انجام آتھم

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جھوٹ بولنا ان کی وراثت ہے۔
انجام آتھم
یہ بھی یادر ہے کہ اگر انحراف سے ان کی مراد کسی ایک آدھ نا سمجھ کا انحراف ہے تو آپ کے
یسوع صاحب پر سب سے پہلے یہ الزام ہے کیونکہ یہودا اسکر یوطی یسوع صاحب سے بڑے
زور شور کے ساتھ منحرف ہوا تھا اور نہ صرف منحرف ہوا بلکہ نہایت بدظن ہو کر یہ چاہا کہ ایسا
شخص ہلاک ہی ہو جائے تو بہتر ہے۔ تمہیں روپیہ لینے پر اسی وجہ سے راضی ہوا کہ یہ رقم قلیل
بھی اس کے وجود سے بدر جہا افضل ہے۔
بات یہ ہے کہ یسوع صاحب نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ میں داؤد کے تخت کو قائم کرنے
آیا ہوں اور اس طرح پر یہود کو اپنی طرف کھینچنا چاہا تھا کہ دیکھو میں تمہاری بادشاہی پھر دنیا
میں دوبارہ قائم کرنے آیا ہوں اور رومی گورنمنٹ سے اب جلد تم آزاد ہونا چاہتے ہو مگر وہ
بات نہ ہوئی بلکہ حضرت یسوع صاحب نے نہایت درجہ کی ذلت دیکھی ۔ منہ پر تھوکا گیا اور
آپ کے اس حصہ جسم پر کوڑے لگائے گئے جہاں مجرموں کو لگائے جاتے ہیں اور حوالات
میں کیا گیا۔ پس یہودا اور ایسا ہی اور بہت سے آدمیوں نے بخوبی سمجھ لیا کہ اس شخص کی
پیشگوئی صاف جھوٹی نکلی اور یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے۔
لہذا انہوں نے اس کے ساتھ رہنا پسند نہ کیا۔ اور ان کے دل پہلے ہی سے شکستہ ہو گئے تھے
کیونکہ پہلے نبیوں کی پیشگوئیوں کے مطابق یسوع میں مسیح موعود ہونے کی علامتیں نہ پائی
گئیں اور خاص کر یہ کہ ان سے پہلے ایلیا آسمان سے نہ اُتر ا جس کا اثر نا ضروری تھا۔
اور پھر اس بات سے تو طبیعتیں نہایت بیزار ہو گئیں کہ داؤد کے تخت کے بحال کرنے کی
پیشگوئی جو مسیح موعود کی علامت تھی ان کے حق میں صادق نہ آئی۔ انہوں نے دعوی بھی کر دیا۔
کہ میں پہلے نبیوں کی پیشگوئی کے مطابق داؤد کے تخت کو پھر بحال کرنے آیا ہوں بلکہ
شوق ظاہر کیا کہ لوگ مجھ کو شہزادہ کہیں مگر ان کی بد قسمتی سے داؤد کا تخت بحال نہ ہوا اور وہ
دعوی جھوٹا نکلا اور در حقیقت یسوع صاحب کی یہ ایک فضولی تھی اور یا ایک قسم کی چالا کی اور

دام اندازی کہ انہوں نے یہودیوں کو داؤد کے تخت کی امید دلائی تا وہ لوگ اگر اور طرح ۱۳
نہیں تو اسی طرح ان کے قبضہ میں آ جائیں ۔ مگر چاہئے تھا کہ وہ ایسی لاف و گزاف سے
اپنی زبان کو بچاتے اور اسی پہلی بات پر قائم رہتے کہ میری بادشاہت دنیا کی بادشاہت
نہیں مگر نفسانی جذبات کی وجہ سے صبر نہ کر سکے اور اپنے پہلے پہلو میں نا کامی دیکھ کر ایک
اور چال اختیار کی اور پھر جب باغی ہونے کے شبہ میں پکڑے گئے تو پھر اپنے تئیں
بغاوت کے الزام سے بچانے کے لئے وہی پہلا پہلو اختیار کر لیا ۔ دعوئی خدائی کا اور پھر
یہ چال بازیاں ۔ جائے تعجب ہے۔
اور یادر ہے کہ یہ ہماری رائے اس یسوع کی نسبت ہے جس نے خدائی کا دعویٰ کیا اور پہلے
نبیوں کو چور اور بٹمار کہا اور خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بجز اس کے کچھ نہیں کہا کہ
میرے بعد جھوٹے نبی آئیں گے۔ ایسے یسوع کا قرآن میں کہیں ذکر نہیں۔
قوله - ہر ایک شریف مسلمان کو اس بات کے سننے سے نہایت رنج ہو گا کہ مسلمان
مخالفین نے ان کے یعنی آتھم صاحب کے مارنے کے لئے وحشیانہ حرکتیں کیں ان کے گھر
میں زندہ سانپ چھوڑے گئے ان کو زہر کھلانے کی تجویز کی گئی ۔
اقول ۔ میں پوچ پوچھتا ہوں کہ اب آتھم صاحب جو مر گئے کس زہر سے مارے گئے یا کس
سانپ نے ان کوڈ سا یا کس نے ان پر بندوق غیر کی یا تلوار چلائی ۔ اگر کہو کہ اب پیشگوئی کی میعاد
کے بعد فوت ہوئے تو یہ صاف حماقت ہے کیونکہ پیشگوئی نے یہ قطعی فیصلہ نہیں دیا تھا کہ ضرور اس
کی میعاد کے اندر ہی فوت ہوں گے۔ بلکہ پیشگوئی میں یہ صاف شرط موجود تھی کہ اگر وہ عیسائیت
پر مستقیم رہیں گے اور ترک استقامت کے آثار نہیں پائے جائیں گے اور ان کے افعال یا اقوال
سے رجوع الی الحق ثابت نہیں ہوگا تو صرف اس حالت میں پیشگوئی کے اندرفوت ہوں گے
ورنہ ان کی موت میں تا خیر ڈال دی جائے گی۔ ہاں کسی قدر ہادیہ کا بھی مزہ چکھ لیں گے

۱۴ سو بلا شبہ پیشگوئی نے میعاد کے اندر اس ہاویہ کا مزہ ان کو چکھا دیا جس ہاویہ کی تکمیل رفتہ رفتہ
۲۷ جولائی ۱۸۹۶ء کو ہو گئی اور ضرور تھا کہ وہ پیشگوئی کی میعاد میں ہاویہ کے پورے اثر سے بچے
رہتے کیونکہ انہوں نے اسلامی پیشگوئی کا ڈر اپنے پر ایسا غالب کیا کہ ایک قسم کی موت ان پر
آگئی وہ مردوں کی طرح چپ ہو گئے اور عیسائیت کے پلید عقائد کی حمایت میں جو پہلے تالیفات
کرتے رہتے تھے ان سے یکلخت دستکش ہو گئے اور خوف کے صدمات نے ان کو سراسیمہ کر دیا
پس کیا ضرور نہ تھا کہ خدا تعالیٰ اپنے الہام کی شرط کے موافق موت کو دوسرے وقت پر ٹال دیتا۔
اور کیا ان کی موت سے پہلے یہ پیشگوئی شائع نہیں کی گئی کہ انکار قسم کے اصرار پر یہ پیشگوئی
پورے طور پر پوری ہو جائے گی۔ سواب بے شک آتھم صاحب پیشگوئی کے مطابق مرے اور
آخری انکار کے بعد صرف سات مہینے زندہ رہے۔
سو یہ ہمارا حق ہے کہ ہم کہیں کہ ہر یک شریف عیسائی کو اس بات کے سننے سے نہایت رنج ہو گا کہ
آتھم باطل اندیش نے پیشگوئی کی سچائی کو چھپانے کے لئے کیا کیا مکروہ اور نالائق افتراؤں سے کام
لیا اور کس طرح دلیری کے ساتھ بے بنیاد جھوٹ کو پیش کیا۔ نالائق آتھم نے سراسر بے وجہ مجھے زہر
خورانی کے اقدام کی تہمت دی۔ میرے پر یہ افترا باندھا کہ گویا میں نے اس کے قتل کرنے کے لئے
اس کی کوٹھی میں سانپ چھوڑے تھے۔ اور گویا میں ایسا پرانا خونی تھا کہ تین مرتبہ میں نے تین مختلف
شہروں میں اس کے مارنے کے لئے اپنی جماعت کے جوانوں سے حملے کرائے اور کئی سوار اور
پیادے معہ بندوقوں اور تلواروں اور نیزوں کے اس کی کوٹھی میں لو دیا نہ اور فیروز پور میں میرے حکم
سے گھس گئے ۔ خدا کی لعنت کا مارا بہت سا جھوٹ بول کر بھی آخر موت سے بچ نہ سکا۔ شرطی پیشگوئی
سے تو اس کی جان بوجہ ادائے شرط کے بچ گئی لیکن قطعی پیشگوئی نے آخر اس کو کھا لیا۔
میں اپنے اشتہارات انوار الاسلام وغیرہ اور ضیاء الحق میں نہایت دلائل قاطعہ سے ثابت کر چکا
ہوں کہ آتھم کا یہ نہایت گندہ جھوٹ ہے کہ اس نے ان حملوں کا میرے پر الزام لگایا اور ایک راستباز
انسان کی طرح کبھی یہ ارادہ نہ کیا کہ اس الزام کو ثابت کرے نہ نالش سے نہ بذریعہ پولس ثبوت

دینے سے اور نہ قسم کھانے سے اور نہ کسی خانگی طور سے۔ اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ کسی منصف کا ﴿۱۵﴾
کانشنس ہرگز یہ گواہی نہیں دے گا کہ در حقیقت واقعی طور پر یہ حملے ہوئے تھے۔ میں دشمنوں سے اس
وقت امید نہیں رکھتا کہ وہ اپنے کانشنس سے مجھ کو اطلاع دیں مگر ایک حق پسند کے لئے یہ ثبوت تسلی
بخش ہے کہ آتھم نے ان چار الزاموں میں سے کسی الزام کو ثابت نہیں کیا بلکہ قسم کھانے سے بھی
اعراض کیا جس سے بآسانی صفائی ہو سکتی تھی ۔
اور اس سوال کا جواب ہر ایک منصف کا کانشنس دے سکتا ہے کہ ان بہتانوں کے لئے اس کو کونسی
ضرورت پیش آئی تھی۔ کیا بجز اس کے اور بھی کوئی ضرورت عقل میں آ سکتی ہے کہ اس نے بہتانوں
کے ساتھ اپنے اس خوف پر پردہ ڈالنا چاہا جو اس کی سراسی نا چاہا جو اس کی سراسیمگی کی وجہ سے ہر ایک شخص پر ظاہر ہو چکا
تھا۔ کیا عقل باور کر سکتی ہے کہ جس کی جان لینے کے لئے ہم نے سوکوس تک تعاقب کیا اور بار بار
حملے کئے اس کے منہ پر اخیر میعاد تک مہر لگی رہی اور نہ صرف اس کے منہ پر بلکہ ان سب کے منہ پر
جنہوں نے ایسے حملہ آوروں کو دیکھا تھا۔ نہ نالش کرنا نہ قسم کھانا نہ خانگی طور پر کوئی گواہ پیش کرنا کیا یہ
وہ علامات ناطقہ نہیں ہیں جن سے اصل حقیقت کھلتی ہے اور ثابت ہوتا ہے کہ صرف پیشگوئی کی شرط
سے لوگوں کے خیالات ہٹانے کے لئے یہ حرکت مذبوحی تھی ۔
مگر تا ہم اگر اب تک کسی عیسائی کو آتھم کے اس افترا پر شک ہو تو آسمانی شہادت سے رفع
شک کرالیوے۔ آتھم تو پیشگوئی کے مطابق فوت ہو گیا اب وہ اپنے تئیں اس کا قائم مقام ٹھہرا
کر آتھم کے مقدمہ میں قسم کھا لیوے۔ اس مضمون سے کہ آتھم پیشگوئی کی عظمت سے نہیں ڈرا
بلکہ اس پر یہ چار حملے ہوئے تھے۔ اگر یہ قسم کھانے والا بھی ایک سال تک بچ گیا تو دیکھو میں
اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ میں اپنے ہاتھ سے شائع کر دوں گا کہ میری پیشگوئی غلط نکلی ۔ اس
قسم کے ساتھ کوئی شرط نہ ہو گی ۔ یہ نہایت صاف فیصلہ ہو جائے گا اور جو شخص خدا کے نزدیک
باطل پر ہے اس کا بطلان کھل جائے گا۔
اگر عیسائی لوگ سچے دل سے یقین رکھتے ہیں کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی تو اس طریق امتحان سے

کونسی چیز ان کو مانع ہے۔
انجام آتھم
آتھم کا مقدمہ ایک ایسا صاف ہے کہ اگر یہ یہ ہیئت کذائی چیف کورٹ کے جوں کے سامنے بھی
پیش ہو تو ان سے کچھ نہیں بن سکے گا بجز اس کے کہ ہمارے حق میں ڈگری دیں۔ کیا آتھم ان
بہتانوں میں سے کسی ایک بہتان کو بھی ثابت کر سکا جو اس نے پیشگوئی کی میعاد کے بعد مجھ پر لگائے
کیا یہ سفید جھوٹ نہیں کہ بقول اس کے میں نے زہر خورانی کا اقدام کیا ۔ جیسا کہ میاں حسام الدین
عیسائی کشف الحقائق پر چہ اگست 1 اگست ۱۸۹۶۰ء میں مجھ پر الزام لگاتے ہیں کہ گویا میں نے زہر خورانی کی
تجویز کی اور سانپ چھوڑے۔ شاید اس سے ان کا مطلب یہ ہے کہ آتھم کو ایک کراماتی عیسائی
بنادیں کیونکہ انجیلوں میں لکھا ہے کہ راستباز مسیحی کی یہ علامت ہے کہ سانپ اس کو ڈس نہ سکے اور
زہر اس میں اثر نہ کر سکے۔ سو گویا یہ دونوں کرامتیں آتھم سے ظہور میں آگئیں اب اس کے ولی
ہونے میں کیا کسر رہ گئی ۔ لیکن عقلمند خوب سمجھتے ہیں کہ یہ ساری باتیں اس خوف کے چھپانے کے
لئے ہیں جس نے آتھم کو پیشگوئی سننے کے بعد ہوش وحواس سے الگ کر دیا تھا۔
اگر یہ بات صحیح نہیں ہے تو کوئی ثبوت پیش کرنا چاہئے تھا کہ یہ خوف آتھم صاحب کا جس کا ان کو
اقرار ہے اس سبب سے نہیں تھا جو پہلے موجود تھا وہی سبب جس سے طبعی طور پر متاثر ہونا ممکن بھی تھا
جس کی فریق ثانی کو بوجہ موجودگی شرط کے انتظار بھی تھی یعنی الہامی پیشگوئی ۔ بلکہ یہ خوف اس وجہ
سے ہوا کہ فریق ثانی در حقیقت خون کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ کیا آتھم صاحب نے کوئی ایسے قرائن
ثابت شدہ پیش کئے جن سے شبہ بھی گزرسکتا ہو کہ خونریزی کی نیت کی گئی تھی۔ پھر اگر یہ پہلو ڈرنے کا
غیر ثابت اور غیر معقول تھا اور چار حملے جو بیان کئے گئے ان میں علاوہ عدم ثبوت کے بناوٹ کی بد بو
بھی ظاہر تھی تو ایک عادل حج کو مانا پڑتا ہے کہ ڈرنے کی کوئی اور وجہ ہوگی ۔ پس وہ اور وجہ بجز اس
کے کیا تھی کہ آتھم صاحب عرصہ تمیں برس سے میرے حال اور میرے چال چلن سے بخوبی واقف
تھے اور ہمارے اس ضلع میں وہ مدت تک اسی علاقہ کی تحصیل میں ملازم بھی رہ چکے تھے ان کو خوب
معلوم تھا کہ یہ شخص کا ذب نہیں اور نیز سچائی کی ذاتی خاصیت نے اسی وقت ان کو ہراساں اور

ترساں کر دیا تھا۔ سو اسی لئے وہ ڈرے اور ان کے ڈرنے نے ان کو اس وقت تک مرنے سے محفوظ ۱۷
رکھا جب تک ان سے بیبا کی پر اصرار ظاہر ہوا۔ سو میعاد گزرنے کے بعد شیطان نے ان کے دل
میں شبہات ڈالے کہ پیشگوئی کچھ چیز نہیں۔ بہر حال بچنا ہی تھا۔ سو یہ شبہات بڑھتے گئے اور قوت
پکڑ گئے یہاں تک کہ وہ ہمارے اشتہار ۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ء کے شائع ہونے تک پورے منکر اور
بیباک ہو چکے تھے۔ سوخدا نے ان کو جیسا کہ پیشگوئی میں وعدہ تھا اور پہلے شائع ہو چکا تھا بیبا کی کے
بعد اشتہار آخری سے سات مہینہ تک لے لیا اور ابھی یہ ہمارے آخری اشتہار شائع ہورہے تھے کہ
ان کی موت کی خبر پہنچ گئی۔
افسوس کہ عیسائیوں کی تمام دیانت آزمائی کے لئے یہ پہلا موقعہ تھا۔ مگر کسی نے بھی ان میں سے بیچ کی
پرواہ نہ کی۔ یہاں تک کہ ایڈیٹر سول ملٹری نے جس کو آزادی اور راست گوئی کا دعوی تھا اس مقام
میں گندہ جھوٹ بولا ۔ حسام الدین پر تو کچھ بھی افسوس نہیں کیونکہ یہ لوگ جو پادریا نہ مشرب رکھتے ہیں
اکثر وہ جھوٹ کے پتلے اور نجاست خوری کے کیڑے ہیں ان کو نہ فطرتی حیا ہے اور نہ خدا تعالیٰ کا خوف
یہ کہنا غلط ہے کہ باعث بے خبری یہ لوگ معذور ہیں کیونکہ میں نے اس مقدمہ میں پانچ ہزار کے
قریب اشتہار جاری کیا ہے اور کھلے کھلے دلائل کے ساتھ دکھلا دیا ہے کہ آتھم خدا اور خلقت کے
نزدیک ملزم ہے اور پیشگوئی اپنے دو پہلوؤں میں سے ایک پہلو پر پوری ہو چکی ہے۔ پھر کیونکر
حاشیہ ۔ یہ کس کو خبر نہیں کہ آتھم صاحب نے پرچہ نورافشاں میں صاف اقرار چھپوایا کہ میں اثناء ایام پیشگوئی
میں ضرور خونی فرشتوں سے ڈرتا رہا۔ یہ کسی کو معلوم نہیں کہ ڈرنے کی علامات ان سے اس قدر صادر
ہوئیں کہ جن کو چھپانا ممکن نہیں۔ کون عیسائی اس سے انکار کرے گا کہ آتھم صاحب ایام پیشگوئی میں
روتے رہے۔ کس کے کانوں تک یہ خبر نہیں پہنچی کہ اس وقت بھی آتھم صاحب کے آنسو نہیں تھے تھے
جبکہ وہ اکراہ اور جبر کے طور پر پیشگوئی کے دنوں میں عیسائیوں کے جلسہ میں بلائے گئے ۔ پھر جب
تھوڑے دنوں کے بعد آتھم صاحب کے ہوش و حواس قائم ہوئے اور قوم کے خناسوں کا اثر ان پر پڑا اور
دل سخت ہو گیا تب ان کو سمجھ آیا کہ یہ میں نے اچھا نہیں کیا کہ اسلامی پیشگوئی کے خیال سے اس قدر
بے قراری ظاہر کی ۔ تب زہر خورانی کے اقدام کا منصوبہ اور تین حملوں کا بہانہ بنایا گیا کیونکہ جس قدر خوف

۱۸﴾ یہ لوگ بے خبر ہیں دیکھو انوار الاسلام اور اشتہار ہزار روپیہ۔ دو ہزار روپیہ۔ تین ہزار روپیہ۔
چار ہزار رو پیدا اور رسالہ ضیاء الحق اور آخری اشتہار ۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ ء جس کے سات ماہ بعد آتھم
اپنی بیبا کی کی جزا کو پہنچ گیا۔
میرا یہ خیال بھی ہے کہ آتھم زہر خورانی کے دعوی میں تو بالکل جھوٹا ہے لیکن باقی تین حملوں کے
دعوئی میں شائد ایک اصلیت بھی ہو اور وہ یہ ہے کہ شاید یونس کی قوم کی طرح ایسے پیرایوں میں
فرشتے اس کو نظر آئے ہوں جن کا وہ خود خونی فرشتے نام رکھتا ہے اور پھر اس نے عمداً یا کسی قدر سہو
کی آمیزش سے ان حملوں کو انسانی حملے خیال کر لیا ہو اور اصل واقعہ کو گڑ بڑ کر دیا ہو یہ اس حالت میں
ہے کہ کسی قدر اس کو بھلا مانس آدمی خیال کر لیا جائے۔ لیکن یقیناً عیسائی لوگ اس تاویل پر راضی
نہیں ہوں گے ۔ پس دوسرا احتمال صرف یہ ہے کہ اس نے عمداً ایک گندے اور ناپاک جھوٹ اور افترا
سے کام لیا تا اس خوف کو چھپاوے جو اس کے مضطر بانہ افعال سے ظاہر ہو چکا تھا۔
غرض اگر اس کے بیان پر اعتبار کیا جائے تو ان حملوں کو فرشتوں کے تمثلات مان لینا چاہیے ورنہ
اس میں کچھ شک نہیں کہ سخت نالائق اور مکر وہ جھوٹ کو اس نے حق پوشی کے لئے استعمال کیا ہے۔
بقيه حاشيه
ان کی سراسیمگی اور بیقراری سے ظاہر ہو چکا تھا وہ چاہتا تھا کہ اگر اس کا سبب الہامی پیشگوئی نہیں
تو ایسا سبب ضرور ہونا چاہیے جو نہایت ہی قوی اور عظیم الشان ہو جس سے یقینی طور پر موت کا
اندیشہ دل میں جم سکے ۔ سوجھوٹ کی بندشوں سے کام لے کر یہ خوف کے اسباب تراشے گئے مگر
ان بہتانوں نے جو نہایت مکر وہ طور پر غیر محل پر استعمال کئے گئے آتھم صاحب کی اندرونی
حالت بلکہ عیسائیت کے لب لباب کو اور بھی پبلک کے سامنے رکھ دیا۔ اور اس نظیر نے ثابت کر دیا
کہ ان کی فطرت میں کس قدر قابل شرم محبت بھرا ہوا ہے جو ایسے ظلم اور جھوٹ اور بناوٹ اور
سراسر بے اصل بہتان باندھنے کا محرک ہوا۔
مگر یہ چاروں بہتان آتھم صاحب کو ملزم کرتے تھے ۔ افسوس کہ آتھم صاحب کے ان بہتانوں
سے عقلمندوں کے نزدیک اگر کچھ نتیجہ پیدا ہوا تو صرف یہی کہ یہ عیسائی لوگ جھوٹ بولنے میں سخت
بیباک اور بے شرم ہیں ۔ کون نہیں سمجھ سکتا کہ ان جھوٹے اور بے ثبوت بہتانوں سے ان کا منہ کالا
ہو گیا تھا اور اس کلنگ کو دور کرنے کے لئے بجز اس کے اور کوئی تدبیر نہ تھی کہ یا تو عدالت

اگر چہ حال کے فلاسفروں کی نظر میں یہ پہلا احتمال بہت قدر کے لائق نہیں ہے یعنی یہ کہ آتھم کو فرشتے 19
نظر آئے ہوں مگر چونکہ خود اس کے منہ سے یہ الفاظ نکلے تھے کہ میں خونی فرشتوں سے ڈرتا رہا اس لئے
ہمیں مناسب ہے کہ اس کے ان الفاظ کو بھی اس سچائی پر قیاس کریں کہ جو بعض اوقات بے اختیار مجرم کی
زبان پر جاری ہو جاتی ہے۔
ایک محقق کی نظر میں یہ امر بہت مشکل ہے کہ اگر یہ تمام حملے انسان ہی کے حملے تھے تو ان مختلف حملوں
میں کوئی دوسرا شخص کسی موقعہ پر بھی آتھم کا شریک رؤیت نہ ہو سکا اور آتھم کی زبان پر بھی مہر لگی رہی اور اس
نے اس میعاد میں کوئی کارروائی ایسی نہ دکھلائی جیسا کہ ایک شخص خونیوں کے حملوں سے ڈرنے والا طبیعی
جوش سے دکھلاتا ہے بلکہ اس نے تو اپنا دامن قسم کھانے سے بھی پاک نہ کیا جس کے کھانے میں نہ صرف
آسانی بلکہ نقد چار ہزار روپیہ ملتا تھا۔
پس ان واقعات سے یہ نتیجہ نکالنا عین انصاف ہے کہ کوئی ڈرانے والا امر اس کو اس جرات کرنے سے
روکتا تھا کہ وہ نالش کرتا یا قسم کھاتا یا خانگی تحقیقات کرواتا۔ اگر ایک پاک نظر لے کر اس مقدمہ پر سلسلہ وار
غور کرو تو تمہیں بہت جلد سمجھ آ جائے گا کہ اول سے آخر تک تمام سلسلہ اس نتیجہ کو چاہتا ہے کہ آتھم کا وہ خوف
جس کا اس کو اقرار ہے صرف پیشگوئی کی عظمت کی وجہ سے تھا نہ کسی اور وجہ سے۔
اور آتھم کے دروغ گو ہونے پر وہ اختلاف اور تناقض بھی شاہد ہے جو اس کے دعوئی عیسائیت اور اس
قدر بزدلی سے مترشح ہو رہا ہے کیونکہ اس نے عیسائیت کا اقرار کر کے اسلام کے مقابل وہ خوف دکھلایا کہ
جب تک انسان کم سے کم تذبذب کی حالت میں نہ ہو ہرگز دکھلا نہیں سکتا اور نیز اس کی کلام میں یہ
فوجداری میں نالش کر کے ان بہتانوں کو ثابت کراتے اور یا بطور چند گواہوں کے پیش کرنے سے ان کا
ثبوت دیتے اور یا جلسہ عام میں قسم کھا لیتے۔ مگر آتھم صاحب نے ان طریقوں میں سے کسی طریق کو اختیار
نہیں کیا۔ پھر آتھم صاحب کے جھوٹا ہونے کی ایک یہ بھی نشانی ہے کہ ان الزاموں کو انہوں نے نہ ایام میعاد
پیشگوئی میں بیان کیا اور نہ ان ایام کے گزرنے کے بعد ان چاروں حملوں کو یکدفعہ بیان کر دیا بلکہ جیسا کہ
جھوٹ رفتہ رفتہ فکر اور سوچ کے ساتھ بنایا جاتا ہے ایسا ہی کیا۔ اب اے عزیز و آپ ہی سوچو کہ کیا وہ اس خوف کا
اقرار کر کے جو الہامی شرط کا مؤید تھا اس خوف کے کوئی اور اسباب ثابت کر سکا اور کیا وہ اس بات کا کچھ
ثبوت دے سکا کہ در حقیقت اس پر چار حملے ہوئے اور انہیں حملوں کی وجہ سے اس کا یہ سارا خوف تھا۔ منہ
بقيه حاشيه

۲۰ تناقض بھی ہے کہ کبھی وہ حملے کرنے والوں کا نام فرشتے رکھتا ہے جو گناہ سے پاک ہیں اور کبھی ان کو نا پاک
طبع انسان ٹھہراتا ہے جن کا کام ناحق کا خون کرنا ہے اور پھر طرفہ یہ کہ ان میں سے وہ کسی کا نام نہیں بتلا سکا
اور یہ بھی نہیں کہا کہ میں ان کو شناخت کر سکتا ہوں اور وہ خوب جانتا تھا کہ ایسے بیہودہ اور بے اصل بہتان
سے اس راقم کے مخالف کوئی قیاس نہیں نکل سکتا۔ اس لئے اس نے ان بہتانوں کو عام طور پر شائع بھی
نہیں کیا۔ صرف نورافشاں میں ایک دجل آمیز تقریر میں چھپوا دیا۔
اس سے یہ امر قابل لحاظ پیدا ہوتا ہے کہ یہ چھپوا نا صرف عیسائیوں کی دلجوئی کی وجہ سے تھا جس کو اس
نے بار بار بیان کرنا بھی نہیں چاہا۔
قاعدہ فطرت کے مطابق یہ بات عادات میں داخل ہے کہ انسان حریف کی تکذیب کے لئے اصل
واقعات کو چھپاتا ہے۔ یہ ایک معمولی بات ہے اور گو اس پر بہت کچھ منحصر نہیں مگر بے ثبوت عذروں کے
پیش ہونے کے بعد اس فطرتی امر کا ملحوظ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ آتھم کے تمام حالات میں اس خیال کے
پیدا کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے کہ وہ بجز اقدام قتل کے حملوں کے صرف پیشگوئی کی عظمت سے ڈر نہیں سکتا
تھا کیونکہ ایسا خیال ان حملوں کی صحت اور آتھم کی طرز استقامت کے ثبوت پر موقوف تھا جس کا ثبوت نہ
آتھم پیش کر سکا اور نہ اس کا کوئی اور حامی ۔ اور ظاہر ہے کہ اگر اس بیان میں کچھ بھی سچائی ہوتی تو آتھم کو
طریقہ فطرت فی الفور سکھلاتا کہ آئندہ حملوں کے روکنے کے لئے جن میں ابھی ایک برس پڑا تھا کوئی
قانونی کارروائی کرے کیا کیا یہ عذر قابل اطمینان یا عدالت کو تشفی بخش ہے کہ ہر ایک حملہ کے وقت اس کی
حاشیہ - نادان بطالوی محمد حسین اپنے پر چہ اشاعت السنہ میں ہم پر یہ اعتراض کرتا ہے کہ جس حالت میں
آتھم نے تم پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ میرے قتل کرنے کے لئے کئی حملے میرے پر کئے گئے تو چاہئے تھا کہ
تم اس پر نالش فوجداری کرتے اور اگر الزام فی الواقعہ جھوٹا تھا تو اس کو سزا دلاتے۔
مگر افسوس کہ بطالوی نے اس اعتراض میں بھی شیطان ملعون کی طرح دانستہ لوگوں کو دھوکا دینا چاہا۔
اعتراض کے وقت اس کو خوب معلوم تھا کہ پیشگوئی کے الفاظ میں بار بار یہ ذکر ہے کہ آتھم انکار کی حالت
میں بے سزا نہیں چھوڑا جائے گا اور خدا اس کو اصرار انکار کے بعد جلد پکڑے گا اور ہلاک کرے گا پس
جس حالت میں آسمانی عدالت سے ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ عنقریب آتھم آسمانی وارنٹ سے گرفتار کیا
جائے گا اور اپنے جرم بے باکی اور انکار پر ماخوذ ہو کر جلد سزائے موت سے سزا یاب ہوگا تو

رحیمانہ عادت مجرموں کا واجب تدارک کرانے سے روکتی رہی بلکہ جس حالت میں پہلے حملہ کی وجہ ۲۱
سے آئندہ زندگی کا امن اٹھ گیا تھا تو کیا عقل باور کر سکتی ہے کہ پھر بھی آتھم نے درگذر اور عفو کو
ہاتھ سے نہ چھوڑا اور کسی نے اس کو یہ مشورہ نہ دیا کہ اب دشمن کا تدارک بہت ضروری ہے اور
اس میں دو فائدے ہیں۔ ایک یہ کہ اپنی جان کا بچاؤ اور دوسرے دشمن کے مذہب کی ذلت جو
عیسائیوں کا عین مطلب ہے۔
یہ بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ آتھم کا بیان صرف اس اعتبار تک محدود تھا کہ جو ایک مدعا علیہ کے
ایسے بیان پر کر سکتے ہیں جس کا اس کے پاس کچھ بھی ثبوت نہ ہو۔ اگر اس نے ان حملوں کا واقعی طور پر
معائنہ کیا تھا تو وہ بڑا ہی بد قسمت تھا کہ باوجود یکہ اس کی کوٹھی بہت سے آدمیوں سے بھری ہوئی تھی۔
تب بھی وہ کسی اپنے آدمی کو کوئی سوار یا پیادہ یا گھوڑا یا ہتھیار دکھلا نہ سکا اور نہ بیان کر سکا یہاں تک کہ
پیشگوئی کی میعاد گزر گئی گویا جس طرح فری میسن کے لوگ اپنا راز ظاہر کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔
پھر ہمیں کون سی ضرورت پیش آئی تھی کہ انگریزوں کی عدالتوں کے دروازہ پر اپنے تئیں سرگردان کرتے۔
ہم تو اس وقت سے ہی آتھم کو مرا ہواد دیکھتے تھے جبکہ جاہل عیسائی اور نادان بطالوی اور اس کے ہم خیال
آتھم مذکور کو زندہ سمجھتے تھے۔ لیکن یہ فرض آتھم کا تھا کہ جن بے ثبوت حملوں کے الزاموں سے قطعی طور پر
یہ نتیجہ نکلتا تھا کہ وہ ضرور اس پیشگوئی کی عظمت سے ڈرتا رہا جو نہایت ہولناک لفظوں میں بیان کی گئی تھی
اور ضرور اس نے پیچھے سے اپنے خوف کی اصل حقیقت چھپانے کے لئے اقدام قتل کا بے ثبوت افترا بنا
لیا۔ عدالت میں نالش کر کے ان حملوں کا ثبوت دیتا اور مجرموں کو واقعی سزا دلاتا کیونکہ اس کے بے ثبوت
دعووں کا بار ثبوت تو اسی کے ذمہ تھا۔ لیکن وہ ظالم مفتری تو قسم بھی نہ کھا سکا چہ جائیکہ نالش کرتا ۔ کیا ضرور نہ
تھا کہ وہ کسی طرح نالش سے یا قسم سے یا خانگی طور پر ثبوت دینے سے اپنی صفائی ظاہر کر دیتا۔ کیا وہ چار
حملے یعنی ارادہ زہر خورانی اور سانپ چھوڑنا اور لودیانہ اور فیروز پور میں جو بقول آتھم قتل کے لئے حملے
ہوئے ان تمام حملوں کا ثبوت میرے ذمہ تھا یا آتھم کی گردن پر تھا۔
بقيه حاشيه
اے بدذات فرقہ مولویان ! تم کب تک حق کو چھپاؤ گے کب وہ وقت آئے گا کہ تم
یہودیا نہ خصلت کو چھوڑو گے ۔ اے ظالم مولو یو ! تم پر افسوس ! کہ تم نے جس بے ایمانی کا
پیالہ پیا وہی عوام کا لانعام کو بھی پلایا۔

۲۲) اسی طرح آتھم کو بھی اس راز کے افشا میں اپنی جان کا اندیشہ تھا کیا کوئی سچا اس پر راضی ہو سکتا ہے کہ
اس کے ایسے دعاوی جو اس کی سچائی کا مدار ہیں اندھیرے میں چھوڑے جائیں اور کوئی بھی سچائی کی
چمک ان میں نظر نہ آوے۔
سچا مدعی اپنے کسی پہلو کو قابل اعتراض چھوڑ نا نہیں چاہتا اور پوری صفائی کے لئے تیار ہوتا ہے مگر
حسام الدین صاحب مجھے بتلا دیں کہ کس بات میں آتھم نے پوری صفائی دکھلائی ۔ کیا اس نے حملوں
کے وقت کسی تھا نہ یا عدالت میں رپورٹ کی ۔ اور اگر یہ نہیں تو کیا زبانی ہی کسی حاکم سے یہ ذکر کیا ۔ یا
کسی دوست کو اس راز سے اطلاع دی۔ کیا اس نے سزا دلانے کے لئے کسی نالش یا مچلکہ کے لئے
کوئی کوشش کی یا خانگی طور پر کوئی ثبوت دیا۔ یا اس نے قسم سے اس الزام کو اپنے پر سے
بقيه حاشيه
دیکھو آج جیسا کہ خدا نے پیش از وقت وہ الہام کیا تھا جو انوار الاسلام صفحہ ۲ میں درج ہے۔ کیا
صفائی سے پورا ہوا۔ اور وہ یہ ہے ۔ اِطَّلَعَ اللهُ عَلَى هَمِّهِ وَغَمِّهِ۔ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ
تَبْدِيلًا وَلَا تَعْجَبُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَانْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ۔ وَبِعِزَّتِي
وَجَلَالِي إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى وَنُمَزِّقُ الأَعْدَاءَ كُلَّ مُمَزَّق۔ وَمَكْرُ أُولَئِكَ هُوَ يَبُور ۔
إِنَّا نَكْشِفُ السِّرَّعَنُ سَاقِهِ ۔ يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ ۔ ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ۔
وَهَذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلا - دیکھو انوار الاسلام صفحہ اور پھر اسی انوار الاسلام
صفحہ ۲ میں اس الہام کا ترجمہ یہ لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس کے (یعنی آتھم کے ) ہم و غم پر اطلاع پائی
اور اس کو مہلت دی۔ جب تک کہ وہ بے باکی اور سخت گوئی اور تکذیب کی طرف میل کرے اور خدا تعالیٰ
کے احسان کو بھلا دے۔ یہ معنی فقرہ مذکور کے تفہیم الہی سے ہیں اور پھر فرمایا کہ خدائے تعالیٰ کی یہی سنت
ہے۔ اور تو ربانی سنتوں میں تغیر اور تبدل نہیں پائے گا۔ اس فقرہ کے متعلق یہ تفہیم ہوئی کہ عادت اللہ اسی
طرح پر جاری ہے کہ وہ کسی پر عذاب نازل نہیں کرتا جب تک ایسے کامل اسباب پیدا نہ ہو جائیں جو
غضب الہی کو مشتعل کریں۔ اور اگر دل کے کسی گوشہ میں کچھ خوف الہی مخفی ہو اور کچھ دھڑ کہ شروع ہو
جائے تو عذاب نازل نہیں ہوتا۔ اور دوسرے وقت پر جا پڑتا ہے۔ اور پھر فرمایا کہ کچھ تعجب مت کرو اور
غمناک مت ہو اور غلبہ تمہیں کو ہے اگر تم ایمان پر قائم رہو۔ یہ اس عاجز کی جماعت کو خطاب ہے۔
اور پھر فرمایا کہ مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم ہے کہ تو ہی غالب ہے۔ یہ اس عاجز کو خطاب ہے ۔ اور

ٹالنا چاہا مگر ہم نے قسم کو قبول نہ کیا۔ کیا یہ روا ہے کہ بے دلیل کسی کو ایسے سنگین جرائم کا ملزم ٹھہرایا ﴿۲۳﴾
جائے اور اس کی روش اور چال چلن پر ناحق دھبہ لگایا جاوے۔
برائے خدا ذرہ سوچو کہ کسی بھلے مانس پر بے ثبوت تہمتیں لگا کر پھر کسی طور سے ان تہمتوں کا
ثبوت نہ دینا کیا یہ نیک آدمیوں کا کام ہے یا بد معاشوں کا !!!
عیسائیوں نے آتھم کے ان بہتانوں کا بار بار ذکر تو کیا مگر یہ نہیں دکھلایا کہ ان کے نزدیک
اس کا ثبوت کیا ہے۔ کیا وہ لوگ جو ان واقعات سے ذاتی واقفیت کا اقرار رکھتے ہیں کسی غار
میں زندہ موجود ہیں یا وہ بھی آتھم کے ساتھ ہی مر گئے؟۔
کیا عیسائی دیانت یہی تھی جواب ظاہر ہو گئی۔ اگر کامل ثبوت موجود نہیں تو مختصر اور نا کافی
پھر فرمایا کہ ہم دشمنوں کو پارہ پارہ کر دیں گے۔ یعنی ان کو ذلت پہنچے گی اور ان کا مکر ہلاک ہو
جائے گا اس میں یہ تفہیم ہوئی کہ تم ہی فتح یاب ہو نہ دشمن اور خدا تعالی بس نہیں کرے گا اور نہ باز
آئے گا جب تک دشمنوں کے تمام مکروں کی پردہ دری نہ کرے اور ان کے مکر کو ہلاک نہ کر دیوے
یعنی جو مکر بنایا گیا اور مجسم کیا گیا اس کو توڑ ڈالے گا اور اس کو مردہ کر کے پھینک دے گا
اور اس کی لاش لوگوں کو دکھاوے گا۔ اور پھر فرمایا کہ ہم اصل بھید کو اس کی پنڈلیوں سے ننگا کر کے
دکھا دیں گے یعنی حقیقت کو کھول دیں گے اور فتح کے دلائل بینہ ظاہر کر دیں گے اور اس دن مومن خوش
ہوں گے۔ پہلے مومن بھی پچھلے مومن بھی۔ دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۲۔
ت متين
اب دیکھو آج اس الہام کے موافق کیسے صفائی سے اس پیشگوئی کی حقیقت کھل گئی۔ کیا آج وہ سب
مر گئے یا نہیں جنہوں نے امرتسر میں آتھم کو گاڑی میں بٹھا کر بازاروں میں پھرایا تھا۔ کیا آج ثابت
ہو گیا یا نہیں کہ ان کی وہ ساری خوشیاں جھوٹی تھیں ۔ اس پیشگوئی میں خدائے رحیم نے صاف وعدہ فرمایا
تھا کہ گو آتھم نے الہامی پیشگوئی کی وجہ سے بہت غم وہم اپنے دل پر ڈال کر خدا کی سنت قدیمہ سے فائدہ
اٹھایا اور اس کی موت میں تاخیر ہو گئی مگر بیبا کی کے وقت پھر خدا اس کو پکڑے گا اور ہلاک کرے گا۔
سواب یہ پیشگوئی دُہرے طور پر دونوں پہلوؤں پر پوری ہوگئی ۔ اول آتھم کے ہم وغم کی وجہ
سے اس طرح پر پوری ہوئی کہ موافق الہامی شرط کے اس کی موت میں تا خیر ڈال دی گئی پھر آتھم
کی بے با کی اور سخت انکار کی حالت میں اس طرح پر پوری ہوئی کہ خدا نے اپنے وعدہ کے موافق

·

آج 10 میں سے 10 باقی