کتاب البریہ
حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كتاب البرية
عبدالمجید بتلایا اور کہا کہ میں جنم کا برہمن ہوں اور کہ میرا ہندو نام رلیا رام ہے اور والد کا نام
رام چند ہے اور کھجوری دروازہ بٹالہ کا رہنے والا ہوں طلبہ سال کی عمر میں مرزا نے مجھے مسلمان کیا
تھا جس کو سات سال گذرے ہیں وہ ایک ہندو دوست کی ترغیب سے مسلمان ہوا تھا اور وہ دوست
بھی اسی وقت مسلمان ہو گیا تھا۔ میرا دوست اروڑہ قوم کا تھا اور کر پارام اس کا نام تھا اب اس کا ۱۴۸
نام عبدالعزیز ہے اور بٹالہ میں کپوری دروازہ کے اندر تمبا کو فروشی کرتا ہے۔ سات سال کے
عرصہ میں مرزا صاحب کے یہاں طالب علم رہا اور قرآن کی تعلیم پاتا رہا۔ حال میں جو مرزاہ صاحب
کے دعاوی کی نسبت الہامات باطل ثابت ہوئے تو اس کو یقین ہوا کہ مرزا صاحب نبی نہیں
ہیں اور اس نے خیال کیا کہ مرزا صاحب اچھے آدمی نہیں ہیں اور شر انگیز ہیں۔ میں سیدھے
قادیان سے آیا ہوں ۔ اور عام طور پر علانیہ میں نے مرزا صاحب کو گالیاں دی تھیں ۔ جب
میں وہاں سے چلا تھا میں اپنے ساتھ کچھ نہیں لایا۔ خداوند مسیح کا قول ہے کہ سب کچھ چھوڑ
چھاڑ پیچھے چلو میں اور کچھ نہیں چاہتا ؟ ں چاہتا صرف بپتسمہ لینا لینا چاہتا ہوں اپنی معاش ٹوکری اٹھا کر
قلی گری کر کے بسر کروں گا ۔ ہم کو کوئی کافی وجہ اس نے نہ بتلائی کہ وہ امرتسر کیوں آیا ہے
اور ملک داری کی لپیٹی گئی اور وہ سلسلہ ہمارے وقت میں آکر بالکل ختم ہو گیا اور ایسا ہوا تاکہ
خدا خدا تعالیٰ نیا سلسلہ قائم کرے جیسا کہ براہین احمدیہ میں اُس سبحانہ کی طرف سے یہ الہام ہے ﴿۱۴۸
سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدک ینقطع آباء ک و يبدء منک یعنی خدا
جو بہت برکتوں والا اور بلند اور پاک ہے اس نے تیری بزرگی کو تیرے خاندان کی نسبت زیادہ
کیا۔ اب سے تیرے آبا کا ذکر قطع کیا جائے گا اور خدا تجھ سے شروع کرے گا۔ اور ایسا ہی اس
نے مجھے بشارت دی کہ میں تجھے برکت دوں گا اور بہت برکت دوں گا۔ یہاں تک کہ بادشاہ
تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“
بقيه حاشيه
پھر میں پہلے سلسلہ کی طرف عود کر کے لکھتا ہوں کہ بچپن کے زمانہ میں میری تعلیم
كتاب البرية
کیونکہ بٹالہ اور گورداسپور میں مشنری صاحب موجود ہیں اور نہ اس نے کوئی خاص وجہ بتلائی
کہ وہ کیوں خاص کر میرے پاس آیا ہے جب کہ اور بھی مشنری صاحب موجود ہیں۔ اس
نے صرف یہ کہا کہ اتفاقیہ ایک شخص کے آپ کی کوٹھی بتلانے پر آیا ہوں۔ جب ہم نے اسے
پوچھا کہ تم نے کرایہ ریل کا کہاں سے لیا تو وہ بتلا نہ سکا ۔ ان باتوں پر ہماری خاص توجہ
غور کے واسطے ہوئی اور غور طلب معاملہ ہم نے سمجھا اور یہ میرے دل میں گذرا کہ اس کے
۱۳۹ بیانات لیکھرام کے قاتل کے بیانات سے عجیب تشبیہ رکھتے ہیں۔ پس ہم نے اس کی طرف
خاص دھیان رکھا ۔ پس اس سے گفتگو کر کے ہم نے قصد مذکور کیا۔ اس شخص نے کچھ واقفیت
دین عیسوی سے ظاہر کی ہم م۔ نے پوچھا کہاں سے یہ واقفیت حاصل کی اس نے کہا کہ قادیاں
میں ایک عیسائی بٹالہ کا رہتا ہے جو مسلمان ہو کر مرزا صاحب کے یہاں رہتا ہے نام اس کا
سائیاں ہے۔ اس کے پاس انجیل مقدس تھی اور مطالعہ کیا کرتا تھا۔ جہاں سے مجھے شوق و رغبت
ہوئی۔ میں نے اس نوجوان کو مہاں سنگھ گیٹ والے شفا خانہ میں بھیج دیا کہ وہاں طالب علموں
کے پاس رہے اور تعلیم پائے ۔ اور ہم نے اس کو بوتلوں کے صاف کرنے وغیرہ کا کام دیا۔
قریباً پانچ چھ یوم تک وہ اس جگہ رہا۔ اول اس میں قابل توجہ یہ بات تھی کہ وہ مرزا صاحب
بقيه حاشيه
اس طرح پر ہوئی کہ جب میں چھ سات سال کا تھا تو ایک فارسی خواں معلم میرے لئے نوکر رکھا
گیا۔ جنہوں نے قرآن شریف اور چند فارسی کتابیں مجھے پڑھائیں اور اس بزرگ کا نام
فضل الہی تھا۔ اور جب میری عمر قریباً دس برس کے ہوئی تو ایک عربی خواں مولوی صاحب میری
تربیت کے لئے مقرر کئے گئے جن کا نام فضل احمد تھا۔ میں خیال کرتا ہوں کہ چونکہ میری تعلیم
خدا تعالیٰ کے فضل کی ایک ابتدائی تخم ریزی تھی اس لئے ان استادوں کے نام کا پہلا لفظ بھی
فضل ہی تھا۔ مولوی صاحب موصوف جو ایک دیندار اور بزرگوار آدمی تھے۔ وہ بہت توجہ اور
محنت سے پڑھاتے رہے اور میں نے صرف کی بعض کتابیں اور کچھ قواعد نحو ان سے پڑھے
اور بعد اس کے جب میں سترہ یا اٹھارہ سال کا ہوا تو ایک اور مولوی صاحب سے چند سال پڑھنے کا
كتاب البرية
کے حق میں بہت ہی بُرا بکتا تھا۔ دوم وہ بپتسمہ لینے کی از حد خواہش رکھتا تھا اور سوم وہ بلا وجہ
اور بلا طلبی ہمارے کوٹھی پر آ کر گشت اور سیر اور ملاقات چاہتا تھا۔ اور باوجود یکہ مے سال کی
عمر میں وہ محمدی ہوا تھا۔ اپنی گوت ( برہمن ) سے نا واقف تھا اور نانکوں سے نا واقف تھا اور
مختلف اشخاص سے مختلف قسم کی اپنی نسبت کہانی بیان کی ۔ مثلاً ایک شخص سے اس نے اپنے
دوست ایسر داس نام کو بجائے کر پارام کے بتلایا۔ بعد انقضائے پانچ روز ہم نے اپنے
ہسپتال واقع بیاس پر اسے بھیج دیا۔ وہاں بھی میرے طالب علم پڑھتے ہیں۔ جاتے ہی اس
نے ایک خط مولوی نورالدین کے نام جو میرزا صاحب کا دہنے ہاتھ کا فرشتہ ہے لکھا۔ یہ اسی ۱۵۰
شخص کی زبانی معلوم ہوا تھا کہ خط اُس نے لکھا ہے۔ مطلب اس خط کا یہ تھا کہ میں عیسائی
ہونے لگا ہوں آپ روک سکتے ہیں تو روک لیں ۔ یہ مطلب بھی اُس کی زبانی ہی معلوم ہوا تھا
اور دیگر شہادت بھی ہے۔ باعث خط لکھنے کا یہ تھا کہ ہم نے اس کو کہا تھا کہ یہ بہتر نہ ہوگا کہ ہم
مرزا صاحب کو لکھیں کہ یہ شخص عیسائی ہونا چاہتا ہے۔ کل کو یہ نہ کہیں کہ تم ان کے چور ہو۔ اس
نے کہا کہ نہیں میں خود ہی خط لکھتا ہوں ۔ اور اس نے خط لکھ کر بیرنگ ڈاک میں ڈالا ۔
اور مجھے خط کے ذریعہ سے خط لکھنے سے منع کیا تھا جب تک میرے بپتسمہ کا وقت ہو۔ وہ خط
اتفاق ہوا۔ ان کا نام گل علی شاہ تھا۔ ان کو بھی میرے والد صاحب نے نوکر رکھ کر قادیاں میں ۱۵۰
پڑھانے کے لئے مقرر کیا تھا۔ اور ان آخر الذکر مولوی صاحب سے میں نے نحو اور منطق اور
حکمت و غیره علوم مروجہ کو جہاں تک خدا تعالیٰ نے چاہا حاصل کیا اور بعض طبابت کی کتابیں میں
نے اپنے والد صاحب سے پڑھیں اور وہ فن طبابت میں بڑے حاذق طبیب تھے اور ان دنوں میں
مجھے کتابوں کے دیکھنے کی طرف اس قدر توجہ تھی کہ گویا میں دنیا میں نہ تھا۔ میرے والد صاحب
مجھے بار بار یہی ہدایت کرتے تھے کہ کتابوں کا مطالعہ کم کرنا چاہیے کیونکہ وہ نہایت ہمدردی سے
ڈرتے تھے کہ صحت میں فرق نہ آوے اور نیز ان کا یہ بھی مطلب تھا کہ میں اس شغل سے الگ
بقيه حاشيه
كتاب البرية
ہمارے پاس ہے اور ہم پیش کریں گے۔ پھر ہم نے اس نوجوان لڑکے کے حالات کی بابت
دریافت کرنا شروع کیا۔ ایک آدمی بٹالہ میں دریافت کے واسطے بھیجا گیا اس آدمی کا نام مولوی
عبدالرحیم ہے۔ اس نے بٹالہ کے متعلق حالات عبدالحمید کے محض جھوٹے پائے۔ ذرہ بھر بھی اس
میں سچ نہ تھا۔ تب مولوی عبدالرحیم سیدھا قادیاں میں مرزا صاحب کے پاس پہنچا اور مکان پر پہنچ
کر اس نے دریافت کیا کہ آیا کوئی شخص عبدالمجید نام یہاں پر ہے۔ ایک لڑکا وہاں تھا۔ اس نے کہا
کہ ہاں تھا مگر مرزا صاحب کو گالیاں دے کر چلا گیا ہے۔ پھر مولوی عبدالرحیم مرزا صاحب کے
پاس گیا اور دریافت پر کہا کہ میں عیسائی ہوں۔ اور عبدالمجید کی بابت دریافت کیا۔ مرزا صاحب
نے کہا کہ وہ جھوٹا ہے۔ پیدائشی مسلمان ہے اور اس کا پیدائشی نام عبدالحمید ہے اور وہ مولوی
۱۵۱ برہان الدین جہلمی کا بھتیجا ہے۔ وہ راولپنڈی میں عیسائی ہوا تھا اور یہاں قادیان میں آ کر پھر
مسلمان ہو گیا تھا اور چند عرصہ محنت ٹوکری اٹھا کے کرتا رہا۔ اور قریباً سات آٹھ یوم سے یہاں سے
چلا گیا ہے۔ اور یہ عرصہ اس عرصہ سے مطابق ہے جب وہ ہماری کوٹھی پر آیا تھا۔ اور آخر کار مرزا
صاحب نے کہا کہ اس کی اچھی طرح خاطر مدارات کرو اور خوراک پوشاک عمدہ دو تو وہ تمہارے
پاس رہے گا۔ پھر ہم نے جہلم سے دریافت کیا وہاں سے ہم کو معلوم ہوا کہ اس نوجوان آدمی کا نام
ہو کر ان کے عموم و ہموم میں شریک ہو جاؤں آخر ایسا ہی ہوا۔ میرے والد صاحب اپنے بعض
آباء اجداد کے دیہات کو دوبارہ لینے کے لئے انگریزی عدالتوں میں مقدمات کر رہے تھے
انہوں نے ان ہی مقدمات میں مجھے بھی لگایا اور ایک زمانہ دراز تک میں ان کاموں میں مشغول
رہا مجھے افسوس ہے کہ بہت سا وقت عزیز میرا ان بیہودہ جھگڑوں میں ضائع گیا اور اس کے ساتھ
ہی والد صاحب موصوف نے زمینداری امور کی نگرانی میں مجھے لگا دیا۔ میں اس طبیعت اور
فطرت کا آدمی نہیں تھا اس لئے اکثر والد صاحب کی ناراضگی کا نشانہ رہتا رہا۔ ان کی ہمدردی اور
مہربانی میرے پر نہایت درجہ پر تھی مگر وہ چاہتے تھے کہ دنیا داروں کی طرح مجھے رو بخلق بناویں
نية
كتاب البرية
عبدالمجید نہیں ہے اور کہ اس کا والد مر گیا ہے اس کی ماں نے اس کے ایک چچا سے نکاح کر لیا
ہے۔ اور دوسرا چا اور خاندان کا بڑا ممبر مولوی برہان الدین ہے جو مولوی برہان الدین غازی
کے نام سے مشہور ہے۔ وہ قوم کے گھڑ ہیں۔ برہان الدین معہ اپنے کل خاندان کے نہایت
ہی پکے محمدی ہیں۔ برہان الدین مجاہدین میں سے ہے۔ میرا مطلب ہے کہ جو مجاہدین سرحد
سے باہر ہیں ان سے اس کا واسطہ تعلق رہا ہے اور وہ بڑا لا دھڑک ہے اگر چہ اب عمر رسیدہ ہے
جہاں تک سنا ہے نیک معاش ضرور ہے اور نسبت سب خاندان خاص کر کے برہان الدین
مرزا صاحب پر جاں نثار ہیں۔ نوجوان آدمی کی کچھ حقیت قریباًاللہ بیگہ اراضی ہے اور کچھ
نقدی بھی ہے جو بوقت وفات والدش اس کے بچوں کے قبضہ میں آیا۔ یہ تحقیقات محمد یوسف خاں
نے کی تھی جو مرزا صاحب کا مرید سابق تھا اور خود بھی مجاہدوں کی بو رکھتا تھا اور برہان الدین کا
دوست قدیمی تھا۔ اس کا خط ہمارے پاس ہے جو پیش کیا جاتا ہے۔ مکرر ضرورت پیش کرنے
کی نہیں ہے۔ اس نو جوان کو کبھی بپتسمہ نہیں دیا گیا تھا اور وہ نہایت وحشیانہ اور ناشائستہ زندگی (۱۵۲)
بسر کر آیا تھا۔ اور اس نے اپنے چچا کے لن چوری کر کے شہوت پرستی میں خراب کئے تھے
رات و دن وہ بدمستوں عیاشوں اور رنڈی بازیوں میں پھرتا رہتا تھا۔ پھر ہم نے اس کے عیسائی
ہونے کے متلاشی ہونے کی بابت گجرات سے دریافت کیا بذات خود ہم نے دریافت کیا تھا۔
بقیه حاشيه
اور میری طبیعت اس طریق سے سخت بیزار تھی ۔ ایک مرتبہ ایک صاحب کمشنر نے قادیاں میں
آنا چاہا میرے والد صاحب نے بار بار مجھ کو کہا کہ ان کی پیشوائی کے لئے دو تین کوس جانا ۱۵۲
چاہیے مگر میری طبیعت نے نہایت کراہت کی اور میں بیمار بھی تھا اس لئے نہ جا سکا۔ پس یہ
امر بھی ان کی ناراضگی کا موجب ہوا اور وہ چاہتے تھے کہ میں دنیوی امور میں ہر دم غرق
رہوں جو مجھ سے نہیں ہو سکتا تھا ۔ مگر تا ہم میں خیال کرتا ہوں کہ میں نے نیک نیتی سے نہ
دنیا کے لئے بلکہ محض ثواب اطاعت حاصل کرنے کے لئے اپنے والد صاحب کی خدمت میں
كتاب البرية
معلوم ہوا کہ وہ گجرات کے ضلع مونگ کے ریلیف ورکس پر میٹ رہا تھا اور روز منادی کے وقت
آ کر پادری صاحب یا عیسائیوں کو دق کرتا تھا اور اپنی بہن کے پاس جو کہوا میں رہتی تھی سکونت
رکھتا تھا اور کہا کہ ایک روز میں انجیل پڑھتا تھا ایک دن بہنوئی نے نکال دیا اور پادری صاحب
کے پاس گجرات چلا آیا۔ ہماری دریافت کا نتیجہ یہ تھا کہ وہ لڑکا نہایت بد چلن اور مشکوک سا آدمی
گجرات میں تھا۔ اور اس لئے زنا کاری کی علت میں گجرات سے مشن والوں نے نکال دیا تھا۔
کسی صورت سے اس کو عیسائی نہیں سمجھا جاتا تھا بلکہ نہایت ہی برا محمدی سمجھا جاتا تھا۔ گجرات
میں اس کی دوست بازاری عورتیں تھیں یا ایک شخص میراں بخش جولاہا تھا جو مرزا صاحب کا سخت
عقیدت مند مرید ہے۔ جب ہم نے یہ باتیں سنیں تو ہمارا اشتباہ مرزا صاحب کی نسبت اور زیادہ
ہوا کہ وہ قادیان میں ٹوکری اٹھاتا رہا تھا اور آخر کار گالیاں دے کر چلا آیا ہے۔ جس کا اصل مدعا
۱۵۳﴾ یہ ہے کہ اس امر کا اشتباہ نہ ہو کہ اس نوجوان کی مرزا صاحب سے سازش ہے اور مرزا
صاحب جب مجھ سے دریافت کیا گیا تو جو معلوم تھا کہہ دیا تھا۔ ہم نے جرائم کے ارتکاب
کے اصول کا جو قانون ہے اس کی مطالعہ کیا ہے اور ہم کو معلوم ہے کہ بموجب اس علم کے جو
شخص زنا پر آمادہ ہو اس کو قتل پر آمادہ کرنا آسان ہے۔ نیز ایسے اشخاص جن کو حوران بہشت
کی تمنا ہو اور ایسے نوجوان کو جن کو زنا کی لت ہو قتل کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ یعنی ایسے
بقيه حاشيا
اپنے تئیں محو کر دیا تھا اور ان کے لئے دعا میں بھی مشغول رہتا تھا اور وہ مجھے دلی یقین سے بر
بالوالدین جانتے تھے اور بسا اوقات کہا کرتے تھے کہ میں صرف ترحم کے طور پر اپنے اس
بیٹے کو دنیا کے امور کی طرف توجہ دلاتا ہوں ورنہ میں جانتا ہوں کہ جس طرف اس کی توجہ ہے
یعنی دین کی طرف ۔ صحیح اور سچ بات یہی ہے ہم تو اپنی عمر ضائع کر رہے ہیں ۔ ایسا ہی ان
کے زیر سایہ ہونے کے ایام میں چند سال تک میری عمر کراہت طبع کے ساتھ انگریزی
ملازمت میں بسر ہوئی ۔ آخر چونکہ میرا جدا رہنا میرے والد صاحب پر بہت گراں تھا
كتاب البرية
شخص کے واسطے حوران بہشت کا خیال بڑھ کر لقمہ ہے۔ جان جائے تو چلی جائے حوران
بہشت تو ملیں گی۔ نیز ہم کو یہ بھی علم ہوا کہ وہ نوجوان ابا م ہوا کہ وہ نو جوان ایک نکھے مسلمان خاندان جہلمی ۔ سے تھا
جن کو مرنے کا ذرا خوف نہیں ہے۔ اور اگر وہ بطور مرید مرزا صاحب کے مرتا تو مرزا صاحب
کی عزت تھی ۔ اور اگر وہ بطور مسلمان کے مرتا تو شہید کہلاتا اور اگر یونہی مر جاتا تو اس کے
چوں کو جائیداد سے فائدہ تھا۔ ان باتوں کو مد نظر رکھ کر ہم بیاس گئے اور رو بروئے گواہان
ہم نے اس نوجوان سے گفتگو کی اور میرے وعدہ پر کہ ہم تمہا را بر انہیں چاہتے اس لڑکے نے
پانچ کس گواہان کے رو بروئے اقرار کیا اور خود لکھ کر (حرف) دیا جو ہمارے رو بروئے اس
نے لکھا تھا اور پھر رو بروئے صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر امرتسر کے تصدیق بھی کرا دیا تھا۔
علاوہ اس اقرار نامہ کے اس نوجوان نے از خود مجھے کہا کہ میں بایماء مرزا صاحب جان بوجھ
کر ان کو گالیاں دیگر آیا تھا۔ اور یہ بھی اس نے ہم کو کہا کہ ریل کا کرایہ بطور مزدوری ۱۵۴
ٹوکری اٹھانے کے مرزا صاحب نے دیا ہے اور پھر یہ بھی اس نے ہم کو کہا کہ جو خط مولوی
نور الدین کو بیاس سے بھیجا تھا اس سے غرض یہ تھی کہ میری سکونت کا اس کو پتہ ملے ۔
اس لئے ان کے حکم سے جو عین میری منشاء کے موافق تھا میں نے استعفا دے کر اپنے تئیں
اس نوکری سے جو میری طبیعت کے مخالف تھی سبکدوش کر دیا اور پھر والد صاحب کی
خدمت میں حاضر ہو گیا۔ اس تجربہ سے مجھے معلوم ہوا کہ اکثر نوکری پیشہ نہایت گندی
زندگی بسر کرتے ہیں ۔ ان میں سے بہت کم ایسے ہوں گے جو پورے طور پر صوم اور صلوٰۃ
کے پابند ہوں اور جو اُن نا جائز حظوظ سے اپنے تئیں بچاسکیں جو ابتلا کے طور پر ان کو
پیش آتے رہتے ہیں ۔ میں ہمیشہ ان کے منہ دیکھ کر حیران رہا اور اکثر کو ایسا پایا کہ ان کی
تمام دلی خواہشیں مال و متاع تک خواہ حلال کی وجہ سے ہو یا حرام کے ذریعہ سے محدود ۱۵۴
تھیں ۔ اور بہتوں کی دن رات کی کوششیں صرف اسی مختصر زندگی کی دنیوی ترقی کے لئے
بقیه حاشيه
كتاب البرية
اس نے یہ بھی کہا کہ مولوی نور الدین کو اس سازش کا کچھ علم نہیں ہے اور نہ اس نے کبھی کچھ
اس بارے میں کہا تھا۔ پریم داس کی زبانی ہم کو معلوم ہوا کہ اس نوجوان کے پیچھے دو آدمی اور
پھرتے تھے اور ہمارا خیال لیکھرام کے قاتل کے نہ پائے جانے پر غور کر کے یہ تھا کہ وہ دو
آدمی اس کو بھی مار ڈالیں گے بعد اس کے کہ وہ مجھے قتل کرے۔ اس لئے ہم نے بڑے خرچ و
احتیاط سے اس نوجوان لڑکے کی جان کی حفاظت کی ۔ ۳۱ / جولائی ۹۷ ء کو ہم اس کو پھر امرتسر
لے گئے اور حکام ضلع کو اطلاع دیا۔ پھر تحقیقات ہوئی جس کا ہم کو حال معلوم نہیں ۔ ہم کو
اندیشہ ہے کہ مرزا صاحب کی ایماء سے نقض امن ہونے کا احتمال ہے اور ہم کو اندیشہ ہے کہ
وہ اور بھی سازشیں کرنا چاہتا ہے۔ جو پیشگوئی مرزا صاحب نے ہماری نسبت کی ہے وہ ہتک
آمیز ہے اور ممکن ہے کہ ہماری طرف سے وہ نقض امن کرانا چاہتے ہیں کہ میں خودان
بے عزتی کے الفاظ کو دیکھ کر نقض امن کروں ۔ ہم کو اپنی حفاظت کا اکثر انتظام کرنا پڑتا ہے۔
چونکہ ہم ڈاکٹر ہیں ہم کو اکثر اوقات ہر قسم کے اشخاص سے تعلق پڑتا ہے اور اگر اس قسم کا
۱۵۵) اندیشہ لاحق حال رہے تو شاید نقض امن ہو جائے۔ ہمارے خیال میں آئندہ کے لئے
بقيه حاشيه
مصروف پائیں۔ میں نے ملازمت پیشہ لوگوں کی جماعت میں بہت کم ایسے لوگ پائے کہ جو
محض خدا تعالیٰ کی عظمت کو یاد کر کے اخلاق فاضلہ حلم اور کرم اور عفت اور تواضع اور انکسار اور
خاکساری اور ہمدردی مخلوق اور پاک باطنی اور اکل حلال اور صدق مقال اور پر ہیز گاری کی
صفت اپنے اندر رکھتے ہوں ۔ بلکہ بہتوں کو تکبر اور بد چلنی اور لا پروائی دین اور طرح طرح کے
اخلاق رذیلہ میں شیطان کے بھائی پایا۔ اور چونکہ خدا تعالیٰ کی یہ حکمت تھی کہ ہر ایک قسم اور ہر
ایک نوع کے انسانوں کا مجھے تجربہ حاصل ہو اس لئے ہر ایک صحبت میں مجھے رہنا پڑا۔ اور بقول
صاحب مثنوی رومی وہ تمام ایام سخت کراہت اور درد کے ساتھ میں نے بسر کئے ۔
من بہر جمعیتے نالاں شدم
جفت خوش حالان و بد حالاں شدم
كتاب البرية
کوئی پیشگوئی جو میری نسبت نقصان یا موت وغیرہ کی کی جائے اس کو نقض امن تصور کیا
جاوے۔ بیاس پر ایک زندہ سانپ پکڑا گیا تھا تو عبدالحمید نے بڑی منت اور زاری کی تھی کہ
ڈاکٹر صاحب نے حکم دیا ہے کہ جب سانپ کوئی پکڑا جائے تو ہمارے پاس لانا ۔ حالانکہ ہم
نے کوئی ایسا حکم نہیں دیا تھا۔ دستخط حاکم
نقل بیان مشموله مقدمہ عدالت فوجداری با جلاس کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر ضلع گورداسپور
مرجوعه
فیصلہ نمبر بسته نمبر مقدمه
ور اگست ۹۷ زیر تجویز از محکمه
۳/۳
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام مرزاغلام احمد قادیانی
جرم ۱۰۷ ضابطہ فوجداری
مہر عدالت
دستخط حاکم
15/8/97
تتمہ بیان ڈاکٹر کلارک صاحب با قرار صالح ۱۲ اگست ۹۷
پیشگوئی جو بر خلاف سلطان محمد کے مسلمانوں سے کی گئی تھی اور عبداللہ آتھم کی بابت جو عیسائیوں
هر کسی از ظن خود شد یار من وز درون من بخست اسرار من
اور جب میں حضرت والد صاحب مرحوم کی خدمت میں پھر حاضر ہوا تو بدستور ان ہی
زمینداری کے کاموں میں مصروف ہو گیا ۔ مگر اکثر حصہ وقت کا قرآن شریف کے تدبر اور
تفسیروں اور حدیثوں کے دیکھنے میں صرف ہوتا تھا اور بسا اوقات حضرت والد صاحب کو وہ
کتابیں سنایا بھی کرتا تھا اور میرے والد صاحب اپنی ناکامیوں کی وجہ سے اکثر مغموم اور
مہموم رہتے تھے ۔ انہوں نے پیروی مقدمات میں ستر ہزار روپیہ کے قریب خرچ کیا تھا
جس کا انجام آخر نا کامی تھی ۔ کیونکہ ہمارے بزرگوں کے دیہات مدت سے ہمارے قبضہ
سے نکل چکے تھے اور ان کا واپس آنا ایک خیال خام تھا ۔ اسی نامرادی کی وجہ سے حضرت
والد صاحب مرحوم ایک نہایت عمیق گرداب علم اور حزن اور اضطراب میں زندگی بسر کرتے تھے ۔
بقيه حاشيه
كتاب البرية
سے مرزا صاحب نے کی تھی وہ پوری نہ ہوئی ۔ اور صرف پیشگوئی برخلاف لیکھرام کے جو ہندوؤں
۱۵۶ کے واسطے تھی باقی تھی۔ پیشگوئیوں کے پورا نہ ہونے کے واسطے مرزا صاحب کو آمدنی میں نقصان
پہنچا۔ بعد مرگ لیکھرام کے مرزا صاحب نے ایک اشتہار (حرف M) جاری کیا جس میں وہ
لیکھرام کے قتل کا ذکر کرتے ہیں (اشتہار پیش کیا گیا ) ایک اور اشتہار جاری ہوا تھا ( حرف N)
مرزا صاحب کی طرف سے جس میں مرزا صاحب ایک اور اشتہار پیش کیا جاتا
ہے ( حرف D) جس میں عبداللہ آتھم کے مر جانے پیشگوئی بابت صفائی سے تحریر ہو جانے کا مرزا
صاحب نے ذکر کیا ہے۔ بسوال عدالت ایک خط امرتسر سے عبدالحمید نے قادیاں کسی شخص کے نام
بقيه حاشيه
اور مجھے ان حالات کو دیکھ کر ایک پاک تبدیلی پیدا کرنے کا موقعہ حاصل ہوتا تھا۔ کیونکہ حضرت
والد صاحب کی تلخ زندگی کا نقشہ مجھے اس بے لوث زندگی کا سبق دیتا تھا جو دنیوی کدورتوں سے
پاک ہے۔ اگر چہ حضرت مرزا صاحب کے چند دیہات ملکیت باقی تھے اور سرکار انگریزی کی
طرف سے کچھ انعام بھی سالانہ مقرر تھا اور ایام ملازمت کی پنشن بھی تھی۔ مگر جو کچھ وہ دیکھ چکے
تھے اس لحاظ سے وہ سب کچھ بیچ تھا۔ اسی وجہ سے وہ ہمیشہ مغموم اور محزون رہتے تھے۔ اور بارہا
کہتے تھے کہ جس قدر میں نے اس پلید دنیا کے لئے سعی کی ہے اگر میں وہ سعی دین کے لئے کرتا تو
شاید آج قطب وقت یا غوث وقت ہوتا اور اکثر یہ شعر پڑھا کرتے تھے ۔
۱۵۵ جلد میں ابھی لکھ چکا ہوں کہ یہ دونوں پیشگوئیاں بڑی صفائی سے پوری ہوگئی ہیں۔ سلطان محمد یعنی احمد بیگ
کا جو داماد ہے اس کی نسبت جو پیشگوئی تھی اس میں احمد بیگ اس کا خسر بھی شامل تھا اور پیشگوئی میں
شرط تو ہ تھی۔ چنانچہ احمد بیگ نے شوخی اور تکذیب پر اصرار کیا اس لئے میعاد کے اندرفوت ہو گیا دیکھو
یہ پیشگوئی کیسی صفائی سے پوری ہوئی ۔ رہا اس کا داماد سواحمد بیگ کی موت نے ان سب پر لرزہ ڈال
دیا اور لرزاں اور ترساں ہو گئے ۔ اس لئے خدا نے اس کے داماد سلطان محمد کو کسی اور وقت تک مہلت
دیدی اور آتھم بھی الہامی شرط کی وجہ سے اور اخفائے شہادت سے بموجب ہمارے الہام کے مر گیا۔
پھر یہ کیسا ظلم ہے کہ سچ کو جھوٹ سمجھتے ہیں ۔ منہ
كتاب البرية
بھیجا تھا جس کا پتہ نہیں کون تھا۔ عبدالحمید نے مجھ سے کہا تھا جب وہ امرتسر آیا تھا کہ میں
سات سال ہندو سے مسلمان ہو کر مرزا صاحب کے پاس رہا تھا اور تعلیم پاتا رہا تھا۔ مجھ کو یہ
معلوم نہیں کہ برہان الدین ولقمان کے درمیان ناراضگی ہے یا نہ۔ برہان الدین جو خاندان
کا سر گروہ مرزا صاحب کا مرید ہے۔ بجواب وکیل مدعا علیہ۔ عبدالمجید ۴ ۵ بجے شام کے
میری کوٹھی پر ۶ ارجولائی ۹۷ کو مجھے آکر ملا تھا۔ میں اپنے دفتر کے کمرے میں تھا۔ اس نے
ہمارے پوچھنے پر کون ہو کیوں آئے ہو۔ اس نے اپنا نام وغیرہ سلسلہ وار بتلایا ۔ آدھ گھنٹہ تک ۱۵۷
میرے پاس بیٹھا رہا تھا۔ جو کچھ اس نے مج نے مجھ سے ۔ سے گفتگو کی تھی وہ میں نے اپنے بیان میں لکھا
دی۔ اس کے علاوہ اور کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ عبدالحمید کے آتے ہی شکل دیکھ کر ہم کو اس کی
نسبت شک ہوا کہ یہ وہ شخص ہے جس کو مرزا صاحب نے میرے قتل کے واسطے بھیجا ہے۔
میں نے کسی کو یعنی پولیس وغیرہ کو اطلاع نہیں دی۔ مگر اپنے لوگوں کو کہا کہ اس کو رکھو اور
دھیان رکھو مگر اپنا پتہ اس کو نہ دو۔ عبدالحمید کے پاس کوئی ہتھیار اور کوئی چیز نہیں تھی۔ ہم نے
کسی سے یہ ذکر نہیں کیا کہ ہمارا اشتباہ اس شخص کی نسبت ہے کہ وہ ہم کو قتل کرے گا۔
باہر کمرے کے دو تین آدمی تھے مگر ہماری باتیں نہیں سنتے تھے ۔ میرا حق ہے کہ اگر کوئی
شخص مارنے کے واسطے بھی آوے میں اس
اس کو
تعلیم عیسوی دوں خواہ ہم کو شبہ ہو کہ وہ
بقيه حاشيه
عمر بگذشت و نماندست جز ایامی چند به که در یاد کسے صبح کنم شامے چند
اور میں نے کئی دفعہ دیکھا کہ وہ ایک اپنا بنایا ہوا شعر رقت کے ساتھ پڑھتے تھے اور وہ یہ ہے۔
از در تو اسے کس ہر بیکسے ۔ نیست امیدم کہ روم نا امید ۔ اور کبھی درد دل سے یہ شعر اپنا پڑھا کرتے
تھے۔ بآب دیدہ عشاق وخا کپائے کسے۔ مراد لے ست کہ درخوں تپر بجائے کسے۔ حضرت عزت ۱۵۷
جل شانہ کے سامنے خالی ہاتھ جانے کی حسرت روز بروز آخری عمر میں ان پر غلبہ کرتی گئی تھی بار ہا
افسوس سے کہا کرتے تھے کہ دنیا کے بے ہودہ خرخشوں کے لئے میں نے اپنی عمر ناحق ضائع کر دی۔
ایک مرتبہ حضرت والد صاحب نے یہ خواب بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
كتاب البرية
مار نے آیا ہے میں اس کو تعلیم کو تعلیم دوں گا۔ اور دوم ہم نے اس نوجوان کو اس واسطے رکھا کہ اگر کوئی دوں گا۔
شرارت بھی کرے تو اچھا ہے کہ ان کو لینے کے دینے پڑ جاویں (سوال۔ کیا آپ اپنی جان کی
پرواہ نہیں کرتے ) یہ سوال بے تعلق ہے میں جواب نہیں دیتا۔ عبدالحمید کو جلال الدین
ملازم شفا خانہ ہسپتال میں بعد کے بعد گفتگو لے گیا تھا۔ کیونکہ اسی جگہ ہمارے طالب علم رہتے ہیں اور
جلال الدین کو بھی ہم نے کہا تھا کہ عبدالحمید پر نظر رکھنا مگر کسی بھید سے واقف نہ کرنا ۔ کسی
۱۵۸ خاص بھید کا ذکر نہ تھا عام طور پر کہا تھا ۲۲ جولائی ۹۷ کی شام تک عبد الحمید کو شفا خانہ میں رکھا
گیا تھا۔ ۱۶ سے ۲۲ تاریخ تک شاید پیر کے دن ۱۹ار تاریخ ۴- ۵ بجے شام کے قریب ہماری کوٹھی پر
آیا خواہ مخواہ آیا بلایا نہ تھا اور ادھر اُدھر جھانکتا تھا۔ میں نے برآمدہ میں اس کو ڈانٹا کہ کیوں بلا
بلائے چلا آیا ہے جا چلا جا۔ اس وقت اس کے ہاتھ میں کوئی پتھر وغیرہ نہ تھا۔ ہمارے ڈاکٹر
شفا خانہ نے ہم سے کہا تھا کہ عبد الحمید کو سوزاک ہے ڈاکٹر نے اس کا علاج کیا تھا۔ بیاس
میں بھی ہمارے طالب علم ہیں اس لئے ہم نے مناسب سمجھا کہ وہاں اس کو بھیج دیا جاوے
بقي
ه حاشيه
کو دیکھا کہ ایک بڑی شان کے ساتھ میرے مکان کی طرف چلے آتے ہیں جیسا کہ ایک
عظیم الشان با دشاہ آتا ہے تو میں اُس وقت آپ کی طرف پیشوائی کے لئے دوڑ ا جب قریب
پہنچا تو میں نے سوچا کہ کچھ نذر پیش کرنی چاہیے ۔ یہ کہہ کر جیب میں ہاتھ ڈالا جس میں
صرف ایک روپیہ تھا اور جب غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ بھی کھوٹا ہے ۔ یہ دیکھ کر میں
چشم پر آب ہو گیا اور پھر آنکھ کھل گئی۔ اور پھر آپ ہی تعبیر فرمانے لگے کہ دنیا داری کے ساتھ
خدا اور رسول کی محبت ایک کھوٹے روپیہ کی طرح ہے۔ اور فرمایا کرتے تھے کہ میری
طرح میرے والد صاحب کا بھی آخر حصہ زندگی کا مصیبت اور غم اور حزن میں ہی گذرا
اور جہاں ہاتھ ڈالا آخر نا کامی تھی اور اپنے والد صاحب یعنی میرے پر دادا صاحب کا
ایک شعر بھی سنایا کرتے تھے جس کا ایک مصرع راقم کو بھول گیا ہے اور دوسرا یہ ہے کہ ع
کہ جب تدبیر کرتا ہوں تو پھر تقدیر ہستی ہے۔ اور یہ غم اور درد ان کا پیرانہ سالی میں