انجام آتھم

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۳ ثبوت ہی پیش کریں تا افترا اور بہتان کا کلنگ کسی قدر تو ہلکا ہو جائے اور اگر کچھ بھی ثبوت نہیں تو کیا
یہ معقول قیاس نہیں کہ یہ سب کچھ صرف ایک ہی بات کے واسطے بنایا گیا تا اس خوف کی دھار کو جو
اسلامی پیشگوئی کی عظمت سے زور سے بہہ رہی تھی خواہ نخواہ دوسری طرف پھیر دیا جائے ۔
اب اس امر کوکون ہے کہ ثابت شدہ تسلیم نہ کرے کہ آتھم نے اس حد تک رجوع الی الحق ضرور کیا
جو ایک خائف اور ترساں اور ہراساں کی نسبت خیال کر سکتے ہیں۔ میں اس واقعہ کو قبول کرتا ہوں کہ
جیسا کہ وہ پیشگوئی سے پہلے عیسائی تھا ایسا ہی پیشگوئی کی میعاد گذرنے کے بعد اس نے اپنی
عیسائیت کو ظاہر کیا لیکن کیا کوئی اس بات کا ثبوت دے سکتا ہے کہ اس نے پیشگوئی کے ایام میں کبھی
تحریراً یا تقریراً عیسائیت کے اصول کی تائید کر کے اپنا سر گرم عیسائی ہونا ظاہر کیا جیسا کہ پہلے اس کا
شیوہ اور طریق تھا۔ بلکہ سچ تو یہ بات ہے کہ وہ ان تمام دنوں میں عیسائیت کا چولہ اتار کر حقیقی خدا کے
آگے تضرع میں رہا جیسا کہ مختلف شہادتیں اس کے ثبوت میں اب تک گزر رہی ہیں۔ پھر فرعون کی
طرح خطرناک ایام کے گزرنے کے بعد دن بدن سخت دل ہوتا گیا۔ یہاں تک کہ ہمارے اشتہار
۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ء کے وقت میں پورے طور پر وہ کفر کے گڑھے میں گر گیا اور بلغم کی طرح دنیا سے محبت
کر کے ۲۷ جولائی ۱۸۹۶ء میں ان روحوں میں جاملا جو دوزخ کی تاریک آگ میں جل رہی ہیں۔
سنواے عزیز و ! آتھم کے بیان پر کیونکر راستی کی امید ہو سکتی ہے جو محض بے ثبوت اور جس میں
بناوٹ اور جذبات کی دور سے بو آ رہی ہے اور جو نہ بادی النظر میں اور نہ عمیق نگاہ میں درست
ٹھہر سکتا ہے۔ اور نہ صرف بے دلیل بلکہ فطرتی طور پر حق کو چھپانے کے لئے یہی عام طریقہ
حیلہ سازوں کا ہے۔ جو بات قرین قیاس نہیں کیا وہ ایسی بات کے مقابل پر کچھ وزن رکھتی ہے۔
بقيه حاشيه
اس پر موت نازل کر دی سو اس مبارک پیشگوئی میں خدا تعالیٰ نے اپنی صفات جمالی اور جلالی
دونوں دکھلا دیئے اور نا سمجھ عیسائیوں اور نالائق مولویوں کو ذلت پر ذلت نصیب ہوئی ۔ اسلام کا
بول بالا ہوا اور مردہ پرست پادری اور نفاق زدہ یہودی سیرت مولوی سخت ذلیل ہو گئے ۔ مگر کیا وہ
اب بھی سچائی کی طرف واپس آئیں گے۔ ہرگز نہیں۔
قلوب ملعونة فمن يرد من لعنه الله۔ فتدبر ان كنت من الصالحين منه

جو ہر ایک سچائی سے بھرا ہوا کانشنس بآسانی اس کو قبول کر سکتا ہے۔ زہر خورانی کے اقدام اور تین حملوں ﴿۲۵﴾
کا منصوبہ ایک ایسی مکر وہ بناوٹ ہے کہ میں خیال نہیں کر سکتا کہ کسی شریف عیسائی کے دل نے بھی اس
کو قبول کیا ہو۔ یا ایک طرفۃ العین کے لئے بھی اس کی طرف خیال آ سکتا ہو۔
لیکن ہر ایک محقق اور پاک دل کو اس امر میں شک کرنے کے لئے کوئی وجہ دکھائی نہیں دے گی
کہ وہ خوف جس کا آتھم کو اقرار ہے بجز پیشگوئی کی عظمت کے اور کوئی صحیح مصداق اس کا موجود
نہیں اگر آتھم نے ان جھوٹے بہتانوں کو بیان نہ کیا ہوتا اور یہ عذر کرنا کہ وہ اس سے ڈرا کہ کوئی
خود غرض اس کو ضرر نہ پہنچاوے تو شاید کوئی سادہ طبع اس کو قبول کر لیتا اور کم سے کم یہ سمجھ لیتا کہ
آتھم کا یہ فیصلہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس نے لوگوں پر حق کو مشتبہ کر دیا لیکن ایسے سادہ طور سے بیان
کرنا ایسے مفتری کے لئے کب ممکن تھا کہ جو در حقیقت پیشگوئی سے ڈر کر اپنی مجرمانہ حالت کی
تحریک سے ناجائز بہانوں کے سوچ میں پڑا اور اس نے سچائی سے آگے قدم رکھ کر جھوٹ اور
بہتان سے کام لینا چاہا جس سے وہ باز پرس اور طلب ثبوت کے لائق ہوا۔
ا
یہ کہنا بے جا ہے کہ پیشگوئی سے ڈرنے کا بار ثبوت آتھم پر نہیں تھا کیونکہ جبکہ اس نے ڈرنے کا اقرار
کر کے بلکہ خوف کو اپنی حرکات سے ظاہر کر کے پھر وجوہ خوف کے ایسے بے ہودہ اور جعلی بیان کیے جو
سراسر بہتان اور بے دلیل تھے تو بلا شبہ یہ بوجھ اسی کی گردن پر تھا کہ وہ اس کو ثابت کرتا اور اس کو چاہئے
تھا کہ اس افترا کے الزام سے بری ہونے کے لئے کہ جو طریقہ مستقیمہ انصاف سے اس کی نسبت عائد ہوتا
تھا اپنی صفائی کے گواہ پیش کرتا ۔ نالش اور قسم سے اس کا گریز کرنا صریح حقیقت کو چھپانے کے لئے تھا
جبکہ اس کو اور اس کے رشتہ داروں اور دوستوں کو ہماری طرف سے اس قدر دکھ اور صدمہ پہنچ چکا تھا جس
سے زیادہ دنیا میں پہنچنا غیر ممکن ہے۔ غیر ممکن ہے۔ تو ایسا مظلوم کس طرح خاموش رہ سکتا تھا۔ ہم نے یہ سزا اپنے لئے
خود تجویز کر لی تھی کہ وہ قسم کھا کر چار ہزار روپیہ نقد ہم سے لے لے۔ سو اس نے نہ چاہا کہ قسم کھانے کی
طرف متوجہ ہو۔ اب منصفین کے سوچنے کا یہ بڑا بھاری موقعہ ہے کہ کیوں اس نے ایسے پہلو سے
ح حاشیہ۔ پرچہ شحنہ ہند میرٹھ یکم ستمبر ۱۸۹۶ء کے پہلے صفحہ میں ہی ایک نامہ نگار صاحب نے اس عاجز کی
پیشگوئی آتھم و غیرہ کی نسبت کچھ نکتہ چینی کر کے اخیر پر اپنا نام انصاف طلب لکھا ہے۔ یہ تو خوشی کی بات ہے کہ کوئی

۲۶ اجتناب کیا جس سے اس کے دعوی کے تمام نقص اور عیوب پبلک کی نگاہ میں کالعدم ہو سکتے تھے۔
اور پورے طور پر اس کی صفائی ہو سکتی تھی۔ اس کا فرض تھا کہ وہ جس طرح ہو سکتا ان الزاموں سے
اپنے تئیں بری کر کے دکھلاتا کہ جو اس پر وارد ہو چکے تھے۔ نالش سے یا خانگی تحقیقات پیش کرنے
سے یا قسم سے یا کسی اور طریق سے۔ لیکن وہ اپنے تئیں اس داغ الزام سے بری نہ کر سکا یہاں تک
کہ قبر میں داخل ہو گیا سو اس کے کذب پر ایک تو یہی ثبوت تھا کہ اس نے اپنی بریت ظاہر کرنے
سے باوجود بہت وسیع موقعہ ملنے کے عمداً پہلو تہی کیا لیکن علاوہ اس کے ایک دوسری جزو ثبوت کی
اس کے کذب پر یہ پیدا ہوئی جو وہ اس دوسری پیشگوئی کے اثر سے جس کا ہم صدراشتہار میں
ذکر کر چکے ہیں اپنی زندگی کو بچا نہ سکا اور یہی بیبا کی اور قسم کھانے سے انکار جس کے نتیجہ بد کی
نسبت بار بار پیشگوئی کی گئی تھی اور بیان کیا گیا تھا کہ اس کے اصرار کے زمانہ کے بعد عذاب موت
شخص انصاف طلب یا انصاف کا خواہاں ہو ۔ لیکن افسوس تو یہ ہے کہ اکثر لوگ حق پسند اور انصاف طلب کہلا کر
پھر جلدی سے انصاف کا خون کر دیتے ہیں اور قبل اس کے جو کسی بات کی تہ تک پہنچیں اور کسی اصل حقیقت کو
دریافت کریں رائے ظاہر کرنے کے لئے طیار ہو جاتے ہیں۔ پھر ایسی رائے جو صرف سرسری اور سطحی خیال سے
پیدا ہوئی ہے کیونکر غلطی سے محفوظ رہ سکتی ہے۔ ناچار وہ اپنی شتاب کاریوں کی وجہ سے قابل شرم غلطیوں میں
پڑتے ہیں اور پھر اپنی غلطی کی بیچ میں ایسا تعصب پیدا ہو جاتا ہے کہ کیا ممکن ہے کہ اس سے رجوع کر سکیں ۔
ه حاشيه
ای رو روشن کی طرح کھل جائے۔ بہرحال صاحب انصاف طلب کی خدمت میںان کے بعض کلمات کا جواب دیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے :۔
قوله ” میرزا صاحب کے موافقین اور مخالفین نے پر لہ درجہ کی افراط اور تفریط کی ہے۔ جو شخص یہ کہتا ہو کہ میں
قرآن شریف کو مانتا ہوں ۔ نماز پڑھ ا۔ نماز پڑھتا ہوں۔ روزے رکھتا ہوں ۔ اور لوگوں کو اسلام سکھاتا ہوں۔ اس کو کافر کہنا
زیبا نہیں۔ مگر ایک عالم کے رتبہ سے بڑھا کر پیغمبری تک پہنچانا بھی نہیں ۔“
دوسری
اقول - صاحب انصاف طلب کے بیان میں یعنی ان کے پہلے ہی قول شریف میں تناقض پایا جاتا ہے کیونکہ
ایک طرف تو وہ بہت ہی حق پسند بن کر نہایت مہربانی سے فرماتے ہیں کہ مسلمان کو کافر کہنا زیبا نہیں اور پھر
ی طرف اُسی منہ سے میری نسبت رائے ظاہر کرتے ہیں کہ گویا میری جماعت در حقیقت مجھے رسول اللہ
جانتی ہے اور گویا میں نے در حقیقت نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔ اگر راقم صاحب کی پہلی رائے صحیح ہے کہ میں مسلمان
ہوں اور قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہوں تو پھر یہ دوسری رائے غلط ہے جس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ میں خود
نبوت کا مدعی ہوں اور اگر دوسری رائے صحیح ہے تو پھر وہ پہلی رائے غلط ہے جس میں ظاہر کیا گیا کہ میں مس مسلمان

اُس پر وارد ہو گا اُس کے جلد مرنے کا موجب ہو گئی اور جیسا کہ ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں وہ ہمارے ﴿۲۷﴾
اشتہار ۳۰ دسمبر ۱۸۹۵ء کے بعد جو ہمارا آخری اشتہار بطور اتمام حجت تھا پورے سات مہینے بھی زندہ نہ
رہ سکا۔ پس کیا یہ خدا کا فعل نہیں ہے کہ اس نے آتھم کے اصرار انکار پر موت کی سزا سے اس کا تمام
جھوٹ اور افترا یک لخت ظاہر کر دیا۔
اب بیان کرو کہ کونسا قانونی سقم ہماری اس تقریر میں ہے۔ اور آتھم کو ملزم قرار دینے کے لئے کس
ثبوت کی کسر رہ گئی ہے۔ بلا شبہ اُسی کی عملی حالت نے اس پر فرد قرارداد جرم لگا دی جس پر وہ ایک بھی
صفائی کا گواہ پیش نہ کر سکا۔ اب عیسائیوں کو اس کی ناحق کی حمایت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ ہم نے
بہت صفائی سے بار بار اس بات پر زور دیا کہ آتھم اس بیان میں بالکل جھوٹا ہے کہ اس کے قتل کے
ہوں اور قرآن شریف کو مانتا ہوں۔ کیا ایسا بد بخت مفتری جو خود رسالت اور نبوت کا دعوی کرتا ہے قرآن شریف پر
ایمان رکھ سکتا ہے اور کیا ایسا وہ شخص جو قرآن شریف پر ایمان رکھتا ہے۔ اور آیت وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ
وَخَاتَمَ النَّبِينَ کو خدا کا کلام یقین رکھتا ہے وہ کہہ سکتا ہے کہ میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد رسول اور نبی ہوں ۔ صاحب انصاف طلب کو یا درکھنا چاہئے کہ اس عاجز نے کبھی اور کسی وقت حقیقی
طور پر نبوت یا رسالت کا دعوی نہیں کیا اور غیر حقیقی طور پر کسی لفظ کو استعمال کرنا اور لغت کے عام معنوں کے
لحاظ سے اس کو بول چال میں لانا مستلزم کفر نہیں۔ مگر میں اس کو بھی پسند نہیں کرتا کہ اس میں عام مسلمانوں کو
دھو کہ لگ جانے کا احتمال ہے۔ لیکن وہ مکالمات اور مخاطبات جو اللہ جل شانہ کی طرف سے مجھ کو ملے ہیں
جن میں یہ لفظ نبوت اور رسالت کا بکثرت آیا ہے ان کو میں بوجہ مامور ہونے کے مخفی نہیں رکھ سکتا۔ لیکن بار
بار کہتا ہوں کہ ان الہامات میں جو لفظ مُرْسَلُ یا رسول یا نبی کا میری نسبت آیا ہے کہ وہ اپنے حقیقی معنوں
پر مستعمل نہیں ہے۔ اور اصل حقیقت جس کی میں علی رؤس الا شہاد گواہی دیتا ہوں یہی ہے جو ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں۔ اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا نہ کوئی پرانا اور نہ کوئی نیا۔ و من
قال بعد رسولنا وسيدنا انّى نبى او رَسُول على وجه الحقيقة والافتراء وترك القرآن |
واحكام الشريعة الغراء فهو كافر كذاب ۔ غرض ہمارا مذہب یہی ہے کہ جو شخص حقیقی طور پر نبوت کا
دعوی کرے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن فیوض سے اپنے تئیں الگ کر کے اور اس پاک سر چشمہ
سے جدا ہو کر آپ ہی براہ راست نبی اللہ بننا چاہے تو وہ ملحد بے دین ہے اور غالباً ایسا شخص اپنا کوئی نیا
بقيه حاشي
نوٹ ۔ ایسے لفظ نہ اب سے بلکہ سولہ برس سے میرے الہامات میں درج ہیں چنانچہ براہین احمدیہ میں ایسے کئی
مخاطبات الہیہ میری نسبت پاؤ گے ۔ منہ
الاحزاب: ۴

۲۸ لئے ہماری طرف سے ناجائز حملے ہوئے ۔ ہم نے اس کو اپنے پہلے اشتہاروں میں بہت غیرت
دلائی اور غیرت دینے والے الفاظ استعمال کئے مگر کچھ ایسا دھڑ کا اس کے دل میں بیٹھ گیا تھا کہ وہ
سر نہ اٹھا سکا۔ پھر ہم نے نہایت الحاح اور انکسار کے ساتھ یسوع کی عزت اور مرتبہ کو یاد دلا کر قتسم
دی اور جہاں تک الفاظ ہمیں مل سکے ہم نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس بہتان کو جو ہم پر لگا تا
ہے ثابت کرے یا قسم کھاوے۔ لیکن وہ ان بد بخت جھوٹوں کی طرح چپ رہا جن کا کانشنس ہر
وقت ان کو ملامت کرتا ہے کہ تم خدا کی لعنت کے نیچے کارروائی کر رہے ہو۔ یقیناً اس کو یہ خوف کھا
گیا کہ تحقیق کرانے کے وقت اس کے جھوٹے منصوبہ کے تمام پر و بال گر جائیں گے اور قسم
کھانے کی حالت میں خدا کا قہر اس پر نازل ہوگا ۔ سو اس نے نہ نالش کی اور نہ قسم کھائی
کلمہ بنائے گا۔ اور عبادات میں کوئی نئی طرز پیدا کرے گا اور احکام میں کچھ تغیر و تبدل کر دے گا۔
پس بلا شبہ وہ مسیلمہ کذاب کا بھائی ہے اور اس کے کافر ہونے میں کچھ شک نہیں ۔ ایسے خبیث کی
نسبت کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ وہ قرآن شریف کو مانتا ہے۔
بقيه حاشيه
لیکن یا درکھنا چاہیے کہ جیسا کہ ابھی ہم نے بیان کیا ہے بعض اوقات خدائے تعالیٰ کے الہامات
میں ایسے الفاظ استعارہ اور مجاز کے طور پر اس کے بعض اولیاء کی نسبت استعمال ہو جاتے ہیں اور وہ
حقیقت پر محمول نہیں ہوتے سارا جھگڑا یہ ہے جس کو نادان متعصب اور طرف کھینچ کر لے گئے ہیں۔
آنے والے مسیح موعود کا نام جو صحیح مسلم وغیرہ میں زبان مقدس حضرت نبوی سے نبی اللہ نکلا ہے وہ
انہیں مجازی معنوں کے رو سے ہے جو صوفیہ کرام کی کتابوں میں مسلم اور ایک معمولی محاورہ مکالمات
الہیہ کا ہے۔ ورنہ خاتم الانبیاء کے بعد نبی کیسا۔
قولہ۔ حضرت اقدس میرزا صاحب نے اپنے صادق یا کاذب ہونے کا معیار اپنی بیش بہا اور لاثانی
کتاب شهادة القرآن میں درج فرمایا ہے ( یعنی آتھم اور احمد بیگ ہوشیار پوری کے داماد کی موت
کی پیشگوئی اور لیکھرام پشاوری کی موت کی نسبت پیش خبری) اب ناظرین خود بخو دسمجھ لیں گے کہ وہ
سچا دعوی ہے یا دروغ بے فروغ ۔
اقول۔ میں کہتا ہوں کہ لیکھرام کی پیشگوئی کی میعاد تو ابھی بہت باقی ہے سو اس کا ذکر پیش از وقت ہے
ہاں آتھم اور احمد بیگ اور داماد احمد بیگ کی نسبت جو پیشگوئی تھی اس کی میعاد گزرچکی ہے۔ در حقیقت یہ
دو پیشگوئیاں تھیں ۔ ایک آتھم کی موت کی نسبت دوسری احمد بیگ اور اس کے داماد کی موت کی نسبت سو
آتھم ۲۷ جولائی ۱۸۹۶ء کو بروز دوشنبہ فوت ہو گیا ۔ اور ایک آنکھیں رکھنے والا سمجھ سکتا ہے کہ پیشگوئی

بلکہ اس نے امور واقعہ کی طرف نظر کر کے یہ امر صاف دیکھا کہ ان دونوں کارروائیوں میں ﴿۲۹﴾
سے کوئی کارروائی بھی اس کے لئے مبارک نہیں ہوگی اور انجام بد ہوگا ۔ یہی وجہ ہے کہ اس
کا اپنے تئیں عیسائی کہلانا اس کی عملی حالت سے اخیر دم تک متناقض رہا۔ اس کے رفیق پادری
اور ڈاکٹر کلارک سر پیٹ پیٹ کر تھک گئے مگر اس نے نہ چاہا کہ ان دعاوی کو عدالت کے
ذریعہ سے ثابت کراوے کیونکہ وہ جانتا تھا کہ ایسے بڑے بہتان پیشتر اس کے کہ وہ صحیح سمجھے
جاویں طبعی طور پر پختہ ثبوت کے واسطے تقاضا پیدا کرتے ہیں اور در حالت عدم ثبوت عدالتیں
فریق ثانی کو انتظامی استغاثہ کی اجازت دیتی ہیں۔
سوسوچنا چاہئے کہ وہ کس قدر اپنے اس بہتان اور جھوٹ سے ہراساں اور تر ساں تھا کہ باوجود یکہ
اس کے داماد بڑی بڑی حکومت کے عہدوں پر معزز تھے اور اس کے عیسائی دوست گورنمنٹ میں
ه حاشيه
کے مطابق اس کی موت ہوئی ۔ اور اس پیشگوئی میں دو پہلو تھے ۔ سو اپنے دونوں پہلوؤں کے رو سے یہ
پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ ہم کسی متعصب بے حیا کا منہ بند تو نہیں کر سکتے اور نہ ہم سے پہلے کوئی نبی یا رسول بند
کر سکا۔ لیکن ایک متقی کے لئے اس پیشگوئی کی صداقت سمجھنے میں کچھ بھی مشکلات نہیں چنانچہ ہم اسی رسالہ
اور پہلے رسائل میں بھی بہت کچھ بیان کر چکے ہیں ۔
باقی رہی احمد بیگ کی موت اور اس کے داماد کی موت کی نسبت پیشگوئی سواحمد بیگ تو پیشگوئی کی میعاد
کے اندرفوت ہو گیا ۔ جس سے ہمارے کسی مخالف کو انکار نہیں گویا پیشگوئی کی دو ٹانگوں میں سے ایک ٹانگ
وہ اپنے رفیق اور خ
گو یا قبل از موت مر گیا ۔ اور اس بات کو کون نہیں سمجھ سکتا کہ جب ایک ہی پیشگوئی دو شخص کی موت کی خبر
دیوے اور ایک ان میں سے مر جائے تو دوسرے پر اس موت کا طبعاً و فطرتا اثر پڑ جاتا ہے۔ سو اس جگہ ایسا
ہی ہوا۔ لہذا سنت اللہ کے موافق جس کا ذکر ہم بار بار لکھ چکے ہیں اس وعید کی میعاد میں تخلف ہو گیا ۔
ہم اپنے پہلے اشتہاروں میں ان بعض خطوط کا ذکر کر چکے ہیں جو ان لوگوں کی طرف سے ہمیں پہنچے
جن میں تو بہ اور خوف و رجوع کا اقرار تھا۔ پھر اگر یہ امر قرآن اور توریت کی رو سے صحیح نہیں ہے کہ
وعید کی پیشگوئی کی میعاد کا تخلف جائز ہے تو ہر ایک معترض کا اعتراض بجا اور درست ہے لیکن اگر قرآن
اور توریت کی رو سے یہی امر بتواتر ثابت ہوتا ہے کہ وعید کی میعاد تو بہ اور خوف سے مل سکتی ہے تو سخت
بے ایمانی ہوگی کہ کوئی شخص مسلمان کہلا کر یا عیسائی کہلا کر پھر ایسی بات پر اعتراض کرے جو قرآن شریف
اور پہلی آسمانی کتابوں سے ثابت ہے اس صورت میں ایسا شخص ہم پر اعتراض نہیں کرتا بلکہ ایسے نالائق

۳۰ اول درجہ کی رسائی رکھتے تھے ۔ پھر بھی اس کا دل اس بات پر مطمئن نہ ہو سکا کہ وہ ایسی نالش کے
بعد پھر بیچ کر اپنے گھر میں آجائے گا۔ اگر رؤیت کی شہادتوں سے یہ ثابت کرنا آتھم کو میسر آ سکتا
که در حقیقت یہ نا جائز حملے ہوئے تو کم سے کم وہ اخباروں کے ذریعہ سے اس ثبوت کو پبلک پر ظاہر
کرتا۔ کیونکہ اس کامیابی کے اندر عیسائیوں کا بڑا مدعا بھرا ہوا تھا وجہ یہ کہ اس کا عام نتیجہ یہ تھا کہ
ہمارا کاذب اور مفتری ہونا ہر ایک پر کھل جاتا اور کم سے کم یہ کہ ہمارے چال چلن کی نسبت ہر ایک
کو قوی شبہ پیدا ہو جاتا اور صفحات تاریخ میں ہمیشہ یہ واقعہ قابل ذکر سمجھا جاتا اس امر میں کس کا
اطمینان ہو سکتا ہے کہ آتھم نے ان بہتانوں کو پیش کر کے اور پھر ثبوت دینے سے روگردان ہو کر
بے ایمانی اور دروغ گوئی کی راہ کو اختیار نہیں کیا۔
بقيه حاشيه
کا خدائے تعالیٰ کی پاک کتابوں پر اعتراض ہے۔ ہمارے اشتہار چہارم کو پڑھو جس کے ساتھ چار ہزار روپیہ کا
انعام ہے تا معلوم ہو کہ کیونکر خدائے تعالیٰ نے یونس نبی کو قطعی طور پر چالیس دن تک عذاب نازل ہونے
کا وعدہ دیا تھا اور وہ قطعی وعدہ تھا جس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہیں تھی ۔ جیسا کہ تفسیر کبیر صفحہ ۱۶۴ اور امام کے
سیوطی کی تفسیر در منثور میں احادیث صحیحہ کی رو سے اس کی تصدیق موجود ہے۔ دیکھو اشتہا ر ا نعامی چار
ہزار روپیہ صفحہ ۱۲۔ اور یونہ یعنی یونس نبی کی کتاب میں جو بائبل میں موجود ہے۔ باب ۳ آیت ۴ میں لکھا
ہے۔ اور یو نہ شہر میں یعنی نینوہ میں داخل ہونے لگا اور ایک دن کی راہ جا کے منادی کی اور کہا چالیس اور
دن ہوں گے تب نینوہ برباد کیا جائے گا۔ تب نیوہ کے باشندوں نے خدا پر اعتقاد کیا اور روزہ کی منادی کی
اور سب نے چھوٹے بڑے تک ٹاٹ پہنا اور خدا نے ان کے کاموں کو دیکھا کہ وہ اپنی بُری راہ سے باز
آئے۔ تب خدا اس بدی سے کہ اس نے ا سے کہ اس نے کہی تھی پچھتا کے باز آیا اور اس نے ان سے وہ بدی نہ کی ۔ باب ۔
پر یونہ اس سے ناخوش ہوا اور نیٹ رنجیدہ ہو گیا ۔۲۔ اور اس نے خداوند کے آگے دعا مانگی ۔۳۔ اب
اے خداوند میں تیری منت کرتا ہوں کہ میری جان کو مجھ سے لے لے۔ کیونکہ میرا مرنا میرے جینے سے
بہتر ہے۔ اور در منثور میں ابن عباس سے یہ روایت ہے۔ اوحى الله الى يونس انی مرسل
عليهم العذاب في يوم كذا وكذا۔ فعجوا الى الله وانابوا فاقالهم الله وآخر عنهم |
العذاب۔ فقال يونس لا ارجع اليهم كذَّابًا ومضى على وجهه - یعنی خدا نے یونس پر یہ وحی |
نازل کی کہ فلاں تاریخ میں عذاب نازل کروں گا۔ سو ان لوگوں نے خدا کی طرف تضرع کی اور
رجوع کیا۔ سوخدا نے ان کو معاف کر دیا اور کسی دوسرے وقت پر عذاب ڈال دیا۔ تب یونس کہنے لگا

اگر اب بھی عیسائی باز نہ آئیں تو بہتر ہے کہ ہم اور ان کے چند سرگر وہ مباہلہ کے طور پر ۳۱
میدان میں آ کر خدا کے انصاف سے فتویٰ لے لیں جھوٹے پر بغیر تعین کسی فریق کے لعنت کرنا
کسی مذہب میں نا جائز نہیں ۔ نہ ہم میں نہ عیسائیوں میں نہ یہودیوں میں ۔ یہی وجہ ہے کہ
پادری وایٹ بریخت شملہ جانے سے کچھ عرصہ پہلے چند اپنے عیسائیوں کے ساتھ قادیان
میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ آتھم نہیں مرا ۔ یا مرا۔ میں نے کہا کہ اس نے اسلامی پیشگوئی سے
ڈر کر پیشگوئی کی شرط سے فائدہ اٹھایا اور خود اقرار کیا کہ میں ڈرتا رہا اور ان حملوں کا ثبوت
نہ دے سکا جو ڈرنے کی وجہ ٹھہرائی ۔ وایٹ نے کہا کہ لعنت اللہ علی الکاذبین یعنی جھوٹوں
پر لعنت ہو۔ میں نے کہا کہ بیشک جھوٹوں پر لعنت وارد ہو گی ۔ اگر آتھم جھوٹا ہے یا میں تو خدا
اس کا فیصلہ کر دے گا۔ چنانچہ تھوڑے عرصہ کے بعد اس لعنت کا اثر آتھم پر وارد ہو گیا
کہ اب میں کذاب کہلا کر اپنی قوم کی طرف واپس نہیں جاؤں گا اور دوسری راہ لی ۔ دیکھو تفسیر در منثور تحت تفسیر
آیت مُغَاضِبًا اور دیکھو صفحہ۱۴ اشتہار چہارم انعامی چار ہزار روپیہ۔
تي متين
ہم اس جگہ حضرت مولوی احمد حسن صاحب کو ہی منصف ٹھہراتے ہیں کہ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ خدا کا یہ الہام
لمد یونس کذاب تھا۔ اصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم کا علم اکثر لوگوں سے جاتا رہا ہے۔ اور
بظاہر اہل حدیث بھی کہلاتے ہیں مگر حدیثوں کے مغز سے نا واقف ہیں۔ ہم بار بار لکھ چکے ہیں کہ انہیں قصوں کے
لحاظ سے اہل سنت کا یہ عام عقیدہ ہے کہ وعید کی میعاد کی تاخیر کسی سبب تو بہ یا خوف کی وجہ سے جائز ہے۔ کس قدر
افسوس کی بات ہے کہ مسلمان کہلا کر اور ان احادیث کو پڑھ کر پھر اس پیشگوئی کی تکذیب کی جائے جو یونس کی
پیشگوئی سے ہم شکل ہے اور ایسے امور میں اس عاجز کو کا ذب ٹھہرایا جائے جن میں دوسرے انبیاء بھی شریک ہیں۔
میں بار بار کہتا ہوں کہ نفس پیشگوئی داماد احمد بیگ کی تقدیر مبرم ہے اس کی انتظار کرو اور اگر میں جھوٹا ہوں تو یہ
پیشگوئی پوری نہیں ہوگی اور میری موت آجائے گی اور اگر میں سچا ہوں تو خدائے تعالیٰ ضرور اس کو بھی ایسا ہی پوری
کر دے گا جیسا کہ احمد بیگ اور آتھم کی پیشگوئی پوری ہوگئی۔ اصل مدعا تو نفس مفہوم ہے اور وقتوں میں تو کبھی
استعارات کا بھی دخل ہو جاتا ہے یہاں تک کہ بائبل کی بعض پیشگوئیوں میں دنوں کے سال بنائے گئے ہیں جو بات
خدا کی طرف سے ٹھہر چکی ہے کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔ ذرا شرم کرنی چاہیے کہ جس حالت میں خود احمد بیگ اسی
پیشگوئی کے مطابق میعاد کے اندرفوت ہو گیا اور وہ پیشگوئی کے اول نمبر پر تھا تو پھر اگر خدا کا خوف ہو تو اس پیشگوئی
کے نفس مفہوم میں شک نہ کیا جاوے کیونکہ ایک وقوع یافتہ امر کی یہ دوسری جز ہے جس حالت میں خدا اور رسول
جھوٹا نکلا اور نعوذ باللہ علم
الانبياء : ٨٨

۳۲ اور چار دن تک جان کندن کا سخت عذاب اٹھا کر دائمی عذاب کے زندان میں جا پڑا۔ پادری وائٹ بریخت کو اگر
خدا کا خوف ہے تو اب سمجھ سکتا ہے کہ ہم دونوں یعنی آتھم اور اس راقم میں سے لعنتی کون تھا۔
اب اس قصہ کے لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ پادری وائٹ بریخت نے بھی چاہا تھا کہ جھوٹے پر لعنت ہو سو چونکہ آتھم
جھوٹا تھا اس لئے اس پر لعنت پڑ گئی ۔ سو اسی لئے میں کہتا ہوں کہ اگر آتھم کے معاملہ میں کسی پادری صاحب یا
کسی اور عیسائی کو شک ہے اور خیال کرتا ہو کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی تو لازم ہے کہ مجھ سے مباہلہ کرے۔
اور لعنت کا مفہوم اپنے مخالفوں کے لئے خود یسوع نے بھی استعمال کیا ہے کیونکہ واویلا یہودیوں
پر یسوع کے کلام میں آیا ہے اور واویلا اور لعنت ایک ہی چیز ہے اور یسوع نے مخالفوں کے
اور پہلی کتابوں کی شہادتوں کی نظیریں موجود ہیں کہ وعید کی پیشگوئی میں گو بظاہر کوئی بھی شرط نہ ہو تب بھی بوجہ
خوف تاخیر ڈال دی جاتی ہے۔ تو پھر اس اجماعی عقیدہ سے محض میری عداوت کے لئے منہ پھیرنا اگر بد ذاتی اور
بے ایمانی نہیں تو اور کیا ہے ۔ فیصلہ تو آسان ہے احمد بیگ کے داماد سلطان محمد کو کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے
پھر اس کے بعد جو میعاد خدائے تعالیٰ مقرر کرے اگر اس سے اس کی موت تجاوز کرے تو میں جھوٹا ہوں ۔ ورنہ
اے نادانوں ! صادقوں کو جھوٹا مت ٹھہراؤ کہ روسیاہی کے ساتھ مرو گے میری عداوت سے اسلام سے باہرمت |
جاؤ کیا تم نہیں سمجھتے کہ اس ضمن میں قرآن شریف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسری الہامی کتابوں کی
تکذیب لازم آتی ہے۔ یقیناً سمجھو کہ کسی کی عداوت سے اللہ اور رسول اور دوسرے نبیوں کی کتابوں سے روگردان
ہو جانا لعنتیوں کا کام ہے نہ نیک دل مسلمانوں کا ۔ صاف ظاہر ہے کہ آتھم کی پیشگوئی اور اس پیشگوئی میں تین
شخص کی موت کی خبر دی گئی تھی۔ سوان میں سے دو تو فوت ہو چکے صرف ایک باقی ہے سو اس ایک کا انتظار کرو۔
اور ضرور ہے کہ یہ وعید کی موت اس سے تھی رہے جب تک کہ وہ گھڑی آ جائے کہ اس کو بیباک کر دیوے سواگر
جلدی کرنا ہے تو اٹھو اور اس کو بیباک اور مکذب بناؤ اور اس سے اشتہار دلاؤ اور خدا کی قدرت کا تماشا دیکھو۔ اور
اس پیشگوئی میں عربی الہام کے الفاظ یہ ہیں۔ کذبوا بآياتنا و كانوا بها يستهزؤن۔ فسيكفيكهم الله
ويردها اليك۔ لا تبديل لكلمات الله ان ربك فعّال لما یرید ۔ اگر کوئی اسی بات میں خوش ہے -
کہ مجھ سے ٹھٹھا کرے تو میں اس میں بھی نا خوش نہیں کیونکہ صادقوں اور راستبازوں کے ساتھ مجھ سے پہلے بھی
ٹھٹھا کیا گیا ہے۔ پھر بہت جلد ٹھٹھا کرنے والے نابود ہو گئے اور کوئی بتلا نہ سکا کہ کہاں گئے ۔ وانی باعين
الله هو يراني و من يكذبنى واعلم منه انه لا ! لا يضيعني ولا يخزینی فويل للذين كفروني |
ولعنوني وسبونی و شتمونی و کذبوا كلماتي ولم يحيطوا بها علما فالموت كان خير الهم |
من هذا لو كانوا يعلمون - منه
بقیه حاشيه

عذاب کی پیشگوئی بھی کی ہے اس صورت میں وہ طریق جو عیسائیوں کے مرشد اور گرو نے استعمال کیا ہے اس پر ۳۳
اعتراض کرنا سخت نا سعادت مندی ہے۔ ماسوا اس کے اگر اس لعنت کے لفظ کو استعمال کرنا نہیں چاہتے تو سزایا
عقوبت کے لفظ کو استعمال کریں اور اگر ایک سال تک ایسا آدمی جو مباہلہ کے میدان میں آوے آسمانی عقوبت
سے سزا یاب نہ ہو جاوے تو میں لکھ دوں گا کہ بیشک میری پیشگوئی غلط نکلی اور اگر کوئی مقابل پر نہ آیا تو تمام ناظرین
سمجھ لیں کہ عیسائی بوجہ ناحق پر ہونے کے بھاگ گئے ۔
یہ بھی مناسب دیکھتا ہوں کہ چونکہ عیسائیوں کا مذہبی عناد بہت بڑھ گیا ہے اس لئے نہایت ضروری ہے کہ روز کا
جھگڑا طے کرنے کے لئے ساتھ ہی اسلام اور عیسائیت کا مباہلہ بھی میرے ساتھ کر لیں ۔ اگر عیسائی لعنت کے لفظ
سے متنفر ہیں تو اس لفظ کو جانے دیں بلکہ دونوں فریق یہ دعا کریں کہ یا الله العالمین اسلام تو یہ تعلیم دیتا ہے کہ
تثلیث کی تعلیم سراسر جھوٹی اور شیطانی طریق ہے اور مریم کا بیٹا ہرگز خدا نہیں تھا بلکہ ایک انسان تھا اور نبی اور
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے سچے پیغمبر اور رسول اور خاتم الانبیاء تھے اور قرآن خدا کا پاک کلام ہے جو
ہر ایک غلطی اور ضلالت سے پاک ہے۔ اور عیسائی اس تعلیم کو پیش کرتے ہیں کہ مریم کا بیٹا یسوع در حقیقت خدا تھا
وہی تھا جس نے زمین و آسمان پیدا کیا اسی کے خون سے دنیا کی نجات ہوگئی ۔ اور خدا تین اقنوم ہیں باپ، بیٹا
روح القدس اور یسوع تینوں کا مجموعہ کامل خدا ہے۔ اب اے قادر ان دونوں گروہ میں اس طرح فیصلہ کر کہ جو ہم
دو فریق میں سے جو اس وقت مباہلہ کے میدان میں حاضر ہیں جو فریق جھوٹے اعتقاد کا پابند ہے اس کو ایک سال
کے اندر بڑے عذاب سے ہلاک کر کیونکہ تمام دنیا کی نجات کے لئے چند آدمی کا مرنا بہتر ہے۔
غرض ہر ایک فریق ہم میں سے اور عیسائیوں میں سے دعا کرے اس طرح پر کہ اول ایک فریق یہ دعا کرے
اور دوسرا فریق آمین کہے اور پھر دوسرا فریق دعا کرے اور پہلا فریق آمین کہے اور پھر ایک سال تک خدا کے حکم کے
منتظر ر ہیں اور میں اس وقت اقرار صالح شرعی کرتا ہوں کہ ان دونوں مباہلوں میں دو ہزار روپیہ ان عیسائیوں کے
لئے جمع کرادوں گا جو میرے مقابل پر مباہلہ کے میدان میں آویں گے یہ کام نہایت ضروری ہے جیسا کہ ہم کہتے
ہیں کہ زندہ اور قادر خدا ہمارے ساتھ ہے۔ عیسائی بھی کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہے۔
اب اس مباہلہ سے یہ بڑا فائدہ ہوگا کہ پبلک کو معلوم ہو جائے گا کہ کسی قوم کے ساتھ خدا ہے۔ اور اگر عیسائی
قبول نہ کریں تو لعنت کا ذخیرہ ان کے لئے آسمان پر جمع ہوگا اور لوگ سمجھ جائیں گے کہ وہ جھوٹے ہیں۔ ہمارے
مخاطب ڈاکٹر کلارک۔ پادری عماد الدین ۔ حسام الدین ایڈیٹر کشف الحقائق ۔ منشی صفدر علی بھنڈارہ۔ پادری فتح
مسیح اور ہر ایک ایسا شخص جو پادری اور معاند اسلام ہو درخواست کرے۔ یہ طریق فیصلہ بہتر ہے تا دنیا روز کے
جھگڑوں سے نجات پاوے۔ تا سیاہ روئے شود ہر کہ دروغش باشد ۔ والسلام على من اتبع الهدى۔
المشتهر مرزاغلام احمد از قادیان

خدا کا فیصلہ
یہ وہ رسالہ ہے جس کا نام
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
یصلہ ہ
خدا کا فیصلہ
پنجاب اور ہندوستان کے تمام پادری صاحبوں کے لئے
ایک احسن طریق فیصلہ
عیسائی صاحبوں کا یہ اعتقاد ہے کہ جو لوگ تثلیث کا عقیدہ اور یسوع کا کفارہ نہیں مانتے وہ ہمیشہ کے جہنم
میں ڈالے جائیں گے ۔ اور وہ اعتقاد جو خدا تعالیٰ نے اپنی پاک کلام قرآن شریف کے ذریعہ سے مسلمانوں کو
سکھایا ہے وہ یہ ہے کہ بجز تو حید کے نجات نہیں ۔ یہی توحید ہے جس کی رو سے تمام دنیا سے مواخذہ ہوگا خواہ
قرآن ان کو نہ پہنچا ہو ۔ کیونکہ یہ انسان کے دل میں فطرتی نقش ہے کہ اس کا خالق اور مالک اکیلا خدا ہے جس
کے ساتھ کوئی شریک نہیں ۔ اس توحید میں کوئی بھی ایسی بات نہیں جو زبردستی منوانی پڑے کیونکہ انسانی دل کی
بناوٹ کے ساتھ ہی اس کے نقوش انسان کے دل میں منقش کئے جاتے ہیں۔
مگر جیسا کہ عیسائیوں کا عقیدہ ہے غیر محدود خدا کو تین اقنوم میں یا چار اقنوم میں محدود کرنا اور پھر ہر ایک
اقنوم کو کامل بھی سمجھنا اور ترکیب کا محتاج بھی اور پھر خدا پر یہ روا رکھنا کہ وہ ابتدا میں کلمہ تھا پھر وہی کلمہ جو خدا تھا
مریم کے پیٹ میں پڑا اور اس کے خون سے مجسم ہوا اور معمولی راہ سے پیدا ہوا اور سارے دکھ خسرہ ، چیچک
دانتوں کی تکلیف جو انسان کو ہوتی ہیں سب اٹھائے آخر کو جوان ہو کر پکڑا گیا اور صلیب پر چڑھایا گیا ۔ یہ
نہایت گندہ شرک ہے جس میں انسان کو خدا ٹھہرایا گیا ہے خدا اس سے پاک ہے کہ وہ کسی کے پیٹ میں
پڑے اور مجسم ہوا اور دشمنوں کے ہاتھ میں گرفتار ہو۔ انسانی فطرت اس کو قبول نہیں کر سکتی کہ خدا پر ایسے دکھ کی
مار اور یہ مصیبتیں پڑیں اور وہ جو تمام عظمتوں کا مالک اور تمام عزتوں کا سرچشمہ ہے اپنے لئے یہ تمام ذلتیں روا
رکھے عیسائی اس بات کو مانتے ہیں کہ خدا کی اس رسوائی کا یہ پہلا ہی موقعہ ہے اور اس سے پہلے اس قسم کی
ذلتیں خدا نے کبھی نہیں اٹھائیں۔ کبھی یہ امر وقوع میں نہیں آیا کہ خدا بھی انسان کی طرح کسی عورت کے رحم میں
نطفہ میں مخلوط ہو کر قرار پکڑ گیا ہو۔ جیسے کہ لوگوں نے خدا کا نام سنا کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وہ بھی انسان کی طرح
کسی عورت کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو ۔ یہ تمام وہ باتیں ہیں جن کا عیسائیوں کو خود اقرار ہے اور اس بات کا بھی
اقرار ہے کہ گو پہلے یہ تین اقنوم تین جسم علیحدہ علیحدہ نہیں رکھتے تھے مگر اب اس خاص زمانہ سے جس کو اب
۱۸۹۶ء برس جاتا ہے تینوں اقنوم کے لئے تین علیحدہ علیحدہ جسم مقرر ہو گئے باپ کی وہ شکل ہے جو آدم کی کیونکہ

خدا کا فیصلہ
اس نے آدم کو اپنی شکل پر بنایا۔ دیکھو تو ریت پیدائش باب ۱ آیت ۲۷ اور بیٹا یسوع کی شکل پر مجسم ہوادیکھو یوحنا ۳۵)
بابا آیتا اور روح القدس کبوتر کی شکل پر متشکل ہوا۔ دیکھو متی باب ۳ آیت ۱۶۔ اب جس نے عیسائیوں کے
ان تینوں مجسم خداؤں کا درشن کرنا ہو اور ان کی جسمانی تثلیث کا نقشہ دیکھنا منظور ہو تو کچھ ضرور نہیں کہ ان کی طرف
التجا لے جائے بلکہ جیسا کہ ہم نے کتاب ست بچن میں سکھ صاحبوں کے مخفی چولہ کی تمام گرو کے چیلوں کو زیارت
کرادی ہے اسی طرح ہم یسوع کے شاگردوں کو ابھی ان کے تین مجسم خداؤں کے درشن کر ا دیتے ہیں اور ان کے
سہ گوشہ تثلیثی خدا کو دکھا دیتے ہیں چاہیے کہ اس کے آگے جھکیں اور سیس نواویں اور وہ یہ ہے جس کو ہم نے
عیسائیوں کی شائع کردہ تصویروں سے لیا ہے۔
عیسائیوں کا مثلث خدا اور اس کے تین ممبران کمیٹی
جو اقنوم کہلاتے ہیں۔
روح القا
باپ
یشوع کی مکمل پر جسم میٹا

·

آج 10 میں سے 10 باقی