نزول المسیح
حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نزول المسيح
بہت سہل ہو گئی دوسرے لوگوں کی عبارتیں چرا لیں اور تفسیر کو لکھ مارا لیکن اول ہم ان اشعار کے ﴿۳﴾
مقابل پر ان بزرگوں کی علمی طاقت کا نمونہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر اس نمونہ میں پیر مہر علی صاحب
نے اپنی کرامت دکھلا دی تو پھر یقین ہے کہ وہ تفسیر نویسی میں بھی گذشتہ بزدلی کو دور کر کے
سیدھی نیت سے میرے مقابل پر آجائیں گے لیکن کل کے دن جبکہ ہمیں موضع بھیں سے
پیر مہر علی کی اس کرتوت پر اطلاع ہوئی ۔ جس کی تفصیل حاشیہ میں درج ہے تب سے ہم ایسا
بقیه حاشیه
السلام عليكم ورحمة الله و بركاته۔ اما بعد آپ کا خط رجسٹری شدہ آیا۔ دل غمناک کو تازہ
کیا۔ روئداد معلوم ہوئی ۔ حال یہ ہے کہ محمد حسن کا مسودہ علیحدہ تو خاکسار کو نہیں دکھایا گیا کیونکہ اُس
کے مرنے کے بعد اس کی کتا میں اور سب کا غذات جمع کر کے مقفل کئے گئے ہیں بخمس بازغہ اور
اعجاز امسیح پر جو مذکور نے نوٹ کئے تھے وہ دبے
المسيح۔
تھے وہ
دیکھے ہیں اور وہی نوٹ گولڑی ظالم ۔ نوٹ گولڑی ظالم نے کتابیں منگوا کر درج کر
دیئے ہیں اپنی لیاقت سے کچھ نہیں لکھا۔ اب محمد حسن کا والد وغیرہ میرے تو جانی دشمن بن گئے ہیں۔
کتابیں تو بجائے خود ایک ورقہ تک نہیں دکھاتے۔ پہلے بھی دیکھنے کا ذریعہ یہ ہوا تھا کہ جب گولڑی نے
کتابیں یعنی شمس بازغہ اور اعجاز المسیح محمد حسن کے والد سے منگوائیں اور فارغ ہو کر واپس روانہ کیں
تو چونکہ وہ حامل کتب اجنبی تھا اس لئے بھول کر میرے پاس مسجد میں آیا اور کہنے لگا کہ مولوی محمد حس حسن کا
گھر کدھر ہے۔ میں نے پوچھا کہ کیا کام ۔ کہنے لگا کہ مہر علیشاہ نے مجھ کو کتا بیں دے کر روانہ کیا ہے
کہ مولوی محمد حسن کے والد کو یہ کتابیں شمس بازغہ اور اعجاز اسیح دے آ ۔ پھر میں نے کتابیں لے کر
دیکھیں تو ہر صفحہ ہر سطر پر نوٹ ہوئے ہوئے دیکھے۔ میرے پاس سیف چشتیائی بھی موجود تھی عبارت کو
ملایا تو بعینہ وہ عبارت تھی۔ آپ کا حکم منظور لاکن محمد حسن کا والد کتا بیں نہیں دیتا اور کہتا ہے کہ میرے
رو برو بے شک دیکھ لو مگر مہلت کے واسطے نہیں دیتا۔ خاکسار معذور ہے کیا کرے یا دوسری مجھ سے
پھر بعد اس کے محمد حسن کے بیٹے نے جو اصل وارث ہے مبلغ ہے۔ روپے لے کر وہ دونوں کتا بیں
جن پر محمد حسن متوفی کے نوٹ درج ہیں میرے معتبر کو دے دیں اور اب وہ میرے پاس موجود ہیں جن
سے پیر مہر علی کی چوری ایسی کھلتی ہے جیسا کہ کوئی چور عین نقب لگا ۔ لگاتے وقت پکڑا جائے ۔ فالحمد
لله علی ذالک۔ سچ فرمایا اللہ تعالیٰ نے انی مهین من اراد اهانتک۔ ۱۲ من المؤلف
المسيح
نزول المسيح
۷۴ سمجھتے ہیں کہ گویا پیر صاحب فوت ہو گئے اور اب اُن کو مخاطب کرنا بھی اُن کو وہ
عزت دینا ہے جس کے وہ ہرگز لائق نہیں ہیں لیکن ہم نے مناسب دیکھا کہ ایک
شروع کئے ہوئے مضمون کو انجام دے دیں اور حاشیہ کے پڑھنے سے ناظرین کو
بخوبی معلوم ہو جائے گا کہ جس قدر پیر مہر علی نے اعجاز لمسی پر نکتہ چینی کی ہے یا جو
شمس بازغہ پر نکتہ چینی ہے یہ اُس کی طرف سے نکتہ چینی نہیں ہے بلکہ اصل نکتہ چینی
کرنے والا محمد حسن بھیں ہے اور جب وہ دونوں کتابوں پر نکتہ چینی کر چکا
ایک غلطی ہو گئی کہ ایک خط گولڑی کو بھی لکھا کہ تم نے خاک لکھا کہ جو کچھ محمد حسن کے نوٹ
تھے وہی درج کر دئے۔ اس واسطے گولڑی نے محمد حسن کے والد کو لکھا ہے کہ ان کو کتابیں
مت دکھاؤ کیونکہ شخص ہمارا مخالف ہے اب مشکل بنی کہ محمد حسن کا والد گولڑی کا مرید ہے
