کتاب البریہ
حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كتاب البرية
پھر یہ بے وقوفی ہوئی کہ حضرت شیخ صاحب عدالت کے سامنے یہ تمام سبکی اٹھا کر پھر باہر
آکر کرسی پر بیٹھ گئے ۔ اور جب ایک طرف سے اٹھایا گیا تو دوسری طرف جا کر کرسی پر
بیٹھ گئے پھر جب وہاں سے بھی بڑی ذلت کے ساتھ اٹھائے گئے تو آپ ایک شخص کی
چادر لے کر زمین پر بچھا کر بیٹھے مگر اس شخص نے آپ کو مورد قہر الہی سمجھ کر نیچے سے چادر
کھینچ لی اور کہا کیا تو ایک مذہبی مقدمہ میں جو بناوٹی ہے پادریوں کی گواہی دیتا ہے اور
میری چادر پر بیٹھتا ہے۔ میں اپنی چادر پلید کرانی نہیں چاہتا۔
پھر بعد اس کے جو صاحب ضلع نے جھڑ کی دے کر اور کرسی سے محروم کر کے محمد حسین کو
سیدھا کھڑا کیا اور عدالت کے چپراسیوں نے بھی بار بار اس کو کرسی سے اٹھایا ایک اور ذلت
محمد حسین کی یہ ہوئی کہ لوگ اس کی اس حرکت سے ناراض ہوئے کہ پادریوں کے ایک
جھوٹے مقدمہ میں وہ گواہ بن کر آیا اور بہت زور لگایا کہ اس جھوٹ کو سچ کرے ہزاروں
نیک طینت انسان اس کے ان حالات پر نفرین کرتے تھے کہ اس نے مولوی کہلا کر ایک
جھوٹے مقدمہ میں عیسائیوں کی گواہی دی اور بار بار کہتے تھے کہ اس گواہی کا باعث صرف
نفسانی کینہ اور بغض ہے۔ ایک پیر مرد نے اس روز اس کے حالات دیکھ کر آہ کھینچ کر کہا کہ
مجھے تو معلوم ہوتا ہے کہ مولوی لوگ مشکل سے ایمان سلامت لے جائیں گے۔ پس افسوس
اس شخص کی زندگی پر کہ اس نے ایسی نا پاک حرکتوں سے تمام مولویوں کو بدنام کیا۔
اب اس شخص کا میری نسبت بغض انتہا تک پہنچ گیا ہے۔ اس شخص سے خدا کا مقابلہ
نہیں ہو سکتا ورنہ یہ شخص میری جان اور آبرو کا سخت دشمن ہے۔ اور اب بغض کے جوش میں وہ
باتیں اس کے منہ سے نکلتی ہیں جو ایک صالح اور متقی کے منہ سے ہر گز نہیں نکل سکتیں۔ اس کو
یہ خیال نہیں کہ دشمنوں کا ہر ایک منصوبہ اہل حق کی صفائی کا زیادہ موجب ہو جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب تک جتنے منصوبے میری نسبت کئے گئے ان سے میرا کچھ نقصان
نہیں بلکہ میری بر تیت ثابت ہوئی ۔ اول لیکھرام کے مقدمہ میں میری تلاشی کرائی گئی تو
كتاب البرية
میرا دامن پاک ثابت ہوا۔ پھر اب ارادہ قتل کا مقدمہ میرے پر بنایا گیا سواس میں بھی بہت
تحقیق کے بعد میں بری کیا گیا۔ یہ دونوں مخالفوں کے حملے میرے لئے مضر نہیں ہوئے بلکہ
حکام وقت نے دو دفعہ میری حالت کو آزما لیا اور دشمنوں کے منصوبے کی حقیقت کھل گئی۔ اور
اگر چه محم ی محمد حسین نے اپنی دانست میں پادریوں کا رفیق بن کر میرے پھانسی دلانے کے لئے
بڑے زور شور سے اظہار دیا اور جو کچھ اس کی فطرت میں تھا اس روز اس نے پورا کر کے دکھا دیا۔
لیکن اس تمام بہتان کا اگر کچھ نتیجہ ہوا تو بس یہی کہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے اپنے چھہ
انگریزی میں لکھ دیا کہ یہ شخص یعنی محمد حسین مرزا صاحب کا سخت دشمن ۔ ہے اور اس کے تمام
بیان کو فضول سمجھ کر فیصلہ میں اس کے اظہار کا ایک ذرہ ذکر نہیں کیا اور اس کے بیان کو نہایت ہی
بے عزتی کی نگاہ سے دیکھا۔ پس اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جس حالت میں محمد حسین کا
بیان ایسا فضول اور ذلیل اور پایۂ اعتبار سے ساقط سمجھا گیا تو خدا تعالیٰ کی طرف سے کیا حکمت
