ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انشاء اللہ القدیر براہین احمدیہ کے حصص باقیہ میں بتصریح و تفصیل بیان کریں گے۔ سواسی قرآن
کریم نے حضرت مسیح کی وفات کے منکرین کو ایسی زک دی ہے کہ اب وہ ذرا ٹھہر نہیں سکتے اور
اس جنگ میں نا سمجھ لوگوں نے ایسی شکست کھائی ہے کہ اس شکست کی کوفت عمر بھر انہیں نہیں
بھولے گی ۔ غرض قرآن شریف دھکے دے دے کر اُن کو اپنے دربار سے باہر نکال رہا ہے۔
ب رہی حدیثیں سو سب سے اول یہ بات سوچنے کے لائق ہے کہ قرآن کریم کے مقابل
پر حدیثوں کی کیا قدر اور منزلت ہے اور جب قرآن کریم کے نصوص بینہ سے کوئی حدیث
مخالف پڑے تو کہاں تک اس کے اعتبار کو وزن دے سکتے ہیں ۔
سو جاننا چاہیے کہ قرآن کریم وہ یقینی اور قطعی کلام الہی ہے جس میں انسان کا ایک نقطہ یا
ایک شعشہ تک دخل نہیں اور وہ اپنے الفاظ اور معانی کے ساتھ خدائے تعالیٰ کا ہی کلام ہے
۵۲۹﴾ اور کسی فرقہ اسلام کو اس کے ماننے سے چارہ نہیں۔ اس کی ایک ایک آیت اعلیٰ درجہ کا تواتر
اپنے ساتھ رکھتی ہے۔ وہ وحی متلو ہے جس کے حرف حرف گنے ہوئے ہیں۔ وہ بباعث اپنے
اعجاز کے بھی تبدیل اور تحریف سے محفوظ ہے لیکن احادیث تو انسانوں کے دخل سے بھری ہوئی
ہیں۔ جو ان میں سے صحیح کہلاتی ہیں اُن کا اتنا بھی مرتبہ نہیں جو ایک آیت کے مقابلہ پر
ایک کروڑ اُن میں سے وہ رنگ اور شان پیدا کر سکے جو اللہ جل شانہ کی بے مثل کلام کو
حاصل ہے اگر چہ حدیث صحیح بھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بہ سند متصل ثابت ہو
ایک قسم کی وحی ہے مگر وہ ایسی تو نہیں جو قائم مقام قرآن شریف ہو سکے ۔ اسی وجہ سے
قرآن شریف کی جگہ صرف حدیث پڑھ کر نماز نہیں ہوسکتی ۔ حدیثوں میں ضعف کی وجوہات
اس قدر ہیں کہ ایک دانا آدمی اُن پر نظر ڈال کر ہمیشہ اس بات کا محتاج ہوتا ہے کہ اُن کو
تقویت دینے کے لئے کم سے کم نص قرآنی کا کوئی اشارہ ہی ہو ۔ یہ سچ ہے کہ حدیثیں
صحابہ کی زبان سے بتوسط کئی راویوں کے مؤلفین صحاح تک پہنچی ہیں اور یہ بھی سچ ہے
کہ جہاں تک ممکن ہے مؤلفین صحاح نے حدیثوں کی تنقید و تفتیش میں بڑی بڑی کوششیں کی ۵۳۰
ہیں مگر پھر بھی ہمیں ان پر وہ بھروسا نہیں کرنا چاہیے جو اللہ جل شانہ کی کلام پر کیا جاتا ہے
کیونکہ وہ کئی واسطوں سے اور معمولی انسانوں کے ہاتھوں سے دست مال ہو کر آئمہ حدیث کو
ملی ہیں مثلاً ایک حدیث کا راوی عمر رضی اللہ عنہ ہے جو خلیفہ رسول اللہ اور رئیس الثقات ہے
چونکہ چھ سات راوی درمیان میں ایسے ہیں جو ان کا تزکیہ نفس اور کمال طہارت ثابت نہیں اور
اُن کی راستبازی اور خدا ترسی اور دیانت گوسرسری نظر سے بطور حسن ظن تسلیم کی گئی ہومگر
با نکشاف تام کچھ ثابت نہیں سو وہ کیوں کر راستبازی میں حضرت عمر کے قائمقام سمجھے جائیں گے
اور کیوں جائز نہیں کہ انہوں نے عمداً یا سہواً بعض احادیث کی تبلیغ میں خطا کی ہو۔ اسی نظر سے
بعض ائمہ نے احادیث کی طرف توجہ کم کی ہے جیسا کہ امام اعظم کو فی رضی اللہ عنہ جن کو
اصحاب الرائے میں سے خیال کیا گیا ہے اور ان کے مجتہدات کو بواسطہ وقت معانی احادیث صحیحہ
کے بر خلاف سمجھا گیا ہے۔ مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ امام صاحب موصوف اپنی قوت اجتہادی
اور اپنے علم اور درایت اور فہم و فراست میں ائمہ ثلاثہ باقیہ سے افضل و اعلیٰ تھے اور اُن کی خدا داد ۵۳)
قوت فیصلہ ایسی بڑھی ہوئی تھی کہ وہ ثبوت عدم ثبوت میں بخوبی فرق کرنا جانتے تھے اور ان کی
قوت مدرکہ کو قرآن شریف کے سمجھنے میں ایک خاص دستگاہ تھی اور ان کی فطرت کو کلام الہی سے
ایک خاص مناسبت تھی اور عرفان کے اعلیٰ درجہ تک پہنچ چکے تھے۔ اسی وجہ سے اجتہاد و استنباط میں
اُن کے لئے وہ درجہ علیا مسلم تھا جس تک پہنچنے سے دوسرے سب لوگ قاصر تھے۔ سبحان اللہ
اس زیرک اور ربانی امام نے کیسے ایک آیت کے ایک اشارہ کی عزت اعلیٰ وارفع سمجھ کر بہت سی
حدیثوں کو جو اس کے مخالف تھیں رڈی کی طرح سمجھ کر چھوڑ دیا اور جہلا کے طعن کا کچھ اندیشہ
نہ کیا مگر افسوس کہ آج وہ زمانہ ہے کہ بے سروپا اقوال قرآن شریف پر مقدم سمجھے جاتے ہیں اور
ایک بے اصل لکیر کو اجماع کی صورت میں خیال کیا جاتا ہے اور اگرچہ قرآن کریم کی نصوص بینہ
کے سامنے حدیثوں کا ذکر کرنا ایسا ہے کہ جیسا آفتاب کے مقابل پر کرم شب تاب کو پیش
۵۳۲ کیا جائے مگر پھر بھی ہمارے مخالفین کی سخت بے نصیبی ہے کہ اس قسم کی حدیثیں بھی تو نہیں ملتیں
جن سے یہ ثابت ہو کہ مسیح ابن مریم سچ مچ اسی جسم خاکی عنصری کے ساتھ آسمان کی طرف زندہ
اٹھایا گیا ۔ ہاں اس قسم کی حدیثیں بہت ہیں کہ ابن مریم آئے گا مگر یہ تو کہیں نہیں لکھا کہ وہی
ابن مریم اسرائیلی نبی جس پر انجیل نازل ہوئی تھی جس کو قرآن شریف مار چکا ہے وہی زندہ ہو کر
پھر آجائے گا۔ ہاں یہ بھی سچ ہے کہ آنے والے مسیح کو نبی کر کے بھی بیان کیا گیا ہے مگر اس کو
امتی کر کے بھی تو بیان کیا گیا ہے بلکہ خبر دی گئی کہ اے اُمتی لو گو وہ تم میں سے ہی ہوگا اور
تمہارا امام ہو گا اور نہ صرف قولی طور پر اس کا امتی ہونا ظاہر کیا بلکہ فعلی طور پر بھی دکھلا دیا کہ وہ
امتی لوگوں کے موافق صرف قال اللہ وقال الرسول کا پیرو ہوگا اور حل مغلقات و معضلات
دین نبوت سے نہیں بلکہ اجتہاد سے کرے گا اور نماز دوسروں کے پیچھے پڑھے گا۔ اب ان
تمام اشارات سے صاف ظاہر ہے کہ وہ واقعی اور حقیقی طور پر نبوت تامہ کی صفت سے متصف
نہیں ہوگا۔ ہاں نبوت نا قصہ اُس میں پائی جائے گی جو دوسرے لفظوں میں محدثیت کہلاتی ہے
۵۳۳) اور نبوت تامہ کی شانوں میں سے ایک شان اپنے اندر رکھتی ہے۔ سو یہ بات کہ اس کو امتی
بھی کہا اور نبی بھی۔ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دونوں شانیں اُمتیت اور نبوت کی اُس میں
پائی جائیں گی جیسا کہ محدث میں ان دونوں شانوں کا پایا جانا ضروری ہے لیکن صاحب نبوت
تا مه تو صرف ایک شان نبوت ہی رکھتا ہے۔ غرض محدثیت دونوں رنگوں سے رنگین ہوتی ہے۔
اسی لئے خدائے تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں بھی اس عاجز کا نام اُمتی بھی رکھا اور نبی بھی۔ اور
یہ بھی سوچنا چاہیے کہ جب اسرائیلی نبی مسیح ابن مریم فوت ہو چکا اور پھر اس کے زندہ ہو جانے
کا کہیں قرآن شریف میں ذکر نہیں تو بجز اس کے اور کیا سمجھ میں آسکتا ہے کہ یہ آنے والا
ابن مریم اور ہی ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ کیا خدائے تعالیٰ قادر نہیں کہ مسیح ابن مریم کو زندہ کر کے
بھیج دے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر صرف قدرت کو دیکھنا ہے اور نصوص قرآنیہ سے کچھ غرض نہیں
تو ظاہر ہے کہ قدرت خدائے تعالیٰ کی دونوں طور سے متعلق ہے چاہے تو زندہ کر کے بھیج
دے اور چاہے تو ہرگز زندہ نہ کرے اور نہ دنیا میں بھیجے ۔ اور دیکھنا تو یہ چاہیے کہ ان دونوں ﴿۵۳۴
طور کی قدرتوں میں سے اُس کے منشاء کے موافق کونسی قدرت ہے۔ سوادنی سوچ سے ظاہر
ہوگا کہ یہ قدرت کہ جس کو ایک دفعہ مار دیا پھر خواہ نخواہ دو موتوں کا عذاب اس پر نازل کرے
ہرگز اس کے منشاء کے موافق نہیں جیسا کہ وہ خود اس بارہ میں فرماتا ہے۔ فَيُمْسِكُ الَّتِي
قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ لے یعنی جس کو ایک دفعہ مار دیا پھر اُس کو دنیا میں نہیں بھیجے گا اور جیسا
کہ صرف ایک موت کی طرف اشارہ کر کے فرماتا ہے لا يَذُوقُوْنَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا
الْمَوْتَةَ الأولى تسویه بات اسر سو یہ بات اس کے سچے وعدہ کے ، وعدہ کے برخلاف ہے کہ مردوں کو پھر دنیا میں
بھیجنا شروع کر دیوے اور کیوں کر ممکن تھا کہ خاتم النبین کے بعد کوئی اور نبی اسی مفہوم تام
اور کامل کے ساتھ جو نبوت تامہ کی شرائط میں سے ہے آ سکتا۔ کیا یہ ضروری نہیں کہ ایسے نبی کی
نبوت تامہ کے لوازم جو وحی اور نزول جبرئیل ہے اس کے وجود کے ساتھ لازم ہونی چاہیے
کیونکہ حسب تصریح قرآن کریم رسول اُسی کو کہتے ہیں جس نے احکام و عقا ئد دین جبرئیل
کے ذریعہ سے حاصل کئے ہوں لیکن وحی نبوت پر تو تیرہ سو برس سے مہر لگ گئی ہے کیا یہ مہر
اُس وقت ٹوٹ جائے گی ۔ اور اگر کہو کہ مسیح ابن مریم نبوت تامہ سے معزول کر کے بھیجا ۵۳۵
جائے گا تو اس سزا کی کوئی وجہ بھی تو ہونی چاہیے ۔ بعض کہتے ہیں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ
وہ بے استحقاق معبود قرار دیا گیا تھا سو خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ اس کی سزا میں نبوت سے
اس کو الگ کر دیا جائے اور وہ زمین پر آکر دوسروں کے پیرو بنیں اوروں کے پیچھے
نماز پڑھیں اور امام اعظم کی طرح صرف اجتہاد سے کام لیں ۔ اور حنفی الطریق ہو کر حنفی
مذہب کی تائید کریں ۔ لیکن یہ جواب معقول نہیں ہے خدائے تعالیٰ نے قرآن کریم
میں اس الزام سے اُن کو بری کر دیا ہے اور ان کی نبوت کو ایک دائمی نبوت قرار دیا ہے ۔
الزمر : ٤٣
الدخان : ۵۷
بھائیو! کیوں کھسیانے بن کر بیہودہ باتیں کرتے ہو اور ناحق اپنے ذمہ گناہ لیتے ہو۔
خدائے تعالیٰ قرآن کریم میں اُس مسیح ابن مریم کو مار چکا جو اسرائیلی نبی تھا جس پر انجیل نازل
ہوئی تھی ۔ اب یہ لفظ اپنے گھر سے حدیثوں میں زیادہ مت کرو کہ وہی مسیح فوت شدہ پھر آئے
گا۔ اے خدا کے بندو کچھ تو خدا سے ڈرو۔ کیا خدائے تعالیٰ آپ کے نزدیک اس بات پر قادر
۵۳۶﴾ نہیں کہ وہ اپنے ایک بندہ میں ایک ایسی روح ڈال دیوے جس سے وہ ابن مریم کے روپ
میں ہی ہو جائے کیا اس کی مثالیں خدائے تعالیٰ کی کتابوں میں نہیں کہ اس نے ایک نبی کا
نام دوسرے پر رکھ دیا کیا حدیثوں میں یہ مذکور نہیں کہ مثیل ابن مریم وغیرہ اس اُمت میں
پیدا ہوں گے تو پھر جب قرآن مسیح ابن مریم کو مارتا ہے اور حدیثیں مثیل ابن مریم کے
آنے کا وعدہ دیتی ہیں تو اس صورت میں کیا اشکال باقی رہا۔ کیا اس میں کچھ جھوٹ ہے کہ
جو ابن مریم کی سیرت رکھتا ہے وہ ابن مریم ہی ہے۔
در آل ابن مریم خدائی نبود
ز موت و از فوتش رہائی نبود
رہا کرد خود را از شرک و دوئی تو ہم کن چنیں ابن مریم توئی
اے مولوی صاحبان فضولی کو چھوڑو اور مجھے کوئی ایک ہی حدیث ایسی دکھلاؤ کہ جو صحیح
ہو اور جو مسیح کا خاکی جسم کے ساتھ زندہ اٹھایا جانا اور اب تک آسمان پر زندہ ہونا ثابت
کرتی ہو اور تواتر کی حد تک پہنچی ہو اور اس مقدار ثبوت تک پہنچ گئی ہو جو عند العقل مفید
یقین قطعی ہو جاوے اور صرف شک کی حد تک محدود نہ رہے۔ آپ جانتے ہیں کہ قرآن کریم
۵۳۷﴾ کی تمام آیات بینہ کیسی مفید یقین ہیں ۔ اب جبکہ ہمارا دعوی مبنی بر نصوص بینہ قرآنیہ ہے اور
اس کی تائید میں صحیح حدیثیں بھی ہمارے پاس ہیں اور ایسا ہی اقوال سلف و خلف بھی
ہماری تائید میں کچھ تھوڑے نہیں اور الہامی شہادت اِن سب کے علاوہ ہے۔ کے علاوہ ہے۔ سواب تم انصاف
کے ترازو لے کر بیٹھ جاؤ اور ایک پلہ میں اپنے خیالات رکھو اور دوسرے پلہ میں ہماری یہ
سب وجوہات ۔ اور آپ ہی انصاف کر لو ۔ خوب سوچ لو کہ اگر ہمارے پاس صرف نصوص
قرآن کریم ہی ہوتیں تو فقط وہی کافی تھیں ۔ اب جس حالت میں بعض حدیثیں بھی ان
نصوص کے مطابق ہوں تو پھر گویا وہ یقین نور علی نور ہے جس سے عمدا انحراف ایک قسم
کی بے ایمانی میں داخل ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ جو حدیثیں اس اعلیٰ درجہ کے ثبوت کے
بر خلاف ہوں گی تو اگر ہم اُن کو غلط نہ کہیں اور نہ اُن کا موضوع نام رکھیں تو زیادہ سے زیادہ
نرمی ہماری ان حدیثوں کی نسبت یہ ہوگی کہ ہم اُن کی تاویل کریں۔ ورنہ حق ہمارا تو یہی ہے کہ
ان کو قطعی طور پر ساقط الا الاعتبار مجھیں۔ بعض یہ و ہم پیش کرتے ہیں کہ قرآن شریف ریف : میں موت
مسیح کے بارہ میں صرف توفی کا لفظ موجود ہے مگر لغت میں یہ لفظ کئی معنوں پر آیا ہے۔ سواس ۵۳۸
وہم کا جواب یہ ہے کہ کلام تو اس بات میں ہے کہ یہ لفظ قرآن کریم میں کئی معنوں پر آیا ہے یا
ایک معنی پر ۔ در اصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم نے بعض الفاظ لغت سے لے کر اصطلاحی طور
پر ایک معنی کے لئے خاص کر دئے ہیں جیسے صوم ، صلوٰۃ ، رحمانیت، رحیمیت ، توفی ۔ اور ایسا ہی
اللہ کا لفظ ۔ اور کئی اور الفاظ ۔ سو اصطلاحی امر میں لغت کی طرف رجوع کرنا حماقت ہے۔
قرآن شریف کی قرآن شریف سے ہی تفسیر کرو اور دیکھو کہ وہ ایک ہی معنی کا التزام رکھتا ہے یا
متفرق معنی لیتا ہے۔ اور اقوال سلف و خلف در حقیقت کوئی مستقل حجت نہیں اور ان کے اختلاف
کی حالت میں وہ گروہ حق پر ہو گا جن کی رائے قرآن کریم کے مطابق ہے۔ اگر یہ اقوال
رطب و یابس جو تفسیروں میں لکھے ہیں کچھ استحکام رکھتے تو ان تفسیروں میں اقوال متضادہ
کیوں درج ہوتے ۔ اگر ما خذا جماع کا یہی اقوال متضادہ ہیں تو حقیقت اجماع معلوم شد ۔
اب ہم اس وصیت میں یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ قرآن شریف اپنے زبردست ثبوتوں
کے ساتھ ہمارے دعوے کا مصدق اور ہمارے مخالفین کے اوہام باطلہ کی بیخ کنی کر رہا ۵۳۹
ہے اور وہ گذشتہ نبیوں کے واپس دنیا میں آنے کا دروازہ بند کرتا ہے۔ اور بنی اسرائیل
کے مثیلوں کے آنے کا دروازہ کھولتا ہے۔ اُسی نے یہ دعا تعلیم فرمائی ہے ۔ اِهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اس دعا کا ماحصل کیا ہے
یہی تو ہے کہ ہمیں اے ہمارے خدا نبیوں اور رسولوں کا مثیل بنا۔ اور پھر حضرت یحییٰ کے حق
میں فرماتا ہے لَمْ نَجْعَلْ لَّهُ مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا لے یعنی یحییٰ سے پہلے ہم نے کوئی اس کا
مثیل دنیا میں نہیں بھیجا جس کو باعتبار ان صفات کے بیٹی کہا جائے یہ آیت ہماری تصدیق بیان
کے لئے اشارۃ النص ہے کیونکہ خدائے تعالیٰ نے اس جگہ آیت موصوفہ میں قبل کی شرط لگائی
بعد کی نہیں لگائی تا معلوم ہو کہ بعد میں اسرائیلی نبیوں کے ہم ناموں کے آنے کا دروازہ کھلا ہے
جن کا نام خدائے تعالیٰ کے نزدیک وہی ہوگا جو ان نبیوں کا نام ہو گا جن کے وہ مثیل ہیں یعنی
جو مثیل موسیٰ ہے اس کا نام موسیٰ ہوگا اور جو مثیل عیسی ہے اس کا نام عیسی یا ابن مریم ہوگا ۔
اور خدائے تعالیٰ نے اس آیت میں رسمی کہا مثیل نہیں کہا تا معلوم ہو کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے
۵۴۰ کہ جو شخص کسی اسرائیلی نبی کا مثیل بن کر آئے گا وہ مثیل کے نام سے نہیں پکارا جائے گا بوجہ
انطباق کلی اسی نام سے پکارا جائے گا جس نبی کا وہ مثیل بن کر آئے گا۔
اور مسیح ابن مریم کی وفات کے بارہ میں اگر خدائے تعالیٰ قرآن شریف میں کسی ایسے لفظ
کو استعمال کرتا جس کو اس نے مختلف معنوں میں استعمال کیا ہوتا تو کسی خائن کو خیانت
کرنے کی گنجائش ہوتی ۔ سو خیانت پیشہ لوگوں کا خدا تعالیٰ نے ایسا بندو بست کیا کہ توفی
کے لفظ کو جو حضرت عیسیٰ کی وفات کے لئے استعمال کیا گیا تھا پچھپیں جگہ پر ایک ہی معنی پر
استعمال کیا اور اس کو ایک اصطلاحی لفظ بنا کر ہر یک جگہ میں اس کے یہ معنے لئے ہیں کہ روح
کو قبض کر لینا اور جسم کو بے کار چھوڑ دینا۔ تا یہ لفظ اس بات پر دلالت کرے کہ روح ایک
باقی رہنے والی چیز ہے جو بعد موت اور ایسا ہی حالت خواب میں بھی خدائے تعالیٰ کے قبضہ
میں آجاتی ہے اور جسم پر فنا طاری ہوتی ہے مگر روح پر نہیں ۔ اور چونکہ یہی معنی بالالتزام
ہر یک محل میں جہاں تو فی کا لفظ آیا ہے لئے گئے اور ان سے خروج نہیں کیا گیا اس لئے
یہ معنے نصوص صریحہ بینہ ظاہرہ قرآن کریم میں سے ٹھہر گئے جن سے انحراف کرنا الحاد ہوگا
۵ کیونکہ یہ مسلّم ہے کہ النصوص يحمل على ظواهرها - پس قرآن کریم نے توفی
مریم: ۸
کے لفظ کو جو کل متنازعہ فیہ میں یعنی مسیح کی وفات کے متعلق ہے تیئیس جگہ ایک ہی معنوں پر
اطلاق کر کے ایسا کھول دیا ہے کہ اب اس کے ان معنوں میں کہ روح قبض کرنا اور جسم کو چھوڑ
دینا ہے ایک ذرہ شک و شبہ کی جگہ نہیں رہی بلکہ یہ اول درجہ کے بینات اور مطالب صریحہ
ظاہرہ بدیہہ میں سے ہو گیا جس کو قطع اور یقین کا اعلیٰ مرتبہ حاصل ہے جس سے انکار کرنا
بھی اول درجہ کی نادانی ہے۔
اب قرآن کریم میں اس لفظ کی تشریح کرنے میں صرف دو سبیل ہیں تیسرا کوئی سبیل نہیں ۔
(1) دائمی طور پر روح کو قبض کر کے جسم کو بیکار چھوڑ دینا جس کا دوسرے لفظوں میں
امانت نام ہے یعنی مار دینا۔
(۲) دوسرے کچھ تھوڑی مدت کے لئے روح کا قبض کرنا اور جسم کو بیکار چھوڑ دینا جس
کا دوسرے لفظوں میں انا مت نام ہے یعنی سلا دینا لیکن ظاہر ہے کہ محل متنازعہ فیہ سے
دوسرے قسم کے معنے کو کچھ تعلق نہیں کیونکہ سونا اور پھر جاگ اُٹھنا ایک معمولی بات ہے ۔
جب تک انسان سویا رہا روح اس کی خدا تعالیٰ کے قبضہ میں رہی اور جب جاگ اُٹھا تو پھر
روح اس جسم میں آگئی جو بطور بیکار چھوڑا گیا تھا۔ یہ بات صفائی سے سمجھ میں آسکتی ہے کہ ۵۴۲
جبکہ توفی کے لفظ سے صرف روح کا قبضہ میں کر لینا مراد ہے بغیر اس کے جو جسم سے کچھ
سروکار ہو بلکہ جسم کا بیکار چھوڑ دینا تو فی کے مفہوم میں داخل ہے تو اس صورت میں اس سے
بڑھ کر اور کوئی حماقت نہیں کہ توفی کے یہ معنے کئے جائیں کہ خدائے تعالیٰ جسم کو اپنے قبضہ
میں کر لیوے کیونکہ اگر یہ معنے صحیح ہیں تو نمونہ کے طور پر قرآن کریم کے کسی اور مقام میں بھی
ایسے معنے ہونے چاہئیں مگر ابھی ہم ظاہر کر چکے ہیں کہ قرآن کریم اول سے آخر تک صرف
یہی معنی ہر یک جگہ مراد لیتا ہے کہ روح کو قبض کر لینا اور جسم سے کچھ تعلق نہ رکھنا بلکہ اس کو
بیکار چھوڑ دینا مگر فرض کے طور پر اگر مسیح ابن مریم کے محل وفات میں دوسرے معنے مراد
لیں تو اُن کا ماحصل یہ ہو گا کہ مسیح کچھ مدت تک سویا رہا اور پھر جاگ اُٹھا۔ پس اس سے تو
ثابت نہ ہو سکا کہ جسم آسمان پر چلا گیا ۔ کیا جو لوگ رات کو یا دن کو سوتے ہیں تو اُن کا جسم
آسمان پر چلا جایا کرتا ہے۔ سونے کی حالت میں جیسا کہ ابھی میں بیان کر چکا ہوں صرف تھوڑی
۵۴۳ مدت تک روح قبض کر لی جاتی ہے جسم کے اٹھائے جانے سے اس کو علاقہ ہی کیا ہے۔ ابھی
میں بیان کر چکا ہوں کہ نصوص ظاہرہ متواترہ صریحہ قرآن کریم نے توفی کے لفظ کو صرف روح
تک محدود رکھا ہے یعنی روح کو اپنے قبضہ میں کر لینا اور جسم کو بیکار چھوڑ دینا۔ اور جبکہ یہ حال
ہے تو پھر توفی کے لفظ سے یہ نکالنا کہ گویا خدائے تعالیٰ نے نہ صرف مسیح ابن مریم کی روح کو
اپنی طرف اٹھایا بلکہ اس کے جسم عنصری کو بھی ساتھ ہی اٹھا لیا۔ یہ کیسا سخت جہالت سے بھرا ہوا
خیال ہے جو صریح اور بدیہی طور پر نصوص بینہ قرآن کریم کے مخالف ہے۔ قرآن کریم نے نہ
ایک بار نہ دو بار بلکہ پچیس با رفرمادیا کہ توفی کے لفظ سے صرف قبض سے صرف قبض روح مراد ہے جسم سے
کچھ غرض نہیں۔ پھر اگر اب بھی کوئی نہ مانے تو اس کو قرآن کریم سے کیا غرض ۔ اس کو تو صاف
یہ کہنا چاہیے کہ میں اپنے چند موہومی بزرگوں کی لکیر کو کسی حالت میں چھوڑ نا نہیں چاہتا۔
پھر قرآن کریم کے بعد حدیثوں کا مرتبہ ہے سو تقریباً تمام حدیثیں تصریح کے ساتھ
قرآن کریم کے بیان کے موافق ہیں اور ایک بھی ایسی حدیث نہیں جس میں یہ لکھا ہو کہ
۵۴۴) وہی مسیح ابن مریم اسرائیلی نبی جس کو قرآن شریف مار چکا ہے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی
پھر دنیا میں آئے گا ۔ ہاں بار بار لکھا ہے کہ ان اسرائیلی نبیوں کے ہم نام آئیں گے۔ سیچ
ہے کہ حدیثوں میں درج ہے کہ ابن مریم آئے گا لیکن انہیں حدیثوں نے حلیہ میں اختلاف
ڈال کر اور آنے والے ابن مریم کو امتی ٹھہرا کر صاف بتلا دیا ہے کہ یہ ابن مریم اور ہے۔
اور پھر اگر اس قسم کی حدیثوں کی تشریح کے لئے جو متنازعہ فیہ ہیں دوسری حدیثوں سے
مدد لینا چاہیں تو پھر کوئی ایسی حدیث نہیں ملتی جس سے یہ ثابت ہو کہ گذشتہ نبیوں میں سے
کبھی کوئی نبی بھی دنیا میں آئے گا۔ ہاں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اُن کے مثیل آئیں گے اور
انہیں کے اسم سے موسوم ہوں گے۔
ازالہ اوہام حصہ دوم
اور یہ بات ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ خاتم النبین کے بعد مسیح ابن مریم رسول کا آنا فساد عظیم
کا موجب ہے اس سے یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ وحی نبوت کا سلسلہ پھر جاری ہو جائے گا اور یا
یہ قبول کرنا پڑے گا کہ خدائے تعالیٰ مسیح ابن مریم کو لوازم نبوت سے الگ کر کے اور محض ایک
اُمتی بنا کر بھیجے گا اور یہ دونوں صورتیں ممتنع ہیں۔
اس جگہ یہ بیان کرنا بھی بے جانہ ہوگا کہ جس حالت میں تقریباً کل حدیثیں قرآن شریف ۵۴۵
کے مطابق اور ہمارے بیان کی مؤید ہیں ۔ پھر اگر بطور شاذ و نا در کوئی ایسی حدیث بھی ہو جو
اس مجموعہ یقینیہ کے مخالف ہو تو ہم ایسی حدیث کو یا تو نصوص میں سے خارج کریں گے اور یا
اس کی تاویل کرنی پڑے گی کیونکہ یہ تو ممکن نہیں کہ ایک ضعیف اور شاذ حدیث سے وہ مستحکم
عمارت گرادی جائے جس کو نصوص بینہ فرقانیہ و حدیثیہ نے طیار کیا ہے بلکہ ایسی حدیث اُن کے
معارض ہو کر خود ہی گرے گی یا قابل تاویل ٹھہرے گی ۔ ہر یک عاقل سمجھ سکتا ہے کہ ایک
خبر واحد غایت کار مفید ظن ہے۔ سو وہ یقینی اور قطعی ثبوت کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچ سکتی ۔
بہت سی حدیثیں مسلم اور بخاری کی ہیں جو امام اعظم صاحب نے جو رئیس الائمہ ہیں قبول
نہیں کیں ۔ بعض حدیثوں کو شافعی نے نہیں لیا۔ بعض حدیثوں کو جو نہایت صحیح سمجھی جاتی ہیں
امام مالک نے چھوڑ دیا۔ بعض محدثین نے لکھا ہے کہ مسیح موعود جب دنیا میں آئے گا
تو اکثر استدلال اس کا قرآن شریف سے ہوگا اور بعض ایسی حدیثوں کو چھوڑ دے گا جن پر
علماء وقت کا پختہ یقین ہوگا اور مجدد الف ثانی صاحب اپنے مکتوبات کی مجلد ثانی مکتوب
پنجاه و پنجم میں لکھتے ہیں کہ مسیح موعود جب دنیا میں آئے گا تو علماء وقت کے بمقابل اس کے ﴿۵۴۶
آمادہ مخالفت کے ہو جائیں گے کیونکہ جو باتیں بذریعہ اپنے استنباط اور اجتہاد کے وہ
بیان کرے گا وہ اکثر دقیق اور غامض ہوں گی اور بوجہ دقت اور غموض ماخذ کے ان سب
مولویوں کی نگاہ میں کتاب اور سنت کے برخلاف نظر آئیں گی حالانکہ در حقیقت بر خلاف
نہیں ہوں گی ۔ دیکھو صفحہ نمبر ۰۷ امکتوبات امام ربانی مطبوعہ مطبع احمدی دہلی ۔
ازالہ اوہام حصہ دوم
سواب اے بھائیو! برائے خدا دھکہ اور زبردستی مت کرو ضرور تھا کہ میں ایسی باتیں پیش
کرتا جن کے سمجھنے میں تمہیں غلطی لگی ہوئی تھی ۔ اگر تم پہلے ہی راہ صواب پر ہوتے تو میرے
آنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ میں کہہ چکا ہوں کہ میں اس اُمت کی اصلاح کے لئے ابن مریم
ہو کر آیا ہوں اور ایسا ہی آیا ہوں کہ جیسے حضرت مسیح ابن مریم یہودیوں کی اصلاح کے لئے
آئے تھے۔ میں اسی وجہ سے تو اُن کا مثیل ہوں کہ مجھے وہی اور اُسی طرز کا کام سپر د ہوا ہے
جیسا کہ انہیں سپرد ہوا تھا۔ مسیح نے ظہور فرما کر یہودیوں کو بہت سی غلطیوں اور بے بنیاد
۵۴۷ خیالات سے رہائی دی تھی۔ منجملہ اس کے ایک یہ بھی تھا کہ یہودی لوگ ایلیا نبی کے دوبارہ
دنیا میں آنے کی ایسی ہی اُمید باندھے بیٹھے تھے جیسے آج کل مسلمان مسیح ابن مریم رسول الله
کے دوبارہ آنے کی امید باندھے بیٹھے ہیں۔ سوسیح نے یہ کہہ کر کہ ایلیا نبی اب آسمان سے اتر
نہیں سکتا زکریا کا بیٹا بیٹی ایلیا ہے جس نے قبول کرنا ہے کرے اس پرانی غلطی کو دور کیا
اور یہودیوں کی زبان سے اپنے تئیں ملحد اور کتابوں سے پھرا ہوا کہلایا مگر جو سچ تھا وہ ظاہر
کر دیا۔ یہی حال اُس کے مثیل کا بھی ہوا اور حضرت مسیح کی طرح اس کو بھی ملحد کا خطاب
دیا گیا ۔ کیا یہ اعلیٰ درجہ کی مماثلت نہیں ۔
اس بار یک نکتہ کو یا درکھو کہ مسلمانوں کو یہ کیوں خوشخبری دی گئی کہ تم میں مسیح ابن مریم
نازل ہوگا ۔ دراصل اس میں بھید یہ ہے کہ ہمارے سید و مولی حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ
وسلم مثیل موسیٰ علیہ السلام ہیں اور یہ امت محمد یہ مثیل اُمت بنی اسرائیل ہے اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ آخری زمانہ میں یہ اُمت ایسی ہی بگڑ جائے گی جیسے
یہودی اپنے آخری وقت میں بگڑ گئے تھے اور حقیقی نیکی اور حقیقی سچائی اور حقیقی ایمانداری
اُن میں سے اُٹھ گئی تھی اور نکھے اور بے اصل جھگڑے اُن میں برپا ہو گئے تھے اور ایمانی
محبت ٹھنڈی ہو گئی تھی اور فرمایا کہ تم تمام وہی کام کرو گے جو یہودیوں نے کئے ۔ یہاں تک
کہ اگر یہودی سوسمار کے سوراخ میں داخل ہوئے ہیں تو تم بھی اُسی سوراخ میں داخل ہو گے
یعنی پورے پورے یہودی ہو جاؤ گے۔ اور چونکہ یہودیوں کی اس تباہ حالت میں خدائے تعالیٰ
نے انہیں فراموش نہیں کیا تھا بلکہ اُن کے اخلاق و اعمال درست کرنے کے لئے اور اُن کی
غلطیوں کی اصلاح کرنے کی غرض سے مسیح ابن مریم کو انہیں میں سے بھیجا تھا لہذا اس اُمت کو
بھی بشارت دی گئی کہ جب تمہاری حالت بھی اُن سخت دل یہودیوں کے موافق ہو جائے گی
اور تم بھی ظاہر ر پرست اور بد چلن اور رو بدنیا ہو جاؤ گے اور تمہارے فقراء اور علماء اور دنیا داروں
میں اپنی اپنی طرز پر مکاری اور بد چلنی پھیل جائے گی اور وہ شے جس کا نام تو حید اور خدا پرستی
اور خدا ترسی اور خدا خواہی ہے بہت ہی کم رہ جائے گی تو مثالی طور پر تمہیں بھی ایک ابن مریم
تم میں سے ہی دیا جائے گا تا تمہاری اخلاقی اور عملی اور ایمانی حالت کے درست کرنے کے
لئے ایسا ہی زور لگا وے جیسا کہ مسیح ابن مریم نے لگایا تھا۔
اب صاف اور نہایت کھلا کھلا قرینہ ہے کہ چونکہ اس زمانہ کے مسلمان دراصل یہودی ۵۳۹
نہیں ہیں بلکہ انہوں نے اپنی سخت دلی اور دنیا پرستی کی وجہ سے یہودیوں سے ایک مشابہت
پیدا کر لی ہے اس لئے جو مسیح ابن مریم اُن کے لئے نازل ہوا وہ بھی دراصل مسیح ابن مریم نہیں
ہے بلکہ اپنے اس منصبی کام میں جو اس کے سپرد ہوا ہے مسیح سے مماثلت رکھتا ہے۔
یقیناً سمجھو کہ مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا اور خدا تعالیٰ نے اس کو فوت ہونے
کے بعد اسی قسم کی زندگی بخشی جو وہ ہمیشہ نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں کو بخشا آیا ہے ۔
سو وہ خدائے تعالیٰ کی طرف ایک پاک اور لطیف زندگی کے ساتھ جو جسم خاکی اور اُس
کے لوازم کثیفہ اور مکدرہ سے منزہ ہے اُٹھایا گیا اور اسی قسم کے زندوں کی جماعت میں
جاملا ۔ اگر وہ جسم خاکی کے ساتھ اُٹھایا جاتا تو اس خاکی جسم کے لوازم بھی اُس کے ساتھ
رہتے کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے کہ ہم نے کوئی ایسا جسد خاکی نہیں بنایا کہ وہ
زندہ تو ہو مگر روٹی نہ کھاتا ہو لیکن آپ لوگ مانتے ہیں کہ اب مسیح ابن مریم کا جسم