قصیدة

حَمامة البشریٰ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قَصِيدَةٌ لَطِيفَةٌ لِمُؤَلِّفِ هَذِهِ الرِّسَالَةِ فِي بَيَانِ مَفَاسِدِ الزَّمَانِ
اور
اس رسالہ کے مؤلف کا لطیف قصیدہ جو زمانہ کے مفاسد
وَضُرُورَةِ رَجُلٍ يَهْدِي إِلَى طُرُقِ الرَّحْمَنِ
ائے رحمان کی راہوں کی طرف رہنمائی کرنے والے ایک شخص کی ضرورت
وَنَعْتِ سَيِّدِ الْأَنْبِيَاءِ وَفَخْرِ الْإِنْسِ وَالْجَانِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اور حضرت سید الانبیاء، فخر جن وانس صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح کے بیان میں ہے۔
دُمُوعِى تَفِيضُ بِذِكْرِ فِتَنِ أَنْظُرُ وَإِنِّي أَرَى فِتَنا كَقَطْرٍ يَمْطُرُ
ان فتنوں کے ذکر سے جنہیں میں دیکھ رہا ہوں، میرے آنسو بہہ رہے ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ فتنے اس بارش کی طرح ہیں جو برس رہی ہو۔
تَهُبُّ رِيَاحٌ عَاصِفَاتٌ مُبِيدَةٌ وَقَلَّ صَلَاحُ النَّاسِ وَ الْغَيُّ يَكْثُرُ
شند اور مہلک ہوائیں چل رہی ہیں۔ لوگوں کی نیکی کم ہو گئی ہے اور گمراہی بڑھ رہی ہے۔
وَقَدْ زُلْزِلَتْ اَرْضُ الْهُدَى زِلْزَالَهَا وَقَدْ كُذِرَتْ عَيْنُ التَّقَى وَتَكَدَّرُ
اور ہدایت کی زمین پر سخت زلزلہ آ گیا ہے اور تقویٰ کا چشمہ مکدر ہو گیا ہے اور گدلا ہوتا جا رہا ہے۔
وَمَا كَانَ صَرْخٌ يَصْعَدَنَّ إِلَى الْعُلى وَمَا مِنْ دُعَاءِ يُسْمَعَنَّ وَيُنْصَرُ
اور کوئی چیخ نہیں جو بلندی (آسمانوں ) کی طرف چڑھتی ہو اور نہ کوئی دعا ہے جو سنی جاتی اور نصرت پاتی ہو۔
فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءُ الْمُتَبِّرُ
جب مہلک فسق اپنے سیلاب کے ساتھ طغیانی پر آ گیا تو میں نے آرزو کی ۔ کاش تباہ گن وبا (نازل ) ہوتی ۔
فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِي النُّهَى أَحَبُّ وَ أَوْلَى مِنْ ضَلَالٍ يُخَسِرُ
کیونکہ لوگوں کا ہلاک ہو جانا عقلمندوں کے نزدیک زیادہ پسندیدہ اور بہتر ہے گھاٹے میں ڈالنے والی گمراہی سے۔
عَلَى جُدُرِ الإِسْلَامِ نَزَلَتْ حَوَادِثٌ وَذَاكَ بِسَيِّئَاتٍ تُذَاعُ وَتُنشَرُ
اسلام کی دیواروں پر حوادث نازل ہو چکے ہیں اور یہ ان برائیوں کی وجہ سے ہیں جو عام ہورہی ہیں اور پھیلائی جا رہی ہیں۔
وَفِي كُلِّ طَرُفٍ نَارُ فِتَن تَاجَجَتْ وَفِي كُلِّ ذَنْبٍ قَدْ تَرَاءَى التَّقَيُّرُ
ہر طرف فتنوں کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر گناہ میں گہرائی دکھائی دے رہی ہے۔

وَ مِنْ كُلِّ جِهَةٍ كُلُّ ذِنْبٍ وَنَمْرَةٍ يَعِيتُ بِوَتُبِ وَالْعَقَارِبُ تَأْبَرُ
اور ہر طرف سے ہر بھیڑیا اور چیتا حملے کے ذریعہ تباہی ڈال رہا ہے اور بچھو کاٹ رہے ہیں۔
وَ عَيْنُ هِدَايَاتِ الْكِتَابِ تَكَدَّرَتْ بِهَا الْعِينُ وَالْأَرَامُ يَمْشِي وَ يَعْبُرُ
اور کتاب اللہ کی ہدایتوں کا چشمہ گدلا ہو گیا ہے۔ اس چشمے میں جنگلی گائیں اور ہرن چل اور گزر رہے ہیں۔
تَرَاءَتْ غَوَايَاتٌ كَرِيحٍ عَاصِفٍ وَاَرْخَى سُدُولَ الْغَيِّ لَيْلٌ مُّكَدِّرُ
گمراہیاں بند ہوا کی طرح نظر آ رہی ہیں اور تاریکی پیدا کرنے والی رات نے گمراہی کے پردے لٹکا دیتے ہیں۔
وَلِلدِّينِ أَطْلالُ اَرَاهَا كَلَاهِفٍ وَ دَمْعِى بِذِكْرِ قُصُورِهِ يَتَحَدَّرُ
اور دین کے صرف کھنڈرات باقی رہ گئے ہیں جنہیں میں افسردہ شخص کی طرح دیکھ رہا ہوں اور میرے آنسو اس کے محلات کی یاد میں بہہ رہے ہیں۔
أَرَى الْعَصْرَ مِنْ نَّوْمِ الْبَطَالَةِ نَائِمًا وَكُلُّ جَهُولٍ فِي الْهَوَى يَتَبَخْتَرُ
میں زمانہ کو باطل پرستی کی نیند میں سویا ہوا دیکھ رہا ہوں اور ہر جاہل اپنی خواہشوں میں اتر آ رہا ہے۔
وَ لَيْلا كَعَيْنِ الظَّبي غَابَتْ نُجُومُهُ وَ دَاءً لِشِدَّتِهِ عَنِ الْمَوْتِ تُخْبِرُ
اور میں ہرن کی آنکھ جیسی سیاہ رات کو دیکھ رہا ہوں کہ اس کے ستارے غائب ہو گئے ہیں۔ اور اس بیماری کو دیکھ رہا ہوں جو اپنی شدت کی وجہ سے موت کی خبر دے رہی ہے۔
نَسُوا نَهُجَ دِيْنِ اللهِ خُبْشًا وَ غَفْلَةً وَأَفْعَالُهُمْ بَغَى وَ فِسْقٌ وَ مَيْسِرُ
انہوں نے دینِ الہی کا راستہ حیث اور غفلت سے بھلا دیا ہے اور ان کے افعال بغاوت ، فسق اور جوا بازی ہیں۔
وَ مَا هَمُّهُمُ إِلَّا لِحَظِ نُفُوسِهِمْ وَمَا جَهْدُهُمْ إِلَّا لِعَيْشِ يُوَفِّرُ
اور ان کا سارا فکر صرف حظ نفوس کے لئے ہے اور ان کی ساری کوشش صرف عیش و عشرت کے لئے ہے جو بڑھائی جارہی ہے۔
وَقَدْ ضَيَّعُوا بِالْجَهْلِ لَبَنَا سَائِعًا وَلَمْ يَبْقَ فِي الْأَقْدَاحٍ إِلَّا مَاضِرُ
