ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 26
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس جگہ اخویم مولوی مردان علی صاحب صدر محاسب دفتر سر کار نظام حیدر آباد دکن بھی ذکر کے
لائق ہیں ۔ مولوی صاحب موصوف نے درخواست کی ہے کہ میرا نام سلسلہ بیعت کنندوں میں داخل
کیا جاوے۔ چنانچہ داخل کیا گیا۔ اُن کی تحریرات سے نہایت محبت و اخلاص پایا جاتا ہے۔ وہ لکھتے
ہیں کہ میں نے سچے دل سے پانچ برس اپنی عمر میں سے آپ کے نام لگا دئے ہیں۔ خدا تعالیٰ میری
عمر میں سے کاٹ کر آپ کی عمر میں شامل کر دے سو خدا تعالیٰ اس ایثار کی جزا ان کو یہ بخشے کہ اُن کی
عمر دراز کرے۔ انہوں نے اور اخویم مولوی ظہور علی صاحب اور مولوی غضنفر علی صاحب نے نہایت
اخلاص سے دس دس روپیہ ماہواری چندہ دینا قبول کیا ہے اور بہتر روپیہ امداد کے لئے بھیجے ہیں۔
جزاهم الله خير الجزا۔ والصلوة والسلام على نبينا ومولانا محمد واله واصحابه
وجميع عباد الله الصالحين۔
راق
خاکسار غلام احمد از لودھیا نه محله اقبال گنج
له
یہ ثابت کر چکے ہیں کہ توفی کا لفظ عموما محاورہ کی رُو سے یہی معنے رکھتا ہے کہ روح کا قبض کرنا لیکن
جسم کا قبض کرنا قرآن کریم کے کسی لفظ سے ثابت نہیں ہوتا ۔ پس جب کہ توفی کا لفظ صرف روح
کی قبض کرنے میں محدود ہوا تو مسیح ابن مریم کا جسم آسمان کی طرف اُٹھایا جانا قرآن کریم کے کسی
لفظ سے ثابت نہ ہو سکا۔ ظاہر ہے کہ جس چیز کو اللہ تعالی قبض کرتا ہے اٹھاتا بھی اُسی کو ہے اور یہ
وعدہ بھی قرآن کریم میں ہو چکا ہے کہ لاشیں قبروں میں سے بروز حشر اٹھیں گی ۔ اس صورت میں
اگر فرض محال کے طور پر مسیح ابن مریم قبر میں سے اٹھے تو پھر نزول غلط ٹھہرے گا۔
بعض کہتے ہیں کیا یہ ممکن نہیں کہ مسیح سونے کی حالت میں اٹھایا گیا ہو اور پھر آخری زمانہ میں
آسمان پر جاگ اٹھے اور زمین پر نازل ہو مگر یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ جسم کا اٹھایا جانا قرآن کریم سے
ہرگز ثابت نہیں ہوتا ۔ تو فی صرف روح کے قبض کرنے کو کہتے ہیں خواہ بحالت نوم قبض ہو یا بحالت
موت پس جو چیز قبض کی جائے وہی اٹھائی جائے گی۔ اور یہ ہم ثابت کر آئے ہیں کہ مسیح کی توفی
یعنی مسیح کی روح کا قبض کرنا بطور موت کے تھا نہ بطور خواب کے۔ اور صحیح بخاری میں جو بعد
کتاب اللہ اصح الکتب ہے تفسیر کے محل میں انی متوفیک کے معنے انی ممیتک لکھے ہیں۔
پس جبکہ قرآن شریف اور احادیث صحیحہ سے صرف حضرت مسیح کی روح کا اٹھایا جانا ثابت ہوتا
ہے تو حال کے اکثر علماء کی حالت پر رونا آتا ہے کہ وہ کیوں اللہ اور رسول کے فرمودہ سے تجاوز
کر کے اپنی طرف سے بلا دلیل مسیح کے جسم کا آسمان کی طرف اٹھایا جانا تجویز کرتے ہیں ۔ کیا
قرآن اور حدیث کا بالاتفاق صیح ابن مریم کی موت پر گواہی دینا تسلی بخش نہیں ہے۔ افسوس کہ یہ
لوگ ذرہ خیال نہیں کرتے کہ وہ حدیثیں جو نزول مسیح کے بارہ میں آئی ہیں اگر اُن کے یہی معنے
کئے جائیں کہ مسیح ابن مریم زندہ ہے اور در حقیقت وہی آسمان سے اتر آئے گا۔ تو اس صورت
میں ان حدیثوں کا قرآن کریم اور ان دوسری حدیثوں سے تعارض واقع ہوگا جن کی رو سے مسیح
ابن مریم کا فوت ہو جانا یقینی طور پر ثابت ہو چکا ہے۔ آخر کتاب اللہ کی مخالفت کی وجہ سے وہ
حدیثیں رڈ کے لائق ٹھہریں گی۔ پھر کیوں نزول کے ایسے معنے نہیں کرتے جو کتاب اللہ کے
مخالف و مغائر نہ ہوں اور نہ دوسری صحیح حدیثوں سے مغائرت رکھیں ۔ حضرت مسیح علیہ السلام
نے آیت فلما توفیتنی میں صاف صاف اپنا اظہار دے دیا ہے کہ میں ہمیشہ کے لئے دنیا سے
اٹھایا گیا کیونکہ ان کا یہ کہنا کہ جب مجھے وفات دی گئی تو پھر اے میرے رب میرے بعد تو میری
اُمت کا نگہبان تھا۔ صاف شہادت دے رہا ہے کہ وہ دنیا سے ہمیشہ کے لئے وفات پا گئے ۔
کیونکہ اگر ان کا دنیا میں پھر آنا مقدر ہوتا تو وہ ضرور ان دونوں واقعات کا ذکر کرتے اور نزول کے
بعد کی تبلیغ کا بھی بیان فرماتے نہ یہ کہ صرف اپنی وفات کا ذکر کر کے پھر بعد اپنے خدا تعالیٰ کو
قیامت تک نگہبان ٹھہراتے ۔ فتدبر ۔
اشتہار
نورالابصار صداقت آثار عیسائی صاحبوں کی ہدایت کے لئے
يا ايها المتنصرون ما كان عيسى الا عبد من عباد الله قد مات ودخل في الموتى فلا تحسبوه حيًّا بل هو |
ميت ولا تعبدوا ميتا وانتم تعلمون - اے حضرات عیسائی صاحبان ؛ آپ لوگ اگر غور سے اس کتاب ازالہ اوہام کو پڑھیں
گے تو آپ پر نہایت واضح دلائل کے ساتھ کھل جائے گا کہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام اب زندہ موجود نہیں ہیں بلکہ وہ فوت ہو
چکے اور اپنے فوت شدہ بزرگوں میں جاملے۔ ہاں وہ روحانی زندگی جوابراہیم کوملی ، اسحاق کو ملی۔ یعقوب کو ملی ۔ اسمعیل کو ملی اور بلحاظ
رفع سب سے بڑھ کر ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کوملی ۔ وہی زندگی بلا تفاوت حضرت عیسیٰ کو بھی ملی۔ اس بات
۹۴۷ پر بائبل سے کوئی دلیل نہیں ملتی کہ مسح ابن مریم کو کوئی انوکھی زندگی ملی۔ بلکہ اس زندگی کے لوازم میں تمام انبیاء شریک مساوی ہیں۔
ہاں باعتبار رفع کے اقرب الی اللہ مقام ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ سوالے حضرات عیسائی صاحبان ! آپ لوگ
اب ناحق کی ضد نہ کریں۔ مسیح ایک عاجز بندہ تھا جو فوت ہو گیا اور فوت شدہ لوگوں میں جا ملا۔ آپ لوگوں کے لئے یہی بہتر
ہے کہ خدا تعالیٰ سے ڈریں اور ایک عاجز مخلوق کو خدا کہہ کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں آپ لوگ ذرہ سوچیں کہ مسیح اس
دوسرے عالم میں اوروں سے کس بات میں زیادہ ہے۔ کیا انجیل اس بات کی گواہی نہیں دیتی کہ ابراہیم زندہ ہے؟ بلکہ
لعاذر بھی؟ پھر مسیح لعاذر سے اپنی زندگی میں کس بات میں زیادہ ہے۔ اگر آپ لوگ تحقیق سے نوشتوں کو دیکھیں تو آپ کو
اقرار کرنا پڑے گا کہ کسی بات میں زیادہ نہیں ۔ اگر آپ لوگ اس بارہ میں میرے ساتھ بحث کرنا چاہیں تو مجھے اس ذات کی
قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اس بحث میں مغلوب ہونے کی حالت میں حتی الوسع اپنے ہر یک تاوان کو
جو آپ لوگ تجویز کریں دینے کو طیار ہوں بلکہ اپنی جان بھی اس راہ میں فدا کرنے کو حاضر ہوں ۔ خدا وند کریم نے میرے پر
۹۴۸ کھول دیا ہے کہ در حقیقت عیسی بن مریم فوت ہو گیا اور اب فوت شدہ نبیوں کی جماعت میں داخل ہے۔ سو آؤ دین اسلام
اختیار کرو۔ وہ دین اختیار کرو جس میں حتی لا یموت کی پرستش ہو رہی ہے نہ کسی مردہ کی ۔ جس پر کامل طور پر چلنے سے ہر
یک محب صادق خود مسیح ابن مریم بن سکتا ہے۔ والسلام علی من اتبع الهدى المشتهر غلام احمد قادیانی ۳ ر ستمبر ۱۸۹۱ء
الحمد و المنة که رسالہ ازالہ اوہام از تصنیفات مجد د دوراں مرسل یزداں مسیح الزمان جناب حضرت مرزا غلام احمد
صاحب رئیس قادیان سلمه المنان در مطبع ریاض ہندا امرتسر با هتمام شیخ نور احمد صاحب زیور طبع پوشید بقلم ذلیل ترین کافه انام
غلام محمد امرتسری
غفر الله ذنوبه و ستر عيوبه
حبي في الله اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب کا خط ایک
سائل کے جواب میں
عزیز من حفظک الله وسلّم - ثم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته - مرزا جی
کے دعاوی پر آپ نے مجھے ایک بہت بڑا لمبا خط لکھا ہے ۔ بجواب اس کے گزارش ہے کہ
فلا تستعجلون (جلد باز نہ بنو ) ایک الہی ارشاد ہے جو حضرت خاتم الانبیاء اصفی الاصفیاء سیدنا
و مولانا احمد مجتبی محمد مصطفے (فداہ امی وابی ) صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفوں کے نام جاری ہوا تھا۔ ہم اسی
ارشاد کو ظلی طور پر حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل اور نائب اور اس کے دین کے خادم
حضرت مجدد الوقت مرزا جی کے مخالفوں کو سناتے ہیں۔ مخالفت والو ! صبر سے انتظار کرو جلد باز نہ بنو۔
مرزا جی نے اپنے بعض احباب کو اس خاکسار کے سامنے فرمایا ہے کہ اگر لوگ تم سے بمباحثہ پیش
آویں تو یہ الہی حکم اُن کو سنا دو إِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ تَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ ﴿۲﴾
بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفُ كَذَّابٌ ۔
عزیز من سنو اور اس پر غور کرو۔ دنیا میں ایک جماعت گذری اور اب بھی ہے جنہوں نے آنا الله
کہا۔ اور کہتے ہیں۔ ایسے قائلین کی تکفیر تفسیق سے بھی محتاط کف لسان پسند کرتے ہیں اور اس
جماعت کو صلحاء و اولیاء کی جماعت کہتے ہیں۔ پس عزیز من! انا المسيح انا عيسى ابن مريم |
کہنے والے پر یہ شور و غل کیوں؟ انصاف! انصاف !! انصاف !!!
میرے پیارے ولی اللہ محدث دہلوی علیہ الرحمۃ نے الدر الثمین میں فرمایا ہے بلغنی عن
سيدى العم انه قال رايت النبى صلى الله عليه وسلم في النوم فلم يزل يدنيني منه
حتى صرت نفسه - ایسا ہی ابن حزم ظاہری کی نسبت شیخ محی الدین ابن عربی رحمۃ اللہ نے ارقام
فرمایا ہے یہ نظارہ انا محمد کہنے کا ہے۔ آہ پھر انا المسيح وانا ابن مريم الموعود پريه
طیش و غضب کیوں !!!
المؤمن : ٢٩
عزیز من ! ایمانی امور میں کسی قد را خفا کا ہونا ایک ضروری اور لازمی امر ہے ۔ اگر کوئی
معاملہ بالکل عیاں ہو جاوے تو پھر اخفا کہاں ۔ عیاں وخفا میں مقابلہ ہے۔ اسی واسطے
شرعیہ احکام وامور میں جسمانی شمس و قمر کا ماننا ایمانی امور میں داخل نہیں ۔ اور اسی واسطے
قیامت کے روز شرعیہ تکالیف علی العموم اُٹھ جائیں گی ۔ پس تم پیشگوئیوں میں ایمان سے
کام لو ۔ ان کے فہم میں عرفان کے مدعی نہ بنو۔ ہمارے سید و مولی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ
وسلم سے پہلے کا وہ ایک واقعہ قابل غور ہے جو قرآن کریم کے پندرہ سیپارہ کے آخر اور سولہ
سیپارہ کے ابتدا میں مندرج ہے ۔ اس واقعہ کے بیان میں ایک طرف سیدنا موسیٰ علیہ
السلام ہیں جن کا اولو العزم صاحب شریعت رسول ہونا یہو د عیسائیوں اور محمد یوں میں مسلم
ہے ۔ اس مقدس نبی نے جیسے امام المحد ثین امام بخاری رحمۃ اللہ وغیرہ نے ارقام فرمایا ہے
کہیں انا اعلم کہہ دیا تب الہیہ غیرت نے اپنے پیارے بندے سید نا خضر علیہ السلام
کا انہیں پتہ دیا ۔ جب جناب موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام اس عارف سے ملے تو اس
کے سچے علوم و اسرار کی تہ تک نہ پہنچے ۔ جناب خضر علیہ السلام نے انہیں فرما دیا تھا
إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا اور فرما دیا تھا وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَى مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْرًا - پس
منجملہ آداب الہیہ کے یہ ادب ضرور ہی تھا کہ ایسے بندوں کے معاملات میں کم سے کم خاموشی
اختیار کی جاتی ۔ اس وقت تک کہ لوگ مرزا جی کے معاملہ میں صریح کفر کو دیکھ لیتے ۔ سیدنا
موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کی بے صبری کو خبر دار حجت نہ پکڑنا ! اور ہرگز حجت نہ پکڑنا کیونکہ
سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ لیت موسی سکت حتی یقص الله علینا۔
میری اس بات پر کسی بدظنی سے کام نہ لینا ۔ میں محمدی ہوں اور محمد یوں کو بحمد اللہ کچھ
ایسے انعامات عطا ہوئے ہیں کہ اگر ان میں سے کوئی سرور میں آکر اللہ کی پاک جناب
میں انت عبدی و انا ربک کہہ دے تو انشاء اللہ تعالیٰ جہنمی نہ ہو اگر چہ بیچ یہی ہے
ل الكهف : ٦٩٦٨
که الهی انت ربي وانا عبدک ۔
مجھے اس وقت ایک قصہ یاد آ گیا جس کو قلائد الجواھر میں محمد بن بیچی تادفی نے ارقام فرمایا
ہے اس پر غور کرو۔ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی فرماتے ہیں جاء ني ابو العباس الخضر عليه |
السلام يمتحنني بما امتحن به الأولياء من قبلى فكشف لي عن سريرته ففتح ﴿۵﴾
على بما خاطبته به ثم قلت له و هو مطرق ان يا خضر - ان كنت قلت لموسى |
انك لن تستطيع معى صبرًا - فانك لن تستطيع معى صبرا يا خضر! ان كنت
اسرائیلیا فانک اسرائیلی و انا محمدى - فها انا و انت و هذه الكرة و هذا |
الميدان هذا محمد و هذا الرحمن - و هذا فرسى مسرج ملجم و قوسی موتر و
سیفی شاهر رضی الله عنه - سبحان اللہ کیا خوب ڈوئل ہے سنو ! حضرت مسیح علیہ الصلوۃ و
السلام کی دوبارہ تشریف آوری کا ذکر قرآن مجید میں تو بالکل نہیں اسی طرح حضرت مسیح علیہ
السلام کا بجسده العنصری زندہ رہ کر آسمان کی طرف عروج کرنا قرآن شریف سے ثابت
نہیں ۔ پھر اگر یہ پوچھو کہ یہ مسئلہ کہاں ہے شاید جواب یہ ہو کہ احادیث میں ۔ مگر وہاں تو
نہیں ۔ پھر کیا انا جیل میں مگر وہاں نہیں ۔ پھر کہاں ۔ تو جواب یہی ہوگا ۔ کہ عیسائیوں کے
بھولے بھالے خیالات میں کیونکہ متی اور یوحنا تو ساکت ہیں اور لوک اور مرک تابعی نہ صحابی
بے دیکھے اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔ پھر کیا اسلامیوں کی اسرائیلی مرویات و حکایات وغیرہ میں
جن کی تائید قرآن مجید اور احادیث صحیحہ سے نہیں ہو سکتی ؟ کیونکہ قرآن کریم تو اسرائیلی مسیح عیسی
ابن مریم علیہ السلام کی وفات کو مختلف جگہوں میں ذکر فرما چکا ہے اور احادیث صحیحہ میں نزول مسیح
عیسی ابن مریم مریم میں میں اسرائی اسرائیلی نبی کا ذکر نہیں۔ اگر ہو بھی تو تسلیت میں مسیح عیسی ابن مریم : نبی الله
اسرائیلی کا جو شخص مثیل ہو گا اس پر مجاز مسیح ابن مریم اسرائیلی کہنا بھی جائز ہوگا۔ ہاں ینزل ابن
☆
مريم فيكم و امامکم منکم بخاری کی حدیث ہے ۔ اس حدیث کا ترجمہ اور اس کی حقیقت
تشبیہ پڑھا جائے۔ (شمس)
مرزا جی نے اپنے رسائل میں بیان فرمائی ہے۔ اس ترجمہ اور حقیقت پر اگر کسی کو طالب علمانہ
بحث ہو تو اُسے یاد رہے کہ واؤ کا حرف تفسیر کے واسطے بھی ہوا کرتا ہے ۔ دیکھو کلمات طیبات
قرآنی جو ذیل میں درج ہیں ۔ تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ - سورة حجر -
تِلْكَ أَيْتُ الْكِتٰبِ وَالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ سوره رعد
عزیز من! بیرونی تحریکات کے سوا اندرونی تحریکوں کا ہونا ایک نادر امر ہے یہ معاملہ جس پر یہ
ضعیف اور خاکسار خط لکھ رہا ہے اب پبلک میں آگیا ہے شخصی خطوط میں اس کا تذکرہ اب چنداں
ضروری نہیں ۔ جناب مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ اب مرزا جی
کے معاملہ میں مجھ سے خط و کتابت نہ فرماویں گے مگر جب خلاف وعدہ مولوی جی نے خاکسار کو
لکھا تو خاکسار نے اُن کو یہی جواب دیا کہ اب یہ معاملہ شخصی اور پرائیویٹ خطوط کے قابل نہیں
رہا۔ سو تم بھی عام فیصلہ کا انتظار کرو۔ تم کو معلوم ہے کہ اس وقت تین آدمیوں کو پنجاب میں مرزا
جی کی مخالفت پر بڑا جوش ہے ۔ ادھر قرآن مجید راستبازوں کی فتح مندی پر تاکید سے خبر دے رہا
ہے۔ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ کے پس صبر و متانت وسلامت روی سے چند روز کام لو ۔
عزیز من! یا د رکھو مجھ بیچ میرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا قصہ بدوں کسی قسم کی
تاویل اور کسی قسم کے استعارہ و مجاز کے کسی قوم نے تسلیم نہیں فرمایا۔ نے تسلیم نہیں فرمایا۔ یہ میری بات سرسری نہ سمجھو۔
نمونہ کے طور پر دیکھ لو۔ ہمارے اکثر مفسرین حضرت مسیح کے قصہ میں اِنِّي مُتَوَفِّيكَ
وَرَافِعُكَ کے میں کیا کچھ الٹ پھیر نہیں کرتے ۔ میاں عبدالحق صاحب غزنوی اپنے دوسرے
اشتہار میں پہلے ہی صفحہ کے آخری سطر میں لکھتے ہیں ۔ اللہ اکبر خربت خیبر “ اب غور کا
مقام ہے کہ میاں عبد الحق کا خیبر حقیقی خیبر تو ہر گز نہیں ہو سکتا اب قادیان کو دمشق ماننے میں وہ
کیوں گھبراتے اور اس پر شور و غل مچاتے ہیں !!!
مولوی عبد الرحمن لکھو کے والے عزیز القدر عبد الواحد حفظہ اللہ کو ارقام فرماتے ہیں
الحجر : ٢
الرعد: الاعراف : ۱۲۹
ال عمران : ۵۶
که
در تفسیر قرآن عظیم خلاف راه صحابه رضی اللہ عنہم اختیار نمودن الحاد و ضلالت است و رضا مندی
رب العالمین در اتباع ایشان است، اور اسی خط میں دو قوله تعالى - مَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي
لے میں الملة الآخرة کی
الْمِلَّةِ الْآخِرَةِ (اى الملة المحمدية ( إِنْ هُذَا إِلَّا اخْتِلاقُ من الملة
تفسیر خلاف صحابہ و تابعین و جميع مفسرين الملة المحمدية سے فرماتے ہیں ! احادیث میں
مسیح علیہ السلام کا حلیہ کہیں احمر رجل الشعر اور کہیں اسمر سبط الشعر آیا ہے ۔ اس
کی تطبیق میں تاویل کی جاتی ہے ۔ علیٰ ھذا القیاس اور امور میں بھی الہی کلام میں تمثیلات و
استعارات و کنایات کا ہونا اسلامیوں میں مسلم ہے مگر ہر جگہ تاویلات و تمثیلات سے استعارات
و کنایات سے اگر کام لیا جاوے تو ہر یک ملحد منافق بدعتی اپنی آراء نا قصہ اور خیالات باطلہ کے
موافق الہی کلمات طیبات کو لاسکتا ہے اس لئے ظاہر معانی کے علاوہ اور معانی لینے کے 9
واسطے اسباب قویہ اور موجبات حقہ کا ہونا ضرور ہے ۔
الہی کلمات طیبات میں استعارات بکثرت ہوتے ہیں مگر اس امر کے باعث کیا ہم ہر جگہ استعارہ
و مجاز لینے پر دلیر ہو سکتے ہیں ہرگز نہیں۔ کیا عبادات میں معاملات میں تمدن و معاشرت کے مسائل
میں اخلاق و سیاست کے احکام میں بھی ہم استعارات سے کام لیں گے؟ ہرگز نہیں ! ان باتوں کو
جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے عملی طور پر کر کے ہمیں دکھا دیا۔ اُمت
کے تعامل و رواج نے وہ تصویر ہم تک پہنچادی جزاهم الله احسن الجزاء۔
مگر جو کچھ پیشین گوئیوں میں مذکور ہے اور جو کچھ انبیاء علیہم السلام کے مکاشفات اور
رویا صالحہ میں نظر آتا ہے کچھ شک نہیں کہ وہ عالم مثال میں ہوا کرتا ہے ۔ ایسا ہی اُن کے
بعض اخبار ماضیہ اور حقائق کو نیہ اور عالم مثال کے اشکال والوان عالم جسمانی کے
الوان واشکال سے بالکل نرالے ہوا کرتے ہیں ۔ پس ایسے موقعہ پر علوم ضرور یہ یقینیہ
ص: ۸
الہامات صادقہ مشاہدات و حقائق نفس الامر یہ قواعد شرعیہ ان نصوص کو لامحالہ ظاہر سے اور معنے کی
طرف لے جائیں گے۔ چنانچہ سیدنا یوسف علیہ الصلوۃ والسلام نے سورج ، چاند اور سیاروں کو
اپنے لئے سجدہ کرتے دیکھا مگر جسمانی عالم میں وہ سورج وچاند و سیارے اُن کے ماں باپ اور
بھائی تھے۔ قرآن کریم میں ایک بادشاہ کا قصہ لکھا ہے جس نے فربہ گائیں اور سبز بالیاں
دیکھیں ۔ جسمانی عالم میں وہ قحط اور ارزانی تھی ۔
ہمارے سید و مولی نے رویاء صالحہ میں دیکھا کہ آپ کے کف دست مبارک میں سونے کے
کنگن ہیں اور آپ نے اُن کو پھونک سے اُڑا دیا ۔ وہ جسمانی عالم میں مسیلمہ اور اسود عنسی اور ان
کی تباہی تھی ۔ حضور علیہ السلام نے اپنی بیبیوں سے فرمایا اسرعكن لحوفًا بي اطولكن يدًا۔
لگی بیبیاں ہاتھوں کو ناپنے ۔ مگر واقعات نفس الامریہ نے بتا دیا اور مشاہدات نے دکھا دیا کہ
صحابیات کا فہم پیشین گوئی کے سمجھنے میں اس پہلو پر غلط تھا جس پر انہوں نے سمجھا تھا ۔ پس دجال
اور مسیح علیہ السلام کی پیشین گوئی میں کیوں ایمانی حد سے بڑھ کر لوگ عرفان کے مدعی ہو گئے ہیں
اور عارف کے خلاف پر اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ہمیں بڑا تعجب آتا ہے جب یہ کہتے سنتے ہیں کہ
مرزا اجماع کے خلاف کرتا ہے۔
حالانکہ وہی لوگ جن کو مرزا جی سے بہت بڑا نقار ہے امام احمد بن حنبل کے اس قول کو ہمیشہ سناتے
رہے کہ اجماع کا دعویٰ کذب ہے۔ اور عقل و دنیا کا نظارہ اور علماء کی حالت بھی کہ وہ شرق و غرب و جبال
و بحار میں پھیلے ہوئے ہیں گواہی دیتی ہے کہ اجماع کا دعویٰ ایک خیال سے بڑھ کر وقعت نہیں رکھتا۔
عزیز من ! جیسے مرزا جی نے اپنے آپ کو ابن مریم کہا ہے ایک جگہ مریم بھی
فرمایا ہے اور اپنے بیٹے مثیل مسیح کا نام عموا نوئیل بتایا ہے ۔ خود خاکسار نے جب
مرزا جی کے حضور میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کا ایک پیغام پہنچایا تو آپ نے
فرمایا میں نے تو مثیل مسیح ہونے کا دعوی کیا ہے۔ ممکن ہے کہ مثیل مسیح بہت آویں اور کوئی
ظاہری طور پر بھی مصداق ان پیشین گوئیوں اور نشانات کا ہو جن کو میں نے روحانی طور پر الہاما
اپنے پر چسپاں کیا ہے۔
الہی فیضان کی کوئی حد نہیں اور نہ وہاں کوئی کمی ہے تب میں نے عرض کیا کہ ایسی صورت ۱۲
میں احادیث کے باعث لوگ کیوں اشکال میں پھنسے ہوئے ہیں ؟ تعجب ہے مگر عزیز من !
أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ لَے پر دھیان کرو۔
سنوا اور غور سے سنو! پیشین گویوں کے پورا ہونے کے واسطے اوقات مقدرہ ہوا کرتے ہیں ۔
جیسے میں نے تین سوالوں کے جواب میں مفصل لکھا ہے اور وہ جواب انجمن حمایت اسلام لاہور
نے طبع کرایا ہے ۔ مثلاً حضور علیہ السلام کو مکہ کے کفار کہتے ہیں لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى تَفْجُرَ لَنَا
مِنَ الْأَرْضِ يَنبُوعًا کے آپ کے منکرین نے یہ طلب کیوں کی تھی صرف اسی بناء پر کہ حضور سیدنا
و مولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشن گوئی کے سمجھنے میں بالکل ظاہری الفاظ کے معنوں پر
موٹی نظر کی تھی ۔ وہ پیشین گوئی یسعیاہ نبی کے ۴۳ باب ۱۹ کی ہے۔ یسعیاہ نبی نے حضرت خاتم
الانبیاء کے زمانہ کی نسبت فرمایا تھا کہ صحرا میں ندیاں بناؤں گا ۔ ظاہر ہے کہ سید و مولی کے وقت
زبیدہ والی ندی مکہ میں اور نہر بنی زرقا مدینہ میں جاری نہیں ہوئی تھی ۔ جس پر بعض نے ناعاقبت
اندیشی سے ٹھو کر کھائی ۔
عزیز من! ترہیب اور ترغیب میں دلوں کے بڑھانے ۔ ہمت و توجہ کی ترقی دینے کو ایسے ﴿۱۳﴾
الہامات بھی ہوتے ہیں جن کا بیان آیت ذیل میں ہے اِذْ يُرِيكَهُمُ اللَّهُ فِي مَنَامِكَ قَلِيلًا )
حالانکہ بدر کی جنگ میں مکہ کے کفار مسلمانوں سے بہت زیادہ تھے مگر ایسا الہام کیوں ہوا ۔
اللہ تعالیٰ اس کی وجہ فرماتا ہے وَ لكِنَّ اللهَ سَلَّمَ ۔ سوچو اور غور کرو!
العنكبوت : ۳ ۲ بنی اسرائیل: ۹۱ ۴۳ الانفال : ۴۴
عزیز من ! مولوی محمد حسین صاحب پر اللہ تعالیٰ رحم فرماوے ان کو اپنے علم و فضل پر بڑا گھمنڈ ہے اور
اللہ کریم کو گھمنڈ پسند نہیں۔ الہامی جماعت کی مخالفت بھی تمہیں ٹھوکر کا باعث نہ ہو۔ ازالہ اوہام میں
اس کا عجیب و غریب جواب موجود ہے اور نصحاً میں کہتا ہوں كَلَّا تُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ مِنْ
عَطَاءِ رَبِّكَ لَے اور منی پر آیت إِذَا تَمَنَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ ۔ آپ فکر کر۔ ہے۔ آپ فکر کرتے رہیں۔
بھائی صاحب ! مرزا جی اس صدی کے مجدد ہیں اور مجدد اپنے زمانہ کا مھدی اور اپنے زمانہ کے
شدت مرض میں مبتلا مریضوں کا مسیح ہوا کرتا ہے اور یہ امر بالکل تمثیلی ہے جیسے مرزا جی اپنی الہامی
رباعی میں ارقام فرما چکے ہیں ۔
رباعی
کیا شک ہے ماننے میں تمہیں اس مسیح کے جس کی مماثلت کو خدا نے بتا دیا
حاذق طبیب پاتے ہیں تم سے یہی خطاب خوبوں کو بھی تو تم نے مسیحا بنا دیا
میں اب اس خط کو ختم کرنا چاہتا ہوں ۔ مولوی محمد حسین صاحب کی اشاعت پر اللہ تعالیٰ جو فیضان
کرے گا اس کا اظہار پھر ہور ہے گا ۔ یار باقی صحبت باقی ۔
آخر میں یہ شعر تمہیں سنا کر اور ایک تحریک کر کے بس کرتا ہوں ۔
ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دُکھ کی دوا کرے کوئی
ہمارے مخالف الرائے مولوی صاحبوں کا حوصلہ
خدائے تعالیٰ نے پورے طور پر جلوہ قدرت دکھلانے کے لئے ایک ایسے نامی مولوی صاحب سے
ہمیں ٹکرا دیا جن کی لیاقت علمی جن کی طاقت فہمی جن کی طلاقت لسانی جن کی فصاحت بیانی شہرہ پنجاب
و ہندوستان ہے اور خدائے حکیم علیم کی مصلحت نے اس ناکارہ کے مقابل پر ایسا انہیں جوش بخ پر بخشا اور اس
درجہ کی بدظنی میں انہیں ڈال دیا کہ کوئی دقیقہ بدگمانی اور مخالفانہ حملہ کا انہوں نے اُٹھا نہیں رکھا۔ تا اس کا
بنی اسرائیل: ۲۱ ۲ الحج: ۵۳
وہ امر خارق عادت ظاہر ہو جو اس نے ارادہ کیا ہے۔ مولوی صاحب نور اللہ کے بجھانے کے لئے
بہت زور سے پھونکیں مار رہے ہیں۔ دیکھئے اب سچ مچ وہ نور بجھ جاتا ہے یا کچھ اور کرشمہ قدرت
ظہور میں آتا ہے ۔ ۹ را پریل ۱۸۹۱ء کے خط میں جو انہوں نے میرے ایک دوست مولوی ۱۵
سید محمد احسن صاحب کے نام بھوپال میں بھیجا تھا عجیب طور کے فقرات تحقیر کے استعمال کئے ہیں۔
آپ سید صاحب موصوف کو لکھتے ہیں کہ آپ اس شخص پر جلدی سے کیوں ایمان لے آئے اس کو
ایک دفعہ دیکھ تو لیا ہوتا ۔ مولوی صاحب نے اس فقرہ اور نیز ایک عربی کے فقرہ سے یہ ظاہر کرنا چاہا
ہے کہ یہ شخص محض نالائق اور علمی اور عملی لیاقتوں سے بکلّی بے بہرہ ہے او ہ ہے اور کچھ بھی چیز نہیں۔ چیز نہیں۔ اگر تم
دیکھو تو اس سے نفرت کرو مگر بخدا یہ سچ اور بالکل سچ ہے اور قسم ہے مجھے اُس ذات کی جس کے ہاتھ
میں میری جان ہے کہ در حقیقت مجھ میں کوئی علمی اور عملی خوبی یا ذہانت اور دانشمندی کی لیاقت
نہیں اور میں کچھ بھی نہیں۔ ایک غیب میں ہاتھ ہے جو مجھے تھام رہا ہے اور ایک پوشیدہ روشنی ہے جو
مجھے منور کر رہی ہے اور ایک آسمانی روح ہے جو مجھے طاقت دے رہی ہے۔ پس جس نے نفرت کرنا
ہے کرے تا مولوی صاحب خوش ہو جا ئیں بخدا میری نظر ایک ہی پر ہے جو میرے ساتھ ہے۔ اور
غیر اللہ ایک مرے ہوئے کیڑے کے برابر بھی میری نظر میں نہیں۔ کیا میرے لئے وہ کافی نہیں جس
نے مجھے بھیجا ہے۔ میں یقینا جانتا ہوں کہ وہ اس تبلیغ کو ضائع نہیں کرے گا جس کو لے کر میں آیا
ہوں ۔ مولوی صاحب جہاں تک ممکن ں تک ممکن ہے لوگوں کو نفرت دلانے کے لئے زور لگا لیں اور کوئی دقیقہ
کوشش کا اُٹھا نہ رکھیں اور جیسا کہ وہ اپنے خطوط میں اور اپنے رسالہ میں اور اپنی تقریروں میں بار بار
ظاہر کر چکے ہیں کہ یہ شخص نادان ہے جاہل ہے گمراہ ہے مفتری ہے دوکاندار ہے بے دین ہے کافر ہے
ایسا ہی کرتے رہیں اور مجھے ذرہ مہلت نہ دیں مجھے بھی اس ذات کی عجیب قدرتوں کے دیکھنے کا شوق
ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔ لیکن اگر کچھ تعجب ہے تو اس بات پر ہے کہ باوجود اس کے کہ یہ عاجز مولوی
صاحب کی نظر میں جاہل ہے بلکہ خط مذکورہ بالا میں یقینی طور پر مولوی صاحب نے لکھدیا ہے کہ یہ شخص ملہم
نہیں یعنی مفتری ہے اور یہ دعوی جو اس عاجز نے کیا ہے مولوی صاحب کی نظر میں بدیہی البطلان ہے ﴿۱۶﴾
دم