ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 13

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اگر یہ اعتراض کیا جائے کہ خدائے تعالیٰ نے اگر چہ ایک طرز جدید سے قرآن کریم میں
صاف طور پر بیان کر دیا کہ آخری خلیفہ اسلام کے الہی خلیفوں کا روحانی طور پر ایسے خلیفہ کا روپ
۱۸۲﴾ اور رنگ لے کر آئے گا جو اسرائیلی خلیفوں میں سے آخری خلیفہ تھا یعنی مسیح ابن مریم لیکن کیا وجہ
کہ خدائے تعالیٰ نے اس پیشگوئی میں مسیح ابن مریم کا بصراحت نام لیا۔ گو مطلب و ہی نکل آیا۔
اس کا جواب یہ ہے کہ تا لوگ غلط فہمی سے بلا میں نہ پڑ جائیں کیونکہ اگر خدائے تعالیٰ
صاف طور پر نام لے کر بیان کر دیتا کہ اس اُمت کا آخری خلیفہ یہی مسیح ابن مریم ہی ہو گا تو
نادان مولویوں کے لئے بلا پر بلا پیدا ہو جاتی اور غلط نہی کی آفت ترقی کر جاتی ۔ سو خدائے تعالیٰ
نے اپنے بیان میں دو مسلک اختیار کرنا پسند رکھا۔ ایک وہ مسلک جو حدیثوں میں ہے جس میں
ابن مریم کا لفظ موجود ہے اور دوسرا وہ مسلک جو قرآن کریم میں ہے جس کا ابھی بیان
ہو چکا ہے۔ اب ثبوت اس بات کا کہ وہ مسیح موعود جس کے آنے کا قرآن کریم میں وعدہ دیا
گیا ہے یہ عاجز ہی ہے۔ ان تمام دلائل اور علامات اور قرائن سے جو ذیل میں لکھتا ہوں
ہر یک طالب حق پر بخوبی کھل جائے گا۔
از انجملہ ایک یہ ہے کہ یہ عاجز ایسے وقت میں آیا ہے جس وقت میں مسیح موعود آنا
۶۸۳ چاہیے تھا کیونکہ حدیث الآيات بعد المأتين جس کے یہ معنے ہیں کہ آیات کبری
تیرھویں صدی میں ظہور پذیر ہوں گی اسی پر قطعی اور یقینی دلالت کرتی ہے کہ مسیح موعود کا
تیرھویں صدی میں ظہور یا پیدائش واقع ہو۔ بات یہ ہے کہ آیات صغری تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے وقت مبارک سے ہی ظاہر ہونی شروع ہو گئی تھیں ۔ پس بلا شبہ الآیات سے
آیات کبری مراد ہیں جو کسی طرح سے دو سو برس کے اندر ظاہر نہیں ہو سکتی تھیں لہٰذا علماء کا
اسی پر اتفاق ہو گیا ہے کہ بعد المأتین سے مراد تیرھویں صدی ہے اور الآیات سے مراد
آیات کبری ہیں جو ظہور مسیح موعود اور دجال اور یا جوج ماجوج وغیرہ ہیں اور ہر یک شخص

سمجھ سکتا ہے کہ اس وقت جو ظہور مسیح موعود کا وقت ہے کسی نے بجز اس عاجز کے دعوی نہیں کیا
کہ میں مسیح موعود ہوں بلکہ اس مدت تیرہ سو برس میں کبھی کسی مسلمان کی طرف سے ایسا
دعوی نہیں ہوا کہ میں مسیح موعود ہوں ۔ ہاں عیسائیوں نے مختلف زمانوں میں مسیح موعود ہونے
کا دعویٰ کیا تھا اور کچھ تھوڑا عرصہ ہوا ہے کہ ایک عیسائی نے امریکہ میں بھی مسیح ابن مریم
ہونے کا دم مارا تھا لیکن ان مشرک عیسائیوں کے دعوئی کو کسی نے قبول نہیں کیا۔ ہاں ضرور تھا ۶۸۴
کہ وہ ایسا دعویٰ کرتے تا انجیل کی وہ پیشگوئی پوری ہو جاتی کہ بہتیرے میرے نام پر آئیں ا
گے اور کہیں گے کہ میں مسیح ہوں ۔ پر سچا مسیح ان سب کے آخر میں آئے گا اور مسیح نے اپنے
حواریوں کو نصیحت کی تھی کہ تم نے آخر کا منتظر رہنا۔ میرے آنے کا یعنی میرے نام پر جو آئے
گا اس کا نشان یہ ہے کہ اُس وقت سورج اور چاند تاریک ہو جائے گا ۔ اور ستارے زمین پر
گر جائیں گے اور آسمان کی قوتیں سست ہو جائیں گی ۔ تب تم آسمان پر ابن آدم کا نشان
دیکھو گے ۔ یہ تمام اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ اس وقت نور علم کا اُٹھ جائے گا اور ربانی
علماء فوت ہو جائیں گے اور جہالت کی تاریکی پھیل جائے گی ۔ تب ابن مریم آسمانی حکم سے
ظاہر ہوگا ۔ یہی اشارہ سورۃ الزلزال میں ہے کہ اُس وقت زمین پر سخت زلزلہ آئے گا اور
زمین اپنے تمام خزائن اور دفائن باہر نکال دے گی یعنی علوم ارضیہ کی خوب ترقی ہو گی مگر
آسمانی علوم کی نہیں يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِيْنٍ !
از انجملہ ایک یہ ہے کہ مکاشفات اکابر اولیاء بالاتفاق اس بات پر شاہد ہیں کہ مسیح ۶۸۵
موعود کا ظہور چودھویں صدی سے پہلے یا چودھویں صدی کے سر پر ہو گا اور اس سے تجاوز
نہیں کرے گا چنانچہ ہم نمونہ کے طور پر کسی قدر اس رسالہ میں لکھ بھی آئے ہیں۔ اور ظاہر ہے
کہ اس وقت میں بجزا میں بجز اس عاجز کے اور کوئی شخص دعو ۔ نص دعوے دار اس منصب کا نہیں ہوا۔
از انجملہ ایک یہ ہے کہ مدت ہوئی کہ گروہ دجال ظاہر ہو گیا ہے اور بڑے زور
سے اس کا ظہور ہو رہا ہے اور اس کا گدھا بھی جو درحقیقت اُسی کا بنایا ہوا ہے جیسا کہ
الدخان :

احادیث صحیحہ کا منشاء ہے مشرق و مغرب کا سیر کر رہا ہے اور وہ گدھا دجال کا بنایا ہوا ہوتا
جو حدیث کے منشاء کے موافق ہے اس دلیل سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ اگر ایسا گدھا معمولی
طور پر کسی گدھی کے شکم سے پیدا ہوتا تو اس قسم کے بہت سے گدھے اب بھی موجود ہونے
چاہیے تھے کیونکہ بچے کی مشابہت قد و قامت اور سیر و سیاحت اور قوت و طاقت میں اس کے
والدین سے ضروری ہے۔ لہٰذا احادیث صحیحہ کا اشارہ اسی بات کی طرف ہے کہ وہ گدھا دجال
۶۸۲ کا اپنا ہی بنایا ہوا ہو گا پھر اگر وہ ریل نہیں تو اور کیا ہے۔ ایسا ہی یا جوج ماجوج کی قو میں بھی
بڑے زور سے خروج کر رہی ہیں۔ دابتہ الارض بھی جا بجا نظر آتا ہے۔ ایک تاریک دخان نے
بھی آسمان سے نازل ہو کر دنیا کو ڈھانک لیا ہے۔ پھر اگر ایسے وقت میں مسیح ظاہر نہ ہوتا تو
پیشگوئی میں کذب لازم آتا ۔ سوسیح موعود جس نے اپنے تئیں ظاہر کیا وہ یہی عاجز ہے۔
اگر یہ شبہ پیش کیا جائے کہ دجال کی علامتیں کامل طور پر ان انگریز پادریوں کے فرقوں میں
کہاں پائی جاتی ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم کامل طور پر اسی رسالہ میں ثابت کر آئے ہیں
که در حقیقت یہی لوگ دجال معہود ہیں۔ اور اگر غور سے دیکھا جائے تو تمام علامات ان پر
صادق آ رہی ہیں۔ اور ان لوگوں نے بباعث اپنی صنعتوں اور تدبیروں اور حکیمانہ ید طولی اور
وسعت مالی کے ہر یک چیز گویا اپنے قابو میں کر رکھی ہے۔ اور یہ علامت کہ دجال صرف
چالیس دن رہے گا اور بعض دن برس کی طرح ہوں گے یہ حقیقت پر محمول نہیں ہو سکتی کیونکہ
بعض حدیثوں میں بجائے چالیس دن کے چالیس سال بلکہ پینتالیس برس بھی آیا ہے ۔
۶۸۷﴾ پھر اگر بعض دن برس کے برابر ہوں گے تو اس سے لازم آتا ہے کہ مسیح ابن مریم فوت بھی
ہو جائے اور دجال ہنوز باقی رہے۔ لہذا اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ سب الفاظ قابل تاویل ہیں ۔
دجال کے فوت ہونے سے مراد اس قوم کا استیصال نہیں بلکہ اس مذہب کے دلائل اور حجج کا
استیصال ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ جو مذہب دلائل یقینیہ کے رو سے بکلی مغلوب ہو جائے

اور اس کی ذلت اور رسوائی ظاہر ہو جائے وہ بلا شبہ میت کے ہی حکم میں ہوتا ہے۔
بعض یہ شبہ بھی پیش کرتے ہیں کہ ایک سوال کے جواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہ فرمایا تھا کہ جب دجال کے زمانہ میں دن لمبے ہوجائیں گے یعنی برس کی مانند یا اس سے کم تو
تم نے نمازوں کا اندازہ کر لیا کرنا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلعم کو انہیں ظاہری معنوں
پر یقین تھا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ صرف فرضی طور پر ایک سوال کا جواب حسب منشاء سائل دیا
گیا تھا اور اصلی واقعہ کا بیان کرنا مدعا نہ تھا بلکہ آپ نے صاف صاف فرما دیا تھا کہ سائر ایامه
كايامكم ۔ ماسوا اس کے یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ایسے امور میں جو عملی طور پر
سکھلائے نہیں جاتے اور نہ اُن کی جزئیات خفیہ سمجھائی جاتی ہیں۔ انبیاء سے بھی اجتہاد کے وقت ﴿۶۸۸
امکان سہو و خطا ہے مثلاً اس خواب کی بناء پر جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے جو بعض مومنوں
کے لئے موجب ابتلاء کا ہوئی تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ کا قصد
کیا اور کئی دن تک منزل در منزل طے کر کے اس بلدہ مبارکہ تک پہنچے مگر کفار نے طواف خانہ کعبہ
سے روک دیا اور اُس وقت اس رویا کی تعبیر ظہور میں نہ آئی لیکن کچھ شک نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے اسی امید پر یہ سفر کیا تھا کہ اب کے سفر میں ہی طواف میسر آ جائے گا اور بلا شبہ
رسول اللہ صلعم کی خواب وحی میں داخل ہے لیکن اس وحی کے اصل معنے سمجھنے میں جو غلطی ہوئی
اس پر متنبہ نہیں کیا گیا تھا تبھی تو خدا جانے کئی روز تک مصائب سفر اُٹھا کر مکہ معظمہ میں پہنچے۔
اگر راہ میں متنبہ کیا جاتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ضرور مدینہ منورہ میں واپس آجاتے
پھر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں نے آپ کے روبرو ہا تھ نا اپنے شروع کئے تھے
تو آپ کو اس غلطی پر متنبہ نہیں کیا گیا یہاں تک کہ آپ فوت ہو گئے اور بظاہر معلوم ہوتا ہے ﴿۶۸۹
کہ آپ کی یہی رائے تھی کہ در حقیقت جس بیوی کے لمبے ہاتھ ہیں وہی سب سے پہلے فوت
ہوگی ۔ اسی وجہ سے باوجود یکہ آپ کے رو برو باہم ہاتھ ناپے گئے مگر آپ نے منع نہ فرمایا

کہ یہ حرکت تو خلاف منشاء پیشگوئی ہے۔ اسی طرح ابن صیاد کی نسبت صاف طور پر وحی نہیں
کھلی تھی اور آنحضرت کا اوّل اوّل یہی خیال تھا کہ ابن صیاد ہی دجال ہے مگر آخر میں یہ
رائے بدل گئی تھی ۔ ایسا ہی سورہ روم کی پیشگوئی کے متعلق جو ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے شرط
لگائی تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف فرمایا کہ بضع کا لفظ لغت عرب میں نو برس
تک اطلاق پاتا ہے اور میں بخوبی مطلع نہیں کیا گیا کہ نو برس کی حد کے اندرکس سال یہ پیشگوئی
پوری ہوگی ۔ ایسا ہی وہ حدیث جس کے یہ الفاظ ہیں فذهب وهلى الى انها اليمامة |
او الهجر فاذا هي المدينة يثرب - صاف صاف ظاہر کر رہی ہے کہ جو کچھ آنحضرت
۶۹۰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اجتہاد سے پیشگوئی کا محل و مصداق سمجھا تھا وہ غلط نکلا ۔ اور حضرت
مسیح کی پیشگوئیوں کا سب سے عجب تر حال ہے۔ بارہا انہوں نے کسی پیشگوئی کے معنے کچھ
سمجھے اور آخر کچھ اور ہی ظہور میں آیا۔ یہودا اسکر یوطی کو ایک پیشگوئی میں بہشت کا بارھواں تخت
دیا لیکن وہ بکلی بہشت سے محروم رہا۔ اور پطرس کو کبھی بہشت کی کنجیاں دیں اور کبھی اُس کو
شیطان بنایا۔ اسی طرح انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کا مکاشفہ کچھ بہت صاف نہیں
تھا اور کئی پیشگویاں ان کی بہ سبب غلط نہی کے پوری نہیں ہو سکیں مگر اپنے اصلی معنوں پر پوری
