ازالہ اَوہام حصہ اول

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 7

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دعوی کیا ہے کہ اس سے بڑھ کر اور معنے نہیں ہو سکتے بلکہ وہ تو مسنون طور پر تفاصیل کو حوالہ
بخدا کرتے رہے ہیں۔
پھر یہ بھی ہم بخوبی ظاہر کر چکے ہیں کہ اس پیشگوئی کو صرف ظاہری الفاظ تک محدود رکھنے
میں بڑی بڑی مشکلات ہیں قبل اس کے جو سیح آسمان سے اترے صد ہا اعتراض پہلے ہی سے
اُتر رہے ہیں ان مشکلات میں پڑنے کی ضرورت ہی کیا ہے اور ہمیں اس بات کی کیا حاجت
کہ ابن مریم کو آسمان سے اُتارا جائے اور ان کا نبوت سے الگ ہونا تجویز کیا جائے اور ان کی
اس طرح پر تحقیر کی جائے کہ دوسرا شخص امامت کرے اور وہ پیچھے مقتدی بنیں اور دوسرا شخص
اُن کے روبرو لوگوں سے بیعت امامت و خلافت لے اور وہ بدیدہ حسرت دیکھتے رہیں اور احد
۱۳۶) المسلمین بن کر اپنی نبوت کا دم نہ مار سکیں اور ہم اس قریب الشرک بلکہ سراسر شرک سے بھرے
ہوئے کلمے کو کیوں منہ سے بولیں کہ دجال یک چشم خدائے تعالی کی طرح اپنے اقتدار سے
مردوں کو زندہ کرے گا اور صریح صریح خدائی کی علامتیں دکھلا دے گا اور کوئی اسے یہ نہیں کہے
گا کہ اے یک چشم خدا پہلے تو اپنی آنکھ درست کر ۔ کیا وہ توحید جو اسلام نے ہمیں سکھائی ہے
ایسی قدرتیں کسی مخلوق میں روا رکھتی ہے کیا اسلام نے ان واہیات باتوں کو اپنے پیروں
کے نیچے کچل نہیں دیا عجیب بات ہے کہ مسلمانوں کے نزدیک خرد جال بھی گویا ایک حصہ خدا
ہی کا رکھتا ہے اور کہتے ہیں کہ اُس خر کا پیدا کرنے والا دجال ہی ہے ۔ پھر جبکہ وہ دجال
محیی و ممیت اور خالق بھی ہے تو اس کے خدا ہونے میں کسر کیا رہ گئی ؟ اور اس گدھے کی
یہ تعریف کرتے ہیں کہ وہ مشرق و مغرب میں ایک روز میں سیر کر سکے گا مگر ہمارے نزدیک
ممکن ہے کہ دجال سے مراد با اقبال قو میں ہوں اور گدھا اُن کا یہی ریل ہو جو مشرق اور
مغرب کے ملکوں میں ہزار ہا کوسوں تک چلتی دیکھتے ہو۔ پھر مسیح کے بارہ میں یہ بھی سوچنا
چاہیے کہ کیا طبعی اور فلسفی لوگ اس خیال پر نہیں ہنسیں گے کہ جبکہ تیں یا چالیس ہزار فٹ تک
۱۳۷ زمین سے اوپر کی طرف جانا موت کا موجب ہے تو حضرت مسیح اس جسم عنصری کے ساتھ

آسمان تک کیوں کر پہنچ گئے اور کیا یہ مخالفوں کے لئے ہنسنے کی جگہ نہیں ہوگی کہ حلیہ اول اور اخیر
کے اختلاف کی وجہ یہ بیان کی جائے کہ تغیر عمر کے سبب سے حلیہ میں فرق آگیا ہوگا۔
ایک اور بات ہمارے علماء کے لئے غور کے لائق ہے کہ احادیث میں صرف ایک دجال کا
ذکر نہیں بلکہ بہت سے دجال لکھے ہیں اور لِكُلِّ دَجَالٍ عِیسی کی مثال پر تدبر کی نظر ڈال کر
یہ بات بآسانی سمجھ آسکتی ہے کہ عیسی کے لفظ سے مثیل عیسیٰ مراد ہونا چاہیے اس ہماری بات کو
وہ حدیث اور بھی تائید دیتی ہے جو مثیل مصطفے کی نسبت ایک پیشگوئی ہے جس کو دوسرے
لفظوں میں مہدی کے نام سے موسوم کرتے ہیں کیونکہ اس حدیث میں ایسے لفظ ہیں جن سے
بصراحت یہ پایا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیشگوئی میں اپنے ایک مثیل کی خبر دے
رہے ہیں کیونکہ وہ فرماتے ہیں کہ وہ مہدی خُلق اور خلق میں میری مانند ہوگا يُوَاطِئُ اسْمُهُ
اسْمِي وَاسْمُ أَبِيْهِ اِسْمُ اَبِی یعنی میرے نام جیسا اس کا نام ہوگا اور میرے باپ کے نام کی ۱۳۸
طرح اُس کے باپ کا نام ۔ اب دیکھو کہ خلاصہ اس حدیث کا یہی ہے کہ وہ میرا مثیل ہوگا
اس صورت میں ایک دانا کو نہایت آسانی سے یہ بات سمجھ آسکتی ہے کہ جیسے حدیث میں ایک
مثیل مصطفے کا ذکر ہے ایسا ہی مثیل مسیح کا ذکر بھی ہے نہ یہ کہ ایک جگہ مثیل مصطفے اور دوسری
جگہ خود حضرت مسیح ہی آجائیں گے ۔ فتدبر ۔
اب ظاہر ہے کہ جس قدر ہم نے اپنے الہامی عقیدہ کی تائید میں دلائل عقلی و نقلی و شرعی
لکھے ہیں وہ ہمارے اثبات مدعا کے لیے کافی ہیں اور اگر اس جگہ ہم بطور فرض محال تسلیم
بھی کر لیں کہ ہم بکلی شبہات پیش آمدہ کا تصفیہ نہیں کر سکے تو اس میں بھی ہمارا کچھ حرج
نہیں کیونکہ الہام الہی و کشف صحیح ہمارا موید ہے اس لئے اسی قدر ہمارے لئے کافی ہے۔
ایک متدین عالم کا یہ فرض ہونا چاہیے کہ الہام اور کشف کا نام سن کر چپ ہو جائے اور لمبی
چون و چرا سے باز آجائے اگر مخالف الرائے لوگوں کے ہاتھ میں بعض احادیث کی رو سے
کچھ دلائل ہیں تو ہمارے پاس ایسے نقلی و شرعی دلائل ان سے کچھ تھوڑے نہیں۔ قرآن شریف

۱۳۹﴾ ہمارے ساتھ ہے اُن کے ساتھ نہیں ۔ صحیح بخاری کی حدیثیں ہماری مؤید ہیں ان کی مؤید
نہیں۔ علاوہ اس کے معقولی دلائل جو تجارب فلسفہ و طبعیہ سے لئے گئے ہیں وہ سب ہمارے
پاس ہیں اُن کے پاس ایک بھی نہیں اور ان تمام امور کے بعد الہام ربانی و کشف آسمانی
ہمارے بیان کا شاہد ہے اور اُن کے پاس اس اصرار پر کوئی ایسا شاہد نہیں۔
اس جگہ ہم اس بات کا لکھنا بے محل نہیں سمجھتے کہ الہام اور کشف کی حجت اور دلیل ہونے
کے قائل اگر چہ بعض خشک متکلمین اور اصولی نہ ہوں لیکن ایسے تمام محدث اور صوفی جو
معرفت کامل اور تفقہ نام کے رنگ سے رنگین ہوئے ہیں بذوق تمام قائل ہیں اس بارے میں
ہمارے دوست مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی نے اپنے رسالہ اشاعت السنہ
نمبر ا اجلدے میں یہ بسط تمام بیان فرمایا ہے۔ چنانچہ از انجمله امام عبدالوھاب شعرانی کی کتاب
میزان کبری اور فتوحات شیخ محی الدین کا جو مولوی صاحب موصوف نے بتائید اپنی رائے کے
ذکر کیا ہے اُن میں سے ہم کسی قدر ناظرین کے لئے لکھتے ہیں۔
۱۵۰ امام صاحب اپنی کتاب میزان کے صفحہ ۱۳ میں فرماتے ہیں کہ صاحب کشف مقام یقین
میں مجتہدین کے مساوی ہوتا ہے اور کبھی بعض مجتہدین سے بڑھ جاتا ہے کیونکہ وہ اُسی چشمہ
سے چلو بھرتا ہے جس سے شریعت نکلتی ہے۔
اور پھر امام صاحب اس جگہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ صاحب کشف ان علوم کا محتاج نہیں جو
مجتہدوں کے حق میں اُن کی صحت اجتہاد کے لئے شرط ٹھہرائے گئے ہیں اور صاحب کشف کا
قول بعض علماء کے نزدیک آیت اور حدیث کے مانند ہے۔
پھر صفحہ ۳۳ میں فرماتے ہیں کہ بعض حدیثیں محدثین کے نزدیک محل کلام ہوتی ہیں مگر
اہل کشف کو اُن کی صحت پر مطلع کیا جاتا ہے جیسا کہ اصحابی کالنجوم کی حدیث محدثین
کے نزدیک جرح سے خالی نہیں مگر اہل کشف کے نزدیک صحیح ہے۔
پھر صفحہ ۳۴ میں فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی ایسی دلیل نہیں جو کلام اہل کشف کو

رد کرے نہ عقلی نہ نقلی و شرعی ۔ کیونکہ کشف کی خود شریعت مؤید ہے۔
پھر صفحہ ۴۸ میں فرماتے ہیں کہ بہتیرے اولیاء اللہ سے مشتہر ہو چکا ہے کہ وہ آنحضرت صلعم ۱۵۱
سے عالم ارواح میں یا بطور کشف ہم مجلس ہوئے اور اُن کے ہمعصروں نے اُن کے دعوے کو
تسلیم کیا۔
پھر امام شعرانی صاحب نے ان لوگوں کے نام لئے ہیں جن میں سے ایک امام محدث
جلال الدین سیوطی بھی ہیں اور فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ورق جلال الدین سیوطی کا دستخطی
ان کے محبتی شیخ عبد القادر شاذلی کے پاس پایا جو کسی شخص کے نام خط تھا جس نے اُن سے
بادشاہ وقت کے پاس سفارش کی درخواست کی تھی سو امام صاحب نے اس کے جواب میں لکھا
تھا کہ میں آنحضرت صلعم کی خدمت میں تصحیح احادیث کے لئے جن کو محد ثین ضعیف کہتے ہیں
حاضر ہوا کرتا ہوں چنانچہ اس وقت تک پچھتر دفعہ حالت بیداری میں حاضر خدمت ہو چکا ہوں
اگر مجھے یہ خوف نہ ہوتا کہ میں بادشاہ وقت کے پاس جانے کے سبب اس حضوری سے رک
جاؤں گا تو قلعہ میں جاتا اور تمہاری سفارش کرتا۔
شیخ محی الدین ابن عربی نے جو فتوحات میں اس بارے میں لکھا ہے اُس میں سے
بطور خلاصہ یہ مضمون ہے کہ اہل ولایت بذریعہ کشف آنحضرت صلعم سے احکام پوچھتے
ہیں اور اُن میں سے جب کسی کو کسی واقعہ میں حدیث کی حاجت پڑتی ہے تو وہ ﴿۱۵۲
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہو جاتا ہے پھر جبرائیل علیہ السلام
نازل ہوتے ہیں۔ اور آنحضرت جبرائیل سے وہ مسئلہ جس کی ولی کو حاجت ہوتی ہے پوچھ
کر اُس ولی کو بتا دیتے ہیں یعنی ظلی طور پر وہ مسئلہ بہ نزول جبرائیل منکشف ہو جاتا
ہے۔ پھر شیخ ابن عربی نے فرمایا ہے کہ ہم اس طریق سے آنحضرت صلعم سے احادیث کی
۔
او
تصحیح کرا لیتے ہیں ۔ بہتیری حدیثیں ایسی ہیں جو محدثین کے نزدیک صحیح ہیں اور
وہ

ہمارے نزدیک صحیح نہیں اور بہتیری حدیثیں موضوع ہیں اور آنحضرت کے قول سے
بذریعہ کشف کے صحیح ہو جاتی ہیں۔ تمَّ كَلَامُهُ
اور فتوحات مکیہ میں ابن عربی صاحب نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اہل ذکر و خلوت پر وہ علوم
لدنیہ کھلتے ہیں جو اہل نظر و استدلال کو حاصل نہیں ہوتے اور یہ علوم لدنیہ اور اسرار و معارف
انبیاء و اولیاء سے مخصوص ہیں اور جنید بغدادی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے تمہیں سال اس درجہ
۱۵۳ میں رہ کر یہ رتبہ حاصل کیا ہے اور ابو یزید بسطامی سے نقل کیا ہے کہ علماء ظاہر نے علم مردوں
سے لیا ہے اور ہم نے زندہ سے جو خدائے تعالیٰ ہے ۔ تمَّ كَلَامُهُ
ایسا ہی مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب نے رئیس محد ثین حضرت شاہ ولی اللہ قدس
سرہ کے کلمات قدسیہ اس بارہ میں بہت کچھ لکھے ہیں اور دوسرے علماء و فقراء کی بھی
شہادتیں دی ہیں مگر ہم اُن سب کو اس رسالہ میں نہیں لکھ سکتے اور نہ لکھنے کی کچھ ضرورت
ہے۔ الہام اور کشف کی عزت اور پایۂ عالیہ قرآن شریف سے ثابت ہے۔ وہ شخص جس
نے کشتی کو توڑا اور ایک معصوم بچہ کو قتل کیا جس کا ذکر قرآن شریف میں ہے وہ صرف
ایک ملہم ہی تھا نبی نہیں تھا۔ الہام اور کشف کا مسئلہ اسلام میں ایسا ضعیف نہیں سمجھا گیا
کہ جس کا نورانی شعلہ صرف عوام الناس کے منہ کی پھونکوں سے منطقی ہو سکے ۔ یہی ایک
صداقت تو اسلام کے لیے وہ اعلیٰ درجہ کا نشان ہے جو قیامت تک بے نظیر شان و شوکت
اسلام کی ظاہر کر رہا ہے ۔ یہی تو وہ خاص برکتیں ہیں جو غیر مذہب والوں میں پائی
۱۵۴﴾ نہیں جاتیں ۔ ہمارے علماء اس الہام کے مخالف بن کر احادیث نبویہ کے مکذب ٹھہرتے
ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ ہر ایک صدی پر ایک مجدد کا آنا
ضروری ہے۔ اب ہمارے علماء کہ جو بظاہر اتباع حدیث کا دم بھرتے ہیں انصاف سے

بتلاویں کہ کس نے اس صدی کے سر پر خدائے تعالیٰ سے الہام پا کر مجدد ہونے کا دعویٰ کیا
ہے یوں تو ہمیشہ دین کی تجدید ہو رہی ہے مگر حدیث کا تو یہ منشاء ہے کہ وہ مجد د خدائے تعالیٰ کی
طرف سے آئے گا یعنی علوم لدنیہ و آیات سماویہ کے ساتھ۔ اب بتلاویں کہ اگر یہ عاجز حق پر
نہیں ہے تو پھر وہ کون آیا جس نے اس چودہویں صدی کے سر پر مجدد ہونے کا ایسا دعویٰ کیا
جیسا کہ اس عاجز نے کیا۔ کوئی الہامی دعاوی کے ساتھ تمام مخالفوں کے مقابل پر ایسا کھڑا ہوا
جیسا کہ یہ عاجز کھڑا ہوا۔ تفكروا و تندموا واتقوا الله ولا تغلوا اور اگر یہ عاجز مسیح
موعود ہونے کے دعوئی میں غلطی پر ہے تو پھر آپ لوگ کچھ کوشش کریں کہ مسیح موعود جو آپ کے
خیال میں ہے انہیں دنوں میں آسمان سے اُتر آوے کیونکہ میں تو اس وقت موجود ہوں مگر جس
کے انتظار میں آپ لوگ ہیں وہ موجود نہیں اور میرے دعوئی کا ٹوٹنا صرف اسی صورت میں
متصور ہے کہ اب وہ آسمان سے اتر ہی آوے تا میں ملزم ٹھہر سکوں ۔ آپ لوگ اگر سچ پر ہیں تو ۱۵۵
سب مل کر دعا کریں کہ مسیح ابن مریم جلد آسمان سے اُترتے دکھائی دیں اگر آپ حق پر ہیں تو یہ
دعا قبول ہو جائے گی کیونکہ اہل حق کی دعا مبطلین کے مقابل پر قبول ہو جایا کرتی ہے لیکن
آپ یقیناً سمجھیں کہ یہ دعا ہر گز قبول نہیں ہوگی کیونکہ آپ غلطی پر ہیں ۔ مسیح تو آپ ہیں۔ آپکا لیکن آپ
نے اُس کو شناخت نہیں کیا ۔ اب یہ امید موہوم آپ کی ہرگز پوری نہیں ہوگی ۔ یہ زمانہ گزر
جائے گا اور کوئی ان میں سے مسیح کو اترتے نہیں دیکھے گا۔
حالانکہ تیرھویں صدی کے اکثر علماء چودہویں صدی میں اُس کا ظہور معین کر گئے ہیں اور
بعض تو چودھویں صدی والوں کو بطور وصیت یہ بھی کہہ گئے ہیں کہ اگر اُن کا زمانہ پاؤ تو ہمارا
السلام علیکم انہیں کہو۔ شاہ ولی اللہ صاحب رئیس المحد ثین بھی انہیں میں سے ہیں۔
بالآخر ہم یہ بھی ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں اس سے انکار نہیں کہ ہمارے بعد کوئی اور بھی

مسیح کا مثیل بن کر آوے کیونکہ نبیوں کے مثیل ہمیشہ دنیا میں ہوتے رہتے ہیں بلکہ خدائے تعالیٰ
۱۵۲) نے ایک قطعی اور یقینی پیشگوئی میں میرے پر ظاہر کر رکھا ہے کہ میری ہی ذریت سے ایک شخص
پیدا ہو گا جس کو کئی باتوں میں مسیح سے مشابہت ہوگی۔ وہ آسمان اُترے گا اور زمین والوں کی
راہ سیدھی کر دے گا وہ اسیروں کو رستگاری بخشے گا اور اُن کو جو شبہات کی زنجیروں میں مقید
ہیں رہائی دے گا ۔ فرزند دلبند گرامی و ارجمند مظهر الحق والعلاء كان الله
نزل من السماء لیکن یہ عاجز ایک خاص پیشگوئی کے مطابق جو خدائے تعالیٰ کی مقدس
کتابوں میں پائی جاتی ہے مسیح موعود کے نام پر آیا ہے۔ واللہ اعلم و علمه احکم۔
جائیکه از مسیح و نزولش سخن رود
گویم سخن اگر چه ندارند باورم
۱۵۷ کاندر دلم دمید خداوند کردگار کال برگزیده را ز ره صدق مظہرم
موعودم و بحلية ماثور آمدم حیف است گر بدیده نه بینند منظرم
رنگم چو گندم است و بمو فرق بین ست از انسان انسان که آمد است در اخبار سرورم
۱۵۸ این مقدم نہ جائے شکوک است و التباس سید جدا کند از مسیحائے احمرم
از کلمه مناره شرقی عجب مدار
چون خودز مشرق است تجلی نیرم
اینک منم که حسب بشارات آمدم عیسی کجاست تا به نهد پا به منبرم
حی سہو کتابت معلوم ہوتا ہے آسمان سے “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

☆
آنرا که حق بجنت خُلدش مقام داد چوں برخلاف وعده برون آرد از ارم ۱۵۹
چوں کافر از ستم بپرستند مسیح را
غيوري خدا بسرش کرد همسرم
رو یک نظر بجانب فرقاں ز غور کن تا بر تو منکشف شود این راز مضمرم
يارب کجاست محرم راز مکاشفات
آں قبلہ رو نمود بگیتی بچار دہم
تا نور باطنش خبر آرد از مخبرم ۱۲۰
بعد از هزار و سه که بت افگند در حرم
یعنی سه صد
جوشید آن چناں گرم منبع فیوض کاآمد ندائے یار ز ہر کوئے و معبرم
اے معترض بخوف الہی صبور باش تا خود خدا عیاں کند آں نور اخترم ۱۶۱
آخر نخوانده که گمان نکو کنید
چوں میروی برون ز حدودش برادرم
بر من چرا کشی تو چنیں خنجر زباں
از خود نیم ز قادر ذوالمجد اکبرم
ما متورم و مرا چه دریل کار اختیار
رو این سخن بگو به خداوند آمرم ۱۷۲
اے آنکہ سوئے من بدویدی بصد تبر از باغبان بترس که من شاخ مشمرم
حکم است ز آسمان بز میں مے رسانمش گر بشنوم نگویمش آن را کجا برم
دیکھو انجیل متی
أ أنت قلت للناس۔ الخ

۱۳﴾ اے قوم من بگفته من تنگدل مباش از اول چنیں مجوش ہیں تا بہ آخرم
من خود نگویم این که به لوح خدا ہمیں است گر طاقتست محو کن آن نقش داورم
در تنگنائے حیرت و فکرم ز قوم خویش یارب عنائتے کہ ازیں فکر مضطرم
۱۶۴ نے چشم مانده است و نه گوش و نه نور دل جز یک زبان شان که تیر زد بیکدرم
بد گفتنم ز نوع عبادت شمرده اند
در چشم شان پلید تر از هر مزورم
اے دل تو نیز خاطر اینان نگاه دار
کاخر کنند دعوئے حب پیمبرم
۱۶۵﴾ اے منکرِ پیام سروش و ندائے حق از من خطا مبیں کہ خطا در تو بنگرم
جانم گداخت از غم ایمانت اے عزیز و این طرفه تر که من بگمان تو کافرم
خواهی که روشنت شود احوال صدق ما روشن دلی بخواہ ازاں ذاتِ ذُوالکرم
۱۶۶) گوش دلم بجانب تکفیر کس کجاست من مست جام ہائے عنایات دلبرم
از طعن دشمناں خبرے چول شود مرا کاندر خیال دوست بخواب خوش اندرم
من میزیم بوحي خدائی که با من است پیغام اوست چون نفس روح پرورم

من رخت برده ام بعمارات یار خویش دیگر خبر مپرس ازیں تیرہ کشورم ۱۶۷
عشقش بتار و پود دل من درون شد است مهرش شد است در ره دین مهر انورم
راز محبت من و او فاش گر شدی بسیار تن کہ جاں بفشاندی بریں درم
ابنائے روزگار ندانند راز من من نور خود نهفته از چشمان شیرم ۱۶۸
بعد از رهم هر آنچه پسندند هیچ نیست بد قسمت آنکه در نظرش هیچ محترم
هر لحظه میخوریم ز جام وصال دوست
باد بهشت بر دل پُرسوز من و زد
ہر دم انیس یار علی رغم منکرم
صد نگہت لطیف دید دود مجمرم ۱۲۹
بد بوئے حاسداں نرساند زیاں بمن من ہر زماں ز نافہ یادش معطرم
کارم ز قرب یار بجائے رسیده است
کانجاز فهم و دانش اغیار برترم
پائم ز لطف یار بجنت خزیده است۔ و از فضل آل حبیب بدستست ساغرم ۱۷۰
جوش اجابتش که بوقت دعا بود زاں گونه زاریم نشنید است مادرم
ہر سوئے و آں
ہر طرف رخ آن یار بنگرم آن دیگرے کجاست که آید بخاط
بخاطرم

ا اے حسرت این گروہ عزیزان مرا ندید وقتے به بیندم کہ ازیں خاک بگذرم
گرخون شد است دل زنم و در دشان چه شد هست آرزو کہ سر برود هم دریں سرم
ہر شب ہزار غم بمن آید از درد قوم یا رب نجات بخش ازیں روز پُر شرم
۱۷۲) یارب باب چشم من این کسل شان بشو کامروز تر شد است ازیں درد بسترم
دریاب چونکہ آب ز بهر تو ریختیم دریاب چونکه جز تو نماند است دیگرم
تاریکی عموم بآخر نمی
رسید
ایں شب مگر تمام شود روز محشرم
۱۷۳ دل خون شد است از غم این قوم نا شناس و از عالمان کج که گرفتند چنبرم
گر علم خشک و کوری باطن نہ رہ زدے
ہر عالم و فقیہ شدے ہمیچو چاکرم
بر سنگ میکند اثر این منطقم مگر
بے بہرہ ایں کساں نے کلام مؤثرم
۱۷۲) علم آن بود که نور فراست رفیق اوست
این علم تیره را به پشیزی نمیخرم
امروز قوم من نشناسد مقام من
روزے بگریہ یاد کند وقت خوشترم
اے قوم من بصبر نظر سوئے غیب دار تا دست
خود بعجز ز بهر تو
تو گسترم

گر ہمچو خاک پیش تو قدرم بود چه باک چوں خاک نے کہ از خس و خاشاک کمترم ۱۷۵
لطف ست و فضل او که نوازد و گرنه من کرمم نه آدمی صدف استم نه گوهرم
زانگونه دست او دلم از غیر خود کشید گوئی گہے نہ بود دگر در تصورم
بعد از خدا بعشق محمد مخمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم ۱۷۶
ہر تار و پود من بسرائد بعشق او از خود تهی و از غم آن دلستاں پُرم
من در حریم قدس چراغ صداقتم دستش محافظ است زہر بادِ صرصرم
هر دم فلک شہادت صدقم ہمی دهد
واللہ کہ ہمچو کشتی نوحم کردگار
این آتشی که دامن آخر زمان بسوخت
زینم کدام غم کہ زمیں گشت منکرم ۱۷۷
بے دولت آنکه
دور بماند ز لنگرم
از بهر چاره اش بخدا نہر کوثرم
من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب ہاں ملہم استم و از خداوند منذرم ۱۷۸
يارب بزاریم نظرے کن بلطف و فضل جز دست رحمت تو دگر کیست یاورم
جانم فدا شود بره دین مصطفی
این است کام دل اگر آید میترم

·

آج 10 میں سے 10 باقی