ازالہ اَوہام حصہ اول

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سمجھنے کی مس تک نہیں ۔ نہیں خیال کرتا کہ اگر یہ آیت ہر یک طور کی سخت زبانی سے متعلق
سمجھی جائے تو پھر امر معروف اور نہی منکر کا دروازہ بند ہو جانا چاہیے اور نیز اس صورت
میں خدائے تعالیٰ کا کلام دو متناقض امروں کا جامع ماننا پڑے گا یعنی یہ تسلیم کرنا پڑے
گا کہ اول تو اُس نے ہر یک طور کی سخت کلامی سے منع فرمایا اور ہر یک محل میں کفار کا
۲۴ دل خوش رکھنے لئے تاکید کی اور پھر آپ ہی اپنے قول کے مخالف کارروائی شروع کر دی
اور ہر ایک قسم کی گالیاں منکروں کو سنائیں بلکہ گالیاں دینے کے لئے تاکید کی ۔
سو جاننا چاہیے کہ جن مولویوں نے ایسا خیال کیا ہے کہ گویا عام طور پر ہر یک سخت
کلامی سے خدائے تعالیٰ منع فرماتا ہے ۔ یہ اُن کی اپنی سمجھ کا ہی قصور ہے ورنہ
وہ تلخ الفاظ جو اظہا ر حق کے لئے ضروری ہیں اور اپنے ساتھ اپنا ثبوت رکھتے
ہیں وہ ہر یک مخالف کو صاف صاف سنا دینا نہ صرف جائز بلکہ واجبات وقت
سے ہے تا مداہنہ کی بلا میں مبتلا نہ ہو جائیں ۔ خدائے تعالیٰ کے برگزیدہ
بندے ایسی سخت تبلیغ کے وقت میں کسی لائن کی لعنت اور کسی لائم کی ملامت
سے ہرگز نہیں ڈرے ۔ کیا معلوم نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں
فيه حاشيه
عمر شباب پہنچنے کے وقت کسی چچا کو خیال تک نہیں آیا کہ آخر ہم بھی تو باپ ہی کی طرح ہیں شادی
وغیرہ امور ضروریہ کے لئے کچھ فکر کریں حالانکہ ان کے گھر میں اور اُن کے دوسرے اقارب میں
بھی لڑکیاں تھیں ۔ سو اس جگہ بالطبع یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس قدر سرد مہری اُن لوگوں سے کیوں
ظہور میں آئی اس کا واقعی جواب یہی ہے کہ ان لوگوں نے ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیکھا کہ ایک لڑکا یتیم ہے جس کا باپ نہ ماں ہے بے سامان ہے جس کے پاس کسی قسم کی جمعیت
نہیں نادار ہے جس کے ہاتھ پلے کچھ بھی نہیں ایسے مصیبت زدہ کی ہمدردی سے فائدہ ہی کیا ہے
اور اُس کو اپنا داماد بنانا تو گویا اپنی لڑکی کو تباہی میں ڈالنا ہے مگر اس بات کی خبر نہیں تھی کہ وہ ایک
شہزادہ اور روحانی بادشاہوں کا سردار ہے جس کو دنیا کے تمام خزانوں کی گنجیاں دی جائیں گی ۔ منہ

جس قدر مشرکین کا کینہ ترقی کر گیا تھا اس کا اصل باعث وہ سخت الفاظ ہی تھے جو اُن
نادانوں نے دشنام کی صورت پر سمجھ لئے تھے جن کی وجہ سے آخر لسان سے سنان تک نوبت
پہنچی ورنہ اوّل حال میں تو وہ لوگ ایسے نہیں تھے بلکہ کمال اعتقاد سے آنحضرت صلی اللہ ﴿۲۵﴾
علیہ وسلم کی نسبت کہا کرتے تھے کہ عَشِقَ مُحَمَّدٌ عَلَى رَبِّهِ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے
رب پر عاشق ہو گئے ہیں جیسے آج کل کے ہندو لوگ بھی کسی گوشہ نشین فقیر کو ہرگز بر انہیں
کہتے بلکہ نذریں نیازیں دیتے ہیں۔
اس جگہ مجھے نہایت افسوس اور غمگین دل کے ساتھ اس بات کے ظاہر کرنے کی بھی
حاجت پڑی ہے کہ یہ اعتراض جو مجھ پر کیا گیا ہے یہ صرف عوام الناس کی طرف سے ہی
نہیں بلکہ میں نے سنا ہے کہ بانی مبانی اس اعتراض کے بعض علماء بھی ہیں ۔ سو میں ان کی
شان میں یہ تو ظن نہیں کر سکتا کہ وہ قرآن شریف اور کتب سابقہ سے بے خبر ہیں اور نہ
کسی طور سے جائے ظن ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ آج کل کی یورپ کی جھوٹی تہذیب نے
