ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ازالہ اوہام حصہ اول
يَّرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهُ - یعنی ان اُن دنوں کا جب آخری زمانہ میں
خدائے تعالیٰ کی طرف سے کوئی عظیم الشان مصلح آئے گا اور فرشتے نازل ہوں گے یہ نشان
ہے کہ زمین جہاں تک اُس کا ہلانا ممکن ہے ہلائی جائے گی یعنی طبیعتوں اور دلوں اور
ماغوں کو غایت درجہ پر جنبش دی جائے گی اور خیالات عقلی اور فکری اور سبھی اور بہیمی پورے
پورے جوش کے ساتھ حرکت میں آجائیں گے اور زمین اپنے تمام بوجھوں کو باہر نکال
دے گی یعنی انسانوں کے دل اپنی تمام استعدادات مخفیہ کو بمنصہ ظہور لائیں گے اور جو
کچھ ان کے اندر علوم وفنون کا ذخیرہ ہے یا جو کچھ عمدہ عمدہ دلی و دماغی طاقتیں ولیاقتیں
اُن میں مخفی ہیں سب کی سب ظاہر ہو جائیں گی اور انسانی قوتوں کا آخری نچوڑ نکل
آئے گا اور جو جو ملکات انسان کے اندر ہیں یا جو جو جذبات اس کی فطرت میں مودع
ہیں وہ تمام مکمن قوت سے حیر فعل میں آجائیں گے اور انسانی حواس کی ہر یک نوع کی
بقيه حاشيه
کے ساتھ فرماں روا ہو گئے اور اپنی مستقل ریاست کا پورا پورا انتظام کر لیا اور دشمنوں کے حملے روکنے کے
لئے کافی فوج اپنے پاس رکھ لی اور تمام زندگی ان کی ایسی حالت میں گذری کہ کسی دوسرے بادشاہ کے
ماتحت نہیں تھے اور نہ کسی کے خراج گزار بلکہ اپنی ریاست میں خود مختار حاکم تھے اور قریب ایک ہزار کے
سوار و پیادہ ان کی فوج تھی اور تین تو ہیں بھی تھیں اور تین چار سو آدمی عمدہ عمدہ عقلمندوں اور علماء میں سے
ان کے مصاحب تھے اور پانچ سو کے قریب قرآن شریف کے حافظ وظیفہ خوار تھے جو اس جگہ قادیان میں رہا
کرتے تھے اور تمام مسلمانوں کو سخت تقید سے صوم و صلوٰۃ کی پابندی اور دین اسلام کے احکام پر چلنے کی
تاکید تھی اور منکرات شرعی کو اپنی حدود میں رائج ہونے نہیں دیتے تھے اور اگر کوئی مسلمان ہو کر خلاف شعار
اسلام کوئی لباس یا وضع رکھتا تھا تو وہ سخت مورد عتاب ہوتا تھا اور سقیم الحال اور غربا اور مساکین کی خبر گیری
اور پرورش کے لئے ایک خاص سر مایہ نقد اور جنس کا جمع رہتا تھا جو وقتا فوقتا ان کو تقسیم ہوتا تھا۔ یہ ان تحریرات
کا خلاصہ ہے جو اس وقت کی لکھی ہوئی ہم کو ملی ہیں جن کی زبانی طور پر بھی شہادتیں بطریق مسلسل اب
تک پائی جاتی ہیں۔ یہ بھی لکھا ہے کہ ان دنوں میں ایک وزیر سلطنت مغلیہ کا غیاث الدولہ نام قادیان میں
آیا اور میرزا گل محمد صاحب مرحوم کے استقلال و حسن تدبیر و تقویٰ و طہارت و شجاعت و استقامت کو دیکھ کر
چشم پر آب ہو گیا اور کہا کہ اگر مجھے پہلے سے خبر ہوتی کہ خاندان مغلیہ میں سے ایک ایسا مرد پنجاب کے
الزلزال : ۲ تا ۹
تیزیاں اور بشری عقل کی ہر قسم کی باریک بینیاں نمودار ہو جائیں گی اور تمام دفائن و خزائن
علوم مخفیه و فنون مستورہ کے جو چھپے ہوئے چلے آتے تھے اُن سب پر انسان فتحیاب ہو جائے
گا اور اپنی فکری اور عقلی تدبیروں کو ہر یک باب میں انتہا تک پہنچادے گا اور انسان کی تمام
قوتیں جو نشاء انسانی میں محمر ہیں صد با طرح کی تحریکوں کی وجہ سے حرکت میں آجائیں گی ۱۱۷
اور فرشتے جو اس لیلۃ القدر میں مرد مصلح کے ساتھ آسمان سے اُترے ہوں گے ہر یک شخص
پر اس کی استعداد کے موافق خارق عادت اثر ڈالیں گے یعنی نیک لوگ اپنے نیک خیال
میں ترقی کریں گے اور جن کی نگاہیں دنیا تک محدود ہیں وہ ان فرشتوں کی تحریک سے
دنیوی عقلوں اور معاشرت کی تدبیروں میں وہ ید بیضا دکھلائیں گے کہ ایک مرد عارف
متحیر ہو کر اپنے دل میں کہے گا کہ یہ عقلی اور فکری طاقتیں ان لوگوں کو کہاں سے ملیں؟ ۱۸
تب اُس روز ہر یک استعداد انسانی بزبان حال باتیں کرے گی کہ یہ اعلیٰ درجہ کی طاقتیں
ایک گوشہ میں موجود ہے تو میں کوشش کرتا کہ تا وہی دہلی میں تخت نشین ہو جاتا اور خاندان مغلیہ تباہ ہونے ۱۲۷
سے بچ جاتا ۔ غرض مرزا صاحب مرحوم ایک مرد اولی العزم اور متقی اور غایت درجہ کے بیدار مغز اور اول
درجہ کے بہادر تھے اگر اُس وقت مشیت الہی مسلمانوں کے مخالف نہ ہوتی تو بہت امید تھی کہ ایسا
بہادر اور اولی العزم آدمی سکھوں کی بلند شورش سے پنجاب کا دامن پاک کر کے ایک وسیع سلطنت
اسلام کی اس ملک میں قائم کر دیتا۔ جس حالت میں رنجیت سنگھ نے باوجود اپنی تھوڑی سی پدری ملکیت
کے جو صرف نو گاؤں تھے تھوڑے ہی عرصہ میں اس قدر پیر پھیلا لئے تھے جو پشاور سے لدھیانہ تک
خالصہ ہی خالصہ نظر آتا تھا اور ہر جگہ ٹڈیوں کی طرح سکھوں کی ہی فوجیں دکھائی دیتی تھیں تو کیا ایسے
شخص کے لئے یہ فتوحات قیاس سے بعید تھیں؟ جس کی گمشدہ ملکیت میں سے ابھی چوراسی یا پچاسی
گاؤں باقی تھے اور ہزار کے قریب فوج کی جمعیت بھی تھی اور اپنی ذاتی شجاعت میں ایسے مشہور ۱۲۸
تھے کہ اُس وقت کی شہادتوں سے بہ بداہت ثابت ہوتا ہے کہ اس ملک میں اُن کا کوئی نظیر نہ تھا
لیکن چونکہ خدائے تعالیٰ نے یہی چاہا تھا کہ مسلمانوں پر ان کی بے شمار غفلتوں کی وجہ سے تنبیہ
نازل ہو اس لئے مرزا صاحب مرحوم اس ملک کے مسلمانوں کی ہمدردی میں کامیاب نہ ہو سکے
اور میرزا صاحب مرحوم کے حالات عجیبہ میں سے ایک یہ ہے کہ مخالفین مذہب بھی ان کی نسبت
ولایت کا گمان رکھتے تھے اور ان کے بعض خارق عادت امور عام طور پر دلوں میں نقش ہو گئے تھے
بقیه حاشیه
میری طرف سے نہیں بلکہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک وحی ہے جو ہر یک استعداد
پر بحسب اُس کی حالت کے اُتر رہی ہے یعنی صاف نظر آئے گا کہ جو کچھ انسانوں کے
دل و دماغ کام کر رہے ہیں یہ ان کی طرف سے نہیں بلکہ ایک غیبی تحریک ہے کہ
اُن سے یہ کام کرا رہی ہے سو اُس دن ہر ایک قسم کی قوتیں جوش میں دکھائی دیں گی
۱۲۰ دنیا پرستوں کی قوتیں فرشتوں کی تحریک سے جوش میں آکر اگر چہ باعث نقصان استعداد
کے سچائی کی طرف رخ نہیں کریں گی لیکن ایک قسم کا اُبال ان میں پیدا ہو کر اور انجماد
اور افسردگی دور ہو کر اپنی معاشرت کے طریقوں میں عجیب قسم کی تدبیریں اور صنعتیں
اور گلیں ایجاد کر لیں گے اور نیکوں کی قوتوں میں خارق عادت طور پر الہامات اور
۱۲۱ مکاشفات کا چشمہ صاف صاف طور پر بہتا نظر آئے گا اور یہ بات شاذ و نادر ہوگی کہ مومن
کی خواب جھوٹی نکلے تب انسانی قومی کے ظہور و بروز کا دائرہ پورا ہو جائے گا اور جو کچھ
بقیه حاشیه
یہ بات شاذ و نادر ہوتی ہے کہ کوئی مذہبی مخالف اپنے دشمن کی کرامات کا قائل ہولیکن اس راقم نے مرزا
۱۳۹ و صاحب مرحوم کے بعض خوارق عادت ان سکھوں کے منہ سے سنے ہیں جن کے باپ دادا مخالف گروہ
میں شامل ہو کر لڑتے تھے ۔ اکثر آدمیوں کا بیان ہے کہ بسا اوقات مرزا صاحب مرحوم صرف اکیلے
ہزار ہزار آدمی کے مقابل پر میدان جنگ میں نکل کر ان پر فتح پالیتے تھے اور کسی کی مجال نہیں ہوتی تھی
کہ اُن کے نزدیک آ سکے اور ہر چند جان توڑ کر دشمن کا لشکر کوشش کرتا تھا کہ توپوں یا بندوقوں کی
گولیوں سے اُن کو مار دیں مگر کوئی گولی یا گولہ اُن پر کارگر نہیں ہوتا تھا۔ یہ کرامت اُن کی صدہا
موافقین اور مخالفین بلکہ سکھوں کے منہ سے سنی گئی ہے جنہوں نے اپنے لڑنے والے باپ دادوں
سے سندا بیان کی تھی لیکن میرے نزدیک یہ کچھ تعجب کی بات نہیں اکثر لوگ ایک زمانہ دراز تک
جنگی فوجوں میں نوکر رہ کر بہت سا حصہ اپنی عمر کا لڑائیوں میں بسر کرتے ہیں اور قدرت حق سے کبھی
ایک خفیف سا زخم بھی تلوار یا بندوق کا اُن کے بدن کو نہیں پہنچتا۔ سو یہ کرامت اگر معقول طور پر
بیان کی جائے کہ خدائے تعالیٰ اپنے خاص فضل سے دشمنوں کے حملوں سے انہیں بچاتا رہا تو کچھ
حرج کی بات نہیں اس میں کچھ شک نہیں ہو سکتا کہ مرزا صاحب مرحوم دن کے وقت ایک پُر ہیبت
بہادر اور رات کے وقت ایک باکمال عابد تھے اور معمور الاوقات اور متشرع تھے۔ اُس زمانہ
میں قادیان میں وہ نور اسلام چمک رہا تھا کہ ارد گرد کے مسلمان اس قصبہ کو مکہ کہتے تھے لیکن
انسان کے نوع میں پوشیدہ طور پر ودیعت رکھا گیا تھا وہ سب خارج میں جلوہ گر ہو جائے گا ۱۲۲
تب خدائے تعالیٰ کے فرشتے ان تمام راستبازوں کو جو زمین کی چاروں طرفوں میں
پوشیدہ طور پر زندگی بسر کرتے تھے ایک گروہ کی طرح اکٹھا کر دیں گے اور دنیا پرستوں کا
بھی کھلا کھلا ایک گروہ نظر آئے گا تا ہر ایک گروہ اپنی کوششوں کے ثمرات کو دیکھ لیویں ﴿۱۲۳
تب آخر ہو جائے گی یہ آخری لیلۃ القدر کا نشان ہے جس کی بنا ابھی سے ڈالی گئی ہے جس
کی تکمیل کے لئے سب سے پہلے خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کو بھیجا ہے اور مجھے مخاطب کر
کے فرمایا کہ انت اشد مناسبة بعيسى ابن مريم واشبه الناس بهِ خُلُقًا و خَلْقًا و ۱۲۴
زمانا مگر یہ تاثیرات اس لیلۃ القدر کی اب بعد اس کے کم نہیں ہوں گی بلکہ بالا تصال کام کرتی ۱۲۵
رہیں گی جب تک وہ سب کچھ پورا نہ ہو لے جو خدائے تعالیٰ آسمان پر مقرر کر چکا ہے۔
مرزا گل محمد صاحب مرحوم کے عہد ریاست کے بعد مرزا عطا محمد صاحب کے عہد ریاست میں جو
اس عاجز کے دادا صاحب تھے ایک دفعہ ایک سخت انقلاب آگیا اور ان سکھوں کی بے ایمانی اور
بدذاتی اور عہد شکنی کی وجہ سے جنہوں نے مخالفت کے بعد محض نفاق کے طور پر مصالحہ اختیار کر لیا تھا
انواع اقسام کی مصیبتیں اُن پر نازل ہوئیں اور بجز قادیان اور چند دیہات کے تمام دیہات اُن
کے قبضہ سے نکل گئے بالآخر سکھوں نے قادیان پر بھی قبضہ کر لیا اور دادا صاحب مرحوم معہ اپنے
تمام لواحقین کے جلا وطن کئے گئے اُس روز سکھوں نے پانچ سو کے قریب قرآن شریف آگ سے
جلا دیا اور بہت سی کتابیں چاک کر دیں اور مساجد میں سے بعض مسمار کیں بعض میں اپنے گھر بنائے ۱۳۱
اور بعض کو دھرم سالہ بنا کر قائم رکھا جواب تک موجود ہیں اس فتنہ کے وقت میں جس قدر فقراء و
علماء وشرفا و نجباء قادیان میں موجود تھے سب نکل گئے اور مختلف بلاد وامصار میں جا کر آباد ہو گئے
اور یہ جگہ ان شریروں اور یزیدی الطبع لوگوں سے پُر ہوگئی جن کے خیالات میں بجز بدی اور بدکاری
کے اور کچھ نہیں پھر انگریزی سلطنت کے عہد سے کچھ عرصہ پہلے یعنی ان دنوں میں جبکہ رنجیت سنگھ
کا عام تسلط پنجاب پر ہو گیا تھا اس عاجز کے والد صاحب یعنی میرزاغلام مرتضی صاحب مرحوم دوباره
اس قصبہ میں آکر آباد ہوئے اور پھر بھی سکھوں کی جو رو جفا کی نیش زنی ہوتی رہی اُن دنوں میں
بقيه حاشيه
اور حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنے اُترنے کے لئے جو زمانہ انجیل میں بیان فرمایا ہے یعنی
۱۳۶) یہ کہ وہ ہوگا
حضرت نوح کے زمانہ کی طرح امن اور آرام کا زمانہ ہو گا در حقیقت اسی مضمون پر
سورۃ الزلزال جس کی تفسیر ابھی کی گئی ہے دلالت التزامی کے طور پر شہادت دے رہی ہے
۔
کیونکہ علوم وفنون کے پھیلنے اور انسانی عقول کی ترقیات کا زمانہ در حقیقت ایسا ہی چاہیے جس
۱۲۷ میں غایت درجہ کا امن و آرام ہو کیونکہ لڑائیوں اور فسادوں اور خوف جان اور خلاف امن
زمانہ میں ہرگز ممکن نہیں کہ لوگ عقلی و عملی امور میں ترقیات کر سکیں ۔ یہ باتیں تو کامل طور پر بھی
سو جھتی ہیں کہ جب کامل طور پر امن حاصل ہو۔
۱۳۸ ہمارے علماء نے جو ظاہری طور پر اس سورۃ الزلزال کی یہ تفسیر کی ہے کہ در حقیقت
بقيه حاشيه
ہم لوگ ایسے ذلیل و خوار تھے کہ ایک گائے کا بچہ جو دو یا ڈیڑھ روپے کو آسکتا ہے صد ہا درجہ
زیادہ ہماری نسبت بنظر عزت دیکھا جاتا تھا اور اس جانور کو ایک ادنی خراش پہنچانے کی وجہ
سے انسان کا خون کرنا مباح سمجھا گیا تھا ۔ صد ہا آدمی ناکردہ گناہ صرف اس شک سے قتل
کئے جاتے تھے کہ انہوں نے اس جانور کے ذبح کرنے کا ارادہ کیا ہے اور ظاہر ہے کہ ایسی
جاہل ریاست کہ جو حیوان کے قتل کے عوض انسان کو قتل کر ڈالنا اپنا فرض سمجھتی تھی اس لائق
نہیں تھی کہ خدائے تعالیٰ بہت عرصہ تک اس کو مہلت دیتا اس لئے خدائے تعالیٰ نے اس
تنبیہ کی صورت کو مسلمانوں کے سر پر سے بہت جلد اُٹھا لیا اور ابر رحمت کی طرح ہمارے لئے
انگریزی سلطنت کو دور سے لایا اور وہ منی اور مرارت جو دروہ تلخی اور مرارت جو سکھوں کے عہد میں ہم نے اُٹھائی تھی
گورنمنٹ برطانیہ کے زیر سایہ آکر ہم سب بھول گئے ۔ اور ہم پر اور ہماری ذریت پر یہ
فرض ہو گیا کہ اس مبارک گورنمنٹ برطانیہ کے ہمیشہ شکر گزار رہیں ۔ انگریزی
سلطنت میں تین گاؤں تعلقداری اور ملکیت قادیان کا حصہ جدی والد صاحب مرحوم کو
ملے جو اب تک ہیں اور حراث کے لفظ کے مصداق کے لئے کافی ہیں ۔ والد صاحب مرحوم
اس ملک کے ممیز زمینداروں میں شمار کئے گئے تھے گورنری دربار میں اُن کو کرسی ملتی تھی ۔ اور
زمین کو آخری دنوں میں سخت زلزلہ آئے گا اور وہ ایسا زلزلہ ہوگا کہ تمام زمین اُس سے
زیروز بر ہو جائے گی اور جو زمین کے اندر چیزیں ہیں وہ سب باہر آجائیں گی اور انسان ۱۲۹
یعنی کا فرلوگ زمین کو پوچھیں گے کہ تجھے کیا ہوا تب اُس روز زمین با تیں کرے گی اور
اپنا حال بتائے گی ۔ یہ سراسر غلط تفسیر ہے کہ جو قرآن شریف کے سیاق و سباق سے ۱۳۰
مخالف ہے ۔ اگر قرآن شریف کے اس مقام پر بنظر غور تدبر کرو تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ
یہ دونوں سورتیں یعنی سورۃ البینہ اور سورۃ الزلزال ، سورۃ لیلۃ القدر کے متعلق ہیں اور آخری ۱۳۱
زمانہ تک اس کا کل حال بتلا رہی ہیں ماسوا اس کے ہر ایک عقل سلیم سوچ سکتی ہے کہ ایسے ۱۳۲
بڑے زلزلہ کے وقت میں کہ جب ساری زمین تہ و بالا ہو جائے گی ایسے کافر کہاں
بقيه حاشيه
گورنمنٹ برطانیہ کے وہ سچے شکر گزار اور خیر خواہ تھے ۱۸۵۷ء کے غدر کے ایام میں پچاس
گھوڑے انہوں نے ا۔ نے اپنے پاس سے خرید کر اور اچھے اچھے جو اچھے جو ان مہیا کر کے پچاس سوار بطور مدد
کے سرکار کو دئے اس وجہ سے وہ اس گورنمنٹ میں بہت ہر دل عزیز تھے اور گورنمنٹ کے اعلیٰ
حکام دلجوئی کے ساتھ اُن کو ملتے تھے بلکہ بسا اوقات صاحبان ڈپٹی کمشنر و کمشنر مکان پر آکر ان کی
ملاقات کرتے تھے۔ اس تمام تقریر سے ظاہر ہے کہ یہ خاندان ایک معزز خاندان زمینداری
ہے جو شاہان سلف کے زمانہ سے آج تک آثار عزت کسی قدر موجود رکھتا ہے فالحمد لله
الذي اثبت هذه العلامة اثباتًا بينا واضحًا من عنده -
اور چوتھی اور پانچویں علامت کی تصریح کچھ ضروری نہیں خود ظاہر ہے اور قادیان کو جو خدا ۔ خدائے تعالیٰ
نے دمشق کے ساتھ مشابہت دی اور یہ بھی اپنے الہام میں فرمایا کہ اخرج منه اليزيديون یه ۱۳۴
تشبیہ بوجہ ان ملحدوں اور شریروں کے ہے جو اس قصبہ میں رہتے ہیں کیونکہ اس قصبہ میں اکثر ایسے لوگ
بھرے ہوئے ہیں جن کو موت یاد نہیں ۔ دن رات دنیا کے فریبوں اور مکروں میں لگے ہوئے ہیں۔ اگر
انتظام گورنمنٹ انگریزی مانع نہ ہو تو ان لوگوں کے دل ہر یک جرم کے کرنے کو طیار ہیں الا ماشاء اللہ
ان میں ایسے بھی ہیں کہ جو خدائے تعالیٰ کے وجود سے بکلی منکر ہیں اور کسی چیز کو حرام نہیں سمجھتے
۱۳۳) زندہ رہیں گے۔ جو زمین سے اُس کے حالات استفسار کریں گے کیا ممکن ہے کہ زمین تو
۱۳۴) ساری زیروز بر ہو جائے یہاں تک کہ اوپر کا طبقہ اندر اور اندر کا طبقہ باہر آجائے اور پھر لوگ زندہ
بیچ رہیں بلکہ اس جگہ زمین سے مراد زمین کے رہنے والے ہیں اور یہ عام محاورہ قرآن شریف
۱۳۵) کا ہے کہ زمین کے لفظ سے انسانوں کے دل اور ان کے باطنی قومی مراد ہوتے ہیں جیسا کہ
اللہ جل شانہ ایک جگہ فرماتا ہے اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
اور جیسا کہ فرماتا ہے وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُ جُ نَبَاتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ وَالَّذِي خَبُثَ
قيه حاشيه
بقي
میں اُن کے دلوں کو دیکھتا ہوں کہ زنا سے لے کر خون ناحق تک اگر موقعہ پاویں اُن کے
نزد یک نہ صرف جائز بلکہ یہ سب کام تعریف کے لائق ہیں۔ میں اُن کے نزدیک شاید تمام دنیا
سے بدتر ہوں مگر مجھے افسوس نہیں میرے روحانی بھائی مسیح کا قول مجھے یاد آتا ہے کہ نبی
بے عزت نہیں مگر اپنے وطن میں ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر یہ لوگ امام حسین کا وقت پاتے تو
میرے خیال میں ہے کہ یزید اور شمر سے پہلے ان کا قدم ہوتا اور اگر مسیح کے زمانہ کو دیکھتے تو اپنی
مکاریوں میں یہودا اسکر یوطی کو پیچھے ڈال دیتے ۔ خدائے تعالیٰ نے جو ان کو یزیدیوں سے
مناسبت دی تو بے وجہ نہیں دی اُس نے ان کے دلوں کو دیکھا کہ سیدھے نہیں اُن کے چلن پر
نظر ڈالی کہ درست نہیں تب اس نے مجھے کہا کہ یہ لوگ یزیدی الطبع ہیں اور یہ قصبہ دمشق سے
مشابہ ہے۔ سوخدائے تعالیٰ نے ایک بڑے کام کے لئے اس دمشق میں اس عاجز کو اُتارا
بطرف شرقي عند المنارة البيضاء من المسجد الذي من دخله كان آمِنًا
فتبارک الذی انزلني في هذا المقام والسلام على رسوله افضل الرسل
وخير الانام منه
ا الحديد : ١٨
لَا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِدًا ۔ ایسا ہی قرآن شریف میں بیسیوں نظیریں موجود ہیں جو
پڑھنے والوں پر پوشیدہ نہیں ماسوا اس کے روحانی واعظوں کا ظاہر ہونا اور ان کے ساتھ فرشتوں ۱۳۶
کا آنا ایک روحانی قیامت کا نمونہ ہوتا ہے جس سے مردوں میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے اور جو
قبروں کے اندر ہیں وہ باہر آ جاتے ہیں اور نیک اور بدلوگ اپنی سزا جزا پا لیتے ہیں سو اگر
سورۃ الزلزال کو قیامت کے آثار میں سے قرار دیا جائے تو اس میں بھی کچھ شک نہیں کہ ایسا
وقت روحانی طور پر ایک قسم کی قیامت ہی ہوتی ہے خدائے تعالیٰ کے تائید یافتہ بندے
قیامت کا ہی روپ بن کر آتے ہیں اور انہیں کا وجود قیامت کے نام سے موسوم ہو سکتا ہے جن
کے آنے سے روحانی مردے زندہ ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور نیز اس میں بھی کچھ شک
نہیں کہ جب ایسا زمانہ آجائے گا کہ تمام انسانی طاقتیں اپنے کمالات کو ظاہر کر دکھائیں گی اور
جس حد تک بشری عقول اور افکار کا پرواز ممکن ہے اُس حد تک وہ پہنچ جائیں گی اور جن مخفی
حقیقتوں کو ابتدا سے ظاہر کرنا مقدر ہے وہ سب ظاہر ہو جائیں گی تب اس عالم کا دائرہ پورا ہو کر
یک دفعہ اس کی صف لپیٹ دی جائے گی ۔
كُلُّ شَيْءٍ فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلْلِ وَالْإِكْرَامِ
ہمارا مذہب
ز عشاق فرقان و پیغمبریم بدیں آمدیم و بدین بگذریم
ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لا اله الا الله محمد رسول الله
ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالیٰ
اس عالم گذران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سیدنا و مولا نا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
الاعراف : ۵۹
خاتم النبيين وخیرالمرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام
پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے
اور ہم پختہ یقین کے ساتھ اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ قرآن شریف خاتم کتب سماوی ہے
اور ایک شعشہ یا نقطہ اس کی شرائع اور حدود اور احکام اور اوامر سے زیادہ نہیں ہو سکتا اور نہ کم
ا
۱۳۸ ہو سکتا ہے اور اب کوئی ایسی وحی یا ایسا الہام منجانب اللہ نہیں ہو سکتا جو احکام فرقانی کی ترمیم یا
تنسیخ یا کسی ایک حکم کے تبدیل یا تغییر کر سکتا ہو ۔ اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ ہمارے نزدیک
جماعت مومنین سے خارج اور ملحد اور کافر ہے اور ہمارا اس بات پر بھی ایمان ہے کہ ادنی درجہ
صراط مستقیم کا بھی بغیر اتباع ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہرگز انسان کو حاصل نہیں ہو سکتا
چہ جائیکہ راہ راست کے اعلیٰ مدارج بجز اقتدا اُس امام الرسل کے حاصل ہو سکیں کوئی مرتبہ
شرف و کمال کا اور کوئی مقام عزت اور قرب کا بجز سچی اور کامل متابعت اپنے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کے ہم ہرگز کے ہم ہرگز حاصل کر ہی نہیں سکتے ۔ ہمیں جو کچھ ملتا ہے ظلی اور طفیلی طور پر ملتا و پر ہے اور
ہم اس بات پر بھی ایمان رکھتے ہیں کہ جو راستباز اور کامل لوگ شرف صحبت آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے مشرف ہو کر تکمیل منازل سلوک کر چکے ہیں اُن کے کمالات کی نسبت بھی ہمارے
کمالات اگر ہمیں حاصل ہوں بطور ظل کے واقع ہیں اور اُن میں بعض ایسے جزئی فضائل ہیں جو
آب ہمیں کسی طرح سے حاصل نہیں ہو سکتے ۔ غرض ہمارا ان تمام باتوں پر ایمان ہے جو قرآن
شریف میں درج ہیں اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدائے تعالیٰ کی طرف سے لائے اور تمام
۱۳۹ محدثات اور بدعات کو ہم ایک فاش ضلالت اور جہنم تک پہنچانے والی راہ یقین رکھتے ہیں مگر
افسوس کہ ہماری قوم میں ایسے لوگ بہت ہیں جو بعض حقائق اور معارف قرآنیہ اور دقائق آثار
نبویہ کو جو اپنے وقت پر بذریعہ کشف والہام زیادہ تر صفائی سے کھلتے ہیں محدثات اور بدعات
میں ہی داخل کر لیتے ہیں حالانکہ معارف مخفیہ قرآن وحدیث ہمیشہ اہل کشف پر کھلتے رہے ہیں
اور علماء وقت اُن کو قبول کرتے رہے ہیں لیکن اس زمانہ کے اکثر علماء کی یہ عجیب عادت ہے کہ اگر
خدائے تعالیٰ کا الہام ولایت جس کا بھی سلسلہ منقطع نہیں اپنے وقت پر بعض مجمل مکاشفات
نبویہ اور استعارات سربستہ قرآنیہ کی کوئی تفسیر کرے تو بنظر انکار و استہزاء اُس کو دیکھتے ہیں
حالانکہ صحاح میں ہمیشہ یہ حدیث پڑھتے ہیں کہ قرآن شریف کے لئے ظہر و بطن دونوں ہیں
اور اس کے عجائبات قیامت تک ختم نہیں ہو سکتے اور ہمیشہ اپنے منہ سے اقرار کرتے ہیں کہ
اکثرا کا بر محدثین کشوف والہامات اولیاء کو حدیث صحیح کے قائم مقام سمجھتے رہے ہیں۔
ہم نے جو رسالہ فتح اسلام اور توضیح مرام میں اس اپنے کشفی و الہامی امر کو شائع کیا ہے کہ
مسیح موعود سے مراد یہی عاجز ہے میں نے سنا ہے کہ بعض ہمارے علماء اس پر بہت افروختہ ۱۳۰
ہوئے ہیں اور انہوں نے اس بیان کو ایسی بدعات میں سے سمجھ لیا ہے کہ جو خارج اجماع اور
بر خلاف عقیدہ متفق علیہا کے ہوتی ہیں حالانکہ ایسا کرنے میں اُن کی بڑی غلطی ہے۔
اول تو یہ جاننا چاہیے کہ مسیح کے نزول کا عقیدہ کوئی ایسا عقیدہ نہیں ہے جو ہماری ایمانیات کی
کوئی جز یا ہمارے دین کے رکنوں میں سے کوئی رکن ہو بلکہ صد ہا پیشگوئیوں میں سے یہ ایک
پیشگوئی ہے جس کو حقیقت اسلام سے ۔ سے کچھ بھی تعلق نہیں ۔ جس زمانہ تک یہ پیشگوئی بیان نہیں
کی گئی تھی اُس زمانہ تک اسلام کچھ ناقص نہیں تھا اور جب بیان کی گئی تو اس سے اسلام کچھ
کامل نہیں ہو گیا اور پیشگوئیوں کے بارہ میں یہ ضروری نہیں کہ وہ ضرور اپنی ظاہری صورت میں
پوری ہوں بلکہ اکثر پیشگوئیوں میں ایسے ایسے اسرار پوشیدہ ہوتے ہیں کہ قبل از ظهور پیشگوئی
خود انبیاء کو ہی جن پر وہ وحی نازل ہو سمجھ میں نہیں آسکتے چہ جائیکہ دوسرے لوگ ان کو
یقینی طور پر سمجھ لیویں دیکھو جس حالت میں ہمارے سید و مولی آپ اس بات کا اقرار
کرتے ہوں کہ بعض پیشگوئیوں کو میں نے کسی اور صورت پر سمجھا اور ظہور ان کا کسی اور صورت ۱۴۱
پر ہوا تو پھر دوسرے لوگ گو فرض کے طور پر ساری اُمت ہی کیوں نہ ہو کب ایسا دعویٰ
کر سکتے ہیں کہ ہماری سمجھ میں غلطی نہیں سلف صالح ہمیشہ اس طریق کو پسند کرتے رہے ہیں
که بطور اجمالی پیشگوئی پر ایمان لے آویں اور اس کی تفصیل یا اس بات کو کہ وہ کس طور سے
ظہور پذیر ہو گی حوالہ بخدا کریں اور میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ اقرب با من جس سے ایمان
سلامت رہ سکتا ہے یہی مذہب ہے کہ محض الفاظ پیشگوئی پر زور نہ ڈالا جائے اور تحکم کی راہ
سے یہی دعوی نہ کیا جائے کہ ضرور اس کا ظہور ظاہری صورت پر ہی ہوگا کیونکہ اگر خدانخواستہ
انجام کار ایسا نہ ہوا تو پھر پیشگوئی کی صداقت میں طرح طرح کے شکوک پیدا ہو کر ایمان
ہاتھ سے گیا ایسی کوئی وصیت پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہرگز ثابت نہیں ہو سکتی
کہ تم نے پیشگوئیوں کو ظاہر پر حمل کرتے رہنا کسی استعارہ یا تاویل وغیرہ کو ہرگز قبول نہ
کرنا ۔ اب سمجھنا چاہیے کہ جب کہ پیشگوئیوں کے سمجھنے کے بارہ میں خود انبیاء سے امکان
۱۳۴) غلطی ہے تو پھر اُمت کا کورا نہ اتفاق یا اجماع کیا چیز ہے۔
ماسوا اس کے ہم کئی دفعہ بیان کر آئے ہیں کہ اس پیشگوئی پر اجماع امت بھی نہیں ۔ قرآن
شریف قطعی طور پر اپنی آیات بینات میں مسیح کے فوت ہو جانے کا قائل اور ہمیشہ کے لئے اُس
کو رخصت کرتا ہے۔ بخاری صاحب اپنی حیچ میں صرف امامکم منکم کہہ کر چپ ہو گئے صحیح
ہیں یعنی صحیح بخاری میں صرف یہی مسیح کی تعریف لکھی ہے کہ وہ ایک شخص تم میں سے ہوگا اور
تمہارا امام ہوگا۔ ہاں دمشق میں عند المنارہ اُترنے کی حدیث مسلم میں موجود ہے مگر اس سے
اجماع امت ثابت نہیں ہو سکتا بلکہ یہ بھی ثابت ہونا مشکل ہے کہ مسلم کا در حقیقت یہی مذہب تھا
کہ دمشق کے لفظ سے سچ مچ یہی دمشق مراد ہے اور اگر ایسا فرض بھی کر لیں تو فقط ایک شخص کی رائے
ثابت ہوئی مگر پیشگوئیوں کے بارہ میں جبکہ خدائے تعالی کے پاک نبیوں کی رائے اجتہادی
غلطی سے معصوم نہیں رہ سکتی تو پھر مسلم صاحب کی رائے کیوں کر معصوم ٹھہرے گی۔
۱۴۳ میں پھر دوبارہ کہتا ہوں کہ اس بارہ میں عام خیال مسلمانوں کا گو اُن میں اولیاء بھی داخل ہوں
اجماع کے نام سے معصوم سے معصوم نہیں ہو سکتا مسلما نو ہو سکتا مسلمانوں نے صورت پیشگوئیوں کو مان لیا ہے اُن
کی طرف سے یہ ہرگز دعوی نہیں اور نہ ہونا چاہیے کہ خدائے تعالیٰ اس بات پر قادر نہیں
☆
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے موسوم “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
کہ شائد اس پیشگوئی کی ایسی تفاصیل مخفی ہوں جواب تک کھلی نہیں در حقیقت تمام انبیاء کا یہی
مذہب رہا ہے کہ وہ پیشگوئی کی اصل حقیقت کو خدائے تعالیٰ کے وسیع علم پر چھوڑتے رہے ہیں
اسی وجہ سے وہ مقدس لوگ باوجود بشارتوں کے پانے کے پھر بھی دعا سے دستبردار نہیں ہوتے
تھے جیسا کہ بدر کی لڑائی میں فتح کا وعدہ دیا گیا تھا مگر ہمارے سید و مولی رو رو کر دعائیں کرتے
رہے اس خیال سے کہ شاید پیشگوئی میں کوئی ایسے امور مخفی ہوں یا وہ کچھ ایسے شروط کے ساتھ
وابستہ ہوں جن کا علم ہم کو نہیں دیا گیا۔
اور یہ دعویٰ کہ تمام صحابہ اور اہل بیت اسی طرح مانتے چلے آئے ہیں جیسا کہ ہم ۔ یہ بالکل لغو
اور بلا دلیل ہے فرد فرد کی رائے کا خدا ہی کو علم ہو گا کسی نے اُن سب کے اظہارات لکھ کر کب
قلمبند کئے ہیں یا کب کسی نے اپنے منہ سے اُن کے بیانات سن کر شائع کئے ہیں باوجود یکہ ۱۴۴
صحابی دس ہزار سے بھی کچھ زیادہ تھے مگر اس پیشگوئی کے روایت کرنے والے شاید دویا تین تک
نکلیں تو نکلیں اور ان کی روایت بھی عام طور پر ثابت نہیں ہوتی کیونکہ بخاری جو حدیث کے فن
میں ایک ناقد بصیر ہے اُن تمام روایات کو معتبر نہیں سمجھتا یہ خیال ہر گز نہیں ہو سکتا کہ بخاری جیسے
جدو جہد کرنے والے کو وہ تمام روایات رطب و یا بس پہنچی ہی نہیں بلکہ صحیح اور قرین قیاس یہی ہے
کہ بخاری نے اُن کو معتبر نہیں سمجھا اُس نے دیکھا کہ دوسری حدیثیں اپنی ظاہری صورت میں امامکم
منکم کی حدیث سے معارض ہیں اور یہ حدیث غایت درجہ کی صحت پر پہنچ گئی ہے اس لئے اُس
نے ان مخالف المفہوم حدیثوں کو ساقط الاعتبار سمجھ کر اپنی صحیح کو ان سے پر نہیں کیا۔
اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ ہرگز خیر القرون کا اس امر پر اجماع ثابت نہیں ہو سکتا کہ ضرور
حضرت مسیح دمشق میں ہی نازل ہوں گے کیونکہ بخاری امام فن نے اس حدیث کو نہیں لیا
ابن ماجہ اس حدیث کا مخالف ہے اور بجائے دمشق کے بیت المقدس لکھتا ہے اسی طرح کسی ۱۳۵
کے منہ سے کچھ نکل رہا ہے اور کسی کے منہ سے کچھ پس اجماع کہاں ہے؟
اگر فرض کے طور پر اجماع بھی ہوتا تو پھر بھی کیا حرج تھا کیونکہ ان بزرگوں نے کب