قصیدة
حَمامة البشریٰ, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَ إِنَّ كَرِيمِي يُطْلِقُ الْكَفَّ بِالنَّدَى وَلِى مِنْ عَطَاءِ الرَّبِّ رِزْقٌ يُوَفِّرُ
اور میرا کریم خدا سخاوت میں فراخ دست ہے اور مجھے رب کی عطا سے وافر حصہ مل رہا ہے۔
وَلَا زَالَ مَمْدُودًا عَلَى ظِلَالُهُ وَنَعْمَاءُهُ كَثُرَتْ عَلَيَّ وَتَكْفُرُ
مجھ پر اس کا سایہ ہمیشہ چھایا رہا ہے اور اس کی نعمت مجھ پر بکثرت ہو رہی ہے اور بڑھ رہی ہے۔
ا كَانَ لَكُمْ عَجَبًا بِبَعْثِ مُجَدِّدٍ هَلُمَّ انْظُرُوا فِتَنَ الزَّمَانِ وَ فَكِّرُوا
کیا ایک مجدد کی بعثت سے تمہیں تعجب ہو رہا ہے؟ آؤ زمانہ کے فتنے دیکھو اور سوچو۔
امَامَكَ يَا مَغْرُورُ فِتَنٌ مُّحِيطَةٌ وَ اَنْتَ تَسُبُّ الْمُؤْمِنِينَ وَتَهْجُرُ
اے مغرور! تیرے سامنے گھیر لینے والے فتنے موجود ہیں اور تو مومنوں کو گالیاں دے رہا اور بکواس کر رہا ہے۔
فَهَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ يَوْمُ الْمَصَائِبِ يُكَفِّرُ مِثْلِي وَالرِّيَاضُ حَبَوْكَرُ
یہ اسلام پر مصیبتوں کا زمانہ ہے کہ میرے جیسے کی تکفیر کی جا رہی ہے حالانکہ باغات ریگستان بن رہے ہیں۔
وَلِلْكُفْرِ أَثَارٌ وَلِلدِّينِ مِثْلُهَا فَقُومُوا لِتَفْتِيشِ الْعَلَامَاتِ وَ انْظُرُوا
اور کفر کی بھی کچھ علامات ہیں اور اسی طرح دین کی بھی ۔ پس ان علامتوں کی تلاش کے لئے کھڑے ہو جاؤ اور غور کرو۔
ا تَحْسَبُ أَنَّ اللَّهَ يُخْلِفُ وَعْدَهُ اَتَنسَى الْمَوَاعِيدَ الَّتِي هِيَ أَظْهَرُ
کیا تو خیال کرتا ہے کہ اللہ اپنے وعدہ کے خلاف کرے گا؟ کیا تو ان عذاب کی خبروں کو بھول رہا ہے جو کہ بہت ہی واضح ہیں۔
وَ يَأْتِيكَ وَعْدُ اللَّهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَى فَتَعْرِفُهُ عَيْنٌ تَحِدُّ وَتُبْصِرُ
اور تیرے پاس اللہ کا وعدہ آ جائے گا اس طرف سے جسے تو نہیں جانتا ۔ سو اس کو تیز نگاہ پہچان لے گی اور دیکھ لے گی ۔
وَقَدْ عَلِمَ الْأَعْدَاءُ أَنِّي مُؤَيَّدٌ وَلَكِنَّهُمْ مِّنْ حِقْدِهِمْ قَدْ أَنْكَرُوا
اور دشمنوں نے جان لیا ہے کہ میں تائید یافتہ ہوں لیکن انہوں نے اپنے کینے کی وجہ سے انکار کر دیا ہے۔
الَا أَيُّهَا الْإِخْوَانُ بَشَّوُا وَأَبْشِرُوا هَنِيًّا لَكُمْ عِيدٌ جَدِيدٌ أَكْبَرُ
اے بھائیو! خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔ مبارک ہو تمہارے لئے بہت بڑی نئی عید ہے۔
