نزول المسیح

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزول المسيح
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
☆
يُرِيدُونَ أَنْ تُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ
وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ
یہ لوگ ارادہ کر رہے ہیں کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے
بجھا دیں اور خدا تو باز نہیں رہے گا جب تک کہ اپنے
نور کو پورا نہ کرے اگر چہ کا فرلوگ
کراہت ہی کریں
ہم نے طاعون کے بارے میں جو رسالہ دافع البلاء لکھا تھا اُس سے یہ غرض
تھی کہ تا لوگ متنبہ ہوں اور اپنے سینوں کو پاک کریں اور اپنی زبانوں اور آنکھوں اور
کانوں اور ہاتھوں کو نا گفتنی اور نا دیدنی اور ناشنیدنی اور نا کر دنی سے روکیں اور خدا سے
خوف کریں تا خدا تعالیٰ ان پر رحم کرے اور وہ خوفناک و با جو ان کے ملک میں داخل
ہو گئی ہے دُور فرمادے ۔ مگر افسوس کہ شوخیاں اور بھی زیادہ ہو گئیں اور زبانیں اور بھی
دراز ہو گئیں ۔ اُنہوں نے ہمارے مقابل پر اپنے اشتہاروں میں کوئی بھی دقیقہ ایذا اور
وشتم کا اُٹھا نہیں رکھا اور کسی قسم کی ایذا سے دستکش نہیں ہو نہیں ہوئے مگر اُسی سے جس تک
ہاتھ نہیں پہنچ سکا۔ لعنت اور سب وشتم میں وہ ترقی کی کہ شیعہ مذہب کے لوگوں کو بھی پیچھے
چھوڑ دیا کیونکہ شیعہ نے تو اپنے خیال میں لعنت بازی کے فن کو حرف الف سے
سب و
گند
التوبة : ٣٢ ٢ الصف : ٩

نزول المسيح
شروع کر کے حرف یا تک یا ع کر کے حرف یا تک پہنچا دیا تھا یعنی ابوبکر سے یزید تک مگر یہ لوگ جو اہل حدیث اور حنفی کہلاتے ہیں
نے اس کارروائی کو نا کامل سمجھ کر لعنت بازی کے دائرے کو اس طرح پر پورا کیا کہ جس شخص کو خدا نے
انہوں
آدم سے لے کر یسوع مسیح تک مظہر جمیع انبیاء قرار دیا تھا یعنی الف سے حرف یا تک اور پھر تکمیل دائرہ کی
غرض سے الف آدم سے لے کر الف احمد تک صفت مظہریت کا خاتم بنایا تھا اسی پر لعنتوں کی مشق کی۔
وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ ۔
لیکن یا درکھیں کہ یہ گالیاں جو ان کے منہ سے نکلتی ہیں اور یہ تحقیر اور یہ تو ہین کی باتیں جو ان کے ہونٹھوں
پر چڑھ رہی ہیں اور یہ گندے کا غذ جو حق کے مقابل پر وہ شائع کر رہے ہیں یہ ان کے لئے ایک روحانی
عذاب کا سامان ہے جس کو اُنہوں نے اپنے ہاتھوں سے طیار کیا ہے۔ دروغگوئی کی زندگی جیسی کوئی لعنتی
زندگی نہیں۔ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اپنے منصوبوں سے اور اپنے بے بنیاد جھوٹوں سے اور اپنے افتراؤں سے
اور اپنی ہنسی ٹھٹھے سے خدا کے ارادے کو روک دیں گے یا دنیا کو دھوکہ دے کر اس کام کو معرض التوا میں
ڈال دیں گے جس کا خدا نے آسمان پر ارادہ کیا ہے۔ اگر کبھی پہلے بھی حق کے مخالفوں کو ان طریقوں
سے کامیابی ہوئی ہے تو وہ بھی کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن اگر یہ ثابت شدہ امر ہے کہ خدا کے مخالف
اور اُس کے ارادہ کے مخالف جو آسمان پر کیا گیا ہو ہمیشہ ذلت اور شکست اُٹھاتے ہیں تو پھر ان لوگوں
کے لئے بھی ایک دن نا کامی اور نامرادی اور رُسوائی در پیش ہے خدا کا فرمودہ کبھی خطا نہیں گیا اور نہ
جائے گا۔ وہ فرماتا ہے:۔
كَتَبَ اللَّهُ لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي
یعنی خدا نے ابتداء سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنا قانون اور اپنی سنت قرار دے دیا ہے کہ وہ اور
اُس کے رسول ہمیشہ غالب رہیں گے ۔ پس چونکہ میں اُس کا رسول یعنی فرستادہ ہوں مگر بغیر
کسی نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاء
الشعراء : ۲۲۸ ۲ المجادلة : ٢٢

نزول المسيح
کا نام پا کر اور اُسی میں ہو کر اور اُسی کا مظہر بن کر آیا ہوں ۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ
جیسا کہ قدیم سے یعنی آدم کے زمانہ سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیشہ مفہوم
اس آیت کا سچا نکلتا آیا ہے ایسا ہی اب بھی میرے حق میں سچا نکلے گا ۔ کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ
☆
یہ قول اس حدیث کے مطابق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آنے والا
مہدی اور مسیح موعود میرا اسم پائے گا اور کوئی نیا اسم نہیں لائے گا یعنی اس کی طرف سے کوئی نیا
دعوی نبوت اور رسالت کا نہیں ہوگا بلکہ جیسا کہ ابتدا سے قرار پا چکا ہے وہ محمدی نبوت کی چادر
کو ہی ظلی طور پر اپنے پر لے گا اور اپنی زندگی اُسی کے نام پر ظاہر کرے گا اور مر کر بھی اُسی کی
قبر میں جائے گا تا یہ خیال نہ ہو کہ کوئی علیحدہ وجود ہے اور یا علیحدہ رسول آیا بلکہ بروزی طور پر
وہی آیا جو خاتم الانبیاء تھا ۔ مگر ظلی طور پر اسی راز کے لئے کہا گیا کہ مسیح موعود آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں دفن کیا جائے گا کیونکہ رنگ دوئی اس میں نہیں آیا پھر کیونکر علیحدہ قبر
میں تصور کیا جائے ۔ دنیا اس نکتہ کو نہیں پہچانتی ۔ اگر اہل دنیا اس بات کو جانتے کہ اس کے کیا
معنی ہیں کہ اسمُهُ كَاسْمِي وَيُدْفَنُ مَعِي فِي قَبْرِئُی تو وہ شوخیاں نہ کرتے اور ایمان
لاتے۔ اس نکتہ کو یاد رکھو کہ میں رسول اور نبی نہیں ہوں۔ یعنی باعتبار نئی شریعت اور نئے
دعوے اور نئے نام کے۔ اور میں رسول اور نبی ہوں یعنی با عتبار خلیت کاملہ کے میں وہ آئینہ
ہوں جس میں محمدی شکل اور محمدی نبوت کا کامل انعکاس ہے۔ اگر میں کوئی علیحدہ شخص نبوت کا
دعویٰ کرنے والا ہوتا تو خدا تعالیٰ میرا نام محمد اور احمد اور مصطفے اور مجتبی نہ رکھتا اور نہ خاتم الانبیاء کی
طرح خاتم الاولیاء کا مجھ کو خطاب دیا جاتا بلکہ میں کسی علیحدہ نام سے آتا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے ہر
ایک بات میں وجود محمدی میں مجھے داخل کر دیا یہاں تک کہ یہ بھی نہ چاہا کہ یہ کہا جائے کہ میرا
کوئی الگ نام ہو یا کوئی الگ قبر ہو کیونکہ ظل اپنے اصل سے الگ ہو ہی نہیں سکتا اور ایسا کیوں
کہا گیا اس میں راز یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اُس نے خاتم الانبیاء

نزول المسيح
جس زمانہ میں ان مولویوں اور اُن کے چیلوں نے میرے پر تکذیب اور بد زبانی کے حملے
شروع کئے اُس زمانہ میں میری بیعت میں ایک آدمی بھی نہیں تھا ۔ گو چند دوست جو انگلیوں پر
شمار ہو سکتے تھے میرے ساتھ تھے۔ اور اِس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے ستر ہزار کے
بقیه حاشیه
ٹھہرایا ہے اور پھر دونوں سلسلوں کا تقابل پورا کرنے کے لئے یہ ضروری تھا کہ موسوی مسیح
کے مقابل پر محمدی مسیح بھی شانِ نبوت کے ساتھ آوے تا اس نبوت عالیہ کی کسر شان نہ ہو
اس لئے خدا تعالیٰ نے میرے وجود کو ایک کامل ظلیت کے ساتھ پیدا کیا اور ظلی طور پر نبوت
محمدی اس میں رکھ دی تا ایک معنی سے مجھ پر نبی اللہ کا لفظ صادق آوے اور دوسرے معنوں
سے ختم نبوت محفوظ رہے۔
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ خدائے حکیم علیم نے وضع دنیا دوری رکھی ہے یعنی بعض نفوس بعض
کے مشابہ ہوتے ہیں نیک نیکوں کے مشابہ اور بد بدوں کے مشابہ مگر با ایں ہمہ یہ ام مخفی ہوتا ہے اور
زور شور سے ظاہر نہیں ہوتا۔ لیکن آخری زمانہ کے لئے خدا نے مقرر کیا ہوا تھا کہ وہ ایک عام
رجعت کا زمانہ ہوگا تا یہ امت مرحومہ دوسری امتوں سے کسی بات میں کم نہ ہو۔ پس اُس نے مج مجھے
پیدا کر کے ہر ایک گذشتہ نبی سے مجھے اُس نے تشبیہ دی کہ وہی میرا نام رکھ دیا۔ چنانچہ آدم، ابراہیم،
نوح ، موسیٰ ، داؤد، سلیمان، یوسف، یکی عیسی وغیرہ یہ تمام نام براہین احمدیہ میں میرے رکھے گئے اور
اس صورت میں گویا تمام انبیاء گذشتہ اس اُمت میں دوبارہ پیدا ہو گئے یہاں تک کہ سب کے آخر مسیح
پیدا ہو گیا اور جو میرے مخالف تھے اُن کا نام عیسائی اور یہودی اور مشرک رکھا گیا چنانچہ قرآن شریف
میں اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے اور فرماتا ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ، پر یہ
آیت صاف کہہ رہی ہے کہ اس اُمت کے بعض افراد کو گذشتہ نبیوں کا کمال دیا جائے گا اور
نیز یہ کہ گذشتہ کفار کی عادات بھی بعض منکروں کو دی جائیں گی اور بڑی شد و مد سے
ا الفاتحة: ٦، ۷

نزول المسيح
قریب بیعت کرنے والوں کا شمار پہنچ گیا ہے کہ جو نہ میری کوشش سے بلکہ اُس ہوا کی تحریک ۵
سے جو آسمان سے چلی ہے میری طرف دوڑے ہیں ۔ اب یہ لوگ خود سوچ لیں کہ اس
سلسلہ کے برباد کرنے کے لئے کس قدر انہوں نے زور لگائے اور کیا کچھ ہزار جان کا ہی
بقیه حاشیه
آئندہ نسلوں کی گذشتہ لوگوں سے مشابہتیں ظاہر ہو جائیں گی۔ چنانچہ بعینہ یہودیوں کی
طرح یہودی پیدا ہو جائیں گے اور ایسا ہی نبیوں کا کامل نمونہ بھی ظاہر ہوگا۔ اسی کی طرف
سورۃ الانبیاء جزو نمبرے میں اشارہ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَحَرُمُ عَلَى قَرْيَةٍ
أَهْلَكْتُهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِّنْ كُلِّ
حَدَبٍ يَنْسِلُونَ کے ان آیات کا یہ منشاء ہے کہ جولوگ ہلاک کئے گئے اور دنیا سے اُٹھائے
گئے اُن پر حرام ہے کہ پھر دنیا میں آویں بلکہ جو گئے سو گئے ۔ ہاں یا جوج و ماجوج کے
وقت میں ایک طور سے رجعت ہو گی یعنی گذشتہ لوگ جو مر چکے ہیں ، اُن کے ساتھ اس
زمانہ کے لوگ ایسی اتم اور اکمل مشابہت پیدا کر لیں گے کہ گویا وہی آ گئے ۔ اسی بناء پر
اس زمانہ کے علماء کا نام یہود رکھا گیا اور محمدی مسیح کا نام ابن مریم رکھا گیا اور پھر اُسی
خاتم الخلفاء کا نام باعتبارظہور بین صفات محمد یہ کے محمد اور احمد رکھا گیا اور مستعار
طور پر رسول اور نبی کہا گیا اور اُسی کو آدم سے لے کر اخیر تک تمام انبیاء کے نام دیئے گئے
تا وعدۂ رجعت پورا ہو جائے ۔ یہ ایک بار یک دقیقہ معرفت ہے اور ابھی ہم لکھ چکے ہیں
کہ سورۃ فاتحہ سے بھی التزامی طور پر یہ بات نکلتی ہے کہ مسلمانوں میں سے منعم علیہم بھی انبیاء
گذشتہ کی طرح ہوں گے اور نیز مغضوب علیہم بھی یعنی یہودی ہوں گے غرض تمام نبیوں کے
