سَت بچن

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لائق توجہ گورنمنٹ
چونکہ سکھ صاحبوں کے بعض اخبار نے اپنی غلط فہمی سے ہمارے رسالہ ست بچن کو ایسا خیال کیا ہے کہ گویا ہم نے وہ رسالہ کسی
بد نیتی اور دل آزاری کی نیت سے تالیف کیا ہے اس لئے ہم گورنمنٹ کی حضور میں اس بات کو ظاہر کرنا مناسب سمجھتے ہیں کہ یہ رسالہ
جوست بچن کے نام سے موسوم ہے نہایت نیک نیتی اور پوری پوری تحقیق کی پابندی سے لکھا گیا ہے۔ اصل غرض اس رسالہ کی اُن
بے جا الزاموں کا رفع دفع کرنا ہے جو آریوں کے سرگروہ دیانند پنڈت نے بابا نانک صاحب پر اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش میں
لگائے ہیں۔ اور نہایت نالائق لفظوں اور تحقیر آمیز فقروں میں باوا صاحب موصوف کی تو ہین اور تحقیر کی ہے۔ پھر اس کے ساتھ یہ
بھی بیان کیا گیا ہے کہ نہایت قوی اور مضبوط دلائل سے ثابت ہو گیا ہے کہ باوا صاحب اپنے کمال معرفت اور گیان کی وجہ سے
ہندوؤں کے ویدوں سے بالکل الگ ہو گئے تھے اور انہوں نے دیکھا کہ جس خدا کی خوبیوں میں کوئی نقص اور کسی عیب کی تاریکی
نہیں اور ہر یک جلال اور قدرت اور تقدس اور کامل الوہیت کی بے انتہا چمکیں اُس میں پائی جاتی ہیں ۔ وہ وہی پاک ذات خدا
ہے جس پر اہل اسلام عقیدہ رکھتے ہیں۔ اسلئے انہوں نے اپنی کمال خدا ترسی کی وجہ سے اپنا عقیدہ اسلام ٹھہرایا چنانچہ یہ تمام
وجوہات ہم اس رسالہ میں لکھ چکے ہیں اور ایسے واضح اور بدیہی طور پر یہ ثبوت دے چکے ہیں کہ بغیر اس کے ماننے کے انسان کو
بن نہیں پڑتا اور ماسوائے اس کے یہ رائے کہ با واصاحب اپنی باطنی صفائی اور اپنی پاک زندگی کی وجہ سے مذہب اسلام کو قبول کر
چکے تھے صرف ہماری ہی رائے نہیں بلکہ ہماری اس کتاب سے پہلے بڑے بڑے محقق انگریزوں نے بھی یہی رائے لکھی ہے
اور وہ کتابیں مدت دراز پہلے ہماری اس تالیف سے برٹش انڈیا میں تالیف ہوکر شائع بھی ہو چکی ہیں چنانچہ میں نے بطور نمونہ
پادری ہیوز کی ڈکشنری کے چند اوراق انگریزی اس رسالہ کے آخر میں شامل کر دئے ہیں جن میں پادری صاحب موصوف بڑے
دعوٹی سے باوا صاحب کا اسلام ظاہر کرتے ہیں۔ اور یہ ڈکشنری تمام برٹش انڈیا میں خوب شائع ہو چکی ہے سکھ صاحبان بھی اس
سے بے خبر نہیں ہیں اس صورت میں یہ خیال کرنا کہ اس رائے میں میں ہی اکیلا ہوں یا میں نے ہی پہلے اس رائے کا اظہار کیا ہے
یہ بڑی غلطی ہے ہاں میں نے وہ تمام دلائل جو دوسروں کو نہیں مل سکے اس کتاب میں اکٹھے کر کے لکھ دئے ہیں جن محقق انگریزوں
نے مجھ سے پہلے یہ رائے ظاہر کی کہ باوا صاحب در حقیقت مسلمان تھے اُن کے پاس کامل دلائل کا ذخیرہ نہ تھا مگر میری تحقیق سے
یہ امر بدیہی طور پر کھل گیا اور میں امید رکھتا ہوں کہ گورنمنٹ عالیہ پادری ہیوز کی اُس رائے پر جو بزبان انگریزی کتاب ہذا کے
آخر میں شامل ہے۔ توجہ فرماوے اور میں سکھ صاحبوں سے اس بات میں اتفاق رکھتا ہوں کہ بابا نانک صاحب در حقیقت خدا
تعالیٰ کے مقبول بندوں میں سے تھے اور اُن میں سے تھے جن پر الہی برکتیں نازل ہوتی ہیں اور جو خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے صاف
کئے جاتے ہیں اور میں اُن لوگوں کو شریر اور کمینہ طبع سمجھتا ہوں کہ ایسے بابرکت لوگوں کو تو ہین اور ناپاکی کے الفاظ کے ساتھ یاد
کریں ہاں میں نے تحقیق کے بعد وہ پاک مذہب جس سے سچے خدا کا پتہ لگتا ہے اور جو توحید کے بیان میں قانون قدرت کا
ہمزبان ہے اسلام کو ہی پایا ہے سو میں خوش ہوں کہ جس دولت اور صاف روشنی کو مجھے دیا گیا مجھ سے پہلے خدا تعالیٰ کے فضل اور
عنایت نے با و اصاحب کو بھی وہی دولت دی سو یہ ایک سچائی ہے جس کو میں چھپا نہیں سکتا اور میں اپنا اور باوا صاحب کا اس میں فخر
سمجھتا ہوں کہ یہ پاک تو حید خدا کے فضل نے ہمیں دی۔
خاکسار غلام احمد قادیانی ۲۰ نومبر ۱۸۹۵ء

بسم الله الرحمن الرحیم
نحمده و نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
جاں فدائے آنکہ او جاں آفرید دل شار آں کہ زوشد دل پدید
جال از و پیداست زین می جویدش
گر وجودِ جاں نبودی زو عیاں
ربنا الله ربنا الله گویدش
کے شدے مہر جمالش نقش جاں
جسم و جاں را کرد پیدا آں لگاں زین دود دل سوئے اوچوں عاشقاں
اونمک ها ریخت اندر جان ما
جان جان ماست آن جانان ما
ہر وجودے نقش ہستی زو گرفت جان عاشق رنگ مستی زو گرفت
ہر کہ نزدش خود بخود جانی بود
او نه دانا سخت نادانی بود
گر وجود ما نہ زاں رحمن بدے
جان ما با جان او یکساں بدے
آنکه جان ما بجانش همسر است جائے ننگ و عار نے پرمیشر است
سیر مفہوم خدائی قدرت است منکر آن لائق صد لعنت است
گرندانی صدق این گفتار را
ہم زنانک بشنو این اسرار را
گفت هر نورے زنور حق بتافت ہر وجود ے نقش خود زاں دست یافت
وید میگوید کہ ہر جاں چوں خداست خود بخود نے کردہ رب الوری است
آنکه کرد از کذب قومی را رها
لیکن این مرد خدا اہل صفا
یعنی با دانا نک
ست بچن

r
روحانی خزائن جلد ۱۰
ست بچن
گفت هر جانی از دستش شد پدید قادر است او جسم و جاں را آفرید
فکر کن در گفته این عارفاں رو
بود نانک عارف
و مرد خدا
وید زال راه معارف دور تر
ایں نصیحت گر ز نانک بشنوی
او نه از خود گفت این گفتار را
وید را از نور حق مہجور یافت
یعنی با وا صاحب کا یہ قول کہ سادھ کی مہما وید نجانے ۱۲
چه نالی بہر وید آریاں
راز ہائے معرفت را ره گشا
سادہ کی مہما نجانے بے ہنر
در دو عالم از شقاوت با رہی
گوش
او بشنید این اسرار را
از خدا ترسید و راه نور یافت
اے برادر ہم تو سوئے او بیا
دل چه بندی در جهان بے وفا
اما بعد واضح ہو کہ ہم نے عام فائدہ کے لئے یہ رسالہ جس کے مقاصد کا ذیل میں بیان
ہے تالیف کیا ہے اور ہماری غرض اس تالیف سے بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ آریہ لوگ جو آج کل
جلتے ہوئے تنور میں پڑے ہوئے ہیں اور زبان کی ناپاکی اور بیبا کی میں اس قدر ترقی کر گئے ہیں
کہ کسی وقت بھی اُن کے دلوں کو خدا تعالیٰ کا خوف نہیں پکڑتا وہ اُس حقانی انسان کی راست
گفتاری اور راست روی کو غور سے دیکھیں جس کا اس رسالہ میں ذکر ہے اور اگر ہو سکے تو اُس
کے نقش قدم پر چلیں اور وہ انسان وہی ایک بزرگ دیوتا ہے جو بابر کے زمانہ میں پیدا ہو کر خدا
تعالیٰ کے دین کی صداقت کا ایک گواہ بن گیا یہ انسان جس کا ابھی ہم ذکر کریں گے عوام ہندوؤں
میں سے نہیں ہے بلکہ ایک ایسا شخص ہے جو لاکھوں آریوں نے اُس کی نیک بختی اور راست گوئی
پر مہر کر دی ہے اور وہ ایک اول درجہ کے اُن پیشواؤں میں سے شمار کیا گیا ہے جو ہندوؤں میں
گزرے ہیں اور غالباً سترہ لاکھ کے قریب پنجاب میں اُس کے فدا شدہ چیلے موجود ہیں اور وہ
وہی مظلوم بزرگ ہے جس کی نسبت ناحق پنڈت دیانند آریوں کے پیشرو نے سخت الفاظ
استعمال کئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اُس کی سوانح کے ضمن میں دیا نند کے بے جا اعتراضوں
اور سب وشتم کا جواب بھی دے دیں اور وہ یہ ہے۔

باوانا تک صاحب کے کمالات
اور ان کی
ہتک عزت کی غرض سے دیانند کی خرافات
پنجاب میں غالباً ایسا شخص کوئی بھی نہیں ہوگا جو باوانا تک صاحب کے نام سے واقف نہ ہو یا
اُن کی خوبیوں سے بے خبر ہو اس لئے کچھ بھی ضرورت نہیں کہ ہم اُن کی سوانح اور طریق زندگی کی
نسبت کچھ مفصل تحریر کریں لہذا صرف اس قدر لکھنا کافی ہے کہ باوا صاحب موصوف ہندوؤں
کے ایک شریف خاندان میں سے تھے ۔ سن نوسو نو سو ہجری کے اخیر میں پیدا ہوئے اور چونکہ اللہ
تعالیٰ کی راہ میں اخلاص رکھتے تھے اس لئے بہت جلد زہد اور پرہیز گاری اور ترک دنیا میں
شہرت پاگئے اور ایسی قبولیت کے مرتبہ پر پہنچ گئے کہ در حقیقت ہندؤں کے تمام گذشتہ اکابر اور
کل رشیوں رکھیوں اور دیوتوں میں سے ایک شخص بھی ایسا پیش کرنا مشکل ہے جو اُن کی نظیر
ثابت ہو ہمارا انصاف ہمیں اس بات کے لئے مجبور کرتا ہے کہ ہم اقرار کریں کہ بیشک
باوانا نك صاحب ان مقبول بندوں میں سے تھے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے نور کی
طرف کھینچا ہے اس میں کچھ بھی شبہ نہیں کہ ایک سچی تبدیلی خدا تعالیٰ نے اُن میں پیدا کر دی
تھی اور حق اور راستی کی طرف اُن کا دل کھینچا گیا تھا اُن کے وقت میں بہت سے جاہل اور
شوریدہ مغز ہند و موجود تھے جو اپنے تئیں جو گی یا بیرا گی یا سنیاسی وغیرہ ناموں سے موسوم
کرتے تھے۔ اور چھپی بدکاریوں کے سہارے سے رہبانیت کا جھنڈا بہت اونچا کیا ہوا تھا
سو باوا صاحب نے اپنی قوم کو یہ بھی اچھا نمونہ دیا کہ اُنہوں نے جوگی یا بیرا گی یا سنیاسی
کہلانے سے نفرت کی وہ اس طور کے برہم چرچ سے بکلی بیزار تھے جس میں خدا داد قوتوں کو
ناحق ضائع کر کے الہی قانون کو توڑ دیا جائے اسی غرض سے اُنہوں نے باوجود اپنے کمال

فقر اور زہر کے شادی بھی کی تالوگوں پر ثابت کریں کہ وید کی تعلیم کا یہ مسئلہ ٹھیک نہیں کہ اعلیٰ مرتبہ
کا انسان وہی ہے جو برہم چرج یعنی رہبانیت اختیار کرے ۔ باوا صاحب نیوگ کے مسئلہ کے
بھی سخت مخالف تھے اور وہ ایسے انسانوں کو جو اپنے جیتے جی اپنی منکوحہ پاک دامن کو عین نکاح
کی حالت میں اولاد کے لئے یا شہوت فرو کرانے کیلئے دوسروں سے ہم بستر کراویں سخت
بے حیا اور دیوث اور نا پاک طبع سمجھتے تھے چنانچہ ان کے پر برکت اشعار ان باتوں پر شہادت
دے رہے ہیں جن کو ہم انشاء اللہ تعالیٰ کسی دوسرے رسالہ میں مفصل تحریر کریں گے۔ اور اس
بارے میں تمام عمل اُن کا اسلامی تعلیم کے موافق ہے اور یہ دوسری دلیل اس بات پر ہے کہ وہ وید
کی تعلیموں سے سخت بیزار تھے اور اسی وجہ سے وہ برہمنوں کے ساتھ ہمیشہ مباحثوں اور
مناقشوں میں مصروف رہتے تھے اور کچھ دیا نند ہی نے ان کی نسبت بد زبانی نہیں کی بلکہ اُس
زمانہ میں بھی اکثر نالائق پنڈت اُن کے دشمن ہو گئے تھے ۔ اور اگر اُس زمانہ میں ایک
گروه کثیر با وا صاحب کے ساتھ بھی ہم خیال ہو جاتا تو کچھ شک نہیں کہ اُن نزاعوں کا
ایک بڑے کشت و خون تک انجام ہوتا اور گو باوا صاحب نہایت شدت کے ساتھ ایسے
مباحثوں میں مصروف تھے اور وید کی رسموں ہوم وغیرہ کو نہایت ناچیز خیال کرتے تھے مگر تا ہم
چونکہ وہ اکیلے تھے لہذا شور وشر کے وقت جاہلوں سے کنارہ کرتے تھے۔ اور یہ امرحق اور واقعی
ہے کہ ان کا دل اس الہی محبت سے رنگین ہو گیا تھا جو محض فضل سے ملتی ہے نہ اپنے کسب سے
اُن کو وہ تمام باتیں بری معلوم ہوتی تھیں جو حق اور حقیقت کے برخلاف ہوں۔ اُن کا
وید کی خاص تعلیموں میں سے ایک نیوگ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر کسی ہندو کے گھر میں اولاد نہ
حاشیہ ہو اور کسی وجہ سے مردنا قابل اولاد ہو مثلاً اُس کی منی پتلی ہو یا نی میں کیڑے نہ ہوں یا وہ کیڑے
کمزور ہوں یا انزال ہی نہ ہوتا ہو یا کسی اور طبی وجہ سے مرد عقیمہ کی طرح ہو یا ہیجڑہ ہو یا لڑکیاں
ہی پیدا ہوتی ہوں تو ان سب صورتوں میں وید کی یہ تعلیم ہے کہ مرد اولاد کی خواہش سے اپنی
عورت کو دوسرے سے ہمبستر کرادے اور اگر کسی جگہ مرد نو کر ہو اور تین برس تک گھر میں نہ آوے
گو خرچ بھیجتا ہو اور خط بھی بھیجتا ہو تو اس صورت میں بھی اگر عورت کو شہوت غلبہ کر۔ تو کچھ ضرور
نہیں کہ وہ اپنے خاوند کے پاس جاوے بلکہ اپنے اختیار سے کسی دوسرے سے ہمبستر ہو
جاوے آریہ دھرم میں اس کا سب ثبوت موجود ہے۔ منہ

دل محض بناوٹی رسموں اور خود تراشیدہ ریتوں پر راضی نہیں ہوتا تھا اور اُس مصلی پانی کے وہ ﴿۵﴾
خواہشمند تھے کہ جو حقیقت کے چشمہ سے بہتا اور روحانیت کے رنگ سے رنگین ہوتا ہے اس لئے
کبھی وہ ان بیراگیوں اور جو گیوں اور سنیاسیوں پر راضی نہ ہوئے جو محض رسم پرستی اور ایک باطل
قانون کی پیروی سے بیہودہ تخیلات میں دماغ سوزی کر کے اپنی اوقات خراب کیا کرتے تھے۔
با و ا صاحب بہت زور لگاتے تھے کہ ہندوؤں میں کوئی روحانی حرکت پیدا ہو اور وہ بیہودہ رسموں
اور باطل اعتقادوں سے دستکش ہو جائیں اور اسی لئے وہ ہمیشہ برہمنوں کے منہ سے سخت شست
باتیں سنتے اور برداشت کرتے تھے مگر افسوس کہ اُس سخت دل قوم نے ایک ذرہ سی حرکت بھی نہ
کی اور باوا صاحب ہندوؤں کی رفاقت سے اس قدر نا امید ہو گئے کہ اُن کو اپنے معمولی سفروں
کے لئے بھی دو ایسے ہند و خادم نہ مل سکے کہ اُن کے خیالات کے موافق ہوں ۔
پس یہ مقام بھی سوچنے کے لائق ہے کہ کیوں ہندوؤں نے باوا نا نک صاحب سے اور
باوانا تک صاحب نے ہندوؤں سے اُنس نہ کیا اور تمام عمر مسلمانوں سے ہی مانوس رہے اور
اسلامی ملکوں کی طرف ہی سفر کرتے رہے۔ کیا اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ باوا صاحب ہندوؤں
سے قطع تعلق کر چکے تھے کیا ہندوؤں میں اس کی کوئی نظیر مل سکتی ہے کہ کوئی شخص ہندو ہو کر اپنے
تمام تعلقات مسلمانوں سے قائم کرلے۔
یہ کہنا بھی دشنام دہی سے کچھ کم نہیں کہ باوانا تک صاحب نے اسلامی سلطنت کا عروج دیکھ
کر مسلمانوں کے ساتھ مداہنہ کے طور پر میل ملاپ کر لیا تھا کیونکہ مداہنہ ایک نفاق کی قسم
ہے اور نفاق نیک انسانوں کا کام نہیں مگر باوا صاحب کی یک رنگی ایسے دلوں پر واضح ہے جس
سے ایک فرد بھی انکار نہیں کر سکتا۔ باوا صاحب ایک سیدھے سادے اور صاف دل آدمی
تھے اور ایک سچے مسلمان کی طرح اُن کے عقائد تھے وید کی تعلیم کی طرح اُن کا یہ مذہب نہ تھا
کہ تمام روحیں اور اجسام خود بخود چلی آتی ہیں بلکہ انہوں نے اس عقیدہ کا بہت زور سے رد کیا ہے
نوٹ ایک بالا بظاہر ہندو خاندان میں سے تھا مگر در حقیقت وہ با واصاحب کی برکت صحبت سے مسلمان ہو چکا تھا۔ منہ

اور ان کے گرنتھ کو غور سے پڑھنے والے اس بات کو جانتے ہیں کہ ان کا یہ مذہب ہر گز نہیں تھا جو
آج کل آریہ لوگ پیش کر رہے ہیں یعنی یہ کہ گل جیو قدیم اور خود بخود چلے آتے ہیں ان کا کوئی
خالق نہیں بلکہ باوا صاحب اپنے گرنتھ کے کئی مقام میں بتلا چکے ہیں کہ جو آپ ہی آپ بغیر کسی
موجد کی ایجاد کے موجود ہے وہ صرف پرمیشر ہے اور دوسری سب چیزیں اُس کی پیدا کی ہوئی
ہیں ایک چیز بھی ایسی نہیں جو اُس نے پیدا نہیں کی اس سے صاف کھل گیا کہ باوا صاحب اپنی
سچی معرفت کے زور سے ہندوؤں کے دیدوں سے دست بردار ہو گئے تھے اور خدا تعالیٰ کی
طرف سے باوا صاحب کو وہ روشنی ملی تھی کہ اگر ویدوں کے رشیوں کی نسبت ثابت کرنا چاہیں تو
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ امر غیر ممکن ہوگا۔ جب ہم سوچتے ہیں کہ باوا صاحب کے گرنتھ میں کیسی
کیسی گیان کی باتیں بھری ہوئی ہیں اور کس قدر باریک معارف کی طرف اشارے پائے
جاتے ہیں تو اُس کے مقابل پر دیانند کی کتابیں ایک مکر وہ بھوتنے کی طرح نظر آتی ہیں تو پھر
ساتھ ہی اس بات کے تصور ۔ لے تصور سے رونا آتا ہے کہ یہ نالائق ہندو وہی شخص ہے جس نے اپنے
پنڈت ہونے کی شیخی مار کر با واصاحب کو نادان اور گنوار کے لفظ سے یاد کیا ہے کیا کوئی یقین کر
سکتا ہے کہ جس شخص کے مونہہ سے ایسے گیان اور معارف کی باتیں نکلیں وہ گنوار یا نادان
ہے یہ کیسی نا پائی طینت ہے کہ پاک دل لوگوں کو جھٹ زبان پھاڑ کر برا کہہ دیا جائے آریہ
اس بات کو یا د رکھیں تو اچھا ہو کہ دیانند صرف ایک جسمانی خیالات کا آدمی تھا اور اُن کتابوں
کی تاریکی میں مبتلا تھا جن میں ہر طرح کی برائیاں ہیں اور ایک ایسے مذہب کی خاطر جس کی
آج تک کوئی خوبی بجز نیوگ اور مخلوق پرستی کے ثابت نہیں ہوئی ناحق بزرگوں اور مہاتما لوگوں
کی نند یا کر کے گذر گیا لہذا کوئی نیک طینت انسان اس کو اچھا نہیں کہتا لیکن باوانا تک صاحب
تو وہ شخص تھے جن پر اس وقت ہیں لاکھ کے قریب انسان جان فدا کر رہے ہیں ۔ یہ بات
بالکل سچی ہے کہ باوا صاحب کی ذات میں اُس قدر خوبیاں اور نیکیاں جمع تھیں کہ دیا نند کی
☆
نوٹ ۔ میں لاکھ خاص لوگ ہیں ورنہ اُن کے معتقد تین کروڑ سے کچھ کم نہیں ہوں گے۔ منہ

ساری زندگی میں اُن کی ایک نظیر بھی تلاش کرنا بے فائدہ ہے جس وقت ہم دیانند اور باوا صاحب ے
کی زندگی کا باہم مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں شرم اور انصاف ہاتھ پکڑ کر روک دیتے ہیں کہ
کس کا کس کے ساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے۔ دیانند کی سوانح تو وہی سچی معلوم ہوتی ہے جو پچھلے
سالوں میں برہموں صاحبوں نے شائع کی تھی جس کے لکھنے سے بھی ہمیں شرم آتی ہے لیکن
با وا صاحب تو حق اور سچائی سے بھر پور معلوم ہوتے ہیں پھر نہایت ظ پھر نہایت ظلم ہے کہ ایک تہی
باطن شخص اُن کی تحقیر اور توہین میں بڑھتا چلا جائے ۔ کیا ہر ایک سچے معتقد کو اس مقام میں
غیرت مندی دکھلانا ضروری نہیں کیا اب باوا صاحب با وجود لاکھوں فدا شدہ سکھوں کے
غریب اور اکیلے رہ گئے کیا کسی کو اُن کی پاک عزت کے لئے جوش نہیں بیشک جوش ہوگا
مگر اب تک باوا صاحب کے غلاموں کو اُن نا پاک الفاظ کی خبر بھی نہیں ۔ دیانند کا یہ کہنا
کہ باوا صاحب وید کو نہیں مانتے بلکہ جابجا اُس کی نندیا کرتے ہیں عجیب بیوقوفی ہے کیونکہ
جبکہ باوا صاحب نے اپنی روشن ضمیری اور اپنے گیان سے معلوم کر لیا کہ وید کچھ بھی چیز
نہیں تو کیوں وہ ناراستی کی راہ اختیار کرتے ۔ وہ نعوذ باللہ دیا نند کی طرح جہالت اور بخل
کی تاریکی میں مبتلا نہ تھے اور نہ ہونا چاہتے تھے خدا نے اُن کو اُس پاک کلام کی برکت
سے
جو
چولا صاحب
پر لکھا ہوا
اب تک پا یا جا تا ہے وہ علم عطا کیا ہ علم عطا کیا تھا جس سے دیانند بے نصیب آیا اور بے نصیب ہی
گیا با وا صاحب اپنا پاک چولا وصیت نامہ کے طور پر اپنی یادگار چھوڑ کر ایک سچا اور حقیقی
پیغام دنیا کو پہنچا گئے اب جس کی آنکھیں دیکھ سکتی ہیں دیکھ سکتی ہیں وہ دیکھے اور جس کے کان سن
سکتے ہیں وہ سنے ۔ باوا صاحب کی تمام باتوں کا مخرج وہی نور تھا جس کو وہ ایک سوتی
کپڑے پر قدرتی حرفوں سے لکھا ہوا حق کے طالبوں کے لئے چھوڑ گئے درحقیقت وہی
آسمانی چولا قدرت کے ہاتھ کا لکھا ہوا ازلی هادی کے فضل سے اُن کو ملا تھا جس سے

اُس کمال تک پہنچ گئے جس کو دنیا کی آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں بلکہ دنیا نہیں چاہتی کہ اس نور کا ایک
ذرہ بھی پر توہ اُن کے دلوں پر پڑے۔ باوا صاحب ایسے وقت میں ظہور فرما ہوئے تھے کہ جب
ہندوؤں کی روحانی حیات بالکل بے حس و حرکت ہوگئی تھی بلکہ اس ملک میں مسلمانوں میں سے
بھی بہت سے لوگ صرف نام کے ہی مسلمان تھے اور فقط ظاہر پرستی اور رسوم میں مبتلا تھے پس
ایسے وقت میں خدا تعالیٰ نے باوا صاحب کو حق اور حقیقت طلبی کی روح عطا کی جبکہ پنجاب میں
روحانیت کم ہو چکی تھی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بلا شبہ ان عارفوں میں سے تھے جو اندر ہی
اندر ذات یکتا کی طرف کھینچے جاتے ہیں اگر چہ ہمیں اُن کی ابتدائی زندگی کے حالات اچھی طرح
معلوم نہیں لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ اُن کا خاتمہ ایک ایسے صراط مستقیم پر ہوا جس کے رو سے
ہر یک مومن متقی پر فرض ہے کہ ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھے اور پاک جماعت کے رشتہ میں ان کو
داخل سمجھے افسوس کہ آریوں کے پنڈت دیانند نے اس خدا ترس بزرگ کی نسبت اس گستاخی
کے کلمے اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش میں لکھے ہیں جس سے ہمیں ثابت ہو گیا کہ در حقیقت یہ شخص
سخت دل ، سیاہ اور نیک لوگوں کا دشمن تھا کاش اگر وہ باوا صاحب کا چیلہ نہ بن سکا تو بارے یہ تو
چاہئے تھا کہ بلحاظ ایک مقتدائے قوم کے اُن کی عزت کا لحاظ رکھتا مگر ایسے جاہلوں کا ہمیشہ سے
یہی اصول ہوتا ہے کہ وہ اپنی بزرگی کی بڑی جمنا اسی میں دیکھتے ہیں کہ ایسے بزرگوں کی خواہ نخواہ
تحقیر کریں۔ اس ناحق شناس اور ظالم پنڈت نے باوا صاحب کی شان میں ایسے سخت اور نالائق
الفاظ استعمال کئے ہیں جن کو پڑھ کر بدن کانپتا ہے۔ اور کلیجہ منہ کو آتا ہے اور اگر کوئی باوا
صاحب کی پاک عزت کے لئے ایسے جاہل بے ادب کو درست کرنا چاہتا تو تعزیرات ہند
کی دفعہ ۵۰۰ اور ۲۹۸ موجود تھی ر ۲۹۸ ۲ موجود تھی مگر نہ معلوم کہ غیرت مند سکھوں نے ایسے یا وہ گو کی گو گوکی گوشمالی
کے لئے کیوں عدالت سے چارہ جوئی نہ کی غالباً انہوں نے عمد احلم اور برداشت کو قرین
مصلحت سمجھا یا اب تک دیانند کی بدزبانیوں کی خبر ہی نہیں معلوم ہوتا ہے کہ دیانند نے باوا
صاحب کے حالات کو اپنے نفس پر خیال کر لیا چونکہ برہمن لوگ جو چار حرف سنسکرت

کے بھی پڑھ جاتے ہیں پرلے درجہ کے متکبر اور ریا کار اور خود بین اور نفسانی اغراض سے بھرے
ہوئے ہوتے ہیں اور نیز باعث گم گشتہ طریق اور غبی ہونے کے نادان بھی پرلے سرے کے
اس لئے اُس نے باوا صاحب کے حالات کو اپنے نفس کے حالات پر قیاس کر کے بکواس کرنا
شروع کر دیا اور اپنے خبث مادہ کی وجہ سے سخت کلامی اور بد زبانی اور ٹھٹھے اور ہنسی کی طرف مائل
ہو گیا اس لئے ہر یک محقق جو باوا صاحب سے محبت رکھتا ہے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ اسی
نادان پنڈت کے اشتعال دہی کی وجہ سے یہ حق رکھتا ہے کہ سچے واقعات کے اظہار سے اُس کی
پردہ دری بھی کرے۔ اور صاحبو ہم اس بات کے کہنے سے ہرگز رک نہیں سکتے کہ جو حقیقی معرفت
کا حصہ باوا صاحب کو ملا تھا اُس سے یہ خشک دماغ پنڈت بکلی بے نصیب اور بے بہرہ تھا۔
ہر ایک کو یہ مان لینا ضروری ہے کہ باوا صاحب کو اس لطیف عقل میں سے عنایت از لی نے حصہ
دے دیا تھا جس کے ذریعہ سے انسان روحانی عالم کی باریک راہوں کو دیکھ لیتا اور اُس حق ذات
کی محبت میں ترقی کرتا اور اپنے تئیں پیچ اور ناچیز سمجھتا ہے مگر کیا اس عقل سے اس پنڈت کو بھی کچھ
حصہ ملا تھا ہر گز نہیں اس کی کتابوں کے دیکھنے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ نہایت ہی موٹی سمجھ کا آدمی
اور با ایں ہمہ اول درجہ کا متکبر بھی تھا با وانا نک کی طرف جو تعلیمیں منسوب کی جاتی ہیں اُن میں سے
ٹھیک ٹھیک ان کی تعلیم وہی ہے جو تو حید اور ترک دنیا پر مشتمل ہے اور جو مشر کا نہ خیالات یا کہانیاں
اور خلاف حق باتیں ہیں وہ اُن کی طرف ہرگز منسوب نہیں ہو سکتیں۔ ہم کو اقرار کرنا چاہئے کہ باوا
صاحب نے اُس سچی روشنی پھیلانے میں جس کے لئے ہم خدمت میں لگے ہوئے ہیں وہ مدد کی
ہے کہ اگر ہم اُس کا شکر نہ کریں تو بلا شبہ ناسپاس ٹھہریں گے۔ یہ بات ہمیں تخمیناً تیس برس کے
عرصہ سے معلوم ہے کہ باوا صاحب الہی دین کے ایک پوشیدہ خادم تھے اور اُن کے دل میں
ایک سچا نور تھا جس کو اُنہوں نے نا اہلوں سے چھپا رکھا تھا اُن کے دل میں ان باتوں کا ایک گہرا
یقین ہو گیا تھا کہ دنیا میں ایک اسلام ہی مذہب ہے جس میں خدائے واحد لاشریک

کی وہ تعظیم اور وہ ثنا ہے کہ جو اُس کے افعال کی عظمت پر نگاہ کر کے اُس کے لئے واجب ٹھہرتی
ہے اور ایسا ہی وہ پاک اور صاف صاف توحید ہے جس پر صحیفہ قدرت گواہی دے رہا ہے اُن کے
دل میں یہ بھی یقین ہو گیا تھا کہ قرآنی تعلیم ایسے احکام پر مشتمل ہے جن کا ماننا ایک نیک انسان
بن جانے کو لازم پڑا ہوا ہے مثلاً جو شخص شراب خواری سے جو شہوت رانی اور عیاشیوں کی جڑھ
ہے رک جائے قمار بازی سے دست بردار ہو اور عورت مرد کے ناجائز میل جول حتی کہ ایک
دوسرے پر نظر ڈالنے سے کنارہ کش ہو اور حرام خوری اور رشوت اور سودخوری سے پر ہیز کرے
اور نا انصافی اور جھوٹھ اور غرور اور اسراف اور دنیا پرستی اور خود غرضی اور حرام کاری اور ریا کاری
سے دور رہے اور عبادت اور محبت الہی میں سرگرم ہو اور اپنے دن رات کو ذکر الہی سے معمور رکھے
اور صلہ رحم اور مروت اور ہمدردی بنی نوع اس کی عادت ہوا اور توحید اور لا الہ الا اللہ اس کا مذہب
ہو اور خدا تعالیٰ کو ہر یک فیض کا مظہر جانے نہ کہ روحوں کو مع اُن کی تمام قوتوں کے اپنے وجود کا
آپ خدا سمجھے اور اس غیر مرئی اور غیب الغیب اور غیر محدود طاقتوں والے خدا پر ایمان لاوے
جس کے پکڑنے اور مصلوب کرنے کیلئے کسی دشمن کے ہاتھ لمبے نہیں ہو سکتے اور نیز زنا اور
بے حیائی اور دیوٹی سے مجتنب ہو اور پر ہیزگاری اور جوان مردی کے اعلیٰ مراتب پر قائم ہو بلکہ
اُس کے مذہب میں کسی نا جائز محل شہوت پر دیکھنا بھی حرام ہو کہ تا دل ناجائز خیالات میں مبتلا نہ
ہو جائے اور آخرت کو دنیا پر مقدم رکھے اور حق اللہ اور حق العباد میں ایک ذرہ فتور نہ کرے جیسا
کہ یہ سب تعلیمیں قرآن میں موجود ہیں تو اس میں کیا شک ہے کہ وہ ایک نیک اور موحد انسان
ائے گا مگر کیا کسی دوسرے مذہب کی کتاب نے التزام اور تکمیل سے ان تعلیموں کو لکھا ہے
ہر گز نہیں۔ پس یہ وہی بات تھی جو باوا صاحب کے حق پسند دل پر کھل گئی اور انہوں نے دیکھ لیا
کہ کتاب اللہ صرف قرآن ہی ہے اور باقی سب کتابیں تاریکی میں پڑی ہوئی ہیں ۔ لہذا
اسلام کی پاک روحانیت اُن کے دل میں گھر کر گئی اور نہ صرف اسی قدر بلکہ انہوں نے اس
کے نمونے بھی دیکھے اور اُس پاک نبی سے آسمانی نور حاصل کرنے والے ستاروں کی طرح
بن

چمکتے ہوئے مشاہدہ بھی کئے اور در حقیقت یہ سب اسلام کے حقیقی اور روحانی حسن کا نتیجہ تھا کہ جس
کی زبردست کششوں نے باوا صاحب جیسے صاف باطن رشی کو اس پاک دین کی طرف جھکا دیا
برخلاف اس کے جب باوا صاحب نے ویدوں کی تعلیم اور اُن کے پیروں پر نظر ڈالی تو وہاں
بالکل اس پاک تعلیم کے برخلاف پایا وہ ویدوں سے کوئی برکت حاصل کرنے سے بکلی نومید
ہو گئے اور صاف طور پر انہوں نے بار بار گواہی دی کہ وید روحانی برکتوں سے خالی ہیں چنانچہ
ان گواہوں میں سے ایک یہ شعر بھی ہے جس پر دیا نند نے بہت ہی سیا پا کیا اور ناحق ایسے بزرگ
کو گالیاں دی ہیں جس کی نظیر اس کے بزرگوں میں ایک بھی نہیں اور وہ شعر جس کے سننے سے
دیانند جل گیا یہ ہے۔
وید پڑھت بر ہما مرے چاروں وید کہانی“
سادھ کی مہما وید نہ جانی“
یعنی برہما بھی ویدوں کو پڑھ کر مر گیا اور حیات جاودانی حاصل نہ کی چاروں وید سراسر کہانی اور محض
یاوہ گوئی ہے جن میں کچھ بھی وڈیا نہیں اور وہ اُستت اور مہما پرمیشر کی جو عارف بیان کیا کرتے
ہیں اور وہ خوبیاں ایشر کی جو سچوں کو معلوم ہوتی ہیں ویدوں کو اُن کی کچھ بھی خبر نہیں اگر یہ سوال
کیا جائے کہ ایسے کلمات باوا صاحب کیوں منہ پر لائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ چونکہ باوا
صاحب نے وید کو اُس کی واقعی رنگت میں دیکھ لیا تھا اور انہیں معلوم ہو چکا تھا کہ ویدوں میں بجز
آفتاب پرستی اور عناصر پرستی اور ناپاک رسموں کے اور کچھ بھی نہیں اور وہ خوب جانتے تھے
کہ جو کچھ اس ملک میں اس قسم کے شرک پائے جاتے ہیں ان تمام گندی نالیوں کا اصل مبدا
وید ہی ہے۔ اور وہ حق گوئی کی راہ میں ایسے دلیر تھے کہ سچ کہنے کے وقت کسی سے نہیں
ڈرتے تھے اس لئے ایسے شعر ان کے منہ سے نکل گئے اور بلاشبہ یہ بات صحیح ہے کہ اُن کو
دیا نند کی نسبت زیادہ اور وسیع تجربہ ویدوں کے بارے میں حاصل تھا اور سچے گیان سے اُن
کا دل بھر گیا تھا کیونکہ دینی امور میں سچا اور پاک تجربہ اُسی کو حاصل ہوتا ہے جو سچے دل سے
خدا تعالیٰ کو ڈھونڈتا ہے اور ہر یک پکش پات کا پلید چولہ اپنے پر سے اتار کر ایک پاک چولہ

آج 10 میں سے 10 باقی