انجام آتھم
حصہ 29
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۵۲﴾ اور انذاری نشانوں کے لئے ضروری ہے کہ اول کسی قسم کی معصیت زمین کے باشندوں سے صادر ہو۔ سو
اس خسوف کے پہلے جو معصیت ظہور میں آئی تھی وہ یہی تھی کہ علماء نے اس عاجز کی تکفیر اور تکذیب
نہایت اصرار سے کی اور ان کے دل کسوف خسوف کے رنگ میں ہو گئے ۔ پس چونکہ آسمان زمین کے
واقعات کے لئے آئینہ مکس نما کا حکم رکھتا ۔ ینہ مکس نما کا حکم رکھتا ہے اس لئے یہ کسوف خسوف عکس کے طور پر آسمان پر ہو گیا۔
ہمیشہ کسوف خسوف زمینی لوگوں کی ظلمانی حالت کا شاہد ہوتا ہے۔ مگر دونوں گرہن کا رمضان میں جمع ہونا
علماء کی تکذیب اور تکفیر اور دلی تاریکی کی ایک تصویر دکھلائی گئی ۔ حق یہی ہے اگر چاہو تو قبول کرو۔
ان مولویوں نے اس بات پر کمر باندھی ہے کہ جہاں تک ممکن ہے خدا کے نشانوں کی تکذیب
کریں۔ جاہلوں کو جو خود مردے ہوتے ہیں ان لوگوں نے دھو کے دے دے کر خراب کر دیا ہے ۔ جس
طرح یہ لوگ اپنی حماقت سے اس پیشگوئی کو بطور تکذیب پیش کرتے ہیں جو آتھم کے متعلق ہے۔ اسی
طرح وہ دوسری پیشگوئی کو بھی پیش کرتے ہیں جو احمد بیگ اور اس کے داماد کے متعلق تھی ۔ مگر افسوس کہ
وہ اپنی نا انصافی سے ذرہ اس بات کو نہیں سوچتے کہ اس پیشگوئی کا ایک جز نہایت صفائی سے میعاد کے
اندر پورا ہو چکا ہے اور دو ٹانگوں میں سے ایک ٹانگ ٹوٹ چکی ہے۔ پس ضرور تھا کہ جن لوگوں کو ایسا غم
اور ایسی مصیبت پہنچی وہ تو بہ اور خوف سے اس لائق ہو جاتے کہ خدا تعالیٰ اس پیشگوئی کے دوسرے حصہ
میں تا خیر ڈال دیتا۔ یسعیاہ نبی کی پیشگوئی جو قطعی طور پر یہ بتلاتی تھی کہ اسرائیل کا بادشاہ پندرہ دن میں
مر جائے گا ۔ وہ پیشگوئی اس بادشاہ کے تضرع کے سبب سے پندرہ سال کے ساتھ خدا نے بدل دی ۔ یہ
قصہ ہماری حدیثوں میں ہی نہیں بلکہ عیسائیوں اور یہودیوں کی کتابوں میں بھی اب تک موجود ہے۔
جس سے دنیا میں کسی اہل کتاب کو انکار نہیں ۔ یونہ نبی کی کتاب بھی اب تک بائبل کے ساتھ شامل
ہے۔ جس میں یونس کی قطعی پیشگوئی کا قوم کی توبہ استغفار پر ٹل جانا صاف اور صریح لفظوں میں لکھا ہے۔
سو سمجھنا چاہئے کہ احمد بیگ کی موت ایسا دردناک ماتم تھا جس سے تمام گھر ویران ہو گیا ۔ وہ چھوٹے چھوٹے
چار بچے اور ایک بیوہ چھوڑ کر مر گیا ۔ اور اس کی موت کے بعد جس غم اور مصیبت میں وہ سب پڑ گئے اس
کا کوئی اندازہ کر سکتا ہے۔ کیا ایسی مصیبت کی موت اور پھر سراسر پیشگوئی کے مطابق طبعا یہ تاثیر نہیں
باب ۳ آیت ۴ دیکھو۔
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
رکھتی تھی کہ ان لوگوں کو احمد بیگ کی وفات کے بعد اپنے عزیز داماد کی موت کا فکر کھانے لگتا۔ اور اس طرح ۵۳
ہراساں ہو کر رجوع الی الحق کرتے۔ کیا انسان میں یہ خاصیت نہیں کہ چشم دید تجربہ اس پر سخت اثر ڈالتا ہے۔
سو در حقیقت ایسا ہی ہوا۔ احمد بیگ کی موت نے اس کے وارثوں کو خاک میں ملا دیا۔ اور ایسے غم میں ڈالا کہ گویا
وہ مر گئے اور سخت خوف میں پڑ گئے اور دعا میں اور تضرع میں لگ گئے ۔ سوضرور تھا کہ خدا تعالیٰ اس جگہ بھی
تاخیر ڈالتا۔ جیسا کہ آتھم کے متعلق کی پیشگوئی میں تاخیر ڈالی ۔ ہم عربی مکتوب میں لکھ چکے ہیں کہ یہ پیشگوئی
بھی مشروط بہ شرط تھی اور ہم یہ بھی بار بار بیان کر چکے ہیں کہ وعید کی پیشگوئی بغیر شرط کے بھی تخلف پذیر ہوسکتی
ہے۔ جیسا کہ یونس کی پیشگوئی میں ہوا حمید
☆
سوچاہیے تھا کہ ہمارے نادان مخالف انجام کے منتظر رہتے اور پہلے ہی سے اپنی بد گوہری ظاہر نہ کرتے۔
بھلا جس وقت یہ سب باتیں پوری ہو جائیں گی تو کیا اس دن یہ احمق مخالف جیتے ہی رہیں گے اور کیا اس دن یہ
تمام لڑنے والے سچائی کی تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہو جائیں گے ان بیوقوفوں کو کوئی بھاگنے کی جگہ نہیں رہے
گی۔ اور نہایت صفائی سے ناک کٹ جائے گی۔ اور ذلت کے سیاہ داغ ان کے منحوس چہروں کو بندروں اور سٹوروں
کی طرح کر دیں گے۔ سنو اور یاد رکھو! کہ میری پیشگوئیوں میں کوئی ایسی بات نہیں کہ جو خدا کے نبیوں اور رسولوں
کی پیشگوئیوں میں ان کا نمونہ نہ ہو۔ بیشک یہ لوگ میری تکذیب کریں۔ بیشک گالیاں دیں۔ لیکن اگر میری
پیشگوئیاں نبیوں اور رسولوں کی پیشگوئیوں کے نمونہ پر ہیں تو ان کی تکذیب انہیں پر لعنت ہے۔ چاہیئے کہ اپنی
جانوں پر رحم کریں اور روسیاہی کے ساتھ نہ مریں۔ کیا یونس کا قصہ انہیں یاد نہیں کہ کیونکر وہ عذاب ٹل گیا۔ جس میں
کوئی شرط بھی نہ تھی اور اس جگہ تو شرطیں موجود ہیں۔ اور احمد بیگ کے اصل وارث جن کی تنبیہ کے لئے یہ نشان تھا
اس کے مرنے کے بعد پیشگوئی سے ایسے متاثر ہوئے تھے کہ اس پیشگوئی کا نام لے لے کر روتے تھے اور پیشگوئی
کی عظمت دیکھ کر اس گاؤں کے تمام مرد عورت کانپ اٹھے تھے۔ اور عورتیں چیچنیں مار کر کہتی تھیں کہ ہائے وہ باتیں
سچ نکلیں ۔ چنانچہ وہ لوگ اس دن تک غم اور خوف میں تھے جب تک ان کے داماد سلطان محمد کی میعاد گذر گئی۔
پس اس تاخیر کا یہی سبب تھا جو خدا کی قدیم سنت کے موافق ظہور میں آیا۔ خدا کے الہام میں جو توبی توبی
اس پیشگوئی کی تصدیق کے لئے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پہلے سے ایک پیشگوئی فرمائی ہے کہ یتزوج
ويولد له ۔ یعنی وہ مسیح موعود بیوی کرے گا اور نیز وہ صاحب اولا د ہوگا ۔ اب ظاہر ہے کہ تزوج اور اولاد کا ذکر کرنا عام طور پر مقصود
نہیں کیونکہ عام طور پر ہر ایک شادی کرتا ہے اور اولا د بھی ہوتی ہے۔ اس میں کچھ خوبی نہیں بلکہ تزوج سے مراد وہ خاص تزوج ہے جو
بطور نشان ہوگا اور اولاد سے مراد وہ خاص اولاد ہے جس کی نسبت اس عاجز کی پیشگوئی موجود ہے۔ گویا اس جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ان سیاہ دل منکروں کو ان کے شبہات کا جواب دے رہے ہیں اور فرمارہے ہیں کہ یہ باتیں ضرور پوری ہوں گی۔ منہ
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۵۳ ان البلاء علی عقبک ۱۸۸۶ء میں ہوا تھا۔ اس میں صریح شرط توبہ کی موجود تھی ۔ اور الہام کذبوا
بآیاتنا اس شرط کی طرف ایما کر رہا تھا۔ پس جبکہ بغیر کسی شرط کے یونس کی قوم کا عذاب ٹل گیا تو شرطی
پیشگوئی میں ایسے خوف کے وقت میں کیوں تاخیر ظہور میں نہ آتی۔ یہ اعتراض کیسی بے ایمانی ہے جو تعصب
کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ میں نے نبیوں کے حوالے بیان کر دیئے ۔ حدیثوں اور آسمانی کتابوں کو آگے
رکھ دیا۔ مگر یہ نابکار قوم ابھی تک حیا اور شرم کی طرف رخ نہیں کرتی۔
یا درکھو کہ اس پیشگوئی کی دوسری جز پوری نہ ہوئی تو میں ہر یک بد سے بدتر ٹھہروں گا۔ اے
احمقو! یہ انسان کا افترا نہیں۔ یہ کسی خبیث مفتری کا کاروبار نہیں۔ یقیناً سمجھو کہ یہ خدا کا سچا وعدہ ہے وہی خدا
جس کی باتیں نہیں ملتیں ۔ وہی رب ذوالجلال جس کے ارادوں کو کوئی روک نہیں سکتا۔ اُس کی سنتوں اور
طریقوں کا تم میں علم نہیں رہا۔ اس لئے تمہیں یہ ابتلا پیش آیا۔
براہین احمدیہ میں بھی اس وقت سے سترہ برس پہلے اس پیشگوئی کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے۔ جو
اس وقت میرے پر کھولا گیا ہے اور وہ یہ الہام ہے جو براہین کے صفحہ ۴۹۶ میں مذکور ہے۔ یا ادم
اسکن انت وزوجك الجنة۔ يامريم اسكن انت وزوجك الجنة۔ يا احمد اسكن انت
وزوجك الجنة - اس جگہ تین جگہ زوج کا لفظ آیا۔ اور تین نام اس عاجز کے رکھے گئے ۔ پہلا نام
آدم ۔ یہ وہ ابتدائی نام ہے جبکہ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے اس عاجز کو روحانی وجود بخشا۔ اس وقت پہلی
زوجہ کا ذکر فرمایا۔ پھر دوسری زوجہ کے وقت میں مریم نام رکھا کیونکہ اس وقت مبارک اولاد دی گئی جس کو
مسیح سے مشابہت ملی۔ اور نیز اس وقت مریم کی طرح کئی ابتلا پیش آئے ۔ جیسا کہ مریم کو حضرت عیسی علیہ السلام
کی پیدائش کے وقت یہودیوں کی بدظنیوں کا ابتلا پیش آیا اور تیسری زوجہ جس کی انتظار ہے۔ اس کے
ساتھ احمد کا لفظ شامل کیا گیا۔ اور یہ لفظ احمد اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس وقت حمد اور تعریف ہوگی ۔
یہ ایک چھپی ہوئی پیشگوئی ہے۔ جس کا سر اس وقت خدا تعالیٰ نے مجھ پر کھول دیا۔ غرض یہ تین مرتبہ زوج کا
لفظ تین مختلف نام کے ساتھ جو بیان کیا گیا ہے وہ اسی پیشگوئی کی طرف اشارہ تھا۔
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
براہین میں ایسے اسرار بہت ہیں جواب کھلتے جاتے ہیں۔ مثلاً براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۷ میں یہ ۵۵
پیشگوئی ہے۔ كِتَابُ الوليّ ذُو الفقار علی ۔ اس پیشگوئی کی تشریح وہ الہام خوب کرتا ہے جو جلسہ
مذاہب کے اشتہار میں درج کیا گیا ہے۔ یعنی الله اکبر خربت خیبر خیبر کے فتح کرنے والے
حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔ اور ان کا ہتھیار ذوالفقار تھی ۔ سو یہ الہام بتلاتا ہے کہ اس عاجز کو ذوالفقار
کی جگہ وہ معارف دئے گئے ہیں جو کتابوں میں لکھے جاتے ہیں۔ اور خیبر سے مراد مسلمان صورت
مولویوں کی قلعہ بندی ہے جو دراصل یہودی السیرت ہیں ۔ اب ان کا قلعہ خراب ہو جائے گا۔ چنانچہ
جلسہ مذاہب میں ان لوگوں کی خوب بے عزتی ہوئی چنانچہ انگریزی اخباروں نے بھی آزادی کے ساتھ
اس کی شہادت دی۔
ایسا ہی براہین احمدیہ میں احمد بیگ اور اس کے داماد کے متعلق کی پیشگوئی کی نسبت صفحہ ۱۵۱۰ اور صفحہ ۵۱۱
میں اور صفحہ ۵۱۵ میں پہلے سے خبر موجود ہے اور وہ یہ ہے۔ وان لم يعصمك الناس فيعصمك الله
حاشیہ سول ملٹری گزٹ اور آبزرور نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ یہی مضمون تمام مضامین پر غالب رہا۔ اور ان
اخباروں نے اس کی اعجازی قوت کو اس حد تک مان لیا ہے کہ گویا اس تقریر نے تمام حاضرین پر ایک مسمریزم کا عمل
کر دیا۔ اور تمام طبیعتیں اس کی طرف کھینچی گئی ہیں ۔ اور آبزرور میں یہ بھی لکھا ہے کہ مسلمانوں کو لازم ہے کہ اس
مضمون کا انگریزی میں ترجمہ کر کے یورپ اور امریکہ میں پھیلائیں تا انہیں حقیقی اسلام کی خبر ہو۔ اور بیدار مغز
لوگوں نے اس مضمون کو صرف عالی درجہ کا مضمون نہیں سمجھا بلکہ اس کے اعجاز کے قائل ہو گئے چنانچہ آج چودہ
جنوری ۱۸۹۷ء کو سیالکوٹ محلہ اٹاری سے ایک کارڈ مرسلہ اللہ دتا صاحب میرے پاس پہنچا جس میں وہ لکھتے ہیں
کہ چونکہ وہ مضمون جو آپ کی طرف سے لاہور میں پڑھا گیا تھا وہ ایک معجزہ کے رنگ میں تھا اس لئے میں اس
خوشی کے شکریہ میں سو روپیہ نقد آپ کی خدمت میں بھیجتا ہوں اور مبارک باد دیتا ہوں کہ اس سے اسلام کی فتح
ہوئی ۔ خدا تعالیٰ میاں اللہ دتا صاحب کو اس خوشی کے عوض میں بہت سی ذاتی خوشیاں بھی دکھلاوے جو اسلام کی فتح
سے خوش ہے خدا اس سے خوش ہے۔ اب کیا اس اعجاز صریح کو جس سے سچے مسلمانوں نے یہ خوشیاں ظاہر کیں کوئی
چھپا سکتا ہے۔ پس عبد الحق کو سوچنا چاہیے کہ مباہلہ کے یہ اثر ہوتے ہیں۔ نہ یہ کہ متوفی بھائی کی ایک بیوہ اور بوڑھی
عورت پر قبضہ کر کے اس کو مباہلہ کی فتح یابی کی دلیل ٹھہر اوے۔ اور بزرگ بھائی کی موت یاد نہ آوے۔ لعنت
ہے ایسی خوشی پر ۔ شیخ محمد حسین بطالوی بھی سوچیں ! کہ کیا کبھی ان کا مضمون بھی اعجاز تصور ہو کر ہزاروں آدمیوں
نے اس پر گواہی دی ہے کیا کبھی اعجازی مبارک بادی میں دو پیسہ بھی ان کو انعام ملے ہیں۔ منہ
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
من عنده يعصمك الله من عنده وان لم يعصمك الناس۔ واذ يمكر بك الذي
كفر ۔ اوقد لي يا هامان لعلى اطلع على اله موسى وانى لاظنه من الكاذبين۔ تبت يدا
ابي لهب وتب ما كان له ان يدخل فيها الا خائفا ۔ وما اصابك فمن الله۔ الفتنة ههنا
فاصبر كما صبر اولو العزم۔ الا انها فتنة من الله ليُحبَّ حُبًّا جما۔ حُبًّا من الله العزيز
الاكرم۔ عطاءً ا غير مجذوذ ۔ شاتان تذبحان۔ وكل من عليها فان۔ ولا تهنوا ولا تحزنوا۔
الم تعلم ان الله على كل شيءٍ قدير ۔ انا فتحنالك فتحًا مُبينًا ليغفر لك الله ما تقدم من
ذنبک و ما تأخر ۔ اَلَيس الله بکاف عبده ۔ فبرأه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها۔
ترجمہ ۔ یعنی خدا تجھے بچائے گا اگر چہ لوگ نہ بچائیں ۔ میں پھر کہتا ہوں کہ خدا تجھے بچائے گا
اگر چہ لوگ نہ بچا ئیں ۔ وہ زمانہ یاد کر کہ جب ایک شخص تجھ سے مکر کرے گا ۔ اور اپنے رفیق
ہامان کو کہے گا کہ فتنہ انگیزی کی آگ بھڑ کا ۔ اس جگہ فرعون سے مراد شیخ حسین بطالوی ہے اور
ہامان سے مراد نو مسلم سعد اللہ ہے اور پھر فرمایا کہ وہ کہے گا کہ میں اس کے خدا کی حقیقت معلوم
کرنا چاہتا ہوں اور میں اس کو جھوٹا سمجھتا ہوں یعنی با خدا ہونے کا دعوی سراسر کذب ہے کوئی
تعلق خدا تعالیٰ سے نہیں ۔ اور پھر فرمایا کہ یہ فرعون ہلاک ہو گیا اور دونوں ہاتھ اس کے ہلاک
ہو گئے یعنی یہ شخص ذلیل کیا جائے گا ہی اور ہاتھ جو کسب معاش کا ذریعہ ہیں لکھے ہو جائیں گے ۔
حاشیہ محمد حسین بطالوی کی ذلت کا یہ بھی موجب ہے کہ اس نے ایک شیطانی پیشگوئی کی تھی کہ میں اس شخص کو یعنی
اس عاجز کو ذلیل کر دوں گا۔ اور لوگوں کو رجوع سے بند کر دوں گا۔ مگر اس کے برعکس ظہور میں آیا۔ اس کی پیشگوئی کے
وقت شاید سو کے قریب بھی ہماری جماعت نہیں تھی۔ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے آٹھ ہزار کے قریب ہیں۔ ابھی قریب
عرصہ میں الہ آباد میں ایک بھاری جماعت پیدا ہو گئی ہے۔ جن کو ہمارے دلی دوست میرزا خدا بخش صاحب کے قیام
الہ آباد سے بہت مدد ملی ہے۔ میرزا صاحب موصوف نے اس قدر اس سلسلہ کو اس طرف پھیلایا ہے کہ گویا تمام مخالفین کی
ناک کاٹ کر آئے ہیں۔ اس خوشی کے وقت میں ان کی وہ سٹور روپیہ کی مدد بھی قابل قدر ہے جو انہوں نے نے ایک دفعہ
اور نے رو پید اب قادیان میں آکر اس سلسلہ کی تائید کے لئے دیئے ہیں۔ جزاهم الله خير الجزاء منه
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
یعنی اس پر فقر فاقہ کی مصیبت نازل ہوگی۔ اور اپنے مقاصد میں ناکام رہے گا اور رسوا ہو جائے گا۔ اور پھر فرمایا ۵۷
کہ اس شخص کے دعوئی اسلام اور مولویت کے لائق نہیں تھا کہ تکفیر اور تکذیب پر جرات کرتا اور اس نازک
مقدمہ میں چالاکی کے ساتھ دخل دیتا۔ ہاں یہ چاہیئے تھا کہ صحت نیت اور خوف دل کے ساتھ اپنے شکوک رفع
کراتا ۔ اور پھر فرمایا کہ اس شخص کے منصوبوں سے جو کچھ تجھے ضرر پہنچے گا وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے
اور جب یہ تکفیر اور تکذیب کرے گا تو اس وقت ملک میں ایک بڑا فتنہ برپا ہوگا۔ وہ فتنہ انسان کی طرف سے
نہیں بلکہ تیرے خدا نے یہی چاہا تا وہ تجھ سے نہایت درجہ کی محبت کرے کیونکہ ہر یک اصطفاء ابتلا کے بعد ہوتا
ہے۔ خدا کی محبت بڑے قدر کے لائق ہے کیونکہ وہ سب پر غالب اور سب سے زیادہ کریم ہے۔ پس جس سے
وہ محبت کرے گا اس کی تمام امیدیں کامیابی کا انجام رکھتی ہیں اور اس کی یہ عطا غیر منقطع ہے۔ اس کے بعد یوں
ہوگا کہ دو بکریاں ذبح کی جائیں گی پہلی بکری سے مراد میرزا احمد بیگ ہوشیار پوری ہے اور دوسری بکری سے مراد
اس کا داماد ہے اور پھر فرمایا کہ تم سست مت ہو اور غم مت کرو کیونکہ ایسا ہی ظہور میں آئے گا۔ کیا تو نہیں جانتا کہ
خدا ہر یک چیز پر قادر ہے اور پھر فرمایا کہ ہم نے تجھے کھلی کھلی فتح دی ہے یعنی کھلی کھلی فتح دیں گے تا کہ تیرا خدا
تیرے اگلے پچھلے گناہ بخش دے یعنی کامل عزت اور قبولیت عطا کرے کیونکہ خدا تعالیٰ کا تمام گناہ بخش دینا اس
محاورہ پر استعمال پاتا ہے کہ وہ اعلیٰ درجہ پر راضی ہو جائے اور پھر فرمایا کہ خدا اپنے بندہ کے لئے کافی ہے۔ وہ اس کو
ان تمام الزاموں سے بری کرے گا جو اس پر لگائے جاتے ہیں۔ اور وہ بندہ خدا کے نزدیک وجیہ ہے۔
ان پیشگوئیوں میں علاوہ اور پیشگوئیوں کے جو ان کے ضمن میں بیان کی گئیں دو بکریوں کے ذبح
ہونے کی پیشگوئی احمد بیگ اور اس کے داماد کی طرف اشارہ ہے جو آج سے سترہ برس پہلے براہین احمدیہ میں
شائع ہو چکی ہے ایسا ہی محمد حسین کی تکفیر کا فتنہ جو صرف پانچ چار سال سے شائع ہوا ہے آج سے سترہ برس
پہلے اس فتنہ کی براہین میں خبر دی گئی ہے چنانچہ میں ابھی بیان کر چکا ہوں ۔ اب سوچنا چاہیئے کہ کیا یہ انسان
کا کام ہے۔ کیا انسان کو یہ قدرت حاصل ہے کہ آئندہ واقعات کی خبر سالہا سال پہلے ایسی صفائی سے بیان
کر سکے۔ بڑے عظیم الشان فتنے میری نسبت دو وقوع میں آئے ہیں۔ ایک پادریوں کا ۔ ایک محمد حسین وغیرہ
کی تکفیر کا۔ سو ان دونوں فتنوں کی تصریح کے ساتھ براہین احمدیہ میں سترہ برس پہلے آج کے دن سے خبریں
موجود ہیں کیا دنیا میں کوئی اور شخص موجود ہے جس کی تحریروں میں یہ عظیم الشان سلسلہ پیشگوئیوں کا پایا جائے
یقیناً کوئی سخت بے حیا ہو گا جو اس فوق العادت سلسلہ سے انکار کرے۔ اس جگہ الہام الہی بارش کی طرح
برس رہا ہے آسمانوں کے دروازے کھلے ہیں۔ اب دیکھو کہ یہ شریر مولوی کب تک اور کہاں تک انکار کریں
گے۔ میں خدا سے ہے را سے یقینی علم پا کر کہتا ہوں کہ اگر یہ تمام مولوی اور اُن کے سجادہ نشین اور ان کے مہم
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۵۸ اکٹھے ہو کر الہامی امور میں مجھ سے مقابلہ کرنا چاہیں تو خدا ان سب کے مقابل پر میری فتح کرے گا کیونکہ میں خدا
کی طرف سے ہوں پس ضرور ہے کہ بموجب آیہ کریمہ كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِی ، میری فتح
ہو۔ فَمُت يا عبد الشيطان الموسوم بعبد الحق۔ فان الله معزنی و مذلک و مکرمنی
و مهینک وان الله لا يحب الظالمين
کمال افسوس ہے جو میں نے سنا ہے کہ اسلام کے بدنام کرنے والے غزنوی گروہ جو امرتسر میں رہتے ہیں۔
لوگوں کو کہتے ہیں کہ ایک بد بخت محمد سعید دہلوی جو مرتد ہو گیا ہے اور اسکا بھائی کبیر جواب دسمبر ۱۸۹۶ء میں بمقام کوٹلہ
مالیر فوت ہو گیا ہے یہ دونوں واقعہ عبدالحق کے مباہلہ کا اثر ہیں۔ اب مسلمانو! سوچو کہ یہ سیاہ دل فرقہ غزنویوں کا کس
قدر شیطانی افتراؤں سے کام لے رہا ہے۔ اسے بد بخت مفتر یو! خبیث محمد سعید یا اسکے بھائی سے میری کوئی قرابت
نہیں۔ ان لوگوں کے ساتھ نہ ہمارا کوئی رشتہ ہے نہ ان سے کچھ غرض تعلق ہے کیا عبدالحق کے مباہلہ کا اثر ایک تیسرے
گھر پر گرا جس کا ہم سے کچھ بھی تعلق نہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ عبدالحق کے مباہلہ کے بعد بہت ذلیل
ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو ایسے ایسے جھوٹے منصوبے تراشنے پڑے اگر عبد الحق کی روسیاہی کے دھونے کیلئے
ایسے ہی جھوٹے منصوبے بنانے تھے تو دہلی کے غیر معروف دو لونڈوں کا ذکر بے فائدہ تھا۔ ہماری دانست میں بہتر یہ
تھا کہ آج کل جو بمبئی میں ہزار ہا لوگ طاعون سے مر رہے ہیں اُس کو عبدالحق کے مباہلہ کا اثر شہرا کر اس مضمون کا
اشتہار شائع کر دیتے کہ چونکہ منشی زین الدین محمد ابراہیم ( جو نہایت درجہ مخلص ایں جانب اور سلسلہ بیعت میں داخل
ہیں بمبئی میں رہتے ہیں لہذا مناسب تھا کہ مباہلہ کا اثر اسی شہر پر نہ کسی اور جگہ پڑتا ۔ نہ معلوم کہ یہ جاہل اور
وحشی فرقہ اب تک کیوں شرم اور حیا سے کام نہیں لیتا۔ عبدالحق کے مباہلہ کے بعد جس قدر خدا تعالی نے ہمیں ترقی
دی۔ ہماری قبولیت زمین پر پھیلا دی۔ ہماری جماعت کو ہزار ہا تک پہنچایا۔ ہماری علمیت کا لاکھوں کو قائل کر دیا۔ الہام
کے موافق مباہلہ کے بعد ہمیں ایک لڑکا عطا کیا جس کے پیدا ہونے سے تین لڑکے ہمارے ہو گئے یعنی دوسری بیوی
سے۔ اور نہ صرف یہی بلکہ ایک چوتھے لڑکے کیلئے متواتر الہام کیا اور ہم عبد الحق کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ نہیں مرے گا
جب تک اس الہام کا پورا ہونا بھی نہ سن لے۔ اب اس کو چاہیئے کہ اگر وہ کچھ چیز ہے تو دعا سے اس پیشگوئی کو ٹال
دے۔ اور پھر خدا نے پیشگوئی کے موافق آتھم کو فی النار کر کے پادریوں اور مخالف مولویوں کا منہ کالا کیا۔ ہزار ہا روپیہ
تک مالی فتوحات مجھ پر کیں ۔ اور جلسہ مذاہب میں جو ۲۷ دسمبر ۱۸۹۶ء کو ہوا تھا ہماری تقریر کی وہ قبولیت ظاہر کی کہ
انگریزی اخبار بول اٹھے کہ ہاں یہی تقریر غالب رہی اس کو معجزہ سمجھ کر بعض جوانمرد مسلمانوں نے روپیہ بھیجا جیسا کہ
میاں اللہ دتا صاحب سیالکوٹی نے کل ۱۵ جنوری ۱۸۹۷ء کو اسی خوشی سے سو روپیہ بھیج دیا۔ اور اس روز ہماری وہ الہامی
پیشگوئی بھی پوری ہوئی جو اس مضمون کی نسبت بذریعہ اشتہار شائع کی گئی تھی کہ یہ مضمون سب پر غالب آئے گا۔
کیا اس عزت اور ان تمام الہاموں کے پورا ہونے سے اب تک عبدالحق کا منہ کالا نہیں ہوا۔ کیا اب تک غزنویوں کی
المجادلة: ٢٢
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
جماعت پر لعنت نہیں پڑی۔ بیشک خدا نے ان لوگوں کو ذلت کی روسیاہی کے اندر غرق کر دیا۔ مباہلہ کا کھلا ۵۹
کھلا اثر اس کو کہتے ہیں۔ اور خدا کی تائید اس کا نام ہے اور تکلف سے جھوٹ بولنا گوہ کھانا ہے۔
ہم اس مضمون کے خاتمہ میں یہ بیان کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ جن نا پاک طبع لوگوں نے تکفیر پر کمر
باندھی ہے ان کے مقابل پر ایسے لوگ بھی بہت ہیں جن کو عالم رویا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
زیارت ہوئی اور انہوں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عاجز کی نسبت دریافت کیا اور آپ
نے فرمایا کہ وہ شخص در حقیقت منجانب اللہ ہے اور اپنے دعوی میں صادق ہے چنانچہ ایسے لوگوں کی بہر بہت سی
شہادتیں ہمارے پاس موجود ہیں۔ جس شخص کو اس تحقیق کا شوق ہے وہ ہم سے اس کا ثبوت لے سکتا ہے۔
اور غزنوی افغانوں کی جماعت جو نا پاک خیالات اور تکذیب کی بلا میں گرفتار ہیں۔ ان کیلئے اگر وہ
انصاف اور خدا ترسی سے کچھ حصہ رکھتے ہیں ان کے والد بزرگوار مولوی عبد اللہ صاحب کی شہادت کافی
ہے۔ ہمارے پاس وہ گواہ موجود ہیں جو حلف سے بیان کر سکتے ہیں کہ مولوی عبداللہ صاحب نے اپنے
کشف کی رو سے بتلایا تھا کہ ایک نور آسمان سے نازل ہوا اور قادیان کی سمت میں اترا ہے اور ان کی
اولاد اس نور سے محروم رہ گئی ۔ اس گواہی میں حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار بھی شریک ہیں۔ جو مولوی
عبداللہ کے دوست اور محسن بھی ہیں بلکہ ان کے بھائی محمد یعقوب نے ایک جلسہ میں قسم کھا کر کہا تھا کہ
مولوی عبداللہ نے اس نور کے ذکر کے وقت اس عاجز کا نام بھی لیا تھا کہ یہ نور ان کے حصہ میں آ گیا اور
میری اولاد بے نصیب اور بے بہرہ رہی لہذا مناسب ہے کہ عبد الحق غزنوی اور عبد الجبار جو اپنی شرارت اور
خباثت سے تکفیر اور گالیوں پر زور دے رہے ہیں۔ اپنے فوت شدہ بزرگ کے کلمات کی تحقیق ضرور
کر لیں۔ ایسا نہ ہو کہ ان کی وصیت کی نافرمانی کر کے ان کے عاق بھی ٹھہر جائیں ۔ اس بزرگ مولوی
عبداللہ نے اپنی زندگی کے زمانہ میں میرے نام بھی دو خط بھیجے تھے اور ان خطوں میں قرآنی آیتوں کے
الہام کے ساتھ مجھے خوشخبری دی تھی کہ تم کفار پر غالب رہو گے اور پھر وفات کے بعد میرے پر ظاہر کیا تھا
کہ میں آپ کے دعوئی کا مصدق ہوں ۔ چنانچہ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ انہوں نے
میرے دعوی کو سن کر تصدیق کی اور صاف لفظوں میں مجھے کہا کہ ” جب میں دنیا میں تھا۔ تو میں امید رکھتا تھا
کہ ایسا شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہوگا۔ یہ ان کے الفاظ ہیں۔ ولعنة اللہ علی الکاذبین۔
اور اس وقت کے سجادہ نشینوں میں سے دو بزرگ اور ہیں جنہوں نے اس عاجز کے مقام اور مرتبہ سے
انکار نہیں کیا اور قبول کیا ہے۔ ایک تو میاں غلام فرید صاحب چاچڑاں والے پیر نواب صاحب بہاولپور ہیں۔
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۶۰ جن کا خط عربی میں نے چھاپ دیا ہے جس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ علم عربی میں ایک فاضل ہیں۔
اور دوسرے پیر صاحب العلم ہیں جو بلا د سندھ کے مشاہیر مشائخ میں سے ہیں۔ جن کے مرید
ایک لاکھ سے کچھ زیادہ ہوں گے۔ اور باوجود اس کے وہ علوم عربیہ میں مہارت تامہ رکھتے ہیں۔ اور علماء
راسخین میں سے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے جو میری نسبت گواہی دی ہے وہ یہ ہے۔ ”انی رأیت رسول
الله صلى الله عليه وسلم واستفسرته في امرك وقلت بين لي يارسول الله اهو
كاذب مفترى او صادق۔ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم "انه صادق و من عند
الله ۔ فعرفت انك على حق مبين۔ وبعد ذلك لانشك في أمرك ولا نرتاب فی
شانک و نعمل كما تأمر ۔ فان امرتنا ان اذهبوا الى بلاد امريكه فانا نذهب اليها وَمَا
تكون لنا خيرة في امرنا وستجدنا ان شاء الله من المطاوعین “ یعنی میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو عالم کشف میں دیکھا پس میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شخص جو مسیح موعود
ہونے کا دعویٰ کرتا ہے کیا یہ جھوٹا اور مفتری ہے یا صادق ہے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
وہ صادق ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ پس میں نے سمجھ لیا کہ آپ حق پر ہیں ۔ اب بعد اس کے ہم
آپ کے امور میں شک نہیں کریں گے اور آپ کی شان میں ہمیں کچھ شبہ نہیں ہوگا اور جو کچھ آپ فرمائیں
گے ہم وہی کریں گے۔ پس اگر آپ یہ کہو کہ ہم امریکہ میں چلے جائیں تو ہم وہیں جائیں گے۔ اور ہم نے
اپنے تئیں آپ کے حوالہ کر دیا ہے اور انشاء اللہ ہمیں فرمانبردار پاؤ گے۔
یہ وہ باتیں ہیں جو ان کے خلیفہ عبداللطیف مرحوم اور شیخ عبد اللہ عرب نے زبانی بھی مجھے سنائیں اور
اب بھی میرے دلی دوست سیٹھ صالح محمد حاجی اللہ رکھا صاحب جب مدر اس سے ان کے پاس گئے تو انہیں
بدستور مصدق پایا۔ بلکہ انہوں نے عام مجلس میں کھڑے ہو کر اور ہاتھ میں عصا لے کر تمام حاضرین کو بلند
آواز سے سنا دیا کہ میں ان کو اپنے دعوئی میں حق پر جانتا ہوں اور ایسا ہی مجھے کشف کی رو سے معلوم ہوا ہے
اور ان کے صاحبزادہ صاحب نے کہا کہ جب میرے والد صاحب تصدیق کرتے ہیں تو مجھے بھی انکار نہیں ۔
اب عبد الحق غزنوی کو کچھ کھا کر مر جانا چاہیے کہ خدا تعالیٰ اس عاجز کی لاکھوں انسانوں میں عزت
ظاہر کر رہا ہے جس میں اس کی ذلت ہے۔ اس پلید کو سوچنا چاہیے کہ مباہلہ کا یہ اثر ہوتا ہے یا یہ کہ بھائی مرا
اور اس کی بوڑھی عورت پر قبضہ کیا اور پھر اس کو مباہلہ کا اثر ٹھہرایا۔
اور یادر ہے کہ صرف یہی نہیں کہ میاں غلام فرید صاحب چاچڑاں والے اور پیر صاحب العلم سندھ والے
مصدق ہیں بلکہ صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب جن کے بزرگوں کے ہندوستان میں ہزار ہا مرید ہیں اس عاجز کی
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
بیعت میں معہ اپنے اہل بیت کے داخل ہو چکے ہیں۔ ایسا ہی حاجی مستی احمد جان صاحب له
لدھیانوی
مرحوم اس عاجز کے اول درجہ کے معتقدین میں سے تھے اور اُن کے تمام صاحبزادے اور صاحبزادیاں اور
گھر کے لوگ غرض تمام کنبہ ان کا اس عاجز کی بیعت میں داخل ہو چکا ہے۔
بالآخر میں پھر ہر ایک طالب حق کو یاد دلاتا ہوں کہ وہ دین حق کے نشان اور اسلام کی سچائی کے
آسمانی گواہ جس سے ہمارے نابینا علماء بے خبر ہیں وہ مجھ کو عطا کئے گئے ہیں ۔ مجھے بھیجا گیا ہے تا
میں ثابت کروں کہ ایک اسلام ہی ہے جو زندہ مذہب ہے۔ اور وہ کرامات مجھے عطا کئے گئے ہیں
جن کے مقابلہ سے تمام غیر مذہب والے اور ہمارے اندرونی اندھے مخالف بھی عاجز ہیں ۔ میں
ہر یک مخالف کو دکھلا سکتا ہوں کہ
قرآن شریف
اپنی تعلیموں اور اپنے علوم حکمیہ اور اپنے معارف دقیقہ اور بلاغت کاملہ کی رو سے معجزہ ہے ۔
موسیٰ کے معجزہ سے بڑھ کر اور عیسیٰ کے معجزات سے صد ہا درجہ زیادہ ۔
میں بار بار کہتا ہوں ۔ اور بلند آواز سے کہتا ہوں کہ قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے سچی محبت رکھنا اور سچی تابعداری اختیار کرنا انسان کو صاحب کرامات بنا دیتا ہے ہے۔ اور
اسی کامل انسان پر علوم غیبیہ کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ اور دنیا میں کسی مذہب والا روحانی
برکات میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ چنانچہ میں اس میں صاحب تجربہ ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں
جو شخص یہ کہتا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام میں کوئی اہل کرامت موجود نہیں وہ اندھا اور دل سیاہ ہے۔ اسلام وہ مذہب ہے کہ کسی زمانہ
میں اہل کرامت سے خالی نہیں رہا۔ اور اب تو اتمام حجت کے لئے کرامات کی نہایت ضرورت ہے اور وہ ضرورت خدا تعالیٰ کے فضل سے
حسب المراد پوری ہوگئی ہے کوئی شخص نہیں کہ کرامت نمائی میں اسلام کے مقابل پر ٹھہر سکے۔ منہ
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
که بجز اسلام تمام مذہب مُردے ان کے خدا مردے اور خود وہ تمام پیرو
مردے ہیں۔ اور خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق ہو جانا بجز اسلام قبول کرنے کے
ہرگز ممکن نہیں ہرگز ممکن نہیں ۔
اے نادانوں! تمہیں مردہ پرستی میں کیا مزہ ہے؟ اور مُردار کھانے میں کیا
لذت ؟!!! آؤ میں تمہیں بتلاؤں کہ زندہ خدا کہاں ہے۔ اور کس قوم کے
ساتھ ہے۔ وہ اسلام کے ساتھ ہے۔ اسلام اس وقت موسیٰ کا طور ہے جہاں خدا بول
رہا ہے۔ وہ خدا جو نبیوں کے ساتھ کلام کرتا تھا اور پھر چپ ہو گیا۔ آج وہ
ایک مسلمان
کے دل میں کلام کر رہا ہے۔ کیا تم میں سے کسی کو شوق نہیں ؟ کہ اس بات کو
پر کھے ۔ پھر اگر حق کو پاوے تو قبول کر لیوے۔ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ کیا ایک
مردہ کفن میں لپیٹا ہوا۔ پھر کیا ہے؟ کیا ایک مشت خاک ۔ کیا یہ مردہ خدا
ہو سکتا ہے؟ کیا یہ تمہیں کچھ جواب دے سکتا ہے؟ ذرہ آؤ ! ہاں ! لعنت ہے تم
پر اگر نہ آؤ ۔ اور اس سڑے گلے مردہ کا میر - کا میرے زندہ خدا کے ساتھ مقابلہ نہ کرو۔
دیکھو میں تمہیں کہتا ہوں کہ چالیس دن نہیں گذریں گے کہ وہ بعض
آسمانی نشانوں سے تمہیں شرمندہ کرے گا ۔ نا پاک ہیں وہ دل جو سچے ارادہ
سے نہیں آزماتے ۔ اور پھر انکار کرتے ہیں ۔ اور پلید ہیں وہ طبیعتیں
جو شرارت کی طرف جاتی ہیں نہ طلب حق کی طرف ۔
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
او میرے مخالف مولویو! اگر تم میں شک ہو تو آؤ چند روز میری صحبت میں رہو۔
اگر خدا کے نشان نہ دیکھو تو مجھے پکڑو۔ اور جس طرح چاہو تکذیب سے پیش آؤ۔ میں اتمام حجت
کر چکا ۔ اب جب تک تم اس حجت کو نہ توڑ لو۔ تمہارے پاس کوئی جواب نہیں۔ خدا کے نشان
بارش کی طرح برس رہے ہیں۔ کیا تم میں سے کوئی نہیں جو سچا دل لے کر میرے
پاس آوے۔ کیا ایک بھی نہیں ۔
دو
دنیا میں ایک نذیر آیا۔ پر دنیا نے
اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں
سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
والسلام على من اتبع الهدى
۲۲ جنوری ۱۸۹۷ء
☆☆☆
☆☆
☆