نزد یک زمانہ یا جوج و ماجوج زمان الرجعت کہلاتا ہے یعنی رجعت بروزی نه رجعت
حقیقی ۔ اگر رجعت حقیقی ہو تو پھر سب میں حقیقی چاہیے نہ صرف حضرت عیسی میں ۔ کیا وجہ کہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رجعت تو بروزی طور پر مہدی کے لباس میں ہو اور عیسی کی
رجعت واقعی طور پر ۔ شیعہ کو یہ دھوکا لگا ہے کہ انہوں نے اس زمانہ کو رجعت حقیقی کا زمانہ
ا الانبياء : ۹۷،۹۶

نزول المسيح
کے ساتھ ہر ایک قسم کے مکر کئے یہاں تک کہ حکام تک جھوٹی مخبریاں بھی کیں خون کے جھوٹے مقدموں
کے گواہ بن کر عدالتوں میں گئے اور تمام مسلمانوں کو میرے پر ایک عام جوش دلایا اور ہزار ہا اشتہار اور
رسالے لکھے اور کفر اور قتل کے فتوے میری نسبت دئے ۔ اور مخالفانہ منصوبوں کے لئے کمیٹیاں کیں مگر
ان تمام کوششوں کا نتیجہ بجز نامرادی کے اور کیا ہوا ۔ پس اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو ضرور اُن کی جان
توڑ کوششوں سے یہ تمام سلسلہ تباہ ہو جاتا۔ کیا کوئی نظیر دے سکتا ہے کہ اس قدر کوششیں کسی جھوٹے کی
نسبت کی گئیں اور پھر وہ تباہ نہ ہوا بلکہ پہلے سے ہزار چند ترقی کر گیا۔ پس کیا یہ عظیم الشان نشان نہیں کہ
کوششیں تو اس غرض سے کی گئیں کہ یہ تم جو بویا گیا ہے اندر ہی اندر نابود ہو جائے اور صفحہ ہستی پر اس کا
نام ونشان نہ رہے مگر وہ تخم بڑھا اور پھولا اور ایک درخت بنا اور اس کی شاخیں دور دور چلی گئیں
اور اب وہ درخت اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہزار ہا پرند اس پر آرام کر رہے ہیں۔ اور اس نشان کے ساتھ ایک
عظیم الشان نشان یہ ہے کہ آج سے تیئیس برس پہلے براہین احمدیہ میں یہ الہام موجود ہے کہ لوگ کوشش
کریں گے کہ اس سلسلہ کو مٹادیں اور ہر ایک مکر کام میں لائیں گے مگر میں اس سلسلہ کو بڑھاؤں گا اور کامل
خیال کر لیا۔ مگر یہ ان کی غلطی ہے ۔ حدیثوں سے صاف طور پر یہ بات نکلتی ہے کہ آخری
زمانہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی دنیا میں ظاہر ہوں گے اور حضرت مسیح بھی مگر
دونوں بروزی طور پر آئیں گے نہ حقیقی طور پر ۔ یہ بھی لکھا ہے کہ مسیح کے مقابل پر
یہودی بھی جوش و خروش کریں گے مگر وہ یہودی بھی بروزی ہیں نہ حقیقی ۔ قدیم سے
حدیثوں میں یہ تشریح ہے کہ انہی مولویوں کا نام اُس وقت یہودی رکھا جائے گا اور
در حقیقت سورۃ فاتحہ نے بکمال صفائی یہ پیشگوئی کر دی ہے کیونکہ سورہ فاتحہ میں یہ دُعا
سکھلائی گئی کہ ایسا نہ ہو کہ ہم وہ یہودی بن جائیں جو عیسی علیہ السلام کے دشمن تھے۔
پس مسلمان لوگ ایسے یہودی کیونکر بن سکتے ہیں جب تک اُن میں بروزی طور پر
مسیح موعود پیدا نہ ہو اور اس کی مخالفت نہ کریں ۔ منہ

نزول المسيح
کروں گا اور وہ ایک فوج ہو جائے گی ۔ اور قیامت تک اُن کا غلبہ رہے گا اور میں تیرے نام کو دنیا ﴾
کے کناروں تک شہرت دوں گا اور جوق در جوق لوگ دور سے آئیں گے اور ہر ایک طرف سے
مالی مدد آئے گی ۔ مکانوں کو وسیع کرو کہ یہ طیاری آسمان پر ہو رہی ہے۔ اب دیکھو کس زمانہ کی یہ
پیشگوئی ہے جو آج پوری ہوئی۔ یہ خدا کے نشان ہیں جو آنکھوں والے ان کو دیکھ رہے ہیں مگر جو
اندھے ہیں اُن کے نزدیک ابھی تک کوئی نشان ظاہر نہیں ہوا۔
اس صدی میں سے بیسواں سال بھی شروع ہو گیا مگر اُن کا مجد داب تک نہ آیا۔ آسمان
نے رمضان کے کسوف خسوف سے گواہی دی اور یہ گواہی نہ صرف سنیوں کی کتاب دار قطنی
میں درج ہے بلکہ شیعوں کی کتاب اکمال الدین نے بھی جو نہایت معتبر سمجھی جاتی ہے۔ یہی
حدیث کسوف و خسوف کی مہدی موعود کی علامت لکھی ہے مگر پھر بھی ان لوگوں نے صریح
بے ایمانی سے اس حدیث کو بھی رڈ کر دیا۔ کیا با وجود اتفاق دو فرقوں کے پھر بھی یہ حدیث صحیح نہیں؟
ایسا ہی طاعون کی حدیث کتاب اکمال الدین میں بھی موجود ہے اور سنیوں کی کتابوں میں بھی
کہ مسیح کے زمانہ میں طاعون پھیلے گی ۔ مگر افسوس کہ ان لوگوں کے نزدیک یہ نشان بھی کچھ نشان
نہیں ۔ صلیبی جوش کی حالت موجودہ نے بھی تقاضا کیا کہ آسمان سے کوئی ایسا پیدا ہو کہ جو اس
فتنہ کو فرو کرے مگر اُن کے نزدیک ابھی کچھ حرج نہیں ایسا ہی خدا تعالیٰ نے اس اپنے بندہ کی
تائید میں ڈیڑھ سو کے قریب نشانات دکھلائے جس کے ملک میں لاکھوں انسان گواہ ہیں جو
عنقریب ایک نقشہ کی صورت میں شائع کئے جائیں گے مگر ان لوگوں کے نزدیک اب تک کوئی
نشان ظاہر نہیں ہوا اب نہ معلوم یہ نشان کس کو کہتے ہیں؟ اس کا جواب خدائے قادر خود ہی دے گا
کیونکہ اگر وہ ارادہ کرے تو بڑے سے بڑے کج طبع کو قائل کر سکتا ہے۔ چونکہ اس رسالہ میں
اختصار منظور ہے اس لئے ہم اس سے زیادہ لکھنا نہیں چاہتے ہمارا اور ان لوگوں کا آسمان پر
مقدمہ دائر ہے۔ وہ حقیقی بادشاہ جو آسمان اور زمین کا مالک ہے وہ ایک دن اس مقدمہ کو فیصلہ

نزول المسيح
کر دے گا۔ یہ بات ہر ایک راستباز کے نزدیک مسلّم ہے کہ دو گروہ خدا تعالیٰ کے نزدیک
ضرور لعنتی زندگی رکھتے ہیں ۔ (۱) اول وہ شخص اور اُس کی جماعت جو خدا تعالیٰ پر افترا کرتے
ہیں اور جھوٹ اور دجالی طریق سے دنیا میں فساد اور پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ (۲) دوسرے
وہ گروہ جو ایک سچے منجانب اللہ کی تکذیب اور تحقیر کرتے ہیں۔ اس کا زمانہ پاتے ہیں اُس
کے نشان دیکھتے ہیں اور اُس کی حجت کو اپنے پر سے اُٹھا نہیں سکتے مگر پھر بھی اُس کو ایذا دینے
کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ہر ایک پہلو سے کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح اُس کو نا بود
کر دیں ۔ اب اس بات کا خدا سے بڑھ کر کس کو علم ہے کہ یہ دو گروہ جو اس وقت موجود ہیں
یعنی میں اور میرے وہ مخالف جو مجھے گالیاں دیتے اور ہر ایک طور سے دُکھ پہنچاتے ہیں اور
میری موت چاہتے ہیں۔ ان دونوں گروہوں میں سے وہ گروہ کون ہے جس کی لعنتی زندگی
ہے اور وہ گروہ کون ہے جس کو بہت برکتیں دی جائیں گی ۔ اس راز کو بجز خدا کوئی نجومی نہیں
جانتا نہ رمال اور نہ کوئی قیافہ سے کام لینے والا ۔ یہ راز میرے خدائے قادر کا ایک سربستہ
راز ہے۔ اسی راز کے انکشاف پر سب فیصلے ہو جائیں گے۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے
اس کو قبول نہ کیا۔ پر اگر وہ خدا کی طرف سے ہے تو کیا خدا اس کو چھوڑ دے گا نہیں بلکہ وہ
دن نزدیک ہیں جو خدا اپنے زبردست حملوں سے اُس کی سچائی ثابت کر دے گا۔ جہنم کے
عذابوں میں سے کوئی عذاب حسرت جیسا نہیں۔ وہ حسرت جو بچے کے رڈ کرنے میں ہوتی
ہے اور وقت گذر جاتا ہے۔ لیکن اب جس امر کے لکھنے کے لئے ہم نے ارادہ کیا ہے وہ یہ
ہے کہ ہمارا رسالہ دافع البلاء جو طاعون کے بارے میں شائع ہوا تھا اس کے مقابل پر
ہمارے ظالم طبع مخالفوں نے طرح طرح کے افتراؤں سے کام لیا ہے اور اس قدر جھوٹ کی