بقیه حاشیه
اور اُس کے کہنے پر چلتا ہے۔ مجھ کو نہایت افسوس ہے کہ میں نے گولڑی کو کیوں خط لکھا
جس کے سبب سے سب میرے دشمن بن گئے ۔ براہ عنایت خاکسار کو معاف فرماویں۔
کیونکہ خالی میرا آنا مفت کا خرچ ہے اور کتا بیں وہ نہیں دیتے ۔ فقط ۔
خاکسار شہاب الدین از مقام بھیں تحصیل چکوال
دوسرے خط کی نقل
مکرمی و عظمی و مولائی جناب مولوی عبدالکریم صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
اما بعد خاکسار خیریت سے ہے آپ کی خیریت مطلوب۔ میں آنے سے کچھ انکار نہ کر تا لاکن
کتا بیں نہیں دیتے جن پر نوٹ ہیں۔ یعنی شمس بازغہ اور اعجاز مسیح سیف چشتیائی میں جتنی سخت
زبانی ہے اکثر محمد حسن کی ہے۔ اسی وجہ سے اُس کی موت کا نمونہ ہوا۔ اب میرے خط لکھنے
سے گولڑی خود اقراری ہے چنانچہ یہ کارڈ گولڑی کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے جو اس نے مولوی
لده الله
نزول المسيح
تو اُس نے میری کتاب کے حاشیہ پر مباہلہ کی دعا لکھی یعنی یہ کہ جو شخص ہم دونوں میں ﴿۵﴾
سے جھوٹا ہے اُس کے لئے خدا تعالیٰ کی لعنت اور اُس کا قہر مانگا اور اب تک وہ دعاء
مباہلہ کتاب کے حاشیہ پر خاص اُس کی قلم سے درج ہے چنانچہ فی الفور دعا قبول ہوگئی اور
بعد اس کے وہ ایک سخت بیماری اور سرسام میں مبتلا ہو کر چند روز میں ہی قبر میں جا پڑا اور
کتاب کے چھپنے کی نوبت نہ آئی۔ وہی مضمون اُس کا پیر مہر علی نے اپنے نام سے چھپوایا
اور جس پر حسب درخواست اُس کی جو مباہلہ کے رنگ میں تھی خدا کا قہر گرا یعنی اپنی عزیز
بقیه حاشیه
کرم الدین صاحب کو لکھا ہے۔ غرض گولڑی نے محمد حسن کے والد کو بہت تاکید کی ہے ان کو کتابیں
مت دکھاؤ یعنی اس راقم خاکسار کو ۔ گولڑی کارڈ میں لکھتا ہے کہ محمد حسن کی اجازت سے لکھا گیا مگر
یه اعتراف راستبازی کے تقاضا سے نہیں بلکہ اس لئے کہ یہ بھید ہم پر کھل گیا اس لئے نا چار شرمندہ
ہو کر اقراری ہوا۔ دوسرے خط میں گولڑی کا کارڈ ہے جو اُس نے اپنے ہاتھ سے لکھ کر روانہ کیا ہے
ملاحظہ ہو۔
خاکسار شہاب الدین از مقام بھیں
مولوی کرم الدین کے خط کی نقل
مکرمنا حضرت اقدس مرزا صاحب جی مدظلہ العالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ میں
ایک عرصہ سے آپ کی کتابیں دیکھا کرتا ہوں مجھے آپ کے کلام سے تعشق ہے ۔ میں نے
کئی دفعہ عالم رویا میں بھی آپ کی نسبت اچھے واقعات دیکھے ہیں اکثر آپ کے مخالفین
سے بھی جھگڑا کرتا ہوں ۔ اگر چہ مجھے ابھی تک جناب سے سلسلہ پیری مریدی نہیں ہے کیونکہ
اس بارے میں میرے خیال میں بہت احتیاط درکار ہے جب تک بالمشافہ اطمینان نہ کیا
جاوے بیعت کرنا مناسب نہیں ہوتا لیکن تاہم مجھے جناب سے غائبانہ محبت ہے میں نے
چار پانچ یوم کا عرصہ ہوا ہے کہ جناب کو خواب میں دیکھا ہے آپ نے مجھے مبارکباد فرمائی
حمد اسلام میں لعنت اللہ علی الکاذبین کہنا ایک بد دعا ہے جس کے یہ معنی ہیں کہ جو شخص کا ذب ہے وہ خدا کی
رحمت سے نومید ہو اور اُس کے قہر کے نیچے آجائے ۔ اسی لئے قرآن شریف میں ایسے مردوں یا ایسی عورتوں
کے لئے جن پر مجرم ہونے کا شبہ ہو اور اُن پر اور کوئی گواہ نہ ہو جس کی گواہی سے سزادی جائے ۔ ایسی قسم رکھی
ہے جو مو کد بہ لعنت ہوتا اس کا نتیجہ وہ ہو جو گواہ کے بیان کا نتیجہ ہوتا ہے یعنی سزا اور قہر الہی ۔ منہ
لد لد
نزول المسيح
۷۶ زندگی سے خلاف خواہش اپنی فوت ہو گیا اُسی کے مضمون کی چوری کی ۔ افسوس کہ اس قدر عظیم الشان
معجزہ کے ظاہر ہونے کے بعد بھی پیر مہر علی اپنی شوخی سے باز نہ آیا اور وہ شخص جو اپنے مباہلہ کے اثر سے
مر گیا اُسی کے پلید مال کی چوری کی ۔
اب ہم بعض دوسرے اعتراضات اور شبہات پیر مہر علی شاہ صاحب کے جو در حقیقت محمد حسن متوفی
کے ہیں مع جواب ذیل میں درج کرتے ہیں اور ناظرین سے امیدوار ہیں کہ وہ انصافاً گواہی دیں کہ کیا
بقیه حاشیه
ہے اور کچھ شیرینی بھی عنایت کی ہے اور اُس وقت میرے دل میں دو باتیں تھیں جن کو آپ
نے ۔ نے بیان کر دیا ہے اور اسی خواب کے عالم میں میں یہ کہتا تھا کہ آپ کے کشف کا تو میں
قائل ہو گیا ہوں ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ بعض باتوں کی سمجھ بھی نہیں آتی ہے اس واسطے میرا
خیال ابھی تک جناب کی نسبت یک رُخہ نہیں ہے گو آپ کے صلاح و تورع کا میں قائل
ہوں ۔ میں نے اگلے روز آپ کی کتاب سرمہ چشم آریہ کی ابتدا میں چند اشعار فارسی اور چند
اُردو پڑھے ہیں اور وہ پڑھ کر مجھے رونا آتا تھا اور کہتا تھا کہ کذابوں کی کلام میں کبھی بھی ایسا
درد نہیں ہوتا ۔
کل میرے عزیز دوست میاں شہاب الدین طالب علم کے ذریعہ سے مجھے ایک خط
رجسٹری شده جناب مولوی عبد الکریم صاحب کی طرف سے ملا جس میں پیر صاحب گولڑی کی
سیف چشتیائی کی نسبت ذکر تھا۔ یہاں شہاب الدین کو خاکسار نے بھی اس امر کی اطلاع
دی تھی کہ پیر صاحب کی کتاب میں اکثر حصہ مولوی محمد حسن صاحب مرحوم کے اُن نوٹوں کا
ہے جو مرحوم نے کتاب اعجاز مسیح اور شمس بازغہ کے حواشی پر اپنے خیالات کے ت لکھے تھے وہ
دونوں کتابیں پیر صاحب نے مجھ سے منگوائی تھیں اور اب واپس آ گئی ہیں ۔ مقابلہ کرنے
سے وہ نوٹ باصلہ درج کتاب پائے گئے یہ ایک نہایت سارقانہ کارروائی ہے کہ ایک
فوت شدہ شخص کے خیالات لکھ کر اپنی طرف منسوب کر لئے اور اس کا نام تک نہ لیا۔ اور
طرفہ یہ کہ بعض وہ عیوب جو آپ کی کلام کی نسبت وہ پکڑتے ہیں ۔ پیر صاحب کی کتاب
میں خود اس کی نظیریں موجود ہیں ۔ وہ دونوں کتابیں چونکہ مولوی محمد حسن صاحب
نزول المسيح
یہ اعتراضات دیانت اور تقویٰ اور حق پرستی کی راہ سے کئے گئے ہیں یا بد دیانتی اور ترک تقویٰ اور دھو کہ ۷۷
دہی اور ظلم اور تعصب کے طریق سے لکھے گئے ہیں اور ہم اُن کے تمام اعتراضات اس جگہ بجنسہ اُن کی
عبارت میں ہی نقل کر دیتے ہیں تا خلاصہ کرنے کی حالت میں شبہات پیدا نہ ہوں اور وہ یہ ہیں :۔
نقل مطابق اصل از کتاب سیف چشتیائی صفحہ ۶ و ۷ و ۸
بقیه حاشیه
نبوت اصلیہ کے مدعی ہونے کا ثبوت اور اُس کی تردید
کے باپ کی تحویل میں ہیں اس واسطے جناب کی خدمت میں وہ کتا بیں بھیجنا مشکل ہے۔ کیونکہ ان کا
خیال آپ کے خلاف میں ہے اور وہ کبھی بھی اس امر کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ ہاں یہ ہو سکے گا کہ
ان نوٹوں کو بجنسہ نقل کر کے آپ کے پاس روانہ کیا جائے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی خاص آدمی
جناب کی جماعت سے یہاں آکر خود دیکھ جائے۔ لیکن جلدی آنے پر دیکھا جا سکے گا۔ پیر صاحب کا
ایک کارڈ جو مجھے پرسوں ہی پہنچا ہے باصلہا جناب کے ملاحظہ کے لئے روانہ کیا جاتا ہے جس میں
انہوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مولوی محمد حسن کے نوٹ انہوں نے چرا کر سیف چشتیائی
کی رونق بڑھائی ہے لیکن ان سب باتوں کو میری طرف سے ظاہرفرمایا جانا خلاف مصلحت کیا ہے۔
ہاں اگر میاں شہاب الدین کا نام ظاہر بھی کر دیا جائے تو کچھ مضائقہ نہ ہوگا کیونکہ میں نہیں
چاہتا کہ پیر صاحب کی جماعت مجھ پر سخت ناراض ہو۔ آپ دعا فرماویں کہ آپ کی نسبت میرا
اعتقاد بالکل صاف ہو جاوے اور مجھے سمجھ آ جاوے کہ واقعی آپ ملہم اور مامور من اللہ ہیں۔
