تریاق القلوب

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

محفوظ رکھیں جن کی راہ سے بدی داخل ہو سکتی ہے۔ سوراخ کے لفظ میں جو آیت ممدوح میں مذکور
ہے آلات شہوت اور کان اور ناک اور منہ سب داخل ہیں ۔ اب دیکھو کہ یہ تمام تعلیم کس شان اور
پایہ کی ہے جو کسی پہلو پر نا معقول طور پر افراط یا تفریط سے زور نہیں ڈالا گیا اور حکیمانہ اعتدال سے
کام لیا گیا ہے۔ اور اس آیت کا پڑھنے والا فی الفور معلوم کرلے گا کہ اس حکم سے جو کھلے کھلے نظر
ڈالنے کی عادت نہ ڈالو یہ مطلب ہے کہ تا لوگ کسی وقت فتنہ میں مبتلا نہ ہو جائیں ۔ اور دونوں
طرف مرد اور عورت میں سے کوئی فریق ٹھو کر نہ کھاوے لیکن انجیل میں جو بے قیدی اور کھلی آزادی
دی گئی اور صرف انسان کی مخفی نیت پر مدار رکھا گیا ہے اس تعلیم کا نقص اور خامی ایسا امر نہیں ہے کہ
اس کی تصریح کی کچھ ضرورت ہو۔
اب ہم پھر اپنے اصل مقصد کی طرف عود کر کے تمام مسلمانوں اور بالخصوص علماء اسلام
اور فقراء اسلام کی نسبت تبلیغ کا حق پورا کرتے ہیں اور اُن کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ مجدد جو اس
چودھویں صدی کے سر پر بموجب حدیث نبوی کے آنا چاہیے تھا۔ وہ یہی راقم ہے۔ یہ بات
جلد عقلمند اور منصف مزاج کو سمجھ آسکتی ہے کہ ہر ایک مجددان مفاسد کے دور کرنے کے لئے
مبعوث ہوتا ہے جو زمین پر سب سے زیادہ خطرناک اور سب سے زیادہ موجب ہلاک اور نیز
سب سے زیادہ کثرت میں ہوتے ہیں ۔ اور اُنہی خدمات کے مناسب حال اس مجدد کا نام
آسمان پر ہوتا ہے۔ اور جب کہ یہ بات واقعی اور صحیح ہے تو صاف ظاہر ہے کہ اس پر آشوب
زمانہ میں جب کہ لوگ چاروں طرف عیسائیت کی پُر زہر تعلیم سے ہلاک ہوتے جاتے ہیں۔
بڑا کام مجدد کا یہ ہونا چاہیے کہ اہل اسلام کی ذریت کو اس زہر سے بچاوے۔ اور صلیبی فتنوں
پر اسلام کو فتح بخشے ۔ اور جب کہ اس صدی کے مجدد کا یہ کام ہوا تو بلا شبہ آسمان پر اس کا نام

☆
کا سر الصلیب ہوا اور یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جبکہ چودھویں صدی کے مجدد کی یہ خدمت
ہوئی کہ وہ صلیب کو شکست دے۔ تو اس سے یہ فیصلہ ہوا کہ چودھویں صدی کا مجد د مسیح موعود
ہونا چاہیے کیونکہ یہی منصب مسیح موعود کا ہے۔ اس لئے چودھویں صدی کا مجد دحق رکھتا ہے
کہ اس کو مسیح موعود کہا جائے کیونکہ وہ اس زمانہ کا مجدد ہے اور اس زمانہ میں مجدد کی خاص
خدمت کسر شوکت صلیب ہے اور خدا نے میرے وقت میں آسمان سے کسر شوکت عقائد
صلیبیہ کے لئے ایسے اسباب پیدا کر دیئے ہیں کہ ہر ایک عقلمند ان اسباب پر نظر غور ڈال کر سمجھ
سکتا ہے جو صلیبی مذہب کا صفحہ دنیا سے معدوم ہونا جس کا حدیثوں میں ذکر ہے ۔ بجز اس
صورت کے کسی طرح ممکن نہیں کیونکہ عیسائی مذہب کو گرانے کے لئے جو صورتیں ذہن میں
آسکتی ہیں وہ صرف تین ہیں (۱) اول یہ کہ تلوار سے اور لڑائیوں سے اور جبر سے عیسائیوں کو
مسلمان کیا جائے جیسا کہ عام مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے کہ اُن کا فرضی مسیح موعود اور مہدی
معہود یہی کام دنیا میں آکر کرے گا اور اس میں صرف اسی قدر لیاقت ہوگی کہ خونریزی اور
جبر سے لوگوں کو مسلمان کرنا چاہے گا لیکن جس قدر اس کارروائی میں فساد ہیں حاجت بیان
نہیں ۔ ایک شخص کے جھوٹا ہونے کے لئے یہ دلیل کافی ہوسکتی ہے کہ وہ لوگوں کو جبر سے اپنے
دین میں داخل کرنا چاہے۔ لہذا یہ طریق اشاعت دین کا ہرگز درست نہیں ہے اور اس طریق
کے امیدوار اور اس کے انتظار کرنے والے صرف وہی لوگ ہیں جو درندوں کی صفات
صحیح بخاری میں ایک حدیث ہے جس میں مسیح موعود کا نام کاسر الصليب رکھا ہے اور در حقیقت
سچے مسیح موعود کی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی علامت ٹھہرائی ہے کہ اس کے ہاتھ پر کسر صلیب ہو۔
یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسیح موعود ایسے زمانہ میں آئے گا جبکہ ہر طرف سے ایسے اسباب پیدا ہو جائیں
گے کہ جن کی پر زور تا شیروں سے صلیبی مذہب عقلمندوں کے دلوں میں سے گرتا جائے گا۔ چنانچہ یہ وہی زمانہ
ہے مگر افسوس کہ ہمارے مخالف مولویوں نے اس جگہ بھی کسر صلیب سے جہاد مراد لے لیا ہے۔ منہ

اپنے اندر رکھتے ہیں ہم اور آسیہ اور آیت لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ لے سے بے خبر ہیں ۔ دوسری صورت صلیبی
مذہب پر غلبہ پانے کی یہ ہے کہ معمولی مباحثات سے جو ہمیشہ اہل مذہب کیا کرتے ہیں۔ اس
مذہب کو مغلوب کیا جائے مگر یہ صورت بھی ہرگز کامل کامیابی کا ذریعہ نہیں ہو سکتی کیونکہ اکثر
مباحثات کا میدان وسیع ہوتا ہے اور دلائل عقلیہ اکثر نظری ہوتے ہیں اور ہر ایک نادان اور موٹی
عقل والے کا کام نہیں کہ عقلی اور نقلی دلائل کو سمجھ سکے۔ اسی لئے بت پرستوں کی قوم باوجود
قابل شرم عقیدوں کے اب تک جا بجا دنیا میں پائی جاتی ہے۔ تیسری صورت صلیبی مذہب پر غلبہ
پانے کی یہ ہے کہ آسمانی نشانوں سے اسلام کی برکت اور عزت ظاہر کی جائے اور زمین کے
واقعات سے امور محسوسہ بدیهیہ کی طرح یہ ثابت کیا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر
فوت نہیں ہوئے اور نہ جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر گئے بلکہ اپنی طبعی موت سے مر گئے ۔ اور یہ
تیسری صورت ایسی ہے کہ ایک متعصب عیسائی بھی اقرار کر سکتا ہے کہ اگر یہ بات بپایہ ثبوت پہنچ
جائے کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ آسمان پر گئے تو پھر عیسائی مذہب باطل ہے
اور کفارہ اور تثلیث سب باطل اور پھر اس کے ساتھ جب آسمانی نشان بھی اسلام کی تائید میں
دکھلائے جائیں تو گویا اسلام میں داخل ہونے کے لئے تمام زمین کے عیسائیوں پر رحمت کا
دروازہ کھول دیا جائے گا۔ سو یہی تیسری صورت ہے جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں۔ خدا تعالیٰ
نے ایک طرف تو مجھے آسمانی نشان عطا فرمائے ہیں اور کوئی نہیں کہ ان میں میرا مقابلہ کر سکے۔
تمام سچے مسلمان جو دنیا میں گذرے بھی ان کا یہ عقیدہ نہیں ہوا کہ اسلام کو تلوار سے پھیلانا چاہیے بلکہ
ہمیشہ اسلام اپنی ذاتی خوبیوں کی وجہ سے دنیا میں پھیلا ہے۔ پس جو لوگ مسلمان کہلا کر صرف یہی بات جانتے
ہیں کہ اسلام کو تلوار سے پھیلانا چاہیے وہ اسلام کی ذاتی خوبیوں کے معترف نہیں ہیں اور ان کی کارروائی
درندوں کی کارروائی سے مشابہ ہے۔ منہ
البقرة : ۲۵۷

اور دنیا میں کوئی عیسائی نہیں کہ جو آسمانی نشان میرے مقابل پر دکھلا سکے۔ اور دوسرے خدا کے
فضل اور کرم اور رحم نے میرے پر ثابت کر دیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نہ صلیب پر فوت
ہوئے نہ آسمان پر چڑھے بلکہ صلیب سے نجات پا کر کشمیر کے ملک میں آئے اور اسی جگہ وفات
پائی۔ یہ باتیں صرف قصہ کہانیوں کے رنگ میں نہیں ہیں بلکہ بہت سے کامل ثبوتوں کے ساتھ
ثابت ہو گئی ہیں جن کو میں نے اپنی کتاب مسیح ہندوستان میں مفصل بیان کر دیا ہے۔ اس لئے
میں زور سے اور دعوے سے کہتا ہوں کہ جس کسر صلیب کا بخاری میں وعدہ تھا اس کا پورا سامان مجھے
عطا کیا گیا ہے اور ہر ایک عقل سلیم گواہی دے گی کہ بجز اس صورت کے اور کوئی مؤثر اور معقول
صورت کسر صلیب کی نہیں ۔ اب میں سوال کرتا ہوں کہ اگر میں جھوٹا ہوں اور مسیح موعود نہیں
ہوں تو ہمارے مخالف علماء اسلام بتلاویں کہ جب اُن کا مسیح موعود دنیا میں ظاہر ہوگا تو وہ
کسر صلیب کے لئے کیا کارروائی کرے گا اور ہمیں معقول طور پر سمجھائیں کہ کیا وہ ایسی کارروائی
ہوگی جس سے چالیس کروڑ عیسائی اپنے دین کا باطل ہونا دلی یقین سے سمجھ سکے۔ اس سوال
کے جواب میں ہمارے گرفتار تقلید مولوی بجز اس کے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ جب ان کا مسیح آئے گا
تو لوگوں کو تلوار سے مسلمان کرے گا اور ایسا سخت دل ہو گا کہ جزیہ بھی قبول نہیں کرے گا۔ اس کی
تقسیم اوقات یہ ہوگی کہ کچھ حصہ دن کا تو لوگوں کو قتل کرنے میں بسر کرے گا اور کچھ حصہ دن
کا جنگلوں میں جا کر سوروں کو مارتا رہے گا ۔ اب ہر ایک عقلمند مواز نہ کر سکتا ہے کہ کیا وہ امور جو
۲۲ اشاعت اسلام اور کسر صلیب کے لئے ہم پر کھولے گئے ہیں وہ دلوں کو کھینچنے والے اور مؤثر
معلوم ہوتے ہیں یا ہمارے مسلمان مخالفوں کے فرضی مسیح موعود کا یہ طریق کہ گویا وہ آتے ہی
بے خبر اور غافل لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دے گا۔ یادر ہے کہ عیسائی مذہب اس قدر دنیا میں پھیل
گیا ہے کہ صرف آسمانی نشان بھی اس کے زیر کرنے کے لئے کافی نہیں ہو سکتے کیونکہ مذہب کو
چھوڑ نا بڑا مشکل امر ہے۔ لیکن یہ صورت کہ ایک طرف تو آسمانی نشان دکھلائے جائیں اور

دوسرے پہلو میں اُن کے مذہب اور اُن کے اصولوں کا واقعات حقہ سے تمام تانا بانا توڑ دیا
جائے اور ثابت کر دیا جائے کہ حضرت مسیح کا مصلوب ہونا اور پھر آسمان پر چڑھ جانا دونوں باتیں
جھوٹ ہیں ۔ یہ طرز ثبوت ایسی ہے کہ بلا شبہ اس قوم میں ایک زلزلہ پیدا کر دے گی کیونکہ عیسائی
مذہب کا تمام مدار کفارہ پر ہے اور کفارہ کا تمام مدار صلیب پر اور جب صلیب ہی نہ رہی تو کفارہ
بھی نہ رہا۔ اور جب کفارہ نہ رہا تو مذہب بنیاد سے گر گیا۔ ہم اپنے بعض رسالوں میں یہ بھی لکھ
چکے ہیں کہ صلیب کا عقیدہ خود ایسا ہے جس سے حضرت مسیح کسی طرح سچے نبی نہیں ٹھہر سکتے
کیونکہ جبکہ توریت کی رو سے مصلوب ملعون ہوتا ہے اور لعنت کا مفہوم لغت کے رو سے یہ ہے
کہ کسی شخص کا دل خدا تعالیٰ سے بکلی برگشتہ ہو جائے اور خدا سے بیزار ہو جائے اور خدا اُس سے
بیزار ہو جائے اور وہ خدا کا دشمن ہو جائے اور خدا اُس کا دشمن ہو جائے۔ اسی لئے لعین شیطان کا
نام ہے۔ سو ملعون ہو جانا اور لعنتی بن جانا جس کا مفہوم اس قدر بد ہے ۔ یہ سخت تاریکی کیونکر
مسیح جیسے راستباز کے دل پر وارد ہو سکتی ہے؟ معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیوں نے کفارہ کا منصوبہ
بنانے کے وقت لعنت کے مفہوم پر ذرہ غور نہیں کی اور بھول گئے ورنہ ممکن نہ تھا کہ وہ لقب
جو شیطان پلید کو دیا گیا ہے وہی نعوذ باللہ حضرت مسیح کو دیتے ۔ نہایت ضروری ہے کہ اب
بھی عیسائی صاحبان عربی اور عبرانی کی کتابوں کو غور سے دیکھ کر لعنت کے مفہوم کو سمجھ لیں کہ
یہ کیا چیز ہے۔ انہیں کتابوں کے دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ یہ لفظ صرف اس شخص پر اطلاق پاتا
ہے جس کا دل سیاہ اور ناپاک اور خدا سے دور اور شیطان کی طرح ہو گیا ہو اور تمام تعلقات
خدا تعالیٰ سے ٹوٹ گئے ہوں ۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ کون ایماندار یہ نا پاک لقب اس راستباز
کی نسبت روا رکھ سکتا ہے جس کا نام انجیل میں نور لکھا ہے۔ کیا وہ نورکسی زمانہ میں تاریکی
عیسائی مذہب پر فتح پانے کا بجز حضرت مسیح کی طبعی موت ثابت کرنے اور صلیبی موت کے خیال کے جھوٹا
ثابت کرنے کے اور کوئی طریق نہیں سو یہ خدا نے بات پیدا کر دی ہے نہ ہم نے کہ کمال صفائی سے ثابت ہو گیا
کہ حضرت مسیح صلیب سے جان بچا کر کشمیر میں آگئے تھے اور وہیں فوت ہوئے ۔ یہ وہ اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے
جیسا کہ آفتاب کا آسمان پر چمکنا۔ منہ

ہو گیا تھا ؟ کیا وہ جو درحقیقت خدا سے ہے اس کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ در حقیقت شیطان سے ہے؟
ماسوا اس کے جبکہ یہ حقیقت بھی کھل گئی کہ حضرت مسیح ہرگز مصلوب نہیں ہوئے اور کشمیر
میں اُن کی قبر ہے تو اب راستی کے بھوکے اور پیاسے کیونکر عیسائی مذہب پر قائم رہ سکتے ہیں۔ یہ
سامان کسر صلیب کا ہے جو خدا نے آسمان سے پیدا کیا ہے نہ یہ کہ مار مار کر لوگوں کو مسلمان
بناویں۔ ہماری قوم کے علماء اسلام کو ذرہ ٹھہر کر سوچنا چاہیے کہ کیا جبر سے کوئی مسلمان ہو سکتا ہے
اور کیا جبر سے کوئی دین دل میں داخل ہو سکتا ہے۔ اور جو لوگ مسلمانوں میں سے فقراء کہلاتے
ہیں اور مشائخ اور صوفی بنے بیٹھے ہیں اگر وہ اب بھی اس باطل عقیدہ سے باز نہ آویں اور ہمارے
دعوی مسیحیت کے مصدق نہ ہو جائیں تو طریق سہل یہ ہے کہ ایک مجمع مقرر کر کے کوئی ایسا شخص جو
میرے دعوئی مسیحیت کو نہیں مانتا اور اپنے تئیں ملہم اور صاحب الہام جانتا ہے مجھے مقام بٹالہ یا
امرتسر یالا ہور میں طلب کرے اور ہم دونوں جناب الہی میں دعا کریں کہ جو شخص ہم دونوں میں
سے جناب الہی میں سچا ہے ایک سال میں کوئی عظیم الشان نشان جو انسانی طاقتوں سے بالاتر اور
معمولی انسانوں کی دسترس سے بلند تر ہو اس سے ظہور میں آوے ایسا نشان کہ جو اپنی شوکت اور
۲۳ طاقت اور چمک میں عام انسانوں اور مختلف طبائع پر اثر ڈالنے والا ہو خواہ وہ پیشگوئی ہو۔ یا اور کسی
قسم کا اعجاز ہو جو انبیاء کے معجزات سے مشابہ ہو۔ پھر اس دعا کے بعد ایسا شخص جس کی کوئی خارق
عادت پیشگوئی یا اور کوئی عظیم الشان نشان ایک برس کے اندرظہور میں آجائے اور اس عظمت کے
ساتھ ظہور میں آئے جو اس مرتبہ کا نشان حریف مقابل سے ظہور میں نہ آسکے تو وہ شخص سچا سمجھا
جائے گا جس سے ایسا نشان ظہور میں آیا۔ اور پھر اسلام میں سے تفرقہ دور کرنے کے لئے شخص
مغلوب پر لازم ہوگا کہ اس شخص کی مخالفت چھوڑ دے اور بلا توقف اور بلا تامل اُس کی بیعت
کرلے اور اُس خدا سے جس کا غضب کھا جانے والی آگ ہے ڈرے۔
اس
اکثر جاہلوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ الہام شیطانی بھی ہوا کرتے ہیں ۔ اُمت کے تمام اکابر
عقیدہ پر متفق ہیں پس ہر ایک شخص کا الہام ؟ شخص کا الہام جو نرے الفاظ ہوں اور کوئی فوق العادت امر

اُن میں نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہو سکتا۔ اور کوئی الہام ہرگز قابل پذیرائی نہیں جب
تک کہ اس ں میں الہی شوکت نہ ہو۔ اور الہی شوکت یہ ہے کہ فوق العا ہے کہ فوق العادت اور عظیم الشان پیشگوئیاں
جو الوہیت کی قدرت اور علم سے بھری ہوئی ہوں اس الہام میں پائی جائیں یا دوسرے الہاموں
میں جو اسی شخص کے منہ سے نکلے ہوں ۔ اور با ایں ہمہ یہ شرط بھی ہوگی کہ اس مجلس کے انعقاد سے
دس دن پہلے بذریعہ چھپے ہوئے اشتہار کے مجھ کو خبر کر دی جائے کہ ان تینوں مقامات متذکرہ بالا
میں سے فلاں مقام اور نیز فلاں تاریخ اور وقت اس کام کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔ اس اطلاع دہی
کے اشتہار پر بیس معزز اور نامور علماء اور شہر کے رئیسوں کے دستخط ہونے چاہئیں تا ایسا نہ ہو
کہ کوئی سفلہ محض ہنسی اور شرارت سے ایسا اشتہار شائع کر دے اور نیز یہ ضروری ہوگا کہ اس
دعا کے بعد اگر کوئی نشان پیشگوئی کی قسم میں سے کسی پر ظاہر ہو تو وہ پیشگوئی بذریعہ کسی اشتہار مطبوعہ
کے شائع کر دی جائے۔ ہاں یہ کچھ ضروری نہیں کہ وہ کوئی نئی پیشگوئی ہو بلکہ اگر کوئی پرانی پیشگوئی
ہو جو ابھی پوری نہ ہوئی ہو یا ایسی پیشگوئی ہو جو ہم نے عام طور پر لوگوں کو اس سے اطلاع نہ دی
ہو تو ایسی پیشگوئی بھی لی جائے گی اور سب سے بہتر وہ پیشگوئی گنی جائے گی جو کسی دعا کے قبول
ہونے پر خدا تعالیٰ سے ملی ہو کیونکہ دعا کا قبول ہونا اول علامت اولیاء اللہ میں سے ہے۔اب میں
اس آیت پر اس رسالہ کو ختم کرتا ہوں کہ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ
خَيْرُ الْفَتِحِينَ آمين۔ وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ -
L
المؤلّف خاكسار مرزا غلام احمد از قادیاں یکم را گست ۱۸۹۹ء
کوئی قلمی خط ہمارے نام نہیں آنا چاہیے بلکہ اگر سیدھی نیت سے مقابلہ کا ارادہ ہو تو چھپا ہوا
اطلاع نامہ جس پر میں معززین کی گواہی ہو بقید وقت اور تاریخ اور مقام اور تصریح نام شخص مقابل دن ادن
پہلے میرے نام آنا چاہیے۔ منہ
ا الاعراف : ۹۰

ضمیمه رساله تریاق القلوب
چونکہ اس رسالہ میں ایک اہم مقصود جس کے لئے یہ رسالہ لکھا گیا ہے یہ ہے کہ راقم
هذا کو خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کر کے بھیجا ہے ۔ اس لئے نظیر کے طور پر مندرجہ ذیل نقشہ
میں یہ دکھلایا گیا ہے کہ اس دعوے کی تائید میں وہ نشان جو مجھ سے صادر ہوئے ہیں وہ
ایسے نہیں ہیں جن کا علم میرے خاص مریدوں تک ہی محدود ہو بلکہ اکثر ان کے ایسی عام
شہادتوں سے ثابت ہیں جن کی رویت کے گواہ ہر ایک فرقہ کے مسلمان اور ہندو اور
عیسائی ہیں ۔ یہ نقشہ گواہوں کا جو ذیل میں لکھا جاتا ہے یہ اُس نشان کے بارے میں ہے
جو لیکھرام کی نسبت ظہور میں آیا ۔ چونکہ یا ۔ چونکہ یہ نشان در حقیقت ایک عظیم الشان نشان تھا جس
کے ساتھ میعاد بتلائی گئی تھی ۔ وقت بتلایا گیا تھا۔ دن بتلایا گیا تھا ۔ اور صورت موت
بتلائی گئی تھی ۔ اور یہ بھی بتلایا گیا تھا کہ یہ دعا ہے جو قبول ہوئی بلکہ سرسید احمد خاں
صاحب مرحوم کو پیشگوئی کے ظہور سے پہلے ایک چھپے ہوئے اشتہار کے ذریعہ سے لکھا گیا
تھا کہ آپ کو جو دعا قبول ہونے میں شک ہے لیکھرام کی پیشگوئی کا مقدمہ آپ کے سمجھنے
کے لئے کافی ہوگا کہ کس طرح خدا تعالیٰ دعاؤں کو قبول کرتا ہے ۔ ان تمام وجوہ کے لحاظ
سے اس پیشگوئی کا ایک دنیا کو انتظار تھا۔ اور اس پیشگوئی میں چھ برس کی میعاد تھی ۔ اور یہ
عجیب نکتہ ہے کہ لیکھرام کی موت شنبہ کے دن واقع ہوئی ۔ اور چونکہ چھ سال خدا کی کتابوں
میں چھ دن سے مشابہ ہوتے ہیں اس لئے ساتواں دن جو شنبہ کا دن ہے اس پیشگوئی کے
پورا ہونے کے لئے بہت موزوں تھا۔ اور وہ نقشہ اسمائے تصدیق کنندگان مع اُن کے
۔
بیانات کے ذیل میں ہے۔

نمبر نام مصدق نشان سکونت مع دیگر پتہ
متعلق لیکھرام بقید ضلع
فتح علی شاہ صاحب
ضلع
شاہ پور بقلم خود
تریاق القلوب
عبارت تصدیق
خان بہادر سید ڈپٹی کلکٹر انہار پیشگوئی لیکھر ام کی بابت میں نے بارہا غور و
تدبر کیا۔ نیز اس بارہ میں مذاکرہ بھی احباب
سے ہوا۔ مواقعات کتب براہین احمدیہ و آئینه
کمالات وغیرہ دیکھے۔ ہر پہلو سے ثابت ہے
کہ یہ پیشگوئی بہت صفائی سے پوری ہوئی اور
اس میں مرزا صاحب کی کوئی سازش قتل لیکھر ام
میں نہیں پائی جاتی ۔ دستخط
منشی اللہ ودھایا فارسٹ و منیجر جنگلات میرے خیال میں مرزا صاحب کی سازش
تحصیل بھیرہ سے پنڈت لیکھر ام قتل نہیں ہوا ۔ لیکن اُس کی
صاحب
ضلع شاہ پور
موت جو مرزا صاحب کی پیشین گوئی کی
میعاد کے اندر ہوئی ہے اس سے صداقت
پیشگوئی ثابت ہے ۔
علاء الدین صاحب ساکن شیخ پور علاقہ میری رائے میں لیکھر میں لیکھرام والی پیشین گوئی
حکیم
تحصیل بھیرہ اپنے آٹھ پہلو سے نہایت اعلیٰ درجہ کی
ضلع شاہ پور صفائی سے کی ثابت ہوئی ہے ۔ آٹھ پہلو
سے اُس کا سچا ثابت ہونا ایسا بد یہی الثبوت
نشان ہے جیسے آفتاب کا ظہور ۔ اس کے
آٹھ پہلو یہ ہیں ۔ ۶ / تاریخ کو ۶ بجے کو
۹۷ ء کو بعد العید یوم کو گوسالہ کی طرح مکروہ
آواز کا نکلنا بعد القتل آندھی کا آنا اور شکم پر
کسی تیز ہتھیار کا لگنا اور سرخ چشم فرشتے کا

قتل کرنا ان واقعات کا ایک وقت پر پورا ہو جانا
بشری طاقتوں سے بالکل ناممکن اور خارج
ہے۔ ایسی سچی خدائی طاقت کا انکار ناپاک
روحوں کا کام ہے۔ فقط
۲۵ ۳ شیخ فضل الہی سکنہ بھیرہ آنریری میرے خیال میں مرزا صاحب کی سازش
صاحب
سے لیکھرام قتل نہیں ہوا لیکن یہ ظاہر ہے کہ مجسٹریٹ درجہ دوم و
ریکیں ہو جن پیشین گوئی جناب مرزا صاحب کی اس بارہ
میں عمدہ صادق ہوئی ہے۔ دستخط بقلم خود
ه شیخ غلام نبی صاحب سکنہ بھیرہ میرے خیال میں پیشین گوئی جناب
سابق وزیر
مرزا صاحب نسبت قتل لیکھرام پوری ہوئی۔
ریاست لسبیله
میری رائے میں مرزا صاحب کی کوئی سازش
نہیں ہے۔ دستخط بقلم خود
محمد دین صاحب
ساکن شیخ پوره پیشینگوئی جس کے بارہ میں لیکھرام بعید العہد
حکیم
ضلع شاہ پور
زمانہ سے درخواست کرتا رہا تھا۔ اور مرزا
تحصیل بھیرہ صاحب نے جب بیٹھرام کو واجب الاستحقاق ،
پیشگوئی کا پایا تو باری تعالیٰ کی بارگاہ عالی میں
دعا کی ۔ الہاما حکم ہوا کہ بمیعاد چھ سال بقید
جہات ثمانیہ لیکھرام مذکور کو سنایا جائے ۔
ر تاریخ اور یوم بعد العید چھٹے سال پہلے
کہہ دینا انسانی طاقت سے خارج ہے کیا
کوئی بشر یقین کر سکتا ہے کہ ۶ / تاریخ یوم
بعد العید کو ہوا کرتی ہے؟ اور فرشتہ کا قاتل

A
تریاق القلوب
ہونا اشارہ کرتا ہے کہ قاتل کو کوئی گرفتار نہیں
کرے گا اور نہ اس کو کوئی دیکھے گا۔ اور
بلیدان ہونے کے بعد آندھی کا آنا عالم الغیب
کے سوا کون جانتا ہے؟ اور گوسالہ کی طرح
آواز بعد القتل کا کہنا انسانی معلومات سے
نہیں ہو سکتا۔ اس پیشین گوئی کی صداقت میں
جو کچھ تحریر کیا جائے وہ بالکل تھوڑا ہوگا۔ اس کا
ایک ایک پہلو ایک بڑا نشان عظیم الشان
خدائی طاقت کا بڑا بھارا شاہد عادل ہے۔
غلام محمد صاحب ڈویژن انہار شاہ پور لیکھرام کے قتل کی بابت مرزا صاحب کی
ضلعد ار نهر
کوئی
سازش نہیں وہ بموجب پیشین گوئی مرزا صاحب
اپنی بد زبانی کے سبب سزا کو پہنچا اور پیشین گوئی
پوری ہوئی ۔ فقط دستخط
گل محمد صاحب دوم مدرس ہائی سکول مرزا صاحب کی پیشینگوئی متعلق لیکھرام ایسی
بھیرہ
پوری ہوئی جیسی آتھم والی اپنے دوسرے پہلو میں
پوری ہوئی تھی۔ ایسی پیشگوئی میں سازش کا ہونا
بعید از قیاس وانصاف ہے۔ مرزا کی اس میں کوئی
سازش نہیں اور نہ ہو سکتی ہے۔ دستخط
احمد الدین صاحب مدرس عربی بورڈ میری رائے ناقص میں جناب میرزا صاحب
ہائی سکول بھیرہ موعود مسیح کی پیشین گوئی در باره قتل لیکھرام
ضلع شاہ پور نہایت صحیح اور پورے طور سے ثابت ہوئی ہے
نیز اس میں حضور علیہ السلام کی کوئی سازش

الله
تریاق القلوب
نہیں ہے گویا وہ مطابق پیشین گوئی مرزا صاحب
کے قتل ہوا۔ اس میں سازش کا ہونا ناممکن
اور محال ہے۔ فقط دستخط
ملک سمند خاں قصبہ بھیرہ ضلع شاہ پور مرزا کی پیشگوئی متعلق لیکھرام نہایت صفائی
صاحب مال گذار
سے پوری ہوئی اس میں مرزا کی کوئی سازش
نہیں ہے۔ دستخط
فرمان علی صاحب سکنہ مجلہ ضلع شاہ پور پیشگوئی مرزا غلام احمد درباره لیکھر ام جو چھ برس
فقیر
تحصیل بھیرہ پہلے شائع کی گئی تھی اپنی میعاد کے اندر پوری
ہوئی اس میں مرزا کی سازش ناممکن اور محال
ہے۔ دستخط
خدا بخش صاحب ضلع شاہ پور میں تصدیق کرتا ہوں کہ لیکھرام کا قتل مرزا صاحب
ساکن بھیرہ مدرس اینگلو آریہ سکول کی سازش سے واقع میں نہیں آیا بلکہ یہ ایک
بھیرہ
خداوند تعالیٰ کی پیشگوئی تھی جو اپنے وقت پر ہر
ایک پہلو سے کامل طور پر پوری ہوگئی۔ دستخط
فضل الہی صاحب ساکن بھیرہ مرزا صاحب کی پیشگوئی متعلق لیکھرام پوری
رفوگر
ضلع شاہ پور ہوئی۔ اِس میں سازش کا خیال صریح غلطی
ہے الخ ۔ دستخط
شیخ محمد مبارک ساکن بھیرہ اپیل نویس مرزا غلام احمد کی پیشگوئی متعلق لیکھرام ہر ایک
صاحب
و میونسپل کمشنر پہلو سے سچی ثابت ہوئی الخ ۔ دستخط
قاضی احمد شاہ بھیرہ ضلع شاہ پور بشرح صدر - دستخط
صاحب
محمد الدین صاحب بھیرہ ضلع شاہ پور لیکھرام مرزا کی سازش سے قتل نہیں ہوا پیشگوئی
ایجنٹ با بو غلام محمد مختار
پوری ہوئی ۔ دستخط

·

آج 10 میں سے 10 باقی