ازالہ اَوہام حصہ اول

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 14

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بر ہمو ہو یا بدھ مذہب والا یا آریہ یا کسی اور رنگ کا فلسفی کوئی ایسی الہی صداقت نکال
نہیں سکتا جو قرآن شریف میں پہلے سے موجود نہ ہو ۔ قرآن شریف کے عجائبات کبھی
ختم نہیں ہو سکتے اور جس طرح صحیفۂ فطرت کے عجائب و غرائب خواص کسی پہلے زمانہ
تک ختم نہیں ہو چکے بلکہ جدید در جدید پیدا ہوتے جاتے ہیں یہی حال ان صحف مطہرہ
کا ہے تا خدائے تعالیٰ کے قول اور فعل میں مطابقت ثابت ہو اور میں اس سے پہلے لکھ
۳۲ چکا ہوں کہ قرآن شریف کے عجائبات اکثر بذریعہ الہام میرے پر کھلتے رہتے ہیں اور
اکثر ایسے ہوتے ہیں کہ تفسیروں میں اُن کا نام و نشان نہیں پایا جاتا ۔ مثلاً یہ جو اس
عاجز پر کھلا ہے کہ ابتدائے خلقت آدم سے جس قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
عوام الناس اس کو خیال کرتے ہیں۔ اگر یہ عاجز اس عمل کو مکروہ اور قابل نفرت نہ سمجھتا تو خدائے تعالیٰ
کے فضل و توفیق سے امید قوی رکھتا تھا کہ ان اعجوبہ نمائیوں میں حضرت ابن مریم سے کم نہ رہتا لیکن
مجھے وہ روحانی طریق پسند ہے جس پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قدم مارا ہے اور حضرت مسیح نے
بھی اس عمل جسمانی کو یہودیوں کے جسمانی اور پست خیالات کی وجہ سے جو ان کی فطرت میں
مرکوز تھے باذن و حکم الہی اختیار کیا تھا ور نہ در اصل مسیح کو بھی یہ عمل پسند نہ تھا۔ واضح ہو کہ اس عمل جسمانی
کا ایک نہایت برا خاصہ یہ ہے کہ جو شخص اپنے تئیں اس مشغولی میں ڈالے اور جسمانی مرضوں کے رفع
دفع کرنے کے لئے اپنی دلی و دماغی طاقتوں کو خرچ کرتا رہے وہ اپنی اُن روحانی تاثیروں میں جو روح
پر اثر ڈال کر روحانی بیماریوں کو دور کرتی ہیں بہت ضعیف اور نکما ہو جاتا ہے اور امر تنویر باطن اور تزکیہ
نفوس کا جو اصل مقصد ہے اس کے ہاتھ سے بہت کم انجام پذیر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گو حضرت مسیح
جسمانی بیماروں کو اس عمل کے ذریعہ سے اچھا کرتے رہے مگر ہدایت اور توحید اور دینی استقامتوں کے کامل
طور پر دلوں میں قائم کرنے کے بارے میں ان کی کارروائیوں کا نمبر ایسا کم درجہ کا رہا کہ قریب قریب
نا کام کے رہے لیکن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چونکہ ان جسمانی امور کی طرف توجہ نہیں فرمائی اور
تمام زور اپنی روح کا دلوں میں ہدایت پیدا ہونے کیلئے ڈالا اسی وجہ سے تکمیل نفوس میں سب سے بڑھ کر
رہے اور ہزار ہا بندگانِ خدا کو کمال کے درجہ تک پہنچادیا اور اصلاح خلق اور اندرونی تبدیلیوں میں وہ ید بیضا
دکھلایا کہ جس کی ابتدائے دنیا سے آج تک نظیر نہیں پائی جاتی ۔ حضرت مسیح کے عمل العرب سے وہ
مردے جو زندہ ہوتے تھے یعنی وہ قریب الموت آدمی جو گویا نئے سرے زندہ ہوجاتے تھے وہ بلا توقف

کے زمانہ بعثت تک مدت گزری تھی وہ تمام مدت سورۃ والعصر کے اعداد حروف میں بحساب قمری
مندرج
ہے یعنی چار ہزار سات سو چالیس ۔ اب بتلاؤ کہ یہ دقائق قرآنیہ جس میں قرآن کریم کا ۳۱۳
اعجاز نمایاں ہے کسی تفسیر میں لکھے ہیں۔ ایسا ہی خدائے تعالیٰ نے میرے پر یہ نکتہ معارف
قرآنیہ کا ظاہر کیا کہ اِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ۔ لے کے صرف یہی معنے نہیں کہ ایک
با برکت رات ہے جس میں قرآن شریف اترا بلکہ باوجود ان معنوں کے جو بجائے خود صحیح ہیں اس ۳۱۴
آیت کے بطن میں دوسرے معنے بھی ہیں جو رسالہ فتح اسلام میں درج کئے گئے ہیں۔ اب فرمائیے کہ
یہ تمام معارف حقہ کس تفسیر میں موجود ہیں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ قرآن شریف کے ایک معنے کے ساتھ
