انجام آتھم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ٹائیٹل بار اول
أن الباطل كان هوتا ۔
یہ رسائل اربعہ جنکے نام تفصیل فایل مبین
T
انجام هم
خدا کا فیصلہ دعوت قوم
مكتوب السحر بنام علماء
مطبع ضیاء الاسلام میں طبع ہو کر عام فائدہ
انعام کے لئے شائع کئے گئے بیان
LUL

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
خدا کا مارا کبھی نہیں بچتا
خدا کی قسم سے انکار کرنے والا نیست و نابود کیا جائے گا
مفہوم پر میاه ۱۲/۱۷
انجام آتھم
چونکہ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب ۲۷ جولائی ۱۸۹۶ء کو بمقام فیروز پور فوت ہو گئے ہیں
اس لئے ہم قرین مصلحت سمجھتے ہیں کہ پبلک کو وہ پیشگوئیاں دوبارہ یاد دلا دیں جن میں لکھا تھا
کہ آتھم صاحب اگر قسم نہیں کھائیں گے تو اس انکار سے جو ان کا اصل مدعا ہے یعنی باقی ماندہ
عمر سے ایک کافی حصہ پانا یہ ان کو ہرگز حاصل نہیں ہوگا بلکہ انکار کے بعد جو ان کی بیبا کی کی
علامت ہے جلدی اس جہان سے اٹھائے جائیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور ابھی ہمارے اشتہار
۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ء پر سات مہینے نہیں گزرے تھے کہ وہ اس جہان سے گزر گئے اور وہ پیشگوئیاں کہ
اُن کی اس موت پر دلالت کرتی ہیں اور پہلے اشتہارات میں درج ہیں یہ ہیں۔
اوّل ۔ ضرور تھا کہ وہ کامل عذاب (یعنی موت ) اس وقت تک تھما رہے جب تک کہ وہ
(یعنی آتھم) بیبیا کی اور شوخی سے اپنے ہاتھ سے اپنے لئے ہلاکت کے اسباب پیدا کرے۔
دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۴۔
دوم ۔ وہ بڑا ہاویہ جو موت سے تعبیر کیا گیا ہے اس میں کسی قدر (آتھم صاحب کو ) مہلت
دی گئی ہے۔ (یعنی تھوڑی سی مہلت کے بعد پھر موت آئے گی) دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۶ ۔

سوم ۔ اور یادر ہے کہ مسٹر عبد اللہ آتھم میں کامل عذاب ( یعنی موت) کی بنیادی اینٹ رکھ دی
گئی ہے اور وہ عنقریب بعض تحریکات سے ظہور میں آجائے گی خدا تعالیٰ کے تمام کام اعتدال اور رحم
سے ہیں اور کینہ ور انسان کی طرح خواہ نخواہ جلد باز نہیں۔ دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۱۰۔
چهارم - اس ہماری تحریر سے کوئی یہ خیال نہ کرے کہ جو ہونا تھا وہ سب ہو چکا اور آگے کچھ
نہیں۔ کیونکہ آئندہ کے لئے الہام میں یہ بشارتیں ہیں۔ وَنُمَزِقُ الْأَعْدَاءَ كُلَّ مُمَزَّقٍ - ہم
دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے یعنی اپنی حجت کامل طور پر ان پر پوری کر دیں گے۔
دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۱۵۔
پنجم ۔ اب اگر آتھم صاحب قسم کھا لیویں تو وعدہ ایک سال قطعی اور یقینی ہے جس کے ساتھ
کوئی بھی شرط نہیں اور تقدیر مبرم ہے اور اگر قسم نہ کھاویں تو پھر بھی خدا تعالیٰ ایسے مجرم کو بے سزا نہیں
چھوڑے گا جس نے حق کا اخفا کر کے دنیا کو دھوکہ دینا چاہا اور وہ دن نزدیک ہیں دور نہیں ۔ یعنی اُس
کی موت کے دن ۔ دیکھو اشتہا ر انعامی چار ہزار روپیہ صفحہ ۱۔
