ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۵۵۰ آسمان پر ایسا ہے کہ اُس میں خاکی جسم کے لوازم ہرگز نہیں پائے جاتے ۔ وہ بڑھا نہیں ہوتا
اُس پر زمانہ اثر نہیں کرتا ۔ وہ اناج اور پانی کا محتاج نہیں ۔ سو آپ نے تو ایک طور سے مان
بھی لیا کہ وہ اور رنگ اور شان کا جسم ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ معراج کی رات میں جو
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمانوں پر نبیوں کو دیکھا تو کیا بالخصوص مسیح کو ہی جسم کے
سمیت دیکھا اور دوسروں کی فقط روحیں دیکھیں بلکہ ظاہر ہے کہ سب کو روح اور جسم دونوں
کے ساتھ دیکھا اور سب کا جسمانی حلیہ بھی بیان کیا اور مسیح کا وہ حلیہ بیان کیا جو آنے والے
مسیح سے بالکل مخالف تھا۔ پس کیا یہ قوی دلیل اس بات پر نہیں ہے کہ مسیح کو اس کے مرنے
کے بعد اُسی رنگ اور طرز کا جسم ملا جو یحییٰ نبی اور اور لیس اور یوسف اور حضرت موسیٰ اور
حضرت ابراہیم کو ملا تھا۔ کیا کوئی نرالی بات مسیح میں دیکھی گئی جو اوروں میں نہیں تھی ۔ اب
جبکہ ایسی وضاحت سے مسیح کا وفات پا جانا اور پھر دوسرے نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں
کی طرح زندہ ہو کر آسمان کی طرف اُٹھائے جانا ثابت ہوتا ہے تو کیوں ناحق مسیح کے سفلی
اور کثیف جسم اور نا پائدار حیات کے لئے ضد کی جاتی ہے اور سب کے لئے ایک موت اور
۵۵۱) اس کے لئے دو موتیں روا رکھی جاتی ہیں ۔ قرآن شریف میں اور لیٹ نبی کے حق میں ہے
وَرَفَعْتُهُ مَكَانًا عَلِيًّا اور اس کے ساتھ تو فی کا کہیں لفظ نہیں تا ہم علماء ادریس
کی وفات کے قائل ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اس جہان سے ایسا اٹھایا گیا کہ پھر نہیں آئے
گا یعنی مر گیا کیونکہ بغیر مر نے کے کوئی اس جہان سے ہمیشہ کے لئے رخصت نہیں ہو سکتا ۔
وجہ یہ کہ اس دنیا سے نکلنے اور بہشت میں داخل ہونے کا موت ہی دروازہ ہے وہ
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ہے۔ اور اگر انہیں کہا جائے کہ کیا اور لیس آسمان پر مر
گیا یا پھر آ کر مرے گا یا آسمان پر ہی اس کی روح قبض کی جائے گی تو ادریس کے
دوبارہ دنیا میں آنے سے صاف انکار کرتے ہیں ۔ اور چونکہ دخول جنت سے پہلے
موت ایک لازمی امر ہے لہذا ادریس کا فوت ہو جانا مان لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
مریم : ۵۸ ۲ العنكبوت : ۵۸
رفع کے اس جگہ معنے موت ہی ہیں ۔ پھر جبکہ مسیح کے رفع کے ساتھ توفی کا لفظ بھی موجود
ہے تو کیوں اور کس دلیل سے اس کی حیات کے لئے ایک شور قیامت برپا کر دیا ہے۔
افسوس کہ اس وقت کے مولوی جب دیکھتے ہیں کہ قرآن کریم مسیح ابن مریم کو مار چکا ہے
اور کوئی حدیث صحیح اس کے منافی و مغائر نہیں تو لا چار ہو کر اجماع کی طرف دوڑتے ہیں ۔
ہر چند ان لوگوں کو بار بار کہا جاتا ہے کہ حضرات اجماع کا لفظ پیشگوئیوں کے متعلق ہرگز نہیں
ہو سکتا ۔ قبل از ظہور ایک نبی کی اجتہادی تاویل میں بھی غلطی ممکن ہے لیکن یہ لوگ نہیں مانتے
اور یہ بھی نہیں جانتے کہ اجماع کی بناء یقین اور انکشاف کلی پر ہوا کرتی ہے لیکن سلف و خلف
کے ہاتھ میں جن کی طرف اجماع کا دعویٰ منسوب کیا جاتا ہے نہ یقین کلی تھا نہ انکشاف تام ۔
اگر ان کے خیالات کی بناء ایک کامل یقین ہے یقین پر ہوتی تو اُن سے اقوال متفرقه
اور تفسیر کی کتابوں میں زیر تفسیر آیت یعیسی انی متوفیک چھ چھ سات سات اقوال ۵۵۲
متضادہ نہ لکھے جاتے بلکہ ایک ہی شق مسلم کو مانتے چلے آتے اور اگر انکشاف تام اُن کے
نصیب ہوتا تو وہ بحوالہ قرآن کریم و احادیث صحیحہ ضرور لکھتے کہ آنے والا مسیح ابن مریم
دراصل وہی مسیح ابن مریم رسول اللہ ہے جس پر انجیل نازل ہوئی تھی جو اسرائیلی نبی تھا بلکہ
انہوں نے اس مقام کی تصریح میں دم بھی نہیں مارا اور اصل حقیقت کو حوالہ بخدا کر کے گذر
گئے جیسا کہ صلحاء کی سیرت ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ زمانہ آگیا جو خدا تعالیٰ نے وہ
اصل حقیقت اپنے ایک بندہ پر کھول دی اور جو راز مخفی چلا آتا تھا اس پر ظاہر کر دیا تا اس کے
حق میں یہ خارق عادت تفہیم جس کے دریافت سے تمام علماء کی عقلیں قاصر رہیں ایک
کرامت میں شمار کی جائے۔ وذلک فضل الله يؤتيه من يشاء ۔
رقہ صادر نہ ہوتے ۔
سواے بھائیو! برائے خدا جلدی مت کرو اور اپنے علم اور فراست پر داغ مت لگاؤ
یقینا سمجھو کہ گریز کی تمام راہیں بند ہیں اور انکار کے تمام طرق مسدود ہیں ۔ اگر یہ کاروبار
انسان کی طرف سے ہوتا یا اگر کسی افترا پر اس کی بنیاد ہوتی تو یہ دلائل بینہ اس کے
۵۵۳﴾ شامل حال ہرگز نہ ہوتے۔ بعض کہتے ہیں کہ اگر ہم قبول بھی کر لیں کہ مسیح ابن مریم رسول اللہ
فوت ہو گیا ہے تو اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ تم ہی ہو جو اس کے قائم مقام بھیجے گئے ہو۔ اس کا
جواب یہ ہے کہ ہر یک انسان اپنے کاموں سے شناخت کیا جاتا ہے۔ ہر چند عوام کی نظر میں یہ
دقیق اور غامض بات ہے لیکن زیرک لوگ اس کو خوب جانتے ہیں کہ ایسے مامور من اللہ کی
صداقت کا اس سے بڑھ کر اور کوئی ثبوت ممکن نہیں کہ جس خدمت کے لئے اس کا دعوی ہے کہ
اس کے بجالانے کے لئے میں بھیجا گیا ہوں ۔ اگر وہ اس خدمت کو ایسی طرز پسندیدہ اور
طریق برگزیدہ سے ادا کر دیوے جو دوسرے اس کے شریک نہ ہو سکیں تو یقینا سمجھا جائے گا کہ
وہ اپنے دعوئی میں سچا تھا کیونکہ ہر یک چیز اپنی علت غائی سے شناخت کی جاتی ہے۔ اور یہ
خیال بالکل فضول ہے کہ جو مثیل مسیح کہلاتا ہے وہ مسیح کی طرح مردوں کو زندہ کر کے دکھلاوے
یا بیماروں کو اچھا کر کے دکھلاوے کیونکہ مماثلت علت غائی میں ہوتی ہے۔ درمیانی افعال کی
۵۵۲) مماثلت معتبر نہیں ہوتی ۔ بائبل کی کتابوں کو پڑھنے والے جانتے ہیں کہ جو خوارق مسیح کی
طرف منسوب کئے گئے ہیں یعنی مردوں کا زندہ کرنا یا بیماروں کو اچھا کرنا یہ سیح سے مخصوص نہیں
ہے بلکہ بعض بنی اسرائیلی ایسے بھی گزرے ہیں کہ ان سب کاموں میں نہ صرف مسیح ابن
مریم کے برابر بلکہ اس سے بھی آگے بڑھے ہوئے تھے لیکن پھر بھی ان کو مثیل مسیح نہیں کہا جاتا
نہ مسیح کو ان کا مثیل ٹھہرایا جاتا ہے۔ ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ قرار
دئے گئے ہیں ۔ قرآن کریم اس پر ناطق ہے لیکن کبھی کسی نے نہیں سنا ہو گا کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے سوٹے سے حضرت موسیٰ کی طرح سانپ بنایا ہو یا آسمان سے خون اور
جوئیں اور مینڈ کیں برسائی ہوں بلکہ اس جگہ بھی علت غائی میں مشابہت مراد ہے چونکہ
حضرت موسیٰ بنی اسرائیل کی رہائی دلانے کے لئے مامور کئے گئے تھے سو یہی خدمت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد ہوئی تا اس وقت کے فرعونوں سے زبردست ہاتھ کے
ساتھ مومنوں کو رہائی دلاویں اور جیسا کہ نصرت الہی ایک خاص رنگ میں حضرت موسیٰ کے
شامل حال ہوئی ۔ ایسا ہی نصرت الہی ایک دوسرے رنگ میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے شامل ہو گئی اور در حقیقت وہی نصرت ہے جو اپنے اپنے محل پر رنگا رنگ کے معجزات کے
نام سے موسوم ہوتی ہے۔ سو میں خوب جانتا ہوں کہ جیسا کہ نصرت الہی حضرت مسیح کے شامل ۵۵۵
حال ہوئی تھی میں بھی اس نصرت سے بے نصیب نہیں رہوں گا لیکن یہ ضرور نہیں کہ وہ
نصرت جسمانی بیماروں کے اچھا کرنے کے ذریعہ سے ظاہر ہو بلکہ خدائے تعالیٰ نے ایک
الہام میں میرے پر ظاہر فرمایا ہے کہ خلق اللہ کی روحانی بیماریوں اور شکوک اور شبہات کو
وہ نصرت دور کرے گی جیسا کہ میں پہلے اس سے لکھ چکا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ مستعد
دلوں پر اثر پڑتا جاتا ہے اور پرانی بیماریاں دور ہوتی جاتی ہیں اور نصرت الہی اندر ہی اندر کام
کر رہی ہے اور خدا تعالیٰ نے اپنے خاص کلام سے میری طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ نبی
ناصری کے نمونہ پر اگر دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ روحانی بیماریوں کو بہت صاف کر رہا
ہے اس سے زیادہ کہ بھی جسمانی بیماریوں کو صاف کیا گیا ہو۔
حال کے نیچری جن کے دلوں میں کچھ بھی عظمت قال اللہ اور قال الرسول کی باقی نہیں
رہی یہ بے اصل خیال پیش کرتے ہیں کہ جو مسیح ابن مریم کے آنے کی خبریں صحاح میں
موجود ہیں یہ تمام خبریں ہی غلط ہیں ۔ شاید اُن کا ایسی باتوں سے مطلب یہ ہے کہ تا اس ۵۵۶
عاجز کے اس دعوے کی تحقیر کر کے کسی طرح اس کو باطل ٹھہرایا جاوے لیکن وہ اس قدر
متواترات سے انکار کر کے اپنے ایمان کو خطرہ میں ڈالتے ہیں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ تو اتر
ایک ایسی چیز ہے کہ اگر غیر قوموں کی تو اریخ کے رو سے بھی پایا جائے تو تب بھی ہمیں قبول کرنا
ہی پڑتا ہے جیسا کہ ہندوؤں کے بزرگوں رام چندر اور کرشن وغیرہ کا وجود تواتر کے ذریعہ
سے ہی ہم نے قبول کیا ہے ۔ گو تحقیق و تفتیش تاریخی واقعات میں ہندو لوگ بہت کچے
ہیں مگر با وجود اس قدر تواتر کے جو اُن کی مسلسل تحریروں سے پایا جاتا ہے ہرگز یہ گمان نہیں
ہو سکتا کہ راجہ رام چندر اور راجہ کرشن یہ سب فرضی ہی نام ہیں۔
اب سمجھنا چاہیے کہ گوا جمالی طور پر قرآن شریف اکمل و اتم کتاب ہے مگر ایک حصہ کثیرہ دین
کا اور طریقہ عبادات وغیرہ کا مفصل اور مبسوط طور پر احادیث سے ہی ہم نے لیا ہے اور اگر
احادیث کو ہم بکلی ساقط الاعتبار سمجھ لیں تو پھر اس قدر بھی ثبوت دینا ہمیں مشکل ہوگا کہ
در حقیقت حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما وعثمان ذوالنورین اور جناب علی مرتضی کرم اللہ وجہہ
۵۵۷ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام اور امیر المؤمنین تھے اور وجود رکھتے تھے صرف فرضی
نام نہیں کیونکہ قرآن کریم میں ان میں سے کسی کا نام نہیں ۔ ہاں اگر کوئی حدیث قرآن شریف
کی کسی آیت سے صریح مخالف و مغائر پڑے مثلاً قرآن شریف کہتا ہے کہ مسیح ابن مریم فوت
ہو گیا اور حدیث یہ کہے کہ فوت نہیں ہوا تو ایسی حدیث مردود اور نا قابل اعتبار ہوگی لیکن جو
حدیث قرآن شریف کے مخالف نہیں بلکہ اس کے بیان کو اور بھی بسط سے بیان کرتی ہے وہ
بشر طیکہ جرح سے خالی ہو قبول کرنے کے لائق ہے۔ پس یہ کمال درجہ کی بے نصیبی اور بھاری
غلطی ہے کہ یک لخت تمام حدیثوں کو ساقط الاعتبار سمجھ لیں اور ایسی متواتر پیشگوئیوں کو جو
خیر القرون میں ہی تمام ممالک اسلام میں پھیل گئی تھیں اور مسلمات میں سے سمجھی گئی تھیں بعد
موضوعات داخل کر دیں۔ یہ بات پوشیدہ نہیں کہ مسیح ابن مریم کے آنے کی پیشگوئی ایک اوّل
درجہ کی پیشگوئی ہے جس کو سب نے باتفاق قبول کر لیا ہے اور جس قدر صحاح میں پیشگوئیاں
لکھی گئی ہیں کوئی پیشگوئی اس کے ہم پہلو اور ہم وزن ثابت نہیں ہوتی۔ تو اتر کا اول درجہ
اس کو حاصل ہے۔ انجیل بھی اس کی مصدق ہے ۔ اب اس قدر ثبوت پر پانی پھیرنا اور یہ کہنا
کہ یہ یہ تمام حدیثیں موضوع ہیں در حقیقت اُن لوگوں کا کام ہے جن کو خدائے تعالیٰ نے بصیرت
دینی اور حق شناسی سے کچھ بھی بخرہ اور حصہ نہیں دیا اور بباعث اس کے کہ اُن لوگوں کے دلوں
میں قال اللہ اور قال الرسول کی عظمت باقی نہیں رہی اس لئے جو بات اُن کی اپنی سمجھ سے
۵۵۸ بالاتر ہو اس کو محالات اور ممتنعات میں داخل کر لیتے ہیں ۔ قانون قدرت بے شک حق اور
باطل کے آزمانے کے لئے ایک آلہ ہے مگر ہر ایک قسم کی آزمائش کا اسی پر مدار نہیں۔
لدها
ازالہ اوہام حصہ دوم
اس کے علاوہ اور آلات اور محک بھی تو ہیں جن کے ذریعہ سے اعلیٰ درجہ کی صداقتیں
آزمائی جاتی ہیں بلکہ اگر سچ پوچھو تو قانون قدرت مصطلحہ حکماء کے ذریعہ سے جو جو
صداقتیں معلوم ہوتی ہیں وہ ایک ادنی درجہ کی صداقتیں ہیں لیکن اس فلسفی قانون قدرت
سے ذرہ اوپر چڑھ کر ایک اور قانون قدرت بھی ہے جو نہایت دقیق اور غامض اور بباعث
دقت و غموض موٹی نظروں سے چھپا ہوا ہے جو عارفوں پر ہی کھلتا ہے اور فانیوں پر ہی ظاہر
ہوتا ہے۔ اس دنیا کی عقل اور اس دنیا کے قوانین شناس اس کو شناخت نہیں کر سکتے اور اس سے
منکر رہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جو امور اس کے ذریعہ سے ثابت ہو چکے ہیں اور جو سچائیاں
اس کی طفیل سے بپایہ ثبوت پہنچ چکی ہیں وہ ان سفلی فلاسفروں کی نظر میں اباطیل میں داخل
ہیں۔ ملائک کو یہ لوگ صرف قومی خیال کرتے ہیں اور وحی کو یہ لوگ صرف فکر اور سوچ کا
ایک نتیجہ سمجھتے ہیں یا ہر ایک بات جو دل میں پڑتی ہے اس کا نام وحی رکھ لیتے ہیں اور قرآن ۵۵۹
کریم اور دوسری الہی کتابوں کو ایسا خیال کرتے ہیں کہ گویا نبیوں نے آپ بنالی ہیں۔ اس کی
وجہ یہ ہے کہ وہ ذات قومی اور قیوم جو اس عالم کے ظاہر و باطن کی مدبر ہے اس کی عظمت اُن
کے دل میں نہیں اور اس کو ایک مردہ یا سویا ہوا یا نا تواں اور غافل خیال کیا گیا ہے اور اس کی
تمام قدرتی عمارت کے مسمار کرنے کی فکر میں ہیں۔ معجزات سے بکلی منکر اور فرقانی
پیشگوئیوں سے انکاری ہیں اور اپنی نابینائی کی وجہ سے فرقان کریم کو ایک ادنی سا معجزہ بھی
نہیں سمجھتے حالانکہ وہ تمام معجزات سے برتر و اعلیٰ ہے۔ بہشت اور دوزخ کی ایسی ضعیف طور پر
تاویل کرتے ہیں کہ جس سے منکر ہونا ہی ثابت ہوتا ہے۔ حشر اجساد سے بکلی انکاری ہیں ۔
عبادات اور صوم و صلوۃ پر ہنسی اور ٹھٹھا کرتے ہیں اور رو بحق ہونے کی جگہ رو بدنیا ہونا
ان کے نزدیک بہتر ہے اور جو شخص رو بحق ہو وہ اُن کے نزدیک سادہ لوح اور ابلہ اور ایک
بیوقوف درویش ہے۔ مسلمانوں کی بد قسمتی سے یہ فرقہ بھی اسلام میں پیدا ہو گیا جس کا
قدم دن بدن اتحاد کے میدانوں میں آگے ہی آگے چل رہا ہے ۔
اے خدا اے میرے قادر خدا مدد کر کہ لوگوں نے افراط اور تفریط کی راہیں لے لی ہیں۔
بعض نے تیرے کلام کے بینات تیرے کلام کے اشارات تیرے کلام کے دلالات تیرے
کلام کی نحوا کو بکلی چھوڑ کر بے بنیا د لکیر کو اس کی جگہ پسند کر لیا اور بعض نے تیرے کلام کو بھی
چھوڑا اور لکیر کو بھی چھوڑا اور صرف اپنی ناقص عقل کو اپنا رہبر بنا لیا اور امام الرسل کو چھوڑ کر
یورپ کے تاریک خیال محجوب فلاسفروں کو اپنا امام بنالیا۔
اے میرے دوستو ! اب میری ایک آخری وصیت کو سنو اور ایک راز کی بات کہتا ہوں اس کو
خوب یا د رکھو کہ تم اپنے ان تمام مناظرات کا جو عیسائیوں سے تمہیں پیش آتے ہیں پہلو بدل لو
اور عیسائیوں پر یہ ثابت کر دو کہ در حقیقت مسیح ابن مریم ہمیشہ کے لئے فوت ہو چکا ہے۔ یہی
ایک بحث ہے جس میں فتحیاب ہونے سے تم عیسائی مذہب کی روئے زمین سے صف لپیٹ
دو گے۔ تمہیں کچھ بھی ضرورت نہیں کہ دوسرے لمبے لمبے جھگڑوں میں اپنے اوقات عزیز کو
۵۶۱ ضائع کرو۔ صرف مسیح ابن مریم کی وفات پر زور دو اور پر زور دلائل سے عیسائیوں کو لاجواب
اور ساکت کر دو ۔ جب تم مسیح کا مردوں میں داخل ہونا ثابت کر دو گے اور عیسائیوں کے دلوں
میں نقش کر دو گے تو اُس دن تم سمجھ لو کہ آج عیسائی مذہب دنیا سے رخصت ہوا۔ یقینا سمجھو کہ
جب تک ان کا خدا فوت نہ ہو اُن کا مذہب بھی فوت نہیں ہو سکتا۔ اور دوسری تمام بحثیں اُن
کے ساتھ عبث ہیں ۔ اُن کے مذہب کا ایک ہی ستون ہے اور وہ یہ ہے کہ اب تک مسیح ابن مریم
آسمان پر زندہ بیٹھا ہے۔ اس ستون کو پاش پاش کرو پھر نظر اٹھا کر دیکھو کہ عیسائی مذہب دنیا میں
کہاں ہے۔ چونکہ خدائے تعالیٰ بھی چاہتا ہے کہ اس ستون کو ریزہ ریزہ کرے اور یوروپ اور
ایشیا میں توحید کی ہوا چلا دے۔ اس لئے اُس نے مجھے بھیجا اور میرے پر اپنے خاص الہام سے
ظاہر کیا کہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے۔ چنانچہ اس کا الہام یہ ہے کہ مسیح ابن مریم رسول اللہ
۵۶۲ فوت ہو چکا ہے اور اُس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے وكان وعد الله
مفعولا انت معى وانت على الحق المبين انت مصيب ومعين للحق
لده الله
ازالہ اوہام حصہ دوم
میں نے اس کتاب میں نہایت زبردست ثبوتوں سے مسیح کا فوت ۔ ہو جانا اور
اموات میں داخل ہونا ثابت کر دیا ہے اور میں نے بداہت کی حد تک اس بات کو پہنچا
دیا ہے کہ مسیح زندہ ہو کر جسم عنصری کے ساتھ ہرگز آسمان کی طرف اُٹھایا نہیں گیا بلکہ
اور نبیوں کی موت کی طرح اُس پر بھی موت آئی اور دائمی طور پر وہ اس جہان سے رخصت
ہوا ۔ اگر کوئی مسیح کا ہی پرستار ہے تو سمجھ لے کہ وہ مر گیا اور مرنے والوں کی جماعت
میں ہمیشہ کے لئے داخل ہو گیا ۔ سوتم تائید حق کے لئے اس کتاب سے فائدہ اٹھاؤ اور
سرگرمی کے ساتھ پادریوں کے مقابل پر کھڑے ہو جاؤ۔ چاہیے کہ یہی ایک مسئلہ
ہمیشہ تمہارے زیر توجہ اور پورا بھروسہ کرنے کے لائق ہو جو در حقیقت مسیح ابن مریم
فوت شدہ گروہ میں داخل ہے۔ میں نے اس بحث کو اس کتاب میں بڑی دلچسپی کے
ساتھ کامل اور قوی دلائل سے انجام تک پہنچایا ہے اور خدائے تعالیٰ نے اس تالیف ۵۶۳
میں میری وہ مدد کی ہے جو میں بیان نہیں کر سکتا اور میں بڑے دعوے اور استقلال
سے کہتا ہوں کہ میں سچ پر ہوں اور خدائے تعالیٰ کے فضل سے اس میدان میں میری
ہی فتح ہے اور جہاں تک میں دور بین نظر سے کام لیتا ہوں تمام دنیا اپنی سچائی کے تحت
اقدام دیکھتا ہوں اور قریب ہے کہ میں ایک عظیم الشان فتح پاؤں کیونکہ میری زبان
کی تائید میں ایک اور زبان بول رہی ہے اور میرے ہاتھ کی تقویت کے لئے ایک
اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں ۔ میرے اندر ایک
آسمانی روح بول رہی ۔ ہے ۔ جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے اور
آسمان پر ایک جوش اور ابال پیدا ہوا ہے جس نے ایک پتلی کی طرح اس مشت خاک
کو کھڑا کر دیا ہے ۔ ہر ایک وہ شخص جس پر تو بہ کا دروازہ بند نہیں عنقریب دیکھ لے گا
کہ میں اپنی طرف سے نہیں ہوں ۔ کیا وہ آنکھیں بینا ہیں جو صادق کو شناخت نہیں کر
سکتیں ۔ کیا وہ بھی زندہ ہے جس کو اس آسمانی صدا کا احساس نہیں ۔
وقت و تاریخ نزول مسیح موعود
حسب اقوال اکا بر سلف و خلف
و دیگر حالات
منقوله از کتاب آثار القيامة
مولوی سید صدیق حسن خاں صاحب مرحوم نے جن کو مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب
مجد دقرار دے چکے ہیں۔ اپنی کتاب آثار القیامۃ کے صفحہ ۳۹۵ میں بتصریح لکھا ہے کہ ظہور
مہدی اور نزول عیسیٰ اور خروج دجال ایک ہی صدی میں ہوگا ۔ پھر لکھا ہے کہ امام جعفر صادق
کی یہ پیشگوئی تھی کہ سن دو سو ہجری میں مہدی ظہور فرمائے گا لیکن وہ برس تو گزر گئے اور مہدی
ظاہر نہ ہوا ۔ اگر اس پیشگوئی کی کسی کشف یا الہام پر بنا تھی تو تاویل کی جائے گی یا اس کشف
۵۶۵ کو غلط ماننا پڑے گا ۔ پھر بیان کیا ہے کہ اہل سنت کا یہی مذہب ہے کہ الْآيَاتُ بَعْدَ
الماتين یعنی بارہ سو برس کے گزرنے کے بعد یہ علامات شروع ہو جائیں گی اور مہدی اور
مسیح اور دجال کے نکلنے کا وقت آجائے گا۔ پھر نعیم بن حماد کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ ابو قبیل
کا قول ہے کہ سن بارہ سو چار ہجری میں مہدی کا ظہور ہو گا لیکن یہ قول بھی صحیح نہ نکلا ۔ پھر بعد
اس کے شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی کا ایک کشف لکھتے ہیں کہ ان کو تاریخ ظہور مہدی
کشفی طور پر چراغ دین کے لفظ میں بحساب جمل منجانب اللہ معلوم ہوئے تھے یعنی ۱۲۶۸۔
پھر لکھتے ہیں کہ یہ سال بھی گزر گئے اور مہدی کا دنیا میں کوئی نشان نہ پایا گیا ۔ اس سے
معلوم ہوا کہ شاہ ولی اللہ کا یہ کشف یا الہام صحیح نہیں تھا۔ میں کہتا ہوں کہ صرف مقررہ
سالوں کا گزر جانا اس کشف کی غلطی پر دلالت نہیں کرتا ہاں غلط فہمی پر دلالت کرتا ہے ۔
کیونکہ پیشگوئیوں کے اوقات معینہ قطعی الدلالت نہیں ہوتے۔ بسا اوقات ان میں ایسے
استعارات بھی ہوتے ہیں کہ دن بیان کئے جاتے ہیں اور اُن سے برس مراد لئے جاتے
ہیں ۔ پھر قاضی ثناء اللہ پانی پتی کے رسالہ سیف مسلول کا حوالہ دے کر لکھتے ہیں کہ رسالہ ۵۲﴾
مذکورہ میں لکھا ہے کہ علماء ظاہری اور باطنی کا اپنے ظن اور تخمین سے اس بات پر اتفاق ہے کہ
تیرھویں صدی کے اوائل میں ظہور مہدی کا ہوگا ۔ پھر لکھتے ہیں کہ بعض مشائخ اپنے کشف
سے یہ بھی کہہ گئے ہیں کہ مہدی کا ظہور بارہ سو برس سے پیچھے ہوگا اور تیرھویں صدی سے
تجاوز نہیں کرئے گا ۔ پھر لکھتے ہیں کہ یہ سال تو گزر گئے اور تیرھویں صدی سے صرف دس
برس رہ گئے اور اب تک نہ مہدی نہ عیسی دنیا میں آئے ۔ یہ کیا ہوا۔ پھر اپنی رائے لکھتے ہیں کہ
میں بلحاظ قرائن قو یہ گمان کرتا ہوں کہ چودھویں صدی کے سر پر اُن کا ظہور ہوگا۔ پھر لکھتے ہیں
کہ قرائن یہ ہیں کہ تیرھویں صدی میں دجالی فتنے بہت ظہور میں آگئے ہیں اور اندھیری رات
کے ٹکڑوں کی طرح نمودار ہو رہے ہیں اور اس تیرھویں صدی کافتن و آفات کا ایک مجموعہ ہونا
ایک ایسا امر ہے کہ چھوٹے بڑے کی زبان پر جاری ہے۔ یہاں تک کہ جب ہم بچے تھے تو
بڑھی عورتوں سے سنتے تھے کہ حیوانات نے بھی اس تیرھویں صدی سے پناہ چاہی ہے۔ پھر
لکھتے ہیں کہ ہر چند یہ مضمون کسی صحیح ۔ حدیث سے سے ٹھیک ٹھیک ٹھیک ۔ معلوم نہیں ہوتا لیکن جب
انقلاب عالم کا ملاحظہ کریں اور بنی آدم کے احوال میں جو فرق صریح آگیا ہے اس کو دیکھیں
تو یہ ایک سچا گواہ اس بات پر ملتا ہے کہ پہلے اس سے دنیا کا رنگ اس عنوان پر نہیں تھا سو
اگر چه مکاشفات مشائخ کے پورے بھروسہ کے لائق نہیں کیونکہ کشف میں خطا کا احتمال
بہت ہے لیکن کہہ سکتے ہیں کہ اب وہ وقت قریب ہے جو مہدی اور عیسیٰ کا ظہور ہو کیونکہ
امارات صغرى بجميعها وقوع میں آگئی ہیں اور عالم میں ایک تغیر عظیم پایا جاتا ہے اور
اہل عالم کی حالت نہایت درجہ پر بدل گئی ہے اور کامل درجہ کا ضعف اسلام پر وارد ہو گیا
ہے۔ اور وہ حقیقت نورانیہ جس کا نام علم ہے وہ دنیا سے اُٹھ گئی ہے اور جہل بڑھ گیا ہے
جب ۵۶۷
اور شائع ہو گیا ہے اور فسق و فجور کا بازار گرم ہے اور بغض اور حسد اور عداوت پھیل گئی ہے
اور مال کی محبت حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور تحصیل اسباب معاش سے ہمتیں ہار گئیں اور
دار آخرت سے بکلی فراموشی ہوگئی اور کامل طور پر دنیا کو اختیار کیا گیا ۔ سو یہ علامات بینہ اور
امارات جلسیہ اس بات پر ہیں کہ اب وہ وقت بہت نزدیک ہے۔ میں کہتا ہوں کہ مولوی
۵۲۸) صدیق حسن صاحب کا یہ کہنا کہ کسی صحیح حدیث سے مسیح کے ظہور کا کوئی زمانہ خاص ثابت نہیں
ہوتا صرف اولیاء کے مکاشفات سے معلوم ہوتا ہے کہ غایت کار تیرھویں صدی کے اخیر تک
اس کی حد ہے۔ یہ مولوی صاحب کی سراسر غلطی ہے اور آپ ہی وہ مان چکے ہیں کہ احادیث
صحیحہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ آدم کی پیدائش کے بعد عمر دنیا کی سات ہزار برس ہے اور اب عمر
دنیا میں سے بہت ہی تھوڑی باقی ہے۔ پھر صفحہ ۳۸۵ میں لکھتے ہیں کہ ابن ماجہ نے انس سے
یہ حدیث بھی لکھی ہے جس کو حاکم نے بھی مستدرک میں بیان کیا ہے کہ لا مهدی الا عیسی
ابن مریم یعنی عیسی بن مریم کے سوا اور کوئی مہدی موعود نہیں ۔ پھر لکھتے ہیں کہ یہ حدیث
ضعیف ہے کیونکہ مہدی کا آنا بہت سی حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ مہدی کی
خبریں ضعف سے خالی نہیں ہیں اسی وجہ سے امامین حدیث نے ان کو نہیں لیا۔ اور ابن ماجہ اور
مستدرک کی حدیث ابھی معلوم ہو چکی ہے کہ عیسی ہی مہدی ہے لیکن ممکن ہے کہ ہم اس طرح پر
تطبیق کر دیں کہ جو شخص عیسی کے نام سے آنے والا احادیث میں لکھا گے میں لکھا گیا ہے اپنے وقت کا وہی
مہدی اور وہی امام ہے اور ممکن ہے کہ اس کے بعد کوئی اور مہدی بھی آوے اور یہی مذہب
حضرت اسمعیل بخاری کا بھی ہے کیونکہ اگر اُن کا بجز اس کے کوئی اور اعتقاد ہوتا تو ضرور وہ اپنی
حدیث میں ظاہر فرماتے لیکن وہ صرف اسی قدر کہہ کر چپ ہو گئے کہ ابن مریم تم میں اُترے گا
جو تمہارا امام ہوگا اور تم میں سے ہی ہوگا۔ اب ظاہر ہے کہ امام وقت ایک ہی ہوا کرتا ہے۔
پھر صفحہ ۴۲۵ میں فرماتے ہیں کہ اس بات پر تمام سلف و خلف کا اتفاق ہو چکا ہے کہ عیسی ۵۶۹
جب نازل ہوگا تو اُمت محمدیہ میں داخل کیا جائے گا۔ اور فرماتے ہیں کہ قسطلانی نے بھی
مواہب لدنیہ میں یہی لکھا ہے اور عجب تریہ کہ وہ اُمتی بھی ہوگا اور پھر نبی بھی لیکن افسوس کہ
مولوی صاحب مرحوم کو یہ سمجھ نہ آیا کہ صاحب نبوت تامہ ہرگز اُمتی نہیں ہو سکتا۔ اور جو شخص
کامل طور پر رسول اللہ کہلاتا ہے وہ کامل طور پر دوسرے نبی کا مطیع اور اُمتی ہو جانا نصوص قرآنیہ
اور حدیثیہ کے رو سے بکلی ممتنع ہے اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ
إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللهِ لے یعنی ہر یک رسول مطاع اور امام بنانے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔
اس غرض سے نہیں بھیجا جاتا کہ کسی دوسرے کا مطیع اور تابع ہو۔ ہاں محدث جو مرسلین میں سے ہے
امتی بھی ہوتا ہے اور ناقص طور پر نبی بھی۔ اُمتی وہ اس وجہ سے کہ وہ بکلی تابع شریعت رسول اللہ
اور مشکوۃ رسالت سے فیض پانے والا ہوتا ہے اور نبی اس وجہ سے کہ خدائے تعالیٰ نبیوں سا معاملہ
اس سے کرتا ہے اور محدث کا وجود انبیاء اور اُمم میں بطور برزخ کے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے
وہ اگر چہ کامل طور پر اُمتی ہے مگر ایک وجہ سے نبی بھی ہوتا ہے اور محدث کے لئے ضرور ہے کہ ۵۷۰
وہ کسی نبی کا مثیل ہو اور خدائے تعالیٰ کے نزدیک وہی نام پاوے جو اس نبی کا نام ہے۔
اب سمجھنا چاہیے کہ چونکہ مقدر تھا کہ آخری زمانہ میں نصاری اور یہود کے خیالات باطلہ
زہر ہلاہل کی طرح تمام دنیا میں سرایت کر جائیں گے اور نہ ایک راہ سے بلکہ ہزاروں
راہوں سے اُن کا بداثر لوگوں پر پہنچے گا اور اس زمانہ کے لئے پہلے سے احادیث میں خبر دی
گئی تھی کہ عیسائیت اور یہودیت کی بُری خصلتیں یہاں تک غلبہ کریں گی کہ مسلمانوں پر
بھی اس کا سخت اثر ہوگا ، مسلمانوں کا طریقہ ، مسلمانوں کا شعار مسلمانوں کی وضع بکلی
یہود و نصاری سے مشابہ ہو جائے گی اور جو عادتیں یہود اور نصاری کو پہلے ہلاک کر چکی
ہیں وہی عادتیں اسباب تاثر کے پیدا ہو جانے کی وجہ سے مسلمانوں میں آجائیں گی ۔
ا النساء : ۶۵