نجاست کھائی ہے کہ کوئی نجاست خور جانور اس کا مقابلہ نہیں کر سکے گا ہمیں تعجب ہے کہ
کہاں تک ان لوگوں کی نوبت پہنچ گئی کہ وہ دیکھتے ہوئے نہیں دیکھتے اور سنتے ہوئے

نزول المسيح
نہیں سنتے اور سمجھتے ہوئے نہیں سمجھتے۔ اُن میں سے جھوٹ بولنے کا سرغنہ پیسہ اخبار کا ایڈیٹر ہے جو بارہا
دروغ گوئی کی رسوائی اُٹھا چکا ہے اور پھر باز نہیں آتا ۔ وہ میری نسبت آپ ہی اقرار کرتا ہے کہ انہوں
نے قادیان کے بارے میں صرف اس قدر الہام شائع کیا ہے کہ اس میں تباہی ڈالنے والی طاعون نہیں
آئے گی ہاں اگر کچھ کیس ہو جائیں جو موجب افراتفری نہ ہوں تو یہ ہو سکتا ہے اور پھر اپنے دوسرے
پرچوں میں فریاد پر فریاد کر رہا ہے کہ قادیان میں طاعون آگئی۔ اگر اس کی فطرت کو ایمانداری اور
انصاف اور شرم میں سے کچھ حصہ ہوتا تو اس فضول بحث کا نام ہی نہ لیتا۔ کیونکہ اگر قادیان میں بباعث
عام بخار کے جو موسمی تھا دو تین آدمی مر بھی گئے تو کس ڈاکٹر نے تصدیق کی تھی کہ وہ طاعون ہے۔ کیا
قادیان کے احمق اور جاہل اور کمینہ طبع بعض آر یہ یا اور کوئی اُن کا ہم مادہ جو حق اور سچائی سے دلی کینہ
رکھتے ہیں اور اُن کی کھو پری میں یہ عقل ہی نہیں جو طاعون کس کو کہتے ہیں اُن کی شرارت آمیز کسی تحریر
سے یہ ثابت ہو گیا جو قادیان میں طاعون پھوٹ پڑی اُن کے ایمان اور دیانت پر خود طاعون کا پھوڑا
نکلا ہوا ہے جس سے جان بری مشکل ہے۔ ماسوا اس کے اگر اڈیٹر پیسہ اخبار کو دیانت اور سچائی سے کچھ
غرض ہوتی تو اس کو ثابت کرنا چاہیے تھا کہ کس طرح اشتہار یا رسالہ میں ہم نے یہ بھی لکھا ہے کہ قادیان
میں کبھی طاعون نہیں آئے گی اور کبھی ایک کیس بھی نہ ہوگا بلکہ رسالہ دافع البلاء جو پانچ ہزار شائع کیا گیا
ہے اس کے صفحہ ۵ کے حاشیہ میں بتصریح تمام یہ عبارتیں لکھی گئی ہیں اور وہ یہ ہیں :۔
طاعون کی قسموں میں سے وہ طاعون سخت بر بادی بخش ہے جس کا نام طاعون جارف ہے یعنی
جھاڑو دینے والی جس سے لوگ جا بجا بھاگتے ہیں اور کتوں کی طرح مرتے ہیں یہ حالت انسانی برداشت
سے بڑھ جاتی ہے ( اور کم سے کم آبادی کا ایک عشر لیتی ہے ورنہ نصف تک یا تین حصے پانچ حصوں میں سے
کھا جاتی ہے ) پس اس کلام الہی میں یہ وعدہ ہے کہ یہ حالت کبھی قادیان پر وارد نہیں ہوگی ۔ اس کی تشریح
دوسرا الہام کرتا ہے لولا الاکرام لهلک المقام یعنی اگر مجھے اس سلسلہ کی عزت ملحوظ نہ ہوتی تو میں
قادیان کو بھی ہلاک کر دیتا۔ اس الہام سے دو باتیں سمجھی جاتی ہیں (۱) اول یہ کہ کچھ حرج نہیں کہ انسانی
برداشت کی حد تک کبھی قادیان میں کوئی واردات شاذ و نادر طور پر ہو جائے جو بر بادی بخش نہ ہو اور موجب

نزول المسيح
۱۰ فرار وانتشار نہ ہو کیونکہ شاذ و نادر معدوم کا حکم رکھتا ہے (۲) دوسرے یہ امر ضروری ہے کہ جن دیہات اور
شہروں میں بمقابلہ قادیان کے سخت سرکش اور شریر اور ظالم اور بد چلن اور مفسد اور اس سلسلہ کے خطرناک
دشمن رہتے ہیں اُن کے شہروں اور دیہات میں ضرور بربادی بخش طاعون پھوٹ پڑے گی (اگر تو بہ نہ
کریں) اور یہاں تک ہوگا کہ لوگ بے حواس ہو کر ہر طرف بھاگیں گے۔ اور ہم دعوی سے لکھتے ہیں کہ
قادیان میں کبھی طاعون جارف نہیں پڑے گی جو گاؤں کو ویران کرنے والی اور کھا جانے والی ہوتی ہے مگر
اس کے مقابل پر دوسرے شہروں اور دیہات میں جو ظالم اور مفسد ہیں ضرور ہولناک صورتیں پیدا ہوں گی
(اگر تو بہ نہ کریں ) تمام دنیا میں ایک قادیان ہی ہے جس کے لئے اب یہ وعدہ ہوا کو پہلے سے حرم رسول
کے لئے بھی ایک وعدہ ہے ۔ یہ عبارت ہے جو صفحہ مذکور میں درج ہے جس کو ہم نے لفظ بلفظ اس جگہ نقل
کر دیا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ہمارا ہرگز یہ دعوی نہ تھا کہ قادیان طاعون سے بالکل محفوظ رہے گی۔ ہم نے
عام لوگوں کے سامنے یہ عبارت جو دافع البلاء میں شائع ہو چکی ہے رکھ دی ہے تا خود لوگ پڑھ لیں اور پھر
انصافاً بتلا دیں کہ ہمارے پر یہ الزام کہ گویا ہم نے اس رسالہ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ قادیان کے نزدیک
طاعون نہیں آئے گی اور ایک بھی کیس نہیں ہوگا ۔ کیا یہ ایمانداری ہے یا بے ایمانی ؟ ہم خود منتظر ہیں کہ اس
وحی اللہ کے مطابق قادیان میں صاف اور صریح طور پر بعض کیس طاعون ہوں لیکن اب تک جو کچھ پیسہ
اخبار اور بعض دوسرے جلد باز اڈیٹروں نے لکھا ہے کہ قادیان میں سات کیس ہو چکے ہیں وہ تحریریں
صرف تین قسم کے واقعات کا مجموعہ ہیں۔ (۱) اول ایسی تحریریں جو محض جھوٹ اور افترا ہیں یعنی ایسے
لوگوں کی نسبت خواہ نخواہ جھوٹی خبریں موت کی شائع کی گئی ہیں جواب تک زندہ موجود ہیں ۔ نہ وہ
بیمار ہوئے نہ اُن کو طاعون ہوئی۔ یہ اول درجہ کا جھوٹ ہے جس کے ارتکاب سے پیسہ اخبار نے بے ایمانی
کا بڑا حصہ لیا ہے اور ناحق شریف اور عزیز لوگوں کا دل دُکھایا ہے۔ اُس کو سوچنا چاہیے کہ اگر یہ خلاف
واقعہ خبر اُس کے عزیزوں تک پہنچائی جائے کہ محبوب عالم ایڈیٹر پیسہ اخبار طاعون سے مر گیا تو کیا ان کو
کچھ صدمہ پہنچے گایا نہیں تو پھر وہ جواب دے کہ ایسا جھوٹ اُس نے کیوں بولا اور کس غرض سے بولا اور
کیوں خلاف گوئی کی نجاست کھا کر شریف اور معزز لوگوں کو دُکھ دیا۔ کیا یہ لعنتی زندگی نہیں کہ ناحق

نزول المسيح
کینہ وری کی راہ سے جھوٹ بولا جائے؟ جن کو وہ کمال بے حیائی سے مُردوں میں داخل کرتا ہے وہ تو ا
ایک دن کے لئے بھی بیمار نہ ہوئے اور نہ گاؤں سے باہر نکالے گئے ۔ مثلاً جیسا کہ پیسہ اخبار نے اخویم
مکرم مولوی حکیم نوردین صاحب کی نسبت شائع کیا کہ ان کی کوئی رشتہ دار عورت طاعون سے مرگئی اور
بعض نے یہ مشہور کیا کہ وہ مولوی صاحب کی ساس تھی۔ اور بعض خبیثوں نے یہ شہرت دی کہ وہ آپ کی
بیوی تھی حالانکہ نہ ساس نہ بیوی نہ کوئی اور رشتہ دار مولوی صاحب موصوف کا طاعون سے فوت ہوا اور نہ
گاؤں سے باہر نکالا گیا۔ یہ کس قدر خباثت اور بے ایمانی ہے کہ ایسے صریح جھوٹ جن کی کچھ بھی
اصلیت نہیں ایسے اخبار میں درج کئے جائیں جس کے کئی ہزار پر چے ہفتہ وار شائع ہوتے ہیں۔ افسوس
کہ اس شخص نے ناحق مولوی صاحب موصوف کے عزیزوں اور رشتہ داروں کو رنج پہنچایا اور بے وجہ
دلوں کو صدمہ پہنچا کر سخت دل آزاری کا موجب ہوا ۔ اس کو کیا خبر نہیں تھی کہ قادیان میں اکثر آریہ وغیرہ
مذہب اسلام سے اور بالخصوص اس جماعت سے سخت عداوت رکھتے ہیں اور ان لوگوں کے نزدیک
جھوٹ بولنا شیر مادر ہے شیاطین ہیں نہ انسان ۔ پھر کیوں اور کس وجہ سے ان کی ایسی جھوٹی خبروں کو
اخبار میں درج کر کے شائع کیا گیا اب جواب کا کون ذمہ دار ہے کہ اس قدر گندے جھوٹ سے ایک
جماعت کا دل دکھایا گیا۔ ایسا شخص جو ملک میں بے امنی پھیلانا چاہتا اور زندوں کو مار رہا ہے اور اپنے
اندرونی کینوں کی وجہ سے امن عامہ کا دشمن ہے۔ بے شک وہ اس لائق ہے کہ قانون کی حد تک اس
سے مواخذہ ہو کہ اس نے ایسا گندہ اور دل آزار جھوٹ ملک میں پھیلایا۔ اور اخویم مکرم مولوی نوردین صاحب
کے اقارب کی نسبت ایک بے اصل صدمہ پہنچانے والی بات کو شہرت دی اور بہت سے دلوں کو صدمہ
پہنچایا اور نہ صرف اسی قدر بلکہ پہلے فرضی طور پر زندہ کو مارا اور پھر اس فرضی میت کی تذلیل کی۔
کیا اخبار کا یہی فرض ہوتا ہے کہ ہر ایک روایت بغیر تفتیش اور تنقید کے شائع کر دی جائے۔ ہمیں
تو کچھ انگریزی قانون کا حال معلوم نہیں اگر گورنمنٹ نے اپنے قانون میں اخبار نویسوں کو یہ اجازت
دے رکھی ہے کہ ایسے بے اصل جھوٹ جن سے دلوں کو آزار اور صدمہ پہنچتا ہے بے دھڑک شائع کر
دیا کریں تب تو کوئی چون و چرا کی جگہ نہیں ورنہ گورنمنٹ پلک پر احسان کرے گی اگر ایسے گندے

نزول المسيح
۱۲﴾ اور نا پاک اور دل آزار جھوٹوں کے شائع کرنے کی وجہ سے پیسہ اخبار سے باز پرس کرے اور ایسی جھوٹی
موتوں کا اُس سے ثبوت طلب کرے اور قانون کی حد تک اُس کو پوری سزا کا مزا چکھاوے۔
غور کا مقام ہے کہ ایک تو واقعی طور پر ملک میں طاعون نے تشویش پھیلا رکھی ہے اور دوسرے اس
جھوٹی طاعون کے شائع کرنے کا پیسہ اخبار نے ٹھیکہ لے لیا ہے۔ پھر اگر ایسی صورت میں یہ گورنمنٹ جو
رعایا کی ہمدرد ہے ایسے کھلے کھلے جھوٹ کے وقت میں جس کا نہایت دلیری سے ارتکاب کیا گیا ہے
ایسے منہ پھٹے انسان سے مواخذہ نہ کرے تو نہ معلوم دروغگوئی میں کس حد تک اس شخص کا حال پہنچ
جائے گا اور کن کن دلوں کو بے وجہ دکھائے گا ۔ ہنوز ابتدائی حالت ہے تھوڑی سزا سے بھی متنبہ ہو سکتا
ہے پس کم سے کم دروغگوئی کی یہ سزا ہے کہ بلا توقف اس کی یہ اخبار بند کر دی جاوے یا علاوہ اس کے
اور کوئی مناسب سزادی جاوے اور اگر گورنمنٹ کو اس ہماری تحریر میں شبہ ہو تو اپنے کسی افسر کو قادیان
میں بھیج کر تحقیق اور تفتیش کر لیں کہ کیا یہ تحریر واقعی ہے یا غیر واقعی ۔ بدقسمت اڈیٹر نے اس گندے
جھوٹ سے خود اپنے تئیں پبلک کے سامنے اور نیز گورنمنٹ کے سامنے ایک دروغگو اور مُفتری ثابت کر
دیا ہے اور افسوس تو یہ ہے کہ اس جھوٹ سے اس کو کچھ فائدہ نہیں ہوا کیونکہ اصل مطلب اس دروغگوئی
سے اُس کا یہ تھا کہ تا اس بات کو ثابت کرے کہ گویا ہم نے اپنے رسالہ وافع البلاء میں یہ لکھا ہے کہ
قادیان میں طاعون ہرگز نہیں آئے گی اور طاعون آگئی۔ کاش اگر وہ رسالہ دافع البلاء کو ذرہ غور سے
پڑھ لیتا اور اس کے صفحہ پانچ کے حاشیہ کو دیکھ لیتا جس کو ہم نے اس رسالہ میں نقل کر دیا ہے تو اس
دروغگوئی کی لعنت سے بچ جاتا ۔ اس کا یہ عذر صحیح نہیں ہوگا کہ بد بخت شریروں اور جھوٹوں نے قادیان سے
مجھے خبر دی اس لئے میں نے جھوٹ کو شائع کر دیا کیونکہ شائع کرنے کا ذمہ دار وہ ہے نہ کوئی اور شخص بلکہ
اس نے تو ساتھ ہی دوسرے چند اخباروں کو بھی آلودہ کیا۔ اس کو خوب معلوم تھا کہ قادیان کے آریہ اُس
وقت سے جبکہ لیکھر ام کے حق میں پیشگوئی پوری ہوئی دل سے اس سلسلہ کے ساتھ عناد رکھتے ہیں اور
بعض دوسرے مذہب بھی ان کے ہمرنگ ہیں پھر وہ کیونکر ایسے امین ٹھہر سکتے ہیں کہ اُن کے بیان کی
تفتیش ضروری نہیں اور با ایں ہمہ پیسہ اخبار اس بات کو بھی مخفی نہیں رکھ سکتا کہ وہ آدم کے سانپ کی طرح

آج 10 میں سے 10 باقی