ازالہ اَوہام حصہ دوم
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 11
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نہیں ٹھہر سکتا کیوں کر مباہلہ جائز ہے۔ قرآن کریم سے ظاہر ہے کہ مباہلہ میں دونوں فریق کا
اس بات پر یقین چاہیے کہ فریق مخالف میرا کا ذب ہے یعنی عمد اسچائی سے روگرداں ہے مخطی
نہیں ہے تاہریک فریق لعنت اللہ علی الکاذبین کہہ سکے۔ اب اگر میاں عبدالحق اپنے
قصور فہم کی وجہ سے مجھے کا ذب خیال کرتے ہیں لیکن میں انہیں کا ذب نہیں کہتا بلکہ خطی جانتا
ہوں اور خطی مسلمان پر لعنت جائز نہیں ۔ کیا بجائے لعنت الله علی الکاذبین یہ کہنا جائز
ہے کہ لعنت الله على المخطئين کوئی مجھے سمجھاوے کہ اگر میں مباہلہ میں فریق
مخالف حق پر لعنت کروں تو کس طور سے کروں۔ اگر میں لعنت اللہ علی الکاذبین کہوں تو یہ صحیح
نہیں کیونکہ میں اپنے مخالفین کو کا ذب تو نہیں سمجھتا بلکہ ماؤل خطی سمجھتا ہوں جو نصوص کو اُن
کے ظاہر سے پھیر کر بلا قیام قرینہ باطن کی طرف لے جاتے ہیں اور کذب اس شے کا نام ہے جو
۶۳۸ عمداً اپنے بیان میں اس یقین کی مخالفت کی جائے جو دل میں حاصل ہے مثلاً ایک شخص کہتا ہے
کہ آج مجھے روزہ ہے اور خوب جانتا ہے کہ ابھی میں روٹی کھا کے آیا ہوں سو یہ شخص کا ذب ہے۔
غرض کذب اور چیز ہے اور خطا اور چیز ۔ اور خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ کا ذبوں پر لعنت کرو۔ یہ تو
نہیں فرماتا کہ مخطیوں پر لعنت کرو۔ اگر خطی سے مباہلہ اور ملاعنہ جائز ہوتا تو اسلام کے
تمام فرقے جو باہم اختلاف سے بھرے ہوئے ہیں۔ بے شک با ہم مباہلہ و ملاعنہ کر سکتے تھے
اور بلا شبہ اس کا نتیجہ یہ ہوتا کہ اسلام کا روئے زمین سے خاتمہ ہو جاتا۔ اور مباہلہ میں جماعت کا
ہونا بھی ضروری ہے۔ نص قرآن کریم جماعت کو ضروری ٹھہراتی اہے ہے لیکن میاں میاں عبدالحق عبدا نے اب
تک ظاہر نہیں کیا کہ مشاہیر علماء کی جماعت اس قدر میرے ساتھ ہے جو مباہلہ کے لئے تیار
ہے اور نساء ابناء بھی ہیں۔ پھر جب شرائط مباہلہ متحقق نہیں تو مباہلہ کیونکر ہو۔ اور مباہلہ میں یہ
بھی ضروری ہوتا ہے کہ اوّل ازالہ شبہات کیا جائے بجز اس صورت کے کہ کاذب قرار دینے میں
کوئی تامل اور شبہ کی جگہ باقی نہ ہو لیکن میاں عبد الحق بحث مباحثہ کا تو نام تک بھی نہیں لیتے ۔
ایک پرانا خیال جو دل میں جما ہوا ہے کہ مسیح عیسی ابن مریم آسمان سے نازل ہوں گے اسی ۶۳۹
خیال کو اس طرح پر سمجھ لیا ہے کہ گویا سچ سچ حضرت مسیح ابن مریم رسول اللہ جن پر انجیل نازل
ہوئی تھی کسی زمان سی زمانہ میں آسمان سے اتریں گے حالانکہ یہ ایک بھاری غلطی ہے۔ جو شخص فوت
ہو چکا اور جس کا فوت ہونا قرآن کریم کی تمیں آیات سے بپا یہ ثبوت پہنچ گیا وہ کہاں سے اب
زمین پر آجائے گا۔ قرآن شریف کی آیات بینات محکمات کو کونسی حدیث منسوخ کر دے گی ۔
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللهِ وَايْتِهِ يُؤْمِنُوْنَ کے سچ ہے کہ خدا تعالیٰ زندہ کرنے پر قادر ہے مگر
یہ قدرت اس کی وعدہ کے مخالف ہے۔ اُس نے صریح اور صاف لفظوں میں فرما دیا ہے کہ جو
لوگ مر گئے پھر دنیا میں نہیں آیا کرتے۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى
عَلَيْهَا الْمَوْتَ ہے اور جیسا کہ فرماتا ہے ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ تُبْعَثُونَ - الجزء نمبر ۱۸
یعنی تم مرنے کے بعد قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے اور جیسا کہ فرماتا ہے حَرُمُ عَلَى قَرْيَةٍ
أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ کے اور جیسا کہ فرماتا ہے وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ ۔
اور اگر یہ کہو کہ معجزہ کے طور پر مردے زندہ ہوتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ حقیقی (۲۴۰)
موت نہیں ہوگی بلکہ نفشی یا نیند وغیرہ کی قسم سے ہو گی کیونکہ مَاتَ کے معنے لغت میں نام کے
بھی ہیں دیکھو قاموس ۔ غرض وہ موتی جو ایک دم کے لئے زندہ ہو گئے ہوں وہ حقیقی موت
سے باہر ہیں۔ اور کوئی اس بات کا ثبوت نہیں دے سکتا کہ کبھی حقیقی اور واقعی طور پر کوئی مردہ
زندہ ہو گیا اور دنیا میں واپس آیا اور اپنا ترکہ مقسومہ واپس لیا اور پھر دنیا میں رہنے لگا اور
خودموت کا لفظ قرآن کریم میں ذوالوجوہ ہے ۔ کافر کا نام بھی مردہ رکھا ہے۔ اور ہوا و ہوس
سے مرنا بھی ایک قسم کی موت ہے اور قریب الموت کا نام بھی میت ہے۔ اور یہی تینوں
وجوہ استعمال حیات میں بھی پائی جاتی ہیں ۔ یعنی حیات بھی تین قسم کی ہیں لیکن آیت
فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ بيِّنات محکمات میں سے ہے اور نہ صرف ایک آیت
الجاثية : ٧ ٢ الزمر : ۴۳ ۳ المؤمنون : ۱۷ الانبياء : ۹۶ ۵ الحجر : ۴۹
بلکہ اس قسم کی بہت سی آیات قرآن شریف میں موجود ہیں کہ جو مر گیا وہ ہرگز پھر دنیا میں
واپس نہیں آئے گا۔ اور یہ تو ظاہر ہو چکا کہ حضرت مسیح فی الواقعہ فوت ہو چکے ہیں ۔ پھر
۱۳۱ با وجود اس قرینہ صحیحہ مینہ کے اگر حدیثوں میں ابن مریم کے نزول کا ذکر آیا ہے تو کیا یہ عقلمندی
ہے کہ یہ خیال کیا جائے کہ وہی ابن مریم رسول اللہ آسمان سے اُتر آئے گا ۔ مثلا دیکھئے کہ
اللہ جل شانه سورۂ بقر میں فرماتا ہے کہ اے بنی اسرائیل ہماری اس نعمت کو یاد کرو کہ ہم نے
آل فرعون سے تمہیں چھڑایا تھا جب وہ تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو
رکھ لیتے تھے اور وہ زمانہ یاد کرو جب دریا نے تمہیں راہ دیا تھا اور فرعون اس کے لشکر کے سمیت
غرق کیا گیا تھا اور وہ زمانہ یاد کرو جب تم نے موسیٰ کو کہا تھا کہ ہم بغیر دیکھے خدا پر ہرگز ایمان
نہیں لائیں گے اور وہ زمانہ یاد کرو جب ہم نے تمہیں بدلی کا سایہ دیا اور تمہارے لئے من
و سلوٹی اتارا اور وہ زمانہ یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا اور کوہ طور تمہارے سر کے اوپر ہم نے
رکھا تھا پھر تم نے سرکشی اختیار کی ۔ اور وہ زمانہ یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا تھا کہ تم نے
خون نہ کرنا اور اپنے عزیزوں کو اُن کے گھروں سے نہ نکالنا اور تم نے اقرار کر لیا تھا کہ ہم اس
عہد پر قائم رہیں گے لیکن تم پھر بھی ناحق کا خون کرتے اور اپنے عزیزوں کو ان کے گھروں
۶۴۲ سے نکالتے رہے۔ تمہاری یہی عادت رہی کہ جب کوئی نبی تمہاری طرف بھیجا گیا تو بعض کو
تم نے جھٹلایا اور بعض کے درپے قتل ہوئے یا قتل ہی کر دیا۔
اب فرمائیے کہ اگر یہ کلمات بطور استعارہ نہیں ہیں اور ان تمام آیات کو ظاہر پر
حمل کرنا چاہیے تو پھر یہ ماننا پڑے گا کہ جو لوگ در حقیقت ان آیات کے مخاطب
ہیں جن کو آل فرعون سے نجات دی گئی تھی اور جن کو دریا نے راہ دیا تھا اور جن پر
من وسلویٰ اتارے گئے تھے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک زندہ ہی تھے
یا مرنے کے بعد پھر زندہ ہو کر آگئے تھے۔ کیا آپ لوگ جب مسجدوں میں بیٹھ کر قرآن کریم کا
ترجمہ پڑھاتے ہیں تو ان آیات کے معنے یہ سمجھایا کرتے ہیں کہ ان آیات کے مخاطبین ہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد رسالت تک بقید حیات تھے یا قبروں سے زندہ ہو کر پھر دنیا
میں آگئے تھے۔ اگر کوئی طالب علم آپ سے سوال کرے کہ ان آیات کے ظاہر مفہوم سے تو
یہی معنے نکلتے ہیں کہ مخاطب وہی لوگ ہیں جو حضرت موسیٰ اور دوسرے نبیوں کے وقت موجود
تھے کیا اب یہ اعتقاد رکھا جائے کہ وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں زندہ تھے ﴿۶۴۳
یا زندہ ہو کر پھر دنیا میں آگئے تھے۔ تو کیا آپ کا یہی جواب نہیں کہ بھائی وہ تو سب فوت ہو گئے
اور اب مجازی طور پر مخاطب اُن کی نسل ہی ہے جو اُن کے کاموں پر راضی ہے گویا انہیں کا وجود
ہے یا یوں کہو کہ گویا وہی ہیں۔ تو اب سمجھ لو کہ یہی مثال ابن مریم کے نزول کی ہے۔ سنت اللہ
اسی طرح پر ہے کہ مراتب وجود دوری ہیں اور بعض کے ارواح بعض کی صورت مثالی لے کر
اس عالم میں آتے ہیں اور روحانیت ان کی بکلی ایک دوسرے پر منطبق ہوتی ہے۔ آیت
تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ لے کو غور سے پڑھو اس بات کو خوب غور سے سوچنا چاہیے کہ ابن مریم
کے آنے کی اس اُمت میں کیا ضرورت تھی اور یہ بات کسی حکمت اور سر مخفی پر مبنی ہے کہ
ابن مریم کے آنے کی خبر دی گئی داؤ د یا موسیٰ یا سلیمان کے آنے کی خبر نہیں دی گئی ۔ اس کی
کیا حقیقت ہے اور کیا اصل ہے اور کیا بھید ہے۔ سو جب ہم عمیق نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سطحی
خیال کو چھوڑ کر غور کرتے کرتے بحر تدبر اور تفکر میں بہت نیچے چلے جاتے ہیں تو اس گہرا
غوطہ مارنے سے یہ گو ہر معرفت ہمارے ہاتھ آتا ہے کہ اس پیشگوئی کے بیان کرنے سے اصل ۶۴۴
مطلب یہ ہے کہ تا محمد مصطفے حبیب اللہ اور موسیٰ کلیم اللہ میں جو عند اللہ مماثلت تامہ ہے اور
اُن کی اُمتوں پر جو احسانات حضرت احدیت متشابہ اور متشاکل طور پر واقع ہیں اُن کو بتصریح
بپایہ ثبوت پہنچایا جائے ۔ اور ظاہر ہے کہ موسوی شریعت کے آخری زمانہ میں بہت کچھ
البقرة : ١١٩
فساد یہودیوں میں واقع ہو گیا تھا اور انواع واقسام کے فرقے اُن میں پیدا ہو گئے تھے اور
باہمی ہمدردی اور محبت اور حقوق اخوت سب دور ہو کر بجائے اس کے تباغض و تحاسد اور کینہ
اور عداوت با ہمی پیدا ہو گئے تھے اور خدا تعالیٰ کی پرستش اور خوف الہی بھی اُن کے دلوں میں
سے اُٹھ گیا تھا اور جھگڑے اور فساد اور دنیا پرستی کے خیالات اور انواع اقسام کے مکر زاہدوں
اور مولویوں اور دنیا داروں میں اپنے اپنے طرز کے موافق پیدا ہو گئے تھے اور اُن کے ہاتھ میں
بجائے مذہب کے صرف رسم اور عادت رہ گئی تھی ۔ اور حقیقی نیکی سے بکلی بے خبر ہو گئے تھے اور
۶۴۵ دلوں میں از حد سختی بڑھ گئی تھی۔ ایسے زمانہ میں خدائے تعالیٰ نے مسیح ابن مریم کو بنی اسرائیل
کے نبیوں کا خاتم الانبیاء کر کے بھیجا ۔ مسیح ابن مریم تلوار یا نیزہ کے ساتھ نہیں بھیجا گیا تھا اور
نہ اس کو جہاد کا حکم تھا بلکہ صرف حجت اور بیان کی تلوار اس کو دی گئی تھی تا یہودیوں کی
اندرونی حالت درست کرے اور توریت کے احکام پر دوبارہ اُن کو قائم کر دے۔ ایسا ہی
شریعت محمدیہ کے آخری زمانہ میں جو یہ زمانہ ہے اکثر مسلمانوں نے سراسر یہودیوں کا رنگ
قبول کر لیا اور اپنے باطن کی رُو سے اُسی طرز کے یہودی ہو گئے جو حضرت مسیح کے وقت میں
تھے۔ لہذا خدائے تعالیٰ نے تجدید احکام فرقان کریم کے لئے ایک شخص کو بعینہ مسیح ابن مریم
کے رنگ پر بھیج دیا اور استعارہ کے طور پر اس کا نام بھی مسیح عیسی ابن مریم رکھا جیسا کہ
حضرت عیسیٰ کا پورا نام فرقان کریم میں یہی ہے۔ کما قال الله تعالى اسْمُهُ الْمَسِيحُ
عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ ۔ سو چونکہ
اس بات کا ظاہر کرنا منظور تھا کہ جب آخری زمانہ میں اس اُمت میں فساد واقع ہوا
۶۴ تو اس اُمت کو بھی ایک مسیح ابن مریم دیا گیا جیسا کہ حضرت موسیٰ کی اُمت کو دیا گیا تھا ۔
لہذا یہ ضروری ہوا کہ اس آنے والے کا نام بھی ابن مریم ہی رکھا جائے تا یہ احسان
باری تعالیٰ کا ہر یک آنکھ کے سامنے آجائے اور تا اُمت موسویہ اور اُمت محمدیہ میں از رو
ال عمران : ۴۶
مورد احسانات حضرت عزت ہونے کے پوری پوری مماثلت ثابت ہو جائے ۔ کیا یہ سچ نہیں
کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قریب القیامت لوگوں کا نام یہودی رکھا ہے پھر اگر اسی
نبی نے ایسے شخص کا نام ابن مریم رکھ دیا ہو جو ان یہودیوں کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا ہو
تو اس میں کونسی تعجب اور قباحت اور استبعاد کی بات ہے۔ بلاغت میں یہ قاعدہ ہوتا ہے کہ ایک
فقرہ کے مناسب حال دوسرا فقرہ بیان کرنا پڑتا ہے مثلاً جیسے کوئی کہے کہ تمام دنیا فرعون بن
گئی ہے تو اس فقرہ کے مناسب حال یہی ہے کہ اب کوئی موسیٰ اُن کی اصلاح کے لئے آنا
چاہیے لیکن اگر اس طرح کہا جائے کہ تمام دنیا فرعون بن گئی ہے اُن کی اصلاح کے لئے اب
عیسی آنا چاہیے تو کیسا برا اور بے محل معلوم ہوتا ہے کیونکہ فرعون کے ساتھ موسیٰ کا جوڑ
ہے نہ عیسی کا ۔ اسی طرح جب آخری زمانہ کی اُمت محمدیہ کو یہودی قرار دیا اور یہودی
بھی وہ یہودی جو شریعت موسوی کے آخری عہد میں تھے جن کے لئے حضرت مسیح بھیجے ﴿۶۴۷
گئے تھے اور تمام خصلتیں اُن کی بیان کر دی گئیں اور بعینہ اُن کو یہودی بنا دیا تو کیا اس
کے مقابل پر یہ موزوں نہ تھا کہ جب تم یہودی بن جاؤ گے تو تمہارے لئے عیسی ابن
مریم بھیجا جائے گا ۔ دجالیت حقیقت میں یہودیوں کا ہی ورثہ تھا اور اُن سے نصاری
کو پہنچا۔ اور دجال اس گروہ کو کہتے ہیں جو کذاب ہو۔ اور زمین کو نجس کرے اور حق کے
ساتھ باطل کو ملا دے ۔ سو یہ صفت حضرت مسیح کے وقت میں یہودیوں میں کمال درجہ پر
تھی پھر نصاری نے اُن سے لی ۔ سومسیح ایسی دجالی صفت کے معدوم کرنے کے لئے
آسمانی حربہ لے کر اُترا ہے وہ حربہ دنیا کے کاریگروں نے نہیں بنایا بلکہ وہ آسمانی حربہ ہے
جیسا کہ احادیث صحیحہ سے ثابت ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ مثیل موسیٰ یعنی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم تو موسیٰ سے افضل ہیں تو پھر مثیل مسیح کیوں ایک اُمتی آیا۔ اس کا جواب یہ ہے
