کتاب البریہ
حصہ 10
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كتاب البرية
پھر اگر اس خیال سے ان کلمات کو ترجیح دی جاتی ہے کہ وہ معجزات سے ثابت ہو چکے ہیں تو میں
کہتا ہوں کہ یسوع کے معجزات تو اس زمانہ کے لئے صرف قصے اور کہانیاں ہیں کوئی بھی کہہ
نہیں سکتا کہ میں نے ان میں سے کچھ آنکھوں سے بھی دیکھا ہے مگر وہ خوارق اور نشان جو
خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھ سے ظاہر ہوئے ہیں وہ تو ہزاروں انسانوں کی چشم دید باتیں ہیں
پھر یسوع کے معجزات کو جو محض قصوں اور کہانیوں کے رنگ میں بتلائی جاتی ہیں۔ ان چشم دید
نشانوں سے کیا مناسبت۔ پھر جب کہ خدا بنانے کے لئے گذشتہ قصے جن میں جھوٹ کی آمیزش
بھی ہو سکتی ہے قبول کئے گئے ہیں تو موجودہ نشان بدرجہ اولی قبول کرنے کے لائق ہیں۔ اگر دنیا
میں کسی عیسائی کے دل میں انصاف ہے تو وہ میری اس تقریر کو نہایت منصفانہ تقریر سمجھے گا۔
میں دوبارہ کہتا ہوں کہ میری تقریر کا ماحصل یہ ہے کہ عیسائیوں نے جو حضرت عیسی
علیہ السلام کو خدا بنا رکھا ہے یہ سراسر ان کی غلط نہی ہے۔ جن کلمات سے وہ یہ نتیجہ نکالنا چاہتے
ہیں کہ یسوع خدایا ابن اللہ ہے ان کلمات سے بڑھ کر میرے الہامی کلمات ہیں پادری
صاحبان سوچیں اور خوب سوچیں اور بار بار سوچیں کہ یسوع کو خدا بنانے کے لئے ان کے
ہاتھ میں بجز چند کلمات کے اور کیا چیز ہے۔ پس میں ان سے یہی چاہتا ہوں کہ وہ میرے
الہامی کلمات کو ان کلمات کے ساتھ مقابلہ کر کے دیکھیں اور پھر انصافاً گواہی دیں کہ اگر ظاہر
الفاظ پر اعتبار کیا جائے تو ایک شخص کے خدا بنانے کے لئے جیسے میرے الہامی کلمات قوی
دلالت رکھتے ہیں یسوع کے الہامی کلمات ہرگز ایسے دلالت نہیں رکھتے تو پھر کیا وجہ کہ ان
کلمات سے یسوع کو خدا بنایا جاتا ہے۔ اور وہی کلمات بلکہ ان سے بڑھ کر جب دوسرے کے حق
میں ہوں تو پھر اس کے اور معنے کئے جاتے ہیں۔ اگر کہو کہ پہلی کتابوں میں مسیح کے آنے کی خبر
دی گئی تھی تو میں کہتا ہوں کہ ان ہی کتابوں میں بلکہ مسیح کی زبان سے بھی مسیح کے دوبارہ آنے کی
خبر دی گئی تھی اور وہ میں ہوں۔ چنانچہ جیسا کہ انجیل میں لکھا تھا زلزلے بھی آئے۔ ایک قوم کی
دوسری قوم سے لڑائیاں ہوئیں سخت سخت و بائیں پڑیں اور آسمان میں بھی نشان ظاہر ہوئے
كتاب البرية
۸۲) غرض میں بھی پیشگوئیوں کے مطابق آیا ہوں ۔ مسیح کے وقت بھی یہ حجتیں پیش کی گئی تھیں کہ
جب تک ایلیا آسمان سے نازل نہ ہو سچا مسیح نہیں آ سکتا اور میرے مقابل پر بھی یہ باتیں پیش
کی گئیں کہ آنے والا مسیح آسمان سے اترے گا۔
اور یسوع کے نشانوں کی نسبت میں لکھ چکا ہوں کہ وہ اس زمانہ کے لئے نشان نہیں
ہیں بلکہ ان کو کتھا یا کہانی کہنا چاہیے۔ آپ لوگوں کو اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ آپ صاحبوں
نے میری زبر دست پیشگوئیاں اور نشان دیکھے۔ اور میں اسی پر بس بھی نہیں کرتا بلکہ میں زور سے
کہتا ہوں کہ اگر کوئی عیسائی میری صحبت میں رہے تو ابھی برس نہیں گزرے گا کہ وہ کئی نشان
دیکھے گا۔ خدا کے نشانوں کی اس جگہ بارش ہو رہی ہے۔ اور وہ خدا جس کو لوگوں نے بھلا دیا
اور اس کی جگہ مخلوق کو دی وہ اس وقت اس عاجز کے دل پر تجلی کر رہا ہے۔ وہ دکھانا چاہتا ہے
کیا کوئی دیکھنے کے لئے راغب ہے؟ اے عزیز و! غلطیوں میں مت پھنسے رہو یسوع ابن مریم
خدا نہیں ہے یہ کلمات جو اس کے منہ سے نکلے اہل اللہ کے منہ سے نکلا کرتے ہیں ۔ مگر ان سے
کوئی خدا نہیں بن سکتا ۔ اٹھو! اور توبہ کرو کہ وقت آ گیا ہے !! اس خدا کو پوجو جس پر توریت اور
قرآن کا اتفاق ہے۔ یسوع ابن مریم ایک عاجز بندہ تھا اس کو نبی سمجھو جس کو خدا نے بھیجا تھا۔
اگر اب بھی کوئی عیسائی نہ مانے تو یا درکھے کہ خدا تعالیٰ کی حجت اس پر پوری ہو چکی ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ پادری صاحبان کی ناراضگی کا اصل موجب یہی ہے کہ میرے ہاتھ
سے خدا تعالیٰ نے ہر ایک طور سے ان کو شرمندہ کیا۔ ان کا تمام ساختہ پرداختہ میری تحریروں سے رڈ
ہو گیا۔ میرے لئے جو میرے خدا نے آسمانی نشان دکھلائے اور دکھلا رہا ہے اس کے مقابل پادری
صاحبوں کے ہاتھ میں بجز پرانے قصوں کے اور کچھ نہیں اور بار باران کو آسمانی نشانوں میں مقابلہ کے
لئے بلایا گیا۔ مگر ان کے ہاتھ میں کیا تھا تا وہ مقابلہ کرتے آخر ہر ایک طور سے ناچار ہو کر یہی تجویز
سوچی گئی کہ میرے پر خون کا مقدمہ بنایا جائے۔ سو اس مقدمہ کے بنانے کی اصل وجہ یہی تھی کہ وہ
میری محققانہ تحریروں اور آسمانی نشانوں سے تنگ آ کر اس خوف میں پڑ گئے تھے کہ اب جلد تر ان کی
كتاب البرية
پردہ دری ہو جائے گی ۔ مگر یہ تدبیر جو سوچی گئی یہ اور بھی ان کی پردہ دری کی موجب ہوئی اور
ان کے چھپے ہوئے حالات کھل گئے اور ان کی اخلاقی حالت بھی لوگوں پر ظاہر ہوگئی۔
اس جگہ زیادہ تر افسوس کا مقام یہ ہے کہ بے چارہ شیخ محمد حسین بٹالوی کہ ہمیشہ ۸۳)
گھات میں لگا ہوا تھا اس نے بھی پادریوں کے بھروسے پر بہت سبکی اٹھائی اور محمد حسین نے
جو اس مقدمہ میں خواہ نخواہ اپنے تئیں دخیل کار بنایا تو اس کا بھی یہی سبب تھا کہ وہ بھی میرے
مقابل پر سخت عاجز آ گیا تھا جب ابتدا میں اس نے لدھیانہ میں میرے ساتھ بحث کی تو
اس بحث میں وہ قرآن شریف یا حدیث سے یہ ثابت نہ کر سکا کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت
نہیں ہوئے بلکہ اپنے جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے اور اب تک دوسرے آسمان پر
ہیں بلکہ قرآن اور حدیث کے رو سے اس پر حجت پوری ہو گئی کہ وہ در حقیقت فوت ہو گئے
ہیں ۔ اس پر ایک اور شرمندگی کا باعث اس کو یہ پیش آیا کہ وہ مجھ کو جاہل قرار دے کر اور خود
عالم فاضل ہونے کا مدعی ہو کر ان میری عربی کتابوں کا ایک سطر بنانے سے بھی مقابلہ نہ کر سکا
جو اس کی علمیت کے آزمانے کے لئے میں نے تالیف کی تھیں۔ پھر خدا کے آسمانی نشانوں
نے اس کو ایسا کوفتہ کیا کہ گویا ہلاک کر دیا۔ سب سے پہلے لودھیانہ میں ایک پیر مرد کریم بخش
نام نے جو موحد تھا اپنے مرشد کی ایک پیشگوئی میرے بارے میں شائع کی جو میرے دعوے
سے تمہیں برس پہلے سن چکا تھا اور حلفاً بیان کیا کہ اس کا مرشد بڑے زور سے مجھے کہا کرتا تھا۔
که مسیح موعود اسی امت میں سے پیدا ہوگا اور اس کا نام غلام احمد ہوگا اور اس کے گاؤں کا نام
قادیاں ہوگا۔ اور وہ لدھیانہ میں آئے گا۔ اور مولوی لوگ اس کی سخت مخالفت کریں گے اور اس
کو کافر ٹھہرائیں گے اور تو دیکھے گا کہ کیسی مخالفت کریں گے۔ اور وہ سچ پر ہوگا۔ اور اس پیر مرد کی
برادری کے لوگوں نے مولویوں کے بہکانے سے بہت زور دیا تا وہ اس گواہی کو چھپاوے مگر وہ
ہمیشہ رو رو کر اس گواہی کو ظاہر کرتا رہا یہاں تک کہ اس جہان سے گذر گیا۔ مگر بذریعہ اپنی
كتاب البرية
تحریروں کے لاکھوں انسانوں کو اس پیشگوئی کی خبر دے گیا۔ یہ پہلا نشان تھا جو میری تائید میں
ظاہر ہوا۔ پھر دوسرانشان خسوف کسوف کا نشان تھا جو رمضان میں ہوا اور کوئی ثابت نہ کر سکا جو مجھ سے
پہلے کبھی کسی مدعی مہدویت کے وقت رمضان میں کسوف خسوف ہوا۔ پس یہ نشان بھی خدا تعالیٰ
کی حجت تھی جو مولویوں پر پوری ہوئی۔ تیسرانشان ستارہ ذو السنین کا نکلنا تھا۔ یہ وہ
ستارہ تھا جو حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں نکلا تھا اور خبر دی گئی تھی کہ پھر مسیح موعود کے وقت
میں نکلے گا۔ چوتھا نشان آتھم کا شرط کے موافق بچنا اور پھر دوسری پیشگوئی کے موافق فوت ہو جانا
۸۴ تھا۔ پانچواں نشان پیشگوئی کے موافق مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کا فوت ہونا تھا۔ چھٹانشان پیش گوئی
کے مطابق لیکھرام کا مارا جانا تھا۔ ساتواں نشان وہ پیشگوئی تھی جو جلسہ مہوتسو سے کچھ پہلے میں نے
اپنے مضمون کے بالا رہنے کے بارے میں کی تھی ۔ آٹھواں نشان کلارک کے مقدمہ کے بارے
میں تھا جس کی کئی سو آدمیوں کو پہلے سے خبر دی گئی تھی کہ ایک مقدمہ ہوگا اور پھر بریت ہوگی۔
نواں نشان خود محمد حسین کے ذلیل ہونے کا تھا جو بموجب پیشگوئی إِنِّی مهین مَنْ أَراد اهانتک
اُس کو سنایا گیا اور ایسا ہی اور کئی نشان تھے جو محمد حسین نے بچشم خود دیکھے اگر اس میں سعادت کا بیج
ہوتا تو اس کو خدا نے نہایت موقعہ دیا تھا کہ وہ اس آسمانی سچائی کو قبول کرتا مگر اس نے دنیا کو آخرت
پر اختیار کر لیا اور کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا۔ اگر وہ سچائی کا طالب ہوتا اور غربت سے میرے
پاس آتا تو میں یقین رکھتا تھا کہ خدا تعالیٰ سعادت سے اس کو حصہ دیتا اور اس کو اتنے نشان
دکھا تا کہ شرح صدر اس کو حاصل ہو جاتا مگر اس نے نہ چاہا کہ ہدایت کے دروازے سے داخل ہو۔
اخیر پر ہم اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہیں کہ تم خدا کے نشانوں کو اپنی آنکھ سے دیکھ رہے
ہو۔ ابھی تم نے دیکھا کہ کس طرح خدا نے اس مقدمہ میں جو پادریوں نے اٹھایا تھا تمام مقدمہ کے
اول و آخر کی مجھے خبر دے دی۔ دیکھو یہ خدا کی طاقت ہے یا کسی اور کی جس نے پہلے سے آنیوالی بلا
سے اطلاع دے دی اور فرمایا قد ابتلی المؤمنون ۔ اور حکام کی گرفت کو کشفی طور پر ظاہر کیا اور پھر
كتاب البرية
روحانی نصرت کی افواج کی طرف اس الہام میں اشارہ کیا کہ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ آتِيكَ
بَغْتَةً ۔ اور پھر ہمارے محفوظ رہنے اور بری ہونے کی بشارت دی۔ اور تم نے دیکھا کہ جیسا کہ
جلسہ مہوتسو سے پہلے میں نے خدا سے الہام پا کر اشتہار شائع کیا تھا کہ میرا مضمون غالب
رہے گا۔ خدا تعالیٰ نے وہی کیا اور فوق العادت قبولیت اس میں ڈال دی۔ چنانچہ اب تک
ہزاروں انسان گواہی دے رہے ہیں کہ تمام مضمونوں میں وہی ایک مضمون ہے۔
اب سوچو کہ یہ کام کس نے کیا؟ کیا خدا نے یا کسی اور نے؟ یہ تو خدا تعالیٰ کا قولی معجزہ تھا اور
پھر فعلی معجزہ اس نے یہ دکھلایا کہ میری پیشگوئی کے مطابق لیکھرام مارا گیا۔ دیکھو یہ کیسا نشان ہے کہ جو
کروڑ ہا انسانوں میں شہرت پا کر آخر لاہور جیسے صدر مقام میں ہیبت ناک طور پر ظہور میں آیا۔ آتھم کا
نشان بھی تمہاری آنکھ میں بہت صاف ہے کہ کیونکر اس نے اول شرط کے موافق تر ساں و لرزاں ہو کر
شرط سے فائدہ اٹھایا اور پھر کیونکر الہام کے مطابق اخفاء شہادت سے جلد تر پکڑا گیا اور فوت ہو گیا۔
اخبار چودھویں صدی والے بزرگ کی تو بہ
علاوہ اور نشانوں کے یہ بھی ایک عظیم الشان نشان ہے جو حال میں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ظاہر ہوا۔ ناظرین کو یاد ہوگا کہ ایک بزرگ نے جو ہر ایک طرح سے دنیا میں
معزز اور رئیس اور اہل علم بھی ہیں اس عاجز کے حق میں ایک دل آزار کلمہ یعنی مثنوی رومی کا یہ
شعر پڑھا تھا جو پرچہ چودھویں صدی ماہ جون ۱۸۹۷ء میں شائع ہوا تھا اور وہ یہ ہے
چوں خدا خواہد کہ پردہ کس درد میلش اندر طعنہ پا کال برد
سواس رنج کی وجہ سے جو اس عاجز کے دل کو پہنچا اس بزرگ کے حق میں دعا کی گئی تھی کہ یا
تو خدا تعالیٰ اس کو تو بہ اور پشیمانی بخشے اور یا کوئی تنبیہ نازل کرے۔ سوخدا نے اپنے فضل اور
رحم سے اس کو توفیق تو بہ عنایت فرمائی اور اس بزرگ کو الہام کے ذریعہ سے اطلاع دی کہ
اس عاجز کی دعا اس کے بارے میں قبول کی گئی اور ایسا ہی معافی بھی ہوگی ۔ سو اس نے
كتاب البرية
خدا سے یہ الہام پا کر اور آثار خوف دیکھ کر نہایت انکسار اور تذلیل سے معذرت کا خط لکھا۔ وہ خط کسی قدر اختصار سے
پرچہ چودھویں صدی ماہ نومبر ۱۸۹۷ء میں چھپ بھی گیا ہے۔ مگر چونکہ اس اختصار میں بہت سے ایسے ضروری امور
رہ گئے ہیں جن سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ کیونکر خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو قبول کرتا اور ان کے دلوں پر رعب
ڈالتا اور آثار خوف ظاہر کرتا ہے۔ اس لئے میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس خط کو جو میرے پاس پہنچا تھا بعض ضروری
اختصار کے ساتھ شائع کر دوں۔ اور بزرگ موصوف کا یہ اصل خط اس وجہ سے بھی شائع کرنے کے لائق ہے کہ میں
اس اصل خط کو بہت سے لوگوں کو سنا چکا ہوں اور ایک جماعت کثیر اس کے مضمون سے اطلاع پا چکی ہے اور بہت
سے لوگوں کو بذریعہ خطوط اسکی اطلاع بھی دی گئی ہے۔ اب جبکہ چودھویں صدی کے پرچہ کوہ لوگ پڑھیں گے
تو ضرور ان کے دل میں یہ خیالات پیدا ہوں گے کہ جو کچھ زبانی ہمیں سنایا گیا اس میں کئی ایسی باتیں ہیں جو شائع
کردہ خط میں نہیں ہیں۔ اور ممکن ہے کہ ہمارے بعض کو تہ اندیش مخالفوں کو یہ بہانہ ہاتھ آ جائے کہ گویا ہم نے نج
کے خط میں اپنی طرف سے کچھ زیادت کی تھی۔ لہذا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس اصل خط کو چھاپ دیا جائے ۔ مگر یاد
رہے کہ چودھویں صدی کے خط میں جس قدر اختصار کیا گیا ہے یہ کسی کا قصور نہیں ہے اختصار کیلئے میں نے ہی
اجازت دی تھی مگر اس اجازت کے استعمال میں کسی قدر غلطی ہوگئی ہے لہذا اب اس کی اصلاح ضروری ہے۔ اس
تمام قصے کے لکھنے سے غرض یہ ہے کہ ہماری جماعت اور تمام حق کے طالبوں کیلئے یہ بھی ایک خدا کا نشان ہے اور
جناب سرسید احمد خاں صاحب بالقابہ کے غور کرنے کے لئے یہ تیسرا نمونہ ہے کہ کیونکر اللہ جل شانہ اپنے
بندوں کی دعائیں قبول کر لیتا ہے۔ سید صاحب موصوف کا یہ قول تو نہایت صحیح ہے کہ ہر ایک دعا منظور نہیں ہو سکتی
بعض دعا ئیں منظور ہو جاتی ہیں مگر کاش سید صاحب کی پہلی تحریریں اس آخری تحریر کے مطابق ہوتیں۔
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ بزرگ موصوف جن کا خط ذیل میں لکھا جاتا ہے کچھ عام لوگوں میں سے نہیں ہیں
بلکہ جہاں تک میرا خیال ہے وہ ایک بڑے ذی علم اور علماء وقت میں سے ہیں اور کئی لوگوں سے میں نے سنا ہے کہ انکو الہام
بھی ہوتا ہے اور اس خط میں انہوں نے اپنے الہام کا ذکر بھی کیا ہے۔ علاوہ ان سب باتوں کے وہ بزرگ پنجاب کے معزز
ریکسوں اور جاگیرداروں میں سے ہیں اور ایک مدت سے گورنمنٹ عالیہ انگریزی کی طرف سے ایک معزز عہدہ حکومت پر
بھی ممتاز ہیں چونکہ پرچہ چودھویں صدی میں بھی اس بزرگ کے منصب اور مرتبت کا اس قدر ذکر ہو چکا ہے لہذا اس قدر
یہاں بھی لکھا گیا اور بزرگ موصوف نے جو میرے نام بغرض معذرت ۲۹ اکتوبر ۱۸۹۷ء کو خط لکھا تھا جس کا خلاصہ
چودھویں صدی میں چھپا ہے اس خط کو بغرض مصلحت مذکورہ بالا بحذف بعض فقرات ذیل میں لکھتا ہوں اور وہ یہ ہے :۔
نقل مطابق اصل
اخبار چودھویں صدی والا مجرم
"بسم الله الرحمن الرحيم
كتاب البرية
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
سیدی و مولائی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک خطا کار اپنی غلط کاری سے اعتراف کرتا ہوا ( اس نیاز نامہ کے ذریعہ سے )
قادیان کے مبارک مقام پر (گویا) حاضر ہو کر آپ کے رحم کا خواستگار ہوتا ہے۔
یکم جولائی ۹۷ سے یکم جولائی ۹۸ تک جو اس گنہگار کو مہلت دی گئی اب آسمانی
بادشاہت میں آپ کے مقابلہ میں اپنے آپ کو مجرم قرار دیتا ہے۔ (اس موقعہ پر مجھے القا ہوا کہ
جس طرح آپ کی دعا مقبول ہوئی اسی طرح میری التجاء عاجزی قبول ہو کر حضرت اقدس کے
حضور سے معافی و رہائی دی گئی مجھے اب زیادہ معذرت کرنے کی ضرورت نہیں۔ تاہم اس قدر
ضرور عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں ابتدا سے آپ کی اس دعوت پر بہت غور سے جو یائے حال رہتا
رہا اور میری تحقیق ایمانداری و صاف دلی پر بنی تھی۔ حتی کہ (۹۰) فیصدی یقین کا مدارج پہنچ گیا۔
(۱) آپ کے شہر کے آریہ مخالفوں نے گواہی دی کہ آپ بچپن سے صادق و پاکباز تھے۔
(۲) آپ جوانی سے اپنی تمام اوقات خدائے واحد حسی و قیوم کی عبادت میں لگا تار صرف فرماتے
رہے إِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ( (۳) آپ کا حسن بیان تمام عالمان ربانی سے
صاف صاف علیحدہ نظر آتا ہے۔ آپ کی تمام تصنیفات میں ایک زندہ روح ہے ( فِيهَا هُدًى
ونُورُ ) (۴) آپ کا مشن کسی فساد اور گورنمنٹ موجودہ کی (جو تمام حالات سے اطاعت و
شکر گذاری کے قابل ہے ) بغاوت کی راہ نمائی نہیں کرتا ان الله لا يحب في الارض الفساد
یہ عنوان بزرگ موصوف نے اپنے خط کے سر پر لکھا تھا۔ چونکہ اس عنوان میں نہایت انکسار ہے جو انسان کو بوجہ
اس کے کمال تذلیل کے مور د رحمت الہی بناتا ہے اس لئے ہم نے اس کو جیسا کہ اصل خط میں تھا لکھ دیا ہے۔ منہ
ا التوبة : ١٢٠
المآئدة: ۴۵
كتاب البرية
حتی کہ میرے بہت سے مہربان دوستوں نے جو ان سے آپ کے معاملات پر
میں ہمیشہ بحث کرتا رہتا تھا۔ مجھے ۔۔ ۔۔ خطاب سے مخاطب کیا۔
پھر یہ کہ با ایں ہمہ کیوں؟ میرے منہ سے وہ بیت مثنوی کا نکلا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ
میں جب لاہور میں ان کے پاس گیا تو مجھ کو اپنے معتبر دوستوں کے ذریعہ سے (جن سے پہلے
میری بحث رہتی تھی ) خبر ملی کہ آپ سے ایسی باتیں ظہور میں آئی ہیں جس سے کسی مسلمان
ایماندار کو آپ کے مخالف خیال کرنے میں کوئی تامل نہیں رہا۔ (۱) آپ نے دعوئی رسول
ہونے کا کیا ہے اور ختم المرسلین ہونے کا بھی ساتھ ساتھ ادعا کر دیا ہے ( جو ایک سچے مسلمان
کے دل پر سخت چوٹ لگانے والا فقرہ تھا کہ جو عزت ختم رسالت کی بارگاہ الہی سے محمد عربی
صلی اللہ علیہ وآلہ (فداک روحی یا رسول اللہ ) کومل چکی ہے اس کا دوسرا کب حق دار ہو سکتا ہے۔
(۲) آپ نے فرمایا ہے کہ ترک تباہ ہوں گے اور ان کا سلطان بڑی بے عزتی سے قتل کیا جائے
گا اور دنیا کے مسلمان مجھ سے التجا کریں گے کہ میں ان کو ایک سلطان مقرر کر دوں ۔ یہ ایک
خوفناک بر بادی بخش پیشگوئی اسلامی دنیا کے واسطے تھی ۔ کیونکہ آج تمام مقدس مقامات جو
خداوند کے عہد قدیم وجدید سے چلے آتے ہیں ان کی خدمت ترکوں وان کے سلطان کے
ہاتھ میں ہے۔ ان مقامات کا ترکوں کی مغلوبی کی حالت میں نکل جانا ایک لازمی اور یقینی امر
ہے جس کے خیال کرنے سے ایک ہیبت ناک و خطرناک نظارہ دکھائی دیتا ہے کہ اس موقعہ پر
دنیا کے ہر ایک مسلمان پر فرض ہو جائے گا کہ ان معبدوں کو نا پاک ہاتھوں سے بچانے کے
واسطے اپنی جان و مال کی قربانی چڑھائے۔ کیسا مصیبت اور امتحان کا وقت مسلمانوں پر آپڑے
گا کہ یا تو وہ بال بچہ گھر بار پیارے وطن کو الوداع کہہ کے ان پاک معبدوں کی طرف چل
پڑیں یا اس ابدی اور جاوید زندگی ایمان سے دست بردار ہو جائیں۔۔
(۸۹) رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا ۔ یہی راز ہے جو مسلمان
البقرة : ۲۸۷
كتاب البرية
ترکوں سے محبت کرتے ہیں کہ ان کی خیر میں ان کے دین و دنیا کی خیر ہے۔ ورنہ ترکوں کا کوئی
خاص احسان مسلمانان ہند پر نہیں بلکہ ہم کو سخت گلہ ہے کہ ہمارے پچھلی کو سخت گلہ ہے کہ ہمارے پچھلی صدی کے عالمگیر کی
تباہی میں جبکہ مرہٹوں و سکھوں کے ہاتھ سے مسلمانان ہند برباد ہو رہے تھے ہماری کوئی خبر
انہوں نے نہیں لی۔ اس شکریہ کی مستحق صرف سرکار انگریزی ہے جس کی گورنمنٹ نے
مسلمانوں کو اس سے نجات دلائی تو ہماری ہمدردی کی وہی خاص وجہ ہے جو اوپر ذکر کی گئی ۔
اور اس کو خیال کر کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ ایسی سخت ترین مصیبت کے وقت تو
مسلمانوں کے ایک سچے راہ نما کا یہ کام ہوتا کہ وہ عاجزی سے گڑ گڑا کر خدا کے حضور میں اس
تباہی سے بیڑے کو بچاتا۔ کیا حضرت نوح کے فرزند سے زیادہ ترک گنہگار تھے تو بجائے اس
کے کہ ان کے حق میں خدا کے حضور شفاعت کی جاتی ہے نہ الٹا ہنسی سے ایسی بات بنائی جاتی ۔
(۳) و نیز یہ کہ حضرت والا نے حضرت مسیح کے بارے میں اپنی تصانیف میں سخت
حقارت آمیز الفاظ لکھے ہیں جو ایک مقبول بارگاہ الہی کے حق میں شایان شان نہ تھے جس کو
خداوند اپنی روح و کلمہ فرمائے جن کے حق میں یہ خطاب ہو وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
وَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ ۔ پھر اس کی تو ہین اور اہانت کیونکر ہوسکتی ۔
یہ باتیں میرے دل میں بھری تھیں اور ان کے تجسس کے واسطے میں پھر کوشش کر رہا
تھا کہ یہ کہاں تک صحیح ہیں کہ ناگاہ حضور کا اشتہارتر کی سفیر کے بارے میں جو نکلا پیش ہوا تو
بیساختہ میرے منہ سے ( سواکسی اور کلام کے ) مثنوی کا بیت نکل گیا۔ جس پر آپ کو رنج
ہوا۔ ( اور رنج ہونا چاہیے تھا ) ۔
(۱) رسالت کے دعوے کے بارے میں مجھ کو خود ازالہ اوہام کے دیکھنے سے و نیز ۹۰
آپ کی وہ روحانی اور مردہ دلوں کو زندہ کرنے والی تقریر سے جو جلسہ مذاہب لاہور میں پیش
ہوئی میری تسلی ہو گئی جو محض افتر او بہتان ذات والا پر کسی نے باندھا۔
(۲) بابت ترکوں کے آپ کے اسی اشتہار ( میرے عرضی دعوٹی کے ) میری تسلی ہو گئی۔
ال عمران : ۴۶
جس قدر آپ نے نکتہ چینی فرمائی وہ ضروری اور واجبی تھی ۔
كتاب البرية
(۳) بابت حضرت مسیح کے بھی ایک بے وجہ الزام پایا گیا۔ گو یسوع کے حق میں
آپ نے کچھ لکھا ہے جو ایک الزامی طور پر ہے جیسا کہ ایک مسلمان شاعر ایک شیعہ کے
مقابل میں حضرت مولانا علی کے بارے میں لکھتا ہے:
آن جوانے بروت مالیده
بہر جنگ
و
وغا سگالیده
بر خلافت دلش بسے مائل لیک بوبکر شد میاں حائل
تو بھی حضرت اگر ایسا نہ کرتے میرے خیال میں تو بہت اچھا ہوتا ۔ جَادِلْهُمْ بِالَّتِي
هِيَ أَحْسَنُ ۔
مگر ان باتوں کے علاوہ جس سے میرا دل تڑپ اٹھا اور اس سے یہ صدا آنے لگی کہ اٹھ
اور معافی طلب کرنے میں جلدی کر۔ ایسا نہ ہو کہ تو خدا کے دوستوں سے لڑنے والا ہو۔ خداوند کریم
تمام رحمت ہے كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَة - دنیا کے لوگوں پر جب عذاب نازل کرتا ہے تو
اپنے بندوں کی ناراضی کی وجہ سے مَا كُنَّا مُعَ وجہ سے مَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا - آپ کا خدا
کے ساتھ معاملہ ہے تو کون ہے جو الہی۔ ہے جو الہی سلسلہ میں دخل دیوے۔ خداوند کی اس آخری عظیم الشان
کتاب کی ہدایت یاد آئی جو مومن آل فرعون کے قصہ میں بیان فرمائی گئی کہ جولوگ خدائی سلسلہ کا
ادعا کریں ان کی تکذیب کے واسطے دلیری اور پیش دستی نہ کرنی چاہیے نہ یہ کہ ان کا انکار کرنا چاہیے
إِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ "
مگر یہ صرف میرا دلی خیال ہی نہیں رہا بلکہ اس کا ظاہری اثر محسوس ہونے لگا۔ کچھ ایسی بنائیں
خارج میں پڑنے لگیں جس میں ۔۔ ( اعوذ باللہ ) مصداق ہو جانے لگا۔ ( یعنی آثار خوف ظاہر ہوئے)۔
چودہ سو برس ہونے کو آتے ہیں کہ خدا کے ایک برگزیدہ کے منہ سے یہ لفظ ہماری قوم
کے حق میں نکلے
تو کیا ؟ قدرت کو هباء منثورا کرنے کا خیال ہے تُبْتُ إِلَيْكَ يَا رَبِّ ) کہ پھر
النحل : ۱۲۶ ۲ بنی اسرآئیل: ۱۶ ۳ المومن : ۲۹
ایک مقبول الہی کے منہ سے وہی کلمہ سن کر مجھے کچھ خیال نہ ہو۔
كتاب البرية
پس یہ ظاہری خطرات مجھ کو اس خط کے تحریر کرتے وقت سب کے سب اڑتے
ہوئے دکھائی دیئے۔ (جن کی تفصیل کبھی میں پھر کروں گا ) اس وقت تو میں ایک مجرم
گنہگاروں کی طرح آپ کے حضور میں کھڑا ہوتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں ( مجھ کو حاضر ہونے
میں بھی کچھ عذر نہیں مگر بعض حالات میں ظاہر حاضری سے معاف کیا جانے کا مستحق ہوں )
شاید جولائی ۱۸۹۸ء سے پہلے حاضر ہی ہو جاؤں۔
امید کہ بارگاہ قدس سے بھی آپ کو راضی نامہ دینے کے لئے تحریک فرمائی جائے کہ
نَسِيَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا۔ قانون کا بھی یہی اصول ہے کہ جو جرم عمداً و جان بوجھ کر نہ کیا
جائے وہ قابل راضی نامہ و معافی کے ہوتا ہے۔ فاعفوا واصفحوا ان الله يحب المحسنين۔
میں ہوں حضور کا مجرم
دستخط بزرگ) راولپنڈی ۲۹ اکتوبرک
یہ خط بزرگ موصوف کا ہے جس کو ہم نے بعض الفاظ تدلل و انکسار کے حذف کر کے چھاپ دیا ۹۲
ہے اس خط میں بزرگ موصوف اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ان کو اس عاجز کی قبولیت دعا کے بارے
میں الہام ہوا تھا۔ اور نیز اس بات کا اقرار بھی کرتے ہیں کہ انہوں نے خارجاً بھی آثار خوف دیکھے جن کی
وجہ سے زیادہ تر دہشت ان کے دل پر طاری ہوئی اور قبولیت دعا کے نشان دکھائی دیئے۔ پس اس جگہ یہ
بات ظاہر کرنے کے لائق ہے کہ ڈپٹی آتھم کی نسبت جو کچھ شرطی طور پر بیان کیا گیا تھا وہ بیان بالکل اس
بیان سے مشابہ ہے جو اس بزرگ کی نسبت کیا گیا یعنی جیسا کہ اس عذابی پیشگوئی میں ایک شرط رکھی گئی تھی
ویسا ہی اس میں بھی ایک شرط تھی اور ان دونوں شخصوں میں فرق یہ ہے کہ یہ بزرگ ایمانی روشنی اپنے اندر رکھتا
تھا اور بیچ سے محبت کر نیکی سعادت اس کے جوہر میں تھی لہذا اس نے آثار خوف دیکھ کر اور خدا تعالیٰ سے الہام
پا کر اس کو پوشیدہ کرنا نہ چاہا اور نہایت تذلل اور انکسار سے جہاں تک کہ انسان تذلیل کر سکتا ہے تمام
حالات صفائی سے لکھ کر اپنا معذرت نامہ بھیج دیا۔ مگر آتھم چونکہ نور ایمان اور جو هم چونکه نور ایمان اور جو ہر سعادت سے بے بہرہ
تھا اس لئے باوجود سخت خوفناک اور ہراساں ہونے کے بھی یہ سعادت اس کو میسر نہ آئی اور
اطه : ۱۱۶
كتاب البرية
خوف کا اقرار کر کے پھر افترا کے طور پر اس خوف کی وجہ ان ہمارے فرضی حملوں کو ٹھہرایا جو صرف اسی کے دل کا
منصوبہ تھا حالانکہ اس نے پندرہ مہینے تک یعنی میعاد کے اندر کبھی ظاہر نہ کیا کہ ہم نے یا ہماری جماعت میں سے
کسی نے اس پر حملہ کیا تھا۔ اگر ہماری طرف سے اس کے قتل کرنے کے لئے حملہ ہوتا تو حق یہ تھا کہ میعاد کے
اندر اسی وقت جب حملہ ہوا تھا شور مچاتا اور حکام کو خبر دیتا۔ اگر ہماری طرف سے ایک بھی حملہ ہوتا تو کیا کوئی
قبول کر سکتا ہے کہ اس حملہ کے وقت عیسائیوں میں شور نہ پڑ جاتا۔ پھر جس حالت میں آتھم نے میعاد گذرنے کے بعد
یہ بیان کیا کہ میرے قتل کرنے کے لئے مختلف وقتوں اور مقاموں میں تین حملے کئے گئے تھے یعنی ایک امرتسر
میں اور ایک لدھیانہ میں اور ایک فیروز پور میں تو کیا کوئی منصف سمجھ سکتا ہے کہ باوجود ان تینوں حملوں کے جو
خون کرنے کیلئے تھے آتھم اور اس کا داماد جوا کسٹرا اسٹنٹ تھا اور اس کی تمام جماعت چپ بیٹھی رہتی اور حملہ
کر نیوالوں کا کوئی بھی تدارک نہ کراتی اور کم سے کم اتنا بھی نہ کرتی کہ اخباروں میں چھپوا کر ایک شور ڈالدیتی
اور اگر نہایت نرمی کرتی تو سرکار سے با ضابطہ میری ضمانت سنگین طلب کرواتی ۔ کیا کوئی دل قبول کرلے گا کہ
میری طرف سے تین حملے ہوں اور آتھم اور اس کی جماعت سب کے سب چپ رہیں بات تک باہر نہ نکلے؟
کیا کوئی عقلمند اس بات کو قبول کر سکتا ہے خاص کر جس حالت میں میرے حملوں کا ثبوت میری پیشگوئیوں کی
ساری قلعی کھولتا تھا اور عیسائیوں کو نمایاں فتح حاصل ہوتی تھی پس آتھم نے یہ جھوٹے الزام اسی لئے لگائے کہ
پیشگوئی کی میعاد کے اندر اس کا خائف اور ہراساں ہونا ہر ایک پر کھل گیا تھا وہ مارے خوف کے مرا جاتا تھا اور
یہ بھی ممکن ہے کہ یہ آثار خوف اس پر اس طرح ظاہر ہوئے ہوں جیسا کہ یونس کی قوم پر ظاہر ہوئے تھے۔ غرض
اس نے الہامی شرط سے فائدہ اٹھایا مگر دنیا سے محبت کر کے گواہی کو پوشیدہ رکھا اور قسم نہ کھائی اور نالش نہ کرنے
سے ظاہر بھی کر دیا کہ وہ ضرور خدا تعالیٰ کے خوف اور اسلامی عظمت سے ڈرتا رہا۔ لہذا وہ اخفائے شہادت کے
بعد دوسرے الہام کے موافق جلد تر فوت ہو گیا ۔ بہر حال یہ مقدمہ کہ جو اس خوش قسمت اور نیک فطرت بزرگ
کا مقدمہ ہے آتھم کے مقدمہ سے بالکل ہم شکل ہے اور اس پر روشنی ڈالتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس بزرگ کی خطا کو
معاف کرے اور اس سے راضی ہو میں اس سے راضی ہوں اور اس کو معافی دیتا ہوں۔ چاہیے کہ ہماری
جماعت کا ہر ایک شخص اس کے حق نص اس کے حق میں دعائے خیر کرے ۔ اللهم احفظه من البلايا والآفات۔ اللهم
اعصمه من المكروهات۔ اللهم ارحمه و انت خير الراحمین آمین ثم آمین ۔
الراقم خاکسار میرزا غلام احمد از قادیاں۔ ۲۰ نومبر ۱۸۹۷ء