ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 27
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جس کا قرآن وحدیث میں کوئی اثر و نشان نہیں پایا جاتا۔ پھر مولوی صاحب پر ڈر اس قدر غالب ہے
کہ آپ ہی بحث کے لئے بلاتے اور آپ ہی کنارہ کر جاتے ہیں۔ ناظرین کو معلوم ہوگا کہ مولوی
صاحب نے ایک بڑے کروفر سے ۱۶ / اپریل ۱۸۹۱ء کو تار بھیج کر اس عاجز کو بحث کے لئے بلایا کہ
جلد آؤ اور آکر بحث کرو ورنہ شکست یافتہ سمجھے جاؤ گے ۔ اُس وقت بڑی خوشی ہوئی کہ مولوی صاحب
نے اس طرف رخ تو کیا۔ اور شوق ہوا کہ اب دیکھیں کہ مولوی صاحب حضرت مسیح ابن مریم کے
زندہ مع الجسد اُٹھائے جانے کا کون سا ثبوت پیش کرتے ہیں یا بعد موت کے پھر زندہ ہو جانے کا
کوئی ثبوت قرآن کریم یا حدیث صحیح سے نکالتے ہیں چنانچہ لدھیانہ میں ایک عام چرچا ہو گیا کہ
مولوی صاحب نے بحث کے لئے بلایا ہے اور سیالکوٹ میں بھی مولوی صاحب نے اپنے ہاتھ سے
خط بھیجے کہ ہم نے تار کے ذریعہ سے بلایا ہے لیکن جب اس عاجز کی طرف سے بحث کے لئے تیاری
ہوئی اور مولوی صاحب کو پیغام بھیجا گیا تو آپ نے بحث کرنے سے کنارہ کیا اور یہ عذر پیش کر دیا
کہ جب تک ازالہ اوہام چھپ نہ جائے ہم بحث نہیں کریں گے۔ آپ کو اُس وقت یہ خیال نہ آیا کہ
ہم نے تو بلانے کے لئے تار بھیجی تھی۔ اور یہ بھی ایک خط میں لکھا تھا کہ ہمیں ازالہ اوہام کے دیکھنے
کی ضرورت نہیں۔ اور یہ بھی بار بار ظاہر کر دیا تھا کہ یہ شخص ا باطل پر ہے۔ اب ازالہ ازالہ او اوہام کی
ضرورت کیوں پڑگئی۔ تار کے ذریعہ سے یہ پیغام پہنچانا کہ آؤ ورنہ شکست یافتہ سمجھے جاؤ گے اور
حبي في الله اخویم حکیم نوردین صاحب پر ناحق یہ الزام لگانا کہ وہ ہمارے مقابلہ سے بھاگ گئے
اور پھر درخواست بحث پر ازالہ اوہام یاد آ جانا عجیب انصاف ہے۔ مولوی صاحب دعوی اس عاجز کا
سن چکے تھے ۔ فتح اسلام اور توضیح مرام کو دیکھ چکے تھے اب صرف قرآن اور حدیث کے ذریعہ سے
بحث تھی جس کو مولوی صاحب نے وعدہ کر کے پھر ٹال دیا۔
تمت
اطلاع
بعض دوستوں کے خط پہنچے کہ جیسے مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی بعد مباحثہ شہر
لود یا نہ سے حکماً نکالے گئے ہیں یہی حکم اس عاجز کی نسبت ہوا ہے سو واضح رہے کہ یہ افواہ
سرا سر غلط ہے ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اپنی وحشیانہ طرز بحث کی
شامت سے لودہانہ سے شہر بدر کئے گئے لیکن اس عاجز کی نسبت کوئی حکم اخراج صادر نہیں
ہوا چنانچہ ذیل میں نقل مرا میں لعل مراسلہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر لو دھیا نہ بھی جاتی ہے ۔
از پیشگاہ مسٹرڈ بلیو چئوس صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر لو د ہیا نہ ۔
۔
میرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان سلامت چٹھی آپ کی مورخہ دیروزہ موصول ملا حظہ
و سماعت ہو کر بجوابش تحریر ہے کہ آپ کو بمتابعت و ملحوظیت قانون سرکاری لو دھیا نہ میں ٹھہر نے
کے لیے وہی حقوق حاصل ہیں جیسے کہ دیگر رعا یا تابع قانون سر کا ر انگریزی کو حاصل ہیں ۔
المرقوم ۶ را گست ۱۸۹۱ء
دستخط
صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر