ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 8
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قریب تر با من و نزدیک تر بسعادت کون لوگ ہیں ۔
کیا وہ لوگ جنہوں نے اس عاجز کا مسیح موعود ہونا
مان لیا یا وہ لوگ جو منکر ہو گئے
واضح ہو کہ یہ بات نہایت صاف اور روشن ہے کہ جنہوں نے اس عاجز کا مسیح موعود ہونا
مان لیا ہے وہ لوگ ہر یک خطرہ کی حالت سے محفوظ اور معصوم ہیں اور کئی طرح کے ثواب اور
اجر اور قوت ایمانی کے وہ مستحق ٹھہر گئے ہیں۔
اول یہ کہ انہوں نے اپنے بھائی پر حسن ظن کیا ہے اور اس کو مفتری یا کذاب نہیں ٹھہرایا اور
۱۸۰﴾ اس کی نسبت کسی طرح کے شکوک فاسدہ کو دل میں جگہ نہیں دی اس وجہ سے اس ثواب کا
انہیں استحقاق حاصل ہوا کہ جو بھائی پر نیک ظن رکھنے کی حالت میں ملتا ہے۔
دوسری یہ کہ وہ حق کے قبول کرنے کے وقت کسی ملامت کنندہ کی ملامت سے نہیں
ڈرے اور نہ نفسانی جذبات اُن پر غالب ہو سکے اس وجہ سے وہ ثواب کے مستحق ٹھہر گئے کہ
انہوں نے دعوت حق کو پاکر اور ایک ربانی مناد کی آواز سن کر پیغام کو قبول کر لیا اور کسی طرح
کی روک سے رک نہیں سکے ۔
تیسری یہ کہ پیشگوئی کے مصداق پر ایمان لانے کی وجہ سے وہ اُن تمام وساوس سے مخلصی
پاگئے کہ جو انتظار کرتے کرتے ایک دن پیدا ہو جاتے ہیں اور آخر یاس کی حالت میں ایمان
دور ہو جانے کا موجب ٹھہرتے ہیں اور اُن سعید لوگوں نے نہ صرف خطرات مذکورہ بالا سے
مخلصی پائی بلکہ خدائے تعالیٰ کا ایک نشان اور اس کے نبی کی پیشگوئی اپنی زندگی میں پوری
ہوتی دیکھ کر ایمانی قوت میں بہت ترقی کر گئے اور اُن کے سماعی ایمان پر ایک معرفت کا رنگ
آگیا اب وہ اُن تمام حیرتوں سے چھوٹ گئے جو اُن پیشگوئیوں کے بارہ میں دلوں میں پیدا
ہوا کرتی ہیں جو پوری ہونے میں نہیں آتیں۔
چوتھی یہ کہ وہ خدائے تعالیٰ کے بھیجے ہوئے بندہ پر ایمان لا کر اس سخط اور غضب الہی
سے بچ گئے جو ان نافرمانوں پر ہوتا ہے کہ جن کے حصہ میں بجز تکذیب و انکار کے اور کچھ نہیں۔
پانچویں یہ کہ وہ اُن فیوض اور برکات کے مستحق ٹھہر گئے جو اُن مخلص لوگوں پر
نازل ہوتے ہیں جو حسن ظن سے اُس شخص کو قبول کر لیتے ہیں کہ جو خدائے تعالیٰ کی
طرف سے آتا ہے۔
ΦΙΛΙ
یہ تو وہ فوائد ہیں کہ جو انشاء اللہ الکریم اُن سعید لوگوں کو بفضلہ تعالیٰ ملیں گے جنہوں
نے اس عاجز کو قبول کر لیا ہے لیکن جو لوگ قبول نہیں کرتے وہ ان تمام سعادتوں سے
محروم ہیں اور اُن کا یہ وہم بھی لغو ہے کہ قبول کرنے کی حالت میں نقصان دین کا اندیشہ
ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ وہ نقصان دین کسی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ نقصان تو اس صورت
میں ہوتا کہ اگر یہ عاجز بر خلاف تعلیم اسلام کے کسی اور نئی تعلیم پر چلنے کے لئے انہیں ؟ مجبور کرتا ۔
مثلاً کسی حلال چیز کو حرام یا حرام کو حلال بتلاتا یا ان ایمانی عقائد میں جو نجات کے لئے
ضروری ہیں کچھ فرق ڈالتا یا یہ کہ صوم و صلوة و حج و زکوۃ وغیرہ اعمال شرعیہ میں کچھ ۱۸۲
بڑھاتا یا گھٹا دیتا مثلاً پانچ وقت کی نماز کی جگہ دس وقت کی نماز کر دیتا یا دو وقت ہی
رہنے دیتا یا ایک مہینہ کی جگہ دو مہینے کے روزے فرض کر دیتا یا اس سے کم کی طرف توجہ
دلاتا تو بے شک سراسر نقصان بلکہ کفر و خسران تھا لیکن جس حالت میں یہ عاجز بار بار یہی
کہتا ہے کہ اے بھائیو! میں کوئی نیا دین یا نئی تعلیم لے کر نہیں آیا بلکہ میں بھی تم میں سے
اور تمہاری طرح ایک مسلمان ہوں اور ہم مسلمانوں کے لئے بجز قرآن شریف اور کوئی
دوسری کتاب نہیں جس پر عمل کریں یا عمل کرنے کے لئے دوسروں کو ہدایت دیں اور بجز
جناب ختم المرسلین احمد عربی صلعم کے اور کوئی ہمارے لئے ہادی اور مقتدا نہیں جس کی پیروی ہم
کریں یا دوسروں سے کرانا چاہیں تو پھر ایک متدین مسلمان کے لئے میرے اس دعوے پر
ایمان لانا جس کی الہام الہی پر بنا ہے کونسی اندیشہ کی جگہ ہے۔ بفرض محال اگر میرا یہ کشف اور
الہام غلط ہے اور جو کچھ مجھے حکم ہو رہا ہے اُس کے سمجھنے میں میں نے دھوکہ کھایا ہے تو ماننے
والے کا اس میں حرج ہی کیا ہے۔ کیا اُس نے کوئی ایسی بات مان لی ہے جس کی وجہ سے اُس
کے دین میں کوئی رخنہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر ہماری زندگی میں سچ مچ حضرت مسیح ابن مریم ہی
آسمان سے اتر آئے تو دل ما شاد و چشم ما روشن ۔ ہم اور ہمارا گر وہ سب سے پہلے اُن کو قبول
۱۸۳ کرلے گا اور اس پہلی بات کے قبول کرنے کا بھی ثواب پائے گا جس کی طرف محض نیک نیتی
اور خدائے تعالیٰ کے خوف سے اُس نے قدم اُٹھایا تھا بہر حال اس غلطی کی صورت میں بھی
( اگر فرض کی جائے ) ہمارے ثواب کا قدم آگے ہی رہا اور ہمیں دو ثواب ملے اور ہمارے
مخالف کو صرف ایک لیکن اگر ہم سچے ہیں اور ہمارے مخالف آئندہ کی امیدیں باندھنے میں
غلطی پر ہیں تو ہمارے مخالفوں کا ایمان سخت خطرہ کی حالت میں ہے کیونکہ اگر سچ مچ انہوں
نے اپنی زندگی میں حضرت مسیح ابن مریم کو بڑے اقبال و جلال کے ساتھ آسمان سے اُترتے
دیکھ لیا اور اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر لیا کہ فرشتوں کے ساتھ اُترتے چلے آتے ہیں تب تو
اُن کا ایمان سلامت رہاور نہ دوسری صورت میں ایمان سلامت رہنے کی کوئی صورت نظر
نہیں آتی ۔ کیونکہ اگر اخیر زندگی تک کوئی آدمی آسمان سے اُتر تا انہیں دکھائی نہ دیا بلکہ اپنی
۱۸۴﴾ ہی طیاری آسمان کی طرف جانے کے لئے ٹھہر گئی تو ظاہر ہے کہ کیا کیا شکوک و شبہات ساتھ
لے جائیں گے اور نبی صادق کی پیشگوئی کے بارہ میں کیا کیا وساوس دل میں پڑیں
گے اور قریب ہے کہ کوئی ایسا سخت وسوسہ پڑ جائے کہ جس کے ساتھ ایمان ہی برباد
ہو ۔ کیونکہ یہ وقت انجیل اور احادیث کے اشارات کے مطابق وہی وقت ہے جس میں
مسیح اُترنا چاہیے اسی وجہ سے سلف صالح میں سے بہت سے صاحب مکاشفات مسیح کے
آنے کا وقت چودہویں صدی کا شروع سال بتلا گئے ہیں چنانچہ شاہ ولی اللہ صاحب محدث
دہلوی قدس سرہ کی بھی یہی رائے ہے اور مولوی صدیق حسن صاحب مرحوم نے بھی اپنے ایک
رسالہ میں ایسا ہی لکھا ہے اور اکثر محدثین اس حدیث کے معنے میں کہ جو الآيات بعد المأتین
ہے اسی طرف گئے ہیں۔ اگر یہ کہو کہ مسیح موعود کا آسمان سے دمشق کے منارہ کے پاس اُترنا
تمام مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے تو اس کا جواب میں اسی رسالہ میں لکھ چکا ہوں کہ اس
بات پر ہرگز اجماع نہیں قرآن شریف میں اس کا کہاں بیان ہے وہاں تو صرف موت کا ذکر
ہے بخاری میں حضرت یحیی کی روح کے ساتھ حضرت عیسی کی روح دوسرے آسمان پر
بیان کیا ہے اور دمشق میں اُترنے سے اعراض کیا ہے اور ابن ماجہ صاحب بیت المقدس میں اُن کو ۱۸۵
نازل کر رہے ہیں اور ان سب میں سے کسی نے یہ دعوی نہیں کیا کہ یہ تمام الفاظ و اسماء ظاہر پر
ہی محمول ہیں بلکہ صرف صورت پیشگوئی پر ایمان لے آئے ہیں پھر اجماع کس بات پر
ہے۔ ہاں تیرہویں صدی کے اختتام پر مسیح موعود کا آنا ایک اجماعی عقیدہ معلوم ہوتا ہے۔ سو اگر
یہ عاجز مسیح موعود نہیں تو پھر آپ لوگ مسیح موعود کو آسمان سے اُتار کر دکھلا دیں ۔ صالحین کی اولاد
ہو مسجد میں بیٹھ کر تضرع اور زاری کرو تا کہ عیسی ابن مریم آسمان سے فرشتوں کے کاندھوں پر
ہاتھ رکھے ہوئے تشریف لاویں اور تم سچے ہو جاؤ۔ ورنہ کیوں ناحق بدظنی کرتے ہو اور زیر الزام آیت
کریمہ لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ آتے ہو ۔ خدائے تو بِهِ عِلم کے آتے ہو ۔ خدائے تعالی سے ڈرو۔
لطیفہ چند روز کا ذکر ہے کہ اس عاجز نے اس طرف توجہ کی کہ کیا اس حدیث کا جو
الآيات بعد المأتین ہے ایک یہ بھی منشاء ہے کہ تیرہویں صدی کے اواخر میں
مسیح موعود کا ظہور ہو گا اور کیا اس حدیث کے مفہوم میں بھی یہ عاجز داخل ہے تو مجھے
کشفی طور پر اس مندرجہ ذیل نام کے اعداد حروف کی طرف توجہ دلائی گئی کہ دیکھ یہی
مسیح ہے کہ جو تیرہویں صدی کے پورے ہونے پر ظاہر ہونے والا تھا پہلے سے یہی تاریخ ۱۸۶
بنی اسرائیل : ۳۷
سو
ہم نے نام میں مقررک مقرر کر رکھی تھی اور وہ یہ نام ہے غلام احمد قادیانی اس نام کے عدد پورے تیزہ گلو
ہیں اور اس قصبہ قادیان میں بجز اس عاجز کے اور کسی شخص کا غلام احمد نام نہیں بلکہ میرے دل میں
ڈالا گیا ہے کہ اس وقت بجز اس عاجز کے تمام دنیا میں غلام احمد قادیانی کسی کا بھی نام نہیں اور اس
عاجز کے ساتھ اکثر یہ عادت اللہ جاری ہے کہ وہ سبحانہ بعض اسرار اعداد حروف تہجی میں میرے
پر ظاہر کر دیتا ہے۔ ایک دفعہ میں نے آدم کے سن پیدائش کی طرف توجہ کی تو مجھے اشارہ کیا گیا کہ
ان اعداد پر نظر ڈال جو سورۃ العصر کے حروف میں ہیں کہ انہیں میں سے وہ تاریخ نکلتی ہے۔
ایک مرتبہ میں نے اس مسجد کی تاریخ جس کے ساتھ میرا مکان ملحق ہے الہامی طور پر معلوم
کرنی چاہی تو مجھے الہام ہوا مبارک و مبارک و کل امر مبارک يجعل فيه - بروہی
مسجد ہے جس کی نسبت میں اسی رسالہ میں لکھ چکا ہوں کہ میرا مکان اس قصبہ کے شرقی طرف
آبادی کے آخری کنارہ پر واقع ہے اسی مسجد کے قریب اور اس کے شرقی منارہ کے نیچے
جیسا کہ ہمارے سید و مولی کی پیشگوئی کا مفہوم ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔
۱۸۷﴾ اور ابھی چند روز کا ذکر ہے کہ ایک شخص کی موت کی نسبت خدائے تعالیٰ نے اعداد تجی میں مجھے
خبر دی جس کا ماحصل یہ ہے کہ کلب يموت على كلب یعنی وہ کہتا ہے اور کتے کے عدد پر
مرے گا جو باون سال پر دلالت کر رہے ہیں یعنی اُس کی عمر باون سال سے تجاوز نہیں کرے گی
جب باون سال کے اندر قدم دھرے گا تب اُسی سال کے اندراندر راہی ملک بقا ہوگا۔
اب پھر میں تقریر مذکورہ بالا کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ ہمارا گر وہ ایک سعید گروہ
ہے جس نے اپنے وقت پر اس بندہ مامور کو قبول کر لیا ہے جو آسمان اور زمین کے خدا نے بھیجا
ہے اور ان کے دلوں نے قبول کرنے میں کچھ تنگ نہیں کی کیونکہ وہ سعید تھے اور خدائے تعالیٰ
نے اپنے لئے انہیں چن لیا تھا۔ عنایت حق نے انہیں قوت دی اور دوسروں کو نہیں دی اور اُن کا
سینہ کھول دیا اور دوسروں کا نہیں کھولا سو جنہوں نے لے لیا انہیں اور بھی دیا جائے گا اور ان کی
بڑھتی ہوگی مگر جنہوں نے نہیں لیا اُن سے وہ بھی لیا جائے گا جو اُن کے پاس پہلے تھا۔ بہت
سے راستبازوں نے آرزو کی کہ اس زمانہ کو دیکھیں مگر دیکھ نہ سکے مگر افسوس کہ ان لوگوں نے
دیکھا مگر قبول نہ کیا ان کی حالت کو میں کس قوم کی حالت سے تشبیہ دوں اُن کی نسبت یہی تمثیل
ٹھیک آتی ہے کہ ایک بادشاہ نے اپنے وعدہ کے موافق ایک شہر میں اپنی طرف سے ایک حاکم ۱۸۸۶
مقرر کر کے بھیجا تا وہ دیکھے کہ در حقیقت مطیع کون ہے اور نافرمان کون اور تا اُن تمام جھگڑوں
کا تصفیہ بھی ہو جائے جو اُن میں واقع ہو رہے ہیں چنانچہ وہ حاکم عین اُس وقت میں جبکہ
اس کے آنے کی ضرورت تھی آیا اور اُس نے اپنے آقا نامدار کا پیغام پہنچا دیا اور سب لوگوں کو
راہ راست کی طرف بلایا اور اپنا حکم ہونا اُن پر ظاہر کر دیا لیکن وہ اس کے ملازم سرکاری ہونے
کی نسبت شک میں پڑ گئے تب اُس نے ایسے نشان دکھلائے جو ملازموں سے ہی خاص ہوتے
ہیں مگر انہوں نے نہ مانا اور اُسے قبول نہ کیا اور اُس کو کراہت کی نظر سے دیکھا اور اپنے تئیں
بڑا سمجھا اور اس کا حکم ہونا اپنے ۔ لئے قبول نہ کیا بلکہ اس کو پکڑ کر بے عزت کیا اور اُس کے منہ پر
تھوکا اور اس کے مارنے کے لئے دوڑے اور بہت سی تحقیر و تذلیل کی اور بہت سی سخت زبانی
کے ساتھ اُس کو جھٹلایا تب وہ اُن کے ہاتھ سے وہ تمام آزار اُٹھا کر جو اس کے حق میں مقدر
تھے اپنے بادشاہ کی طرف واپس چلا گیا اور وہ لوگ جنہوں نے اُس کا ایسا برا حال کیا کسی اور
حاکم کے آنے کے منتظر بیٹھے رہے اور جہالت کی راہ سے ایسے خیال باطل پر جمے رہے کہ یہ تو ۱۸۹
جا کم نہیں تھا بلکہ وہ اور شخص ہے جو آئے گا جس کی انتظاری ہمیں کرنی چاہیے سو وہ سارا دن اس
شخص کی انتظار کئے گئے اور اُٹھ اُٹھ کر دیکھتے رہے کہ کب آتا ہے اور اس وعدہ کا باہم
ذکر کرتے رہے جو بادشاہ کی طرف سے تھا یہاں تک کہ انتظار کرتے کرتے سورج غروب
ہونے لگا اور کوئی نہ آیا آخر شام کے قریب بہت سے پولیس کے سپاہی آئے جن کے ساتھ
بہت سی ہتکڑیاں بھی تھیں سوانہوں نے آتے ہی اُن شریروں کے شہر کو پھونک دیا اور پھر سب کو
پکڑ کر ایک ایک کو ہتکڑی لگا دی اور عدالت شاہی کی طرف بجرم عدول حکمی اور مقابلہ ملازم
سرکاری چالان کر دیا جہاں سے انہیں وہ سزائیں مل گئیں جن کے وہ سزاوار تھے۔
سو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہی حال اس زمانہ کے جفا کار منکروں کا ہوگا ہر ایک شخص اپنی
زبان اور قلم اور ہاتھ کی شامت سے پکڑا جائے گا جس کے کان سننے کے ہوں سنے۔
علمائے ہند کی خدمت میں نیاز نامہ
اے برادران دین و علمائے شرع متین ! آپ صاحبان میری ان معروضات کو متوجہ ہو کر
سنیں کہ اس عاجز نے جو مثیل موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے جس کو کم فہم لوگ مسیح موعود خیال کر
بیٹھے ہیں۔ یہ کوئی نیا دعویٰ نہیں جو آج ہی میرے منہ سے سنا گیا ہو بلکہ یہ وہی پرانا الہام ہے جو
میں نے خدائے تعالیٰ سے پاکر براہین احمدیہ کے کئی مقامات پر بتصریح درج کر دیا تھا جس
کے شائع کرنے پر سات سال سے بھی کچھ زیادہ عرصہ گزر گیا ہو گا میں نے یہ دعوی ہر گز نہیں کیا
کہ میں مسیح بن مریم ہوں جو شخص یہ الزام میرے پر لگاوے وہ سراسر مفتری اور کذاب ہے بلکہ
میری طرف سے عرصہ سات یا آٹھ سال سے برابر یہی شائع ہو رہا ہے کہ میں مثیل مسیح ہوں
یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کے بعض روحانی خواص طبع اور عادت اور اخلاق وغیرہ کے
19 خدائے تعالیٰ نے میری فطرت میں بھی رکھتے ہیں اور دوسرے کئی امور میں جن کی تصریح
انہیں رسالوں میں کر چکا ہوں میری زندگی کو مسیح ابن مریم کی زندگی سے اشد مشابہت ہے
اور یہ بھی میری طرف سے کوئی نئی بات ظہور میں نہیں آئی کہ میں نے ان رسالوں میں اپنے
تیں وہ موعود ٹھہرایا ہے جس کے آنے کا قرآن شریف میں اجمالاً اور احادیث میں تصریحاً
بیان کیا گیا ہے کیونکہ میں تو پہلے بھی براہین احمدیہ میں بتصریح لکھ چکا ہوں کہ میں وہی مثیل
موعود ہوں جس کے آنے کی خبر روحانی طور پر قرآن شریف اور احادیث نبویہ میں پہلے
سے وارد ہو چکی ہے۔ تعجب کہ مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی اپنے رسالہ
إشاعة السنة نمبر ۶ جلدسات میں جس میں براہین احمد یہ کار یو یولکھا ہے ان تمام الہامات
کی اگر چه ایمانی طور پر نہیں مگر امکانی طور پر تصدیق کر چکے اور بدل جان مان چکے ہیں مگر
پھر بھی سنا جاتا ہے کہ حضرت مولوی صاحب موصوف کو بھی اور لوگوں کا شور اور غوغا دیکھ کر
کچھ منکرانہ جوش دل میں اُٹھتا ہے وہذا اعجب العجائب اور الہامات جو اس بارہ میں براہین میں
درج ہیں وہ صفحات نمبر ۲۳۸، ۲۴۰،۲۳۹، ۴۴۷ ، ۴۹۸ ، ۵۰۵ ،۵۱۰ ، ۵۱۴،۵۱۳،۵۱۱ ، ۵۵۶ ،
۵۶۱،۵۶۰،۵۵۹ میں مندرج ہیں جن کی عبارتیں یہ ہیں ۔
يا احمد بارک اللہ فیک اے احمد خدائے تعالیٰ نے تجھ میں برکت ڈال دی ہے
مارميت آذر ميت ولكن الله جو کچھ تو نے چلایا جبکہ چلا یا یہ تو نے نہیں بلکہ خدا نے چلایا
رمى الرحمن علم القرآن ہے وہی رحمن ہے جس نے قرآن تجھے سکھایا تا تو ان لوگوں
لتنذر قوما ما انذر آباؤهم و کوڈراوے جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے اور تا
لتستبين سبيل المجرمين قل مجرموں کی راہ صاف طور پر کھل جاوے یعنی تا معلوم ہو
انی امرت وانا اول المؤمنين یا عیسی انی متوفیک جاوے کہ کون لوگ تیرا ساتھ اختیار کرتے ہیں اور کون لوگ
و رافعک التى وجاعل الذین بغیر بصیرت کامل کے مخالفت پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور
اتبعوك فوق الذین کفروا الی سب لوگوں کو کہہ دے کہ میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے کا
حکم
يوم القيمة هو الذی ارسل کيا گيا ہوں اور سب سے پہلا وہ آدمی ہوں جو اس حکم پر
رسوله بالهدی و دین الحق ایمان لایا ۔ اے عیسیٰ میں تجھے وفات دوں گا اور اپنی طرف
ليظهره على الدين كله لا اُٹھاؤں گا اور وہ جو تیرے تابع ہوئے ہیں میں انہیں اُن
مبدل لكلمات الله انا انزلناہ دوسرے لوگوں پر جو تیرے منکر ہیں قیامت کے دن تک
قريبا من القاديان و بالحق غالب رکھوں گا ۔ خدا وہ قادر ہے جس نے اپنے رسول کو ۱۹۳
انزلناه وبالحق نزل صدق اللہ ہدایت اور سچائی دین دے کر بھیجا تا سب دینوں پر حجت کی
ورسوله وكان امر الله مفعولا | رو سے اُس کو غالب کرے۔ ( یہ وہ پیشگوئی ہے جو پہلے
وقالوا ان هو الا افك افترای سے قرآن شریف میں انہیں دنوں کے لئے لکھی گئی ہے )
وما سمعنا بهذا في أبائنا
الاولين قل هو الله عجيب
پھر بعد اس کے الہام الہی کا یہ ترجمہ ہے کہ خدائے تعالیٰ
يجتبى من يشاء من عباده - لا | کے ان وعدوں کو جو پہلے سے اس کی پاک کلام میں
يسئل عما يفعل و هم یسئلون آچکے ہیں کوئی بدل نہیں سکتا یعنی وہ ہر گزٹل نہیں سکتے
سنلقي في قلوبھم اور پھر بعد اس کے فرمایا ہے کہ ہم نے اس مامور کو مع اپنے
الرعب قل جاء کم نور من نشانوں اور عجائبات کے قادیان کے قریب اتارا ہے اور سچائی
۱۹۳) الله فلا تكفروا ان کنتم کے ساتھ اتارا اور سچائی کے ساتھ اترا۔ اللہ اور اس کے رسول
مؤمنين والذين أمنوا ولم
يلبسوا ايمانهم بظلم
کے وعدے جو قرآن اور حدیث میں تھے آج سچے ہو گئے اور
خدا تعالیٰ کا وعدہ اور امر ایک دن پورا ہونا ہی تھا اور کہیں
گے کہ یہ سراسر جھوٹ ہے جو آپ بنا لیا اور ہم نے اپنے سلف
اولئك لهم الامن وهم صالح سے اس کو نہیں سنا۔ ان کو سنا۔ ان کو کہہ کہ خدا تعالیٰ کی شان عجیب
مهتدون ويخوفونك من ہے تم اس کے اسرار تک پہنچ نہیں سکتے جس کو چاہتا ہے اپنے
دونه ائمة الكفر تبت بندوں میں سے چن لیتا ہے اس کے پاس اپنے بندوں کی کچھ
يدا ابي لهب وتب ما کان کمی نہیں اور اس کے کاموں کی اس سے کوئی باز پرس نہیں کر
له ان يدخل فيها الا خائفا سکتا کہ ایسا کیوں کیا اور ایسا کیوں نہیں کیا اور وہ اپنے بندوں
و ما اصابک فمن اللہ کے افعال و اقوال کی باز پرس کرتا ہے اور عنقریب ہم ان کے
الفتنة ههنا فاصبر كما دلوں پر رعب ڈال دیں گے ان کو کہہ دے کہ یہ نور اللہ تعالیٰ
۱۹۵) صبر اولو العزم الا انها کی طرف سے آیا ہے اگر تم مومن ہو تو اس سے انکار مت کرو
فتنة من الله - ليحب حبا اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں کسی ظلم کو نہیں
جما حبا من الله العزيز ملایا وہ امن کی حالت میں ہیں اور وہی ہدایت یافتہ ہیں اور
الاكرم في الله اجرک منکروں کے پیشوا تھے ڈرائیں گے ہلاک ہوئے دونوں ہاتھ
ویرضی عنک ربک |
ويتم اسمك وان لم
ابی لہب کے اور آپ بھی ہلاک ہوا اسے نہیں چاہیے تھا کہ
اس معاملہ میں دلیری سے اپنے تئیں داخل کرتا بلکہ ڈرتا اور
جو کچھ تجھے لوگوں کی باتوں سے آزار پہنچے گا وہ در حقیقت
يعصمك الناس خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگا ۔ اس جگہ ابی لہب سے مراد ایسے
فیعصمك الله من عنده لوگ ہیں کہ جو مخالفانہ تحریروں کے لئے بغیر بصیرت کا ملہ
وما كان الله ليتركک کے کھڑے ہو جائیں گے اور لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ
حتى يميز الخبيث من
کی نہی سے نہیں ڈریں گے اور امر حسن ظن کی پروا نہیں رکھیں گے اور
L
الطيب وعسى ان تشابهات امر متنازعہ فیہ کو حوالہ بخدا نہیں کریں گے۔ پھر فرمایا کہ جب
لوگ مخالفت پر آمادہ ہو جائیں گے تو یہ ایک آزمائش کی جگہ ہوگی پس اس
تكرهوا شيئا وهو خير
وقت تو صبر کر جیسا کہ اولوالعزم رسول صبر کرتے رہے ہیں۔ یاد رکھ کہ یہ لكم والله يعلم وانتم
منجانب اللہ آزمائش ہے تا وہ کامل طور پر تجھ سے محبت کرے۔ یہ وہ محبت
لا تعلمون رب اغفر
وارحم من السماء
ہے جو خداوند غالب اور بہت بزرگ کی طرف سے ہے تیرا اجر خدا دے گا ۱۹۲
اور تیرا رب تجھ سے راضی ہوگا اور تیرا نام پورا کرے گا اور خدا تجھے بچائے
رب انی مغلوب گا اگر چہ لوگ تیرے بچانے سے دریغ ہی کریں اور خدا ایسا نہیں ہے کہ
فانتصر ايلي ايلى لما قبل اس کے جو خبیث اور طیب میں فرق کر کے دکھلاوے تجھے چھوڑ
سبقتنی ۔ رب ارنسی دیوے اور ایسا ہو سکتا ہے کہ تم ایک امر کو جو تم پر وارد ہو مکروہ سمجھو اور
كيف تحى الموتی تمہارے دل کو اچھا نہ لگے مگر دراصل وہ تمہارے لئے اچھا ہو اور خدا تعالیٰ
رب لا تذرني فردا حقیقت اسرار جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔ اے میرے رب میرے گناہ
وانت خيرا لوارثین بخش اور آسمان سے مجھ پر رحم نازل کر اور میرے لئے کھڑا ہو کہ میں مغلوب
ربنا افتح بيننا و بین ہوں۔ اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا (یہ
قومنا بالحق وانت اشارہ اس مشابہت کی طرف ہے کہ جو اس عاجز کو حضرت مسیح سے ہے
کیونکہ ایلی ایلی کی دعا در حقیقت مسیح نے اپنی تنگی کے وقت کی تھی ) اور پھر
خير الفاتحين بشرى
اس عاجز کی طرف سے خدا تعالیٰ نے الہامی طور پر یہ دعا ظاہر کی کہ لک یا احمدی انت
مجھے دکھلا کہ تو کیونکر مردوں کو زندہ کرتا ہے ( یہ بھی مسیحی مشابہت کی
مرادی و معى غرست طرف اشارہ ہے ) اور پھر اس عاجز کی طرف سے الہامی طور پر یہ دعا
کرامتک بیدی انت ظاہر کی کہ مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو خیر الوارثین ہے۔ مجھ میں اور میری
وجیه فی حضرتی قوم میں سچا فیصلہ کر تو خیر الفاتحین ہے۔ اے میرے احمد تجھے بشارت ہو
بنی اسرآئیل: ۳۷
شأنك عجيب |
۱۹۷ واجرك قريب الارض
تجھے اپنے
اخترتك لنفسی تو میری مراد اور میرے ساتھ ہے۔ میں نے تیری کرامت کا درخت
ثابت اور مستحکم کر دیا تو میری و میری درگاہ میں وجیہ ہے میں نے تجھے درگاه :
والسماء معك كما هو لئے چنا ۔ تیری شان عجیب اور تیرا اجر قریب ہے۔ تیرے ساتھ زمین و
معى جرى الله في حلل آسمان ایسا ہے جیسا کہ وہ میرے ساتھ ہے۔ تو خدا کا پہلوان ہے
الانبياء لا تخف انك انت الاعلی ینصرک نبیوں کے حقوں میں ۔ مت خوف کر کہ غلبہ تجھ کو ہے ۔ خدا کئی میدانوں
الله في مواطن ان یومی میں تیری مدد کرے گا۔ میرا دن بڑے فیصلہ کا دن ہے۔ میں نے لکھ
لفصل عظيم كتب الله | چھوڑا ہے کہ ہمیشہ میں اور میرے رسول ہی غالب رہیں گے۔ یاد رکھ
لا غلبن انا ورسلي الا ان که خدا کا هی گروه غاله کا ہی گروہ غالب رہا کرتا ہے۔
حزب الله هم الغالبون ۔
یہ وہ الہامات ہیں جو براہین احمدیہ میں صفحات مذکورہ بالا میں ہم لکھ چکے ہیں۔ جو صراحتاً
وکنا یا اس عاجز کے مثیل موعود ہونے پر دلالت کر رہے ہیں۔
ہاں براہین میں اس بات کا الہامی طور پر کچھ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ حضرت مسیح بن مریم کے نزول
کے جو لوگ منتظر ہیں کہ وہی سچ مچ بہشت سے نکل کر فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے
آسمان سے زمین پر اتر آئیں گے اس کی اصل حقیقت کیا ہے بلکہ میں نے براہین میں جو کچھ
مسیح بن مریم کے دوبارہ دنیا میں آنے کا ذکر لکھا ہے وہ ذکر صرف ایک مشہور عقیدہ کے لحاظ
سے ہے جس کی طرف آج کل ہمارے مسلمان بھائیوں کے خیالات جھکے ہوئے ہیں ۔ سواسی
۱۹۸ ظاہری اعتقاد کے لحاظ سے میں نے براہین میں لکھ دیا تھا کہ میں صرف مثیل موعود ہوں ۔ اور
میری خلافت صرف روحانی خلافت ہے لیکن جب مسیح آئے گا تو اس کی ظاہری اور جسمانی
دونوں طور پر خلافت ہو گی یہ بیان جو براہین میں درج ہو چکا ہے صرف اُس سرسری پیروی
کی وجہ سے ہے جو ملہم کو قبل از انکشاف اصل حقیقت اپنے نبی کے آثار مرویہ کے لحاظ سے
لازم ہے کیونکہ جو لوگ خدائے تعالیٰ سے الہام پاتے ہیں وہ بغیر بلائے نہیں بولتے اور بغیر
سمجھائے نہیں سمجھتے اور بغیر فرمائے کوئی دعوی نہیں کرتے اور اپنی طرف سے کسی قسم کی دلیری
نہیں کر سکتے اسی وجہ سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب تک خدائے تعالیٰ کی طرف سے
بعض عبادات کے ادا کرنے کے بارہ میں وحی نازل نہیں ہوتی تھی تب تک اہل کتاب کی سنن
دینیہ پر قدم مارنا بہتر جانتے تھے اور بر وقت نزول وحی اور دریافت اصل حقیقت کے اس کو
چھوڑ دیتے تھے سو اسی لحاظ سے حضرت مسیح بن مریم کی نسبت اپنی طرف سے براہین میں کوئی
بحث نہیں کی گئی تھی اب جو خدائے تعالیٰ نے حقیقت امر کو اس عاجز پر ظاہر فرمایا تو عام طور پر
اس کا اعلان از بس ضروری تھا لیکن مجھے اگر کچھ افسوس ہے تو اس زمانہ کے اُن مولوی صاحبان ۱۹۹
پر ہے کہ جنہوں نے قبل اس کے جو میری تحریر پر غور اور خوض کی نگاہ کریں رڈ لکھنے شروع
کر دئے ہیں۔ مصنفین اور محققین خوب سمجھتے ہیں کہ جس قدر حال کے بعض مولوی صاحبوں نے
مجھے اپنی دیرینہ رائے کا مخالف ٹھہرایا ہے غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ در حقیقت اتنی بڑی
مخالفت نہیں ہے جس پر اتنا شور مچایا گیا۔ میں نے صرف مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور میرا
یہ بھی دعوی نہیں کہ صرف مثیل ہونا میرے پر ہی ختم ہو گیا ہے بلکہ میرے نزدیک ممکن ہے کہ
آئندہ زمانوں میں میرے جیسے اور دس ہزار بھی مثیل مسیح آجائیں ہاں اس زمانہ کے لئے میں
مثیل مسیح ہوں اور دوسرے کی انتظار بے سود ہے اور یہ بھی ظاہر رہے کہ یہ کچھ میرا ہی خیال نہیں
کہ مثیل مسیح بہت ہو سکتے ہیں بلکہ احادیث نبویہ کا بھی یہی منشاء پایا جاتا ہے کیونکہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ دنیا کے اخیر تک قریب تھیں کے دجال پیدا ہوں گے اب ظاہر ہے کہ
جب تمیں دجال کا آنا ضروری ہے تو بحکم لِكُلِّ دجال عیسی تمیں مسیح بھی آنے چاہیے۔
پس اس بیان کے رو سے ممکن اور بالکل ممکن ہے کہ کسی زمانہ میں کوئی ایسا مسیح بھی آجائے جس پر ۲۰۰
حدیثوں کے بعض ظاہری الفاظ صادق آسکیں کیونکہ یہ عاجز اس دنیا کی حکومت اور بادشاہت