چند منٹ میں مر جاتے تھے کیونکہ بذریعہ عمل الترب روح کی گرمی اور زندگی صرف عارضی طور ۳۱۲
پر ان میں پیدا ہو جاتی تھی مگر جن کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ کیا وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے اور
یہ جو میں نے مسمریز می طریق کا عمل الترب نام رکھا جس میں حضرت مسیح بھی کسی درجہ تک مشق رکھتے
تھے یہ الہامی نام ہے اور خدائے تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا کہ یہ عمل الترب ہے اور اس عمل کے عجائبات کی
نسبت یہ بھی الہام ہوا هذا هو الترب الذي لا يعلمون یعنی یہ وہ عمل الترب ہے جس کی اصل
حقیقت کی زمانہ حال کے لوگوں کو کچھ خبر نہیں۔ ورنہ خدائے تعالیٰ اپنی ہر یک صفت میں واحد لاشریک
ہے اپنی صفات الوہیت میں کسی کو شریک نہیں کرتا ۔ فرقان کریم کی آیات بینات میں اس قدر اس مضمون کی
وَلَمْ
تائید پائی جاتی ہے جو کسی پرمخفی نہیں جیسا کہ وہ عزا سمۂ فرماتا ہے الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ ﴿۳۱۳)
يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا -
وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَّا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ - وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا
وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيُوةً وَلَا نُشُورًا - - سورة الفرقان الجز و ۱۸ یعنی خدا وہ خدا ہے جو تمام
زمین و آسمان کا اکیلا مالک ہے کوئی اس کا حصہ دار نہیں ۔ اس کا کوئی بیٹا نہیں اور نہ اس کے ملک
میں کوئی اُس کا شریک اور اسی نے ہر ایک چیز کو پیدا کیا اور پھر ایک حد تک اس کے جسم
اور اس کی طاقتوں اور اس کی عمر کو محدود کر دیا اور مشرکوں نے بجز اس خدائے حقیقی کے
اور اور ایسے ایسے خدا مقرر کر رکھے ہیں جو کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے بلکہ آپ پیدا شدہ اور ۳۱۴
مخلوق ہیں اپنے ضرر اور نفع کے مالک نہیں ہیں اور نہ موت اور زندگی اور جی اُٹھنے کے مالک ہیں
القدر : ۲ ۲ الفرقان : ۴۳

۳۱۵ اگر دوسرے معنی بھی ہوں تو ان دونوں معنوں میں کوئی تناقض پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہدایت
قرآنی میں کوئی نقص عائد حال ہوتا ہے بلکہ ایک نور کے ساتھ دوسرا نور مل کر عظمت فرقانی کی
روشنی نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے اور چونکہ زمانہ غیر محدود انقلابات کی وجہ سے غیر محدود
۳۱۶ خیالات کا بالطبع محرک ہے لہذا اس کا نئے پیرا یہ میں ہو کر جلوہ گر ہونا یا نئے نئے علوم کو
بمنصہ ظہور لانا یا نئے نئے بدعات اور محدثات کو دکھلانا ایک ضروری امر اس کے لئے پڑا
ہوا ہے۔ اب اس حالت میں ایسی کتاب جو خاتم الکتب ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اگر زمانہ
۳۱۷ کے ہر یک رنگ کے ساتھ مناسب حال اس کا تدارک نہ کرے تو وہ ہرگز خاتم الکتب نہیں
له الله
اب دیکھو خدائے تعالیٰ صاف صاف طور پر فرما رہا ہے کہ بجز میرے کوئی اور خالق نہیں بلکہ ایک دوسری آیت
میں فرماتا ہے کہ تمام جہان مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کر سکتا۔ اور صاف فرماتا ہے کہ کوئی شخص موت اور حیات
اور ضرر اور نفع کا مالک نہیں ہو سکتا۔ اس جگہ ظاہر ہے کہ اگر کسی مخلوق کو موت اور حیات کا مالک بنا بناد بنا اور اپنی
صفات میں شریک کر دینا اس کی عادت میں داخل ہوتا تو وہ بطور استثناء ایسے لوگوں کو ضرور باہر رکھ لیتا اور ایسی اعلیٰ
توحید کی ہمیں ہر گز تعلیم نہ دیتا۔ اگر یہ وسواس دل میں گذرے کہ پھر اللہ جل شانہ نے مسیح ابن مریم کی نسبت
اس قصہ میں جہاں پرندہ بنانے کا ذکر ہے تخلق کا لفظ کیوں استعمال کیا جس کے بظاہر یہ معنے ہیں کہ تو پیدا
کرتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس جگہ حضرت عیسیٰ کو خالق قرار دینا بطور استعارہ ہے جیسا کہ اس دوسری آیت
میں فرمایا ہے فَتَبَرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ کے بلا شبہ حقیقی اور سچا خالق خدائے تعالیٰ ہے۔ اور جولوگ
مٹی یا لکڑی کے کھلونے بناتے ہیں وہ بھی خالق ہیں مگر جھوٹے خالق جن کے فعل کی اصلیت کچھ بھی نہیں۔
اور اگر یہ کہا جائے کہ کیوں بطور معجزہ جائز نہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام اذن اور ارادہ الہی سے
حقیقت میں پرندے بنا لیتے ہوں اور وہ پرندے ان کی اعجازی پھونک سے پرواز کر جاتے ہوں تو
اس کا جواب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے اذن اور ارادہ سے کسی شخص کو موت اور حیات اور ضرر اور نفع
کا مالک نہیں بناتا۔ نبی لوگ دعا اور تضرع سے معجزہ مانگتے ہیں ۔ معجزہ نمائی کی ایسی قدرت نہیں رکھتے
جیسا کہ انسان کو ہاتھ پیر ہلانے کی قدرت ہوتی ہے۔ غرض معجزہ کی حقیقت اور مرتبہ سے یہ امر بالاتر
ا المؤمنون : ۱۵

ٹھہر سکتی اور اگر اس کتاب میں مخفی طور پر وہ سب سامان موجود ہے جو ہر یک حالتِ زمانہ کے
لئے درکار ہے تو اس صورت میں ہمیں ماننا پڑے گا کہ قرآن شریف بلا ریب غیر محدود معارف
پر مشتمل ہے اور ہر یک زمانہ کی ضرورات لاحقہ کا کامل طور پر متکفل ہے۔
اب یہ بھی یادر ہے کہ عادت اللہ ہر یک کامل ملہم کے ساتھ یہی رہی ہے کہ عجائبات مخفیہ
فرقان اس پر ظاہر ہوتے رہے ہیں بلکہ بسا اوقات ایک ملہم کے دل پر قرآن شریف کی آیت
الہام کے طور پر القا ہوتی ہے اور اصل معنی سے پھیر کر کوئی اور مقصود اس سے ہوتا ہے۔ جیسا کہ ۳۱۹
مولوی عبداللہ صاحب مرحوم غزنوی اپنے ایک مکتوب میں لکھتے ہیں کہ مجھے ایک مرتبہ
اور ان صفات خاصہ خدائے تعالیٰ میں سے ہے جو کسی حالت میں بشر کومل نہیں سکتیں ۔ معجزہ کی ۳۱۶
حقیقت یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ ایک امر خارق عادت یا ایک امر خیال اور گمان سے باہر اور امید سے
بڑھکر ایک اپنے رسول کی عزت اور صداقت ظاہر کرنے کے لئے اور اس کے مخالفین کے معجز
اور مغلوبیت جتلانے کی غرض سے اپنے ارادہ خاص سے یا اس رسول کی دعا اور درخواست سے آپ
ظاہر فرماتا ہے مگر ایسے طور سے جو اس کی صفات وحدانیت و تقدس و کمال کے منافی و مغائر نہ ہوا اورکہ کسی
دوسرے کی وکالت یا کارسازی کا اس میں کچھ دخل نہ ہو۔
اب هر یک دانشمند سوچ سکتا ہے کہ یہ صورت ہرگز معجزہ کی صورت نہیں کہ خدائے تعالیٰ دائمی
طور پر ایک شخص کو اجازت اور اذن دیدے کہ تو مٹی کے پرندے بنا کر پھونک مارا کر وہ حقیقت میں
جانور بن جایا کریں گے اور ان میں گوشت اور ہڈی اور خون اور تمام اعضا جانوروں کے بن ۳۱۷
جائیں گے۔ ظاہر ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ پرندوں کے بنانے میں اپنی خالقیت کا کسی کو وکیل
ٹھہر سکتا ہے تو تمام امور خالقیت میں وکالت تامہ کا عہدہ بھی کسی کو دے سکتا ہے۔ اس صورت میں
خدائے تعالیٰ کی صفات میں شریک ہونا جائز ہوگا گو اس کے حکم اور اذن سے ہی سہی اور نیز ایسے
خالقوں کے سامنے اور فتشابه الخلق عليهم کی مجبوری سے خالق حقیقی کی معرفت مشتبہ ہو جائے
گی ۔ غرض یہ اعجاز کی صورت نہیں یہ تو خدائی کا حصہ دار بنانا ہے۔
بعض دانشمند شرک سے بچنے کے لئے یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ حضرت مسیح جو پرندے بناتے تھے وہ بہت
دیر تک جیتے نہیں تھے ان کی عمر چھوٹی ہوتی تھی تھوڑی مسافت تک پرواز کر کے پھر گر کر مر جاتے تھے۔

الہام ہوا قلنا یا نار کونی بردًا وسلامًا ۔ مگر میں اس کے معنے نہ سمجھا پھر الہام ہوا قلنا
۳۲۰ یا صبر کونی بردا و سلا ما تب میں سمجھ گیا کہ نار سے مراد اس جگہ صبر ہے اور پھر فرماتے
ہیں کہ ایک دفعہ مجھے الہام ہوا رب ادخلنی مدخل صدق و اخرجنی مخرج صدق
۳۲۱ اور اس سے مراد اصلی معنی نہیں تھے بلکہ یہ مراد تھی کہ مولوی صاحب کو ہستان ریاست کابل سے
پنجاب کے ملک میں بزیر سایہ سلطنت برطانیہ آجائیں گے۔ اسی طرح انہوں نے اپنے
الہامات میں کئی آیات فرقانی لکھی ہیں اور ان کے اصلی معنے چھوڑ کر کوئی اور معنے مراد لئے ہیں۔
لیکن یہ عذر بالکل فضول ہے اور صرف اس حالت میں ماننے کے لائق ہے کہ جب یہ اعتقاد رکھا جائے
کہ ان پرندوں میں واقعی اور حقیقی حیات پیدا نہیں ہوتی تھی بلکہ صرف ظلی اور مجازی اور جھوٹی حیات
جو عمل الترب کے ذریعہ سے پیدا ہو سکتی ہے ایک جھوٹی جھلک کی طرح ان میں نمودار ہو جاتی تھی۔
پس اگر اتنی ہی بات ہے تو ہم اس کو پہلے سے تسلیم کر چکے ہیں ہمارے نزدیک ممکن ہے کہ عمل الترب کے
ذریعہ سے پھونک کی ہوا میں وہ قوت پیدا ہو جائے جو اس دخان میں پیدا ہوتی ہے جس کی تحریک سے
غبارہ اوپر کو چڑھتا ہے۔ صانع فطرت نے اس مخلوقات میں بہت کچھ خواص مخفی رکھے ہوئے ہیں۔
ایک شریک صفات باری ہونا ممکن نہیں اور کونسی صنعت ہے جو غیر ممکن ہے؟۔
اور اگر یہ اعتقاد رکھا جائے کہ اُن پرندوں میں واقعی اور حقیقی حیات پیدا ہو جاتی تھی اور سچ مچ اُن میں
ہڈیاں گوشت پوست خون وغیرہ اعضا بن کر جان پڑ جاتی تھی تو اس صورت میں یہ بھی مانا پڑیگا کہ اُن میں
جاندار ہونے کے تمام لوازم پیدا ہو جاتے ہوں گے اور وہ کھانے کے بھی لائق ہوتے ہونگے اور اُن کی نسل
بھی آج تک کروڑ ہا پرندے زمین پر موجود ہوں گے اور کسی بیماری سے یا شکاری کے ہاتھ سے مرتے ہوں گے تو
ایسا اعتقاد بلا شبہ شرک ہے۔ بہت لوگ اس وسوسہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ اگر کسی نبی کے دعا کرنے سے
کوئی مردہ زندہ ہو جائے یا کوئی جہاد جاندار بن جائے تو اس میں کونسا شرک ہے۔ ایسے لوگوں کو جاننا چاہیے
کہ اس جگہ دعا کا کچھ ذکر نہیں اور دعا کا قبول کرنا یا نہ کرنا اللہ جل شانہ کے اختیار میں ہوتا ہے اور دعا پر
جو فعل مترتب ہوتا ہے وہ فعل الہی ہوتا ہے نبی کا اس میں کچھ دخل نہیں ہوتا اور نبی خواہ دعا کرنے کے بعد فوت
ہو جائے نبی کے موجود ہونے یا نہ ہونے کی اس میں کچھ حاجت نہیں ہوتی ۔ غرض نبی کی طرف سے صرف دعا
ہوتی ہے جو کبھی قبول اور کبھی رڈ بھی ہو جاتی ہے لیکن اس جگہ وہ صورت نہیں ۔ اناجیل اربعہ کے دیکھنے سے

اُن کے بعض مکتوبات اس عاجز کے پاس موجود ہیں انشاء اللہ بوقت ضرورت شائع کئے جائیں گے۔
اب مولوی عبد الرحمان صاحب براہ مہربانی بیان فرمادیں کہ جبکہ سلف صالح کے ۳۲۲
بر خلاف قرآن شریف کے معنے کرنے سے انسان ملحد ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے یہ عاجز
بھی اُن کی نظر میں ملحد ہے کہ خدائے تعالیٰ کے الہام سے بعض آیات کے معانی مخفی ظاہر کرتا
ہے تو پھر مولوی عبداللہ صاحب مرحوم غزنوی کی نسبت جو اُن کے مرشد ہیں کیا فتوی ہے؟ ۳۲۳)
بق
صاف ظاہر ہے کہ مسیح جو جو کام اپنی قوم کو دکھلاتا تھا وہ دعا کے ذریعہ سے ہرگز نہیں تھے اور
قرآن شریف میں بھی کسی جگہ یہ ذکر نہیں کہ مسیح بیماروں کے چنگا کرنے یا پرندوں کے بنانے کے
وقت دعا کرتا تھا بلکہ وہ اپنی روح کے ذریعہ سے جس کو روح القدس کے فیضان سے برکت بخشی گئی تھی
ایسے ایسے کام اقتداری طور پر دکھاتا تھا چنانچہ جس نے کبھی اپنی عمر میں غور سے انجیل پڑھی ہوگی وہ ۳۲۱
ہمارے اس بیان کی بہ یقین تمام تصدیق کرے گا اور قرآن شریف کی آیات بھی بآواز بلند یہی پکار
رہی ہیں کہ مسیح کے ایسے عجائب کاموں میں اس کو طاقت بخشی گئی تھی اور خدائے تعالیٰ نے صاف فرما دیا
ہے کہ وہ ایک فطرتی طاقت تھی جو ہر یک فرد بشر کی فطرت میں موقع ہے مسیح سے اس کی کچھ خصوصیت
نہیں۔ چنانچہ اس بات کا تجربہ اسی زمانہ میں ہو رہا ہے ۔ مسیح کے معجزات تو اس تالاب کی وجہ سے
بے رونق اور بے قدر تھے جو مسیح کی ولادت سے بھی پہلے مظہر عجائبات تھا جس میں ہر قسم کے بیمار اور
تمام مجزوم مفلوج مبروص وغیرہ ایک ہی غوطہ مار کر اچھے ہو جاتے تھے لیکن بعد کے زمانوں میں جو
لوگوں نے اس قسم کے خوارق دکھلائے اُس وقت تو کوئی تالاب بھی موجود نہیں تھا۔
غرض یہ اعتقاد بالکل غلط اور فاسد اور مشرکانہ خیال ہے کہ مسیح مٹی کے پرندے بنا کر اور ان ۳۲۲
میں پھونک مار کر انہیں سچ مچ کے جانور بنا دیتا تھا۔ نہیں بلکہ صرف عمل الترب تھا جو روح کی قوت
سے ترقی پذیر ہو گیا تھا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مسیح ایسے کام کے لئے اس تالاب کی مٹی لاتا تھا جس میں
روح القدس کی تاثیر رکھی گئی تھی۔ بہر حال یہ معجزہ صرف ایک کھیل کی قسم میں سے تھا اور وہ مٹی
در حقیقت ایک مٹی ہی رہتی تھی۔ جیسے سامری کا گوسالہ ۔ فتدبر - فانه نكتة جليلة ما يلقها إلا
ذو حظ عظيم - منه

جن کو ایسے ایسے الہام بھی ہو گئے کہ جو آیتیں خاص پیغمبروں کے حق میں تھیں وہ اُمتی لوگوں
کے حق میں قرار دے دیں۔ چنانچہ دو دفعہ بعض وہ آیتیں جو صحابہ کبار کے حق میں قرآن کریم
میں تھیں اس عاجز کی طرف اپنے خط میں لکھ کر بھیج دیں کہ آپ کی نسبت مجھے یہ الہام ہوا ہے
انہیں میں سے یہ آیات بھی ہیں (۱) قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (۲) أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا
عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ہے اور یہ عاجز کہ جو مولوی عبداللہ غزنوی مرحوم سے محبت اور
حسن ظن رکھتا ہے تو در حقیقت اس کی یہی وجہ ہے کہ اُن کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے الہام
ہوا کہ یہ عاجز من جانب اللہ مامور ہونے والا ہے اور انہوں نے کئی خط لکھے اور اپنے الہامات
متبرکہ ظاہر کئے اور بعض لوگوں کے پاس اس بارے میں بیان بھی کیا اور عالم کشف میں بھی
اپنی یہ مراد ظاہر کی ۔
۳۲۳) ان سوالوں کے جوابات جو متفرق طور پر لوگ پیش کرتے ہیں
سوال ۔ مسیح ابن مریم کا فوت ہونا قرآن شریف سے کہاں ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ دونوں
فقرے آیات کے یعنی رَافِعُكَ إِلَی اور بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ دلالت کر رہے ہیں کہ مسیح
جسم کے ساتھ آسمان کی طرف اٹھایا گیا۔ ایسا ہی یہ آیت کہ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ
وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ سے اسی پر دلالت کر رہی ہے کہ مسیح نہ مصلوب ہوا اور نہ مقتول ہوا۔
الجواب ۔ پس واضح ہو کہ خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائے جانے کے یہی معنے ہیں کہ فوت ہو جانا۔
خدائے تعالیٰ کا یہ کہنا کہ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ ہے اور یہ کہنا کہ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى
ایک ہی معنے رکھتا ہے۔ سوا اس کے جس وضاحت اور تفصیل اور توضیح کے ساتھ قرآن شریف
میں مسیح کے فوت ہو جانے کا ذکر ہے اس سے بڑھ کر متصور نہیں کیونکہ خداوند عز و جل نے
الشمس : ١٠ ٢ البقرة : ۳۲۸۷ النساء : ۱۵۸ الفجر : ۲۹ ۵ آل عمران : ۵۶

عام اور خاص دونوں طور پر مسیح کا فوت ہو جانا بیان فرمایا ہے عام طور پر جیسا کہ وہ فرماتا ہے
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى
اعْقَابِكُمْ لا یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) صرف ایک رسول ہے اور اس سے پہلے ہر یک رسول ۳۲۵
جو آیا وہ گزر گیا اور انتقال کر گیا اب کیا تم اس رسول کے مرنے یا قتل ہو جانے کی وجہ سے دین
اسلام چھوڑ دو گے؟ اب دیکھو یہ آیت جو استدلالی طور پر پیش کی گئی ہے صریح دلالت کرتی ہے کہ
ہر یک رسول کو موت پیش آتی رہی ہے خواہ وہ موت طبعی طور پر ہو یا قتل وغیرہ سے اور گذشتہ
نبیوں میں سے کوئی ایسا نبی نہیں جو مرنے سے بچ گیا ہو۔ سو اس جگہ ناظرین ببداہت سمجھ سکتے
ہیں کہ اگر حضرت مسیح جو گذشتہ رسولوں میں سے ایک رسول ہیں اب تک مرے نہیں بلکہ
زندہ آسمان پر اُٹھائے گئے تو اس صورت میں مضمون اس آیت کا جو عام طور پر ہر یک گذشتہ نبی
کے فوت ہونے پر دلالت کر رہا ہے صحیح نہیں ٹھہر سکتا بلکہ یہ استدلال ہی لغوا اور قابل جرح ہوگا۔
پھر دوسری آیت جو عام استدلال کے طریق سے مسیح ابن مریم کے فوت ہو جانے پر دلالت
کرتی ہے یہ آیت ہے وَمَا جَعَلْتُهُمْ جَسَدً الَّا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خُلِدِينَ کے یعنی
کسی نبی کا ہم نے ایسا جسم نہیں بنایا جو کھانے کا محتاج نہ ہو اور وہ سب مر گئے کوئی اُن میں
سے باقی نہیں ۔ ایسا ہی عام طور پر یہ بھی فرمایا وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ
أَفَأَبِنُ مِتَّ فَهُمُ الْخُلِدُونَ - كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ]
پھر تیسری آیت جو عام استدلال کے طریق سے مسیح کے فوت ہو جانے پر دلالت (۳۲۶)
کرتی ہے یہ آیت ہے وَمِنْكُمْ مَّنْ يُتَوَفَّى وَمِنْكُمْ مَّنْ يُرَدُّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ
لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا سورة الحج الحجز و ۱۷ ۔ یعنی اے بنی آدم ! تم
دوگر وہ ہو ۔ ایک وہ جو پیرانہ سالی سے پہلے فوت ہو جاتے ہیں یعنی پیر فرتوت
ہو کر نہیں مرتے بلکہ پہلے ہی مر جاتے ہیں ۔ دوسرا وہ گروہ جو اس قدر بڑھے
ہو جاتے ہیں جو ایک ارذل حالت زندگی کی جو قابل نفرت ہے اُن میں
ال عمران : ۱۴۵ ۲ الانبياء : ۹ ۳ الانبياء : ۳۵، ۳۶ ۴ الحج : ٦

پیدا ہو جاتی ہے یہاں تک کہ عالم اور صاحب عقل ہونے کے بعد سرا سر نادان بچے
کی طرح بن جاتے ہیں اور تمام عمر کا آموختہ بیک دفعہ سب بھول جاتا ہے۔
اب چونکہ خدائے تعالیٰ نے طرز حیات کے بارے میں بنی آدم کی صرف دو گروہ میں تقسیم
محدود کر دی تو بہر حال حضرت مسیح ابن مریم خدائے تعالی کے تمام خاکی بندوں کی طرح
اس تقسیم سے باہر نہیں رہ سکتے یہ حکماء کا قانون قدرت نہیں جو کوئی اس کو رد کر دے گا یہ تو
سنت اللہ ہے جس کو خود اللہ جل شانہ نے تصریح سے بیان فرما دیا ہے۔
۳۲۷ سواس تقسیم الہی کی رو۔ ں تقسیم الہی کی رو سے لازم آتا ہے کہ یا تو حضرت مسیح مِنْكُمْ مَّنْ يَتَوَفَّی میں داخل
ہوں اور وفات پا کر بہشت بریں میں اُس تخت پر بیٹھے ہوں جس کی نسبت انہوں نے آپ ہی
انجیل میں بیان فرمایا ہے اور یا اگر اس قدر مدت تک فوت نہیں ہوئے تو زمانہ کی تاثیر سے اس
ارذل عمر تک پہنچ گئے ہوں جس میں بباعث بیکاری حواس اُن کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔
اور جو خاص طور پر مسیح کے فوت ہو جانے پر آیات بینات دلالت کر رہی ہیں کچھ ضروری
نہیں کہ ہم ان کو بار بار ذکر کریں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ اگر مسیح ابن مریم اس جماعت مرفوعہ
سے الگ ہے جو دنیا سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہو کر خدائے تعالیٰ کی طرف اٹھائی گئی ہے
تو ان میں جو عالم آخرت میں پہنچ گئے ہرگز شامل نہیں ہو سکتا بلکہ مرنے کے بعد پھر شامل ہوگا
اور اگر یہ بات ہو کہ اُن میں جا ملا اور بموجب آیت فَادْخُلِي فِي عِبْدِي له ان فوت شده
بندوں میں داخل ہو گیا تو پھر انہیں میں سے شمار کیا جاوے گا۔ اور معراج کی حدیث سے
۳۲۸ صاف ثابت ہوتا ہے کہ مسیح اُن فوت شدہ نبیوں میں جاملا اور یحییٰ نبی کے پاس
اس کو مقام ملا ۔ اس صورت میں ظاہر ہے کہ معنے اس آیت کے کہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ
وَرَافِعُكَ إِلَى کے ہے یہ ہوں گے کہ انی متوفیک و رافعك الى عبادی المتوفين |
المقربين و ملحقك بالصلحین ۔ سو عقلمند کے لئے جو متعصب نہ ہو اسی قدر کافی
ہے کہ اگر مسیح زندہ ہی اُٹھایا گیا تو پھر مردوں میں کیوں جا گھسا ۔ ہاں اس قدر ذکر کرنا
اور بھی ضروری ہے کہ جیسے بعض نادان یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ آیات ذو معنیین ہیں یہ
الفجر: ۳۰ ۲ آل عمران: ۵۶

خیال سراسر فاسد ہے مومن کا یہ کام نہیں کہ تفسیر بالرائے کرے بلکہ قرآن شریف کے بعض
مقامات بعض دوسرے مقامات کے لئے خود مفسر اور شارح ہیں۔ اگر یہ بات سچ نہیں کہ مسیح کے
حق میں جو یہ آیتیں ہیں کہ انی متوفیک اور فلما تو فیتنی یہ در حقیقت مسیح کی موت پر ہی
دلالت کرتی ہیں بلکہ ان کے کوئی اور معنے ہیں تو اس نزاع کا فیصلہ قرآن شریف سے ہی کرانا چاہیے۔
اور اگر قرآن شریف مساوی طور پر کبھی اس لفظ کو موت کے لئے استعمال کرتا ہے اور کبھی ان معنوں
کے لئے جو موت سے کچھ علاقہ نہیں رکھتے تو محل متنازعہ فیہ میں مساوی طور پر احتمال رہے گا اور اگر ۳۲۹
ایک خاص معنے اغلب اور اکثر طور پر مستعملات قرآنی میں سے ہیں تو انہی معنوں کو اس مقام بحث
میں ترجیح ہوگی اور اگر قرآن شریف اوّل سے آخر تک اپنے گل مقامات میں ایک ہی معنوں کو
استعمال کرتا ہے تو محل مسحوث فیہ میں بھی یہی قطعی فیصلہ ہوگا کہ جو معنے توفی کے سارے قرآن
شریف میں لئے گئے ہیں وہی معنے اس جگہ بھی مراد ہیں کیونکہ یہ بالکل غیر ممکن اور بعید از قیاس
ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے بلیغ اور فصیح کلام میں ایسے تنازع کی جگہ میں جو اس کے علم میں ایک
معرکہ کی جگہ ہے ایسے شاذ اور مجہول الفاظ استعمال کرے جو اس کے تمام کلام میں ہرگز استعمال
نہیں ہوئے ۔ اگر وہ ایسا کرے تو گویا وہ خلق اللہ کو آپ ورطۂ شبہات میں ڈالنے کا ارادہ رکھتا
ہے۔ اور ظاہر ہے کہ اس نے ہرگز ایسا نہیں کیا ہو گا یہ کیوں کر ممکن ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنے قرآن
کریم کے تیس مقام میں تو ایک لفظ کے ایک ہی معنی مراد لیتا جاوے اور پھر دو مقام میں جو زیادہ
تر محتاج صفائی بیان کے تھے کچھ اور کا اور مراد لے کر آپ ہی خلق اللہ کو گمراہی میں ڈال دے۔
اب اے ناظرین! آپ پر واضح ہو کہ اس عاجز نے اول سے آخر تک تمام وہ الفاظ جن ۳۳۰
میں توفی کا لفظ مختلف صیغوں میں آگیا ہے قرآن شریف میں غور سے دیکھے تو صاف
طور سے کھل گیا کہ قرآن کریم میں علاوہ محل متنازعہ فیہ کے یہ لفظ تیئیس جگہ لکھا ہے اور
ہر یک جگہ موت اور قبض روح کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے اور ایک بھی ایسا مقام نہیں

نام سورة
جس میں توفی کا لفظ کسی اور معنے پر استعمال کیا گیا ہو اور وہ یہ ہیں :۔
الجزو آیت قرآن کریم
نساء
نمبر حَتَّى يَتَوَقَّهُنَّ الْمَوْتُ
ال عمران
نمبر وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ
سجدة
نساء
مؤمن
النحل
قُلْ يَتَوَفَّكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ
إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ
۲۴ فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ
الَّذِينَ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ
بقر
انعام
اعراف
//
۱۴ تَتَوَفَّهُمُ الْمَلَكَةُ طَيِّبِينَ
يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ
يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ
تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا
A
رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَهُمْ
التوبة
//
☆
تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ
يَتَوَفَّى
سورة محمد صلعم | ٢٦ فَكَيْفَ إِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلَئِكَةُ يَضْرِبُونَ وُجُوهَهُمْ
يونس
وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ
يوسف
۱۳ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ
رعد
أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ
مؤمن
وَمِنْكُمْ مَّنْ يُتَوَفَّى
//
۲۴ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ *
نحل
ثُمَّ يَتَوَفَّكُمْ
حج
وَمِنْكُمْ مَّنْ يُتَوَفَّى
زمر
۲۴ اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتُ فِي
الانفال چاہیے التوبة سہواً درج ہوا ہے۔ یہ آیت نمبر ۵ پر آچکی ہے سہواً دوبارہ درج ہوئی ہے

نام سورة
الجزء آیت قرآن کریم
زمر
الانعام
ازالہ اوہام حصہ اول
۲۴ مَنَامِهَا فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ
الْأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى
هُوَ الَّذِي يَتَوَفَّكُمْ بِالَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ
بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيْهِ لِيُقْضَى أَجَلٌ مُّسَمًّى *
اب ظاہر ہے کہ ان تمام مقامات قرآن کریم میں توفی کے لفظ سے موت اور قبض روح ہی
مراد ہے اور دو مؤخر الذکر آیتیں اگر چہ بظاہر نیند سے متعلق ہیں مگر در حقیقت ان دونوں آیتوں میں
بھی نیند نہیں مراد لی گئی بلکہ اس جگہ بھی اصل مقصد اور مدعاموت ہے اور یہ ظاہر کرنا منظور ہے کہ
نیند بھی ایک قسم کی موت ہی ہے اور جیسی موت میں روح قبض کی جاتی ہے نیند میں بھی روح ہے قبض
کی جاتی ہے۔ سوان دونوں مقامات میں نیند پر توفی کے لفظ کا اطلاق کرنا ایک استعارہ ہے جو بہ
نصب قرینه نوم استعمال استعمال کیا گیا ہے یعنی صاف لفظوں میں نیند کا ذکر کیا گیا ۔ نیند کا ذکر کیا گیا ہے تا ہر ایک شخص سمجھ
لیوے کہ اس جگہ توفی سے مراد حقیقی موت نہیں ہے بلکہ مجازی موت مراد ہے جو نیند ہے۔ یہ بات ۳۳۳)
ادنی ذی علم کو بھی معلوم ہوگی کہ جب کوئی لفظ حقیقت مسلمہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے یعنی
ایسے معنوں پر جن کے لئے وہ عام طور پر موضوع یا عام طور پر مستعمل ہو گیا ہے تو اس جگہ متکلم
کے لئے کچھ ضروری نہیں ہوتا کہ اس کی شناخت کے لئے کوئی قرینہ قائم کرے کیونکہ وہ ان معنوں
میں شائع متعارف اور متبادر الف اور متبادر الفہم ہے لیکن جب ایک متکلم کسی لفظ کے معانی حقیقت مسلمہ سے
پھیر کر کسی مجازی معنی کی طرف لے جاتا ہے تو اس جگہ صراحتا یا کنا بتا یا کسی دوسرے رنگ کے
پیرایہ میں کوئی قرینہ اس کو قائم کرنا پڑتا ہے تا اس کا سمجھنا مشتبہ نہ ہو اور اس بات کے دریافت کے
لئے کہ متکلم نے ایک لفظ بطور حقیقت مسلمہ استعمال کیا ہے یا بطور مجاز اور استعارہ نادرہ کے بھی
کھلی کھلی علامت ہوتی ہے کہ وہ حقیقت مسلمہ کو ایک متبادر اور شائع و متعارف لفظ سمجھ کر
اس فہرست میں سورۃ یونس آیت نمبر ۱۰۵ ( الَّذِي يَتَوَفكُمْ ) درج ہونے سے رہ گئی ہے۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی