سَت بچن

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

المولد
ست بچن
۱۲ انصاف اور حق جوئی کا پہن لیتا ہے تب با وا صاحب کی طرح آسمانی چولا اُس کے لئے اترتا ہے
جس پر پاک کلام قدرت - کلام قدرت سے لکھا ہوا ہوتا ہے مگر دیا نند نے نہ چاہا کہ اُس پلید چولے بخل اور ا
تعصب کو اپنے بدن پر سے دفع کرے اس لئے پاک چولا اُس کو نہ ملا اور سچے گیان اور سچی وڈیا
سے بے نصیب گیا۔ باوا صاحب نے جوانمردی سے سفلی زندگی کا چولا پھینک دیا اس لئے وہ
آسمانی چولا اُن کو پہنایا گیا جس پر قدرت کے ہاتھ نے گیان اور معرفت کی باتیں لکھی ہوئی تھیں
اور وہ خدا کے منہ سے نکلی تھیں۔ اور یہ بھی یادر ۔ نہ ہے کہ جس زبان با زبان میں باوا صاحب نے پرورش پائی
تھی وہ زبان و یدک سنسکرت سے بہت ہی ملتی تھی اور دراصل وہ تھوڑے تغیر کے بعد ویدک
سنسکرت ہی تھی جیسا کہ ہم نے کتاب من الرحمن میں تحقیق السنہ کی تقریب میں بہت وضاحت
کے ساتھ اس مطلب کو لکھا ہے لہذا باوا صاحب کو وید کے پڑھنے میں بہت ہی آسانی تھی گویا
اُنہیں کی زبان میں وید تھا اس لئے جو کچھ اُن کو دید کی اصل حقیقت جاننے میں بہت کچھ موقعہ ملا
اور ساتھ اس کے عارفانہ طبیعت کی زیر کی نے بھی مدددی یہ موقعہ ایسے پنڈت کو کہاں مل سکتا تھا جو
ناحق کے تعصب اور فطرتی عبادت میں غرق تھا۔ اور دیانند کانر بھو کے لفظ کو پیش کرنا کہ دراصل
یہ رنز بھے ہے اور اس سے باوا صاحب کی جہالت ثابت کرنا نہایت سفلہ پن کا خیال ہے کیونکہ
با وا صاحب کا اُس کتاب میں ویدک سنسکرت پیش کرنا ارادہ نہ تھا افسوس کہ اُس زود رنج پنڈت
نے ایک ادنی لفظی تغیر پر اس قدر احمقانہ جوش دکھلا یا حالانکہ جائز تھا کہ باوا صاحب نے
در اصل نر بجھے ہی لکھا ہو اور پھر سہو کا تب سے نر بھو ہو گیا ہو اگر اس قدر سہو کا تب ماننے کے
لائق نہیں اور خواہ مخواہ با وا صاحب کو ہی ملزم کرنا ہے تو پھر دیا نند کے پاس اس بات کا کیا
جواب ہے جو اُس نے اپنی پہلی ستیارتھ پرکاش میں بہت سے امور کو اپنے مذہب کی تعلیم
قرار دیا اور جب چاروں طرف سے اعتراض اٹھے اور جواب بن نہ پڑا تو یہ بہانہ بنایا کہ
یہ میرا مذہب نہیں یہ کاتب نے آپ لکھ دیا ہوگا ۔ اب کوئی سوچے کہ کا تب تو صرف ایک
لفظ یا دو لفظ کو کم و بیش کر سکتا ہے نہ یہ کہ کئی ورق کا تب اپنی طرف سے لکھے اور

وہ چھپ بھی جائیں اور دیانند کو خبر نہ ہو۔ پس یہ بھی ایک باوا صاحب کی کرامت ہے کہ دیانند ۱۳
نے ایک لفظ کا ان پر الزام دینا چاہا اور خود اُس پر کئی ورقوں کا الزام آ گیا۔ علاوہ اس کے باوا صاحب
کو حقائق سے بحث اور غرض تھی وہ ناچیز برہمنوں اور کم ظرف پنڈتوں کی طرح صرف الفاظ
پرست نہیں تھے اور غالباً وہ ان لفظی نزاعوں میں جو برہمنوں کے فرقوں میں ادنی ادنی باتوں میں
ہوا کرتی ہیں کبھی نہیں پڑے اور نہ اس جنس کے سفلی خیالات کی ان کے روح میں استعداد تھی ۔
دیانند کو باوا صاحب کی تحقیر کے وقت شرم کرنی چاہئے تھی کیونکہ وہ خود ایسے موٹے خیالات اور
غلطیوں میں گرفتار تھا کہ دیہات کے گنوار بھی اُس سے بمشکل سبقت لے جا سکتے تھے۔ دیانند نے
با وا صاحب کی باتوں پر انصاف کی نظر سے غور نہیں کی اور اپنے نہایت درجہ کے بخل سے اُن کے
معارف کو چھپانا چاہا اُس کی بات بات سے یہ ٹپکتا ہے کہ اُس نے نہ صرف بخل اور حق پوشی کی راہ
سے بلکہ شرارت سے بھی ایک ناجائز حملہ باوا صاحب پر کیا ہے ہم مناسب دیکھتے ہیں کہ مختصر طور پر
اس پر چہ میں اس حملہ کا جواب دیدیں چنانچہ ذیل میں بطور قوله و اقول کے لکھا جاتا ہے۔
منقول از صفحہ ۷۸۶ ستیارتھ پرکاش
☆
قولہ۔ نانک جی کا آٹھے تو اچھا تھا پر نتو ودھیا کچھ بھی نہیں تھی یعنی نانک جی جو خدا طلبی اور فقر
کے خیال میں لگ گئے یہ خیال تو اچھا تھا مگر علم سے بالکل بے بہرہ تھے۔ اقول دیا نند کے اس
حملہ سے اصل غرض یہ ہے کہ فقر اور جوگ پوری وڈیا کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا اور نانک جی علم
سے بکلی بے نصیب تھے اس لئے خدا شناسی کا دعوئی بھی صحیح نہیں تھا لیکن یقیناً سمجھنا چاہئے
کہ باوا صاحب پر جہالت کا الزام دینے سے خود دیانند نے اپنی پردہ دری کرائی ہے اصل
حقیقت یہ ہے کہ دینی علم اور آسمانی معارف جن کا جاننا فقرا کے لئے ضروری ہے وہ اس طور
سے حاصل نہیں ہوا کرتے جس طور سے دنیوی علم حاصل ہوتے ہیں دنیوی علموں میں کچھ بھی
ضروری نہیں کہ انسان اُن کی تحصیل کے وقت ہر قسم کے فریب اور جعل اور چالا کی
شریر انسانوں کا طریق ہے کہ ہجو کرنے کے وقت پہلے ایک تعریف کا لفظ لے آتے ہیں گویا وہ منصف مزاج ہیں۔ منہ

۱۴ اور ناپاکی کی راہوں کو چھوڑ دے لیکن دینی علم اور پاک معارف کے سمجھنے اور حاصل کرنے کیلئے
پہلے سچی پاکیزگی کا حاصل کر لینا اور ناپاکی کی راہوں کا چھوڑ دینا از بس ضروری ہے اسی واسطے
اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ یعنی خدا کی پاک کتاب کے
اسرار کو وہی لوگ سمجھتے ہیں جو پاک دل ہیں اور پاک فطرت اور پاک عمل رکھتے ہیں دنیوی
چالاکیوں سے آسمانی علم ہرگز حاصل نہیں ہو سکتے پس اگر علوم سے یہی فریب اور تزویر اور انسانی
منصوبہ بازیاں اور بخل اور باطل پرستی مراد ہے تو ہم بھی دیا نند صاحب سے اتفاق کرتے ہیں کہ
یہ سب علوم انہیں کو نصیب ہوئے اور باوا صاحب کو حاصل نہ تھے اور اگر علوم سے وہ علوم مراد
ہیں جو تقوی اور ریاضت اور جوگ اور پاک دلی سے حاصل ہوتے ہیں اور پر ہیز گارانسانوں پر
ہی کھلتے ہیں تو اس میں کچھ بھی شک نہیں کہ با واصاحب اُن علوم کی روشنی سے منور کئے گئے تھے
مگر دیا نندان پاک معارف سے بالکل بے خبر تھا اور بے خبر ہی مر گیا۔
قولہ۔ وید آدی شاستر اور سنسکرت کچھ بھی نہیں جانتے تھے جو جانتے ہوتے تو دیر بھے شہد کو
نر بھو کیوں لکھتے ۔ اقول یہ صرف تکبر اور خود پسندی کی وجہ سے ایک بد گمانی ہے اگر یہ بات سچی
ہوتی تو یہ الزام دینا اُن پنڈتوں کا حق تھا جو باوا صاحب کے زمانہ میں موجود تھے ہم نے تو سنا
ہے کہ باوا صاحب جس پنڈت سے بحث کرتے تھے اس کو لا جواب اور ساکت کر دیتے تھے باوا
صاحب کے گرنتھ پر غور کرنے والوں پر یہ بات پوشیدہ نہیں کہ ویدوں کے اُن اصولوں سے بادا
صاحب نے صاف انکار کر دیا ہے جن کو سچائی کے مطابق نہیں پایا مثلاً ویدوں کے رو سے تمام
ارواح اور ذرات غیر مخلوق اور انادی ہیں لیکن باوا صاحب کے نزدیک تمام ذرات اور ارواح
مخلوق ہیں جیسا کہ وہ فرماتے ہیں ۔
اول اللہ نورا پا یا قدرت کے سب بندے ایک نور تے سب جگ اُپجیا کون بھلے کو مندے
یعنی خدا تعالیٰ نے ایک نور پیدا کر کے اُس نور سے تمام کائنات کو پیدا کیا پس پیدائش کی رو سے
تمام ارواح نوری ہیں یعنی نیک و بد کا اعمال سے فرق پیدا ہوتا ہے ورنہ باعتبار خلقت ظلمت
ل الواقعة: ٨٠

محض کوئی بھی پیدا نہیں کیا گیا ہریک میں نور کا ذرہ مخفی ہے۔ اس میں باوا صاحب نے آیت ۱۵
اللهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ
سے اقتباس کیا ہے اسی لئے اللہ اور نور کا لفظ شعر میں قائم رہنے دیا تا اقتباس پر دلالت کرے اور
نیز حدیث اول ما خلق الله نوری کی طرف بھی اس شعر میں اشارہ کیا ہے اور یہی باوا صاحب کی
عادت تھی کہ قرآن شریف کے بعض معارف ہندی زبان میں ترجمہ کر کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتے
چنانچہ ان کے اشعار میں صدہا قرآنی آیتوں کا ترجمہ موجود ہے اسی طرح باوا صاحب کا ایک
شعر یہ ہے۔
جنھاں درشن ات ہے اُنھاں درشن است جنھاں درشن ان نا اُنھاں ان نہ ات
ترجمہ یہ ہے کہ جو لوگ اس جہان میں خدا کا درشن پالیتے ہیں وہ اُس جہان میں بھی پالیتے
ہیں اور جو نہیں پاتے وہ دونوں جہانوں میں اُس کے درشن سے بے نصیب رہتے ہیں اور یہ شعر
بھی اس آیت قرآن کا ترجمہ ہے۔
مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى
قولہ چاہتے تھے کہ میں سنسکرت میں بھی پگ اڑاؤں ۔ پرنتو بنا پڑھے سنسکرت کیسے آ سکتا ہے یعنی
با وانا تک صاحب سنسکرت میں خواہ نخواہ پاؤں اڑاتے تھے بھلا سنسکرت پڑھنے کے بغیر کیسے آ
سکتا ہے۔ اقول یہ کلمہ بھی متکبرانہ ہے دیا نند نے چار حرف سنسکرت کے تو پڑھ لئے مگر تکبر کی زہر
نے اُس کو روحانی زندگی سے محروم کر دیا جو نیک دلوں کو حاصل ہوتی ہے۔
قولہ۔ ہاں اُن گرامینوں کے سامنے کہ جنہوں نے سنسکرت کبھی سنا بھی نہیں تھا سنسکرتی بنا کر
سنسکرت کے بھی پنڈت بن گئے ہوں گے یعنی اُن گاؤں والوں کے سامنے جنہوں نے کبھی
سنسکرت سنی بھی نہ تھی ایسی ایسی عبارتیں سنسکرت کی بنا کر پنڈت بن گئے ہوں گے۔ اقول اس
نااہل پنڈت کا ارادہ یہ ہے کہ باوا صاحب کو نہ صرف نادان اور جاہل کہے بلکہ ان کو فریبی اور مکار
بھی بناوے اسی لئے لکھتا ہے کہ جو لیاقتیں اُن میں موجود نہیں تھیں عوام کو دھوکہ دینے کے لئے
ل النور : ٣٦ ۲ بنی اسرائیل: ۷۳

اُن کا دعویٰ کر دیا مگر یہ سب شرارت ہے با واصاحب ایک خاکسار آدمی تھے پنڈت بننے کا اُن کو
شوق نہیں تھا یہ ریا کاریاں وہ لوگ کیا کرتے ہیں جو دنیا پر نظر رکھتے ہیں مگر افسوس کہ نادان
انسان ہر ایک آدمی کو اپنے نفس پر قیاس کر لیتا ہے اس لئے یہ مرض اس کالا علاج ہے۔
قولہ۔ جب کچھ ابھمان تھا تو مان پر تشٹھا کے لئے کچھ مجھ بھی کیا ہوگا یعنی کچھ لالچ اور دل کی
خواہش تھی اس پر کچھ غرور بھی کیا ہوگا ۔ اقول اس فقرہ میں دیا نند نے یہ ظاہر کیا ہے کہ نا تک ایک
لالچی اور مغرور آدمی تھا اور تمام فقیری اُس کی اسی غرض سے تھی ۔ اب ناظرین خیال کریں کہ اس
سے زیادہ تر سخت الفاظ اور کیا ہوں گے۔ ایسے سکھ صاحبوں پر نہایت افسوس ہے کہ اُن کے گرو کی
نسبت ایسے ایسے سخت کلمے کہے جائیں اور پھر بھی وہ آریوں سے محبت کے تعلقات رکھیں بھلا وہ
ذرہ انہیں الفاظ سے دیانند کو یاد کر کے کوئی اشتہار دے دیں پھر دیکھیں کہ کیونکر آریہ صبر کرتے
ہیں اگر باوا صاحب سے سچی محبت اور اُن کے لئے سچی غیرت ہے تو اُس کا نمونہ دکھلانا چاہئے۔
قولہ ۔ اُن سے کوئی وید کا ارتھ پوچھتا جب نہ آتا تب پر تشٹھا نشٹ ہوتی یعنی اگر کوئی اُن سے کوئی
وید کا مطلب پوچھتا اور اُن سے کچھ بن نہ آتا تو سب کا ریگری بر باد جاتی اور تمام قلعی گھل جاتی ۔
اقول یہ تمام گالیاں ہیں اس کا ہم کیا جواب دیں مگر دیا نند سے کوئی پوچھے کہ کیا تیری قلعی کھلی یا
نہیں کیا ایسے عقیدوں کے شائع کرنے سے کہ ہر یک جان کا پرمیشر سہارا نہیں اور نجات جاودانی
نہیں اور ہر ایک فیض کا پرمیشر مبدء نہیں اور خاوند والی عورت دوسرے سے ہمبستر ہو۔ کیا اس سے
تیری تمام کاریگری برباد ہو چکی یا اب تک کچھ باقی ہے دیانند کو اس بات پر سارا غصہ ہے کہ باوا
صاحب وید کے ان عقائد کو قبول نہیں کرتے تھے اور انہوں نے بہت زور سے ان باتوں کا رڈ
لکھا ہے۔
قولہ اپنے شیشیوں کے سامنے کہیں کہیں ویدوں کے ورودھ بولتے تھے اور کہیں کہیں وید کے لئے اچھا
بھی کہا ہے کیونکہ جو کہیں اچھا نہ کہتے تو لوگ اُن کو ناستک بناتے جیسے کہ۔ وید پڑھت بر ہما مرے

چاروں وید کہانی ۔ سادھ کی مہما وید نجانی نانک بر هم گیانی آپ پرمیشر ۔ کیا وید پڑھنے والے ﴿۱۷﴾
مر گئے اور نانک جی آدی اپنے کو امر سمجھتے تھے کیا وے نہیں مر گئے وید تو سب وڈھیاؤں کا
بھنڈار ہے پرنتو جو چاروں ویدوں کو کہانی کہے اُس کی سب باتیں کہانی ہیں۔ جو مورکھوں کا نام
سنت ہوتا ہے وے بیچارے ویدوں کی مہما کبھی نہیں جان سکتے جو نانک جی ویدوں ہی کا مان
کرتے تو اُن کا سمپر دائے نہ چلتا نہ وے گرو بن سکتے تھے کیونکہ سنسکرت ودھیا تو پڑھے ہی نہیں
تھے تو دوسرے کو پڑھا کر ششیہ کیسے بنا سکتے تھے۔ باقی ترجمہ یہ ہے کہ نانک جی اپنے سکھوں
کے رو برو دید کے مخالف باتیں کیا کرتے تھے یعنی ایسی تعلیم دیتے تھے جو وید کی تعلیم کے برعکس
ہوتی اور کبھی کوئی موافق بات بھی کہتے مگر دل سے نہیں بلکہ اس خوف سے کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ یہ
خدا کا قائل نہیں یعنی نا یعنی نا نک ایک منافق آدمی تھا وہ در حقیقت ویدوں کی تعلیم سے دل ۔ سے بیزار
تھا کبھی ویدوں کے موافق کوئی بات اس لئے کہتا تھا کہ تا ہندوؤں کو دھو کہ دیوے اور وہ لوگ
سمجھیں کہ یہ شخص ہندو مذہب سے بکلی دست بردار نہیں سو یہ کارروائی لوگوں کے ڈر سے تھی نہ
سچے دل سے اور پھر دیانند اپنی اس رائے کی تائید کے لئے کہ نانک در حقیقت ہندو مذہب اور
ویدوں سے الگ ہو گیا تھا با وانا تک صاحب کا مندرجہ ذیل شعر اسی غرض سے پیش کرتا ہے اور
وہ شعر یہ ہے۔
وید پڑھت برہما مرے چاروں وید کہانی سادھ کی مہما وید نجانی۔ نانک برہم گیانی آپ
پر میشر یعنی وید پڑھتے پڑھتے بر ہما مر گیا اور حیات جاودانی حاصل نہ ہوئی چاروں وید کہانی
یعنی یا وہ گوئی ہے اور خدا تعالیٰ کی وہ تعریف جو راستباز کیا کرتے ہیں ویدوں کو معلوم نہیں یعنی وہ
حمد و ثناء اللہ جل شانہ کی جو صادق کے منہ سے نکلتی ہے اور وہ سچی تعریف اُس کی اور سچی شناخت
اُس کی جو عارفوں کو حاصل ہوتی ہے چاروں وید اُس سے محروم اور بے نصیب ہیں کیونکہ اے
نانک یہ پرمیشر کا خاصہ ہے جو صحیح ہے جو صیح اور پاک علم سے خاص ہے یعنی ویدوں نے جو صراط مستقیم کو چھوڑ دیا
اور گمراہی کی راہیں بتلائیں اس میں وید معذور ہیں کیونکہ وہ اس ایشر برہم گیانی کی طرف سے نہیں ہیں
سہو کتابت ہے۔ ہندی متن میں سنت لکھا ہے۔ (ناشر)

۱۸﴾ جس کا بیان غلط باتوں سے پاک ہوتا ہے۔ باقی ترجمہ دیانند کی کلام کا یہ ہے کیا وید پڑھنے
والے مر گئے اور نانک جی وغیرہ گرنتھ والے آپ کو زندہ سمجھتے ہیں یا وہ نہیں مرے۔ وید تو جملہ
علوم کا خزانہ ہے جو ویدوں کو کہانی بتائے اُس کی سب باتیں کہانی ہیں یعنی وہ خود یا وہ گو ہے ( پھر
دیانند اشارہ کے طور پر باوا صاحب کو ایک گالی دے کر کہتا ہے ) جن گنواروں کا نام سنت اور
بادی رکھا گیا یعنی باوا نانک صاحب وہ بیچارے ویدوں کی تعریف کیا جانیں نانک جی اگر
ویدوں پر بھروسہ کرتے تو اُن کی مکاری کیونکر چل سکتی اور کیونکر گرو بن سکتے کیونکہ آپ تو وہ
سنسکرت کے علم سے ناواقف تھے تو پھر دوسرے کو وید پڑھا کر کیونکر اپنا سکھ بناتے۔
اقول جس قدر د یا نند نے با واصاحب کے نام نادان اور جاہل اور فریبی اور گنوار اور مگار اور دنیا
پرست اور لالچی وغیرہ وغیرہ اپنی اس کتاب میں رکھے ہیں در حقیقت وہ تمام غصہ باوا صاحب
کے اس شعر کی وجہ سے اور نیز اُن اسلامی عقائد کی وجہ سے ہے جو باوا صاحب کے اشعار میں
بکثرت پائے جاتے ہیں لیکن اگر یہ متعصب پنڈت خدا ترس ہوتا تو یہ تمام وجوہ باوا صاحب
کی عظمت اور بزرگی اور نیک بختی پر دلالت کرتی تھیں باوا صاحب ایک راست باز آدمی تھے
وہ نادان پنڈتوں کی طرح تعصب اور بخل کے کیچڑ میں مبتلا نہیں تھے۔ اور اُن کو وہ
روشنی دی گئی تھی جو اُن لوگوں کو دی جاتی ہے جو سچے دل سے خدا تعالیٰ کو ڈھونڈتے ہیں
اور اُنہوں نے حق الیقین کی طرح سمجھ لیا تھا کہ ہندوؤں کے وید ضلالت اور گمراہی سے
بھرے ہوئے ہیں ۔ اس لئے اُنہوں نے فرمایا کہ چاروں وید کہانی اور یاوہ گوئی ہے
کوئی وڈیا اُن میں نہیں ہے اور اسی لئے علانیہ طور پر گواہی دے دی کہ خدا تعالیٰ کی وہ
تعریفیں جو راست باز اور عارف اور واصلان درگاہ الہی کرتے ہیں وید نے اُس پاک ذات
کی وہ تعریفیں نہیں کیں ۔ پس با وا صاحب کا یہ قول سراسر سچ ہے اور آب زر سے لکھنے کے لائق
ہے۔ باوا صاحب کے زمانہ پر قریبا چار سو برس گزر گیا اور اب جابجا وید ترجمہ ہو کر مشتہر
ہوئے اور معلوم ہوا کہ اُن میں بجز عناصر پرستی اور ستارہ پرستی کے اور کچھ نہیں پس در حقیقت

یہ باوا صاحب کی بڑی کرامت ہے کہ اُس زمانہ میں اُنہوں نے ویدوں کی حقیقت معلوم 19
کر لی جبکہ وید ایسے گم تھے کہ گو یا نابود تھے لیکن دیانند ایسے زمانہ میں بھی نا بینا رہا جبکہ
انگلستان اور جرمن وغیرہ میں ویدوں کے ترجمے ہو چکے تھے اور پھر دیا نند نے جو طعن کے
طور پر لکھا یعنی یہ کہ اگر وید کے جاننے والے مر گئے تو کیا باوا نا نک ہمیشہ کے لئے زندہ رہ
گئے یہ بھی اس کی کمال نادانی تھی جو باوا صاحب کی باریک اور پر معرفت بات کو نہ سمجھ
سکا۔ باوا صاحب کا یہ مطلب تو نہیں تھا کہ وید کے جاننے والے جسمانی موت سے مرے تا
با وا صاحب کی موت کا ذکر کرنا اُس کو زیبا ہوتا اس بات کو کون نہیں جانتا کہ جسمانی موت
ہر ایک کو در پیش ہے بلکہ با وا صاحب کا تو یہ مطلب تھا کہ وہ روحانی زندگی جو سچے مذہب
کے پیرو ہونے کی حالت میں اور سچی کتاب کے ماننے کی صورت میں انسان کو ملتی ہے وہ
زندگی وید کے ماننے والوں کو نہیں ملی اور سب کے سب گمراہی کی موت میں مر گئے اب
بادا صاحب پر اُن کی موت کی وجہ سے اعتراض کرنا حماقت ہے کیونکہ بلاشبہ وہ پاک
توحید اور پاک کلمہ کی برکت سے ہمیشہ کے لئے زندہ رہے بھلا انصافاً سوچو کہ
با وا صاحب کو فوت ہونے پر قریباً چار سو برس گزر گئے اور اب تک اُن کا چولا جس پر
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ
لکھا ہوا ہے جس کو وہ نہایت صدق اور اخلاص سے پہنتے تھے جس کا ہر ایک لفظ اُن کی دلی حالت
کا ترجمان تھا اُن کی اولاد کے پاس موجود ہے پس یہ بھی ایک قسم زندگی کی ہے کہ خدا تعالیٰ نیک
لوگوں کے کپڑوں کو بھی ضائع ہونے نہیں دیتا۔ دیکھو آریوں کا دیانند ابھی مرا ہے گویا کل فوت
ہوا ہے کیا اُس کی ایک لنگوٹی بھی جو باہندا کرتا تھا آریوں کے پاس موجود ہے؟ اُس نے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی خدا نے اُس کو ذلیل کیا اور باوانا تک صاحب نے آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کو اس قدر عزت کی نگاہ سے دیکھا کہ کلمہ طیبہ کا کپڑا اپنا چولا بنا لیا اس لئے
نوٹ ۔ دیانند اس قول کے بعد بہت جلد مر گیا پس یہ بھی با واصاحب کی ایک کرامت ہے۔ منہ

۲۰ خدا نے بھی اُن کو وہ عزت دی کہ کروڑ ہا آدمی اعتقاد کے ساتھ اُن کے پاؤں پر گرے اور حیات
روحانی اُن کو حاصل ہوئی سو ہمیشہ کی زندگی پانے کی یہی راہ ہے جس نے سوچنا ہو سوچ لے۔
آنانکہ گشت کوچۂ جاناں مقام شاں مثبت است بر جریدہ عالم دوام شاں
ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق میرد کسیکه نیست مرامش مرام شاں
اے مردہ دل مکوش بیٹے ہجو اہل دل جهل و قصور تست نفہمی کلام شاں
قولہ۔ نانک جی کے سامنے کچھ اُن کا سمپر دائے و بہت سے ششی نہیں ہوئے تھے کیونکہ
اودھوانوں میں یہ چال ہے کہ مرے پیچھے اُن کو سدھ بنا لیتے ہیں پنچات بہت سا مہاتمہ کر کے
ایشور کے سمان مان لیتے ہیں۔ یعنی نانک جی کا کچھ پورا پورا تسلط نہیں ہوا تھا اور نہ سکھ ہی بنے
تھے کیونکہ جاہلوں کا دستور ہے کہ مرنے کے بعد مردوں کو سادھ اور بھگت قرار دیدیتے ہیں۔
اقول پنڈت صاحب کا اِس تقریر سے یہ مطلب ہے کہ نانک در حقیقت کوئی اچھا آدمی نہیں تھا
مرنے کے بعد خواہ نخواہ اُس کو بھگت بنایا گیا مگر در حقیقت دیانند کی یہ تمام باتیں ایک ہی کینہ کی
وجہ سے ہیں یعنی یہ کہ باوا صاحب وید کو ایک فضول کتاب اور گمراہ کرنے والی کہانی کہتے تھے
اور یہی جابجا نصیحت کرتے تھے اور اُن کی زندگی کے مقاصد میں سے اعلیٰ مقصد یہی تھا کہ وہ
لوگوں کو وید سے چھڑا کر خدا تعالیٰ کے پاک کلام کے جو قرآن شریف ہے مصدق بناویں
اور در حقیقت اُن کا وجود خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا ایک عظیم الشان نمونہ تھا جس کی تمام
مسلمانوں کو قدر کرنی چاہئے اُس خدا نے جو اپنے پاک نبی کے لئے پتھروں اور درختوں
اور درندوں سے گواہی دلائی اس آخری زمانہ میں اُن کے لئے جو تاریکی میں بیٹھے تھے
اُنہیں میں سے ایک چمکتا ہوا ستارہ نکالا اُس نے اُس نور کی گواہی دی جو دنیا کو روشن
کرنے کے لئے آیا تھا۔ نور کو تاریکی شناخت نہ کر سکی آخر اس نے شناخت کیا جس کو نور میں سے
حصہ دیا گیا تھا پاک ہے وہ خدا جس نے اسلام کے لئے یہ گواہیاں پیدا کیں اُس صادق
انسان نے ویدوں کو گمراہی کی تعلیم کہہ کرنا اہل پنڈتوں سے گالیاں کھا ئیں اگر وہ ویدوں سے

بیزار نہ ہو جاتے تو کوئی بھی پنڈت اُن کو برا نہ کہتا۔ اب تو با وا صاحب ان پنڈتوں کی نظر میں کچھ ۲۱
بھی نہیں وید کے مکذب جو ہوئے ۔
قولہ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے ویدوں کو نہ سنا نہ دیکھا۔ کیا کریں جو سننے اور دیکھنے میں
آویں تو بد ھمان لوگ جو کہ بیٹھی ڈرا گر ہی نہیں ہیں وے سب سمپر دائے والے ویدمت میں
آ جاتے ہیں یعنی نانک وغیرہ اُس کے سکھوں نے نہ ویدوں کو سنا نہ دیکھا کیا کریں جو سننے یا
دیکھنے میں آئیں تو جو عقلمند متعصب نہیں وہ فوراً اپنی ٹھگ بد یا چھوڑ کر وید کی ہدایت میں آجاتے
ہیں۔ اقول اس تمام تقریر سے پنڈت صاحب کا مطلب صرف اتنا ہے کہ باوانا تک صاحب اور
اُن کے پیرو ٹھگ ہیں اُنہوں نے دنیا کے لئے دین کو بیچ دیا مگر ہر چند یہ تو سچ ہے کہ باوانا نک
صاحب نے وید کو چھوڑ دیا اور اُس کو گمراہ کرنے والا طومار سمجھا لیکن پنڈت صاحب پر لازم تھا
کہ یوں ہی باوا صاحب کے گرد نہ ہو جاتے اور ٹھگ اور مگار اُن کا نام نہ رکھتے بلکہ اُن کے وہ
تمام عقیدے جو گرنتھ میں درج ہیں اور مخالف وید ہیں اپنی کتاب کے کسی صفحہ کے ایک کالم میں
لکھ کر دوسرے کالم میں اُس کے مقابل پر وید کی تعلیمیں درج کرتے تا عقلمند خود مقابلہ کر کے
دیکھ لیتے کہ ان دو تعلیموں سے سچی تعلیم کونسی معلوم ہوتی ہے ظاہر ہے کہ صرف گالیاں دینے سے
کام نہیں نکلتا ہر یک حقیقت مقابلہ کے وقت معلوم ہوتی ہے اور ناحق گالیاں دینا سفلوں اور
کمینوں کا کام ہے۔
قولہ نانک جی بڑے دھناڈھیہ اور رئیس بھی نہیں تھے پرنتو ان کے چیلوں نے نانک چند رو دے اور جنم
ساتھی، آدی میں بڑے سدھ اور بڑے بڑے ایشوریہ والے تھے لکھا ہے۔ نانک جی برہما آدی
سے ملے بڑی بات چیت کی سب نے ان کا مانیہ کیا۔ نانک جی کے دواہ میں بہت سے گھوڑے، رتھ،
ہاتھی، سونے، چاندی، موتی، پنا آدی رتنوں سے جڑے ہوئے اور امولیہ رتنوں کا پارادار نہ تھا لکھا
ہے بھلا یہ گھوڑے نہیں تو کیا ہیں؟ یعنی نانک جی کہیں کے مالدار اور رئیس نہیں تھے مگر اُن کے
چیلوں نے پوتھی نانک چند رودے اور جنم ساکھی وغیرہ میں بڑے دولتمند اور بھگت کر کے لکھا ہے

۲۲ یہ بھی لکھا ہے کہ نانک جی کی برہما سے ملاقات ہوئی بڑی بحث کی سب دیوتوں نے اُن کی تعظیم
کی۔ نانک جی کے بیاہ میں گھوڑے ہاتھی رتھ سونا چاندی پناموتی وغیرہ رتنوں سے جڑے ہوئے
تھے اور اُن کا کچھ حد و حساب نہ تھا بھلا یہ گپ نہیں تو اور کیا ہے ۔
اقول یہ آخری قول پنڈت دیا نند کا ہمارے نزدیک کسی قدر صحیح ہے مگر اس کو باوانا تک صاحب
سے کچھ تعلق نہیں۔ ہاں اس میں کچھ شک نہیں کہ بعض نادان دوستوں نے کئی طور سے ایسے افتراء
کئے ہیں جن میں شاید ان کی یہ غرض تھی کہ باوا صاحب کی اس سے تعریف اور بزرگی ثابت ہوگی
مگر اُن کو یہ خبر نہیں تھی کہ نا معقول اور بیہودہ افتراؤں سے کسی کی بزرگی ثابت نہیں ہو سکتی بلکہ
آخر کار یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ایسے مفتری اور یاوہ گو لوگوں پر اُس بزرگ کی برکات کا کچھ بھی اثر نہ
پڑا۔ سو بعض ایسے لوگوں کی نسبت جنہوں نے بے تحقیق با وا صاحب کی سوانح میں غلط باتیں ملا
دیں ضرور یہ کہنا پڑتا ہے جو اُنہوں نے احتیاط اور دیانت سے کام نہیں لیا اور ایسی باتیں جو شرم
اور حیا سے بھی بعید ہیں منہ سے نکالیں جیسا کہ یہ ایک جھوٹا قصہ کہ باوا صاحب جب مکہ میں گئے
تو جس طرف پاؤں کرتے تھے مکہ اسی طرف آ جاتا تھا کیا یہ قصہ مہادیو کی لٹوں سے گنگا نکلنے سے
کچھ کم ہے اس قدر تو سچ ہے کہ چونکہ باوا صاحب ملت اور مذہب کی رو سے اہل اسلام تھے
اس لئے حج کرنے کے لئے بھی گئے لیکن واقعات صحیحہ پر ایسے حاشیے چڑھا دینا جو سراسر
عقل اور قرائن صحیحہ کے مخالف ہیں کسی متدین کا کام نہیں جس شہر کی ایک لاکھ سے زیادہ
آبادی ہے وہ کیسے باوا صاحب کے پیروں کی طرف معہ تمام باشندوں کے بار بار آتا رہا۔
اور اگر مکہ سے مراد خانہ کعبہ ہے تو پھر ایسا قصہ بجز اس کے کہ مسلمانوں کا دل دُکھا یا جاوے
اور ایک بیہودہ اور بے ثبوت یا وہ گوئی سے اُن کو ستایا جائے کوئی اور ماحصل نہیں رکھتا مگر
جن لوگوں نے باوا صاحب کو خدا کے برابر بنا رکھا ہے اگر وہ بیت اللہ کی تحقیر کریں تو ہم
اُن پر کیا افسوس کریں ایسے زمانہ میں جو اکثر لوگ تربیت یافتہ ہو گئے ہیں اور صدق اور
کذب میں تمیز کرنے کا مادہ بہتوں میں پیدا ہو گیا ہے ایسے لغو قصے مشہور کرنا ایک طور سے
ی نوٹ ۔ اگر نانک جی رئیس نہیں تھے اور نہ رئیس زادے تھے تو بھلا شکر ہے کہ دیا نند تو کسی ملک کا بڑا رئیس تھا جس
کے معمولی حسب و نسب کا بھی اب تک کوئی صحیح صحیح پتہ نہیں ملا ۔ منہ

الله
ست بچن
اپنے مذہب کی آپ ہجو کرنا ہے اگر باوا صاحب مکہ میں حج کی نیت سے نہیں گئے تھے بلکہ ﴿۲۳﴾
کرامت دکھلانے گئے تھے تو چاہئے تھا کہ کعبہ کو اُسی جگہ چھوڑ آتے جس طرف پیر تھے اگر زیادہ
نہیں تو اپنے مقام مخصوص سے دس میں قدم ہی کم و بیش اِدھر اُدھر کر آتے یا اپنے پیچھے پیچھے کعبہ کو
اپنے گھر تک لے آتے تا اس کرامت کو دوسرے سکھ بھی دیکھ لیتے مگر چونکہ اب تک کعبہ اسی جگہ
ہے جس جگہ پر وہ قدیم سے چلا آتا ہے اور مکہ والے باوانا تک صاحب کے نام سے بھی ناواقف
ہیں قطع نظر اس سے جو کوئی ایسا اعجوبہ یا د رکھتے ہوں تو صاف ظاہر ہے کہ یہ نہایت مکر وہ جھوٹ
کسی شریر انسان کا افتراء ہے۔ باوا صاحب نے ہرگز ایسا دعوئی نہ کیا مکہ اسلام کا مرکز ہے اور
لاکھوں صلحاء اور علماء اور اولیاء اس میں جمع ہوتے ہیں اور ایک ادنی امر بھی جو مکہ میں واقع ہونی
الفور اسلامی دنیا میں مشہور ہو جاتا ہے پھر ایسا عظیم الشان واقعہ جس نے اسلام اور قانون قدرت
دونو کو زیر وزبر کر دیا اور پھر ایسے نزدیک زمانہ کا کہ جس پر ابھی پورے چار نو برس بھی نہیں
گزرے وہ لاکھوں آدمیوں کو فراموش ہو جائے اور صرف سکھوں کی جنم ساکھیوں میں پایا جائے
کیا اس سے بڑھ کر اور کوئی بھی قابل شرم جھوٹ ہوگا ۔ عجیب تریہ کہ ان قصوں میں یہ بیان ہوا
ہے کہ باوا صاحب نے مکہ میں پنجابی بھاشا میں باتیں کیں اور مکہ کے رہنے والوں نے بھی پنجابی
میں باتیں کیں پھر باوا صاحب مدینہ میں پہنچے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ بھی اُن
کے پیروں کی طرف آیا اور وہاں باوا صاحب نے پنجابی بھاشا میں شعر بنائے اور لوگوں نے
پنجابی میں جواب دیئے ۔ اب فرمائیے کہ یہ کس قدر جھوٹ ۔ ہے ظاہر ہے کہ عرب کے
باشندے ہندی زبان کو نہیں سمجھ سکتے پھر اُنہوں نے باوا صاحب کی بھاشا کو کیا سمجھا ہوگا۔
اگر یہ قصہ صحیح تھا تو باوا صاحب کی پہلی کرامت یہ چاہئے تھی کہ وہ عربی زبان والوں سے
عربی میں ہی بات کرتے اور اُن کے سنانے کیلئے عربی میں شعر بناتے نہ کہ پنجابی میں اور وہ
عربی تقریر جو با وا صاحب عربوں کے ساتھ کرتے اور وہ عربی اشعار جو ان کو سناتے وہ سب
جنم ساکھی یا گرنتھ میں لکھنے چاہئے تھے اگر ایسا کرتے تو بیشک کسی قدر بات بن جاتی مگر اب
تو بجز مضحکہ عقلاء کے اور کوئی نتیجہ نہیں نکلتا پھر مکہ میں پہنچنے کے واقعات بھی

·

آج 10 میں سے 10 باقی