☆
﴿۲۶﴾
قرآن شریف جس آواز بلند سے سخت زبانی کے طریق کو استعمال کر رہا ہے ایک غایت ۲۵﴾
حاشیہ درجہ کا غبی اور سخت درجہ کا نادان بھی اُس سے بے خبر نہیں رہ سکتا ۔ مثلاً زمانہ حال کے
مہذبین کے نزدیک کسی پر لعنت بھیجنا ایک سخت گالی ہے۔ لیکن قرآن شریف کفار کو سنا سنا کر ۲۶
ان پر لعنت بھیجتا ہے جیسا کہ فرماتا ہے أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَكَةِ
وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ خَلِدِينَ فِيهَا - الجزءة سورة بقره - أُولَئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ وَيَلْعَنُهُمُ
اللعنون الجزو نمبر ۲ ۔ ایسا ہی ظاہر ہے کہ کسی انسان کو حیوان کہنا بھی ایک قسم کی گالی ہے لیکن
قرآن شریف نہ صرف حیوان بلکہ کفار اور منکرین کو دنیا کے تمام حیوانات سے بدتر قرار دیتا
ہے جیسا کہ فرماتا ہے إِنَّ شَرَّ الدَّوَاب عِنْدَ اللَّهِ الَّذِينَ كَفَرُوا ہے۔ ایسا ہی ظاہر ہے
کہ کسی خاص آدمی کا نام لے کر یا اشارہ کے طور پر اس کو نشانہ بنا کر گالی دینا زمانہ حال کی ۲۷
البقرة : ۱۶۲، ۱۶۳ ٢ البقرة : ١٦٠ ٣ الانفال : ۵۶

جو ایمانی غیوری سے بہت دور پڑی ہوئی ہے ہمارے علماء کے دلوں کو بھی کسی قدر د بالیا
ہے۔ اس سخت آندھی کے چلنے کی وجہ سے ان کی آنکھوں میں بھی کچھ غبار سا پڑ گیا ہے اور
ان کی فطرتی کمزوری اس نزلہ کو قبول کر گئی ہے۔ اسی وجہ سے وہ ایسے خیالات پر زور
دیتے ہیں جن کا کوئی اصل صحیح حدیث و قرآن میں نہیں پایا جاتا ہاں یورپ کی اخلاقی
۲۷ کتابوں میں تو ضرور پایا جاتا ہے اور ان اخلاق میں یورپ نے یہاں تک ترقی کی ہے
کہ ایک جوان عورت سے ایک نامحرم طالب کی بکلی دل شکنی مناسب نہیں سمجھی گئی مگر کیا
قرآن شریف یورپ کے ان اخلاق سے اتفاق رائے کرتا ہے؟ کیا وہ ایسے لوگوں کا نام
دیوت نہیں رکھتا؟ میں ایسے علماء کو محض اللہ متنبہ کرتا ہوں کہ وہ ایسی نکتہ چینیاں کرنے اور
ایسے خیالات کو دل میں جگہ دینے سے حق اور حق بینی سے بہت دور جا پڑے ہیں اگر وہ مجھ
سے لڑنے کو تیار ہوں تو اپنی خشک منطق سے جو چاہیں کہیں لیکن اگر وہ خدائے تعالیٰ سے
خوف کر کے کسی قد رسوچیں تو یہ ایسی بات نہیں ہے جو ان کی نظر سے پوشیدہ رہ سکے نیک بخت
بقيه حاشيه
تہذیب کے برخلاف ہے لیکن خدائے تعالیٰ نے قرآن شریف میں بعض کا نام ابولہب اور بعض
کا نام کلب اور خنزیر کہا اور ابو جہل تو خود مشہور ہے ایسا ہی ولید مغیرہ کی ز رہے ایسا ہی ولید مغیرہ کی نسبت نہایت درجہ کے
سخت الفاظ جو بصورت ظاہر گندی گالیاں معلوم ہوتی ہیں استعمال کئے ہیں جیسا کہ فرماتا ہے
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ - وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ
مَّهِينٍ هَمَّازٍ مَشَاءِ بِنَمِيمٍ مَّنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ - عُتُلٍ بَعْدَ ذَلِكَ زَنِيمٍ -
سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُوْمِ لا دیکھو سوره القلم الجزء نمبر ۲۹ یعنی تو ان مکذبوں کے کہنے پر مت چل
جو بدل اس بات کے آرزومند ہیں کہ ہمارے معبودوں کو بُرا مت کہو اور ہمارے مذہب کی ہجومت
کرو تو پھر ہم بھی تمہارے مذہب کی نسبت ہاں میں ہاں ملاتے رہیں گے۔ ان کی چرب زبانی کا
خیال مت کرو۔ شخص جو مداہنہ کا خواستگار ہے جھوٹی قسمیں کھانے والا اور ضعیف الرائے اور ذلیل
آدمی ہے دوسروں کے عیب ڈھونڈنے والا اور سخن چینی سے لوگوں میں تفرقہ ڈالنے والا اور نیکی کی
القلم : ۹ تا ۱۷ حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ولید بن مغیرہ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

انسان کا فرض ہے کہ سچائی کے طریقوں کو ہاتھ سے نہ دیوے بلکہ اگر ایک ادنیٰ سے ادنی انسان
کی
ا زبان پر کلمہ حق جاری ہو اور اپنے آپ سے غلطی ہو جائے تو اپنی غلطی کا اقرار کر کے شکر
گذاری کے ساتھ اس حقیر آدمی کی بات کو مان لیوے اور آنا خَيْرٌ مِنْهُ کا دعویٰ نہ کرے ورنہ تکبر
کی حالت میں کبھی رشد حاصل نہیں ہوگا بلکہ ایسے آدمی کا ایمان بھی معرض خطر میں ہی نظر آتا ہے۔ ﴿۲۹﴾
اور سخت الفاظ کے استعمال کرنے میں ایک یہ بھی حکمت ہے کہ خفتہ دل اس سے بیدار
ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کے لئے جو مداہنہ کو پسند کرتے ہیں ایک تحریک ہو جاتی ہے مثلاً
ہندوؤں کی قوم ایک ایسی قوم ہے کہ اکثر اُن میں سے ایسی عادت رکھتے ہیں کہ اگر ان کو
اپنی طرف سے چھیڑا نہ جائے تو وہ مداہنہ کے طور پر تمام عمر دوست بن کر دینی امور میں ہاں ۳۰
سے ہاں ملاتے رہتے ہیں بلکہ بعض اوقات تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف
اور اس دین کے اولیاء کی مدح و ثنا کرنے لگتے ہیں لیکن دل اُن کے نہایت درجہ کے سیاہ
بقيه حاشيه
راہوں سے روکنے والا زنا کار اور بائیں ہمہ نہایت درجہ کا بدخلق اور ان سب عیبوں کے بعد
ولد الزنا بھی ہے۔ عنقریب ہم اس کے اس ناک پر جو سور کی طرح بہت لمبا ہو گیا ہے داغ
لگا دیں گے یعنی ناک سے مراد رسوم اور ننگ و ناموس کی پابندی ہے جو حق کے قبول کرنے سے
روکتی ہے (اے خدائے قادر مطلق ہماری قوم کے بعض لمبی ناک والوں کی ناک پر بھی اُسترہ
رکھ ) اب کیوں حضرت مولوی صاحب کیا آپ کے نزدیک ان جامع لفظوں سے کوئی گالی باہر
رہ گئی ہے۔ اور اس جگہ ایک نہایت عمدہ لطیفہ یہ ہے کہ ولید مغیرہ نے نرمی اختیار کر کے چاہا کہ ۳۰
رکھا
ہم سے نرمی کا برتاؤ کیا جائے ۔ اس کے جواب میں اس کے تمام پردے کھولے گئے ۔ یہ اس
بات کی طرف اشارہ ہے کہ مومنین سے مداہنہ کی امید مت رکھو۔ منہ
حی سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ولید بن مغیرہ “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

اور سچائی سے دور ہوتے ہیں۔ اُن کے رو برو سچائی کو اُس کی پوری مرارت اور تلخی کے ساتھ
ظاہر کرنا اس نتیجہ خیر کا منتج ہوتا ہے کہ اُسی وقت اُن کا مداہنہ دور ہو جاتا ہے اور بالجھر یعنی
واشگاف اور علانیہ اپنے کفر اور کینہ کو بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں گویا اُن کی دق کی بیماری محرقہ
کی طرف انتقال کر جاتی ہے۔ سو یہ تحریک جو طبیعتوں میں سخت جوش پیدا کر دیتی ہے اگر چہ
ایک نادان کی نظر میں سخت اعتراض کے لائق ہے مگر ایک فہیم آدمی بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ یہی
تحریک رو بحق کرنے کے لئے پہلا زینہ ہے۔ جب تک ایک مرض کے مواد خفی ہیں تب تک
۳۱ اس مرض کا کچھ علاج نہیں ہو سکتا لیکن مواد کے ظہور اور بروز کے وقت ہر ایک طور کی تدبیر ہو
سکتی ہے۔ انبیا نے جو سخت الفاظ استعمال کئے حقیقت میں ان کا مطلب تحریک ہی تھا تا خلق
اللہ میں ایک جوش پیدا ہو جائے اور خواب غفلت سے اس ٹھوکر کے ساتھ بیدار ہو جائیں اور
دین کی طرف خوض اور فکر کی نگاہیں دوڑانا شروع کر دیں اور اس راہ میں حرکت کریں گو وہ مخالفانہ
حرکت ہی سہی اور اپنے دلوں کا اہل حق کے دلوں کے ساتھ ایک تعلق پیدا کر لیں گو وہ عدوانہ
تعلق ہی کیوں نہ ہو اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ
فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا یقیناً سمجھنا چاہیے کہ دین اسلام کو سچے دل سے ایک دن وہی
لوگ قبول کریں گے جو بباعث سخت اور پر زور جگانے والی تحریکوں کے کتب دینیہ کی ورق گردانی
میں لگ گئے ہیں اور جوش کے ساتھ اس راہ کی طرف قدم اُٹھا رہے ہیں گو وہ قدم مخالفانہ
۳۲ ہی سہی ۔ ہندوؤں کا وہ پہلا طریق ہمیں بہت مایوس کرنے والا تھا جو اپنے دلوں میں وہ
لوگ اس طرز کو زیادہ پسند کے لائق سمجھتے تھے کہ مسلمانوں سے کوئی مذہبی بات چیت نہیں کرنی
چاہیے اور ہاں میں ہاں ملا کر گزارہ کر لینا چاہیے لیکن اب وہ مقابلہ پر آکر اور میدان میں
کھڑے ہو کر ہمارے تیز ہتھیاروں کے نیچے آپڑے ہیں اور اس صید قریب کی طرح ہو گئے
ہیں جس کا ایک ہی ضرب سے کام تمام ہو سکتا ہے اُن کی آہوا نہ سرکشی سے ڈرنا نہیں چاہیے
البقرة :

دشمن نہیں ہیں وہ تو ہمارے شکار ہیں عنقریب وہ زمانہ آنے والا ہے کہ تم نظر اُٹھا کر دیکھو گے کہ
کوئی ہندو دکھائی دے مگر ان پڑھوں لکھوں میں سے ایک ہندو بھی تمہیں دکھائی نہیں دے گا سو
تم اُن کے جوشوں سے گھبرا کر نو میدمت ہو کیونکہ وہ اندر ہی اندر اسلام کے قبول کرنے کے
لئے تیاری کر رہے ہیں اور اسلام کی ڈیوڑھی کے قریب آ پہنچے ہیں۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں
کہ جو لوگ مخالفانہ جوش سے بھرے ہوئے آج تمہیں نظر آتے ہیں تھوڑے ہی زمانے کے بعد
تم انہیں نہیں دیکھو گے ۔ حال میں جو آریوں نے ہم لوگوں کی تحریک سے مناظرات کی طرف ۳۳)
قدم اُٹھایا ہے تو اس قدم اُٹھانے میں گو کیسی ہی سختی کے ساتھ اُن کا برتاؤ ہے اور گو گالیوں اور
گندی باتوں سے بھری ہوئی کتابیں وہ شائع کر رہے ہیں مگر وہ اپنے جوش سے در حقیقت
اسلام کے لئے اپنی قوم کی طرف راہ کھول رہے ہیں اور ہماری تحریکات کا واقعی طور پر کوئی
بد نتیجہ نہیں ہاں یہ تحریکات کو تہ نظروں کی نگاہ میں بدنما ہیں مگر کسی دن دیکھنا کہ یہ تحریکات
کیوں کر بڑے بڑے سنگین دلوں کو اس طرف کھینچ لاتی ہیں ۔ یہ رائے کوئی ظنی اور شکی رائے
نہیں بلکہ ایک یقینی اور قطعی امر ہے لیکن افسوس اُن لوگوں پر جو خیر اور شر میں فرق نہیں کر سکتے
اور شتاب کاری کی راہ سے اعتراض کرنے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں خدائے تعالیٰ نے
ہمیں مداہنہ سے تو صاف منع فرمایا ہے لیکن حق کے اظہار سے باندیشہ اس کی مرارت اور تلخی
کے باز آجانا کہیں حکم نہیں فرمایا ۔ فتدبروا ايها العلماء المستعجلون الا تقرؤن
القرآن مالكم كيف تحكمون ۔
میرے ایک مخلص دوست مولوی عبدا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی جو نو تعلیم ، جو نو تعلیم یافتہ جوان اور ۳۴
تربیت جدیدہ کے رنگ سے رنگین اور نازک خیال آدمی ہیں جن کے دل پر میرے محب
صادق اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب کی مربیانہ اور اُستادانہ صحبت کا نہایت عمدہ بلکہ
خارق عادت اثر پڑا ہوا ہے وہ بھی جو اب قادیاں میں میرے ملنے کے لئے آئے وعدہ

فرما گئے ہیں کہ میں بھی تہذیب حقیقی کے بارے میں ایک رسالہ تالیف کر کے شائع کروں گا
کیونکہ مولوی صاحب موصوف اس بات کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ دراصل تہذیب حقیقی کی راہ وہی
راہ ہے جس پر انبیاء علیہم السلام نے قدم مارا ہے جس میں سخت الفاظ کا داروئے تلخ کی طرح
گاه گاه استعمال کرنا حرام کی طرح نہیں سمجھا گیا بلکہ ایسے درشت الفاظ کا اپنے محل پر بقدر
ضرورت و مصلحت استعمال میں لانا ہر یک مبلغ اور واعظ کا فرض وقت ہے جس کے ادا کرنے
میں کسی واعظ کا سستی اور کاہلی اختیار کرنا اس بات کی نشانی ہے کہ غیر اللہ کا خوف جو شرک میں
۳۵) داخل ہے اس کے دل پر غالب اور ایمانی حالت اس کی ایسی کمزور اور ضعیف ہے جیسے ایک
کیڑے کی جان کمزور اور ضعیف ہوتی ہے سو میں اُس دوست کے لئے دعا کرتا ہوں کہ
خدائے تعالی اس تالیف کے ارادہ میں روح القدس سے اُس کی مدد فرمادے۔ میرے نزدیک
بہتر ہے کہ وہ اپنے اس رسالہ کا نام تہذیب ہی رکھیں اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ میرے اس
دوست کو یہ جوش ایک مولوی صاحب کے اعتراض سے پیدا ہوا ہے جو قادیاں کی طرف آتے
وقت اتفاقاً لاہور میں مل گئے تھے جنہوں نے اس عاجز کی نسبت اسی بارہ میں اعتراض کیا
تھا اے خداوند قادر مطلق اگر چہ قدیم سے تیری یہی عادت اور یہی سنت ہے کہ تو بچوں اور
امیوں کو سمجھ عطا کرتا ہے اور اس دنیا کے حکیموں اور فلاسفروں کی آنکھوں اور دلوں پر سخت
پر دے تاریکی کے ڈال دیتا ہے مگر میں تیری جناب میں عجز اور تضرع سے عرض کرتا ہوں کہ
ان لوگوں میں سے بھی ایک جماعت ہماری طرف کھینچ لا جیسے تو نے بعض کو کھینچا بھی ہے اور
﴿۳۶﴾ ان کو بھی آنکھیں بخش اور کان عطا کر اور دل عنایت فرماتا وہ دیکھیں اور سنیں اور سمجھیں اور
☆
تیری اس نعمت کا جو تو نے اپنے وقت پر نازل کی ہے قدر پہنچا کر اس کے حاصل کرنے کے
لئے متوجہ ہو جائیں ۔ اگر تو چاہے تو تو ایسا کر سکتا ہے کیونکہ کوئی بات تیرے آگے ان ہونی
نہیں ۔ آمین ثم آمین ۔
وو
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے پہچان “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

دوسری نکتہ چینی یہ ہے کہ مالیخولیا یا جنون ہو جانے کی وجہ سے مسیح موعود ہونے کا دعوی
کر دیا ہے۔
ا
اس کا جواب یہ ہے کہ یوں تو میں کسی کے مجنون کہنے یا دیوانہ نام رکھنے سے ناراض
نہیں ہو سکتا بلکہ خوش ہوں ۔ کیونکہ ہمیشہ سے ناسمجھ لوگ ہر ایک نبی اور رسول کا بھی اُن
کے زمانہ میں یہی نام رکھتے آئے ہیں اور قدیم سے ربانی مصلحوں کو قوم کی طرف سے
یہی خطاب ملتا رہا ہے اور نیز اس وجہ سے بھی مجھے خوشی پہنچی ہے کہ آج وہ پیشگوئی پوری
ہوئی جو براھین میں طبع ہو چکی ہے کہ تجھے مجنون بھی کہیں گے لیکن حیرت تو اس بات میں
ہے کہ اس دعوی میں کون سے جنون کی علامت پائی جاتی ہے کون سی خلاف عقل بات ہے ﴿۳۷﴾
جس کی وجہ سے معترضین کو جنون ہو جانے کا شک پڑ گیا اس بات کا فیصلہ ہم معترضین کی ہی
کانشنس اور عقل پر چھوڑتے ہیں اور اُن کے سامنے اپنے بیانات اور اپنے مخالفوں کی
حکایات رکھ دیتے ہیں کہ ہم دونوں گروہ میں سے مجنون کون ہے اور عقل سلیم کس کی طرز
تقریر کو مجانین کی باتوں کے مشابہ سمجھتی ہے اور کس کے بیانات کو قول موجہ قرار دیتی ہے ۔
میرا بیان مسیح موعود کی نسبت جس کی آسمان سے اُترنے اور دوبارہ دنیا میں آنے
کی انتظار کی جاتی ہے جیسا کہ خدائے تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے میرے پر کھول
دیا ہے یہ ہے کہ مسیح کے دوبارہ دنیا میں آنے کا قرآن شریف میں تو کہیں ذکر نہیں
قرآن شریف تو ہمیشہ کے لئے اُس کو دنیا سے رخصت کرتا ہے البتہ بعض حدیثوں میں
جو استعارات سے پر ہیں مسیح کے دوبارہ دنیا میں آنے کے لئے بطور پیشگوئی بیان کیا
گیا ہے سو ان حدیثوں کے سیاق و سباق سے ظاہر ہے کہ اس جگہ در حقیقت مسیح ابن ﴿۳۸﴾
مریم کا ہی دوبارہ دنیا میں آجانا ہرگز مراد نہیں ہے بلکہ یہ ایک لطیف استعارہ ہے جس
سے مراد یہ ہے کہ کسی ایسے زمانہ میں جو مسیح ابن مریم کے زمانہ کا ہمرنگ ہو گا ایک شخص

اصلاح خلائق کے لئے دنیا میں آئے گا جو طبع اور قوت اور اپنے منصبی کام میں مسیح بن مریم کا
ہمرنگ ہو گا اور جیسا کہ مسیح بن مریم نے حضرت موسیٰ کے دین کی تجدید کی اور وہ حقیقت اور مغز
توریت کا جس کو یہودی لوگ بھول گئے تھے اُن پر دوبارہ کھول دیا ایسا ہی وہ مسیح ثانی مثیل
موسیٰ کے دین کی جو جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تجدید کرے گا اور یہ مثیل موسیٰ کا
مسیح اپنی سوانح میں اور دوسرے تمام نتائج میں جو قوم پر ان کی اطاعت یا ان کی سرکشی کی حالت
میں مؤثر ہوں گے اس مسیح سے بالکل مشابہ ہوگا جو موسیٰ کو دیا گیا تھا اب جو امر کہ خدائے تعالیٰ
نے میرے پر منکشف کیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ مسیح موعود میں ہی ہوں ۔
مسلمانوں کا پُرانے خیالات کے موافق جو اُن کے دلوں میں جمے ہوئے چلے آتے ہیں
یہ دعوی ہے کہ مسیح بن مریم سچ مچ دو فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ دھرے ہوئے آسمان سے
اُترے گا اور منارہ مشرقی دمشق کے پاس آٹھہرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ منارہ پر اترے گا
اور وہاں سے مسلمان لوگ زینہ کے ذریعہ سے اس کو نیچے اُتاریں گے اور فرشتے اُسی جگہ
سے رخصت ہو جائیں گے اور عمدہ پوشاک پہنے ہوئے اُترے گا یہ نہیں کہ ننگا ہو۔ اور پھر
مہدی کے ساتھ ملاقات اور مزاج پرسی ہوگی اور باوجود اس قدر مدت گزرنے کے وہی
پہلی عمر بتیس یا تینتیس برس کی ہوگی اس قدر گردش ماہ وسال نے اُس کے جسم و عمر پر کچھ
اثر نہ کیا ہو گا اُس کے ناخن اور بال وغیرہ اس قدر سے نہ بڑھے ہوں گے جو آسمان پر
اُٹھائے جانے کے وقت موجود تھے اور کسی قسم کا تغییر اس کے وجود میں نہ آیا ہو گا لیکن زمین
۴۰ پر اتر کر پھر سلسلہ تغیرات کا شروع ہو گا وہ کسی قسم کا جنگ و جدل نہیں کرے گا بلکہ اس کے
منہ کی ہوا میں ہی ایسی تاثیر ہو گی کہ جہاں تک اس کی نظر پہنچے گی کا فر مرتے جائیں گے
یعنی اُس کے دم میں ہی یہ خاصیت ہو گی کہ زندوں کو مارے جیسی پہلے یہ خاصیت تھی کہ
مردوں کو زندہ کرے۔ پھر ہمارے علماء اپنے اس پہلے قول کو فراموش کر کے یہ دوسرا قول
جو اس کا نقیض ہے پیش کرتے ہیں کہ وہ جنگ اور جدل بھی کرے گا اور دجال یک چشم

اس کے ہاتھ سے قتل ہو گا یہودی بھی اس کے حکم سے مارے جائیں گے۔ پھر ایک طرف تو یہ
اقرار ہے کہ مسیح موعود وہی مسیح بن مریم نبی اللہ ہے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی جس پر حضرت
جبریل اُتر ا کرتا تھا جو خدائے تعالیٰ کے بزرگ پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر ہے اور دوسری
طرف یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ دوبارہ زمین پر آکر اپنی نبوت کا نام بھی نہیں لے گا بلکہ منصب
نبوت سے معزول ہو کر آئے گا اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں داخل ہو کر عام
مسلمانوں کی طرح شریعت قرآنی کا پابند ہوگا ۔ نماز اوروں کے پیچھے پڑھے گا جیسے عام
مسلمان پڑھا کرتے ہیں بعض یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ حنفی ہو گا امام اعظم صاحب کو اپنا امام سمجھے ۴۱
گا۔ مگر اب تک اس بارہ میں تصریح سے بیان نہیں کیا گیا کہ چار سلسلوں میں سے کس سلسلہ
میں داخل ہو گا آیا وہ قادری ہو گا یا چشتی یا سہروردی یا حضرت مجدد سرہندی کی طرح
نقشبندی ۔ غرض ان لوگوں نے عنوان میں نبوت کا خطاب جما کر جس درجہ پر پھر اُس کا تنزل
کیا ہے کوئی قائم الحواس ایسا کام کبھی نہیں کر سکتا پھر بعد اس کے اُس کے خاص کام استعارات
کو حقیقت پر حمل کر کے یہ بیان کئے گئے ہیں کہ وہ صلیب کو توڑے گا خنزیروں کو قتل کرے
گا ۔ اب جائے تعجب ہے کہ صلیب کو توڑنے سے اس کا کونسا فائدہ ہے ؟ اور اگر اس نے مثلاً
دس میں لاکھ صلیب تو ڑ بھی دی تو کیا عیسائی لوگ جن کو صلیب پرستی کی دھن لگی ہوئی ہے اور
صلیبیں بنوا نہیں سکتے ۔ اور دوسرا فقرہ جو کہا گیا ہے کہ خنزیروں کو قتل کرے گا یہ بھی اگر حقیقت
پر محمول ہے تو عجیب فقرہ ہے۔ کیا حضرت مسیح کا زمین پر اترنے کے بعد عمدہ کام یہی ہوگا کہ
وہ خنزیروں کا شکار کھیلتے پھریں گے اور بہت سے کتے ساتھ ہوں گے اگر یہی سچ ہے تو
پھر سکھوں اور چماروں اور سانسیوں اور گنڈیلوں وغیرہ کو جو خنزیر کے شکار کو دوست رکھتے ﴿۴۲)
ہیں خوشخبری کی جگہ ہے کہ ان کی خوب بن آئے گی مگر شاید عیسائیوں کو اُن کی اس خنزیر
کشی سے کچھ چنداں فائدہ نہ پہنچ سکے کیونکہ عیسائی قوم نے خنزیر کے شکار کو پہلے ہی کمال
تک پہنچا رکھا ہے بالفعل خاص لنڈن میں خنزیر کا گوشت فروخت کرنے کے لئے ہزار دوکان

موجود ہے اور بذریعہ معتبر خبروں کے ثابت ہوا ہے کہ صرف یہی ہزار دوکان نہیں بلکہ پچھیں
ہزار اور خنزیر ہر روز لنڈن میں سے مفصلات کے لوگوں کے لئے باہر بھیجا جاتا ہے اب سوال
یہ ہے کہ کیا نبی اللہ کی یہی شان ہونی چاہیے کہ وہ دنیا میں اصلاح خلق کے لئے تو آوے مگر
پھر اپنی اوقات عزیز ایک مکروہ جانور خنزیر کے شکار میں ضائع کرے حالانکہ توریت کے رو
سے خنزیر کو چھونا بھی سخت معصیت میں داخل ہے پھر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اول تو شکار کھیلنا
ہی کار بیکاراں ہے اور اگر حضرت مسیح کو شکار ہی کی طرف رغبت ہوگی اور دن رات یہی کام
۴۳ پسند آئے گا تو پھر کیا یہ پاک جانور جیسے ہرن اور گورخر اور خرگوش دنیا میں کیا کچھ کم ہیں تا ایک
ناپاک جانور کے خون سے ہاتھ آلودہ کریں۔
اب میں نے وہ تمام خاکہ جو میری قوم نے مسیح کے ان سوانح کا کھینچ رکھا ہے جو دوبارہ زمین
پر اترنے کے بعد اُن پر گزریں گے پیش کر دیا ہے عقلمند لوگ اس پر غور کریں کہ کہاں تک اس
میں خلاف قانون قدرت باتیں ہیں۔ کہاں تک اس میں اجتماع نقیضین موجود ہے۔ کہاں
تک یہ شان نبوت سے بعید ہے؟ لیکن اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ یہ تمام ذخیرہ رطب و یابس کا
صحیحین میں نہیں ہے۔ امام محمد اسمعیل بخاری رحمہ اللہ نے اس بارہ میں اشارہ تک بھی نہیں کیا
کہ یہ مسیح آنے والا در حقیقت اور سچ سچ وہی پہلا مسیح ہو گا بلکہ انہوں نے دو حدیثیں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایسی لکھی ہے بھی ہیں جنھوں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ مسیح اول اور ہے
اور مسیح ثانی اور ہے اور کیونکہ ایک حدیث کا مضمون یہ ہے کہ ابن مریم تم میں اُترے گا اور پھر
بیان کے طور پر کھول دیا ہے کہ وہ ایک تمھارا امام ہو گا جو تم میں سے ہی ہوگا ۔ پس ان لفظوں پر
۴۴) خوب غور کرنی چاہیے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لفظ ابن مریم کی تصریح میں فرماتے ہیں کہ
وہ ایک تمہارا امام ہو گا جو تم سے ہی ہو گا اور تم میں سے ہی پیدا ہو گا گویا آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس وہم کو دفع کرنے کے لئے جو ابن مریم کے لفظ سے دلوں میں گزرسکتا
تھا ما بعد کے لفظوں میں بطور تشریح فرمادیا کہ اُس کو سچ مچ ابن مریم ہی نہ سمجھ لو بل هو

امامکم منکم اور دوسری حدیث جو اس بات کا فیصلہ کرتی ہے وہ یہ ہے کہ مسیح اول کا حلیہ
آنحضرت
رت صلی اللہ علیہ وسلم نے اور طرح کا فرمایا ہے اور مسیح ثانی کا حلیہ اور طور کا ذکر کیا ہے جو
اس عاجز کے حلیہ سے بالکل مطابق ہے۔ اب سوچنا چاہیے کہ ان دونوں حلیوں میں تناقض
صریح ہونا کیا اس بات پر پختہ د پختہ دلیل نہیں ہے کہ درخت ہے کہ در حقیقت مسیح اول اور ہے اور صحیح ثانی اور ۔
ایک اور بات قابل توجہ یہ ہے کہ ہمارے علماء کی ضد تو اس بات پر ہے کہ ابن مریم کے
اُترنے کے بارہ میں جو حدیث ہے اس کو حقیقت پر حمل کرنا چاہیے لیکن ان کے بعض عقلمندوں
سے جب اس حدیث کے معنے پوچھے جائیں کہ ابن مریم اُترے گا اور صلیب کو توڑے گا اور
خنزیر کو قتل کرے گا تو ابن مریم کے لفظ کو تو حقیقت پر ہی حمل رکھتے ہیں اور صلیب اور خنزیر کے
بارہ میں کچھ دبی زبان سے ہماری طرح استعارہ اور مجاز سے کام لینا شروع کر دیتے ہیں ۔ پس
وہ لوگ اپنی اس کارروائی سے خود ملزم ٹھہرتے ہیں کیونکہ اس صورت میں اُن پر یہ حجت وارد
ہوتی ہے کہ ان تین لفظوں میں سے جو ابن مریم کا اُترنا اور صلیب کا توڑنا اور خنزیروں کا
قتل کرنا ہے دو لفظوں کی نسبت تو تم آپ ہی قائل ہو گئے کہ بطور استعارہ ان سے اور معنے مراد
ہیں تو پھر یہ تیسراکلمہ جو ابن مریم کا اُترنا ہے کیوں اس میں بھی بطور استعارہ کوئی اور شخص مراد
نہیں ؟ اب میں پوچھتا ہوں کہ کیا ان خیالات مجموعہ تناقضات پر جمے رہنا طریق عقلمندی و
فرزانگی ہے یا وہ معارف قریب بفهم و مطابق عقل ہیں جو اس عاجز پر جز پر کھولے گئے ہیں۔ کھو۔
ماسوا اس کے اور کئی طریق سے اُن پرانے خیالات پر سخت سخت اعتراض عقل کے وارد
ہوتے ہیں جن سے مخلصی حاصل کرنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ۔
از انجملہ ایک یہ ہے کہ قرآن شریف کے کسی مقام سے ثابت نہیں کہ حضرت مسیح اسی خاکی
جسم کے ساتھ آسمان کی طرف اُٹھائے گئے بلکہ قرآن شریف کے کئی مقامات میں مسیح کے فوت
ہو جانے کا صریح ذکر ہے اور ایک جگہ خود مسیح کی طرف سے فوت ہو جانے کا اقرار موجود ہے

·

آج 10 میں سے 10 باقی