ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعلان
واضح ہو کہ اس رسالہ ازالہ اوہام میں ان تمام سوالات کا جواب ہے کہ جواکثر
لوگ کو تہ اندیشی کی رو سے حضرت مسیح کی حیات ممات کے متعلق کیا کرتے ہیں
اور کچھ شک نہیں کہ جو شخص اس کتاب کو اوّل سے آخر تک خوب غور سے پڑھے گا
اس کا کوئی شبہ باقی نہیں رہے گا سو اس پر یہ فرض ہے کہ اگر خدا تعالیٰ اس کتاب
کے ذریعہ سے اس کو ہدایت بخشے اور اس کے سینہ کو کھول دیوے تو وہ اپنی
معلومات سے اوروں کو بھی فیض پہنچاوے۔ ہر یک جو اس کتاب کی ہدایت کو
اپنے پورے اخلاص سے قبول کرے اُس پر یہ بھی لازم ہوگا کہ اس کی عام
اشاعت کے لئے کوشش فرماوے اور اس کتاب کے شائع ہونے کے بعد
منکروں کے لئے انسب واولی طریق یہی ہے کہ زبانی مباحثات کا دروازہ بند
رکھ کر اس کتاب کے مطالب کو غور سے پڑھیں پھر اگر ہدایت نصیب نہ ہو تو
اس کے دلائل کو رد کر کے دکھلاویں اور ہماری آخری نصیحت اُن کے حق میں یہی
ہے کہ اللہ جل شانہ سے ڈریں ولمقت الله اكبر من مقتهم۔
والسلام على من اتبع الهدى۔
الم
لن
میرزاغلام احمد قادیانی از لود هانه محله اقبال گنج

یعنی قرآن کے ساتھ ہم نے زمین مردہ کو زندہ کیا۔ ایسا ہی حشر اجساد بھی ہوگا۔ پھر فرماتا ہے ﴿۴۲۵
إِنَّا نَحْنُ نُحْيِ الْمَوْتَى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَأَثَارَهُمْ لا یعنی ہم قرآن کے ساتھ مردوں
کو زندہ کر رہے ہیں اور پھر فرماتا ہے اِعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
یعنی اے لوگو جان لو کہ زمین مرگئی تھی اور خدا اب نئے سرے اس کو زندہ کر رہا ہے۔ غرض جابجا
قرآن شریف کو نمونہ قیامت ٹھہرایا گیا ہے بلکہ ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ قیامت میں ہی ہوں جیسا کہ فرمایا ہے وانا الحاشر الذي يحشر
الناس على قدمی یعنی میں ہی قیامت ہوں میرے قدموں پر لوگ اُٹھائے جاتے ہیں
یعنی میرے آنے سے لوگ زندہ ہو رہے ہیں۔ میں قبروں سے انہیں اُٹھا رہا ہوں اور میرے
قدموں پر زندہ ہونے والے جمع ہوتے جاتے ہیں۔ اور در حقیقت جب ہم ایک منصفانہ
نگاہ سے عرب کی آبادیوں پر نظر ڈالیں کہ اپنی روحانی حالت کی رو سے وہ کیسے قبرستان کے
حکم میں ہو گئے تھے اور کس درجہ تک سچائی اور خدا ترسی کی روح اُن کے اندر سے نکل گئی تھی
اور کیسے وہ طرح طرح کی خرابیوں کی وجہ سے جو اُن کے اخلاق اور اعمال اور عقائد پر اثر ۴۲۶
کر گئی تھیں سڑ گل گئے تھے تو بلا اختیار ہمارے اندر سے یہ شہادت نکلتی ہے کہ اُن کا زندہ کرنا
جسمانی طور پر مردوں کے جی اُٹھنے سے بمراتب عجیب تر ہے جس کی عظمت نے بے شمار
عقلمندوں کی نگاہوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ آیت موصوفہ بالا کے حقیقی معنے یہ ہیں جو ہم نے ذکر کئے ہیں
یعنی خدائے تعالیٰ جسمانی طور پر مردوں کے جی اُٹھنے پر روحانی طور پر مردوں کا جی
اُٹھنا بطور بدیہی نشان کے پیش کرتا ہے جو در حقیقت دلوں پر نہایت موثر ہوا اور
بے شمار کفار اس نشان کے قائل ہو گئے اور ہوتے جاتے ہیں۔ اور ایک جماعت محققین کی
بھی یہی معنے آیت موصوفہ بالا کے لیتی ہے۔ چنانچہ تفسیر معالم میں زیر تفسیر اس آیت کے
ايس : ١٣
الحديد : ١٨

یہ معنے لکھے ہیں جیسا کہ تفسیر کی عبارت یہ ہے وقال الحسن وجماعة وانه يعنى وان
القرآن لعلم للساعة يعلمكم قيامها ويخبركم باحوالها و اهوالها فلا تمترن
بها يعنى فلا تشكن فيها بعد القرآن یعنی حسن اور ایک جماعت نے اس آیت کے یہی
۴۲۷ معنے گئے ہیں کہ قرآن قیامت کے لئے نشان ہے اور زبان قال اور حال سے خبر دے رہا ہے
کہ قیامت اور اُس کے حالات اور اس کے ہولناک نشان واقع ہونے والے ہیں سو بعد اس
کے کہ قرآن قیامت کے آنے پر اپنے اعجازی بیانات اور تاثیرات احیاء موتی سے دلیل محکم
قائم کر رہا ہے تم شک مت کرو۔
(۱۳) سوال ۔ الہام جس کی بناء پر حلقہ اجماع امت سے خروج اختیار کیا گیا ہے خود
بے اصل اور بے حقیقت اور بے سود چیز ہے جس کا ضر ر اس کے نفع سے بڑھ کر ہے۔
اما الجواب۔ پس واضح ہو کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ اجماع کو پیشگوئیوں سے کچھ علاقہ نہیں۔
اجماع ان امور پر ہوتا ہے جن کی حقیقت بخوبی سمجھی گئی اور دیکھی گئی اور دریافت کی گئی اور شارع
علیہ السلام نے اُن کے تمام جزئیات سمجھا دئے دکھا دئے سکھلا دئے جیسے صوم وصلوٰۃ وزکوۃ وحج و
عقائد توحید و ثواب و عقاب مگر یہ دنیوی پیشگوئیاں تو ابھی مخفی امور ہیں جن کی شارح علیہ السلام
نے اگر کچھ شرح بھی بیان کی تو ایسی کہ جو استعارہ کی طرف توجہ دلاتی ہے۔ مثلاً کیا ان
۴۳۸ احادیث پر اجماع ثابت ہو سکتا ہے کہ مسیح آکر جنگلوں میں خنزیروں کا شکار کھیلتا پھرے گا اور
دجال خانہ کعبہ کا طواف کرے گا اور ابن مریم بیماروں کی طرح دو آدمیوں کے کاندھے پر ہاتھ
دھر کے فرض طواف کعبہ بجالائے گا۔ کیا معلوم نہیں کہ جو لوگ ان حدیثوں کی شرح کرنے
والے گذرے ہیں وہ کیسے بے ٹھکانہ اپنی اپنی تکیں ہانک رہے ہیں۔ اگر کوئی بات اجماع کے
طور پر تصفیہ یافتہ ہوتی تو کیوں وہ لوگ مختلف خیالات کو ظاہر کرتے کیا کفر کا خوف نہیں تھا؟
اب رہی یہ بات کہ الہام بے اصل اور بے سود اور بے حقیقت چیز ہے جس کا ضرر اس
کے نفع سے بڑھ کر ہے۔ سو جاننا چاہیے کہ ایسی باتیں وہی شخص کرے گا جس نے کبھی

اس شراب طہور کا مزہ نہیں چکھا اور نہ یہ خواہش رکھتا ہے کہ سچا ایمان اس کو حاصل ہو
بلکہ رسم اور عادت پر خوش ہے اور کبھی نظر اس طرف اُٹھا کر نہیں دیکھتا کہ مجھے خداوند
کریم پر یقین کہاں تک حاصل ہے اور میری معرفت کا درجہ کس حد تک ہے اور مجھے کیا
کرنا چاہیے کہ تا میری اندرونی کمزوریاں دور ہوں اور میرے اخلاق اور اعمال اور
ارادوں میں ایک زندہ تبدیلی پیدا ہو جائے ۔ اور مجھے وہ عشق اور محبت حاصل ہو جائے ۴۲۹
جس کی وجہ سے میں با آسانی سفر آخرت کر سکوں اور مجھ میں ایک نہایت عمدہ قابل ترقی
مادہ پیدا ہو جائے ۔
بے شک یہ بات سب کے فہم میں آسکتی ہے کہ انسان اپنی اس غافلا نہ زندگی میں جو
ہر دم تحت الثری کی طرف کھینچ رہی ہے اور علاوہ اس کے تعلقات زن و فرزند اور ننگ
وناموس کے بوجھل اور بھاری پتھر کی طرح ہر لحظہ نیچے کی طرف لے جارہے ہیں ایک
بالائی طاقت کا ضرور محتاج ہے جو اس کو سچی بینائی اور سچا کشف بخش کر خدائے تعالیٰ
کے جمال با کمال کا مشتاق بنا دیوے ۔ سو جاننا چاہیے کہ وہ بالائی طاقت الہام ربانی
ہے جو عین دکھ کے وقت میں سرور پہنچاتا ہے اور مصائب کے ٹیلوں اور پہاڑوں کے
نیچے بڑے آرام اور لذت کے ساتھ کھڑا کر دیتا ہے ۔ وہ دقیق در دقیق وجود جس نے
عقلی طاقتوں کو خیرہ کر رکھا ہے اور تمام حکیموں کی عقل اور دانش کو سکتہ میں ڈال دیا ہے
وہ الہام ہی کے ذریعہ سے کچھ اپنا پتہ دیتا ہے اور انا الموجود کہہ کر سالکوں کے دلوں کو
تسلی بخشتا ہے اور سکینت نازل کرتا ہے اور انتہائی وصول کی ٹھنڈی ہوا سے جان پر مردہ ۴۳۰
کو تازگی بخشتا ہے۔ یہ بات تو سچ ہے کہ قرآن کریم ہدایت دینے کے لئے کافی ہے مگر
قرآن کریم جس کو ہدایت کے چشمہ تک پہنچاتا ہے اُس میں پہلی علامت یہی پیدا ہو جاتی
ہے کہ مکالمہ طیبہ الہیہ اس سے شروع ہو جاتا ہے جس سے نہایت درجہ کی انکشافی معرفت
اور چشم دید بر دید برکت و نو را نیت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ عرفان حاصل ہونا شہ نان حاصل ہونا شروع ہو جاتا ہے

جو مجرد تقلیدی انکلوں یا عقلی ڈھکوسلوں سے ہرگز مل نہیں سکتا کیونکہ تقلیدی علوم محدود و مشتبہ
ہیں اور عقلی خیالات ناقص و نا تمام ہیں اور ہمیں ضرور حاجت ہے کہ براہ راست اپنے عرفان
کی توسیع کریں کیونکہ جس قدر ہمارا عرفان ہوگا اُسی قدر ہم میں ولولہ و شوق جوش مارے گا۔
کیا ہمیں باوجود ناقص عرفان کے کامل ولولہ وشوق کی کچھ توقع ہے؟ نہیں کچھ بھی نہیں۔
سوحیرت اور تعجب ہے کہ وہ لوگ کیسے بد فہم ہیں جو ایسے ذریعہ کاملہ وصول حق سے اپنے تئیں
مستغنی سمجھتے ہیں جس سے روحانی زندگی وابستہ ہے۔
یا د رکھنا او چاہیے کہ روحانی علوم اور روحانی معارف معارف صرف بذریعہ الہامات و مکاشفات ہی
۴۳۱ ملتے ہیں اور جب تک ہم وہ درجہ روشنی کا نہ پالیں تب تک ہماری انسانیت کسی حقیقی معرفت یا
حقیقی کمال سے بہرہ یاب نہیں ہو سکتی ۔ صرف کوے کی طرح یا بھیڑی کی مانند ایک نجاست
کو ہم حلوہ سمجھتے رہیں گے اور ہم میں ایمانی فراست بھی نہیں آئے گی ۔ صرف لومڑی کی طرح
داؤ پیچ بہت یاد ہوں گے۔
ہم ایک بڑے بھاری مطلب کے لئے جو یقینی معرفت ہے پیدا کئے گئے ہیں اور وہی
معرفت ہماری نجات کا مدار بھی ہے جو ہر یک خبیث اور مغشوش طریق سے ہمیں آزادی بخش کر
ایک پاک اور شفاف دریا کے کنارہ پر ہمارا منہ رکھ دیتی ہے اور وہ صرف بذریعہ الہام الہی
ہمیں ملتی ہے۔ جب ہم اپنے نفس سے بکلی فنا ہوکر دردمند دل کے ساتھ لایڈ رک وجود میں
ایک گہرا غوطہ مارتے ہیں تو ہماری بشریت الوہیت کے دریا میں پڑنے سے عند العود کچھ آثار و
انوار اس عالم کے ساتھ لے آتی ہے۔ سو جس چیز کو اس دنیا کے لوگ بنظر حقارت دیکھتے ہیں ۔
در حقیقت وہی ایک چیز ہے جو مدت کے جدا شدہ کو ایک دم میں اپنے محبوب سے ملاتی ہے
وہی ہے جس سے عشاق الہی تستی پاتے ہیں اور طرح طرح کی نفسانی قیدوں سے بیک بار اپنا
۴۳۲ پیر باہر نکال لیتے ہیں جب تک وہ سچی روشنی دلوں پر نازل نہ ہو ہر گز ممکن ہی نہیں کہ کوئی دل
منور ہو سکے۔ غرض انسانی عقل کی نا قابلیت اور رسمی علوم کی محدودیت ضرورت الہام پر

شہادت دے رہی ہے۔ جس قدر دنیا میں عقلمند ہیں یا ایسے زاہد جن کے دل در حقیقت اس پاک
سلسلے سے بے نصیب ہیں اُن کے چال چلن اور ان کا اخلاقی انقباض اور ان کے سفلی خیالات
اور ان کی سب شرمناک کارستانیاں اس میرے بیان پر شاہد ہیں کہ وہ بغیر اس چشمہ طیبہ
کے کس قدر قابل کراہت کثافتوں میں مبتلا ہیں اور جس طرح گندے کنوئیں کے پانی کے
ایک قطرہ سے اس کی تمام کثافت ثابت ہو جاتی ہے اسی طرح اُن کے گندے خیالات اپنے
بُرے نمونہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
اگر چہ ایسے لوگوں کی فلاسفی عام خیالات میں ہل چل مچانے والی ہو مگر چونکہ سچی روشنی اس
کے ساتھ نہیں اس لئے وہ جلد اور بہت جلد اپنی ظلمت دکھا دیتی ہے اور باوجود تمام لاف و گزاف
ہمہ دانی کے ایسے لوگوں کی اندرونی حالت ہاتھ پھیلا پھیلا کر اپنی مفلسی ظاہر کرتی رہتی ہے
اور بسا اوقات روحانی تشفی کے نہ ملنے کی وجہ سے ایسے فلاسفروں اور حکیموں اور مولویوں اور ۴۳۳
فاضلوں سے ایسی حر حرکتیں صادر ہو جاتی ہیں جن سے صاف شہادت ملتی ہے کہ وہ تسلی بخش
چشمہ سے کیسے اور کس قدر دور و مہجور ہیں اور کیونکر حقیقی خوشحالی کے نہ پانے کے سبب سے ایک
عذاب الیم یا یوں کہو کہ ایک درد اور جلن اور بے چینی میں دن رات مبتلا ہیں ۔
اس جگہ بعض دلوں میں بالطبع یہ اعتراض پیدا ہو گا کہ اکثر لوگ الہام کا دعوی کرتے ہیں
بلکہ فقرات الهامیہ سناتے بھی رہتے ہیں لیکن اُن کی معرفت میں کچھ بھی ترقی نظر نہیں
آتی اور معمولی بشریت سے اُن کی عرفانی حالت کا درجہ بڑھا ہوا معلوم نہیں دیتا بلکہ وہی
موٹی سمجھ اور سطحی خیالات اور فطرتی تاریکی اور پستی اُن میں دکھائی دیتی ہے اور اُن کے اخلاقی
یا ذہنی یا روحانی قومی میں کوئی امر عام عادت سے بڑھ کر نظر نہیں آتا ۔ پھر کیونکر ایسے لوگوں
کو ہم ملہم سمجھیں اور اس چشمہ فیض کا ہم کلام مان لیویں جس کے قرب اور شرف مکالمت
سے خارق عادت تبدیلی پیدا ہو جانا ضروری ہے ۔ کم سے کم اس قدر تبدیلی کہ بعض باتیں

الد اله له
روحانی خزائن جلد ۳
اس ملہم میں ایسی ہوں کہ دوسروں میں پائی نہ جائیں۔
ازالہ اوہام حصہ دوم
سو جاننا چاہیے کہ در حقیقت ایسے لوگ واقعی طور پر لہم نہیں ہوتے بلکہ ایک قسم کے ابتلاء میں
مبتلا ہوتے ہیں جس کو وہ اپنی نادانی سے الہام سمجھ لیتے ہیں۔ خدائے تعالیٰ کا حقیقی اور واقعی
طور پر مکالمہ کچھ تھوڑی سی بات نہیں۔ جس طرح تم دیکھتے ہو کہ جب ایک تاریکی میں بیٹھے
ہوئے آدمی کے لئے نا گہانی طور پر آفتاب کی طرف کھڑ کی کھل جائے تو کیسی یکدفعہ اس کی
حالت بدل جاتی ہے اور کیوں کر آسمانی روشنی اس کے حواس پر کام کر کے ایک تبدیل شدہ زندگی
اس کے لئے پیدا کر دیتی ہے اور کیوں کر تاریکی سے جو بالطبع افسردگی کی موجب ہے باہر نکل کر
ایک سرور و ذوق اس کے دل میں اور ایک روشنائی اس کی آنکھوں میں اور ایک استقامت
اس کی حالت میں پیدا ہو جاتی ہے۔ سو یہی حالت اُس کھڑکی کی ہے جو آسمان کی طرف سے
کھلتی ہے اور بہت ہی کم لوگ ہیں جو واقعی اور حقیقی طور پر اس کو پاتے ہیں اور تم انہیں خارق
عادت علامتوں سے شناخت کرو گے۔
(۱۴) سوال ۔ قرآن شریف سے اگر چہ مسیح کی موت ثابت ہوتی ہے مگر اس موت کا
۴۳۵ کوئی وقت خاص تو ثابت نہیں ہوتا ۔ پس تعارض حدیث اور قرآن کا دور کرنے کے لئے
بجز اس کے اور کیا راہ ہے کہ اس موت کا زمانہ وہ قرار دیا جائے کہ جب پھر حضرت مسیح
نازل ہوں گے ۔
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ قرآن شریف کی نصوص بینہ اسی بات پر بصراحت دلالت کر
رہی ہیں کہ مسیح اپنے اُسی زمانہ میں فوت ہو گیا ہے جس زمانہ میں وہ بنی اسرائیل کے مفسد
فرقوں کی اصلاح کے لئے آیا تھا جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے يُعِيسَى إِنِّي
مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ
اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ ہے۔ اب اس جگہ ظاہر ہے کہ
خدائے تعالیٰ نے اِنّى مُتَوَفِّيكَ پہلے لکھا ہے اور رَافِعُكَ بعد اس کے بیان فرمایا ہے
ال عمران : ۵۶

جس سے ثابت ہوا کہ وفات پہلے ہوئی اور رفع بعد از وفات ہوا۔ اور پھر اور ثبوت یہ
ہے کہ اس پیشگوئی میں اللہ جل شانہ فرماتا ہے کہ میں تیری وفات کے بعد تیرے
متبعین کو تیرے مخالفوں پر جو یہودی ہیں قیامت کے دن تک غالب رکھوں گا ۔ اب
ظاہر ہے اور تمام عیسائی اور مسلمان اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ یہ پیشگوئی حضرت مسیح
کے بعد اسلام کے ظہور تک بخوبی پوری ہو گئی کیونکہ خدائے تعالیٰ نے یہودیوں کو اُن (۴۳۶)
لوگوں کی رعیت اور ماتحت کر دیا جو عیسائی یا مسلمان ہیں اور آج تک صدہا برسوں سے
وہ ماتحت چلے آتے ہیں یہ تو نہیں کہ حضرت مسیح کے نزول کے بعد پھر ماتحت ہوں گے ۔
ایسے معنے تو بہ بداہت فاسد ہیں ۔
دیکھنا چاہیے کہ قرآن شریف میں یہ بھی آیت ہے جو حضرت مسیح کی زبان سے اللہ
جل شانہ فرماتا ہے وَأَوْصَنِي بِالصَّلوةِ وَالزَّكُوةِ مَا دُمْتُ حَيًّا وَ بَرًّا بِوَالِدَتِي ۔
یعنی حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے مجھے فرمایا ہے نماز پڑھتارہ اور زکوۃ
دیتا رہ اور اپنی والدہ پر احسان کرتا رہ جب تک تو زندہ ہے ۔ اب ظاہر ہے کہ ان تمام
تکلیفات شرعیہ کا آسمان پر بجالانا محال ہے۔ اور جو شخص مسیح کی نسبت یہ اعتقاد رکھتا ہے
کہ وہ زندہ مع جسده آسمان کی طرف اٹھایا گیا اس کو اس آیت موصوفہ بالا کے منشاء
کے موافق یہ بھی ماننا پڑے گا کہ تمام احکام شرعی جو انجیل اور توریت کی رو سے انسان پر
واجب العمل ہوتے ہیں وہ حضرت مسیح پر اب بھی واجب ہیں حالانکہ یہ تکلیف مالا بطاق
ہے ۔ عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو خدا تعالیٰ یہ حکم دیوے کہ اے عیسی جب تک تو
زندہ ہے تیرے پر واجب ہے کہ تو اپنی والدہ کی خدمت کرتا رہے اور پھر آپ ہی اس ۴۳۷
کے زندہ ہونے کی حالت میں ہی اس کو والدہ سے جدا کر دیوے اور تابحیات زکوۃ کا
حکم دیوے اور پھر زندہ ہونے کی حالت میں ہی ایسی جگہ پہنچادے جس جگہ نہ وہ آپ
زکوۃ دے سکتے ہیں اور نہ زکوۃ کے لئے کسی دوسرے کو نصیحت کر سکتے ہیں اور صلوٰۃ کے لئے
مریم : ۳۳۳۲

تاکید کرے اور جماعت مومنین سے دور پھینک دیوے جن کی رفاقت صلوٰۃ کی تکمیل
کے لئے ضروری تھی ۔ کیا ایسے اُٹھائے جانے سے بجز بہت سے نقصان عمل اور ضائع
ہونے حقوق عباد اور فوت ہونے خدمت امر معروف اور نہی منکر کے کچھ اور بھی
فائدہ ہوا ؟ اگر یہی اٹھارہ سوا کا نوے برس زمین پر زندہ رہتے تو اُن کی ذات
جامع البرکات سے کیا کیا نفع خلق اللہ کو پہنچتا لیکن اُن کے اُو پر تشریف لے جانے سے
بجز اس کے اور کون سا نتیجہ نکلا کہ اُن کی اُمت بگڑ گئی اور وہ خدمات نبوت کے
بجالانے سے بکلی محروم رہ گئے ۔
پھر جب ہم اس آیت پر بھی نظر ڈالیں کہ جو اللہ جل شانۂ قرآن شریف میں
۳۳۸) فرماتا ہے کہ کوئی جسم کسی بشر کا ہم نے ایسا نہیں بنایا کہ بغیر روٹی کے زندہ رہ سکے تو
ہمارے مخالفوں کے عقیدہ کے موافق یہ بھی لازم آتا ہے کہ وہ آسمان پر روٹی بھی
کھاتے ہوں پاخانہ بھی پھرتے ہوں اور ضروریات بشریت جیسے کپڑے اور برتن
اور کھانے کی چیزیں سب موجود ہوں مگر کیا یہ سب کچھ قرآن اور حدیث سے ثابت
ہو جائے گا ؟ ہر گز نہیں ۔ آخر ہمارے مخالف یہی جواب دیں گے کہ جس طرز سے وہ
آسمان پر زندگی بسر کرتے ہیں وہ انسان کی معمولی زندگی سے نرالی ہے اور وہ انسانی
حاجتیں جو زمین پر زندہ انسانوں میں پائی جاتی ہیں وہ سب اُن سے دور کر دی گئی ہیں
اور اُن کا جسم اب ایک ایسا جسم ہے کہ نہ خوراک کا محتاج ہے اور نہ پوشاک کا اور نہ
پاخانہ کی حاجت انہیں ہوتی ہے اور نہ پیشاب کی۔ اور نہ زمین کے جسموں کی طرح اُن
کے جسم پر زمانہ اثر کرتا ہے اور نہ وہ اب مکلف احکام شرعیہ ہیں ۔ تو اس کا یہ جواب ہے
کہ خدائے تعالیٰ تو صاف فرماتا ہے کہ ان تمام خاکی جسموں کے لئے جب تک زندہ
ہیں۔ یہ تمام لوازم غیر منفک ہیں جیسا کہ اس نے فرمایا وَمَا جَعَلْتُهُمْ جَسَدًا
لا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ ۔ ظاہر ہے کہ اس آیت میں جز کے ذکر سے گل مراد ہے یعنی
ا الانبياء : 9

گو اتنا ہی ذکر فرمایا کہ کسی نبی کا جسم ایسا نہیں بنایا گیا جو بغیر طعام کے رہ سکے مگر ۴۳۹
اس کے ضمن میں کل وہ لوازم و نتائج جو طعام کو لگے ہوئے ہیں سب اشارۃ النص
کے طور پر فرما دئے ۔ سو اگر مسیح ابن مریم اسی جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر گیا ہے تو
ضرور ہے کہ طعام کھاتا ہو اور پاخانہ اور پیشاب کی ضروری حاجتیں سب اس کی
دامنگیر ہوں کیونکہ کلام الہی میں کذب جائز نہیں ۔ اور اگر یہ کہو کہ دراصل بات یہ
ہے کہ مسیح اس جسم کے ساتھ آسمان پر نہیں گیا بلکہ یہ جسم تو زمین میں دفن کیا گیا
اور ایک اور نورانی جسم مسیح کو ملا جو کھانے پینے سے پاک تھا اس جسم کے ساتھ اُٹھایا
گیا تو حضرت یہی تو موت ہے جس کا آخر آپ نے اقرار کر لیا ۔ ہمارا بھی تو یہی
مذہب ہے کہ مقدس لوگوں کو موت کے بعد ایک نورانی جسم ملتا ہے اور وہی نور جو وہ
ساتھ رکھتے ہیں جسم کی طرح اُن کے لئے ہو جاتا ہے سو وہ اس کے ساتھ آسمان کی
طرف اُٹھائے جاتے ہیں اسی کی طرف اشارہ ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے إِلَيْهِ
يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ لا یعنی پاک روحیں جو
نورانی الوجود ہیں خدائے تعالیٰ کی طرف صعود کرتی ہیں اور عمل صالح اُن کا رفع ۴۴۰
کرتا ہے یعنی جس قدر عمل صالح ہو اُسی قدر روح کا رفع ہوتا ہے ۔
اس جگہ خدائے تعالیٰ نے روح کا نام کلمہ رکھا ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے
که در حقیقت تمام ارواح کلمات اللہ ہی ہیں جو ایک لاید رک بھید کے طور پر جس کی
تہ تک انسان کی عقل نہیں پہنچ سکتی روحیں بن گئی ہیں ۔ اسی بناء پر اس آیت کا مضمون بھی
ہے وَكَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلى مَرْيَمَ ہے ۔ اور چونکہ یہ سر ربوبیت ہے اس لئے کسی کی
مجال نہیں کہ اس سے بڑھ کر کچھ بول سکے کہ کلمات اللہ ہی بحکم و باذن ربی لباس روح
کا پہن لیتے ہیں اور ان میں وہ تمام طاقتیں اور قوتیں اور خاصیتیں پیدا ہو جاتی ہیں جو
روحوں میں پائی جاتی ہیں اور پھر چونکہ ارواح طیبہ فنا فی اللہ ہونے کی حالت میں
فاطر :
النساء : ١٧٢

M
اپنے تمام قومی چھوڑ دیتی ہیں اور اطاعت الہی میں فانی ہو جاتی ہیں تو گویا پھر وہ روح کی
حالت سے باہر آ کر کلمۃ اللہ ہی بن جاتی ہیں جیسا کہ ابتدا میں وہ کلمۃ اللہ تھیں ۔ سو کلمۃ اللہ
کے نام سے ان پاک روحوں کو یاد کرنا ان کے اعلیٰ درجہ کے کمال کی طرف اشارہ ہے سوا نہیں
نور کا لباس ملتا ہے اور اعمال صالحہ کی طاقت سے اُن کا خدائے تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے۔
اور ہمارے ظاہر بین علماء اپنے محدود خیالات کی وجہ سے کلمات طیبہ سے مراد محض عقا ئد یا
اذکار و اشغال رکھتے ہیں اور اعمال صالحہ سے مراد بھی اذکار وخیرات وغیرہ ہیں تو گویا وہ
اس تاویل سے علت اور معلول کو ایک کر دیتے ہیں۔ اگر چہ کلمات طیبہ بھی خدائے تعالیٰ کی
طرف ہی رجوع کرتے ہیں لیکن عارفوں کے لئے یہ بطنی معنے ہیں جن پر قرآن کریم کے
دقیق اشارات مشتمل ہیں ۔
۔
(۱۵) سوال مسیح ابن مریم نے تو بہت سے معجزات سے اپنے منجانب اللہ ہونے کا ثبوت
دیا تھا آپ نے کیا ثبوت دیا۔ کیا کوئی مردہ زندہ کر دیا یا کوئی مادر زاد اندھا آپ سے اچھا
ہوا ۔ اگر ہم فرض بھی کر لیں کہ آپ مثیل مسیح ہیں تو ہمیں آپ کے وجود سے کیا فائدہ ہوا ؟
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ انجیل کو پڑھ کر دیکھ لو کہ یہی اعتراض ہمیشہ مسیح پر رہا کہ
اس نے کوئی معجزہ تو دکھایا ہی نہیں یہ کیسا مسیح ہے ۔ کیونکہ ایسا مردہ تو کوئی زندہ نہ
ہوا کہ وہ بولتا اور اُس جہان کا سب حال سنا تا اور اپنے وارثوں کو نصیحت کرتا کہ میں
تو دوزخ میں سے آیا ہوں تم جلد ایمان لے آؤ ۔ اگر مسیح صاف طور پر یہودیوں کے
۴۴۲ باپ دادے زندہ کر کے دکھا دیتا اور اُن سے گواہی دلواتا تو بھلا کس کو انکار کی مجال
تھی غرض پیغمبروں نے نشان تو دکھائے مگر پھر بھی بے ایمانوں سے مخفی رہے ۔ ایسا ہی یہ
عاجز بھی خالی نہیں آیا بلکہ مردوں کے زندہ ہونے کے لئے بہت سا آب حیات
خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کو بھی دیا ہے بے شک جو شخص اس میں سے پئے گا زندہ
ہو جائے گا ۔ بلا شبہ میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر میرے کلام سے مردے زندہ نہ ہوں اور

اندھے آنکھیں نہ کھولیں اور مجزوم صاف نہ ہوں تو میں خدائے تعالیٰ کی
طرف سے نہیں آیا کیونکہ خدائے تعالیٰ نے آپ اپنے پاک کلام میں میری
طرف اشارہ کر کے فرمایا ہے نبی ناصری کے نمونہ پر اگر دیکھا جائے تو معلوم
ہو گا کہ وہ بندگانِ خدا کو بہت صاف کر رہا ہے اس سے زیادہ کہ کبھی جسمانی
بیماریوں کو صاف کیا گیا ہو ۔
یقیناً سمجھو کہ روحانی حیات کا تخم ایک رائی کے بیج کی طرح بویا گیا مگر قریب
ہے ہاں بہت قریب ہے کہ ایک بڑا درخت ہو کر نظر آئے گا ۔ جسمانی خیالات
کا انسان جسمانی باتوں کو پسند کرتا ہے اور اُن کو بڑی چیز سمجھتا ہے مگر جس کو کچھ ۳۳۳
روحانیت کا حصہ دیا گیا ہے وہ روحانی زندگی کا طالب ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ
کے راستباز بندے دنیا میں اس لئے نہیں آتے کہ لوگوں کو تماشے دکھلا ئیں بلکہ اصل
مطلب اُن کا جذب الی اللہ ہوتا ہے اور آخر کا ر وہ اسی قوت قدسیہ کی وجہ سے شناخت
کئے جاتے ہیں ۔ وہ نور جو اُن کے اندر قوت جذب رکھتا ہے اگر چہ کوئی شخص امتحان
کے طور سے اس کو دیکھ نہیں سکتا بلکہ ٹھوکر کھاتا ہے۔ مگر وہ نور آپ ہی ایک ایسی
جماعت کو اپنی طرف کھینچ کر جو کھینچے جانے کے لائق ہے اپنا خارق عادت اثر
ظاہر کر دیتا ہے ۔
(1) خدائے تعالیٰ کے خالص دوستوں کی یہ علامتیں ہیں کہ ایک خالص محبت ان کو
عطا کی جاتی ہے جس کا اندازہ کرنا اس جہان کے لوگوں کا کام نہیں ۔
(۲) اُن کے دلوں پر ایک خوف بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ دقائق اطاعت کی
رعایت رکھتے ہیں ایسا نہ ہو کہ یا ر قدیم آزردہ ہو جائے ۔
(۳) ان کو خارق عادت استقامت دی جاتی ہے کہ اپنے وقت پر دیکھنے والوں کو (۴۴۴
حیران کر دیتی ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی