ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ا
اور وہ یہ ہے۔ كُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ
الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ، اب جب کہ فوت ہو جانا ثابت ہوا تو
اس سے ظاہر ہے کہ اُن کا جسم اُن سب لوگوں کی طرح جو مر جاتے ہیں زمین میں دفن کیا گیا
ہوگا کیونکہ قرآن شریف بصراحت ناطق ہے کہ فقط اُن ہے کہ فقط اُن کی روح آسمان پر گئی نہ کہ جسم ۔ تب ہی ناپر
تو حضرت مسیح نے آیت موصوفہ بالا میں اپنی موت کا صاف اقرار کر دیا اگر وہ زندوں کی شکل پر
خاکی جسم کے ساتھ آسمان کی طرف پرواز کرتے تو اپنے مرجانے کا ہرگز ذکر نہ کرتے اور ایسا
۴۷ ہرگز نہ کہتے کہ میں وفات پا کر اس جہان سے رخصت کیا گیا ہوں۔ اب ظاہر ہے کہ جبکہ آسمان پر
اُن کی روح ہی گئی تو پھر نازل ہونے کے وقت جسم کہاں سے ساتھ آجائے گا۔
از انجملہ ایک یہ اعتراض ہے کہ نیا اور پُر انا فلسفہ بالاتفاق اس بات کو محال ثابت کرتا ہے کہ
کوئی انسان اپنے اس خاکی جسم کے ساتھ كُرَّةً زَمْهَرِ پُر تک بھی پہنچ سکے بلکہ علم طبعی کی نئی
تحقیقا تیں اس بات کو ثابت کر چکی ہیں کہ بعض بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر پہنچ کر اس طبقہ کی ہوا
ایسی مضر صحت معلوم ہوئی ہے کہ جس میں زندہ رہنا ممکن نہیں۔ پس اس جسم کا کرہ ماہتاب یا کرہ
☆
آفتاب تک پہنچنا کس قدر لغو خیال ہے ۔
ہے۔
☆
اس جگہ اگر کوئی اعتراض کرے کہ اگر جسم خاکی کا آسمان پر جانا محالات میں سے ہے تو پھر آنحضرت
حاشیہ: صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج اس جسم کے ساتھ کیوں کر جائز ہوگا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ سیر معراج اس
جسم کثیف کے ساتھ نہیں تھا بلکہ وہ نہایت اعلیٰ درجہ کا کشف تھا جس کو در حقیقت بیداری کہنا چاہئے ۔
سیر
جاتا ہے پہنچ گئے سو گئے سو در حقیقت یہ سیر کشفی تھا جو بیداری سے اشد درجہ پر مشابہ ہے بلک
ایسے کشف کی حالت میں انسان ایک نوری جسم کے ساتھ حسب استعداد نفس ناطقہ اپنے کے آسمانوں کی
سیر کر سکتا ہے پس چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نفس ناطقہ کی اعلی درجہ کی استعداد تھی اور انتہائی نقطہ
تک پہنچی ہوئی تھی اس لئے وہ اپنی معراجی سیر میں معمورہ عالم کے انتہائی نقطہ تک جو عرش عظیم سے تعبیر کیا
پر مشابہ ہے بلکہ ایک قسم کی بیداری
ہی ہے۔ میں اس کا نام خواب ہر گز نہیں رکھتا اور نہ کشف کے ادنی درجوں میں سے اس کو سمجھتا ہوں بلکہ
یہ کشف کا بزرگ ترین مقام ہے جو در حقیقت بیداری بلکہ اس کثیف بیداری سے یہ حالت زیادہ اصفی
اور اجلی ہوتی ہے اور اس قسم کے کشفوں میں مؤلف خود صاحب تجربہ ہے۔ اس جگہ زیادہ لکھنے کی گنجائش
نہیں۔ انشاء اللہ کسی اور حل میں مفصل طور پر بیان کیا جائے گا۔ منہ
ا المائدة : ١١٨
از انجملہ ایک یہ اعتراض ہے کہ جو لوگ آسمانوں کے وجود کے قائل ہیں وہ البتہ ان کی ۴۸)
حرکت کے بھی قائل ہیں اور حرکت بھی دولا بی خیال کرتے ہیں اب اگر فرض کیا جائے کہ
حضرت مسیح جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر گئے ہیں تو ظاہر ہے کہ وہ ہر وقت اوپر کی سمت میں ہی
نہیں رہ سکتے بلکہ کبھی اوپر کی طرف ہوں گے اور کبھی زمین کے نیچے آجائیں گے اس صورت (۴۹)
میں اس بات پر وثوق بھی نہیں ہو سکتا ہے کہ وہ ضرور اوپر کی ہی طرف سے اُتریں گے کیا یہ ممکن
نہیں کہ زمین کے نیچے سے ہی نکل آویں کیونکہ در حقیقت اُن کا ٹھکا نہ تو کسی جگہ نہ ہوا اگر صبح
آسمان کے اوپر ہوئے تو شام کو زمین کے نیچے۔ پس ایسی مصیبت اُن کے لئے روا رکھنا کس
درجہ کی بے ادبی میں داخل ہے۔
از انجملہ ایک یہ اعتراض کہ اگر ہم فرض محال کے طور پر قبول کر لیں کہ حضرت مسیح اپنے جسم
خاکی کے سمیت آسمان پر پہنچ گئے تو اس بات کے اقرار سے ہمیں چارہ نہیں کہ وہ جسم جیسا کہ
تمام حیوانی و انسانی اجسام کے لئے ضروری ہے آسمان پر بھی تا ؟ آسمان پر بھی تا ثیر زمانہ سے ضرور متاثر ہوگا اور
بمرور زمانہ لا بدی اور لازمی طور پر ایک دن ضرور اس کے لئے موت واجب ہو گی پس اس
صورت میں اول تو حضرت مسیح کی نسبت یہ مانا پڑتا ہے کہ اپنی عمر کا دورہ پورا کر کے آسمان ہی
پر فوت ہو گئے ہوں اور کواکب کی آبادی جو آج کل تسلیم کی جاتی ہے اُسی کے کسی قبرستان میں
دفن کئے گئے ہوں اور اگر پھر فرض کے طور پر اب تک زندہ رہنا اُن کا تسلیم کر لیں تو کچھ شک ﴿۵۰﴾
نہیں کہ اتنی مدت کے گزرنے پر پیر فرتوت ہو گئے ہوں گے اور اس کام کے ہرگز لائق نہیں
ہوں گے کہ کوئی خدمت دینی ادا کر سکیں پھر ایسی حالت میں اُن کا دنیا میں تشریف لانا بجز ناحق
کی تکلیف کے اور کچھ فائدہ بخش معلوم نہیں ہوتا۔
وہ علامات جو سیح نے استعارہ کے طور پر راپنے اپنے آ آنے کے بیان کئے -
ہیں اور نیز سورۃ الزلزال کی تفسیر
مسیح نے اپنے دوبارہ آنے کا نشان یہ بتلایا ہے کہ اُن دنوں میں ترت سورج اندھیرا ہو
جائے گا اور چاند اپنی روشنی نہیں دے گا اور ستارے آسمان سے گر جائیں گے اور آسمان کی
قو تیں ہل جائیں گی تب ابن آدم کا نشان آسمان پر ظاہر ہوگا اور ابن آدم کو بڑی قدرت اور
اد جلال کے ساتھ آسمان کے بادلوں پر آتے دیکھیں گے اور وہ نر سنگے کے بڑے شور کے ساتھ
اپنے فرشتوں کو بھیجے گا اور وے اُس کے برگزیدوں کو چاروں طرف سے آسمان کی اس حد سے
اُس حد تک جمع کریں گے جب تم یہ سب کچھ دیکھو تو جانو کہ وہ نزدیک بلکہ دروازے پر ہے
میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تک یہ سب کچھ ہو نہ لے اس زمانہ کے لوگ گزر نہ جائیں
گے آسمان و زمین ٹل جائے گی پر میری باتیں ہرگز نہ لیں گی لیکن اُس دن اور اُس گھڑی کو
میرے باپ کے سوا آسمان کے فرشتوں تک کوئی نہیں جانتا جیسا نوح کے دنوں میں ہوا ویسا
ہی ابن آدم کا آنا بھی ہوگا کیونکہ جس طرح اُن دنوں میں طوفان کے پہلے کھاتے پیتے بیاہ
کرتے بیا ہے جاتے تھے اس دن تک کہ نوح سنتی پر چڑھا اور نہ جانتے تھے جب تک کہ
طوفان آیا اور اُن سب کو لے گیا۔ اسی طرح ابن آدم کا آنا بھی ہو گا یعنی جس طرح کہ نوح کی
کشتی بنانے سے پہلے لوگ امن اور آرام سے بستے تھے کوئی ارضی یا سماوی حادثہ ان پر وارد نہ
۵۲ تھا اسی طرح ابن آدم یعنی مسیح بھی لوگوں کے آرام اور خوشحالی کے وقت میں آئے گا اُس کے
آنے سے پہلے کسی قسم کا حادثہ لوگوں پر نازل نہیں ہوگا بلکہ معمولی طور پر امن اور راحت سے نا
رنیا اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہو گی دیکھومتی بار باب ۲۴۔
،
حضرت مسیح کے اس بیان میں بظاہر صورت جس قدر تناقض ہے ناظرین نے سمجھ لیا ہوگا کیونکہ
اُنہوں نے اپنے اُترنے سے پہلے اس امر کو ضروری ٹھہرایا ہے کہ سورج اندھیرا ہو جائے اور
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے آسمان وزمین مل جائیں گے “ ہونا چاہیے ۔ (ناشر)
چاند روشنی نہ دیوے اور ستارے آسمان کے زمین پر گر جائیں ۔ سو ان علامات کو اگر ظاہر پر حمل
کیا جائے تو یہ معنے بدیہی البطلان ہیں کیونکہ جس وقت سورج اندھیرا ہو گیا اور چاند کی روشنی
جاتی رہی تو پھر دنیا کیوں کر نوح کے زمانے کی طرح امن سے آباد رہ سکتی ہے بھلا یہ بھی جانے
دو شاید دنیا سخت مصیبت کے ساتھ گزارہ کر سکے لیکن زمین پرستاروں کے گرنے سے کیا زمین
کے باشندوں میں سے کوئی باقی رہ سکتا ہے سچ تو یہ ہے کہ اگر آسمان کا ایک بھی ستارہ زمین پر
گرے تو تمام دنیا کے ہلاک کرنے کے لئے کافی ہے کیونکہ کوئی ستارہ عرض طول میں زمین ۵۳﴾
کے معمورہ سے کم نہیں ہے ایک ستارہ گر کر زمین کی تمام آبادی کو دبا سکتا ہے چہ جائیکہ تمام
ستارے زمین پر گریں اور اُن کے گرنے سے ایک آدمی کو بھی آسیب نہ پہنچے بلکہ حضرت نوح
کے زمانہ کی طرح مسیح کے اُترنے سے پہلے امن اور جمعیت سے آباد ہوں اور مسیح کو بڑی
قدرت اور جلال کے ساتھ آسمان کے بادلوں پر آتے دیکھیں۔
سواے حق کے طالبو ! یقینا سمجھو کہ یہ سب استعارات ہیں حقیقت پر ہرگز محمول نہیں
حضرت مسیح کا مطلب صرف اتنا ہے کہ وہ دین کے لئے ایک تاریکی کا زمانہ ہوگا اور ایسی
ضلالت کی تاریکی ہو گی کہ اُس وقت نہ آفتاب کی روشنی سے جو رسول مقبول اور اس کی
شریعت اور اس کی کتاب ہے لوگ آنکھیں کھولیں گے کیونکہ اُن کے نفسانی حجابوں کی وجہ
سے آفتاب شریعت ان کے لئے اندھیرا ہو جائے گا اور ماہتاب بھی انہیں روشنی نہیں دے گا
یعنی اولیا کے وجود سے بھی انہیں کچھ فائدہ نہ ہوگا کیونکہ بے دینی کے بڑھ جانے سے
مردان خدا کی محبت بھی اُن کے دلوں میں نہیں رہے گی اور آسمان کے ستارے گریں گے ﴿۵۴
یعنی حقانی علماء فوت ہو جائیں گے اور آسمان کی قوتیں ہل جائیں گی یعنی آسمان اوپر کی
طرف کسی کو کھینچ نہیں سکے گا ۔ دن بدن لوگ زمین کی طرف کھینچے چلے جائیں گے یعنی لوگوں
پر نفس امارہ کے جذبات غالب ہوں گے اُس وقت نہ لڑائیاں ہوں گی اور نہ عامہ خلائق
کے امن اور عافیت میں خلل ہوگا بلکہ نوح کے زمانہ کی طرح ایک امن بخش گورنمنٹ
۵۵ کے تحت میں وہ لوگ زندگی بسر کرتے ہوں گے جن میں مسیح موعود نازل ہوگا ۔ یاد رکھنا
چاہیے کہ حضرت نوح کا زمانہ باعتبار اپنی معاشرت کے اصولوں کے نہایت امن کا زمانہ
تھا لوگ اپنی لمبی لمبی عمروں کو نہایت آسائش اور امن اور خیر و عافیت سے بسر کر رہے تھے۔
اسی وجہ سے لوگ سخت درجہ کے غافل ہو گئے تھے معلوم نہیں کہ اُس وقت کوئی شخصی سلطنت
تھی یا جمہوری اتفاق سے اس درجہ پر عامہ خلائق کے لئے ہر طرح سے آسودگی پیدا ہو گئی
تھی بہر حال اس زمانہ کے لوگ آرام پانے میں اور امن و عافیت میں زندگی بسر کرنے میں
اس زمانہ کے اُن لوگوں سے بہت مشابہ ہیں جو گورنمنٹ برطانیہ کے سایہ عاطفت کے نیچے
زندگی بسر کرتے ہیں گورنمنٹ کی طرف سے جس قدر اسباب آرام اور امن اور خوشحالی کے
۵۲ رعیت کے لئے مہیا کئے گئے ہیں اُن کا شمار کرنا مشکل ہے گویا اُن کی اس زندگی کو ایک نمونہ
بہشت کا بنا دیا گیا ہے لیکن غایت درجہ کے آرام پانے سے اور نہایت درجہ کے امن کی وجہ
سے یہ آفت دلوں میں پیدا ہو گئی ہے کہ دنیا کی زندگی نہایت شیریں متصور ہو کر دن بدن اس کی
محبت دلوں میں بڑھتی جاتی ہے جس طرف نظر ڈال کر دیکھو یہی خواہش جوش مار رہی ہے کہ دنیا
کی یہ مراد حاصل ہو جائے وہ مراد حاصل ہو جائے اور باعث امن پھیل جانے کے دنیا کی ہر یک
چیز کا قدر بڑھتا جاتا ہے۔ وہ مزروعہ زمین جس کو سکھوں کے عہد میں کوئی مفت بھی نہیں لے سکتا
تھا لاکھوں روپیوں پر فروخت ہو رہی ہے اور یہاں تک مفاد کی راہیں کھل گئی ہیں کہ لوگ
میرا یہ دعوی ہے کہ تمام دنیا میں گورنمنٹ برطانیہ کی طرح کوئی دوسری ایسی گورنمنٹ نہیں جس
حاشیه نے زمین پر ایسا امن قائم کیا ہو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو کچھ ہم پوری آزادی سے اس گورنمنٹ
کے تحت میں اشاعت حق کر سکتے ہیں یہ خدمت ہم مکہ معظمہ یا مدینہ منورہ میں بیٹھ کر بھی ہرگز بجا
نہیں لا سکتے اگر یہ امن اور آزادی اور بے تعصبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت
عرب میں ہوتی تو وہ لوگ ہرگز تلوار سے ہلاک نہ کئے جاتے اگر یہ امن اور آزادی اور بے تعصبی
اُس وقت کے قیصر اور کسری کی گورنمنٹوں میں ہوتی تو وہ بادشاہتیں اب تک قائم رہتیں ۔ منہ
نجاست اور ہڈیوں کی فروخت سے وہ فوائد حاصل کرتے ہیں کہ اس سے پہلے زمانوں میں
اعلیٰ درجہ کے غلوں کی فروخت میں وہ فوائد حاصل نہیں ہو سکتے تھے اور نہ صرف یہی آرام کی
صورتیں ہیں بلکہ نظر اُٹھا کر دیکھو تو تمام اسباب معاشرت و حاجات سفر و حضر کے متعلق وہ آرام
کی سبیلیں نکل آئی ہیں جو اس سے پہلے وقتوں میں شاید کسی نے خواب میں بھی نہ دیکھی ہوں گی ۵۷﴾
پس اس مبارک گورنمنٹ کے زمانہ کو اگر اس امن کے زمانہ میں سے مشابہت دیں جو حضرت
نوح کے وقت میں تھا تو یہ زمانہ بلا وجہ اس کا مثیل غالب ہوگا۔
اب جب کہ یہ ثابت ہو چکا کہ سچے مسیح نے اُس زمانہ میں آنے کا ہرگز وعدہ نہیں کیا جو
جنگ و جدل اور جور و جفا کا زمانہ ہو جس میں کوئی شخص امن سے زندگی بسر نہ کر سکے اور نیک
لوگ پکڑیں جائیں اور عدالتوں میں سپر د کئے جائیں اور قتل کئے جائیں بلکہ مسیح نے صاف
لفظوں میں فرما دیا کہ اُن پر فتنہ زمانوں میں جھوٹے مسیح عیسائیوں اور یہودیوں میں پیدا ہوں
گے جیسا کہ اُن پہلے زمانوں میں کئی لوگ ایسے پیدا بھی ہو چکے ہیں جنہوں نے مسیح ہونے کا
دعوی کیا تھا اسی وجہ سے مسیح نے تاکید سے کہا کہ میرا آنا اُن اوائل زمانوں میں ہرگز نہیں ہو گا
اور شور اور فساد اور جور و جفا اور لڑائیوں کے دنوں میں ہر گز نہیں آؤں گا بلکہ امن کے دنوں میں
آؤں گا ہاں اس وقت باعث غایت درجہ کے امن و آرام کے بے دینی پھیلی ہوئی ہوگی اور ۵۸
محبت الہی دلوں سے اُٹھی ہوئی ہوگی جیسا کہ نوح کے وقت میں تھا سو یہ ایک نہایت عمدہ نشان
ہے جو مسیح نے اپنے آنے کے لئے پیش کیا ہے اگر چاہو تو اس کو قبول کر سکتے ہو۔
اس جگہ اس سوال کا حل کرنا بھی ضروری ہے کہ مسیح کس عمدہ اور اہم کام کے لئے آنے والا
ہے۔ اگر یہ خیال کیا جائے کہ دجال کے قتل کرنے کے لئے آئے گا تو یہ خیال نہایت ضعیف
اور بودا ہے کیونکہ صرف ایک کافر کا قتل کرنا کوئی ایسا بڑا کام نہیں جس کے لئے ایک نبی کی
ضرورت ہو خاص کر اس صورت میں کہ کہا گیا ہے کہ اگر مسیح قتل بھی نہ کرتا تب بھی دجال
خود بخود پکھل کرنا بود ہو جاتا بلکہ سچ تو یہ ہے کہ مسیح کا آنا اس لئے خدائے تعالیٰ کی طرف سے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے زمانہ سے ہونا چاہیے۔ (ناشر) سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ” بلا شبہ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
مقرر کیا گیا ہے کہ تا تمام قوموں پر دین اسلام کی سچائی کی حجت پوری کرے تا دنیا کی ساری
۵۹ قوموں پر خدائے تعالیٰ کا الزام وارد ہو جائے۔ اسی کی طرف اشارہ ہے کہ جو کہا گیا ہے کہ مسیح کے
دم سے کا فر مریں گے یعنی دلائل بینہ اور براہین قاطعہ کی رو سے وہ ہلاک ہو جائیں گے۔
دوسرا کام مسیح کا یہ ہے کہ اسلام کو غلطیوں اور الحاقات بے جا سے منزہ کر کے وہ تعلیم جو روح
اور راستی سے بھری ہوئی ہے خلق اللہ کے سامنے رکھے۔
تیسرا کام مسیح کا یہ ہے کہ ایمانی نور کو دنیا کی تمام قوموں کے مستعد دلوں کو بخشے اور منافقوں
کو مخلصوں سے الگ کر دیوے۔ سو یہ تینوں کام خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کے سپرد کئے ہیں
اور حقیقت میں ابتدا سے یہی مقرر ہے کہ صیح اپنے وقت کا مجدد ہو گا اور اعلیٰ درجہ کی تجدید کی
خدمت خدائے تعالیٰ اُس سے لے گا اور یہ تینوں امور وہ ہیں جو خدائے تعالیٰ نے ارادہ فرمایا
ہے جو اس عاجز کے ذریعہ سے ظہور میں آویں سو وہ اپنے ارادہ کو پورا کرے گا اور اپنے بندہ
کا مددگار ہوگا۔
اگر یہ کہا جائے کہ احادیث صاف اور صریح لفظوں میں بتلا رہی ہیں کہ مسیح ابن مریم
۲۰ آسمان سے اُترے گا اور دمشق کے منارہ شرقی کے پاس اُس کا اُترنا ہوگا اور دوفرشتوں کے
کندھوں پر اُس کے ہاتھ ہوں گے تو اس مصرح اور واضح بیان سے کیوں کر انکار کیا جائے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ آسمان سے اتر نا اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ سچ مچ خاکی وجود آسمان
سے اترے بلکہ صحیح حدیثوں میں تو آسمان کا لفظ بھی نہیں ہے اور یوں تو نزول کا لفظ عام ہے جو
شخص ایک جگہ سے چل کر دوسری جگہ ٹھہرتا ہے اس کو بھی یہی کہتے ہیں کہ اُس جگہ اُترا ہے
جیسے کہا جاتا ہے کہ فلاں جگہ لشکر اُتر ا ہے یا ڈیرا اُترا ہے کیا اس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ لشکر
یا وہ ڈیرا آسمان سے اُترا ہے ماسوائے اس کے خدائے تعالیٰ نے تو قرآن شریف میں صاف
فرما دیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی آسمان سے ہی اُترے ہیں بلکہ ایک جگہ فرمایا
ہے کہ لوہا بھی ہم نے آسمان سے اُتارا ہے۔ پس صاف ظاہر ہے کہ یہ آسمان سے اُتر نا اُس
صورت اور رنگ کا نہیں ہے جس صورت پر لوگ خیال کر رہے ہیں اور باوجود عام
طور پر استعارات کے پائے جانے کے جن سے حدیثیں پر ہیں ۔ اور مکاشفات
اور رویاء صالحہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُن سے بھری پڑی ہیں ۔ پھر دمشق کے لفظ سے ﴿۲۱﴾
دمشق ہی مرا د رکھنا دعوی بلا دلیل و التزام مالا یلزم ہے ۔ اور یہ بھی یاد رکھنے کے لائق
ہے کہ خدائے تعالیٰ کی پیشگوئیوں میں بعض امور کا اخفا اور بعض کا اظہار ہوتا ہے اور ایسا ﴿۱۲﴾
ہونا شاذ و نادر ہے کہ من کل الوجوہ اظہا ر ہی ہو کیونکہ پیشگوئیوں میں حضرت باری تعالیٰ
کے ارادہ میں ایک قسم کی خلق اللہ کی آزمائش بھی منظور ہوتی ہے اور اکثر پیشگوئیاں اس
آیت کا مصداق ہوتی ہیں کہ يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا اسی وجہ سے ﴿۲۳﴾
ہمیشہ ظاہر پرست لوگ امتحان میں پڑ کر پیشگوئی کے ظہور کے وقت دھوکا کھا جاتے ہیں اور
زیادہ تر انکار کرنے والے اور حقیقت مقصودہ سے بے نصیب رہنے والے وہی لوگ
ہوتے ہیں کہ جو یہ چاہتے ہیں کہ حرف حرف پیشگوئی کا ظاہری طور پر جیسا کہ سمجھا (۶۴)
☆
حاشیه
L
استعارات جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکاشفات اور خوابوں میں پائے جاتے ہیں وہ
حدیثوں کے پڑھنے والوں پر مخفی اور پوشیدہ نہیں ہیں کبھی کشفی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
اپنے ہاتھوں میں دوسونے کے کڑے پہنے ہوئے دکھائی دئے اور اُن سے دو کذاب مراد لئے
گئے جنہوں نے جھوٹے طور پر پیغمبری کا دعوی کیا تھا اور کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی رؤیا
اور کشف میں گائیاں ذبح ہوتی نظر آئیں اور ان سے مراد وہ صحابہ تھے جو جنگ اُحد میں شہید
ہوئے اور ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک کشف میں دیکھا کہ ایک بہشتی خوشہ
انگورا بو جہل کے لئے آپکو دیا گیا ہے تو آخر اس سے مراد عکرمہ نکلا اور ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو کشفی طور پر نظر آیا کہ گویا آپ نے ایک ایسی زمین کی طرف ہجرت کی ہے کہ وہ آپ کے ۶۲
خیال میں یمن تھا مگر در حقیقت اس زمین سے مراد مدینہ منورہ تھا۔ ایسا ہی بہت سی نظیریں
دوسرے انبیاء کے مکاشفات میں پائی جاتی ہیں کہ بظاہر صورت اُن پر کچھ ظاہر کیا گیا اور دراصل
اس سے مراد کچھ اور تھا سو انبیا کے کلمات میں استعارہ اور مجاز کا دخل ہونا کوئی شاذ و نادرا مر نہیں ہے
البقرة : ٢٧
مراد یمامہ ہے مطابق صفحہ ۲۰۴۔ (ناشر)
گیا ہو پورا ہو جائے حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہوتا مثلاً مسیح کی نسبت بعض بائیل کی پیشگوئیوں میں
یہ درج تھا کہ وہ بادشاہ ہو گا لیکن چونکہ مسیح غریبوں اور مسکینوں کی صورت پر ظاہر ہوا اس لئے
۶۵) یہودیوں نے اس کو قبول نہ کیا اور اس رد اور انکار کی وجہ صرف الفاظ پرستی تھی کہ انہوں
نے بادشاہت کے لفظ کو فقط ظاہر پر محمول کر لیا۔ ایسا ہی حضرت موسیٰ کی توریت میں
ہمارے سید و مولی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت یہ پیشگوئی درج تھی کہ وہ بنی اسرائیل میں
سے اور ان کے بھائیوں میں سے پیدا ہو گا اس لئے یہودی لوگ اس پیشگوئی کا منشا یہی سمجھتے
رہے کہ وہ بنی اسرائیل میں سے پیدا ہو گا حالانکہ بنی اسرائیل کے بھائیوں سے بنی اسماعیل مراد
۶۷ ہیں خدائے تعالیٰ قادر تھا کہ بجائے بنی اسرائیل کے بھائیوں کے بنی اسماعیل ہی لکھ دیتا
فيه حاشيه
اور نہ کوئی ایسی بات ہے کہ جو تصنع اور بناوٹ سے گھڑنی پڑتی ہے بلکہ یہ عادت انبیاء کی شائع
متعارف ہے کہ وہ روح القدس سے پر ہو کر مثالوں اور استعاروں میں بولا کرتے ہیں اور وحی الہی
کو یہی طرز پسند آئی ہوئی ہے کہ اس جسمانی عالم میں جو کچھ آسمان سے اُتارا جاتا ہے اکثر اس
میں استعارات و مجازات پر ہوتے ہیں عام طور پر جو ہر ایک فرد بشر کو کوئی نہ کوئی سچی خواب آجاتی
ہے جو نبوت کا چھیالیسواں حصہ بیان کی گئی ہے اُس کے اجزا پر بھی اگر نظر ڈال کر دیکھو تو شاذ و
نادر کوئی ایسی خواب ہوگی جو استعارات اور مجازات سے بکلی خالی ہو۔
اب یہ بھی جاننا چاہیئے کہ دمشق کا لفظ جو مسلم کی حدیث میں وارد ہے یعنی صحیح مسلم میں یہ جو
لکھا ہے کہ حضرت مسیح دمشق کے منارہ سفید شرقی کے پاس اُتریں گے یہ لفظ ابتدا سے محقق
لوگوں کو حیران کرتا چلا آیا ہے کیونکہ بظاہر کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ مسیح کو دمشق سے کیا مناسبت
ہے اور دمشق کو مسیح سے کیا خصوصیت ۔ ہاں اگر یہ لکھا ہوتا کہ مسیح مکہ معظمہ میں اُترے گا یا مدینہ
منورہ میں نازل ہوگا تو ان ناموں کا ظاہر پر حمل کرنا موزوں بھی ہوتا ۔ کیونکہ مکہ معظمہ خانہ خدا
کی جگہ اور مدینہ منورہ رسول اللہ کا پایہ تخت ہے مگر دمشق میں تو کوئی ایسی خوبی کی بات نہیں جس
کی وجہ سے تمام امکنہ متبرکہ چھوڑ کر نزول کے لئے صرف دمشق کو مخصوص کیا جائے ۔ اس جگہ
بلا شبہ استعارہ کے طور پر کوئی مرادی معنے مخفی ہیں جو ظاہر نہیں کئے گئے اور یہ عاجز ابھی اس
بات کی تفتیش کی طرف متوجہ نہیں ہوا تھا کہ وہ معنے کیا ہیں کہ اسی اثناء میں میرے ایک دوست
تا کروڑ ہا آدمی ہلاکت سے بچ جاتے مگر اُس نے ایسا نہیں کیا کیونکہ اس کو ایک عقدہ
درمیان میں رکھ کر صادقوں اور کا ذبوں کا امتحان منظور تھا اسی بنا پر اور اسی مدعا کی غرض سے
تمثیل کے پیرا یہ میں یا استعارہ کے طور پر بہت باتیں ہوتی ہیں جن پر نظر ڈالنے والے دو گروہ ۶۸)
ہو جاتے ہیں ایک وہ گروہ کہ جو فقط ظاہر پرست اور ظاہر بین ہوتا ہے اور استعارات سے بکلی منکر
ہو کر ان پیشگوئیوں کے ظہور کو ظاہری صورت میں دیکھنا چاہتا ہے۔ یہ وہ گروہ ہے کہ جو وقت پر ۶۹
حقیقت حقہ کے ماننے سے اکثر بے نصیب اور محروم رہ جاتا ہے بلکہ سخت درجہ کی عداوت اور
اور محب واثق مولوی حکیم نور الدین صاحب اس جگہ قادیان میں تشریف لائے اور انہوں نے اس
بات کے لئے درخواست کی کہ جو مسلم کی حدیث میں لفظ دمشق و نیز اور ایسے چند مجمل الفاظ ہیں
اُن کے انکشاف کے لئے جناب الہی میں توجہ کی جائے لیکن چونکہ ان دنوں میں میری طبیعت
علیل اور دماغ نا قابل جدو جہد تھا اس لئے میں اُن تمام مقاصد کی طرف توجہ کرنے سے مجبور رہا ۶۵
صرف تھوڑی سی توجہ کرنے سے ایک لفظ کی تشریح یعنی دمشق کے لفظ کی حقیقت میرے پر کھولی گئی
اور نیز ایک صاف اور صریح کشف میں مجھ پر ظاہر کیا گیا کہ ایک شخص حارث نام یو یعنی حراث آنے آ۔
والا جو ابوداؤد کی کتاب میں لکھا ہے یہ خبر حیح ۔ ا ہے اور یہ پیشگوئی اور مسیح کے آنے کی پیشگوئی
در حقیقت یہ دونوں اپنے مصداق کی رُو سے ایک ہی ہیں ۔ یعنی ان دونوں کا مصداق ایک ہی
شخص ہے جو یہ عاجز ہے۔
بقيه حاشيه
سواول میں دمشق کے لفظ کی تعبیر جو الہام کے ذریعہ سے مجھ پر کھولی گئی بیان کرتا ہوں پھر بعد
اس کے ابوداؤ د والی پیشگوئی جس طور سے مجھے سمجھائی گئی ہے بیان کروں گا۔
پس واضح ہو کہ دمشق کے لفظ کی تعبیر میں میرے پر منجانب اللہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس جگہ ایسے ﴿۲۶﴾
قصبہ کا نام دمشق رکھا گیا ہے جس میں ایسے لوگ رہتے ہیں جو یزیدی الطبع اور یزید پلید کی عادات اور
خیالات کے پیرو ہیں جن کے دلوں میں اللہ اور رسول کی کچھ محبت نہیں اور احکام الہی کی کچھ عظمت نہیں
جنہوں نے اپنی نفسانی خواہشوں کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور اپنے نفس امارہ کے حکموں ۔ یے نفس امارہ کے حکموں کے ایسے مطیع ہیں
کہ مقدسوں اور پاکوں کا خون بھی اُن کی نظر میں سہل اور آسان امر ہے اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور
خدائے تعالیٰ کا موجود ہونا اُن کی نگاہ میں ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جو انہیں سمجھ نہیں آتا اور چونکہ طبیب کو
بغض اور کینہ تک نوبت پہنچتی ہے جس قدر دنیا میں ایسے نبی یا ایسے رسول آئے جن کی نسبت
۷۰ پہلی کتابوں میں پیشگوئیاں موجود تھیں اُن کے سخت منکر اور اشد دشمن وہی لوگ ہوئے ہیں
کہ جو پیشگوئیوں کے الفاظ کو ان کی ظاہری صورت پر دیکھنا چاہتے تھے۔ مثلاً ایلیا نبی کا آسمان
سے اُترنا اور خلق اللہ کی ہدایت کے لئے دنیا میں آنا بائبل میں اس طرح پر لکھا ہے کہ ایلیا نبی
ا جو آسمان پر اٹھایا گیا پھر دوبارہ وہی نبی دنیا میں آئے گا۔ ان ظاہر الفاظ پر یہودیوں نے سخت
نچہ مارا ہوا ہے اور باوجود یکہ حضرت مسیح جیسے ایک بزرگوار نبی نے صاف صاف گواہی
بقيه حاشيه
بیماروں ہی کی طرف آنا چاہیے اس لئے ضرور تھا کہ مسیح ایسے لوگوں میں ہی نازل ہو۔ غرض مجھ پر یہ ظاہر
کیا گیا ہے کہ دمشق کے لفظ سے دراصل وہ مقام مراد ہے جس میں یہ دمشق والی مشہور خاصیت پائی جاتی
ہے اور خدائے تعالیٰ نے مسیح کے اُترنے کی جگہ جو دمشق کو بیان کیا تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
مسیح سے مراد وہ اصلی مسیح نہیں ہے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی بلکہ مسلمانوں میں سے کوئی ایسا شخص مراد
ہے جو اپنی روحانی حالت کی رو سے مسیح سے اور نیز امام حسین سے بھی مشابہت رکھتا ہے کیونکہ دمشق پائیہ
تخت یزید ہو چکا ہے اور یزیدیوں کا منصوبہ گاہ جس سے ہزار ہا طرح کے ظالمانہ احکام نافذ ہوئے وہ
دمشق ہی ہے اور یزیدیوں کو ان یہودیوں سے بہت مشابہت ہے جو حضرت مسیح کے وقت میں تھے ایسا
ہی حضرت امام حسین کو بھی اپنی مظلومانہ زندگی کی رو سے حضرت مسیح سے غایت درجہ کی مماثلت ہے پس
مسیح کا دمشق میں اُتر نا صاف دلالت کرتا ہے کہ کوئی مثیل مسیح جو حسین سے بھی بوجہ مشابہت ان دونوں
بزرگوں کی مماثلت رکھتا ہے یزیدیوں کی تنبیہ اور ملزم کرنے کے لئے جو مثیل یہود ہیں اُترے گا اور ظاہر
ہے کہ یزیدی الطبع لوگ یہودیوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔ یہ نہیں کہ دراصل یہودی ہیں اس لئے
دمشق کا لفظ صاف طور پر بیان کر رہا ہے کہ مسیح جو اُترنے والا ہے وہ بھی دراصل مسیح نہیں ہے بلکہ جیسا
کہ یزیدی لوگ مثیل یہود ہیں ایسا ہی مسیح جو اُترنے والا ہے وہ بھی مثیل مسیح ہے اور حسینی الفطرت ہے یہ
نکتہ ایک نہایت لطیف نکتہ ہے جس پر غور کرنے سے صاف طور پر کھل جاتا ہے کہ دمشق کا لفظ محض استعارہ
کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ چونکہ امام حسین کا مظلومانہ واقعہ خدائے تعالیٰ کی نظر میں بہت عظمت
اور وقعت رکھتا ہے اور یہ واقعہ حضرت مسیح کے واقعہ سے ایسا ہمرنگ ہے کہ عیسائیوں کو بھی اس میں
دی کہ وہ ایلیا جس کا آسمان سے اُترنا انتظار کیا جاتا ہے یہی یحییٰ زکریا کا بیٹا ہے کہ جو آپ
کا مرشد ہے لیکن یہودیوں نے قبول نہ کیا بلکہ انہی باتوں سے حضرت مسیح پر سخت ناراض ہو ﴿۷۲)
بقيه حاشيه
گئے اور حضرت مسیح کی نسبت یہ خیال کرنے لگے کہ وہ توریت کی عبارتوں کو اور اور معنے کر کے
بگاڑ نا چاہتا ہے کیونکہ انہیں اپنے جسمانی خیال کی وجہ سے پختہ طور پر امید لگی ہوئی تھی چنانچہ ۷۳)
ابھی تک وہی خیال خام دل میں ہے کہ سچ مچ ایلیا یہودیوں کی جماعت کے سامنے آسمان
سے اُترے گا اور فرشتے اُس کے دائیں بائیں اپنے ہاتھوں کا سہارا دے کر بیت المقدس کی
کلام نہیں ہوگی اس لئے خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ آنے والے زمانہ کو بھی اس کی عظمت سے اور
مسیحی مشابہت سے متنبہ کرے اس وجہ سے دمشق کا لفظ بطور استعارہ لیا گیا تا پڑھنے والوں کی
آنکھوں کے سامنے وہ زمانہ آجائے جس میں لخت جگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت مسیح کی
طرح کمال درجہ کے ظلم اور جور و جفا کی راہ سے دمشقی اشقیا کے محاصرہ میں آکر قتل کئے گئے ۔
سو خدائے تعالیٰ نے اس دمشق کو جس سے ایسے پر ظلم حکام نکلتے تھے اور جس میں ایسے سنگدل اور
سیاہ درون لوگ پیدا ہو گئے تھے اس غرض سے نشانہ بنا کر لکھا کہ اب مثیل دمشق عدل اور ایمان
پھیلانے کا ہیڈ کوارٹر ہوگا کیونکہ اکثر نبی ظالموں کی بستی میں ہی آتے رہے ہیں اور خدا تعالیٰ ۷۰
لعنت کی جگہوں کو برکت کے مکانات بناتا رہا ہے اس استعارہ کو خدائے تعالیٰ نے اس لئے
اختیار کیا کہ تا پڑھنے والے دو فائدے اس سے حاصل کریں ایک یہ کہ امام مظلوم حسین رضی اللہ
عنہ کا دردناک واقعہ شہادت جس کی دمشق کے لفظ میں بطور پیشگوئی اشارہ کی طرز پر حدیث نبوی
میں خبر دی گئی ہے اس کی عظمت اور وقعت دلوں پر کھل جائے ۔ دوسرے یہ کہ تا یقینی طور پر معلوم
کر جاویں کہ جیسے دمشق میں رہنے والے دراصل یہودی نہیں تھے مگر یہودیوں کے کام انہوں نے
کئے ایسا ہی جو مسیح اُترنے والا ہے دراصل مسیح نہیں ہے مگر مسیح کی روحانی حالت کا مثیل ہے اور اس
جگہ بغیر اس شخص کے کہ جس کے دل میں واقعہ حسین کی وہ عظمت نہ ہو جو ہونی چاہیے ہر یک شخص شخص اے
اس دمشقی خصوصیت کو جو ہم نے بیان کی ہے بکمال انشراح ضرور قبول کرلے گا اور نہ صرف قبول بلکہ
اس مضمون پر نظر امعان کرنے سے گو یا حق الیقین تک پہنچ جائے گا اور حضرت مسیح کو جو امام حسین
رضی اللہ عنہ سے تشبیہ دی گئی ہے یہ بھی استعارہ در استعارہ ہے جس کو ہم آگے چل کر بیان کریں گے