کتاب البریہ

حصہ 15

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كتاب البرية
مصدقه
عدالت
نقل مطابق اصل
اجلاسی کپتان مان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور
۹ را گست ۹۷
بنام میرزا غلام احمد ولد میرزا غلام مرتضی ذات مغل ساکن قادیاں پر گنہ بٹال ضلع گورداسپور
ہر گاہ ہم کو صاحب مجسٹریٹ ضلع امرتسر سے اطلاع ملی ہے اور بیانات ڈاکٹر مارٹن
کلارک و عبد الحمید سے جو صاحب موصوف نے قلمبند فرمائے ہیں اور ہمارے پاس بھیجے گئے ہیں
اطلاع مذکور کی تائید ہوتی ہے کہ تم نے عبدالحمید کو ڈاکٹر مارٹن کلارک کے قتل کرنے کی ترغیب دی
ہے اس لئے احتمال ہے کہ تم نقض امن کرنے والے ہو یا ایسا فعل کرنے والے ہو جس سے غالباً
نقض امن ہوگا۔ لہذا بذریعہ اس حکم کے تم کو حکم ہوتا ہے کہ بتاریخ ۱۰ اگست ۹۷ ، یوم منگل وار بحضور
صاحب مجسٹریٹ ضلع بمقام بٹالہ وقت کچہری حاضر ہو کر وجہ اس امر کی ظاہر کرو کہ کیوں تم سے مچلکہ ۱۳۹
تعدادی ایک ہزار روپیه بطور تاوان با قرار حفظ امن خلائق تا میعاد ایک سال کے نہ لیا جاوے
بقيه حاشيه
مشائخ وقت کے بزرگ لوگوں میں سے اور صاحب خوارق اور کرامات تھے ۔ جن کی
صحبت میں رہنے کے لئے بہت سے اہل اللہ اور صلحاء اور فضلاء قادیان میں جمع ہو گئے
تھے۔ اور عجیب تریہ کہ کئی کرامات ان کی ایسی مشہور ہیں جن کی نسبت ایک گروہ کثیر
مخالفان دین کا بھی گواہی دیتا رہا ہے۔ غرض وہ علاوہ ریاست اور امارت کے اپنی ۱۳۹
دیانت اور تقویٰ اور مردانہ ہمت اور اولوالعزمی اور حمایت دین اور ہمدردی مسلمانوں
کی صفت میں نہایت مشہور تھے اور ان کی مجلس میں بیٹھنے والے سب کے سب متقی اور
نیک چلن اور اسلامی غیرت رکھنے والے اور فسق و فجور سے دور رہنے والے اور بہادر

كتاب البرية
اور ضمانت نامه نوشته دو ضامنان بقید مبلغ ایک ہزار روپیہ فی ضامن بطور تاوان کے داخل نہ
کرایا جاوے۔
آج بتاریخ ۱۹ اگست ۹۷ ء ہمارے دستخط اور عدالت کی مہر سے جاری کیا گیا
نمبر ۴
دستخط ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور
سمن بنام مستغاث علیہ
حسب دفعه ۱۵۲- مجموعه ضابطہ فوجداری
بعدالت کپتان ڈگلس صاحب مجسٹریٹ ضلع
بنام مرزا غلام احمد ولد مرزاغلام مرتضی ذات مغل ساکن قادیاں مغلاں پر گنہ بٹالہ ضلع گورداسپور
جو کہ حاضر ہونا تمہارا بغرض جوابدہی الزام دفعہ ۰۷ ا ضابطہ فوجداری ضرور ہے لہذا تم کو
اس تحریر کے ذریعہ سے حکم ہوتا ہے کہ بتاریخ ۱۰ ر ماہ اگست ۱۸۹۷ ء اصالتا یا بذریعہ مختار ذی اختیار
یا جیسا ہو موقعہ پر بمقام بٹالہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حاضر ہو۔ اور اس باب میں تاکید جانو۔
دستخط مجسٹریٹ ضلع گورداسپور
بقيه حاشيه
اور با رعب آدمی تھے۔ چنانچہ میں نے کئی دفعہ اپنے والد صاحب مرحوم سے سنا ہے کہ اس
زمانہ میں ایک دفعہ ایک وزیر سلطنت مغلیہ کا قادیاں میں آیا جو غیاث الدولہ کے نام سے
مشہور تھا اور اس نے میرزا گل محمد صاحب کے مدبرانہ طریق اور بیدار مغزی اور ہمت اور
اولوالعزمی اور استقلال اور عقل اور فہم اور حمایت اسلام اور جوش نصرت دیں اور تقوی اور
طہارت اور دربار کے وقار کو دیکھا اور ان کے اس مختصر در بار کو نہایت متین اور عقلمند اور
نیک چلن اور بہادر مردوں سے پُر پایا تب وہ چشم پر آب ہو کر بولا کہ اگر مجھے پہلے خبر ہوتی
کہ اس جنگل میں خاندان مغلیہ میں سے ایسا مرد موجود ہے جس میں صفات ضرور یہ سلطنت

نقل ڈگلس
كتاب البرية
بیان مشموله متل با جلاس کپتان ایم ڈبلیوڈ ٹس صاحب بہادر ڈپٹی ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور ۱۴۰
مصدقه
عدالت
مہر عدالت)
سرکار دولتمدار قیصرہ ہند بذریعہ ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب بنام میرزاغلام احمد قادیانی
مستغيث
جرم ۱۰۷ ضابطہ فوجداری
بیان ہنری مارٹن کلارک با قرار صالح
مستغاث علیہ
میں پندرہ سال سے ڈاکٹر مشنری ہوں ۔ ہماری واقفیت مرزا صاحب سے ۱۸۹۳ء سے
ہے۔ مسٹر عبد اللہ آتھم اور ان کے درمیان جب مناظرہ مذہبی ہوا تھا میں اس کا موجد تھا۔
مرزا غلام احمد نے اپنے آپ کو مسلمانوں کے پیشوا ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے پہلے کہ
مناظرہ ہو ہم نے ایک کتاب پیش کی جو مولوی محمد حسین بٹالوی نے لکھی تھی اور اس میں
اہل اسلام کے پیشواؤں نے قرار دیا کہ مرزا صاحب مسلمان نہیں ہیں بلکہ کافر ہیں اور
دجال کا چا ہیں۔ میں عیسائیوں کی طرف سے پریذیڈنٹ کمیٹی مناظرہ تھا۔ دو مرتبہ
عبد اللہ آتھم کی جگہ ہم کو مناظرہ میں بیٹھنا پڑا اور مرزا غلام احمد کو سخت زک اٹھانا پڑا۔
مرزا صاحب نے ا نے اظہار کیا کہ وہ معجزات دکھلاتے ہیں۔ ہم نے ا م نے اندھوں لنگڑوں کو اچھا کرنے
کے واسطے کہا جو موجود کئے گئے تھے۔ مگر وہ نہ کر سکے۔ پھر مرزا صاحب نے پیش گوئی کی کہ عیسائی ۱۴۱
بقيه حاشيه
کے پائے جاتے ہیں تو میں اسلامی سلطنت کے محفوظ رکھنے کے لئے کوشش کرتا کہ ایام کسل اور
نالیاقتی اور بد وضعی ملوک چغتا ئیہ میں اسی کو تخت دہلی پر بٹھایا جائے۔
اس جگہ اس بات کا لکھنا بھی فائدہ سے خالی نہ ہوگا کہ میرے پردادا صاحب
موصوف یعنی میرزا گل محمد نے بچکی کی بیماری سے جس کے ساتھ اور عوارض بھی تھے وفات پائی
تھی۔ بیماری کے غلبہ کے وقت اطباء نے اتفاق کر کے کہا کہ اس مرض کے لئے اگر چند روز شراب
کو استعمال کرایا جائے تو غالبا اس سے فائدہ ہوگا مگر جرات نہیں رکھتے تھے کہ ان کی خدمت میں

كتاب البرية
مخالف پندرہ ماہ کے اندر مر جاوے گا یعنی جو شخص فریقین سے راستی پر نہیں ہے پندرہ ماہ کے اندر
رائے موت ہاویہ میں گرایا جاوے گا۔ کتاب جنگ مقدس چھا پہ شدہ پیش کرتا ہوں۔ اور جس جگہ
مرزا صاحب نے یہ پیش گوئی لکھی ہے نشان A کر دیا ہے۔ بعد ازیں لوگوں کے خیالات عبداللہ
آتھم صاحب کی طرف تھے۔ عبد اللہ آتھم ضعیف آدمی تھا۔ بہت سے آدمی عبد اللہ آتھم کی تیمارداری
پر تھے۔ عبداللہ آتھم پر بہت حملہ کئے گئے جس سے اس کو اپنے مکان کی تبدیلی کرنی پڑی۔ وہ
امرتسر سے لدہانہ اور لدہانہ سے فیروز پور گیا۔ پیش گوئی کے آخری دو ماہ میں عبداللہ آتھم کی خاص
نگرانی بذریعہ پولس کرائی گئی۔ دن رات خاص حملہ جو کیا گیا ایک امرتسر میں ہوا تھا یعنی ایک
سانپ کو برا) ایک برتن میں بند کر کے ایک شخص پادری عبد اللہ آتھم عیسائی کے مکان میں ڈال
گیا۔ گو ہم نے خود نہیں دیکھا۔ مگر یہ امر سچ ہے کہ وہ سانپ مارا گیا تھا۔ اور عام لوگ کہتے
تھے۔ مسٹر آتھم نے بھی ہمیں اطلاع دی ہے کہ ایسا ہوا۔ فیروز پور میں دو دفعہ عبداللہ آتھم کی
طرف بندوق چلائی گئی۔ اور ایک مرتبہ عبداللہ آتھم کے سونے کے کمرہ کا دروازہ توڑا گیا
بقیه حاشیه
عرض کریں۔ آخر بعض نے ان میں سے ایک زم تقریر میں عرض کر دیا۔ تب انہوں نے کہا کہ اگر
خدا تعالیٰ کو شفا دینا منظور ہو تو اس کی پیدا کردہ اور بھی بہت سی دوائیں ہیں میں نہیں چاہتا کہ اس
پلید چیز کو استعمال کروں اور میں خدا کے قضا و قدر پر راضی ہوں آخر چند روز کے بعد
اگر واقعی میعاد کے اندر تین حملے ہماری طرف سے ہوئے تھے تو کیا خیال میں آ سکتا ہے کہ آتھم اور اس
کے عزیز با وجود تین حملوں کے ایسے چپ رہتے کہ نہ نالش کرتے اور نہ اخباروں میں چھپواتے اور نہ ہمیں
ضمانت کے لئے طلب کرواتے بلکہ میعاد گذرنے کے بعد اس وقت شور مچایا کہ جب آٹھم کے ڈر جانے
کے بارے میں پانچ ہزار اشتہار ہماری طرف سے نکلا تا کوئی بہانہ ہاتھ آجائے۔ اگر ہمارے اشتہار سے
پہلے آتھم کی طرف سے کوئی تحریر شائع ہوئی ہے تو وہ پیش کرنی چاہئے۔ آتھم میعاد کے اندر جب کہ اس پر
حملے ہوئے تھے کیوں چپ رہا اور پھر میعاد کے بعد ہمارے اشتہارات سے پہلے کیوں اس کے منہ پر قفل لگا
رہا حاضرین جانتے ہیں کہ پیش گوئی کو سنتے ہی آثار خوف اُس پر ظاہر ہو گئے تھے۔ منہ

كتاب البرية
نقل مطابق اصل
مرزا غلام احمد دولت مند آدمی ہے وہ ہمیشہ اپنے دعاوی کے بطلان کرنے کے واسطے بڑی بڑی
رقمیں شرطیہ لکھتے ہیں۔ چنانچہ اشتہار معیار الاخیار والاشرار میں پانچ ہزار انعام کا وعدہ انہوں نے ۱۴۲
لکھا ہے۔ مجھ کو علم ہوا ہے کہ وہ بہت روپیہ اپنے پیروان سے حاصل کرتا ہے۔ ڈاک خانہ کی
معرفت اس کو بہت روپیہ حاصل ہوتا ہے۔ عبداللہ آتھم کی زندگی پر حملے جو ہوئے وہ عام طور پر
مرزا صاحب کی طرف منسوب کئے گئے۔ اخباروں میں اسی طرح درج ہوتا رہا۔ مگر مرزا صاحب
نے کبھی ان کی تردید نہیں کی بلکہ ایک طرح پر ہیں کی بلکہ ایک طرح پر خوشی منائی اور یہ اظہار کیا کہ ع یہ اظہار کیا کہ عبداللہ آتھم
اسی مرض سے انتقال فرما گئے ۔ موت تو مقدر تھی مگر یہ ان کا طریق تقوی ہمیشہ کے لئے یادگار رہا کہ
موت کو شراب پر اختیار کر لیا۔ موت سے بچنے کے لئے انسان کیا کچھ نہیں کرتا لیکن انہوں نے
معصیت کرنے سے موت کو بہتر سمجھا۔ افسوس ان بعض نوابوں اور امیروں اور رئیسوں کی حالت
☆
یہ کس قدر صریح دروغ ہے کہ میری طرف سے حملوں کی کوئی تردید نہیں ہوئی۔ میں نے تو صد با اشتہارات اور تین ضخیم کتامیں ۱۴۴
اسی غرض سے شائع کیں کہ اگر میری طرف سے حملے ہوئے ہیں تو آتھم میرے پر عدالت میں نالش کرے یا قسم کھائے۔ بلکہ
اسی حجت کے پوری کرنے کے لئے قسم کھانے پر چار ہزار روپیہ دینا بھی کیا۔ سو اس سے زیادہ اس بے ہودہ اور بے اصل الزام کی
اور کیا تردید کی جاتی۔ آتھم تو ایسا چپ ہوا کہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔ یہاں تک کہ میرے دوسرے الہام کے موافق فوت ہو گیا۔
عجیب بات ہے کہ میعاد پیشگوئی کے اندر تین حملے ہوئے ہوں اور آتھم ایسے وقت چپ رہے کہ جب شور و غوغا کرنا اس کا فرض تھا
اور پھر میعاد کے بعد بھی میرے اشتہارات کے شائع ہونے تک چپ رہے۔ اور جب اس کو پیش گوئی سے ترساں و لرزاں ہونے
پر بار بار ملزم کیا جائے تو اس وقت تین حملے پیش کئے جائیں اور پھر قسم کے لئے بلانے کے وقت بھاگ جائے کہ ہمارے مذہب
میں منع ہے اور نہ نالش کرے۔ افسوس پادری صاحبوں کی یہ دیانت ہے۔ ڈاکٹر کلارک اور وارث دین وغیرہ نے عدالت میں قسم کھا
کر اس عقیدہ کو بھی حل کر دیا کہ آتھم کا قسم سے انکار کرنا صحت نیت پر مبنی تھایا فسادنیت پر۔ یہ بھی یادر ہے کہ آتھم کو ڈرتے رہنے کا
تو اقرار تھا اور تنقیح طلب یہ امر تھا کہ وہ خوف پیش گوئی سے تھا یا حملوں سے۔ سو آتھم نے قسم نہ کھانے اور نالش نہ کرنے اور چپ
رہنے سے ثابت کر دیا کہ وہ خوف محض پیش گوئی سے تھا ور نہ دشمن ایک حملہ پر بھی چپ نہیں رہ سکتا۔ چہ جائیکہ تین حملے ہوں ۔ پیش
گوئی سے ڈرتے رہنے کا تو صریح ثبوت ہے کہ آتھم نے نہ نالش کی نہ قسم کھائی اور نہ میعاد کے اندر اور اشتہار سے پہلے کچھ شائع
کیا لیکن تین جملوں کا کیا ثبوت ہے جن کا بار ثبوت اس کی گردن پر تھا ۔ منہ
۔

كتاب البرية
اندر سے مسلمان ہو گئے تھے۔ مرزا صاحب اپنے آپ کو مسیح موعود کہتے ہیں۔ ان کا مدعا یہ ہے
کہ ایک قسم کا خوف عام پیدا ہووے۔ اور مسیح موعود ہونے کے دعوے سے لوگوں کے دلوں
میں رعب قائم کرے اور لوگ اس دعوے کو مان لیویں۔ مرزا صاحب نے یہ حصہ بیان کیا
کتاب جنگ مقدس میں جو الہامی فقرات صفحہ ۱۶ و ۷ اپر درج ہیں وہ میری طرف سے ہیں ۔
اور اشتہار B میں جو پانچ ہزار کا وعدہ ہے وہ بھی میری طرف سے ہے اور کتاب شہادۃ میں
صفحہ ۱۸۸ پر جو پیشگوئیوں کا ذکر ہے وہ قریباً میرے الفاظ ہیں ) کتاب شہادۃ میں پیشگوئیاں
موت کی تین مذاہب کے واسطے کی گئی ہیں۔ ایک احمد بیگ کے داماد کی نسبت مسلماناں سے۔
دوسرے لیکھرام پشاوری کی نسبت ہندوؤں سے اور تیسرے عبداللہ آتھم کی نسبت عیسائیوں سے
جس سے مرزا صاحب کی مراد ڈرانے کی تھی۔ میں عبداللہ آتھم کی حفاظت کا انتظام کرتا رہا اور جب
بقیه حاشيه
حاشیه در حاشیه
پر کہ اس چند روزہ زندگی میں اپنے خدا اور اس کے احکام سے بکلی لا پرواہ ہو کر اور خدا تعالیٰ
سے سارے علاقے توڑ کر دل کھول کر ارتکاب معصیت کرتے ہیں اور شراب کو پانی کی
طرح پیتے ہیں اور اس طرح اپنی زندگی کو نہایت پلید اور نا پاک کر کے اور عمر طبعی سے بھی
محروم رہ کر اور بعض ہولناک عوارض میں مبتلا ہو کر جلد تر مر جاتے ہیں اور آئندہ نسلوں کے
لئے نہایت خبیث نمو نہ چھوڑ جاتے ہیں ۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ جب میرے پردادا صاحب فوت ہوئے تو بجائے ان کے میرے
دادا صاحب یعنی مرزا عطا محمد فرزند رشید ان کے گدی نشین ہوئے۔ ان کے وقت میں خدا تعالی
ہما را شجرہ نسب اس طرح پر ہے ۔ میرا نام غلام احمد ابن مرزا غلام مرتضی صاحب ابن
مرزا عطا محمد صاحب ابن مرزا گل محمد صاحب ابن مرزا فیض محمد صاحب ابن مرزا محمد قائم صاحب ابن
مرزا محمد اسلم صاحب ابن مرزا محمد دلاور صاحب ابن مرزا الہ دین صاحب ابن مرزا جعفر بیگ
صاحب ابن مرزا محمد بیگ صاحب ابن مرزا عبدالباقی صاحب ابن مرزا محمد سلطان صاحب
ابن میرزا ہادی بیگ صاحب مورث اعلیٰ ۔ منه

كتاب البرية
عبد اللہ آتھم کی نسبت پیشگوئی پوری نہ ہوئی تو میں نے عام طور پر مرزا صاحب کے جھوٹا ۱۴۳
ہونے کی بابت مشتہر کیا اور عام جلسہ کئے گئے ۔ جس سے مسلمانان نے مرزا صاحب کو سخت
نفرت کی نظر سے دیکھا اور ان کی بہت حقارت ہوئی۔ اور مرزا صاحب میرے سخت مخالف
ہو گئے ۔ ایک شخص مولوی عبدالحق صاحب غزنوی نے ایک اثر ایک اشتہار چھاپا ( حرف D) جس
میں مرزا صاحب کی نسبت انہوں نے لکھا کہ اس نے آریہ وغیرہ سے بزرگوں کو گالیاں
دلوائی ہیں۔ پھر قرآن کا اردو ترجمہ مولوی عماد الدین صاحب نے کیا جس سے مولویوں نے
مرزا صاحب کو کہا کہ کیوں مولوی عماد الدین کو ابھارا کہ اس نے ترجمہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں
ایک تعداد اشخاص کی عیسائی ہوگئی جن میں سے ایک شخص محمد یوسف خان جو ایک اچھا معزز
آدمی ہے اور پر ہیز گار دیندار و مجاہد سمجھا جاتا تھا اور سکریٹری وایلچی * مباحثہ کا رہا تھا، رہا تھا عیسائی
ہو گیا ۔ دوسرا آدمی میر محمد سعید تھا جو مرزا صاحب کے بہنوئی کا خالہ زاد بھائی تھا وہ بھی
عیسائی ہوا اور خاص ہمارے ساتھ اس کا تعلق تھا اور جس سے اور بھی مرزا صاحب
بقيه حاشيه
کی حکمت اور مصلحت سے لڑائی میں سکھ غالب آئے ۔ دادا صاحب مرحوم نے اپنی ریاست
کی حفاظت کے لئے بہت تدبیریں کیں مگر جب کہ قضا وقد ران کے ارادہ کے موافق نہ تھی
اس لئے ناکام رہے اور کوئی تدبیر پیش نہ گئی اور روز بروز سکھ لوگ ہماری ریاست کے
دیہات پر قبضہ کرتے گئے یہاں تک کہ دادا صاحب مرحوم کے پاس صرف ایک قادیاں رہ ۱۴۳
گئی اور قادیاں اس وقت ایک قلعہ کی صورت پر قصبہ تھا اور اس کے چار برج تھے اور
برجوں میں فوج کے آدمی رہتے تھے اور چند تو ہیں تھیں اور فصیل بائیس فٹ کے قریب
کیسی بد دیانتی ہے کہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔ کیا پیش گوئی میں قطعی طور پر موت کا حکم تھا ؟ (۱۳۳)
اور کوئی شرط نہ تھی؟ کس قدر بے انصافی ہے کہ آفتاب پر خاک ڈالتے ہیں ۔ منہ
یہ سفید جھوٹ ہے۔
یہ غلط ہے بلکہ وہ بیوی کا خالہ زاد بھائی تھا۔

كتاب البرية
ہمارے برخلاف ہو گئے ۔ جب محمد یوسف خاں عیسائی ہوا اس کو مسلمانوں نے پوچھا کہ
مرزا صاحب کی پیشگوئی آتھم صاحب کی بابت پوری کرنے آئے ہو۔ یہ بات خلوت
۱۴۴ میں انہوں نے پوچھی تھی ۔ پیشگوئی جو نسبت احمد بیگ کے داماد کے ہوئی وہ پوری
☆
نہیں ۔
بقيه حاشيه
ہوئی پیشگوئی جو عیسائیوں سے آتھم صاحب کی بابت تھی وہ بھی پوری نہیں
ہوئی ۔ نتیجہ اس کا یہ ہوا کہ مرزا صاحب کی عزت اور آمدنی میں فرق آیا دوکان اس کی
بند ہوگئی اور لوگ ٹھٹھا کرنے لگے ۔ اب صرف پیشگوئی برخلاف ہندوؤں کے باقی رہی
تھی کچھ عرصہ گذرا ہے کہ لیکھر ام قتل کیا گیا جس کے مرنے سے عام آگ ملک میں
اونچی اور اس قدر چوڑی تھی کہ تین چھکڑے آسانی سے ایک دوسرے کے مقابل اس پر جا
سکتے تھے ۔ اور ایسا ہوا کہ ایک گروہ سکھوں کا جو رام گڑھیہ کہلاتا تھا اول فریب کی راہ سے
اجازت لے کر قادیاں میں داخل ہوا اور پھر قبضہ کر لیا ۔ اس وقت ہمارے بزرگوں پر بڑی
تباہی آئی اور اسرائیلی قوم کی طرح وہ اسیروں کی مانند پکڑے گئے اور ان کے مال و
متاع سب لوٹی گئی ۔ کئی مسجد میں اور عمدہ عمدہ مکانات مسمار کئے گئے اور جہالت اور تعصب
یہ پیشگوئی بھی شرطی تھی جس کا ایک حصہ پورا ہو گیا یعنی احمد بیگ میعاد کے اندرفوت ہو گیا اور اس کے
مرنے پر اس کے عزیزوں نے نہایت درجہ خائف اور ترساں ہو کر شرط کو پورا کیا اور ضرور تھا کہ شرط کے
موافق ظہور میں آتا۔ مگر یہ بھی ضرور ہے کہ دلوں کے سخت ہونے پر خدا کے اصل ارادہ کی پیشگوئی کے
مطابق تکمیل ہو جائے جیسا کہ آتھم کی پیشگوئی میں شرط بھی پوری ہوئی اور آخرموت کی سزا بھی ملی غرض
ساری کی ساری پیش گوئی پوری ہوئی ۔ منہ
یہ کہنا کہ آتھم کی نسبت پیش گوئی پوری نہیں ہوئی سچائی کا خون کرنا ہے۔ آتھم نے آپ اپنے قول اور
فعل سے ثبوت دے دیا کہ وہ پیشگوئی کے اثر سے ڈرتا رہا۔ اس لئے ضرور تھا کہ الہامی شرط سے فائدہ
اٹھاتا پھر دوسرا الہام یہ تھا کہ وہ بعد اخفائے شہادت جلد فوت ہو جائے گا۔ سو وہ فوت ہو گیا۔ اب دیکھو
کیسی صفائی سے یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔ منہ

كتاب البرية
لگا دی۔ حالات قتل کے عجیب ہیں۔ قاتل نے اپنے آپ کو ہندو ظاہر کیا اور کہا کہ میں
مسلمان ہو گیا تھا اور اب پھر ہندو ہونا چاہتا ہوں ۔ اس نے اپنا رسوخ اور اعتبار لیکھر ام
کے ساتھ پیدا کیا اور یہ واقعہ قتل اس کے چند ہفتہ بعد ظہور میں آیا یہ قتل عام طور پر نسبت
مرزاغلام احمد کے قریباً منسوب کیا جاتا ہے۔ میں ایک کتاب مصنفہ مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی پیش کرتا ہوں حرف E جس میں وہ مرزا صاحب کو اس قتل کا الزام لگاتے ہیں جید
میں نے مرزا صاحب کچھ کچھ کتاب حرف E کو دیکھا ہے ) مرزا صاحب نے ۲۲ مارچ ۹۷
کو ایک بل ضیاء الاسلام پر لیس قادیان شائع کیا جو اس امر پر بڑا زور دیتا ہے کہ ہم کو خبر تھی
کہ لیکھرام ۱۶ مارچ ۹۷ء کو 1 بجے شام کے مارا جاوے گا۔ مگر واقعہ کے بعد یہ بل شائع
کیا گیا تھا اور کہ یہ امر ہماری پیشگوئی کے مطابق تھا ۔ ( جواب مرزا صاحب ۱۳۵
بقيه حاشيه
سے باغوں کو کاٹ دیا گیا اور بعض مسجد میں جن میں سے اب تک ایک مسجد سکھوں کے قبضہ
میں ہے دھرم سالہ یعنی سکھوں کا معبد بنایا گیا ۔ اس دن ہمارے بزرگوں کا ایک کتب خانہ بھی ۱۴۴
جلایا گیا جس میں سے پانسونسخہ قرآن شریف کا قلمی تھا جو نہایت بے ادبی سے جلایا گیا اور آخر
سکھوں نے کچھ سوچ کر ہمارے بزرگوں کو نکل جانے کا حکم دیا۔ چنانچہ تمام مردو زن چھکڑوں
میں بٹھا کر نکالے گئے اور وہ پنجاب کی ایک ریاست میں پناہ گزین ہوئے ۔ تھوڑے عرصہ
کے بعد ان ہی دشمنوں کے منصوبے سے میرے دادا صاحب کو زہر دی گئی ۔ پھر رنجیت سنگھ کی
سلطنت کے آخری زمانہ میں میرے والد صاحب مرحوم مرزا غلام مرتضی قادیاں میں واپس
آئے اور مرزا صاحب موصوف کو اپنے والد صاحب کے دیہات میں سے پانچ گاؤں واپس
ملے کیونکہ اس عرصہ میں رنجیت سنگھ نے دوسری اکثر چھوٹی چھوٹی ریاستوں کو دبا کر ایک
بڑی ریاست اپنی بنائی تھی ۔ سو ہمارے تمام دیہات بھی رنجیت سنگھ کے قبضہ میں آگئے تھے ۱۳۵
اور لاہور سے لے کر پشاور تک اور دوسری طرف لودھیا نہ تک اس کی ملک داری کا سلسلہ
نوٹ :۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد حسین نے ضرور کلارک کو کہا ہوگا ک لیکھرام کا قاتل یہی شخص ہے لعنة الله على الكاذبين منه

كتاب البرية
ہم نے پہلے سے یہ تمام پیش گوئی کی ہوئی تھی اور اس کے حوالہ سے الہامی طور پر اشتہار دیا ہوگا ) قاتل
کبھی نہیں ۔
ں ملے گا۔ یہ امر مرزا صاحب نے کہا تھا ۔ عام مشہور ہے۔ ہمارا قیاس یہ ہے کہ لیکھرام کا
قاتل بھی قتل کیا گیا ہے۔ جو کا غذات اس بارے میں ہمارے پاس تھے وہ سرکار میں ہم نے بھیج
دیئے تھے۔ اور ایک اور وجہ ہم کو ایذاء پہنچانے کے واسطے یہ تھی کہ جب سے مسٹر عبد اللہ آتھم انتقال کر
گئے صرف میں ہی اس مباحثہ کے متعلق ایک سرگروہ رہ گیا ہوں ۔ اور مرزا صاحب ہر طرح سے ہم کو
حقارت کی نظر سے دیکھتا اور ہماری نسبت واہیات طریقہ اختیار کر رکھا ہے اپنی قلم اور زبان کو قابو میں
نہیں رکھا ہوا۔ چنانچہ مرزا صاحب نے ایک کتاب انجام آتھم شائع کی جو ہرقسم کی ہزلیات سے پر
ہے اور اس کتاب میں صفحہ ۴۴ پر اس قدر جرات کی ہے کہ ہمارے حق میں لکھا ہے کہ مقابلہ کے واسطے
آؤ۔ اس کتاب پر حرف F لگایا گیا (مرزا صاحب تسلیم کیا کہ واقعی یہ کتاب ہم نے شائع کی تھی۔
۱۴ ستمبر ۹۶ء کو شائع کی تھی) مرزا صاحب مجھ کو الہامی طور پر خبر دی گئی تھی کہ دیانند مر جاوے گا اور یہ
خبر قبل از وقت دی گئی تھی اور بعض آر یہ لوگوں کو علم تھا میں نے بعض کو اطلاع کر دی تھی لیکھرام کے
مرنے سے قریب پانچ سال پہلے میں نے اس کے مرنے کی اطلاع دی تھی۔ سرسید احمد خاں کی بابت
میں نے پیشگوئی کی تھی کہ اس پر آفت آئے گی۔ احمد بیگ اور اس کی لڑکی کے بارے میں اور داماد کے
بارے میں میں نے پیشگوئی کی تھی۔ نمبر 9 مولوی محمد حسین بٹالوی کی بابت ۴۰ یوم کے مرنے یا تکلیف کی
بابت کوئی پیش گوئی نہیں کی آئینہ کمالات مشتہر ۹۳، صفحہ ۶۰۴ ۔ نمبر ۱۰ عبداللہ آتھم کی بابت۔
بقیه حاشیه
پھیل گیا تھا۔ غرض ہماری پرانی ریاست خاک میں مل کر آخر پانچ گاؤں ہاتھ میں رہ گئے ۔ پھر
بھی بلحاظ پرانے خاندان کے میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضی اس نواح میں ایک مشہور
رئیس تھے گورنر جنرل کے دربار میں بزمرہ کرسی نشین رئیسوں کے ہمیشہ بلائے جاتے تھے
۱۸۵۷ء میں انہوں نے سرکار انگریزی کی خدمت گذاری میں پچاس گھوڑے معہ پچاس
یہ بالکل جھوٹ ہے ایسا لفظ کبھی میرے منہ سے نہیں نکلا ۔ منہ

كتاب البرية
نمبرا اعبد اللہ آتھم صاحب کو ایک ہزار انعام کا وعدہ دیا گیا تھا شرطیہ طور پر تسلیم کیا گیا ) ۔ ۱۴۶
نمبر ۱۲ عبد اللہ آتھم صاحب کو دو ہزار روپیہ کے انعام کا وعدہ دیا گیا۔ نمبر ۱۳ ایضاً تین ہزار
ايضا نمبر ۱۴ ایضاً چار ہزار ایضاً۔ نمبر ۱۵ انجام آتھم شائع کیا گیا (تسلیم ہوا) نمبر ۱۶ انجام آتھم
میں مرزا صاحب نے پیشگوئی کی تھی کہ ۹۴ مولوی اور ۶۸ چھا پہ والے اگر ہمارے پر ایمان
نہیں لاویں گے تو مر جائیں گے (مرزا صاحب نے اس کو تسلیم نہیں کیا ) ۔ نمبر ۱۷ اس پیشگوئی
میں لیکھرام کے مرنے کی بابت وہ لوگوں کو بتلاتے ہیں کہ مباہلہ کریں (تسلیم کیا گیا)۔
نمبر ۱۸ گنگا بشن کو مباہلہ کے واسطے بلایا گیا (تسلیم کیا ) نمبر ۱۹ مولوی محمد حسین بٹالوی کو
مباہلہ کے واسطے بلایا گیا (تسلیم کیا گیا ) نمبر ۲۰ رائے جندر سنگھ کو مباہلہ کے واسطے بلایا گیا
تسلیم کیا گیا ) نمبر ۲۱ پیشگوئی بابت مرنے لیکھرام کی ۔ (تسلیم کیا گیا) نمبر ۲۲ نسبت
سواروں کے اپنی گرہ سے خرید کر دیئے تھے اور آئندہ گورنمنٹ کو اس قسم کی مدد کا عند الضرورت
وعدہ بھی دیا۔ اور سرکار انگریزی کے حکام وقت سے بجلد وے خدمات عمدہ عمدہ چٹھیات
خوشنودی مزاج ان کو ملی تھیں ۔ چنانچہ سلیپل گریفن صاحب نے بھی اپنی کتاب تاریخ رئیسان
پنجاب میں ان کا تذکرہ کیا ہے۔ غرض وہ حکام کی نظر میں بہت ہر دلعزیز تھے۔ اور بسا اوقات ان
کی دلجوئی کے لئے حکام وقت ڈپٹی کمشنر، کمشنر اُن کے مکان پر آکر ان کی ملاقات کرتے تھے۔
بقيه حاشيه
یہ مختصر میرے خاندان کا حال ہے میں ضروری نہیں دیکھتا کہ اس کو بہت طول دوں ۔
اب میرے ذاتی سوانح یہ ہیں کہ میری پیدائش ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں سکھوں
کے آخری وقت میں ہوئی ہے اور میں ۱۸۵۷ء میں سولہ برس کا یا سترھویں برس میں تھا۔ اور
ابھی ریش و بردت کا آغاز نہیں تھا۔ میری پیدائش سے پہلے میرے والد صاحب نے بڑے
بڑے مصائب دیکھے۔ ایک دفعہ ہندوستان کا پیادہ پا سیر بھی کیا۔ لیکن میری پیدائش
نوٹ:۔ میں تو ام پیدا ہوا تھا ایک لڑکی جو میرے ساتھ تھی وہ چند دنوں کے بعد فوت ہو گئی تھی۔ میں خیال ۱۴۶
کرتا ہوں کہ اس طرح پر خدا تعالیٰ نے انشیت کا مادہ مجھ سے بکلی الگ کر دیا۔ منہ

كتاب البرية
شیخ مہر علی کے دھمکی دی گئی کہ اگر وہ بیعت نہ کرے تو عذاب اس پر نازل ہوگا ( تسلیم نہیں کیا
گیا ) پیشگوئیاں مذکورہ بالا ( دستی تحریر شدہ) کا غذ نمبر ل میں درج ہیں جو عدالت میں داخل کیا
گیا ہے۔ لیکھرام کے قتل کے بعد ہم کو مخفی طور پر آگاہ کیا گیا کہ ہم کو خبر دار رہنا چاہیے مبادا
۱۳۷ مرزا صاحب نقصان پہنچائے۔ ایک اشتہار میں مرزا صاحب نے یہ لکھا تھا کہ کچھ حصہ کفر کا
مٹ گیا ہے اور کچھ حصہ جلد مٹنے والا ہے۔ یہ فقرات جو ہیں ان کی بابت میرا خیال ہے کہ جو
حصہ کفر کا مٹ گیا ہے وہ لیکھر ام کی بابت ہے اور جو باقی ہے وہ میری نسبت ہے اور اس لئے
میں نے سرکار میں اطلاع دی تھی۔ اشتہار وغیرہ جو میرے پاس آتے ہیں وہ ہمیشہ قادیان
سے آتے ہیں ۔ حالانکہ میں نہ چندہ دیتا ہوں اور نہ کوئی تعلق ہے۔ بعد مناظرہ کے ہماری
خط و کتابت چند عرصہ تک رہی اور پھر بعد ازیں ہر طرح سے ہم نے خط و کتابت وغیرہ کا مرزا صاحب
سے قطع تعلق کر دیا ۔ سہ ماہ گذشتہ سے ہم نے کوئی اشتہار وغیرہ مرزا صاحب کی طرف سے وصول نہیں
پایا۔ جس سے میرا خیال ہے کہ وہ یہ سمجھے کہ میری طرف سے وہ غافل ہیں۔ ۶ ارجولائی ۹۷ ء کو ایک
شخص جوان عمر میرے پاس آیا اور اس نے عیسائی ہونے کی درخواست کی۔ اس نے اپنا نام
بقيه حاشيه
کے دنوں میں ان کی تنگی کا زمانہ فراخی کی طرف بدل گیا تھا اور یہ خدا تعالیٰ کی رحمت ہے کہ میں
نے ان کے مصائب کے زمانہ سے کچھ بھی حصہ نہیں لیا اور نہ اپنے دوسرے بزرگوں کی
ریاست اور ملک داری سے کچھ حصہ پایا بلکہ حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح جن کے ہاتھ میں
کھو
صرف نام کی شہزادگی بوجہ داؤد کی نسل سے ہونے کی تھی اور ملک داری کے اسباب سب کچھ
بیٹھے تھے ایسا ہی میرے لئے بھی بگفتن یہ بات حاصل ہے کہ ایسے رئیسوں اور ملک داروں کی
اولاد میں سے ہوں ۔ شاید یہ اس لئے ہوا کہ یہ مشابہت بھی حضرت عیسی علیہ السلام کے
ساتھ پوری ہو۔ اگر چہ میں حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ میرے
لئے سر رکھنے کی جگہ نہیں مگر تا ہم میں جانتا ہوں کہ وہ تمام صف ہمارے اجداد کی ریاست

·

آج 10 میں سے 10 باقی