ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 15

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

(1) دجال جب گدھے پر سوار ہو گا تو گدھا جس جلدی سے چلے گا اس کی یہ مثال ہے کہ
جیسے بادل اس حالت میں چلتا ہے جبکہ پیچھے اس کے ہوا ہو۔ یہ ایک لطیف اشارہ اس بات کی
طرف ہے کہ دجال کا گدھا کوئی جاندار مخلوق نہیں ہوگا بلکہ وہ کسی ہوائی مادہ کے زور سے چلے گا۔
(۷) زمین اور آسمان دونوں دجال کے فرمانبردار ہوں گے یعنی خدائے تعالیٰ اس کی تدبیر کے
ساتھ تقدیر موافق کر دے گا اور اس کے ہاتھ پر زمین کو اُس کی مرضی کے موافق آباد کرے گا۔
(۸) دجال مشرق کی طرف سے خروج کرے گا یعنی ملک ہند سے کیونکہ یہ ملک زمین حجاز
سے مشرق کی طرف ہے۔ متفق علیہ ۔
(۹) دجال جس ویرانہ پر گزرے گا اُسے کہے گا کہ تو اپنے خزانے باہر نکال ۔ سو وہ تمام
خزانے باہر نکل آئیں گے اور دجال کے پیچھے پیچھے جائیں گے۔ یہ اس بات کی طرف
اشارہ ہے کہ دجال زمین سے بہت فائدہ اٹھائے گا۔ اور اپنی تدبیروں سے زمین کو آباد
۷۳۰) کرے گا اور ویرانے کو خزانے کر کے دکھائے گا پھر آخر باب لد پر قتل کیا جائے گا ۔ لد ان
لوگوں کو کہتے ہیں جو بے جا جھگڑنے والے ہوں ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے
بسر کرنا انہوں نے کہاں سے سیکھ لیا ہے۔ کتاب الہی کی غلط تفسیروں نے انہیں بہت خراب کیا ہے
اور ان کے دلی اور دماغی قومی پر بہت برا اثر ان سے پڑا ہے۔ اس زمانہ میں بلاشبہ کتاب الہی کے
لئے ضروری ہے کہ اس کی ایک نئی اور صیح تفسیر کی جائے کیونکہ حال میں جن تفسیروں کی تعلیم دی
جاتی ہے وہ نہ اخلاقی حالت کو درست کر سکتی ہیں اور نہ ایمانی حالت پر نیک اثر ڈالتی ہیں بلکہ
فطرتی سعادت اور نیک روشی کے مزاحم ہو رہی ہیں۔ کیوں مزاحم ہو رہی ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے
کہ وہ دراصل اپنے اکثر زوائد کی وجہ سے قرآن کریم کی تعلیم نہیں ہے قرآنی تعلیم ایسے لوگوں
کے دلوں سے مٹ گئی ہے کہ گویا قرآن آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔ وہ ایمان جو قرآن نے
سکھلایا تھا اس سے لوگ بے خبر ہیں وہ عرفان جو قرآن نے بخشا تھا اس سے لوگ غافل ہو گئے
ہیں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ قرآن پڑھتے ہیں مگر قرآن اُن کے حلق کے نیچے نہیں اترتا۔ انہیں معنوں سے

کہ جب دجال کے بے جا جھگڑے کمال تک پہنچ جائیں گے تب مسیح موعود ظہور کرے گا اور
اس کے تمام جھگڑوں کا خاتمہ کر دے گا۔
(۱۰) دجال خدا نہیں کہلائے گا بلکہ خدائے تعالیٰ کا قائل ہوگا بلکہ بعض انبیاء کا بھی ۔ مسلم۔
ان دسوں علامتوں میں سے ایک بھاری علامت دجال معہود کی یہ لکھی ہے کہ اُس کا
فتنہ تمام ان فتنوں سے بڑھ کر ہوگا کہ جو ربانی دین کے مٹانے کے لئے ابتدا سے لوگ کرتے
آئے ہیں اور ہم اسی رسالہ میں ثابت کر چکے ہیں کہ یہ علامت عیسائی مشنوں میں بخوبی
ظاہر و ہویدا ہے۔
از انجملہ ایک بڑی بھاری علامت دجال کی اُس کا گدھا ہے جس کے بین الاذنین کا
اندازہ ستر باغ کیا گیا ہے اور ریل کی گاڑیوں کا اکثر اسی کے موافق سلسلہ طولانی ہوتا ہے
اور اس میں بھی کچھ شک نہیں کہ وہ دخان کے زور سے چلتی ہیں جیسے بادل ہوا کے زور سے
تیز حرکت کرتا ہے۔ اس جگہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھلے کھلے طور پر ریل گاڑی کی ۷۳۱)
طرف اشارہ فرمایا ہے چونکہ یہ عیسائی قوم کا ایجاد ہے جن کا امام و مقتدا یہی دجالی گروہ
ہے اس لئے ان گاڑیوں کو دجال کا گدھا قرار دیا گیا ۔ اب اس سے زیادہ اور کیا ثبوت
ہو گا کہ علامات خاصہ دجال کے انہیں لوگوں میں پائے جاتے ہیں ۔ انہیں لوگوں نے مکروں
اور فریبوں کا اپنے وجود پر خاتمہ کر دیا ہے اور دین اسلام کو وہ ضرر پہنچایا ہے جس کی نظیر
دنیا کے ابتدا سے نہیں پائی جاتی اور انہیں لوگوں کے متبعین کے پاس وہ گدھا بھی ہے جو
دخان کے زور سے چلتا ہے جیسے بادل ہوا کے زور سے ۔ اور انہیں لوگوں کے متبعین زمین کو
بفيه حاشیه
کہا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں قرآن آسمان پر اٹھایا جائے گا۔ پھر انہیں حدیثوں میں لکھا ہے کہ پھر
دوبارہ قرآن کو زمین پر لانے والا ایک مرد فارسی الاصل ہوگا جیسا کہ فرمایا ہے لو کان الایمان
معلقا عند الثريا لناله رجل من فارس - یہ حدیث در حقیقت اسی زمانہ کی طرف اشارہ کرتی
ہے جو آیت اِنَّا عَلَى ذَهَابٍ بِهِ لَقْدِرُونَ میں اشارہ بیان کیا گیا ہے۔ منہ

آباد کرتے جاتے ہیں اور جس ملک ویران پر قبضہ کرتے ہیں اس کو کہتے ہیں کہ تو اپنے خزانے
باہر نکال ۔ تب ہزار ہا وجوہ تحصیل مال کی اُسی ملک سے نکال لیتے ہیں۔ زمین کو آباد کر دیتے
ہیں امن کو قائم کر دیتے ہیں لیکن وہ تمام خزائن انہیں کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں اور انہیں کے
ملک کی طرف وہ تمام رف وہ تمام روپیہ کھنچا ہوا چلا جاتا ہے۔ اس بار ۔ اس بات کو کون نہیں جانتا کہ مثلاً ملک ہند کے
خزانے یورپ کی طرف حرکت کر رہے ہیں۔ یورپ کے لوگ آپ ہی ان خزائن کو نکالتے ہیں
۷۳۲ اور پھر اپنے ملک کی طرف روانہ کرتے ہیں ۔
غرض ان تمام احادیث پر عمیق غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس زمانہ کے لئے یہ پیشگوئی فرمائی ہے اور انہی لوگوں کا نام دجال رکھا ہے اور
قرآن کریم میں اگر چہ بتصریح کسی جگہ دجال کے نکلنے کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن کچھ شک نہیں کہ
قرآن کریم نے دخان کا ذکر کر کے اسی کے ضمن میں دجال کو داخل کر دیا ہے اور پھر اس زمانہ کا
بیان بھی قرآن میں ہے کہ جب دنیا میں دخان کے بعد نور اللہ پھیلے گا اور اس نوار نی زمانہ
سے مراد وہی زمانہ ہے کہ جب مسیح موعود کے ظہور کے بعد پھر دنیا نیکی کی طرف رخ کرے گی ۔
کچھ شک نہیں کہ یہ زمانہ جو ہنوز دخانی زمانہ ہے سچائی کی حقیقت کو بہت دور چھوڑ گیا ہے اور
دجالی ظلمت نے دلوں پر ایک سخت اثر ڈالا ہے۔ اور کروڑ ہا مخلوقات شیاطین الانس کے اغوا
سے توحید اور راستی اور ایمان سے باہر ہوگئی ہے۔ اب اگر فرض کیا جائے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس دجال کی جو عیسائی پادریوں کا گروہ ہے خبر نہیں دی جس کی نظیر دنیا کی ابتدا سے
۷۳۳) آج تک نہیں پائی جاتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات کشفیہ پر سخت اعتراض ہوگا کہ
ایسا بڑا فتنہ جو اُن کی اُمت کے لئے درپیش تھا جس میں نہ ستر ہزار بلکہ ستر لاکھ سے زیادہ
متفرق ملکوں میں لوگ دین اسلام سے انحراف کر چکے ہیں اس کی آنحضرت نے خبر نہیں دی
لیکن اگر جیسا کہ شرط انصاف ہے ہم تسلیم کر لیں کہ آنجناب نے اس دجال کی خبر دی ہے۔ اور

اس کے گدھے کی بھی خبر دی ہے جو خشکی اور تری دونوں کو چیرتا ہوا دور دور ملکوں تک انہیں
پہنچاتا ہے اور اُن کے یک چشم ہونے سے بھی اطلاع بخشی ہے اور اُن کی بہشت اور دوزخ اور
روٹیوں کے پہاڑ اور خزانوں سے بھی مطلع فرمایا ہے۔ تو پھر ان حدیثوں کے سوا جو دجال کے
حق میں ہیں اور کون سی حدیثیں ہمارے پاس ہیں جو اس دعوی کی تائید میں ہم پیش کریں ۔
اور اگر ہم موجودہ حدیثوں کو ان پر وارد نہ کریں بلکہ وہمی اور فرضی طور پر کوئی اور دجال اپنے
دل میں تراش رکھیں جو کسی اور زمانہ میں ظاہر ہوگا تو پھر ان کے لئے حدیثیں کہاں سے
لاویں۔ اور ظاہر ہے کہ موجود کو چھوڑ کر وہم اور خیال کی طرف دوڑ نا بلا شبہ حق پوشی ہے
کیونکہ جو موجود ہو گیا ہے اور جس کو ہم نے بچشم خود دیکھ لیا ہے اور اس کے بے مثل فتنوں کو ۷۳۴)
مشاہدہ کر لیا ہے اور تمام پیشگوئیوں کا اس کو مصداق بھی سمجھ لیا ہے۔ اگر پھر بھی ہم اس کو ان
پیشگوئیوں کا حقیقی مورد نہ ٹھہر اویں تو گویا ہماری یہ مرضی نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی کوئی پیشگوئی پوری ہو حالانکہ سلف صالح کا یہ طریق تھا کہ اس بات پر سخت حریص تھے
کہ پیشگوئی پوری ہو جائے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کی نسبت کہ
حرم کعبہ میں ایک مینڈھا ذبح کیا جائے گا وہ لوگ مینڈھے کے ذبح ہونے کے منتظر نہ
رہے بلکہ جب حضرت عبد اللہ ابن زبیر شہید ہوئے تو انہوں نے یقیناً سمجھ لیا کہ یہی
مینڈھا ہے حالانکہ حدیث میں انسان کا نام نہیں وہاں تو صاف مینڈھا لکھا ہے اور اس
پیشگوئی کے متعلق بھی جو بخاری اور مسلم میں درج ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
بیویوں میں سے پہلے وہ فوت ہوگی جس کے لمبے ہاتھ ہوں گے انہوں نے زینب کی
وفات کے وقت یقین کر لیا کہ پیشگوئی پوری ہوگئی حالانکہ یہ بات اجماعی طور پر تسلیم ہو
چکی تھی کہ سودہ کے لمبے ہاتھ ہیں وہی پہلے فوت ہوگی ۔ اُن بزرگوں نے جب دیکھا کہ
پیشگوئی کے الفاظ کو حقیقت پر حمل کرنے سے پیشگوئی ہی ہاتھ سے جاتی ہے تو لمبے ہاتھوں ﴿۷۳۵)
سے ایثار اور صدقہ کی صفت مراد لے لی لیکن ہمارے زمانہ کے علماء کو اس بات سے

شرم آتی ہے کہ باوجود قرائن قویہ کے بھی کسی حدیث کے ظاہری معنے کو چھوڑ سکیں اور قرآن
اور حدیث کو باہم تطبیق دے کر ابن مریم سے روحانی طور پر ابن مریم کا مصداق مراد لے
لیں اور دجال یک چشم سے روحانی یک چشمی کی تعبیر کر لیں اور قرآن کے انکار سے اپنے
تیں بچالیں ۔ نہیں سوچتے کہ ابن مریم یا یک چشم کا لفظ بھی اُسی پاک منہ سے نکلا ہے
جس سے لمبے ہاتھ کا لفظ نکلا تھا بلکہ لمبے ہاتھ کے حقیقی اور ظاہری معنے مراد ہونے پر تو
تصدیق نبوی بھی ہو چکی تھی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو ہی سرکنڈہ کے
ساتھ ہاتھ ناپے گئے تھے اور سودہ کے ہاتھ سب سے لمبے نکلے تھے اور یہی قرار پایا تھا کہ
سب سے پہلے سودہ فوت ہوگی کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھوں کے ناپتے
بھی منع نہیں فرمایا تھا جس سے اجماعی اعی طور طور پر پر سودہ سودہؓ کی کی وفات وفات تمام بیویوں سے پہلے
یقین کی گئی لیکن آخر کا ر ظاہری معنے صحیح نہ نکلے جس سے ثابت ہوا کہ اس پیشگوئی کی اصل
۷۳۶) حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی معلوم نہیں تھی ۔
☆
دیگر
پر
اگر حال کے علماء ذرا سوچیں اور تواریخ کے صفحہ صفحہ پر نظر ڈالیں اور آدم کے وقت
سے آج تک جو قریب چھ ہزار برس کے گذرا ہے جس قدر دین حق کے مقابلہ پر فتنہ اندازیاں
ہوئی ہیں اُن کا حال کی فتنہ اندازیوں اور کوششوں سے موازنہ کریں تو خود انہیں اقرار
کرنا پڑے گا جو باطل کو حق کے ساتھ ملانے کے لئے جس قدر منصوبے اس عیسائی قوم سے
ظہور میں آئے اور آرہے ہیں اس کا کروڑم حصہ بھی کسی دوسری قوم سے ہرگز ظہور میں
نہیں آیا اگر چہ ناحق کے خون کرنے والے ، کتابوں کے جلانے والے ، راستبازوں کو
قید کرنے والے بہت گذرے ہیں مگر اُن کے فتنے دلوں کو تہ و بالا کرنے والے نہیں تھے
بلکہ مومن لوگ دکھ اُٹھا کر اور بھی زیادہ استقامت میں ترقی کرتے تھے لیکن ان لوگوں کا
فتنہ دلوں پر ہاتھ ڈالنے والا اور ایمان کو شبہات سے نا پاک کرنے والا ہے جو اعتقادوں
کے بگاڑنے کے لئے زہر ہلاہل کا اثر رکھتا ہے ۔ خیال کرنے کا مقام ہے کہ جس قوم نے
حی سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ہاتھوں کو ناپتے دیکھ کر “ ہونا چاہیے۔(ناشر )

چھ کروڑ کتاب وساوس اور شبہات کے پھیلانے کے لئے اب تک تقسیم کر دی اور آئندہ بھی ﴿۷۳۷
بڑی سرگرمی سے یہ کارروائی جاری ہے۔ اس قوم کے مقابل پر کس زمانہ میں کوئی نظیر مل سکتی
ہے بلکہ چھ ہزار برس کی مدت پر نظر ڈالنے سے کوئی نظیر پیدا نہیں ہوئی تو پھر کیا ابھی تک
منشائے حدیث کے موافق ثابہ ے موافق ثابت نہیں ہوا کہ ان لوگوں کی فتنہ اندازی بے مثل و مانند ہے۔
زمانہ نے آخر کار جس فتنہ عظیمہ کو ظاہر کیا وہ یہی فتنہ ہے جس نے لاکھوں مسلمانوں کو گر جاؤں
میں بٹھا دیا۔ کروڑ ہا کتا بیں ردا اسلام میں تالیف ہو گئیں ۔ سو اس موجودہ فتنہ کو كَان لَّمْ
یکن سمجھنا انہیں مولویوں کا کام ہے جن کے دل میں ہرگز یہ خیال نہیں کہ اپنی زندگی میں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہوتی دیکھ لیں۔
بعض نافہم مولوی بطور جرح یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ مسیح ابن مریم کی یہ علامت لکھی
ہے کہ دجال معہود کو وہ قتل کرے گا اور تمام اہل کتاب اس پر ایمان لے آویں گے اور اس
خیال کی تائید میں یہ آیت پیش کرتے ہیں وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتُبِ إِلَّا لَيُؤْ مِنَنَّ بِهِ قَبْلَ
موتہ میں کہتا ہوں کہ اگر اس آیت کے یہی معنے ہیں کہ مسیح کے نزول کے وقت تمام
اہل کتاب ایمان لے آئیں گے تو پھر ہم ہر گز نہیں کہہ سکتے کہ دجال کفر کی حالت میں ﴿۳۸﴾
ہی قتل کیا جائے گا ۔ ماسوا اس کے مسلم کی حدیث میں صاف لکھا ہے کہ دجال کے
ساتھ ستر ہزار اہل کتاب شامل ہو جائیں گے اور اکثر کی اُن میں سے کفر پر موت ہوگی
اور مسیح کی وفات کے بعد بھی اکثر لوگ کافر اور بے دین باقی رہ جائیں گے جن پر
قیامت آئے گی اور قرآن کریم بھی صریح اور صاف طور پر اس پر شہادت دیتا ہے
کیونکہ وہ فرماتا ہے ۔ يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ
كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ۔
یعنی میں تیرے متبعین کو تیرے منکرین پر یعنی یہود پر قیامت تک غلبہ دوں گا ۔
پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ قیامت کے دن تک یہود کی نسل تھوڑی بہت
ا النساء : ١٦٠ ال عمران : ۵۶

باقی رہ جائے گی اور پھر فرماتا ہے فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ
یعنی ہم نے یہود اور نصاریٰ میں قیامت کے دن تک عداوت اور بغض ڈال دیا ہے ۔
اس آیت سے بھی صاف طور پر ثابت ہے کہ یہودی قیامت کے دن تک رہیں گے کیونکہ
اگر وہ پہلے ہی حضرت عیسیٰ پر ایمان لے آئیں گے تو پھر سلسلہ عداوت اور بغض کا قیامت تک
۷۳۹ کیوں کر ممتد ہوگا۔ لہذا مانا پڑا کہ ایسا خیال کہ حضرت مسیح کے نزول کی یہ علامت ہے کہ تمام
اہل کتاب اُس پر ایمان لے آئیں گے صریح نص قرآن اور حدیث سے مخالف ہے۔
خلاصه فیصله
ہمارا دعویٰ جو الہام الہی کی رو سے پیدا ہوا اور قرآن کریم کی شہادتوں سے چپکا اور
احادیث صحیحہ کی مسلسل تائیدوں سے ہر یک دیکھنے والی آنکھ کو نظر آنے لگا وہ یہ ہے جو
حضرت مسیح عیسی بن مریم رسول اللہ جن پر انجیل نازل ہوئی تھی وہ اس عالم سفلی سے
انتقال کر گئے اور اس جہانِ فانی کو چھوڑ کر جہان جاودانی کے لوگوں میں جاملے ۔ اور اس
جسد عنصری کے خواص اور لوازم کو ترک کر کے ان خواص اور لوازم سے متمتع ہو گئے جو
صرف اُن لوگوں کو ملتے ہیں جو فوت ہو جاتے ہیں ۔ اور ان لذات سے بہرہ یاب ہو گئے
جو محض اُن لوگوں کو دی جاتی ہیں جو موت کے پُل سے گذر کر محبوب حقیقی کو جا ملتے ہیں اور
۷۴۰) کچھ شک نہیں کہ جو شخص اس عالم کے لوگوں کو چھوڑتا ہے اور عالم ثانی کے لوگوں سے جاملتا
ہے اور اس عالم کے لوازم اور خواص چھوڑتا ہے اور عالم ثانی کے لوازم اور خواص قبول
کر لیتا ہے اور اس عالم کی لذات قطعاً چھوڑتا ہے اور عالم ثانی کے لذات پالیتا ہے اور
اس عالم کے مؤثرات ارضی و سماوی چھوڑتا ہے اور عالم ثانی کی غیر متبدل زندگی حاصل
کرتا ہے اور اس عالم سے بکلی گم اور نا پدید ہو جاتا ہے اور اُس عالم میں ظہور فرما ہوتا ہے
ا المائدة : ۱۵

وہی ہے جس کو دوسرے لفظوں میں کہتے ہیں کہ مر گیا۔ اور اس بات میں کچھ بھی شبہ نہیں کہ
یہ تبدیلی جو بہ تغیر الفاظ موت کے نام سے موسوم ہے۔ حضرت مسیح کی دنیوی زندگی پر وارد
ہو چکی ہے اور اس تبدیلی کے ضروری لوازم میں وہ اپنے اُن دوسرے بھائیوں سے کسی بات
میں کم نہیں ہیں جو دنیا و مافیہا کو چھوڑ گئے ۔ اس عالم کے لوگ جو مرنے کے بعد اُس جگہ
پہنچتے ہیں اُن کی یہ علامات خاصہ ہیں کہ وہ نہ سوتے ہیں اور نہ اس عالم کی روٹی کھاتے ہیں
اور نہ پانی پیتے ہیں اور نہ وہ بیمار ہوتے ہیں نہ انہیں پاخانہ اور پیشاب کی ضرورت ہوتی ہے
نہ بالوں اور ناخنوں کے کٹانے کی انہیں حاجت پڑتی ہے اور نہ روشنی کے لئے وہ سورج اور ﴿۷﴾
چاند کے محتاج ہوتے ہیں اور نہ اُن پر زمانہ اثر کرتا ہے اور نہ ہوا کے ذریعہ سے وہ دم لیتے ہیں
اور نہ کسی روشنی کے ذریعہ سے وہ دیکھتے ہیں۔ ایسا ہی وہ ہوا کے ذریعہ سے سنتے بھی نہیں اور
نہ سونگھتے ہیں اور نہ توالد تناسل پر قادر ہوتے ہیں۔ غرض ایک پورا انقلاب اُن کی ہستی پر وارد
ہو جاتا ہے جس کا نام موت رکھا گیا ہے۔ اُن کو جسم تو دیا جاتا ہے مگر وہ جسم اس عالم کے خواص
اور لوازم نہیں رکھتا ۔ ہاں وہ بہشت میں کھاتے پیتے بھی ہیں مگر وہ اس عالم کا طعام اور شراب
نہیں جس کا جسم عنصری محتاج ہے بلکہ وہ ایسی نعمتیں ہیں جو نہ آنکھوں نے دیکھیں اور نہ
کانوں نے سنیں اور نہ دلوں میں کبھی گزریں۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر حضرت مسیح مرے
نہیں اور اسی دنیوی زندگی کے ساتھ کسی آسمان پر بیٹھے ہیں تو کیا تمام لوازم جسم خاکی کے
ان میں خصوصیت کے ساتھ موجود ہیں جو دوسروں میں نہیں پائے جاتے ۔ کیا وہ کبھی
سوتے اور کبھی جاگتے ہیں اور کبھی اُٹھتے اور کبھی بیٹھتے ہیں اور کبھی دنیوی شراب اور طعام کو
کھاتے پیتے ہیں اور کیا وہ اوقات ضروریہ میں پاخانہ پھرتے اور پیشاب بھی کرتے ہیں ﴿۷۴۲
اور کیا وہ ضرورتوں کے وقت ناخنوں کو کٹاتے اور بالوں کو منڈواتے یا قصر شعر کراتے ہیں ۔
کیا اُن کے لیٹنے کے لئے کوئی چار پائی اور کوئی بستر بھی ہے۔ کیا وہ ہوا کے ساتھ دم لیتے

اور ہوا کے ذریعہ سے سونگھتے اور ہوا ہی کے ذریعہ سے سنتے اور روشنی کے ذریعہ سے
دیکھتے ہیں ۔ اور کیا وہ زمانہ کے اثر سے اب بڑھے ہو گئے ہیں ؟ تو بلا شبہ اس کا جواب
یہی دیا جائے گا کہ دنیوی ہستی کے لوازم اور خواص اُن میں باقی نہیں رہے بلکہ وہ ہر یک
حالت میں اُن لوگوں کے ہمرنگ ہیں جو اس دنیا کو فوت ہونے کی وجہ سے چھوڑ گئے ہیں
اور نہ صرف ہمرنگ بلکہ اس فوت شدہ جماعت میں داخل ہیں ۔ سو اس جواب سے تو اُن
کی موت ہی ثابت ہوتی ہے۔ کیونکہ جبکہ انہوں نے فوت شدہ لوگوں کی طرح عالم ثانی
کی زندگی کے تمام لوازم اختیار کر لئے جو فوت شدہ لوگوں کی علامات میں سے ہیں اور نہ
صرف اختیار ہی کئے بلکہ اس جماعت میں جا ملے اور فرمان ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ کا
قبول کر کے فَادْخُلِي فِي عِبْدِي " کا مصداق ہو گئے ۔ تو اب بھی اگر اُن کو فوت
۷۴۳ شدہ نہ کہا جائے تو اور کیا کہا جاوے۔ ظاہر ہے کہ عالم دو ہی ہیں ۔
ایک یہ دنیا کا عالم ۔ جب تک انسان اس عالم میں ہوتا ہے اور اس عالم کے لوازم
جیسے کھانا پینا پہننا دم لینا جاگنا سونا اور بدنی نشو و نما یا تحلیل کی وجہ سے معرض تغیر میں
ہونا اس کے شامل حال ہوتے ہیں اُس وقت تک اُس کو زندہ کہا جاتا ہے اور جب یہ
لوازم بکلی اس سے دور ہو جاتے ہیں تب سب بول اُٹھتے ہیں کہ مر گیا اور پھر بمجرد موت
کے عالم ثانی کے لوازم اُس میں پیدا ہو جاتے ہیں بلکہ حق تو یہ ہے کہ جس جماعت میں
انسان داخل ہوتا ہے اسی جماعت کے حالات پر اس کے حالات کا قیاس کیا جاتا ہے جو
شخص اس دنیا کے لوگوں میں داخل ہے وہ اسی دنیا میں سے سمجھا جائے گا اور جو شخص
اس دنیا کو چھوڑ گیا اور عالم ثانی کی جماعت میں جاملا وہ اسی جماعت میں سے خیال
کیا جائے گا ۔ اب دیکھ لینا چاہیے کہ مسیح کس جماعت میں داخل ہے جس جماعت
میں داخل ہو گا اسی جماعت کے احکام اس پر وارد ہوں گے ۔ خدائے تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے کہ کوئی شخص فون شخص فوت شدہ جماعت میں بغیر فوت ہونے کے داخل نہیں ہو سکتا
ا الفجر : ٢٩
الفجر : ٣٠
ش

لیکن یہ بات صحیح بخاری سے بھی معلوم ہو چکی ہے کہ مسیح ابن مریم فوت شدہ جماعت میں ۷۴۴
داخل ہے اور یحییٰ بن زکریا کے ساتھ دوسرے آسمان میں موجود ہے۔ اور خدائے تعالیٰ یہ
بھی فرماتا ہے کہ کوئی شخص میری طرف بغیر مرنے کے آ نہیں سکتا لیکن کچھ شک نہیں کہ
مسیح اس کی طرف اٹھایا گیا سو وہ ضرور مر گیا ۔ خدائے تعالیٰ نے اپنی پاک کلام میں اس کو
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى ل سے پکارا ہے۔ سولفظ متوفی جن عام معنوں سے تمام
قرآن اور حدیثوں میں مستعمل ہے وہ یہی ہے کہ روح کو قبض کرنا اور جسم کو معطل چھوڑ دینا یہ
بڑے تعصب کی بات ہے کہ تمام جہان کے لئے تو توفی کے یہی معنے روح قبض کرنے کے
ہوں لیکن مسیح ابن مریم کے لئے جسم قبض کرنے کے معنے لئے جاویں۔ کیا ہم خاص عیسی کے
لئے کوئی نئی لغت بنا سکتے ہیں جو کبھی اللہ اور رسول کے کلام میں مستعمل نہیں ہوئی اور نہ
عرب کے شعراء اور زبان دان کبھی اس کو استعمال میں لائے ۔ پھر جس حالت میں توفی
کے یہی شائع متعارفہ معنے ہیں کہ روح قبض کی جائے خواہ بطور ناقص یا بطور تام تو پھر
رفع سے رفع جسد کیوں مراد لیا جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ جس چیز پر قبضہ کیا جائے گا رفع بھی
اُسی کا ہو گا ۔ نہ یہ کہ قبض تو روح کا ہوا اور جسم کا رفع کیا جائے ۔ غرض برخلاف اس متبادر اور ۷۴۵
مسلسل معنوں کے جو قرآن شریف سے توفی کے لفظ کی نسبت اوّل سے آخر تک سمجھے
جاتے ہیں ایک نئے معنے اپنی طرف سے گھڑنا یہی تو الحاد اور تحریف ہے۔ خدائے تعالیٰ
مسلمانوں کو اس سے بچاوے اگر یہ کہا جاوے کہ توفی کے معنے تفسیروں میں کئی طور سے
کئے گئے ۔ تو میں کہتا ہوں کہ وہ مختلف اور متضاد اقوال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان سے
نہیں لئے گئے ورنہ ممکن نہ تھا کہ وہ بیان جو چشمہ وحی سے نکلا ہے اس میں اختلاف اور تناقض
راه پاسکتا بلکہ وہ مفسرین کے صرف اپنے اپنے بیانات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کبھی
اُن کا کسی خاص معنے پر اجماع نہیں ہوا۔ اگر ان میں سے کسی کو وہ بصیرت دی جاتی جو اس
ال عمران : ۵۶

عاجز کو دی گئی تو ضرور اسی ایک بات پر ان کا اجماع ہو جا تا لیکن خدائے تعالیٰ نے اس قطعی
اور یقینی علم سے اُن کو محروم رکھاتا اپنے ایک بندہ کو کامل طور پر یہ علم دے کر آدم صفی اللہ کی
طرح اس کی علمی فضیلت کا ایک نشان ظاہر کرے۔
۷۴۶ اگر یہ کہا جائے کہ اکثر مفسرین مسیح ابن مریم کی موت کے تو قائل ہیں لیکن یہ بھی تو
کہتے ہیں کہ بعد اس کے زندہ ہو گئے ۔ اس کے جواب میں میں کہتا ہوں کہ جن بزرگوں کو
مسیح ابن مریم کے فوت ہونے کے بعد اُس کے زندہ ہو جانے کا اعتقاد ہے وہ ہرگز اس
بات کے قائل نہیں کہ مسیح کو مرنے کے بعد دنیوی زندگی ملی تھی بلکہ وہ خود مانتے ہیں کہ مسیح کو
مرنے کے بعد ایسی زندگی ملی تھی جو دنیوی زندگی سے بالکل مبائن اور مغائر اور عالم ثانی کی
زندگی کے قسم میں سے تھی اور اس زندگی کے قسم میں سے تھی جو فوت کے بعد حضرت یحییٰ کو
ملی ، حضرت ادریس کو ملی ، حضرت یوسف کو ملی ، حضرت ابراہیم کو ملی ، حضرت موسیٰ کو ملی ،
حضرت آدم کو ملی ، اور جو سب سے زیادہ تر ہمارے سید و مولی نبی عربی ہاشمی امی کو ملی
صلى الله عليه وعلى اله و اخوانه اجمعين۔
اور اگر کوئی کہے کہ نہیں صاحب وہ زندگی جو مسیح کو مرنے کے بعد ملی وہ حقیقت میں
دنیوی زندگی تھی تو ایسے قائل کو اس بات کا مان لینا لازم ہوگا کہ مسیح میں دنیوی زندگی کے
لوازم موجود ہیں اور وہ اس عالم کے زندوں کی طرح ہوا کے ذریعہ سے دم لیتا ہے اور
ہوا کے ذریعہ سے سونگھتا اور ہوا کے ذریعہ سے آوازیں سنتا اور کھاتا پیتا اور تمام
۷۴۷ مکروہات ، پیشاب اور پاخانہ وغیرہ کے اس کو لگے ہوئے ہیں لیکن قرآن شریف تو ان
سب کی اُس کی ذات سے نفی کرتا ہے اور حدیثیں صاف اور بلند آواز سے کہہ رہی ہیں
کہ مسیح کی زندگی تمام گذشتہ اور فوت شدہ نبیوں کی زندگی سے بالکل ہم رنگ ہے ۔
چنانچہ معراج کی حدیث بھی اسی پر دلالت کرتی ہے اور عیسائی لوگ بھی باوجود اس کے

کہ ان کو مسیح کے فوت ہونے کے بعد زندہ اُٹھائے جانے پر بڑا اصرار ہے ہرگز یہ دعوی نہیں
کرتے کہ وہ آسمانوں میں دنیوی زندگی سے عمر بسر کرتے ہیں بلکہ محض موسیٰ اور داؤد اور دوسرے
نبیوں کی زندگی کی مانند مسیح کی زندگی خیال کرتے ہیں کیونکہ مسیح کو خود اس بات کا اقرار ہے۔
اس جگہ یہ بھی ظاہر رہے کہ توفی کے معنے وفات دینے کے صرف اجتہادی طور پر ہم نے
معلوم نہیں کئے بلکہ مشکوۃ کے باب الحشر میں بخاری اور مسلم کی حدیث جوابن عباس سے
ہے صریح اور صاف طور پر اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کی یہی
تفسیر فرماتے ہیں کہ در حقیقت اس سے وفات ہی مراد ہے بلکہ اسی حدیث سے یہ بھی ثابت
ہوتا ہے کہ یہ سوال حضرت مسیح سے عالم برزخ میں اُن کی وفات کے بعد کیا گیا تھا نہ یہ کہ (۷۴۸)
قیامت میں کیا جائے گا۔ پس جس آیت کی تفسیر کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہی کھول
دیا پھر اگر کوئی تفسیر نبوی کو بھی سن کر شک میں رہے تو اس کے ایمان اور اسلام پر اگر افسوس اور
تعجب نہ کریں تو اور کیا کریں۔ دیکھو اس حدیث کو امام بخاری انہیں معنوں کی طرف اشارہ
کرنے کی غرض سے اپنی صحیح کی کتاب التفسیر میں لایا ہے۔ دیکھو صفحہ ۶۶۵ بخاری۔
بعض صاحب ان سب دلائل شافیہ کو سن کر حضرت مسیح کی وفات کے قائل تو ہو جاتے
ہیں مگر پھر وہ دوبارہ یہ و ہم پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالی اس بات پر قادر ہے کہ ان کو زندہ
کر کے پھر قبر میں سے اُٹھاوے ۔ ہم اس وہم کے جواب میں کئی دفعہ بیان کر چکے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میں و اور احادیث صحیحہ میں وعدہ کر چکا ہے کہ جو شخص ایک دفعہ مر چکا اور
واقعی موت جو اس کے لئے مقدر تھی اس پر وارد ہو چکی پھر دوبارہ دنیا میں نہیں بھیجا جائے
گا اور نہ دنیا میں دو موتیں اُس پر وارد کی جائیں گی ۔ اس جواب کے سننے کے بعد پھر وہ
ایک اور و ہم پیش کرتے ہیں کہ قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے کہ بعض مردے زندہ ہو گئے
جیسے وہ مردہ جس کا خون بنی اسرائیل نے چھپا لیا تھا جس کا ذکر اس آیت میں ہے وَاذْ ۷۴۹﴾
قَتَلْتُمْ نَفْسًا فَاذْرَعْتُمْ فِيهَا وَاللهُ مُخْرِجٌ مَّا كُنْتُمْ تَكْتُمُونَ !
البقرة : ٧٣

·

آج 10 میں سے 10 باقی