اور انہوں نے نادانی سے خوشگوار دودھ ضائع کر دیا ہے اور پیالوں میں صرف کھٹا دودھ باقی رہ گیا ہے۔
وَ رَكُبُ الْمَنَايَا قَدْ دَنَاهُمْ بِسَيْفِهِمْ وَهُمْ خَيْلُ شُرِّ مَا دَنَا هُمْ تَحَسُّرُ
اور موتوں کا قافلہ اپنی تلوار کے ساتھ ان کے قریب آگیا ہے اور یہ لوگ حرص کے شاہسوار ہیں ( اس پر ) افسوس ان کے قریب بھی نہیں پھٹکا۔
٩٩﴾ تَصِيدُهُمُ الدُّنْيَا بِعَظْمَةِ مَكْرِهَا فَيَا عَجَبًا مِنْهَا وَمِمَّا تَمُكُرُ
اپنے عظیم مکر سے دنیا ان کا شکار کر رہی ہے پس اس دنیا پر تعجب ہے اور اس کے مکر پر بھی جو وہ کر رہی ہے۔
تُذَكِّرُ افُلَاسًا وَجُوعًا وَ فَاقَةً فَتَدْعُو إِلَى الْأَثَامِ مِمَّا تُذَكِّرُ
وہ انہیں افلاس، بھوک اور فاقہ یاد دلاتی ہے پھر ان باتوں کو یاد دلانے سے انہیں گناہوں کی طرف دعوت دیتی ہے۔

تُرِيدُ لِتُهْلِكَ فِي التَّغَافِلِ اَهْلَهَا وَقَدْ عُقِرَتْ هِمَمُ النِّنَامِ وَ تُعْقَرُ
وہ چاہتی ہے کہ اہل دنیا کو غفلت میں ہی ہلاک کر دے اور کمینوں کی ہمتیں پست ہو چکی ہیں اور ان کی کونچیں کاٹی جارہی ہے۔
وَ الْهَتْ عَنِ الدِّينِ الْقَوِيمِ قُلُوبَهُمْ فَمَالُوا إِلَى لَمَعَاتِهَا وَتَخَيَّرُوا
اور دنیا نے ان کے دلوں کو سچے دین سے غافل کر دیا ہے پس وہ اس کی چمک دمک پر لٹو ہو کر اسی کے ہو رہے ہیں۔
تَقُودُ إِلى نَارِ اللَّظى وَجَنَاتُهَا وَ لَمَعَاتُهَا تُصْبِي الْقُلُوبَ وَ تَخْتِرُ
اس کے رخسار شعلوں والی آگ کی طرف کھینچ کے لے جاتے ہیں اور اس کی چمک دمک دلوں کو مائل کرتی اور دھوکا دیتی ہے۔
وَ تَدْعُو إِلَيْهَا كُلَّ مَنْ كَانَ هَالِكًا فَكُلٌّ مِّنَ الْأَحْدَاثِ يَدْنُو وَ يَخْطِرُ
اور اپنی طرف ہر اس شخص کو جو ہلاک ہونے والا ہو دعوت دیتی ہے۔ پس نو جوانوں میں سے ہر ایک اس کے قریب ہو رہا ہے اور جھوم رہا ہے۔
تَمِيسُ كَبِكْرٍ فِي نِقَابِ الْمَكَائِدِ وَتُبْدِي وَمِيْضًا كَاذِبًا وَ تُزَوِّرُ
وہ (دنیا) کنواری کی طرح مکروں کے نقاب میں مٹک کر چلتی ہے۔ اور جھوٹی چمک دمک ظاہر کرتی ہے اور دھوکا دیتی ہے۔
وَ دَقَّتْ مَكَائِدُهَا فَلَمْ يُدْرَ سِرُّهَا لِمَا نَسَجَتُهَا مِنْ فُنُونٍ تُكَوِّرُ
اور اس کے مکر باریک ہیں پس اس کا بھید نہیں جانا جا سکتا اس لئے کہ اس نے ان کا حال ایسی حیلہ سازیوں سے بنا ہے جنہیں وہ چھپارہی ہے۔
وَ تَبْدُو كَرْسٍ فِي زَمَانٍ بِكَيْدِهَا وَفِي سَاعَةٍ أُخْرَى حُسَامٌ مُشَهَّرُ
اور کبھی تو وہ اپنے فریب سے ڈھال کی طرح سامنے آتی ہے اور دوسری ہی گھڑی وہ کھچی ہوئی تلوار ہوتی ہے۔
وَعَيْنٌ لَّهَا تُصْبِي الْوَرى فَتَانَةٌ وَلِقَتْلِ أَهْلِ الْفِسْقِ كَشْحٌ مُّخَصَّرُ
اور اس کی فتنہ پرداز آنکھ مخلوق کو اپنی طرف مائل کرتی ہے اور فاسقوں فاجروں کے قتل کے لئے وہ دنیا پتلی کمر ( والی حسینہ ) ہے۔
عَجِبْتُ لِمَنْظَرِ ذَاتِ شَيْبٍ عَجُوزَةٍ اَنِيقٌ لِعَيْنِ النَّاظِرِينَ وَ أَزْهَرُ
مجھے حیرت ہے اس عاجز بڑھیا کے منظر پر جو دیکھنے والوں کی نگاہ میں خوبصورت اور روشن جمال ہے۔
لَزِمْتُ اصْطِبَارًا إِذْ رَأَيْتُ جَمَالَهَا فَقُلْتُ إِلهِي أَنْتَ كَهْفِ وَمَأْزَرُ
میں نے صبر کو لازم کر لیا جب میں نے اس کے جمال پر اطلاح پائی۔ میں نے کہا میرے خدا! تو ہی میرا ملجاء اور ماوی ہے۔
فَصَيَّرَهَا رَبِّي لِنَفْسِي سُرِّيَّةً كَجَارِيَةٍ تُلْقَى بِطَوْعٍ وَتُهْجَرُ ﴿١٠٠﴾
سو میرے رب نے اسے میرے لئے لونڈی بنا دیا۔ ایسی لونڈی کی طرح جس سے وصال اور جدائی خود اپنی مرضی سے اختیار کی جاتی ہے۔
وَذَلِكَ فَضْلٌ مِنْ كَرِيمٍ وَ مُحْسِنٍ وَيُعْطِي الْمُهَيْمِنُ مَنْ يَّشَاءُ وَ يَحْجُرُ
اور کریم اور محسن خدا کی طرف سے یہ ایک فضل ہے اور نگران خدا جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور (جس سے چاہتا ہے ) روک لیتا ہے۔

وَقَدْ ضَاقَتِ الدُّنْيَا عَلَى عُشَّاقِهَا وَيَبْغُونَهَا عِشقًا وَحُبًّا فَتُدْبِرُ
اور دنیا اپنے عاشقوں پر تنگ ہو گئی ہے وہ اسے عشق اور محبت سے چاہتے ہیں تو وہ پیٹھ پھیر لیتی ہے۔
تَزَاحَمَتِ الطَّلَّابُ حَوْلَ لُحُومِهَا كَمِثْلِ كِلَابِ وَالْمَنَايَا تَسْخَرُ
(اس کے ) طالب اس کے گوشت کے گرد ہجوم کر رہے ہیں کتوں کی مانند اور موتیں (ان پر ہنس رہی ہیں۔
وَ إِنَّ هَوَاهَا رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ فَخَفْ حُبَّهَا يَا أَيُّهَا الْمُتَبَصِّرُ
اس کا عشق ہر ایک خطا کی جڑ (منبع) ہے پس اس کی محبت سے ڈر۔ اے بصیرت رکھنے والے!
وَقَدْ مَضَغَتْ أَنْيَابُهَا كُلَّ طَالِبٍ وَأَنْتَ أَثَارَتُهُمْ فَسَوْفَ تُكَسَّرُ
بے شک اس کی کچلیوں نے ہر طالب کو چبا ڈالا ہے اور تو ان کا بقیہ ہے پس تو بھی جلد توڑ دیا جائے گا۔
عَلَى كُلِّ قَلْبِ قَدْ اَحَاطَ ظَلَامُهَا سِوى قَلْبِ مَسْعُودٍ حَمَاهُ الْمُيَسِّرُ
ہر دل پر اس کی تاریکی نے احاطہ کر رکھا ہے سوائے خوش نصیب کے دل کے کہ جس کی حفاظت آسانی پیدا کرنے والے خدانے کی ہو۔
إِذَا مَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ كِلَابَهَا فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ وَ الْقَلْبُ يَضْجَرُ
جب میں نے مسلمانوں کو اس (دنیا) کے کتے پایا تو آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے اس حال میں کہ دل گھبرا رہا تھا۔
١٠﴾ عَلَى فِسْقِهِمْ لَمَّا اطَّلَعْتُ وَ كَسُلِهِمْ بَكَيْتُ وَلَمْ أَصْبِرُ وَلَا أَتَصَبَّرُ
جب میں نے ان کے فسق اور سستی پر اطلاع پائی تو میں رو پڑا اور صبر نہ کر سکا اور نہ صبر کی تاب رکھتا ہوں۔
اكَبُّوا عَلَى الدُّنْيَا وَمَالُوا إِلَى الْهَوَى وَقَدْ حَلَّ بَيْتَ الدِّينِ ذِئْبٌ مُّدَمِّرُ
وہ دنیا پر جھک گئے اور حرص و ہوا کی طرف مائل ہو گئے اس حال میں کہ دین کے گھر میں ایک تباہ کن بھیڑیا اتر پڑا ہے۔
ارى ظُلُمَاتٍ لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَهَا وَذُقْتُ كُنُوسَ الْمَوْتِ لَوْلَا أُنَوَّرُ
میں تاریکیاں دیکھ رہا ہوں ۔ کاش میں ان سے پہلے مر چکا ہوتا ! اور میں موت کے پیالے چکھتا اگر میں منور نہ ہو رہا ہوتا ۔
فَسَادٌ كَطُوفَانٍ مُّبِيدٍ وإِنَّنِي أَرَاهُ كَمَوْجِ الْبَحْرِ أَوْ هُوَ أَكْثَرُ
مہلک طوفان کی طرح ایک فساد برپا ہے اور بے شک میں اسے سمندر کی لہر کی طرح پاتا ہوں یا وہ اس سے بھی بڑا ہے۔
أرى كُلَّ مَفْتُونِ عَلَى الْمَوْتِ مُشْرِفًا وَكُلُّ ضَعِيفٍ لَّا مَحَالَةَ يَعْشَرُ
میں دیکھ رہا ہوں کہ ہر مبتلائے فتنہ موت کے کنارے پہنچ چکا ہے اور ہر ایک کمزور بالضرور ٹھوکر کھاتا ہے۔
فَأَنْقَضَ ظَهْرِي ضُعْفُهُمْ وَوَبَالُهُمْ وَ مِنْ دُونِ رَبِّي مَنْ يُدَاوِي وَ يَنصُرُ
پس ان کے ضعف اور وبال نے میری کمر توڑ دی ہے اور میرے رب کے سوا کون علاج کرے گا اور مدد دے گا ؟

فَيَارَبِّ أَصْلِحُ حَالَ أُمَّةِ سَيِّدِى وَعِنْدَكَ هَيْنٌ عِنْدَنَا مُتَعَبِّرُ
اے میرے رب ! میرے آقا کی امت کے حال کی اصلاح کر دے اور یہ تیرے لئے آسان ہے (اور ) ہمارے لئے مشکل ہے۔
وَ لَيْسَ بِرَاقٍ قَبْلَ أَنْ تَأْخُذَنُ يَدًا وَلَيْسَ بِسَاقٍ قَبْلَ كَأْسٍ تُقَدِّرُ
اور کوئی بلندی پر نہیں جا سکتا پیشتر اس کے کہ تو اس کا ہاتھ پکڑے اور کوئی کسی کو کچھ پلا نہیں سکتا پیشتر اس پیالے کے جو تو مقدر کر دے۔
وَقَدْ نُشِرَتْ ذَرَّاتُنَا مِنْ مَّصَائِبٍ وَمِتْنَا فَلَا تَذْكُرُ ذُنُوبًا تَنظُرُ
اور ہمارے ذرات مصائب کی وجہ سے منتشر کر دیئے گئے ہیں اور ہم مر چکے ہیں۔ پس ان گناہوں کو جو تو دیکھ رہا ہے نہ بیان کر۔
وَلَا تُخْرِجَنُ سَيْفًا طَوِيلًا لِقَتْلِنَا وَتُبْ وَاعْفُوَنُ يَارَبَّ قَوْمٍ صُجِّرُوا
اور ہمارے قتل کے لئے لمبی تلوار نہ نکال اور رجوع برحمت ہو اور معاف کر دے۔ اے ان لوگوں کے ربّ ! جو ذلیل کئے گئے ۔
وَإِنْ تُهْلِكَنا يَا رَبَّنَا بِذُنُوبِنَا فَتَفْنَى بِمَوْتِ الْخِزْيِ وَالْخَصْمُ يُبْطِرُ
اور اگر تو اے ہمارے رب ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہمیں ہلاک کرے گا تو ہم رسوائی کی موت سے فنا ہو جائیں گے اور دشمن فخر کرے گا۔
وَلَا أَبْرَحُ الْمِضْمَارَ حَتَّى تُعِيُنَنِي وَلَا بُدَّ لِي أَنْ أَهْلِكَنُ أَوْ أَظَفَرُ
اور میں میدان سے نہیں ہٹوں گا یہاں تک کہ تو مجھے مدد دے اور ضروری ہے میرے لئے کہ میں ہلاک ہو جاؤں یا کامیاب کیا جاؤں ۔
وَ إِنِّي أَرَى أَنَّ الذُّنُوبَ كَبِيرَةٌ وَأَعْرِفُ مَعَهُ أَنَّ فَضْلَكَ أَكْبَرُ
اور میں دیکھ رہا ہوں کہ گناہ عظیم تر ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی جانتا ہوں کہ تیرا فضل عظیم ترین ہے۔
الهِي اَغِثْنَا وَاسْقِنَا وَاحْمِ عِرْضَنَا بِسُلْطَانِكَ الْأَجْلَى وَ إِنَّكَ أَقْدَرُ
اے میرے اللہ ! ہماری فریاد رسی کر اور ہمیں سیراب کر اور ہماری عزت کی حفاظت کر اپنی بہت بڑی قوت سے۔ بے شک تو بڑی قدرت والا ہے۔
يَئِسْنَا مِنَ الْمَخْلُوقِ وَانْقَطَعَ الرَّجَا وَجِئْنَاكَ يَا مَنْ يَعْلَمَنُ مَا يُضْمَرُ
ہم مخلوق سے مایوس ہو گئے اور امید منقطع ہو گئی ہے اور ہم تیرے پاس آئے ہیں۔ اے وہ ہستی جو جانتی ہے اس امر کو جو دلوں میں پوشیدہ رکھا جاتا ہے۔
تَعَالَيْتَ يَا مَنْ لَّا تُحَاطُ كَمَالُهُ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا لَّيْسَ يُحْصَى وَيُحْصَرُ
تیری شان بلند ہے اے وہ ہستی جس کے کمال کا احاطہ نہیں ہو سکتا۔ تیری تعریف ایسی تعریف ہے جس کا شمار واحاطہ نہیں ہو سکتا۔
تَصَدَّقَ بِأَلْطَافٍ كَمَا أَنْتَ اَهْلُهَا وَ أَدْرِكُ عِبَادًا لَّكَ كَمَا أَنْتَ أَقْدَرُ ﴿١٠٣﴾
مہربانیوں سے نواز ۔ جیسا کہ تیری شایان شان ہے اور دستگیری کر اپنے بندوں کی جیسا کہ تو بڑی قدرت رکھنے والا ہے۔
فَخُذْ بِيَدِي يَارَبِّ فِي كُلِّ مَوْطِنٍ وَأَيِّدْ غَرِيبًا يُلْعَنُ وَيُكَفِّرُ
اے میرے رب ! ہر معرکہ میں میرا ہاتھ پکڑ اور اس ۔ ر اور اس بے یارو مددگار کی تائید فرما جو لعنت اور تک تائید فرما جو لعنت اور تکفیر کیا جا رہا ہے۔

آتَيْتُكَ مِسْكِينًا وَعَوْنُكَ اَعْظَمُ وَجِئْتُكَ عَطْشَانًا وَ بَحْرُكَ أَزْخَرُ
میں مسکین ہو کر تیرے حضور آیا ہوں اور تیری مد دسب سے بڑی ہے اور میں پیاسا ہو کر تیرے پاس آیا ہوں اور تیرا سمندر بہت موجزن ہے۔
قَدِ انْدَرَسَتْ آثَارُ دِينِ مُحَمَّدٍ فَأَشْكُوا إِلَيْكَ وَ أَنْتَ تَبْنِي وَ تَعْمُرُ
دین محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے نشان مٹ چکے ہیں۔ پس میں تیرے حضور شکایت کرتا ہوں تو ہی تعمیر کرتا اور آباد کرتا ہے۔
أرى كُلَّ يَوْمٍ فِتْنَةٌ قَدْ مُدّدَتْ وَ مُتْنَا وَ أَمْوَاتُ الْأَعَادِي بُعْثِرُوا
میں ہر روز ایک فتنہ دیکھتا ہوں جو پھیلایا گیا ہے اور ہم تو مر گئے ہیں اور دشمنوں کے مُردے جی اٹھے ہیں۔
وَقَدْ أَزْمَعُوا أَنْ يُزْعِجُوا سُبُلَ الْهُدَى وَكَمْ مِنْ أَرَاذِلَ مِنْ شَقَاهُمْ تَنَصَّرُوا
اور انہوں نے عزم کر لیا ہے کہ ہدایت کے راستوں کو جڑ سے اکھیڑ دیں اور بہت سے کمینے اپنی بدبختی سے عیسائی ہو گئے ہیں۔
أرى كُلَّ مَحْجُوبِ لِدُنْيَاهُ بَاكِيًا فَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْكِي لِدِينِ يُحَقِّرُ
میں دین سے ہر بے بہرہ کواپنی دنیا کے لئے رونے والا پاتا ہوں ۔ پس کون ہے وہ جو روئے اس دین کے لئے جس کی تحقیر کی جارہی ہے۔
فَيَا نَاصِرَ الْإِسْلَامِ يَارَبَّ أَحْمَدَا اَغِثْنِي بِتَائِيدٍ فَإِنِّي مُدْخَرُ
اے اسلام کے ناصر ! اے احمد کے رب! تائید کے ساتھ میری فریاد رسی کر۔ میں تو ذلیل کیا گیا ہوں۔
آيَا رَبَّ مَنْ أَعْطَيْتَهُ كُلَّ دَرَجَةٍ وَشَانَا بِرُؤْيَتِهِ الْوَرَى تَتَحَيَّرُ
اے اس رسول کے رب جسے تو نے ہر درجہ دیا ہے اور ایسی شان جسے دیکھ کر مخلوق حیران ہو رہی ہے۔
وَ مَا زِلْتَ ذَا لُطْفٍ وَعَطْفٍ وَ رَحْمَةٍ وَمَا كُنتُ مَحْرُوْمًا وَكُنتُ أَوَقَرُ
اور تو ہمیشہ لطف مہربانی اور رحمت کرنے والا رہا ہے اور میں کبھی بھی محروم نہیں رہا اور عزت ہی پاتا رہا ہوں۔
فَلَا تَجْعَلَنِي مُضْغَةً لِمُحَارِبِي وَأَنْتَ وَحِيدِي كُلَّ خَطَا تَغْفِرُ
سو مجھے لقمہ نہ بنا دینا مجھ سے لڑنے والے کا۔ تو میرا یگانہ خدا ہے۔ تو ہر ایک خطا بخش دیتا ہے۔
وَ أَنْتَ الْمُهَيْمِنُ مَرْجِعُ الْخَلْقِ كُلِّهِمْ وَ أَنْتَ الْحَفِيظُ تُعِيُنُنِي وَتُعَزِّرُ
اور تو نگہبان خدا ہی تمام مخلوق کا مرجع ہے اور تو ہی محافظ ہے۔ تو میری مدد کرتا ہے اور ( مجھے ) عظمت دیتا ہے۔
﴿۱۳﴾ وَمَا غَيْرُ بَابِ الرَّبِّ إِلَّا مَذَلَّةٌ وَمَا غَيْرُ نُورِ الرَّبِّ إِلَّا تَكَدُّرُ
اور رب کے دروازے کے سوا تو صرف ذلّت ہی ذلت ہے اور رب کے نور کے سوا تو صرف ظلمت ہی ظلمت ہے۔
وَ عُلِّمْتُ مِنْكَ حَقَائِقَ الدِّينِ وَالْهُدَى وَتَهْدِي بِفَضْلِكَ مَنْ تَرَى وَ تُنَوِّرُ
اور مجھے تیری طرف سے دین و ہدایت کے حقائق سکھائے گئے ہیں۔ اور تو اپنے فضل سے ہدایت دیتا ہے جسے قابل دیکھتا ہے اور منور کرتا ہے۔

إِذَا مَا بَدَا لِي أَنَّ عِلْمِي غَامِضٌ فَأَيُقَنُتُ أَنِّي عَنْ قَرِيبٍ سَأَكُفَرُ
جب مجھے معلوم ہوا کہ میرا علم تو بہت گہرا ہے تو میں نے یقین کر لیا کہ میں جلد ہی کافر قرار دیا جاؤں گا۔
فَسَلَّمْتُ بَعْدَ الاِهْتِدَاءِ بِفَضْلِهِ سَلَامَ الْوَدَاعِ عَلَى الَّذِي يَسْتَنْكِرُ
پس میں نے اس کے فضل سے ہدایت پانے کے بعد الوداعی سلام کہہ دیا۔ سلام اس شخص کو جو ( مجھے ) نہیں پہچانتا۔
وَ إِنَّ الْهِدَايَةَ يَرْجِعَنُ نَحْوَ طَالِبٍ وَمَنْ غَضَّ عَيْنَى رُؤْيَةٍ أَيْنَ يُبْصِرُ
اور یقین ہدایت طالب ہدایت کی طرف لوٹتی ہے۔ جس نے اپنے دیکھنے کی دونوں آنکھیں بند کر لیں وہ کہاں دیکھے گا۔
وَ وَاللَّهِ لَا يَشْقَى الَّذِي هُوَ يَطْلُبُ وَمَنْ جَدَّ فِي تَحْصِيلِ هَدْيِ سَيُنْصَرُ
اور خدا کی قسم! وہ شخص جو طالب (ہدایت) ہو بے نصیب نہیں ہوتا اور جو شخص ہدایت پانے کی کوشش کرتا ہے اس کی مدد ضرور کی جاتی ہے۔
وَمَنْ كَانَ أَكْبَرُ هَمِّهِ جَلْبَ لَذَّةٍ وَحَظَّ مِّنَ الدُّنْيَا فَكَيْفَ يُطَهَّرُ
اور جس کا بڑا مقصد لذت اور دنیا کی خوش نصیبی کا حصول ہو تو وہ کیسے پاک کیا جائے گا۔
ا مُكْفِرِ مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّحَكُمِ وَخَفْ قَهْرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ فَاحْذَرُوا
اے مجھے کا فر قرار دینے والے! اس تحکم کو قدرے چھوڑ دے اور ڈر اس رب کے قہر سے جس نے "لا تقف“ کہا سو تم لوگ بھی ڈرو۔
وَ إِنَّ ضِيَاءَ الدِّينِ قَدْ حَانَ وَقْتُهُ فَتَعْرِفُ شَجَرَتَنَا بِمَا هِيَ تُثْمِرُ
اور یقیناً دین کی روشنی کا وقت آ پہنچا ہے۔ تو پہچان لے گا ہمارے درخت کو ان پھلوں سے جو وہ دے گا۔
وَ يَا حَسَرَاتٍ مُّوْبِقَاتٍ عَلَى الَّذِي يُكَذِّبُنِي مِنْ غَيْرِ عِلْمٍ وَيُكْفِرُ
اور بہت سی ہلاکت خیز حسرتیں ہیں ایسے شخص پر جو بغیر علم کے میری تکذیب اور تکفیر کرتا ہے۔
وَمَا جِئْتُ قَوْمِي مِنْ دِيَارٍ بَعِيدَةٍ وَقَدْ عَرَفُونِي قَبْلَهُ ثُمَّ انْكَرُوا
اور میں اپنی قوم کے پاس دور کے ملکوں سے نہیں آیا حالانکہ وہ تو مجھے پہلے سے ہی جانتے تھے پھر ( بھی ) انہوں نے انکار کر دیا۔
وَ أَعْرَضَ عَنِّي كُلُّ مَنْ كَانَ صَاحِبِي وَأُفْرِدْتُ إِفْرَادَ الَّذِي هُوَ يُقْبَرُ
اور مجھ سے ہر اس شخص نے جو میرا ساتھی تھا منہ پھیر لیا اور میں اس شخص کی طرح اکیلا چھوڑ دیا گیا ہوں جو قبر میں اکیلا داخل کیا جاتا ہے۔
تَمَنَّيْتُ أَنْ يُخْفَى تَطَاوُلُ قَوْلِهِمْ وَهَلْ يَخْتَفِي مَا فِي الْمَجَالِسِ يُذْكَرُ ﴿١٠٣﴾
میں نے خواہش کی کہ ان کی باتوں کی زیادتی مخفی رہے۔ اور کیا مخفی رہ سکتی ہیں وہ باتیں جو مجلسوں میں بیان کی جائیں؟
وَ يَعْوِي عَدُوِّى مِثْلَ ذِئْبٍ مِّنْ طَوًى وَ لَيْسَ لَهُ عِلْمٌ بِمَا هُوَ اذْكُرُ
اور میرا دشمن بھیڑیے کی طرح دنیا کی بھوک کے مارے چلا رہا ہے اور اسے علم نہیں ہے ان باتوں کا جو میں بیان کر رہا ہوں ۔

وَ مَا رُزِقَتْ عَيْنَاهُ مِنْ نَيِّرِ الْعُلى فَأَخْلَدَ نَحْوَ الْأَرْضِ جَهْلًا وَيُنْكِرُ
اور نہیں عطا کیا گیا اس کی آنکھوں کو کچھ بھی آسمانی آفتاب سے۔ سو وہ اپنی نادانی سے زمین سے جالگا اور انکار کر رہا ہے۔
أُولَئِكَ قَوْمٌ ضَيَّعُوا أَمْرَ دِينِهِمْ وَخَانُوا الْعُهُودَ وَ زَيَّنُوا مَا زَوَّرُوا
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دین ۔ ن کے معاملہ کو ضائع کر دیا اور اپنے عہدوں میں میں خیانت کی اور اس چیز کو جو انہوں نے فریب سے گھڑی تھی آراستہ کر کے پیش کیا۔
وَيَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَسِرَّهُمْ وَكُلُّ خَفِي عِنْدَهُ مُتَحَفِّرُ
اور میرا رب میرے دل کے بھید کو اور ان کے بھید کو جانتا ہے اور ہر مخفی چیز اس کے سامنے حاضر ہے۔
وَ لَوْ كُنْتُ مَرْدُودَ الْمَلِيْكِ لَضَرَّنِي عَدَاوَةُ قَوْمٍ كَذَّبُونِي وَ كَفَرُوا
اور اگر میں راندہ درگاہ الہی ہوتا تو ضرور ضرر پہنچاتی مجھے عداوت ان لوگوں کی جنہوں نے مجھے جھٹلایا اور تکفیر کی ۔
وَ هَمُوا بِتَكْفِيرِى وَقَامُوا لِلَعَنَتِي وَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ الْمُهَيْمِنَ يَنْظُرُ
اور انہوں نے میری تکفیر کا قصد کیا اور مجھے لعنت کرنے کیلئے کھڑے ہوئے اور انہوں نے نہ جانا کہ یقینا خدائے نگہبان سب کچھ دیکھ رہا ہے۔
إِذَا قِيلَ إِنَّكَ مُرْسَلٌ خِلْتُ اَنَّنِي دُعِيْتُ إِلَى أَمْرٍ عَلَى الْخَلْقِ يَعْسِرُ
جب کہا گیا کہ تو رسول ہے تو میں نے خیال کیا کہ میں ایک ایسے امر کی طرف بلایا گیا ہوں جو مخلوق پر گراں گزرے گا۔
وَ كُنتُ عَلَى نُورٍ فَزَاغُوا مِنَ الْعَمَى وَهَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَ رَجُلٌ يُبْصِرُ
اور میں تو نور پر قائم تھا سو وہ اندھے پن سے ٹیڑھے ہو گئے اور کیا برابر ہو سکتا ہے اندھا اور وہ شخص جو دیکھ رہا ہے۔
وَمَا دِينُنَا إِلَّا هِدَايَةُ أَحْمَدَ فَيَالَيْتَ شِعْرِي مَا يَظُنُّ الْمُكَفِّرُ
اور نہیں ہے ہمارا کوئی دین سوائے احمد کی ہدایت کے۔ کاش میں جانتا کہ کیا ہے وہ بات جسے مکفر ( دین و ہدایت ) گمان کر رہا ہے۔
وَقَدْ كُنْتُ أَنْسَى كُلَّ جَوْرِ مُعَيِّرِى وَلَكِنَّهُ جَوْرٌ كَبِيرٌ مُكَوِّرُ
اور میں اپنے عیب لگانے والے کا ہر ظلم بھلا دیتا رہا ہوں۔ لیکن یہ تو ایک کئی گنا بڑا ظلم ہے۔
وَكَمْ مِّنْ دَلَائِلَ قَدْ كَتَبْتُ لِطَالِبٍ يُفَكِّرُ فِيهَا لَوْ ذَعِيٌّ مُدَبِّرُ
اور بہت سے دلائل ہیں جو میں نے طالب حق کے لئے لکھے ہیں، ایک مدبر عالم ان میں سوچ سے کام لے گا۔
۱۰۵) أَلَا أَيُّهَا الْمُتَكَبِّرُ الْمُتَشَدِّدُ تُرِيدُ هَوَانِي وَالْكَرِيمُ يُعَزِّرُ
اے متکبّر تشدّد کرنے والے! تو میری ذلت چاہتا ہے حالانکہ کریم خدا مجھے عظمت دے رہا ہے۔
وَإِذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَأَيْنَ التَّقَى يَا أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ
اور جب میں نے کہا میں مسلمان ہوں ۔ تو نے کہا کافر ہے۔ تو کہاں چلا گیا تقوی؟ اے دلیری کرنے والے!

وَ بَعْدَ بَيَانِي أَيْنَ تَذْهَبُ مُنْكِرًا اَتَعْلَمُ يَا مِسْكِينُ مَا هُوَ مُضْمَرُ
اور میرے بیان کے بعد تو انکار کرتا ہوا کہاں جائے گا؟ اے مسکین ! کیا تو جانتا ہے اس امر کو جو پوشیدہ ہے؟
فَلَا تَتَجَرَّعُ أَيُّهَا الضَّالُّ فِي الْهَوَى بِأَيْدِيكَ كَأْسَ الْمَوْتِ مَالَكَ تُخْطِرُ
اے حرص و ہوا میں گمراہ! تو گھونٹ گھونٹ مت پی اپنے ہاتھوں سے موت کا پیالہ جو تیرے لئے آ رہا ہے۔
وَإِنْ كُنْتَ لَا تَخْشَى فَقُلْ لَسْتَ مُؤْمِنًا وَيَأْتِي زَمَانٌ تُسْتَلَنَّ وَتُخْبَرُ
اور اگر تو ڈرتا نہیں تو ( مجھے ) کہتا رہ کہ تو مومن نہیں اور ایک زمانہ آئے گا کہ تجھ سے ضرور پوچھا جائے گا اور تجھے پتہ لگ جائے گا۔
وَكُلُّ سَعِيدٍ يَعْرِفُ الْحَقَّ قَلْبُهُ وَأَمَّا الشَّقِيُّ فَيَعْلَمَنُ حِينَ يَخْسَرُ
اور ہر ایک سعید کا دل حق پہچان لیتا ہے اور جو بد بخت ہے سو وہ اس وقت جانے گا جب وہ خسارے میں پڑے گا۔
وَ إِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ
اور بے شک میں نے نفس کو مخلوق کو اور خواہشات کو چھوڑ دیا ہے سواب نہ گالی مجھے تکلیف دیتی ہے اور نہ مدح مجھے فخر دلاتی ہے۔
وَكَمْ مِّنْ عَدُوٌّ بَعْدَ مَا أَكْمَلَ الْأَذَى أَتَانِي فَلَمْ أَصْعَرُ وَمَا كُنتُ أَصْعَرُ
اور بہت سے دشمن ہیں کہ پورا دکھ دے لینے کے بعد میرے پاس آئے پس میں نے بے رُخی نہ کی اور نہ ہی میں پہلے بے رخی کیا کرتا تھا۔
أَحِنُّ إِلَى مَنْ لَّا يَحِنُّ مَحَبَّةً وَأَدْعُو لِمَنْ يَدْعُو عَلَى وَيَهْذِرُ
میں تو محبت کی وجہ سے اس کی طرف بھی مائل ہوتا ہوں جو میری طرف مائل نہیں ہوتا اور میں اس کیلئے بھی دعا کرتا ہوں جو مجھ پر بد دعا کرتا ہے اور بکواس کرتا ہے۔
خُذِ الرِّفْقَ إِنَّ الرِّفْقَ رَأْسُ الْمَحَاسِنِ وَيَكْسِرُ رَبِّي رَأْسَ مَنْ يَتَكَبَّرُ
تو نرمی اختیار کر کہ نرمی تمام خوبیوں کی جڑ ہے اور میرا رب اس شخص کا جو تکبر کرتا ہے سر توڑ دیتا ہے۔
عَجِبْتُ لِأَعْمَى لَا يُدَاوِى عُيُونَهُ وَ مِنْ كُلِّ ذِي الْأَبْصَارِ يَلْوِى وَيَسْخَرُ
میں اس اندھے پر تعجب کرتا ہوں جو اپنی آنکھوں کا علاج نہیں کرتا اور ہر آنکھوں والے سے منہ پھیرتا اور ہنسی کرتا ہے۔
اَ تَنْسى نَجَاسَاتٍ رَّضِيْتَ بِأَكْلِهَا وَتَذُمُّ مَا هُوَ مُسْتَطَابٌ وَ أَطْهَرُ
کیا تو بھول گیا ہے ان نجاستوں کو جن کے کھانے پر تو راضی ہو گیا ہے؟ اور مذمت کر رہا ہے اس کی جو عمدہ اور بہت پاک ہے۔
تُسَمِّينَ جَهْلًا يَا ابْنَ اوِي ثَعْلَبًا وَمَا أَنَا إِلَّا اللَّيْتُ لَوْ تَتَفَكَّرُ ﴿١٠٦﴾
اے گیدڑ! تو نادانی سے میرا نام لومڑی رکھتا ہے حالانکہ میں تو ایک شیر ہوں اگر تو غور کرے۔
تَفِيضُ عُيُونُ الْعَارِفِينَ بِقَوْلِنَا وَلَكِنْ غَبِيٌّ يَضْحَكَنُ وَيُحَقِّرُ
ہماری باتوں سے عارفوں کی آنکھیں بہہ پڑتی ہیں لیکن نبی ہنستا ہے اور تحقیر کرتا ہے۔

تو
تُعَيِّرُنِي ظُلْمًا وَكِبْرًا وَنَخْوَةً وَ هَيْهَاتَ أَهْلُ الْحَقِّ كَيْفَ يُعَيَّرُ
مجھے ظلم تکبر اور نخوت سے عیب لگاتا ہے اور یہ بات دوراً ، دور از عقل ہے ۔ اہل حق پر کیسے عیب لگایا جا سکتا ہے۔
صَبَرْنَا عَلَى ظُلْمِ الْخَلَائِقِ كُلِّهَا وَتُبْنَا إِلَى الرَّبِّ الَّذِي هُوَ أَقْدَرُ
ہم نے ساری مخلوق کے ظلم پر صبر کیا اور اس رب کی طرف متوجہ ہو گئے جو سب سے زیادہ قدرت رکھتا ہے۔
تَرَكْنَا الْقِلَى وَاللَّهُ كَافٍ لِصَادِقٍ وَ إِنَّ الصُّدُوقَ بِفَضْلِهِ يُتَخَيَّرُ
ہم نے بغض و عداوت کو چھوڑ دیا اور اللہ صادق کے لئے کافی ہے اور بے شک صادق اس کے فضل سے مقبول ہوتا ہے۔
وَ لَيْسَ الْفَتَى مَنْ يَقْتُلُ النَّاسَ سَيْفُهُ وَلَكِنَّهُ مَنْ يُظْلَمَنَّ وَيَصْبِرُ
اور جواں مرد وہ نہیں جس کی تلوار لوگوں کو قتل کرے لیکن جواں مرد وہ ہے جو مظلوم ہو اور صبر کرے۔
ارَى الظُّلْمَ يُبْقِى فِي الْخَرَاطِيمِ وَسُمَهُ وَأَمَّا عَلَامَاتُ الْأَذَى فَتُغَيَّرُ
میں ظلم کو ایسا دیکھتا ہوں کہ وہ ظالموں کی ناکوں پر اپنا نشان چھوڑ جاتا ہے لیکن تکلیفوں کے نشانات (مظلوم سے ) مٹ جاتے ہیں۔
أتُكْفِرُنِي يَا أَيُّهَا الْمُسْتَعْجِلُ وَأَى عَلَامَاتٍ تَرَى إِذْ تُكْفِرُ
اے جلد باز! کیا تو میری تکفیر کرتا ہے اور مجھ میں) کون سی باتیں تو پاتا ہے جب تکفیر کرتا ہے۔
وَ إِنَّ اِمَامِي سَيِّدُ الرُّسُلِ أَحْمَدُ رَضِيْنَاهُ مَتُبُوعًا وَ رَبِّي يَنظُرُ
یقیناً میرا پیشوا تو رسولوں کا سردار احمدصلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ ہم نے اس کو متبوع کے طور پر پسند کر لیا ہے اور میرا رب دیکھ رہا ہے۔
وَلَا شَكٍّ أَنَّ مُحَمَّدًا شَمْسُ الْهُدَى إِلَيْهِ رَغِبُنَا مُؤْمِنِينَ فَنَشْكُرُ
بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہدایت کے آفتاب ہیں ہم نے اس کی طرف مومن ہو کر رغبت کی پس ہم شکر کرتے ہیں۔
لَهُ دَرَجَاتٌ فَوْقَ كُلِّ مَدَارِجٍ لَهُ لَمَعَاتٌ لَا يَلِيْهَا تَصَوُّرُ
آپ کے درجات تمام درجات سے بلند تر ہیں۔ آپ کی ایسی تجلیات ہیں کہ وہ تصور میں نہیں آ سکتیں۔
أَ بَعْدَ نَبِيِّ اللَّهِ شَيْءٌ يَرُوقُنِي أَبَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ وَجْهٌ مُنَوَّرُ
کیا نبی اللہ کے بعد کوئی چیز مجھے اچھی لگ سکتی ہے کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی اور منور چہرہ بھی ہے؟
﴿١٠﴾ عَلَيْكَ سَلَامُ اللهِ يَا مَرْجَعَ الْوَرَى لِكُلِّ ظَلَامٍ نُورُ وَجْهِكَ نَيرُ
تجھ پر اللہ کا سلام ہے، اے مرجع خلائق ! ہر تاریکی کے لئے تیرے چہرے کا نور ایک آفتاب ہے۔
وَيَحْمَدُكَ اللهُ الْوَحِيدُ وَجُنُدُهُ وَيُثْنِي عَلَيْكَ الصُّبْحُ إِذْ هُوَ يَجْشُرُ
اور خدائے یکتا تیری تعریف کرتا ہے اور اس کا لشکر بھی ۔ نیز صبح بھی تیری تعریف کرتی ہے جب وہ طلوع ہوتی ہے۔

مَدَحْتُ إِمَامَ الأَنْبِيَاءِ وَإِنَّهُ لَا رُفَعُ مِنْ مَّدْحِي وَأَعْلَى وَ أَكْبَرُ
میں نے انبیاء کے امام کی مدح کی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ وہ میری مدح سے بالا اور اعلیٰ اور اکبر ہے۔
دَعُوا كُلَّ فَخْرِ لِلنَّبِيِّ مُحَمَّدٍ اَمَامَ جَلَالَةِ شَأْنِهِ الشَّمْسُ أَحْقَرُ
ہر فخر کو نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی لئے رہنے دو۔ آپ کی جلالتِ شان کے سامنے تو سورج بھی بہت حقیر ہے۔
وَصَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا أَيُّهَا الْوَرَى وَذَرُوا لَهُ طُرُقَ التَّشَاجُرِ تُوْجَرُوا
اور اے تمام لوگو! اس پر درود و سلام بھیجو اور اس کی خاطر جھگڑے کی راہیں چھوڑ دو کہ اجر پاؤ۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي قَدْ تَبِعْتُ مُحَمَّدًا وَفِي كُلِّ أَن مِنْ سَنَاهُ أَنوَّرُ
اور خدا کی قسم ! یقیناً میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہے اور ہر لحظہ آپ کی روشنی سے ہی منور ہو رہا ہوں ۔
وَ فَوَّضَنِي رَبِّي إِلَى رَوْضِ فَيُضِهِ وَإِنِّي بِهِ أَجْنِي الْجَنَى وَ أُنضَّرُ
مجھے میرے رب نے آپ کے فیض کے باغوں کے سپرد کر دیا ہے اور یقین میں آپ کے ذریعہ ہی پھل چنا اور تروتازہ کیا جاتا ہوں۔
وَلِدِينِهِ فِي جَذْرِ قَلْبِي لَوْعَةٌ وَ إِنَّ بَيَانِي عَنْ جَنَانِي يُخْبِرُ
اور آپ کے دین کے لیے میرے دل کی گہرائی میں ایک تڑپ ہے۔ اور یقیناً میرا بیان میرے دل کی حالت کی خبر دے رہا ہے۔
وَرِثْتُ عُلُوْمَ الْمُصْطَفَى فَأَخَذْتُهَا وَكَيْفَ أَرُدُّ عَطَاءَ رَبِّي وَ أَفْجُرُ
میں مصطفے کے علوم کا وارث ہوا سو میں نے ان کو لے لیا اور میں اپنے رب کی عطا کو کیسے رد کروں اور گنہگار بنوں ۔
وَ كَيْفَ وَ لِلاِسْلَامِ قُمْتُ صَبَابَةً وَاَبْكِي لَهُ لَيْلًا نَّهَارًا وَأَضْجَرُ
اور یہ ہو کیسے سکتا ہے حالانکہ اسلام کی تائید کے لئے میں از راہ عشق کھڑا ہوں اور اسی کے لیے رات دن روتا ہوں اور کڑھتا ہوں ۔
وَ عِنْدِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَاقِيَا وَعِنْدِي صُرَاحٌ مِثْلَ نَارٍ مُّسَعَرُ
اور میرے آنسو آنکھوں کے کونوں سے باہر آگئے اور میری چیخ و پکار بھڑکائی ہوئی آگ کی طرح ہے۔
تَضَوَّعَ إِيْمَانِي كَمِسْكٍ خَالِصٌ وَقَلْبِي مِنَ التَّوْحِيدِ بَيْتٌ مُّعَطَّرُ
میرا ایمان خالص کستوری کی طرح مہک پڑا ہے اور میرا دل توحید کی وجہ سے ایک معطر گھر بنا ہوا ہے۔
وَفِي كُلِّ أَن يَأْتِيَنُ مِنْ خَالِقِي غِذَائِي نَمِيرُ الْمَاءِ لَا يَتَغَيَّرُ ﴿١٨﴾
اور ہر لحظہ میرے پاس میرے خالق کی طرف سے میری غذا آ رہی ہے، جو ایسا خالص مصفا پانی ہے جو تغیر پذیر نہیں ہوتا۔
تُضِيءُ الظَّلامَ مَعَارِفِي عِنْدَ مَنْطِقِى وَقَوْلِى بِفَضْلِ اللَّهِ دُرٌ مُّنَوَّرُ
میری گفتگو کے وقت میرے معارف ظلمت کو روشنی سے بدل دیتے ہیں اور میرا قول اللہ کے فضل سے روشن موتی ہے۔

إِلَى مَنْطِقِى يَرْنُو الْفَهِيمُ تَعَشُقًا وَيُزْعِجُ نُطْقِى كُلَّ وَهُم وَيَجْذَرُ
میری گفتگو کی طرف ہر فہیم عاشقانہ رنگ میں نظر جمائے رکھتا ہے اور میری گفتگو ہر وہم کو ہلا دیتی ہے اور اس کی جڑا کھاڑ دیتی ہے۔
سَنَا بَرْقِ الْهَامِي يُنِيرُ لَيَالِيًا وَكَشْفِي كَصُبُحٍ لَيْسَ فِيْهِ تَكَدُّرُ
میرے الہام کی بجلی کی روشنی راتوں کو منور کر دیتی ہے اور میرا کشف صبح کی طرح ( روشن ہے ) اس میں کوئی کدورت نہیں ۔
وَ إِنَّ كَلَامِي مِثْلَ سَيْفٍ قَاطِعٌ وَإِنَّ بَيَانِي فِي الصُّخُورِ يُؤَثِرُ
میرا کلام تلوار کی طرح کاٹ دینے والا ہے اور میرا بیان چٹانوں میں بھی اثر پیدا کر دینے والا ہے۔
حَفَرْتُ جِبَالَ النَّفْسِ مِنْ قُوَّةِ الْعُلى فَصَارَ فُؤَادِي مِثْلَ نَهْرٍ يُفَجَّرُ
میں نے نفس کے پہاڑوں کو آسمانی قوت سے کھود ڈالا ہے سو میرا دل نہر کی طرح ہو گیا ہے جو کھود کر جاری کی جاتی ہے۔
وَادْعِيَتِي عِنْدَ الْوَغَى تَقْتُلُ الْعِدَا فَطُوبَى لِقَلْبٍ يَتَّقِيْهَا وَيَحْذَرُ
اور میری دعا ئیں لڑائی کے وقت دشمنوں کو قتل کرتی ہیں۔ پس خوشخبری ہے اس دل کے لئے جوان سے ڈرے اور بچے۔
وَ أَذَانِي قَوْمِي بِسَبٌ وَ لَعْنَةٍ وَكَمْ مِنْ لِسَانِ لَا يُضَاهِيهِ خَنْجَرُ
اور میری قوم نے مجھے ایذا دی ہے گالی دینے اور لعنت سے۔ اور بہت سی زبانیں ایسی ہیں کہ جنجر بھی ان کی برابری نہیں کرتا۔
إِذَا مَا تَحَامَتْنِي مَشَاهِيرُ مِلَّتِي فَقُلْتُ اخْسَأُوُا إِنَّ الْخَفَايَا سَتَظْهَرُ
جب مجھ سے میری قوم کے سرکردہ لوگوں نے اجتناب کیا تو میں نے کہا دور ہو جاؤ ۔ یقینا مخفی با تیں عنقریب ظاہر ہو جائیں گی ۔
فَرِيقٌ مِّنَ الإِخْوَانِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَحِزْبٌ يُكَذِّبُ كُلَّ قَوْلِي وَيَزْجُرُ
بھائیوں میں سے ایک گروہ تو میرا انکار نہیں کرتا اور ایک گروہ میرے ہر قول کو جھٹلاتا اور جھڑکتا ہے۔
وَقَدْ زَاحَمُوا فِي كُلِّ اَمْرٍ أَرَدْتُهُ وَكُلُّ يُخَوِّفُنِي وَرَبِّي يُبَشِّرُ
اور انہوں نے ہر کام میں جس کا میں نے ارادہ کیا روک ڈالی ہے اور ہر ایک مجھے ڈراتا ہے حالانکہ میرا رب مجھے بشارت دے رہا ہے۔
فَأَقْسَمْتُ بِاللهِ الَّذِي جَلَّ شَانُهُ عَلَى أَنَّهُ يُخْزِى عَدُوِّى وَ يَشْزِرُ
سو میں نے اس اللہ کی قسم کھائی ہے جس کی شان بڑی ہے اس بات پر کہ وہ میرے دشمن کو رسوا کرے گا اور اس کو غضب کی نظر سے دیکھے گا۔
١٠٩﴾ وَمَا أَنَا عَنْ عَوْنِ الْمُعِيْنِ بِمُبْعَدٍ إِذَا اللَّيْلُ وَارَانِي فَنُورٌ يُنَوِّرُ
اور میں مددگار خدا کی مدد سے دور نہیں۔ جب رات مجھے ڈھانپتی ہے تو ایک نور مجھے منور کرتا رہتا ہے۔
وَ قَدْ قَادَنِي رَبِّي إِلَى الرُّشْدِ وَالْهُدَى وَوَقَرَنِي مِنْ عِنْدِهِ فَاوَقَرُ
اور مجھے راہنمائی کر کے میرے رب نے رشد و ہدایت تک پہنچادیا ہے۔ اور اس نے مجھے اپنی جناب سے اعزاز بخشا ہے سو میں عزت پا رہا ہوں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی