انجام آتھم

حصہ 6

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رساله دعوت قوم
نظر الله الیک معطرًا۔ وَقَالُوا أَتَجْعَلُ فيها من يفسد فيها قال
خدا نے تیرے پر خوشبودار نظر کی اور لوگوں نے دلوں میں کہا کہ اے خدا کیا تو ایسے مفسد کو اپنا خلیفہ بنائے گا
انى اعلم مالا تعلمون۔ وقالوا كتاب ممتلى من الكفر و
خدا نے کہا کہ جو کچھ میں جانتا ہوں تمہیں معلوم نہیں۔ اور لوگوں نے کہا کہ یہ کتاب کفر اور کذب سے بھری
الكذب۔ قل تعالوا نَدْعُ ابناءنا وابناء كُم وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَ كُم وَ
ہوئی ہے ان کو کہہ دے کہ آؤ ہم اور تم اپنے بیٹوں اور عورتوں اور عزیزوں سمیت ایک
انفُسَنَا وَانفُسَكُم ثم نبتهل فنجعل لعنة الله على الكاذبين۔
جگہ اکٹھے ہوں
پھر مباہلہ کریں اور جھوٹوں پر لعنت بھیجیں
سلام على ابراهيم صافيناه وَنَجِّيناه من الغم۔ تفردنا بذالك
ابراہیم یعنی اس عاجز پر سلام ہم نے اس سے دلی دوستی کی اور غم سے نجات دی۔ یہ ہمارا ہی کام تھا جو ہم نے کیا۔
يا داؤد عامل بالنّاس رفقا واحسانًا ۔ تموت وانا راض منك
اے داؤ دلوگوں سے نرمی اور احسان کے ساتھ معاملہ کرے تو اس حالت میں مرے گا کہ میں تجھ سے راضی ہوں گا۔
والله يعصمك من الناس۔ كذبوا باياتي و كانوا بها يستهزءون۔
اور خدا تجھ کو لوگوں کے شر سے بچائے گا۔ انہوں نے میرے نشانوں کی تکذیب کی اور ٹھٹھا کیا
فسيكفيكهم الله ويردّها اليك * اَمُرٌ مِن لدنا إِنَّا كُنَّا فاعلين۔
سوخدا ان کیلئے تجھے کفایت کرے گا۔ اور اس عورت کو تیری طرف واپس لائے گا۔ یہ امر ہماری طرف سے ہے اور ہم ہی کر نیوالے ہیں
زوجناكها ۔ الحق من ربك فلا تكونن من الممترين ۔ لا تبديل
بعد واپسی کے ہم نے نکاح کر دیا۔ تیرے رب کی طرف سے سچ ہے پس تو شک کرنے والوں سے مت ہو۔ خدا کے
حاشيه - شیخ محمد حسین بطالوی کا یہ اعتراض ہے کہ الہام کا یہ فقرہ کہ پردھا الیک خلاف محاورہ ہے۔ کیونکہ رد کا
لفظ اس صورت میں آتا ہے کہ ایک چیز اپنے پاس ہو پھر چلی جائے اور پھر واپس آوے۔ لیکن افسوس کہ اس کو بباعث کمی
واقفیت علم زبان کے معلوم نہیں کہ یہ لفظ ادنی تعلق کے ساتھ بھی استعمال ہو جاتا ہے۔ اس کی کلام عرب میں ہزاروں مثالیں
ہیں جن کے لکھنے کا اس مقام میں موقعہ نہیں چونکہ اس جگہ قرابت قریب تھی اور نزدیک کے رشتہ کے تعلقات نے اپنے پاس کے
حکم میں اس کو کیا ہوا تھا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے ایسا لفظ استعمال کیا جو ان چیزوں کے لئے مستعمل ہوتا ہے جو اپنے پاس سے
چلی جائیں اور پھر واپس آویں ۔ ہاں اس جگہ یہ نہایت لطیف اشارہ تھا کہ خدا نے پردھا کا لفظ استعمال کیا تا معلوم ہو کہ
اول اس کا اپنے پاس سے بے تعلق لوگوں میں چلے جانا ضروری ہے پھر واپس آنا تقدیر میں ہے فقط ۔ منہ

