کتاب البریہ

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كتاب البرية
تھا اور اسی رفع مسیح سے خدا تعالیٰ نے یہودیوں اور عیسائیوں کے اس جھگڑے کا فیصلہ کیا جو صد ہا ﴿۵﴾
برس سے ان کے درمیان چلا آتا تھا یعنی یہ کہ حضرت عیسی مردودوں اور ملعونوں سے نہیں ہیں اور نہ
کفار میں سے جن کا رفع نہیں ہوتا بلکہ وہ سچے نبی ہیں اور در حقیقت ان کا رفع روحانی ہوا ہے جیسا
کہ دوسرے نبیوں کا ہوا۔ یہی جھگڑا تھا اور رفع جسمانی کی نسبت کوئی جھگڑا نہ تھا بلکہ وہ غیر متعلق بات
تھی جس پر کذب اور صدق کا مدار نہ تھا۔ بات یہ ہے کہ یہود یہ چاہتے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو
صلیب کا الزام دے کر ملعون ٹھہر اویں یعنی ایسا شخص جس کا مرنے کے بعد خدا کی طرف روحانی
رفع نہیں ہوتا اور نجات سے جو قرب الہی پر موقوف ہے بے نصیب رہتا ہے۔ سوخدا نے اس
جھگڑے کو یوں فیصلہ کیا کہ یہ گواہی دی کہ وہ صلیبی موت جو روحانی رفع سے مانع ہے حضرت مسیح
پر ہرگز وارد نہیں ہوئی اور ان کا وفات کے بعد رفع الی اللہ ہو گیا ہے۔ اور وہ قرب الہی پا کر کامل
نجات کو پہنچ گیا۔ کیونکہ جس کیفیت کا نام نجات ہے اس کا دوسرے لفظوں میں نام رفع ہے اسی کی
طرف ان آیات میں اشارہ ہے کہ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ ، بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ
افسوس کہ ہمارے کج فہم علماء پر کہاں تک غباوت اور بلادت وارد ہوگئی ہے کہ وہ یہ بھی نہیں سوچتے
کہ قرآن نے اگر اس آیت میں کہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى کے رفع جسمانی
بقیه حاشیه
صفحہ ۲۶۲ میں یہ لکھتے ہیں وجب نزوله في آخر الزمان بتعلقه ببدن آخر “ یعنی میسی
نازل تو ہوگا مگر ان معنوں سے کہ دوسرے بدن کے ساتھ اس کا تعلق ہوگا یعنی بطور بروز اس کا
نزول ہو گا جیسا کہ صوفیاء کرام کا مذہب ہے۔ پھر اسی صفحہ میں لکھتے ہیں ”رفع عیسی علیه
السلام باتصال روحه عند المفارقة عن العالم السفلى بالعالم العلوى “۔ یعنی
عیسی کے رفع کے یہ معنی ہیں کہ جب عالم سفلی سے اس کی روح جُدا ہوئی تو عالم بالا سے اس کا
اتصال ہو گیا ۔ پھر صفحہ ۱۷۸ میں لکھتے ہیں کہ رفع کے یہ معنی ہیں کہ عیسیٰ کی روح اس کے قبض
کرنے کے بعد روحوں کے آسمان میں پہنچائی گئی ۔ فتدبر ۔ منه
ا النساء : ۱۵۸ ۲ النساء : ۱۵۹ ۳ ال عمران : ۵۶

كتاب البرية
کا ذکر کیا ہے تو اس ذکر کا کیا موقعہ تھا اور کونسا جھگڑا اس بارے میں یہود اور نصاری کا
دوا
تھا۔ تمام جھگڑا تو یہی تھا کہ صلیب کی وجہ سے یہود کو بہانہ ہاتھ آگیا تھا کہ نعوذ باللہ یہ
شخص یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام ملعون ہے ۔ یعنی اس کا خدا کی طرف رفع نہیں ہوا۔ اور
جب رفع نہ ہوا تو لعنتی ہونا لازم آیا کیونکہ رفع الی اللہ کی ضد لعنت ہے۔ اور یہ ایک ایسا
انکار تھا جس سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنے نبوت کے دعوے میں جھوٹے ٹھہرتے
تھے کیونکہ توریت نے فیصلہ کر دیا ہے کہ جو شخص مصلوب ہو اس کا رفع الی اللہ نہیں ہوتا
یعنی مرنے کے بعد راستبازوں کی طرح خدا تعالیٰ کی طرف اس کی روح اٹھائی نہیں جاتی
یعنی ایسا شخص ہرگز نجات نہیں پاتا ۔ پس خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے سچے نبی کے دامن کو اس
تہت سے پاک کرے اس لئے اس نے قرآن میں یہ ذکر کیا وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ ۔ اور
یہ فرمایا يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ آتی ہے۔ نا معلوم ہو کہ یہودی جھوٹے ہیں۔
اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا اور سچے نبیوں کی طرح رفع الی اللہ ہو گیا اور یہی وجہ ہے جو اس آیت
میں یہ لفظ نہیں فرمائے گئے کہ را فعک الی السماء بلکہ یہ فرمایا گیا کہ را فعک الی تا
صریح طور پر ہر ایک کو معلوم ہو کہ یہ رفع روحانی ہے نہ جسمانی کیونکہ خدا کی جناب جس کی طرف
راستبازوں کا رفع ہوتا ہے روحانی ہے نہ جسمانی اور خدا کی طرف روح چڑھتے ہیں نہ کہ جسم ۔
اور خدا تعالیٰ نے جو اس آیت میں تو فی کو پہلے رکھا اور رفع کو بعد تو اسی واسطے یہ
ترتیب اختیار کی کہ تا ہر ایک کو معلوم ہو کہ یہ وہ رفع ہے کہ جو راستبازوں کے لئے موت کے
بعد ہوا کرتا ہے۔ ہمیں نہیں چاہیے کہ یہودیوں کی طرح تحریف کر کے یہ کہیں کہ دراصل
توفی کا لفظ بعد میں ہے اور رفع کا لفظ پہلے کیونکہ بغیر کسی محکم اور قطعی دلیل کے محض ظنون اور
اوہام کی بنا پر قرآن کو الٹ پلٹ دینا ان لوگوں کا کام ہے جن کی روحیں یہودیوں کی روحوں
سے مشابہت رکھتی ہیں ۔ پھر جس حالت میں آیت فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِی ہے۔ میں صاف
ل النساء : ۱۵۸ ۲ ال عمران : ۵۶ - المائدة : ۱۱۸

كتاب البرية
طور پر بیان فرمایا گیا ہے کہ عیسائیوں کا تمام بگاڑ اور گمراہی حضرت عیسیٰ کی وفات کے بعد
ہوئی ہے تو اب سوچنا چاہیے کہ حضرت عیسیٰ کو اب تک زندہ ماننے میں یہ اقرار بھی کرنا پڑتا
ہے کہ اب تک عیسائی بھی گمراہ نہیں ہوئے ۔ اور یہ ایک ایسا خیال ہے جس سے ایمان جانے
کا نہایت خطرہ ہے۔
میں اس وقت محض قوم کی ہمدردی سے اصل بات سے دور جا پڑا اور اصل تذکرہ یہ تھا
کہ خدا تعالیٰ نے شہر اعدا سے حضرت عیسی علیہ السلام کو بچا لیا تھا چنانچہ خود حضرت مسیح نے فرمایا
تھا کہ میری مثال یونس نبی کی طرح ہے اور یونس کی طرح میں بھی تین دن قبر میں رہوں گا۔ اب
ظاہر ہے کہ مسیح جو نبی تھا اس کا قول جھوٹا نہیں ہو سکتا اس نے اپنے قصہ کو یونس کے قصہ سے
مشابہ قرار دیا ہے اور چونکہ یونس مچھلی کے پیٹ میں نہیں مرا بلکہ زندہ رہا اور زندہ ہی داخل ہوا تھا اس
لئے مشابہت کے تقاضا سے ضروری طور پر ماننا پڑتا ہے کہ مسیح بھی قبر میں نہیں مرا اور نہ مردہ داخل
ہوا۔ ورنہ مردہ کو زندہ سے کیا مشابہت؟ غرض اس طرح پر اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو
دشمنوں کے شر سے بچالیا۔ ایسا ہی موسیٰ علیہ السلام کو بھی اس نے فرعون کے بدارادہ سے بچایا۔
ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ کے دشمنوں کے ہاتھ سے بچایا ۔ مکہ والوں
نے اتفاق کر کے باہم عہد کر لیا تھا کہ اس شخص کو جو ہر و کو جو ہر وقت خدا خدا کرتا اور ہمارے بتوں کی
اہانت کرتا ہے گرفتار کر کے برے عذاب کے ساتھ اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیں ۔ مگر خدا نے
اپنی خدائی کا کرشمہ ایسا دکھلایا کہ اول اپنی وحی سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دے
دی کہ اس وقت اس شہر سے نکل جانا چاہیے کہ دشمن قتل کرنے پر متفق اللفظ ہو گئے ہیں۔ پھر
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک وفادار رفیق کے ساتھ جو صدیق اکبر تھا شہر سے باہر
جا کر ایک غار میں چھپ گئے جس کا نام ثور تھا جس کے معنے ہیں توران فتنہ { یہ نام پہلے سے
پیشگوئی کے طور پر چلا آتا تھا تا اس واقعہ کی طرف اشارہ ہو غرض جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

كتاب البرية
جا کر غار ثور میں چھپ گئے تب دشمنوں نے تعاقب کیا اور غار ثور تک سراغ پہنچا دیا۔ اور سراغ
چلانے والے نے اس بات پر زور دیا کہ یقیناً وہ اسی غار کے اندر ہیں یا یوں کہو کہ اس سے آگے
آسمان پر چلے گئے کیونکہ سراغ آگے نہیں چلتا ۔ مگر چند مکہ کے رئیسوں نے کہا کہ اس بڑھے کی
عقل ماری گئی ہے غار پر تو کبوتری کا آشیانہ ہے اور ایک درخت ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیدائش سے بھی پہلے کا ہے لہذا کسی طرح ممکن نہیں کہ کوئی غار کے اندر جا سکے اور آشیانہ
سلامت رہے اور درخت کاٹا نہ جائے اور ان میں سے کوئی شخص درخت اور آشیانہ کو ہٹا کر اندر
نہ جا سکا کیونکہ لوگوں نے بارہا دیکھا تھا کہ کئی دفعہ بہت سے سانپ غار کے اندر سے نکلتے اور
اندر جاتے ہیں اس لئے وہ سانپوں کی غار مشہور تھی سو موت کے غم نے سب کو پکڑا اور کوئی
جرات نہ کر سکا کہ اندر جائے ۔ یہ خدا کا فعل ہے کہ سانپ جو انسان کا دشمن ہے اپنے حبیب کی
حفاظت کے لئے اس سے کام لے لیا اور جنگلی کبوتری کے آشیانہ سے لوگوں کو تسلی دی۔ یہ
کبوتری نوح کی کبوتری سے مشابہ تھی جس نے آسمانی سلطنت کے مقدس خلیفہ اور تمام
برکتوں کے سرچشمہ کی حمایت کی۔ پس یہ تمام باتیں غور کے لائق ہیں کہ کس طرح خدا تعالیٰ
نے اپنے پیارے رسولوں کو دشمنوں کے بدارادوں سے بچالیا۔ اس کی حکمتوں اور قدرتوں پر
قربان ہونا چاہیے کہ شریر انسان اس کے راستباز بندوں کے ہلاک کرنے کے لئے کیا کچھ
سوچتا ہے اور در پردہ کیسے کیسے منصوبے باندھے جاتے ہیں اور پھر انجام کار خدا تعالیٰ کچھ ایسا
کرشمہ قدرت دکھلاتا ہے کہ مکر کرنے والوں کا مکر انہی پر اٹھا کر مارتا ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو ایک
راستباز بھی شریروں کے بدارادہ سے بچ نہ سکتا۔ در حقیقت راستباز کا اس وقت نشان ظاہر ہوتا
ہے جبکہ اس پر کوئی مصیبت آتی ہے۔ اور اس کا مؤید ہونا اس وقت لوگوں پر کھلتا ہے کہ جب کہ
اس کی آبرو یا جان لینے کے لئے منصوبے باندھے جاتے ہیں۔ راستباز پر خدا تعالیٰ اس لئے
مصیبت نہیں بھیجتا کہ تا اس کو ہلاک کرے بلکہ اس لئے بھیجتا ہے کہ تا اپنی قدرتیں اس کی تائید

كتاب البرية
میں لوگوں کو دکھلاوے اور وہ غیبی تائیدیں ظاہر کرے کہ جو راستبازوں کے شامل حال
ہوتی ہیں ۔ نادان کہتا ہے کہ یہ سب بے ہودہ باتیں ہیں کیونکہ احمق نہیں جانتا کہ خدا کن
قوتوں کا مالک ہے اور نادان اس سے بے خبر ہے کہ اس اعلیٰ طاقت میں کیا کیا عجیب
قدرتیں ہیں اور اسباب پیدا کرنے کی کیا کیا عمیق راہیں ہیں۔ افسوس ان لوگوں پر جو
نشانوں کے بعد بھی اس کو نہیں پہچانتے۔
یہ مقدمہ جو میرے پر بنایا گیا تھا اس میں محمد حسین بٹالوی بڑا حریص تھا کہ کسی طرح
عیسائیوں کو کامیابی ہو۔ وہ خیال کرتا تھا کہ مجھے شکار مارنے کے لئے ایک موقعہ ملا ہے۔ اور
اس کو یقین تھا کہ یہ دار اس کا ہرگز خالی نہ جائے گا۔ اسی وجہ سے وہ کلارک کا گواہ بن کر آیا تھا
اور اس غلط خبر سے وہ بہت ہی خوش تھا کہ اس عاجز پر وارنٹ گرفتاری جاری ہو گیا ہے۔ مگر
در اصل بات یہ تھی کہ امرتسر کے مجسٹریٹ نے در حقیقت یکم اگست ۱۸۹۷ء کو میری گرفتاری کے
لئے وارنٹ جاری کر دیا تھا لیکن خدا تعالیٰ کا اس مقدمہ میں اوّل کرشمہ قدرت یہی ہے کہ
با وجود کئی دن گذر چکنے کے وہ وارنٹ گورداسپورہ میں پہنچ نہ سکا معلوم نہیں کہ کہاں غائب
ہو گیا ۔ بقول وارث دین جو اس مقدمہ کی سازش میں شریک ہے عیسائی اس بات کے ہر روز
منتظر تھے کہ کب یہ شخص گرفتار ہو کر امرتسر میں آتا ہے اور بعض مخالف مولوی اور ان کی جماعت
کے لوگ ہر روز اسٹیشن امرتسر پر جاتے تھے کہ تا مجھے اس حالت میں دیکھیں کہ ہتھکڑی ہاتھ میں
اور پولیس کی حراست میں ریل سے اترا ہوں ۔ آخر جب وارنٹ کی تعمیل میں دریگی تو یہ لوگ ﴿9﴾
نہایت تعجب میں پڑے کہ یہ کیا بھید ہے کہ باوجود وارنٹ جاری ہو جانے کے اور کئی دن اس پر
گزرنے کے یہ شخص اب تک گرفتار ہو کر امرتسر میں نہیں آیا اور در حقیقت تعجب کی جگہ تھی کہ
باوجود یکہ وارنٹ کا حکم یکم اگست کو جاری ہو گیا تھا پھر بھی ے اگست تک اس کی تعمیل کا عوام کو کچھ
پتہ نہ لگا۔ یہ ایسا امر ہے کہ سمجھ میں نہیں آ سکتا۔ غرض بعد اس کے صاحب ڈپٹی کمشنر

كتاب البرية
ضلع امرتسر کو معلوم ہوا کہ انہوں نے غیر ضلع میں وارنٹ روانہ کرنے میں غلطی کی اور وہ اس
بات کے مجاز نہ تھے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے غیر ضلع میں وارنٹ جاری کیا جائے ۔ اس لئے
انہوں نے ضلع گورداسپورہ میں تار دی کہ وارنٹ کی تعمیل روک دی جائے۔ اور اس جگہ خدا کا
کام یہ کہ ضلع گورداسپورہ کے افسر خود تعجب میں تھے کہ کب وارنٹ آیا کہ تا اس کی تعمیل روک
دی جائے ۔ آخر وہ تار داخل دفتر کی گئی۔ اور پھر بعد اس کے مثل مقدمہ منتقل ہو کر صاح صاحب ڈپٹی
کمشنر ضلع گورداسپورہ کے پاس آگئی۔ پھر بعد اس کے مجھے اس بات پر اطلاع نہیں کہ کیونکر
بجائے وارنٹ کے صاحب ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپورہ کی عدالت سے سمن جاری ہوا۔ ہاں میں نے
سنا ہے کہ کلارک نے معہ اپنے وکیل کے اس پر بحث کی تھی کہ ضرور وارنٹ جاری ہو جیسا کہ
امرتسر سے جاری ہوا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے جو دلوں کا مالک ہے اس نے مثل کے پہنچتے ہی
صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر ضلع گورداسپورہ کے دل پر یہ بات جمادی کہ مقدمہ مشتبہ ہے اور
وارنٹ کے لائق نہیں اس لئے انہوں نے میرے نام سمن جاری کیا۔ مگر شیخ محمد حسین صاحب کو
ان باتوں کی کچھ بھی خبر نہ تھی۔ وہ اس خیال پر کہ عنقریب یہ عاجز صاحب ضلع کی کچہری میں
گرفتار ہو کر آئے گا بڑے ناز سے کچہری میں تشریف لائے اور صیاد کی طرح ادھر اُدھر دیکھتے
تھے کہ تا میری گرفتاری اور چھکڑی کا نظارہ دیکھیں اور اپنے یاروں کو دکھا ئیں اتنے میں میں
قریب نو بجے کے بٹالہ میں جہاں صاحب ڈپٹی کمشنر بہ تقریب دورہ فروکش تھے پہنچ گیا۔ اور
جب میں صاحب ڈپٹی کمشنر کی کچہری میں گیا تو پہلے سے میرے لئے کرسی بچھائی گئی تھی۔
جب میں حاضر ہوا تو صاحب ضلع نے بڑے لطف اور مہربانی سے اشارہ کیا کہ تا میں کرسی پر
بیٹھ جاؤں ۔ تب محمد حسین بٹالوی اور کئی سو آدمی جو میری گرفتاری اور ذلت کے دیکھنے کے
لئے آئے تھے ایک حیرت کی حالت میں رہ گئے کہ یہ دن تو اس شخص کی ذلت اور بے عزتی کا
سمجھا گیا تھا مگر یہ تو بڑی شفقت اور مہربانی کے ساتھ کرسی پر بٹھایا گیا۔ میں اس وقت خیال

كتاب البرية
کرتا تھا کہ میرے مخالفوں کو یہ عذاب کچھ تھوڑا نہیں کہ وہ اپنی امیدوں کے مخالف عدالت میں
میری عزت دیکھ رہے ہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ کا ارادہ تھا کہ اس سے بھی زیادہ ان کو رسوا کرے۔ سو
ایسا اتفاق ہوا کہ سرگروہ مخالفوں کا محمد حسین بٹالوی جس نے آج تک میری جان اور آبرو پر حملے
کئے ہیں ڈاکٹر کلارک کی گواہی کے لئے آیا تا عدالت کو یقین دلائے کہ یہ شخص ضرور ایسا ہی ہے
جس سے امید ہو سکتی ہے کہ کلارک کے قتل کے لئے عبدالحمید کو بھیجا ہو۔ اور قبل اس کے کہ وہ
شہادت دینے کے لئے عدالت کے سامنے آوے ڈاکٹر کلارک نے بخدمت صاحب
ڈپٹی کمشنر اس کے لئے بہت سفارش کی کہ یہ غیر مقلد مولویوں میں ایک نامی شخص ہے اس کو کرسی
ملنی چاہیے۔ مگر صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے اس سفارش کو منظور نہ کیا۔ غالبا محمد حسین کو اس امر کی
خبر نہ تھی کہ اس کی کرسی کے لئے پہلے تذکرہ ہو چکا ہے اور کرسی کی درخواست نامنظور ہو چکی ہے
اس لئے جب وہ گواہی کے لئے اندر بلایا گیا تو جیسا کہ خشک ملا جاہ طلب اور خود نما ہوتے ہیں
آتے ہی بڑی شوخی سے اس نے صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر سے کرسی طلب کی ۔ صاحب موصوف
نے فرمایا کہ تجھے عدالت میں کرسی نہیں ملتی اس لئے ہم کرسی نہیں دے سکتے ۔ پھر اس نے دوبارہ
کرسی کی لالچ میں بے خود ہو کر عرض کی کہ مجھے کرسی ملتی ہے اور میرے باپ رحیم بخش کو بھی کرسی
ملتی تھی ۔ صاحب بہادر نے فرمایا کہ تو جھوٹا ہے نہ تجھے کرسی ملتی ہے نہ تیرے باپ رحیم بخش کو ملتی
تھی ہمارے پاس تمہاری کرسی کے لئے کوئی تحریر نہیں ۔ تب محمد حسین نے کہا کہ میرے پاس
چٹھیات ہیں لاٹ صاحب مجھے کرسی دیتے ہیں۔ یہ جھوٹی بات سن کر صاحب بہادر سخت
ناراض ہوئے اور فرمایا کہ بک بک مت کر پیچھے ہٹ اور سیدھا کھڑا ہو جا اس وقت مجھے بھی
محمد حسین پر رحم آیا کیونکہ اس کی موت کی سی حالت ہوگئی تھی ۔ اگر بدن کاٹو تو شاید ایک قطرہ لہو 1
یہ بات بالکل درست نہیں کہ غیر مقلد سب محمد حسین کے مقلد ہیں بلکہ بہت سے لوگ
اس کے مخالف ہیں اور اس کے طریقوں سے بیزار ۔ منہ

كتاب البرية
کا نہ ہو۔ اور وہ ذلت پہنچی کہ مجھے تمام عمر میں اس کی نظیر یا د نہیں ۔ پس بے چارہ غریب اور
خاموش اور ترساں اور لرزاں ہو کر پیچھے ہٹ گیا اور سیدھا کھڑا ہو گیا اور پہلے میز کی طرف
جھکا ہوا تھا۔ تب فی الفور مجھے خدا تعالیٰ کا یہ الہام یاد آیا کہ اِنِّی مُهِينٌ مَن اَرَادَ
اهانتک یعنی میں اس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلت چاہتا ہے۔ یہ خدا کے منہ کی
باتیں ہیں ۔ مبارک وہ جوان پر غور کرتے ہیں ہیں۔
خیال کرنا چاہیے کہ محمد حسین اس وقت اس خوشی سے بھرا ہوا کچہری میں آیا تھا کہ
میں اس شخص کو گرفتار اور ہاتھ میں ہتھکڑی اور ذلیل جگہ جوتوں میں بیٹھا ہوا دیکھوں گا۔ تب میرا
جی خوش ہوگا اور اپنے نفس کو کہوں گا کہ اے نفس تجھے مبارک ہو کہ تو نے آج اپنے مخالف کو
ایسی حالت میں دیکھا۔ لیکن اس بد قسمت کے ایسے طالع کہاں تھے کہ یہ خوشی کا دن دیکھے سو
آخر اس بدنصیب نے دیکھا تو یہ دیکھا کہ کچہری کے اندر قدم ڈالتے ہی مجھے صاحب ڈپٹی
کمشنر کے پاس عزت کے ساتھ کرسی پر بیٹھا ہوا پایا۔ ایسے دل آزار مشاہدہ نے اس کے نفس کو
بے بس کر دیا اور اپنے حریف کو ایسی عزت کی حالت میں دیکھ کر اس کا نفس امارہ حاسدانہ جوش
میں آیا اور جاہ طلبی کا جوش بھڑ کا اور بے اختیار ہو کر بول اٹھا کہ مجھے کرسی ملنی چاہیے۔ تب جو
حالت اس کی ہوئی سو ہوئی۔ یہ تمام سزا اس بداندیشی کی تھی جو اس نے میری نسبت کی ۔
گندم از گندم بروید جو ز جو از مکافات عمل غافل مشو
نادان نے یہ خیال نہ کیا کہ اگر میں مظلوم ہو کر اس کی خواہش کے موافق بذریعہ وارنٹ
گرفتار کیا جاتا اور ہتھکڑی ڈالی جاتی اور ذلیل جگہ میں بٹھایا جاتا اور جیسا کہ اس کی تمنا تھی
پھانسی دیا جاتا یا جس دوام کی سزا پا تا تو میرا اس میں کیا حرج تھا۔ خدا کی راہ میں ہر ایک ذلت
اور موت فخر کی جگہ ہے۔ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں اس دنیا کے جاہ و جلال کو نہیں چاہتا۔
لیکن اس نے دشمنوں کے ارادوں اور خواہشوں پر نظر ڈال کر مجھے اس ذلت اور ذلت کی موت
سے بچالیا۔ یہ اس کا کام ہے اس نے جو کچھ کیا اپنی مرضی سے کیا۔ محمد حسین کو اگر بصیرت

كتاب البرية
کی آنکھ دی جاتی تو اس سے وہ بڑا دینی فائدہ حاصل کر سکتا تھا بھلا ہم محمد حسین اور اس کے ہم خیال
لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ یہ تمام غیبی افعال جو میری تائید میں اور میری عزت کی حفاظت کے
لئے اور میرے اعداء کو شرمندہ کرنے کے لئے ظہور میں آئے یہ کس کے افعال تھے؟ آیا خدا کے
یا انسان کے؟ اور تشریح اس کی یہ ہے کہ پہلے یہ غیبی فعل ظہور میں آیا کہ میری گرفتاری میں توقف
ڈال دی گئی اور امرتسر کا وہ وارنٹ جس کے ساتھ چالیس ہزار روپیہ کی ضمانت کا حکم اور بیس ہزار کا
مچلکہ تھا ایک حیرت افزا طریق سے روک دیا گیا۔ یہ وارنٹ امرتسر کے مجسٹریٹ درجہ اول کی
عدالت سے یکم اگست ۱۸۹۷ء کو جاری ہوا تھا مگر ے ا گست ۱۸۹۷ء تک گورداسپورہ میں پہنچ
نہ سکا اور کچھ پتہ ن لگا کہ کہاں گیا اور آخر حکم امتناعی پہنچا کہ وارنٹ کی تعمیل روک دی جائے کیونکہ
مجسٹریٹ کو معلوم ہوا کہ وہ غیر ضلع کے ملزم پر وارنٹ جاری کرنے کا قانوناً مجاز نہیں ہے۔ یہ تو
پہلا غیبی فعل تھا جو میری تائید کے لئے ظہور میں آیا۔
پھر دوسرا غیبی فعل یہ تھا کہ جب مثل منتقل ہو کر گورداسپورہ میں آئی تو باوجود یکہ
امرتسر کے مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کیا تھا مگر صاحب ڈپٹی کمشنر گورداسپورہ نے باوجود
ڈاکٹر کلارک اور اُس کے وکیل کے بہت اصرار اور ہاتھ پیر مارنے کے بجائے وارنٹ سمن
جاری کر دیا اور وارنٹ سے انکار کیا۔
اور پھر تیسرا غیبی فعل یہ تھا کہ محمد حسین وغیرہ مخالفوں نے چاہا تھا کہ میری ذلت کی
حالت دیکھیں مگر ان کو میری عزت کی حالت دکھائی گئی۔ میں نے اپنی جماعت کے بعض
لوگوں سے سنا ہے کہ ایک شریر مخالف کچہری کے وقت ایک شخص سے میرا نام لے کر باتیں
کرتا تھا کہ آج وہ شخص پولید ح وہ شخص پولیس کی حر کی حراست میں ہے اور ہتھکڑی ہاتھ میں اور ہتھکڑی ہاتھ میں پڑی ہوئی ہے اس
نے جھوٹا دعوی کیا تھا اس لئے یہ سزا ملی۔ تب دوسرے شخص نے جس سے وہ باتیں کرتا تھا اس
کا ہاتھ پکڑ کر اس کو اس موقعہ پر کھڑا کیا جہاں صاحب ڈپٹی کمشنر گورداسپورہ عدالت کی

كتاب البرية
۱۳ کرسی پر بیٹھے ہوئے نظر آ رہے تھے اور اس کو کہا کہ ذرہ نظر غور کر کے دیکھ کہ صاحب
ڈپٹی کمشنر کے قریب دوسرا شخص کرسی پر بیٹھا ہوا کون ہے تب وہ دیکھ کر بہت شرمندہ ہوا اور کہا
یہ تو وہی ہیں جن کی نسبت لوگوں نے اڑایا ہے کہ وہ گرفتار اور حراست میں ہے۔
اور پھر چوتھا غیبی فعل یہ ہے کہ میری حاضری کا دن محمد حسین بٹالوی کے لئے گویا عید
کا دن تھا اور وہ اپنے دل میں اس روز میری ذلت اور بے عزتی کے بہت سے تصورات
باندھے ہوئے تھا اور گویا اس وقت میری ذلت مشہور کرنے کے بارے میں اپنے دل میں
اشاعة السنہ کے کئی ورق لکھ رہا تھا کہ خدا نے وہ ذلت اٹھا کر اسی کے سر پر ماری اور میرے
روبرو اور میرے دوستوں کے روبرو کرسی مانگنے پر صاحب ڈپٹی کمشنر نے ایسی سخت تین
جھڑ کیاں اس کو دیں کہ اس کو مار گئیں۔ خدا کی قدرت دیکھو کہ میری ذلت دیکھنے آیا تھا اور اپنی
ذلت اس کو پیش آئی۔ اور پھر اندر سے جھڑکیاں کھا کر باہر آیا جہاں اردلی کھڑے ہوتے ہیں
اور اندر کے معاملہ کی پردہ پوشی کے لئے ایک کرسی پر جو باہر کے کمرہ میں تھی بیٹھ گیا اور اردلیوں
کو معلوم تھا کہ اس شخص کو کرسی نہیں ملی بلکہ کرسی کی درخواست پر اس نے جھڑکیاں کھائیں اس
لئے انہوں نے کرسی پر سے اس کو جھڑک کر اٹھا دیا پھر اس طرف سے پولیس کے کمرہ کی طرف
آیا اور اتفاقا ایک اور کرسی باہر کے کمرہ میں بچھی ہوئی تھی اس پر بیٹھ گیا۔ تب کپتان صاحب کی
اس پر نظر جاپڑی اور اسی وقت کنسٹبل کی معرفت جھڑ کی کے ساتھ کرسی پر سے اٹھایا گیا۔ اس
وقت غالباً ہزار آدمی کے قریب یا اس سے زیادہ اس کی اس ذلت کو دیکھتے ہوں گے ۔ لوگوں
نے یقین کر لیا کہ جھوٹے مقدمہ میں اس نے پادری کی گواہی دی اس لئے یہ سزا ملی۔
پانچواں غیبی فعل یہ ہے کہ باوجود یکہ یہ مقدمہ حسب اقرار ڈاکٹر کلارک کے تین
قوموں کے اتفاق سے قائم کیا گیا تھا اور اس مقدمہ کی پیروی میں پادریوں نے پورا زور دیا۔
تھا اور سرکاری مقدمہ سمجھا گیا تھا تب بھی خدا نے کپتان ڈگلس صاحب کے ہاتھ سے

اس کو خارج کرایا اور مجھے بری کیا۔
كتاب البرية
اب یہ پانچ فعل جو ظہور میں آئے یہ دانشمندوں کے لئے سوچنے کے لائق ہیں کہ یہ ۱۴
کس کا کام ہے؟ عقلمند لوگ سوچ لیں کہ جب کہ یہ مقدمہ میرے پر سرکار کی طرف سے دائر ہوا
تھا اور ایک خطرناک مقدمہ تھا اور میری ذلت کے لئے ہر طرف سے لوگ زور دے رہے تھے تو
ایسی حالت میں کسی طاقت عظمی نے مجھے عزت دی اور محمد حسین کو سخت ذلیل کیا اور کلارک کو بھی
نہایت سبکی اور ندامت پہنچائی کہ عدالت نے قومی شبہ کیا کہ یہ مقدمہ عبدالرحیم عیسائی و وارث دین
وغیرہ عیسائیوں اور ان کے متعلقین کی بناوٹ ہے۔ کیا یہ فعل خدا کا ہے یا انسان کا؟ کیا خدا کی
تائید کے بجز اس کے کوئی اور بھی معنے ہیں کہ خدا نے مخالفوں میں پھوٹ ڈال دی اور حق کو ظاہر
کر دیا اور جو میرے ذلیل کرنے کے درپے تھا اس کو حاکم اور خلق اللہ کے ذریعہ سے ذلت
پہنچائی ۔ حاکم کے ذریعہ سے جو ذلت ہوئی اس کی حقیقت آپ لوگ سن چکے ہیں کہ اس نے
کرسی مانگنے پر محمد حسین کو سخت جھڑ کیاں دیں اور یہ جھڑ کیاں نہایت مناسب اور عین محل پر تھیں
کیونکہ محمد حسین نے نے حلفی شہادت کے مقام پر کھڑا ہو کر دو جھوٹ بولے۔ اول یہ کہ اس کو
عدالت میں کرسی ملتی ہے اور دوسرے یہ کہ اس کے باپ رحیم بخش کو بھی کر سی ملتی تھی اور یہ
دونوں جھوٹ نہایت مکروہ اور قابل شرم تھے کیونکہ محمد حسین ایک خشک ملا بلکہ نیم ملا ہے جو چند
حدیثیں نذیر حسین سے پڑھ کر مولوی کہلاتا ہے جس کے ہم جنس ہزاروں ملا مسجدوں کے
مجروں میں مسلمانوں کی روٹیوں پر گزارہ کرتے ہیں اس کو کس دن عدالت میں کرسی ملی اور کن
رئیسوں میں شمار کیا گیا۔ اور ایسا ہی رحیم بخش اس کا باپ تھا جو بٹالہ کے بعض رئیسوں کی
نوکریاں کر کے گزارہ کرتا تھا۔ ہاں بٹالہ کے رئیس میاں صاحب نے ایک مرتبہ اس کو نوکر رکھا
تھا۔ معلوم نہیں کہ تنخواہ پر یا صرف روٹی پر ۔ پھر سنا ہے کہ بٹالہ کے بعض ہندومہاجنوں کے پاس
بھی نو کر رہا اور اس طرح پر گزارہ کرتا رہا۔ ایک دفعہ ہمارے پاس بھی نو کر رہنے کے لئے آیا تھا

كتاب البرية
لیکن بعض وجوہ کے رو سے اس کو نوکر نہیں رکھا گیا تھا اور یوں تو ہمیشہ نہایت اعتقاد اور
ارادت کے ساتھ آتا تھا ۔ محمد حسین پر سخت ناراض تھا اور وہ کلمات کہتا تھا جن کا ذکر کرنا اس
جگہ مناسب نہیں۔ بعض خطوط بھی اس کے محمد حسین کے نا گفتنی حالات کی نسبت میرے پاس
۱۵ اب تک موجود ہوں گے جن کو وہ عدالت تک پہنچانا چاہتا تھا اور میں نے اس کو بار بار منع کیا
تھا اور کئی دفعہ محمد حسین کو اس کے قدموں پر گرایا تھا تا اس طرح پر رحیم بخش اس کی پردہ دری
سے باز رہے اور اس بات کا میں ہی سبب تھا کہ وہ ان خیالات سے کسی قدر باز رہا ورنہ میں
نے سنا ہے کہ مولوی غلام علی امرتسری وغیرہ حاسد طبع ملا اس کو محمد حسین کے خوار کرنے کے
لئے برانگیختہ کرتے تھے۔ غرض نہ محمد حسین کبھی کرسی نشین رئیسوں میں داخل ہوا اور نہ اس کا
باپ اور نہ اس کا دادا۔ اور اگر یہ لوگ کرسی نشین تھے تو سرلیپل گریفن صاحب نے بڑی ہی
غلطی کی کہ جب پنجاب کے کرسی نشین رئیسوں کے حالات لکھنے میں ایک کتاب طیار کی تو
اس کتاب میں ان دونوں بیچاروں کا کچھ بھی ذکر نہیں کیا اور نیز اس صورت میں حکام ضلع کی
بڑی غفلت ہے کہ باوجود یکہ یہ دونوں باپ بیٹے قدیم سے کرسی نشین تھے مگر پھر بھی حکام نے
اپنے ضلع کی فہرست میں اس باپ بیٹے کا اب تک کرسی نشینوں میں نام نہ لکھا۔
افسوس کہ ایسے مولویوں کے ہی جھوٹوں نے جو گواہی کے موقعہ پر بھی جھوٹ کو
شیر مادر سمجھتے ہیں مخالفوں کو مسلمانوں پر اعتراض کرنے کا موقعہ دیا ہے۔ جب یہ لوگ مولوی
کہلا کر ایسے گندے جھوٹ بولیں اور عدالت کے سامنے گواہی کے موقعہ پر خلاف واقعہ بیان
کریں تو ان کے چیلوں کا کیا حال ہوگا۔ افسوس کہ اس بٹالہ کے ملا کو کرسی لینے کا شوق کیوں
پیدا ہوا۔ اس کے خاندان میں کون کرسی نشین تھا۔ بہتر تھا کہ چپکے پادریوں کی گواہی دے کر چلا
جاتا تا تا پردہ بنا رہتا۔ کسی کو معلوم ہی نہ تھا کہ آپ کو کرسی نہیں ملتی۔ اختیار تھا کہ آپ دوستوں ا
میں لاف مارتے کہ مجھے کرسی ملی تھی ۔ مگر کرسی مانگ کر اپنے خاندان کا سارا پردہ پھاڑ دیا۔ اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی