انجام آتھم
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رساله دعوت قوم
تحقیق کے وہ شخص نہایت درجہ کور باطن ہے کہ جواب بھی حال کے پادریوں کو دجال اکبر نہیں سمجھتا۔
ایک اور بات ہے جس سے ہمارے نادان مولوی اس حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اس بات کے
خود قائل ہیں کہ دجال معہود کا بجز حرمین کے تمام زمین پر تسلط ہو جائے گا۔ سو اگر دجال سے مراد کوئی
اور رکھا جائے تو یہ حدیث قرآن کی صریح پیشگوئی سے مخالف ہو جائے گی ۔ کیونکہ قرآن شریف نے
یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ قیامت تک زمین پر غلبہ اور تسلط دو قوموں میں سے ایک قوم کا ہوتا رہے گا ۔ یا اہلِ
اسلام کا یا نصاری کا۔ پس قرآن کے رو سے ایسے دجال کو جو اپنی خدائی کا دعویٰ لے کر آئے گا۔ زمین پر
قدم رکھنے کی جگہ نہیں اور قرآن اس کے وجود کو روکتا ہے۔ ہاں استعارہ کے طور پر نصاری کا دعوی خدائی
ثابت ہے کیونکہ چاہتے ہیں کہ گلوں کے زور سے تمام زمین و آسمان کو اپنے قابو میں کر لیں یہاں تک
کہ مینہ برسانے کی قدرت بھی حاصل ہو جائے ۔ پس اس طرح پر وہ خدائی کا دعویٰ کرتے ہیں۔
غرض یہ وہ امور ہیں جن کو حال کے مولوی نہیں سمجھتے اور اہل اسلام میں انہوں نے بڑا بھاری فتنہ
اور تفرقہ ڈال رکھا ہے اور نہایت بیہودہ اور رکیک تاویلات سے نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ سے منہ پھیر
رہے ہیں۔ دعوی کرتے تھے کہ ہم اہل حدیث ہیں مگر اب تو انہوں نے قرآن کو بھی چھوڑا اور حدیث کو
بھی۔ سو جبکہ میں نے دیکھا کہ قرآن شریف اور حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان کے دلوں
میں عظمت نہیں اور جلیل الشان اکا بر ائمہ کی شہادت بھی جیسا کہ امام بخاری اور ابن حزم اور امام مالک
شہادت جو حضرت عیسی کے فوت ہو جانے کی نسبت بار بار لکھی گئی ہے ان کے نزدیک کچھ چیز
نہیں سو مجھ کو اس پہلو سے بکلی نومیدی ہوئی کہ وہ منقولی بحث و مباحثہ کے ذریعہ سے ہدایت
پاسکیں پس خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ میں دوسرا پہلو اختیار کروں جو اصل بنیاد میرے
دعوی کی ہے یعنی اپنے سچے علم ہونے کا ثبوت کیونکہ اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر وہ لوگ مجھے خدائے
تعالیٰ کی طرف سے سچا لہم سمجھتے اور میرے الہامات کو میرا ہی افترا یا شیطانی وساوس خیال نہ کرتے تو اس
قدر سب اور شتم اور ہنسی اور ٹھٹھا اور تکفیر اور تہذیب کے ساتھ پیش نہ آتے بلکہ اپنے بہت سے ظنون اور
کی
حاشیہ ۔ منقولی بحث مباحثہ کی کتابیں جو میری طرف سے چھپی ہیں جن میں ثابت کیا گیا ہے جو در حقیقت عیسی علیہ السلام
فوت ہو گئے ہیں اور دوبارہ آنا ان کا بطور بروز مراد ہے نہ بطور حقیقت وہ یہ ہیں ۔ فتح اسلام - توضیح مرام ۔ ازالہ اوہام۔
اتمام الحجة تحفہ بغداد - حمامة البشرى نور الحق دو حصہ کرامات الصادقین سر الخلافہ۔ آئیک آئینہ کمالات اسلام۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے بد تہذیب “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
رساله دعوت قوم
فاسدہ کا حسن ظن کے غلبہ سے آپ فیصلہ کر لیتے کیونکہ کسی کی سچائی اور منجانب اللہ ہونے کے یقین کے ۴۹
بعد وہ مشکلات ہرگز پیش نہیں آتیں کہ جو اس حالت میں پیش آتی ہیں کہ انسان کے دل پر اس کے
کا ذب ہونے کا خیال غالب ہوتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ خدائے تعالیٰ نے میری سچائی کے سمجھنے کے لئے بہت
سے قرائن واضح ان کو عطا کئے تھے۔ میرا دعوئی صدی کے سر پر تھا۔ میرے دعوے کے وقت میں خسوف
کسوف ماہ رمضان میں ہوا تھا۔ میر کے دعوئی الہام پر پورے میں برس گزر گئے اور مفتری کو اس قدر
مہلت نہیں دی جاتی ۔ میری پیشگوئی کے مطابق خدا نے آتھم کو کچھ مہلت بھی دی اور پھر مار بھی دیا۔ مجھ کو
خدا نے بہت سے معارف اور حقائق بخشے اور اس قدر میری کلام کو معرفت کے پاک اسرار سے بھر دیا کہ
جب تک انسان خدا تعالیٰ کی طرف سے پورا تائید یافتہ نہ ہو اس کو یہ نعمت نہیں دی جاتی لیکن مخالف
مولویوں نے ان باتوں میں سے کسی بات پر غور نہیں کی ۔
سواب چونکہ تکذیب اور تکفیر ان کی انتہا تک پہنچ گئی اس لئے وقت آگیا کہ خدائے قادر اور علیم اور خبیر کے
ہاتھ سے جھوٹے اور سچے میں فرق کیا جائے ۔ ہمارے مخالف مولوی اس بات کو جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے
قرآن شریف میں ایسے شخص سے کسی قدر بیزاری ظاہر کی ہے جو خدائے تعالیٰ پر افترا باندھے یہاں تک کہ اپنے
نبی کریم صلی لی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا ہے کہ اگر وہ بعض قول میرے پر افترا کرتا تو میں فی الفور پکڑ لیتا اور رگ جان
کاٹ دیتا۔ غرض خدا تعالیٰ پر افترا کرنا اور یہ کہنا کہ فلاں فلاں الہام مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوا ہے
حالانکہ کچھ بھی نہیں ہوا۔ ایک ایسا سخت گناہ ہے کہ اس کی سزا میں صرف جہنم کی ہی وعید نہیں بلکہ قرآن شریف
کے نصوص قطعیہ سے ثابت ہوتا ہے کہ ایسا مفتری اسی دنیا میں دست بدست سزا پالیتا ہے اور خدائے قادر و غیور
کبھی اس کو امن میں نہیں چھوڑتا اور اس کی غیرت اس کو کچل ڈالتی ہے اور جلد ہلاک کرتی ہے۔ اگر ان
مولویوں کا دل تقویٰ کے رنگ سے کچھ بھی رنگین ہوتا اور خدا تعالی کی عادتوں اور سنتوں سے ایک ذرہ بھی
واقف ہوتے تو ان کو معلوم ہوتا کہ ایک مفتری کا اس قدر در از عرصہ تک افترا میں مشغول رہنا بلکہ روز بروز
اس میں ترقی کرنا اور خدا تعالیٰ کا اس کے افتر اپر اس کو نہ پکڑنا بلکہ لوگوں میں اس کو عزت دینا دلوں میں اس
کی قبولیت ڈالنا اور اس کی زبان کو چشمہ حقائق و معارف بنانا یہ ایک ایسا امر ہے کہ جب سے خدائے تعالیٰ
نے دنیا کی بنیاد ڈالی ہے اس کی نظیر ہرگز نہیں پائی جاتی ۔ افسوس کہ کیوں یہ منافق مولوی خدا تعالیٰ کے احکام
رساله دعوت قوم
۵۰ آور مواعید کو عزت کی نظر سے نہیں دیکھتے۔ کیا ان - نے۔ کیا ان کے پاس حدیث یا قرآن شریف سے کوئی نظیر
موجود ہے کہ ایک ایسے خبیث طبع مفتری کو خدا تعالیٰ نہ پکڑے جو اس پر افترا پر افترا باندھے اور
جھوٹے الہام بنا کر اپنے تئیں خدا کا نہایت ہی پیارا ظاہر کرے اور محض اپنے دل سے شیطانی باتیں
تراش کر اس کو عمد أخدا کی وحی قرار دیوے اور کہے کہ خدا کا حکم ہے کہ لوگ میری پیروی کریں اور کہے
کہ خدا مجھے اپنے الہام میں فرماتا ہے کہ تو اس زمانہ میں تمام مومنوں کا سردار ہے حالانکہ اس کو کبھی
الہام نہ ہوا ہو اور نہ کبھی خدا نے اس کو مومنوں کا سردار ٹھہرایا ہو اور کہے کہ مجھے خدا مخاطب کر کے
فرماتا ہے کہ تو ہی مسیح موعود ہے جس کو میں کسر صلیب کے لئے بھیجتا ہوں ۔ حالانکہ خدا نے کوئی ایسا
حکم اس کو نہیں دیا اور نہ اس کا نام عیسی رکھا اور کہے کہ خدائے تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ مجھ
سے تو ایسا ہے جیسا کہ میری توحید ۔ تیرا مقام قرب مجھ سے وہ ہے جس سے لوگ بے خبر ہیں۔
حالانکہ خدا اس کو مفتری جانتا ہے۔ اس پر لعنت بھیجتا ہے اور مردودوں اور مخذولوں کے ساتھ اس کا
حصہ قرار دیتا ہے۔ پھر کیا یہی خدائے تعالیٰ کی عادت ہے کہ ایسے کذاب اور بیباک مفتری کو جلد نہ
پکڑے۔ یہاں تک کہ اس افترا پر بیس برس سے زیادہ عرصہ گزر جائے۔
کون اس کو قبول کر سکتا ہے کہ وہ پاک ذات جس کے غضب کی آگ وہ صاعقہ ہے کہ ہمیشہ
جھوٹے مہموں کو بہت جلد کھاتی رہی ہے اس لمبے عرصہ تک اس جھوٹے کو چھوڑ دے جس کی نظیر دنیا کے
صفحہ میں مل ہی نہیں سکتی ۔ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا
یعنی اس سے زیادہ تر ظالم اور کون ہے جو خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھے۔ بیشک مفتری خدا تعالیٰ کی
لعنت کے نیچے ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ پر افترا کرنے والا جلد مارا جاتا ہے۔
سو ایک تقوی شعار آدمی کیلئے یہ کافی تھا کہ خدا نے مجھے مفتریوں کی طرح ہلاک نہیں کیا
بلکہ میرے ظاہر اور میرے باطن اور میرے جسم اور میری روح پر وہ احسان کئے جن کو میں شمار نہیں
کر سکتا۔ میں جوان تھا جب خدا کی وحی اور الہام کا دعویٰ کیا اور اب میں بوڑھا ہو گیا اور
ابتداء دعوئی پر بیس برس سے بھی زیادہ عرصہ گزر گیا ۔ بہت سے میرے دوست اور عزیز جو مجھ
سے چھوٹے تھے فوت ہو گئے اور مجھے اس نے عمر دراز بخشی اور ہر یک مشکل میں میرا متکفل
اور متولی رہا۔ پس کیا ان لوگوں کے یہی نشان ہوا کرتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ پر افترا باندھتے
الانعام : ۲۲
رساله دعوت قوم
ہیں۔ اب بھی اگر مولوی صاحبان مجھے مفتری سمجھتے ہیں تو اس سے بڑھ کر ایک اور فیصلہ ہے۔ اور وہ یہ کہ ۵۱
میں ان الہامات کو ہاتھ میں لے کر جن کو میں شائع کر چکا ہوں مولوی صاحبان سے مباہلہ کروں۔
اس طرح پر کہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کروں کہ میں در حقیقت اس کے شرف مکالمہ اور
مخاطبہ سے مشرف ہوں اور در حقیقت اس نے مجھے چہار دہم صدی کے سر پر بھیجا ہے کہ تا میں اس
فتنہ کو فرو کروں کہ جو اسلام کے مخالف سب سے زیادہ فتنہ ہے اور اسی نے میرا نام عیسی رکھا ہے۔ اور
کسر صلیب کے کے ۔ لئے مجھے مامور کیا ہے لیکن نہ کسی جسمانی حربہ سے بلکہ آسمانی حربہ سے اور یہ سب
اس کا کلام ہے اور وہ خاص الہامات اس کے جو اس وقت میں مخالف مولویوں کو سناؤں گا ان میں
سے بطور نمونہ چند الہامات اس جگہ لکھتا ہوں ان میں سے بعض الہامات بین برس کے عرصہ سے
ہیں ۔ جو مختلف ترتیوں اور کمی بیشی کے ساتھ بار بار القاء ہوئے ہیں۔ اور وہ یہ ہیں :۔
يا عِيسَى الَّذِي لَا يُضاعُ وقته۔ انتَ مِنّى بمنزِلَةٍ لَّا
اے وہ عیسیٰ جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔ تو میری جناب میں وہ مرتبہ رکھتا ہے جس کا
يعلمها الخلق ۔ أنتَ مِنى بمنزلة توحِيدِي وَتَفْرِيدِى
لوگوں کو علم نہیں
تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور
تفرید
فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعرَفَ بَين النّاس ۔ هُوَ الَّذِي أَرسَلَ رَسُوله
سو وقت آ گیا کہ تو لوگوں میں شناخت کیا جائے اور مدد دیا جائے ۔ وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین
بالهدى و دِينِ الحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلى الدِّينِ كُلِّهِ ۔ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّه۔
حق کے ساتھ بھیجا تا اس دین کو سب دینوں پر غالب کرے۔ خدا کی پیشگوئیوں کو کوئی بدل
قُل إِنِّي أُمِرْتُ وَاَنَا اَوّل الْمُؤْمِنِين۔ اَلرَّحمن عَلَّمَ القرآن لِتُنْذِرَ
نہیں سکتا کہہ میں مامور ہوں اور میں سب سے پہلا مومن ہوں ۔ وہ رحمن ہے جس نے قرآن سکھلایا تاکہ تو ان
قَوْمًا مَا أُنْذِرَ آبَاءُ هُم وَلِتَسْتَبِينَ سَبِيل المُجرمين ۔ إِنَّا كَفَيْنَاكَ
لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے اور تا کہ مجرموں کی راہ کھل جائے۔ ہم تیرے لئے
المستهزئين ۔ قُل عِندِى شهادةً مِّنَ الله فهل انتم مُؤْمِنُون
ٹھٹھا کرنے والوں کے لئے کافی ہیں۔ کہہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم ایمان لاتے ہو
رساله دعوت قوم
۵۲﴾ قُلْ عِنْدى شهادة من الله فهل انتم مُسْلِمُون ۔ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي
کہہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم قبول کرتے ہو۔ میرے ساتھ میرا خدا ہے وہ عنقریب
سَيَهْدِين ۔ قُلْ إِنْ كُنتُم تَحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله ۔ هَلْ
مجھے کامیابی کی راہ دکھائے گا۔ ان کو کہہ کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میرے پیچھے ہولو تا خدا بھی تم سے محبت کرے
أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تنزل الشياطين تنزل على كلِّ أَفَاكِ اثيم۔ يُرِيدُونَ
کیا میں بتلاؤں کہ کن پر شیطان اترا کرتے ہیں ۔ ہر ایک جھوٹے مفتری پر اترتے ہیں ۔ ارادہ کرتے ہیں
أَنْ يُطْفِئُوا نور اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَ الله مُتِم نُورِه ولو كره الكافِرُونَ
کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کے پھولوں سے بجھا دیں اور خدا اپنے نور کو کامل کرے گا اگر چہ کافر کراہت ہی کریں
سنلقي في قلوبهمُ الرُّعْبَ ۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالفتح وانتهى أمر الزَمَانِ
عنقریب ہم ان کے دلوں پر رعب ڈال دیں گے۔ جب خدا کی مدد اور فتح آئے گی اور زمانہ کا امر ہماری طرف رجوع
الينا اليس هذا بالحق۔ إِنِّي مَعَكَ كُن مَعِي أينما كُنتَ ۔ كُن مَعَ
کرے گا کہا جائے گا کہ کیا یہ سچ نہ تھا۔ میں تیرے ساتھ ہوں۔ میرے ساتھ ہو جہاں تو ہووے۔ خدا کے ساتھ ہو جہاں
الله حيث ما كنت۔ كنتم خير امةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ۔ إِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا
تو ہووے۔ تم بہتر امت ہو جولوگوں کے نفع کیلئے نکالے گئے۔ تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ خدا تیرے ذکر کو بلند
يرفع الله ذكرك۔ ويتم نعمته عَلَيْكَ فِي الدُّنيا وَالْآخِرَةِ۔ يَا أَحمد يتم
کرے گا اور دنیا اور آخرت میں اپنی نعمت تیرے پر پوری کرے گا ۔ اے احمد تیرا نام پورا ہو جائے گا قبل اس کے جو میرا
اسمُك ولا يتم اسمى ۔ اِنّى رافعُكِ إِلى القيتُ عَلَيْكَ محبَّة منى
نام پورا ہو میں تجھے اپنی طرف اٹھانے والا ہوں۔ میں نے اپنی محبت کو تجھ پر ڈال دیا۔
شَانُكَ عَجِيبٌ وَأَجْرُكَ قَريبٌ ۔ الأرض والسَّمَاءُ مَعَكَ كَمَا هُو معى
تیری شان عجیب ہے۔ تیرا اجر قریب ہے۔ زمین و آسمان تیرے ساتھ ہے جیسا کہ وہ میرے ساتھ ہے
انْتَ وَجِيهٌ فِي حَضْرَتي۔ اخترتُكَ لنفسى۔ أَنْتَ وَجِيةٌ فِي الدّنيا |
تو میری جناب میں وجیہ ہے۔ میں نے تجھے اپنے لئے چن لیا۔ تو دنیا اور میری جناب میں وجیہ ہے
حاشیه - هو كاضمير واحد باعتبار واحد فی الذہن یعنی مخلوق ہے اور ایسا محاورہ قرآن شریف میں بہت ہے۔ منہ
رساله دعوت قوم
وحضرتى سُبْحَانَ اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى زَادَ مَجْدَكَ۔ ينقطع آباء ک ۵۳
پاک ہے وہ خدا جو بہت برکتوں والا اور بہت بلند ہے۔ تیری بزرگی کو اس نے زیادہ کیا۔ اب سے تیرے باپ دادے
وَيُبْدَءُ مِنْكَ نُصرت بالرعب وَأُحييت بالصدق أيها الصديق
کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور خدا تجھ سے شروع کرے گا۔ تو رعب کے ساتھ مدد دیا گیا اور صدق کے ساتھ زندہ کیا گیا اے صدیق
نصرت۔ وقالوا لات حِينَ مناص۔ آثركَ اللهُ عَلينا وَلَوْ كُنّا
تو مدد دیا گیا۔ اور مخالف کہیں گے کہ اب گریز کی جگہ نہیں ۔ خدا نے تجھے ہم پر اختیار کر لیا اگر چہ ہم کراہت کرتے
كارهين۔ ربنا اغفر لنا انا كنا خاطئين۔ لا تثريب عليكم اليوم
تھے ۔ اے ہمارے خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے ۔ آج تم پر اے رجوع کرنے والو کچھ سرزنش نہیں
يغفر الله لكم وَهُوَ أرحم الرّاحمين ۔ وَمَا كَانَ الله ليتركك حتى يميز
خدا تمہیں بخش دے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے اور خدا ایسا نہیں کہ تجھے یونہی چھوڑ دے جب تک
الخبيث من الطيب۔ وَاللهُ غَالِبٌ على أمره ولكن اكثر الناس
پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے اور خدا اپنے امر پر غالب ہے مگر اکثر آدمی نہیں جانتے
لا يعلمُونَ ۔ إِذا جَاءَ نَصر الله والفتح وتمّت كلمة ربِّكَ هذا الَّذِي
جب خدا کی مدد اور فتح آئی اور اس کا کلمہ پورا ہوا کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس میں
گنتم به تستعجلون۔ أَرَدْتُ أن استخلف فخلقتُ آدَمَ۔ سَوّيتُهُ
تم جلدی کرتے تھے۔ میں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ بناؤں تو میں نے آدم کو پیدا کیا میں نے اس کو
ونفخت فيه من روحى ۔ يقيم الشريعة ويُحيى الدين۔ ولو كان
برابر کیا اور اپنی روح اس میں پھونکی شریعت کو قائم کرے گا اور دین کو زندہ کرے گا اور اگر ایمان
الإيمانُ مُعلّقًا بالثريا لناله سُبحان الذي أسرى بعبده ليلا
ثریا سے معلق ہوتا تب بھی اسے پالیتا۔ پاک ہے وہ جس نے اپنے بندہ کو رات میں سیر کرایا
خلق ادم فاكرمة جرى الله في حلل الأنبياء۔ إِنَّ الذين كفروا
آدم کو پیدا کیا اور اس کو عزت دی خدا کا فرستادہ نبیوں کے حلہ میں ۔ وہ لوگ جو کافر ہو گئے اور خدا کی
وَصَدُّوا عن سبيل الله رَدَّ عليهم رجلٌ من فارس ۔ شكر الله سَعْيَة
راہ سے روکنے لگے ۔ ایک فارسی الاصل آدمی نے ان کے خیالات کو رد کیا۔ خدا اس کی کوشش کا شکر گزار ہے
رساله دعوت قوم
۔ ال
۵۴ کتاب الولي ذو الفقار على ۔ يكاد زيتهُ يُضِي وَلَو لَمْ تَمْسَسُه نار
اس ولی کی کتاب ایسی ہے جیسے علی کی ذوالفقار ۔ اس کا تیل یونہی چمکنے کو ہے اگر چہ آگ چھو بھی نہ جائے ۔
خُذوا التَّوحِيدَ التَّوحِيدَ يَا أبناء الفارس۔ انا انزلنهُ قَرِيبًا
تو حید کو پکڑو تو حید پکڑ والے فارس کے بیٹو۔ ہم نے اس کو قادیان کے قریب
من القاديان وبالحق انزلته وبالحق نزل وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مفعولا۔
اتارا ہے اور حق کے ساتھ اتارا ہے اور ضرورت حقہ کیسا تھ اترا ہے اور جو خدا نے ٹھہرا رکھا تھا
ام يقولون نحن جميع منتصر ۔ سَيُهزم الجمع ويولون الدبر ۔
وہ ہونا ہی تھا۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک جماعت انتقام لینے والی ہیں۔ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ دکھلا ئینگے
يا عبدى لا تخف اني اسمع وارى۔ الم ترانا نأتي الأرض ننقصها
اے میرے بندے مت خوف کر میں دیکھتا ہوں اور سنتا ہوں ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو کم کرتے
من اطرافها ۔ أَلَمْ تَرَاَنَّ اللَّهَ عَلى كل شيء قدير۔ صلّ
چلے آتے ہیں اس کی طرفوں سے ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے ۔ محمد پر اور اس کے
على محمد وال محمد سيد ولد آدَمَ وَخَاتم النبيين ۔ انک علی صراط مستقیم۔
آل پر درود بھیج وہ بنی آدم کا سردار اور خاتم الانبیاء ہے ۔ تو صراط مستقیم پر ہے
فاصدع بما تؤمر وأعرِضُ عن الجاهلين۔ وقالوا لولا
پس جو کچھ حکم ہوتا ہے کھول کر بیان کر اور جاہلوں سے کنارہ کر ۔ اور کہتے ہیں کہ دو
نزل على رجل من قريتين عظيم۔ وقالوا انى لك هذا ان هذا
شہروں میں سے ایک بڑے آدمی کو خدا نے کیوں مامور نہ کیا۔ اور کہتے ہیں کہ تجھے کہاں یہ رتبہ یہ تو
لمكر مكر تموه في المدينة۔ وَأَعَانَهُ عَليهِ قوم اخرون ينظرون
مکر ہے کہ مل جل کر بنایا گیا ہے اور کئی لوگوں نے اس مکر میں اس شخص کی مدد کی ہے۔ تجھے دیکھتے ہیں
الیك وهم لا يبصرون۔ اعلموا ان الله يحى الأرضَ بَعدَ مَوتِهَا
اور تو انہیں نظر نہیں آتا اے لوگو جان لو کہ زمین مرگئی تھی اور خدا پھر ا سے نئے سرے زندہ
ومن كان لله كان اللهُ لَهُ إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقُوا وَالَّذِينَ
کر رہا ہے اور جو خدا کا ہو خدا اس کا ہو جاتا ہے۔ خدا ان کے ساتھ ہے جو پر ہیز گاری اختیار کرتے ہیں
رساله دعوت قوم
هم محسنون قالوا ان هذا إِلَّا اختلاق۔ قل ان افتريته فعلی اجرام شدید۔ انك اليوم ۵۵)
اور ان کے ساتھ ہے جو نیکو کار ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہ تمام افتراء ہے کہ اگر میں نے افترا کیا ہے تو یہ سخت گناہ میری گردن پر ہے
لدينا مكين أمين ۔ وَإِن عليكَ رَحمتي في الدنيا والدين ۔ وَإِنَّكَ
آج تو ہمارے نزدیک با رتبہ اور امین ہے۔ اور تیرے پر دین اور دنیا میں میری رحمت ہے ۔ اور تو
من المنصورين ۔ يحمدك الله مِن عَرْشِه ۔ يحمدك الله ويمشى
مدد دیا گیا ہے ۔ خدا عرش پر سے تیری تعریف کرتا ہے ۔ خدا تیری تعریف کرتا ہے ۔ اور تیری
اليك ۔ الا ان نصر الله قريب۔ كَمِثْلِكَ دُرِّ لَا يُضاع۔ بشرى لك
طرف چلا آتا ہے ۔ خبر دار خدا کی مدد قریب ہے ۔ تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا ۔ تجھے
يا احمدي۔ انتَ مُرادِى ومعى۔ إنّي ناصرك۔ إنّي حافظك
خوشخبری ہواے میرے احمد ۔ تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔ میں تیرا مددگار ہوں۔ میں تیرا حافظ ہوں
انی جاعلک للنَّاسِ امَامًا ۔ اكان لِلنَّاسِ عَجَبًا۔ قل هو الله
میں تجھے لوگوں کا امام بناؤں گا کیا لوگوں کو تعجب ہوا ۔ کہہ وہ خدا عجیب ہے
عجيب يجتبى من يشاء من عباده لا يُسئل عما يفعل وَهُمْ
جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے چن لیتا ہے ۔ وہ اپنے کاموں میں پوچھا نہیں جاتا
يُسئلون۔ وتلك الايام نداولها بين الناس۔ وقالوا ان هذا
اور دوسرے پوچھے جاتے ہیں ۔ اور یہ دن ہم لوگوں میں پھیرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو
إِلَّا اختلاق۔ إذا نصر الله المُؤمِن جعل له الحاسدين في الارض
ضرور افترا ہے ۔ خدا جب مومن کو مدد دیتا ہے تو زمین پر اس کے کئی حاسد بنا دیتا ہے
قل الله ثم ذرهم في خوضهم يلعبون۔ لا تحاط أسرار الأولياء
کہہ خدا ہے جس نے یہ الہام کیا پھر ان کو چھوڑ دے تا اپنی کج فکریوں میں بازی کریں۔ اولیاء کے اسرار پر
تلطف بالناس وترحم عليهم۔ أنت فيهم بمنزلة مُوسى وَاصْبِر
کوئی احاطہ نہیں کر سکتا۔ لوگوں سے لطف کے ساتھ پیش آ اور ان پر رحم کر۔ تو ان میں بمنزلہ موسیٰ کے ہے اور ان کی
على ما يقولون۔ وذرني والمكذبين اولى النعمة۔ أنْتَ مِنْ مَائنا |
باتوں پر صبر کر اور منعم مکذبوں کی سزا مجھ پر چھوڑ دے ۔ تو ہمارے پانی میں سے ہے
رساله دعوت قوم
وَهُم مِن فشل وَ إِذا قيل لهم أمنوا كما أمن الناس قالوا انؤمن
اور وہ لوگ فشل سے۔ اور جب ان کو کہا جائے کہ ایمان لاؤ جیسا کہ اچھے آدمی ایمان لائے۔ تو جواب میں
كَمَا آمَنَ السِّفهاء الا انهم هم السّفَهَاءُ ولكن لا يعلمون۔ قل
کہتے ہیں کہ کیا اس طرح ایمان لائیں جیسا کہ سفیہ اور بیوقوف ایمان لائے۔ خوب یاد رکھو کہ در حقیقت بیوقوف
ان كنتم تحبون الله فاتبعوني يحببكم الله۔ قيل ارجعوا إلى الله
اور سفیہ یہی لوگ ہیں مگر انہیں معلوم نہیں کہ ہم کیسی غلطی پر ہیں۔ ان کو کہہ دے کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو
فلا ترجعون۔ وقيل استحوذوا فلا تستحوذون۔ الحمد لله الذي
تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت رکھے۔ کہا گیا کہ تم رجوع کرو سو تم نے رجوع نہ کیا اور کہا گیا کہ تم اپنے
جَعَلكَ المسيح ابنَ مَرْيَمَ ۔ الفتنة ههنا فاصبر كما صَبَرَ أولو العزم
و ساؤس پر غالب آجاؤ سو تم غالب نہ آئے۔ سب تعریف خدا کو ہے جس نے تجھے مسیح ابن مریم بنایا۔ اس جگہ فتنہ ہے۔ سو
تبت يدا ابي لَهَبٍ وتبّ۔ ما كان له أن يدخل فيها إلا خائفًا۔ و
اولو العزم لوگوں کی طرح صبر کر۔ ابی لہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا۔ اس کو نہیں چاہئے تھا کہ وہ اس
مَا أَصَابَكَ فَمِنَ الله أَلَا إِنّها فتنة من الله ليحب حباجما۔
فتنہ میں دخل دیتا یعنی اس کا بانی ہوتا مگر ڈرتے ہوئے۔ اور تجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی مگر اسی قدر جو خدا نے مقرر کی۔ یہ فتنہ
حبا من الله العزيز الاكرم۔ عَطَاءً غير مجذوذ۔ وقت الابتلاء
خدا کی طرف سے ہے تا وہ تجھ سے بہت ہی پیار کرے یہ خدا کا پیار کرنا ہے جو غالب اور بزرگ ہے اور یہ پیار وہ عطا ہے جو کبھی
حاشیہ نمبرا۔ یہ جو فرمایا کہ تو ہمارے پانی میں سے ہے اور وہ لوگ فشل سے ۔ اس جگہ پانی سے مراد ایمان کا
پانی ، استقامت کا پانی ، تقویٰ کا پانی ، وفا کا پانی ، صدق کا پانی ، حُبّ اللہ کا پانی ہے ۔ جو خدا سے ملتا
ہے اور فشل بزدلی کو کہتے ہیں جو شیطان سے آتی ہے۔ اور ہر یک بے ایمانی اور بدکاری کی جڑ بزدلی
اور نا مردی ہے۔ جب قوت استقامت باقی نہیں رہتی تو انسان گناہ کی طرف جھک جاتا ہے ۔ غرض
فشل شیطان کی طرف سے ہے اور عقائد صالحہ اور اعمال طیبہ کا پانی خدا تعالیٰ کی طرف سے ۔ جب
بچہ پیٹ میں پڑتا ہے تو اس وقت اگر بچہ سعید ہے اور نیک ہونے والا ہے تو اس نطفہ پر روح
القدس کا سایہ ہوتا ہے اور اگر بچہ شقی ہے اور بد ہونے والا ہے تو اس نطفہ پر شیطان کا سایہ ہوتا ہے
اور شیطان اس میں شراکت رکھتا ہے اور بطور استعارہ وہ شیطان کی ذریت کہلاتی ہے اور جو خدا
رساله دعوت قوم
ووقت الاصطفاء۔ ولا يرد وقت العذاب عن القوم المجرمين۔ ۵۷
منقطع نہیں ہوگی ۔ ابتلاء کا وقت ہے اور اصطفاء کا وقت ہے اور عذاب کا وقت مجرموں کے سر پر سے کبھی نہیں ٹل
ولا تهنوا ولا تحزنوا وانتم الاعلون ان كنتم مؤمنين۔ وَعَسى ان
سکتا۔ اور اے اس مامور کی جماعت سست مت ہو جانا اور غم میں نہ پڑ جانا اور بالآخر غلبہ تمہیں کو ہے اگر تم ایمان پر
تحبوا شيئًا وهو شر لكم وعسى أن تكرهوا شيئًا وهو خير لكم والله
ثابت رہو گے۔ یہ ممکن ہے کہ ایک چیز کو تم چاہو اور وہ دراصل تمہارے لئے اچھی نہ ہو اور ایک چیز سے نفرت کرو
يعلم وانتم لا تعلمون كنتُ كنزا مخفيًّا فأحببتُ أن أعرف۔ ان
اور وہ دراصل تمہارے لئے اچھی ہو اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ میں ایک خزانہ پوشیدہ تھا سو میں نے چاہا کہ
السموات والارض كانتا رتقا ففتقنهُما ۔ وإن يتخذونك
شناخت کیا جاؤں۔ زمین و آسمان بندھے ہوئے تھے سو ہم نے دونوں کو کھول دیا۔ اور مجھے انہوں نے ایک ہنسی کی
إلا هزوا ۔ اهذا الذي بعث الله۔ قل انما أنا بشر مثلكم
جگہ بنا رکھا ہے۔ کیا یہی ہے جو خدا کی طرف سے بھیجا گیا۔ کہہ میں ایک آدمی ہوں تم جیسا مجھے خدا سے
يوحى الى أنَّما إِلَهُكُمُ اله واحد والخير كله في القرآن ولقد
الہام ہوتا ہے کہ تمہارا خدا ایک خدا ہے اور تمام بھلائی قرآن میں ہے ۔ اور میں اس سے پہلے
لبثت فيكم عمرًا من قبله أفلا تعقلون۔ وقالوا ان هذا الا افتراء
ایک مدت سے تم میں ہی رہتا تھا کیا تمہیں میرے حالات معلوم نہیں۔ اور انہوں نے کہا کہ یہ باتیں افتراء ہیں
کے ہیں وہ خدا کے کہلاتے ہیں جن کو پہلی کتابوں میں بطور استعارہ ابناء اللہ کہا گیا ہے ۔ چنانچہ
یہ لفظ آدم اور یعقوب وغیرہ بہت سے نبیوں پر استعمال ہوا ہے اور انجیل میں مسیح ابن مریم پر
بھی استعمال پایا ہے اور کسی کی اس میں کچھ خصوصیت نہیں صرف بلحاظ مذکورہ بالا استعمال پاتا
رہا ہے چنانچہ مسیح ابن مریم کی نسبت احادیث سے جو معلوم ہوتا ہے کہ شیطان کے مس سے وہ
اور اس کی ماں پاک ہے تو یہ لفظ اسی اظہار کی غرض سے ہے کہ عیسی بن مریم کی نا جائز پیدائش
نہیں جیسا کہ یہودیوں کا خیال ہے تا نطفہ پر شیطان کا سایہ مانا جائے ۔ بلکہ بلا شبہ بر خلاف زعم
یہودیوں کے وہ حلال زادہ تھا اور مریم بد کار عورت نہیں تھی ۔ اس مسئلہ میں اصول یہ
ہے کہ شیطان کا سایہ جس کو مس اور اشتراک بھی کہتے ہیں جس کے لحاظ سے کہا جاتا ہے کہ
یہ شخص ذریت شیطان ہے یا بائبل کے محاورہ کے رو سے نتاش کا بچہ ہے یعنی سانپ کا
يه حاشیه نمبرا
بقي
ہے
رساله دعوت قوم
۵۸ قل ان هدى الله هو الهدى الا ان حزب اللهِ هُمُ الغالبون۔
کہ حقیقی ہدایت جس میں غلطی نہ ہو خدا کی ہدایت ہے اور خبر دار ہو کہ خدا کا گروہ ہی آخر کار غالب ہوتا ہے
انا فتحنا لک فتحا مبينا ليغفر لك الله ما تقدم من ذنبك وَمَا
ہم نے تجھے کھلی کھلی فتح دی ہے تا تیرے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کئے جائیں
تاخر اليس الله بكاف عبده ۔ فبرأه الله مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عند
کیا خدا اپنے بندہ کیلئے کافی نہیں ہے۔ سو خدا نے ان کے الزاموں سے اس کو بری کیا اور وہ خدا
الله وجيها۔ والله موهن كيد الكاذبين۔ ولنجعله آية
کے نزدیک وجیہ ہے اور خدا کافروں کے مکر کو سست کر دے گا اور ہم اس کو لوگوں کے لئے نشان
للناس ورحمة منا وكان أمرًا مقضيّا۔ قول الحق الذي فيه
بنائیں گے اور رحمت کا نمونہ ہوگا اور یہی مقدر تھا یہ وہ سچا قول ہے جس میں لوگ شک کرتے ہیں
تمترون۔ يَا أَحْمَدُ فاضت الرحمة على شفتيك ۔ انا اعطینک
اے احمد رحمت تیرے لبوں پر جاری ہورہی ہے ہم نے تجھے بہت سے حقائق اور معارف اور برکات بخشے
الكوثر۔ فصل لربك وانحر۔ ان شانئك هو الابتر ياتي قمر الانبياء
ہیں اور ذریت نیک عطا کی ہے سو خدا کیلئے نماز پڑھ اور قربانی کر۔ تیرا بدگو بے خیر ہے یعنی خدا اسے بے نشان کردے
وَأَمُرُكَ يَتَأتى يوم يجئ الحق ويكشف الصدق ۔
گا اور وہ نامراد مرے گا۔ نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہو جائے گا۔ اس دن حق آئے گا اور سچ
یہ الہام که ان شانئک هو الابتر ۔ اس وقت اس عاجز پر خدا تعالیٰ کی طرف سے القا ہوا کہ
جب ایک شخص نو مسلم سعد اللہ نام نے ایک نظم گالیوں سے بھری ہوئی اس عاجز کی طرف بھیجی
تھی اور اس میں اس عاجز کی نسبت اس ہند وزادہ نے وہ الفاظ استعمال کئے تھے کہ جب تک
ایک شخص در حقیقت شقی خبیث طینت فاسد القلب نہ ہو ۔ ایسے الفاظ استعمال نہیں کر سکتا ۔
جو شیطان ہے صرف اس صورت میں کسی نطفہ پر پڑتا ہے جبکہ نطفہ ڈالنے والا یا وہ جس کے رحم میں نطفہ ٹھہرا۔ نہایت
بری حالت میں ہوں اور گناہ اور سخت دلی کی تاریکی ان پر ایسی محیط ہو کہ کوئی گوشہ خالی نہ ہو اور فطرتی نور بالکل محجوب
ہو اور ایسی صورت میں بچے نہایت خبیث پیدا ہوتے ہیں کیونکہ شیطان کے سایہ کے نیچے ان کا خاکہ بنتا ہے۔ اور یہی وجہ
ہے کہ اکثر چوروں اور ڈاکوؤں کے بچے چور، ڈاکو ہی نکلتے ہیں اور راستبازوں کے راستباز فتامل۔ منه
۲ حاشيه حاشیه نمبر
بقیه حاشیه نمبر ا
☆
ويخسر الخاسِرُونَ۔
رساله دعوت قوم
اقم الصلوة لذكرى۔ اَنتَ مَعِي وانا ۵۹
کھولا جائے گا اور جو خسران میں ہیں ان کا خسران ظاہر ہو جائے گا۔ میری یاد میں نماز کو قائم کرے تو میرے ساتھ اور میں تیرے
مَعَكَ سِرّكَ سِرّى۔ وضعنا عنك وزرك الذي انقض
ساتھ ہوں۔ تیرا بھید میرا بھید ہے۔ ہم نے تیرا وہ بوجھ اتار دیا جس نے تیری کمر توڑ دی
ظهركَ۔ وَرَفَعْنَالكَ ذِكرك يخوفونك من دونه ۔
اور تیرے ذکر کو ہم نے بلند کیا تجھے خدا کے سوا اوروں سے ڈراتے ہیں۔
ائمة الكفر ۔ لا تخف انك انت الاعلى غرست لك بیدی
یہ کفر کے پیشوا ہیں
مت ڈر غلبہ تجھی کو ہے
میں نے اپنی رحمت اور قدرت کے
رحمتي وقدرتي۔ لن يجعل الله للكافرين على المؤمنين سبلا
درخت تیرے لئے اپنے ہاتھ سے لگائے ۔ خدا ہرگز ایسا نہیں کرے گا کہ کافروں کا مومنوں پر کچھ الزام ہو
ينصرك الله في مواطن ۔ كتب الله لا غلبن انا ورسلي۔ لا مبدل
خدا تجھے کئی میدانوں میں فتح دے گا۔ خدا کا یہ قدیم نوشتہ ہے کہ میں اور میرے رسول غالب رہیں گے۔ اس کے کلموں کو
لكلماته۔ الله الذي جَعَلكَ المَسِيحَ ابْنَ مَريم ۔ قل هذا فضل ربّي و
کوئی بدل نہیں سکتا۔ وہ خدا جس نے تجھے مسیح ابن مریم بنایا۔
کہہ یہ خدا کا فضل ہے ۔ اور
إني أجرد نفسي من ضروب الخطاب يا عيسى انّی متوفیک و رافِعُكَ
اے عیسیٰ میں تجھے وفات دوں گا اور
میں تو کسی خطاب کو نہیں چاہتا۔
إلى وجاعل الذين اتبعوك فوق الذين كفروا إلى يوم القيامة۔
اپنی طرف اٹھاؤں گا اور تیرے تابعداروں کو تیرے مخالفوں پر قیامت تک غلبہ بخشوں گا۔
اگر چہ ایسے لفظوں اور ایسی گالیوں میں جو دجال ، شیطان ، کذاب ، کافر ، اکفر، مکار کے نام سے ہیں اور
دوسرے مولوی بھی اس کے ساتھ شریک ہیں بلکہ باطل پرست بطالوی جو محمد حسین کہلاتا ہے شریک غالب اور اعدی
الاعداء ہے لیکن اس ہندو زادہ کی خباثت فطرتی اس لئے سب سے بڑھ کر ہے کہ با وجود محض جاہل ہونے کے یہ شعر
بھی اردو میں کہتا ہے اور شعروں میں گالیاں نکالتا ہے اور نہایت بد گوئی سے افتراء بھی کرتا ہے اور بہتان کے طور پر
ایسی دشنام دہی کرتا ہے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عرب کے شاعر بے ایمان گالیاں نکالا کرتے تھے۔ سو یہ
الہام اس کے اشتہار اور رسالہ کے پڑھنے کے وقت ہوا کہ ان شانئک هو الابتر ۔سواگر اس ہندوزادہ بدفطرت کی
نسبت ایسا وقوع میں نہ آیا اور وہ نامراد اور ذلیل اور رسوا نہ مرا تو سمجھو کہ یہ خدا کی طرف سے نہیں ۔ منہ
بقيه حاشیه نمبر ۲