ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 16

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس کا جواب یہ ہے کہ ایسے قصوں میں قرآن شریف کی کسی عبارت سے نہیں نکلتا کہ
فی الحقیقت کوئی مردہ زندہ ہو گیا تھا اور واقعی طور پر کسی قالب میں جان پڑ گئی تھی بلکہ
اس آیت پر نظر غور کرنے سے صرف اس قدر ثابت ہوتا ہے کہ یہودیوں کی ایک جماعت
نے ایک خون کر کے چھپا دیا تھا اور بعض بعض پر خون کی تہمت لگاتے تھے ۔ سو خدائے تعالیٰ
نے اصل مجرم کے پکڑنے کے لئے یہ تدبیر سمجھائی تھی کہ تم ایک گائے کو ذبح کر کے اس
کی بوٹیاں اس لاش پر مارو۔ اور وہ تمام اشخاص جن پر شبہ ہے ان بوٹیوں کو نوبت بہ نوبت
اس لاش پر ماریں ۔ تب اصل خونی کے ہاتھ سے جب لاش پر بوٹی لگے گی تو لاش سے
ایسی حرکات صادر ہوں گی جس سے خونی پکڑا جائے گا۔
اب اس قصہ سے واقعی طور پر لاش کا زندہ ہونا ہرگز ثابت نہیں ہوتا ۔ بعض کا خیال ہے
کہ یہ صرف ایک دھمکی تھی کہ تا چور بیدل ہو کر اپنے تئیں ظاہر کرے لیکن ایسی تاویل سے
عالم الغیب کا عجز ظاہر ہوتا ہے اور ایسی تاویلیں وہی لوگ کرتے ہیں کہ جن کو عالم ملکوت
۷۵۰ کے اسرار سے حصہ نہیں ۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ طریق علم عمل الترب یعنی مسمریزم کا ایک
شعبہ تھا جس کے بعض خواص میں سے یہ بھی ہے کہ جمادات یا مردہ حیوانات میں ایک
حرکت مشابه بحرکت حیوانات پیدا ہو کر اس سے بعض مشتبہ اور مجہول امور کا پتہ لگ سکتا
ہے۔ ہمیں چاہیے کہ کسی سچائی کو ضائع نہ کریں اور ہر یک وہ حقیقت یا خاصیت جو عین
صداقت ہے اس کو خدائے تعالیٰ کی طرف سے سمجھیں ۔ علم عمل التر الترب ایک عظیم الشان علم
ہے جو طبیعی کا ایک روحانی حصہ ہے جس میں بڑے بڑے خواص اور عجائبات پائے
جاتے ہیں ۔ اور اس کی اصلیت یہ ہے کہ انسان جس طرح باعتبار اپنے مجموعی وجود کے
تمام چیزوں پر خلیفہ اللہ ہے اور سب چیزیں اس کے تابع کر دی گئی ہیں اسی طرح
انسان جس قدر اپنے اندر انسانی قومی رکھتا ہے تمام چیزیں ان قوی کی اس طرح پر تابع
ہیں کہ شرائط مناسبہ کے ساتھ ان کا اثر قبول کر لیتی ہیں ۔ انسان قوت فاعلہ کے ساتھ

دنیا میں بھیجا گیا ہے اور دوسری چیزیں قوت منفعلہ رکھتی ہیں۔ ادنی اثر انسان کی قوت فاعلہ کا
یہ ہے کہ ہر یک جاندار اس سے ایسا ہل سکتا ہے کہ اس کے خادموں میں اپنے تئیں شمار کر لیتا
ہے اور اس کا مسخر ہو جاتا ہے۔ فطرت نے جن انسانوں کو قوت فاعلہ کا بہت سا حصہ دیا ہے ﴿۵۱﴾
اُن سے عمل الترب کے عجیب عجیب خواص ظاہر ہوتے ہیں ۔ در حقیقت انسان ایک ایسا جانور
ہے کہ اس کے ظاہری اور باطنی قومی ترقی دینے سے ترقی پذیر ہو سکتے ہیں اور ان کی قوت فاعلی
کا اثر بڑھ جاتا ہے۔ مثلاً جن لوگوں کو ہمارے ملک میں ڈائن کہتے ہیں ان کی صرف اس قدر
حقیقت ہے کہ ان کی زہریلی نظر سے ضعیف الخلقت لوگ بچے وغیرہ کسی قدر متاثر ہو جاتے
ہیں ۔ بعض لوگ اپنی زہریلی نظر سے درندوں کو مغلوب اور متاثر کر کے آسانی سے اُن کا شکار
کر لیتے ہیں۔ بعض اپنے تصورات تربی مشق کی وجہ سے دوسرے کے دل میں ڈال دیتے
ہیں۔ بعض اپنی کیفیت ذوقی کا اثر اسی عمل کے زور سے دوسرے کے دل تک پہنچا سکتے ہیں۔
بعض بے جان چیزوں پر اثر ڈال کر ان میں حرکت پیدا کر دیتے ہیں۔ چنانچہ زمانہ حال میں
بھی ان باتوں میں مشق رکھنے والے بہت نظر آتے ہیں ۔ بعض کٹے ہوئے سربکری وغیرہ کے
عمل الترب کے زور سے ایسی حرکت میں لاتے ہیں کہ وہ ناچتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
بعض عمل الترب کے زور سے چوروں کا پتہ لگا لیتے ہیں۔ قرآن شریف یا لوٹے کو حرکت دے ﴿۷۵۲﴾
کر جو چور کا پتہ نکالتے ہیں حقیقت میں یہ عمل الترب کی ایک شاخ ہے۔ اگر چہ اس کی شرائط
ضروریہ کے نہ پائے جانے کی وجہ سے غلطی واقع ہو۔ چنانچہ اسی وجہ سے بکثرت غلطی
واقع ہوتی بھی ہے لیکن یہ غلطی اس عمل کی عزت اور ع اس عمل کی عزت اور عظمت کو گھٹا نہیں سکتی کیونکہ بہت ۔
تجارب صحیحہ سے اس کی اصلیت ثابت ہو چکی ہے۔ بے شک انسانی حیات اور شعور کا اثر
دوسری چیزوں پر بھی پڑ سکتا ہے اور انسان کی قوت کشفی کا پر توہ جمادات یا کسی مردہ حیوان
پر پڑ کر اس کو بعض مجہولات کے استكشاف کا آلہ بنا سکتا ہے ۔ چنانچہ قضیہ مذکورہ بالا جس کا
سے

آیت مذکورہ بالا میں ذکر ہے اسی قسم میں سے ہے اور بعد میں جو آیت ہے كَذلِكَ يُحْيِ
اللهُ الْمَوْتی یہ حیات حقیقی کا ثبوت نہیں بلکہ ایک اعجوبہ قدرت کے ثابت ہونے سے
دوسری قدرت کی طرف اشارہ ہے۔ چنانچہ جا بجا قرآن شریف میں یہی طریق ہے یہاں
تک کہ نباتات کے اُگنے کو احیاء موتی پر دلیل ٹھہرائی گئی ہے اور یہی آیت كَذلِكَ يُخي
اللهُ الْمَوْتَى ان مقامات میں بھی میں بھی لکھی گئی ہے۔ اور یاد رکھنا چاہیے کہ جو قرآن کریم میں
۷۵۳ چار پرندوں کا ذکر لکھا ہے کہ ان کو اجزاء متفرقہ یعنی جدا جدا کر کے چار پہاڑیوں پر چھوڑا گیا۔
تھا اور پھر وہ بلانے سے آگئے تھے یہ بھی عمل الترب کی طرف اشارہ ہے کیونکہ عمل الترب کے
تجارب بتلا رہے ہیں کہ انسان میں جمیع کا ئنات الارض کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے ایک
قوت مقناطیسی ہے اور ممکن ہے کہ انسان کی قوت مقناطیسی اس حد تک ترقی کرے کہ کسی پرند
یا چرند کو صرف توجہ سے اپنی طرف کھینچ لے۔ فتدبر و لا تغفل ۔
اب پھر ہم اصل بحث کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ تمام مقدس لوگ جو اس دنیا
سے رخصت ہو گئے وہ دوسرے جہان میں زندہ ہیں ۔ چنانچہ جب مسیح سے قیامت کے
منکروں نے سوال کیا کہ مُردوں کے جی اُٹھنے پر کیا دلیل ہے تو مسیح نے یہی جواب دیا کہ
خدائے تعالیٰ توریت میں فرماتا ہے کہ ابراہیم کا خدا اسحق کا خدا یعقوب کا خدا ۔ سو خدا
زندوں کا خدا ہوتا ہے نہ مردوں کا ۔ اس سے مسیح نے اس بات کا اقرار کر لیا کہ ابراہیم اور
اسحق اور یعقوب سب زندہ ہیں ۔ اور لعاذر کے قصہ میں بھی مسیح نے ابراہیم کا زندہ ہونا
مان لیا ہے اور اب تک عیسائی لوگ اس بات کا ثبوت نہیں دے سکے کہ مسیح کی زندگی کو
۷۵۴) ابراہیم کی زندگی پر کیا ترجیح ہے اور مسیح کی زندگی میں وہ کون سے خاص لوازم ہیں جو
ابراہیم کی زندگی میں نہیں ۔ ظاہر ہے کہ اگر ابراہیم کو ایک جسم نہ ملتا تو لحاذ راس کی گود میں
کیوں کر بیٹھتا۔ مسیح نے انجیل میں خود اقرار کر لیا کہ ابراہیم جسم کے سمیت عالم ثانی میں
البقرة : ۷۴

موجود ہے پھر مسیح کے جسم میں کون سی انوکھی بات ہے تا کوئی منصف یقین کر لیوے کہ مسیح
تو جسم خاکی عنصری رکھتا ہے مگر ابراہیم کا نورانی جسم ہے۔ ہاں اگر یہ ثابت ہو جائے کہ مسیح
کے جسم میں خاکی جسم کے لوازم موجود ہیں جیسے روٹی کھانا، پانی پینا، پیشاب کرنا، پاخانہ
پھرنا وغیرہ وغیرہ اور ابراہیم کے جسم میں یہ لوازم موجود نہیں تو بھلا پھر کون ہے کہ اس ثبوت
کے بعد پھر برسر انکار رہے لیکن اب تک یہ ثبوت نہ عیسائی لوگ پیش کر سکے اور نہ مسلمانوں
میں سے کسی نے پیش کیا بلکہ دونوں فریق کو صاف اقرار ہے کہ مسیح کی زندگی دوسرے نبیوں کی
زندگی سے صاف متحد الحقیقت اور ہمرنگ اور ایک ذرہ ما بہ الامتیاز درمیان نہیں ۔ پھر بھلا
ہم کیوں کر مان لیں کہ مسیح کسی نرالے جسم کے ساتھ آسمان پر بیٹھا ہے اور دوسرے سب بغیر
جسم کے ہیں۔ ہم کو محض جبر اور تحکم کی راہ سے یہ سنایا جاتا ہے کہ اسی بات پر تمام اُمت کا ﴿۷۵۵﴾
اجماع ہے لیکن جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ سلف اور خلف کا تو کسی ایک بات پر اتفاق ہی
نہیں تو ہم کیوں کر قبول کر لیں کہ ہاں اجماع ہی ہے۔ بھلا اگر مسیح کی زندگی پر کسی کا
اجماع ہے تو ایک قول تو دکھلاؤ جس میں سلف کے لوگوں نے مسیح کی زندگی ایک دنیوی
زندگی قرار دی ہوا اور دنیوی زندگی کے لوازم اُس میں قبول کر لئے ہوں اور دوسروں کو
اس سے باہر رکھا ہو بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اس بات پر تمام خلف وسلف کا اجماع معلوم ہوتا
ہے کہ مسیح اس عالم کو چھوڑ کر دوسرے عالم کے لوگوں میں جا ملا ہے اور بلا کم و بیش انہیں
کی زندگی کے موافق اس کی زندگی ہے گو بعض نے نادانی سے مسیح کی موت سے انکار کیا ہے
مگر باوجود اس کے قبول کر لیا ہے کہ وہ مرنے والے لوگوں کی طرح اس عالم کو چھوڑ گیا ہے
اور اس جماعت میں جا ملا جو مر گئے ہیں اور بکلی اُن کے رنگ میں ہو گیا ۔ بھلا کوئی دانشمند
اُن سے پوچھے کہ اگر یہ موت نہیں تو اور کیا ہے جس نے دُنیا کے عالم کو چھوڑ دیا اور
دوسرے عالم میں جا پہنچا اور دنیا کے لوگوں کو چھوڑ دیا اور دوسرے جہان کے لوگوں میں سے

ایک ہو گیا ۔ اگر اس کو فوت شدہ نہ کہیں تو اور کیا کہیں۔
۷۵۶﴾ اور ہم لکھ چکے ہیں کہ قرآن کریم مسیح ابن مریم کو اپنی آیات کے تمھیں مقامات میں مار
چکا ہے اور کیا عبارت النص کے طور پر اور کیا اشارة النص کے طور پر ۔ کیا فحوائے نص کے
طور پر ان کی موت پر شہادت دے رہا ہے۔ اور ایک بھی ایسی آیت نہیں پائی جاتی جو اُن کے
زندہ ہونے اور زندہ اُٹھائے جانے پر ایک ذرہ بھی اشارہ کرتی ہو۔ ہاں بعض بے اصل اور
بے ہودہ اقوال تفسیروں میں پائے جاتے ہیں جن کی تائید میں نہ کوئی آیت قرآن کریم کی
پیش کی گئی ہے اور نہ کوئی حدیث معرض بیان میں لائی احدیث معرض بیان میں لائی گئی ہے اور باایں ہمہ ان اقوال کی
بنا یقین پر نہیں کیوں کہ انہیں تفسیروں میں بعض اقوال کے مخالف بعض دوسرے اقوال بھی
لکھے ہیں مثلاً اگر کسی کا یہ مذہب لکھا ہے کہ مسیح ابن مریم جسد عنصری کے ساتھ زندہ ہی اٹھایا
گیا تو ساتھ ہی اس کے یہ بھی لکھ دیا ہے کہ بعض کا یہ بھی مذہب ہے کہ مسیح فوت ہو گیا ہے بلکہ
ثقات صحابہ کی روایت سے فوت ہو جانے کے قول کو ترجیح دی ہے جیسا کہ ابن عباس
رضی اللہ عنہ کا یہی مذہب بیان کیا گیا ہے ۔
۷۵۷ رہی حدیثیں سو اُن میں کسی جگہ بیان نہیں کیا گیا کہ مسیح ابن مریم جو رسول اللہ تھا
جس پر انجیل نازل ہوئی تھی جو فوت ہو چکا ہے درحقیقت وہی عالم آخرت کے لوگوں
میں سے نکل کر پھر اس دنیا کے لوگوں میں آجائے گا بلکہ حدیثوں میں ایک ایسی طرز
اختیار کی گئی ہے جس سے ایک دانا انسان صریح سمجھ سکتا ہے کہ مسیح ابن مریم سے مراد
مسیح ابن مریم نہیں ہے بلکہ اس کی صفات خاصہ میں کوئی اس کا مثیل مراد ہے کیونکہ
احادیث صحیحہ میں دو پہلو قائم کر کے ایک پہلو میں یہ ظاہر کرنا چاہا ہے کہ اسلام
تنزل کرتا کرتا اس حد تک پہنچ جائے گا کہ اس وقت کے مسلمان ان یہودیوں کے
مشابہ بلکہ بعینہ وہی ہو جائیں گے جو حضرت مسیح ابن مریم کے وقت میں موجود تھے

پھر دوسرے پہلو میں یہ ظاہر کیا ہے کہ اس تنزل کے زمانہ میں کہ جب مسلمان لوگ ایسے یہودی
بن جائیں گے کہ جو عیسی بن مریم کے وقت میں تھے تو اُس وقت اُن کی اصلاح کے لئے ایک
مسیح ابن مریم بھیجا جائے گا۔ اب ظاہر ہے کہ اگر اس پیشگوئی کے وہ دونوں ٹکڑے اکٹھے کر کے
پڑھے جائیں جو ایک طرف اس اُمت میں یہودیت کو قائم کرتے ہیں اور دوسری طرف
مسیحیت کو تو پھر اس بات کے سمجھنے کے لئے کوئی اشتباہ باقی نہیں رہتا کہ یہ دونوں صفتیں اسی ۷۵۸﴾
امت کے افراد کی طرف منسوب ہیں اور ان حدیثوں کی قرآن کریم کے منشاء سے اسی صورت میں
تطبیق ہوگی کہ جب یہ دونوں صفتیں اسی اُمت کے متعلق کی جائیں کیونکہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے
ہیں قرآن شریف وعدہ فرما چکا ہے کہ خلافت محمد یہ کا سلسلہ باعتبار اول اور آخر کے بعینہ خلافت
موسویہ کے سلسلہ سے مماثل و مشابہ ہے یعنی اس اُمت کے اعلیٰ اور ادنی افراد کا بنی اسرائیل کی
امت سے نتشابه قلوب ہے اعلیٰ کی اعلیٰ سے اور ادنی کی ادنی سے۔ اور یہ دونوں سلسلے اپنی ترقی اور
تنزل کی حالت میں بالکل باہم مماثل اور مشابہ ہیں اور جیسا کہ موسوی شریعت چودہ سو برس کے
قریب عمر پا کر اس مدت کے آخری ایام میں اوج اقبال سے گر گئی تھی اور ہر یک بات میں تنزل
راہ پا گیا تھا کیا دنیوی حکومت وسلطنت میں اور کیا دینی تقویٰ اور طہارت میں ۔ یہی تنزل اسی
مدت کے موافق اسلامی شریعت میں بھی راہ پا گیا ۔ اور موسوی شریعت میں تنزل کے ایام کا مصلح
جو منجانب اللہ آیا وہ مسیح ابن مریم تھا۔ پس ضرور تھا کہ دونو سلسلہ میں پوری مماثلت دکھلانے کی ﴿۷۵۹
غرض سے اسلامی تنزل کے زمانہ میں بھی کوئی مصلح مسیح ابن مریم کے رنگ پر آتا اور اسی زمانہ کے
قریب قریب آتا جو موسوی شریعت کے تنزل کا زمانہ تھا۔ یہ وہ تمام باتیں ہیں جو قرآن شریف
سے مترشح ہوتی ہیں۔ جب ہم قرآن شریف پر غور کریں تو گویا وہ دونوں ہاتھ پھیلا کر ہمیں بتلا
رہا ہے کہ یہی سچ ہے تم اس کو قبول کرو لیکن افسوس کہ ہمارے علماء سچائی کو دیکھ کر پھر اُس کو

قبول نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ کیا پہلے علماء میں یہ سمجھ اور فہم نہیں تھا جو تمہیں دیا گیا اور
آپ ہی کتابوں میں پڑھتے ہیں کہ جب مسیح ابن مریم آئے گا تو وہ ایسے ایسے استنباط
قرآن سے کرے گا کہ جو علماء وقت کی نظر میں اجنبی معلوم ہوں گے اور اسی وجہ سے وہ آمادہ
مخالفت ہو جائیں گے۔ دیکھو مجلد ثانی مکتوبات امام ربانی صفحہ ۱۰۷۔ اور کتاب آثار القیامۃ
مولوی صدیق حسن صاحب مرحوم ۔ اب کیا ضرور نہ تھا کہ ایسا ہی ہوتا اور وہ قرائن جن
سے ثابت ہوتا ہے کہ احادیث کا ہرگز یہ منشاء نہیں کہ مسیح ابن مریم سے بنی اسرائیل
صاحب انجیل مراد ہے یہ تفصیل ذیل ہیں ۔
۷۲۰ اول ۔ یہی جو او پر لکھا گیا ہے کہ ایسا خیال قرآن کریم کی ان پیشگوئیوں کے مخالف ہے
جن میں خلافت موسویہ اور خلافت محمدیہ کی ترقی اور تنزل کا سلسلہ معہ اس کے تمام لوازم کے
ایک ہی طرز پر واقع ہونا بیان فرمایا گیا ہے اور صریح بلند آواز سے بتلایا گیا ہے کہ اسلامی
شریعت کے تنزل کے زمانہ کا تدارک ایسی طرز اور نہج سے اور اُسی رنگ کے مصلح سے کیا جائے
گا جیسا کہ موسوی شریعت کے تنزل کے زمانہ کے وقت کیا گیا تھا یعنی اللہ جل شانہ کا
قرآن کریم میں منشاء یہ ہے کہ اسی شریعت کے مصلح جو اس دین میں پیدا ہوں گے شریعت
موسوی کے مصل کے مصلحین سے متشابہ اور متماثل ہوں گے اور جو کچھ خدائے تعالیٰ نے موسوی شریعت
کی ترقی اور تنزل کے زمانہ میں کارروائیاں کی تھیں وہی کارروائیاں اس اُمت کی ترقی اور
تنزل کے زمانہ میں کرے گا اور جو کچھ اس کی مشیت نے تنزل کے زمانہ میں یہودیوں پر کسل
اور ضلالت اور تفرقہ وغیرہ کا اثر ڈالا تھا اور پھر اس کی اصلاح کے لئے ایک بردبار اور دقیقہ رس
اور روح سے تائید یافتہ صبح دیا تھا۔ یہی سنت ا یافتہ مصلح دیا تھا۔ یہی سنت اللہ اسلام کے تنزل کی حالت میں ظہور میں
۷۶۱ آئے گی ۔ اب اگر اس منشاء کے مخالف اصل مسیح ابن مریم کو ہی دوبارہ زمین پر اتارا جائے تو
قرآن شریف کی تعلیم سے صریح مخالفت ہے۔

دوم - قرآن شریف قطعی طور پر عیسی ابن مریم کی موت ثابت و ظاہر کر چکا۔ رچکا ہے صحیح بخاری جو
بعد کتاب اللہ اصح الکتب سمجھی گئی ہے۔ اس میں فلما توفیتنی کے معنی وفات ہی لکھے
ہیں ۔ اسی وجہ سے امام بخاری اس آیت کو کتاب التفسیر میں لایا ہے۔
سوم ۔ قرآن کریم کئی آیتوں میں بتصریح فرما چکا ہے کہ جو شخص مر گیا پھر وہ دنیا میں کبھی نہیں
آئے گا لیکن نبیوں کے ہم نام اس اُمت میں آئیں گے۔
چهارم - قرآن کریم بعد خاتم النبین کے کسی رسول کا آنا جائز نہیں رکھتا خواہ وہ نیا رسول ہو
یا پرانا ہو کیونکہ رسول کو علم دین بتوسط جبرائیل ملتا ہے اور باب نزول جبرائیل بہ پیرا یہ
وحی رسالت مسدود ہے۔ اور یہ بات خود ممتنع ہے کہ دنیا میں رسول تو آوے مگر سلسلہ
وحی رسالت نہ ہو۔
پنجم ۔ یہ کہ احادیث صحیحہ بصراحت بیان کر رہی ہیں کہ آنے والا مسیح ابن مریم امتیوں کے
رنگ میں آئے گا ۔ چنانچہ اس کو امتی کر کے بیان بھی کیا گیا ہے جیسا کہ حدیث امامکم
منکم سے ظاہر ہے اور نہ صرف بیان کیا گیا بلکہ جو کچھ اطاعت اور پیروی اُمت پر لازم ۷۶۲
ہے وہ سب اس کے لازم حال ٹھہرائی گئی۔
ششم ۔ یہ کہ بخاری میں جو اصح ا
۔
اصح الکتب بعد کتاب اللہ ہے اصل مسیح ا ہے اصل سیح ابن مریم کا اور
حلیہ بتایا گیا ہے اور آنے والے مسیح ابن مریم کا اور حلیہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ اب ان قرائن
ستہ کے رو سے صریح اور صاف طور پر ثابت ہے کہ آنے والا مسیح ہرگز وہ مسیح نہیں ہے
جس پر انجیل نازل ہوئی تھی بلکہ اس کا مثیل ہے اور اس وقت اُس کے آنے کا وعدہ تھا
کہ جب کروڑہا افراد مسلمانوں میں سے یہودیوں کے مثیل ہو جائیں گے تا
خدائے تعالیٰ اس اُمت کی دو نو قسموں کی استعداد میں ظاہر کرے نہ یہ کہ اس اُمت
میں صرف یہودیوں کی نجس صورت قبول کرنے کی استعداد ہو اور مسیح بنی اسرائیل
میں سے آوے۔ بلا شبہ ایسی صورت میں اس مقدس اور روحانی معلم اور پاک نبی کی

بڑی ہتک ہے جس نے یہ خوشخبری بھی دی تھی کہ اس اُمت میں مثیل انبیاء بنی اسرائیل
پیدا ہوں گے۔
۷۷۳﴾ اور اگر یہ کہا جائے کہ جس حالت میں اصل عیسی بن مریم آنے والا نہیں تھا بلکہ اس کا مثیل ا
آنے والا تھا تو یہ کہنا چاہیے تھا کہ مثیل آنے والا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ عام محاورہ ہے
کہ جب
متکلم کا یہ ارادہ ہوتا ہے کہ مہ که مشبہ اور مشبہ بہ میں مما میں مماثلت نام ہے تو مشبہ کا
مشبه به پر حمل کر دیتا ہے تا انطباق کلی ہو جیسے امام بخاری کی نسبت ایک جلسہ میں کہا گیا کہ
دیکھو یہ احمد حنبل آیا ہے الخ اور جیسے کہتے ہیں کہ یہ شیر ہے اور یہ نوشیرواں ہے یہ حاتم ہے یا مثلا
جیسے کوئی کسی کو کہتا ہے کہ تو گدھا ہے یا بندر ہے۔ اور نہیں کہتا کہ تو گدھے کی مانند ہے یا بندر
کی مانند کیونکہ وہ مطلب مماثلت تامہ کا جو اس کے دل میں ہوتا ہے مانند کہنے سے فوت ہو
جاتا ہے اور جس کیفیت کو وہ ادا کرنا چاہتا ہے وہ ان لفظوں سے ادا نہیں ہو سکتی ۔ فتدبر
امت احمد نہاں دارد دو ضد را در وجود می تواند شد مسیحا می تواند شد یهود
زمرہ زیشاں ہمہ بدطینتان را جائے سنگ زمرہ دیگر بجائے انبیا دارد قعود
بعض نہایت سادگی سے کہتے ہیں کہ سلاطین کی کتاب میں جو لکھا ہے کہ ایلیاء جسم کے
سمیت آسمان پر اٹھایا گیا تو پھر کیا مسیح ابن مریم کے اُٹھائے جانے میں کچھ جائے اشکال ہے
تو اُن کو واضح ہو کہ در حقیقت ایلیا بھی خاکی جسم کے ساتھ نہیں اُٹھایا گیا تھا۔ چنانچہ مسیح نے اس
کی وفات کی طرف اشارہ کر دیا جبکہ اس نے یہودیوں کی وہ امید توڑ دی جو وہ اپنی خام خیالی
سے باندھے ہوئے تھے اور کہہ دیا کہ وہ ہرگز نہیں آئے گا۔ اور ظاہر ہے کہ اگر وہ جسم خاکی کے
ساتھ اُٹھایا جاتا تو پھر خاک کی طرف اس کا رجوع کرنا ضروری تھا کیونکہ لکھا ہے کہ خا کی جسم

الله
ازالہ اوہام حصہ دوم
خاک کی طرف ہی عود کرتا ہے مِنْهَا خَلَقْتُكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ کے کیا ایلیا آسمان پر ہی
فوت ہو گا یا كُلَّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ کے سے باہر رہے گا۔ اگر سوچ کر دیکھو تو ایلیا کی چادر گرنے والی
و ہی اس کا وجود تھا جو اس نے چھوڑ دیا اور نیا چولہ پہن لیا۔
کیوں نہیں لوگو تمہیں حق کا خیال دل میں اُٹھتا ہے مرے سو سو اُبال
ابن مریم مر گیا حق کی قسم داخل جنت ہوا وہ محترم
مارتا ہے اُس کو فرقاں سر بسر اس کے مرجانے کی دیتا ہے خبر
وہ نہیں باہر رہا اموات سے ہو گیا ثابت یہ تین آیات سے
کوئی مردوں سے کبھی آیا نہیں یہ تو فرقاں نے بھی بتلا یا نہیں
عهد شد از کردگار بے چگوں غور کن در أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ "
اے عزیز و!! سوچ کر دیکھو ذرا موت سے بچتا کوئی دیکھا بھلا
یہ تو رہنے کا نہیں پیارو مکاں چل بسے سب انبیاء و راستاں
ہاں نہیں پاتا کوئی اس سے نجات یونہی باتیں ہیں بنائیں واہیات
کیوں تمہیں انکار پر اصرار ہے ہے یہ دین یا سیرت کفار ہے
برخلاف نص یہ کیا جوش ہے
سوچ کر دیکھو اگر کچھ ہوش ہے
کیوں بنایا ابن مریم کو خدا
سنت اللہ سے وہ کیوں باہر رہا
کیوں بنایا اس کو باشان کبیر غیب دان و خالق حتی و قدیر
مر گئے سب پر وہ مرنے سے بچا اب تلک آئی نہیں اس پر فنا
ہے وہی اکثر پرندوں کا خدا
اس خدا دانی پر تیرے مرحبا
مولوی صاحب یہی توحید ہے
سچ کہو کس دیو کی تقلید ہے
کیا یہی توحید حق کا راز تھا
جس پہ برسوں سے تمہیں اک ناز تھا
کیا بشر میں ہے خدائی کا نشان الاماں ایسے گماں سے الاماں
ا طه : ۵۶
الرحمن : ۲۷
الانبياء : ٩٦

والد
ازالہ اوہام حصہ دوم
پر اور ہوش پر
ہے تعجب آپ کے اس جوش پر فہم پر اور عقل
کیوں نظر آتا نہیں راہ صواب پڑ گئے کیسے یہ آنکھوں پر حجاب
کیا یہی تعلیم فرقاں ہے بھلا
مومنوں پر کفر کا کرنا گماں
کچھ تو آخر چاہیے خوفِ خدا
ہے یہ کیا ایمانداروں کا نشاں
ہم تو رکھتے ہیں مسلمانوں کا دیں دل سے ہیں خدام ختم المرسلیں
شرک اور بدعت سے ہم بیزار ہیں خاک راہ احمد مختار ہیں
سارے حکموں پر ہمیں ایمان ہے جان و دل اس راہ پر قربان ہے
دے چکے دل اب تنِ خاکی رہا ہے یہی خواہش کہ ہو وہ بھی فدا
تم ہمیں دیتے ہو کافر کا خطاب کیوں نہیں لو گو تمہیں خوف عقاب
سخت شورے اوفتاد اندر زمین رحم کن بر خلق اے جاں آفریں
کچھ نمونہ اپنی قدرت کا دکھا تجھ کو سب قدرت ہے، اے رب الورا
آمین
بعض مبائعین کا ذکر اور نیز اس سلسلہ کے معاونین کا تذکرہ
اور
اسلام کو یورپ اور امریکہ میں پھیلانے کی احسن تجویز
میں رسالہ فتح اسلام میں کسی قدر لکھ آیا ہوں کہ اسلام کے ضعف اور غربت اور
تنہائی کے وقت میں خدائے تعالیٰ نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے تا میں ایسے وقت
میں جو اکثر لوگ عقل کی بد استعمالی سے ضلالت کی راہیں پھیلا رہے ہیں اور روحانی
امور سے رشتہ مناسبت بالکل کھو بیٹھے ہیں اسلامی تعلیم کی روشنی ظاہر کروں ۔ میں

یقیناً جانتا ہوں کہ اب وہ زمانہ آگیا ہے کہ اسلام اپنا اصلی رنگ نکال لائے گا اور اپنا وہ کمال
ظاہر کرے گا جس کی طرف آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله لے میں اشارہ ہے۔ سنت اللہ اسی (۷۶۸
طرح واقع ہے کہ خزائن معارف و دقائق اُسی قدر ظاہر کئے جاتے ہیں جس قدر ان کی
ضرورت پیش آتی ہے۔ سو یہ زمانہ ایک ایسا زمانہ ہے جو اس نے ہزار ہا عقلی مفاسد کو ترقی
دے کر اور بے شمار معقولی شبہات کو بمنصہ ظہور لا کر بالطبع اس بات کا تقاضا کیا ہے کہ ان
اوہام و اعتراضات کے رفع و دفع کے لئے فرقانی حقائق و معارف کا خزانہ کھولا جائے ۔
بے شک یہ بات یقینی طور پر ماننی پڑے گی کہ جس قدر حق کے مقابل پر اب معقول پسندوں
کے دلوں میں اوہام باطلہ پیدا ہوئے ہیں اور عقلی اعتراضات کا ایک طوفان برپا ہوا ہے اس کی
نظیر کسی زمانہ میں پہلے زمانوں میں سے نہیں پائی جاتی ۔ لہذا ابتدا سے اس امر کو بھی کہ ان
اعتراضات کا براہین شافیہ وکافیہ سے بحوالہ آیات فرقان مجید بکلی استیصال کر کے تمام ادیان
باطلہ پر فوقیت اسلام ظاہر کر دی جائے اسی زمانہ پر چھوڑا گیا تھا کیونکہ پیش از ظهور مفاسدان
مفاسد کی اصلاح کا تذکرہ محض بے محل تھا۔ اسی وجہ سے حکیم مطلق نے ان حقائق اور
معارف کو اپنی کلام پاک میں مخفی رکھا اور کسی پر ظاہر نہ کیا جب تک کہ اُن کے اظہار کا ۷۶۹
قت آگیا ۔ ہاں اس وقت کی اس نے پہلے سے اپنی کتاب عزیز میں خبر دے رکھی تھی جو
آیت هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدی ، میں صاف اور کھلے کھلے طور پر مرقوم ہے ۔
سواب وہی وقت ہے اور ہر یک شخص روحانی روشنی کا محتاج ہو رہا ہے سو خدائے تعالیٰ نے
اس روشنی کو دے کر ایک شخص دنیا میں بھیجا وہ کون ہے؟ یہی ہے جو بول رہا ہے ۔ رسالہ
فتح یا اسلام میں یہ امر مفصل طور پر بیان کیا گیا ہے کہ ایسے عظیم الشان کاموں کے ۔ لئے قوم
کے ذی مقدرت لوگوں کی امداد ضروری ہوتی ہے اور اس سے زیادہ اور کون سی سخت
معصیت ہو گی کہ ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ اسلام پر چاروں طرف سے حملے ہو رہے ہیں
ا، الصف : ١٠

·

آج 10 میں سے 10 باقی