ہو گئیں ۔ بہر حال ان تمام باتوں سے یقینی طور پر یہ اصول قائم ہوتا ہے کہ پیشگوئیوں کی تاویل
اور تعبیر میں انبیاء علیہم السلام کبھی غلطی بھی کھاتے ہیں ۔ جس قدر الفاظ وحی کے ہوتے ہیں وہ
تو بلا شبہ اول درجہ کے سچے ہوتے ہیں مگر نبیوں کی عادت ہوتی ہے کہ کبھی اجتہادی طور پر بھی
اپنی طرف سے اُن کی کسی قدر تفصیل کرتے ہیں ۔ اور چونکہ وہ انسان ہیں اس لئے تفسیر میں
کبھی احتمال خطا کا ہوتا ہے لیکن امور دینیہ ایمانیہ میں اس خطا کی گنجائش نہیں ہوتی کیونکہ ان کی
۹ تبلیغ میں منجانب اللہ بڑا اہتمام ہوتا ہے اور وہ نبیوں کو عملی طور پر بھی سکھلائی جاتی ہیں چنانچہ
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہشت اور دوزخ بھی دکھایا گیا اور آیات متواترہ محکمہ بینہ سے

جنت اور نار کی حقیقت بھی ظاہر کی گئی ہے پھر کیوں کر ممکن تھا کہ اس کی تفسیر میں غلطی کر سکتے غلطی
کا احتمال صرف ایسی پیشگویوں میں ہوتا ہے جن کو اللہ تعالیٰ خود اپنی کسی مصلحت کی وجہ سے مبہم اور
مجمل رکھنا چاہتا ہے اور مسائل دینیہ سے اُن کا کچھ علاقہ نہیں ہوتا۔ یہ ایک نہایت دقیق راز ہے
جس کے یادرکھنے سے معرفت صحیحہ مرتبہ نبوت کی حاصل ہوتی ہے اور اسی بناء پر ہم کہہ سکتے ہیں
که اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ابن مریم اور دجال کی حقیقت کاملہ بوجہ نہ موجود ہونے
کسی نمونہ کے مو بمو منکشف نہ ہوئی ہو اور نہ دجال کے ستر باغ کے گدھے کی اصل کیفیت کھلی ہو
اور نہ یا جوج ماجوج کی عمیق تہ تک وحی الہی نے اطلاع دی ہو اور نہ دابتہ الارض کی ماہیت
كَمَا هِی ہی ظاہر فرمائی گئی اور صرف امثلہ قریبہ اور صور متشابہ اور امور متشاکلہ کے طرز بیان
میں جہاں تک غیب محض کی تفہیم بذریعہ انسانی قوئی کے ممکن ہے اجمالی طور پر سمجھایا گیا ہو تو
کچھ تعجب کی بات نہیں اور ایسے امور میں اگر وقت ظہور کچھ جزئیات غیر معلومہ ظاہر ہو جائیں تو ۶۹۲
شان نبوت پر کچھ جائے حرف نہیں مگر قرآن اور حدیث پر غور کرنے سے یہ بخوبی ثابت ہو گیا ہے
کہ ہمارے سید و مولی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تو یقینی اور قطعی طور پر سمجھ لیا تھا کہ وہ ابن مریم جو
رسول اللہ نبی ناصری صاحب انجیل ہے وہ ہرگز دوبارہ دنیا میں نہیں آئے گا بلکہ اس کا کوئی ستمی
آئے گا جو بوجہ مماثلت روحانی اس کے نام کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے پائے گا۔
اور منجملہ ان علامات کے جو اس عاجز کے مسیح موعود ہونے کے بارہ میں پائی جاتی ہیں وہ
خدمات خاصہ ہیں جو اس عاجز کو مسیح ابن مریم کی خدمات کے رنگ پر سپرد کی گئی ہیں کیونکہ مسیح
اُس وقت یہودیوں میں آیا تھا کہ جب توریت کا مغز اور بطن یہودیوں کے دلوں پر سے اُٹھایا
گیا تھا اور وہ زمانہ حضرت موسیٰ سے ؟ موسی سے چودان سو برس بعد تھا کہ جب مسیح ابن مر ما کہ جب مسیح ابن مریم یہودیوں کی
اصلاح کے لئے بھیجا گیا تھا۔ پس ایسے ہی زمانہ میں یہ عاجز آیا کہ جب قرآن کریم کا مغز اور
بطن مسلمانوں کے دلوں پر سے اٹھایا گیا اور یہ زمانہ بھی حضرت مثیل موسیٰ کے وقت سے ۶۹۳
اُسی زمانہ کے قریب قریب گزر چکا تھا جو حضرت موسیٰ اور عیسی کے درمیان میں زمانہ تھا۔

از انجملہ ایک یہ کہ ضرور تھا کہ آنے والا ابن مریم الف ششم کے آخر میں پیدا ہوتا کیونکہ
ظلمت عامہ اور تامہ کے عام طور پر پھیلنے کی وجہ سے اور حقیقت انسانیہ پر ایک فنا طاری ہونے
کے باعث سے وہ روحانی طور پر ابوالبشر یعنی آدم کی صورت پر پیدا ہونے والا ہے اور بڑے
علامات اور نشان اُس کے وقت ظہور کے انجیل اور فرقان میں یہ لکھے ہیں کہ اس سے پہلے
روحانی طور پر عالم کون میں ایک فساد پیدا ہو جائے گا ۔ آسمانی نور کی جگہ دخان لے لے گا اور
ایک عالم پر دخان کی تاریکی طاری ہو جائے گی۔ ستارے گر جائیں گے زمین پر ایک سخت
زلزلہ آجائے گا ۔ مرد جو حقیقت کے طالب ہوتے ہیں تھوڑے رہ جائیں گے۔ اور دنیا میں
کثرت سے عورتیں پھیل جائیں گی یعنی سفلی لذات کے طالب بہت ہو جائیں گے جو سفلی
خزائن اور دفائن کو زمین سے باہر نکالیں گے مگر آسمانی خزائن سے بے بہرہ ہو جائیں گے تب
وہ آدم جس کا دوسرا نام ابن مریم بھی ہے بغیر وسیلہ ہاتھوں کے پیدا کیا جائے گا اسی کی طرف
۶۹۴ وہ الہام اشارہ کر رہا ہے جو براہین میں درج ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے اردت ان استخلف
فخلقت آدم یعنی میں نے ارادہ کیا جو اپنا خلیفہ بناؤں سو میں نے آدم کو پیدا کیا ۔ آدم
اور ابن مریم در حقیقت ایک ہی مفہوم پر مشتمل ہے ۔ صرف اس قدر فرق ہے کہ آدم کا لفظ
قحط الرجال کے زمانہ پر ایک دلالت تامہ رکھتا ہے اور ابن مریم کا لفظ دلالت نا قصہ مگر
دونوں لفظوں کے استعمال سے حضرت باری کا مدعا اور مراد ایک ہی ہے۔ اسی کی طرف اس
الہام کا بھی اشارہ ہے جو براہین میں درج ہے اور وہ یہ ہے ان السموات والارض
كانتا رتقا ففتقناهما ۔ كنت كنزًا مخفيا فاحببت ان اعرف یعنی زمین و آسمان بند
تھے اور حقائق و معارف پوشیدہ ہو گئے تھے سو ہم نے اُن کو اس شخص کے بھیجنے سے کھول دیا۔
میں ایک چھپا ہوا خزانہ تھا سو میں نے چاہا کہ شناخت کیا جاؤں۔
اب جبکہ اس تمام تقریر سے ظاہر ہوا کہ ضرور ہے کہ آخر الخلفاء آدم کے نام پر آتا ۔

اور ظاہر ہے کہ آدم کے ظہور کا وقت روز ششم قریب عصر ہے جیسا کہ احادیث صحیحہ اور توریت
سے بھی ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے ہر ایک منصف کو مانناپڑے گا کہ وہ آدم اور ابن مریم یہی ﴿۶۹۵
عاجز ہے کیونکہ اول تو ایسا دعوئی اس عاجز سے پہلے کبھی کسی نے نہیں کیا اور اس عاجز کا یہ
دعوئی دس برس سے شائع ہو رہا ہے اور براہین احمدیہ میں مدت سے یہ الہام چھپ چکا ہے کہ
خدائے تعالیٰ نے اس عاجز کی نسبت فرمایا ہے کہ یہ آدم ہے اور یہ خدائے تعالیٰ کی ایک باریک
اور کامل حکمت ہے کہ اس طوفان نزاع کے وقت سے دس برس پہلے ہی اُس نے اس عاجز کا
نام آدم اور عیسی رکھ دیا تا غور کرنے والوں کے لئے نشان ہو اور تا اُس تکلف اور تاویل کا
خیال دور ہو جاوے جو خام طبع لوگوں کے دلوں میں بسا ہوا ہے ۔ سو اس حکیم مطلق نے اس
عاجز کا نام آدم اور خلیفہ اللہ رکھ کر اور انی جاعل فی الارض خلیفہ کی کھلے کھلے طور پر
براہین احمدیہ میں بشارت دے کر لوگوں کو توجہ دلائی کہ تا اس خلیفہ اللہ آدم کی اطاعت کریں
اور اطاعت کرنے والی جماعت سے باہر نہ رہیں اور ابلیس کی طرح ٹھو کر نہ کھاویں اور من شد
شد في النار کی تہدید سے بچیں اور اپنے الہاموں کی حقیقت کو سمجھیں لیکن انہوں نے
کورا نہ لکیر کا نام جماعت رکھا اور حقیقی جماعت جو بنظر ظاہر بیناں ایک فئه قلیلہ اور ۲۹۶
قليلاً ما ھم میں داخل ہے اس سے منہ پھیر لیا اور اس عاجز کو جو خدائے تعالیٰ نے آدم
مقرر کر کے بھیجا اس کا یہ نشان رکھا کہ الف ششم میں جو قائم مقام روز ششم ہے یعنی آخری
حصہ الف میں جو وقت عصر سے مشابہ ہے اس عاجز کو پیدا کیا جیسا کہ وہ فرماتا ہے
إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ ۔ اور ضرور تھا کہ وہ ابن مریم جس کا انجیل اور
فرقان میں آدم بھی نام رکھا گیا ہے وہ آدم کی طرز پر الف ششم کے آخر میں ظہور کرتا ۔ سو
آدم اول کی پیدائش سے الف ششم میں ظاہر ہونے والا یہی عاجز ہے۔ بہت سی حدیثوں
سے ثابت ہو گیا ہے کہ بنی آدم کی عمر سات ہزار برس ہے اور آخری آدم پہلے آدم
کی طرز ظہور پر الف ششم ۔ الف ششم کے آخر میں جو روز ششم کے حکم میں ۔ زششم کے حکم میں ہے پیدا ہونے والا ہے
الحج : ۴۸

سو وہ یہی ہے جو پیدا ہو گیا ۔ فالحمد لله على ذلك۔
از انجملہ ایک یہ ہے کہ مسیح کے نزول کی علامت یہ لکھی ہے کہ دوفرشتوں کے پروں پر
۹۷ اس نے اپنی ہتھیلیاں رکھی ہوئی ہوں گی ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کا دایاں اور
بایاں
ہاتھ جو تحصیل علوم عقلی اور انوار باطنی کا ذریعہ ہے آسمانی موکلوں کے سہارے پر ہوگا اور
وہ مکتب اور کتابوں اور مشائخ سے نہیں بلکہ خدائے تعالیٰ سے علم لدنی پائے گا اور اس کی
ضروریات زندگی کا بھی خدا ہی متولی اور متکفل ہوگا جیسا کہ عرصہ دس سال سے براہین احمد یہ
میں اس عاجز کی نسبت یہ الہام چھپ چکا ہے کہ انک باعيننا سميتك المتوکل و
علمنه من لدنا علما یعنی تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے ہم نے تیرا نام متوکل رکھا اور اپنی
طرف سے علم سکھلایا۔ یادر ہے کہ اجنحہ سے مراد جو حدیث میں ہے صفات اور قومی ملکیہ
ہیں جیسا کہ صاحب لمعات شارح مشکوۃ نے حدیث مندرجہ ذیل کی شرح میں یہی معنے لکھے
ہیں۔ عن زید ابن ثابت قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم طوبى للشام قلنا
لاى ذلك يا رسول الله قال لان ملائكة الرحمن باسطة اجنحتها عليها رواه
۱۹۸) احمد والترمذی ۔ یہ بات بہت سی حدیثوں اور قرآن کریم سے ثابت ہے کہ جو شخص کامل
انقطاع اور کامل توکل کا مرتبہ پیدا کر لیتا ہے تو فرشتے اس کے خادم کئے جاتے ہیں اور ہر یک
فرشتہ اپنے منصب کے موافق اس کی خدمت کرتا ہے وقال الله تعالى إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا
رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ
الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ کے ایسا ہی خدائے تعالیٰ فرماتا ہے وَحَمَلْتُهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ہے یعنی اُٹھایا
ہم نے اُن کو جنگلوں میں اور دریاؤں میں ۔ اب کیا اس کے یہ معنے کرنے چاہئیں کہ حقیقت
میں خدائے تعالیٰ اپنی گود میں لے کر اُٹھائے پھرا۔ سو اسی طرح ملائک کے پروں پر ہاتھ رکھنا
حقیقت پر محمول نہیں ۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ عاجز ایسی علامت متذکرہ بالا کے ساتھ آیا ہے اور اجنحه ملائکہ
پر اس عاجز کے دونوں ہاتھ ہیں اور غیبی قوتوں کے سہارے سے علوم لدنی کھل رہے ہیں۔ اگر کوئی
ا حم السجدة : ٣١ بنی اسرائیل : اے

شخص نابینا نہیں تو صریح اس علامت سے دیکھ ۔ دیکھ لے گا اور دوسرے میں اس کی نظیر نہیں پائے گا۔
از انجملہ ایک یہ ہے کہ مسیح کی علامت یہ لکھی ہے کہ اس کے دم سے کا فر مرے گا۔ اس کا ۶۹۹
مطلب یہ ہے کہ اس کے مخالف اور منکر کسی بات میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے کیونکہ
اس کے دلائل کاملہ کے سامنے مرجائیں گے۔ سو عنقریب لوگ دیکھیں گے کہ حقیقت میں
مخالف حجت اور دلیل اور بینہ کی رو سے مر گئے ۔
از انجملہ ایک یہ ہے کہ مسیح جب آئے گا تو لوگوں کے عقائد اور خیالات کی غلطیاں
نکالے گا جیسا کہ بخاری میں یہی حدیث لکھی ہے کہ مسیح ابن مریم حکم اور عدل ہونے کی حالت ا
میں نازل ہوگا ۔ پس حکم اور عدل کے لفظ سے ہر یک دانا سمجھ سکتا ہے کہ مسیح بہتوں کے فہم اور
سمجھ کے مخالف حق اور عدل کے ساتھ حکم کرے گا اور جیسے حکم عدل سے نادان لوگ ناراض
ہو جاتے ہیں ایسا ہی اس سے بھی ہوں گے ۔ سو یہ عاجز اسے بھی ہوں گے۔ سو یہ عاجز حکم ہو کر آیا اور تمام غلط اوہام کا غلط
اوہام ہونا ظاہر کر دیا۔ چنانچہ لوگ اوّل یہ سمجھ رہے تھے کہ وہی مسیح ابن مریم نبی ناصری جو
فوت ہو چکا ہے پھر دوبارہ دنیا میں آجائے گا۔ سو پہلے یہی غلطی ان کی دور کر دی گئی اور
اُن لوگوں کو سچا ٹھہرایا گیا جو مسلمانوں میں سے مسیح کی موت کے قائل تھے یا جیسے عیسائیوں
میں سے یونی ٹیرین فرقہ جو اسی بات کا قائل ہے کہ مسیح مر گیا اور پھر دنیا میں نہیں آئے گا ﴿۷۰۰﴾
اور ظاہر کر دیا گیا کہ قرآن کریم کی تمیں آیتوں سے مسیح ابن مریم کا فوت ہونا ثابت ہوتا
ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ کسی نبی کی وفات ایسی صراحت سے قرآن کریم میں نہیں لکھی جیسی
مسیح ابن مریم کی۔ اور یہ وہ امر ہے جس کو ہم شرطی طور پر قرآن کریم کی رو سے پیش کر سکتے
ہیں ۔ اور ہم نے مسیح کی موت کا ثبوت دینے کے بعد یہ بھی ثابت کر دیا کہ وعدہ صرف یہ
تھا کہ جب چودھویں صدی تک اس اُمت کے ایام پہنچ جائیں گے تو خدائے تعالیٰ اس
لطف و احسان کی طرح جو حضرت موسیٰ کی اُمت سے اُس اُمت کے آخری زمانہ میں کیا
تھا۔ مثیل موسیٰ کی ایک غافل اُمت پر بھی اُن کے آخری زمانہ میں وہی احسان کرے گا

اور اسی اُمت میں سے ایک کو مسیح ابن مریم بنا کر بھیجے گا سو وہ مسلمانوں میں سے ہی آوے
گا ۔ جیسا کہ اسرائیلی ابن مریم بنی اسرائیل میں سے ہی آیا۔
ایسا ہی لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ مسیح وفات کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں دفن
۷۰۱ کیا جائے گا لیکن وہ اس بے ادبی کو نہیں سمجھتے تھے کہ ایسے نالائق اور بے ادب کون آدمی
ہوں گے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کو کھو دیں گے۔ اور یہ کس قدر لغو حرکت ہے کہ
رسول مقبول کی قبر کھودی جاوے اور پاک نبی کی ہڈیاں لوگوں کو دکھائی جاویں بلکہ یہ معیت
روحانی کی طرف اشارہ ہے ۔ اب ہ ہے۔ ایسا ہی بہت سی غلطیاں ہیں جو نکل رہی ہیں۔
از انجملہ ایک یہ ہے کہ مسیح موعود جو آنے والا ہے اس کی علامت یہ لکھی ہے کہ وہ نبی اللہ
ہو گا یعنی خدائے تعالیٰ سے وحی پانے والا لیکن اس جگہ نبوت تامہ کاملہ مراد نہیں کیونکہ نبوت
تامہ کاملہ پر مہر لگ چکی ہے بلکہ وہ نبوت مراد ہے جو محدثیت کے مفہوم تک محدود ہے جو
مشکوة نبوت محمدیہ سے نور حاصل کرتی ہے۔ سو یہ نعمت خاص طور پر اس عاجز کو دی گئی ہے اور
اگر چہ ہر یک کو رویا صحیحہ اور مکاشفات میں سے کسی قدر حصہ ہے مگر مخالفین کے دل میں اگر
گمان اور شک ہو تو وہ مقابلہ کر کے آزما سکتے ہیں کہ جو کچھ اس عاجز کو رویا صالحہ اور مکاشفہ اور
۷۰۲ استجابت دعا اور الہامات صحیحہ صادقہ سے حصہ وافرہ نبیوں کے قریب قریب دیا گیا ہے وہ
دوسروں کو تمام حال کے مسلمانوں میں سے ہرگز نہیں دیا گیا اور یہ ایک بڑا محک آزمائش
۔ تعالیٰ
ہے کیونکہ آسمانی تائید کی مانند صادق کے صدق پر اور کوئی گواہ نہیں ۔ جو شخص خدا۔
کی طرف سے آتا ہے بے شک خدائے تعالیٰ اس کے ساتھ ہوتا ہے اور ایک خاص طور پر
مقابلہ کے میدانوں میں اس کی دستگیری فرماتا ہے۔ چونکہ میں حق پر ہوں اور دیکھتا ہوں کہ
خدا میرے ساتھ ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اس لئے میں بڑے اطمینان اور یقین کامل سے کہتا
ہوں کہ اگر میری ساری قوم کیا پنجاب کے رہنے والے اور کیا ہندوستان کے باشندے اور
کیا عرب کے مسلمان اور کیا روم اور فارس کے کلمہ گو اور کیا افریقہ اور دیگر بلاد کے اہل اسلام

اور اُن کے علماء اور اُن کے فقراء اور اُن کے مشائخ اور اُن کے صلحاء اور اُن کے مرد اور اُن کی
عورتیں مجھے کا ذب خیال کر کے پھر میرے مقابل پر دیکھنا چاہیں کہ قبولیت کے نشان مجھ میں
ہیں یا اُن میں ۔ اور آسمانی درواز - دروازے مجھ پر کھلتے ہیں یا اُن پر ۔ اور وہ محبوب حقیقی اپنی خاص
عنایات اور اپنے علوم لدنیہ اور معارف روحانیہ کے القاء کی وجہ سے میرے ساتھ ہے یا اُن ۷۰۳﴾
کے ساتھ۔ تو بہت جلد اُن پر ظاہر ہو جائے گا کہ وہ خاص فضل اور خاص رحمت جس سے دل
مورد فیوض کیا جاتا ہے اس عاجز پر اس کی قوم سے زیادہ ہے۔ کوئی شخص اس بیان کو تکبر کے
رنگ میں نہ سمجھے بلکہ یہ تحدیث نعمت کی قسم میں سے ہے و ذلك فضل الله يؤتيه من
یشاء ۔ اسی کی طرف اشارہ ان الہامات میں ہے قل انی امرت و انا اول المؤمنين ۔
الحمد لله الذي اذهب عنى الحزن وأتاني ما لم يؤت احد من العلمين - احد
من العلمین سے مراد زمانہ حال کے لوگ یا آئندہ زمانہ کے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔
از انجمله بعض مکاشفات مولوی عبداللہ صاحب غزنوی مرحوم ہیں جو اس عاجز کے زمانہ
ظہور سے پہلے گزر چکے ہیں۔ چنانچہ ایک یہ ہے کہ آج کی تاریخ ۱۷ جون ۱۸۹۱ء سے عرصہ
چار ماہ کا گذرا ہے کہ حافظ محمد یوسف صاحب جو ایک مرد صالح بے ریا متقی اور متبع سنت اور
اول درجہ کے رفیق اور مخلص مولوی عبداللہ صاحب غزنوی ہیں وہ قادیان میں اس عاجز کے
پاس آئے اور باتوں کے سلسلہ میں بیان کیا کہ مولوی عبداللہ صاحب مرحوم نے اپنی وفات ﴿۷۰۴
سے کچھ دن پہلے اپنے کشف سے ایک پیشگوئی کی تھی کہ ایک نور آسمان سے قادیان کی طرف
نازل ہوا مگر افسوس کہ میری اولاد اس سے محروم رہ گئی ۔ فقط ایک صاحب غلام نبی نارو والے
نام اپنے اشتہار مرقومہ دوم ذیقعدہ میں لکھتے ہیں کہ یہ افتراء ہے اگر افتراء نہیں تو اُس راوی کا
نام لینا چاہیے جس کے روبرو مولوی صاحب مرحوم نے بیان کیا ۔ سواب ہم نے بیان کر دیا کہ
وہ راوی کون ہے اور کس درجہ کا آدمی ہے۔ چاہیے کہ حافظ صاحب سے دریافت کریں کہ افترا
ہے یا سچی بات ہے۔ و من اظلم ممن افترای او کذب و ابی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی