ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 10
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مسیح ابن مریم رسول ہے اور رسول کی حقیقت اور ماہیت میں یہ امر داخل ہے کہ دینی علوم کو
بذریعہ جبرائیل حاصل کرے۔ اور ابھی ثابت ہو چکا ہے کہ اب وحی رسالت تا بقیامت منقطع
ہے۔ اس سے ضروری طور پر یہ ماننا پڑتا ہے کہ مسیح ابن مریم ہرگز نہیں آئے گا اور یہ امر خود مستلزم
اس بات کو ہے کہ وہ مر گیا۔ اور یہ خیال کہ پھر وہ موت کے بعد زندہ ہو گیا مخالف کو کچھ فائدہ نہیں
۲۱۵) پہنچا سکتا کیونکہ اگر وہ زندہ بھی ہو گیا تا ہم اس کی رسالت جو اس کے لئے لازم غیر منفک ہے
اس کے دنیا میں آنے سے روکتی ہے۔ ماسوا اس کے ہم بیان کر آئے ہیں کہ مسیح کا مرنے کے
بعد زندہ ہونا اس قسم کا نہیں جیسا کہ خیال کیا گیا ہے بلکہ شہداء کی زندگی کے موافق ہے جس میں
مراتب قرب و کمال حاصل ہوتے ہیں۔ اس قسم کی حیات کا قرآن کریم میں جابجا بیان ہے۔
چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زبان سے یہ آیت قرآن شریف میں درج ہے۔ وَالَّذِی
يُمِيتُنى ثُمَّ يُحْيِينِ لے یعنی وہ خدا جو مجھے مارتا ہے اور پھر زندہ کرتا ہے۔ اس موت اور
حیات سے مراد صرف جسمانی موت اور حیات نہیں بلکہ اس موت اور حیات کی طرف اشارہ
ہے جو سالک کو اپنے مقامات و منازل سلوک میں پیش آتی ہے ۔ چنانچہ وہ خلق کی محبت ذاتی
سے مارا جاتا ہے اور خالق حقیقی کی محبت ذاتی کے ساتھ زندہ کیا جاتا ہے اور پھر اپنے
رفقاء کی محبت ذاتی سے مارا جاتا ہے اور رفیق اعلیٰ کی محبت ذاتی کے ساتھ زندہ کیا جاتا
۶۱۶ ہے۔ اور پھر اپنے نفس کی محبت ذاتی سے مارا جاتا ہے اور محبوب حقیقی کی محبت ذاتی کے
ساتھ زندہ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کئی موتیں اس پر وارد ہوتی رہتی ہیں اور کئی حیاتیں ۔
یہاں تک کہ کامل حیات کے مرتبہ تک پہنچ جاتا ہے سو وہ کامل حیات جو اس سفلی دنیا کے
چھوڑنے کے بعد ملتی ہے وہ جسم خاکی کی حیات نہیں بلکہ اور رنگ اور شان کی حیات ہے۔
قال الله تعالى وَ إِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الجزو نمبر ۲۲۱
ل الشعراء : ۸۲ العنكبوت : ۶۵
(۲۲) بائیسویں آیت یہ ہے فَسْتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ !
یعنی اگر تمہیں ان بعض امور کا علم نہ ہو جو تم میں پیدا ہوں تو اہل کتاب کی طرف رجوع کرو
اور اُن کی کتابوں کے واقعات پر نظر ڈالو تا اصل حقیقت تم پر منکشف ہو جاوے۔ سو جب
ہم نے موافق حکم اس آیت کے اہل کتاب یعنی یہود اور نصاری کی کتابوں کی طرف رجوع
کیا اور معلوم کرنا چاہا کہ کیا اگر کسی نبی گذشتہ کے آنے کا وعدہ دیا گیا ہو تو وہی آجاتا ہے یا
ایسی عبارتوں کے کچھ اور معنے ہوتے ہیں تو معلوم ہوا کہ اسی امر متنازعہ فیہ کا ہمشکل ایک
مقدمہ حضرت مسیح ابن مریم آپ ہی فیصل کر چکے ہیں اور ان کے فیصلہ کا ہمارے فیصلہ کے ﴿۶۱۷
ساتھ اتفاق ہے۔ دیکھو کتاب دیکھو کتاب سلاطین و کتاب ملا کی نبی اور انجیل جو ایلیا کا دوبارہ آسمان
سے اُتر نا کس طور سے حضرت مسیح نے بیان فرمایا ہے۔
(۲۳) یا تیئیسویں آیت يَا يَّتُهَا النَّفْسُ الْمُظ ب الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ہے یعنی اے نفس سحق آرام یافتہ اپنے رب کی طرف
واپس چلا آ۔ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ۔ پھر اس کے بعد میرے ان بندوں میں
داخل ہو جا جو دنیا کو چھوڑ گئے ہیں اور میرے بہشت کے اندر آ ۔ اس آیت سے صاف ظاہر
ہے کہ انسان جب تک فوت نہ ہو جائے گزشتہ لوگوں کی جماعت میں ہرگز داخل نہیں ہو سکتا
لیکن معراج کی حدیث سے جس کو بخاری نے بھی مبسوط طور پر اپنی صحیح میں لکھا ہے ثابت ہو
گیا ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم فوت شدہ نبیوں کی جماعت میں داخل ہے لہذا حسب دلالت ۶۱۸
صریحہ اس نص کے مسیح ابن مریم کا فوت ہو جانا ضروری طور پر ماننا پڑا ۔ امنا بكتاب الله
القرآن الكريم و كفرنا بكل ما يخالفه - أيها الناس اتبعوا ما انزل اليكم
من ربكم ولا تتبعوا من دونه اولياء قد جاء تكم موعظة من ربكم وشفاء
لما في الصدور فاتبعوه ولا تتبعوا السبل فتفرق بكم عن سبيله -
ا النحل : ۴۴ ۲ الفجر : ۲۸ تا ۳۱
(۲۴) چوبیسویں آیت یہ ہے اللهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ
ثُمَّ يُحْيِيكُمُ لى الجزء نمبر ۲۱ سورۃ الروم ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنا قانون قدرت یہ
بتلاتا ہے کہ انسان کی زندگی میں صرف چار واقعات ہیں۔ پہلے وہ پیدا کیا جاتا ہے پھر تکمیل اور
تربیت کے لئے روحانی اور جسمانی طور پر رزق مقسوم اُسے ملتا ہے پھر اس پر موت وارد ہوتی
ہے۔ پھر وہ زندہ کیا جاتا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ان آیات میں کوئی ایسا کلمہ استثنائی نہیں جس کی
۲۱۹ رو سے مسیح کے واقعات خاصہ باہر رکھے گئے ہوں حالانکہ قرآن کریم اوّل سے آخر تک یہ
التزام رکھتا ہے کہ اگر کسی واقعہ کے ذکر کرنے کے وقت کوئی فرد بشر باہر نکالنے کے لائق ہو تو
فی الفور اس قاعدہ کلیہ سے اس کو باہر نکال لیتا ہے یا اس کے واقعات خاصہ بیان کر دیتا ہے۔
(۲۵) پچیسویں آیت یہ ہے كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلْلِ
وَالْإِكْرَامِ کے الجزو نمبر ۲۷ سورۃ الرحمان یعنی هر یک چیز جو زمین میں موجود ہے اور زمین
سے نکلتی ہے وہ معرض فنا میں ہے یعنی دمبدم فنا کی طرف میل کر رہی ہے۔ مطلب یہ کہ ہر یک
جسم خاکی کو نابود ہونے کی طرف ایک حرکت ہے اور کوئی وقت اس حرکت سے خالی نہیں ۔ وہی
حرکت بچہ کو جوان کر دیتی ہے اور جوان کو بڑھا اور بڑھے کو قبر میں ڈال دیتی ہے اور اس قانون
قدرت سے کوئی باہر نہیں۔ خدائے تعالیٰ نے فان کا لفظ استعمال کیا یفنی نہیں کہا تا معلوم ہو کہ
فنا ایسی چیز نہیں کہ کسی آئندہ زمانہ میں یکدفعہ واقعہ ہو گی بلکہ سلسلہ فنا کا ساتھ ساتھ جاری ہے
