نزول المسیح
حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نزول المسيح
توریت کے فلسفہ کی ایک جڑھ مانی گئی ہے ایک اور کتاب میں سے چرائی گئی ہے جو موسیٰ کے وقت میں
موجود تھی تو گویا ان لوگوں کے خیال میں موسیٰ اور عیسیٰ سب چور ہی تھے۔ یہ تو انبیاء علیہم السلام پر شک ۱
کئے گئے ہیں مگر دوسرے ادیبوں اور شاعروں پر نہایت قابل شرم الزام لگائے گئے ہیں۔ متبتی جو ایک
مشہور شاعر ہے اس کے دیوان کے ہر ایک شعر کی نسبت ایک شخص نے ثابت کیا ہے کہ وہ دوسرے
شاعروں کے شعروں کا سرقہ ہے۔ غرض سرقہ کے الزام سے کوئی بچا نہیں نہ خدا کی کتابیں اور نہ
انسانوں کی کتابیں ۔ اب تنقیح طلب یہ امر ہے کہ کیا در حقیقت ان لوگوں کے الزامات صحیح ہیں؟ اس کا
جواب یہی ہے کہ خدا کے ملہموں اور وحی یا بوں کی نسبت ایسے شبہات دل میں لانا تو بد یہی طور پر
بے ایمانی ہے اور لعنتیوں کا کام۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ کے لئے کوئی عار کی جگہ نہیں کہ بعض کتابوں کی بعض
عبارتیں یا بعض فقرات اپنے ملہموں کے دل پر نازل کرے بلکہ ہمیشہ سے سنت اللہ اسی پر جاری ہے۔
رہی یہ بات کہ دوسرے شاعروں اور ادیبوں کی کتابوں پر بھی یہی اعتراض آتا ہے کہ بعض کی
عبارتیں یا اشعار بلفظها يا بتغيّر ما بعض کی تحریرات میں پائے جاتے ہیں تو اس کا جواب جو ایک
کامل تجربہ کی روشنی سے ملتا ہے یہی ہے کہ ایسی صورتوں کو بجز تو ارد کے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ
جن لوگوں نے ہزار ہا جزیں اپنی بلیغ عبارت کی پیش کر دیں ان کی نسبت یہ ظلم ہو گا کہ اگر پانچ سات یا
دس میں فقرات اُن کی کتابوں میں ایسے پائے جائیں کہ وہ یا اُن کے مشابہ کسی دوسری کتاب میں بھی
ملتے ہیں تو اُن کی ثابت شدہ لیاقتوں سے انکار کر دیا جائے اسی طرح اُن لوگوں کو انصاف سے دیکھنا
چاہیے کہ اب تک ہماری طرف سے بائیں کتابیں عربی فصیح بلیغ میں بطلب مقابلہ تصنیف و شائع ہو چکی
یں اور عربی کے اشتہارات کے علاوہ یں اور کتابوںکے نا یہ ہیں تبلیغ نور ان حصہ اول،
نورالحق خطبہ الہامیہ، حصہ ثانی، اتمام الحجه، طب الهامية البدي اعجاز المسح ، کرامات الصادقة سر الخلافه،
انجام آتھم نجم البدى من الرحمن، حمامة البشرى تحفہ بغداد، البلاغ ، ترغيب المومنين ، لجة النور
"
الله
اله
کلید رساله عربيه حقيقة المهدى، رسالة الطاعون، القصائد قصیدہ رسالہ ہذا، ایک رسالہ عربی بطور
خط ہمراہ نظم اُردو ممانعت جہاد مورخہ ۷ جون ۱۹۰۰ء
نزول المسيح
اس قدر تصانیف عربیہ جو مضامین دقیقہ علمیہ حکمیہ پر مشتمل ہیں بغیر ایک کامل علمی وسعت کے کیونکر
انسان ان کو انجام دے سکتا ہے۔ کیا یہ تمام علمی کتابیں حریری یا ہمدانی کے سرقہ سے طیار ہو گئیں اور
ہزار ہا معارف اور حقائق دینی و قرآنی جو ان کتابوں میں لکھے گئے ہیں وہ حریری اور ہمدانی میں کہاں
ہیں۔ اس قدر بے شرمی سے منہ کھولنا کیا انسانیت ہے۔ یہ لوگ اگر کچھ شرم رکھتے ہوں تو اس شرمندگی
سے جیتے ہی مرجائیں کہ جس شخص کو جاہل اور علم عربی سے قطعا بے خبر کہتے تھے اُس نے تو اس قدر
کتابیں فصیح بلیغ عربی میں تالیف کر دیں مگر خود ان کی استعداد اور لیاقت کا یہ حال ہے کہ قریباً دس برس
ہونے لگے برابر اُن سے مطالبہ ہو رہا ہے کہ ایک کتاب ہی بالمقابل ان کتابوں کے تالیف کر کے
دکھلا ئیں مگر کچھ نہیں کر سکے صرف مکہ کے کفار کی طرح یہی کہتے رہے کہ لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَذَا کہ
اگر ہم چاہیں تو اس کی مانند کہہ دیں لیکن جس حالت میں ان کو گالیاں دینے کے لئے تو خوب فرصت
ہے تو پھر کیا وجہ کہ ایک عربی رسالہ کی تالیف کے لئے فرصت نہیں ہے اور جس حالت میں ہزاروں
اشتہار گالیوں کے چھاپ کر شائع کر رہے ہیں تو پھر کیا وجہ کہ عربی کتاب کے چھاپنے کے لئے ان کے
پاس کچھ نہیں ہے۔ میں خیال نہیں کرتا کہ کوئی عاقل ایسے عذرات ان کے کو قبول کر سکے اور صرف
چند فقرے بیس ہزار فقروں میں سے پیش کر کے یہ کہنا کہ یہ مسروقہ ہیں یہ اس درجہ کی بے حیائی ہے جو
بجز پیر مہر علی شاہ کے کون ایسا کمال دکھلا سکتا ہے۔
اے نادان! اگر علمی اور دینی کتا بیں جو ہزار ہا معارف اور حقائق پر مندرج ہوتی ہیں صرف فرضی
افسانوں کی عبارتوں کے سرقہ سے تالیف ہو سکتی ہیں تو اس وقت تک کس نے آپ لوگوں کا منہ بند کر رکھا
ہے کیا ایسی کتابیں بازاروں میں ملتی نہیں ہیں جن سے سرقہ کر سکو۔ اُن لعنتوں کو کیوں آپ لوگوں نے
ہضم کیا جو در حالت سکوت ہماری طرف سے آپ کے نذر ہوئیں اور کیوں ایک سورۃ کی بھی تفسیر عربی بلیغ
فصیح میں تالیف کر کے شائع نہ کر سکے تا دنیا دیکھتی کہ کس قدر آپ عربی دان ہیں۔ اگر آپ کی نیت بخیر
ہوتی تو میرے مقابل تفسیر لکھنے کے لئے ایک مجلس میں بیٹھ جاتے تا دروغ گو بے حیا کا منہ ایک ہی
ساعت میں سیاہ ہو جاتا۔ خیر تمام دنیا اندھی نہیں ہے آخر سوچنے والے بھی موجود ہیں ۔ ہم نے کئی مرتبہ
یہ بھی اشتہار دیا کہ تم ہمارے مقابلہ پر کوئی عربی رسالہ لکھو پھر عربی زبان جاننے والے اُس کے منصف
نزول المسيح
ٹھہرائے جائیں گے پھر اگر تمہارا رسالہ فصیح بلیغ ثابت ہوا تو میر اتمام دعوئی باطل ہو جائے گا اور میں اب ۶۳
بھی اقرار کرتا ہوں کہ بالمقابل تفسیر لکھنے کے بعد اگر تمہاری تفسیر لفظا ومعنا اعلیٰ ثابت ہوئی تو اُس وقت
اگر تم میری تفسیر کی غلطیاں نکالو تو فی غلطی غلطیاں نکالو تو فی غلطی پانچ روپیہ انعام دوں گا۔ غرض بیہودہ نکتہ چینی سے پہلے یہ
ضروری ہے کہ بذریعہ تفسیر عربی اپنی عربی دانی ثابت کرو کیونکہ جس فن میں کوئی شخص دخل نہیں رکھتا اس فن
میں اُس کی نکتہ چینی قبول کے لائق نہیں ہوتی ۔ معمار معمار کی نکتہ چینی کر سکتا ہے اور حد ادحداد کی مگر
ایک خاکروب کو حق نہیں پہنچتا کہ ایک دانا معمار کی نکتہ چینی کرے۔ آپ کی ذاتی لیاقت تو یہ ہے کہ ایک
سطر بھی عربی نہیں لکھ سکتے ۔ چنانچہ سیف چشتیائی میں بھی آپ نے چوری کے مال کو اپنا مال قرار دیا تو پھر
اس لیاقت کے ساتھ کیوں آپ کے نزدیک شرم نہیں آتی ۔ اے بھلے آدمی پہلے اپنی عربی دانی ثابت کر
پھر میری کتاب کی غلطیاں نکال اور فی غلطی ہم سے پانچ روپیہ لے اور بالمقابل عربی رسالہ لکھ کر میرے
اس کلامی معجزہ کا باطل ہونا دکھلا ۔ افسوس کہ دس برس کا عرصہ گزر گیا کسی نے شریفانہ طریق سے میرا مقابلہ
نہیں کیا۔ غایت کار اگر کیا تو یہ کیا کہ تمہارے فلاں لفظ میں فلاں غلطی ہے اور فلاں فقرہ فلاں کتاب کا
مسروقہ معلوم ہوتا ہے۔ مگر صاف ظاہر ہے کہ جب تک خود انسان کا صاحب علم ہونا ثابت نہ ہو کیونکر اُس
کی نکتہ چینی صحیح مان لی جائے کیا ممکن نہیں کہ وہ خود غلطی کرتا ہو اور جو شخص بالمقابل لکھنے پر قادر نہیں وہ کیوں
کہتا ہے کہ کتاب میں بعض فقرے بطور سرقہ ہیں اگر سرقہ سے یہ امر ممکن ہے تو کیوں وہ مقابل پر نہیں آتا
اور لونمبری کی طرح بھاگا پھرتا ہے۔ اے نادان اول کسی تفسیر کو عربی فصیح میں لکھنے سے اپنی عربی دانی
ثابت کر پھر تیری نکتہ چینی بھی قابلِ توجہ ہو جاوے گی ورنہ بغیر ثبوت عربی دانی کے میری نکتہ چینی کرنا اور
کبھی سرقہ کا الزام دینا اور کبھی صرفی نحوی غلطی کا۔ یہ صرف گوہ کھانا ہے۔اے جاہل بے حیا اول عربی
بلیغ فصیح میں کسی سورۃ کی تفسیر شائع کر پھر تجھے ہر ایک کے نزدیک حق حاصل ہو گا کہ میری کتاب کی
غلطیاں نکالے یا مسروقہ قرار دے۔ جو شخص ہزار ہا جو عربی بلیغ فصیح کی لکھ چکا ہے نہ صرف بیہودہ طور پر
بلکہ معارف حقیقی کے بیان میں، تو کیا صرف انکار سے اس کا جواب ہو سکتا ہے یا جب تک کام کے مقابل
پر کام نہ دکھلایا جاوے۔ صرف زبان کی بک بک حجت ہو سکتی ہے اور اس بات سے کونسی لیاقت ثابت
نزول المسيح
۶۴ ہو سکتی ہے کہ صرف منہ سے یہ کہہ دیں کہ یہ کتاب غلط ہے یا فلاں کتاب سے بعض فقرے اس کے
چرائے گئے ہیں۔ بھلا اس سے اپنا کمال کیا ثابت ہوا اور اگر کمال ثابت نہیں تو کیونکر قبول کیا جائے کہ
نکتہ چینی صحیح ہوگی ۔ بلکہ جو شخص ایسے لائق اور کامل انسانوں پر اعتراض کرتا ہے کہ جو لوگ اپنے کمال کا
کچھ نمونہ دکھا دیتے ہیں اُس سے زیادہ کوئی دیوانہ اور پاگل نہیں ہوتا۔ اگر انسان ایسا سلطان القلم
ہو جائے کہ امور علمیہ اور حکمیہ کو انواع اقسام کی رنگین عبارتوں اور بلیغ فصیح استعارات میں ادا کر سکے
اور اُس کو موہبت الہیہ سے نظم اور نثر میں ایک ملکہ ہو جائے اور تکلف اور عجز باقی نہ رہے تو پھر ایسے
کمال تام کی حالت میں اگر اُس کی عبارتوں میں مناسب مقاموں اور محلوں میں بعض آیات قرآنی
آجائیں یا متقدمین کے بعض امثال یا فقرات آ جاویں تو جائے اعتراض نہ ہوگا کیونکہ اس کی طلاقت
لسانی کا کمال ایک ثابت شدہ امر ہے جو دریا کی طرح بہتا اور ہوا کی طرح چلتا ہے۔ وہ لعنتی کیڑا ہے نہ
آدمی جو خود بے ہن بے ہنر ہو کر ایسے شخص کی بلاغت اور فصاحت پر اعتراض کرے جس نے بہت سی عربی
کتابیں تالیف کر کے بلیغ فصیح عبارت کا معجزہ ثابت کر دکھایا اور ظاہر کر دیا کہ اس کو بلیغ عبارت کی آمد کا
معجزہ بحر ذخار کی طرح دیا گیا ہے۔ اس قسم کے خبیث طبع ہمیشہ ہوتے رہے ہیں جو خدا کی کلام پر بھی
اعتراض کرتے ہوئے نہیں ڈرے اور باوجود تہی مغز ہونے کے نکتہ چینی سے باز نہ آئے ۔ مثلاً جن
خبیث لوگوں نے اعتراض کیا کہ قرآن شریف کی سورۃ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ کے
بعض فقرات دیوان امرء القیس کے ایک قصیدہ کا اقتباس ہے یعنی وہ فقرات اس سے لئے گئے ہیں
ان کو یہ خیال آنا چاہیے تھا کہ قرآن شریف کے وہ تمام قصے پہلی کتابوں کے جو نہایت رنگین عبارت
میں بیان کئے گئے ہیں اور وہ الہیات کے معارف حقائق جو اس میں معجزانہ عبارت میں بیان کئے گئے ہیں وہ
عرب کے کس شاعر کی کلام کا اقتباس ہے۔ پس ایسے شخص اندھے ہیں نہ سوجا کھے جو اس کمال کو نہیں دیکھتے جو ایک
دریا کی طرح بہتا ہے اور ایک دو فقرہ میں تو ارد پا کر بدظنی پیدا کرتے ہیں یہ لوگ اسی مادہ کے آدمی ہیں جیسا کہ وہ
شخص تھا جس کے منہ سے فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَے نکلا تھا اور اتفاقاً وہی آیت نازل ہو گئی تب وہ
مرتد ہو گیا کہ میرا ہی فقرہ قرآن میں داخل کیا گیا ۔ اب پیر مہر علی شاہ صاحب کی کرتوت کو دیکھنا چاہیے کہ خود
القمر : ۲ - المؤمنون : ۱۵
نزول المسيح
تو بمقابلہ ساڑھے باراں جز کی کتاب کے ایک جز بھی نہ لکھ سکے اور اتنی ضخیم کتاب میں سے دو چار فقرے ﴿۲۵﴾
پیش کر دئے کہ یہ فلاں کتاب میں موجود ہیں ۔ اب سوچو کہ یہ کس قدر کمینگی ہے۔ کیا کوئی اہل ادب اس
کو پسند کرے گا۔ ادیب جانتے ہیں کہ ہزار ہا فقرات میں سے اگر دو چار فقرات بطورا اقتباس ہوں
تو اُن سے بلاغت کی طاقت میں کچھ فرق نہیں آتا بلکہ اس طرح کے تصرفات بھی ایک طاقت ہے۔
دیکھو سبعہ معلقہ کے دوشاعروں کا ایک مصرعہ پر توارد ہے اور وہ یہ ہے۔
ایک شاعر کہتا ہے
يقولون لا تهلک اسی و تجمل
اور دوسرا شاعر کہتا ہے یقولون لا تهلک اسی و تجلّد
اب بتلاؤ کہ ان دونوں میں سے چورکون قرار دیا جائے ۔ نادان انسان کو اگر یہ بھی اجازت دی جاوے کہ
وہ چُرا کر ہی کچھ لکھے تب بھی وہ لکھنے پر قادر نہیں ہو سکتا کیونکہ اصلی طاقت اُس کے اندر نہیں مگر وہ شخص جو
مسلسل اور بے روک آمد پر قادر ہے اس کا تو بہر حال یہ معجزہ ہے کہ اُمور علمیہ اور حکمیہ اور معارف حقائق
کو بلا توقف رنگین اور بلیغ فصیح عبارتوں میں بیان کر دے گوگل پر چسپاں ہو کر دس ہزار فقرات بھی کسی
غیر کی عبارتوں کا اُس کی تحریر میں آ جائے کیا ہر یک نادان نبی بلید ایسا کر سکتا ہے اور اگر کر سکتا ہے تو کیا
وجه که با وجود اتنی مدت مدید گزرنے کے پیر مہر علی شاہ صاحب کتاب اعجاز المسیح کی مثل بنانے
پر قادر نہ ہو سکے اور نہایت کار کام یہ کیا کہ دو سو صفحہ کی کتاب میں سے کہ جو چار ہزار سطر اور ساڑھے باراں
مجز ہے ایسے دو چار فقرے پیش کر دئے کہ وہ بعض امثلہ مشہورہ سے یا مقامات وغیرہ کے بعض فقرات
سے تو ارد رکھتے ہیں یا مشابہ ہیں بھلا بتلاؤ کہ اِس میں اُنہوں نے اپنا کمال کیا دکھلایا۔ ایک منصف
انسان سمجھ سکتا ہے کہ جس شخص نے اتنی مدت تک موقعہ پا کر اپنے گوشہ خلوت میں دو چار ورق تک بھی
اعجاز الہی کا نمونہ پیش نہیں کیا تو وہ لاہور کے مقابلہ پر اگر اتفاق ہوتا کیا لکھ سکتا تھا۔ وہ پیر فرتوت
یہ چند فقرے بھی بطور نکتہ چینی آپ پیش نہیں کر سکا بلکہ بد قسمت محمد حسن کے نوٹوں کو چرا کر لکھ دیا جو
مباہلہ کر کے ایسی نکتہ چینی کی حالت میں مر گیا چنانچہ مفصل ذکر اس کا عنقریب آئے گا۔ منہ
نزول المسيح
۲۶﴾ جو اس قدر سہارے کے ساتھ بھی اُٹھ نہ سکا وہ بے سہارے کیونکر اٹھ سکتا یقیناً سمجھو کہ پیر مہر علی
شاہ صاحب محض جھوٹ کے سہارے سے اپنی کوڑ مغزی پر پردہ ڈال رہے ہیں اور وہ نہ صرف
دروغگو ہیں بلکہ سخت دروغگو ہیں اُن کا یہ آخری جھوٹ بھی ہمیں کبھی نہ بھولے گا جس پر انہوں نے
دوبارہ اس کتاب میں بھی اصرار کیا کہ میں لاہور میں وعدہ کے موافق آیا مگر تم قادیان سے باہر نہ
نکلے لیکن جن لوگوں نے اُن کا اشتہار دیکھا ہوگا وہ اگر چاہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ انہوں نے
کمال رو بہ بازی سے مقابلہ سے گریز اختیار کی تھی کیا یہ دیانت کا طریق تھا کہ پیر مہر علی صاحب
نے اپنے اشتہار میں لکھا کہ میں بالمقابل تفسیر عربی فصیح میں لکھنے کے لئے لاہور میں پہنچ گیا ہوں
مگر میری طرف سے یہ شرط ہے کہ اوّل اختلافی عقائد میں زبانی گفتگو ہو اور مولوی محمد حسین
منصف ہوں ۔ پھر اگر منصف مذکور یہ بات کہہ دے کہ عقائد پیر مہر علی شاہ کے درست اور صحیح ہیں
اور انہوں نے اپنے عقائد کا خوب ثبوت دے دیا ہے تو فریق مخالف یعنی مجھ پر لازم ہوگا کہ
بلا توقف پیر مہر علی شاہ سے بیعت کروں پھر بعد اس کے تفسیر نویسی کا بھی مقابلہ ہو جائے گا۔
اب دیکھو یہ کس قدر مکاری ہے جبکہ مولوی محمد حسین اور پیر مہر علی شاہ صاحب نزول مسیح
اور صعود مسیح کے عقیدہ میں اتفاق رکھتے ہیں تو پھر کیونکر ممکن تھا کہ مولوی محمد حسین کے منہ
سے یہ نکلتا کہ مہر علی کے عقائد صحیح نہیں ہیں یا اُس کے دلائل باطل ہیں جبکہ دونوں کے عقائد ایک
ہیں تو پھر وہ پیر مہر علی کی تکذیب کیونکر کر سکتا تھا۔ ہاں بلاغت فصاحت کے امور میں جس کو
اہل اسلام و غیر اہل اسلام جانچ سکتے ہیں کسی دشمن سے بھی دلیری نہیں ہو سکتی کہ ایسے فریق کو اعلیٰ
درجہ کا سارٹیفکیٹ عطا کرے جس کی عبارت گندی اور بودی اور اغلاط نحوی صرفی سے بھری
ہوئی ہو۔ سوکتاب اعجاز لمسیح کی اشاعت سے پیر مہرعلی صاحب کو دوبارہ موقع دیا گیا تھاکہ وہ
اگر ممکن ہو تو اب بھی اپنی علمی لیاقت سے میری اس شان کو کالعدم کر دیں جس سے صدہا آدمی
سلسلہ بیعت میں داخل ہو رہے ہیں مگر وہ بالکل اُس گنگے کی طرح رہ گئے جس پر اشارہ سے بات
نزول المسيح
۶۷ کرنا بھی مشکل ہوتا ہے اور اگر کیا تو یہ کیا کہ دو چار فقرے دو سو صفحہ کی کتاب میں سے پیش کر
دیئے کہ یہ مقامات حریری وغیرہ کے چند فقرات کا سرقہ ہے اور صرف ایک یا دوسہو کا تب کو
صرفی نحوی غلطی قرار دے دیا اور اپنی جہالت سے بعض بلیغ اور صحیح ترکیبوں کو یونہی غیر فصیح اور
غلط سمجھ لیا ہے۔ یہ ہیں گدی نشین اس ملک کے جنہوں نے خواہ مخواہ مولویت کا دم بھر کر
ہمیشہ کے لئے ایک سیاہ داغ اپنے چہرے پر لگا لیا مگر چونکہ پیر مہر علی صاحب نے مجھے مفتری
حاشیہ:۔ میں نے ابھی اسی قدر مضمون لکھا تھا کہ مجھے آج ۲۶ جولائی ۱۹۰۲ء کو موضع بھیں سے
میاں شہاب الدین دوست مولوی محمد حسن بھیں کا خط ملا جس میں اُنہوں نے تحریر کیا ہے
کہ میں پیر مہر علی شاہ کی کتاب دیکھ رہا تھا کہ اتنے میں اتفاقاً ایک آدمی مجھ کو ملا جس کے
پاس کچھ کتابیں تھیں اور وہ مولوی محمد حسن کے گھر کا پتہ پوچھتا تھا اور استفسار پر اُس نے
بیان کیا کہ محمد حسن کی کتابیں پیر صاحب نے منگوائی تھیں اور اب واپس دینے آیا ہوں
میں نے وہ کتا میں جب دیکھیں تو ایک اُن میں اعجاز لمسح تھی جس پر محمد حسن متوفی نے
اپنے ہاتھ سے نوٹ لکھے ہوئے تھے۔ اور ایک کتاب شمس بازغہ تھی اور اُس پر بھی محمد حسن
مذکور کے نوٹ لکھے ہوئے تھے اور اتفاقاً اُس وقت کتاب سیف چشتیائی میرے پاس
موجود تھی جب میں نے ان نوٹوں کا اس کتاب سے مقابلہ کیا تو جو کچھ محمد حسن نے لکھا تھا
بلفظها بغیر کسی تصرف کے پیر مہر علی نے بطور سرقہ اپنی کتاب میں اس کو نقل کر لیا تھا بلکہ
بہ تبدیل الفاظ یوں کہنا چاہیے کہ پیر مہر علی شاہ کی کتاب وہی مسروقہ نوٹ ہیں اس سے
زیادہ کچھ نہیں۔ پس مجھ کو اس خیانت اور سرقہ سے سخت حیرت ہوئی کہ کس طرح اُس
نے اُن تمام نوٹوں کو اپنی طرف منسوب کر دیا۔ یہ ایسی کارروائی تھی کہ اگر مہر علی کو کچھ شرم
ہوتی تو اس قسم کے سرقہ کا راز کھلنے سے مر جاتا نہ کہ شوخی اور ترک حیا سے اب تک
دوسرے شخص کی تالیف کو جس میں اُس کی جان گئی اپنی طرف منسوب کرتا اور اس بد قسمت
مردہ کی تحریر کی طرف ایک ذرہ بھی اشارہ نہ کرتا اور پھر بعد اس کے میاں شہاب الدین
نزول المسيح
۶۸ ٹھہرایا ہے اور چور قرار دیا ہے اور بار بار بطور مباہلہ میرے پر لعنت بھیجی ہے اس لئے
میں اپنی بریت پبلک پر ظاہر کرنے کے لئے تیسری دفعہ پیر مہر علی شاہ صاحب کو موقعہ
دیتا ہوں اور وہ یہ کہ ہم نے ارادہ کیا ہے کہ ہم اس رسالہ کے آخر میں اگر خدا تعالیٰ نے
چاہا
اور نص سے جو
تو چند عربی اشعار لکھیں گے اور پیر مہر علی صاحب ۔ بر مهر علی صاحب سے اور نیز ایک اور شخص ۔
شیعہ ہے اور علی حائری کے نام سے موسوم ہے ان اشعار کی مثل کا مطالبہ کریں گے ۔ اور
بقیه حاشیه
لکھتا ہے کہ میں ہر ایک شخص کو جو مہر علی کی اس خیانت کو دیکھنا چاہے اُس کی یہ قابل شرم چوری
دکھا سکتا ہوں بلکہ اُس نے خود پیر مہر علی شاہ کا دستخطی ایک کارڈ بھیج دیا ہے جس میں وہ اس
چوری کا اقرار کرتا ہے لیکن بعد اس کے یہ بیہودہ جواب دیتا ہے کہ اُس نے اپنی زندگی میں
مجھے اجازت دے دی تھی کہ اپنے نام پر اس کتاب کو چھاپ دیں لیکن یہ عذر بدتر از گناہ
ہے کیونکہ اگر اس کی طرف سے یہ اجازت تھی کہ اُس کے مرنے کے بعد مہر علی اپنے تئیں
اس کتاب کا مؤلف ظاہر کرے تو کیوں مہر علی نے اس کتاب میں اس اجازت کا ذکر نہیں
کیا اور کیوں دعویٰ کر دیا کہ میں نے ہی اس کتاب کو تالیف کیا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ تو
بے ایمانی کا طریق ہے کہ ایک شخص وفات یافتہ کی کل کتاب کو اپنی طرف منسوب کر لیا اور
اُس کا نام تک نہ لیا۔ جس حالت میں محمد حسن نے خدا تعالیٰ کا مقابلہ کر کے اپنے تئیں
اعجاز المسیح کے ٹائٹل پیج کی مندرجہ پیشگوئی انه تندم و تذمر کے موافق ایسا
نا مراد بنایا کہ جان ہی دے دی اور پھر اعجاز لمسیح صفحہ ۱۹۹ کی مباہلا نہ دعا کا مصداق بن کر
اپنے تئیں ہلاکت میں ڈال لیا تو ایسے کشتہ مقابلہ کے احسان کا ذکر کرنا بہت ضروری تھا اور
دیانت کا یہ تقاضا تھا کہ پیر مہر علی شاہ صاف لفظوں میں لکھ دیتا کہ یہ کتاب میری تالیف نہیں
ہے بلکہ محمد حسن کی تالیف ہے اور میں صرف چور ہوں نہ یہ کہ دروغگوئی کی راہ سے خطبہ کتاب
میں اس تالیف کو اپنی طرف منسوب کرتا بلکہ چاہیے تھا کہ اس بد قسمت وفات یافتہ کی بیوہ کے
نزول المسيح
درخواست یہ ہے کہ ان اشعار کی برعایت تعداد و پابندی مضمون نظیر پیش کر کے پیر صاحب ۶۹
اپنی کرامت دکھلاویں۔ اور علی حائری صاحب امام حسین کی کرامت ۔ اگر ایسا کر دکھائیں
اور جس قدر تعداد میں ہم نے یہ شعر لکھے ہیں اور جن مضامین کے متعلق یہ اشعار ہیں ۔ اگر
ان دونوں شرطوں کو بلاغت فصاحت کے پیرا یہ میں یہ دونوں بزرگ یا کوئی اُن میں سے
پورا کر دکھا ئیں گے تو ہم قبول کر لیں گے کہ اس بارے میں ہمارا معجزہ کا دعوی باطل ہے۔
بقیه حاشیه
گزارہ کے لئے اُس کتاب میں سے حصہ رکھ دیتا جس حالت میں محض لاف زنی کے طور پر
اُس نے یہ مشہور کیا ہے کہ میں نے یہ کتاب مفت تقسیم کی ہے تو کس قد ر ضروری تھا کہ وہ
کتاب کے ابتدا میں لکھ دیتا کہ میں اپنا حق تو اس کتاب کے متعلق چھوڑتا ہوں لیکن چونکہ
در اصل یہ کتاب محمد حسن کی تالیف ہے جس کو میں نے بطور سرقہ اپنی طرف منسوب کیا
ہے۔ اس لئے میں اُس کی بیوہ کے گزارہ کے لئے ۴ فی جلد خریداروں سے مانگتا ہوں ۔
تا وہ چکی پیسنے کی مصیبت سے بچے۔ اور اگر وہ ایسا طریق اختیار کرتا اور فی جلد ۴ روصول
کر کے مصیبت زدہ بیوہ کو دیتا تو اس روسیاہی سے کسی قدر بچ جاتا مگر ضرور تھا کہ وہ اس
قابل شرم چوری کا ارتکاب کرتا تا خدا تعالیٰ کا وہ کلام پورا ہو جاتا کہ جو آج سے کئی برس
پہلے میرے پر نازل ہوا اور وہ یہ ہے انی مهین من اراد اهانتک یعنی میں
اُس کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کا ارادہ کرے گا۔ اس شخص نے کتاب سیف
چشتیائی میں میرے پر الزام سرقہ کا لگایا تھا اور سرقہ یہ کہ کتاب اعجاز لمسیح کے تقریباً میں
ہزار فقرہ میں سے دو چار فقرے ایسے ہیں جو عرب کی بعض مشہور مثالیں یا مقامات حریری
وغیرہ کے چند جملے ہیں جو الہامی تو ارد سے لکھے گئے ۔
اور اپنی کرتوت اس کی اب یہ ثابت ہوئی جو محمد حسن مردہ کا سارا مسودہ اپنے نام منسوب
کر لیا اور اُس بد بخت کا ذکر تک نہ کیا۔ اب دیکھو یہ خدا تعالیٰ کا نشان ہے یا نہیں کہ دوچار
نزول المسيح
۷۰ مگر شرط یہ ہے کہ اس تاریخ سے کہ یہ رسالہ شائع ہو ٹھیک ٹھیک عرصہ ہیں یوم تک اسی مقدار اور
اسی بلاغت فصاحت کے لحاظ سے اور انہیں مضامین کے مقابل پر اشعار بنا کر اور طبع کرا کر ملک
میں شائع کر دیں ورنہ اخبار کے ذریعہ سے اُن کا عجز شائع کر دیا جائے گا۔ اور ہم دوبارہ اقرار
کرتے ہیں کہ اگر ان اشعار میں تاریخ معینہ کے اندر وہ ہمارا مقابلہ کر سکیں گے۔ اور اہل علم کی
شہادت سے اُن کے اشعار ہمارے اشعار کے ہم مرتبہ ہوں گے اور تعداد میں بھی برابر
بقیه حاشیه
فقروں کا سرقہ میری طرف منسوب کرنے کے ساتھ ہی خود ایک پوری کتاب کا سارق ثابت ہو گیا۔
اگر اس کا اعتراض صحیح تھا تو کیوں خدا تعالیٰ نے اُس کو رسوا کیا اور جب لوگوں میں مشہور ہو گیا
کہ مہر علی نے ایک مردہ کا مضمون چرا کر کفن دزدوں کی طرح قابل شرم چوری کی ہے اور بعض اُس
کے دوستوں نے اُس کی طرف خط لکھے کہ ایسا کرنا مناسب نہ تھا تو یہ جواب دیا کہ میں نے محمد حسن
مردہ سے اجازت لے لی تھی صاف ظاہر ہے کہ اگر محمد حسن مردہ اجازت دیتا تو اپنی زندگی میں ہی
دیتا مسودہ اس کے پاس بھیجتا نہ یہ کہ اُس کے مرنے کے بعد اُس کی بیوہ کے پاس سے منگوایا جاتا
اور پھر بہر حال یہ ذکر تو کرنا چاہیے تھا کہ میں بذات خود عربیت اور علم ادب سے بے نصیب ہوں
اور یہ مسودات محمد حسن مردہ کے مجھے ملے ہیں مگر کہاں ذکر کیا بلکہ بڑے فخر سے دعوی کیا کہ یہ کتاب
میں نے آپ بنائی ہے۔ دیکھو اہل حق پر حملہ کرنے کا یہ اثر ہوتا ہے کہ مجھے چند فقرہ کا سارق قرار
دینے سے ایک تمام و کمال کتاب کا خود چور ثابت ہو گیا اور نہ صرف چور بلکہ کذاب بھی کہ
ایک گندہ جھوٹ اپنی کتاب میں شائع کیا اور کتاب میں لکھ مارا کہ یہ میری تالیف ہے حالانکہ یہ
اُس کی تالیف نہیں ۔ کیوں پیر جی اب اجازت ہے کہ اس وقت ہم بھی کہہ دیں کہ لَعْنَةُ الله
على الكاذبين۔ رہا محمد حسن پس چونکہ وہ مر چکا ہے اس لئے اُس کی نسبت لمبی بحث کی ضرورت
نہیں وہ اپنی سزا کو پہنچ گیا۔ اُس نے جھوٹ کی نجاست کھا کر وہی نجاست پیر صاحب کے
منہ میں رکھ دی۔ میں نے کتاب اعجاز المسیح کے سر پر بطور پیشگوئی بیان کر دیا تھا کہ جو شخص اس
نزول المسيح
ہونگے تو پھر بلا شبہ ہمارا یہ دعوی باطل ہو جائے گا کہ اعجازی طاقت جو انشاء پردازی اور نظم اے
اور نثر میں ہے یہ بھی خدا کا ایک نشان ہے جو ہمارے مسیح موعود ہونے پر ایک گواہ ہے بلکہ ہم
خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر حلفی وعدہ کرتے ہیں کہ اگر اس عرصہ میں اسی تعداد کے لحاظ سے انہیں
مضامین کی پابندی سے ان کے اشعار مقرر کردہ منصفوں کی شہادت سے جو اہل علم ہوں گے
ہمارے اشعار سے فصاحت بلاغت کے رُو سے بہتر ثابت ہوں تو دونوں مخاطبین کو ایک
بقیه حاشیه
کتاب کے جواب کا ارادہ کرے گا وہی نامرادر ہے گا۔ سواس سے زیادہ کیا نامرادی ہے کہ وہ
اپنی لغو کتاب کو چھاپ ہی نہ سکا اور مر گیا اور پھر اس کے مردار کو چرا کر پیر مہر علی نے اپنی
کتاب میں کھایا اور وہ بھی نامراد رہا کیونکہ مہر علی کی غرض یہ تھی کہ اس کتاب کے لکھنے سے
اپنی مشیخت ظاہر کرے کہ میں بھی عربی خوان ہوں اور ادیب ہوں مگر بجائے ناموری کے
اس کا چور ہونا ثابت ہوا۔ کون اس سے تعجب نہیں کرے گا کہ چور بھی ایسا دلیر چور نکلا کہ مردہ
کی ساری کتاب کو نگل گیا اور ڈکار نہ لیا اور محمد حسن بد قسمت کا ایک دفعہ بھی ذکر نہ کیا۔ اور
ایک دوسرا نشان یہ ہے کہ اسی کتاب اعجاز اسی ۔ عجاز المسیح کے صفحہ 199 میں میں نے یہ دُعا کی تھی
رب ان كنت تعلم ان اعدائى هم الصادقون المخلصون فاهلكني كما
تهلك الكذابون۔ وان كنت تعلم انى منك و من حضرتك فقم لنصرتی۔
ترجمہ یعنی اے میرے خدا اگر تو جانتا ہے کہ میرے دشمن سچے ہیں اور مخلص ہیں پس تو مجھے
ہلاک کر جیسا کہ تو جھوٹوں کو ہلاک کرتا ہے اور اگر تو جانتا ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں تو
دشمن کے مقابل پر میری مدد کرنے کے لئے تو کھڑا ہو جا۔ پس صاف ظاہر ہے کہ اس کتاب
اعجاز لمسیح کے شائع ہونے کے بعد محمد حسن بھیں مقابلہ کے لئے میدان میں نکلا۔ اس لئے
بموجب اس مباہلہ کی دعا کے مارا گیا۔
لده۔
نزول المسيح
۷۲ ایک سو روپیہ انعام دیا جائے گا ان کا اختیار ہے کہ یہ انعام کسی بینک میں پہلے جمع کرا دیں۔
اب بالخصوص میاں مہر علی صاحب کو اس مقابلہ سے بالکل نہیں ڈرنا چاہیے کیونکہ ان کو معلوم
ہو گیا ہے کہ سرقہ کے ذریعہ سے نظم اور نثر طیار ہو سکتی ہے تو گویا اب ان کو اس کام کی گل ہاتھ
آگئی ہے سواب یقین ہے کہ اس کل کی وجہ سے ان کی تمام بز دلی دور ہو جائے گی بلکہ وہ اس
لائق بھی ہو جائیں گے کہ بالمقابل حوصلہ کر کے کسی سورۃ کی تفسیر بھی لکھ سکیں کیونکہ اب تو بات
بقیه حاشیه
اب ہم اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ در حقیقت پیر مہر علی صاحب نے اپنی کتاب
سیف چشتیائی میں جس کو در حقیقت طنبور چشتیا ئی کہنا چاہیے اپنی طرف سے اور اپنے دماغ
سے کام لے کر کچھ نہیں لکھا بلکہ اس میں تمام و کمال چوری کا سرمایہ جمع کر دیا اور چوری بھی مردہ
کے مال کی جو ہر طرح قابل رحم تھا مفصلہ ذیل ثبوت پیش کرتے ہیں۔
نقل خط میاں شہاب الدین ساکن بھیں
پہلے ہم صفائی بیان کے لئے لکھنا چاہتے ہیں کہ میاں شہاب الدین جن کا نام عنوان میں درج ہے۔
ی محمد حسن متوفی کے دوست ہیں اور علاوہ اس کے یہ اس بد قسمت وفات یافتہ کے ہمسایہ بھی ہیں
اور اس کے اسرار سے واقف اور انہیں کی کوشش سے پیر مہر علی شاہ کے سرقہ کا مقدمہ برآمد ہوا
اور بڑی صفائی سے ثابت ہو گیا کہ اس کی کتاب سیف چشتیائی مال مسروقہ ہے اور اس میں مہر علی
کی عقل اور علم کا کچھ بھی دخل نہیں اور بجز اس کے کہ وہ اس کارروائی سے نہ صرف جرم سرقہ کا
مرتکب ہوا بلکہ اُس نے اس شیخنی کو حاصل کرنے کے لئے بہت قابل شرم جھوٹ بولا اور اپنی
کتاب سیف چشتیائی میں اُس مردہ بد قسمت کا نام تک نہیں لیا اور بڑے زور اور دعوئی سے
کہا کہ اس کتاب کا میں مؤلف ہوں چنا نچہ نقل خطوط یہ ہے۔
پہلے خط کی نقل
مرسل یزدانی و مامور رحمانی حضرت اقدس جناب مرزا جی صاحب دام بركاتكم و فيوضكم