تریاق القلوب

حصہ 30

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ا
دوری زمانہ کے انتہا پرختم ہوتی ۔ سو یہ زمانہ جو آخر الزمان ہے ۔ اِس زمانہ
میں خدا تعالیٰ نے ایک شخص کو حضرت آدم علیہ السلام کے قدم پر پیدا کیا جو یہی
راقم ہے اور اس کا نام بھی آدم رکھا ۔ جیسا کہ مندرجہ بالا الہامات سے ظاہر
ہے اور پہلے آدم کی طرح خدا نے اس آدم کو بھی زمین کے حقیقی انسانوں سے
خالی ہونے کے وقت میں اپنے دونوں ہاتھوں جلالی اور جمالی سے پیدا
شعبہ قرابت نہ تھا۔ مگر خالص خدا کی طرف بلانے سے سب کے سب دشمن ہو گئے اور بجز خدا کے
ایک بھی ساتھ نہ رہا۔ پھر خدا نے جس طرح ابرہیم کو اکیلا پا کر اس قدر اولا د دی جو آسمان کے
ستاروں کی طرح بے شمار ہو گئی اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اکیلا پا کر بے شمار عنایت کی
اور وہ صحابہ آپ کی رفاقت میں دیئے جو نجوم السماء کی طرح نہ صرف کثیر تھے بلکہ ان کے دل
توحید کی روشنی سے چمک اٹھے تھے۔ غرض جیسا کہ صوفیوں کے نزدیک مانا گیا ہے کہ مراتب
وجود دور یہ ہیں اسی طرح ابراہیم علیہ السلام نے اپنی خو اور طبیعت اور دلی مشابہت کے لحاظ سے
قریباً اڑھائی ہزار برس اپنی وفات کے بعد پھر عبداللہ پسر عبد المطلب کے گھر میں جنم لیا اور محمد
کے نام سے پکارا گیا صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اور مراتب وجود کا دور یہ ہونا قدیم سے اور جب سے کہ
دنیا پیدا ہوئی سنت اللہ میں داخل ہے۔ نوع انسان میں خواہ نیک ہوں یا بد ہوں یہی عادت اللہ
ہے کہ ان کا وجود خو اور طبیعت اور تشابہ قلوب کے لحاظ سے بار بار آتا ہے جیسا کہ آیت
تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ اس کی مصدق ہے اور تمام صوفیوں کا یہ خیال ہے کہ اگر چہ مراتب ۱۵۶ ے -
L
وجود دوری ہیں مگر مہدی معہود بروزات کے لحاظ سے پھر دنیا میں نہیں آئے گا کیونکہ وہ
خاتم الاولاد ہے اور اس کے خاتمہ کے بعد نسل انسانی کوئی کامل فرزند پیدا نہیں کرے گی
باستثناء ان فرزندوں کے جو اس کی حیات میں ہوں کیونکہ بعد میں بہائم سیرت لوگوں کا
غلبہ ہوتا جائے گا۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی محبت بالکل دلوں سے جاتی رہے گی اور نفس پرست
اور شکم پرست بن جائیں گے۔ یہ بعض اکابر اولیاء کے مکاشفات ہیں اور اگر احادیث
البقرة : ١١٩

کر کے اس میں اپنی روح پھونکی کیونکہ دنیا میں کوئی روحانی انسان موجود نہ تھا جس
سے یہ آدم روحانی تولد پاتا۔ اس ۔ لئے خدا نے خود روحانی باپ بن کر اس آدم کو
پیدا کیا اور ظاہری پیدایش کے رُو سے اسی طرح نر اور مادہ پیدا کیا جس طرح کہ
پہلا آدم پیدا کیا تھا یعنی اس نے مجھے بھی جو آخری آدم ہوں جوڑا پیدا کیا جیسا کہ
الهام یا آدم اسکن انت وزوجك الجنّة میں اس کی طرف ایک لطیف اشارہ
ہے اور بعض گذشتہ اکابر نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ وہ
انتہائی آدم جو مہدی کامل اور خاتم ولایت عامہ ہے اپنی جسمانی خلقت کے رُو سے
جوڑا پیدا ہو گا یعنی آدم صفی اللہ کی طرح مذکر اور مؤنث کی صورت پر پیدا ہوگا اور
۔ شخص
خاتم الاولاد ہوگا کیونکہ آدم نوع انسان میں سے پہلا مولود تھا ۔ سو ضرور ہوا کہ وہ
نبویہ کو بنظر غور دیکھا جائے تو بہت کچھ ان سے ان مکاشفات کو مد دملتی ہے ۔ لیکن یہ قول
اسی حالت میں صحیح ٹھہرتا ہے جبکہ مہدی معہود اور مسیح موعود کو ایک ہی شخص مان لیا جائے اور
یادر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کی دو حدیں مقرر کر دی ہیں اور فرما دیا
ہے کہ وہ امت ضلالت سے محفوظ ہے جس کے اول میں میرا وجود اور آخر میں مسیح موعود ہے۔
یعنی ایک طرف وجود با جود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دیوار روئیں ہے اور دوسری طرف وجود
با برکت مسیح موعود کی دیوار دشمن کش ہے۔ اس حدیث سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے لوگوں کو اپنی امت میں داخل نہیں سمجھا جو سیح موعود کے زمانہ
کے بعد ہوں گے اور مسیح موعود کا زمانہ اس حد تک ہے جس حد تک اس کے دیکھنے والے یا دیکھنے
والوں کے دیکھنے والے اور یا پھر دیکھنے والوں کے دیکھنے والے دنیا میں پائے جائیں گے اور اس
کی تعلیم پر قائم ہوں گے۔ غرض قرون ثلاثہ کا ہونا برعایت منہاج نبوت ضروری ہے اور پھر
نیکی اور پاکیزگی کا خاتمہ ہے اور بعد میں اس گھڑی اور اس ساعت الفناء کی انتظار ہے جس کا علم
بجز خدا تعالیٰ کے فرشتوں کو بھی نہیں ۔ منہ

جس پر بکمال و تمام دورہ حقیقت آدمیہ ختم ہو وہ خاتم الاولاد ہو یعنی اس کی موت
کے بعد کوئی کامل انسان کسی عورت کے پیٹ سے نہ نکلے ۔ اب یادر ہے کہ اس
بندۂ حضرت احدیت کی پیدایش جسمانی اس پیشگوئی کے مطابق بھی ہوئی ۔ یعنی میں
تو ام پیدا ہوا تھا اور میرے ساتھ ایک لڑکی تھی جس کا نام جنت تھا۔ اور یہ الہام کہ
یا آدم اسکن انت وزوجك الجنّة جو آج سے بیس برس پہلے براہین احمد یہ
کے صفحہ ۴۹۶ میں درج ہے ۔ اس میں جو جنت کا لفظ ہے اس میں یہ ایک لطیف اشارہ
ہے کہ وہ لڑکی کہ جو میرے ساتھ پیدا ہوئی اس کا نام جنت تھا اور یہ لڑکی صرف ۱۵۷
سات ماہ تک زندہ رہ کر فوت ہو گئی تھی ۔ غرض چونکہ خدا تعالیٰ نے اپنے کلام اور
الہام میں مجھے آدم صفی اللہ سے مشابہت دی تو یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اس
قانون قدرت کے مطابق جو مراتب وجود دور یہ میں حکیم مطلق کی طرف سے چلا آتا ہے
مجھے آدم کی خو اور طبیعت اور واقعات کے مناسب حال پیدا کیا گیا ہے چنانچہ
وہ واقعات جو حضرت آدم پر گذرے منجملہ اُن کے یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام
کی پیدائش زوج کے طور پر تھی یعنی ایک مرد اور ایک عورت ساتھ تھی اور اسی طرح پر
میری پیدایش ہوئی یعنی جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا
ہوئی تھی جس کا نام جنت تھا اور پہلے وہ لڑکی پیٹ میں سے نکلی تھی اور بعد اس کے
میں نکلا تھا اور میرے بعد میرے والدین کے گھر میں اور کوئی لڑکی یا لڑکا نہیں ہوا
اور میں اُن کے لئے خاتم الاولاد تھا اور یہ میری پیدائیش کی وہ طرز ہے جس کو بعض
اہلِ کشف نے مہدی خاتم الولایت کی علامتوں میں سے لکھا ہے اور بیان کیا ہے کہ
وہ آخری مہدی جس کی وفات کے بعد اور کوئی مہدی پیدا نہیں ہو گا خدا سے براہ راست

لد ٠٧
تریاق القلوب
ہدایت پائے گا جس طرح آدم نے خدا سے ہدایت پائی اور وہ اُن علوم اور اسرار کا
حامل ہوگا جن کا آدم خدا سے حامل ہوا اور ظاہری مناسبت آدم سے اس کی یہ ہوگی
کہ وہ بھی زوج کی صورت پیدا ہو گا یعنی مذکر اور مؤنث دونوں پیدا ہوں گے
جس طرح آدم کی پیدائیش تھی کہ اُن کے ساتھ ایک مؤنث بھی پیدا ہوئی تھی یعنی
حضرت حوا علیہا السلام ۔ اور خدا نے جیسا کہ ابتدا میں جوڑا پیدا کیا مجھے بھی اس لئے
جوڑا پیدا کیا کہ تا اولیت کو آخریت کے ساتھ مناسبت تام پیدا ہو جائے یعنی چونکہ
ہر ایک وجود سلسلہ بروزات میں دور کرتا رہتا ہے اور آخری بروز اُس کا بہ نسبت درمیانی
بروزات کے اتم اور اکمل ہوتا ہے اس لئے حکمت الہیہ نے تقاضا کیا کہ وہ شخص کہ جو
آدم صفی اللہ کا آخری بروز ہے وہ اس کے واقعات سے اشد مناسبت پیدا کرے ۔سو
آدم کا ذاتی واقعہ یہ ہے کہ خدا نے آدم کے ساتھ حوا کو بھی پیدا کیا سو یہی واقعہ بروز اتم
کے مقام میں آخری آدم کو پیش آیا کہ اس کے ساتھ بھی ایک لڑکی پیدا کی گئی اور
اُسی آخری آدم کا نام عیسی بھی رکھا گیا تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ حضرت عیسی
کو بھی آدم صفی اللہ کے ساتھ ایک مشابہت تھی لیکن آخری آدم جو بروزی طور پر عیسی
بھی ہے آدم صفی اللہ سے اشد مشابہت رکھتا ہے کیونکہ آدم صفی اللہ کے لئے جس قدر
بروزات کا دور ممکن تھا وہ تمام مراتب بروزی وجود کے طے کر کے آخری
آدم پیدا ہوا ہے اور اس میں اتم اور اکمل بروزی حالت دکھائی گئی ہے جیسا کہ
براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۰۵ میں میری نسبت ایک یہ خدا کا کلام اور الہام ہے کہ
خلق آدم فاکرمہ یعنی خدا نے آخری آدم کو پیدا کر کے پہلے آدموں پر ایک وجہ
کی اس کو فضیلت بخشی ۔ اس الہام اور کلام الہی کے یہی معنے ہیں کہ گو آدم

صفی اللہ کے لئے کئی بروزات تھے جن میں سے حضرت عیسی علیہ السلام بھی تھے لیکن یہ
آخری بروز اکمل اور اتم ہے۔
اس جگہ کسی کو یہ وہم نہ گزرے کہ اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر فضیلت
دی ہے کیونکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے اور تمام اہل علم
اور معرفت اس فضیلت کے قائل ہیں اور اس سے کوئی محذور لازم نہیں آتا اور
نہ میں اکیلا اس کا قائل ہوں ۔ جس قدرا کا بر اور عارف مجھ سے پہلے گزرے ہیں
وہ تمام آخری آدم کو ولایت عامہ کا خاتم سمجھتے ہیں اور حقیقت آدمیہ کی بروزات
کا تمام دائرہ اس پر ختم کرتے ہیں اور اپنے کشوف صحیحہ کے رو سے اسی کا نام آخری
آدم رکھتے ہیں اور اسی کا نام مہدی معہود اور اسی کا نام مسیح موعود رکھتے ہیں ۔ ہاں
جن لوگوں نے بروز کے مسئلہ کو اپنی جہالت سے نظر انداز کر دیا ہے اور خدا کی اس
سنت کو جو اُس کی تمام مخلوق میں جاری وساری ہے بھول گئے ہیں وہ لوگ ایک
سطحی خیال کو ہاتھ میں لے کر حضرت عیسی علیہ السلام کو جن کی روح حدیث معراج
کی شہادت سے گذشتہ روحوں میں داخل ثابت ہوتی ہے ۔ پھر دوبارہ آسمان
سے اُتارتے اور دنیا میں لاتے ہیں اور نہیں سمجھتے کہ اس خیال سے مسئلہ بروز
کا انکار لازم آتا ہے اور وہ انکار ایسا خطرناک ہے کہ اس سے اسلام ہی
ہاتھ تھ سے جاتا ہے ۔ تمام ربانی کتا بیں مسئلہ بروز کی قائل ہیں خود حضرت مسیح
نے بھی یہی تعلیم سکھلائی اور احادیث نبویہ میں بھی اس کا بہت ذکر ہے اس لئے
اس کا انکار سخت جہالت ہے اور اس سے خطرہ سلب ایمان ہے اور اسی غلطی سے
درمیانی زمانہ کے لوگوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے
شیج اعوج کا نہایت برا لقب پایا اور اس اجماع کو بھول گئے جو حضرت ابوبکر کی

زبان سے
تریاق القلوب
ما محمد الارسول پر ہوا تھا ۔ غرض یہ پیشگوئی ایک دور دراز
زمانہ سے چلی آتی ہے کہ آخری کامل انسان آدم کے قدم پر ہوگا تا دائرہ حقیقت
آدمیہ پورا ہو جائے ۔ اور اس پیشگوئی کو شیخ محی الدین ابن العربی نے فصوص الحکم
میں فص شیث میں لکھا ہے اور دراصل یہ پیشگوئی فص آدم میں رکھنے کے لائق تھی مگر
انہوں نے شیث کو الولد سر لابیہ کا مصداق سمجھ کر اسی کے فص میں اس کو لکھ دیا
ہے ۔ ہم مناسب دیکھتے ہیں کہ اس جگہ شیخ کی اصل عبارت نقل کر دیں اور وہ یہ ہے
و على قدم شيث يكون آخر مولود يولد من هذا النوع الانساني
وهو حامل اسراره۔ وليس بعده ولد في هذا النوع فهو خاتم الاولاد۔
و تولد معه اخت له فتخرج قبله ويخرج بعدها يكون رأسه عند رجليها ۔
ويكون مولده بالصين ولغته لغت بلده۔ ويسرى العقم في الرجال
والنساء فيكثر النكاح من غير ولادة۔ ويدعوهم الى الله فلا يجاب “ یعنی
کامل انسانوں میں سے آخری کامل ایک لڑکا ہوگا جو اصل مولد اس کا چین ہوگا ۔
یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ قوم مغل اور ترک میں سے ہوگا اور ضروری ہے کہ
عجم میں سے ہوگا نہ عرب میں سے اور اس کو وہ علوم اور اسرار دیئے جائیں گے جو شیث کو
دیئے گئے تھے اور اس کے بعد کوئی اور ولد نہ ہوگا اور وہ خاتم الاولاد ہوگا ۔ یعنی اس
کی وفات کے بعد کوئی کامل بچہ پیدا نہیں ہوگا ۔ اور اس فقرہ کے یہ بھی معنے ہیں کہ
وہ اپنے باپ کا آخری فرزند ہوگا اور اُس کے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہو گی جو اُس سے
پہلے نکلے گی اور وہ اُس کے بعد نکلے گا۔ اُس کا سراُس دختر کے پیروں سے ملا ہوا
ہوگا ۔ یعنی دختر معمولی طریق سے پیدا ہوگی کہ پہلے سر نکلے گا اور پھر پیر اور اُس کے

پیروں کے بعد بلا توقف اُس پسر کا سر نکلے گا ( جیسا کہ میری ولادت اور میری توام
ہمشیرہ کی اسی طرح ظہور میں آئی ۔ ) اور پھر بقیہ ترجمہ شیخ کی عبارت کا یہ ہے کہ اُس زمانہ
میں مردوں اور عورتوں میں بانجھ کا عارضہ سرایت کرے گا ۔ نکاح بہت ہوگا یعنی ۱۵۹
لوگ مباشرت سے نہیں رکیں گے مگر کوئی صالح بندہ نہیں ہوگا اور وہ زمانہ کے لوگوں
کو خدا کی طرف بلائے گا مگر وہ قبول نہیں کریں گے ۔ اور اس عبارت کے شارح نے
جو کچھ اس کی شرح میں لکھا ہے وہ یہ ہے ۔
پہلا مولود جو آدم کو بخشا گیا وہ شیث ہے اور ایک لڑکی بھی تھی جو شیث کے ساتھ
بعد اُس کے پیدا ہوئی پس خدا نے چاہا کہ وہ نسبت جو اول اور آخر میں ہوتی ہے وہ
نوع انسان میں متحقق کرے اس لئے اُس نے ابتدا سے مقدر کر رکھا تھا کہ طرز ولادت
پسر آخری پسر اوّل سے مشابہت رکھے پس پسر آخر جو خاتم الخلفاء تھا اور بموجب
اس پیشگوئی کے جو شیخ نے اپنی کتاب عنقاء مغرب میں لکھی ہے وہ خاتم الخلفاء اور
خاتم الاولیاء نجم میں سے پیدا ہونے والا تھا نہ عرب سے اور وہ حضرت شیث کے علوم کا
حامل تھا۔ اور پیشگوئی میں یہ بھی الفاظ ہیں کہ اُس کے بعد یعنی اُس کے مرنے کے بعد
نوع انسان میں علت عقم سرایت کرے گی یعنی پیدا ہونے والے حیوانوں اور وحشیوں
سے مشابہت رکھیں گے اور انسانیت حقیقی صفحہ عالم سے مفقود ہو جائیں گے ۔ وہ حلال کو
حلال نہیں سمجھیں گے اور نہ حرام کو حرام پس اُن پر قیامت قائم ہوگی ۔
اب واضح ہو کہ شیخ موصوف کی یہ پیشگوئی اگر چہ کسی صریح حدیث سے
اب تک ثابت نہیں ہوئی لیکن اشارۃ القص ہمیں اس بات کی طرف توجہ
دیتی ہے کہ یہ پیشگوئی قرآن میں موجود ہے کیونکہ اول تو قرآن نے بہت سے

امثال بیان کر کے ہمارے ذہن نشین کر دیا ہے کہ وضع عالم دوری ہے اور نیکوں اور
بدوں کی جماعتیں ہمیشہ بروزی طور پر دنیا میں آتی رہتی ہیں وہ یہودی جو حضرت مسیح
L
علیہ السلام کے وقت میں موجود تھے ۔ خدا نے دعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
سکھلا کر اشارہ فرمادیا کہ وہ بروزی طور پر اس اُمت میں بھی آنے والے ہیں تا
بروزی طور پر وہ بھی اس مسیح موعود کو ایذا دیں جو اس اُمت میں بروزی طور پر آنے والا
ہے بلکہ یہ فرمایا کہ تم نمازوں میں سورۃ فاتحہ کو ضروری طور پر پڑھو یہ سکھلاتا ہے کہ
مسیح موعود کا ضروری طور پر آنا مقدر رہے۔ ایسا ہی قرآن شریف میں اِس اُمت کے
اشرار کو یہود سے نسبت دی گئی اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ ایسے شخص کو جو مریمی صفت
سے محض خدا کے نفخ سے عیسوی صفت حاصل کرنے والا تھا اُس کا نام سورۃ تحریم میں
ابن مریم رکھ دیا ہے کیونکہ فرمایا ہے کہ جبکہ مثالی مریم نے بھی تقوی اختیار کیا۔ تو ہم
نے اپنی طرف سے روح پھونک دی اس میں اشارہ تھا کہ مسیح ابن مریم میں کلمۃ اللہ
ہونے کی کوئی خصوصیت نہیں بلکہ آخری مسیح بھی کلمۃ اللہ ہے اور روح اللہ بھی بلکہ ان
اور
دونوں صفات میں وہ پہلے سے زیادہ کامل ہے جیسا کہ سورۃ تحریم اور سورۃ فاتحہ ا
سورة النور اور آيت كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ سے سمجھا جاتا ہے۔
پھر ماسوا اس کے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ بھی فرمایا۔ هُوَ الْأَوَّلُ
وَالْآخِرُ ہے۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ ایک انسان خدا کی اولیت کا
مظہر تھا اور ایک انسان خدا کی آخریت کا مظہر ہوگا ۔ اور لازم تھا کہ دونوں
انسان ایک صفت میں برعایت خصوصیات متحد ہوں پس جبکہ آدم نر اور مادہ
پیدا کیا گیا اور ایسا ہی شیث کو بھی تو چاہیے تھا کہ آخری انسان بھی نر اور مادہ
کی شکل پر پا پر پیدا ہو ۔ اس لئے قرآن کے کے حکم کے رو سے وہ
الفاتحة : ۲۷ ال عمران : ااا الحديد : ۴
وہ وعدہ کا خلیفہ

اور خاتم الخلفاء جس کو دوسرے لفظوں میں مسیح موعود کہنا چاہیے اسی طور سے پیدا ہونا ۱۲۰
ضروری تھا کہ وہ تو ام کی طرح تولد پاوے۔ اس طرح سے کہ پہلے اس سے لڑکی نکلے اور
بعد اس کے لڑکا خارج ہوتا وہ خاتم الولد ہو۔
سو واضح ہو کہ شیخ موصوف کی یہ پیشگوئی غالباً اُس کا کشف ہوگا مگر
قرآن شریف پر نظر ڈال کر اس کی تصدیق پائی جاتی ہے۔ اور چونکہ شیخ کی یہ کتاب
آخر الکتب ہے جس میں شیخ نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ وہ خاتم الخلفاء عیسی ہے جو آسمان
سے نازل ہوگا بلکہ اُس کو متولد ہونے والا مانا ہے مگر توام کے طور پر اور شیخ کی
تفسیر قرآن سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس بات کا قائل نہیں ہے کہ آسمان سے
عیسی علیہ السلام نازل ہوگا اس لئے ثابت ہوتا ہے کہ شیخ نے اگر کسی پہلی کتاب میں
عقیده نزول عیسی بیان کیا ہے تو شیخ نے آخر کا ر اُس سے رجوع کر لیا ہے اور صوفیوں
کی تالیفات میں ایسا بہت ہوتا ہے چنانچہ براہین احمد یہ میں قبل علم قطعی جو خدا سے
منکشف ہوا اپنے خیال سے یہی لکھا گیا تھا کہ خود عیسی دوبارہ آئے گا۔ مگر خدا نے اپنی
متواتر وحی سے اس عقیدہ کو فاسد قرار دیا اور مجھے کہا کہ تو ہی مسیح موعود ہے۔
اور یاد رہے کہ اگر شیخ اس پیشگوئی میں بجائے شیث کے مسیح موعود کو آدم سے
مشابہت دیتا تو بہتر تھا کیونکہ قرآن اور توریت سے ثابت ہے کہ آدم بطور تو ام پیدا ہوا تھا
اور براہین احمد یہ میں آج سے بائیس برس پہلے میری نسبت خدا تعالیٰ کی یہ وحی شائع
ہو چکی ہے کہ اردت ان استخلف فخلقت آدم اس میں بھی اشارہ تھا کہ اول میں
بھی تو ام تھا اور آخر میں بھی تو اُم ۔ اور میرا تو اُم پیدا ہونا اور اول لڑکی اور بعد میں اُسی حمل
سے میرا پیدا ہونا تمام گاؤں کے بزرگ سال لوگوں کو معلوم ہے اور جنانے والی دائی کی

تحریری شہادت میرے پاس موجود ہے ۔ اب ہم کتاب کو اسی جگہ ختم کرتے ہیں اور
خدا سے برکت اور ہدایت کی دعا مانگتے ہیں۔ آمین ثم آمین
اور واضح ہو کہ اس کتاب کا وہ حصہ جس میں پیشگوئیاں ہیں پورے طور پر شائع نہیں
ہوا کیونکہ کتاب نزول المسیح نے اس سے مستغنی کر دیا جس میں ڈیڑھ سو پیشگوئی درج
ہے۔ خدا نے جو چاہا وہی ہوا۔ ولله الامر
مؤلف
میرزا غلام احمد مسیح موعود
از قادیان ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء
ت

ضمیمہ نمبر ۳ منسلکه کتاب تریاق القلوب
حضور گورنمنٹ عالیہ میں
ایک عاجزانہ درخواست
تریاق القلوب
جبکہ ہماری یہ حسن گورنمنٹ ہر ایک طبقہ اور درجہ کے انسانوں کی بلکہ غریب سے غریب
اور عاجز سے عاجز خدا کے بندوں کی ہمدردی کر رہی ہے یہاں تک کہ اس ملک کے پرندوں
اور چرندوں اور بے زبان مویشیوں کے بچاؤ کے لئے بھی اس کے عدل گستر قوانین موجود ہیں
اور ہر ایک قوم اور فرقہ کو مساوی آنکھ سے دیکھ کر ان کی حق رسی میں مشغول ہے تو اس انصاف اور
دادگستری اور عدل پسندی کی خصلت پر نظر کر کے یہ عاجز بھی اپنی ایک تکلیف کے رفع کے لئے
حضور گورنمنٹ عالیہ میں یہ عاجزانہ عریضہ پیش کرتا ہے اور پہلے اس سے کہ اصل مقصود کو
ظاہر کیا جائے اس محسن اور قدرشناس گورنمنٹ کی خدمت میں اس قدر بیان کرنا بے محل نہ ہوگا کہ
یہ عاجز گورنمنٹ کے اُس قدیم خیر خواہ خاندان میں سے ہے جس کی خیر خواہی کا گورنمنٹ

کے عالی مرتبہ حکام نے اعتراف کیا ہے اور اپنی چٹھیوں سے گواہی دی ہے کہ وہ
خاندان ابتدائی انگریزی عملداری سے آج تک خیر خواہی گورنمنٹ عالیہ میں برابر
سرگرم رہا ہے۔ میرے والد مرحوم میرزا غلام مرتضی اس محسن گورنمنٹ کے ایسے مشہور
خیر خواہ اور دلی جان شار تھے کہ وہ تمام حکام جو اُن کے وقت میں اس ضلع میں آئے
سب کے سب اس بات کے گواہ ہیں کہ انہوں نے میرے والد موصوف کو ضرورت کے
وقتوں میں گورنمنٹ کی خدمت کرنے میں کیسا پایا اور اس بات کے بیان کرنے کی
ضرورت نہیں کہ انہوں نے ۱۸۵۷ء کے مفسدہ کے وقت اپنی تھوڑی سی حیثیت کے
ب ساتھ پچاس گھوڑے مع پچاس جوانوں کے اس محسن گورنمنٹ کی امداد کے لئے دیئے
اور ہر وقت امداد اور خدمت کے لئے کمر بستہ رہے یہاں تک کہ اس دنیا سے گذر گئے ۔
والد مرحوم گورنمنٹ عالیہ کی نظر میں ایک معزز اور ہر دلعزیز رئیس تھے جن کو دربار
گورنری میں کرسی ملتی تھی اور وہ خاندان مغلیہ میں سے ایک تباہ شدہ ریاست کے بقیہ
تھے جنہوں نے بہت سی مصیبتوں کے بعد گورنمنٹ انگریزی کے عہد میں آرام پایا تھا ۔
یہی وجہ تھی کہ وہ دل سے اس گورنمنٹ سے پیار کرتے تھے اور اس گورنمنٹ کی
خیر خواہی ایک میخ فولادی کی طرح اُن کے دل میں دھنس گئی تھی اُن کی وفات کے بعد
مجھے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح بالکل دنیا سے الگ کر کے اپنی طرف
کھینچ لیا اور میں نے اُس کے فضل سے آسمانی مرتبت اور عزت کو اپنے لئے پسند کر لیا لیکن
میں اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکتا کہ اس گورنمنٹ محسنہ انگریزی کی خیر خواہی اور ہمدردی
میں مجھے زیادتی ہے یا میرے والد مرحوم کو ۔ میں برس کی مدت سے میں اپنے دلی جوش
سے ایسی کتابیں زبان فارسی اور عربی اور اردو اور انگریزی میں شائع کر رہا ہوں جن
میں بار بار یہ لکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کا فرض ہے جس کے ترک سے وہ خدا تعالیٰ کے گنہگار

·

آج 10 میں سے 10 باقی