نزول المسیح

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزول المسيح
اس سلسلہ کا پرانا دشمن اور معاند ہے پس اس میں کیا شک ہے کہ اُسی عناد کی وجہ سے یہ انبار جھوٹ کا اُس ۱۳
نے اپنے اخبار میں درج کر دیا ہے۔
پھر اسی پر چہ میں وہ لکھتا ہے کہ مولا چوکیدار کی بیوی بھی طاعون سے فوت ہوگئی حالانکہ وہ اس وقت
تک قادیان میں زندہ موجود ہے۔ ہر ایک شخص سوچ لے کہ اس شخص نے کیا وتیرہ اختیار کر رکھا ہے کہ
زندوں کو مار رہا ہے۔ کیا ایک ایڈیٹر اخبار کی قلم سے ایسے خطر ناک جھوٹ شائع ہونا اور دلوں کو آزار پہنچانا
موجب نقض امن نہیں ہے جس شخص کے اخبار کے ہر ہفتہ میں : لے ہر ہفتہ میں ہزار ہا پرچے شارا چے شائع ہوتے ہیں قیاس
کرنے کی جگہ ہے کہ وہ کس قدر خلاف واقعہ ماتم کی خبروں سے بے گناہ دلوں کو دکھ دے رہا ہے اور دنیا
میں بے امنی پھیلا رہا ہے۔ ایک تو آسمان سے انسانوں پر واقعی مصیبت ہے اب دوسری مصیبت یہ پیدا
ہوگئی ہے جو پیسہ اخبار کے ذریعہ سے ملک میں پھیلتی جاتی ہے نہ معلوم اس ملک کے لوگ ایسے گندے
اخبار سے کیا فائدہ اُٹھاتے ہیں اور کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ کیوں گورنمنٹ عالیہ اس موذی اخبار کے بند
کرنے میں توقف کر رہی ہے کیونکہ ایک گندے اخبار کا بند ہونا لاکھوں دلوں کو آزار پہنچنے سے بہتر ہے۔
(۲) دوسرا طریق افترا کا جو پیسہ اخبار نے اختیار کیا ہے وہ یہ ہے کہ صرف فرضی نام لکھ کر ظاہر
کرتا ہے کہ یہ لوگ قادیان میں طاعون سے مرے ہیں حالانکہ ان ناموں کا کوئی انسان قادیان میں
نہیں مرا۔ مثلاً وہ لکھتا ہے کہ مستمی مولا کی لڑکی طاعون سے مری ہے حالانکہ مولا مذکور کے گھر میں کوئی
لڑکی پیدا ہی نہیں ہوئی۔ ایسا ہی وہ لکھتا ہے کہ ایک صدر و بافندہ طاعون سے مرا ہے حالانکہ اس گاؤں
میں صدر و نام کوئی بافندہ ہی نہیں جو کہ طاعون سے مر گیا ہو۔ نہ معلوم اس کو یہ کیا سوجھی کہ فرضی طور پر
نام لکھ کر ان کو طاعونی اموات میں داخل کر دیا۔ شاید اس لئے ایسا کیا گیا کہ تا کچھ پتہ نہ چل سکے اور
جاہل لوگ سمجھ لیں کہ ضرور ان ناموں کے کوئی لوگ ہوں گے جو مرے ہوں گے۔
(۳) تیسرا طریق افترا کا جو پیسہ اخبار نے اختیار کیا ہے وہ یہ ہے کہ بعض آدمی فی الحقیقت مرے تو ہیں
مگر وہ کسی اور حادثہ سے مرے ہیں نہ طاعون سے اور اس نے محض چالا کی اور شرارت سے طاعون کی اموات
میں داخل کر دیا ہے مثلاً وہ اپنے اخبار میں بڑھا تیلی کے لڑکے کی نسبت لکھتا ہے کہ وہ طاعون سے مرا ہے

نزول المسيح
۱۴ حالانکہ تمام گاؤں جانتا ہے کہ وہ دیوانہ گتے کے کاٹنے سے مرا تھا اور جیسا کہ معمول ہے سرکاری طور
پر اس کی موت کا نقشہ طیار کیا گیا اور کتے کے کاٹنے کی تاریخ وغیرہ اس میں لکھی گئی پھر یہ کیسی پیسہ
اخبار کی ایمانداری ہے کہ ایسے جھوٹوں کو جن سے گورنمنٹ پر بھی حملہ ہے اپنے اخبار میں شائع کیا گویا
گورنمنٹ نے اپنے ملازموں کے ذریعہ سے عمد اطاعون کے کیس کو چھپایا اور اپنے نقشوں میں دیوانہ
کتے سے مرنا درج کیا۔ مگر پیسہ اخبار نے گورنمنٹ کا یہ جھوٹ پکڑ لیا۔ پس جبکہ پیسہ اخبار کی یہاں تک
نوبت پہنچ گئی ہے کہ وہ بلا دھڑک گورنمنٹ کے تحقیق کردہ امور کے برخلاف جھوٹ بولتا ہے تو کس
قدر وجود اس کا خطرناک ہے۔ اڈیٹروں کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ وہ سچائی کو دنیا میں پھیلا ویں نہ جھوٹ
کو ۔ اس لئے ہم بار بار کہتے ہیں کہ ایسے گندے اور ناپاک اخبار دنیا کو بجائے فائدہ کے نقصان
پہنچاتے ہیں اور جھوٹ جو ایک نہایت پلید اور ناپاک چیز ہے اس کو دنیا میں رائج کرتے ہیں۔ ابھی
