ازالہ اَوہام حصہ دوم

ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 19

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بیمار ہیں خدا تعالیٰ اُن کو جلد شفا بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔
ازالہ اوہام حصہ دوم
۱۳ (۳۳) حبى فى الله مولوی غلام حسن صاحب پشاوری اس وقت لو دھیانہ میں میرے
پاس موجود ہیں۔ محض ملاقات کی غرض سے پشاور سے تشریف لائے ہیں۔ میں یقین رکھتا
ہوں وفادار کہ وہ وفا دار مخلص ہیں اور لَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لائِم میں داخل ہیں جوش ہمدردی کی راہ سے
دور و پیہ ماہواری چندہ دیتے ہیں مجھے امید ہے کہ وہ بہت جلد للہی راہوں اور دینی معارف میں
ترقی کریں گے کیونکہ فطرت نورانی رکھتے ہیں ۔
(۳۴) حبّی فی الله شیخ حامد علی ۔ یہ جوان صالح اور ایک صالح خاندان کا ہے اور قریبا
سات آٹھ سال سے میری خدمت میں ہے اور میں یقینا جانتا ہوں کہ مجھ سے اخلاص اور محبت
رکھتا ہے۔ اگر چہ دقائق تقویٰ تک پہنچنا بڑ۔ ا بڑے عرفاء اور صلحاء کا کام ہے مگر ر صلحاء کا کام ہے مگر جہاں تک سمجھ ہے
اتباع سنت اور رعایت تقویٰ میں مصروف ہے۔ میں نے اس کو دیکھا ہے کہ ایسی بیماری میں
جو نہایت شدید اور مرض الموت معلوم ہوتی تھی اور ضعف اور لاغری سے میت کی طرح ہو گیا
تھا۔ التزام ادائے نماز پنجگانہ میں ایسا سرگرم تھا کہ اس بے ہوشی اور نازک حالت میں جس
۱۳ طرح بن پڑے نماز پڑھ لیتا تھا۔ میں جانتا ہوں کہ انسان کی خدا ترسی کا اندازہ کرنے کے
لئے اس کے التزام نماز کو دیکھنا کافی ہے کہ کس قدر ہے اور مجھے یقین ہے کہ جو شخص پورے
پورے اہتمام سے نماز ادا کرتا ہے اور خوف اور بیماری اور فتنہ کی حالتیں اس کو نماز سے
روک نہیں سکتیں وہ بے شک خدائے تعالیٰ پر ایک سچا ایمان رکھتا ہے مگر یہ ایمان غریبوں کو
دیا گیا دولتمند اس نعمت کو پانے والے بہت ہی تھوڑے ہیں ۔ شیخ حامد علی نے خدائے تعالیٰ
کے فضل و کرم سے اس عاجز کے کئی نشان دیکھے ہیں اور چونکہ وہ سفر و حضر میں ہمیشہ میرے
ساتھ ہی رہتا ہے اس لئے خدائے تعالیٰ اس کے لئے ایسے اسباب پیدا کرتا رہا اور وہ
اپنی آنکھ سے دیکھتا رہا کہ کیوں کر خدائے تعالیٰ کی عنایتیں اس طرف رجوع کر رہی ہیں

ولدا
ازالہ اوہام حصہ دوم
اور کیوں کر دعاؤں کے قبول ہونے سے خارق عادت نشان ظہور میں آئے ۔ شیخ مہر علی صاحب
رئیس ہوشیار پوری کے ابتلاء اور نزول بلا کی خبر جو پورے چھ مہینہ پہلے شیخ صاحب کو بذریعہ
خط دی گئی تھی اور پھر اُن کے انجام بخیر ہونے کی بشارت جو حکم سزائے موت کی حالت میں ﴿۸۱۵
ان کو پہنچائی گئی تھی ۔ یہ سب باتیں حامد علی کی چشم دید ہیں بلکہ اس پیشگوئی پر بعض نادان
اس سے لڑتے اور جھگڑتے رہے کہ اس کا پورا ہونا غیر ممکن ہے۔ ایسا ہی دلیپ سنگھ کے
روکے جانے کی پیشگوئی اور کئی دوسری پیشگوئیاں اور نشان جو صبح صادق کی طرح ظاہر ہو گئیں
اس شخص کو معلوم ہیں جن کا خدائے تعالیٰ نے اس کو گواہ بنا دیا ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ جس
قدر اس کو نشان دکھائے گئے وہ ایک طالب حق کا ایمان مضبوط کرنے کے لئے ایسے کافی ہیں
کہ اس سے بڑھ کر حاجت نہیں ۔ حامد علی بے شک ایک مخلص ہے مگر فطرتی طور پر اشتعال طبع
اس میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ صبر اور ضبط کی عادت ابھی اس میں کم ہے۔ ایک غریب اور ادنی
مزدور کی سخت بات پر برداشت کرنا ہنوز اس کی طاقت سے باہر ہے۔ غصہ کے وقت کسی قدر
جبائرہ کا رگ وریشہ نمودار ہو جاتا ہے۔ کاہلی اور کسل بھی بہت ہے مگر متدین اور متقی اور
وفادار ہے۔ خدائے تعالیٰ اس کی کمزوری کو دور کرے ۔ آمین ۔ حامد علی صرف تین روپے
مجھ سے تنخواہ پاتا ہے اور اس میں سے اس سلسلہ کے چندہ کے لئے ۴ بطیب خاطر محض للہی
شوق سے ادا کرتا ہے اور حبی فی الله شیخ چراغ علی چچا اس کا اس کی تمام خوبیوں میں ﴿۱۶﴾
اس کا شریک ہے اور یک رنگ اور بہادر ہے۔
(۳۵) حبّي في الله شیخ شہاب الدین موحد شیخ : ین موحد شیخ شہاب الدین غریب طبع اور مخلص اور
نیک خیال آدمی ہے۔ نہایت تنگدستی اور عسر سے اس مسافر خانہ کے دن پورے کر رہا
ہے ۔ افسوس کہ اکثر دولت مند مسلمانوں نے زکوۃ دینا بھی چھوڑ دیا اور شریعت
اسلامی کا یہ پر حکمت مسئله که يؤخذ من الاغنياء ويرد الى الفقراء یونہی معطل

پڑا ہے ۔ اگر دولت مند لوگ کسی پر احسان نہ کریں صرف فریضہ زکوۃ کے ادا کرنے کی طرف
متوجہ ہوں تاہم ہزار ہا روپیہ اسلامی اور قومی ہمدردی کے لئے جمع ہو سکتا ہے لیکن مال بخیل
آنگاه از خاک برآید که بخیل در خاک رود
(۳۶) حبّى فى الله میراں بخش ولد بہادر خان کیروی ایک مخلص اور پختہ اعتقاد آدمی
ہے اس کے زیادت اعتقاد کا موجب اس نے یہ بیان کیا ہے کہ ایک مجذوب نے اس کو خبر دی
تھی کہ عیسیٰ جو آنے والا تھا وہ یہی ہے یعنی یہ عاجز ۔ اور یہ خبر اس عاجز کے اظہار دعوئی سے کئی
۸۱۷ سال پیشتر وہ سن چکا تھا اور صدہا آدمیوں میں شہرت پاچکے تھے۔
(۳۷) حبّى فى الله حافظ نور احمد صاحب لدھیانوی ۔ حافظ صاحب جوان صالح
بڑے محب اور مخلص اور اول درجہ کا اعتقاد رکھنے والے ہیں۔ ہمیشہ اپنے مال سے خدمت
کرتے رہتے ہیں۔جزاهم الله خير الجزاء۔
(۳۸) حبّي في الله مولوی محمد مبارک علی صاحب ۔ یہ مولوی صاحب اس عاجز کے
استاد زادہ ہیں۔ ان کے والد صاحب حضرت مولوی فضل احمد صاحب مرحوم ایک بزرگوار عالم
با عمل تھے مجھ کو اُن سے از حد محبت تھی کیونکہ علاوہ اُستاد ہونے کے وہ ایک با خدا اور
صاف باطن اور زندہ دل اور متقی اور پر ہیز بزگار گار تھے ۔ عین نماز کی حالت میں ہی ہی ا اپنے محبوب
حقیقی کو جاملے ۔ اور چونکہ نماز کی حالت ایک تبتل اور انقطاع کا وقت ہوتا ہے اس لئے اُن
کا واقعہ ایک قابل رشک واقعہ ہے۔ خدائے تعالیٰ ایسی موت سب مومنوں کے لئے نصیب
کرے۔ مولوی مبارک علی صاحب اُن کے خلف رشید اور فرزند کلاں ہیں ۔ سیرت اور
۸۱۸ صورت میں حضرت مولوی صاحب مرحوم سے بہت مشابہ ہیں ۔ اس عاجز کے یک رنگ
اور پُر جوش دوست ہیں اور اس راہ میں ہر یک قسم کے ابتلا کی برداشت کر رہے ہیں ۔ حضرت
عیسی ابن مریم کی وفات کے بارے میں ایک رسالہ انہوں نے تالیف کیا ہے جو چھپ کر
شائع ہو گیا ہے جس کا نام قول جمیل ہے۔ اس عاجز کا ذکر بھی اس میں کئی جگہ کیا گیا ہے

الدالله
ازالہ اوہام حصہ دوم
چونکہ مولوی صاحب موصوف کی حدیث اور تفسیر پر نظر وسیع ہے اس لئے انہوں نے محدثین کی
طرز پر نہایت خوبی اور متانت سے اس رسالہ کو انجام دیا ہے۔ مخالف الرائے مولوی صاحبان
جن کو غور اور فکر کرنے کی عادت نہیں اور جو آنکھ بند کر کے فتوے پر فتوے لکھ رہے ہیں انہیں
مناسب ہے کہ علاوہ اس عاجز کی کتاب ازالہ اوہام کے میرے دوست عزیز مولوی محمد مبارک
علی صاحب کے رسالہ کو بھی دیکھیں اور نیز میرے دوست رفیق مولوی محمد احسن صاحب
امروہوی کے رسالہ اعلام الناس کو بھی ذرہ غور سے پڑھیں اور خدائے تعالیٰ کی ہدایت سے
نومید نہ ہوں گو ان کی حالت بہت خطرناک اور قریب قریب یاس کے ہے لیکن اللہ تعالیٰ
ہر یک چیز پر قادر ہے ۔ مولویوں کا حجاب کفار کے حجاب سے کچھ زیادہ نہیں پھر کیوں اس ۸۱۹
سر چشمہ رحمت سے نومید ہوتے ہیں ۔ وهو على كل شيء قدير -
(۳۹) حتى فى الله مولوی محمد تفضل حسین صاحب مولوی صاحب ممدوح میرے
ساتھ سچے دل سے اخلاص اور محبت رکھتے ہیں میں نے اُن کے دل کی طرف توجہ کی تو مجھے
معلوم ہوا کہ وہ در حقیقت نیک فطرت آدمی اور سعیدوں میں سے ہیں اور قابل ترقی مادہ
اپنے اندر رکھتے ہیں۔ اگر وہ بشریت کی کمزوری کی وجہ سے کسی خلجان میں پڑیں تو میں
امید نہیں رکھتا کہ اسی میں وہ بند رہ جائیں کیونکہ اُن کی طینت صاف اور فراست ایمانی اور
اسلامی نور کا اُن کو حصہ ہے اور کسی امر کے مشتبہ ہونے کے وقت قوت فیصلہ اپنے اندر
رکھتے ہیں اور اس لائق ہیں کہ اگر وہ کچھ عرصہ صحبت میں رہیں تو علمی اور عملی طریقوں میں
بہت ترقی کر جائیں ۔ مولوی صاحب موصوف ایک بزرگ عارف باللہ کے خلف رشید
ہیں اور پدری نور اپنے اندر مخفی رکھتے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ کسی وقت وہ روحانیت
اُن پر غالب ہو جائے ۔ یہ عاجز جب علی گڑھ میں گیا تھا تو در حقیقت مولوی صاحب ۸۲۰
ہی میرے جانے کے باعث ہوئے تھے اور اس قدر انہوں نے خدمت کی کہ میں اس
کا شکر ادا نہیں کر سکتا ۔ اس سلسلہ کے چندہ میں بھی انہوں نے دو روپیہ ماہواری مقرر

لدلد
ازالہ اوہام حصہ دوم
کر رکھے ہیں۔ مولوی صاحب موصوف اگر اگر چه تحصیلداری کے عہدہ پر ہیں مگر ایک بھاری
بوجھ عیال کا ان کے سر پر ہے اور وہ دور و نزدیک کے خویشوں اور اقارب بلکہ دوستوں کی بھی
اپنے مال سے مدد کرتے ہیں اور بڑے مہمان نواز ہیں اور درویشوں اور فقیروں اور غریبوں
سے بالطبع انس رکھتے ہیں اور سادہ طبع اور صاف باطن اور خیر اندیش آدمی ہیں ۔ باایں ہمہ
ہمدردی اسلام کا جوش پورے طور پر ان میں پایا جاتا ہے جزاهم الله خيرًا۔
باقی اسماء بعض مبائعین کے یہ ہیں:۔
حبي في الله منشی محمد جلال الدین صاحب میر منشی حبی فی الله میر محمود شاہ صاحب سیالکوٹی
حبي في الله شیخ فتح محمد صاحب جمونی
حبي في الله منشی اله بخش صاحب
حبي في الله مولوی عنایت علی صاحب حبي في الله شیح برکت علی صاحب
آبادی حبي في الله منشی احمد شاہ صاحب نور پوری
حبی فی الله عبدالمجید خان اورنگ آبا
حبي في الله منشی فیاض علی صاحب
حبي في الله مولوی شیر محمد صاحب بجنی
حبی فی اللہ میاں علی گوہر صاحب حبي في الله منشی محمد حسین صاحب مراد آبادی
۲۱) حتى فی اللہ میاں عبدالکریم خاں صاحب
حبي في الله منشی ہاشم علی صاحب
حبي في الله منشی حبیب الرحمن صاحب حبي في الله مولوی محمود حسن خاں صاحب
حبي في الله مولوی حکیم محی الدین عربی حبي في الله مولوی غلام جیلانی صاحب
حبي في الله سردار خاں برادرا خویم محمد خاں
حبی فی الله سیدا میر علی صاحب
حبی فی الله سید خصلت علی صاحب
حبي في الله مرز ا خدا بخش صاحب
حبي في الله میر عنایت علی صاحب
حبی فی اللہ منشی غلام محمد صاحب سیالکوٹی
حبی فی اللہ میاں عطاء الرحمن دہلوی حبي في الله مولوی محمد دین سیالکوٹی
حبي في الله مولوی تاج محمد صاحب سیر ماندی حبی فی الله مولوی نوردین صاحب پوکھری
حبي في الله مولوی محمد حسین صاحب متوطن حبي في الله مفتی محمد صادق صاحب بھیروی
علاقہ ریاست کپورتھلہ

حبی فی الله شیخ چراغ علی صاحب تهوی حبي في الله مولوی محی الدین صاحب بہو بری
حبي في الله شیخ احمد شاہ صاحب منصور پوری حبی فی اللہ میاں عبدالحق صاحب متوطن پٹیالہ
حبي في الله مولوی نور محمد صاحب مانگٹی
یہ سب صاحب علی حسب مراتب اس عاجز کے مخلص دوست ہیں۔ بعض ان میں سے اعلیٰ ۸۲۲
درجہ کا اخلاص رکھتے ہیں اسی اخلاص کے موافق جو اس عاجز کے منتخب دوستوں میں پایا جاتا ہے۔
اگر مجھے طول کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں جدا گانہ ان کے مخلصانہ حالات لکھتا۔ ان شاء اللہ القدیر
کسی دوسرے مقام میں لکھوں گا۔ اب میں اس تذکرہ کو دعا پر ختم کرتا ہوں ۔ا۔ کرتا ہوں ۔ اے قادر خدا
میرے اس ظن کو جو میں اپنے ان تمام دوستوں کی نسبت رکھتا ہوں سچا کر کے مجھے دکھا اور ان
کے دلوں میں تقوی کی سبز شاخیں جو اعمال صالحہ کے میووں سے لدی ہوئی ہیں پیدا کر ۔ ان کی
کمزوری کو دور فرما اور ان کا سب کسل دور کر دے اور ان کے دلوں میں اپنی عظمت قائم کر اور
ان میں اور ان کے نفسوں میں دوری ڈال اور ایسا کر کہ وہ تجھ میں ہو کر بولیں۔ اور تجھ میں ہو کر
سنیں اور تجھ میں ہو کر دیکھیں اور تجھ میں ہو کر ہر یک حرکت سکون کریں ۔ ان سب کو ایک ایسا
دل بخش جو تیری محبت کی طرف جھک جائے اور اُن کو ایک ایسی معرفت عطا کر جو تیری طرف
کھینچ لیوے اے بار خدا۔ یہ جماعت تیری جماعت ہے اس کو برکت بخش اور سچائی کی روح
ان میں ڈال کہ سب قدرت تیری ہی ہے۔ آمین ۔
اور چندہ دہندوں کے نام معہ تفصیل چندہ یہ چندہ یہ ہیں :۔
ا میاں عبداللہ پٹواری موضع غوث گڑھ ہیں چندہ سالانہ 4 منشی عبد الرحمن صاحب پٹواری تحصیل سنام نماز چنده سالانه ۸۲۳
//
منشی احمد بخش صاحب پٹواری تحصیل با نگر عمر در سالانه
مولوی محمد یوسف صاحب مدرس مدرسہ سنور نے۔
منشی حشمت اللہ صاحب مدرس مدرسہ سنور نے۔
منشی ہاشم علی صاحب پٹواری تحصیل برنالہ ہے۔
منشی ابراہیم صاحب پٹواری تحصیل با نگر نگار
//
//
//
منشی ابراہیم ثانی پٹواری تحصیل سرہند
ار سالانه
و منشی غلام قادر صاحب پٹواری تحصیل عمار در سالانه
منشی محمد فاضل صاحب سکنہ سنور
در در سالانه

اخویم حکیم فضل دین صاحب بھیروی صدر چنده ما هوار ۲۱ منشی عبدالرحمن صاحب
۱۲ میاں اللہ دین صاحب عرضی نویس در در در ۲۲ منشی حبیب الرحمن صاحب
عمد در ماہواری ۲۳ منشی فیاض علی صاحب
ازالہ اوہام حصہ دوم
عد چنده ماهواری
معرفت حکیم فضل دین صاحب
۱۳ میاں نجم الدین عبدالریا نہ سکنہ بھیرہ
امام مسجد دھر کھانا والی
۱۴ اخویم مولوی حکیم غلام احمد صاحب عمار در ماهواری ۲۴ مولوی عبد القادر صاحب مدرس جمالپور ۲ پائی " "
ضلع لدھیانہ
۲۵ منشی محمد بخش صاحب
انجینئر ریاست جموں
۱۵ اخویم مکرم مولوی حکیم نوردین صاحب عنه " "
معالج ریاست جموں
۱۶۸۲۴ اخویم سید عبدالہادی صاحب نگار چنده ما هواری ۲۶ شیخ چراغ علی صاحب سکنہ تھہ غلام نبی
چندہ ماہواری
سب اور سیر فار کچھ
مولوی سید تفضل حسین صاحب تحصیلدار عمار چندہ ماہواری ۲۷ منشی محمد کرم الہی صاحب ریکارڈ کلرک راجپوره عمر " "
علی گڑھ
ریاست پٹیالہ
۱۸ اخویم منشی رستم علی صاحب ڈپٹی انسپکٹر کار چنده " ۲۸ سکول پشاور مولوی غلام حسن صاحب مدرس سے چندہ ماہواری
محکمہ ریلوے
میونسپل بورڈ
۱۹ اخویم منشی ظفر احمد صاحب ایکروپیه چنده " ۲۹ قاضی محمد اکبر خانصاحب نائب تحصیلدار صوابی | عمر " "
۲۰ اخویم میاں محمد خاں صاحب
عدر
خاتمه
اُن دوستوں کے لئے جو سلسلہ بیعت میں داخل ہیں نصیحت کی باتیں
عزیزاں بے خلوص و صدق نکشایند را ہے را
مصفا قطره باید که تا گوهر شود پیدا
اے میرے دوستو ! جو میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو ۔ خدا ہمیں اور تمہیں اُن باتوں
کی توفیق دے جن سے وہ راضی ہو جائے ۔ آج تم تھوڑے ہو اور تحقیر کی نظر سے دیکھے گئے
ہو اور ایک ابتلاء کا وقت تم پر ہے اسی سنت اللہ کے موافق جو قدیم سے جاری ہے۔ ہر یک

طرف سے کوشش ہو گی کہ تم ٹھو کر کھاؤ اور تم ہر طرح سے ستائے جاؤ گے اور طرح طرح کی
باتیں تمہیں سننی پڑیں گی اور ہر یک جو تمہیں زبان یا ہاتھ سے دکھ دے گا وہ خیال کرے گا کہ ﴿۸۲۶
اسلام کی حمایت کر رہا ہے۔ اور کچھ آسمانی ابتلا بھی تم پر آئیں گے تا تم ہر طرح سے آزمائے
جاؤ ۔ سو تم اس وقت سن رکھو کہ تمہارے فتح مند اور غالب ہو جانے کی یہ راہ نہیں کہ تم اپنی
خشک منطق سے کام لو یا تمسخر کے مقابل پر تمسخر کی باتیں کرو یا گالی کے مقابل پر گالی دو کیونکہ
اگر تم نے یہی راہیں اختیار کیں تو تمہارے دل سخت ہو جائیں گے اور تم میں صرف باتیں ہی
باتیں ہوں گی جن سے خدا تعالیٰ نفرت کرتا ہے اور کراہت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ سو تم ایسا نہ
کرو کہ اپنے پر دو لعنتیں جمع کر لو ایک خلقت کی اور دوسری خدا کی بھی۔
یقیناً یا درکھو کہ لوگوں کی لعنت اگر خدائے تعالیٰ کی لعنت کے ساتھ نہ ہو کچھ بھی
چیز نہیں اگر خدا ہمیں نابود نہ کرنا چاہے تو ہم کسی سے نابود نہیں ہو سکتے لیکن اگر وہی ہمارا
دشمن ہو جائے تو کوئی ہمیں پناہ نہیں دے سکتا ۔ ہم کیوں کر خدائے تعالیٰ کو راضی کریں اور
کیوں کر وہ ہمارے ساتھ ہو۔ اس کا اُس نے مجھے بار بار یہی جواب دیا کہ تقویٰ سے ۔
سواے میرے پیارے بھائیو کوشش کرو تا متقی بن جاؤ۔ بغیر عمل کے سب باتیں ہیچ ہیں اور ۸۲۷
بغیر اخلاص کے کوئی عمل مقبول نہیں ۔ سو تقویٰ یہی ہے کہ ان تمام نقصانوں سے بیچ
خدا تعالیٰ کی طرف قدم اُٹھاؤ۔ اور پر ہیز گاری کی باریک راہوں کی رعایت رکھو ۔ سب
سے اول اپنے دلوں میں انکسار اور صفائی اور اخلاص پیدا کرو اور سچ مچ دلوں کے حلیم
اور سلیم اور غریب بن جاؤ کہ ہر یک خیر اور شر کا بیج پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے اگر تیرا
دل شر سے خالی ہے تو تیری زبان بھی شر سے خالی ہو گی اور ایسا ہی تیری آنکھ اور تیرے
سارے اعضاء ۔ ہر یک نور یا اندھیرا پہلے دل میں ہی پیدا ہوتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ تمام
بدن پر محیط ہو جاتا ہے۔ سو اپنے دلوں کو ہر دم ٹٹولتے رہو اور جیسے پان کھانے والا

اپنے پانوں کو پھیرتا رہتا ہے اور ردی ٹکڑے کو کاٹتا ہے اور باہر پھینکتا ہے۔ اسی طرح تم بھی
اپنے دلوں کے مخفی خیالات اور مخفی عادات اور مخفی جذبات اور مخفی ملکات کو اور مخفی ملکات کو اپنی نظر کے سامنے
پھیرتے رہو اور جس خیال یا عادت یا ملکہ کوردی پاؤ اس کو کاٹ کر باہر پھینکو ایسا نہ ہو کہ
وہ تمہارے سارے دل کو نا پاک کر دیوے اور پھر تم کاٹے جاؤ۔
۸۲۸ پھر بعد اس کے کوشش کرو اور نیز خدائے تعالیٰ سے قوت اور ہمت مانگو کہ تمہارے دلوں
کے پاک ارادے اور پاک خیالات اور پاک جذبات اور پاک خواہشیں تمہارے اعضاء اور
تمہارے تمام قومی کے ذریعہ سے ظہور پذیر اور تکمیل پذیر ہوں تا تمہاری نیکیاں کمال تک
پہنچیں کیونکہ جو بات دل سے نکلے اور دل تک ہی محدود رہے وہ تمہیں کسی مرتبہ تک نہیں پہنچا
سکتی ۔ خدا تعالیٰ کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ اور اس کے جلال کو اپنی آنکھوں کے سامنے
رکھو۔ اور یا درکھو کہ قرآن کریم میں پانسو کے قریب حکم ہیں اور اس نے تمہارے ہر یک عضو اور
ہر یک قوت اور ہر یک وضع اور ہر یک حالت اور ہر ایک عمر اور ہر یک مرتبہ فہم اور مرتبہ فطرت
اور مرتبہ سلوک اور مرتبہ انفراد اور اجتماع کے لحاظ سے ایک نورانی دعوت تمہاری کی ہے سو تم
اس دعوت کو شکر کے ساتھ قبول کرو اور جس قدر کھانے تمہارے لئے تیار کئے گئے ہیں وہ
سارے کھاؤ اور سب سے فائدہ حاصل کرو۔ جو شخص ان سب ہ حاصل کرو۔ جو شخص ان سب حکموں میں سے ایک کو بھی ٹالتا
ہے میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ عدالت کے دن مواخذہ کے لائق ہوگا۔
اگر نجات چاہتے ہو تو دین العجائز اختیار کرو اور مسکینی سے قرآن کریم کا جو اپنی گردنوں پر اٹھاؤ
۸۲۹ کہ شریر ہلاک ہو گا اور سرکش جہنم میں گرایا جائے گا۔ پر جو غریبی سے گردن جھکاتا ؟ ۔ اہے وہ موت
سے بچ جائے گا ۔ دنیا کی خوشحالی کی شرطوں سے خدا تعالیٰ کی عبادت مت کرو کہ ایسے خیال
کے لئے گڑھا در پیش ہے بلکہ تم اس لئے اس کی پرستش کرو کہ پرستش ایک حق خالق کا تم پر
ہے۔ چاہیے پرستش ہی تمہاری زندگی ہو جاوے اور تمہاری نیکیوں کی فقط یہی غرض ہو کہ وہ
محبوب حقیقی اور محسن حقیقی راضی ہو جاوے کیونکہ جو اس سے کمتر خیال ہے وہ ٹھوکر کی جگہ ہے۔

لدما
ازالہ اوہام حصہ دوم
۔
خدا بڑی دولت ہے اس کے پانے کے لئے مصیبتوں کے لئے تیار ہو جاؤ۔ وہ بڑی مراد
ہے۔ اس کے حاصل کرنے کے لئے جانوں کو فدا کرو۔ عزیز و!! خدائے تعالیٰ کے
حکموں کو بے قدری سے نہ دیکھو۔ موجودہ فلسفہ کی زہر تم پر اثر نہ کرے۔ ایک بچہ کی طرح
بن کر اس کے حکموں کے نیچے چلو۔ نماز پڑھو نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی نجی ہے اور
جب تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو ایسا نہ کر کہ گویا تو ایک رسم ادا کر رہا ہے بلکہ نماز سے پہلے
جیسے ظاہری وضو کرتے ہو ایسا ہی ایک باطنی وضو بھی کرو۔ اور اپنے اعضاء کو غیر اللہ کے
خیال سے دھو ڈالو۔ تب ان دونوں وضوؤں کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور نماز میں بہت دعا
کرو اور رونا اور گڑ گڑانا اپنی عادت کر لو تا تم پر رحم کیا جائے۔
سچائی اختیار کرو سچائی اختیار کرو کہ وہ دیکھ رہا ہے کہ تمہارے دل کیسے ہیں۔ کیا انسان اس کو ۸۳۰
بھی دھوکہ دے سکتا ہے۔ کیا اس کے آگے بھی مکاریاں پیش جاتی ہیں ۔ نہایت بد بخت
آدمی اپنے فاسقانہ افعال اس حد تک پہنچاتا ہے کہ گویا خدا نہیں ۔ تب وہ بہت جلد ہلاک
کیا جاتا ہے اور خدائے تعالیٰ کو اس کی کچھ پر واہ نہیں ہوتی ۔
عزیز و ! اس دنیا کی مجرد منطق ایک شیطان ہے اور اس دنیا کا خالی فلسفہ ایک ابلیس ہے جو
ایمانی نور کو نہایت درجہ گھٹا دیتا ہے اور بیباکیاں پیدا کرتا ہے اور قریب قریب دہریت کے
پہنچاتا ہے۔ سو تم اس سے اپنے تئیں بچاؤ اور ایسا دل پیدا کرو جو غریب اور مسکین ہو اور بغیر
چون چرا کے حکموں کو ماننے والے ہو جاؤ جیسا کہ بچہ اپنی والدہ کی باتوں کو مانتا ہے۔
قرآن کریم کی تعلیمیں تقویٰ کے اعلیٰ درجہ تک پہنچانا چاہتی ہیں ان کی طرف کان دھرو اور
اُن کے موافق اپنے تئیں بناؤ۔
قرآن شریف انجیل کی طرح تمہیں صرف یہ نہیں کہتا کہ نامحرم عورتوں یا ایسوں کو جو
عورتوں کی طرح محل شہوت ہو سکتی ہیں شہوت کی نظر سے مت دیکھو بلکہ اس کی کامل تعلیم کا ۸۳۱)
یہ منشاء ہے کہ تو بغیر ضرورت نامحرم کی طرف نظرمت اُٹھا نہ شہوت سے اور نہ بغیر شہوت ۔

بلکہ چاہیے کہ تو آنکھیں بند کر کے اپنے تئیں ٹھوکر سے بچاوے تا تیری دلی پاکیزگی میں
کچھ فرق نہ آوے۔ سوتم اپنے مولی کے اس حکم کو خوب یا د رکھو اور آنکھوں کے زنا سے
اپنے تئیں بچاؤ اور اس ذات کے غضب سے ڈرو جس کا غضب ایک دم میں ہلاک کر سکتا
ہے۔ قرآن شریف یہ بھی فرماتا ہے کہ تو اپنے کانوں کو بھی نامحرم عورتوں کے ذکر سے بچا
اور ایسا ہی ہر یک نا جائز ذکر سے ۔
مجھے اس وقت اس نصیحت کی حاجت نہیں کہ تم خون نہ کرو کیونکہ بجز نہایت شریر آدمی کے
کون ناحق کے خون کی طرف قدم اٹھاتا ہے۔ مگر میں کہتا ہوں کہ نا انصافی پر ضد کر کے
سچائی کا خون نہ کرو۔ حق کو قبول کر لوا گرچہ ایک بچہ سے اور اگر مخالف کی طرف حق پاؤ تو پھر
فی الفور اپنی خشک منطق کو چھوڑ دو۔ سچ پر ٹھہر جاؤ اور سچی گواہی دو جیسا کہ اللہ جل شانه
فرماتا ہے فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ کے یعنی بتوں کی
۸۳۲ پلیدی سے بچو اور جھوٹ سے بھی کہ وہ بت سے کم نہیں۔ جو چیز قبلہ حق سے تمہارا منہ پھیرا
ہے وہی تمہاری راہ میں بت ہے۔ سچی گواہی دو اگر چہ تمہارے باپوں یا بھائیوں یا دوستوں پر
ہو۔ چاہیے کہ کوئی عداوت بھی تمہیں انصاف سے مانع نہ ہو۔
با ہم بجل اور کینہ اور حسد اور بغض اور بے مہری چھوڑ دو اور ایک ہو جاؤ ۔ قرآن شریف
کے حکم ہے ے بڑے علم دو ہی ہیں ۔ ایک توحید و محبت و اطاعت باری عزاسمه - دوسری ہمدردی
اپنے بھائیوں اور اپنے بنی نوع کی ۔ اور ان حکموں کو اس نے تین درجہ پر منقسم کیا ہے
جیسا کہ استعداد یں بھی تین ہی قسم کی ہیں اور وہ آیت کریمہ یہ ہے۔ اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ
بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبى -ے۔ پہلے طور پر اس آیت کے یہ معنے
ہیں کہ تم اپنے خالق کے ساتھ اس کی اطاعت میں عدل کا طریق مرعی رکھو ظالم نہ بنو۔
پس جیسا کہ در حقیقت بجز اس کے کوئی بھی پرستش کے لائق نہیں ۔ کوئی بھی محبت کے لائق
نہیں کوئی بھی تو کل کے لائق نہیں کیونکہ بوجہ خالقیت اور قیومیت در بوبیت خاصہ کے
الحج : ٣١
النحل : ٩١

ہر یک حق اُسی کا ہے۔ اسی طرح تم بھی اس کے ساتھ کسی کو اُس کی پرستش میں اور اس کی ۸۳۳
محبت میں اور اُس کی ربوبیت میں شریک مت کرو۔ اگر تم نے اس قدر کر لیا تو یہ عدل ہے
جس کی رعایت تم پر فرض تھی ۔
پھر اگر اس پر ترقی کرنا چاہو تو احسان کا درجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ تم اس کی عظمتوں کے ایسے
قائل ہو جاؤ اور اُس کے آگے اپنی پرستشوں میں ایسے متادب بن جاؤ اور اُس کی محبت میں
ایسے کھوئے جاؤ کہ گویا تم نے اُس کی عظمت اور جلال اور اُس کے حسن لازوال کو دیکھ لیا ہے۔
بعد اس کے ایتاء ذی القربیٰ کا درجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ تمہاری پرستش اور تمہاری محبت اور
تمہاری فرمانبرداری سے بالکل تکلف اور تصنع دور ہو جائے اور تم اُس کو ایسے جگری تعلق سے یاد
کرو کہ جیسے مثلاً تم اپنے باپوں کو یاد کرتے ہو اور تمہاری محبت اس سے ایسی ہو جائے کہ جیسے
مثلاً بچہ اپنی پیاری ماں سے محبت رکھتا ہے۔
اور دوسرے طور پر جو ہمدردی بنی نوع سے متعلق ہے اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ اپنے
بھائیوں اور بنی نوع سے عدل کرو اور اپنے حقوق سے زیادہ اُن سے کچھ تعرض نہ کرو اور ۸۳۴
انصاف پر قائم رہو۔
اور اگر اس درجہ سے ترقی کرنی چاہو تو اس سے آگے احسان کا درجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ
تو اپنے بھائی کی بدی کے مقابل نیکی کرے اور اُس کی آزار کی عوض میں تو اس کو راحت
پہنچاوے اور مروت اور احسان کے طور پر دستگیری کرے۔
پھر بعد اس کے ایتاء ذی القربیٰ کا درجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ تو جس قدر اپنے
بھائی سے نیکی کرے یا جس قدر بنی نوع کی خیر خواہی بجالا وے اس سے کوئی اور
کسی قسم کا احسان منظور نہ ہو بلکہ طبعی طور پر بغیر پیش نہا دکسی غرض کے وہ تجھ سے
صادر ہو جیسی شدت قرابت کے جوش سے ایک خویش دوسرے خویش کے ساتھ

·

آج 10 میں سے 10 باقی