نزول المسیح
حصہ 21
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نزول المسيح
اشاعت
یہ کتاب نزول المسیح زیر طبع تھی کہ مولوی کرم دین ساکن بھین نے جس کے خطوط اس کتاب
میں درج کئے گئے ہیں ایک مقدمہ دائر عدالت کیا کہ مجھ کو کذاب اور لئیم مواہب الرحمن میں (جو
حضرت اقدس کی عربی تالیفات سے ہے ) لکھا گیا ہے اور اس کتاب میں میرے جو خطوط لکھے گئے
ہیں وہ جعلی ہیں اور ایک نسخہ اس کا کسی ذریعہ سے حاصل کر کے اس کو عدالت میں پیش کیا جس کی وجہ
سے کتاب کے طبع ہونے میں روک پیش آگئی یہ مقدمہ مع دیگر مقدمات کے دو ڈھائی سال تک جاری
رہا اور آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں ( نسبت انجام مقدمات ) کے مطابق یہ مقدمات
فیصل ہوئے اور حضرت اقدس واطبر نے ان کے فیصلہ کے بعد ایک کتاب او لکھنی شروع کی جس کا نام
نصرۃ الحق رکھا اور جو بعد میں براہین احمدیہ حصہ پنجم کے جلیل القدر نام سے موسوم ہوئی اور اس کے اندر
مقدمات میں جو جو تائیدات الہیہ آپ کے شامل حال رہیں ان کا ذکر کرتے ہوئے اوائل کتاب میں
ہی کر مدین مدعی کے متعلق یہ شعر تحریر فرمایا کہ ۔
کذاب اس کا نام دفاتر میں رہ گیا چالاکیوں کا فخر جو رکھتا تھا بہ گیا
کتاب نصرة الحق ابھی زیر طبع ہی تھی کہ ایک فتنہ ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی کے ارتداد کا اٹھا جس کے دفع
کرنے کے واسطے آپ نے حقیقۃ الوحی ایک ضخیم کتاب جو سات سو صفحہ کی ہے تصنیف فرمائی اور اس میں
دو سو آٹھ نشانات کا ذکر بھی آپ نے فرمایا جو آپ کی تصدیق میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے فعلی
شہادت کے طور پر ظہور پذیر ہوئے اس کے ختم کرنے پر ارادہ تھا کہ یہ کتاب اور نیز نصرۃ الحق کو مکمل کیا
جاوے کہ انہیں ایام میں آپ کا ایک مضمون آریوں کے جلسہ میں پڑھا گیا جس کے بالمقابل آریوں کی
طرف سے گالیوں سے بھرا ہوا لیکچر حضرت کے خدام کی حاضری میں سنایا گیا اس کے جواب میں کتاب
چشمہ معرفت جو ساڑھے تین سو صفحہ کی پُر معارف کتاب ہے ، آپ نے شائع فرمائی ۔ ابھی اس کو
شائع کئے دو تین روز گزرے تھے کہ پیغام صلح کے لکھنے پر ضرورت وقت نے حضور کو توجہ دلائی وہ لکھ ہی
رہے تھے اور ختم کیا ہی تھا کہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے آپ کی طلبی کا پیغام آ پہنچا اور رسالہ الوصیت
مجریه ۱۹۰۶ء کی پیشگوئیوں کے مطابق الرحيل ثم الرحيل کا نقارہ بج گیا۔
نزول المسيح
ان حالات کے ماتحت اس کتاب کا شائع ہونا معرض التواء میں رہا۔ چونکہ اس کے شروع میں نیز
کشتی نوح میں آپ نے اس کے اندر ڈیڑھ سو پیشگوئیوں کے لکھنے کا اور شامل کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔
اس لئے یہ بات بتا دینے کے لائق ہے کہ حقیقۃ الوحی متذکرہ صدر کتاب حضرت نے اس کے بعد لکھی
تھی جس میں دو سو آٹھ نشانات آپ نے قلمبند فرمائے ہیں اور بعض کے گواہان رؤیت بھی تحریر
فرمائے ہیں ۔ اس لئے جو شخص حقیقۃ الوحی جو شخص حقیقۃ الوحی کا مطالعہ کرے گا وہ بخوبی سمجھ لے گا کہ ڈیڑھ سو نشانات کی
تکمیل کی بجائے دو سو آٹھ نشانات آپ نے اس کتاب میں لکھ کر وعدہ کو پورا فرمادیا ہے اور
حقیقة الوحی نزول مسیح کا تکملہ کیا بلکہ نأت بخیر منھا کے مطابق بڑھ چڑھ کر معاوضہ ہے۔ اس لئے
اب ضرورت نہیں کہ ان نشانات کو لکھ کر اس جگہ ایک سو پچاس پورے کئے جاویں کیونکہ حضرت موعود کے
ہاتھ کے لکھے ہوئے کتاب حقیقۃ الوحی میں وہ ضرورت سے بہت کچھ زیادہ موجود ہیں۔ نظر براں جس
قدر کتاب هذا حضرت اقدس کے رو بر وطبع ہوئی تھی اسی کو پبلک کے پیش نظر کیا جاتا ہے اور قیمت
بہت ہی کم اس خیال سے رکھی گئی ہے کہ ہر مستطیع و غیر مستطیع اس کو خرید کر پڑھ سکے۔ اللہ تعالیٰ پڑھنے
والوں کو فہم و فراست اپنی طرف سے عطا فرماوے۔ اور چونکہ مسیح جس کے نزول کا اس میں تذکرہ ہے
وہ دنیا سے چلا گیا ہے اور بہت سے علوم و فیوض کے خزانے چھوڑ گیا ہے۔ پڑھنے والوں کے دلوں کو ان
علوم و فیوض کی طرف رغبت بخشے ۔ آمین
وأخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين
المذكر
کمترین خادمان مسیح موعود مهدی حسین مہتمم کتب خانه حضرت ممدوح
از قادیان دارالامان
ضلع گورداسپور پنجاب
۲۵ را گست ۱۹۰۹ء
۱۸ شعبان المعظم ۱۳۲۷ ہجری