رساله دعوت قوم
لكلمات الله ان ربك فعّال لما يُريد ۔ انا رادّوها إِلَيْكَ يَوْمَ )
کلمے بدلا نہیں کرتے۔ تیرا رب جس بات کو چاہتا ہے وہ بالضرور اس کو کر دیتا ہے۔ کوئی نہیں جو اس کو روک سکے
تبدل الارض غير الارض ۔ اذا نفخ في الصور فلا أنساب بينهم
ہم اس کو واپس لانے والے ہیں۔ اس دن زمین دوسری زمین سے بدلائی جائے گی۔ جب صور میں پھونکا
انما يوخرهم الى اجل مسمى اجل قريب ۔ ياتي قمر الانبياء وامرك يَتَأَتى هذا يوم
گیا تو کوئی رشتہ ان میں باقی نہیں رہے گا۔ خدا ان کو ایک مقررہ وقت تک مہلت دے رہا ہے جو نزد یک وقت ہے
عصيب۔ توجهت لفصل الخطاب۔ انا رادوها
نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام حاصل ہو جائے گا۔ یہ سخت دن ہے۔ آج میں فیصلہ کرنے کیلئے متوجہ ہوا ہم
اليك۔ إن استجارتك فاجرها۔ ولا تخف سنعيدها سيرتها
اس کو تیری طرف واپس لائیں گے اگر تیری طرف پناہ ڈھونڈے تو پناہ دے دے۔ اور مت خوف کر ہم اس کی پہلی خصلت
الاولى۔ انا فتحنالك فتحا مبينا ۔ يا نوح اسر رؤياك و قالوا
پھر اس میں ڈال دیں گے۔ ہم نے تجھ کو کھلی کھلی فتح دی۔ اے نوح اپنے خواب کو پوشیدہ رکھ۔ اور کہا لوگوں نے کہ
متى هذا الوعد۔ قل إن وعد الله حق ۔ اَنتَ معى و انا معک
یہ وعدہ کب ہوگا۔ کہہ خدا کا وعدہ سچا وعدہ ہے۔ تو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ
ولا يعلمون الا المسترشدون لا تيئس من روح الله۔ انظر الى
ہوں۔ اور اس حقیقت کو کوئی نہیں جانتا۔ مگر وہی جو رشد رکھتے ہیں۔ خدا کے فضل سے نومید مت ہو۔ یوسف
يوسف و اقباله۔ اطلع الله على همه وغمه۔ ولن تجد لسنت الله
کو دیکھ اور اس کے اقبال کو۔ خدا اس کے ای آتھم کے غم پر مطلع ہوا۔ اس لئے اس نے عذاب میں تاخیر کی۔ یہ خدا
تبديلا۔ ولا تعجبوا ولا تحزنوا وانتم الاعلون ان کنتم مؤمنين
کی سنت ہے۔ اور تو خدا کی سنت میں تبدیلی نہیں پائے گا۔ اور تعجب مت کرو اور غمناک مت ہو اور تم ہی غالب ہو
و بعزتی و جلالی انک انت الاعلى۔ ونمزق الاعداء كل ممزق
اگر تم ایمان پر ثابت قدم رہے اور مجھے میری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ غلبہ تجھ ہی کو ہے۔ اور ہم دشمنوں کو ٹکڑے
وَمَکر اولئك هُوَ يَبُور۔ انا نكشف السر عن ساقه۔ يومَئِذٍ
ٹکڑے کر دیں گے اور ان کا مکر ہلاک ہو جائے گا۔ اور ہم حقیقت کو اسکی پنڈلی سے کھول دیں گے۔ اس دن مومن خوش ہونگے

رساله دعوت قوم
يفرح المؤمنون۔ ثلة من الأولين وثلة من الآخرين۔ وهذا تذكرة فمن شاء
اور گروہ پہلوں میں سے اور ایک پچھلوں میں سے۔ اور یہ تذکرہ ہے پس جو چاہے خدا
اتخذ الى ربه سبيلا ۔ إن النصارى حوّلوا الامر۔ سنردها على النصارى۔
کی راہ کو اختیار کرے۔ نصاری نے حقیقت کو بدلا دیا ہے سو ہم ذلت اور شکست کو نصاری پر واپس پھینک دیں گے
لينبذن في الحطمة۔
انا نبشرك بغلام حليم مظهر الحق والعلاء
اور آتھم نابود کرنے والی آگ میں ڈال دیا جاوے گا۔ ہم تجھے ایک حلیم لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں جو حق اور بلندی
كَانَ الله نزل من السماء اسمه عمانوايل ۔ يُولد لك الولد۔ ويدنى منك
کا مظہر ہوگا گویا خدا آسمان سے اترا۔ نام اس کا عمانوایل ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔ تجھے
الفضل۔ إنّ نورى قريب قل اعوذ برب الفلق من شر ما خلق
لڑکا دیا جائے گا اور خدا کا فضل تجھ سے نزدیک ہوگا۔ میرا نور قریب ہے کہہ میں شریر مخلوقات سے خدا کی پناہ مانگتا
عجل جسد له خوار فله نصب و عذاب۔
ہوں۔ یہ بے جان گوسالہ ہے اور بیہودہ گو یعنی لیکھرام پشاوری سو اس کو دکھ کی مار اور عذاب ہو گا یعنی اسی دنیا میں۔
(فارسی وارد و الهام)
بخرام که وقت تو نزد یک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد ۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا اور
تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا اور تیری برکتیں
پھیلاؤں گا۔ یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو
قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا
آمین
یہ کسی قدر نمونه ان الہامات کا ہے جو وقتاً فوقتاً مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوئے ہیں اور ان کے
سوا اور بھی بہت سے الہامات ہیں مگر میں خیال کرتا ہوں کہ جس قدر میں نے لکھا ہے وہ کافی ہے ۔
اب ظاہر ہے کہ ان الہامات میں میری نسبت بار بار بیان کیا گیا ہے کہ یہ خدا کا فرستادہ ، خدا کا
مامور ، خدا کا امین اور خدا کی طرف سے آیا ہے جو کچھ کہتا ہے اس پر ایمان لاؤ اور اس کا دشمن جہنمی ہے
اور نیز ان تمام الہامات میں اس عاجز کی اس قدر تعریف اور توصیف ہے کہ اگر یہ تعریفیں در حقیقت
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں تو ہر یک مسلمان کو چاہئے کہ تمام تکبر اور نخوت اور شیخی سے الگ ہو کر ایسے

رساله دعوت قوم
شخص کی فرمانبرداری کا جو اپنی گردن پر لے لے جس کی دشمنی میں خدا کی لعنت اور محبت میں خدا ۶۳
کی محبت ہے لیکن اگر یہ تعریفیں خدائے تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہیں اور یہ تمام کلمات جو الہام کے
دعوی پر پیش کئے گئے ہیں خدائے قادر و قدوس کا الہام نہیں ہے بلکہ ایک دجال کذاب نے
چالا کی کی راہ سے ان کو آپ بنا لیا ہے اور بندگان خدا کو یہ دھو کہ دینا چاہا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے
الہام ہیں تو در حقیقت وہ جو نہایت بے باکی سے خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھتا ہے خدا تعالی کی گرجنے
والی صاعقہ کے نیچے کھڑا ہے اور اس کے مشتعل غضب کا نشانہ ہے اور کوئی اس کو اس قہار اور غیور
کے ہاتھ سے چھڑا نہیں سکتا ۔
☆
کیا یہ بات تعجب میں نہیں ڈالتی کہ ایسا کذاب اور دجال اور مفتری جو برابر بیس برس کے عرصہ سے
خدا تعالیٰ پر جھوٹ باندھ رہا ہے اب تک کسی ذلت کی مار سے ہلاک نہ ہوا۔ اور کیا یہ بات سمجھ نہیں آسکتی
کہ جس سلسلہ کا تمام مدار ایک مفتری کے افترا پر تھا وہ اتنی مدت تک کسی طرح چل نہیں سکتا تھا میں
توریت اور قرآن شریف دونوں گواہی دے رہے ہیں کہ خدا پر افترا کرنے والا جلد تباہ ہو جاتا ہے۔
نوٹ ۔ اگر کسی کے دل میں یہ سوال پیدا ہو کہ دنیا میں صدہا جھوٹے مذہب ہیں جو ہزاروں برسوں سے چلے آتے
ہیں۔ حالانکہ ابتدا ان کی کسی کے افتراسے ہی ہوگی تو اس کا جواب یہ ہے کہ افترا سے مراد ہمارے کلام میں وہ افترا
ہے کہ کوئی شخص عمدا اپنی طرف سے بعض کلمات تراش کر یا ایک کتاب بنا کر پھر یہ دعوی کرے کہ یہ باتیں خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہیں اور اس نے مجھے الہام کیا ہے اور ان باتوں کے بارے میں میرے پر اس کی وحی نازل ہوئی ہے -
حالانکہ ہ کوئی وحی نازل نہیں ہوئی ۔ سو ہم نہایت کامل تحقیقات سے کہتے ہیں کہ ایسا افتر اکبھی کسی زمانہ میں چل نہیں سکا۔
اور خدا کی پاک کتاب صاف گواہی دیتی ہے کہ خدا تعالیٰ پر افترا کرنے والے جلد ہلاک کئے گئے ہیں۔ اور ہم لکھ
چکے ہیں کہ توریت بھی یہی گواہی دیتی ہے اور انجیل بھی اور فرقان مجید بھی ہاں جس قدر دنیا میں جھوٹے مذہب نظر
آتے ہیں جیسے ہندوؤں اور پارسیوں کا مذہب ۔ ان کی نسبت یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ وہ کسی جھوٹے پیغمبر کا سلسلہ
چلا آتا ہے بلکہ اصل حقیقت ان میں یہ ہے کہ خود لوگ غلطیوں میں پڑتے پڑتے ایسے عقائد کے پابند ہو گئے ہیں۔
دنیا میں تم کوئی ایسی کتاب دکھا نہیں سکتے جس میں صاف اور بے تناقض لفظوں میں کھلا کھلا یہ دعوی ہو کہ یہ خدا کی
کتاب ہے حالانکہ اصل میں وہ خدا کی کتاب نہ ہو۔ بلکہ کسی مفتری کا افترا ہوا اور ایک قوم اس کو عزت کے ساتھ مانتی

رساله دعوت قوم
۶۴) کوئی نام لینے والا اس کا باقی نہیں رہتا اور انجیل میں بھی لکھا ہے کہ اگر یہ انسان کا کاروبار ہے تو
جلد باطل ہو جائے گا ۔ لیکن اگر خدا کا ہے تو ایسا نہ ہو کہ تم مقابلہ کر کے مجرم ٹھہرو۔ اللہ جل شانه
قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ اِن یک كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي
يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ لا یعنی اگر یہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ اس پر پڑے
گا۔ اور اگر یہ سچا ہے تو تم اس کی ان بعض پیشگوئیوں سے بچ نہیں سکتے جو تمہاری نسبت وہ وعدہ کرے
خدا ایسے شخص کو فتح اور کامیابی کی راہ نہیں دکھلاتا جو فضول گو اور کذاب ہو۔
اب اے مخالف مولویو! اور سجادہ نشینو !! یہ نزاع ہم میں اور تم میں حد سے زیادہ بڑھ گئی
ہے۔ اور اگر چہ یہ جماعت بہ نسبت تمہاری جماعتوں کے تھوڑی سی اور فئه قلیلہ ہے اور
شائد اس وقت تک چار ہزار پانچ ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی تاہم یقیناً سمجھو کہ یہ خدا کے
ہاتھ کا لگایا ہوا پودہ ہے خدا اس کو ہرگز ضائع نہیں کرے گا ۔ وہ راضی نہیں ہوگا جب تک کہ
اس کو کمال تک نہ پہنچادے۔ اور وہ اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کے گردا حاطہ بنائے گا
اور تعجب انگیز ترقیات دے گا ۔ کیا تم نے کچھ کم زور لگایا ۔ پس اگر یہ انسان کا کام ہوتا تو
کبھی کا یہ درخت کاٹا جاتا اور اس کا نام و نشان باقی نہ رہتا۔
اسی نے مجھے حکم دیا ہے کہ تا میں آپ لوگوں کے سامنے مباہلہ کی کی درخواست پیش
کروں ۔ تا جو راستی کا دشمن ہے وہ تباہ ہو جائے اور جو اندھیرے کو پسند کرتا ہے وہ
عذاب کے اندھیرے میں پڑے۔ پہلے میں نے کبھی ایسے مباہلہ کی نیت نہیں کی اور
نہ چاہا کہ کسی پر بد دعا کروں ۔ عبد الحق غزنوی ثم امرتسری نے مجھ سے مباہلہ چاہا
مگر میں مدت تک اعراض کرتا رہا۔ آخر اس کے نہایت اصرار سے مباہلہ ہوا مگر
میں نے اس کے حق میں کوئی بد دعا نہیں کی لیکن اب میں بہت ستایا گیا اور دکھ دیا
گیا مجھے کافر ٹھہرایا گیا مجھے دجال کہا گیا ۔ میرا نام شیطان رکھا گیا ۔ مجھے
چلی آئی ہو۔ ہاں ممکن ہے کہ خدا کی کتاب کے الٹے معنی کئے گئے ہوں جس حالت میں انسانی گورنمنٹ
لے شخص کو نہایت غیرت مندی کے ساتھ پکڑتی ہےکہ جو ھوٹے طور پر ملازم سرکاری ہونے کادعوی کرے تو
خدا جو اپنے جلال اور ملکوت کیلئے غیرت رکھتا ہے کیوں جھوٹے مدعی کو نہ پڑے۔ منہ
المؤمن: ۲۹

رساله دعوت قوم
کذاب اور مفتری سمجھا گیا۔ میں ان کے اشتہاروں میں لعنت کے ساتھ یاد کیا گیا۔ میں ان کی ۶۵
مجلسوں میں نفرین کے ساتھ پکارا گیا۔ میری تکفیر پر آپ لوگوں نے ایسی کمر باندھی کہ گویا آپ کو
کچھ بھی شک میرے کفر میں نہیں ۔ ہر یک نے مجھے گالی دینا اجر عظیم کا موجب سمجھا اور میرے پر
لعنت بھیجنا اسلام کا طریق قرار دیا۔ پر ان سب تلخیوں اور دکھوں کے وقت خدا میرے ساتھ تھا۔
ہاں وہی تھا جو ہر یک وقت مجھ کو تسلی اور اطمینان دیتا رہا۔ کیا ایک کیڑا ایک جہان کے مقابل کھڑا
ہو سکتا ہے۔ کیا ایک ذرہ تمام دنیا کا مقابلہ کرے گا ۔ کیا ایک دروغ گو کی ناپاک روح یہ
استقامت رکھتی ہے۔ کیا ایک ناچیز مفتری کو یہ طاقتیں حاصل ہو سکتی ہیں۔
سو یقیناً سمجھو کہ تم مجھ سے نہیں بلکہ خدا سے لڑ رہے ہو ۔ کیا تم خوشبو اور بد بو میں فرق نہیں
کر سکتے ۔ کیا تم سچائی کی شوکت کو نہیں دیکھتے ۔ بہتر تھا کہ تم خدا تعالیٰ کے سامنے روتے اور
ایک ترساں اور ہراساں دل کے ساتھ اس سے میری نسبت ہدایت طلب کرتے اور پھر
یقین کی پیروی کرتے نہ شک اور وہم کی ۔
سواب اٹھو اور مباہلہ کیلئے تیار ہو جاؤ۔ تم سن چکے ہو کہ میرا دعوئی دو باتوں پر مبنی تھا۔ اول
نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ پر۔ دوسرے الہامات الہیہ پر ۔ سو تم نے نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کو قبول
نہ کیا اور خدا کی کلام کو یوں ٹال دیا جیسا کہ کوئی تنکا توڑ کر پھینک دے۔ اب میرے بناء دعوی کا
دوسراشق باقی رہا۔ سو میں اس ذات قادر غیور کی آپ کو قسم دیتا ہوں جس کی قسم کو کوئی ایماندار
رد نہیں کر سکتا کہ اب اس دوسری بناء کی تصفیہ کیلئے مجھ سے مباہلہ کر لو ۔
اور یوں ہوگا کہ تاریخ اور مقام مباہلہ کے مقرر ہونے کے بعد میں ان تمام الہامات کے
پر چہ کو جو لکھ چکا ہوں اپنے ہاتھ میں لے کر میدان مباہلہ میں حاضر ہوں گا اور دعا کروں
گا کہ یا الہی اگر یہ الہامات جو میرے ہاتھ میں ہیں میرا ہی افترا ہے اور تو جانتا ہے کہ میں
نے ان کو اپنی طرف سے بنا لیا ہے یا اگر یہ شیطانی وساوس ہیں اور تیرے الہام نہیں تو
آج کی تاریخ سے ایک برس گزرنے سے پہلے مجھے وفات دے۔ یا کسی ایسے عذاب
میں مبتلا کر جو موت سے بدتر ہو اور اس سے رہائی عطا نہ کر جب تک کہ موت آ جائے ۔

رساله دعوت قوم
۲۶ تا میری ذلت ظاہر ہو اور لوگ میرے فتنہ سے بچ جائیں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میرے سبب سے
تیرے بندے فتنہ اور ضلالت میں پڑیں۔ اور ایسے مفتری کا مرنا ہی بہتر ہے۔ لیکن اے خدائے
علیم و خبیر اگر تو جانتا ہے کہ یہ تمام الہامات جو میرے ہاتھ میں ہیں تیرے ہی الہام ہیں۔ اور تیرے
منہ کی باتیں ہیں۔ تو ان مخالفوں کو جو اس وقت حاضر ہیں ایک سال کے عرصہ تک نہایت سخت دکھ کی
مار میں مبتلا کر کسی کو اندھا کر دے اور کسی کو مجزوم اور کسی کو مفلوج اور کسی کو مجنون اور کسی کو مصروع اور
کسی کو سانپ یا سگ دیوانہ کا شکار بنا۔ اور کسی کے مال پر آفت نازل کر اور کسی کی جان پر اور کسی کی
عزت پر ۔ اور جب میں یہ دعا کر چکوں تو دونوں فریق کہیں کہ آمین ۔ ایسا ہی فریق ثانی کی جماعت
ائے علیم و خبیر ہم
میں سے ہر یک شخص جو مباہلہ کیلئے حاضر ہو جناب الہی میں یہ دعا کر ۔ یہ دعا کرے کہ اے خدائے علی
اس شخص کو جس کا نام غلام احمد ۔ م غلام احمد ہے در حقیقت کذاب اور مفتری اور کافر زی اور کافر جانتے ہیں ۔ پس اگر یہ شخص
در حقیقت کذاب اور مفتری اور کافر اور بے دین ہے اور اس کے یہ الہام تیری طرف سے نہیں بلکہ
اپنا ہی افترا ہے۔ تو اس امت مرحومہ پر یہ احسان کر کہ اس مفتری کو ایک سال کے اندر ہلاک
کر دے تا لوگ اس کے فتنہ سے امن میں آجائیں۔ اور اگر یہ مفتری نہیں اور تیری طرف سے ہے
اور یہ تمام الہام تیرے ہی منہ کی پاک باتیں ہیں تو ہم پر جو اس کو کافر اور کذاب سمجھتے ہیں ۔ دکھ اور
ذلت سے بھرا ہوا عذاب ایک برس کے اندر نازل کر اور کسی کو اندھا کر دے اور کسی کو مجذوم اور کسی کو
مفلوج اور کسی کو مجنون اور کسی کو مصروع اور کسی کو سانپ یا سگ دیوانہ کا شکار بنا اور کسی کے مال پر
آفت نازل کر اور کسی کی جان پر اور کسی کی عزت پر ۔ اور جب یہ دعا فریق ثانی کر چکے تو دونوں فریق
کہیں کہ آمین ۔ اور یاد رہے کہ اگر کوئی شخص مجھے کذاب اور مفتری تو جانتا ہے مگر کافر کہنے سے
پر ہیز رکھتا ہے تو اس کو اختیار ہوگا کہ اپنے دعائی مباہلہ میں صرف کذاب اور مفتری کا لفظ استعمال
کرے جس پر اس کو یقین دلی ہے۔
اور اس مباہلہ کے بعد اگر میں ایک سال کے اندر مر گیا یا کسی ایسے عذاب میں مبتلا ہو گیا جس
میں جان بری کے آثار نہ پائے جائیں تو لوگ میرے فتنہ سے بچ جائیں گے اور میں ہمیشہ کی
لعنت کے ساتھ ذکر کیا جاؤں گا اور میں ابھی لکھ دیتا ہوں کہ اس صورت میں مجھے کا ذب اور مورد
لعنت الہی یقین کرنا چاہئے اور پھر اس کے بعد میں دجال یا ملعون یا شیطان کہنے سے ناراض نہیں

رساله دعوت قوم
اور اس لائق ہوں گا کہ ہمیشہ کیلئے لعنت کے ساتھ ذکر کیا جاؤں اور اپنے مولی کے فیصلہ کو فیصلہ ناطق ﴿۲۷﴾
سمجھوں گا۔ اور میری پیروی کرنے والا یا مجھے اچھا اور صادق سمجھنے والا خدا کے قہر کے نیچے ہوگا۔ پس
اس صورت میں میرا انجام نہایت ہی بد ہوگا جیسا کہ بدذات کا ذبوں کا انجام ہوتا ہے۔
لیکن اگر خدا نے ایک سال تک مجھے موت اور آفات بدنی سے بچالیا اور میرے مخالفوں پر قہر اور
غضب الہی کے آثار ظاہر ہو گئے اور ہر یک ان میں سے کسی نہ کسی بلا میں مبتلا ہو گیا۔ اور میری بددعا
نہایت چمک کے ساتھ ظاہر ہوگئی تو دنیا پر حق ظاہر ہو جائے گا۔ اور یہ روز کا جھگڑا درمیان سے اٹھ
جائے گا۔ میں دوبارہ کہتا ہوں کہ میں نے پہلے اس سے کبھی کلمہ گو کے حق میں بددعا نہیں کی اور صبر
کرتا رہا۔ مگر اس روز خدا سے فیصلہ چاہوں گا۔ اور اس کی عصمت اور عزت کا دامن پکڑوں گا کہ تاہم
میں سے فریق ظالم اور دروغگو کو تباہ کر کے اس دین متین کو شریروں کے فتنہ سے بچاوے۔
میں یہ بھی شرط کرتا ہوں کہ میری دعا کا اثر صرف اس صورت میں سمجھا جائے کہ جب تمام وہ لوگ جو
مباہلہ کے میدان میں بالمقابل آویں ایک سال تک ان بلاؤں میں سے کسی بلا میں گرفتار ہو جائیں۔
اگر ایک بھی باقی رہا تو میں اپنے تئیں کا ذب سمجھوں گا اگر چہ وہ ہزار ہوں یا دو ہزار اور پھر ان کے ہاتھ پر
تو بہ کروں گا۔ اور اگر میں مر گیا تو ایک خبیث کے مرنے سے دنیا میں ٹھنڈ اور آرام ہو جائے گا۔
میرے مباہلہ میں یہ شرط ہے کہ اشخاص مندرجہ ذیل میں سے کم سے کم دس آدمی حاضر ہوں اس
سے کم نہ ہوں اور جس قدر زیادہ ہوں میری خوشی اور مراد ہے کیونکہ بہتوں پر عذاب الہی کا محیط ہو
جانا ایک ایسا کھلا کھلا نشان ہے جو کسی پر مشتبہ نہیں رہ سکتا۔
گواہ رہ اے زمین اور اے آسمان کہ خدا کی لعنت اس شخص پر کہ اس رسالہ کے؟ پر کہ اس رسالہ کے پہنچنے کے بعد نہ
مباہلہ میں حاضر ہوا اور نہ تکفیر اور توہین کو چھوڑے اور نہ ٹھٹھا کرنے والوں کی مجلسوں سے الگ ہو۔
اور اے مومنو! برائے خدا تم سب کہو کہ آمین ۔ مجھے افسوس سے یہ بھی لکھنا پڑا کہ آج تک ان ظالم
مولویوں نے اس صاف اور سیدھے فیصلہ کی طرف رخ ہی نہیں کیا۔ تا اگر میں ان کے خیال میں
کا ذب تھا تو احکم الحاکمین کے حکم سے اپنی سزا کو پہنچ جاتا۔ ہاں بعض ان کے اپنی بد گوہری کی

رساله دعوت قوم
۶۸ وجہ سے گورنمنٹ انگریزی میں جھوٹی شکائتیں میری نسبت لکھتے رہے اور اپنی عداوت باطنی کو چھپا کر
مخبروں کے لباس میں نیش زنی کرتے رہے اور کر رہے ہیں جیسا کہ شیخ بطالوی عَلَيْهِ مَا يَسْتَحِقُّه
اگر ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی جناب سے رد شدہ نہ ہوتے تو مجھے دکھ دینے کیلئے مخلوق کی طرف التجا نہ لے
جاتے ۔ یہ نادان نہیں جانتے کہ کوئی بات زمین پر نہیں ہو سکتی جب تک کہ آسمان پر نہ ہو جائے اور
گورنمنٹ انگریزی میں یہ کوشش کرنا کہ گویا میں مخفی طور پر گورنمنٹ کا بدخواہ ہوں یہ نہایت سفلہ پن کی
عداوت ہے۔ یہ گورنمنٹ خدا کی گناہ گار ہو گی اگر میرے جیسے خیر خواہ اور سچے وفا دار کو بدخواہ اور باغی
تصور کرے۔ میں نے اپنی قلم سے گورنمنٹ کی خیر خواہی میں ابتدا سے آج تک وہ کام لیا ہے جس کی
نظیر گورنمنٹ کے ہاتھ میں ایک بھی نہیں ہوگی اور میں نے ہزار ہا روپیہ کے صرف سے کتابیں تالیف
کر کے ان میں جابجا اس بات پر زور دیا ہے کہ مسلمانوں کو اس گورنمنٹ کی سچی خیر خواہی چاہیئے اور
رعایا ہو کر بغاوت کا خیال بھی دل میں لانا نہایت درجہ کی بدذاتی ہے اور میں نے ایسی کتابوں کو نہ
صرف برٹش انڈیا میں پھیلایا ہے بلکہ عرب اور شام اور مصر اور روم اور افغانستان اور دیگر اسلامی بلاد
میں محض للہی نیت سے شائع کیا ہے نہ اس خیال سے کہ یہ گورنمنٹ میری تعظیم کرے یا مجھے انعام دے
کیونکہ یہ میرا مذہب اور میر اعقیدہ ہے جس کا شائع کرنا میرے پر حق واجب تھا۔
تعجب ہے کہ یہ گورنمنٹ میری کتابوں کو کیوں نہیں دیکھتی اور کیوں ایسی ظالمانہ تحریروں سے ایسے
مفسدوں کو منع نہیں کرتی ۔ ان ظالم مولویوں کو میں کس سے مثال دوں ۔ یہ ان یہودیوں سے مشابہ
ہیں جنہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو ناحق دکھ دینا شروع کیا اور جب کچھ پیش نہ گئی تو گورنمنٹ
روم ۔ میں مخبری کی کہ یہ شخص باغی ہے۔ سو میں بار بار اس گورنمنٹ عادلہ کو یا د دلاتا ہوں کہ میری مثال
مسیح کی مثال ہے میں اس دنیا کی حکومت اور ریاست کو نہیں چاہتا اور بغاوت کو سخت بدذاتی سمجھتا
ہوں میں کسی خونی مسیح کے آنے کا قائل نہیں اور نہ خونی مہدی کا منتظر صلح کاری سے حق کو پھیلانا
میرا مقصد ہے۔ اور میں تمام ان باتوں سے بیزار ہوں جو فتنہ کی باتیں ہوں یا جوش دلانے والے
منصوبے ہوں ۔ گورنمنٹ کو چاہئے کہ بیدا ر طبعی سے میری حالت کو جانچے اور گورنمنٹ روم کی
شتاب کاری سے عبرت پکڑے اور خود غرض مولویوں یا دوسرے لوگوں کی باتوں کو سند نہ سمجھ لیوے
کہ میرے اندر کھوٹ نہیں اور میرے لبوں پر نفاق نہیں ۔
اب میں پھر اپنے کلام کو اصل مقصد کی طرف رجوع دے کر ان مولوی صاحبوں کا نام ذیل میں درج

رساله دعوت قوم
کرتا ہوں جن کو میں نے مباہلہ کے لئے بلایا ہے اور میں پھر ان سب کو اللہ جل شانہ کی قسم دیتا ہوں ۶۹
کہ مباہلہ کیلئے تاریخ اور مقام مقرر کر کے جلد میدان مباہلہ میں آویں اور اگر نہ آئے اور نہ تکفیر اور
تکذیب سے باز آئے تو خدا کی لعنت کے نیچے مریں گے۔
اب ہم ان مولوی صاحبوں کے نام ذیل میں لکھتے ہیں جن میں سے بعض تو اس عاجز کو کافر بھی
کہتے ہیں اور مفتری بھی۔ اور بعض کافر کہنے سے تو سکوت اختیار کرتے ہیں ۔ مگر مفتری اور کذاب
اور دجال نام رکھتے ہیں۔ بہر حال یہ تمام مکفرین اور مکذبین مباہلہ کیلئے بلائے گئے ہیں اور ان کے
ساتھ وہ سجادہ نشین بھی ہیں جو مکفر یا مکذب ہیں اور در حقیقت هر یک شخص جو با خدا اور صوفی کہلاتا
ہے اور اس عاجز کی طرف رجوع کرنے سے کراہت رکھتا ہے وہ مکد بین میں داخل ہے۔ کیونکہ اگر
مکذب نہ ہوتا تو ایسے حص - ایسے شخص کے ظہور کے وقت جس کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید
فرمائی تھی کہ اس کی مدد کرو اور اس کو میر اسلام پہنچاؤ اور اس کے مخلصین میں داخل ہو جاؤ تو ضرور اس
کی جماعت میں داخل ہو جاتا۔ اور صاف باطن فقراء کیلئے یہ موقعہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے ڈر کر اور
ہر یک کدورت سے الگ ہو کر اور کمال تضرع اور انتہال سے اس پاک جناب میں توجہ کر کے اس
راز سر بستہ کا اسی کے کشف اور الہام سے انکشاف چاہیں ۔ اور جب خدا کے فضل سے انہیں معلوم
کرایا جائے تو پھر جیسا کہ ان کی اتقاء کی شان کے لائق ہے محبت اور اخلاص اور کامل رجوع سے
ثواب آخرت حاصل کریں اور سچائی کی گواہی کیلئے کھڑے ہو جائیں ۔ مولویان خشک بہت سے
حجابوں میں ہیں کیونکہ ان کے اندر کوئی سماوی روشنی نہیں۔ لیکن جو لوگ حضرت احدیت سے کچھ
مناسبت رکھتے ہیں اور تزکیہ نفس سے انانیت کی تاریکیوں سے الگ ہو گئے ہیں۔ وہ خدا کے فضل
سے قریب ہیں۔ اگر چہ بہت تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں مگر یہ امت مرحومہ ان سے خالی نہیں۔
وہ لوگ جو مباہلہ کیلئے مخاطب کئے گئے ہیں یہ ہیں :۔
مولوی نذیر حسین دہلوی شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ مولوی عبدالحمید دہلوی مہتمم مطبع انصاری
مولوی رشید احمد گنگوہی
مولوی عبدالعزیز لدھیانوی
مولوی عبد الحق دہلوی مؤلف تفسیر حقانی
مولوی محمد لدھیانوی
مولوی محمد حسن رئیس لدھیانہ

رساله دعوت قوم
سعد اللہ نو مسلم مدرس لدھیانہ مولوی احمد اللہ امرتسری مولوی ثناء اللہ امرتسری
مولوی غلام رسول عرف رسل با با امرتسری مولوی عبد الجبار غزنوی مولوی عبدالواحد غزنوی
مولوی عبدالحق غزنوی
محمد علی بھوپڑی واعظ مولوی غلام دستگیر قصور ضلع لاہور
مولوی عبداللہ ٹونکی مولوی اصغر علی لاہور حافظ عبدالمنان وزیر آباد مولوی محمد بشیر بھوپالی
شیخ حسین عرب یمانی
مولوی محمد ابراہیم آره مولوی محمد حسن مولف تفسیر امروہہ
مولوی احتشام الدین مراد آباد مولوی محمد الحق اجراوری مولوی عین القضاة صاحب لکھنو فرنگی محل
مولوی محمد فاروق کانپور مولوی عبد الوہاب کانپور مولوی سعید الدین کانپور رامپوری |
مولوی عبدالعزیز دینا نگر ضلع گورداسپور
مولوی حافظ محمد رمضان پشوری مولوی دلدار علی الور مسجد دائره مولوی محمد رحیم اللہ مدرس مدرسه اکبر آباد
مولوی ابوالا نوار نواب محمد رستم علی خاں چشتی مولوی ابوالموید امروہی مالک رسالہ مظہر الاسلام اجمیر
مولوی محمد حسین کوئلہ والا دہلی مولوی احمد حسن صاحب شوکت مالک اخبار شحنہ ہند میرٹھ
مولوی نذیر یرحسین ولدا میر علی انبیٹھہ ضلع سہارنپور مولوی احمد علی صاحب سہارنپور
قاضی عبدالاحد خان پور ضلع راولپنڈی
مولوی احمد را مپور ضلع سہار نپور محله محل مولوی محمد شفیع رامپور ضلع سہارنپور
مولوی فقیر اللہ مدرس مدرسہ نصرت الاسلام واقع لال مسجد بنگلور مولوی محمد امین صاحب بنگلور
مولوی قاضی حاجی شاہ عبد القدوس صاحب پیش امام جامع مسجد بنگلور
مولوی عبدالغفا ر صاحب فرزند قاضی شاہ عبدالقدوس صاحب بنگلور مولوی محمد ابراہیم صاحب ویلوری حال مقیم بنگلور
مولوی عبدالقادر صاحب پیارم پیٹی ساکن پیارم بیت علاقہ بنگلور
مولوی محمد عباس صاحب ساکن دانمباری علاقہ بنگلور مولوی گل حسن شاہ صاحب میرٹھ
مولوی امیر علی شاہ صاحب اجمیر مولوی احمد حسن صاحب کنجچوری حال دہلی خاص جامع مسجد

اے
رساله دعوت قوم
مولوی محمد عمر صاحب دہلی فراشخانه مولوی مستعان شاہ صاحب سانبھر علاقہ جے پور اے
مولوی حفیظ الدین صاحب دو جانہ ضلع رہتک مولوی فضل کریم صاحب نیازی غازی پور ز مینا
مولوی حاجی عابد حسین صاحب دیو بند
اور سجادہ نشینوں کے نام یہ ہیں
غلام نظام الدین صاحب سجادہ نشین نیاز احمد صاحب بریلی
میاں اللہ بخش صاحب سجادہ نشین سلیمان صاحب تو نسوی سنگبری سجادہ نشین صاحب شیخ نور احمد صاحب مہارا نوالہ
میاں غلام فرید صاحب چشتی چاچڑاں علاقہ بہاولپور التفات احمد شاہ صاحب سجادہ نشین ردولی
مستان شاہ صاحب کا بلی محمد قاسم صاحب سجادہ نشین شاہ معین الدین شاه خاموش حیدر آباد دکن
محمد حسین صاحب گدی نشین شیخ عبدالقدوس صاحب گنگوہی گدی نشین او چه شاه جلال الدین صاحب بخاری
ظہور الحسین صاحب گدی نشین بٹالہ ضلع گورداسپور صادق علی شاہ صاحب گدی نشین رتر چهتر ضلع گورداسپور |
سید صوفی جان صاحب مراد آبادی صابری چشتی مہر شاہ صاحب سجادہ نشین گولڑہ ضلع راولپنڈی
مولوی قاضی سلطان محمود صاحب آی اعوان والہ پنجاب حید رشاہ صاحب جلال پور کنکیاں والہ
تو کل شاہ صاحب انبالہ مولوی عبداللہ صاحب تلونڈی والہ محمد امین صاحب چکوتری علاقہ گجرات پنجاب
مولوی عبدالغنی صاحب جانشین قاضی اسمعیل صاحب مرحوم بنگلور
مولوی ولی النبی شاہ صاحب نقشبند را میپور دار الریاست حاجی وارث علی شاہ صاحب مقام د یو اضلع لکھنو
میر امداد علی شاہ صاحب سجادہ نشین شاہ ابو العلا نقشبند سید حسین شاہ صاحب مودودی دہلی
عبداللطیف شاہ صاحب خلف حاجی نجم الدین شاہ صاحب چشتی جودھپور قطب علی شاہ صاحب دیو گڑھ
علاقہ اودے پور میواڑ میرزا با دل شاہ صاحب بدایونی مولوی عبدالوہاب صاحب |
جانشین عبد الرزاق صاحب لکھنو فرنگی محل علی حسین صاحب کچھو چھا ضلع فقیر آباد

·

آج 10 میں سے 10 باقی