۶۲۰ لیکن ہمارے مولوی یہ گمان کر رہے ہیں کہ مسیح ابن مریم اسی فانی جسم کے ساتھ جس میں بموجب
نص صریح کے ہر دم فنا کام کر رہی ہے بلا تغیر و تبدل آسمان پر بیٹھا ہے اور زمانہ اُس پر اثر نہیں
کرتا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بھی مسیح کو کائنات الارض میں سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا۔
الروم :
الرحمن : ۲۷، ۲۸
اے حضرات مولوی صاحبان کہاں گئی تمہاری تو حید اور کہاں گئے وہ لمبے چوڑے دعوے
اطاعت قرآن کریم کے هل منكم رجل في قلبه عظمة القرآن مثقال ذرة ؟
(۲۶) چھبیسویں آیت إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتِ وَنَهَرٍ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ
مَلِيْكَ مُقْتَدِرٍ لا الجزو نمبر ۲۷ سورة القمر یعنی متقی لوگ جو خدائے تعالیٰ سے ڈر کر ہر یک
قسم کی سرکشی کو چھوڑ دیتے ہیں وہ فوت ہونے کے بعد جنات اور نہر میں ہیں صدق کی نشست
گاہ میں با اقتدار بادشاہ کے پاس۔ اب ان آیات کی رو سے صاف ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے
دخول جنت اور مقعد صدق میں تلازم رکھا ہے یعنی خدائے تعالیٰ کے پاس پہنچنا اور جنت میں ﴿۶۲۱
داخل ہونا ایک دوسرے کا لازم ٹھہرایا گیا ہے۔ سواگر رَافِعُكَ إِلَی کے یہی معنے ہیں جو
مسیح خدائے تعالیٰ کی طرف اٹھایا گیا تو بلا شبہ وہ جنت میں بھی داخل ہو گیا جیسا کہ دوسری
آیت یعنی ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ کے جو رافعک السی کے ہم معنی ہے بصراحت اسی پر
دلالت کر رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خدائے تعالیٰ کی طرف اٹھائے جانا اور گزشتہ
مقربوں کی جماعت میں شامل ہو جانا اور بہشت میں داخل ہو جانا یہ تینوں مفہوم ایک ہی آن
میں پورے ہو جاتے ہیں ۔ پس اس آیت سے بھی مسیح ابن مریم کا فوت ہونا ہی ثابت ہوا۔
فالحمد لله الذى احق الحق وابطل الباطل ونصر عبده وايد ماموره -
(۲۷) ستائیسویں آیت یہ ہے إِنَّ الَّذِينَ سَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَبِكَ
عَنْهَا مُبْعَدُونَ لَا يَسْمَعُونَ حَسِيْسَهَا وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنْفُسُهُمْ خُلِدُونَ ۔
یعنی جو لوگ جنتی ہیں اور اُن کا جنتی ہونا ہماری طرف سے قرار پا چکا ہے ۔ وہ دوزخ ۶۲۲
سے دور کئے گئے ہیں اور وہ بہشت کی دائمی لذات میں ہیں ۔ اس آیت سے مراد
ا القمر : ۵۶،۵۵ ۲ الفجر : ۲۹ الانبياء : ۱۰۲ ۱۰۳
حضرت عزیر اور حضرت مسیح ہیں اور اُن کا بہشت میں داخل ہو جانا اس سے ثابت ہوتا ہے
جس سے اُن کی موت بھی بپا یہ ثبوت پہنچتی ہے۔
(۲۸) اٹھائیسویں آیت أَيْنَ مَا تَكُونُوا يُدْرِكُكُمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي
بُرُوجٍ مُشَيَّدَةٍ لى الجزء نمبر ۵ ۔ یعنی جس جگہ تم ہو اُسی جگہ موت تمہیں پکڑے گی اگر چہ
تم ؟ بڑے مرتفع برجوں میں بود و باش از باش اختیار کرو۔ اس آیت سے بھی صہ سے بھی صریح ثابت ہوتا ہے کہ
تفور
موت اور لوازم موت ہر یک جگہ جسم خاکی پر وارد ہو جاتے ہیں۔ یہی سنت اللہ ہے اور اس
جگہ بھی استثناء کے طور پر کوئی ایسی عبارت بلکہ ایک ایسا کلمہ بھی نہیں لکھا گیا ہے جس سے مسیح
باہر رہ جاتا ۔ پس بلا شبہ یہ اشارۃ النص بھی مسیح ابن مریم کی موت پر دلالت کر رہے ہیں۔
موت کے تعاقب سے مراد زمانہ کا اثر ہے جو ضعف اور پیری یا امراض و آفات منجره الی الموت
۲۲۳) تک پہنچاتا ہے۔ اس سے کوئی نفس مخلوق خالی نہیں ۔
(۲۹) انتیسویں آیت مَا اتْكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا !
یعنی رسول جو کچھ تمہیں علم و معرفت عطا کرے وہ لے لو اور جس سے منع کرے وہ چھوڑ دو۔
لہذا اب ہم اس طرف متوجہ ہوتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارہ میں کیا فرمایا
ہے۔ سو پہلے وہ حدیث سنو جو مشکوۃ میں ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور وہ یہ ہے۔
وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اعمار امتى ما بين
الستين الى السبعين واقلهم من يجوز ذالك رواه الترمذي وابن ماجه۔
یعنی اکثر عمریں میری اُمت کی ساٹھ سے ستر برس تک ہوں گی ۔ اور ایسے لوگ کمتر
ہوں گے جو ان سے تجاوز کریں ۔ یہ ظاہر ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم اس اُمت کے شمار میں
ہی آگئے ہیں ۔ پھر اتنا فرق کیونکر ممکن ہے کہ اور لوگ ستر برس تک مشکل سے پہنچیں اور
۱۲۴ اُن کا یہ حال ہو کہ دو ہزار کے قریب ان کی زندگی کے برس گزر گئے اور اب تک مرنے میں
ا النساء : ٧٩
الحشر : ٨
نہیں آتے بلکہ بیان کیا جاتا ہے کہ دنیا میں آکر پھر چالیس یا پینتالیس برس زندہ رہیں گے
پھر دوسری حدیث مسلم کی ہے جو جابر سے روایت کی گئی ہے اور وہ یہ ہے۔
وعن جابر قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول قبل ان يموت
بشهر تسئلوني عن الساعة وانما علمها عند الله واقسم بالله ما على الارض
من نفس منفوسة يأتي عليها مائة سنة وهي حية رواه مسلم۔ اور روایت ہے
جابر سے کہ کہا سنا میں نے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے جو وہ قسم کھا کر فرماتے تھے کہ کوئی
ایسی زمین پر مخلوق نہیں : ں جو اس پر سو برس جو گذرے اور وہ زندہ رہے۔ اس حدیث کے معنے یہ
ہیں کہ جو شخص زمین کی مخلوقات میں سے ہو وہ شخص سو برس کے بعد زندہ نہیں رہے گا۔ اور
ارض کی قید سے مطلب یہ ہے کہ تا آسمان کی مخلوقات اس سے باہر نکالی جائے لیکن ظاہر
ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم آسمان کی مخلوقات میں سے نہیں ہیں بلکہ وہ زمین کی مخلوقات ۶۲۵
اور ماعلی الارض میں داخل ہیں ۔ حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ اگر کوئی جسم خاکی زمین پر رہے تو
فوت ہو جائے گا اور اگر آسمان پر چلا جائے تو فوت نہیں ہوگا کیونکہ جسم خاکی کا آسمان پر جانا ناتو تو
خود بموجب نص قرآن کریم کے ممتنع ہے بلکہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جو زمین پر پیدا ہوا اور
خاک میں سے نکلا وہ کسی طرح سو برس سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔
(۳۰) تیسویں آیت یہ ہے اَوْ تَرْقَى فِي السَّمَاءِ ۔۔۔۔ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي
هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا لے۔ یعنی کفار کہتے ہیں کہ تو آسمان پر چڑھ کر ہمیں
دکھلا تب ہم ایمان لے آویں گے ۔ ان کو کہہ دے کہ میرا خدا اس سے پاک تر ہے کہ اس
دار الابتلاء میں ایسے کھلے کھلے نشان دکھاوے اور میں بجز اس کے اور کوئی نہیں ہوں کہ ایک
آدمی ۔ اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر
چڑھنے کا نشان مانگا تھا اور انہیں صاف جواب ملا کہ یہ عادت اللہ نہیں کہ کسی جسم خاکی کو (۱۲۶)
بنی اسرائیل : ۹۴
آسمان پر لے جاوے۔ اب اگر جسم خاکی کے ساتھ ابن مریم کا آسمان پر جانا صحیح مان لیا جائے
تو یہ جواب مذکورہ بالا سخت اعتراض کے لائق ٹھہر جائے گا اور کلام الہی میں تناقض اور اختلاف
لازم آئے گا لہذا قطعی اور یقینی یہی امر ہے کہ حضرت مسیح بجسده العنصری آسمان پر نہیں
گئے بلکہ موت کے بعد آسمان پر گئے ہیں ۔ بھلا ہم ان لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا موت کے
بعد حضرت یحییٰ اور حضرت آدم اور حضرت اور لیس اور حضرت ابراہیم اور حضرت یوسف وغیرہ
آسمان پر اٹھائے گئے تھے یا نہیں۔ اگر نہیں اٹھائے گئے تو پھر کیوں کر معراج کی رات میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کو آسمانوں میں دیکھا اور اگر اٹھائے گئے تھے تو پھر
ناحق مسیح ابن مریم کی رفع کے کیوں اور طور پر معنے کئے جاتے ہیں ۔ تعجب کہ توفی کا لفظ جو
صریح وفات پر دلالت کرتا ہے جا بجا اُن کے حق میں موجود ہے اور اٹھائے جانے کا نمونہ بھی
۶۲۷ بدیہی طور پر کھلا ہے کیونکہ وہ انہیں فوت شدہ لوگوں میں جاملے جو اُن سے پہلے اٹھائے گئے
تھے۔ اور اگر کہو کہ وہ لوگ اٹھائے نہیں گئے تو میں کہتا ہوں کہ وہ پھر آسمان میں کیوں کر پہنچ
گئے آخر اٹھائے گئے تبھی تو آسمان میں پہنچے۔ کیا تم قرآن شریف میں یہ آیت نہیں پڑھتے
وَرَفَعْتُهُ مَكَانًا عَلِيًّا لے ۔ کیا یہ وہی رفع نہیں ہے جو مسیح کے بارہ میں آیا ہے؟ کیا اس کے
اٹھائے جانے کے معنے نہیں ہیں فَإِنِّي تُصْرَفُونَ۔
حضرات غزنوی اور مولوی محی الدین صاحب
کے
الہامات کے بارے میں کچھ مختصر تحریر
میاں عبد الحق صاحب غزنوی اور مولوی محی الدین صاحب لکھو والے اس عاجز کے حق
کے الہام
میں لکھتے ہیں کہ ہمیں الہام ہوا ہے کہ یہ شخص جہنمی ہے۔ چنانچہ عبدالحق صاحب ۔
۱۲۸ میں تو صریح سیصلی نارًا ذات لهب موجود ہے اور محی الدین صاحب کو یہ الہام ہوا ہے
مریم : ۵۸
کہ یہ شخص ایسا ملحد اور کافر ہے کہ ہرگز ہدایت پذیر نہیں ہوگا۔ اور ظاہر ہے کہ جس کا فر کا
مال کا ر کفر ہی ہو وہ بھی جہنمی ہی ہوتا ہے۔ غرض ان دونوں صاحبوں نے کہ خدا انہیں بہشت
نصیب کرے اس عاجز کی نسبت جہنم اور کفر کا فتویٰ دے دیا اور بڑے زور سے اپنے الہامات
کو شائع کر دیا۔ ہم اس جگہ ان صاحبوں کے الہامات کی نسبت کچھ زیادہ لکھنا ضروری نہیں
سمجھتے ۔ صرف اس قدر تحریر کرنا کافی ہے کہ الہام رحمانی بھی ہوتا ہے اور شیطانی بھی۔ اور جب
انسان اپنے نفس اور خیال کو دخل دے کر کسی بات کے استکشاف کے لئے بطور استخارہ و استخبارہ
وغیرہ کے توجہ کرتا ہے خاص کر اس حالت میں کہ جب اس کے دل میں یہ تمنا مخفی ہوتی ہے کہ
میری مرضی کے موافق کسی کی نسبت کوئی بڑایا بھلا کلمہ بطور الہام مجھے معلوم ہو جائے تو شیطان
اُس وقت اُس کی آرزو میں دخل دیتا ہے اور کوئی کلمہ اس کی زبان پر جاری ہو جاتا ہے اور
دراصل وہ شیطانی کلمہ ہوتا ہے۔ یہ دخل کبھی انبیاء اور رسولوں کی وحی میں بھی ہو جاتا ہے مگر
وہ بلا توقف نکالا جاتا ہے ۔ اسی کی طرف اللہ جل شانۂ قرآن کریم میں اشارہ فرماتا ہے ﴿۲۲۹
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِي إِلَّا إِذَا تَمَنَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ الى !
ایسا ہی انجیل میں بھی لکھا ہے کہ شیطان اپنی شکل نوری فرشتوں کے ساتھ بدل کر بعض
لوگوں کے پاس آجاتا ہے۔ دیکھو خط دوم قرنتھیاں باب ۱۱ آیت ۱۴۔ اور مجموعہ توریت میں
سے سلاطین اول باب بائیس آیت انیس میں لکھا ہے کہ ایک بادشاہ کے وقت میں چار سو نبی
نے اس کی فتح کے بارہ میں پیشگوئی کی اور وہ جھوٹے نکلے اور بادشاہ کو شکست آئی بلکہ وہ
اُسی میدان میں مر گیا ۔ اس کا سبب یہ تھا کہ دراصل وہ الہام ایک نا پاک روح کی طرف
سے تھا نوری فرشتہ کی طرف سے نہیں تھا اور ان نبیوں نے دھوکا کھا کر ربانی سمجھ لیا تھا۔
اب خیال کرنا چاہیے کہ جس حالت میں قرآن کریم کی رو سے الہام اور وحی میں دخل
شیطان ممکن ہے اور پہلی کتا بیں توریت اور انجیل اس دخل کی مصدق ہیں اور اسی بناء پر
الحج: ۵۳
الهام ولایت یا الهام عامه مومنین بجز موافقت و مطابقت قرآن کریم کے حجت بھی نہیں تو
۶۳۰ پھر ناظرین کے لئے غور کا مقام ہے کہ کیوں کر اور کن علامات بینہ سے میاں عبد الحق صاحب
کے الہامات
اور میاں محی الدین صاحب نے اپنے الہامات کو رحمانی الہامات سمجھ لیا ہے۔ اُن کے ال
کا خلاصہ یہ ہے کہ جو شخص عیسی ہ ہے کہ جو شخص عیسی بن مریم کی وفات کا قائل ہو اور دنیا میں اُ با میں انہیں کا دوبارہ آنا
تسلیم نہ کرے وہ کافر ہے لیکن ناظرین اب اس رسالہ کو پڑھ کر بطور حق الیقین سمجھ جائیں گے
که در حقیقت واقعی امر جو قرآن شریف سے ظاہر ہو رہا ہے یہی ہے کہ سچ مچ حضرت مسیح
ابن مریم فوت ہی ہو گئے اور فوت شدہ جماعت میں صد ہا سال سے داخل ہیں۔ سو بڑی اور
بھاری نشانی میاں محی الدین اور میاں عبد الحق کے شیطانی الہام کی یہ نکل آئی کہ اُن کے اس
خیال کا قرآن شریف مکذب ہے اور شمشیر برہنہ لے کر مقابلہ کر رہا ہے۔ اب اس سے یقینی
طور پر ثابت ہو گیا کہ ابلیس مکار نے کسی اندرونی مناسبت کی وجہ سے ان دونوں صاحبوں کو
استخارہ کے وقت جا پکڑا اور قرآن کریم کے منشاء کے بر خلاف اُن کو تعلیم دی۔ بھلا اگر ان
صاحبوں کے یہ الہامات سچے ہیں تو اب قرآن کریم کی رو سے مسیح ابن مریم کا زندہ ہونا ثابت
۶۳۱ کر کے دکھلاویں اور ہم دس یا میں آیتوں کا مطالبہ نہیں کرتے صرف ایک آیت ہی زندہ
ہونے کے بارے میں پیش کریں۔ اور جس فرشتہ نے اس عاجز کے جہنمی یا کافر ہونے کے
بارے میں جھٹ پٹ ان کے کانوں تک دو تین فقرے پہنچا دئے تھے اب اُسی ا سے
درخواست کریں کہ ہماری مدد کر۔ اور کچھ شک نہیں کہ اگر وہ الہام خدائے تعالیٰ کی طرف سے
ہے تو کم سے کم تھیں آیت حضرت عیسی کے زندہ ہونے کے بارے میں فی الفور القاء ہو جائیں
گی کیونکہ ہم نے بھی تو تین ۳ آیت اُن کے مرنے کے ثبوت میں پیش کی ہیں لیکن یا درکھنا
چاہیے کہ یہ لوگ ایک بھی آیت پیش نہیں کر سکیں گے کیونکہ اُن کے الہامات شیطانی ہیں
اور حزب شیطان ہمیشہ مغلوب ہے ۔ وہ بے چارہ لعنتوں کا مارا خود کمزور اور ضعیف ہے
پھر دوسروں کی کیا مدد کرے گا۔
ازالہ اوہام حصہ دوم
ماسوا اس کے یہ بھی یاد رہے کہ رحمانی الہامات اپنے بابرکت نشانوں سے شناخت کئے
جاتے ہیں ۔ کوئی دعوی بغیر دلیل کے قبول کرنے کے لائق نہیں ہوتا ۔ خداوند علیم و حکیم اس
شخص
عاجز
بات کو خوب جانتا ہے کہ اس عاجز نے صرف ایسی صورت میں اپنے الہامات کو منجانب اللہ ۶۳۲
سمجھا کہ جب جب صد ہا الہامی مامی پیشگوئیاں پیشگوئیاں روز روز را روشن کی طرح رح پو پوری ہو گئیں ۔ سو جو شخص اس
کے مقابل پر کھڑا ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنے الہامات کے منجانب اللہ ہونے کے
اثبات میں میری طرح کسی قدر پیشگوئیاں بیان کرے۔ بالخصوص ایسی پیشگوئیاں جو فضل اور
احسان باری تعالیٰ پر دلالت کرتی ہوں۔ کیونکہ مقبولین کی شناخت کے لئے ایسی ہی
پیشگوئیاں عمدہ دلیل ہیں جو کسی آئندہ عنایات بینہ کا وعدہ دیتی ہوں ۔ وجہ یہ کہ خدا تعالیٰ
انہیں پر فضل و احسان کرتا ہے جن کو بنظر عنایت دیکھتا ہے۔
جن پیشگوئیوں کی سچائی پر میری سچائی کا حصر ہے وہ یہ ہیں کہ خدائے تعالیٰ نے مجھے
مخاطب کر کے فرمایا کہ تو مغلوب ہو کر یعنی بظاہر مغلوبوں کی طرح حقیر ہو کر پھر آخر غالب
ہو جائے گا اور انجام تیرے لئے ہوگا اور ہم وہ تمام بوجھ تجھ سے اتار لیں گے جس نے تیری
کمر توڑ دی ۔ خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ تیری توحید تیری عظمت تیری کمالیت پھیلا دے
خدا تعالیٰ تیرے چہرہ کو ظاہر کرے گا اور تیرے سایہ کو لمبا کر دے گا ۔ دنیا میں ایک نذیر آیا ۶۳۳
پر دنیا نے اُسے قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس
کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ عنقریب اسے ایک ملک عظیم دیا جائے گا (یعنی اُس کو قبولیت
بخشی جائے گی اور خلق کثیر کے دل اس کی طرف مائل کئے جائیں گے ) اور خزائن اُس
پر کھولے جائیں گے ( یعنی خزائن معارف و حقائق کھولے جائیں گے کیونکہ آسمانی مال
جو خدائے تعالیٰ کے خاص بندوں کو ملتا ہے جس کو وہ دنیا میں تقسیم کرتے ہیں ۔ دنیا کا
درم و دینار نہیں بلکہ حکمت و معرفت ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ نے اس کی طرف اشارہ کر کے
فرمایا ہے کہ يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ ۚ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا
كَثِيرًا لے خیر مال کو کہتے ہیں۔ سو پاک مال حکمت ہی ہے جس کی طرف حدیث نبوی میں بھی
اشارہ ہے کہ انما انا قاسم والله هو المعطى۔ یہی مال ہے جو مسیح موعود کے نشانوں میں
سے ایک نشان ہے ) یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے اور تمہاری آنکھوں میں عجیب ۔ ہم عنقریب تم میں
ہی اور تمہارے ارد گردنشان دکھلاویں گے حجت قائم ہو جائے گی اور فتح کھلی کھلی ہوگی ۔ کیا یہ
۶۳۴ لوگ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک بھاری جماعت ہیں یہ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیر لیں
گے اگر لوگ تجھے چھوڑ دیں گے پر میں نہیں چھوڑوں گا اور اگر لوگ تجھے نہیں بچائیں گے پر
میں بچاؤں گا میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا اور قدرت نمائی سے تجھے اٹھاؤں گا اے ابراہیم
تجھ پر سلام ہم نے تجھے خالص دوستی کے ساتھ چن لیا۔ خدا تیرے سب کام درست کر دے گا
اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری تو حید اور تفرید ۔ خدا ایسا نہیں
جو تجھے چھوڑ دے۔ جب تک وہ خبیث کو طیب سے جدا نہ کرے۔ وہ تیرے مجد کو زیادہ کرے
گا اور تیری ذریت کو بڑھائے گا اور من بعد تیرے خاندان کا تجھ سے ہی ابتدا قرار دیا جائے گا
میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت کے ساتھ شہرت دوں گا اور تیرا ذکر بلند کروں گا اور
تیری محبت دلوں میں ڈال دوں گا ۔ جعلناک المسیح ابن مریم ( ہم نے تجھ کو مسیح ابن
مریم بنایا ) ان کو کہہ دے کہ میں عیسیٰ کے قدم پر آیا ہوں ۔ یہ کہیں گے کہ ہم نے پہلوں سے
ایسا نہیں سنا۔ سو تو ان کو جواب دے کہ تمہارے معلومات وسیع نہیں خدا بہتر جانتا ہے۔ تم ظاہر
۱۳۵) لفظ اور ابہام پر قانع ہو اور اصل حقیقت تم پر مکشوف نہیں ۔ جو شخص کعبہ کی بنیاد کو ایک حکمت الہی
کا مسئلہ سمجھتا ہے وہ بڑا عقلمند ہے کیونکہ اس کو اسرار ملکوتی سے حصہ ہے۔ ایک اولی العزم پیدا
ہوگا ۔ وہ حسن اور احسان میں تیرا نظیر ہوگا وہ تیری ہی نسل سے ہوگا ۔ فرزند دلبند گرامی ارجمند
البقرة : ٢٧٠
مظهر الحق والعلاء كان الله نزل من السماء۔
یاتی علیک زمان مختلف بازواج مختلفة وترى نسلا بعيدا ولنحیینک
حيوةً طيبة ۔ ثمانين حولا او قريبًا من ذالك۔ انک باعيننا سمیتک
المتوكل يحمدك الله من عرشه۔ كذبوا بأيتنا وكانوا بها يستهزء ون
سيكفيكهم الله ويردها اليك لا تبديل لكلمات الله ان ربك فعال لما يريد -
یہ عبارت اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۷ کی پیشگوئی کی ہے۔
اب جس قدر میں نے بطور نمونہ کے پیشگوئیاں بیان کی ہیں۔ در حقیقت میرے صدق یا
کذب کے آزمانے کے لئے یہی کافی ہے اور جو شخص اپنے تئیں ملہم قرار دے کر مجھے کا ذب
اور جہنمی خیال کرتا ہے اُس کے لئے فیصلہ کا طریق یہ ہے کہ وہ بھی اپنی نسبت چند ایسے اپنے
الہامات کسی اخبار وغیرہ کے ذریعہ سے شائع کرے جس میں ایسی ہی صاف اور صریح ۶۳۶
پیشگوئیاں ہوں۔ تب خود لوگ ظہور کے وقت اندازہ کر لیں گے کہ کون شخص مقبول الہی ہے اور
کون مردود الہی ۔ ورنہ صرف دعووں سے کچھ ثابت نہیں ہو سکتا۔ اور خدائے تعالیٰ کی عنایات
خاصہ میں سے ایک یہ بھی مجھ پر ہے کہ اُس نے علم حقائق و معارف قرآنی مجھ کو عطا کیا ہے۔
اور ظاہر ہے کہ مطہرین کی علامتوں میں سے یہ بھی ایک عظیم الشان علامت ہے کہ علم معارف
قرآن حاصل ہو کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ سو فريق
مخالف پر یہ بھی لازم ہے کہ جس قدر میں اب تک معارف قرآن کریم اپنی متفرق کتابوں
میں بیان کر چکا ہوں۔ اس کے مقابل پر کچھ اپنے معارف کا نمونہ دکھلاویں اور کوئی رسالہ
چھاپ کر مشتہر کریں تا لوگ دیکھ لیں کہ جو دقائق علم و معرفت اہل اللہ کو ملتے ہیں وہ کہاں
تک اُن کو حاصل ہیں مگر بشر طیکہ کتابوں کی نقل نہ ہو۔
ناظرین پر واضح رہے کہ میاں عبد الحق نے مباہلہ کی بھی درخواست کی تھی لیکن اب ۶۳۷
تک میں نہیں سمجھ سکتا کہ ایسے اختلافی مسائل میں جن کی وجہ سے کوئی فریق کا فریا ظالم
سہو کتابت ہے ۱۸۸۸ء “ ہونا چاہیے بمطابق روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۸۸ - ( ناشر ) الواقعة : ٨٠