ہمیں معلوم نہیں کہ ہماری مخالفت کے جوش میں کہاں تک یہ شخص جھوٹ سے کام لے گا اور کس قدر
فرضی طور پر نامردہ لوگوں کو طاعون سے مارے گا۔ اسی افترا کی قسم میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ تھو
چوکیدار کی موت کو بھی طاعون سے لکھتا ہے حالانکہ ایک عرصہ ہوا کہ وہ غریب کچھ مدت تپ سے بیمار
رہ کر بقضائے الہی فوت ہوا ہے چنانچہ سرکاری کتاب میں اس کی موت اور مولا چوکیدار کی موت کا
باعث بخار ہی لکھا ہے۔ پھر کیا ممکن ہے کہ سرکار میں جھوٹی خبر دی گئی ۔ ہاں اس میں شک نہیں کہ جیسا
کہ ہمیشہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بخار ہوتا ہے قادیان میں بھی بخار رہا ہے اور اندازہ کیا گیا ہے کہ
ایک سو سے زیادہ لوگوں کو بخار ہوا ہو گا اور خود ایک دو دن مجھے اور ہمارے بچوں کو بھی بخار ہوا۔ مدرسہ
کے بعض لوگوں کو بھی بخار ہوا اور عام طور پر گاؤں میں بہتوں کو بخار ہوا۔ اسی کثرت بخار کے سلسلہ
میں چند آدمی بخار سے فوت بھی ہو گئے جن میں سے بعض چند ماہ کے بیمار تھے اور بعض تپ محرقہ سے
فوت ہوئے اور جہاں تک ہمیں علم ہے ایسے آدمی دو یا تین سے زیادہ نہیں جو قریباً سو آدمی میں سے
جو مبتلائے بخار تھے جانبر نہ ہو سکے ۔ اب کیا اس کو طاعون کہنا چاہیے؟ جائے شرم ہے کیا گرمی کے موسم
میں اس سے پہلے کبھی بخار نہیں ہوئے بلکہ بعض برسوں میں جبکہ طاعون کا دنیا میں نام ونشان نہ تھا اسی
موسم میں اسی گاؤں قادیان میں بعض لوگ تپ محرقہ سے تھیں تھیں کے قریب مر گئے تھے اب تو خدا کا

نزول المسيح
فضل ہے موت بہت کم ہے۔ غرض یہ معمولی وبائیں ہیں جو اس موسم میں آتی ہیں۔ اور جاہل لوگ جن ۱۵
کو فن طبابت کی کچھ بھی خبر نہیں ہر ایک بیماری کو ناحق طاعون بنا دیتے ہیں اور ایسے اڈیٹر جوا جہل الجہلاء
ہیں وہ جاہلوں کی باتوں کو ایسا قبول کر لیتے ہیں کہ گویا ایک بڑے اور تجربہ کار ڈاکٹر نے ان کو خبر دی
ہے۔ حالانکہ طاعون کی مرض ایسی ہے کہ اس کی تشخیص کرنے میں بڑے بڑے ڈاکٹروں کی عقل بھی
چکر کھا جاتی ہے۔ عجیب تر یہ ہے کہ بعض وقت بیماروں کو پھوڑے نکلتے ہیں پھر بھی وہ طاعون نہیں ہوتی ۔
اس لئے یہ امر بڑا مشکل امر ہے۔ گذشتہ دنوں میں مشہور ہوا تھا کہ دہلی میں طاعون پھوٹ پڑی لیکن
تحقیقات کے بعد یہی ثابت ہوا کہ وہ ایک قسم کے محرقہ تپ ہیں نہ طاعون ۔ اور خود طاعو نیں بھی دو قسم کی
ہوتی ہیں۔ ایک وبائی اور ایک غیر وبائی ۔ وبائی وہ ہوتی ہیں جو جلد جلد پھیلتی ہیں اور متعدی ہوتی ہیں اور
موتیں تیز قدم کے ساتھ بڑھتی جاتی ہیں اور غیر وبائی طاعونیں خوفناک طور پر نہیں پھیلتیں وہ زہر ناک
پھنسیاں ہیں جو کبھی کان میں نکلتی ہیں اور کبھی ہتھیلی میں اور کبھی چھاتی پر اور کبھی ناک پر اور کبھی کان کے
پیچھے اور کبھی لب پر اور کبھی کسی اُنگلی پر اور کبھی کسی اور حصہ بدن پر ۔ یہ سب طاعونیں ہیں اگر یہ انسانوں
میں زور کے ساتھ نہ پھیلیں اور کثرت موت کا موجب نہ ہوں تو اُس وقت تک یہ وبائی طاعون نہیں
کہلا تیں غرض اس مرض کی تشخیص بہت مشکل ہے اور خود بڑے بڑے طبیب اس میں غلطیاں کھا سکتے
ہیں چہ جائیکہ جاہل بازاری جو اس کو چہ سے محض نا واقف اور انسانیت سے بہت ہی تھوڑا حصہ رکھتے
ہیں۔ اس مرض میں ایک اور خاصیت ہے کہ تیزی کے زمانہ میں جبکہ موتوں کا گرم بازار ہوتا ہے
ہولناک حملے اس کے ہوتے ہیں اور پھر جب موسم کی تبدیلی سے اور یا اندرونی اسباب سے جن کا
انسانوں کو پورا علم نہیں اس کی تیزی کم ہوتی جاتی ہے تو بعض انسانوں پر اس کا ایسا اثر خفیف ہوتا ہے
کہ اس کا پھوڑا ایک معمولی پھوڑا اور اس کا تپ ایک معمولی تپ ہوتا ہے اور در حقیقت اس حالت کا
نام طاعون نہیں بلکہ وہ زہریلی مرض ایک معمولی مرض کی طرف منتقل ہو جاتی ہے۔
اب ہم نصیحتاً کہتے ہیں کہ آئندہ پیسہ اخبار ایسے افتراؤں اور قابل شرم جھوٹوں سے باز آ جائے
ور نہ ہم نہیں سمجھ سکتے کہ یہ جھوٹ ہمیشہ اس کو ہضم ہو سکیں اور افسوس کہ بعض امرتسر کے سفلہ طبع بھی اپنے

نزول المسيح
اشتہاروں میں پیسہ اخبار کے نقشہ بار کے نقش قدم پر چلے ہیں ۔ بعض نے یہاں تک جھوٹ بولا ہے کہ گویا ہماری
جماعت میں ہی طاعون پھوٹ پڑی ہے اور گویا قادیان میں وہ طاعون پیدا ہوگئی ہے جو طاعون جارف
کہلاتی ہے۔ ان کے جواب میں بجز اس کے ہم کیا کہیں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ وہ یاد رکھیں کہ
خدا تعالیٰ کی یہی قدیم سنت ہے کہ جس گاؤں یا شہر میں خدا کی طرف سے کوئی مرسل آتا ہے وہ جگہ نسبتی
طور پر دارالامن ہو جاتی ہے اور اس میں وہ بے حواس اور دیوانہ کرنے والی تباہی نہیں پڑتی جس میں لوگ
پروانوں کی طرح مرتے ہیں ہاں موت کا درازہ بھی بند نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ باوجود یکہ مکہ معظمہ
اور مدینہ منورہ کے دارالامان ہونے میں بہت سی حدیثیں آئی ہیں اور قرآن کریم نے بھی اس کی
تصدیق کی ہے مگر پھر بھی بعض اوقات انسانی برداشت تک مکہ معظمہ میں ہیضہ پھوٹ پڑتا ہے اور ایسا
ہی مدینہ منورہ میں بھی کئی وارداتیں ہو جاتی ہیں مگر ان وارداتوں سے ان دونوں حرمین شریفین کے
دار الامن ہونے میں فرق نہیں آتا ۔ اسی طرح ہمیں اس سے انکار نہیں کہ قادیان میں بھی کبھی وبا پڑے
یا کسی معمولی حد تک طاعون سے جانوں کا نقصان ہو لیکن یہ ہرگز نہیں ہو گا کہ جیسا کہ قادیان کے
ارد گر د تباہی ہوئی یہاں تک کہ بعض گاؤں موت کی وجہ سے خالی ہو گئے یہی حالت قادیان پر بھی
آوے۔ کیونکہ وہ خدا جو قادر خدا ہے اپنے پاک کلام میں وعدہ کر چکا ہے جو قادیان میں تباہ کرنے
والی طاعون نہیں پڑے گی۔ جیسا کہ اُس نے فرمایا لَوْ لَا الْإِكْرَامُ۔ لَهَلَكَ المَقَامُ۔ یعنی اگر مجھے
تمہاری عزت ظاہر کرنا ملحوظ نہ ہوتا تو میں اس مقام کو یعنی قادیان کو طاعون سے فنا کر دیتا یعنی اس
گاؤں میں بھی بڑے بڑے خبیث اور شریر اور نا پاک طبع اور کذاب اور مفتری رہتے ہیں اور وہ اس
لائق تھے کہ قہر الہی سب کو ہلاک کر دیوے مگر میں ایسا کرنا نہیں چاہتا کیونکہ درمیان میں تمہارا وجود
بطور شفیع کے ہے اور تمہارا اکرام مجھے منظور ہے اس لئے میں اس مرتبہ سزا سے درگزر کرتا ہوں کہ ایک
خوفناک تباہی اور موت ان لوگوں پر ڈال دوں تا ہم بکلی بے سزا نہیں چھوڑوں گا اور کسی حد تک وہ بھی
عذاب طاعون میں سے حصہ لیں گے تا شریروں کی آنکھیں کھلیں ۔ ماسوا اس کے اگر قادیان میں ایسی
طاعون آوے جیسا کہ گردو نواح میں بعض جگہ یہ صورتیں پیدا ہوئیں کہ دیہات میں صد ہا لوگ مرے
اور کئی دیہات تباہ ہو گئے اور بہت سے گھر ایسے ہو گئے کہ بجز شیر خوار بچوں کے ان میں کوئی بھی نہ رہا۔

نزول المسيح
تو اس صورت میں ظاہر ہے کہ یہ جماعت جو قادیان میں بیٹھی ہے وہ سب مع ان کے امام کے ا
تباہ ہوں گے اور سب طاعون سے مریں گے اور یہ خدا کو منظور نہیں کیونکہ یہ اس کی قوم ہے جو اس
نے طیار کی ہے۔ اور یہ جو بھیجا گیا ہے یہ اُس کے ہاتھ کا پودہ لگایا ہوا ہے۔ پس کیونکر وہ اپنے باغ
کو خود کاٹ دیوے جو اُس نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔ پس اس لئے اور اسی غرض سے تمام
گاؤں کو تخفیف عذاب کی رعایت دی گئی ہے یہ ایسی ہی مثال ہے کہ مثلاً ایک جہاز میں ایک خدا
کا برگزیدہ سوار ہو۔ تا وہ کسی ملک میں جا کر تبلیغ کرے اور اِس حالت میں سمندر میں طوفان
آوے۔ پس سنت اللہ کے موافق یہ ضروری امر ہے کہ اس جہاز میں بہت سے ایسے لوگ سوار
ہوں کہ جو غرق کرنے کے لائق ہوں مگر وہ اس شخص کے لئے غرق نہیں کئے جاویں گے کیونکہ ان
کے غرق ہونے سے اس برگزیدہ پر بھی صدمہ آتا ہے اور یہ خدا کو منظور نہیں ۔ یادر ہے کہ معمولی
حد تک موتیں ایک محفوظ جہاز میں بھی ہو جاتی ہیں ۔ مگر وہ جہاز کے مسافروں کی بے امنی کو اس حد
تک نہیں پہنچاتیں کہ وہ بے حواس ہو کر جہاز پر سے کود پڑیں اور سب ایک زبان سے ہائے وائے
کے نعرے نکالیں ۔ مگر یہ خوفناک موتیں جو جہاز کسی ٹھوکر سے یکدفعہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے اور
اس میں بیٹھنے والے بیکبارگی پانی میں بہ جائیں اور سمندر کی لہریں ان کو ڈھانک لیں یہ عظیم حادثہ
ہے اور ایسا
ا مہلک حادثہ کبھی اس حالت میں نہیں ہوتا جبکہ ایسے جہاز میں خدا کا کوئی نبی اور
رسول اور برگزیدہ بیٹھا ہو بلکہ اس کے طفیل اور اس کی شفاعت سے دوسرے لوگ بھی کنارہ پر
سلامت پہنچائے جاتے ہیں تا خدا کا ایک کامل بندہ جو خدا کے جلال کے لئے سفر کر رہا ہے اس
تشویش اور تباہی میں شریک نہ ہو اور تا وہ کام معطل نہ رہ جائے جس کام کے لئے اس نے
سفر کیا ہے ۔ اسی سنت اللہ کے موافق قادیان کے لئے انه اوى القرية کا الہام صادر ہوا تا
خدا کے کاموں میں حرج نہ ہو ورنہ قادیان سب سے پہلے فنا کرنے کے لائق تھی کیونکہ یہ
لوگ نزدیک ہو کر پھر دور ہیں اور بہتوں کا خدا پر ایمان نہیں اور نہ چاہتے ہیں کہ اپنا نا پاک
چولہ اتار کر حق کو قبول کریں ۔ غرض یہ سنت اللہ ہے کہ جس گاؤں یا شہر میں خدا کا کوئی فرستادہ
نازل ہو تو وہ گاؤں یا شہر نہ تو طاعون سے تباہ اور ہلاک ہوتا ہے اور نہ کسی اور وبا سے اور نہ کسی
آتش فشاں پہاڑ سے ہلاک کیا جاتا ہے۔ ہاں معمولی موتیں خواہ طاعون سے ہوں خواہ ہیضہ

نزول المسيح
۱۸ سے خواہ کسی اور سبب سے وہ سب انسانی برداشت کی حد تک اُس میں ہو سکتی ہیں کیونکہ وہ اس مامور کی
کارروائی کی خارج نہیں ہیں۔ پس جس الہام کو ہم نے قادیان کے بارے میں شائع کیا ہے اس کا یہی
مطلب ہے اس سے زیادہ نہیں۔
بعض آدمی یہ اعتراض پیش کرتے ہیں کہ مسیح موعود کے وقت میں امن اور آسائش کا زمانہ ہونا
چاہیے تھا نہ کہ طاعون ملک میں پھیلے اور قحط پڑے اور طرح طرح کے اسباب سے کثرت موت ہو۔
ان اوہام باطلہ کا یہ جواب ہے کہ انسان کا اختیار نہیں ہے کہ اپنی طرف سے حکم چلاوے کہ یوں
ہونا چاہیے تھا اور اس طرح ہونا چاہیے تھا۔ خدا تعالیٰ کی کتابوں میں بہت تصریح سے یہ بیان کیا گیا
ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں ضرور طاعون پڑے گی اور اس میری کا انجیل میں بھی ذکر ہے اور
قرآن شریف میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ اِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ
يَوْمِ الْقِيِّمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا الخ یعنی کوئی بستی ایسی نہیں ہو گی جس کو ہم کچھ مدت پہلے قیامت سے
یعنی آخری زمانہ میں جو مسیح موعود کا زمانہ ہے ہلاک نہ کر دیں یا عذاب میں مبتلا نہ کریں۔
یادر ہے کہ اہل سنت کی صحیح مسلم اور دوسری کتابوں اور شیعہ کی کتاب اکمال الدین
میں بتصریح لکھا ہے کہ مسیح موعود کے وقت میں طاعون پڑے گی بلکہ اکمال الدین جو شیعہ کی
بہت معتبر کتاب ہے اُس کے صفحہ ۳۴۸ میں اول چار حدیثیں کسوف خسوف کے بارہ میں
لایا ہے اور امام باقر ۔ باقر سے روایت کرتا ہے کہ مہدی کی نشانیوں : نشانیوں میں سے یہ ہے کہ یہ ہے کہ قبل اس
کے کہ وہ قائم ہو یعنی عام طور قبول کیا جاوے رمضان میں کسوف خسوف ہو گا۔
حاشیہ: حضرت مسیح بروز جمعہ بوقت عصر صلیب پر چڑھائے گئے تھے جب وہ چند گھنٹہ کیلوں کی تکلیف اُٹھا کر
بیہوش ہو گئے اور خیال کیا گیا کہ مر گئے تو یکدفعہ سخت آندھی اٹھی اور اس سے سورج اور چاند دونوں کی روشنی جاتی رہی
اور تاریکی ہو گئی۔ وہ دسویں محرم تھی اور اُس دن یہود کو روزہ تھا اور دوسرے دن ان کی عید فسح تھی اُن بزرگوں نے عین
روزہ کی حالت میں اپنی دانست میں یہ ثواب کا کام کیا مطلب یہ تھا کہ حضرت مسیح کو کسی طرح لعنتی ثابت کریں ۔ ایسا ہی
مسیح موعود پر جب کفر اور قتل کا فتوی لگایا گیا تو اس کے بعد رمضان میں کسوف خسوف ہوا تا دونوں واقعات میں
مشابہت ہو کیونکہ جس طرح عیسی مسیح استعارہ کے رنگ میں مردوں میں سے جی اُٹھا اسی طرح اس مسیح کو تکفیر کی دونتو
مہر سے اپنی دانست میں ہلاک کر دیا گیا تھا مگر پھر وہ جی اٹھا اور کھڑا ہو گیا ۔ اس لئے امام قائم کہلایا ۔ منہ
بنی اسرائیل : ۵۹

نزول المسيح
اور پھر بعد اس کے لکھا ہے کہ یہ بھی اس کے ظہور کی ایک نشانی ہے کہ قبل اس کے کہ قائم ہو یعنی عام طور پر 19
قبول کیا جائے دنیا میں سخت طاعون پڑے گی یہاں تک کہ ایک گھر میں جو سات آدمی ہوں گے اُن میں
سے صرف دورہ جائیں گے اور پانچ مر جائیں گے۔ پس اس کی اس عبارت سے ظاہر ہے کہ یہ دونوں
نشان اُس وقت ظہور میں آئیں گے جبکہ اس کی دنیا میں تکذیب ہوگی ۔ کیونکہ مسیح کے بھی یہ دونوں نشان
تھے جبکہ عیسیٰ علیہ السلام کی تکذیب ہو کر اُن کے لئے صلیب تیار کیا گیا تھا تب آفتاب و ماہتاب دونوں
تاریک ہو گئے تھے اور طاعون بھی پڑی تھی۔ غرض اس کتاب میں لکھا ہے کہ رمضان میں خسوف کسوف
ہونا اور ملک میں طاعون پھیلنا مہدی معہود کا ایک معجزہ ہوگا ۔ پس بلا شبہ یہ امر تو اتر کے درجہ پر پہنچ چکا ہے
کہ مسیح موعود کے نشانوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کے وقت میں اور اس کی توجہ اور دُعا سے ملک
میں طاعون پھیلے گی آسمان اس کے لئے چاند اور سورج کو رمضان میں تاریک کرے گا اور زمین اُس کے
لئے طاعون کی تاریکی اور مصیبت پھیلائے گی کیونکہ وہ ابتدا میں قبول نہیں کیا جائے گا اس لئے انذاری
نشان اُس کے لئے ظاہر ہوں گے اور اُس کے نفس سے یعنی توجہ اور دعا اور اتمام حجت سے کافر مریں
گئے اور وہ مرنا دوقسم کا ہوگا (۱) ایک تو روحانی طور پر کہ اس کے وقت میں تمام مذاہب بجز اسلام مُردہ ہو
جائیں گے (۲) دوسرے جسمانی طور پر ۔ چونکہ وہ ستایا جائے گا اور دکھ دیا جائے گا اس لئے خدا کا غضب
مخلوق پر بھڑ کے گا۔ تب وہ ایسی موتوں کا سلسلہ جاری کر دے گا کہ نمونہ قیامت ہو جائیں گی۔ تب انجام کار
لوگ سوچیں گے کہ کیوں یہ آفتیں ہم پر پڑ گئیں اور سعیدوں کا راہ دکھلایا جائے گا۔ غرض عام موتوں کا
پڑ نامسیح موعود کی علامات خاصہ میں سے ہے اور تمام انبیاء علیہم السلام گواہی دیتے آئے ہیں۔
حاشیه : یہ عجیب مشابہت ہے کہ حضرت عیسیٰ کے وقت میں بھی بباعث سخت آندھی کے سورج
اور چاند کی روشنی روزہ کے دن میں یکدفعہ جاتی رہی تھی اور پھر زمین پر طاعون بھی پڑی یہ دونوں باتیں
اب بھی ظہور میں آگئیں ۔ یعنی بذریعہ خسوف کسوف رمضان میں تاریکی بھی ہو گئی جیسا کہ یہود کے
روزہ کے دن تاریکی ہوگئی تھی اور پھر طاعون سے بھی دنیا تباہ ہوگئی۔ منہ

نزول المسيح
۲۰ اور اگر کہو کہ اگر تم ہی مسیح موعود ہو اور تمہارے لئے ہی یہ طاعون بطور نشان ظاہر کی گئی ہے تو چاہیے تھا
کہ قبل اس سے جو ملک میں طاعون پھیلتی پہلے ہی خدا تعالیٰ تمہیں خبر دے دیتا کہ طاعون آئے گی ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ در حقیقت خدا نے طاعون کی پہلے ہی سے مجھے خبر دی ہے اور یہ
ایسی یقینی خبر ہے جس سے کسی کو مسلمانوں عیسائیوں ہندوؤں میں سے انکار نہیں ہو سکتا بلکہ
اُس نے نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ خبر دی ہے اور اس کی تفصیل یہ ہے:۔
(۱) اول خدائے عزو جل نے آج سے تیس برس پہلے عام موت کے نشان کی براہین
احمد یہ میں مجھے خبر دی جیسا کہ براہین احمدیہ کے صفحہ پانچ سو اٹھارہ میں یہ خدائے عزو جل کا کلام
بطور پیشگوئی ہے وقالوا انى لك هذا ان هذا الا سحر يؤثر۔ لن نؤمن لك حتى
نرى الله جهرة۔ لا يصدق السفيه الاسيفة الهلاك عدولی و عدولک ۔ قل
اتى امر الله فلا تستعجلوه۔ اذاجاء نصر الله الست بربکم قالو ابلی ۔ ترجمہ۔ اور
کہیں گے کہ یہ مرتبہ تجھے کیسے مل سکتا ہے یہ تو ایک مکر ہے جو اختیار کیا جاتا ہے۔ ہم ہرگز تجھ پر
ایمان نہیں لائیں گے جب تک خدا کو آشکارا طور پر نہ دیکھ لیں ۔ سفیہ آدمی بجز موت کے نشان
کے کسی نشان کو نہ مانیں گے کیونکہ وہ میرے دشمن اور تمہارے بھی دشمن ہیں انہیں کہہ کہ موت کا
نشان بھی آنے والا ہے یعنی طاعون مگر کچھ دیر سے سوتم جلدی مت کرو۔ پھر اس کے ساتھ ہی
صفحہ ۵۱۹ میں یہ الہام درج ہے امراض الناس وبر کاتہ یعنی لوگوں میں مرض پھیلے گی اور
اس کے ساتھ ہی خدا کی برکتیں نازل ہوں گی اور وہ اس طرح پر کہ وہ بعض کو نشان کے طور پر
اس بلا سے محفوظ رکھے گا اور دوسرے یہ کہ یہ بیماریاں جو آئیں گی یہ دینی برکات کا موجب ہو
جائیں گی اور بہتیرے لوگ اُن خوفناک دنوں میں دینی برکات سے حصہ لیں گے اور سلسلہ حقہ
میں داخل ہو جائیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور طاعون کا خوفناک نظارہ دیکھ کر بڑے بڑے
متعصب اِس سلسلہ میں داخل ہو گئے ہیں اور اس وقت تک بذریعہ طاعون دو ہزار سے

نزول المسيح
بھی زیادہ مخالف ہمارے سلسلہ میں داخل ہو چکا ہے سو یہی وہ برکتیں ہیں جن سے بموجب ۲۱
پیشگوئی کے بذریعہ طاعون لوگوں نے حصہ لیا ہے۔
اور پھر صفحہ ۵۵۷ میں خدائے عزو جل کا یہ کلام ہے جو ایک عام عذاب کے نازل ہونے
کے بارے میں ہے اور وہ یہ ہے۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں
گا۔ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے
زوراً ورحملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ دیکھو صفحہ ۵۷۷ براہین احمدیہ۔ اس وحی مقدس
میں خدائے ذوالجلال نے میرا نام نذیر رکھا جو اصطلاح قرآنی میں اس کو کہتے ہیں جس کے ساتھ
عذاب بھی آوے اور فرمایا کہ میں اپنی چھپکار دکھلاؤں گا۔ یعنی ایک خاص قہری تجلی ظاہر کروں گا۔
خدا کی کتابوں میں چمکار دکھلانے سے مراد ہمیشہ عذاب ہوا کرتا ہے اور پھر فرمایا کہ اپنی قدرت نمائی
سے تجھ کو اُٹھاؤں گا۔ اس فقرے کے معنی کی نسبت واضح ہو کہ یوں تو خدا تعالیٰ کی قدرتیں ہمیشہ
ظاہر ہوتی رہتی ہیں کون سا وقت ہے کہ کوئی قدرت ظاہر نہیں ہوتی مگر اس جگہ قدرت نمائی سے وہ
قدرتیں مراد ہیں جو خارق عادت ہیں یعنی عام طور پر وقوع اُن کا نہیں خاص خاص وقتوں میں نشان
کے طور پر ان کا ظہور ہوتا ہے۔ اس سے بھی یہی اشارہ نکلتا ہے کہ وہ ایک قہری قدرت ہوگی ۔ اور
یہ جو فرمایا کہ تجھ کو اٹھاؤں گا اس سے یہ مراد نہیں کہ زندہ جسم عنصری آسمان پر اٹھالوں گا۔ یہ گذشتہ
لوگوں کی غلطیاں ہیں کہ بعض انسانوں کی نسبت ایسے لفظوں سے یہ معنی نکالتے رہے خدا ان کے
قصور معاف کرے بلکہ مراد یہ ہے کہ تیرے مخالف بہت شور ہوگا اور چاہیں گے کہ تحت الثریٰ میں
تیری جگہ ہو مگر میں آخر کار ثابت کر دوں گا کہ تیرا مقام بلند ہے اور تو آسمانی لوگوں میں سے ہے
نہ زمینی کیڑوں میں سے۔ اور پھر فرمایا کہ دنیا نے اس کو قبول نہ کیا یعنی رڈ کر دیا اور کافر اور دجال
اس کا نام رکھا اور جو چاہا اس کے حق میں کہا مگر میں اُن کے مخالف ہو جاؤں گا۔ وہ تیری ذلت
تلاش کریں گے اور میں عزت دوں گا اور وہ تجھے گمنام کرنا چاہیں گے اور میں زمین کے کناروں
تک تیری شہرت پھیلا دوں گا اور وہ تجھے جاہل کہیں گے اور میں تیرا علم ثابت کروں گا اور وہ

نزول المسيح
۲۲ تجھ پر لعنت کریں گے اور میں تجھ پر برکتیں نازل کروں گا اور وہ تجھ پر باب معیشت تنگ کرنا
چاہیں گے اور میں تیرے پر تمام نعمتوں کے دروازے کھول دوں گا اور پھر فرمایا کہ بڑے زور آور
حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ سو خدا کے زور آور حملوں میں سے یہ طاعون ہے جو ملک
میں پھیل گئی اور نہ معلوم کہ کب تک اس کا دور ہے۔ غرض براہین احمدیہ میں آج سے تیس برس
پہلے اس عذاب کی خبر دی گئی ہے بلکہ صفحہ ۵۱۰ براہین احمدیہ میں یہ بھی وحی الہی ہے ولا تخاطبنی
في الذين ظلموا انهم مغرقون ۔ یعنی جب عذاب کا وقت آوے تو ظالموں کی میری جناب
میں شفاعت مت کر کہ میں اُن کو غرق کروں گا۔ اس الہام کا دوسرا حصہ یہ ہے وَاصْنَعِ الْفُلْكَ
بِأَعْيُنِنَا وَوَ ا وَوَحْيِنَا ۔ یعنی ہمارے حکم اور ہماری آنکھوں کے سامنے کشتی تیار کر۔ کشتی سے مراد
سلسلہ بیعت ہے جو خاص وحی الہی اور امرالہی سے قائم کیا گیا۔ اور پھر صفحہ ۵۰۶ براهین احمدیه
میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہ وحی ہے ۔ لم يكن الذين كفروا من اهل الكتاب
والمشركين منفكين حتى تاتيهم البينة و كان كيدهم عظیما اگر خدا ایسانہ کرتا تو
دنیا میں اندھیر پڑ جاتا۔ اس وحی الہی سے بھی ثابت ہے کہ دنیا کو شرک اور کفر اور مخلوق پرستی کی
عادت ہو گئی تھی اور وہ کسی آسمانی گوشمالی کی محتاج تھی اور اسی وحی کے ساتھ صفحہ ۵۰۷ میں یہ خدا کا
کلام ہے تلطف بالناس و ترحم عليهم انت فيهم بمنزلة موسى و اصبر على
مايقولون یعنی لوگوں کے ساتھ رفق اور نرمی کر اور ان پر رحم کر ۔ تو ان میں بمنزلہ موسی کے
ہے اور ان کی باتوں پر صبر کر ۔ پس اگر چہ حضرت موسیٰ بردباری اور حلم اور تہذیب اخلاق میں
تمام بنی اسرائیل کے نبیوں میں سے اول درجہ پر تھے اور توریت خود اُن کے اخلاق فاضلہ
کی تعریف کرتی ہے اور ان کو اسرائیلی نبیوں میں سے بے نظیر ٹھہراتی ہے لیکن اُن کے کمال
حلم کا آخر یہ نتیجہ ہوا کہ جب قوم اسرائیل کے مفسد کسی طرح درست نہ ہوئے تو آخر خدا نے
موسیٰ اپنے بندہ کی حیات میں ہی اُن کو طاعون سے ہلاک کیا جیسا کہ توریت میں یہ قصہ
موجود ہے سو اسی کی طرف یہ اشارہ ہے کہ تو موسیٰ کی طرح صبر کر اور آخر ہماری طرف سے

تنبیہ نازل ہوگی ۔
نزول المسيح
امر بیت
اور پھر براہین احمدیہ میں یہ الہام الم نجعل لك سهولة في كل امر
الفكر و بيت الذكر و من دخله كان امنا یعنی ہم نے تیرے لئے بیت الفکر اور
بیت الذکر بنایا ہے اور جوان میں داخل ہو گا وہ امن میں آ جائے گا۔ چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا
کہ ملک میں عام طاعون پڑے گی اور کسی کم مقدار کی حد تک قادیان بھی اس سے محفوظ نہیں
رہے گی اس لئے اس نے آج کے دنوں سے تیس برس پہلے فرما دیا کہ جو شخص اس مسجد اور اس گھر
میں داخل ہوگا یعنی اخلاص اور اعتقاد سے وہ طاعون سے بچایا جائے گا۔ اسی کے مطابق ان دنوں
میں خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا انی احافظ كل من في الدار۔ الا الذين علوا
من استكبار۔ واحافظك خاصة سلام قولا من رب رحیم یعنی میں ہر ایک ایسے
انسان کو طاعون کی موت سے بچاؤں گا جو تیرے گھر میں ہو گا مگر وہ لوگ جو تکبر سے اپنے تئیں
اونچا کریں اور میں تجھے خصوصیت کے ساتھ بچاؤں گا۔ خدائے رحیم کی طرف سے تجھے سلام ۔
جاننا چاہیے کہ خدا کی وحی نے اس ارادہ کو جو قادیان کے متعلق ہے دو حصوں پر تقسیم کر
دیا ہے۔ (۱) ایک وہ ارادہ جو عام طور پر گاؤں کے متعلق ہے اور وہ ارادہ یہ ہے کہ یہ گاؤں اس
شدت طاعون سے جو افراتفری اور تباہی ڈالنے والی اور ویران کرنے والی اور تمام گاؤں کو
☆
حاشيه
در حقیقت ہمارے اس زمانہ نے دنیا کے ہر ایک پہلو میں سہولت کا ایک نیا رنگ ظاہر
کر دیا ہے ہر ایک کام کے لئے مشینیں تیار ہو گئی ہیں جس قدر جلدی سے اب ہم کتابیں
چھاپ سکتے ہیں اور پھر ہم اُن کو دور دور مقامات تک شائع کر سکتے ہیں اور شائع شدہ
کتابوں کو دیکھ سکتے ہیں اور ہزار ہا اغراض دینی میں صنائع جدیدہ سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں
اور تمام دنیا کا سیر کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت کامل پہلے کسی نبی یا رسول کو ہرگز نہیں ہوئی مگر
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس سے باہر ہیں کیونکہ جو کچھ مجھے دیا گیا وہ انہیں کا ہے۔ منہ

نزول المسيح
۲۴ منتشر کرنے والی ہو محفوظ رہے گا۔ (۲) دوسرے یہ ارادہ کہ خدائے کریم خاص طور پر اس گھر کی
حفاظت کرے گا اور اس تمام عذاب سے بچائے گا جو گاؤں کے دوسرے لوگوں کو پہنچے گا اور اس
وحی اللہ کا اخیر فقرہ اُن لوگوں کے لئے منذر ہے جن کے دلوں میں بے جا تکبر ہے۔
اس لئے میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ تکبر سے بچو کیونکہ تکبر ہمارے خداوند
ذو الجلال کی آنکھوں میں سخت مکروہ ہے۔ مگر تم شاید نہیں سمجھو گے کہ تکبر کیا چیز ہے۔ پس مجھ سے
سمجھ لو کہ میں خدا کی روح سے بولتا ہوں ۔
عقلمند ما
ہر ایک شخص جو اپنے بھائی کو اس لئے حقیر جانتا ہے کہ وہ اس سے زیادہ عالم یا زیادہ
یا زیادہ ہنرمند ہے وہ متکبر ہے کیونکہ وہ خدا کو سر چشمہ عقل اور علم کا نہیں سمجھتا اور اپنے
تیں کچھ چیز قرار دیتا ہے۔ کیا خدا قادر نہیں کہ اُس کو دیوانہ کر دے اور اُس کے اُس بھائی کو
جس کو وہ چھوٹا سمجھتا ہے اُس سے بہتر عقل اور علم اور ہنر دے دے۔ ایسا ہی وہ شخص جو اپنے
کسی مال یا جاہ و حشمت کا تصور کر کے اپنے بھائی کو حقیر سمجھتا ہے وہ بھی متکبر ہے کیونکہ وہ اس
بات کو بھول گیا ہے کہ یہ جاہ و حشمت خدا نے ہی اُس کو دی تھی اور وہ اندھا ہے اور وہ نہیں
جانتا کہ وہ خدا قادر ہے کہ اُس پر ایک ایسی گردش نازل کرے کہ وہ ایک دم میں اسفل السافلین
میں جا پڑے اور اس کے اس بھائی کو جس کو وہ حقیر سمجھتا ہے اس سے بہتر مال و دولت عطا کر
دے۔ ایسا ہی وہ شخص جو اپنی صحت بدنی پر غرور کرتا ہے یا اپنے حسن اور جمال اور قوت اور
طاقت پر نازاں ہے اور اپنے بھائی کا ٹھٹھے اور استہزا سے حقارت آمیز نام رکھتا ہے
اور اُس کے بدنی عیوب لوگوں کو سناتا ہے وہ بھی متکبر ہے اور وہ اس خدا سے بے خبر ہے کہ
ایک دم میں اُس پر ایسے بدنی عیوب نازل کرے کہ اس بھائی سے اس کو بدتر کر دے اور وہ
جس کی تحقیر کی گئی ہے ایک مدت دراز تک اس کے قومی میں برکت دے کہ وہ کم نہ ہوں اور نہ
۲۵ باطل ہوں کیونکہ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ ایسا ہی وہ شخص بھی جو اپنی طاقتوں پر بھروسہ کر کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی