ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 12

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اب تم خود سمجھ سکتے ہو کہ اس حدیث سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جب جہل اور بے ایمانی اور
ضلالت جو دوسری حدیثوں میں دُخان کے ساتھ تعبیر کی گئی ہے دنیا میں پھیل جائے گی اور
زمین میں حقیقی ایمانداری ایسی کم ہو جائے گی کہ گویا وہ آسمان پر اُٹھ گئی ہو گی اور قرآن کریم
ایسا متروک ہو جائے گا کہ گویا وہ خدائے تعالیٰ کی طرف اٹھایا گیا ہو گا ۔ تب ضرور ہے کہ
فارس کی اصل اصل - سے ایک شخص نص پید پیدا ہو اور ایمان کو ثریا سے لے کر پھر زمین پر نازل ہو۔ سو یقیناً
۶۵۹﴾ سمجھو کہ نازل ہونے والا ابن مریم یہی ہے جس نے عیسی بن مریم کی طرح اپنے زمانہ میں
کسی ایسے شیخ والد روحانی کو نہ پایا جو اس کی روحانی پیدائش کا موجب ٹھہرتا۔ تب خدائے تعالیٰ
خود اس کا متولی ہوا اور تربیت کی کنار میں لیا اور اس اپنے بندے کا نام ابن مریم رکھا کیونکہ
اُس نے مخلوق میں سے اپنی روحانی والدہ کا تو منہ دیکھا جس کے ذریعہ سے اُس نے قالب
اسلام کا پایا لیکن حقیقت اسلام کی اس کو بغیر انسانوں کے ذریعہ کے حاصل ہوئی۔ تب وہ
وجود روحانی پا کر خدائے تعالیٰ کی طرف اُٹھایا گیا کیونکہ خدائے تعالیٰ نے اپنے ماسوا سے
اس کو موت دے کر اپنی طرف اُٹھا لیا اور پھر ایمان اور عرفان کے ذخیرہ کے ساتھ خلق الله
کی طرف نازل کیا سو وہ ایمان اور عرفان کا ثریا سے دنیا میں تحفہ لایا اور زمین جو سنسان پڑی
تھی اور تاریک تھی اس کے روشن اور آباد کرنے کے فکر میں لگ گیا ۔ پس مثالی صورت کے
طور پر یہی عیسی بن مریم ہے جو بغیر باپ کے پیدا ہوا کیا تم ثابت کر سکتے ہو کہ اس کا کوئی والد
روحانی ہے۔ کیا تم ثبوت دے سکتے ہو کہ تمہارے سلاسل اربعہ میں سے کسی سلسلہ میں یہ
۲۲۰) داخل ہے۔ پھر اگر یہ ابن مریم نہیں تو کون ہے؟
اور اگر اب بھی تمہیں شک ہے تو تمہیں معلوم ہو کہ مسلمانوں کے ساتھ جزئی اختلافات
کی وجہ سے لعنت بازی صدیقوں کا کام نہیں ۔ مومن لغان نہیں ہوتا لیکن ایک طریق بہت
آسان ہے اور وہ در حقیقت قائم مقام مباہلہ ہی ہے جس سے کا ذب اور صادق اور مقبول
اور مردود کی تفریق ہو سکتی ہے۔ اور وہ یہ ہے جو ذیل میں موٹی قلم سے لکھتا ہوں ۔

اے حضرات مولوی صاحبان ! آپ لوگوں کا یہ خیال کہ ہم مومن
ہیں اور یہ شخص کافر اور ہم صادق ہیں اور یہ شخص کا ذب اور ہم تنبع
اسلام ہیں اور یہ شخص ملحد اور ہم شخص ملحد اور ہم مقبول الہی ہیں اور یہ شخص مردود اور ہم
جنتی ہیں اور یہ شخص جہنمی ۔ اگر چہ غور کرنے والوں کی نظر میں قرآن کریم (1)
کی رو سے بخوبی فیصلہ پا چکا ہے اور اس رسالہ کے پڑھنے والے سمجھ
سکتے ہیں کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون لیکن ایک اور بھی طریق
فیصلہ ہے جس کی رو سے صادقوں اور کاذبوں اور مقبولوں اور
مردودوں میں فرق ہو سکتا ہے۔ عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے
کہ اگر مقبول اور مردود اپنی اپنی جگہ پر خدائے تعالیٰ سے کوئی آسمانی
مدد چاہیں تو وہ مقبول کی ضرور مدد کرتا ہے اور کسی ایسے امر سے جو ﴿۲۲﴾
انسان کی طاقت سے بالاتر ہے اس مقبول کی قبولیت ظاہر
کر دیتا ہے۔ سو چونکہ آپ لوگ اہل حق ہونے کا دعویٰ کرتے
ہیں اور آپ کی جماعت میں وہ لوگ بھی ہیں جو مہم ہونے کے
مدعی ہیں جیسے مولوی محی الدین وعبد الرحمن صاحب لکھو والے
اور میاں عبد الحق صاحب غزنوی جو اس عاجز کو کافر اور جہنمی
ٹھہراتے ہیں لہذا آپ پر واجب ہے کہ اس آسمانی ذریعہ سے
بھی دیکھ لیں کہ آسمان پر مقبول کس کا نام ہے اور مردو دکس کا نام ۶۳)

میں اس بات کو منظور کرتا ہوں کہ آپ دس ہفتہ تک اس بات کے
فیصلہ کے لئے احکم الحاکمین کی طرف توجہ کریں تا اگر آپ سچے ہیں تو
آپ کی سچائی کا کوئی نشان یا کوئی اعلیٰ درجہ کی پیشگوئی جو راستبازوں
کو ملتی ہے آپ کو دی جائے ۔ ایسا ہی دوسری طرف میں بھی توجہ
کروں گا اور مجھے خدا وند کریم و قدیر کی طرف سے یقین دلایا گیا ہے
کہ اگر آپ نے اس طور سے میرا مقابلہ کیا تو میری فتح ہوگی ۔ میں
۲۶۳) اس مقابلہ میں کسی پر لعنت کرنا نہیں چاہتا اور نہ کروں گا۔ اور آپ کا
اختیار ہے جو چاہیں کریں لیکن اگر آپ لوگ اعراض کر گئے تو گریز
پر حمل کیا جائے گا۔ میری اس تحریر کے مخاطب مولوی محی الدین ۔
عبد الرحمن صاحب حب کا لکھو والے اور میاں عبدال عبدالحق صاحب غزنوی اور
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی
اور مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی اور مولوی نذیر حسین صاحب
دہلوی ہیں اور باقی انہیں کے زیر اثر آجائیں گے۔

جو ہمارا تھا وہ اب دلبر کا سارا ہو گیا آج ہم دلبر کے اور دلبر ہمارا ہو گیا
شکر اللہ مل گیا ہم کو وہ لعل بے بدل کیا ہوا گرقوم کا دل سنگ خارا ہو گیا
مسیح موعود ہونے کا ثبوت
اس میں تو کچھ شک نہیں کہ اس بات کے ثابت ہونے کے بعد کہ در حقیقت حضرت مسیح ابن
مریم اسرائیلی نبی فوت ہو گیا ہے ہر یک مسلمان کو یہ ماننا پڑے گا کہ فوت شدہ نبی ہرگز دنیا
میں دوبارہ نہیں آسکتا کیونکہ قرآن اور حدیث دونوں بالاتفاق اس بات پر شاہد ہیں کہ جو
شخص مر گیا پھر دنیا میں ہر گز نہیں آئے گا اور قرآن کریم أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ کے کہہ کر
ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے اُن کو رخصت کرتا ہے اور قصہ عزیر وغیرہ جو قرآن کریم میں
ہے اس بات کے مخالف نہیں کیونکہ لغت میں موت بمعنی نوم اور غشی بھی آیا ہے۔ دیکھو
قاموس ۔ اور جو عزیر کے قص جو عزیر کے قصہ میں ہڈیوں پر گوشت چڑھانے کا ذکر ہے وہ حقیقت میں ﴿۲۶﴾
ایک الگ بیان ہے جس میں یہ جتلانا منظور ہے کہ رحم میں خدائے تعالیٰ ایک مردہ کو زندہ کرتا
ہے اور اس کی ہڈیوں پر گوشت چڑھاتا ہے اور پھر اس میں جان ڈالتا ہے ماسوا اس کے
کسی آیت یا حدیث سے یہ ثابت نہیں ہو سکتا کہ عزیر دوبارہ زندہ ہو کر پھر بھی فوت ہوا ۔
پس اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ عزیر کی زندگی دوم دنیوی زندگی نہیں تھی ورنہ بعد
اس کے ضرور کہیں اس کی موت کا بھی ذکر ہوتا ۔ ایسا ہی قرآن کریم میں جو بعض لوگوں کی
دوبارہ زندگی لکھی ہے وہ بھی دنیوی زندگی نہیں ۔
اب حدیثوں پر نظر غور کرنے سے بخوبی یہ ثابت ہوتا ہے کہ آخری زمانہ میں ابن مریم
اترنے والا ہے جس کی یہ تعریفیں لکھی ہیں کہ وہ گندم گوں ہوگا اور بال اس کے سیدھے
ہوں گے اور مسلمان کہلائے گا اور مسلمانوں کے باہمی اختلافات دور کرنے کے لئے
آئے گا اور مغز شریعت جس کو وہ بھول گئے ہوں گے انہیں یاد دلائے گا اور ضرور ہے کہ
وہ اس وقت نازل ہو جس وقت انتہا تک شرر اور فتن پہنچ جائیں اور مسلمانوں پر
ا الانبياء : ٩٦

وہ تنزل کا زمانہ ہو جو یہودیوں پر ان کے آخری دنوں میں آیا تھا۔
۶۶۷) اس زمانہ کے بعض نو تعلیم یافتہ ایسے شخص کے آنے سے ہی شک میں ہیں جو ابن مریم کے
نام پر آئے گا وہ کہتے ہیں کہ یہ عظیم الشان شخص جو حد نص جو حدیثوں میں بیان کہ بیان کیا گیا ہے اگر واقعی طور پر
ایسا آدمی آنے والا تھا تو چاہیے تھا کہ قرآن کریم میں اس کا کچھ ذکر ہوتا جیسا کہ دابتہ الارض اور
دخان اور یا جوج ماجوج کا ذکر ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ لوگ سراسر غلطی پر ہیں۔ خدائے تعالیٰ
نے اپنے کشف صریح سے اس عاجز پر ظاہر کیا ہے کہ قرآن کریم میں مثالی طور پر ابن مریم کے
آنے کا ذکر ہے اور وہ یوں ہے کہ خدائے تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ قرار
دیا ہے جیسا کہ فرماتا ہے إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا
إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا لے اس آیت میں خدائے تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو موسیٰ
کی طرح اور کفار کو فرعون کی طرح ٹھہرایا ۔ اور پھر دوسری جگہ فرمایا وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا
۲۲۸) يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ
الجز ونمبر ١٨ سورۃ النور کے یعنی خدائے تعالیٰ نے اس امت کے مومنوں اور نیکوکاروں کے لئے
وعدہ فرمایا ہے کہ انہیں زمین میں خلیفہ بنائے گا جیسا کہ اس نے پہلوں کو بنایا تھا یعنی اُسی طرز
اور طریق کے موافق اور نیز اسی مدت اور زمانہ کے مشابہ اور اُسی صورت جلالی اور جمالی کی
مانند جو بنی اسرائیل میں سنت اللہ گذر چکی ہے اس اُمت میں بھی خلیفے بنائے جائیں گے
اور اُن کا سلسلہ خلافت اس سلسلے سے کم نہیں ہوگا جو بنی اسرائیل کے خلفاء کے لئے مقرر کیا
گیا تھا اور نہ ان کی طرز خلافت اس طرز سے مبائن و مخالف ہوگی جو بنی اسرائیل کے
خلیفوں کے لئے مقرر کی گئی تھی۔ پھر آگے فرمایا ہے کہ ان خلیفوں کے ذریعے سے زمین پر دین
المزمل : ۱۶ ۲ النور : ۵۶

☆
ازالہ اوہام حصہ دوم
جما دیا جائے گا اور خدا خوف کے دنوں کے بعد امن کے دن لائے گا۔ خالصاً اُسی کی بندگی
کریں گے اور کوئی اس کا شریک نہیں ٹھہرائیں گے۔ لیکن اس زمانہ کے بعد پھر کفر پھیل جائے
گا۔ مماثلت تامہ کا اشارہ جو كما استخلف الذين من قبلهم سے سمجھا جاتا ہے۔ صاف
دلالت کر رہا ہے کہ یہ مماثلت مدت ایام خلافت اور خلیفوں کی طرز اصلاح اور طرزِ ظہور سے ۶۶۹
متعلق ہے۔ سو چونکہ یہ بات ظاہر ہے کہ بنی اسرائیل میں خلیفہ اللہ ہو نی کا منصب حضرت موسیٰ
سے شروع ہوا اور ایک مدت دراز تک نوبت به نوبت انبیاء بنی اسرائیل میں رہ کر آخر
چودہ برس کے پورے ہوتے تک حضرت عیسی ابن مریم پر یہ سلسلہ ختم ہوا حضرت عیسی ابن مریم
ایسے خلیفہ اللہ تھے کہ ظاہری عنان حکومت اُن کے ہاتھ میں نہیں آئی تھی اور سیاست ملکی اور
اس دنیوی بادشاہی سے ان کو کچھ علاقہ نہیں تھا اور دنیا کے ہتھیاروں سے وہ کچھ کام
نہیں لیتے تھے بلکہ اس ہتھیار سے کام لیتے تھے جو اُن کے انفاس طیبہ میں تھا یعنی اس
موجہ بیان سے جو اُن کی زبان پر جاری کیا گیا تھا جس کے ساتھ بہت سی برکتیں تھیں اور جس
کے ذریعہ سے وہ مرے ہوئے دلوں کو زندہ کرتے تھے اور بہرے کانوں کو کھولتے تھے اور
مادر زاد اندھوں کو سچائی کی روشنی دکھا دیتے تھے اُن کا وہ دم از لی کا فر کو مارتا تھا اور اُس
پر پوری حجت کرتا تھا لیکن مومن کو زندگی بخشتا تھا ۔ وہ بغیر باپ کے پیدا کئے گئے تھے
اور ظاہری اسباب اُن کے پاس نہیں تھے اور ہر بات میں خدائے تعالیٰ اُن کا متولی تھا ۔ ۶۷۰
وہ اُس وقت آئے تھے کہ جب یہودیوں نے نہ صرف دین کو بلکہ انسانیت کی خصلتیں
بھی چھوڑ دی تھیں اور بے رحمی اور خود غرضی اور کینہ اور بغض اور ظلم اور
اور ۔
ہم اور حسد اور بے جا
جوش نفس امارہ کے اُن میں ترقی کر گئے تھے ۔ اور نہ صرف بنی نوع کے حقوق کو انہوں
نے چھوڑ دیا تھا بلکہ غلبہ شقاوت کی وجہ سے حضرت محسن حقیقی سے عبودیت اور اطاعت
اور سچے اخلاص کا رشتہ بھی توڑ بیٹھے تھے ۔ صرف بے مغز استخوان کی طرح توریت کے
چند الفاظ اُن کے پاس تھے جو قہر الہی کی وجہ سے ان کی حقیقت تک وہ نہیں پہنچ سکتے تھے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے چودہ سو برس “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

کیونکہ ایمانی فراست اور زیر کی بالکل اُن میں سے اُٹھ گئی تھی اور اُن کے نفوس مظلمہ پر جہل
غالب آگیا تھا اور سفلی مکاریاں اور کراہت کے کام اُن سے سرزد ہوتے تھے اور جھوٹ اور
ریا کاری اور غداری اُن میں انتہا تک پہنچ گئی تھی۔ ایسے وقت میں اُن کی طرف مسیح ابن مریم بھیجا
گیا تھا جو بنی اسرائیل کے مسیحوں اور خلیفوں میں سے آخری مسیح اور آخری خلیفہ اللہ تھا جو
۶۷۱ بر خلاف سنت اکثر نبیوں کے بغیر تلوار اور نیزہ کے آیا تھا۔ یا د رکھنا چاہیے کہ شریعت موسوی میں
خلیفة اللہ کو مسیح کہتے تھے اور حضرت داؤد کے وقت اور یا اُن سے کچھ عرصہ پہلے یہ لفظ بنی اسرائیل
میں شائع ہو گیا تھا۔ بہر حال اگر چہ بنی اسرائیل میں کئی مسیح آئے لیکن سب سے پیچھے آنے والا
مسیح وہی ہے جس کا نام قرآن کریم میں مسیح عیسی بن مریم بیان کیا گیا ہے۔ بنی اسرائیل میں
مریمیں بھی کئی تھیں اور ان کے بیٹے بھی کئی تھے لیکن مسیح عیسی بن مریم یعنی ان تینوں ناموں سے
ایک مرکب نام بنی اسرائیل میں اُس وقت اور کوئی نہیں پایا گیا۔ سوسیح عیسی بن مریم یہودیوں
کی اس خراب حالت میں آیا جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔ آیات موصوفہ بالا میں ابھی ہم
بیان کر چکے ہیں کہ خدائے تعالیٰ کا اس اُمت کے لئے وعدہ تھا کہ بنی اسرائیل کی طرز پر ان
میں بھی خلیفے پیدا ہوں گے ۔ اب ہم جب اس طرز کو نظر کے سامنے لاتے ہیں تو ہمیں ماننا پڑتا
ہے کہ ضرور تھا کہ آخری خلیفہ اس اُمت کا مسیح ابن مریم کی صورت مثالی پر آوے اور اس زمانہ
۶۷۲ میں آوے کہ جو اُس وقت سے مشابہ ہو جس وقت میں بعد حضرت موسیٰ کے مسیح ابن مریم آئے
تھے یعنی چودھویں صدی میں یا اس کے قریب اُس کا ظہور ہوا اور ایسا ہی بغیر سیف وسنان کے
اور بغیر آلات حرب کے آوے جیسا کہ حضرت مسیح ابن مریم آئے تھے اور نیز ایسے ہی لوگوں
کی اصلاح کے لئے آوے جیسا کہ مسیح ابن مریم اُس وقت کے خراب اندرون یہودیوں کی
اصلاح کے لئے آئے تھے۔ اور جب آیات ممدوحہ بالا کو غور سے دیکھتے ہیں تو ہمیں ان کے
اندر سے یہ آواز سنائی دیتی ہے کہ ضرور آخری خلیفہ اس اُمت کا جو چودھویں صدی کے
سر پر ظہور کرے گا حضرت مسیح کی صورت مثالی پر آئے گا اور بغیر آلات حرب ظہور کرے گا

دو سلسلوں کی مماثلت میں یہی قاعدہ ہے کہ اول اور آخر میں اشد درجہ کی مشابہت اُن میں ہوتی
ہے کیونکہ ایک لمبے سلسلہ اور ایک طولانی مدت میں تمام درمیانی افراد کا مفصل حال معلوم کرنا
طول بلا طائل ہے۔ پس جبکہ قرآن شریف نے صاف صاف بتلا دیا کہ خلافت اسلامی کا سلسلہ
اپنی ترقی اور تنزل اور اپنی جلالی اور جمالی حالت کی رو سے خلافت اسرائیلی سے بکلی مطابق و
مشابہ و مماثل ہو گا اور یہ بھی بتلا دیا کہ نبی عربی امی مثیل موسیٰ ہے تو اس ضمن میں قطعی اور یقینی ۶۷۳
طور پر بتلایا گیا کہ جیسے اسلام میں سر دفتر الہی خلیفوں کا مثیل موسیٰ ہے جو اس سلسلہ اسلامیہ
کا سپہ سالار اور بادشاہ اور تخت عزت کے اول درجہ پر بیٹھنے والا اور تمام برکات کا مصدر اور
اپنی روحانی اولاد کا مورث اعلیٰ ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ ایسا ہی اس سلسلہ کا خاتم با عتبار نسبت
تامہ وہ مسیح عیسی بن مریم ہے جو اس اُمت کے لوگوں میں سے بحکم ربی مسیحی صفات سے
رنگین ہو گیا ہے اور فرمان جَعَلْنَاكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ نے اُس کو در حقیقت وہی بنا دیا
ہے وَكَانَ اللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا - اور اس آنے والے کا نام جواج والے کا نام جو احمد رکھا گیا ہے
وہ بھی اس کے مثیل ہونے کی طرف اشارہ ہے کیونکہ محمد جلالی نام ہے اور احمد جمالی ۔ اور
احمد اور عیسیٰ اپنے جمالی معنوں کی رُو سے ایک ہی ہیں ۔ اسی کی طرف یہ اشارہ ہے
وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمَةَ أَحْمَدُ ، مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فقط احمد
ہی نہیں بلکہ محمد بھی ہیں یعنی جامع جلال و جمال ہیں لیکن آخری زمانہ میں بر طبق پیشگوئی مجرد
احمد جو اپنے اندر حقیقت عیسویت رکھتا ہے بھیجا گیا ۔ وہ حی و قیوم خدا جو اس بات پر قادر ہے ﴿۶۷۴
جو انسان کو حیوان بلکہ شر الحیوانات بنا دے جیسا کہ اس نے فرمایا ہے جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ
وَالْخَنَازِيرَ ے اور فرمایا کہ كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ کے کیا وہ ایک انسان کو دوسرے
انسان کی صورت مثالی پر نہیں بنا سکتا ۔ بلى و هو بكل خلق علیم ۔ پھر جب کہ
انسانیت کی حقیقت پر فنا طاری ہونے کے وقت میں ایک ایسے ہی انسان کی ضرورت تھی
L
الاحزاب : ۲۸ ۲ الصف : المائدة : ٦١ البقرة : ٦٦

الد الد
ازالہ اوہام حصہ دوم
جس کا محض خدائے تعالیٰ کے ہاتھ سے تولد ہوتا جس کا آسمان پر ابن مریم نام ہے تو کیوں
خدائے تعالیٰ کی قادریت اس ابن مریم کے پیدا کرنے سے مجبور رہ سکتی ۔ سواُس نے محض
اپنے فضل سے بغیر وسیلہ کسی زمینی والد کے اس ابن مریم کو روحانی پیدائش اور روحانی
زندگی بخشی جیسا کہ اس نے خود اس کو اپنے الہام میں فرمایا ثم احييناك بعد ما اهلكنا
القرون الاولی و جعلناک المسیح ابن مریم یعنی پھر ہم نے تجھے زندہ کیا بعد
اس کے جو پہلے قرنوں کو ہم نے ہلاک کر دیا اور تجھے ہم نے مسیح ابن مریم بنایا یعنی بعد
اس کے جو عام طور پر مشائخ اور علماء میں موت روحانی پھیل گئی ۔ انجیل میں بھی اسی کی
طرف اشارہ ہے کہ مسیح ستاروں کے گرنے کے بعد آئے گا۔
۶۷۵) اب اس تحقیق سے ثابت ہے کہ مسیح ابن مریم کی آخری زمانہ میں آنے کی قرآن شریف
میں پیشگوئی موجود ہے۔ قرآن شریف نے جو مسیح کے نکلنے کی چودہ سو برس تک مدت
ٹھہرائی ہے بہت سے اولیاء بھی اپنے مکاشفات کی رُو سے اس مدت کو مانتے ہیں اور آیت
وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابٍ بِهِ لَقَدِرُونَ لے جس کے بحساب جمل ۱۲۷۴ عدد ہیں ۔ اسلامی
چاند کی سلخ کی راتوں کی طرف اشارہ کرتی ہے جس میں نئے چاند کے نکلنے کی اشارت
چھپی ہوئی ہے جو غلام احمد قادیانی کے عددوں میں بحساب جمل پائی جاتی ہے اور یہ
آیت که هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدًى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ۔
در حقیقت اسی مسیح ابن مریم کے زمانہ سے متعلق ہے کیونکہ تمام ادیان پر روحانی غلبہ بجز
اس زمانہ کے کسی اور زمانہ میں ہرگز ممکن نہیں تھا وجہ یہ کہ یہی زمانہ ہے کہ جس میں ہزار ہا
قسم کے اعتراضات اور شبہات پیدا ہو گئے ہیں اور انواع اقسام کے عقلی حملے اسلام پر کئے
گئے ہیں اور خدائے تعالیٰ فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُةَ
٢) إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ سے یعنی ہر یک چیز کے ہمارے پاس خزانے ہیں مگر بقدر معلوم اور بقدر
ضرورت ہم اُن کو اُتارتے ہیں ۔ سو جس قدر معارف و حقائق بطون قرآن کریم میں
المؤمنون : 19 الصف : ١٠ الحجر : ٢٢

چھپے ہوئے ہیں جو ہر یک قسم کے ادیان فلسفیہ و غیر فلسفیہ کو مقہور و مغلوب کرتے ہیں اُن کے
ظہور کا زمانہ یہی تھا۔ کیونکہ وہ بجز تحریک ضرورت پیش آمدہ کے ظاہر نہیں ہو سکتے تھے سواب
مخالفانہ حملے جو نئے فلسفہ کی طرف سے ہوئے تو اُن معارف کے ظاہر ہونے کا وقت آگیا اور
ممکن نہیں تھا کہ بغیر اس کے کہ وہ معارف ظاہر ہوں اسلام تمام ادیان باطلہ پر فتح پا سکے کیونکہ
سیفی فتح کچھ چیز نہیں اور چند روزہ اقبال کے دور ہونے سے وہ فتح بھی معدوم ہو جاتی ہے۔
سچی اور حقیقی فتح وہ ہے جو معارف اور حقائق اور کامل صداقتوں کے لشکر کے ساتھ حاصل ہو۔
سو وہ یہ فتح ہے جواب اسلام کو نصیب ہو رہی ہے۔ بلا شبہ یہ پیشگوئی اسی زمانہ کے حق میں ہے
اور سلف صالح بھی ایسا ہی سمجھتے آئے ہیں۔ یہ زمانہ در حقیقت ایک ایسا زمانہ ہے جو بالطبع
تقاضا کر رہا ہے جو قرآن شریف اپنے اُن تمام بطون کو ظاہر کرے جو اُس کے اندر مخفی چلے آتے ﴿۶۷۷
ہیں کیونکہ بطنی معارف قرآن کریم کے جن کا وجود احادیث صحیحہ اور آیات بینہ سے ثابت ہے
فضول طور پر کبھی ظہور نہیں کرتے بلکہ یہ معجزہ فرقانی ایسے ہی وقت میں اپنا جلوہ دکھاتا ہے
جبکہ اس روحانی معجزہ کے ظہور کی اشد ضرورت پیش آتی ہے ۔ سو اس زمانہ میں کامل طور پر یہ
ضرورتیں پیش آگئی ہیں ۔ انسانوں نے مخالفانہ علوم میں بہت ترقی کر لی ہے اور کچھ شک
نہیں کہ اگر اس نازک وقت میں بطنی علوم قرآن کریم کے ظاہر نہ ہوں گے تو موٹی تعلیم جس
پر حال کے علماء قائم ہیں کبھی اور کسی صورت میں مقابلہ مخالفین کا نہیں کر سکتے اور ان کو
مغلوب کرنا تو کیا خود مغلوب ہو جانے کے قومی خطرہ میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ یہ بات ہر یک
فہیم کو جلدی سمجھ میں آسکتی ہے کہ اللہ جل شانہ کی کوئی مصنوع دقائق و غرائب خواص سے
خالی نہیں ۔ اور اگر ایک مکھی کے خواص اور عجائبات کی قیامت تک تفتیش و تحقیقات کرتے
جائیں تو وہ بھی کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ تو اب سوچنا چاہیے کہ کیا خواص و عجائبات قرآن کریم
کے اپنے قدر واندازہ میں لکھی جتنے بھی نہیں۔ بلا شبہ وہ عجائبات تمام مخلوقات کے ﴿۶۷۸

مجموعی عجائبات سے بہت بڑھ کر ہیں اور اُن کا انکار در حقیقت قرآن کریم منجانب اللہ ہونے کا
انکار ہے کیونکہ دنیا میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں کہ جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے صادر ہو اور
اُس میں بے انتہا عجائبات نہ پائے جائیں ۔ اب یہ عذر کہ اگر ہم قرآن کریم کے ایسے
دقائق و معارف بھی مان لیں جو پہلوں نے دریافت نہیں کئے تو اس میں اجماع کی کسرشان
ہے۔ گویا ہمیں یہ کہنا پڑے گا کہ جو پہلے اماموں کو معلوم نہیں ہوا تھا وہ ہم نے معلوم کر لیا۔ یہ
خیال ان ملا لوگوں کا بالکل فاسد ہے۔ اُن کو سوچنا چاہیے کہ جبکہ یہ ممکن ہے کہ بعض نباتات
وغیرہ میں زمانہ حال میں کوئی ایسی خاصیت ثابت ہو جائے جو پہلوں پر نہیں کھلی تو کیا یہ ممکن
نہیں کہ قرآن کریم کے بعض عجیب حقائق و معارف اب ایسے کھل جائیں جو پہلوں پر کھل نہیں
سکے کیونکہ اس وقت اُن کے کھلنے کی ضرورت پیش نہیں آئی ۔ ہاں ایمان اور عقائد کے متعلق جو
ضروری پاتے ہیں جو شریعت سے علاقہ رکھتے ہیں جو مسلمان بننے کے لئے ضروری ہیں۔ وہ تو
ہریک کی اطلاع کے لئے کھلے کھلے بیان کے ساتھ قرآن شریف میں درج ہیں لیکن وہ نکات و
۶۷۹ حقائق جو معرفت کو زیادہ کرتے ہیں وہ ہمیشہ حسب ضرورت کھلتے رہتے ہیں اور نئے نئے
فسادوں کے وقت نئے نئے پر حکمت معانی بمنصہ ظہور آتے رہتے ہیں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
قرآن کریم بذات خود معجزہ ہے اور بڑی بھاری وجہ اعجاز کی اس میں یہ ہے کہ وہ جامع حقائق
غیر متناہیہ ہے مگر بغیر وقت کے وہ ظاہر نہیں ہوتے ۔ جیسے جیسے وقت کی مشکلات تقاضہ کرتی ہیں
وہ معارف خفیہ ظاہر ہوتے جاتے ہیں۔ دیکھو دنیوی علوم جو اکثر مخالف قرآن کریم اور
غفلت میں ڈالنے والے ہیں۔ کیسے آج کل ایک زور سے ترقی کر رہے ہیں اور زمانہ
اپنے علوم ریاضی اور طبعی اور فلسفہ کی تحقیقاتوں میں کیسی ایک عجیب طور کی تبدیلیاں دکھلا رہا
ہے۔ کیا ایسے نازک وقت میں ضرور نہ تھا کہ ایمانی اور عرفانی ترقیات کے لئے بھی دروازہ
کھولا جاتا تا شرور محدثہ کی مدافعت کے لئے آسانی پیدا ہو جاتی ۔ سو یقینا سمجھو کہ وہ

دروازہ کھولا گیا ہے اور خدائے تعالیٰ نے ارادہ کر لیا ہے کہ تا قرآن کریم کے عجائبات مخفیہ اس
دنیا کے متکبر فلسفیوں پر ظاہر کرے۔ اب نیم ملاں دشمن اسلام اس ارادہ کو روک نہیں سکتے ۔ اگر
اپنی شرارتوں سے باز نہیں آئیں گے تو ہلاک کئے جائیں گے اور قہری طمانچہ حضرت قہار کا ایسا ۶۸۰
لگے گا کہ خاک میں مل جائیں گے۔ اِن نادانوں کو حالت موجودہ پر بالکل نظر نہیں ۔ چاہتے
ہیں کہ قرآن کریم مغلوب اور کمزور اور ضعیف اور حقیر سا نظر آوے لیکن اب وہ ایک جنگی بہادر
کی طرح نکلے گا۔ ہاں وہ ایک شیر کی طرح میدان میں آئے گا اور دنیا کے تمام فلسفہ کو کھا جائے
گا اور اپنا غلبہ دکھائے گا اور لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّہ کی پیشگوئی کو پوری کر دے گا اور
پیشگوئی وَ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمْ کو روحانی طور سے کمال تک پہنچائے گا کیونکہ دین کا زمین
پر بوجہ کمال قائم ہو جانا محض جبر اور اکراہ سے ممکن نہیں ۔ دین اس وقت زمین پر قائم ہوتا ہے کہ
جب اس کے مقابل پر کوئی دین کھڑا نہ رہے اور تمام مخالف سپر ڈال دیں۔ سواب وہی وقت
آگیا ۔ اب وہ وقت نادان مولویوں کے روکنے سے رک نہیں سکتا ۔ اب وہ ابن مریم جس کا
روحانی باپ زمین پر بجز معلم حقیقی کے کوئی نہیں جو اس وجہ سے آدم سے بھی مشابہت رکھتا ہے
بہت ساخزانہ قرآن کریم کا لوگوں میں تقسیم کرے گا یہاں تک کہ لوگ قبول کرتے کرتے تھک ۶۸۱
جائیں گے اور لا یقبله احد کا مصداق بن جائیں گے اور ہر یک طبیعت اپنے ظرف کے
مطابق پر ہو جائے گی ۔ وہ خلافت جو آدم سے شروع ہوئی تھی خدائے تعالیٰ کی کامل اور بے تغیر
حکمت نے آخر کار آدم پر ہی ختم کر دی یہی حکمت اس الہام میں ہے کہ اردت ان استخلف
فخلقت آدم یعنی میں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ بناؤں سو میں نے آدم کو پیدا کر دیا۔ چونکہ
استدارت زمانہ کا یہی وقت ہے جیسا کہ احادیث صحیحہ اس پر ناطق ہیں اس لئے خدائے تعالیٰ نے
آخر اور اول کے لفظ کو ایک ہی کرنے کے لئے آخری خلیفہ کا نام آدم رکھا اور آدم اور عیسی میں
کسی وجہ سے روحانی مبائنت نہیں بلکہ مشابہت ہے إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ ہے
ال عمران : ۶۰

·

آج 10 میں سے 10 باقی