تھی کہ یہ پادریوں کی طرف سے عدالت میں گواہی دینے آیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ بظاہر اس
میں دو حکمتیں معلوم ہوتی ہیں۔ اول یہ کہ تا لوگوں کو اس شخص کی تقوی اور دینداری اور اسلام کا
حال معلوم ہو کہ ایسے جھوٹے اور قابل شرم مقدمہ میں جو عیسائیوں نے محض مذہبی جوش سے اٹھایا
تھا اس نے اپنے تئیں گواہ بنایا اور عمدا محض شرارت سے میرے پھانسی دلانے کی تدبیر سوچی۔
دوسری یہ حکمت تھی کہ تا یہ شخص عدالت میں جائے اور کرسی ملنے کا سوال کرے اور عدالت سے
اس کو جھڑکیاں ملیں اور اس طرح پر صادق کی ذلت ڈھونڈنے کی سزا میں اپنی ذلت دیکھے۔
بار بار افسوس آتا ہے کہ اس شخص کو کرسی مانگنے کی کیوں خواہش پیدا ہوئی ۔ اچھے
آدمی اگر کسی مجلس میں جاتے ہیں تو بالطبع صدرنشینی کو مکر وہ جانتے ہیں اور انکسار کے ساتھ
ایک معمولی جگہ پر بیٹھ جاتے ہیں تب صاحب خانہ کی جب ان پر نظر پڑتی ہے تو وہ شفقت
سے اٹھتا ہے اور ان کا ہاتھ پکڑتا ہے اور تواضع سے ان کو صدر کے مقام پر کھینچ لیتا ہے کہ
كتاب البرية
آپ کی جگہ یہ ہے مجھے شرمندہ نہ کیجئے۔ پس یہ جائے عبرت ہے کہ محمد حسین نے شیخی جتانے
کے لئے اپنے منہ سے کرسی مانگی اور پھر بجائے کرسی کے جھڑکیاں ملیں ۔ کسی نے سچ کہا ہے
بن مانگے موتی ملیں مانگے ملے نہ بھیک
یعنی بغیر مانگنے کے موتی مل جاتے ہیں مگر مانگنے سے گدائی کا ٹکڑہ بھی نہیں ملتا۔ پھر تعجب ہے
کہ اس شخص نے صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر کے روبرو ہی لیکھر ام کے قتل کا قصہ شروع کر دیا۔ ﴿۱۸﴾
اور صاحب موصوف کو میری نسبت کہا کہ میں نے اپنے اشاعۃ السنہ میں یہ لکھا ہے کہ اس
شخص سے لیکھرام کے قاتل کا پتہ پوچھنا چاہیے کہ الہام سے بتاوے کہ کون قاتل ہے اور
مدعا اس متفنی بٹالوی کا یہ تھا کہ لیکھر ام کا قاتل بھی یہی شخص ہے۔
اب ناظرین سوچیں! کہ اس شیخ بٹالوی کی کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے۔ میری
عداوت کے لئے کیونکر دین اور دیانت کو چھوڑتا جاتا ہے۔ جب آریوں نے لیکھرام کے
بارے میں شور مچایا تو ان کے ساتھ جا ملا اور اب جب پادریوں نے شور مچایا تو ان کے ساتھ
جاملا۔ کوئی نہیں پوچھتا کہ یہ اسلام کا مخالف کیا کرتا پھرتا ہے۔ لیکھرام کے قتل کو بار بار یاد
دلانا یہ اس کی شرارت ہے کہ تا یہ بہتان میرے پر لگاوے۔ اور اس طرح پر خدا کی پیشگوئی کو
بے عزت کر کے معدوم کر دیوے۔ میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ لیکھرام کی نسبت میں نے از خود
پیشگوئی نہیں کی بلکہ میرے خدا نے اس کی نسبت اس وقت مجھے خبر دی تھی جبکہ خود لیکھر ام نے
نہایت شوخی سے موت کی پیشگوئی کو مانگا تھا پھر جبکہ لیکھرام کو مارنا بطور عذاب کے تھا تو کیونکر
خدا تعالیٰ قاتل کا نام بتاوے اور اپنے انتظام کو آپ خراب کرے ہاں محمد حسین اگر
ہندوؤں کا در حقیقت خیر خواہ ہے تو قاتل کا نام معلوم کرنے کے لئے ایک تدبیر کر سکتا ہے اور
وہ یہ کہ لیکھرام کے قاتل کا ان لوگوں کے ذریعہ سے پتہ دریافت کرے جو اس کے گروہ میں
ملہم کہلاتے اور مجھے کافر جانتے ہیں۔
كتاب البرية
ماسوا اس کے اگر محمد حسین کی دانست میں میرے الہامات میرے ہی افترا تھے تو اس کو
چاہیے تھا کہ بجائے ایسی بے ہودہ باتوں کے یہ مضمون لکھتا کہ گورنمنٹ کو یہ تحقیق کرنا چاہیے کہ
ی شخص ملہم من اللہ ہونے کے دعوے میں سچا ہے یا جھوٹا۔ اور طریق آزمائش یہ ہے کہ آزمائش یہ ہے کہ گورنمنٹ
عام طور پر اس سے کوئی پیشگوئی مانگے پھر اگر وہ پیشگوئی اپنے وقت پر پوری نہ ہو تو گورنمنٹ
یقین کرلے کہ یہ شخص جھوٹا اور مفتری ہے اور اس سے یہ نتیجہ نکال لے کہ لیکھرام کا قاتل بھی یہی
ہوگا۔ کیونکہ ایک جھوٹا شخص جب کسی اپنی پیشگوئی میں دیکھتا ہے کہ میرا جھوٹ کھل جائے گا تو
ا بے شک وہ ناجائز طریقوں کی طرف توجہ کرتا ہے اور اس کی خبیث ذات سے کچھ بعید نہیں ہوتا
کہ ایسی ایسی ناپاک حرکات اس سے صادر ہوں ۔ اگر اس تقریر کے ساتھ گورنمنٹ کو لیکھر ام کے
مقدمہ میں میری نسبت توجہ دلاتا تو کچھ تعجب نہ تھا کہ یہ تقریر قبول کے لائق ٹھہرتی اور انصاف
پسند لوگ بھی اس کو پسند کرتے اور مجھے بھی ایسے مواخذہ میں کچھ عذر نہیں ہو سکتا تھا۔ کیونکہ
اگر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اور میری پیشگوئیاں میری طرف سے نہیں ہیں بلکہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں تو بے شک میری بریت کے لئے اس قدر خدا تعالیٰ کی مدد چاہیے کہ
وہ کسی الہامی پیش خبری سے جو سچی نکلے گورنمنٹ کو اس کے مطالبہ کے وقت مطمئن کر دیوے اور
وہ سمجھ جائے کہ در حقیقت یہ کاروبار خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے نہ انسان کی طرف سے۔
لیکن اس بات پر زور دینا کہ میں لیکھرام کے قاتل کا نام بیان کروں صحیح نہیں ہے
خدا تعالیٰ اپنے مصالح میں کسی کا محکوم نہیں ہو سکتا۔ اگر اس نے ایک بات کو مخفی کرنا چاہا ہے تو
ہم اس پر زور نہیں ڈال سکتے کہ وہ ضرور اس بات کو ظاہر بات کو ظاہر کرے ۔ جو شخص خدا تعالیٰ جو شخص خدا تعالیٰ پر ایسی
حکومت چلانا چاہتا ہے یا چلانے کے لئے درخواست کرتا ہے تو وہ عبودیت کے آداب سے
بالکل بے نصیب ہے۔ خدا علم غیب اپنی مرضی سے ظاہر کرتا ہے انسان کی مرضی سے ظاہر نہیں
کرتا دیکھو حضرت یعقوب علیہ السلام کو اس پتہ کے لگانے کی کس قدر ضرورت تھی کہ ان کا بیٹا
كتاب البرية
مر گیا یا زندہ ہے۔ اور اس غم سے وہ چالیس برس تک روتے رہے لیکن جب تک خدا تعالیٰ کا
ارادہ نہ ہوا ان پر ہرگز نہ کھولا گیا کہ کیوں غم کرتا ہے تیرا بیٹا تو مصر میں خوش و خرم نائب
سلطنت ہے۔ غرض خدا کے بندے ادب کے ساتھ اس کے حضور میں کھڑے ہوتے ہیں
اس جگہ ملائک کو بھی دم مارنے کی جگہ نہیں ۔
ہماری لیکھرام سے کوئی ذاتی عداوت نہ تھی اور نہ دین اسلام ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم
ناحق خون کرتے پھریں پھر کونسا باعث تھا کہ ہم اس حرکت بے جا کے مرتکب ہوتے۔ اور ایک
پیشگوئی جھوٹی بنانا اور پھر اس کی سچائی ظاہر کرنے کے لئے قتل کا ارادہ کرنا یہ ایک ایسا طریق ہے کہ
بجز ایک شریر اور خبیث انسان کے کوئی اس کا مرتکب نہیں ہو سکتا۔ سو محمد حسین اور اس کی جماعت کو
خوب یا د رکھنا چاہیے کہ یہ ایک بڑا خدا تعالیٰ کا نشان تھا جو ظہور میں آیا بجز خدا کے یہ کس کی طاقت ۲۰
تھی کہ لیکھرام کی موت کی طرف اشارہ کرے کہ وہ اتنی مدت میں فلاں دن اور فلاں تاریخ واقع
ہوگی اور قتل کے ذریعہ سے ہوگی افسوس کہ ان لوگوں نے محض تعصب سے خدا کے نشانوں کی
تکذیب کی ۔ یہ کس قدر حماقت ہے کہ ہمارے مخالف دلوں میں خیال کرتے ہیں کہ کسی مرید کو بھیج
کر لیکھرام کو قتل کر دیا ہوگا۔ مجھے اس بے وقوفی کے تصور سے ہنسی آتی ہے کہ ایسی بے ہودہ باتوں کو
ان کے دل کیونکر قبول کر لیتے ہیں۔ جس مرید کو پیش گوئی کی تصدیق کے لئے قتل کا حکم کیا جائے
کیا ایسا شخص پھر مرید رہ سکتا ہے؟ کیا فی الفور اس کے دل میں نہیں گزرے گا کہ یہ شخص جھوٹی
پیشگوئیاں بناتا اور پھر ان کو سچی پیشگوئیاں ٹھہرانے کے لئے ایسے منصوبے استعمال کرتا ہے۔ پس
میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ محمد مد حسین حسین ۔ نے یہ نہایت ظلم کیا ہے کہ ایک سچی پیشگوئی کو جو
خدا تعالیٰ کا ایک معجزہ تھا انسان کا منصوبہ ٹھہرایا۔ اگر اس کی نیت میں فساد نہ ہوتا تو وہ اپنی
اشاعۃ السنہ میں یہ نہ لکھتا کہ اس شخص کو گورنمنٹ پکڑے تا الہام سے بتلاو۔ سے بتلاوے کہ لیکھرام کا قاتل
کون ہے۔ گویا محمد حسین خدا تعالیٰ سے ٹھٹھا کرتا اور اس کے فعل کو عبث ٹھہراتا ھہراتا ۔ ہے اور جبر کے ساتھ
كتاب البرية
اس کا دامن پکڑنا چاہتا ہے کہ تو نے لیکھرام کو تو مارا اب کہاں جاتا ہے اس کے قاتل کا پتہ تو
بتلا !!! اور آپ قرآن میں پڑھتا ہے کہ لا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْتَلُونَ *
اس قدر شوخی انسان کو نہیں چاہیے اور یہ بے با کی آدم زاد کے لئے مناسب نہیں کیا
وہ اس خدا کے وجود میں شک رکھتا ہے جس کی ہستی پر ذرہ ذرہ مہر لگا رہا ہے؟ اگر اس کی نیت
میں کجی نہ ہوتی تو عداوت اور بدظنی کے جوش سے ایسی بکواس نہ کرتا یہ اس کا حق تھا کہ میری
نسبت بار بار گورنمنٹ کو توجہ دلاتا کہ لیکھرام کے قتل میں مجھے الہامی پیشگوئی کا ایک بہانہ
معلوم ہوتا ہے اور دراصل لیکھرام کا قاتل یہی شخص ہے۔ اور اگر خدا سے اس شخص کو پیشگوئی
ملتی ہے تو گورنمنٹ اس شخص کو پکڑے اور مواخذہ کرے کہ اگر تو اس دعوئی میں سچا ہے تو
تصدیق دعویٰ کے لئے ہمیں بھی کوئی پیشگوئی دکھلا تا تیری سچائی ہم پر ثابت ہو۔ پھر اگر
گورنمنٹ کسی الہامی پیشگوئی کے دکھلانے کے لئے مجھے پکڑتی اور خدا مجھے مردودوں اور
مخذولوں کی طرح چھوڑ دیتا اور کوئی پیشگوئی گورنمنٹ کے اطمینان کے لئے ظاہر نہ کرتا تو میں
خوشی سے قبول کر لیتا کہ میں جھوٹا ہوں تب گورنمنٹ کا اختیار تھا کہ لیکھرام کا قاتل مجھ کو ہی
تصور کر کے مجھے پھانسی دے دے لیکن محمد حسین نے ایسا نہیں کیا اور نہ یہ چاہا کہ کوئی ایسا طریق
اختیار کرے جس سے سچائی ظاہر ہو بلکہ میری تائید میں بہت سے نشان خدا تعالیٰ کی طرف سے
ظاہر ہوئے اور محض بخل کے رو سے اس شخص نے ان کو قبول نہیں کیا اور ہمیشہ گورنمنٹ کو دھو کہ
دینے کے لئے جھوٹی باتیں لکھتا اور کہتا رہا۔ مگر ہماری عادل گورنمنٹ محض باتوں کو ایک خود
غرض دشمن کے منہ سے سن نہیں سکتی خدا کا یہ فضل اور احسان ہے کہ ایسی محسن گورنمنٹ کے
زیر سایہ ہمیں رکھا۔ اگر ہم کسی اور سی اور سلطنت کے زیر سایہ ہوتے تو بہ تے تو یہ ظالم طبع ملا کب ہماری
جان اور آبرو کو چھوڑنا چاہتے ۔ اِلَّا ما شاء الله ان ربي على كل شيء قدير -
خدا اپنے کاموں سے پوچھا نہیں جاتا کہ کیوں ایسا کیا لیکن بندے پوچھے جائیں گے۔
ا الانبياء : ۲۴
ا
كتاب البرية
اور محمد حسین کا میری پیشگوئیوں پر یہ جرح کہ کوئی الہامی پیشگوئی اس صورت میں سچی
ہو سکتی ہے کہ جب کہ اس کے ساتھ کی تمام اور پیشگوئیاں سچی ثابت ہوئی ہوں۔ یہ فی الواقع
سچ ہے۔ مگر محمد حسین کا یہ خیال کہ گویا بعض پیشگوئیاں میری جھوٹی نکلی ہیں یہ سراسر جھوٹ
ہے۔ میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ میری کوئی پیشگوئی جھوٹی نہیں نکلی آتھم کی نسبت جو
پیشگوئی تھی اس میں صاف ایک شرط تھی اور احمد بیگ کے داماد کی نسبت بھی تو بی توبی کے
الہام کی شرط تھی اور میں ثابت کر چکا ہوں کہ ان دونوں شرطوں کے موافق وہ دونوں پیشگوئیاں
پوری ہوئیں اور لیکھرام کی پیشگوئی میں کوئی شرط نہ تھی اس لئے وہ بلا شرط پوری ہوئی۔ احمد بیگ
کے سامنے کوئی خوفناک نمونہ نہ تھا اس لئے وہ نہ ڈرا اور شرط سے فائدہ نہ اٹھایا اور پیشگوئی کے
موافق جلد فوت ہو گیا مگر اس کے بعد اس کے عزیزوں نے احمد بیگ کی موت کا نمونہ دیکھ لیا اور
بہت ڈرے لہذا شرط سے فائدہ اٹھا لیا وَ اللهُ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَاد ۔ اور اگر کوئی شرط بھی نہ
ہوتی اور جس کی نسبت پیشگوئی کی گئی ہے رجوع کرتا اور ڈرتا یا اس کے عزیز جو اصل مخاطب
پیشگوئی کے تھے رجوع کرتے اور ڈرتے تب بھی خدا تعالیٰ عذاب میں مہلت دے دیتا جس طرح
یونس نبی کی امت کو مہلت دی حالانکہ اس کی پیشگوئی میں کوئی شرط نہ تھی۔ خدا نے ابتدا سے
وعید کے ساتھ یہ شرط لگا رکھی ہے کہ اگر چاہوں تو وعید کو موقوف کروں اس لئے قرآن میں یہ تو ﴿۲۲﴾
آیا ہے کہ ان الله کی إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ اور یہ نہیں آیا کہ ان الله لا يخلف الوعيد ۔
ماسوا اس کے یہ کہنا کہ سچے نبیوں اور محدثوں کی تمام پیشگوئیاں عوام کی نظر میں
صفائی سے پوری ہوتی رہی ہیں بالکل جھوٹ ہے بلکہ بعض وقت ایسا بھی ہوا ہے کہ جب
خدا تعالیٰ کو کوئی امتحان منظور ہوتا تھا تو کسی نبی کی پیشگوئی عوام پر مشتبہ رکھی جاتی تھی اور وہ
لوگ شور مچاتے رہتے تھے بلکہ ایک فتنہ کی صورت ہو کر بعض مرتد ہوتے رہے ہیں۔ جیسا کہ
حضرت مسیح عیسی علیہ السلام کی نسبت پہلی کتابوں میں یہ پیشگوئی تھی کہ وہ بادشاہ ہوگا لیکن
الرعد : ٣٢
كتاب البرية
وہ بادشاہ کی صورت میں ظاہر نہ ہوئے تب بہت سے کو نہ اندیش مرتد ہو گئے ۔ اور پہلی
کتابوں میں تھا کہ جب تک ایلیا نہ آوے مسیح نہ آئے گا لیکن نصوص کے ظاہر کے لحاظ سے
ایلیا اب تک نہیں آیا ۔ ایسا ہی حضرت موسیٰ کی پیشگوئی میں جو نجات دلانے کے بارے میں
تھی بنی اسرائیل نے شک کیا اور پیشگوئی کو جھوٹی سمجھا اور بعض لغزش کھانے والوں نے
حدیبیہ کی پیشگوئی میں بھی شک کیا اور خیال کیا کہ وہ ظہور میں نہیں آئی لیکن دراصل شک
کرنے والے غلطی پر تھے۔ پس یہ تو عادت اللہ میں داخل ہے کہ بعض پیشگوئیاں مامورین کی
جہلاء اور سفہاء اور کو تہ اندیشوں پر مشتبہ ہو جاتی ہیں اور خیال کرنے لگتے ہیں کہ وہ جھوٹی
ہوئیں ۔ پس محمد حسین ان ہی جہلاء کا بھائی ہے جو اس سے پہلے گزر چکے ہیں۔ میری نسبت
وہ کوئی ایسا کلمہ نہیں کہتا جو پہلے اس سے خدا کے پاک نبیوں کی نسبت نہیں کہا گیا۔
غرض یہ کبھی نہ ہوا اور نہ ہوگا کہ تمام مامورین کی پیشگوئیاں جہلاء کی نظر میں صفائی
سے پوری ہوگئی ہوں بلکہ محمد حسین کی طرح بعض جاہل نبیوں کی بعض پیشگوئیوں کی نسبت بھی
کہتے رہے ہیں کہ وہ جھوٹی نکلیں ۔ چنانچہ حال میں ایک یہودی فاضل نے جو حضرت مسیح کے
رو نبوت میں کتاب لکھی ۔ اب لکھی ہے اس کتاب میں ایک فہرست دی ہے کہ ت دی ہے کہ اتنی پیشگوئیاں اس شخص
کی جھوٹی نکلیں ۔ حالانکہ سچے نبی کی تمام پیشگوئیاں ضرور پوری ہو جاتی ہیں۔ اور یہی فاضل
یہودی لکھتا ہے کہ اس شخص کی تکذیب کے لئے ہمیں یہ کافی ہے کہ اس کی تعلیم توریت کی تعلیم
سے صریح مخالف ہے اگر یہ خدا کا کلام ہوتا تو ممکن نہ تھا کہ اس قدر تناقض پیدا ہوتا ۔ پھر لکھتا
ہے کہ دوسری یہ بات ہم یہودیوں کے لئے اس شخص کے قبول کرنے میں نہایت روک اور
اس انکار میں خدا اور ہم میں ایک حجت ہے کہ ہمیں نبیوں کی زبانی خبر دی گئی ہے کہ وہ مسیح
جس کا کتابوں میں وعدہ ہے ہر گز نہیں آئے گا جب تک پہلے اس سے ایلیا جو آسمان پر اٹھایا
گیا ہے دنیا میں نہ آلے مگر وہ اب تک نہیں آیا۔ پھر یہ شخص اپنے دعویٰ مسیحیت میں کیونکر سچا
كتاب البرية
ٹھہر سکتا ہے؟ اور یہی فاضل یہودی اس مقام میں لکھتا ہے کہ عیسائی ایلیا کے بارے میں
ہمیں یہ جواب دیتے ہیں کہ ایلیا کے نزول سے یوحنا بن زکریا کا آنا مراد ہے جس کو مسلمان
یجی کہتے ہیں اور مراد یہ تھی کہ ایلیا کی قوت اور طبع پر ایک شخص یعنی یہی آئے گا۔ نہ یہ کہ
حقیقت میں کوئی آسمان سے اتر آئے گا۔ اس کے جواب میں فاضل مذکور لکھتا ہے کہ
ناظرین خود انصافاً ہم میں اور عیسائیوں میں فیصلہ کریں کہ اگر در حقیقت ایلیا سے مراد یوحنا
یعنی یحییٰ ہوتا تو خدا تعالیٰ ہرگز یہ نہ کہتا کہ خود ایلیا واپس آئے گا بلکہ یہ کہتا کہ اس کا مثیل بی
آئے گا۔ اور اس پر فاضل مذکور بہت زور دیتا ہے کہ نصوص کو ظاہر سے پھیر نا بغیر کسی قرینہ
قویہ کے یہی جھوٹے نبی کا نشان ہے۔
اب سوچنا چاہیے کہ نبیوں کی پیشگوئیوں میں کیسے کیسے مشکلات ہیں۔ مثلاً ایلیا کی
پیشگوئی میں کیسی مصیبت کا یہودیوں کو سامنا پیش آیا کہ اب تک وہ حضرت مسیح کے قبول کرنے
سے محروم رہے۔ کیا تعجب کی جگہ نہیں کہ یہود جیسی ایک تجربہ کار اور الہی کتابوں میں نشو و نما پانے والی
قوم ایلیا کے لفظ پر آ کر ایسے حق سے دور جا پڑی کہ یحییٰ نبی سے بھی انکار کر دیا ؟ اس سے دانا معلوم
کر سکتا ہے کہ پیشگوئیوں کی تکذیب میں جلدی نہیں کرنی چاہیے کہ اکثر ان پر استعارات غالب
ہوتے ہیں ۔ عقلمند وہ ہوتا ہے جو دوسرے سے نصیحت پکڑتا اور عبرت حاصل کرتا ہے۔ مسلمانوں کو
حضرت عیسی کے نزول کے بارے میں اسی خطرناک انجام سے ڈرنا چاہیے کہ جو یہودیوں کو ایلیا
کے بارے میں ظاہر نص پر زور دینے سے پیش آیا۔ جس بات کی پہلے زمانوں میں کوئی بھی نظیر نہ ہو
بلکہ اس کے باطل ہونے پر نظیریں موجود ہوں اس بات کے پیچھے پڑ جانا نہایت درجہ کے بے وقوف
کا کام ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ فَسْتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ا یعنی
خدا کی سنتوں اور عادات کا نمونہ یہود اور نصاری سے پوچھ لو اگر تمہیں معلوم نہیں۔
النحل : ۴۴
اب ہم اس تقریر کو اسی قدر پر کفایت کر کے ایک اور عجیب بات بیان کرتے ہیں کہ
كتاب البرية
یہ فتنہ ایک جھوٹے اور مصنوعی مقدمہ کا جو میرے پر برپا کیا گیا خدا تعالیٰ نے کئی مہینے پہلے اس
کی اطلاع مجھے دی تھی اور نہ ایک دفعہ بلکہ ۲۹ جولائی ۱۸۹۷ء تک متواتر الہامات اس
بارے میں کئے گئے کہ ایک ابتلا اور مقدمہ اور باز پرس حکام کی طرف سے ہوگی اور ایک
الزام لگایا جائے گا ۔ اور آخر خدا اس جھوٹے الزام سے بری کرے گا۔ اور پھر حاضری
کے بعد ۲۲ را گست ۱۸۹۷ء تک اطمینان اور تسلی دہی کے الہام ہوتے رہے یہاں تک کہ
۲۳ را گست ۱۸۹۷ء کو خدا تعالیٰ نے بری کر دیا۔ یہ تمام الہامات قریباً اپنی جماعت کے سوا
آدمیوں کو قبل از وقت سنائے گئے تھے جن میں اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب اور
اخویم مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی اور اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب گجراتی ۔ اور اخویم
خواجہ کمال الدین صاحب بی اے اور اخویم میاں محمد علی صاحب ایم اے اور اخویم حکیم فضل الدین
صاحب اور اخویم سید حامد شاہ صاحب اور اخویم خلیفه نوردین صاحب جموں اور اخویم مرزا
خدا بخش صاحب وغیرہ احباب داخل ہیں اور ہر ایک حلفاً بیان کر سکتا ہے کہ یہ الہامات
پیشگوئی کے طور پر ان کو سنائے گئے تھے ۔ پس اس مقدمہ کا ہماری جماعت کو یہ فائدہ پہنچا کہ
اس کے طفیل انہوں نے کئی نشان دیکھ لئے ۔ ایک تو یہی نشان کہ خدا تعالیٰ نے قبل از مقدمہ
مقدمہ کی خبر اور نیز انجام کار بری ہونے کی خبر دی۔ اور دوسرا یہ نشان کہ جو پہلے چھپے ہوئے
الہام میں یہ فقرہ تھا کہ اِنِّی مُهين من اراد اهانتک اس کی تصدیق دیکھ لی۔ اور تیسرا یہ
نشان کہ مخالفوں نے تو مجھ پر الزام لگانا چاہا تھا پر خدا تعالیٰ نے حکام کی نظر میں انہیں کو ملزم کر
دیا۔ اور چوتھا یہ نشان کہ محمد حسین نے مجھے ذلت کی حالت میں دیکھنا چاہا تھا خدا تعالیٰ نے یہ
ذلت اسی پر ڈال دی اور اس کے شر سے مجھے بچالیا۔ یہ خدا کی تائید ہے چاہیے کہ ہماری جماعت
اس کو یادرکھے۔ اور ایک بڑی الہی حکمت اس مقدمہ کے دائر ہونے میں یہ تھی کہ تا خدا تعالیٰ اس
طور سے بھی میری مماثلت حضرت مسیح سے ثابت کرے اور میری سوانح کی اس کی سوانح
كتاب البرية
سے مشابہت لوگوں پر ظاہر فرمادے۔ چنانچہ وہ تمام مماثلتیں اس مقدمہ سے ثابت ہ !
ہوئیں۔ منجملہ ان کے یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی گرفتاری کے لئے ان کے ایک
نام کے مرید نے جس کا نام یہودا اسکر یولی تھا یہودیوں سے تھیں روپیہ لے کر حضرت مسیح کو
گرفتار کروایا ۔ ایسا ہی میرے مقدمہ میں ہوا کہ عبدالحمید نامی ایک میرے ادعائی مرید نے
نصرانیوں کے پاس جا کر اور ان کی طمع دہی میں گرفتار ہو کر ان کی تعلیم سے میرے پر ارادہ
قتل کا مقدمہ بنایا ۔ دوسری مماثلت یہ کہ مسیح کا مقدمہ ایک عدالت سے دوسری عدالت
میں منتقل ہوا تھا۔ ایسا ہی میرا مقدمہ بھی امرتسر کے ضلع سے گورداسپورہ کے ضلع میں منتقل
ہوا۔ تیسری مماثلت یہ کہ پیلاطوس نے حضرت مسیح کی نسبت کہا تھا کہ میں یسوع کا کوئی
گناہ نہیں دیکھتا۔ ایسا ہی کپتان ڈگلس صاحب نے عین عدالت میں ڈاکٹر کلارک کے
رو برو مجھ کو کہا کہ میں آپ پر کوئی الزام نہیں لگاتا ۔ چوتھی مماثلت یہ کہ جس روز مسیح نے
صلیبی موت سے نجات پائی اس روز اس کے ساتھ ایک چور گرفتار ہو کر سزا یاب ہو گیا تھا
ایسا ہی میرے ساتھ بھی اسی تاریخ یعنی ۲۳ را گست ۱۸۹۷ء کو اسی گھڑی میں جب میں بری
ہوا تو مکتی فوج کا ایک عیسائی بوجہ چوری گرفتار ہو کر اسی عدالت میں پیش ہوا۔ چنانچہ اس
چور نے تین مہینہ قید کی سزا پائی ۔ پانچویں مماثلت یہ کہ مسیح کے گرفتار کرانے کے لئے
یہودیوں اور ان کے سردار کاہن نے شور مچایا تھا کہ مسیح سلطنت روم کا باغی ہے اور آپ
بادشاہ بننا چاہتا ہے ۔ ایسا ہی محمد حسین بٹالوی نے عیسائیوں کا گواہ بن کر عدالت میں محض
شرارت سے شور مچایا کہ یہ شخص بادشاہ بننا چاہتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے مخالف جس قدر
سلطنتیں ہیں سب کائی جائیں گی ۔ چھٹی مماثلت یہ کہ جس طرح پیلاطوس نے سردار کا ہن
کے بکواس پر کچھ بھی توجہ نہ کی اور سمجھ لیا کہ مسیح کا یہ شخص پکا دشمن ہے ۔ اسی ط ا ہے۔ طرح کپتان
ایچ ایم ڈگلس صاحب نے محمد حسین بٹالوی کے بیان پر کچھ بھی توجہ نہ کی ۔ اور اس کے
اظہار میں لکھ دیا کہ یہ شخص مرزا صاحب کا پکا دشمن ہے۔ اور پھر اخیر حکم میں اس کے اظہار کا
كتاب البرية
ذکر تک نہیں کیا اور بالکل بے ہودہ اور خود غرضی کا بیان قرار دیا۔ ساتویں مماثلت یہ ہے کہ
۲۶) جس طرح مسیح کو گرفتاری سے پہلے خبر دی گئی تھی کہ اس طرح دشمن تجھے گرفتار کریں گے اور
تیرے قتل کرنے کے لئے کوشش کریں گے اور آخر خدا تجھے ان کی شرارت سے بچالے گا ۔ جدید
ایسا ہی مجھے خدا تعالیٰ نے اس مقدمہ سے پہلے خبر دے دی اور ایک بڑی جماعت جو حاضر تھی
سب کو وہ الہامات سنائے گئے اور جو حاضر نہیں تھے ان میں سے اکثر احباب کی طرف خط
لکھے گئے تھے۔ اور یہ لوگ سو سے کچھ زیادہ آدمی ہیں ۔
بالآخر یہ بھی واضح رہے کہ یہ مقدمہ ارادہ قتل جو میرے پر دائر کیا گیا در حقیقت بناوٹی
تھا۔ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر نے خود گواہی دی ہے کہ پہلا بیان عبد الحمید کا ان کو پوری تسلی نہیں
بخشا اور دوسرے بیان پر کوئی جرح نہیں کیا۔ پھر ایک بڑی دلیل پہلے بیان کے جھوٹا ہونے پر
یہ ہے کہ نوردین عیسائی اور پادری گرے صاحب نے اس بات کو تصدیق کر لیا ہے کہ عبدالحمید
پہلے ان کے پاس آیا تھا اور چاہتا تھا کہ عیسائی ہو کر ان میں گزارہ کرے مگر وہ اس کو روٹی نہیں
دے سکے لہذا وہ نور دین کی نشان دہی سے کلارک کے پاس پہنچا۔ اب صاف ظاہر ہے کہ
اگر عبدالحمید کلارک کے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا تو اس کو کیا ضرور تھا کہ نور دین کے پاس
جاتا اور پھر پادری گرے پاس جاتا۔ اس کو تو براہ راست ڈاکٹر کلارک کے پاس جانا چاہیے
تھا۔ یہ ایک ایسا امر ہے جس سے تمام مقدمہ کھلتا ہے اور قرائن بھی صاف دلالت کرتے ہیں
کہ یہ شخص گجرات میں پہلے عیسائی رہ چکا تھا اور بدچلنی سے نکالا گیا تھا لہذا اس نے مناسب
سمجھا کہ اپنا پہلا نام ظاہر نہ کرے تا عیسائی لوگ پاس رکھنے میں عذر نہ کریں۔ اسی بات کا
اس نے اپنے دوسرے اظہار میں اقرار بھی کیا ہے۔ افسوس کہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر اور
کپتان صاحب پولیس نے تو دراصل ابتدا سے ہی اپنی فراست سے سمجھ لیا تھا کہ یہ مقدمہ
نوٹ ۔ مسیح نے جو اپنے تئیں یونس سے مثال دی یہ اسی کی طرف اشارہ تھا کہ وہ قبر میں زندہ داخل ہوگا
اور زندہ رہے گا کیونکہ مسیح نے خدا سے الہام پایا تھا کہ وہ صلیب کی موت سے ہرگز نہیں مرے گا۔ منہ