جناب مولوی عبدالکریم صاحب ومولانا مولوی نور الدین صاحب کی خدمت میں دست بستہ
السلام علیکم عرض ہے۔ زیادہ لکھنے میں ضیق وقت مانع ہے۔ میاں شہاب الدین کی طرف سے بعد
سلام علیکم مضمون واحد ہے۔ والسلام
خاکسار محمد کرم الدین عفی عنہ از بھیں تحصیل چکوال
مورخہ ۲۱ جولائی ۱۹۰۲ء
مولوی کرم الدین صاحب کو سہوا اس طرف خیال نہیں آیا کہ شہادت کا پوشیدہ کرنا سخت گناہ ہے جس کی
نسبت اثم قلبۂ کا قرآن شریف میں وعید موجود ہے۔ لہذا تقویٰ یہی ہے کہ کسی لوم لائم کی پروانہ کریں اور شہادت
جو اپنے پاس ہو ادا کر دیں۔ سو ہم اس بات سے معذور ہیں جو جرم اخفاء کے ممد و معاون بنیں ۔ اور مولوی کرم الدین
صاحب کا یہ اخفاء خدا کے حکم سے نہیں ہے صرف دلی کمزوری ہے ۔ خدا ان کو قوت دے ۔۱۲ من المؤلف
نزول المسيح
۷۸ دیکھو اشتہار مذکور (۵ نومبر ۱۹۰۱ ء جس کا عنوان ہے ایک غلطی کا ازالہ ) صفحہ (۱) سطر (۱۳) چنانچہ
وہ مکالمات الہیہ جو براہین احمدیہ میں شائع ہو چکے ہیں ۔ اُن میں سے ایک یہ وحی اللہ ہے هو الذى
ارسل رسوله بالهدى و دين الحق ليظهره على الدين كله دیکھو صفحہ ۴۹۸ براہین احمدیہ۔
اس میں صاف طور پر اس عاجز کو رسول کر کے پکارا گیا ہے۔
بقیه حاشیه
دوسرا خط مولوی کرم الدین صاحب بنام حکیم فضل دین صاحب معتبر ایں عاجز
مکرم معظم بندہ جناب حکیم صاحب مدظله العالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ ۳۱ جولائی کولڑ کا گھر پہنچ گیا۔ اُسی وقت سے کار معلومہ کی نسبت
اس سے کوشش شروع کی گئی پہلے تو کتا بیں دینے سے اُس نے سخت انکار کیا اور کہا کہ کتا بیں جعفر زٹلی
کی ہیں اور وہ مولوی محمد حسن مرحوم کا خط شناخت کرتا ہے اور اُس نے بتاکید مجھے کہا ہے کہ فوراً
کتا ہیں لاہور زٹلی کے پاس پہنچا دوں لیکن بہت سی حکمت عملیوں اور طمع دینے کے بعد اُس کو تسلیم
کرایا گیا مبلغ چھ روپیہ معاوضہ پر آخر راضی ہوا اور کتاب اعجاز مسیح کے نوٹوں کی نقل دوسرے نسخہ پر
کر کے اصل کتاب جس پر مولوی مرحوم کی اپنی قلم کے نوٹ ہیں ہمدست حامل عریضہ ابلاغ
خدمت ہے کتاب وصول کر کے اس کی رسید حامل عریضہ کو مرحمت فرمادیں اور نیز اگر موجود ہوں
تو چھ روپے بھی حامل کو دے دیجئے گا تاکہ لڑکے کو دے دئے جاویں اور تا کہ دوسری کتاب شمس بازغہ
کے حاصل کرنے میں دقت نہ ہو۔ کتاب شمس بازغہ کا جس وقت بے جلد نسخہ آپ روانہ فرمائیں
گے فورا اصل نسخہ جس پر نوٹ ہیں اسی طرح روانہ خدمت ہو گا آپ بالکل تسلی فرماویں۔ انشاء اللہ
تعالیٰ ہرگز وعدہ خلافی نہ ہوگی۔ اس لڑکے نے کہا ہے کہ اور بھی مولوی مرحوم کے ہاتھ کے لکھے ہوئے
کئی ایک نوٹ ہیں جو تلاش پر مل سکتے ہیں۔ جس وقت ہاتھ لگے تو اُن کا معاوضہ علیحدہ اُس سے مقرر
کر کے نوٹ قلمی فیضی مرحوم بشرط ضرورت لے کر ارسال خدمت ہوں گے آپ شمس بازغہ کا نسخہ
لڑکے سے مراد محمد حسن متوفی کا لڑکا ہے جو اس کا وارث ہے اُسی نے بقول مولوی کرم دین صاحب
چھ روپے نقد لے کر دونوں کتا ہیں یعنی اعجاز لمسح اور شمس بازغہ جن پر محمد حسن مذکور کے دستخطی نوٹ تھے ہم کو
دے دیں اور مہر علی کی پردہ دری کا یہی موجب ہوا من المؤلّف
نزول المسيح
اقول ۔ یہ آیت سورہ فتح کے رکوع اخیر میں موجود ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت ۷۹
اور آپ کے دین پاک کے غالب کر دینے کا ذکر ہے کوئی عاقل کہہ سکتا ہے کہ اگر کسی شخص کو خواب میں یا
بیداری میں آیت مذکورہ سنائی دے جیسا کہ اکثر حفاظ اور شاغلین کو کثرت استعمال و خیال کے سبب سے ایسا
ہوا کرتا ہے۔ فرض کیا بذریعہ الہام ہی سہی۔ تو کیا وہ شخص بشہادت اس آیت کے رسول کہلوانے کا مجاز
بقیه حاشیه
بہت جلدی منگا کر روانہ فرماویں کیونکہ لڑکا صرف ایک ماہ کی رخصت پر گھر میں آیا ہے۔ اس عرصہ کے
انقضاء پر اس نے کتاب لاہور لے جاتی ہے اور پھر کتاب کا ملنا متعذر ہو جائے گا۔ چکوال سے تلاش
کریں شاید نسخہ مل جاوے تو حامل عریضہ کے ہاتھ روانہ فرماویں اور اپنا آدمی بھی ساتھ بھیج دیں تا کہ
کتاب لے جاوے۔امید ہے کہ میری یہ نا چیز خدمت حضرت مرزا صاحب اور آپ کی جماعت قبول
فرما کر میرے لئے دعاء خیر فرمائیں گے لیکن میرا التماس ہے کہ میرا نام بالفعل ہرگز ظاہر نہ کیا جاوے
تا کہ پھر بھی مجھ سے ایسی مددمل سکے۔ مولوی شہاب الدین کی جانب سے السلام علیکم ۔ والسلام
خاکسار محمد کرم الدین عفی عنہ از بھیں تحصیل چکوال ۳ اگست ۱۹۰۲ء
پیر مہر علی شاہ کے کارڈ کی نقل جس میں وہ اقرار کرتا ہے کہ کتاب سیف چشتیائی
در حقیقت محمد حسن کا مضمون ہے
کارڈ محبی و مخلصی مولوی کرم الدین صاحب سلامت باشند و علیکم السلام ورحمۃ اللہ ۔ اما بعد یک نسخہ بذریعہ
ڈاک یا کسے آدم معتبر فرستادہ خواہد شد۔ آپ کو واضح ہو کہ اس کتاب ( سیف چشتیائی) میں تردید متعلق
تفسیر فاتحہ (یعنی اعجاز مسیح ) جو فیضی صاحب مرحوم و مغفور کی ہے باجازت اُن کے مندرج ہے۔
چنانچه فیما بین تحریر او نیز مشافہ جہلم میں قرار پا چکا تھا بلکہ فیضی صاحب مرحوم کی درخواست پر میں نے
تحریر جواب شمس بازغہ پر مضامین ضرور یہ لاہور میں اُن کے پاس بھیج دئے تھے اور ان کو اجازت دی تھی
کہ وہ اپنے نام پر طبع کرادیو یں ۔ افسوس کہ حیات نے وفا نہ کی اور نہ وہ میرے مضامین مرسلہ لاہور میں
مجھے ملے ۔ آخر الامر مجھ کو ہی یہ کام کرنا پڑا۔ لہذا آپ سے ان کی کتابیں مستعملہ منگوا کر تفسیر کی تردید
اگر اجازت سے یہ کام تھا چوری سے نہیں تھا تو کیوں کتاب میں محمد حسن کا ذکر نہیں کیا گیا کہ اس کی اجازت
سے میں نے اس کے مضمون لکھے ہیں اور کیوں جھوٹ بولا گیا کہ یہ میں نے تالیف کی ہے اور کیوں اپنی کتاب میں
اس کی کوئی تحریر طبع نہیں کی جس میں ایسی اجازت تھی اور کیوں اُس وقت تک خاموش رہا جب تک کہ خدا نے پردہ دری
کر دی اور چوری پکڑی گئی۔ من المؤلف
نزول المسيح
ہو سکتا ہے ۔ ہرگز نہیں۔ ورنہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ
L
عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ نھم کے۔ کے سننے سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بھی اور اصحاب کبار بھی ، ہر ایک سننے والا کیوں نہ ہو جبکہ (رسولہ) کے سننے سے رسول
بن گیا تو (محمد رسول الله ) کے سننے سے محمد رسول اللہ اور (والذين معه ) کے
سننے سے اصحاب کبار اور ( الكفار ) کے سننے سے کفار کیوں نہیں بن سکتا۔ ایسا ہی
بقیه حاشیه
ا الفتح : ٣٠
مندرجہ حسب اجازت سابقہ تغیر ما کی گئی ۔ آئندہ شاید آپ کو یا مولوی غلام محمد صاحب کو تکلیف
اٹھانی ہوگی ۔ والسلام
نقل ان نوٹوں کی جو محمد حسن نے
اعجاز امسیح اور شمس بازغہ پر لکھے تھے
یہ تمام نقل بعینہ ہمارے پاس آگئی ہے جس کو محمد حسن متوفی نے اپنے ہاتھ سے لکھا ہے اور چونکہ یہ
تمام نوٹ وہی ہیں جو کتاب سیف چشتیائی میں لکھے گئے ہیں اس لئے اُن کا اس جگہ نقل کرنا
طوالت سے خالی نہیں مگر اس بات کے گواہ کہ یہی وہ نوٹ ہیں جو محمد حسن نے کتاب اعجاز مسیح اور
شمس بازغہ پر لکھے تھے پانچ آدمی ہیں (۱) پہلے میاں شہاب الدین بھیں جیسا کہ ان کے دونوں
خطوط ہم نقل کر چکے ہیں ۔ (۲) دوسرے مولوی کرم الدین صاحب دوست پیر مہر علی صاحب جن
کا ہم سے کچھ بھی تعلق نہیں جنہوں نے اپنے ہاتھ سے اعجاز لمسیح اور شمس بازغہ کے حاشیہ پر سے یہ
نوٹ نقل کئے ہیں جن کا خط ہم ابھی نقل کر چکے ہیں (۳) مہر علی شاہ کا اپنے ہاتھ کا کارڈ بنام مولوی
کرم الدین صاحب جو ابھی نقل ہو چکا ہے (۴) محمد حسن متوفی کا باپ جس نے وہ دونوں کتابیں
میاں شہاب الدین اور مولوی کرم الدین صاحب کے حوالہ کیں جن پر محمد حسن متوفی کے نوٹ لکھے
ہوئے تھے اور نیز اپنے روبرو یہ نوٹ نقل کرائے ۔ (۵) محمد حسن متوفی کا لڑکا جس نے اپنے گھر
سے اس کام کے لئے کتابیں نکالیں کہ اپنے خسر کو دیوے تا وہ فروخت کراد یوے اور جواب مفصل
حاشیہ میں آگیا ہے ان نوٹوں میں اس نے اپنی جہالت اور تعصب اور شتاب کاری کی وجہ سے
بہت سی قابل شرم غلطیاں کی ہیں لیکن اب مردہ کو ملامت کرنا بے فائدہ ہے۔ اس قدر اس کے
نوٹوں میں فحش غلطیاں ہیں کہ اگر اس کو جلدی سے موت نہ پکڑ لیتی تو وہ ضرور نظر کر کے
نزول المسيح
( أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأَتُوا الزَّكُوةَ ) لے کے سننے سے کوئی دعوی کر سکتا ہے کہ میں نبی و رسول ہوں ۸۱
اور نئی نماز و زکوۃ کا حکم میرے پر نازل ہوا ہے ہرگز نہیں۔ اگر یہ نہیں کر سکتا تو پھر آیت أَرْسَلَ
رَسُولَهُ بِالْهُدی کے الہام ہونے سے بروزی رسالت کو (رسول) کے لفظ سے کس طرح مراد
لے سکتا ہے۔ بینوا وانصفوا - الغرض بر تقدير تسليم الهام بآبیہ مذکورہ کا دیانی کو استحقاق ( رسول )
کہلوانے کا ہرگز نہیں پہنچتا۔ بفرض محال اگر آیت مذکورہ کے سننے سے ( رسول ) کہلوانے کے مستحق
بنیں تو اُسی معنے سے رسول ہوں گے جو معنی آیت مذکورہ میں مراد ہے یعنی رسول اصلی ورنہ دلیل دعویٰ
پر منطبق نہ ہو گی کیونکہ دعوی میں رسول ظلی اور دلیل یعنی (ارسل رسوله ) میں رسول اصلی ع
ہیں تفاوت راه از کجاست تا به کجا
اور نیز (رسولہ) سے رسول ظلی مراد لینے کی تقدیر پر تحریف معنوی کلام الہی میں لازم آوے گی ۔
لهذا استدلال بآیت مسطوره بلند آواز سے پکار رہا ہے کہ کا دیانی رسول اصلی ہونے کا مدعی ہے۔
چنانچہ اس کا للکار کر کہلوانا بھی اس پر شاہد ہے۔ کیونکہ صرف فنافی الرسول ہونا اس کا مقتضی انہیں۔
پھر اسی اشتہار میں متصل عبارت منقولہ بالا کے لکھتے ہیں۔ ” پھر اس کے بعد اسی کتاب میں میری نسبت یہ
وحی اللہ ہے۔ جری اللہ فی حلل الانبیاء یعنی خدا کا رسول نبیوں کے حلوں میں ۔ دیکھو براہین صفحہ ۵۰۴
بقیه حاشیه
الجواب
اڈل یہ وسوسہ پیر جی کا کہ کیوں یہ تمہاری وحی از قبیل اضغاث احلام اور حدیث النفس نہیں ہے۔
اپنی غلطیوں کی حتی المقدور اصلاح کرتا مگر یہ سوال کہ اس قدر جلد تر کیوں موت آگئی اس کا جواب یہی ہے
کہ اس موت کی تین وجہ ہیں۔ اول تو یہی کہ اُس نے ان نوٹوں میں اپنے منہ سے موت مانگی اور اپنے
ہاتھ سے کتاب پر لکھا کہ لعنت اللہ علی الکاذبین۔ چنانچہ جن نوٹوں میں اُس نے فریق کا ذب
خدا کی وحی پر یہ دلیل پیش کرنا قیاس مع الفاروق ہے۔ وہ اپنی کلام میں ہر ایک اختیار رکھتا ہے۔
اُس نے رسول کا لفظ ان رسولوں کے لئے بھی استعمال کیا ہے کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت کمتر
تھے اور آپ کے لئے بھی جو سب سے افضل بلکہ سب کے لئے بطور افعل کے ہیں وہی رسول کا لفظ استعمال ہوا
اور آیات کے معنوں میں تحریف وہ ہے جو انسان کرے نہ کہ جو خود خدا ایک آیت کے دوسرے معنے کرے
وہ بھی تحریف ہے۔ من المؤلف
المزمل : ۲۱ ۲ الفتح : ۲۹
نزول المسيح
اس کا یہی جواب ہے کہ جیسا کہ وحی تمام انبیاء علیہم السلام کی حضرت آدم سے لے کر آنحضرت
۸۲ صلی اللہ علیہ وسلم تک از قبیل اضغاث احلام وحدیث النفس نہیں ہے۔ ایسا ہی یہ وحی بھی ان شبہات
سے پاک اور منزہ ہے۔ اور اگر کہو کہ اُس وحی کے ساتھ جو اس سے پہلے انبیاء علیہم السلام کو ہوئی تھی
معجزات اور پیشگوئیاں ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس جگہ اکثر گذشتہ نبیوں کی نسبت بہت زیادہ
معجزات اور پیشگوئیاں موجود ہیں بلکہ بعض گذشتہ انبیاء علیہم السلام کے معجزات اور پیشگوئیوں کو ان
معجزات اور پیشگوئیوں سے کچھ نسبت ہی نہیں اور نیز ان کی پیشگوئیاں اور معجزات اس وقت محض
بطور قصوں اور کہانیوں کے ہیں مگر یہ معجزات اور پیشگوئیاں ہزار ہا لوگوں کے لئے واقعات چشم دید
ہیں اور اس مرتبہ اور شان کے ہیں کہ اس سے بڑھ کر متصور نہیں یعنی دنیا میں ہزار ہا انسان
پر ہم دونوں فریق میں سے لعنت کی ہے وہ اس وقت ہمارے سامنے رکھے ہیں ۔ ، جو پانچ
گواہوں کی شہادت سے وہی نوٹ ہیں جو اس نے اپنی قلم سے کتاب اعجاز مسیح اور
شمس بازغہ پر لکھے تھے اور خود اصل نوٹ جن کی یہ نقل اس کے باپ نے ان گواہوں کے
حوالہ کی اُس کے گھر میں موجود ہے جو اُس کے مباہلہ کی ایک پختہ نشانی ہے جو باوانا تک
کے چولہ کی طرح زمانہ دراز تک یادگار رہے گی اور یہ مباہلہ جس کے بعد وہ دو ہفتہ بھی
زندہ نہ رہ سکا۔ اُن لوگوں کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے جواب ہے جو کہا کرتے ہیں
کہ ہم اس مباہلہ کو مانیں گے جس کے آخری نتیجہ پر دو تین ہفتہ سے زیادہ طول نہ کھچے ۔
سواب ہم منتظر ہیں کہ وہ اس نشان کو مانتے ہیں یا نہیں اور عجیب تر کہ محمد حسن مباہلہ کے
مرا۔ اسی طرح غلام دستگیر قصوری کا حال ہوا تھا کہ اس نے بھی محمد حسن کی طرح میری
رڈ میں ایک کتاب بنائی اور اس کا نام فتح رحمانی رکھا اور اس کے صفحہ ۲۷ میں جوش میں
آ کر دعا کر دی جس کا یہ خلاصہ ہے کہ یا الہی جو شخص کا ذب ہے اور جھوٹ بول رہا ہے اور
سچ کو چھوڑ رہا ہے اس کو ہلاک کر ۔ آمین ۔ تب ایک مہینہ بھی اس کتاب کے لکھنے
بعد اس کے وہ کتا بیں محمد حسن کے بیٹے سے ہم کو مل گئیں جن پر اصل نوٹ ہیں یعنی محمد حسن کے
بعد
خود دستخطی وہ نوٹ ہیں ۔ منہ
نزول المسيح
اُن کے گواہ ہیں مگر گذشتہ نبیوں کے معجزات اور پیشگوئیوں کا ایک بھی زندہ گواہ پیدا نہیں ۸۳
ہو سکتا باستثناء ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ آپ کے معجزات اور پیشگوئیوں کا میں
زندہ گواہ موجود ہوں اور قرآن شریف زندہ گواہ موجود ہے اور میں وہ ہوں جس کے بعض
معجزات اور پیشگوئیوں کے کروڑہا انسان گواہ ہیں ۔ پھر اگر درمیان میں تعصب نہ ہو تو
کون ایماندار ہے جو واقعات پر اطلاع پانے کے بعد اس بات کی گواہی نہ دے کہ در حقیقت
بقیہ حاشیہ
پر نہ گزر نے پایا تھا کہ آپ ہلاک ہو گیا اس کی یہ کتاب یعنی فتح رحمانی چھپی ہوئی موجود ہے ﴿۸۳
دیکھو صفحہ ۲۶ و ۲۷ اور خدا سے ڈرو۔ یہ دونوں پنجاب کے آدمی ہیں جو اپنے منہ سے مباہلہ
کر کے آپ ہی مر گئے اگر یہ نشان نہیں تو معلوم نہیں ہمارے مخالفوں کے نزدیک نشان کس چیز
کا نام ہے۔ دوسری محمد حسن کی موت کا موجب وہ پیشگوئی ہے جو اعجاز مسیح کے ٹائٹل پیچ پر
لکھی گئی اور وہ یہ ہے ۔ من قام للجواب و تنمر ۔ فسوف يرى انه تندم و تذمر یعنی جو
شخص اس کتاب کے جواب پر آمادہ ہوگا اور پلنگی دکھلائے گا وہ عنقریب دیکھے گا کہ اس کام
سے نامراد رہا اور اپنے نفس کا ملامت گر ہوا اور اس سے بڑھ کر کیا نا مرادی ہو سکتی ہے کہ محمد حسن
حسرت کو ساتھ ہی لے گیا اور مر گیا۔ اور اس ارادہ کو جو کہ وہ عربی کتاب کا عربی میں جواب
لکھے پورا نہ کر سکا اور نہ کچھ شائع کر سکا۔ تیسری محمد حسن کی موت کا موجب وہ دعائے مباہلہ
ہے جو اعجاز مسیح کے صفحہ ۱۹۹ میں کی گئی تھی ۔ چوتھے محمد حسن کی موت کا موجب وہ وحی الہی ہے
جو مدت ہوئی جو دنیا میں شائع ہو چکی یعنی یہ کہ انی مھین من اراد اهانتک یعنی میں اُس کو
ذلیل کروں گا جو تیری ذلت چاہتا ہے ۔ پس چونکہ اس نے اعجاز لمسیح پر قلم اٹھا کر میری ذلت کا
ارادہ کیا اس لئے خدا نے اُس کو ذلیل کر دیا اور اپنے منہ سے موت مانگ کر چند روز میں ہی مر
گیا اور اپنی موت کو ہمارے لئے ایک نشان چھوڑ گیا ۔ فالحمد لله علی ذالک۔ منه
اسی طرح محی الدین لکھو کے والے کا حال ہوا جب اس نے یہ الہام چھپوایا کہ ”مرزا صاحب فرعون
تب اس کی وفات سے پہلے میں نے اس کو بذریعہ ایک خط کے جو اگست ۱۸۹۴ء کو لکھا گیا تھا اطلاع دی کہ اب
وہ فرعون کی طرح اس موسیٰ کے سامنے اپنی سزا کو پہنچے گا۔ چنانچہ انہیں دنوں اور اس کی زندگی میں وہ خط الحق
سیالکوٹ میں چھپا اور پھر اس کے مرنے کے بعد اس نشان کے اظہار کے لئے وہی خط مع اس کی تاریخ وفات
کے اخبار الحکم قادیان مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء میں چھاپا گیا ۔ دیکھو الحکم ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۵ کالم ۲ و ۳ ۔ منہ
نزول المسيح
۸۴ اکثر گذشتہ نبیوں کے معجزات کی نسبت یہ معجزات اور پیشگوئیاں ہر ایک پہلو سے بہت قوی
اور بہت زیادہ ہیں ۔ اور اگر کوئی اندھا انکار کرے تو ہم موجود ہیں اور ہمارے گواہ
موجود ہیں وليس الخبر كالمعاينة ۔ پھر جس حالت میں صدہا نبیوں کی نسبت ہمارے
معجزات اور پیشگوئیاں سبقت لے گئی ہیں تو اب خود سوچ لو کہ اس وحی الہی کو اضغاث
احلام اور حدیث النفس کہنا درحقیقت تمام انبیاء علیہم السلام کی نبوت سے انکار کرنا ہے اور
اگر شک ہو تو خدا تعالیٰ کا خوف کر کے ایک جلسہ کرو اور ہمارے معجزات اور پیشگوئیاں
سنو اور ہمارے گواہوں کی شہادت رویت جو حلفی شہادت ہو گی قلمبند کرتے جاؤ اور پھر اگر
آپ لوگوں کے لئے ممکن ہو تو باستثناء ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں کسی نبی یا ولی
کے معجزات کو ان کے مقابل پیش کرو لیکن نہ قصوں کے رنگ میں بلکہ رویت کے گواہ پیش
کرو۔ کیونکہ قصے تو ہندؤں کے پاس بھی کچھ کم نہیں ۔ قصوں کو پیش کرنا تو ایسا ہے جیسا کہ
ایک گوبر کا انبار مشک اور عنبر کے مقابل پر۔ مگر یاد رکھو کہ ان معجزات اور پیشگوئیوں کی نظیر
جو میرے ہاتھ پر ظاہر ہوئے اور ہو رہے ہیں کمیت اور کیفیت اور ثبوت کے لحاظ سے ہرگز
پیش نہ کر سکو گے ۔ خواہ تلاش کرتے کرتے مر بھی جاؤ ۔ پھر اگر یہ وحی جس کی تائید میں یہ
نشان ظاہر ہوئے خدا کا کلام نہیں ہے تو پھر تو تمہیں لازم ہے کہ دہریہ بن جاؤ اور خدا
تعالیٰ کے تمام نبیوں سے انکار کر دو کیونکہ نبوت کی عمارت کی شکست ریخت جس قدر ہو چکی
ہے اب خدا تعالیٰ ان تازہ معجزات اور پیشگوئیوں سے سب کی مرمت کر رہا ہے اور اب
وہ گزشتہ قصوں کو واقعات کے رنگ میں دکھلا رہا ہے۔ اور منقولات کو مشہودات کا پیرا یہ
پہنا رہا ہے تا جو لوگ شکوک کے گڑھے میں گر گئے ہیں دوبارہ ان کو یقین کا لباس پہناوے
لہذا جو شخص مجھے قبول کرتا ہے وہ تمام انبیاء اور ان کے معجزات کو بھی ۔ کے معجزات کو بھی نئے سرے قبول کرتا
ہے اور جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا اس کا پہلا ایمان بھی کبھی قائم نہیں رہے گا کیونکہ اس
کے پاس نرے قصے ہیں نہ مشاہدات ۔ خدا نمائی کا آئینہ میں ہوں جو شخص میرے