ششم ۔ مگر تاہم یہ کنارہ کشی آتھم کی (یعنی قسم سے انکار کرنا) بے سود ہے کیونکہ خدا تعالیٰ
مجرم کو بے سزا نہیں چھوڑتا۔ نادان پادریوں کی تمام یا وہ گوئی آتھم کی گردن پر ہے۔ اگر چہ آتھم
نے نالش اور قسم سے پہلو تہی کر کے اپنے اس طریق سے صاف جتلایا کہ ضرور اس نے رجوع
بحق کیا۔ اور تین حملوں کے طرز وقوع سے بھی جن کا وہ مدعی تھا کھلے طور پر بتلا دیا کہ وہ حملے
انسانی حملے نہیں تھے مگر پھر بھی آتھم اس جرم سے بری نہیں ہے کہ اس نے حق کو علانیہ طور پر زبان
سے ظاہر نہیں کیا۔ دیکھور سالہ ضیاء الحق مطبوعہ مئی ۱۸۹۵ء صفحہ ۱۶۔
ایسا ہی ان رسائل اور اشتہارات کے اور مقامات میں بار بار لکھا گیا ہے کہ موت میں صرف مہلت

☆
دی گئی ہے اور وہ بہر حال انکار پر جمے رہنے کی حالت میں آتھم صاحب کو پکڑلے گی چنانچہ ہمارا ۳
آخری اشتہار جو آتھم صاحب کے قسم کھانے کے لئے دیا گیا اس کی تاریخ ۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ ء ہے اس
کے بعد آتھم صاحب کا انکار کمال کو پہنچ گیا کیونکہ انہوں نے باوجود اس قدر ہمارے اشتہارات کے
کہ ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا نکلا یہاں تک کہ سات اشتہار دیئے گئے مگر پھر بھی
انہوں نے وہ گواہی جو ان پر فرض تھی ادا نہیں کی اس لئے خدائے تعالیٰ نے ان کو اس پیشگوئی کے
اثر سے خالی نہ چھوڑا۔ چنانچہ سات اشتہار پر سات دفعہ انکار کرنے کے بعد آخر ساتویں اشتہار سے
سات مہینے پیچھے موتیے ان پر وارد ہوگئی اور وہ ہادیہ کے عذار عذاب سے ؟ ، پہلے بھی نجات یافتہ نہ تھے اس
وقت سے جوان کو پیشگوئی سنائی گئی اس وقت تک کہ ان کی جان نکل گئی غضب الہی کی آگ ہر وقت
ان کو جلا رہی تھی۔ اور ایک خوف اور بے آرامی اور بے چینی ان کے لاحق حال ہو گئی تھی۔ پس کچھ شک
نہیں کہ وہ پیشگوئی کے وقت سے عذاب الہی میں پکڑے گئے جیسے کوئی سخت بیماری میں پکڑا جاتا ہے
اور ان کا آرام اور خوشی سب جاتی رہی ۔ سو الحمد لله والمنہ کہ جب آتھم صاحب نے اپنے
رجوع الی الحق سے سات دفعہ انکار کیا تو خدا نے اس دروغ گوئی کی سزا میں ان کو جلد لے لیا۔
ناظرین یا درکھیں کہ آخری پیغام جو آتھم صاحب کو قسم کھانے کے لئے پہنچایا گیا وہ اشتہار
۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ء کا تھا۔ اس میں یہ غیرت دلانے والے الفاظ بھی تھے کہ اگر آتھم کو عیسائی
لوگ ٹکڑے ٹکڑے بھی کر دیں اور ذبح بھی کر ڈالیں تب بھی وہ قسم نہیں کھائیں گے ۔ سو چونکہ
آتھم نے سچی قسم سے منہ پھیرا اور نہ چاہا کہ حق ظاہر ہو سو جیسا کہ اس نے حق کو چھپایا
حاشیہ۔ بلا شبہ آتھم کے دوستوں کو اس کی موت کا بہت ہی غم ہوا ہوگا بلکہ ہم نے سنا ہے کہ ایک
۔
عیسائی بھولے خان نامی اس کی موت کے غم سے مر ہی گیا۔ اور اس کو آتھم کی ناگہانی موت نے ایسے درد
سے پکڑا کہ اس نے خود کہہ دیا کہ یقیناً اب میرا جینا مشکل ہے۔ چنانچہ دل پر سخت صدمہ پہنچنے کی وجہ
سے وہ مر ہی گیا اور پھر عیسائیوں نے اپنی قدیم عادت جھوٹ کی وجہ سے اس کی موت کو اس کی کرامت بنا
لیا۔ بہتر ہو کہ اس قسم کی کرامت دوسرے شریر پادریوں سے بھی ظاہر ہو تا خس کم جہاں پاک کی مثال
صادق آوے۔ منه

لد
انجام آتھم
خدا نے اپنے وعدہ کے موافق اس کے وجود کو اس کے ہم مذہب لوگوں کی نظر سے چھپا لیا اور جیسا کہ
اس نے وعدہ کیا تھا ویسا ہی ظہور میں آیا ۔ تین دسمبر ۱۸۹۵ ء تک ہماری طرف سے اس کو تبلیغ ہوتی
رہی کہ شائد وہ خدا تعالیٰ سے خوف کر کے سچی گواہی ادا کرے۔ پھر ہم نے تبلیغ کو چھوڑ دیا اور
خدا تعالیٰ کے وعدہ کے انتظار میں لگے سو آتھم صاحب نے ۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ء میں سے ابھی سات
مہینے ختم نہیں کئے تھے کہ قبر میں جا پڑے۔
یہ خدا تعالیٰ کے کام ہیں جس کو لوگ عبرت کی نظر سے نہیں دیکھتے بلکہ جن کے دل سیاہ اور آنکھیں
اندھی ہیں وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح خدا تعالیٰ کے نشانوں کو چھپا دیں۔ چنانچہ پرچہ کشف الحقائق
بمبئی یکم اگست ۱۸۹۶ء جو حسام الدین عیسائی کی طرف سے نکلتا ہے اس میں اسی پرانی عادت
جھوٹ کی نجاست خوری کی وجہ سے چند سطریں صفحہ ۱۰۸ پرچہ مذکور میں لکھی ہیں جو مناسب سمجھ کر
ذیل میں ان کا جواب دیا جاتا ہے۔
قوله ۔ ہم نے سنا ہے کہ جنگ مقدس نہایت مفید اور عمدہ کتاب ہے اس میں قادیانی صاحب
کے ناجائز خیالات کی پردہ دری آتھم صاحب نے نہایت شائستگی سے کی ہے۔
اقول - بیشک اس قدر تو میں بھی قائل ہوں کہ جنگ مقدس کا واقعی نقشہ ان لوگوں کو بلا شبہ
مفید ہے جو غور اور انصاف کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں لیکن جو مردہ پرست ہیں اور مردہ پرستی کی
عادت ان کی طبیعت کی جز ہوگئی ہے ان کو مفید نہیں کیونکہ وہ آنکھیں رکھتے ہوئے نہیں دیکھتے اور
کان رکھتے ہوئے نہیں سنتے اور دل رکھتے ہوئے نہیں سمجھتے۔
ظاہر ہے کہ جنگ مقدس کے مباحثہ میں عیسائیوں سے بڑا بھاری مطالبہ یہ تھا کہ وہ ابن مریم
کی خدائی کو عقل اور نقل کی رو سے ثابت کریں ۔ سو عقل تو دور سے ایسے عقیدہ پر نفر ے عقیدہ پر نفرین کرتی
تھی ۔ اس لئے انہوں نے عقل کا نام ہی نہ لیا۔ کیونکہ عقل اسلامی توحید تک ہی گواہی دیتی ہے
اور اسی لئے تمام عیسائی اس بات کو مانتے ہیں کہ اگر ایک گروہ ایسے کسی جزیرہ کا رہنے والا ہو
جس کے پاس نہ قرآن پہنچا ہو اور نہ انجیل اور نہ اسلامی توحید پہنچی ہو اور نہ نصرانیت کی

♡
انجام آتھم
تثلیث ان سے صرف اسلامی توحید کا مواخذہ ہوگا ۔ جیسا کہ پادری فنڈل نے میزان الحق میں یہ ۵
صاف اقرار کیا ہے۔ پس لعنت ہے ایسے مذہب پر جس کے اصل الاصول کی سچائی پر عقل گواہی نہیں
دیتی۔ اگر انسان کے کانشنس اور خداداد عقل میں تثلیث کی ضرورت فطرتاً مرکوز ہوتی تو ایسے لوگوں
کو بھی ضرور تثلیث کا مواخذہ ہوتا جن تک تثلیث کا مسئلہ نہیں پہنچا حالانکہ عیسائی عقیدہ میں بالاتفاق
یہ بات داخل ہے کہ جن لوگوں تک تثلیث کی تعلیم نہیں پہنچی ان سے صرف توحید کا مواخذہ ہوگا۔
اس سے ظاہر ہے کہ توحید ہی وہ چیز ہے جس کے نقوش انسان کی فطرت میں مرکوز ہیں۔
باقی رہا یسوع کی خدائی کو منقولات سے ثابت کرنا۔ سو جنگ مقدس میں آتھم مقتول ہرگز ثابت
نہ کر سکا کہ یہی تعلیم جو انجیل کے حوالہ سے اب ظاہر کی جاتی ہے موسیٰ کی توریت میں موجود ہے ظاہر
ہے کہ اگر باپ بیٹے روح القدس کی تعلیم جو دوسرے لفظوں میں تثلیث کہلاتی ہے بنی اسرائیل کو دی
جاتی تو کوئی وجہ نہ تھی کہ وہ سب کے سب اس کو بھول جاتے جس تعلیم کو موسیٰ نے چھ سات لاکھ یہود
کے سامنے بیان کیا تھا اور بار بار اس کے حفظ رکھنے کے لئے تاکید کی تھی اور پھر حسب زعم عیسائیاں
متواتر خدا کے تمام نبی یسوع کے زمانہ تک اس تعلیم کو تازہ کرتے آئے ایسی تعلیم یہود کو کیونکر بھول
سکتی تھی ۔
کیا یہ بات ایک محقق کو تعجب میں نہیں ڈالتی کہ وہ تعلیم جو لاکھوں یہودیوں کو دی گئی تھی اور خدا کے
نبیوں کی معرفت ہر صدی میں تازہ کی گئی تھی جو اصل مدار نجات تھی اس کو یہود کے تمام فرقوں ۔ لو نے
بھلا دیا ہو حالانکہ یہود اپنی تالیفات میں صاف گواہی دیتے ہیں کہ ایسی تعلیم ہمیں کبھی نہیں ملی اور ہمیں
ماننا پڑتا ہے کہ یہود اس بات میں ضرور سچے ہیں کیونکہ اگر تنزل کے طور پر یہ بھی فرض کر لیں کہ
صرف یسوع کے زمانہ تک یہود میں تثلیث کی تعلیم پر عمل تھا۔ تب بھی یہ فرض صریح باطل ٹھہرتا ہے
کیونکہ اگر ایسا عمل ہوتا تو ضرور اس کے آثار یہود کے منقولات اور تالیفات میں باقی رہ جاتے اور غیر
ممکن تھا کہ یہود یک دفعہ اس تعلیم سے روگردان ہو جاتے کہ جو تعامل کے طور پر برابران میں چلی آئی

تھی۔ اور اگر کسی پیشگوئی میں یہود کو خبر دی جاتی کہ ایک خدا بھی عورت کے پیٹ سے پیدا
ہونے والا ہے تو پیشگوئی کے ایسے مفہوم سے جو نبیوں کی معرفت سبق کے طور پر ان کو ملا تھا۔
ہرگز انکار نہ کرتے ۔ ہاں یہ ممکن تھا کہ یہ عذر پیش کرتے کہ ایک خدا ایک عورت کے پیٹ
میں سے نکلنے والا تو ضرور ہے مگر وہ خدا ابن مریم نہیں ہے بلکہ وہ کسی دوسرے وقت میں آئے گا
حالانکہ ایسے عقیدہ پر یہود ہزار لعنت بھیجتے ہیں۔
پس میں پوچھتا ہوں کہ جنگ مقدس میں آتھم نے ان باتوں کا کیا جواب دیا ہے۔ کیا یہود
کی گواہی سے ثابت کیا کہ نبیوں سے یہی تعلیم ان کو ملی تھی یا نبیوں کی معرفت جو پیشگوئیوں کے
معنے ان کو سمجھائے گئے تھے وہ یہی معنی ہیں۔ سچ ہے کہ آتھم اور اس کے ہم مشربوں نے بائیبل
میں سے چند پیش گوئیاں پیش کی تھیں ۔ مگر وہ ہرگز ثابت نہ کر سکے کہ یہود جو وارث توریت
کے ہیں وہ یہی معنے کرتے ہیں۔ صرف تاویلات رکیکہ پیش کیں ۔ مگر ظاہر ہے کہ صرف خود
اشیدہ تاویلات سے ایسا بڑا دعویٰ جو عقل اور نقل کے برخلاف ہے ثابت نہیں ہو سکتا۔
مثلاً یہ لکھنا کہ عمانوایل نام رکھنا یہ یسوع کے حق میں پیشگوئی ہے۔ حالانکہ یہود نے
بڑی صفائی سے ثابت کر دیا ہے کہ یسوع کی پیدائش سے مدت پہلے یہ پیشگوئی ایک اور لڑ کے
کے حق میں پوری ہو چکی ہے۔
اور مثلاً یہ کہنا کہ الوہیم کا لفظ جو جمع ہے تثلیث پر دلالت کرتا ہے۔ حالانکہ یہود نے کھلے کھلے
طور پر ثابت کر دیا ہے کہ الوہیم کا لفظ توریت میں فرشتہ پر بھی بولا گیا ہے۔ اور ان کے نبی پر بھی
اور بادشاہ پر بھی۔ اور لفظ الوہیم سے صرف تین تین شخص ہی کیوں مراد لئے جاتے ہے باتے ہیں کیونکہ جمع کا
صیغہ تین سے زیادہ سینکڑوں ہزاروں پر بھی تو دلالت کرتا ہے۔ سوان بے ہودہ تاویلات سے
بجز اپنی پردہ دری کرانے کے اور کیا آتھم کے لئے نتیجہ نکلا تھا۔ مگر عیسائی بھی عجیب قوم ہے کہ اتنی
ذلتیں اٹھا کر پھر بھی شرمندہ نہیں ہوتی ۔
قوله قادیانی صاحب با ضابطہ مباحثہ میں کامیاب نہ ہوئے تو انہوں نے آتھم صاحب کے مرنے

کی پیشگوئی کی۔ مگر وہ بھی وقت متعینہ پر پوری نہ ہوئی ۔“
اقول - مباحثہ کا نمونہ تو میں نے کسی قدر بھی بتلا دیا۔ اور پھر بھی انکار کرتے رہنا ان لوگوں کا
کام ہے جو جھوٹ سے محبت رکھتے ہیں۔ اور رہا یہ کہ آتھم تاریخ مقررہ پر نہیں مرا بلکہ اس کے بعد
مرا یہ عیسائیوں کی حماقت ہے جو ایسا سمجھتے ہیں۔ کیا پیشگوئی میں یہ شرط نہ تھی کہ آتھم اس حالت میں
ہاویہ میں گرے گا کہ جب رجوع الی الحق نہ کر ہے۔ اب ذرہ دل کو ٹھہرا کر اور آنکھوں کو کھول کر
سوچو اور فکر کرو کہ کیونکر آتھم نے اپنے اقوال سے اپنے افعال سے اپنی مضطر بانہ حرکات سے اپنے
مفتریا نہ دعاوی سے اس بات کو ثابت کر دیا کہ در حقیقت پیشگوئی کی عظمت نے اس کے دل پر اثر
کیا اور درحقیقت وہ پیشگوئی کے زمانہ میں نہ معمولی طور پر بلکہ بہت ہی ڈرا اور وہ خوف
حاشیہ ۔ اس بات کے لئے بڑے زبردست دلائل ہمارے ہاتھ میں ہیں کہ آتھم کی یہ موت کوئی معمولی موت
نہیں۔ آتھم کی عمر قریباً میرے برابر تھی۔ اور میں تو اکثر عوارض لاحقہ سے بیمار رہتا ہوں اور در دسر کی
بیماری مجھے مدت تمیں سال سے ہے۔ مگر آتھم ایک پرورش یافتہ بیل کی طرح موٹا تھا اور دن رات شراب
پینے اور عمدہ غذائیں کھانے کے سوا اور کوئی کام نہیں تھا۔ سو اس کی موت در حقیقت انہیں پیشگوئیوں کا
ظہور ہے کہ جو قطعی طور پر اس کے لئے کی گئی تھیں۔
اور علاوہ پیشگوئیوں کے جن کا اپنے وقت پر پورا ہونا ضروری تھا۔ یہ بھی انوار الاسلام اور دیگر
اشتہارات میں بار بار لکھ چکے ہیں کہ یہ قدیم سے سنت اللہ ہے کہ جو شخص خوف کی حالت میں رجوع
کر کے اور پھر امن پا کر برگشتہ ہو جائے خدا اس کو تھوڑی مہلت دیکر پھر پکڑ لیتا ہے جیسا کہ وہ خود فر ما تا
ہے۔ إِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمْ عَابِدُونَ یعنی ہم رجوع کے بعد کچھ تھوڑی
مدت عذاب کو موقوف رکھیں گے اور پھر پکڑ لیں گے اور تھوڑی مدت اس لئے کہ پھر تم انکار کی طرف
رجوع کرو گے۔ سو ایسا ہی ہوا۔
یہ بات مسلمانوں کو بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ گو ایک شخص کا انجام خدائے تعالیٰ کے علم میں کفر ہو مگر عادت اللہ
قدیم سے یہی ہے کہ اس کی تضرع اور خوف کے وقت عذاب کو دوسرے وقت پر ڈال دیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے
اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ وعید میں خدا کے ارادہ عذاب کا تخلف جائز ہے مگر بشارت میں جائز نہیں جیسا کہ قوم
یونس کی وعید میں نزول عذاب کی قطعی تاریخ بغیر کسی شرط کے بتلا کر پھر اس قوم کی تشریع پر وہ عذاب موقوف
الدخان : ۱۶

A
انجام آتھم
کے تمثلات اس کی آنکھوں کے سامنے بار بار آئے جو قانون فطرت کی رو سے ان لوگوں کو دکھائی دیا۔
کرتے ہیں جو حد سے زیادہ ڈرتے ہیں ۔
مثلاً امرتسر کے مقام میں اس نے سانپ دیکھا کہ گویا وہ ہمارے اشارہ سے اس پر حملہ کرتا ہے اور
لدھیانہ کے مقام میں نیزوں والے دیکھے جو اس کو مارنا چاہتے ہیں۔
اور فیروز پور کے مقام میں بندوقوں والوں کو دیکھا کہ گویا اس کا کام تمام کرنا چاہتے ہیں۔ اگر یہ حملے
کسی انسان کی طرف سے ہوتے تو ضرور آتھم صاحب اس سانپ کو مار سکتے اور اگر سانپ ہاتھ سے نکل
گیا تھا تو ان لوگوں میں سے کسی کو پکڑ سکتے جنہوں نے لودیا نہ میں ان پر حملہ کیا تھا۔ اور اگر ان کو نہ پکڑ سکتے
تو ان لوگوں میں سے تو ضرور کسی کو پکڑتے جنہوں نے مقام فیروز پور میں ان کے داماد کی کوٹھی پر پہرہ
والوں کے ہوتے ہوئے ان پر حملہ کیا تھا۔ کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ آتھم جیسے پیر جہاں دیدہ پر اس درجہ کی
مذہبی دشمنی کی وجہ سے تین حملے ہوں تو وہ نہ کسی اقدام قتل کرنے والے کو پکڑ سکے اور نہ اس مدت میں کسی
عیسائی کو اس واقعہ کی خبر دے سکے اور نہ تھا نہ میں رپورٹ لکھوا سکے اور نہ عدالت میں نالش کر سکے اور
رکھا گیا اور قرآن شریف اور توریت کے اتفاق سے یہ بھی ثابت ہے کہ فرعون کے ایمان کے
وعدہ پر خدا تعالیٰ بار بار عذاب کو اس سے ٹالتا رہا حالانکہ جانتا تھا کہ فرعون کا خاتمہ کفر پر ہے مگر اس
بات کا سر کہ وعید میں تخلف ارادہ عذاب کا کیوں اور کس وجہ سے بعض اوقات میں ہو جاتا ہے
حالانکہ بظاہر تخلف وعید میں بھی رائحہ کذب ہے۔
بقيه حاشيه
اس کا جواب یہ ہے کہ کسی کو سزاد بینا دراصل خدا تعالیٰ کے ذاتی ارادہ میں داخل نہیں ہے اس کے
صفاتی نام جو اصل الاصول تمام صفاتی ناموں کے ہیں چار ہیں اور چاروں جو د اور کرم پر مشتمل ہیں
یعنی وہی نام جو سورہ فاتحہ کی پہلی تین آیتوں میں مذکور ہیں یعنی رب العالمین اور رحمان اور
رحیم اور ملک یوم الدین یعنی مالک یوم جزا۔
ان ہر چہار صفات میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لئے سراسر نیکی کا ارادہ کیا گیا
ہے یعنی پیدا کرنا پرورش کرنا جس کا نام ربوبیت ہے اور بے استحقاق آرام کے اسباب مہیا کرنا
جس کا نام رحمانیت ہے اور تقویٰ اور خدا ترسی اور ایمان پر انسان کے لئے وہ اسباب مہیا کرنا جو

ہمارا مچلکہ بذریعہ عدالت لے سکے اور منہ پر مہر لگ جائے ۔ کیا تم انسان ہو یا حیوان ہو کہ اتنی موٹی 9
بات کو سمجھ نہیں سکتے کہ جس آتھم پر جوا کسٹرا اسٹنٹ بھی رہ چکا تھا ایسے ایسے سخت حملے ہوئے اور نہ
صرف اسی قدر بلکہ بقول تمہارے اس کو زہر دینے کا بھی ارادہ کیا گیا مگر اس نے عدالت کے ذریعہ
سے خونخوار حریف کا کچھ بھی تدارک نہ کرایا۔ ایسے بدذات اور پلید طبع جنہوں نے زہر دینے کی تجویز
کی اور ڈاکوؤں کی طرح تین مرتبہ اس پر سخت حملے کئے کیا ایسے خبیثوں کو چھوڑ نا روا تھا۔ خدا کی لعنت
اس شخص پر جس نے سانپ چھوڑا اور زہر دینے کی تجویز کی اور سوار اور پیادے بندوقوں اور تلواروں
اور نیزوں کے ساتھ بمقام لود یا نہ اور فیروز پور آتھم کی کوٹھی پر بھیجے تا اس کو قتل کریں اور اگر یہ
بات صحیح نہیں تو پھر اس شخص پر ہزار لعنت جس نے ایسا بے بنیاد افترا کیا اور حق کو مخفی رکھنے کے لئے
اور اپنے خوف کو چھپانے کے لئے یہ منصوبہ گھڑا ۔
اسی قسم کے افتراؤں سے جن کو ہم نے بچشم خود دیکھ لیا ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس عیسائی قوم میں
سخت بدذات اور شریر پیدا ہوتے ہیں اور بھیڑوں کے لباس میں اپنے تئیں ظاہر کرتے ہیں اور اصل
میں شریر بھیڑیئے ہوتے ہیں۔ اور ایسی بدذاتی سے بھرے ہوئے جھوٹ بولتے ہیں اور افترا کرتے
آئندہ دکھ اور مصیبت سے محفوظ رکھیں ۔ جس کا نام رحیمیت ہے۔ اور اعمال صالحہ کے بجالانے پر
جو عبادت اور صوم اور صلوۃ اور بنی نوع کی ہمدردی اور صدقہ اور ایثار وغیرہ ہے وہ مقام صالح عطا کرنا جو
دائمی سرور اور راحت اور خوشحالی کا مقام ہے جس کا نام جزاء خیر از طرف مالک یوم الجزا ہے۔ سوخدا نے
ان ہر چہار صفات میں سے کسی صفت میں بھی انسان کے لئے بدی کا ارادہ نہیں کیا سراسر خیر اور بھلائی کا
ارادہ کیا ہے لیکن جو شخص اپنی جو شخص اپنی بدکاریوں اور بے اعتدالیوں سے ان صفات کے پرتوہ کے نیچے سے اپنے
تیں باہر کرے اور فطرت کو بدل ڈالے اس کے حق میں اسی کی شامت اعمال کی وجہ سے وہ صفات
بجائے خیر کے شرکا حکم پیدا کر لیتے ہیں چنانچہ ربوبیت کا ارادہ فنا اور اعدام کے ارادہ کے ساتھ مبدل
ہو جاتا ہے اور رحمانیت کا ارادہ غضب اور شخط کی صورت میں ظاہر ہو جاتا ہے اور رحیمیت کا
ارادہ انتظام اور سخت گیری کے رنگ میں جوش مارتا ہے اور جزاء خیر کا ارادہ سزا اور تعذیب کی صورت
میں اپنا ہولناک چہرہ دکھاتا ہے۔
بقيه حاشيه
سو یہ تبدیلی خدا کی صفات میں انسان کی اپنی حالت کی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

ہیں جن کی کچھ بھی اصلیت نہیں ہوتی ۔
انجام آتھم
عیسائی اس بات کو مانیں یا نہ مانیں مگر منصف لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ آتھم کو ان بیہودہ افتراؤں
کی کیوں ضرورت پیش آئی اور کیوں اور کس وجہ سے یہ باتیں اس نے میعاد گزرنے کے بعد
پیش کیں اور میعاد کے اندر میت کی طرح کیوں خاموش رہا حالانکہ دشمن کی مجرمانہ حرکت کو اسی
وقت شائع کرنا چاہئے تھا جبکہ دشمن کی طرف سے ارتکاب جرم کا ہوا تھا۔
اس افترا کا یہی سبب تھا کہ آتھم نے اپنی کمال سراسیمگی سے پیشگوئی کی میعاد میں دنیا پر ظاہر
کر دیا تھا کہ وہ پیشگوئی کی عظمت سے سخت خوف میں پڑ گیا اور اس کے دل کا آرام جاتا رہا۔
اکثر وہ روتا تھا۔ اور اس کے ڈرنے والے دل کا نقشہ اس کے چہرہ پر نمودار تھا اور مردہ پرستی کا
ایمان اس کو قوت اور استقامت نہیں بخش سکتا تھا بلکہ اس وقت سچائی کے خوف نے اس کے ایسے
پلید خیالات کو اپنے پیروں کے نیچے کچل دیا تھا۔ سو جس خوف کا اس نے اپنی سخت بیقراری سے
ثبوت دے دیا تھا میعاد گزرنے پر ضرور تھا کہ وہ اپنی قوم کے آگے اس کی کچھ تاویل کرتا اور
اس کی کوئی وجہ بتلاتا ، تاکسی کے ذہن کا اس طرف انتقال نہ ہو کہ وہ تمام خوف پیشگوئی کی وجہ
سے تھا سو اس نے تین حملوں اور زہر دینے کی تجویز کو بہانہ بنایا ۔ تا سب لوگ بول اٹھیں کہ جبکہ
آتھم بیچارہ پر اس قدر سخت حملے ہوئے تو وہ بیچارہ کیوں سراسیمہ اور بیقرار نہ رہتا۔
اگر یہ بہانہ نہیں تھا اور واقعی طور پر ہم نے کوئی تعلیم یافتہ سانپ چھوڑا تھا۔ یا ہمارے سوار اور
پیادے اس کے قتل کرنے کے لئے اس کی کوٹھی پر آئے تھے یا اس کو زہر دینے کے لئے ہماری
بقيه حاشيه
غرض چونکہ سزاد ینا یا سزا کا وعدہ کرنا خدائے تعالیٰ کے ان صفات میں داخل نہیں جو اُم الصفات ہیں
کیونکہ در اصل اس نے انسان کے لئے نیکی کا ارادہ کیا ہے اس لئے خدا کا وعید بھی جب تک انسان
زندہ ہے اور اپنی تبدیلی کرنے پر قادر ہے فیصلہ ناطقہ نہیں ہے۔ لہذا اس کے بر خلاف کرنا کذب یا
عہد شکنی میں داخل نہیں۔ اور گو بظاہر کوئی وعید شروط سے خالی ہو مگر اس کے ساتھ پوشیدہ طور پر ارادہ
الہی میں شروط ہوتی ہیں بجز ایسے الہام کے جس میں ظاہر کیا جائے کہ اس کے ساتھ شروط نہیں
ہیں۔ پس ایسی صورت میں وہ قطعی فیصلہ ہو جاتا ہے اور تقدیر مبرم قرار پا جاتا ہے یہ نکتہ معارف الہیہ
میں سے نہایت قابل قدر اور جلیل الشان نکتہ ہے جو سورہ فاتحہ میں مخفی رکھا گیا ہے۔ فتدبر ۔ منه

طرف سے کوئی اقدام ہوا تھا تو اس کو خدا نے خوب موقعہ دیا تھا کہ ہماری پیشگوئی کی قلعی 1
کھولتا اور حملہ آوروں کو پکڑتا اور ان حملوں کے وقوع کا ثبوت دیتا۔ یا کم سے کم اثناء پیشگوئی
میں کسی تھا نہ میں رپورٹ لکھوا تا یا کسی حاکم سے ذکر کرتا ۔ یا اخباروں میں چھپوا دیتا۔ جس
شخص نے اول جھوٹی پیشگوئی کر کے اس قدر اس کے دل کو دکھایا اور اس درجہ کا صدمہ پہنچایا
اور پھر زہر دینے کی فکر میں رہا۔ اور پھر تین حملے کئے تا اس کو نیست و نابود کرے اور اس کی
موت کو اس کے مذہب کے بطلان پر دلیل لاوے۔ کیا ضرور نہ تھا کہ ایسے ظالم کے ظلم پر
ہرگز صبر نہ کیا جاتا۔ اگر اپنے لئے نہیں تو اپنے مذہب کی حمایت کے لئے ہی ایسے مفسد کا
واجب تدارک کرنا چاہئے تھا۔ چنانچہ اخبار والوں نے بھی ہر طرف سے زور دیا کہ آتھم
صاحب لوگوں پر احسان کریں گے اگر ایسے مفسد کو عدالت کے ذریعہ سے سزا دلائیں
گے ۔ مگر آتھم صاحب موت سے پہلے ہی مر گئے اور ہماری سچائی کے پوشیدہ ہاتھ نے ایسا
انہیں دبایا کہ گویا وہ زندہ ہی قبر میں داخل ہو گئے ۔
دنیا تمام اندھی نہیں ہر یک منصف سوچ سکتا ہے کہ جو ناحق کے الزاموں کے تیر انہوں
نے میری طرف پھینکے تھے وہی تیر بوجہ عدم ثبوت ان کو زخمی کر گئے اور ان افتراؤں سے
عقلمندوں نے سمجھ لیا کہ ضرور دال میں کالا ہے۔
غرض جبکہ وہ اس بار ثبوت سے سبکدوش نہ ہو سکے جس سے انہیں سبکدوش ہونا چاہیے
تھا بلکہ قسم کھانے سے بھی محض حق پوشی کے طریق پر انکار کر گئے تو کیا اب بھی یہ ثابت
نہ ہوا کہ ضرور انہوں نے پیشگوئی کی عظمت کا خوف دل میں ڈال کر اس شرط سے فائدہ
اٹھایا تھا جو الہامی عبارت میں درج تھی ۔
قوله - قادیانی صاحب کے پیرو پیشگوئی کے سبب اُن سے منحرف ہو گئے ۔
اقول ۔ میاں حسام الدین کی یہ دروغ گوئی در حقیقت افسوس کی جگہ نہیں کیونکہ جبکہ ان
کے بزرگ عیسائی ایک مردہ کو خدا بنانے کے لئے کئی جھوٹی انجیلیں بنا کر چھوڑ گئے تو

آج 10 میں سے 10 باقی