انجام آتھم

حصہ 28

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۴۰ ترجمہ اس کا یہ ہے۔ تمام تعریفیں اس خدا کے لئے ہیں جو رب الارباب ہے۔ اور درود اس رسول مقبول پر
جو یوم الحساب کا شفیع ہے اور نیز اس کی آل اور اصحاب پر۔ اور تم پر سلام اور ہر ایک پر جو راہ صواب میں
کوشش کرنے والا ہو۔ اس کے بعد واضح ہو کہ مجھے آپ کی وہ کتاب پہنچی جس میں مباہلہ کے لئے جواب
طلب کیا گیا ہے۔ اور اگر چہ میں عدیم الفرصت تھا تاہم میں نے اس کتاب کی ایک جز کو جو حسن خطاب
اور طریق عتاب پر مشتمل تھی پڑھی ہے سواے ہر یک حبیب سے عزیز تر تجھے تجھے معلوم ہو کہ میں ابتدا سے
تیرے لئے تعظیم کرنے کے مقام پر کھڑا ہوں ۔ تا مجھے ثواب حاصل ہو اور کبھی میری زبان پر بجر تعظیم اور
تکریم اور رعایت آداب کے تیرے حق میں کوئی کلمہ جاری نہیں ہوا۔ اور اب میں مطلع کرتا ہوں کہ میں
بلا شبہ تیرے نیک حال کا معترف ہوں۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ تو خدا کے صالح بندوں میں سے ہے
اور تیری سعی عند اللہ قابل شکر ہے جس کا اجر ملے گا اور خدائے بخشندہ بادشاہ کا تیرے پر فضل ہے۔ میرے
لئے عاقبت بالخیر کی دعا کر اور میں آپ کے لئے انجام خیر و خوبی کی دعا کرتا ہوں ۔ اگر مجھے طول کا اندیشہ نہ
ہوتا تو میں زیادہ لکھتا۔ والسلام على من سلك سبيل الصواب ۔ من مقام چاچڑاں
ایک اور پیشگوئی کا پورا ہونا
چونکہ حدیث صحیح میں آچکا ہے کہ مہدی موعود کے پاس ایک چھپی ہوئی کتاب ہوگی جس میں اس کے
تین سو تیرہ اصحاب کا نام درج ہوگا ۔ اس لئے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ وہ پیشگوئی آج پوری
ہوگئی ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ پہلے اس سے اس امت مرحومہ میں کوئی ایسا شخص پیدا نہیں ہوا کہ جو مہدویت کا
مدعی ہوتا اور اس کے وقت میں چھاپہ خ چھا پہ خانہ بھی ہوتا ۔ اور اس کے پاس ایک کتاب بھی ہوتی جس میں
تین کلواتیرہ نام لکھے ہوئے ہوتے۔ اور ظاہر ہے کہ اگر یہ کام انسان کے اختیار میں ہوتا تو اس سے
پہلے کئی جھوٹے اپنے تئیں اس کا مصداق بنا سکتے ۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ خدا کی پیشگوئیوں میں ایسی
فوق العادت شرطیں ہوتی ہیں کہ کوئی جھوٹا ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ اور اس کو وہ سامان اور
اسباب عطا نہیں کئے جاتے جو سچے کو عطا کئے جاتے ہیں ۔
شیخ علی حمزہ بن علی ملک الطوسی اپنی کتاب جواہر الاسرار میں جو ۸۴۰ھ میں تالیف ہوئی تھی
مہدی موعود کے بارے میں مندرجہ ذیل عبارت لکھتے ہیں ۔ در اربعین آمده است که خروج مهدی

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
از قریه کدعه باشد ۔ قال النبي صلى الله عليه وسلم يخرج المهدى من قرية يقال لها كدعه ويصدقه ۴۱
الله تعالى ويجمع اصحابه من اقصى البلاد على عدة اهل بدر بثلاث مائة وثلاثة عشر رجلا ومعه
صحيفة مختومة (اى مطبوعة) فيها عدد اصحابه باسمائهم وبلادهم وخلالهم یعنی مهدی اس گاؤں
سے نکلے گا جس کا نام کدعہ ہے ( یہ نام دراصل قادیان کے نام کو معرب کیا ہوا ہے ) اور پھر فرمایا کہ خدا اس مہدی کی تصدیق
کرے گا۔ اور دور دور سے اس کے دوست جمع کرے گا جن کا شمار اہل بدر کے شمار سے برابر ہوگا۔ یعنی تین سو تیرہ ہوں
گے۔ اور ان کے نام بقید مسکن و خصلت چھپی ہوئی کتاب میں درج ہوں گے۔
الله الله
اب ظاہر ہے کہ کسی شخص کو پہلے اس سے یہ اتفاق نہیں ہوا کہ وہ مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کرے اور اس
کے پاس چھپی ہوئی کتاب ہو جس میں اس کے دوستوں کے نام ہوں ۔ لیکن میں پہلے اس سے بھی آئینہ کمالات اسلام
میں تین سو نام درج کر چکا ہوں اور اب دوبارہ اتمام حجت کے لئے تین السواتیرہ نام ذیل میں درج کرتا ہوں تا ہر ایک
منصف سمجھ لے کہ یہ پیشگوئی بھی میرے ہی حق میں پوری ہوئی۔ اور بموجب منشاء حدیث کے یہ بیان کر دینا پہلے سے
ضروری ہے کہ یہ تمام اصحاب خصلت صدق و صفا ر کھتے ہیں اور حسب مراتب جس کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے بعض بعض سے
محبت اور انقطاع الی اللہ اور سرگرمی دین میں سبقت لے گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سب کو اپنی رضا کی راہوں میں ثابت قدم کرے۔ اور وہ یہ ہیں۔
ا۔ منشی جلال الدین صاحب پنشنر سابق میر منشی ۱۶۔ مولوی غلام علی صاحب ڈپٹی رہتاس جہلم ۳۰ ۔ میاں جمال الدین سیکھواں گورداسپور معہ اہلبیت
رحمت نمبر ۱۲ موضع بلانی کھاریاں ضلع گجرات ۱۷۔ میاں نبی بخش صاحب رفوگر امرتسر ۳۱ - میاں خیر الدین "
۲۔ مولوی حافظ فضل دین صاحب
۳۔ میاں محمد دین پٹواری بلانی
//
//
۱۸۔ میاں عبد الخالق صاحب
//
۳۲۔ میاں امام الدین "
//
//
//
//
۱۹ ۔ میاں قطب الدین خان صاحب مس گر" ۳۳۔ میاں عبدالعزیز پٹواری
قاضی یوسف علی نعمانی معہ اہل بیت تشام حصار ۲۰۔ مولوی ابوالحمید صاحب حیدر آباد دکن ۳۴ ۔ منشی گلاب دین رہتاس جہلم
ه میرزا امین بیگ صاحب معہ اہل بیت بهالوجی جیپور ۲۱ - مولوی حاجی حافظ حکیم نوردین صاحب معه هر دو ۳۵۔ قاضی ضیاءالدین صاحب۔ قاضی کوئی
۳۶۔ میاں عبداللہ صاحب پٹواری سنوری
۲۲ - مولوی سید محمد حسن صاحب امروہہ ضلع مراد آباد ۳۷۔ شیخ عبدالرحیم صاحب نو مسلم سابق لیس
۔ مولوی قطب الدین صاحب۔ بدوملی۔ سیالکوٹ زوجہ بھیرہ ضلع شاہ پور
ے منشی روڑ ا صاحب۔
کپورتھلہ
۔ میاں محمد خاں صاحب
//
و منشی ظفر احمد صاحب
۱۰ مینشی عبد الرحمن صاحب
//
//
//
۲۳ - مولوی حاجی حافظ حکیم فضل دین صاحب معه هر دو زوجہ بھیرہ دفعدار رسالہ نمبر ۱۲ چھاؤنی سیالکوٹ
قادیانی سابق سرساوی معہ اہلبیت
۲۴۔ صاحبزادہ محمد سراج الحق صاحب جمالی نعمانی ۳۸۔ مولوی مبارک علی صاحب امام
۳۹۔ میرزا نیاز بیگ صاحب
//
کلانوری
منشی فیاض علی صاحب
۱۲۔ مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹ
//
۲۵ - سید نا صر نواب صاحب دہلوی۔ حال قادیانی ۴۰ میرزا یعقوب بیگ صاحب
۲۶۔ صاحبزادہ افتخار احمد صاحب لدھیانوی بمعہ اہلبیت در ۴۱ میرزا ایوب بیگ صاحب معہ اہلبیت --//
۱۳ - سید حامد شاہ صاحب
۴۲۔ میرزا خدا بخش صاحب۔ ۲۷۔ صاحبزادہ منظور محمد صاحب معہ اہلبیت //
جھنگ
۱۴ - مولوی وزیر الدین صاحب کانگڑہ ۲۸ - حافظ حاجی مولوی احمد اللہ خان معه اهلبیت // ۴۳- سردار نواب محمد علی خاں صاحب رئیس کو ٹلہ
۲۹۔ سیٹھ عبدالرحمن صاحب حاجی اللہ رکھا معہ اہلبیت مدراس ۴۴- سید محمد عسکری خان صاحب سابق اکسٹرا اسٹنٹ اللہ آباد
۱۵ مینشی گوہر علی صاحب
//
جالندھر
سہو کتابت ہے آئینہ کمالات اسلام میں ۳۲۷ نام لکھے ہیں ۔ ملاحظہ آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۱۶ تا ۶۳۰ - ( ناشر )

۴۷۔ شہزادہ عبدالمجید صاحب۔
۴۸۔ منشی حمید الدین صاحب۔
۴۹۔ میاں کرم الہی صاحب
//
//
//
بٹالہ
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۱۰۹۔ منشی تاج محمد خاں صاحب ۔۔۔۔۔ لودیانہ
روپر
۴۲ ۴۵ - میرزا محمد یوسف بیگ صاحب سامانه ریاست پٹیالہ ۷۷۔ میاں محمد اکبر صاحب ۔۔۔۔۔
۴۶۔ شیخ شہاب الدین صاحب لودیانہ
۷۸ ۔ شیخ مولا بخش صاحب ڈنگہ گجرات ۱۱۰۔ سید محمد ضیاء الحق صاحب ۔۔۔
۷۹۔ سید امیر علی شاہ صاحب سارجنٹ سیالکوٹ 11۔ شیخ محمد عبد الرحمن صاحب عرف شعبان کابلی
۸۰ ۔ میاں محمد جان صاحب ۔
وزیر آباد ۱۱۲۔ خلیفہ رجب دین صاحب تاجر ۔۔۔۔۔۔ لاہور
میاں شادی خاں صاحب سیالکوٹ ۱۱۳۔ پیر جی خدا بخش صاحب مرحوم ۔ ڈیرہ دون
۵۰۔ قاضی زین العابدین صاحب خانپور - سرہند ۸۲ میاں محمد نواب خان صاحب تحصیلدار جہلم ۱۱۴- حافظ مولوی محمد یعقوب خان صاحب "
۵۱ - مولوی غلام حسن صاحب رجسٹرار ۔۔۔ پشاور ۸۳ ۔ میاں عبداللہ خان صاحب برادر نواب خان صاحب ۱۱۵ شیخ چراغ علی نمبردار تھہ غلام نبی
۵۲ - محمد انوار حسین خان صاحب۔ شاہ آباد۔ ہر دوئی ۸۴ مولوی برہان الدین صاحب
۱۱۶- محمد اسمعیل غلام کبریا صاحب فرزند رشید مولوی
۵۳ - شیخ فضل الہی صاحب فیض اللہ چک ۸۵ - شیخ غلام نبی صاحب ۔۔۔
راولپنڈی محمد احسن صاحب امروہی۔
۵۴ ۔ میاں عبدالعزیز صاحب۔
دہلی ۸۶ - بابو محمد بخش صاحب ہیڈ کلرک ۔ چھاؤنی انبالہ ۱۱۷ احمد حسن صاحب فرزند رشید مولوی محمد احسن
۵۵ - مولوی محمد سعید صاحب شامی ۔۔۔ طرابلسی ۸۷ مینشی رحیم بخش صاحب میونسپل کمشنر لدھیانہ
۵۶ - مولوی حبیب شاہ صاحب خوشاب ۸۸ - منشی عبدالحق صاحب کرانچی واله ۔۔۔ ۱۱۸۔ سیٹھ احمد صاحب عبد الرحمن حاجی اللہ رکھا
بخارا
لاہور
//
صاحب امروہی ۔
تاجر مدراس۔
۵۷۔ حاجی احمد صاحب۔
۸۹- حافظ فضل احمد صاحب ۔۔۔
۵۸۔ حافظ نور محمد صاحب ۔۔۔۔۔۔ فیض اللہ چک ۹۰ مولوی قاضی امیر حسین صاحب ۔۔۔۔۔۔۔ بھیرہ ۱۱۹ ۔ سیٹھ صالح محمد صاحب حاجی اللہ رکھا تا جر مدراس
۵۹۔ شیخ نور احمد صاحب ۔۔۔
امرتسر
و مولوی حسن علی صاحب مرحوم ۔۔۔۔۔۔۔ بھا گلپور ۱۲۰۔ سیٹھ ابراہیم صاحب صالح محمد حاجی اللہ رکھا
۶۰ - مولوی جمال الدین صاحب ۔۔۔۔ سید والہ ۹۲۔ مولوی فیض احمد صاحب لنگیاں والی گوجرانوالہ ۱۲۱ ۔ سیٹھ عبدالحمید صاحب حاجی ایوب حاجی اللہ رکھا
۶۱۔ میاں عبداللہ صاحب۔ ٹھٹھہ شیر کا ۹۳ - سید محمود شاہ صاحب مرحوم ۔۔۔ سیالکوٹ ۱۲۲۔ حاجی مہدی صاحب عربی بغدادی نزیل در
۶۲ ۔ میاں اسمعیل صاحب
سرساوه ۹۴ - مولوی غلام امام صاحب عزیز الواعظین منی پور آسام ۱۲۳ ۔ سیٹھ محمد یوسف صاحب حاجی اللہ رکھا "
۶۳ ۔ میاں عبدالعزیز صاحب نو مسلم ۔ قادیان ۹۵ - رحمن شاہ صاحب ناگپور ضلع چانده وڑوڑہ ۱۲۴۔ مولوی سلطان محمود صاحب میلا پور
۶۴ ۔ خواجہ کمال الدین صاحب بی اے معہ اہل بیت لاہور ۹۶ ۔ میاں جان محمد صاحب مرحوم ۔۔۔۔۔۔ قادیان ۱۲۵۔ حکیم محمد سعید صاحب
۶۵ - مفتی محمد صادق صاحب بھیرہ ضلع شاہ پور ۹۷ منشی فتح محمد معہ اہلبیت بز دار لیہ ڈیرہ اسمعیل خاں ۱۲۶۔ منشی قادر علی صاحب
//
//
//
//
۲۶ - شیر محمد خاں صاحب ۔۔۔۔۔ بكبر
۹۸ شیخ محمد صاحب۔
مکی
۶۷۔ منشی محمد افضل صاحب لاہور حال ۔۔۔ مباسه ۹۹ - حاجی منشی احمد جان صاحب مرحوم - لودیانہ ۱۲۸ منشی سراج الدین صاحب تر مل کبیری در
۶۸ ۔ ڈاکٹر محمد اسمعیل خان صاحب گوڑیانی ملازم در ۱۰۰ منشی پیر بخش صاحب مرحوم ۔۔۔۔ جالندھر ۱۲۹۔ قاضی غلام مرتضی صاحب اکسٹرا اسسٹنٹ
۶۹ ۔ میاں کریم الدین صاحب مدرس قلعہ سوبھا سنگھ ۱۰۱ - شیخ عبدالرحمن صاحب نو مسلم ۔۔۔۔۔ قادیان کمشنر مظفر گڑھ حال پنشنر
۱۲۷۔ منشی غلام دستگیر صاحب
//
//
۷۰۔ سید محمد اسمعیل دہلوی طالب علم حال قادیان ۱۰۲۔ حاجی عصمت اللہ صاحب۔
لودیانه
۱۳۰ - مولوی عبد القادر خان صاحب جمالپور لودیانہ
اے۔ بابو تاج الدین صاحب اکو نٹنٹ ۔ لاہور ۱۰۳۔ میاں پیر بخش صاحب
//
۱۳۱ مولوی عبد القادر صاحب خاص لودیانہ
۷۲ - شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر
۱۰۴ - منشی ابراہیم صاحب ۔۔۔
//
۱۳۲ - مولوی رحیم اللہ صاحب مرحوم ۔۔۔۔۔ لاہور
۷۳۔ شیخ نبی بخش صاحب ۔۔
۱۰۵۔ منشی قمر الدین صاحب۔
۱۳۳- مولوی غلام حسین صاحب
۷۴ ۔ منشی معراج الدین صاح
صاحب
۱۰۶۔ حاجی محمد امیر خاں صاحب سہارنپور ۱۳۴ - مولوی غلام نبی صاحب مرحوم خوشاب شاہ پور
۷۵۔ شیخ مسیح اللہ صاحب ۔۔۔۔۔۔ شاہجہان پوری ۱۰۷۔ حاجی عبد الرحمن صاحب مرحوم ۔۔ او دیانه ۱۳۵ - مولوی محمد حسین صاحب علاقہ ریاست کپورتھلہ
ے ۔ منشی چوہدری نبی بخش صاحب معہ اہل بیت۔ بٹالہ ۱۰۸۔ قاضی خواجہ علی صاحب۔
// ۔۔۔۔
۱۳۶ - مولوی شہاب الدین صاحب غزنوی کا بلی

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۱۳۷ مولوی سید محمد تفضل حسین صاحب ۱۶۷۔ سید مهدی حسین صاحب علاقہ پٹیالہ ۱۹۸۔ میاں الہ بخش صاحب علاقہ بند۔ امرتسر ۴۳
اکسٹرا اسسٹنٹ علی گڑھ ضلع فرخ آباد ۱۶۸۔ مولوی حکیم نور محمد صاحب موکل ۱۹۹۔ مولوی عنایت اللہ صاحب مدرس ۔۔۔۔۔۔۔ مانانوالہ
۱۳۸ - منشی صادق حسین صاحب مختار ۔۔۔۔۔ اٹاوہ ۱۶۹ - حافظ محمد بخش مرحوم ۔۔۔ کوٹ قاضی ۲۰۰۔ منشی میراں بخش صاحب ۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ
۱۳۹ - شیخ مولوی فضل حسین صاحب احمد آبادی جہلم ۱۷۰۔ چوہدری شرف الدین صاحب کوٹلہ فقیر جہلم ۲۰۱ - مولوی احمد جان صاحب مدرس در
۱۴۰۔ میاں عبدالعلی موضع عبد الرحمن ضلع شاہ پور ۱۷۱۔ میاں رحیم بخش صاحب امرتسر ۲۰۲ ۔ مولوی حافظ احمد دین چک سکندر گجرات
۱۴۱۔ منشی نصیر الدین صاحب لونی حال حیدر آباد ۱۷۲۔ مولوی محمد افضل صاحب کملہ - گجرات ۲۰۳ مولوی عبدالرحمن صاحب کہیوال جہلم
۱۴۲۔ قاضی محمد یوسف صاحب قاضی کوٹ ۔ گوجرانوالہ ۱۷۳۔ میاں اسمعیل صاحب امرتسری ۲۰۴ میاں مہر دین صاحب۔۔۔۔ لالہ موسیٰ
۱۴۳- قاضی فضل الدین صاحب "
۱۷۴۔ مولوی غلام جیلانی صاحب گھرونواں ۔ جالندھر ۲۰۵ ۔ میاں ابراہیم صاحب پنڈوری۔ جہلم
۱۴۴- قاضی سراج الدین صاحب "
۱۷۵ مینشی امانت خان صاحب نادون ۔ کانگڑہ ۲۰۶ ۔ سید محمود شاہ صاحب فتح پور گجرات
۱۴۵- قاضی عبدالرحیم صاحب فرزند رشید قاضی ۱۷۶۔ قاری محمد صاحب۔
جہلم ۲۰۷۔ محمد جو صاحب۔۔۔۔
ضیاء الدین صاحب کوٹ قاضی ۔ گوجرانوالہ ۱۷۷۔ میاں کرم داد معہ اہل بیت۔ قادیان ۲۰۸۔ منشی شاہ دین صاحب۔ دینا۔ جہلم
۲۰۹ - منشی روشن دین صاحب۔ ڈنڈوت //
۲۱۰۔ حکیم فضل الہی صاحب۔۔۔۔ لاہور
//
۱۴۶۔ شیخ کرم الہی صاحب کلرک ریلوے۔ پٹیالہ ۱۷۸۔ حافظ نور احمد ۔۔۔
۱۴۷ - میرزا عظیم بیگ صاحب مرحوم - سامانه - پٹیالہ ۱۷۹۔ میاں کرم الہی صاحب ۔
لدھیانہ
//
پٹیالہ
//
لودیانه
لاہور
//
//
امرتسر
//
//
لاہور
//
۱۴۸۔ میرزا ابراهیم بیگ صاحب مرحوم در " ۱۸۰۔ میاں عبد الصمد صاحب ۔۔۔ نارووال ۲۱۱ - شیخ عبداللہ دیوانچند صاحب کمپونڈر
۱۴۹۔ میاں غلام محمد طالب علم مہر الہ۔ لاہور ۱۸۱۔ میاں غلام حسین معہ اہلیہ
رہتاس ۲۱۲۔ منشی محمد علی صاحب
۱۵۰ - مولوی محمد فضل صاحب چنگا۔ گوجر خان ۱۸۲ - میاں نظام الدین صاحب جہلم
۲۱۳۔ منشی امام الدین صاحب کلرک
۱۵۱۔ ماسٹر قا در بخش صاحب
۱۸۳۔ میاں محمد صاحب
جہلم ۲۱۴ - منشی عبدالرحمن صاحب "
۱۵۲۔ منشی اللہ بخش صاحب۔
۱۸۴۔ میاں علی محمد صاحب
۲۱۵ - خواجہ جمال الدین صاحب بی اے لاہور حال جموں
۱۵۳- حاجی ملا نظام الدین صاحب " ۱۸۵۔ میاں عباس خاں ۔ کہو ہار ۔ گجرات ۲۱۶ - منشی مولا بخش صاحب کلرک۔
۱۵۴۔ عطاء الہی غوث گڑھه ۔۔۔
۱۸۶ ۔ میاں قطب الدین صاحب کوٹلہ فقیر جہلم ۲۱۷ - شیخ محمد حسین صاحب مراد آبادی ۔۔ پیالہ
۱۵۵۔ مولوی نور محمد صاحب مانگٹ
۱۸۷۔ میاں اللہ دتا خان صاحب اڈیالہ ۔۔۔۔۔ ۲۱۸ - عالم شاہ صاحب کھاریاں گجرات
۱۵۶ - مولوی کریم اللہ صاحب۔
امرتسر ۱۸۸ محمد حیات صاحب چک جانی
۲۱۹۔ مولوی شیر محمد صاحب ہو ہین ۔۔۔۔۔۔۔ شاہپور
۱۵۷۔ سید عبد الہادی صاحب سولن۔۔۔ مله ۱۸۹ - مخدوم مولوی محمد صدیق صاحب بھیرہ ۲۲۰ - میاں محمد الحق صاحب او در سیر بھیرہ۔ حال ممباسہ
۱۵۸ مولوی محمد عبد اللہ خان صاحب۔ پٹیالہ ۱۹۰۔ عبد المغنی صاحب فرزند رشید مولوی ۲۲۱ میرزا اکبر بیگ صاحب۔۔۔۔کلانور
۱۵۹۔ ڈاکٹر عبدالحکیم خاں صاحب ۔ ۔
برہان الدین صاحب جہلمی
۲۲۲ مولوی محمد یوسف صاحب۔۔۔۔سنور
۱۶۰۔ ڈاکٹر بوڑے خان صاحب قصور ضلع لاہور 191 - قاضی چراغ الدین کوٹ قاضی - گوجرانوالہ ۲۲۳۔ میاں عبد الصمد صاحب۔۔۔۔ "
۱۶۱۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب لاہور ۔ حال چکرانہ ۱۹۲ میاں فضل الدین صاحب قاضی کوٹ
۲۲۴ منشی عطا محمد صاحب سیالکوٹ
۱۶۲۔ غلام محی الدین خان صاحب فرزند ڈاکٹر بوڑے خان صاحب ۱۹۳۔ میاں علم الدین صاحب کوٹلہ فقیر جہلم ۲۲۵۔ شیخ مولا بخش صاحب ۔
۱۶۳ - مولوی صفدر حسین صاحب حیدر آباد دکن ۱۹۴۔ قاضی میر محمد صاحب کوٹ کھلیان ۲۲۶ - سید فصیلت علی شاہ صاحب ڈپٹی انسپکٹر
۱۶۴۔ خلیفه نوردین صاحب ۔۔۔۔۔۔ جموں ۱۹۵۔ میاں اللہ دتا صاحب ۔۔۔۔۔ نت گوجرانوالہ
ڈنگہ
۱۶۵۔ میاں اللہ دتا صاحب۔
۱۹۶۔ میاں سلطان محمد صاحب ۔۔۔۔۔۔۔ // ۲۲۷ منشی رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر گورداسپورہ
۱۶۶۔ منشی عزیز الدین صاحب ۔۔۔ کانگڑہ ۱۹۷۔ مولوی خان ملک صاحب کھیوال ۲۲۸ ۔ سید احمد علی شاہ صاحب سیالکوٹ
//
//
//

//
//
//
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۲۲۹۴۴۔ ماسٹر غلام محمد صاحب
سیالکوٹ ۲۶۱۔ میاں حاجی وریام
خوشاب
۲۹۳۔ عبدالکریم صاحب مرحوم ۔۔۔۔۔ چمارو
۲۳۰ حکیم محمد دین صاحب۔۔۔۔۔ " ۲۶۲۔ حافظ مولوی فضل دین صاحب "
۲۹۴۔ عبد الوہاب صاحب
بغدادی
۔ ۲۳۱۔ میاں غلام محی الدین صاحب
۲۶۳۔ سید دلدار علی صاحب بلور کانپور ۲۹۵ - میاں کریم بخش صاحب مرحوم مغفور جمال پور
۲۳۲۔ میاں عبدالعزیز صاحب
۲۶۴- سید رمضان علی صاحب "
ضلع لدھیانہ۔
۲۳۳۔ منشی محمد دین صاحب
۲۶۵- سید جیون علی صاحب پلول - حال الہ آباد ۲۹۶ - عبد العزیز صاحب عرف عزیز الدین ناسنگ
۲۳۴ منشی عبدالمجید صاحب او جله - گورداسپور ۲۶۶- سید فرزند حسین صاحب چاند پور // ۲۹۷ - حافظ غلام محی الدین صاحب بھیرہ حال قادیان
۲۳۵ میاں خدا بخش صاحب۔ بٹالہ
۲۶۷۔ سید ا ہتمام علی صاحب۔ موہر ونڈا۔ " ۲۹۸ محمد اسمعیل صاحب نقشہ نویس کا لکا ریلوے
۲۳۶ منشی حبیب الرحمن صاحب حاجی پور - کپورتھلہ ۲۶۸۔ حاجی نجف علی صاحب کٹرہ محلہ الہ آباد ۲۹۹ - احمد دین صاحب۔ چک۔ کھاریاں
//
//
۲۳۷۔ محمد حسین صاحب لنگیاں والی گوجرانوالہ ۲۶۹۔ شیخ گلاب صاحب
۔۔۔
//
//
//
۳۰۰ محمد امین کتاب فروش جہلم
۳۰۱ مولوی محمود حسن خان صاحب مدرس ملازم پٹیالہ
لاہور
۳۰۲- محمد رحیم الدین
حبیب واله
جموں
۲۳۸ منشی زین الدین محمد ابراہیم ۔ انجینئر بمبئی ۲۷۰۔ شیخ خدا بخش صاحب
۲۳۹۔ سید فضل شاہ صاحب۔
لاہور ۲۷۱۔ حکیم محمد حسین صاحب
۲۴۰۔ سید ناصر شاہ صاحب سب او در سیر ۔ اوڑی کشمیر ۲۷۲۔ میاں عطا محمد صاحب سیالکوٹ ۳۰۳۔ شیخ حرمت علی صاحب کراری الہ آباد
۲۴۱۔ منشی عطا محمد صاحب چنیوٹ جھنگ ۲۷۳۔ میاں محمد دین صاحب
۳۰۴ میاں نور محمد صاحب غوث گڑھ ۔۔۔ پٹیالہ
۲۴۲ - شیخ نور احمد صاحب جالندھر ۔ حال ممباسہ ۲۷۴۔ میاں محمد حسن صاحب عطار لدهیانه ۳۰۵ مستری اسلام احمد صاحب ۔۔۔۔۔۔ بھیرہ
۲۴۳۔ منشی سرفراز خان صاحب۔ جھنگ ۲۷۵۔ سید نیاز علی صاحب بدایون حال را مپور
۳۰۶ حسینی خان صاحب
اله آباد
۲۴۴ مولوی سید محمد رضوی صاحب ۔ حیدر آباد ۲۷۶۔ ڈاکٹر عبدالشکور صاحب۔۔۔۔ سرسہ ۳۰۷ قاضی رضی الدین صاحب ۔۔۔۔۔۔ اکبر آباد
مفتی فضل الرحمن صاحب معہ اہلیہ بھیرہ ۲۷۷ - شیخ حافظ الہ دین صاحب بی اے جہاوریاں ۳۰۸۔ سعد اللہ خان صاحب ۔۔
۲۴۶۔ حافظ محمد سعید صاحب بھیرہ - حال لندن ۲۷۸ میاں عبدالسبحان ۔۔۔۔
۲۴۷ مستری قطب الدین صاحب بھیرہ ۲۷۹۔ میاں شہامت خان
۲۴۸ مستری عبدالکریم صاحب
۲۴۹۔ مستری غلام الہی صاحب
۲۵۰۔ میاں عالم دین صاحب
۲۵۱۔ میاں محمد شفیع صاحب
۲۵۲۔ میاں نجم الدین صاحب
۲۵۳۔ میاں خادم حسین صاحب
۲۵۴ با بو غلام رسول صاحب
//
//
//
//
شیخ عبد الرحمن صاحب نو مسلم در
//
//
//
لاہور
نادون
الہ آباد
۳۰۹ - مولوی عبدالحق صاحب ولد مولوی فضل حق
صاحب مدرس سامانہ پٹیالہ
۲۸۰ - مولوی عبد الحکیم صاحب دھار وار علاقہ بمبئی ۳۱۰- مولوی حبیب اللہ صاحب مرحوم محافظ دفتر
۲۸۱۔ قاضی عبداللہ صاحب کوٹ قاضی
پولیس ۔ جہلم
۲۸۲ عبدالرحمن صاحب پٹواری سنوری ۱۱ رجب علی صاحب پنشنر ساکن جہونسی کہنہ
۲۸۳۔ برکت علی صاحب مرحوم تھہ غلام نبی ضلع اللہ آباد
//
۲۸۴- شہاب الدین صاحب
۳۱۲۔ ڈاکٹر سید منصب علی صاحب پنشنر ۔ الہ آباد
۲۸۵ صاحب دین صاحب طہال۔ گجرات ۳۱۳۔ میاں کریم اللہ صاحب سارجنٹ پولس جہلم
۲۸۶ مولوی غلام حسن مرحوم ۔۔۔
دینه نگر
۲۸۷ نواب دین صاحب مدرس ۔۔۔۔۔۔ دینا نگر
۲۵۶ مولوی سردار محمد صاحب لون میانی ۲۸۸ - احمد دین صاحب ۔
۲۵۷ مولوی دوست محمد صاحب
مناره
۲۸۹۔ عبداللہ صاحب قرآنی ۔۔۔ لاہور
۲۵۸ مولوی حافظ محمد صاحب بھیرہ - حال کشمیر ۲۹۰ - کرم الہی صاحب کم پازیٹر
۲۵۹ مولوی شیخ قادر بخش صاحب۔ احمد آباد ۲۹۱- سید محمد آفندی
ترکی
۲۶۰ منشی اللہ داد صاحب کلرک چھاؤنی شاہپور ۲۹۲۔ عثمان عرب صاحب طائف شریف
☆☆☆

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
اب دیکھو یہ تین سو تیرہ مخلص جو اس کتاب میں درج ہیں یہ اسی پیشگوئی کا مصداق ہے جو احادیث ۴۵
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی ہے۔ پیشگوئی میں کدعہ کا لفظ بھی ہے جو صریح قادیان کے نام
کو بتلا رہا ہے پس تمام مضمون اس حدیث کا یہ ہے کہ وہ مہدی موعود قادیان میں پیدا ہوگا۔ اور اس کے
پاس ایک کتاب چھپی ہوئی ہوگی ۔ جس میں تین انتو تیرہ اس کے دوستوں کے نام درج ہوں گے۔ سو
ہر یک شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ بات میرے اختیار میں تو نہیں تھی کہ میں ان کتابوں میں جو اس زمانہ سے ہزار
برس پہلے دنیا میں شائع ہو چکی ہیں اپنے گاؤں قادیان کا نام لکھ دیتا۔ اور نہ میں نے چھاپہ کی کل نکالی ہے
تا یہ خیال کیا جائے کہ میں نے اس غرض سے مطبع کو اس زمانہ میں ایجاد کیا ہے۔ اور نہ تین سو تیرہ مخلص
اصحاب کا پیدا کرنا میرے اختیار میں تھا بلکہ یہ تمام اسباب خود خدا تعالیٰ نے پیدا کئے ہیں تا وہ اپنے رسول
کریم کی پیشگوئی کو پورا کرے۔
مگر اس زمانہ کے مولویوں کی حالت پر سخت افسوس ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی پیشگوئی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری ہو ۔ آتھم کی نسبت کیسی صفائی سے پیشگوئی پوری ہوئی ۔
خدا تعالیٰ کی الہامی شرط کے موافق اول آتھم سودائیوں کی طرح ڈرتا پھرا۔ اور باعث شدت
خوف شرط سے فائدہ اٹھایا۔ آخر بیبیا کی کی حالت میں خدا تعالیٰ کے قطعی کے قطعی الہام کے موافق واصل جہنم
ہوا۔ اور یہی پیشگوئی تھی جس کی براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں بھی اب سے سترہ برس پہلے خبر دی گئی تھی ۔
سوجیسا کہ اس پیشگوئی کی تکذیب میں پادریوں نے جھوٹ کی نجاست کھائی ۔ عبد الحق اور عبدالجبار
غزنویان و غیره مخالف مولویوں نے بھی وہ نجاست کھائی اور جیسا کہ عیسائیوں نے اسلام پر حملہ کیا
انہوں نے بھی اسلام پر حملہ کیا ۔ کیونکہ یہ نشان اسلام کی تائید میں تھا۔ سو ان لوگوں نے اسلام کی کچھ
پرواہ نہ کی اور کچھ بھی حیا اور شرم اور تقویٰ سے کام نہ لیا۔ اسی لئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
ان لوگوں کا نام یہودی رکھا ۔ اگر یہ لوگ آتھم کے بارے میں کوئی سچی نکتہ چینی کرتے تو ہمیں کچھ
افسوس نہ تھا مگر ان لوگوں نے تو اس سچائی پر تھو کا جو آفتاب کی طرح چمک رہی تھی ۔ عبد الحق غزنوی
بار بار لکھتا ہے کہ پادریوں کی فتح ہوئی ۔ ہم اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہیں اور کیا لکھیں کہ
اے بدذات یہودی صفت پادریوں کا اس میں منہ کالا ہوا اور ساتھ ہی تیرا بھی ۔ اور پادریوں پر
ایک آسمانی لعنت پڑی اور ساتھ ہی وہ لعنت تجھ کو بھی کھا گئی ۔ اگر تو سچا ہے تو اب ہمیں دکھلا کہ
آتھم کہاں ہے۔ اے خبیث کب تک تو جئے گا۔ کیا تیرے لئے ایک دن موت کا مقرر نہیں ۔

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
ایسا ہی ذرہ انصاف کرنا چاہیئے کہ کس قوت اور چمک سے کسوف اور خسوف کی پیشگوئی پوری
ہوئی ۔ اور ہمارے دعوئی پر آسمان نے گواہی دی۔ مگر اس زمانہ کے ظالم مولوی اس سے بھی منکر ہیں۔
خاص کر رئیس الدجالين عبد الحق غزنوی اور اس کا تمام گروه عليهم نعال لعن الله الف الف
مرة ۔ اپنے ناپاک اشتہار میں نہایت اصرار سے کہتا ہے کہ یہ پیشگوئی بھی پوری نہیں ہوئی اے پلید دجال !
پیشگوئی تو پوری ہوگئی ۔ لیکن تعصب کے غبار نے تجھ کو اندھا کر دیا۔ پیشگوئی کے اصل لفظ جو امام محمد باقر
سے دار قطنی میں مروی ہیں یہ ہیں ۔ ان لمهدينا آيتين لم تكونا منذ خلق السماوات
والارض ينكسف القمر لاوّل ليلة من رمضان وتنكسف الشمس في النصف منه الخ
یعنی ہمارے مہدی کی تائید اور تصدیق کے لئے دو نشان مقرر ہیں ۔ اور جب سے کہ زمین و آسمان
پیدا کئے گئے وہ دونشان کسی مدعی کے وقت ظہور میں نہیں آئے ۔ اور وہ یہ ہیں کہ مہدی کے ادعا کے وقت
میں چاند کو اس پہلی رات میں گرہن ہوگا جو اس کے خسوف کی تین راتوں میں سے پہلی رات ہے یعنی
تیرھویں رات اور سورج اس کے گرہن کے دنوں میں سے اس دن گرہن ہوگا جو درمیان کا دن ہے
یعنی اٹھائیں تاریخ کو اور جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے کسی مدعی کے لئے یہ اتفاق نہیں ہوا کہ اس کے دعوی
کے وقت میں خسوف کسوف رمضان میں ان تاریخوں میں ہوا ہو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا
اس غرض سے نہیں تھا کہ وہ خسوف کسوف قانون قدرت کے بر خلاف ظہور میں آئے گا اور نہ حدیث
میں کوئی ایسا لفظ ہے بلکہ صرف یہ مطلب تھا کہ اس مہدی سے پہلے کسی مدعی صادق یا کاذب کو یہ اتفاق
نہیں ہوا ہوگا کہ اس نے مہدویت یا رسالت کا دعوی کیا ہو اور اس کے وقت میں ان تاریخوں میں
رمضان میں خسوف کسوف ہوا ہو ۔ پس ان مولویوں کو چاہیئے تھا کہ اگر اس پیشگوئی کی صحت میں شک
تھا تو ایسی کوئی نظیر سابق زمانہ میں سے بحوالہ کسی کتاب کے پیش کرتے جس میں لکھا ہوتا کہ پہلے ایسا
دعوی ہو چکا ہے اور اس کے وقت میں ایسا خسوف کسوف بھی ہو چکا ہے مگر اس طرف تو انہوں نے رخ
بھی نہیں کیا۔ اور یہ احمقانہ عذر پیش کر دیا ہے کہ اس پیشگوئی کے یہ معنی ہیں کہ چاند کو رمضان کی پہلی
رات میں گرہن لگے گا۔ اور پندرہ تاریخ کو سورج گرہن ہوگا ۔ لاحول ولا قوه ان احمقوں نے
یہ معنی کسی لفظ سے سمجھ لئے اے نادانوں ! آنکھوں کے اندھو! مولویت کو بدنام کرنے والو! ذرہ سوچو!

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
کہ حدیث میں چاند گرہن میں قمر کا لفظ آیا ہے۔ پس اگر یہ مقصود ہوتا کہ پہلی رات میں چاند گرہن ہوگا ۴۷
تو حدیث میں قمر کا لفظ نہ آتا بلکہ ہلال کا لفظ آتا کیونکہ کوئی شخص اہل لغت اور اہل زبان میں سے پہلی
رات کے چاند پر قمر کا لفظ اطلاق نہیں کرتا بلکہ وہ تین رات تک ہلال کے نام سے موسوم ہوتا ہے۔ پس
ایک ایماندار کے لئے یہ ایک بدیہی قرینہ ہے کہ اس جگہ پہلی رات سے مہینہ کی پہلی رات مراد نہیں ۔
بلکہ چاند گرہن کی پہلی رات مراد ہے۔ اگر مہینہ کی پہلی رات مراد ہوتی تو اس جگہ ہلال کا لفظ چاہیے تھا
نہ قمر کا ۔ گویا یوں عبارت چاہیے تھی کہ ينكسف الهلال لاول ليلة - سواب سوچنا چاہیے کہ یہ
لوگ اس علمیت کے ساتھ مولوی کہلاتے ہیں اب تک یہ بھی خبر نہیں کہ پہلی رات کے چاند کو عربی زبان
میں کیا کہتے ہیں ۔
اور یہ خیال کہ اس حدیث میں جو یہ فقرہ ہے کہ لم تكونا منذ خلق السموات والارض اس
سے سمجھا جاتا ہے کہ یہ خسوف و کسوف بطور خارق ہوگا نہ ایسا خسوف کسوف جو حجمین کے نزدیک
معلوم و معروف ۔ ہے۔ یہ وہم بھی اس بات پر قطعی دلیل ہے کہ یہ لوگ علم عربی اور عالمانہ تدبر سے
بالکل بے نصیب اور بے بہرہ ہیں۔ یہودیوں کے لئے خدا نے اس گدھے کی مثال لکھی ہے جس پر
کتابیں لدی ہوئی ہوں مگر یہ خالی گدھے ہیں اور اس شرف سے بھی محروم ہیں جو ان پر کوئی کتاب
ہو۔ ہر ایک عقلمند جس کو ذرہ انسانی عقل میں سے حصہ ہو سمجھ سکتا ہے کہ اس جگہ لم تكونا کا لفظ
آیتین سے متعلق ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ یہ دونوں نشان بجز مہدی کے پہلے اس سے اور کسی کو عطا
نہیں کئے گئے ۔ پس اس جگہ یہ کہاں سے سمجھا گیا کہ یہ کسوف خسوف خارق عادت ہوگا ۔ بھلا اس میں
وہ کونسا لفظ ہے۔ جس سے خارق عادت سمجھا جائے ۔ اور جبکہ مطلوب صرف یہ بات تھی کہ ان
تاریخوں میں کسوف خسوف رمضان میں ہونا کسی کے لئے اتفاق نہیں ہوا ۔ صرف مہدی موعود کے
لئے اتفاق ہوگا تو پھر کیا حاجت تھی کہ خدا تعالیٰ اپنے قدیم نظام کے برخلاف چاند گرہن پہلی رات میں
جبکہ خود چاند کالعدم ہوتا ہے کرتا ۔ خدا نے قدیم سے چاند گرہن کے لئے ۱۳-۱۴-۱۵ اور سورج گرہن
کے لئے ۲۷ ۲۸ ۲۹ مقرر کر رکھی ہیں ۔ سو پیشگوئی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ نظام اس روز ٹوٹ جائے
گا۔ جو شخص ایسا سمجھتا ہے وہ گدھا ہے نہ انسان پیشگوئی کے لفظ صاف ہیں جن سے صریح ثابت ہوتا
ہے کہ لم تكونا کے لفظ سے صرف یہ مطلب ہے کہ مہدی موعود کو ایک عزت دی جائے اور اس

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
نشان کو اس کے لئے خاص کر دیا جائے۔ سو پیشگوئی کا بھی مفہوم یہی ہے کہ یہ نشان کسی دوسرے مدعی کو نہیں
دیا گیا خواہ صادق ہو یا کاذب صرف مہدی موعود کو دیا گیا ہے۔ اگر یہ ظالم مولوی اس قسم کا خسوف کسوف
کسی اور مدعی کے زمانہ میں پیش کر سکتے ہیں تو پیش کریں۔ اس سے بیشک میں جھوٹا ہو جاؤں گا۔ ورنہ
میری عداوت کے لئے اس قدر عظیم الشان معجزہ سے انکار نہ کریں۔
اے اسلام کے عارمولو یو ! ذرہ آنکھیں کھولو۔ اور دیکھو کہ کس قدر تم نے غلطی کی ہے۔ جہالت کی
زندگی سے تو موت بہتر ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ اس حدیث میں کسوف خسوف کو بے نظیر نہیں ٹھہرایا گیا بلکہ
اس نسبت کو بے نظیر ٹھہرایا گیا ہے جو مہدی کے ساتھ اس کو واقع ہے۔ یعنی مطلب یہ ہے کہ اس طور کا
خسوف کسوف جو اپنی تاریخوں اور مہینہ کے لحاظ سے مہدی کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ یہ تعلق اس کا پہلے
اس سے کبھی کسی دوسرے کے ساتھ نہیں ہوا۔ اور تفسیر اس قول کی اس طرح پر ہے کہ ان لمهدینا آیتین
لم تكونا لاحد منذ خلق السموات والارض ۔ پس اس جگہ غرض تو یہ ہے کہ یہ دونشان اس
خصوصیت کے ساتھ مہدی کو دیئے گئے ہیں پہلے اس سے کسی کو نہیں دئے گئے اور لم تكونا کا لفظ
آیتین کی تشریح کرتا ہے کہ وہ مہدی کے ساتھ خاص کئے گئے ہیں ۔ خسوف کسوف کی کوئی نرالی حالت
بیان کرنا منظور نہیں بلکہ اس عبارت میں دونوں نشانوں کی مہدی کے ساتھ تخصیص منظور ہے۔ نہ یہ کہ
خسوف کسوف کی کوئی نرالی حالت بیان کی جائے ۔ اور اگر نرالی حالت بیان کرنا منظور ہوتا تو عبارت
یوں چاہیے تھی کہ ینكسف القمر والشمس على نهج ما انكسفا منذ خلق السموات
والارض یعنی ایسے طور سے چاند اور سورج کا گرہن ہوگا کہ پہلے اس سے جب سے آسمان و زمین
پیدا کیا گیا ہے ایسا خسوف کسوف کبھی نہیں ہوا۔ اب میں نے خوب تشریح کر کے اصل معنوں کو ننگا کر کے
دکھلا دیا ہے ۔ اب بھی اگر کوئی نہ سمجھے گا تو وہ پاگل کہلائے گا۔
اور اگر چہ پیشگوئی کے لفظوں سے یہ بات ہرگز نہیں نکلتی کہ خسوف کسوف کوئی نرالے طور پر ہوگا
مگر خدا تعالیٰ نے ان مولویوں کا منہ کالا کرنے کے لئے اس خسوف کسوف میں بھی ایک امر خارق
عادت رکھا ہے۔ چنانچہ مارچ ۱۸۹۴ء پایونیر اور سول ملٹری گزٹ

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
نے اقرار کیا ہے کہ یہ خسوف و کسوف جو ۶ ر ا پریل ۱۸۹۴ء کو ہوگا ۔ یہ ایک ۴۹
ایسا عجیب ہے کہ پہلے اس سے اس شکل اور صورت پر کبھی نہیں ہوا۔ دیکھو کفار گواہی دیتے ہیں
کہ یہ کسوف خسوف خارق عادت ہے اور مولوی اعتراض کر رہے ہیں ۔ !!!
چو کافر شناساتر از مولویست بریں مولویت بباید گریست
پھر ایک اور اعتراض سادہ لوح عبد الحق کا یہ ہے کہ محدثین نے دار قطنی کی اس حدیث کے بعض
راویوں پر جرح کیا ہے اس لئے یہ حدیث صحیح نہیں ہے ۔ لیکن اس احمق کو سمجھنا چاہیے کہ حدیث نے
اپنی سچائی کو آپ ظاہر کر دیا ہے کیونکہ اس کی پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ پس اس صورت میں جرح سے
حدیث کا کچھ نقصان نہیں ہوا۔ بلکہ جنہوں نے جرح کیا ہے ان کی حماقت ظاہر ہوئی ۔ راویوں کی تنقید
اور ان کا جرح ایک ظنی امر ہے۔ اور ایک پیشگوئی کا پورا ہو جانا اور اس کا صدق مشاہدہ میں آ جانا یقینی
امر ہے اور ظن یقین کو اٹھا نہیں سکتا۔ رؤیت روایت پر مقدم ہے۔ مثلاً ایک بڑے معتبر راوی نے ایک
جگہ بیان کیا کہ عبدالحق غزنوی فوت ہو گیا ہے پھر اتنے میں تم خود اس مجلس میں حاضر ہو گئے ۔ تو اب میں
پوچھتا ہوں کہ ان مجلس والوں کو جن کے پاس ایک معتبر روایت تمہاری موت کی پہنچ چکی تھی۔ کیا کرنا
چاہیے ؟ کیا تمہارا جنازہ پڑھا جائے یا زندہ دیکھ کر روایتوں کو رد کیا جائے ۔ اسے کسی جنگل کے وحشی ! خبر
معاینہ کے برابر نہیں ہو سکتی۔ کیا تو نے ليس الخبر كالمعاينة کبھی نہیں سنا۔ آثار اور احادیث
جو آحاد ہیں وہ مفید ظن ہے اور معاینہ مفید یقین ہے۔ پس کیا ظن یقین کو کچھ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ فرض
کیا کہ اس حدیث میں کوئی راوی کذاب ہے مفتری ہے شیعہ ہے۔ مگر جبکہ یہ پیشگوئی پوری ہو گئی تو اس
طریق سے حدیث کی صحت پر شہادت پیدا ہوگئی۔ کسی کا کا ذب ہونا قطعی طور پر اس کی روایت کو رد نہیں
کر سکتا۔ کبھی کا ذب بھی سچ بول سکتا ہے۔ دنیا میں ایسے لوگ بہت کم ہیں جنہوں نے ساری عمر جھوٹ نہ
بولا ہو۔ تو کیا یقینی طور پر ان کی گواہی کورڈ کر سکتے ہیں۔ پس ذرہ شرم کرو اور اپنے گریبان میں منہ ڈال کر
دیکھو کہ تم نے اس حدیث کے دوراویوں عمر و اور جابر جعفی کو جھوٹا ٹھہرایا مگر ان کا جھوٹ ثابت نہیں۔
کسی نے ان کے جھوٹ کا شرعی ثبوت پیش نہیں کیا۔ بلکہ ان کی یہ روایت کسوف خسوف سچی نکلی ۔ مگر تمہارا
گندہ جھوٹ ایسی صفائی سے ثابت ہو گیا کہ تم عند الشرع سخت سزا کے لائق ٹھہر گئے اور وہ جھوٹ یہ ہے
کہ تم نے حقیقت کو چھپانے کے لئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ کو باطل ٹھہرانے کی نیت
سے گرہن کی تاریخوں کو بدل ڈالا۔ سورج چاند کا گرہن جس کی نسبت پیشگوئی ہے تمام

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۵۰ ہندو مسلمان عیسائی جانتے ہیں اور اخباروں اور جنتریوں میں مندرج ہے کہ وہ اس طرح پر واقع ہوا کہ
چاند گرہن تیرہ رمضان کو ہوا اور سورج گرہن اٹھائیس رمضان کو ۔ جیسا کہ ہم نے اپنے رسالہ نورالحق میں
اسی وقت چھاپ دیا تھا۔ مگر تم نے حق کو چھپانے کیلئے یہ جھوٹ کا گوہ کھایا کہ اپنے اس اشتہار میں جس کا
عنوان صيانة الاناس عن شر الوسواس الخناس ہے چاند گرہن کی تاریخ بجائے تیرہ رمضان
کے چودہ رمضان لکھ دی اور سورج گرہن کی تاریخ بجائے اٹھائیس رمضان کے انتیس رمضان لکھ دی۔
پس اے بدذات خبیث دشمن اللہ رسول کے تو نے یہ یہودیانہ تحریف اسی لئے کی کہ تا یہ عظیم الشان معجزہ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا پر خفی رہے۔ جابر اور عمرو بن شمر کا جھوٹ تو ہرگز ثابت نہیں ہوا۔ بلکہ سیچ
ثابت ہوا۔ مگر تیرا جھوٹ اے نابکار پکڑا گیا ۔ جابر اور عمرو کا سچا ہونا کسوف خسوف سے ثابت ہو گیا۔ اور
رؤیت نے روایت کے ضعف کو دور کر دیا۔ اب جو شخص ان بزرگوں کو جھوٹا کہے جن کے طفیل سے ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ دنیا پر کھلا وہ بدذات خود جھوٹا اور بے ایمان ہے۔
اور پھر یہ ایک وسوسہ عبدالحق غزنوی نے پیش کیا ہے کہ خسوف کسوف کے بارے میں جو اقوال ہیں وہ
اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ ان کے بعد مہدی کا ظہور ہو مگر میرزا قادیانی کے دعوئی اور خروج کا یہ چوتھا
سال ہے۔ لیکن یادر ہے کہ یہ بھی اس نابکار کی تزویر اور تلبیس ہے۔ پیشگوئی کے صاف لفظ یہ ہیں کہ ان
لمهدينا آیتین یعنی ہمارے مہدی کے مصدق موید دونشان ہیں۔ پس یہ لام جو انتفاع کے لئے آیا ہے
صاف دلالت کرتا ہے کہ خسوف کسوف سے پہلے مہدی کا ظہور ضروری ہے اور نشان کسوف خسوف اس کے
خروج کے بعد ہوا ہے اور اس کی تصدیق کے لئے ظاہر کیا گیا ہے اور نشانوں کے ظاہر کرنے کے لئے سنت
اللہ بھی یہی ہے کہ وہ سچے مدعی کے دعوی کی تصدیق کے لئے ہوتے ہیں۔ بلکہ ایسے وقت میں ہوتے ہیں جبکہ
اس مدعی کی تکذیب سرگرمی سے کی جائے۔ اور جو قبل از وقت بعض علامات ظاہر ہوتی ہیں ان کا نام نشان نہیں
بلکہ ان کا نام ارہا ہے۔ آیت جس کا ترجمہ نشان ہے اصل میں ایواء سے مشتق ہے جس کے معنے ہیں
پناہ دینا۔ سو آیت کے لفظ کا عین محل وہ ہے جب ایک مامور من اللہ کی تکذیب کی جائے اس کو جھوٹا ٹھہرایا
جائے۔ تب اس وقت اس بیکس کو خدا تعالیٰ اپنی پناہ میں لانے کیلئے جو کچھ خارق عادت امر ظاہر کرتا ہے اس امر کا
نام آیت یعنی نشان ہے۔ اس تحقیقات سے ثابت ہے کہ نشان کے لئے ضروری ہے کہ تکذیب کے بعد ظاہر ہو
گویا اس کے سچے ہونے پر ایک نشانی لگادی گئی۔ لیکن یہ نشانی اس وقت نفع دے گی کہ جب تکذیب کے وقت
ظاہر ہوا اور قبل وجود مدعی جو کچھ ظاہر ہو وہ امر مشتبہ ہوتا ہے۔ اور ہر یک اس کو اپنی طرف نسبت کر سکتا ہے۔ اب
اس کا کون فیصلہ کرے کہ اُس کا مصداق فلاں شخص ہے دوسرا نہیں ۔ لیکن اگر نشان کے وقت میں دو مدعی ہوں

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
تو نشان کا مصداق وہ ہوگا جس نے کھلے طور پر زور سے اپنے دعوی کا اظہار کیا ہے اور جس کی تکذیب بڑی ۵۱
سرگرمی اور زور شور سے ہوئی ہے۔ صادق کی ایک یہ بھی نشانی ہے کہ اس کی تکذیب بڑے زور شور سے
ہوتی ہے۔ دیکھو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب میں منکرین نے ایک قیامت برپا کر دی تھی۔ اور
مسیلمہ کذاب کو چپکے ہی قبول کر لیا تھا۔ صادق اوائل میں ستایا جاتا اور دکھ دیا جاتا ہے مگر آخر فتح پاتا ہے۔
کاذب پہلے قبول کیا جاتا ہے۔ مگر آخر ذلیل ہوتا ہے۔ اور یہی سنت اللہ ہے کہ جب ایک شخص مدعی پیدا ہو
پھر اگر وہ سچا ہے تو اس کی تائید کے لئے نشان پیدا ہوتے ہیں یہ نہیں کہ مدعی کا ابھی نام و نشان نہ ہو اور نشان
پہلے ظاہر کیا جائے اور ایسے نشان پر کوئی نفع بھی مترتب نہیں ہو سکتا کیونکہ ممکن ہے کہ نشانوں کو دیکھ کر دعوی
کرنے والے بہت نکل آئیں یہ بھی خیال کرنا چاہیے کہ اب خسوف کسوف کو تیسرا سال جاتا ہے بھلا بتاؤ
کونسا دوسرا مہدی پیدا ہو گیا جو تمہارے نزدیک سچا ہے۔ ماسوا اس کے خسوف کسوف کا نشان ایک غضب
اور انذار کا نشان ہے جو ان لوگوں کے لئے ظاہر ہونا چاہیے جو تکذیب میں سرگرم ہوں اور ان کی عقلوں پر
ضلالت کا گرہن لگ گیا ہو۔ پھر جبکہ ابھی مہدی کا وجود ہی نہیں تو اس کا مکذب کون ہوگا۔ جس کے ڈرانے
کے لئے یہ انذاری نشان ظاہر ہوا۔ کیا عقل قبول کر سکتی ہے کہ غضب کا نشان تو ظاہر ہو جائے مگر جس کے
لئے غضب کیا گیا ہے ابھی وہ موجود نہ ہو۔
یہ بھی سمجھو کہ ہر ایک نشان میں ایک سر ہوا کرتا ہے۔ سو ہم بیان کر چکے ہیں کہ خسوف کسوف میں یہی
ستر تھا کہ تا علماء کی ظلمانی حالت کا نقشہ جو بوجہ تکذیب ان میں پیدا ہو گئی آسمان پر ظاہر کیا جائے ۔ آسمان کا
خسوف کسوف علماء کے خسوف کسوف کے لئے بطور ظل اور اثر کے تھا۔ اور پہلے خبر دی گئی تھی کہ علماء اس
مہدی موعود کی تکذیب اور تکفیر کریں گے۔ اور وہ لوگ تمام دنیا سے بدتر ہوں گے۔ سوضرور تھا کہ ایسا ہی
ظہور میں آتا۔ سو علماء نے اس زور شور سے تکذیب اور تکفیر کی کہ جو احادیث اور آثار میں پہلے سے لکھا گیا
تھا وہ سب پورا کیا۔ اور اس طرح پر ان کی ایمانی روشنی مسلوب ہوئی اور ان کے دلوں پر انکار کی ظلمت کا
خسوف کسوف لگ گیا اور پھر اس خسوف کسوف پر گواہی پیش کرنے کے لئے آسمان پر خسوف کسوف ہوا۔
پس اسی وجہ سے یہ دونوں خسوف کسوف انذار کے نشان ہیں۔ اور ہر ایک کسوف خسوف سے انذار ہی
مطلوب ہوتا ہے۔ جیسا کہ حدیثوں ہی میں اسی طرف اشارہ کرنے کے لئے آیا ہے کہ ہر ایک کسوف یا
خسوف کے وقت نماز پڑھو، استغفار میں مشغول ہو اور صدقہ دو۔
نوٹ چنانچه بخاری مطبوعہ مصر صفحه ۱۲۲ سطر ۲۰ میں ہے۔ عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم ان الله
تعالى يخوف بهما عبادہ اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَمَا نُرْسِلُ بِالْآيَتِ إِلَّا تَخْوِيفًا منه
بنی اسرائیل: ۶۰

·

آج 10 میں سے 10 باقی