کہ مثیل موسیٰ کی شان نبوت ثابت کرنے کے لئے اور خاتم الانبیاء کی عظمت دکھانے
لده۔
ازالہ اوہام حصہ دوم
۶۳۸ کے لئے اگر کوئی نبی آتا تو پھر خاتم الانبیاء کی شان عظیم میں رخنہ پڑتا ۔ اور یہ تو ثابت ہے
کہ اس مسیح کو اسرائیلی مسیح پر ایک جزئی فضیلت حاصل ہے کیونکہ اس کی دعوت عام ہے
اور اس کی خاص تھی اور اس کو طفیلی طور پر تمام مخالف فرقوں کے اوہام دور کرنے کے لئے
ضروری طور پر وہ حکمت اور معرفت سکھلائی سکھلائی گئی ہے جو مسیح ابن مریم کو نہیں سکھلائی تھی
کیونکہ بغیر ضرورت کے کوئی علم عطا نہیں ہوتا ۔ و ماننزله إلا بقدر معلوم۔
قرآن کریم کے رو سے مثیل مسیح کا آخری زمانہ میں اس اُمت میں آنا اس طور سے ثابت
ہوتا ہے کہ قرآن کریم اپنے کئی مقامات میں فرماتا ہے کہ اس اُمت کو اسی طرز سے خلافت
دی جائی گی اور اسی طرز سے اس اُمت میں خلیفے آئیں گے جو اہل کتاب میں آئے تھے۔
اب ظاہر ہے کہ اہل کتاب کے خلفاء کا خاتمہ مسیح ابن مریم پر ہوا تھا جو بغیر سیف و سنان
کے آیا تھا ۔ مسیح در حقیقت آخری خلیفہ موسیٰ علیہ السلام کا تھا۔ لہذا حسب وعدہ قرآن کریم
ضرور تھا کہ اس اُمت کے خلفاء کا خاتمہ بھی مسیح پر ہی ہوتا اور جیسے موسوی شریعت کا ابتدا موسیٰ
سے ہوا اور انتہاء مسیح ابن مریم پر ۔ ایسا ہی اس اُمت کے لئے ہو ۔ فَطُوبَى لِهَذِهِ الْأُمَّةِ۔
۱۳۹﴾ اور احادیث میں جو نزول مسیح ابن مریم کا لفظ ہے ہم اس میں یہ بسط تمام لکھ آئے ہیں
کہ نزول کے لفظ سے در حقیقت آسمان سے نازل ہونا ثابت نہیں ہوتا ۔ ہمارے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم کے حق میں کھلے کھلے طور پر قرآن شریف میں آیا ہے قَدْ اَنْزَلَ اللهُ
إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا لے تو کیا اس سے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ در حقیقت آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم آسمان سے ہی اُترے تھے بلکہ قرآن شریف میں یہ بھی آیت ہے وَ اِنْ مِنْ
شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَايِنُهُ وَمَا نُنَزِّلَةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ کے یعنی دنیا کی تمام چیزوں
کے ہمارے پاس خزانے ہیں مگر بقدر ضرورت و بمقتضائے مصلحت و حکمت ہم اُن
کو اُتارتے ہیں ۔ اس آیت سے صاف طور پر ثابت ہوا کہ ہر یک چیز جو دنیا میں پائی جاتی
ا الطلاق : ۱۲۰۱۱ الحجر : ٢٢
ہے وہ آسمان سے ہی اُتری ہے ۔ اس طرح پر کہ ان چیزوں کے علل موجبہ اسی خالق
حقیقی کی طرف سے ہیں اور نیز اس طرح پر کہ اُسی کے الہام اور القاء اور سمجھانے
اور عقل اور فہم بخشنے سے ہر یک صنعت ظہور میں آتی ہے لیکن زمانہ کی ضرورت سے
زیادہ ظہور میں نہیں آتی اور ہر یک مامور من اللہ کو وسعت معلومات بھی زمانہ کی
ضرورت کے موافق دی جاتی ہے ۔ علیٰ ہذا القیاس قرآن کریم کے دقائق و معارف و ۶۵۰
حقائق بھی زمانہ کی ضرورت کے موافق ہی کھلتے ہیں ۔ مثلاً جس زمانہ میں ہم ہیں اور
جن معارف فرقانیہ کے بمقابل دجالی فرقوں کی ہمیں اس وقت ضرورت آپڑی ہے وہ
ضرورت اُن لوگوں کو نہیں تھی جنہوں نے ان دجالی فرقوں کا زمانہ نہیں پایا ۔ سو وہ باتیں
گزر گئے کہ
اُن پر مخفی رہیں اور ہم پر کھولی پر کھولی گئیں ۔ مثلاً اس بات کی انتظار میں بہت لوگ گذر
سچ مچ مسیح ابن مریم ہی دوبارہ دنیا میں آجائے گا اور خدائے تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت
نے قبل از وقت اُن پر یہ راز نہ کھولا کہ مسیح کے دوبارہ آنے سے کیا مراد ہے ۔ اب جو
یہودیت کی صفتوں کا عام وبا پھیل گیا اور مسیح کے زندہ ماننے سے نصاری کو اپنے مشرکانہ
خیالات میں بہت سی کامیابی ہوئی ۔ اس لئے خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ اب اصل حقیقت
ظاہر کرے ۔ سو اس نے ظاہر کر دیا کہ مسلمانوں کا مسیح مسلمانوں میں سے ہی ہو گا جیسا
کہ بنی اسرائیل کا مسیح بنی اسرائیل میں سے ہی تھا۔ اور اچھی طرح کھول دیا کہ اسرائیلی
مسیح فوت ہو چکا ہے اور یہ بھی بیان کر دیا کہ فوت شدہ پھر دنیا میں آنہیں سکتا جیسا کہ ۶۵۱
جابر کی حدیث میں بھی مشکوۃ کے باب مناقب میں اسی کے مطابق لکھا ہے اور وہ
یہ ہے ۔ قال قد سبق القول منى انهم لا يرجعون ۔ رواه الترمذی یعنی جو لوگ دنیا
سے گزر گئے پھر وہ دنیا میں نہیں آئیں گے ۔
قرآن کریم کی شان بلند جو اُسی کے بیان سے ظاہر ہوتی ہے
وكل العلم في القرآن لكن
تقاصر منه افهام الرجال
جاننا چاہیے کہ اس زمانہ میں اسباب ضلالت میں سے ایک بڑا سبب یہ ہے کہ اکثر
لوگوں کی نظر میں عظمت قرآن شریف کی باقی نہیں رہی ۔ ایک گروہ مسلمانوں کا ایسا فلاسفہ
۶۵۲) ضالہ کا مقلد ہو گیا کہ وہ ہر ایک امر کا عقل سے ہی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں ۔ اُن کا بیان ہے
کہ اعلیٰ درجہ کا حکم جو تصفیہ تنازعات کے لئے انسان کو ملا ہے وہ عقل ہی ہے ۔ ایسے ہی
لوگ جب دیکھتے ہیں کہ وجود جبرائیل اور عزرائیل اور دیگر ملائکہ کرام جیسا کہ شریعت کی
کتابوں میں لکھا ہے اور وجود جنت و جہنم جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہوتا ہے وہ تمام
صداقتیں عقلی طور پر بپایہ ثبوت نہیں پہنچتیں تو فی الفور اُن سے منکر ہو جاتے ہیں اور
تا ویلات رکیکہ شروع کر دیتے ہیں کہ ملائک سے صرف قو تیں مراد ہیں اور وحی رسالت
صرف ایک ملکہ ہے اور جنت اور جہنم صرف ایک روحانی راحت یا رنج کا نام ہے۔ ان
بے چاروں کو خبر نہیں کہ آلہ دریافت مجہولات صرف عقل نہیں ہے وبس بلکہ اعلیٰ درجہ کی
صداقتیں اور انتہائی مقام کے معارف تو وہی ہیں جو مبلغ عقل سے صد ہا درجہ بلند تر ہیں
جو بذریعہ مکاشفات صحیحہ ثابت ہوتی ہیں۔ اور اگر صداقتوں کا محک صرف عقل کو ہی
ٹھہرایا جائے تو بڑے بڑے عجائبات کارخانہ الوہیت کے در پردہ مستوری و محجوبی رہیں گے
۶۵۳) اور سلسلہ معرفت کا محض نا تمام اور ناقص اور ادھورا رہ جائے گا اور کسی حالت میں انسان
شکوک اور شبہات سے مخلصی نہیں پاسکے گا اور اس یک طرفہ معرفت کا آخری نتیجہ یہ ہوگا
الده الله
ازالہ اوہام حصہ دوم
کہ بوجہ نہ ثابت ہونے بالائی رہنمائی کے اور بباعث نہ معلوم ہونے تحریکات طاقت بالا کے
خود اس صانع کی ذات کے بارہ میں طرح طرح کے وساوس دلوں میں پیدا ہو جائیں گے
سو ایسا خیال کہ خالق حقیقی کے تمام دقیق در دقیق بھیدوں کے سمجھنے کے لئے صرف عقل ہی کافی
ہے کس قدر خام اور نا سعادتی پر دلالت کر رہا ہے۔
اور ان لوگوں کے مقابل پر دوسرا گر وہ یہ ہے کہ جس نے عقل کو بکلی معطل کی طرح چھوڑ دیا۔
ہے۔ اور ایسا ہی قرآن شریف کو بھی چھوڑ کر جو سر چشمہ تمام علوم الہیہ ہے صرف روایات و اقوال
بے سروپا کو مضبوط پکڑ لیا ہے۔ سو ہم ان دونوں گروہ کو اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ
قرآن کریم کی عظمت و نورانیت کا قدر کریں اور اس کے نور کی رہنمائی سے عقل کو بھی دخل دیں
اور کسی غیر کا قول تو کیا چیز ہے اگر کوئی حدیث بھی قرآن کریم کے مخالف پاویں تو فی الفور اس کو ﴿۶۵۴
چھوڑ دیں جیسا کہ اللہ جل شانۂ قرآن کریم میں آپ فرماتا ہے فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ -
یعنی قرآن کریم کے بعد کسی حدیث پر ایمان لاؤ گے۔ اور ظاہر ہے کہ ہم مسلمانوں کے پاس وہ
نص جو اول درجہ پر قطعی اور یقینی ہے قرآن کریم ہی ہے۔ اکثر احادیث اگر صحیح بھی ہوں تو مف
مفید
ظن ہیں وَالظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا مندرجہ ذیل صفات قرآن کریم کی غور سے
پڑھو اور ر پھر پھرا انصافا خود ہی کہو کہ کیا مناسب ہے کہ اس کلام کو چھوڑ کر کوئی اور ہادی یا حکم
مقرر کیا جائے ۔ اور وہ آیات یہ ہیں ۔ اِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ " ۔
إِنَّ فِي هَذَا لَبَلغَا لِقَوْمٍ عُبِدِينَ - وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ )
وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ : حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ ۔
نُورٌ عَلَى نُورٍ شِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ ۔
أَنْزَلَ الْكِتُبَ بِالْحَقِّ وَالْمِيزَانَ " هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِنَ الْهُدَى
وَالْفُرْقَانِ " إِنَّهُ لَقَوْلُ فَصْلَ " لَا رَيْبَ فِيهِ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ
إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ ١٥
ا الاعراف : ۱۸۶ بنی اسرائیل : ۱۰
ا
الانبياء : ١٠٧ الحاقة : ٢٩ ه الحاقة : ۵۲
القمر :
ك النحل : ٩٠
النور : ٣٦
یونس : ۵۸
الرحمن : ٣٠٢
الشورى : ١٨ ١٢ البقرة: ١٨٦
الطارق ۱۴
البقرة : ٣ ها النحل : ۶۵
لد ولد
ازالہ اوہام حصہ دوم
(۱۵۵﴾ فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ ۔۔ لا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ ۔۔۔
هُذَا بَصَابِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِقَوْمٍ يُوْقِنُونَ ۔ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَأَيْتِهِ
يُؤْمِنُونَ قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُوْنَ ۔۔
یعنی یہ قرآن اس راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے جو نہایت سیدھی ہے اس میں اُن لوگوں کے لئے
جو پرستار ہیں میں پر حقیقی پرستش کی تعلیم ہے اور ہے اور یہ اُن کے لئے جو متقی ہیں کمالات تقویٰ کے یاد
دلانے والا ہے یہ حکمت ہے جو کمال کو پہنچی ہوئی ہے اور یہ یقینی سچائی ہے اور اس میں ہر یک چیز
کا بیان ہے یہ نور علی نور اور سینوں کو شفا بخشنے والا ہے۔ رحمن نے قرآن کو سکھلایا ۔ ایسی
کتاب نازل کی جو اپنی ذات میں حق ہے اور حق کے وزن کرنے کے لئے ایک ترازو ہے وہ
لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور اجمالی ہدایتوں کی اس میں تشریح ہے اور وہ اپنے دلائل کے ساتھ حق
اور باطل میں فرق کرتا ہے اور وہ قول فصل ہے اور شک اور شبہ سے خالی ہے ہم نے اس کو اس لئے
۶۵۶ تجھ پر اتارا ہے کہ تا امور متنازعہ فیہ کا اس سے فیصلہ کر دیں اور مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت کا
سامان طیار کر دیں۔ اس میں وہ تمام صداقتیں موجود ہیں جو پہلی کتابوں میں متفرق اور پراگندہ
طور پر موجود تھیں ایک ذرہ باطل کا اس میں دخل نہیں نہ آگے سے اور نہ پیچھے سے۔ یہ لوگوں کے
لئے روشن دلیلیں ہیں اور جو یقین لانے والے ہوں اُن کے لئے ہدایت و رحمت ہے سوایسی کونسی
حدیث ہے جس پر تم اللہ اور اُس کی آیات کو چھوڑ کر ایمان لاؤ گے یعنی اگر کوئی حدیث قرآن کریم
سے مخالف ہو تو ہرگز نہیں ماننی چاہیے بلکہ رد کر دینی چاہیے۔ ہاں اگر کوئی حدیث بذریعہ تاویل
قرآن کریم کے بیان سے مطابق آسکے مان لینا چاہیے ۔ پھر بعد اس کے ترجمہ بقیہ آیات کا
یہ ہے کہ اُن کو کہہ دے کہ خدائے تعالیٰ کے فضل و رحمت سے یہ قرآن ایک بیش قیمت مال ہے
سواس کو تم خوشی سے قبول کرو۔ یہ ان مالوں سے اچھا ہے جو تم جمع کرتے ہو۔ یہ اس بات
البينة : حم السجدة : ۴۳ الجاثية : ٢١ ٤ الجاثية : ۵ یونس : ۵۹
کی طرف اشارہ ہے کہ علم اور حکمت کی مانند کوئی مال نہیں۔ یہ وہی مال ہے جس کی نسبت پیشگوئی
کے طور پر لکھا تھا کہ مسیح دنیا میں آکر اس مال کو اس قدر تقسیم کرے گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک
جائیں گے ۔ یہ نہیں کہ مسیح درم و دینار کو جو مصداق آیت اِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ﴿۶۵۷)
ہے جمع کرے گا اور دانستہ ہر ایک کو مال کثیر دے کر فتنہ میں ڈال دے گا مسیح کی پہلی فطرت کو
بھی ایسے مال سے مناسبت نہیں ۔ وہ خود انجیل میں بیان کر چکا ہے کہ مومن کا مال درم و دینار
نہیں بلکہ جواہر حقائق و معارف اُس کا مال ہیں۔ یہی مال انبیا ء خدائے تعالیٰ سے پاتے ہیں
اور اسی کو تقسیم کرتے ہیں ۔ اسی مال کی طرف اشارہ ہے کہ انما انا قاسم والله هو
المعطى۔ حدیثوں میں یہ بات بوضاحت لکھی گئی ہے کہ مسیح موعود اُس وقت دنیا میں آئے
گا کہ جب علم قرآن زمین پر سے اُٹھ جائے گا اور جہل شیوع پا جائے گا ۔ یہ وہی زمانہ ہے
جس کی طرف ایک حدیث میں یہ اشارہ ہے لو کان الایمان معلقا عند الثريا لنا له
رجل من فارس ۔ یہ وہ زمانہ ہے جو اس عاجز پر کشفی طور پر ظاہر ہوا جو کمال طغیان اس کا
اس سن ہجری میں شروع ہوگا جو آیت وَ إِنَّا عَلَى ذَهَا ذَهَابِ بِهِ لَقَدِرُونَ کے میں
بحساب جمل مخفی ہے یعنی ۱۲۷۴ھ۔
س مقام کو غور سے دیکھو اور جلدی سے نکل نہ جاؤ ۔ اور خدا سے دعا مانگو کہ وہ تمہارے ﴿۶۵۸
سینوں کو کھول دے ۔ آپ لوگ تھوڑے سے تامل کے ساتھ یہ بات سمجھ سکتے ہیں کہ
حدیثوں میں یہ وارد ہے کہ آخری زمانہ میں قرآن زمین سے اٹھا لیا جائے گا اور
علم قرآن مفقود ہو جائے گا اور جہل پھیل جائے گا اور ایمانی ذوق اور حلاوت
دلوں سے دور ہو جائے گی ۔ پھر ان حدیثوں میں یہ حدیث بھی ہے کہ اگر ایمان
ثریا کے پاس جا ٹھہرے گا یعنی زمین پر اس کا نام ونشان نہیں رہے گا تو ایک آدمی
فارسیوں میں سے اپنا ہاتھ پھیلائے گا اور وہیں ثریا کے پاس سے اس کو لے لے گا
التغابن : ١٦ ٢ المؤمنون : ۱۹