وَ لَيْسَ لِعَضُبِ الْحَقِّ فِي الدَّهْرِ كَاسِرٌ وَمَا يَصْنَعُونَ مِنَ الْحَدِيدِ فَيُكْسَرُ ۔
اور حق کی تلوار کو زمانہ میں کوئی توڑنے والا نہیں اور جو کچھ وہ لوہے سے بنا رہے ہیں وہ توڑ دیا جائے گا۔
وَهَلْ جَائِزٌ سَبُّ الْمُؤَيَّدِ بَعْدَمَا اتَتْ آيَةُ الْمَوْلَى وَ ظَهَرَ الْمُضْمَرُ
کیا (خدا کے ) تائید یافتہ کو گالی دینا جائز ہے ہے بعد اس کے کہ مولی کا نشان آچکا ہو اور مخفی بات ظاہر ہو چکی ۔
ہو۔
لله
وَ فِي يَدِ رَبِّى كُلُّ عِزّ وَ سُودَدٍ وَغَزِيزُهُ مِنْ كَيْدِكُمْ لَا يُحَقَّرُ
اور میرے رب کے ہاتھ میں ہی ہر عزت اور سردائی ہے اور جو اس کا خاص بندہ ہے وہ تمہاری تدبیروں سے حقیر نہیں ہو سکتا۔
فَمَنْ ذَا يُعَادِينِي وَرَبِّي يُحِبُّنِي وَمَنْ ذَا يُرَادِينِي وَ رَبِّي مُعَزِّرُ
پس کون ہے جو مجھ سے عداوت رکھے جب کہ میرا رب مجھ سے محبت کر رہا ہے اور کون ہے جو مجھ پر پتھر پھینکے جب کہ میرا رب میر امددگار ہے۔
لَنَا كُلَّ يَوْمٍ نُصْرَةٌ بَعْدَ نُصْرَةٍ وَيَأْتِي الْحَبِيبُ مَقَامَنَا وَيُبَشِّرُ
ہمیں ہر روز نصرت کے بعد نصرت مل رہی ہے اور ہمارا حبیب ہمارے پاس آتا ہے اور بشارت دیتا ہے۔
وَمَا أَنَا مِمَّنْ يَمْنَعُ السَّيْفُ قَصْدَهُ فَكَيْفَ يُخَوِّفُنِي بِشَتُمٍ مُّكَفِّرُ
اور میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں کہ تلوار اس کے ارادے کو روک سکے۔ پس تکفیر کرنے والا کس طرح مجھے گالیوں سے خوف دلا سکتا ہے۔
يَسُبُّ وَيَعْلَمُ أَنَّهُ يَتْرُكُ التَّقَى عَلَى مِثْلِهِ الْوُعَاظِ يَبْكِي الْمِنْبَرُ
وہ گالی دیتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ تقویٰ چھوڑ رہا ہے۔ اس جیسے واعظوں پر ہی منبر روتا ہے۔
وَمَا إِنْ رَأَيْنَا وَعُظَهُ غَيْرَ فِتْنَةٍ وَمَا زَالَتِ الشَّحْنَاءُ تَنْمُهُ وَ تَكْثُرُ
اور ہم نے اس کے وعظ کو فتنہ کے سوا کچھ نہ پایا اور دشمنی بڑھتی گئی اور بڑھ رہی ہے۔
وَكَفَرَنِي حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيَصْلَى بِحُبِّ الْكُفْرِ نَارً ا يُسَعَّرُ
اور اس نے میری تکفیر کی یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ وہ کفر کی محبت کی وجہ سے ضرور بھڑکتی آگ میں داخل ہوگا۔
عَجِبْتُ لَهُ لَا يَتُرُكَنَّ شُرُورَهُ وَذَكَرَهُ مِنْ كُلِّ نُصْحٍ مُّذَكِّرُ
میں حیران ہوں کہ وہ اپنی شرارتوں کو نہیں چھوڑ رہا حالانکہ اسے نصیحت کرنے والے نے ہر قسم کی نصیحت کی ہے۔
وَ مِنْ عَجَبِ الأَيَّامِ أَنِّي كَافِرٌ بِأَعْيُنِ رَجُلٍ حَاسِدٍ بَلْ أَكْفَرُ
اور یہ زمانہ کے حیران کن امور میں سے ہے کہ میں کافر ہوں ایک حاسد آدمی کی نگاہ میں بلکہ اکثر ہوں۔
وَ كَيْفَ أَخَافُ الْحَاسِدِينَ وَ سَبَّهُمْ وَيَرْحَمُنِي رَبِّي وَ يُؤْوِى وَيَنْصُرُ
اور میں حاسدوں اور ان کے گالی دینے سے کس طرح ڈر سکتا ہوں جب کہ میرا رب مجھ پر رحم کر رہا ہے اور ( مجھے ) پناہ دے رہا ہے اور مدد دے رہا ہے۔
أُحِبُّ مَصَائِبَ سُبُلِ رَبِّي وَ إِنَّهَا لَا طِيَبُ لِي مِنْ كُلِّ عَيْشٍ وَ أَطْهَرُ
اپنے رب کی راہوں کے مصائب سے میں محبت رکھتا ہوں اور وہ میرے لئے ہر زندگی سے زیادہ خوشگوار اور پاکیزہ ہیں۔
ايَا أَيُّهَا الألوى كَسَبُعٍ تَغَيُّظًا فَسَتَعْلَمَنُ فِي أَيِّ شَكْلٍ تُحْشَرُ
اے درندے کی طرح غصہ کی حالت میں سخت دشمنی کرنے والے ! تو عنقریب جان لے گا کہ تو کس شکل میں اٹھایا جائے گا۔
فَلَا تَقْفُ مَالَا تَعْلَمَنْ اَسْرَارَهُ وَكَمْ مِّنْ عُلُومِ الْحَقِّ تُخْفَى وَ تُسْتَرُ
پس نہ پیچھے پڑ اس بات کے جس کے بھید تو نہیں جانتا جب کہ کتنے ہی الہی علوم ہیں جو مخفی اور مستور رکھے جاتے ہیں۔
وَ جَهْلُكَ أَعْجَبَنِي وَ طُولُ امْتِدَادِهِ وَ إِنَّ الْفَتَى بَعْدَ الْجَهَالَةِ يَشْعُرُ
اور تیری نادانی نے مجھے حیرانی میں ڈالا اور اس کے لمبے عرصہ تک بڑھ جانے نے بھی۔ حالانکہ یقیناً جوانمرد جہالت کے بعد شعور حاصل کر لیتا ہے۔
اَتُقْبِرُ حَيًّا مِثلَ مَيْتٍ خِيَانَةً وَيَعْلَمُ رَبِّي كُلَّمَا أَنْتَ تَسْتُرُ
کیا تو خیانت سے زندہ (سچائی ) کو مردے کی طرح دفن کرتا ہے اور میرا رب خوب جانتا ہے ہر اس چیز کو جو تو چھپاتا ہے۔
الامَ فَسَادُ الْقَلْبِ يَا تَارِكَ الْهُدَى إِلامَ إِلى سُبُلِ الشَّقَاوَةِ تَسْفِرُ
اے ہدایت کے تارک! کب تک دل کی خرابی (باقی رہے گی اور تو کب تک بدبختی کی راہوں کی طرف چلتا رہے گا؟
وَ وَاللَّهِ إِنِّي مُؤْمِنٌ غَيْرُ كَافِرٍ وَأَيْنَ التَّقَى لَوْ كَانَ مِثْلِى يُفَجَّرُ
اور خدا کی قسم! یقیناً میں مومن ہوں کافر نہیں۔ اور تقویٰ کہاں رہا اگر میرے جیسے آدمی کو فاجر ٹھہرایا گیا۔
فَيَا سَالِكِي سُبُلَ الشَّيَاطِينِ اتَّقُوا قَدِيرًا عَلِيمًا وَاحْذَرُوا وَتَذَكَّرُوا
اے شیطانوں کی راہ پر چلنے والو! ڈرو قدیر علیم خدا سے اور بچو اور نصیحت حاصل کرو۔
وَ طُوبَى لِإِنْسَانِ تَيَقَّظَ وَانْتَهَى وَخَافَ يَدَ الْمَوْلَى وَسَيْفًا يُتَعْجِرُ
اور خوشی ہے اس انسان کے لئے جو بیدار ہوا اور رک گیا اور مولی کے ہاتھ سے ڈرا اور اس تلوار سے بھی جو خون بہاتی ہے۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي جِئْتُ مِنْهُ مُجَدِّدًا بِوَقْتِ أَضَلَّ النَّاسَ غُولٌ مُّسَجِّرُ
اور خدا کی قسم ! یقیناً میں اس کی طرف سے مجدّ دہو کر آیا ہوں ایسے وقت میں کہ قابو کر لینے والے دیو نے لوگوں کو گمراہ کر دیا تھا۔
وَ عَلَّمَنِي رَبِّى عُلُوْمَ كِتَابِهِ وَأُعْطِيتُ مِمَّا كَانَ يُخْفَى وَ يُسْتَرُ
مجھے میرے رب نے اپنی کتاب کے علوم سکھائے اور مجھے وہ علم دیا گیا جو مخفی اور مستور تھا۔
وَ أَسْرَارُ قُرْآنٍ مَّجِيدٍ تَبَيَّنَتْ عَلَى وَ يَسْرَ لِي عَلِيمٌ مُّيَسِّرُ
اور قرآن مجید کے بھید مجھ پر ظاہر ہو گئے ۔ آسانی پیدا کرنے والے خدائے علیم نے میرے لئے آسانی پیدا کر دی۔
كَانَ الْعَذَارَى بِالْوُجُوهِ الْمُنِيرَةِ خَرَجْنَ مِنَ الْكَهْفِ الَّذِي هُوَ مُقْعَرُ ﴿۱۲﴾
گویا کہ کنواری عورتیں چمکتے ہوئے چہروں کے ساتھ نکل پڑیں اس غار سے جو گہری تھی۔
أَلَا إِنَّمَا الأَيَّامُ رَجَعَتْ إِلَى الْهُدَى هَنِيئًا لَّكُمْ بَعْنِي فَبَشِّوُا وَابْشِرُوا
سن لو! زمانہ ہدایت کی طرف لوٹ آیا۔ مبارک ہو تمہارے لئے میری بعثت ۔ تم خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔
وَقَدِ اصْطَفَانِي خَالِقِي وَاَعَزَّنِي وَأَيَّدَنِي وَاخْتَارَنِي فَتَدَبَّرُوا
اور میرے خالق نے مجھے برگزیدہ کیا ہے اور مجھے عزت دی اور میری تائید کی اور مجھے چن لیا سو تم غور کرو۔
وَ وَاللهِ مَا أَمْرِى عَلَيَّ بِغُمَّةٍ وَإِنِّي لَا عُرِفَ نُورَهُ لَا أُنْكِرُ
اور اللہ کی قسم! میرا معاملہ مجھ پر مشتبہ نہیں اور یقیناً میں اس کے نور کو خوب پہچانتا ہوں، میں نا آشنا نہیں۔
إِذَا قَلَّ دِينُ الْمَرْءِ قَلَّ اتِّقَاءُهُ وَيَسْعَى إِلَى طُرُقِ الشَّقَا وَيُزَوِّرُ
جب انسان کی دینداری کم ہو جائے تو اس کا تقویٰ بھی کم ہو جاتا ہے اور وہ بدبختی کی راہوں کی طرف دوڑ نے لگتا اور فریب سے کام لیتا ہے۔
که
و
وَ مَنْ ظَنَّ ظَنَّ السَّوْءِ بُخْلًا فَقَدْ هَوى وَكُلُّ حَسُودٍ عِنْدَ ظَنِّ يَتَبَّرُ
اور جس نے بخل کی وجہ سے بدظنی کی تو وہ نیچے گر گیا اور بہت حسد کرنے والا ہر شخص بدظنی کرنے پر ہلاک کیا جاتا ہے۔
وَلَا يَعْلَمَنْ أَنَّ الْمَنَايَا قَرِيبَةٌ إِذَا مَا تَجِيءُ الْوَقْتُ فَالْمَوْتُ يَحْضُرُ
اور وہ نہیں جانتا کہ موتیں تو قریب ہیں اور جب وقت آ جاتا ہے تو موت حاضر ہو جاتی ہے۔
وَ هَلْ نَافِعٌ وِرُدُ التَّنَدُّمِ بَعْدَمَا دَنَا وَقُتُ قَارِعَةٍ وَ جَاءَ الْمُقَدَّرُ
اور کیا ندامت کا وظیفہ نفع دے سکتا ہے بعد اس کے کہ موت کا وقت قریب ہو اور امر مقدر آ جائے۔
أَلَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا وَقتَ مَوْتِكُمْ فَلَا تُلْهِكُمْ غُولٌ خَبِيتٌ مُخَسِرُ
اے لوگو! اپنی موت کے وقت کو یاد کرو پس تمہیں خبیث نقصان رساں دیو غافل نہ کر دے۔
وَ قَدْ ذَابَتِ الصَّفْوَاءُ مِنْ بَيْتِ عُمْرِكُمْ وَمَا بَقِيَ إِلَّا جَمْرَةٌ أَوْ أَصْغَرُ
تمہاری عمر کے گھر کا بنیادی پتھر تو پکھل چکا ہے اور نہیں باقی رہ گئی مگر صرف ایک کنکری یا اس سے بھی کم تر ۔
وَ مِسَحُ الْحَمَامِ سَيَحْمِلَنُكَ عَلَى الْمَطَا وَ أَنْتَ بِأَمْوَالٍ وَخَيْلٍ تَفْخَرُ
اور موت کا تیز گھوڑا جلد تجھے اپنی پیٹھ پر سوار کر لے گا اور تو اپنے مالوں اور گھوڑوں پر فخر کر رہا ہے۔
الَا لَيْسَ غَيْرَ اللَّهِ شَيْءٌ مُدَوَّمٌ وَكُلُّ جَلِيسٍ مَّا خَلَا اللَّهَ يَهْجُرُ
سنو! اللہ کے سوا کوئی شے ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر ہم نشیں سوائے اللہ کے جدا ہونے والا ہے۔
تَذَكَّرُ دِمَاءَ الْعَارِفِينَ بِسُبُلِهِ اَلَمْ يَأْنِ أَنْ تَخْشَى أَأَنْتَ مُحَرَّرُ
خدا کی راہ میں عارفین کے بہنے والے خون کو یاد کر۔ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ تو ڈرے؟ یا کیا تو آزاد ہے؟
وَإِنَّ الْمَنَايَا سَابِحَاتٌ قَوِيَّةٌ أَثَرُنَ غُبَارًا عِنْدَ حُكُم يَصْدِرُ
اور یقیناً موتیں تو تیز رو مضبوط گھوڑے ہیں جو حکم صادر ہونے کے وقت غبار اڑاتے ہیں۔
وَاخِرُ دَعُونَا اَنِ الْحَمْدُ لِلَّذِى هَدَانَا مَنَاهِجَ دِيْنِ حِزْبٍ طُهِّرُوا
اور ہماری آخری بات یہی ہے کہ تمام حمد اسی ذات کے لئے ہے جس نے ہمیں پاک گروہ کے دین کی راہوں کی راہنمائی کی ۔
قد تم بمنه و کرمه
خدا تعالیٰ کے احسان اور کرم سے یہ قصیدہ تمام ہوا۔