ازالہ اَوہام حصہ اول

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 13

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۸۶ ہم نے اُتارے ہیں اور مراد اس سے کوئی اور رکھی گئی ہے تو اس سے ظاہر ہے کہ عادت اللہ اسی
طرح پر واقع ہے کہ اتر نا کسی چیز کا بیان فرماتا ہے اور اصل مقصود اس اُترنے سے کچھ اور ہی
ہوتا ہے۔ انصاف کرنا چاہیے کہ کیا حضرت مسیح کا آسمان سے اتر نا ان آیات کی نسبت زیادہ
صفائی سے بیان کیا گیا ہے؟ بلکہ مسیح کا اُتر نا صرف بعض حدیثوں کی رو سے خیال کیا جاتا ہے
اور حدیثیں بھی ایسی ہیں جن میں آسمان کا ذکر ہی نہیں صرف اُترنا لکھا ہے لیکن گدھوں اور
بیلوں کا آسمان سے اتر نا قرآن کریم آپ فرما رہا ہے ۔ پس سوچ کر دیکھو کہ کس طرف کو ترجیح
ہے اگر حضرت مسیح کا آسمان سے اتر نا صرف اس لحاظ سے ضروری سمجھا جاتا ہے تو اس سے
زیادہ صاف گدھوں اور بیلوں کا اُترنا ہے۔ اگر ظاہر پر ہی ایمان لانا ہے تو پہلے
گدھوں اور بیلوں پر ایمان لاؤ کہ وہ حقیقت میں آسمان سے اُترتے ہیں یا اپنا پیچھا چھڑانے
کے لئے یوں کرو کہ اَنْزَلْنَا کے لفظ کو مضارع استقبال کے معنوں پر حمل کر کے آیت کی اس
طرح پر تفسیر کر لو کہ آخری زمانہ میں جب حضرت مسیح آسمان سے اُتریں گے تو ساتھ ہی بہت
سے گدھے خاص کر سواری کا گدھا ایسا ہی بہت سے بیل اور گھوڑے اور خچریں اور لوہا بھی
۲۸۷ آسمان سے اُترے گا تا آیات اور حدیث کی معانی میں پوری تطبیق ہو جائے ورنہ ہر یک شخص
اعتراض کرنے کا حق رکھتا ہے کہ قرآن شریف میں کیوں معنے آیات کے ظاہر سے باطن کی
طرف پھیرے جاتے ہیں اور حدیثوں میں جو حضرت عیسیٰ کے اترنے کے بارے میں وہی الفاظ
ہیں کیوں اُن کے ظاہری معنے اپنی حد سے بڑھ کر قبول کئے جاتے ہیں حالانکہ قرائن قویہ
سے ثابت ہو رہا ہے کہ مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر ہرگز نہیں گیا اور نہ آسمان کا لفظ اس آیت میں
موجود ہے بلکہ لفظ تو صرف یہ ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى -
پھر دوسری جگہ ہے بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ۲ے جس کے یہ معنے ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے مسیح
کو موت دے کر پھر اپنی طرف اٹھا لیا جیسا کہ یہ عام محاورہ ہے کہ نیک بندوں کی
نسبت جب وہ مر جاتے ہیں یہی کہا کرتے ہیں کہ فلاں بزرگ کو خدائے تعالیٰ نے
ال عمران : ۵۶ ۲ النساء: ۱۵۹

اپنی طرف اُٹھا لیا ہے جیسا کہ آیت ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ کے اسی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔
خدائے تعالیٰ تو ہر جگہ موجود اور حاضر ناظر ہے اور جسم اور جسمانی نہیں اور کوئی جہت نہیں
رکھتا پھر کیوں کر کہا جائے کہ جو شخص خدائے تعالیٰ کی ط ہ جو شخص خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھایا گیا ضرور اس کا جسم آسمان
میں پہنچ گیا ہو گا ۔ یہ بات کس قدر صداقت سے بعید ہے راستباز لوگ روح اور روحانیت کی رو
سے خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھائے جاتے ہیں نہ یہ کہ اُن کا گوشت اور پوست اور اُن کی ہڈیاں ۲۸۸
خدائے تعالی تک پہنچ جاتی ہیں۔ خدائے تعالیٰ خود ایک آیت میں فرماتا ہے لَنْ يَنَالَ الله
لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ کے یعنی خدائے تعالیٰ تک
گوشت اور خون قربانیوں کا ہرگز نہیں پہنچتا بلکہ اعمال صالحہ کی روح جو تقویٰ اور طہارت
ہے وہ تمہاری طرف سے پہنچتی ہے۔
خواه
اس تمام تقریر سے ایک سچائی کے طالب کے لئے ایک پوری پوری اطمینان اور تسلی ملتی
ہے کہ جہاں جہاں قرآن شریف اور حدیث میں کسی مجسم چیز کا آسمان سے اتارا جانا لکھا ہے
ہ حضرت مسیح ہیں یا اور چیزیں ، وہ سب الفاظ ظاہر پر ہرگز محمد حاظ ظاہر پر ہرگز محمول نہیں ہیں چنانچہ ہمارے
علماء بھی ایک مسیح کو باہر نکال کر باقی تمام مقامات میں ظاہر معانی کو باطن کی طرف پھیر لیتے
ہیں فقط مسیح کی نسبت کچھ ایسی ضد اور چڑ ان کی طبیعتوں میں بیٹھ گئی ہے کہ بجز اس کے راضی
نہیں ہوتے کہ اُن کے جسم کو آسمان پر پہنچاویں اور پھر کسی نامعلوم زمانہ میں اُسی جسم کا آسمان
سے اُتر نا یقین کریں ۔
ہمارے علماء خدائے تعالیٰ ان کے حال پر رحم کرے ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کے ۲۸۹
مرتبہ وشان کو نہیں دیکھتے کہ سب سے زیادہ خدائے تعالیٰ کا انہیں پر فضل تھا مگر باوجود یکہ
آنحضرت کے رفع جسمی کے بارہ میں یعنی اس بارہ میں کہ وہ جسم کے سمیت شب معراج میں
آسمان کی طرف اُٹھائے گئے تھے تقریبا تمام صحابہ کا یہی اعتقاد تھا جیسا کہ مسیح کے اُٹھائے جانے کی
نسبت اس زمانہ کے لوگ اعتقاد رکھتے ہیں یعنی جسم کے ساتھ اُٹھائے جانا اور پھر جسم کے ساتھ اترنا
الفجر: ۲۹ ۲ الحج : ٣٨

لیکن پھر بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس بات کو تسلیم نہیں کرتیں اور کہتی ہیں کہ وہ ایک
رویا صالح تھی اور کسی نے حضرت عائشہ صدیقہ کا نام نعوذ باللہ ملحدہ یا ضالہ نہیں رکھا اور نہ اجماع
کے برخلاف بات کرنے سے اُنہیں ٹوٹ کر پڑ گئے ۔ اب اے منصفو! اے حق کے طالبو! اے
خدائے تعالیٰ سے ڈرنے والے بندو! اس مقام میں ذرہ ٹھہر جاؤ !!! اور آہستگی اور تدبر سے
خوب غور کرو کہ کیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا آسمان پر جسم کے ساتھ چڑھ جانا اور پھر جسم
کے ساتھ اُترنا ایسا عقیدہ نہیں ہے جس پر صدر اول کا اجماع تھا اور بعض صحابی جو اس اجماع
۲۹۰ کے مخالف قائل ہوئے کسی نے اُن کی تکفیر نہیں کی ۔ نہ ان کا نام ملحد اور ضال اور ماول مخطی
رکھا۔ پھر یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جسمانی معراج کا مسئلہ بالکل
مسیح کے جسمانی طور پر آسمان پر چڑھنے اور آسمان سے اُترنے کا ہم شکل ہے اور ایک ہم شکل
مقدمہ کے بارہ میں بعض صحابہ جلیلہ کا ہماری رائے کے مطابق رائے ظاہر کرنا در حقیقت
ایک دوسرے پیرایہ میں ہماری رائے کی تائید ہے یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی معراج کی نسبت انکار کرنا در حقیقت اور در پردہ مسیح
کے جسمانی رفع و معراج سے بھی انکار ہے۔ سو ہر یک ایسے مومن کے لئے جو آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور عزت مسیح کی عظمت اور عزت سے برتر و بہتر سمجھتا ہے طریق ادب
یہی ہے کہ یہ اعتقاد رکھے کہ جو مرتبہ قرب اور کمال کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جائز
نہیں وہ مسیح کے لئے بھی بوجہ اولی جائز نہیں ہوگا کیونکہ جس حالت میں مسلمانوں کا عام طور پر
یہ مذہب ہے کہ مسیح ابن مریم آخری زمانہ میں ایک اُمتی بنکر آئے گا ۔ اور مقتدی ہوگا نہ
۲۹۱ مقتدا یعنی نماز میں ۔ پس اس صورت میں صاف ظاہر ہے کہ اس شخص کا درجہ کہ جو
آخر امتی بن کر آئے گا اُس دوسرے شخص کے درجہ سے نہایت ہی کمتر اور فروتر ہونا
چاہیے جس کو اُمتی کا نبی اور رسول اور پیشوا ٹھہرایا گیا ہے یعنی ہمارے سید و مولی رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اور بڑے تعجب کا مقام ہو گا کہ ایک اُمتی کی وہ تعریفیں کی جائیں

جو اس کے رسول کی نہیں کی گئیں۔ اور وہ عظمت اس امتی کو دی جائے جو اس کے رسول کو نہیں دی گئی۔
اور اگر یہ کہو کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اُمتی کر کے کہاں پکارا گیا ہے تو میں کہتا ہوں کہ
صحیح بخاری کی وہ حدیث دیکھو جس میں اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ موجود ہے ۔ اس میں کچھ شک
نہیں کہ منکم کے خطاب کے مخاطب اُمتی لوگ ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
سے دنیا کے اخیر تک ہوتے رہیں گے۔ اب ظاہر ہے کہ جب مخاطب صرف اُمتی لوگ
ہیں اور یہ امتیوں کو خوشخبری دی گئی کہ ابن مریم جو آنے والا ہے وہ تم میں سے ہی ہوگا اور تم
میں سے ہی پیدا ہو گا تو دوسرے لفظوں میں اس فقرے کے یہی معنے ہوئے کہ وہ ابن مریم
جو آنے والا ہے کوئی نبی نہیں ہوگا بلکہ فقط امتی لوگوں میں سے ایک شخص ہوگا۔
اب سوچنا چاہیے کہ اس سے بڑھ کر اس بات کے لئے اور کیا قرینہ ہو گا کہ ابن مریم سے
اس جگہ وہ نبی مراد نہیں ہے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی کیونکہ نبوت ایک عطاء غیر مجذوذ ہے
اور نبی کا اس عطا سے محروم و بے نصیب کیا جانا ہرگز جائز نہیں اور اگر فرض کر لیں کہ وہ نبی
ہونے کی حالت میں ہی آئیں گے اور بحیثیت نبوت نزول فرمائیں گے تو ختم نبوت اس کا
مانع ہے۔ سو یہ قرینہ ایک بڑا بھاری قرینہ ہے بشرطیکہ کسی کے دل و دماغ میں خدا داد تقوی و
فہم موجود ہو۔
نكم
میرے دوست مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب اپنے ایک خط میں مجھے لکھتے ہیں کہ اگر
آپ کا مثیل موعود ہونا مان لیا جائے تو پھر بخاری و مسلم و دیگر صحاح علمی و بے کار ہو جا جائیں گی
اور ایک سخت تفرقہ اُمہات مسائل دین میں پڑے گا۔ سواوّل میں ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ یہ
میرے دوست و ہی مولوی صاحب ہیں کہ جو اپنے اشاعۃ السنۃ نمبرے جلد سات میں امکانی طور
پر اس عاجز کا مثیل مسیح اور پھر موعود بھی ہونا تسلیم کر چکے ہیں کیونکہ براہین احمدیہ میں جس کا ۲۹۳
مولوی صاحب نے ریویو لکھا ہے ان دونوں دعووں کا ذکر ہے یعنی اس عاجز نے براہین میں
صاف اور صریح طور پر لکھا ہے کہ یہ عاجز مثیل مسیح ہے اور نیز موعود بھی ہے۔ جس کے آنے
کا وعدہ قرآن شریف اور حدیث میں روحانی طور پر دیا گیا ہے۔

اب مجھے مولوی صاحب کے اس بیان پر کہ اس عاجز کے مثیل مسیح ماننے سے صحیح بخاری و
صحیح مسلم بے کار ہو جائیں گی دینی عقائد میں ابتری پڑ جائے گی سخت تعجب ہے کیونکہ میں نے
اب ان رسالوں میں کوئی نئی بات تو نہیں لکھی۔ یہ تو وہی پرانی باتیں ہیں جو میں اس سے پہلے
براہین احمدیہ میں لکھ چکا ہوں جن کی نسبت مولوی صاحب موصوف اپنے ریویو کے معرض
بیان میں سکوت اختیار کر کے اس عاجز کی صداقت دعوی کی نسبت شہادت دے چکے ہیں بلکہ
امکانی طور مثیل مسیح ہونا اس عاجز کا اپنے صریح : اپنے صریح بیان سے تسلیم کر چکے ہیں ۔ ہاں اس رسالہ میں
میں نے خدائے تعالیٰ سے علم قطعی ویقینی پا کر برا ہے براہین احمدیہ کے مضمون سے اس قدر زیادہ لکھا
ہے کہ مسیح ابن مریم مثالی اور ظلی وجود کے ساتھ آئے گا نہ وہی اصلی مسیح ۔ سو میں نے اجماعی
عقیدہ کی (اگر اجماع فرض کیا جائے ) ایک تفسیر کی ہے نہ اس کے برخلاف کچھ کہا ہے اور
مولوی صاحب کو معلوم ہوگا کہ بر خلاف اجماع صحابہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا جناب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معراج کے دونوں ٹکڑوں کی نسبت یہی رائے ظاہر کرتی ہیں کہ
۲۹۴ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جسم کے ساتھ نہ بیت المقدس میں گئے نہ آسمان پر بلکہ وہ ایک
رویا صالحہ تھی ۔ اب ظاہر ہے کہ عائشہ صدیقہ کا یہ قول بخاری اور مسلم کا کچھ خلل انداز نہیں
ہوا اور نہ صحاح ستہ کو اس نے نکما اور بے کار کر دیا تو پھر اس عاجز کے اس دعوئی اور اس الہام
سے صحاح ستہ کیوں کر غمی اور بے کار ہو جائیں گی ؟ مسیح کا جسم کے ساتھ آسمان پر جانا کہاں ایسا
ثابت ہے جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سوالے میرے عزیز بھائی اس مقام میں تامل
کر اور جلدی نہ کر
تامل کنال در خطا و صواب به از ژاژ خایان حاضر جواب
اور اگر مولوی صاحب یہ عذر پیش کریں کہ ہم نے اگر چہ اپنے ریویو میں امکانی طور پر مثیل
مسیح ہونا آپ کا مان لیا ہے اور ایسا ہی ظلی اور روحانی طور پر مسیح موعود ہونا بھی مان لیا لیکن ہم
نے یہ کب مانا ہے کہ آپ بہمہ وجوہ ان پیشگوئیوں کے مصداق کامل ہیں جو مسیح ابن مریم کے
بارہ میں صحاح میں موجود ہیں۔

اس عذر کا جواب یہ ہے کہ اس عاجز کی طرف سے بھی یہ دعوی نہیں ہے کہ مسیحیت کا میرے
وجود پر ہی خاتمہ ہے اور آئندہ کوئی مسیح نہیں آئے گا بلکہ میں تو مانتا ہوں اور بار بار کہتا ہوں کہ
ایک کیا دس ہزار سے بھی زیادہ مسیح آسکتا ہے اور ممکن ہے کہ ظاہری جلال واقبال کے ساتھ بھی ﴿۲۹۵
آوے اور ممکن ہے کہ اوّل وہ دمشق میں ہی نازل ہو۔ مگر اے میرے دوست مجھے اس بات
کے ماننے اور قبول کرنے سے معذور تصور فرمائیے کہ وہی مسیح ابن مریم جو فوت ہو چکا ہے
اپنے خاکی جسم کے ساتھ پھر آسمان سے اُترے گا۔ اسلام اگر چہ خدائے تعالیٰ کو قادر مطلق
بیان فرماتا ہے اور فرمودۂ خدا اور رسول کو عقل پر فوقیت دیتا ہے مگر پھر بھی وہ عقل کو
معطل اور بے کا ر ٹھہرانا نہیں چاہتا اور اگر صاف اور صریح طور پر کوئی امر خلاف عقل کسی
الہامی کتاب میں واقع ہو اور ہم اس کے چاروں طرف نظر ڈال کر اس حقیقت تک پہنچ
جائیں کہ دراصل یہ امر خلاف عقل ہے برتر از عقل نہیں تو ہمیں شریعت اور کتاب الہی
ہرگز اجازت نہیں دیتی کہ ہم اس امر غیر معقول کو حقیقت پر حمل کر بیٹھیں بلکہ قرآن شریف
میں ہمیں صاف تاکید فرمائی گئی ہے کہ آیات متشابہات یعنی جن کا سمجھنا عقل پر مشتبہ
رہے اُن کے ظاہری معانی پر ہرگز زور نہیں دینا چاہیے کہ در حقیقت یہی مطلب اور
مراد خدائے تعالیٰ کی ہے بلکہ اس پر ایمان لانا چاہیے اور اس اس کی اصل حقیقت کو ۲۹۶
حاشیہ بعض لوگ موحدین کے فرقہ میں سے بحوالہ آیت قرآنی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح ابن مریم ۲۹۶
انواع و اقسام کے پرندے بنا کر اور ان میں پھونک مار کر زندہ کر دیا کرتے تھے۔ چنانچہ اسی بناء پر
اس عاجز پر اعتراض کیا ہے کہ جس حالت میں مثیل مسیح ہونے کا دعوی ہے تو پھر آپ بھی کوئی مٹی کا
پرندہ بنا کر پھر اس کو زندہ کر کے دکھلائیے ۔ کیونکہ جس حالت میں حضرت مسیح کے کروڑہا پرندے
بنائے ہوئے ابتک موجود ہیں جو ہر طرف پرواز کرتے نظر آتے ہیں تو پھر مثیل مسیح بھی کسی پرندہ کا
خالق ہونا چاہیے۔
ان تمام اوہام باطلہ کا جواب یہ ہے کہ وہ آیات جن میں ایسا لکھا ہے متشابہات میں سے ہیں اور ان کے یہ معنے
کرنا کہ گویا خدائے تعالیٰ نے اپنے ارادہ اور اذن سے حضرت عیسیٰ کو صفات خالقیت میں شریک کر رکھا تھا صریح
الحاد اور سخت بے ایمانی ہے کیونکہ اگر خدائے تعالیٰ اپنی صفات خاصہ الوہیت بھی دوسروں کو دے سکتا ہے ﴿۲۹۷

حوالہ بخدا کر دینا چاہیے ۔ اب دیکھو کہ یہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسی کامل
تعلیم ہے کہ اُسی کی برکت سے ہم ہزار ہا ایسے جھگڑوں سے نجات پاسکتے ہیں جو
قصص ماضیه یا پیشگوئیوں کی نسبت اس زمانہ میں پیدا ہو رہے ہیں کیونکہ ہر یک
۲۹۷) اعتراض خلاف عقل معنے کو حقیقت پر حمل کرنے سے پیدا ہوتا ہے ۔ پس جبکہ ہم نے
اس ضد کو ہی چھوڑ دیا اور اپنے مولیٰ کی ہدایت کے موافق تمام متشابہات میں جن کا
سمجھنا عقل پر مشتبہ رہتا ہے یہی اصول مقرر کر رکھا کہ اُن پر اجمالی طور پر ایمان لاویں
۲۹۸﴾ اور اُن کی اصل حقیقت حوالہ بخدا کریں تو پھر اعتراض کے لئے کوئی بنیاد پیدا نہیں ہو
سکتی مثلاً ایک صحیح حدیث میں یہ لکھا ہو کہ اگر دس اور دس کو جمع کریں تو وہ ہیں ۲
بقي
تو اس سے اس کی خدائی باطل ہوتی ہے اور موحد صاحب کا یہ عذر کہ ہم ایسا اعتقاد تو نہیں رکھتے کہ
اپنی ذاتی طاقت سے حضرت عیسی خالق طیور تھے بلکہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ یہ طاقت خدائے تعالیٰ
نے اپنے اذن اور ارادہ سے اُن کو دے رکھی تھی اور اپنی مرضی سے ان کو اپنی خالقیت کا حصہ دار بنا دیا
تھا اور یہ اس کو اختیار ہے کہ جس کو چاہے اپنا مثیل بنا دیوے قادر مطلق جو ہوا۔ یہ سراسر مشرکانہ باتیں
ہیں اور کفر سے بدتر ۔ اس موحد کو یہ بھی کہا گیا کہ کیا تم اب شناخت کر سکتے ہو کہ ان پرندوں میں سے
کون سے ایسے پرندے ہیں جو خدائے اتعالیٰ کے بنائے ہوئے ہیں اور کون سے ایسے پرندے ہیں جو
ان پرندوں کی نسل ہیں جن کے حضرت عیسی خالق ہیں؟ تو اس نے اپنے ساکت رہنے سے یہی
جواب دیا کہ میں شناخت نہیں کر سکتا۔
اب واضح رہے کہ اس زمانہ کے بعض موحدین کا یہ اعتقاد کہ پرندوں کے نوع میں سے کچھ تو خدائے تعالیٰ
کی مخلوق اور کچھ حضرت عیسی کی مخلوق ہے۔ سراسر فاسد اور مشرکانہ خیال ہے اور ایسا خیال رکھنے والا بلا شبہ
دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اور یہ عذر کہ ہم حضرت عیسیٰ کو خدا تو نہیں مانتے بلکہ یہ مانتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ
نے بعض اپنی خدائی کی صفتیں انکو عطا کر دی تھیں نہایت مکروہ اور باطل عذر ہے کیونکہ اگر خدائے تعالیٰ اپنے اذن
اور ارادہ سے اپنی خدائی کی صفتیں بندوں کو دے سکتا ہے تو بلاشبہ وہ اپنی ساری صفتیں خدائی کی ایک بندے کو
دے کر پورا خدا بنا سکتا ہے۔ پس اس صورت میں مخلوق پرستوں کے کل مذاہب سچے ٹھہر جائیں گے کیونکہ
اگر خدائے تعالی کسی بشر کو اپنے اذن اور ارادہ سے خالقیت کی صفت عطا کر سکتا ہے تو پھر وہ اسی طرح کسی کو
اذن اور ارادہ سے اپنی طرح عالم الغیب بھی بنا سکتا ہے اور اس کو ایسی قوت بخش سکتا ہے جو خدائے تعالیٰ

نہیں بلکہ پندرہ ہوں گے تو ہمیں کیا ضرورت ہے کہ اس حدیث کے مضمون کو حقیقت
پر حمل کر بیٹھیں اور ناحق بیجا ضد کرنے سے مخالفوں سے ہنسی ہنسی کرائیں ۔ ہمارے لئے
قرآن کی تعلیم سے یہ راہ کھلی ہے کہ ہم اس حدیث کو متشابہات میں داخل کریں
اور فتنہ سے اپنے تئیں بچاویں لیکن اگر ہم علم میں ایسے راسخ کئے جاویں جو الہامی
طور پر ہمیں وہ معقولی راہ دکھلائی جاوے جس سے لوگ مطمئن ہو سکتے ہیں تو پھر کچھ ۳۰۰
ضرورت نہیں کہ ہم ایسی آیت یا حدیث کو متشابہات میں داخل رکھیں بلکہ اُن معقولی
معنوں کو جو الہام کے ذریعہ سے ظاہر ہوئے ہیں شکر کے ساتھ ہم قبول کر لیں گے ۔
کی طرح ہر جگہ حاضر و ناظر ہو اور ظاہر ہے کہ اگر خدائی کی صفتیں بھی بندوں میں تقسیم ہو سکتی ہیں تو
پھر خدائے تعالیٰ کا وحدہ لاشریک ہونا باطل ہے۔ جس قدر دنیا میں مخلوق پرست ہیں وہ بھی یہ تو
نہیں کہتے کہ ہمارے معبود خدا ہیں بلکہ ان موحدوں کی طرح ان کا بھی درحقیقت یہی قول ہے کہ
ہمارے معبودوں کو خدائے تعالیٰ نے خدائی کی طاقتیں دے رکھی ہیں ۔ رب اعلیٰ و برتر تو وہی ہے
اور یہ صرف چھوٹے چھوٹے خدا ہیں ۔ تعجب کہ یہ لوگ یا رسول اللہ کہنا شرک کا کلمہ سمجھ کر منع کرتے ۳۰۰
ہیں لیکن مریم کے ایک عاجز بیٹے کو خدائی کا حصہ دار بنا رہے ہیں ۔ بھائیو! آپ لوگوں کا دراصل
یہی مذہب ہے کہ خدائی بھی مخلوق میں تقسیم ہو سکتی ہے اور خدائے تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اپنی صفت
خالقیت و راز قیت و عالمیت و قادریت وغیرہ میں ہمیشہ کے لئے شریک کر دیتا ہے تو پھر آپ لوگوں
نے اپنے بدعتی بھائیوں سے اس قدر جنگ و جدل کیوں شروع کر رکھی ہے وہ بیچارے بھی تو اپنے
اولیاء کو خدا کر کے نہیں مانتے صرف یہی کہتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے اپنے اذن اور ارادہ سے
کچھ کچھ خدائی طاقتیں انہیں دے رکھی ہیں اور انہیں طاقتوں کی وجہ سے جو باذن الہی ان کو حاصل
ہیں وہ کسی کو بیٹا دیتے ہیں اور کسی کو بیٹی ۔ اور ہر جگہ حاضر وناظر ہیں ۔ نذریں نیازیں لیتے ہیں اور
مرادیں دیتے ہیں ۔ اب اگر کوئی طالب حق یہ سوال کرے کہ اگر ایسے عقائد سراسر باطل اور مشرکانہ ۳۰۱
خیالات ہیں تو ان آیات فرقانیہ کے صحیح معنے کیا ہیں جن میں لکھا ہے کہ مسیح ابن مریم مٹی کے
پرندے بنا کر پھونک اُن میں مارتا تھا تو وہ باذن الہی پرندے ہو جاتے تھے۔
سو واضح ہو کہ انبیاء کے معجزات دوقسم کے ہوتے ہیں۔ (۱) ایک وہ جو محض سماوی امور ہوتے ہیں

۳۰۱﴾ اور اگر یہ کہا جاوے کہ قرآن شریف کے ایسے معنے کرنا کہ جو پہلوں سے منقول نہیں ہیں الحاد
ہے جیسے مولوی عبدالرحمان صاحبزادہ مولوی محمد لکھو والہ نے اس عاجز کی نسبت لکھا ہے تو میں
کہتا ہوں کہ میں نے کوئی ایسے اجنبی معنے نہیں کئے جو مخالف ان معنوں کے ہوں جن پر صحابہ
۳۰۲ کرام اور تابعین اور تبع تابعین کا اجماع ہوا کثر صحابہ مسیح کا فوت ہو جانا مانتے رہے ، دجال
معہود کا فوت ہو جانا مانتے رہے پھر مخالفانہ اجماع کہاں سے ثابت ہو قرآن شریف میں تھیں
کے قریب ایسی شہادتیں ہیں جو مسیح ابن مریم کے فوت ہونے پر دلالت بین کر رہی ہیں غرض یہ
۳۰۳ بات کہ مسیح جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا اور اسی جسم کے ساتھ اُترے گا نہایت لغو
جن میں انسان کی تدبیر اور عقل کو کچھ دخل نہیں ہوتا جیسے شق القمر جو ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کا معجزہ تھا اور خدائے تعالیٰ کی غیر محدود قدرت نے ایک راستباز اور کامل نبی کی عظمت
ظاہر کرنے کے لئے اس کو دکھایا تھا۔ (۲) دوسرے عقلی معجزات ہیں جو اس خارق عادت عقل کے
ذریعہ سے ظہور پذیر ہوتے ہیں جو الہام الہی سے ملتی ہے جیسے حضرت سلیمان کا وہ معجزہ جو صرح
مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ لا ہے جس کو دیکھ کر بلقیس کو ایمان نصیب ہوا۔
اب جاننا چاہیے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضرت مسیح کا معجزہ حضرت سلیمان کے معجزہ کی
طرح صرف عقلی تھا۔ تاریخ سے ثابت ہے کہ اُن دنوں میں ایسے امور کی طرف لوگوں کے خیالات
جھکے ہوئے تھے کہ جو شعبدہ بازی کی قسم میں سے اور دراصل بے سود اور عوام کر فریفتہ کرنے والے
تھے ۔ وہ لوگ جو فرعون کے وقت میں مصر میں ایسے ایسے کام کرتے تھے جو سانپ بنا کر دکھلا دیتے تھے
اور کئی قسم کے جانور طیار کر کے ان کو زندہ جانوروں کی طرح چلا دیتے تھے۔ وہ حضرت مسیح کے وقت
میں عام طور پر یہودیوں کے ملکوں میں پھیل گئے تھے اور یہودیوں نے اُن کے بہت سے ساحرانہ کام
سیکھ لئے تھے جیسا کہ قرآن کریم بھی اس بات کا شاہد ہے۔ سو کچھ تعجب کی جگہ نہیں کہ خدائے تعالیٰ
نے حضرت مسیح کو عقلی طور سے ایسے طریق پر اطلاع دے دی ہو جو ایک مٹی کا کھلونا کسی کل کے
دبانے یا کسی پھونک مارنے کے طور پر ایسا پرواز کرتا ہو جیسے پرندہ پرواز کرتا ہے یا اگر پرواز نہیں تو
پیروں سے چلتا ہو کیونکہ حضرت مسیح ابن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس برس کی مدت تک
النمل: ۴۵

اور بے اصل بات ہے صحابہ کا ہرگز اس پر اجماع نہیں۔ بھلا اگر ہے تو کم سے کم تین سو یا چار سو
صحابہ کا نام لیجئے جو اس بارہ میں اپنی شہادت ادا کر گئے ہیں ورنہ ایک یا دو آدمی کے بیان کا نام
اجماع رکھنا سخت بد دیانتی ہے۔ ماسوا اس کے یہ بھی ان حضرات کی سراسر غلطی ہے کہ قرآن کریم ۳۰۴
کے معانی کو بزمانہ گذشتہ محدود و مقید سمجھتے ہیں۔ اگر اس خیال کو تسلیم کر لیا جاوے تو پھر قرآن شریف
معجزہ نہیں رہ سکتا اور اگر ہو بھی تو شاید ان عربیوں کے لئے جو بلاغت شناسی کا مذاق رکھتے ہیں۔
جاننا چاہیے کہ کھلا کھلا اعجاز قرآن شریف کا جو ہر ایک قوم اور ہر یک اہل زبان پر روشن ۳۰۵
نجاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ بڑھئی کا کام در حقیقت ایک ایسا کام ہے جس میں
کلوں کے ایجاد کرنے اور طرح طرح کی صنعتوں کے بنانے میں عقل تیز ہوجاتی ہے اور جیسے انسان
اشي
میں قومی موجود ہوں انہیں کے موافق اعجاز کے طور پر بھی مدد ملتی ہے جیسے ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کے روحانی قوئی جو دقائق اور معارف تک پہنچنے میں نہایت تیز وقوی تھے سوا نہی کے موافق ۳۰۴
قرآن شریف کا معجزہ دیا گیا جو جامع جمیع دقائق و معارف الہیہ ہے۔ پس اس سے کچھ تعجب نہیں کرنا
چاہیے کہ حضرت مسیح نے اپنے دادا سلیمان کی طرح اس وقت کے مخالفین کو یہ عقلی معجزہ دکھلایا ہو اور
ایسا معجزہ دکھانا عقل سے بعید بھی نہیں کیونکہ حال کے زمانہ میں بھی دیکھا جاتا ہے کہ اکثر صناع
ایسی ایسی چڑیاں بنا لیتے ہیں کہ وہ بولتی بھی ہیں اور ہلتی بھی ہیں اور دُم بھی ہلاتی ہیں اور میں نے سنا
ہے کہ بعض چڑیاں گن کے ذریعہ سے پرواز بھی کرتی ہیں۔ بمبئی اور کلکتہ میں ایسے کھلونے بہت بنتے
ہیں اور یوروپ اور امریکہ کے ملکوں میں بکثرت ہیں اور ہر سال نئے نئے نکلتے آتے ہیں۔ اور چونکہ
قرآن شریف اکثر استعارات سے بھرا ہوا ہے اس لئے ان آیات کے روحانی طور پر یہ معنی بھی
کر سکتے ہیں کہ مٹی کی چڑیوں سے مراد وہ اُمی اور نادان لوگ ہیں جن کو حضرت عیسیٰ نے اپنارفیق بنایا
گویا اپنی صحبت میں لے کر پرندوں کی صورت کا خاکہ کھینچا پھر ہدایت کی روح اُن میں پھونک
دی جس سے وہ پرواز کرنے لگے۔
ماسوا اس کے یہ بھی قرین قیاس ہے کہ ایسے ایسے اعجاز طریق عمل العرب یعنی مسمریز می طریق ۳۰۴

ہو سکتا ہے جس کو پیش کر کے ہم ہر یک ملک کے آدمی کو خواہ ہندی ہو یا پارسی یا یوروپین یا
۳۰۶ امریکن یا کسی اور ملک کا ہو ملزم و ساکت ولا جواب کر سکتے ہیں ۔ وہ غیر محدود معارف و
حقائق و علوم حکمیہ قرآنیہ ہیں جو ہر زمانہ میں اس زمانہ کی حاجت کے موافق کھلتے جاتے
ہیں اور ہر یک زمانہ کے خیالات کو مقابلہ کرنے کے لئے مسلح سپاہیوں کی طرح کھڑے ہیں
۳۰۷) اگر قرآن شریف اپنے حقائق و دقائق کے لحاظ سے ایک محدود چیز ہوتی تو ہرگز وہ معجزہ تامہ
نہیں ٹھہر سکتا تھا ۔ فقط بلاغت و فصاحت ایسا امر نہیں ہے جس کی اعجازی کیفیت ہر یک خواندہ
ناخواندہ کو معلوم ہو جائے کھلا کھلا اعجاز اس کا تو یہی ہے کہ وہ غیر محدود معارف و دقائق
سے بطور لہو و لعب نہ بطور حقیقت ظہور میں آسکیں کیونکہ عمل الترب میں جس کو زمانہ حال میں
مسمریزم کہتے ہیں ایسے ایسے عجائبات ہیں کہ اس میں پوری پوری مشق کرنے والے اپنی روح کی
گرمی دوسری چیزوں پر ڈال کر ان چیزوں کو زندہ کے موافق کر دکھاتے ہیں۔ انسان کی روح میں کچھ
ایسی خاصیت ہے کہ وہ اپنی زندگی کی گرمی ایک جماد پر جو بالکل بے جان ہے ڈال سکتی ہے۔ تب
جماد سے وہ بعض حرکات صادر ہوتی ہیں جو زندوں سے صادر ہوا کرتی ہیں۔ راقم رسالہ ہذا نے اس علم
کے بعض مشق کرنے والوں کو دیکھا جو انہوں نے ایک لکڑی کی تپائی پر ہاتھ رکھ کر ایسا اپنی حیوانی روح
سے اُسے گرم کیا کہ اس نے چارپایوں کی طرح حرکت کرنا شروع کر دیا اور کتنے آدمی گھوڑے کی طرح
اس پر سوار ہوئے اور اس کی تیزی اور حرکت میں کچھ کمی نہ ہوئی ۔ سویقینی طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اگر
ایک شخص اس فن میں کامل مشق رکھنے والامٹی کا ایک پرند بنا کر اس کو پرواز کرتا ہوا بھی دکھا دے تو
کچھ بعید نہیں کیونکہ کچھ اندازہ نہیں کیا گیا کہ اس فن کے کمال کی کہاں تک انتہاء ہے۔ اور جبکہ ہم بچشم خود
دیکھتے ہیں کہ اس فن کے ذریعہ سے ایک جماد میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ جانداروں کی طرح
چلنے لگتا ہے تو پھر اگر اس میں پرواز بھی ہو تو بعید کیا ہے مگر یاد رکھنا چاہیے کہ ایسا جانور جو مٹی یا لکڑی
وغیرہ سے بنایا جاوے اور عمل الترب سے اپنی روح کی گرمی اس کو پہنچائی جائے وہ در حقیقت
زندہ نہیں ہوتا بلکہ بدستور بے جان اور جماد ہوتا ہے صرف عامل کے روح کی گرمی باروت کی طرح
اُس کو جنبش میں لاتی ہے۔ اور یہ بھی یادرکھنا چاہیے کہ ان پرندوں کا پرواز کرنا قرآن شریف سے
اسے آجکل با روڈ لکھا جاتا ہے (ناشر)
☆

اپنے اندر رکھتا ہے۔ جو شخص قرآن شریف کے اس اعجاز کو نہیں مانتا وہ علم قرآن سے سخت (۳۰۸)
بے نصیب ہے و من لم يؤمن بذالك الاعجاز فوالله ما قدر القر آن حق قدره
وما عرف الله حق معرفته وما وقر الرسول حق توقيره -
اے بندگان خدا ! یقیناً یا درکھو کہ قرآن شریف میں غیر محدود معارف و حقائق کا اعجاز ایسا
کامل اعجاز ہے جس نے ہر ایک زمانہ میں تلوار سے زیادہ کام کیا ہے اور ہر یک زمانہ اپنی نئی
حالت کے ساتھ جو کچھ شبہات پیش کرتا ہے یا جس قسم کے اعلیٰ معارف کا دعوی کرتا ہے اس ۳۰۹
کی پوری مدافعت اور پورا الزام اور پورا پورا مقابلہ قرآن شریف میں موجود ہے کوئی شخص
ہرگز ثابت نہیں ہوتا بلکہ ان کا ہلنا اور جنبش کرنا بھی بپایہ ثبوت نہیں پہنچتا اور نہ در حقیقت ان کا زندہ
ہوجانا ثابت ہوتا ہے۔ اس جگہ یہ بھی جاننا چاہیے کہ سلب امراض کرنا یا اپنی روح کی گرمی جماد میں
ڈال دینا در حقیقت یہ سب عمل العرب کی شاخیں ہیں ۔ ہر یک زمانہ میں ایسے لوگ ہوتے رہے
ہیں اور اب بھی ہیں جو اس روحانی عمل کے ذریعہ سے سلب امراض کرتے رہے ہیں اور مفلوج ،
مبروص، مدقوق وغیرہ ان کی توجہ سے اچھے ہوتے رہے ہیں۔ جن لوگوں کی معلومات وسیع ہیں وہ ۳۰۸
میرے اس بیان پر شہادت دے سکتے ہیں کہ بعض فقراء نقشبندی و سہر وردی وغیرہ نے بھی ان مشقوں
کی طرف بہت توجہ کی تھی اور بعض ان میں یہاں تک مشاق گذرے ہیں کہ صدہا بیماروں کو اپنے یمین
ویسار میں بٹھا کر صرف نظر سے اچھا کر دیتے تھے اور محی الدین ابن عربی صاحب کو بھی اس میں خاص
درجہ کی مشق تھی ۔ اولیاء اور اہل سلوک کی تواریخ اور سوانح پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کاملین
ایسے عملوں سے پر ہیز کرتے رہے ہیں مگر بعض لوگ اپنی ولایت کا ایک ثبوت بنانے کی غرض سے یا
کسی اور نیت سے ان مشغلوں میں مبتلا ہو گئے تھے۔ اور اب یہ بات قطعی اور یقینی طور پر ثابت ہو چکی
ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم باذن و حکم الہی الیسع نبی کی طرح اس عمل العرب میں کمال رکھتے تھے ۳۰۹
گوالیسع کے درجہ کاملہ سے کم رہے ہوئے تھے کیونکہ السیع کی لاش نے بھی وہ معجزہ دکھلایا کہ اس کی
ہڈیوں کے لگنے سے ایک مردہ زندہ ہو گیا مگر چوروں کی لاشیں مسیح کے جسم کے ساتھ لگنے سے ہرگز زندہ
نہ ہو سکیں یعنی وہ دو چور جو سیح کے ساتھ مصلوب ہوئے تھے۔ بہر حال مسیح کی یہ تربی کار روائیاں زمانہ کے
مناسب حال بطور خاص مصلحت کے تھیں مگر یاد رکھنا چاہیے کہ یہ عمل ایسا قدر کے لائق نہیں جیسا کہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی