نزول المسیح

حصہ 20

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے درج ذیل پیشوئیاں بلائیں جودنیا پر اب ہوچکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۰۸
پیشگوئی نمبر ۱۰۹
زنده گواه رویت
چھوٹی مسجد میں چند احباب کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور آمد خرچ کا
حساب کر رہے تھے کہ مجھ پر ایک کشفی حالت طاری ہوئی اور اس میں
دکھایا گیا کہ ہند و تحصیلدار بٹالہ جس کے پاس مقدمہ تھا بدل گیا ہے
اور اس کے عوض ایک اور شخص کرسی پر بیٹھا ۔ پر بیٹھا ہے جو مسلمان ہے اور اس
کشف کے ساتھ بعض امور ایسے ظاہر ہوئے جو فتح کی بشارت دیتے
تھے تب میں نے اسی وقت یہ کشف حاضرین کو سنا دیا جن میں سے
ایک خواجہ جمال الدین صاحب بی اے انسپکٹر مدارس جموں و کشمیر تھے
اور بہت سے جماعت کے لوگ تھے چنانچہ اس کے بعد ایسا ہوا کہ وہ
ہندو تحصیلدار یکا یک بدل گیا اور اس کی جگہ میاں تاج الدین
صاحب تحصیلدار بٹالہ مقرر ہوئے جنہوں نے نیک نیتی کے ساتھ
اصل حقیقت کو دریافت کر لیا اور جو کچھ تحقیقات سے معلوم ہوا اس کی
رپورٹ ڈکسن صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر ضلع گورداسپور میں بھیج دی
اور نیک اتفاق یہ ہوا کہ صاحب موصوف بھی زیرک اور انصاف پسند
تھے انہوں نے لکھ دیا کہ مرزاغلام احمد صاحب کا ایک شہرت یافتہ فرقہ
ہے جن کی نسبت ہم بدظنی نہیں کر سکتے یعنی جو کچھ عذر کیا گیا ہے وہ
واقعی درست ہے اس لئے ٹیکس معاف اور مسل داخل دفتر ہوئے
ایک دفعہ ہمیں موضع گنجراں ضلع گورداسپور کو جانے کا اتفاق ہوا اور
شیخ حامد علی ساکن تھہ غلام نبی ہمارے ساتھ تھا جب صبح کو ہم نے جانے کا
پیشگوئی
قریباً ۱۸۸۷ء
لے اس نشان کے گواہ خواجہ جمال الدین صاحب بی اے۔ مولوی محمد علی صاحب ایم اے۔ مولوی
عبد الکریم صاحب ۔ مولوی نور الدین صاحب ۔ مولوی شیر علی صاحب۔ شیخ عبد الرحمن صاحب ۔

تاری
نزول المسيح
۲۳۰ نمبر شمار ان جس ویسے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے مندرج ذیل پیشگوئیں بتلائیں جو نیا ظاہر و ہیں میں تاریخ لاہور
پیشگوئی
قصد کیا تو الہام ہوا کہ اس سفر میں تمہارا اور تمہارے رفیق کا
پیشگوئی نمبر ۱۱۰
قریباً ۱۹۰ء ١٩٠٠ء
11 پیشگوئی نمبر نمبر
قریباً ۱۸۹۸ء
زندہ گواہ رویت کے
کچھ نقصان ہو گا چنانچہ راستہ میں شیخ حامد علی کی ایک چادر
اور ہمارا ایک رومال گم ہو گیا اس وقت حامد علی کے پاس
وہی چادر تھی ۔
ایک دفعہ ڈاکٹر نور محمد صاحب مالک کارخانہ ہمدم صحت کا لڑکا
سخت بیمار ہو گیا اس کی والدہ بہت بیتاب تھی اس کی حالت پر
رحم آیا اور دعا کی تو الہام ہوا ” اچھا ہو جائے گا اسی وقت یہ
الہام سب کو سنایا گیا جو پاس موجود تھے آخر ایسا ہی ہوا کہ وہ
لڑکا خدا کے فضل سے بالکل تندرست ہو گیا۔ لے
ایک دفعہ ہمارے لڑکے بشیر احمد کی آنکھیں بہت خراب ہو گئی
تھیں۔ پلکیں گر گئی تھیں اور پانی بہتا رہتا تھا آخر ہم نے دعا کی تو
الہام ہوا۔ برق طفلی بشیر “ یعنی میرے لڑکے بشیر احمد
کی آنکھیں اچھی ہو گئیں ۔ اس الہام کے ایک ہفتہ بعد اللہ تعالیٰ
نے اس کو شفا دے دی اور آنکھیں بالکل تندرست ہو گئیں ۔ اس
سے پہلے کئی سال انگریزی اور یونانی علاج کیا گیا تھا مگر کچھ
فائدہ نہیں ہوتا تھا بلکہ حالت ابتر ہوتی جاتی تھی۔ ہے
قریبات 12ء
پیشگوئی کے ایک ہفتے بعد
لے بہت سے مرد اور عورتیں اس نشان کے گواہ ہیں مثلاً مولوی نورالدین صاحب۔
مولوی عبد الکریم صاحب۔ مولوی شیر علی صاحب ۔ شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی وغیرہ۔
ے اس الہام کے بہت سے مرد اور عورتیں قادیان میں گواہ ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس دیس میں مشرف کیا گیاہوں اس نے مندرجہ ذیل خارق عات پیشگویاں یا میں جو یار یار میں اتاری اور
پیشگوئی نمبر ۱۱۲
تخمینا ۱۸۹۸ء
پیشگوئی نمبر ۱۱۳
قریباً ۱۸۸۸ء
ایک دفعہ الہام ہوا بے ہوشی پھر غشی پھر موت تفہیم ہوئی کہ
آئے گا
ہمارے بڑے مخلص مریدوں میں سے کسی کو ایسا واقعہ پیش آ۔
۔
یعنی پہلے بے ہوشی ہو گی پھر غشی طاری ہوگی پھر مر جائے گا۔ یہ الہام
یہاں رہنے والے احباب کو سنایا گیا اور خطوط کے ذریعہ سے باہر بھی
لکھا گیا تھا آخر ایک دو ہفتہ کے اندر ہمارے مخلص مرید ڈاکٹر
بوڑے خان صاحب اسٹینٹ سرجن قصور عین الہام کے الفاظ کے
مطابق یک دفعہ بے ہوش ہو کر اور پھر غش میں پڑ کر فوراً فوت ہو گئے
اور ان کی وفات کا تار آیا۔ کے
ایک دفعہ ہمیں لدھیانہ سے پٹیالہ جانے کا اتفاق ہوا روانہ ہونے سے
پہلے الہام ہوا کہ اس سفر میں کچھ نقصان ہوگا اور کچھ ہم فلم پیش آئے گا
پیشگوئی
تخمینا ۱۸۹۸ء
قریباً ۱۸۸۸ء
اس پیشگوئی کی خبر ہم نے اپنے ہمراہیوں کو دے دی چنانچہ جب کہ ہم
پٹیالہ سے واپس آنے لگے تو عصر کا وقت تھا ایک جگہ ہم نے نماز پڑھنے
کے لئے اپنا چوغہ اتار کر سید محمد حسن خان صاحب وزیر ریاست کے
ایک نوکر کو دیا تا کہ وضو کریں پھر جب نماز سے فارغ ہو کر ٹکٹ لینے
کے لئے جیب میں ہاتھ ڈالا تو معلوم ہوا کہ جس رومال میں روپے
باندھے ہوئے تھے وہ رومال گر گیا ہے تب ہمیں وہ الہام یاد آیا کہ اس
نقصان کا ہونا ضروری تھا پھر جب ہم گاڑی پر سوار ہوئے تو راستہ
میں ایک اسٹیشن دو راہہ پر ہمارے ایک رفیق کو کسی مسافر انگریز نے
لے اس نشان کے گواہ بہت آدمی یہاں کے اور دیگر مقامات کے ہیں مثلاً مولوی عبد الکریم صاحب۔
مولوی نورالدین صاحب مفتی محمد مولوی محمدعلی مدین صاحب مفتی محمد صادق صاحب مولوی محمد علی صاحب۔ مولوی شیر علی صاحب۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۳۲ نمبر شمار یا جس وجی سےمیں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے مندرج ذیل پیشگویاں یا فرمائیں جو نیا ر ا ر میں اتاری اور
قریباً ۷ ۱۸۸ء
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۱۳
پیشگوئی نمبر ۱۱۴
محض دھوکا دہی سے اپنے فائدہ کے لئے کہہ دیا کہ بود یا نہ آ گیا ہے
چنانچہ ہم اس جگہ سب اتر پڑے اور جب ریل چل دی تب ہم کو
معلوم ہوا کہ یہ کوئی اور اسٹیشن تھا اور ایک بیابان میں اترنے سے
سب جماعت کو تکلیف ہوئی اور اس طرح پر الہام مذکورہ کا دوسرا
حصہ بھی پورا ہو گیا ہے
ایک دفعہ میری بیوی کے حقیقی بھائی سید محمد اسمعیل کا (جن کی عمر اس
وقت دس برس کی تھی ) پٹیالہ سے خط آیا کہ میری والدہ فوت ہو گئی
ہے اور اسحاق میرے چھوٹے بھائی کو کوئی سنبھالنے والا نہیں ہے اور
پھر خط کے آخیر میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ اسحاق بھی فوت ہو گیا ہے اور
بڑی جلدی سے بلایا کہ دیکھتے ہی چلے آئیں۔ اس خط کے پڑھنے
سے بڑی تشویش ہوئی کیونکہ اس وقت میرے گھر کے لوگ بھی سخت
تپ سے بیمار تھے ۔ ایسی ناگہانی دو موتوں کی خبر میں ان کو سنا نہ سکا
اور میں سخت بے قراری میں پڑ گیا کہ جن کو بلاتے ہیں وہ خود خطرناک
پیشگوئی
قریباً ۱۸۸ء
تپ میں مبتلا ہے اور میں ڈرتا تھا کہ اگر میں اس خط کا مضمون
اس بیماری کی حالت میں ان کو سناؤں تو جان کا اندیشہ ہے رات
کو اس فکر سے نیند میری جاتی رہی کہ کیا کروں اور میں اس خط کو
پوشیدہ بھی نہیں رکھ سکتا تھا جب ایک حصہ رات کا گذر گیا تو فکر
کرتے کرتے میرا دل نہایت بے قرار ہو گیا جس کا میں اندازہ نہیں
کر سکتا تب مجھے اسی تشویش میں ایک دفعہ غنودگی ہوئی اور یہ الہام
لے اس نشان کے گواہ شیخ حامد علی صاحب ۔ شیخ عبدالرحیم صاحب ساکن انبالہ
چھاؤنی اور فتح خان ایک افغان ہیں ۔
رویت
زنده گواه

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس دی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مدرج ذیل پیشگوئیاں جلائ ہیں جو نیا ظاہر ویکی تاری امور
پیشگوئی
ہوا۔ ان کید کن عظیم یعنی اے عور تو تمہارے فریب بہت
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۱۴
پیشگوئی نمبر ۱۱۵
قریباً ۱۸۹۸ء
زنده گواه رویت
بڑے ہیں اور اس حالت میں ہم ان کو خط کا مضمون بھی نہیں سنا
سکتے تھے اس مصیبت کو سن کر ان کی جان کا اندیشہ تھا اس کے ساتھ
ہی تفہیم ہوئی کہ یہ ایک خلاف واقعہ بہانہ بنایا گیا ہے ۔ تب میں
نے اخویم مولوی عبدالکریم صاحب کے آگے جو اس وقت قادیان
میں موجود تھے یہ واقعہ بیان کیا اور ساتھ ہی پوشیدہ طور پر شیخ حامد علی
کو جو میرا نوکر تھا پٹیالہ روانہ کیا۔ جس نے واپس آکر بیان کیا کہ
اسحاق اور اس کی والدہ ہر دو زندہ موجود ہیں اور چند روز کی بیماری
کی گھبراہٹ اور اشتیاق ملاقات کے سبب یہ خلاف واقعہ خط لکھا کر
بھیجا گیا تھا ہے
ایک دفعہ ہمارے ایک مخلص دوست سیٹھ عبدالرحمن صاحب تاجر
مدراس کسی اپنی تشویش میں دعا کے خواستگار ہوئے جب دعا کی گئی تو
الہام ہوا ۔ قادر ہے وہ بارگاہ ٹوٹا کام بناوے۔ بنا بنایا تو ڑ دے
کوئی اس کا بھید نہ پاوے۔ یہ ایک بشارت ان کا غم دور کرنے
کے بارے میں تھی۔ چنانچہ چند ہفتہ کے بعد ہی خدا تعالیٰ نے ان کو
اس پیش آمدہ غم سے رہائی بخشی۔ پھر ایک مدت کے بعد اس شعر کے
دوسرے مصرع کے مطابق ایک اور سخت ابتلا پیش آیا جس سے امید
ہے کہ کسی وقت خدا ر ہائی دے گا جس طرح چاہے گا۔ ہے
قریباً ۱۸۹۸ء
لے اس نشان کے گواہ مولوی عبدالکریم صاحب ۔ شیخ حامد علی ۔ میر محمد اسماعیل صاحب۔ ان
کی والدہ و دیگر کئی مرد اور عورتیں ۔
اس نشان کے گواہ خود سیٹھ صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب۔ مولوی نور الدین
صاحب - مفتی محمد صادق صاحب - مولوی محمد علی صاحب۔ مولوی شیر علی صاحب و دیگر بہت
سے احباب ہیں۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۳۴ نمبر شمار ان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندرج ذیل پیشگوئیاں بلائیں جو نیا ظاہر ہو میں تاریخ لاہور
پیشگوئی نمبر ۱۱۶
پیشگوئی نمبر ۱۱۷
OVVI
میاں عبداللہ سنوری جو علاقہ پٹیالہ میں پٹواری ہیں ایک مرتبہ ان کو
ایک کام پیش آیا جس کے ہونے کے لئے انہوں نے ہر طرح سے
کوشش کی۔ اور بعض وجوہ سے ان کو اس کام کے ہو جانے کی امید
بھی ہوگئی تھی پھر انہوں نے دعا کے لئے ہماری طرف التجا کی ۔ ہم
نے جب دعا کی تو بلا توقف الہام ہوا ”اے بسا آرزو کہ خاک
شدہ ۔ تب میں نے ان کو کہہ دیا کہ یہ کام ہرگز نہیں ہو گا اور وہ
الہام سنا دیا اور آخر کار ایسا ظہور میں آیا اور کچھ ایسے موانع پیش
آئے کہ وہ کام ہوتا ہوتا رہ گیا ہے
کہ
ایک دفعہ ہمیں اتفاقاً پچاس روپیہ کی ضرورت پیش آئی اور جیسا کہ
اہل فقر اور توکل پر کبھی کبھی ایسی حالت گذرتی ہے اس وقت ہمارے
پاس کچھ نہ تھا سو جب ہم صبح کے وقت سیر کے واسطے گئے تو اس
ضرورت کے خیال نے ہم کو یہ جوش دیا کہ اس جنگل میں دعا کریں
پس ہم نے ایک پوشیدہ جگہ میں جا کر اس نہر کے کنارہ پر دعا کی جو
قادیان سے تین میل کے فاصلہ پر بٹالہ کی طرف واقع ہے جب ہم
دعا کر چکے تو دعا کے ساتھ ہی ایک الہام ہوا جس کا ترجمہ یہ ہے۔
دیکھ میں تیری دعاؤں کو کیسے جلد قبول کرتا ہوں ۔ تب ہم خوش ہو
کر قادیان کی طرف واپس آئے اور بازار کا رخ کیا تاکہ ڈاکخانہ سے
دریافت کریں کہ آج ہمارے نام کچھ روپیہ آیا ہے یا نہیں۔ چنانچہ ہمیں ایک
خط ملا جس میں لکھا تھا کہ پچاس روپیہ لدھیانہ سے کسی نے روانہ کئے ہیں
اور غالبا وہ رو پیر اسی دن یا دوسرے دن ہمیں مل گیا ہے
لے اس نشان کے گواہ نے حامدعلی اورعبداللہ نوری ہیں۔
ے اس نشان کے گواہ شیخ حامد علی صاحب ہیں ۔
پیشگوئی
OVVI

نزول المسيح
١٩٠٠ء
پیشگوئی نمبر ۱۱۸
پیشگوئی
١٩٠٠ء
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے ندرجہ ذیل پیشگوئیں بلائیں جو نیا راہ ہوچکیں تاری امور
ایک دفعہ مجھے مرض ذیا بیطس کے سبب بہت تکلیف تھی کئی دفعہ
شنوا بنوا مرتبہ دن میں پیشاب آتا تھا ۔ دونوں شانوں میں ایسے
آثار نمودار ہو گئے ۔ جن سے کار بنکل کا اندیشہ تھا۔ تب میں دعا میں
مصروف ہوا تو یہ الہام ہوا ” والموت اذا عسعس یعنی قسم ہے
موت کی جبکہ ہٹائی جائے۔ چنانچہ یہ الہام بھی ایسا پورا ہوا کہ اس
وقت سے لے کر ہمیشہ ہماری زندگی کا ہر ایک سیکنڈ ایک نشان ہے۔
میرے چوتھے لڑکے مبارک احمد کی پیدائش سے دو ماہ پہلے یہ
الہام ہوا تھا ۔ ربّ اصح زوجتي هذه یعنی اے میرے
پیشگوئی نمبر ۱۱۹
۱۳ اپریل ۱۸۹۹ء
زنده گواه رویت
انواء
رب میری اس زوجہ کو بیمار ہونے سے بچا اور بیماری سے شفا
دے۔ جس وقت یہ الہام ہوا اس وقت میری بیوی بالکل
تندرست تھی گویا اس الہام میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ
کسی بیماری کا اندیشہ ہے لیکن بعد میں شفا ہو جائے گی ۔ چنانچہ
دو ماہ کے بعد یہ الہام ہر دو پہلو سے پورا ہوا ۔ یعنی میری بیوی
کو ایک سخت مرض نے گھیرا اور خطرناک حالت ہوئی لیکن آخر
اللہ تعالیٰ نے شفادی ہے
ایک دفعہ مجھے الہام ہوا ” ربّ ارني كيف تحى الموتى رب
اغفر و ارحم من السماء ۔ اے میرے رب مجھے دکھا کہ تو مردہ
۱۳ / جون ۱۸۹۹ء
انواء
لے اس کے گواہ مولوی عبدالکریم صاحب ۔ مولوی نور الدین صاحب۔ مولوی محمد علی
صاحب مفتی محمد علی صاحب ۔ مولوی شیر علی صاحب و دیگر احباب ہیں اور دوسرے شہروں
میں بذریعہ خطوط کے یہ الہام لکھے گئے ۔
مفتی محمد صادق صاحب۔ (شمس)

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۳۶ نمبر شمار یا جس وجی سے میں شر کیا گیا ہوں اس جی نے مندرج ذیل پیشگویاں یا فرمائیں جو نیا ر ا ر میں اتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۲۰
پیشگوئی نمبر ۱۲۱
قریباً ۱۸۷۸ء
زنده گواه رویت
کیونکر زندہ کرتا ہے اور آسمان سے اپنی بخشش اور رحمت نازل فرما۔
اس الہام میں یہ خبر دی گئی کہ کبھی ایسا موقع آنے والا ہے کہ ہمیں یہ
دعا کرنی پڑے گی اور وہ قبول ہوگی ۔ چنانچہ ایسا ہوا کہ ایک دفعہ ہمارا
لڑکا مبارک احمد ایسا سخت بیمار ہوا کہ سب نے کہا وہ مر گیا ہے ہم
اٹھے اور دعا کرتے ہوئے لڑکے پر ہاتھ پھیرتے تھے تو لڑکے کو
سانس آنا شروع ہو گیا تھا علاوہ ازیں یہ الہام اس طرح سے بھی پورا
ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اب تک ہمارے ہاتھ سے ہزار ہا روحانی مردہ
زندہ کیے ہیں اور کر رہا ہے۔ لے
عرصہ قریباً پچیس برس کا گذرا ہے کہ مجھے گورداسپور میں ایک
رویا ہوا کہ میں ایک چار پائی پر بیٹھا ہوں اور اسی چار پائی پر
بائیں طرف مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی مرحوم بیٹھے ہیں اتنے
میں میرے دل میں تحریک پیدا ہوئی کہ میں مولوی صاحب
موصوف کو چار پائی سے نیچے اتار دوں ۔ چنانچہ میں نے ان کی
طرف کھسکنا شروع کیا یہاں تک کہ وہ چار پائی سے اتر کر زمین
پر بیٹھ گئے ۔ اتنے میں تین فرشتے آسمان کی طرف سے ظاہر ہو گئے
جن میں سے ایک کا نام خیر اکتی تھا۔ وہ تینوں بھی زمین پر بیٹھ گئے اور
مولوی عبداللہ بھی زمین پر تھے۔ اور میں چار پائی پر بیٹھا رہا۔ تب
میں نے ان سب سے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں تم سب آمین کہو تب
میں نے یہ دعا کی رب اذهب عنى الرجس وطهرني
پیشگوئی
پیشگوئی کے چند سال بعد
لے اس نشان کے گواہ بہت سے مرد اور عورتیں ہیں منجملہ ان کے مولوی نورالدین صاحب۔
مرزا خدا بخش صاحب ۔ صاحبزادہ سراج الحق صاحب ۔ شیخ عبدالرحمن قادیانی صاحب اور

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سےمیں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے مندرج ذیل پیشگوئیں بتلائیں جو نیا ظاہر و ہیں میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۲۱
پیشگوئی
تطهيرا ۔ اس دعا پر تینوں فرشتوں اور مولوی عبداللہ نے آمین کہی
اس کے بعد وہ تینوں فرشتے اور مولوی عبد اللہ آسمان کی طرف اُڑ گئے
اور میری آنکھ کھل گئی۔ آنکھ کھلتے ہی مجھے یقین ہو گیا کہ مولوی عبداللہ
کی وفات قریب ہے اور میرے لئے آسمان پر ایک خاص فضل کا
ارادہ ہے اور پھر میں ہر وقت محسوس کرتا رہا کہ ایک آسمانی کشش
میرے اندر کام کر رہی ہے یہاں تک کہ وحی الہی کا سلسلہ جاری ہو گیا
وہی ایک ہی رات تھی جس میں اللہ تعالیٰ نے تمام و کمال میری
اصلاح کر دی اور مجھ میں ایک ایسی تبدیلی واقع ہو گئی جو انسان کے
ہاتھ سے یا انسان کے ارادے سے نہیں ہو سکتی تھی۔ مجھے معلوم ہوتا
ہے کہ مولوی عبداللہ غزنوی اس نور کی گواہی کے لئے پنجاب کی
طرف کھنچا تھا۔ اور اس نے میری نسبت گواہی دی اور اس گواہی کو
حافظ محمد یوسف اور ان کے بھائی محمد یعقوب نے بیان بھی کیا مگر
پھر دنیا کی محبت ان پر غالب آگئی اور میں خدا کی قسم کھا کر کہتا
ہوں جس کی جھوٹی قسم کھا نا لعنتی کا کام ہے کہ مولوی عبداللہ نے
میرے خواب میں میرے دعوی کی تصدیق کی اور میں دعا کرتا
ہوں کہ اگر یہ قسم جھوٹی ہے تو اے قادر خدا مجھے ان لوگوں کی ہی
زندگی میں جو مولوی عبداللہ صاحب کی اولا دیا ان کے مرید یا شاگرد
ہیں سخت عذاب سے مار ورنہ مجھے غالب کر اور ان کو شرمندہ یا
ہدایت یافتہ ۔ مولوی عبداللہ صاحب کے اپنے مونہہ کے یہ لفظ تھے کہ
مفتی محمد صادق صاحب۔ شیخ حامد علی صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب۔ مولوی
محمد علی صاحب۔ شیخ یعقوب علی صاحب منشی ظفر احمد صاحب۔ میر ناصر نواب صاحب۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۳۸ نمبر شمار ان جس کی مے میں مشرف کیا گیا ہوں اس جی نے مندرج ذیل پیشگوئیں بتلائیں جو نیا نہ ہو کہیں ہیں تاری امور
پیشگوئی نمبر ۱۲۲
قریباً ۱۸۷۸ء
زنده گواه رویت
آپ کو آسمانی نشانوں اور دوسرے دلائل کی تلوار دی گئی ہے اور جب میں
دنیا پر تھا تو امید رکھتا تھا کہ ایسا انسان خدا کی طرف سے دنیا میں بھیجا
جائے گا یہ میری خواب ہے۔ العن من كذب وايد من صدق۔
جب مولوی صاحب غزنوی ہماری مذکورہ بالا خواب کے مطابق فوت
ہو گئے تو جیسا کہ میں نے ابھی لکھا ہے تھوڑے دنوں کے بعد میں :
نے ان کو خواب میں دیکھا کہ میں اپنا ایک خواب ان کے آگے بیان
کر رہا ہوں اور وہ ایک بازار میں کھڑے ہیں جو ایک بڑے شہر کا
بازار ہے اور پھر میں ان کے ساتھ ایک مسجد میں آگیا ہوں اور ان
کے ساتھ ایک گروہ کثیر ہے اور سب سپاہیانہ شکل پر نہایت جسیم
مضبوط وردیاں کسے ہوئے اور مسلح ہیں اور انہیں میں سے ایک
مولوی عبداللہ صاحب ہیں کہ جو ایک قومی اور جسیم جوان نظر آتے
ہیں ۔ وردی کیسے ہوئے ہتھیار پہنے ہوئے اور تلوار میان میں
لٹک رہی ہے اور میں دل میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ لوگ ایک
عظیم الشان حکم کے لئے تیار بیٹھے ہیں اور میں خیال کرتا ہوں
کہ باقی سب فرشتے ہیں مگر تیاری ہولناک ہے تب میں نے
مولوی عبداللہ صاحب کو اپنا ایک خواب سنایا میں نے انہیں کہا
کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ ایک نہایت چمکیلی اور روشن تلوار
میرے ہاتھ میں ہے جس کی نوک آسمان میں ہے اور قبضہ میرے
پنجہ میں اور اس تلوار میں سے ایک نہایت تیز چمک نکلتی ہے جیسا کہ
پیشگوئی
یہ پیشگوئی ہمیشہ پوری ہو رہی ہے
خلیفہ نورالدین صاحب - منشی تاج الدین صاحب۔ شیخ رحمت اللہ صاحب ۔
میر حامد شاہ صاحب ۔ حکیم حسام الدین صاحب ۔ شیخ یعقوب علی صاحب اڈیٹر الحکم

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندرج ذیل پیشگوئیاں جلا میں جو نا پ ظاہر ہوچکیں تاریخ لاہور
بقیه پیشگوئی نمبر ۱۲۲
زنده گواه رویت
آفتاب کی چمک ہوتی ہے اور میں اسے کبھی اپنے دائیں طرف اور کبھی
بائیں طرف چلاتا ہوں اور ہر ایک وار سے ہزار ہا آدمی کٹ جاتے
ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ تلوار اپنی لنبائی کی وجہ سے دنیا کے کناروں
تک کام کرتی ہے اور وہ ایک بجلی کی طرح ہے جو ایک دم میں ہزاروں
کوس چلی جاتی ہے۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ ہاتھ تو میرا ہی ہے مگر قوت
آسمان سے اور میں ہر ایک دفعہ اپنے دائیں اور بائیں طرف اس تلوار
کو چلاتا ہوں اور ایک مخلوق ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گرتی جاتی ہے ۔ یہ
خواب تھی جو میں نے مولوی عبداللہ کے پاس بیان کی اور جب میں
خواب کو بیان کر چکا اور ان سے تعبیر پوچھی تب مولوی عبداللہ نے اس
کی تعبیر یہ بتلائی کہ تلوار سے مراد اتمام حجت اور تکمیل تبلیغ ہے اور
میرے دلائل قاطعہ کی تلوار ہے اور یہ جو دیکھا کہ وہ تلوار دائیں طرف
زمین کے کناروں تک مار کرتی ہے اس سے مراد دلائل روحانیہ ہیں جو
از قسم خوارق اور آسمانی نشانوں کے ہوں گے۔ اور یہ جو دیکھا کہ وہ
بائیں طرف زمین کے کناروں تک مار کرتی ہے اس سے مراد دلائل
عقلیہ وغیرہ ہیں جن سے ہر ایک فرقہ پر اتمام حجت ہوگا۔ پھر انہوں
نے یہ بھی فرمایا کہ جب میں دنیا میں تھا تو امیدوار تھا کہ ایسا انسان خدا
کی طرف سے دنیا میں بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
اس خواب کے ایک حصہ کے حافظ محمد یوسف صاحب اور ان کے
پیشگوئی
میاں محمد جان صاحب کپورتھلہ ۔ میاں فتح دین صاحب ۔ میاں عبداللہ صاحب
پشاوری ۔ خواجہ کمال الدین صاحب وغیرہ وغیرہ احباب ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۴۰ نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وی نے مندرج ذیل پیشگوئیں لائی جو دنیا ظاہر ویکی تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۲۲
پیشگوئی نمبر ۱۲۳
زنده گواه رویت
ار فروری ۱۸۸۳ء وجنوری ۱۸۸۴ء
بھائی محمد یعقوب نے بھی تصدیق کی ہے شائد میں نے اس خواب کو
سو سے زیادہ لوگوں کو سنایا ہو گا ۔ چنانچہ وہ پیشگوئی آج پوری ہو رہی
ہے اور روحانی تلوار نے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فتح کر لیا ہے
اور کرتی جاتی ہے۔
سید عباس علی لدھیانوی کو ہم نے اپنے ابتدائی خطوط میں اپنے کشوف
کے ذریعہ سے اس بات سے پیش از وقت اطلاع دیدی تھی کہ آپ کا
انجام اچھا نہیں معلوم ہوتا ہے حالانکہ وہ اس وقت اپنے تئیں اسی راہ
میں فنا شدہ ظاہر کرتے تھے۔ چنانچہ بعض کلمات ان خطوط کے مفصلہ
ذیل ہیں ۔ ” بنظر کشفی آپ کے دل میں انقباض معلوم ہوا ۔ آپ
کسی نئے امر کے پیش آنے پر مضطرب نہ ہوں آپ ابتلا سے بیچ
نہیں سکتے ۔“ ” نیک ظن بننا آسان ہے مگر نبھانا مشکل “ ” نہایت
بد نصیب وہ انسان ہے جس کا انجام آغاز کا سا جوش نہیں رکھتا ۔ ان
سے صاف ظاہر تھا کہ اس کا انجام اچھا نہیں۔ چنانچہ چند سالوں کے
بعد وہ مرتد ہو گیا۔ مکتوب میرا اُن کی خاص و تخطی موجود ہے جس میں
اس پیشگوئی سے کئی سال بعد اس کا انجام بد ہوا۔ یہ مکتوب ان کی
وفات کے بعد ان کے کتب خانہ سے ملا۔ اس مکتوب کے دیکھنے
سے ہر ایک کو معلوم ہوگا کہ دنیا کیسا عبرت کا مقام ہے جب انسان پر
شقاوت کے دن آتے ہیں تو وہ دیکھتے ہوئے نہیں دیکھتا۔ جس شخص
کو پہلے سے خبر دی گئی تھی کہ تو برگشتہ ہو جائے گا اور ٹھوکر کھائے گا
وہ برگشتہ ہو کر اس پیشگوئی سے کچھ فائدہ اٹھا نہ سکا۔
پیشگوئی
خطوط کے قریباً نو سال بع
بعد
ان نشانوں کے گواہ منشی ظفر احمد صاحب ۔ حافظ محمد یوسف صاحب ۔ محمد یعقوب
صاحب - منشی محمد خان صاحب - عبداللہ سنوری وغیرہ احباب ہیں ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی