تھا مگر آپ کو معلوم ہے کہ وہ پیشگوئی بھی بڑی ہیبت کے ۱۵۳
ساتھ پوری ہوئی اور ایک دفعہ ناگہانی طور سے ایک شریر انسان کی خیانت سے ڈیڑھ
لاکھ روپیہ کے نقصان کا آپ کو صدمہ پہنچا۔ اس صدمہ کا اندازہ آپ کے دل کو معلوم

ہوگا کہ اس قدر مسلمانوں کا مال ضائع ہو گیا۔ میرے ایک دوست میرزا خدا بخش
صاحب مسٹر سید محمود صاحب سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ اگر میں اس
نقصان کے وقت علی گڑھ میں موجود نہ ہوتا تو میرے والد صاحب ضرور اس غم
سے مر جاتے ۔ یہ بھی مرزا صاحب نے سنا کہ آپ نے اس غم سے تین دن
روٹی نہیں کھائی اور اس قدر قومی مال کے غم سے دل بھر گیا کہ ایک مرتبہ غشی
بھی ہو گئی ۔ سواے سید صاحب یہی حادثہ تھا جس کا اس اشتہار میں صریح ذکر ہے ۔
چا ہو تو قبول کرو ۔ والسلام ۔ ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء
منجملہ ان نشانوں کے جو پیشگوئی کے طور پر ظہور میں آئے وہ پیشگوئی ہے جو
میں نے اخویم قاضی ضیاء الدین صاحب قاضی کوئی ضلع گوجرانوالہ کے متعلق کی
تھی اور میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اس جگہ خود ان کے خط کی عبارت نقل کر دوں جو
اس پیشگوئی کے بارے میں انہوں نے میری طرف بھیجا ہے اور وہ یہ ہے :۔
وو
☆
مجھے یقینی یاد ہے کہ حضور علیہ السلام نے بماہ مارچ ۱۸۸۸ ء جبکہ اس عاجز نے
آپ کے دست حق پرست پر بیعت کی تو ایک لمبی دعا کے بعد اُسی وقت آپ نے فرمایا
تھا کہ قاضی صاحب آپ کو ایک سخت ابتلا پیش آنے والا ہے۔ چنانچہ اس پیشگوئی کے
بعد اس عاجز نے کئی اپنے عزیز دوستوں کو اس سے اطلاع بھی دے دی کہ حضور نے
میری نسبت اور میرے حق میں ایک ابتدائی حالت کی خبر دی تھی اب اس کے بعد جس
طرح پر وہ پیشگوئی پوری ہوئی وہ وقوعہ بعینہ عرض کرتا ہوں کہ میں حضرت اقدس
سے روانہ ہو کر ابھی راستہ میں ہی تھا کہ مجھے خبر ملی کہ میری اہلیہ بعارضه درد گرده و
سہو ا مارچ ۱۸۸۸ لکھا گیا ہے پہلی بیعت ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کو لدھیانہ میں ہوئی تھی ۔ (ناشر)

قولنج وقے مفرط سخت بیمار ہے۔ جب میں گھر پہنچا اور دیکھا تو واقع میں ایک نازک
حالت طاری تھی اور عجیب تریہ کہ شروع بیماری وہی رات تھی جس کی شام کو حضور نے اس
ابتلا سے اطلاع دی تھی ۔ شدت درد کا یہ حال تھا کہ جان ہر دم ڈوبتی جاتی تھی اور بے تابی
ایسی تھی کہ باوجود کثیر الحیاء ہونے کے مارے درد کے بے اختیار ان کی چیخیں نکلتی تھیں
اور گلی کوچے تک آواز پہنچتی تھی اور ایسی نازک اور دردناک حالت تھی کہ اجنبی لوگوں کو
بھی وہ حالت دیکھ کر رحم آتا تھا۔ شدت مرض تخمینا تین ماہ تک رہی ۔ اس قدر مدت میں
کھانے کا نام تک نہ تھا صرف پانی پیتیں اور قے کر دیتیں ۔ دن رات میں پچاس ساٹھ
دفعہ متواتر قے ہوتی ۔ پھر درد قدرے کم ہوا مگر نادان طبیبوں کے بار بار فصد لینے سے
ہنزال مفرط کی مرض مستقل طور پر دامنگیر ہو گئی ۔ ہر وقت جان بلب رہتیں دس گیارہ دفعہ
تو مرنے تک پہنچ کر بچوں اور عزیز اقربا کو پورے طور پر الوداعی غم والم سے رلایا۔ غرض
گیارہ مہینے تک طرح طرح کے دکھوں کی تختہ مشق رہ کر آخر کشادہ پیشانی بهوش تمام
کلمہ شریف پڑھ کر ۲۸ برس کی عمر میں سفر جاودانی اختیار کیا ۔ إنا لله وإنا إليه راجعون۔
اور اس حادثہ جانکاہ کے درمیان ایک شیر خوار بچہ رحمت اللہ نام بھی دودھ نہ ملنے کے
سبب سے بھوکا پیاسا راہی ملک بقا ہوا ۔ ابھی یہ زخم تازہ ہی تھا کہ عاجز کے دو
بڑے بیٹے عبدالرحیم و فیض رحیم تپ محرقہ سے صاحب فراش ہوئے ۔ فیض رحیم کو تو ۱۵۴
ابھی گیارہ دن پورے نہ ہونے پائے کہ اُس کا پیالہ عمر کا پورا ہو گیا اور سات سالہ
عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ کر جلدی سے اپنی پیاری ماں کو جاملا اور عبدالرحیم تپ محرقہ
اور سرسام سے برابر دو ڈھائی مہینے بیہوش میت کی طرح پڑا رہا۔ سب طبیب لا علاج

سمجھ چکے۔ کوئی نہ کہتا تھا کہ یہ بچے گا لیکن چونکہ زندگی کے دن باقی تھے بوڑھے باپ
کی مضطر بانہ دعا ئیں خدا نے سن لیں اور محض اُس کے فضل سے صحیح سلامت بیچ نکلا ۔
اگر چہ پٹھوں میں کمزوری اور زبان میں لکنت ابھی باقی ہے۔ یہ حوادث جا نگاہ
تو
ایک طرف اُدھر مخالفوں نے اور بھی شور مچا دیا تھا۔ آبروریزی اور طرح طرح کے
مالی نقصانوں کی کوششوں میں کوئی دقیقہ اُٹھا نہ رکھا۔ غریب خانہ میں نقب زنی کا
معاملہ بھی ہوا ۔ اب تمام مصیبتوں میں یکجائی طور پر غور کرنے سے بخوبی معلوم ہو سکتا
ہے کہ عاجز راقم کس قدر بلیہ دل دوز سینہ سوز میں مبتلا رہا اور یہ سب انہی آفات و
مصائب کا ظہور ہوا جس کی حضور نے پہلے سے ہی مجمل طور پر خبر کر دی تھی ۔ اسی
اثناء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے از راہ نوازش تعزیت کے طور پر ایک
تسلّی دہندہ چٹھی بھیجی وہ بھی ایک پیشگوئی پر مشتمل تھی جو پوری ہوئی اور ہو رہی
ہے ۔ لکھا تھا کہ ” واقع میں آپ کو سخت ابتلا پیش آیا۔ یہ سنت اللہ ہے تا کہ وہ اپنے
مستقيم الحال بندوں کی استقامت لوگوں پر ظاہر کرے اور تاکہ صبر کرنے سے
بڑے بڑے اجر بخشے ۔ خدا تعالیٰ ان تمام مصیبتوں سے سے مخلصی عنایت کر دے گا۔
دشمن ذلیل و خوار ہوں گے جیسا کہ صحابہ کے زمانہ میں ہوا کہ خدا تعالیٰ نے اُن کی
ڈوبتی کشتی کو تھام لیا ایسا ہی اس جگہ ہوگا ۔ اُن کی بد دعا ئیں آخر ا نہی پر پڑیں گی۔
سو بارے الحمد للہ کہ حضور کی دعا سے ایسا ہی ہوا ۔ عاجز ہر حال استقامت وصبر میں
بڑھتا گیا ۔ باوجود بشریت اگر کبھی مداہنہ کے طور پر مخالفوں کی طرف سے صلح صفائی
کا پیغام آیا تو بدیں خیال کہ پھر یہ انبیاء کی مصیبتوں سے حصہ کہاں ۔ دل میں ایسی
صلح کرنے سے ایک قبض سی وارد ہو جاتی ۔ اور میں نے بچشم خود مخالفوں کی یہ

حالت دیکھی اور دیکھ رہا ہوں کہ اُن کی وہ خشک وہ بیت بھی رخصت ہو چکی ۔ کتاب وسنت
سے تمسک کی کوئی پرواہ نہیں اور دنیا بھی شب و روز ہاتھوں سے جا رہی ہے جس کے گھمنڈ
سے غرباء کو تکلیفیں دی تھیں ۔ غرض دنیا دین دونوں کھو رہے ؟ رہے ہیں خوار و شرمندہ ہیں ۔
حضور کی وہ پیشگوئی جو ان کے ایڈوکیٹ کے حق میں فرمائی تھی کہ انی مهین من اراد
اهانتک مناسبت کے لحاظ سے حسب قسمت سب برابر اس سے حصہ لے رہے ہیں
جیسا کہ تمام ہم عصر گواہ ہیں ۔
راقم مسکین ضیاءالدین عفی عنہ قاضی کوئی ضلع گوجرانوالہ
۷۵ منجملہ نہایت ز بر دست نشانوں کے جو خدا تعالیٰ نے غیب گوئی اور معارف عالیہ کے رنگ
میں میری تائید میں ظاہر فرمائے براہین احمدیہ کی وہ پیشگوئی ہے جو اس کے صفحہ ۴۹۶ میں
درج ہے یعنی یا آدم اسکن انت وزوجك الجنة اردت ان استخلف
فخلقت آدم اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ یہ الہام جو میری نسبت ہوا۔ یعنی یا آدم
اسکن انت وزوجك الجنة - اردت ان استخلف فخلقت آدم ۔ جس کے
یہ معنے ہیں کہ اے آدم تو اپنے جوڑے کے ساتھ جنت میں رہ ۔ میں نے چاہا کہ میں اپنا
مظہر دکھلاؤں اس لئے میں نے اس آدم کو پیدا کیا۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے
کہ آدم صفی اللہ کے وجود کا سلسلہ دور یہ اس عاجز کے وجود پر آکر ختم ہو گیا۔ یہ بات
اہل حقیقت اور معرفت کے نزدیک مسلّم ہے کہ مراتب وجود دور یہ ہیں یعنی نوع انسان ۱۵۵
میں سے بعض بعض کی خو اور طبیعت پر آتے رہتے ہیں جیسا کہ پہلی کتابوں سے

ثابت ہے کہ ایلیا کی نبی کی خو اور طبیعت پر آ گیا اور جیسا کہ ہمارے نبی
علیہ السلام حضرت ابراہیم کی خو اور طبیعت پر آئے یا اسی سر کے لحاظ سے
یہ ملت محمدی ابراہیمی ملت کہلائی ۔ سو ضرور تھا کہ مرتبہ آدمیت کی حرکت
یہ محقق امر ہے کہ ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خُو
اور طبیعت پر آئے تھے مثلاً جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے توحید سے محبت کر کے اپنے
تیں آگ میں ڈال لیا اور پھر قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلْما کی آواز سے صاف
بچ گئے ۔ ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تئیں تو حید کے پیار سے اس فتنہ کی آگ
میں ڈال لیا جو آنجناب کے بعث کے بعد تمام قوموں میں گویا تمام دنیا میں بھڑک اُٹھی تھی اور
پھر آواز وَاللهُ يَعْصِمُكَ ۔ مكَ مِنَ النَّاسِ " سے جو خدا کی آواز تھی اس آگ سے صاف
بچائے گئے ۔ ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان بتوں کو اپنے ہاتھ سے توڑا جو خانہ کعبہ
میں رکھے گئے تھے ۔ جس طرح حضرت ابراہیم نے بھی بتوں کو توڑا اور جس طرح حضرت
ابراہیم خانہ کعبہ کے بانی تھے۔ ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کی طرف تمام دنیا کو
جھکانے والے تھے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا کی طرف جھکنے کی بنیاد ڈالی تھی لیکن
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بنیاد کو پورا کیا ۔ آپ نے خدا کے فضل اور کرم پر ایسا تو کل
کیا کہ ہر ایک طالب حق کو چاہیے کہ خدا پر بھروسہ کرنا آنجناب سے سیکھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام
اس قوم میں پیدا ہوئے تھے جن میں تو حید کا نام ونشان نہ تھا اور کوئی کتاب نہ تھی ۔ اسی طرح
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس قوم میں پیدا ہوئے جو جاہلیت میں غرق تھی اور کوئی ربانی کتاب
ان کو نہیں پہنچی تھی ۔ اور ایک یہ مشابہت ہے کہ خدا نے ابراہیم کے دل کو خوب دھویا اور صاف
کیا تھا یہاں تک کہ وہ خویشوں اور اقارب سے بھی خدا کے لئے بیزار ہو گیا اور دنیا میں بجز خدا
کے اس کا کوئی بھی نہ رہا۔ ایسا ہی بلکہ اس سے بڑھ کر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر واقعات
گذرے اور باوجود یکہ مکہ میں کوئی ایسا گھر نہ تھا جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی
الانبياء : ٢٧٠ المائدة : ٦٨

·

آج 10 میں سے 10 باقی