کتاب البریہ

حصہ 11

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كتاب البرية
نهایت ضروری عرضداشت
قابل توجہ گورنمنٹ
چونکہ ہماری گورنمنٹ برطانیہ اپنی رعایا کو ایک ہی آنکھ سے دیکھتی ہے اور اس کی
شفقت اور رحمت ہر ایک قوم کے شامل حال ہے لہذا ہمارا حق ہے کہ ہم ہر ایک درد اور دکھ اس
کے سامنے بیان کریں اور اپنی تکالیف کی چارہ جوئی اس سے ڈھونڈیں۔سوان دنوں میں
بہت تکلیف جو ہمیں پیش آئی وہ یہ ہے کہ پادری صاحبان یہ چاہتے ہیں کہ وہ ہر ایک طرح
سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بے ادبی کریں گالیاں نکالیں بے جا تہمتیں لگا ویں اور ہر
ایک طور سے توہین کر کے ہمیں دکھ دیں اور ہم ان کے مقابل پر بالکل زبان بند رکھیں ۔ اور
ہمیں اس قدر بھی اختیار نہ رہے کہ ان کے حملوں کے جواب میں کچھ بولیں ۔ لہذا وہ ہماری ہر
ایک تقریر کو گو کیسی ہی نرم ہو سختی پر حمل کر کے حکام تک شکایت پہنچاتے ہیں۔ حالانکہ ہزار ہا
درجہ بڑھ کر ان کی طرف سے سختی ہوتی ہے۔
ہم لوگ جس حالت میں حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کا سچا نبی اور نیک اور
راستباز مانتے ہیں تو پھر کیونکر ہماری قلم سے ان کی شان میں سخت الفاظ نکل سکتے ہیں۔ لیکن
پادری صاحبان چونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں رکھتے اس لئے جو چاہتے ہیں
منہ پر لاتے ہیں۔ یہ ہمارا حق تھا کہ ہم ان کے دل آزار کلمات کی اپنی گورنمنٹ عالیہ میں
شکایت پیش کرتے اور داد رسی چاہتے۔ لیکن انہوں نے اول تو خود ہی ہزاروں سخت کلمات
سے ہمارے دل کو دکھایا اور پھر ہم پر ہی الٹی عدالت میں شکایت کی کہ گویا سخت کلمات اور
تو ہین ہماری طرف سے ہے۔ اور اسی بنا پر وہ خون کا مقدمہ اٹھایا گیا تھا جو ڈگلس صاحب
ڈپٹی کمشنر گورداسپورہ کے محکمہ سے خارج ہو چکا ہے۔

كتاب البرية
اس لئے قرین مصلحت ہے کہ ہم اپنی عادل گورنمنٹ کو اس بات سے آگاہ کریں کہ
۹۴ جس قدر سختی اور دل آزاری پادری صاحبوں کی قلم اور زبان سے اور پھران کی تقلید اور پیروی سے
آریہ صاحبوں کی طرف سے ہمیں پہنچ رہی ہے ہمارے پاس الفاظ نہیں جو ہم بیان کرسکیں۔
یہ بات ظاہر ہے کہ کوئی شخص اپنے مقتدا اور پیغمبر کی نسبت اس قدر بھی سننا نہیں
چاہتا کہ وہ جھوٹا اور مفتری ہے اور ایک باغیرت مسلمان بار بار کی تو ہین کو سن کر پھر اپنی زندگی
کو بے شرمی کی زندگی خیال کرتا ہے تو پھر کیونکر کوئی ایماندار اپنے ہادی پاک نبی کی نسبت سخت
سخت گالیاں سن سکتا ہے۔ بہت سے پادری اس وقت برٹش انڈیا میں ایسے ہیں کہ جن کا دن
رات پیشہ ہی یہ ہے کہ ہمارے نبی اور ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دیتے رہیں۔ سب سے گالیاں دینے میں پادری عمادالدین امرتسری کا نمبر بڑھا ہوا
ہے وہ اپنی کتابوں تحقیق الایمان وغیرہ میں کھلی کھلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا
ہے اور دغا باز ۔ پرائی عورتوں کو لینے والا وغیرہ وغیرہ قرار دیتا ہے اور نہایت سخت اور اشتعال
دینے والے لفظ استعمال کرتا ہے۔ ایسا ہی پادری ٹھا کر داس سیرۃ المسیح اور ریویو براہین احمد یہ
میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام شہوت کا مطیع اور غیر عورتوں کا عاشق ۔ فریبی ۔ لٹیرا ۔
نگار ۔ جاہل ۔ حیلہ باز ۔ دھوکہ باز ۔ رکھتا ہے۔ اور رسالہ دافع البهتان میں پادری را نکلین
نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ الفاظ استعمال کئے ہیں ۔ شہوت پرست تھا۔
محمد کے اصحاب زنا کار دغاباز چور تھے۔ اور ایسا ہی تفتیش الاسلام میں پادری را جرس
لکھتا ہے کہ محمد شہوت پرست ۔ نفس امارہ کا از حد مطبع عشق باز - مگار ۔ خونریز اور
جھوٹا تھا۔ اور رسالہ نبی معصوم مصنفہ امریکن ٹریکٹ سوسائٹی میں لکھا ہے محمد گنہگار۔
عاشق حرام یعنی زنا کا مرتکب ۔ مگار۔ ریا کار تھا۔ اور رسالہ مسیح الدجال میں ماسٹر رام چندر
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کہتا ہے کہ محمد سرغنہ ڈکیتی تھا اور لٹیرا۔ ڈاکو۔ فریبی۔
عشق باز مفتری شہوت پرست خونریز زانی اور کتاب سوانح عمری محمد صاحب

كتاب البرية
مصنفہ واشنگٹن ارونگ صاحب میں لکھا ہے کہ محمد کے اصحاب قزاق اور لٹیرے تھے۔ اور وہ
خود طامع۔ جھوٹا۔ دھوکہ باز تھا۔ اور اندرونہ بائبل مصنفہ آتھم عیسائی میں لکھا ہے کہ محمد دجال
تھا اور دھو کہ باز ۔ پھر کہتا ہے کہ محمد یوں کا خاتمہ بڑا خوفناک ہے یعنی جلد تباہ ہو جائیں گے۔ ۹۵
اور پر چہ نور افشاں لدھیانہ میں لکھا ہے کہ محمد کو شیطانی وحی ہوتی تھی۔ ھی۔ اور وہ ناجائز حرکات
کرتا تھا۔ اور نفسانی آدمی - گمراہ - مگار - فریبی - زانی ۔ چور ۔ خونریز ۔ لٹیرا۔ رہزن ۔
رفیق شیطان ۔ اور اپنی بیٹی فاطمہ کو نظر شہوت سے دیکھنے والا تھا۔
اب یہ تمام الفاظ غور کرنے کے لائق ہیں جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق
میں پادری صاحبوں کے منہ سے نکلے ہیں۔ اور سوچنے کے لائق ہے کہ ان کے کیا کیا نتائج
ہو سکتے ہیں کیا اس قسم کے الفاظ کبھی کسی مسلمان کے منہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت
نکل سکتے ہیں۔ کیا دنیا میں ان سے سخت تر الفاظ ممکن ہیں جو پادری صاحبوں نے اس پاک
نبی کے حق میں استعمال کئے ہیں جس کی راہ میں کروڑہا خدا کے بندے فدا شدہ ہیں اور وہ
اس نبی سے وہ سچی محبت رکھتے ہیں جس کی نظیر دوسری قوموں میں تلاش کرنا لا حاصل ہے پھر
با وجود ان گستاخیوں ان بد زبانیوں اور ان ناپاک کلمات کے پادری صاحبان ہم پر الزام
سخت گوئی کا رکھتے ہیں یہ کس قدر ظلم ہے۔ ہم یقیناً جانتے ہیں کہ ہرگز ممکن نہیں کہ ہماری
گورنمنٹ عالیہ ان کے اس طریق کو پسند کرتی ہو۔ یا خبر پا کر پھر پسند کرے۔ اور نہ ہم باور کر
سکتے ہیں کہ آئندہ پادریوں کے کسی ایسے بے جا جوش کے وقت کہ جو کلارک کے مقدمہ میں
ظہور میں آیا ہماری گورنمنٹ پادریوں کو ہندوستان کے چھ کروڑ مسلمان پر ترجیح دے کر کوئی
رعایت ان کی کرے گی ۔ اس وقت جو ہمیں پادریوں اور آریوں کی بد زبانی پر ایک لمبی
فہرست دینی پڑی وہ صرف اس غرض سے ہے کہ تا آ ئندہ وہ فہرست کام آئے اور کسی وقت
گورنمنٹ عالیہ اس فہرست پر نظر ڈال کر اسلام کی ستم رسیدہ رعایا کو رحم کی نظر سے دیکھے۔
اور ہم تمام مسلمانوں پر ظاہر کرتے ہیں کہ گورنمنٹ کو ان باتوں کی اب تک خبر نہیں ہے کہ

كتاب البرية
کیونکر پادریوں کی بد زبانی نہایت تک پہنچ گئی ہے۔ اور ہم دلی یقین سے جانتے ہیں کہ جس وقت
گورنمنٹ عالیہ کو ایسی سخت زبانی کی خبر ہوئی تو وہ ضرور آئندہ کے لئے کوئی احسن انتظام کرے گی۔
اب ہم وہ مفصل فہرست کتابوں کی لکھتے ہیں جن میں پادری صاحبوں نے اور ایسا
ہی ان کی تعلیم سے ہندوؤں اور آریوں نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام اور
اس کے اکابر کی نسبت بد زبانی کو انتہا تک پہنچایا ہے۔
نقل کفر کفر نه باشد
عیسائیوں کی گالیاں
کتاب دافع البهتان مصنفه پادری را نطین مصنفہ پادری را نکلین صاحب مطبوعہ مشن پر یس اله آبا پریس
الہ آباد ۱۸۴۵ء
صفحہ فقرات یا الفاظ جن سے اشتعال طبع یا دل آزاری مسلماناں ہوتی ہے۔
۲۳ ۲۴ اہل اسلام کا رسول اپنی لونڈی سے ہمبستر ہوا اور جب اس کی جوروں میں سے ایک نے
ملامت کی تو اس نے قسم کھائی اور پھر اپنی نفسانی لذت کے لئے اپنی قسم توڑ کر آیت نازل کی۔
۲۴ اپنی نفسانی خواہشوں کے موافق نئے حکم جاری کئے ۔
مگر یقین ہے کہ محمد جب کہ کسی طور سے اپنی رسالت کو ثابت نہ کر سکا تو
اس باطل خبر کو مشہور کیا ۔ کیا ایسے افترا ایمانداری کے لائق ہیں؟
۶۹ ہم بھی محمد م بھی محمد کو وہی دولت مند مذکور کہہ سکتے ہیں ( یہ دولتمند جو ابراہیم کی
نسل سے تھا بہت شان و شوکت کی زندگی کے بعد مر کر دوزخی ہوا۔ لوقا )
محمدیوں کا بھی دستور ہے کہ اکثر اپنے مذہب کے ثبوت میں بے ایمانی سے
کوشش کرتے ہیں۔
خطوط وحدانی میں عبارتیں ہماری طرف سے ہیں ۔ منہ

كتاب البرية
۸۷ یہاں صحابہ کبار کو من وجہہ قاتل ۔ ظالم ۔ زنا کار۔ دغا باز ۔ چور ۔ بدکاروں کی
جماعت جسے دل کی پاکیزگی سے کچھ تعلق نہیں ۔ قرار دیا ہے۔
اپنے شاگردوں (صحابہ ) کی دلیری کے واسطے تلوار کو بہشت کی کنجی ٹھہرایا کہ
جس سے لازم آتا ہے کہ جتنے گنہگار و بدذات کہ بے تو بہ کئے مارے گئے
( شہید صحابہ ) وے ۔۔۔۔۔۔ بہشت میں داخل ہوں ۔
۱۵۳ اس لئے ضرور پڑا کہ انجیل مقدس کو منسوخ کرے کیونکہ اس میں فاعل ایسے کام کا
( مراد رسول اکرم ) دوزخی ہے۔
۱۵۴ کچھ تعجب نہیں کہ اُس ( رسول اکرم ) نے انجیل مقدس کو منسوخ کیا ہو کیونکہ تمام
بندہ دنیا جو کہ شہوت پرست ہیں ایسے ہی کرتے ہیں لیکن ان سبھوں پر افسوس کس
لئے کہ ان کا یہی انجام ہے کہ وے بالا جماع خدا کے غضب میں پڑیں گے یعنی
اس جھیل ( دوزخ ) میں جو کہ آگ اور گندھک سے جلتی ہے:۔
رساله مسيح الدجال مصنفہ ماسٹر رام چند عیسائی ۱۸۷۳ء
اس کتاب میں ہمارے رسول اکرم کو دجال بنانے کی کوشش کی گئی ہے:۔
سيرت المسيح والحمد
☆
صفحہ مصنفہ پادری ٹھا کر د اس مشنری امریکن مشن ۱۸۸۲ء
سرورق مسیح کو بلعال کے ساتھ کونسی موافقت ہے ( یہاں ہمارے رسول اکرم کو بلعال
اله
یعنی جو ایک خبیث اور شریر روح ہے۔ قرار دیا ہے )۔
محمد بذاتہ گنہگار ۔۔۔ محد عملاً گنہگار تھا۔
محمد گفتار رفتار میں ثابت قدم نہیں۔ ابھی کچھ پھر کچھ۔
حرص دنیاوی بانی اسلام میں یہ صورت رکھتی ہے کہ دین کے بھیس میں دنیا
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے المحمد “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

كتاب البرية
پر مسلط ہونا طمع دنیاوی نے آخر کا ر ظہور دکھایا۔
۱۴ نفسانی شہوۃ جو انسان میں ذاتی کہہ سکتے ہیں محمد میں بیشتر تھی حتی کہ وہ اس کا ہمیشہ
مغلوب رہا ۔ محمد مثل اور عربوں کے شکل ہی سے عورتوں کا عاشق معلوم ہوتا ہے۔
۱۵ اور اس بات میں حضرت نے نہ صرف اپنی تعلیم کی ایک گونہ مخالفت کی بلکہ خود غرضی
کو خوب ثابت کیا اور شہوت رانی میں اوروں کی شہوت کی ہمواری نہ کی ۔۔۔۔۔ پھر جس
ڈھب سے یہ کام پورا کرتے رہے وہ بالکل نفسانیت کی تدبیریں تھیں :۔
۱۶ متبنی بیٹے کی جو رو سے نکاح کرنے کی شرع کا موقع اور موجب زینب کو نگی دیکھ کر
اس پر محمد کی شہوت کا بھڑ کنا تھا۔
۲۱ محمد ایک بھولتا بھٹکتا انسان تھا۔
۳۱ لوگوں کو بہکانے کے لئے (آنحضرت نے) یہ عجب جھوٹ باندھا ہے اس سے
ظاہر ہوتا ہے کہ محمد شیطان کے جھانسے میں آ جاتا تھا۔
۳۱ پھر ماسٹر رام چند صاحب ایک فریب کا ذکر کرتے ہیں جو محمد نے یہودیوں سے کیا۔
۳۵ اے ناظرین ہوشیار ہو کہ کہیں تم محمد کے فریب میں نہ آ جاؤ۔
اندرونہ بائبل مصنفہ ڈپٹی عبداللہ آتھم
۷۰ صاحب نشان اس دجال کا دراصل تو وہی پرانا خونی از دھا (شیطان) ہے تاہم جب
وہ منہ پھاڑتا ہے تو اس کے دو جباہڑے پوپ اور نبی عرب کی تواریخ اپنے اندر مجسم
دکھاتے ہیں۔ (یعنی دجال جو اصل میں شیطان ہے اس کا ظہور پوپ اور نبی عرب
کے رنگ میں ہوا ۔

كتاب البرية
تا
ہاں پیمانہ زمانہ مقصر اور پورا کر کے پوپ اور محمد پر بھی یہ خبریں (متعلقہ
دجال ) درست آتی ہیں۔ اور شرح مکاشفات میں دکھلایا گیا ہے کہ دین پوپی
اور محمدی ایک ہی اژدہا (شیطان) کے دو جباڑے ہیں۔
کتاب مکاشفات میں جو ٹڈی کا ذکر ہے جو سبزے کو کھا جائے گی اور ان
ٹڈیوں کے بادشاہ کا نام ہلا کو یعنی ہلاکت لانے والا لکھا ہے۔ وہاں ہلاکو سے
مراد نبی عرب اور ٹڈی اس کا لشکر بتایا گیا ہے نیز ہمارے رسول اکرم پر
( بصفحہ ۱۲۶) شرک کا الزام دیا ہے ) ۔
۱۳۲ اور ایک اور جھوٹا نبی بھی ہے بلا تعریف بلفظ وہ کے اس سے اشارہ بطرف
بدعت محمدی کے ہے۔
۱۴۴ و ۱۴۵ کھلے کھلے الفاظ میں با ملے کھلے الفاظ میں بانی اسلام کو ایک دجال کہا ہے۔
و ١٩٦ جس کی بدعت کے خاتمہ پر صلح موعود ہو نیوالی ہے۔
{
کتاب محمد کی تواریخ کا اجمال مصنفہ پادری ولیم از ریواڑی ۔ مطبوعہ کرسٹین مشن ریواڑی ۱۸۹۱ء
صفحہ اس تمام کتاب کا کوئی صفحہ اور سطر خالی نہیں جو سخت سے سخت اشتعال آمیز
اور مکر وہ الفاظ اپنے اندر نہیں رکھتی ۔
۱ و ۲ و ۳ و ۴ و ۵ ہمارے رسول اکرم کوڈا کوؤں کا سرغنہ لٹیرا۔ ڈاکو۔ خفیہ بندش۔سازش سے قتل
کرانے والا ۔ دغابازی کی چال چلنے والا ظ چال چلنے والا۔ ظاہر کیا ہے۔
و و
لد
اتفاق سے جو اس کی (زینب) خوبصورتی پر محمد کی نظر پڑی دل میں عشق بد پیدا ہوا۔
اس بد خواہش کو پورا کرنے کے واسطے فورا آسمان سے اجازت منگالی۔۔
محمد کے لئے ہر وقت اور ہر کام کے واسطے خواہ نیک ہو خواہ بد ہو خواہ چھوٹا ہو
{
११

كتاب البرية
V
خواہ بڑا آیت یا اجازت آسمانی حاضر تھی :۔
محمد نے بہتیروں کو چھپ کے قتل کرایا ۔ محمد جس برس مدینہ گیا۔ اسی میں
ڈکیتی بھی کرنے لگا۔ محمد نے دس بیبیاں رکھیں۔
محمد ان کے آدھے کی نسبت (یعنی دس احکام توریت ) نہایت گنہگار
محمد نے بہتوں کو چھپ کے مروا ڈالا ۔۔۔ محمد نے بہت ڈکیتی
تھا۔
کروائیں۔
محمد نے اپنی بد خواہش پورا کرنے کے لئے دس جو رووان
اور دو لونڈیاں رکھیں محمد نے زینب کو دیکھ کر بد خواہش
کی محمد ایک دنیا دار آدمی تھا۔
صفحه ریویو براہین احمدیہ مصنفہ پادری ٹھا کرو اس مطبوعہ مشن پریس لدھیانہ ۱۸۸۹ء
یہ رنگا رنگی ایسی باتوں کو شامل کرتی ہے جو حضرت کے مکار اور فریبی ہونے کو
بالکل ثابت کرتی ہے۔
اسی لئے ان کے دعوی نبوت کو سوائے مکر و فریب یا وہم کے اور کوئی نام نہیں دے سکتے۔
محمد صاحب کی زندگی میں ثابت قدمی اور صدق کی بجائے زمانہ سازی اور فریب
بالکل ظاہر ہے۔
۱۵ حضرت کی تکلیفوں سے بھی ان کا مکروفریب ثابت ہوتا ہے۔
حیلہ سازی میں اور زمانہ سازی میں حضرت محمد بے شک بے نظیر تھے۔
۲۲ محمد صاحب تو جاہل آدمی تھے۔ جاہلوں (آنحضرت) کی جہالت کا آپ
کیوں ساتھ دیتے ہیں۔
حضرت نے خوب دھو کہ کھایا اور دھوکا دیا۔

۲۵ محمد فریبی آدمی تھا۔
۳۳ قرآن خود گمراہ ہے اور گمراہ کرنے والا ہے۔
۴۵ محمد صاحب جو خود ایک جاہل شخص حص تھے۔
صفحه
كتاب البرية
۶۳ محمد اور اور پیروؤں کی کامیابی بجائے حیرانگی کے نہ صرف حقارت پیدا کرتی ہے
بلکہ محمد کو ایک بڑا فریبی ثابت کرتی ہے۔
سوانح عمری محمد صاحب مصنفہ اور رنگ واشنگٹن
ترجمہ لالہ رلیا رام گھولائی مطبوعہ مطبع اڈور بنس لاهور
۱۶۷ محمد موسائی عورتوں کے حسن و جمال پر فریفتہ اور دل دادہ تھا۔
۱۶۹ محمد ( دھوکہ کی کارروائیاں منسوب کی گئی ہیں ) اس کی زندگی کے اس حصہ میں یعنی
جب وہ رسول تیغ ہوا دنیوی خواہش و آلائش نے اس کی ذاتی صفات وطبعی فضائل
کور ذیل کر دیا۔
۲۷۲ بعض معاملات میں وہ (آنحضرت ) شہوت پرست تھا۔
۲۷۳ جب وہ کسی خوبصورت عورت کے سامنے ہوتا تھا تو اپنی پیشانی اور بالوں کو سنوارتا تھا۔
۲۷۸ اس کی سرگرم اور وہمی روح۔۔۔ عزلت فاقہ کشی وغیرہ سے ۔۔۔ اس حد
تیک گھل گئی تھی کہ اس کو ایک عارضی سانا
سا خفقان و ہذیان ہو جایا کرتا تھا۔
۲۸۰ اس کے خیال ایجاد کی طرف مائل تھے۔ وہ زیادہ تر جوش اور تحریک کا مغلوب تھا۔
۲۸۱ جب اس نے تلوار کے مذہب کی شہرت دی اور لٹیرے عربوں (صحابہ ) کو بیرونی
غنیمت کا مزہ چکھایا۔
۲۸۲ اپنے رسالت کے مشتبہ آغاز میں وہ اپنے الہامی سروش ورقہ کے عیارانہ و مکارانہ

كتاب البرية
نصائح و مواعظ سے مدد لیا کرتا تھا۔
۲۸۳ جب وہ بر سر حکومت و دسترس تھا اس نے دنیوی خواہشات و اغراض کی طرف میلان ظاہر کیا۔
۲۸۴ اس کے دور حیات کے اخیر وقت تک اس کو ایک خاص قسم کے خبط و خفقان سے کم و بیش
متحیر و حیران کرتی رہی۔ اور اسی دھوکے اور فریب دینے والے یقین میں مر گیا کہ میں
ایک پیغمبر ہوں ۔
اخبار نورافشاں ۔ امریکن مشن پر لیس لو دیانہ
مطبوعہ (ایک محمدی ملا جس نے بقول اخبار مذکور اپنے مرید کی عورت کو خوبصورت دیکھ کر حکمت
۱۳ار مارچ ۹۶ عملی سے طلاق دلوائی اور اپنے نکاح میں لایا اس کا ذکر کر کے لکھا ہے ) اس محمدی ملا کا
فعل ہم کو تعجب میں نہیں ڈالتا کیونکہ ملا نے عین اپنے پیغمبر کی پیروی کی ہے۔
صفحه ۵
۱۲ جون ۹۶ء صفحہ ۸ محمد کے پاس جو وحی آتی تھی وہ بھی دیوتا لاتے تھے۔
//
۱۹ جون ۹۶ صفحه ۱ ظلم و ستم سے مذہب پھیلا نیوالے (مسلمان) ضرور گدھے اور انکا یہ عمل گدھا پن ہے۔
صفحه محمد صاحب خود بھی حسن پرست اور عاشق مزاج تھے ( ایک قصہ نقل کر کے کہ آنحضرت
نے اپنی بیٹی فاطمہ کو بوسہ دیا اخبار نویس نے نتیجہ نکالا ہے ) محمد نے اگر چہ چالاکی سے
جواب کو بنایا اگر عائشہ محمد کو ناجائز حرکات ( بقول اخبار نویس اپنی بیٹی کو نظر بد
سے چومنا) میں مصروف نہ دیکھتی۔ ان حرکات ( بیٹی کو بوسہ دینا) میں اعتدال
سے بڑھ کر تعشق کی کثرت پائی جاتی ہے۔ جب فاطمہ حور قرار دی گئی تو وہ اب کس
کی حور سجھی جائے۔ اور حور کا انسان کی صورت میں اس جہاں میں کیا کام ہو سکتا ہے۔
۲۵ ستمبر ۹۶ اب کوئی نہ کہے کہ محمد حفصہ کے گھر ماریہ لونڈی سے ایسا ویسا کرتا تھا۔ اگر آپ کے
صفحہ ۹ (مسلمان کے ) قول و ایمان کے مطابق اگر عورات بیچ بیچ جو تیاں ہیں تو مہربانی سے فرمائیے

كتاب البرية
کہ عبداللہ کی عورت آمنہ عبداللہ کے واسطے جوتی تھی یا نہیں جس کا ظہور محمد ہے۔ پھر محمد کی
عورتیں مومنین کی مائیں کہلاتی ہیں مگر چونکہ وہ عورتیں ہیں اس لئے وہ جو تیاں ہیں ۔
بعد وفات محمد کوئی ان کو نکاح میں نہ لا سکتا تھا۔ اب مومنین ان کو کیا کریں گے۔ سر پر ماریں
گے۔ حضرت نے بیوہ ۔ کنواری ۔ مطلقہ کوئی نہ چھوڑی حتی کہ متبنی کی چاہیتی کو بھی نہ
چھوڑا ۔۔۔۔۔۔ اس بد تہذیبی کا رواج دینے والا محمد تھا۔
صفحہ ۱۰ عرب کی تمام منکوحہ عورات بھی کسبیاں ہیں۔
۱۸ دسمبر ۹۶ ( گنہگار قوم کی علامات ۔ قوم کے بزرگوں کا جھوٹ بولنا۔خون کرنا۔لوٹ اور رہزنی کو
صفحہ 9 جائز سمجھنا۔ زنا کرنے کو خوشخبری سمجھنا۔ مشت زنی خاص طور کرنا گنہ نہ جاننا۔ ہر ایک کے
ساتھ شیطان کا ہونا۔ اُس قوم کا جہنمی ہونا۔ ان علامات کا ذکر کر کے اخبار نویس لکھتا ہے )
غرض یہ کہ قوم محمد گناہ کرنے کو قوم بنائی گئی۔ پس اغلب ہے کہ یہ قوم وہی قوم ہو ۔۔۔
تفتيش الاسلام مصنفه پادری را جرس ۱۸۷۰ء
صفحہ ۲۲ بعد ازاں اس پر بھی اکتفانہ کر کے اس نے (آنحضرت) اپنے خیالات اور توہمات سے
لدما
ایک نیا مذہب مصنوعی ایجاد کیا۔
۴۹ قرآن کی جھوٹی آیتیں ۔ قرآن میں بہت سی آیتیں لغو ہیں۔
قرآن واحادیث کی واہیات اور نا پاک تعلیموں کا بیان۔
۵۴ محمد نے اس آیت کے بہانے جہاد کرنا اور لوٹنا شروع کر دیا۔ یہاں سے اس کے دل کا
کیٹ اور دغا بازی ظاہر ہوتی ہے۔
۵۷٫۵۶ یہ سب محمد کی بناوٹ اور گھڑت ہے۔ وہ (آنحضرت) ایک نفس پرست آدمی تھا۔
۵۸ لیکن جب آنحضرت) عشق کے سبب زیادہ جدائی برداشت نہ ہوسکی تو قرآن میں

كتاب البرية
سورہ نور کے آخر ایک آیت مصنوعی عائشہ کی بریت کی وارد کر کے پھر صحبت اختیار کی لیکن
اس بہتان کی عقل سلیم تکذیب نہیں کر سکتی۔
۵۸ بارہویں ایک عورت بنی ہلال سے جس کو (آنحضرت نے ) بے نکاح اور مہر یعنی اجرت یا
خرچی کے گھر میں ڈال لیا تھا۔
۶۰ محمد ایک شہوت پرست آدمی تھا۔ جو اپنی نفسانی خواہش پوری کرنے کیلئے مصنوعی آیت
پیش کر کے اس کو خدا کی طرف منسوب کرتا ہے۔
۶۵ محمد کی چال چلن کسی طرح پیغمبری کے لائق نہیں ٹھہر سکتی ۔ وہ ایک نفس پرست اور کینہ پرور
اور خود غرض آدمی تھا اور نفس امارہ کا از حد مطبع تھا۔ اور اسی سبب قرآن اس کی جھوٹی بنائی
ہوئی کتاب ہے جو اس کی نفس پرستی اور شہوت کو پشتی دیتی اور پالتی تھی۔ اس میں ایک بھی
ایسی آیت نہیں جس میں حکم ہو کہ اے محمد تو کیوں ہوا و ہوس اور نفسانیت کی طرف مائل ہوتا
ہے یا کیوں زینب سے عشق کی آنکھ لڑاتا ہے۔
یہ محمد کی بناوٹ اور بیہودہ گوئی ہے۔ اور
۸۲ آنحضرت -
آنحضرت کے معراج کو مرگی زدہ کا ایک خواب پریشان ظاہر کر کے یوں لکھا ہے ) اس
کے خیال میں یہ گذرا ہوگا کہ میں نے اپنے تئیں خاتم النبیین ظاہر کیا ہے یہ حیلہ
گانٹھنا چاہیے کہ آج رات کو میں ساتوں آسمان اور عرش و کرسی کی سیر کر آیا۔
۹۷ اس کے آنحضرت) سارے کاموں میں عیاری ظاہر ہوتی ہے۔ محمد میں تعصب اور
مکاری دونوں باتیں کسی قدر پائی جاتی ہیں ۔ ۔۔ ساتھ اس کے ایک بے وفا خود غرض
//
ں۔ حقیقت میں اس کی گفتار اور رفتار اور عمر کے ساتھ بدی میں بڑھ گئی ۔
نبی بغیر معجزوں کے۔ ایمان بغیر بھیدوں کے۔ اور اخلاق بغیر محبت کے جس نے خونریزی
کے شوق کو ترغیب دیا۔ اور جس کی ابتدا اور انتہا بیحد شہوت پرستی کے ساتھ ختم ہوئی۔
اے عزیز و ۔۔۔۔۔ بلکہ آج ہی دین محمدی چھوڑ کے اور اس جھوٹے نبی کی پیروی ترک کر کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی