ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
(۴) جب اُن کو کوئی بہت ستاتا ہے اور باز نہیں آتا تو اُن کے لئے غضب اس ذات
قوی کا جو اُن کا متوتی ہے یکد فعہ بھڑکتا ہے۔
(۵) جب اُن سے کوئی بہت دوستی کرتا ہے اور سچی وفاداری اور اخلاص کے ساتھ اُن
کی راہ میں فدا ہو جاتا ہے تو خدائے تعالیٰ اس کو اپنی طرف کھینچتا ہے اور اس پر ایک خاص
رحمت نازل کرتا ہے۔
(۶) اُن کی دعا ئیں یہ نسبت اوروں کے بہت زیادہ قبول ہوتی ہیں یہاں تک کہ وہ
شمار نہیں کر سکتے کہ کس قدر قبول ہوئیں ۔
(۷) اُن پر اکثر اسرار غیب ظاہر کئے جاتے ہیں اور وہ باتیں جو ابھی ظہور میں نہیں
آئیں اُن پر کھولی جاتی ہیں اگر چہ اور مومنوں کو بھی سچی خوا ہیں اور سچے مکاشفات معلوم
ہو جاتے ہیں مگر یہ لوگ تمام دنیا سے نمبر اول پر ہوتے ہیں۔
(۸) خدائے تعالیٰ خاص طور پر اُن کا متوتی ہو جاتا ہے اور جس طرح اپنے بچوں کی
کوئی پرورش کرتا ہے اس سے بھی زیادہ نگاہ رحمت اُن پر رکھتا ہے۔
۳۳۵ (۹) جب اُن پر کوئی بڑی مصیبت کا وقت آتا ہے تو اُس وقت دوطور میں سے ایک
طور کا ان سے معاملہ ہوتا ہے یا خارق عادت طور پر اس مصیبت سے رہائی دی جاتی ہے
اور یا ایک ایسا صبر جمیل عطا کیا جاتا ہے جس میں لذت اور سرور اور ذوق ہو۔
(۱۰) ان کی اخلاقی حالت ایک ایسے اعلیٰ درجہ کی کی جاتی ہے جو ت ہے جو تکبر اور نخوت اور کمینگی اور
خود پسندی اور ریا کاری اور حسد اور بخل اور تنگدلی سب دور کی جاتی ہے اور انشراح صدر اور
بشاشت عطا کی جاتی ہے۔
(11) اُن کی تو کل نہایت اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے اور اس کے ثمرات ظاہر ہوتے رہتے ہیں ۔
(۱۲) ان کو ان اعمال صالحہ کے بجالانے کی قوت دی جاتی ہے جو دوسرے اُن میں کمزور ہوتے ہیں ۔
(۱۳) اُن میں ہمدردی خلق اللہ کا مادہ بہت بڑھایا جاتا ہے اور بغیر توقع کسی اجر اور
بغیر خیال کسی ثواب کے انتہائی درجہ کا جوش اُن میں خلق اللہ کی بھلائی کے لئے ہوتا ہے اور
خود بھی نہیں سمجھ سکتے کہ اس قدر جوش کسی غرض سے ہے کیونکہ یہ امر فطرتی ہوتا ہے۔
(۱۴) خدائے تعالیٰ کے ساتھ ان لوگوں کو نہایت کامل وفاداری کا تعلق ہوتا ہے اور
ایک عجیب مستی جانفشانی کی اُن کے اندر ہوتی ہے اور اُن کی روح کو خدائے تعالیٰ کی روح
کے ساتھ وفاداری کا ایک راز ہوتا ہے جس کو کوئی بیان نہیں کر سکا۔ اس لئے حضرت
احدیث میں اُن کا ایک مرتبہ ہوتا ہے جس کو خلقت نہیں پہچانتی وہ چیز جو خاص طور پر
اُن میں زیادہ ہے اور جو سر چشمہ تمام برکات کا ہے اور جس کی وجہ سے یہ ڈوبتے ہوئے پھر
نکل آتے ہیں اور موت تک پہنچ کر پھر زندہ ہو جاتے ہیں اور ذلتیں اُٹھا کر پھر تاج عزت
دکھا دیتے ہیں اور مہجور اور اکیلے ہو کر پھر نا گہاں ایک جماعت کے ساتھ نظر آتے ہیں وہ
یہی راز وفاداری ہے جس کے رشتہ محکم کو نہ تلواریں قطع کر سکتی ہیں اور نہ دنیا کا کوئی بلوہ اور
خوف اور مفسدہ اس کو ڈھیلا کر سکتا ہے ۔ السلام عليهم من الله و ملائكته و من
الصلحاء اجمعين -
(۱۵) پندرہویں علامت ان کی علم قرآن کریم ہے۔ قرآن کریم کے معارف اور اور حقائق ۴۴۷
ا
و لطائف جس قدر ان لوگوں کو دئے جاتے ہیں دوسرے لوگوں کو ہرگز نہیں دئے جاتے ۔
یہ لوگ وہی مطهرون ہیں جن کے حق میں اللہ جل شَانُهُ فرماتا ہے لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ
(۱۶) ان کی تقریر وتحریر میں اللہ جل شانہ ایک تاثیر رکھ دیتا ہے جو علماء ظاہری کی
تحریروں و تقریروں سے نرالی ہوتی ہے اور اس میں ایک ہیبت اور عظمت پائی جاتی ہے اور
بشرطیکہ حجاب نہ ہو دلوں کو پکڑ لیتی ہے۔
(۱۷) اُن میں ایک ہیبت بھی ہوتی ہے جو خدائے تعالیٰ کی ہیبت سے رنگین ہوتی
ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ ایک خاص طور پر اُن کے ساتھ ہوتا ہے اور اُن کے چہروں پر
الواقعة : ٨٠
عشق الہی کا ایک نور ہوتا ہے جو شخص اس کو دیکھ لے اُس پر نار جہنم حرام کی جاتی ہے ۔
اُن سے ذنب اور خطا بھی صادر ہو سکتا ہے مگر اُن کے دلوں میں ایک آگ ہوتی ہے جو
ذنب اور خطا کو بھسم کر دیتی ہے اور ان کا خطا ٹھہر نے والی چیز نہیں بلکہ اس چیز کی
مانند ہے جو ایک تیز چلنے والے پانی میں بہتی ہوئی چلی جاتی ہے۔ سو اُن کا نکتہ چین
ہمیشہ ٹھو کر کھاتا ہے۔
(۱۸) خدائے تعالیٰ اُن کو ضائع نہیں کرتا اور ذلت اور خواری کی مار ان پر نہیں
مارتا کیونکہ وہ اس کے عزیز اور اس کے ہاتھ کے پودے ہیں ۔ ان کو اس لئے بلندی سے
نہیں گرا تا کہ تا ہلاک کرے بلکہ اس لئے گراتا ہے کہ تا اُن کا خارق عادت طور پر
۴۴۸ بچ جانا دکھاوے ۔ ان کو اس لئے آگ میں دھکا نہیں دیتا تا اُن کو جلا کر خاکستر کر
دیوے بلکہ اس لئے دھکا دیتا ہے تا لوگ دیکھ لیویں کہ پہلے تو آگ تھی مگر اب کیسا
خوشنما گلزار ہے ۔
(۱۹) ان کو موت نہیں دیتا جب تک وہ کام پورا نہ ہو جائے جس کے لئے وہ بھیجے
گئے ہیں اور جب تک پاک دلوں میں اُن کی قبولیت نہ پھیل جائے تب تک البتہ سفر
آخرت ان کو پیش نہیں آتا ۔
(۲۰) اُن کے آثار خیر باقی رکھے جاتے ہیں اور خدائے تعالیٰ کئی پشتوں تک اُن کی
اولاد اور ان کے جانی دوستوں کی اولاد پر خاص طور پر نظر رحمت رکھتا ہے اور ان کا نام دنیا
سے نہیں مٹاتا ۔
یہ آثار اولیاء الرحمن ہیں اور ہر یک قسم ان میں سے اپنے وقت پر جب ظاہر ہوتی ہے
تو بھاری کرامت کی طرح جلوہ دکھاتی ہے مگر اس کا ظاہر کرنا خدائے تعالیٰ کے ہی اختیار
میں ہوتا ہے۔
اب یہ عاجز بحكم وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِ فَحَدِّثُ ۔ اس بات کے اظہار میں کچھ مضائقہ نہیں
الضحى : ١٢
دیکھتا کہ خداوند کریم و رحیم نے محض فضل و کرم سے ان تمام امور سے اس عاجز کو حصہ وافرہ
دیا ہے اور اس ناکارہ کو خالی ہاتھ نہیں بھیجا اور نہ بغیر نشانوں کے مامور کیا بلکہ یہ تمام نشان ۴۴۹
دئے ہیں جو ظاہر ہو رہے ہیں اور ہوں گے اور خدائے تعالیٰ جب تک کھلے طور پر حجت
قائم نہ کر لے تب تک ان نشانوں کو ظاہر کرتا جائے گا ۔ اور یہ جو کہا کہ تمہارے وجود سے
ہمیں کیا فائدہ؟ تو اس کے جواب میں یاد رکھنا چاہیے کہ جو شخص مام ب میں یاد رکھنا چاہیے کہ جو شخص مامور ہو کر آسمان سے آتا
ہے اس کے وجود سے علی حسب مراتب سب کو بلکہ تمام دنیا کو فائدہ ہوتا ہے اور در حقیقت
وہ ایک روحانی آفتاب نکلتا ہے جس کی کم و بیش دور دور تک روشنی پہنچتی ہے۔ اور جیسی
آفتاب کی مختلف تاثیریں حیوانات ونباتات و جمادات اور ہر ایک قسم کے جسم پر پڑ رہی ہیں
اور بہت کم لوگ ہیں جو اُن تا شیروں پر باستیفا علم رکھتے ہیں ۔ اسی طرح وہ شخص جو مامور
ہو کر آتا ہے تمام طبائع اور اطراف اکناف عالم پر اس کی تاثیریں پڑتی ہیں اور جبھی سے
کہ اس کا پُر رحمت تعین آسمان پر ظاہر ہوتا ہے آفتاب کی کرنوں کی طرح فرشتے آسمان
سے نازل ہونے شروع ہوتے ہیں اور دنیا کے دور دور کناروں تک جو لوگ راستبازی
کی استعداد رکھتے ہیں ان کو سچائی کی طرف قدم اٹھانے کی قوت دیتے ہیں اور پھر خود بخود
نیک نہا دلوگوں کی طبیعتیں سچ کی طرف مائل ہوتی جاتی ہیں ۔ سو یہ سب اس ربانی آدمی ۴۵۰
کی صداقت کے نشان ہوتے ہیں۔ جس کے عہد ظہور میں آسمانی قوتیں تیز کی جاتی ہیں ۔
سچی وحی کا خدائے تعالیٰ نے یہی نشان دیا ہے کہ جب وہ نازل ہوتی ہے تو ملائک بھی
اس کے ساتھ ضرور اُترتے ہیں اور دنیا دن بدن راستی کی طرف پلٹا کھاتی جاتی ہے۔ سو یہ
عام علامت اُس مامور کی ہے جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اور خاص علامتیں وہ
ہیں جو ابھی ہم ذکر کر چکے ہیں ۔
(۱۶) سوال۔ انجیل میں لکھا ہے کہ مسیح جلال کے ساتھ دنیا میں آئے گا اور دنیا اس کو
قبول کر لے گی لیکن اس جگہ جلالی ظہور کی کوئی علامت نہیں اور نہ دنیا نے قبول کیا ہے؟
اما الجواب ۔ یہ ذکر جو انجیل متی باب پچیس ۲۵ آیت ۳۱ سے ۴۶ تک ہے ۔ جو ابن آدم
اپنے جلال سے آوے گا اور سب پاک فرشتے اس کے ساتھ ہوں گے یہ در حقیقت اس
دنیا سے متعلق نہیں بلکہ اس قسم کا آنا اس دنیا کے قطع سلسلہ کے بعد ہے جو حشر اجساد کے بعد
وقوع میں آوے گا ۔ جب ہر یک مقدس نبی اپنے جلال میں ظہور کرے گا اور اپنی اُمت
۴۵۱ کے راستبازوں کو خوشخبری دے گا اور نافرمانوں کو ملزم کرے گا لیکن انہی آیات میں
مسیح نے بتلا دیا کہ میرا آنا غریبی کی حالت میں بھی ہو گا جیسا کہ اسی انجیل کی چونتیسویں
آیت میں لکھا ہے۔ اے میرے باپ کے مبارک لوگو! اس بادشاہت کو جو دنیا کی بنیاد
ڈالنے سے تمہارے لئے طیار کی گئی میراث میں لو کیونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا
میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا میں پردیسی تھا تم نے مجھے اپنے گھر میں اُتارا ننگا تھا
تم نے مجھے کپڑا پہنایا۔ بیمار تھا تم نے میری عیادت کی ۔ قید میں تھا تم میرے پاس آئے ۔
راستباز اُسے جواب میں کہیں گے ۔ اے خداوند کب ہم نے تجھے بھوکا دیکھا اور کھانا کھلایا۔
یا پیاسا اور پانی پلایا ۔ کب ہم نے تجھے پر دیسی دیکھا اور اپنے گھر میں اُتارا یا ننگا اور
کپڑا پہنایا ۔ ہم کب تجھے بیمار اور قید میں دیکھ کر تجھ پاس آئے ۔ تب بادشاہ اُن سے
جواب میں کہے گا میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تم نے میرے ان سب سے
چھوٹے بھائیوں میں سے ایک کے ساتھ کیا تو میرے ساتھ کیا ۔ تب وہ بائیں طرف
والوں سے بھی کہے گا ۔ اے ملعونو ! میرے سامنے سے اس ہمیشہ کی آگ میں جاؤ جو
۴۵۲) شیطان اور اس کے فرشتوں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔ کیونکہ میں بھوکا تھا پر تم نے مجھے
کھانے کو نہ دیا۔ پیاسا تھا تم نے مجھے پانی نہ پلایا ۔ پر دیسی تھا تم نے مجھے اپنے گھر میں نہ
اُتارا۔ ننگا تھا تم نے مجھے کپڑا نہ پہنایا۔ بیمار اور قید میں تھا تم نے میری خبر نہ لی۔ تب وے
بھی جواب میں اُسے کہیں گے اے خداوند کب ہم نے تجھے بھوکا یا پیاسا یا پر دیسی یا ننگا یا
بیمار یا قیدی دیکھا اور تیری خدمت نہ کی ۔ تب وہ انہیں جواب میں کہے گا میں تم سے
سچ کہتا ہوں کہ جب تم نے میرے ان سب چھوٹے بھائیوں میں سے ایک کے ساتھ نہ
کیا تو میرے ساتھ بھی نہ کیا ۔ اور وہ ہمیشہ کے عذاب میں جائیں گے پر راستباز ہمیشہ
کی زندگی میں ۔
اب غور کرنا چاہیے کہ ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ مسیح نے اپنے بعض مثیلوں کا
ذکر کر کے اُن کا دنیا میں آنا اور تکلیف اٹھانا گویا اپنا آنا اور تکلیف اُٹھانا قرار دیا ہے
اور چھوٹے بھائیوں سے مراد بجز اُن کے اور کون لوگ ہو سکتے ہیں جو کسی قدر رمسیح کے
منصب اور مسیح کی طبیعت اور مسیح کے درجہ سے حصہ لیں اور اس کے نام پر مامور ہو کر
آویں ۔ عیسائی تو نہیں کہہ سکتے کہ ہم مسیح کے بھائی ہیں ۔ اور کچھ شک نہیں کہ محدث نبی
کا چھوٹا بھائی ہوتا ہے اور تمام انبیاء علاتی بھائی کہلاتے ہیں ۔ اور یہ نہایت لطیف ﴿۴۵۳
اشارہ ہے جو مسیح نے اُن کا آنا اپنا آنا قرار دیا ہے۔ اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ آنا
اس عاجز کا نسبتی طور پر جلالی آنا بھی ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ کی طرف سے توحید کی
اشاعت کے لئے یہ بڑی بڑی کامیابیوں کی تمہید ہے۔ اور جلالی آنے سے مراد اگر
طریق سیاست رکھا جاوے تو یہ درست نہیں ۔ یہ بات انصاف سے بعید ہے کہ کوئی
شخص غافلوں کے جگانے کے لئے مامور ہو کر آوے اور آتے ہی زد و کوب اور قتل اور
سفك دماء سے کام لیوے جب تک پورے طور سے اتمام حجت نہ ہو خدائے تعالی کسی قوم
پر عذاب نازل نہیں کرتا ۔ غرض مسیح کا جلالی طور پر آنا جن معنوں سے عیسائی بیان
کرتے ہیں وہ اس دنیا سے متعلق نہیں ۔ اس دنیا میں جو مسیح کے آنے کا وعدہ ہے اس
وعدہ کو ایسے جلالی طور سے کچھ علاقہ نہیں ۔ عیسائیوں نے بات کو کہیں کا کہیں ملا دیا ہے
اور حق الامر کو اپنے پر مشتبہ کر دیا ہے۔ چنانچہ متی کی آیات مذکورہ بالا تو صاف بیان کر
رہی ہیں کہ یہ جلالی طور کا آنا اُس وقت ہوگا کہ جب حشر اجساد کے بعد ہریک کا حساب
ہوگا کیونکہ بجز حشر اجساد کے کامل طور پر شریروں اور راستبازوں کی جماعتیں جو فوت
ہو چکی ہیں کیونکر ایک جگہ اکٹھی ہو سکتی ہیں۔ لیکن برخلاف اس مضمون کے جو متی کے پچیس ۲۵
۴۵۲ باب آیات مذکورہ بالا سے ظاہر ہوتا ہے متی کے چوبیسویں باب سے اسی دنیا میں مسیح کا آنا بھی
سمجھا جاتا ہے اور دونوں قسم کے بیانات میں تطبیق اس طرح ہو سکتی ہے کہ آخرت میں جو حشر
اجساد کے بعد آئے گا وہ خود مسیح ہے لیکن دنیا میں مسیح کے نام پر آنیوالا مثیل مسیح ہے جو اس کا
چھوٹا بھائی اور اُسی کے قول کے مطابق اس کے وجود میں داخل ہے۔ دنیا میں آنے کی نسبت
مسیح نے صاف کہہ دیا کہ پھر مجھے نہیں دیکھو گے پس وہ کیوں کر دنیا میں آسکتا ہے حالانکہ وہ خود
کہہ گیا کہ پھر مجھے نہیں دیکھو گے۔
یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ دنیا کے قبول کرنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ اُسی وقت قبول
کر لیوے۔ دنیا ہمیشہ آہستہ آہستہ مانتی ہے۔ اُن لوگوں کا ہونا بھی تو ضروری ہے کہ جو ایمان
نہیں لائیں گے مگر مسیح کے دم کی ہوا سے مریں گے ۔ دم کی ہوا سے مرنا حجت قاطعہ سے مرنا
ہے۔ انجیلوں میں بھی تو لکھا ہے کہ مسیح کے نزول کے وقت بعض پکڑے جائیں گے اور بعض
چھوڑے جائیں گے یعنی بعض پر عذاب نازل کرنے کے لئے حجت قائم ہو جائے گی ۔ گویا وہ
پکڑے گئے اور بعض نجات پانے کے لئے استحقاق حاصل کر لیں گے گویا نجات پاگئے ۔
(۱۷) سوال۔ اس وقت مثیل مسیح کے آنے کی کیا ضرورت تھی ؟
۴۵۵ اما الجواب ۔ اس وقت مثیل مسیح کی سخت ضرورت تھی اور نیز اُن ملائک کی جو زندہ
کرنے کے لئے اُترا کرتے ہیں سخت حاجت تھی کیونکہ روحانی موت اور غفلت ایک
عالم پر طاری ہوگئی ہے اور اللہ جل شانہ کی محبت ٹھنڈی ہوگئی اور سخت دلی اور دنیا پرستی
پھیل گئی اور وہ تمام وجوہ پیدا ہو گئے جن کی وجہ سے تو ریت کی تائید میں مسیح ابن مریم
دنیا میں آیا تھا۔ اور دجال نے بھی بڑے زور کے ساتھ خروج کیا اور حضرت آدم کی پیدائش
کے حساب سے الف ششم کا آخری حصہ آگیا جو بموجب آیت إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ
كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ کے چھٹے دن کے قائم مقام ہے۔ سو ضرور تھا کہ اس چھٹے دن
میں آدم پیدا ہوتا جو اپنی روحانی پیدائش کی رو سے مثیل مسیح ہے اس لئے خدائے تعالیٰ نے اس
عاجز کو مثیل مسیح اور نیز آدم الف ششم کر کے بھیجا جیسا کہ اُس نے فرمایا جو براہین میں چھپ
چکا ہے اور وہ یہ ہے اردت ان استخلف فخلقت آدم یعنی میں نے ارادہ کیا جو اپنا خلیفہ
پیدا کروں سو میں نے آدم کو پیدا کیا ۔ پھر دوسری جگہ فرماتا ہے خلق آدم فاکرمہ یعنی آدم کو
پیدا کیا پھر اس کو عزت بخشی اور جیسا کہ آدم کو تحقیر کی نظر سے دیکھا گیا اور مفسد قرار دیا گیا ۔ ۳۵۲
یہی صورت اس جگہ بھی پیش آئی۔ اور چونکہ آدم اور مسیح میں باہم مماثلت ہے اس لئے اس
عاجز کا نام آدم بھی رکھا گیا اور مسیح بھی۔
(۱۸) سوال ۔ ابن صیاد کو اگر مسیح دجال قرار دیا گیا ہے تو اس سے مسلم کی دمشق والی حدیث
کو کیا نقصان پہنچتا ہے کیونکہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ابن صیاد گم ہو گیا اور قیامت
کے قریب پھر ظاہر ہوگا۔
اما الجواب۔ ابن صیاد کا گم ہونا روایت صحیح سے ہرگز ثابت نہیں ۔ لیکن اس کا ایمان لانا اور
مرنا ثابت ہے ۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں اور مدینہ میں فوت ہونا اس کا بپا یہ ثبوت
پہنچ چکا ہے۔ علاوہ اس کے فرض محال کے طور پر اگر وہ مفقود الخبر بھی ہو تو کیا اس سے اُس
کا اب تک زندہ رہنا ثابت ہو جائے گا ؟ کیا اب آپ کو وہ صحیح حدیثیں بھی بھول گئیں کہ جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہمارے زمانہ سے سو برس تک کوئی انسان زمین پر
زندہ نہیں رہے گا۔
یہ بات یاد رہے کہ شیعہ لوگ امام محمد مہدی کی نسبت بھی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ
زندہ ہونے کی حالت میں ہی ایک غار میں چھپ گئے اور مفقود ہیں اور قریب قیامت
ظاہر ہوں گے اور سنت جماعت کے لوگ اُن کے اس خیال کو باطل تصور کرتے ہیں اور یہ ۴۵۷
الحج : ۴۸
حدیثیں پیش کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سو برس کے بعد کوئی
شخص زمین پر زندہ نہیں رہ سکتا۔ سوسنت جماعت کا یہ مذہب ہے کہ امام محمد مہدی فوت
ہو گئے ہیں اور آخری زمانہ میں انہیں کے نام پر ایک اور امام پیدا ہوگا لیکن محققین کے
نزدیک مہدی کا آنا کوئی یقینی امر نہیں ہے۔
اس جگہ مجھے غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت اس مسئلہ میں شیعہ اور سنت جماعت
میں جو اختلاف ہے اُس میں کسی تاریخی غلطی کو دخل نہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ شیعہ کی
روایات کی بعض سادات کرام کے کشف لطیف پر بنیاد معلوم ہوتی ہے چونکہ ائمہ اثنا عشر نہایت
درجہ کے مقدس اور راستباز اور اُن لوگوں میں سے تھے جن پر کہ تھے جن پر کشف صحیح ۔ ر کشف بیچ کے دروازے کھولے
جاتے ہیں اس لئے ممکن اور بالکل قرین قیاس ہے جو بعض اکابر ائمہ نے خدائے تعالیٰ سے
الہام پا کر اس مسئلہ کو اُسی طرز اور ایسے رنگ سے بیان کیا ہو جیسا کہ ملا کی کی کتاب میں ملا کی
نبی نے ایلیاہ نبی کے دوبارہ آنے کا حال بیان کیا تھا اور جیسا کہ مسیح کے دوبارہ آنے کا شور مچا
ہوا ہے اور در حقیقت مراد صاحب کشف کی یہ ہوگی کہ کسی زمانہ میں اس امام کے ہمرنگ ایک اور ۴۵۸
امام آئے گا جو اس کا ہم نام اور ہم قوت اور ہم خاصیت ہوگا گویا وہی آئے گا ۔ پھر یہ لطیف
نکتہ جب جسمانی خیالات کے لوگوں میں پھیلا تو اُن لوگوں نے موافق اپنی موٹی سمجھ کے
سچ مچ یہی اعتقاد کرلیا ہو گا کہ وہ امام صد ہا برس سے کسی غار میں چھپا ہوا ہے اور آخری
زمانہ میں باہر نکل آئے گا مگر ظاہر ہے کہ ایسا خیال صحیح نہیں ہے ۔ یہ عام محاورہ کی بات
ہے کہ جب کوئی شخص کسی کا ہمرنگ اور ہم خاصیت ہو کر آتا ہے تو کہتے ہیں کہ گویا وہی
آگیا ۔ متصوفین بھی ان باتوں کے عام طور پر قائل ہیں اور کہتے ہیں کہ بعض اولیاء گذشتہ
کی روحیں اُن کے بعد میں آنے والے ولیوں میں سماتی رہی ہیں اور اس قول سے اُن کا
مطلب یہ ہے کہ بعض ولی بعض اولیاء کی قوت اور طبع لیکر آتے ہیں گویا وہی ہوتے ہیں ۔
(۱۹) سوال۔ اگر مسیح ابن مریم در حقیقت فوت ہو گیا ہے تو پھر کیا یہ بات جو تیرہ سو برس
سے آج تک مشہور چلی آتی ہے کہ مسیح زندہ آسمان کی طرف اُٹھایا گیا آج غلط ثابت ہوگئی ؟
اما الجواب ۔ پس واضح ہو کہ یہ بالکل افتراء ہے کہ تیرہ سو برس سے بالا جماع یہی مانا گیا
ہے کہ مسیح جسم کے ساتھ زندہ آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر سلف اور خلف کا کسی ایک ﴿۴۵۹
بات پر اجماع ہوتا تو تفسیروں کے لکھنے والے متفرق قولوں کو نہ لکھتے لیکن کون سی ایسی تفسیر
ہے جو اس بارہ میں اقوال متفرقہ سے خالی ہے۔ کبھی کہتے ہیں کہ مسیح نیند کی حالت میں اُٹھایا گیا
اور کبھی کہتے ہیں کہ وہ مر گیا اور اس کی روح اٹھائی گئی اور کبھی قرآن شریف کی غلطی نکالتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ آیت انِي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى لے میں دراصل مُتَوَفِّيكَ بعد میں ہونا
چاہیے اور رافِعُكَ اِلَی اس سے پہلے ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر ان کا اجماع ایک خاص شق پر
ہوتا تو اپنی تفسیروں میں مختلف اقوال کیوں جمع کرتے۔ اور جب ایک خاص بات پر یقین ہی
نہیں تو پھر اجماع کہاں ۔ اور یہ اعتراض کہ تیرہ سو برس کے بعد یہ بات تمہیں کو معلوم
ہوئی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ در حقیقت یہ قول نیا تو نہیں پہلے راوی اس کے تو ابن عباس ہی
تھے لیکن اب خدائے تعالیٰ نے اس عاجز پر اس قول کی حقیقت ظاہر کر دی اور دوسرے اقوال
کا بطلان ثابت کر دیا تا قولی طور پر اپنے ایک عاجز بندہ کی اس طرح پر ایک کرامت دکھاوے
اور تا عقلمند لوگ سمجھ جاویں کہ یہ رہبری خاص خدائے تعالیٰ کی طرف سے ہے کیونکہ اگر یہ
معمولی فہم اور عقل کا کام ہوتا تو دوسرے لوگ بھی اس صداقت کو مع اس کے اُن سب دلائل
کے جو ان رسالوں میں درج ہو چکے ہیں بیان کر سکتے۔
اب یہ تمام سوالات ختم ہوئے اور ان سوالات سے بجز اس کے کہ صداقت اور بھی ۴۶۰
ظاہر ہو اور چمکے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکا ۔ اس رسالہ کے ناظرین جو اوّل سے آخر
تک اس رسالہ کو پڑھیں گے بخوبی یقین کر لیں گے کہ ہمارے مخالفین کے ہاتھ میں
ال عمران : ۵۶
بجز اوہام کے اور کچھ بھی نہیں اور وہ ہر طرف سے شکست کھا کر بار بار یہ و ہم پیش کرتے ہیں کہ
ابن مریم کا اُترنا کتابوں میں لکھا ہوا ہے اور ہماری اس بات کو سمجھ نہیں سکتے کہ کیا خدائے تعالیٰ
با عتبار بعض صفات خاصہ کے کسی دوسرے کا نام ابن مریم نہیں رکھ سکتا ۔ تعجب کہ آپ تو ہمیشہ
اپنی اولاد کے پیغمبروں کے نام رکھتے ہیں بلکہ ایک ایک نام میں دو دو پیغمبروں کے نام ہوتے
ہیں جیسے محمد یعقوب محمد ابراہیم، محمد مسیح محمد عیسی محمد اسمعیل ، احمد ہارون ۔ لیکن اگر خدائے تعالیٰ
کسی اپنے بندہ کو ان ناموں میں سے کسی نام کے ساتھ پکارے یا ان نبیوں کے ناموں اور
کنیتوں میں سے کوئی نام یا کنیت کسی اپنے مامور کو عطا کرے تو یہ کفر سمجھتے ہیں گویا جو کام انہیں
کرنا جائز ہے وہ خدائے تعالیٰ کو کرنا جائز نہیں نہیں دیکھتے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
۴۶ فرما گئے ہیں کہ اس اُمت میں مثیل انبیاء بنی اسرائیل آئیں گے تو کیا ضرور ہی نہ تھا کہ وہ مشیل
دنیا میں آتے۔ پھر اگر خدائے تعالیٰ نے مثیل مسیح ہونے کی وجہ سے کسی کا نام ابن مریم رکھ دیا
تو کیا برا کیا۔ اور قرینہ ظاہر ہے کہ فوت شدہ تو دوبارہ دنیا میں نہیں آسکتا اور نہ خدائے تعالیٰ
انبیاء پر دو موتیں وارد کرتا ہے اور اس کا حکم بھی ہے کہ جو شخص اس دنیا سے گیا وہ گیا جیسا
کہ وہ فرماتا ہے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ لے یعنی جس پر موت وارد کی گئی
وہ پھر کبھی دنیا میں آ نہیں سکتا ۔ اور پھر فرمایا لَا يَذُوقُوْنَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ
الأولى " یعنی بہشتیوں پر دوسری موت نہیں آئے گی ۔ ایک موت جو آ چکی سو آ چکی ۔
اب جو لوگ کہتے ہیں کہ مسیح جو مر گیا کیا خدائے تعالیٰ قادر نہیں کہ اس کو پھر زندہ کر کے
بھیجے گویا ان کے نزدیک مسیح بہشتی نہیں جو اس کے لئے دو موتیں تجویز کرتے ہیں ۔ حضرات
اپنی بات کی ضد کے لئے مسیح کو بار بار کیوں مارنا چاہتے ہو اس کا کون سا گناہ ہے جو اس پر دو
موتیں آویں اور پھر ان دو موتوں کا حدیث اور قرآن کی رو سے ثبوت کیا ہے۔ کچھ پیش تو کرو۔
اور اگر اب بھی ہمارے مخالف الرائے مولوی صاحبان ماننے میں نہیں آتے تو ہم انہیں مخطی
الزمر : ۴۳ ۲ الدخان : ۵۷
ہونے کی وجہ سے مباہلہ کے لئے نہیں بلاتے کیونکہ اگر اختلافات باہمی کی وجہ سے مسلمانوں
کا باہم مباہلہ جائز ہو تو اس کا نتیجہ یہ ہو کہ مسلمانوں پر عذاب نازل ہونا شروع ہو جائے اور
بجز کسی خاص فرد کے جو بکلی خطا سے خالی ہو تمام مسلمان نیست و نابود کئے جائیں ۔ سو ۴۶۲
خدائے تعالیٰ کا یہ ارادہ نہیں اس لئے صرف اختلافات کی بناء پر مباہلہ بھی جائز نہیں۔ ہاں اگر
ہمارے مخالف اپنے تئیں سچ پر سمجھتے ہیں اور اس بات پر سچ مچ یقینی طور پر ایمان رکھتے ہیں کہ
در حقیقت و ہی مسیح ابن مریم آسمان سے نازل ہوگا جس پر انجیل نازل ہوئی تھی تو اس فیصلہ
کے لئے ایک یہ بھی عمدہ طریق ہے کہ وہ ایک جماعت کثیر جمع ہو کر خوب تضرع اور عاجزی سے
اپنے مسیح موہوم کے اُترنے کے لئے دعا کریں۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ جماعت صادقین
کی دعا قبول ہو جاتی ہے بالخصوص ایسے صادق کہ جن میں ملہم بھی ہوں ۔ پس اگر وہ سچے ہیں تو
ضرور مسیح اُتر آئے گا اور وہ دعا بھی ضرور کریں گے اور اگر وہ حق پر نہیں اور یادر ہے کہ وہ ہرگز
حق پر نہیں ہیں تو دعا بھی ہرگز نہیں کریں گے کیونکہ وہ دلوں میں یقین رکھتے ہیں کہ دعا قبول
نہیں ہوگی ۔ ہاں ہماری اس درخواست کو کچے بہانوں سے ٹال دیں گے تا ایسا نہ ہو کہ رُسوائی
اُٹھانی پڑے۔ اور اگر کوئی کہے کہ اہل حق کی دعا اہل باطل کے مقابل پر قبول ہونی ضروری
نہیں ورنہ لازم آتا ہے کہ ہندؤں کے مقابل پر مسلمانوں کی دعا قیامت کے بارہ میں قبول
ہو کر ابھی قیامت آجائے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ مقرر ہو چکا ہے کہ قیامت سات ہزار برس ۴۶۳
گزرنے سے پہلے واقع نہیں ہو سکتی۔ اور ضرور ہے کہ خدا اسے روکے رہے جب تک وہ
ساری علامتیں کامل طور پر ظاہر نہ ہو جائیں جو حدیثوں میں لکھی گئی ہیں لیکن مسیح کے ظہور کا
وقت تو یہی ہے جس کی نسبت اس مولوی مرحوم نے بھی شہادت دی ہے جس کا مجدد ہونا
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تصدیق کر چکے ہیں اور وہ تمام علامتیں بھی پیدا ہو گئی ہیں جن کا
مسیح کے وقت پیدا ہونا ضروری تھا جیسا کہ اسی رسالہ میں ہم نے ثابت کر دیا ہے۔ پھر اگر اب بھی